تفسير راہنما جلد ۶

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 736

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 736
مشاہدے: 179117
ڈاؤنلوڈ: 4611


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 736 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 179117 / ڈاؤنلوڈ: 4611
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 6

مؤلف:
اردو

فعرّفهم و أراهم نفسه و لو لا ذلك لم يعرف أحد ربه (۱)

زرارہ نے حضرت امام باقرعليه‌السلام سے آيہء مجيدہ ''و اذ اخذ ربك من بنى آدم ...'' كے معنى كے بارے ميں پوچھا، امامعليه‌السلام نے فرمايا: خداوند نے آدمعليه‌السلام كى پشت (صلب) سے تا قيامت آنے والى ان كى ذريت (نسل) كو مثل چيونيٹيوں كے نكالا اور انھيں اپنى معرفت كروائی اور اپنى (ربوبيت) دكھائی _ اور اگر ايسا نہ ہوتا تو كوئي بھى اپنے پروردگار كو نہ پہچانتا_

۱۶_عن ابى عبدالله عليه‌السلام : ...إن الله عزوجل أخذ من العباد ميثاقهم و هم أظلّة قبل الميلاد و هو قوله عزوجل: و إذ أخذ ربك من بنى آدم ...ألست بربكم قالوا بلي'' (۲)

حضرت امام صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ: ...خداوند نے بندوں سے ان كى ولادت سے پہلے جبكہ وہ سائے كى مانند تھے، عہد و پيمان ليا_ پھر امامعليه‌السلام نے دليل كے طور پر آيہء مجيدہ ''و إذ أخذ ربك من بنى آدم'' كى تلاوت فرمائی _

۱۷_عن ابى بصير عن أبى عبدااللّه عليه‌السلام فى قول اللّه: ''ألست بربكم قالوا بلى '' قالوا بألسنتهم؟ قال: نعم و قالوا بقلوبهم (۳)

ابوبصير كہتے ہيں ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے آيہء مجيدہ ''ألست بربكم قالوا بلى '' كے بارے ميں پوچھا كہ (آيا بنى آدمعليه‌السلام نے ميثاق كے وقت) اپنى زبان سے خدا كو جواب ديا ہے؟ آپعليه‌السلام نے فرمايا: ہاں اور اپنے قلوب سے بھى ہاں كيا ہے_

۱۸_عن ابى بصير عن أبى عبدالله عليه‌السلام قال: قلت له: أخبرنى عن اللّه عزوجل هل يراه المؤمنين يوم القى مة؟ قال: نعم و قد رأوه قبل يوم القى مة فقلت: متي؟ قال: حين قال لهم ''ألست بربكم قالوا بلي'' ...ثم قال: ...و ليست الرؤية بالقلب كالروية بالعين (۴)

ابوبصير كہتے ہيں ميں نے حضرت امام صادقعليه‌السلام سے عرض كى كہ مجھے خداوند عزوجل كے بارے ميں بتايئےہ آيا قيامت كے دن مؤمنين اسے ديكھيں گے؟ آپعليه‌السلام نے فرمايا: ہاں ، قيامت كے دن سے پہلے بھى انھوں نے اسے ديكھاہے ميں نے كہا، كب؟ آپعليه‌السلام نے فرمايا: جس دن (روز الست) خداوند نے ان سے خطاب كرتے ہوئے فرمايا

____________________

۱) كافي، ج/۲ ص ۱۳ ح ۳; نورالثقلين ج/۲ ص ۹۶ ح ۳۵۱_

۲) علل الشرايع، ص ۸۵ ح ۲، ب ۷۸; نورالثقلين ج/۲ ص ۹۵ ح ۳۴۹_

۳) تفسير عياشى ج/۲ ص ۴۰ ح ۱۱۰; نورالثقلين ج/۲ ص ۹۸ ح ۳۶۲_ ۴) توحيد صدوق ص ۱۱۷ح ۲۰ب۸; نورالثقلين ج/۲ ص ۹۷ح ۳۵۴_

۳۶۱

(كيا ميں تمھارا پروردگار نہيں ہوں ؟) سب نے كہا ''ہاں '' ...پھر امامعليه‌السلام نے فرمايا ...ليكن قلب كے ساتھ ديكھنا آنكھ كے ساتھ ديكھنے كى مانند نہيں _

۱۹_عن أبى عبدااللّه عليه‌السلام فى قوله تعالى : '' ...ألست بربكم قالوا بلي'' ...فمنهم من اقر بلسانه فى الذّر و لم يؤمن بقلبه (۱)

حضرت امام صادقعليه‌السلام سے آيہء مجيدہ ''ألست بربكم قالوا بلى '' كے بارے ميں منقول ہے كہ ان (ذريت بنى آدمعليه‌السلام ) ميں سے بعض نے عالم ذر ميں اپنى زبان سے اقرار كيا ہے ليكن قلبى ايمان نہيں ركھتے تھے

۲۰_عن النبي صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : إن الله أخذ الميثاق من ظهر آدم بنعمان يوم عرفه فاخرج من صلبه كل ذرية ...كالذر ...قال: ''ألست بربكم قالوا بلى '' (۲)

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے منقول ہے كہ خداوند نے آدمعليه‌السلام كى پشت سے اس كى تمام ذريت (نسل) كو چيونيٹيوں كى مانند باہر نكالا اور عرفہ كے دن سرزمين نعمان پر ان سے عہد ليا_ اور فرمايا كيا ميں تمہارا رب نہيں ہوں ؟ سب نے كہا: ہاں ''

۲۱_عبدالله بن سنان عن أبى عبدالله عليه‌السلام قال: سألته عن قول الله عزوجل: ''فطرة الله التى فطر الناس عليها'' ما تلك الفطرة؟ قال: هى الاسلام، فطرهم الله حين أخذ ميثاقهم على التوحيد، قال: ألست بربكم؟ و فيه المؤمن والكافر (۳)

عبدالله بن سنان كہتے ہيں : ميں نے حضرت امام صادقعليه‌السلام سے آيہء شريفہ''فطرة الله التى فطر الناس عليها'' كے بارے ميں پوچھا كہ: يہ فطرت كيا ہے؟ آپعليه‌السلام نے فرمايا: اسلام، خداوندنے بنى آدمعليه‌السلام سے ميثاق ليتے وقت ،فطرت توحيدى پر خلق كيا اور فرمايا: آيا ميں تمہارا ربّ نہيں ہوں ؟ اور اس ميثاق ميں مؤمن و كافر دونوں شريك تھے_

آدم:نسل آدم، ۱۲اللہ تعالى :اللہ تعالى كى ربوبيت ۲،۴،۷،۱۴;اللہ تعالى كى ربوبيت پر گواہى ۵; اللہ تعالى كى ربوبيت كا اقرار۶; اللہ تعالى كى ربوبيت كے جھٹلانے والے ۱۳;اللہ تعالى كى تدبير ۸; اللہ تعالى كى مالكيت ۸; اللہ تعالى كى وحدانيت ۴; اللہ تعالى كے افعال ۲،۵; اللہ تعالى كے اوامر ۵

____________________

۱) تفسير قمى ج/۱ ص ۲۴۸; نورالثقلين، ج/۲ ص ۹۶ ح ۳۵۳

۲)الدر المنثور ج/۳ ص ۶۰۱_۳) كافى ج/۲ ص ۱۲ ح ۲; نورالثقلين ج/۲ ص ۹۵ ح ۳۴۵_

۳۶۲

انسان:انسان اور قيامت كا دن ۱۰; انسان عالم ذر ميں ۳، ۴، ۶، ۷، ۹ ; انسان عالم خلق ميں ۳، ۷، ۹; انسان عالم شھود ميں ۳; انسان كا اظہار حقيقت ۲; انسان كا عالم غيب ۳; انسان كا مالك ۸;انسان كا مدبر ۸; انسان كى آگاہي، ۷ ; انسان كى خداشناسى ۴، ۵، ۶، ۱۰;انسان كى خداشناسى كا منشاء ۷ ; انسان كے آباء و اجداد ۱۲; خلقت انسان ۲، ۳ ; خلقت انسان كى كيفيت ۱; صلب انسان ۱۰;عبوديت انسان ۵

عذر:قابل قبول عذر ،۱۱;ناقابل قبول عذر ۹

غفلت:ربوبيت خدا سے غفلت ۹، ۱۰;غفلت كے اثرات ۱۱

قيامت:قيامت كے دن حساب كتاب ۱۳;قيامت كے دن حقائق كا ظاہر ہونا ۱۴;قيامت كے دن علم حضورى ۱۴

آیت ۱۷۳

( أَوْ تَقُولُواْ إِنَّمَا أَشْرَكَ آبَاؤُنَا مِن قَبْلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّةً مِّن بَعْدِهِمْ أَفَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُونَ )

يا يہ كہہ دو كہ ہم سے پہلے ہمارے بزرگوں نے شرك كيا تھا اور ہم صرف ان كى اولاد ميں تھے تو كيا اہل باطل كے اعمال كى بنا پر ہم كو ہلاك كردے گا(۱۷۳)

۱_ عالم شھود كا وجود اور اس عالم ميں انسان كا خداوند كى ربوبيت اور وحدانيت سے آگاہ ہونا، شرك اختيار كرنے كيلئے ہر قسم كے بہانے اور عذر كو ختم كرديتاہے_و أشهد هم على أنفسهم ...أو تقولوا انما أشرك ء اباؤنا

۲_ اولاد كيلئے اگر عالم شہود و اقرار نہ ہوتا تو ان كے پاس عقيدہ اپنانے ميں اپنے آباء و اجداد كى تقليد و اتباع كے اور كوئي چارہ نہ ہوتا_و أشهد هم على أنفسهم ...او تقولوا انما اشرك ء اباؤنا من قبل

۳_ اگر ربوبيت خدا كے بارے ميں گواہى لينے اور اقرارلينے كا واقعہ نہ ہوتا تو بنى آدم اپنى دنيوى زندگى ميں خداوند كى ربوبيت و وحدانيت سے آگاہ نہ

۳۶۳

ہوپاتے_و أشهد هم على أنفسهم ...او تقولوا انما اشرك ء اباؤنا

۴_ آباؤ و اجداد كا شرك اختيار كرنا، اولاد ميں شرك كا رجحان پيدا كرنے كا باعث بنتاہے_

إنما أشرك ء اباؤنا من قبل و كنا ذرية من بعدهم

۵_ آباؤ و اجداد كے شرك اختيار كرنے كى وجہ سے شرك كى طرف مائل ہونا بارگاہ الہى ميں ايك ناقابل قبول اور فضول عذر ہے_أو تقولوا إنما أشرك ء اباؤنا من قبل و كنا ذرية من بعدهم

۶_ خداوند قيامت كے دن ،مشركين سے پوچھ گچھ كرے گا اور انھيں سزا دے گا_أفتهلكنا بما فعل المبطلون

۷_ شرك اختيار كرنا ايك باطل راستہ ہے اور مشركين باطل راہ پر گامزن ہيں _أفتهلكنا بما فعل المبطلون

۸_ الہى جزا و سزا كے نظام ميں كسى سے بھى دوسرے كے گناہ كے بارے ميں پوچھ گچھ نہيں ہوگي_

أفتهلكنا بما فعل المبطلون

آباو اجداد:آباء و اجداد كا شرك ۵;آباء و اجداد كى تقليد ۲; آباؤ و اجداد كے شرك كى اولاد پر تاثير ۴; آباء و اجداد كے شرك كے اثرات ۴

انسان:انسان كا عالم ذر ميں ہونا ۱، ۲، ۳ ;انسان كى آگاہي۱; انسان كى خداشناسي۱;انسان كى خداشناسى كا سرچشمہ ۳

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى ربوبيت ۱; اللہ تعالى كى ربوبيت كا اقرار ۳ ; اللہ تعالى كى وحدانيت ۱،۳; اللہ تعالى كے اخروى اعمال ۶

شرك:شرك كا بطلان ۷;شرك كے اسباب ۴;شرك كے موانع ،۱

عالم ذر:عالم ذر ميں اقرار ۲، ۳

عالم شہود:عالم شہود كا كردار ۲

عذر:ناقابل قبول عذر، ۱، ۵

عقيدہ:عقيدہء شرك ۵;عقيدے كا سرچشمہ ۲

كيفر :

۳۶۴

كيفر (سزا) كا ذاتى ہونا ۸;كيفر (سزا) كى خصوصيت ۸

مشركين:قيامت كے دن مشركين ۶; مشركين كا عقيدہ ۷; مشركين كى سزا، ۶جزا و سزا: كا نظام ۸

آیت ۱۷۴

( وَكَذَلِكَ نُفَصِّلُ الآيَاتِ وَلَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ )

اور اسى طرح ہم آيتوں كو مفصّل بيان كرتے ہيں اور شايد يہ لوگ پلٹ كرآجاءں (۱۷۴)

۱_ خداوند نے قرآن كى آيات كو روشن اور واضح انداز ميں لوگوں كيلئے بيان كيا ہے_و كذلك نفصل الاى ت

۲_ آيات قرآن كى تبيين كا ايك نمونہ وجود انسان كے مراتب و مراحل كا تذكرہ اور ان ميں انسان كى كاميابى كو وضاحت كے ساتھ بيان كيا جاناہے_و كذلك نفصل الاى ت

۳_ خداوند كى جانب سے آيات كى تبيين كے مقاصد ميں سے ايك، لوگوں كا شرك سے توحيد كى جانب پلٹناہے_

نفصل الآى ت و لعلهم يرجعون

۴_ تمام انسان، شرك كى جانب مائل ہونے سے پہلے موحّد تھے_و لعلهم يرجعون

آيات خدا:آيات خدا كى تبيين ۱، ۲;آيات خدا كى تبيين كا فلسفہ ۳

اللہ تعالى :اللہ تعالى كے افعال ۱

انسان:انسان شناسى ۲;انسانوں كى توحيد ابتدائی ۴;وجود انسان كے مراحل ۲

شرك:شرك سے اجتناب ۳;شرك كى پيداءش ۴

عقيدہ:عقيدہ كى تاريخ ۴;عقيدہ توحيد كے اسباب ۳

۳۶۵

آیت ۱۷۵

( وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ الَّذِيَ آتَيْنَاهُ آيَاتِنَا فَانسَلَخَ مِنْهَا فَأَتْبَعَهُ الشَّيْطَانُ فَكَانَ مِنَ الْغَاوِينَ )

اور انھيں اس شخص كى خبر سنايئےس كو ہم نے اپنى آيتيں عطا كيں پھر وہ ان سے بالكل الگ ہوگيا اور شيطان نے اس كا پيچھا پكڑ ليا تو وہ گمراہوں ميں ہوگيا(۱۷۵)

۱_ خداوند نے اپنے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو حكم ديا كہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم لوگوں كے سامنے بلعم باعورا كا قصہ بيان كريں _

و اتل عليهم نبا الذى ء اتينه اى تنا

اكثر مفسرين كا نظريہ ہے كہ ''الذى ء اتينہ'' سے مراد ،بلعم باعورا ہے كہ جو حضرت موسىعليه‌السلام كے زمانے ميں تھا_

۲_ خداوند نے اپنى آيات اور نشانياں بلعم باعورا كو عطا كيں اور اس نے ان كو اچھى طرح در يافت كرلياتھا_

الذى ء اتينه ء اى تنا فانسلخ منها

''انسلاخ'' كا معنى يہ ہے كہ كوئي چيز اپنى جلد ميں سے باہر نكل ائے_ اس آيہ شريفہ ميں آيات الہى كو جلد و غيرہ سے (كہ جو انسان سے لپٹى ہوئي ہو) تشبيہ دى گئي ہے بنابرايں''فانسلخ منها''

سے ظاہر ہوتاہے كہ آيات الہى جلد كى مانند بلعم پر احاطہ كيئے ہوئے تھيں اور اس پر لپٹى ہوئي تھيں يعنى اس نے اچھى طرح ان (آيات الہي) كو لمس و درك كرلياتھا_

۳_ بلعم باعورا كا قصہ، دينداروں اور علماء كيلئے ايك عبرت ناك اور فائدہ مند قصہ ہے_

و اتل عليهم نبأ الذى ء اتينه اى تنا

''نبأ'' اس خبر كو كہا جاتاہے كہ جس ميں بہت بڑا فائدہ ہو(مفردات راغب) گويا، يہ خبر نقل كرنے كا مقصد، ديندار اور علماء طبقے كو متنبّہ كرنا ہے يعنى جو لوگ آيات الہى سے بہرہ مند ہيں (انھيں عبرت دلاناہے)

۴_ بلعم باعورا نے الہى معارف كو نظر انداز كرتے ہوئے، ان سے دورى اختيار كرلى اور (اس طرح وہ) مرتد ہوگيا_ء اتينه ء اى تنا فانسلخ منها

۵_ بلعم باعورا كے معارف الہى سے دور ہوجانے كے بعد شيطان نے اس كا پيچھا كرنا شروع كرديا_فأتبعه الشيطن

''اتباع'' ( ا تبع كا مصدر ہے)جو پيچھا كرنے اور تعاقب كرنے كے معنى ميں آتاہے_

۳۶۶

۶_ بلعم باعورا معارف الہى سے دور ہوجانے كے بعد، شيطان كے جال ميں گرفتار ہوگيا اور اس كا شمار گمراہوں ميں ہونے لگا_فأتبعه الشيطن فكان من الغاوين

''غوايہ'' مصدر ''غاوين'' ہے، جس كا معنى گمراہ ہونا ہے_

۷_ تمام انسان، حتى ہدايت يافتہ علماء، شيطان كى پيروى كے خطرے اور گمراہى كے راستے پر پڑنے كے انديشے سے دوچار ہيں _فانسلخ منها فأتبعه الشيطن فكان من الغاوين

۸_ شيطان كى پيروي، انسان كو گمراہى كے زمرے ميں داخل كرنے كا باعث بنتى ہے_

فأتبعه الشيطن فكان من الغاوين

۹_ شيطان ايك ايسا عنصر ہے كہ جس كو انسان كے باطن اور افكار سے آگاہى حاصل كرنے كى قدرت حاصل ہے_

فانسلخ منها فأتبعه الشيطن

آيات اور معارف الہى پر ايمان يا ان سے كفر، قلبى امور ميں سے ہے_ پس جب آيات و معارف الہى سے بلعم باعورا كے جدا ہوجانے كے بعد، شيطان نے اس كا پيچھا شروع كرديا تو اس سے پتہ چلتاہے كہ وہ انسان كے اعتقادات و افكار سے آگاہى حاصل كرسكتاہے_

۱۰_ شيطان، انسانوں كو گمراہوں كے گروہ ميں شامل كرنے كيلئے (ہميشہ) ان كى گھات ميں بيٹھا رہتاہے_

فانسلخ منها فاتبعه الشيطن

''فاء'' كے ذريعے جملہ ''أتبعہ'' كا''فانسلخ منها'' پر عطف اس بات پر دلالت كرتاہے كہ آيات الہى سے بلعم باعورا كى دورى اختيار كرنے اور شيطان كى طرف سے اس كے تعاقب ميں آنے كے درميان كوئي فاصلہ نہيں تھا اور اس سے ظاہر ہوتاہے كہ شيطان (ہر وقت) انسانوں كو گمراہ كرنے كيلئے ان كى گھات ميں رہتاہے_

۱۱_ شيطان، گمراہى كے عوامل ميں سے ہے_فأتبعه الشيطن فكان من الغاوين

۱۲_ شيطان، ان لوگوں كو گمراہ كرنے سے عاجز و ناتوان ہے كہ جو آيات اور معارف الہى كو اچھى طرح اخذ كرتے ہيں اور ان كى پابندى كرتے ہيں _

فانسلخ منها فأتبعه الشيطن

۳۶۷

چونكہ شيطان نے بلعم باعورا كا پيچھا (معارف الہى كو) چھوڑنے كے بعد كيا ہے، اس سے ظاہر ہوتاہے كہ اس سے پہلے وہ اس پر دسترس نہيں ركھتا تھا اور اسے گمراہ كرنے سے عاجز تھا_

۱۳_عن ابى الحسن الرضا عليه‌السلام : إنه اعطى بلعم بن باعورا الأسم الأعظم فكان يدعو به فيستجاب له فمال إلى فرعون ...قال فرعون لبلعم: ادع الله على موسى و اصحابه ...فركب حمارته ليمرّ فى طلب موسى فامتنعت عليه حمارته فأقبل يضر بها ...حتى قتلها و انسلخ الاسم الاعظم من لسانه و هو قوله: ''فانسلخ منها ...'' (۱)

حضرت امام رضاعليه‌السلام سے منقول ہے كہ بلعم بن باعورا كو اسم اعظم عطا كيا گيا جس كے ذريعے سے جو دعا وہ مانگتا تھا، قبول ہوجاتى تھي، پس وہ فرعون كى طرف مائل ہوگيا_ پھر فرعون نے اس سے كہا: موسىعليه‌السلام اور اس كے ساتھيوں كے خلاف دعا كرو ...پس وہ اپنے گدھے پر سوار ہوا كہ موسىعليه‌السلام كى تلاش ميں نكلے_ گدھے نے چلنے سے انكار كرديا اس نے اسے مارنا شروع كرديا يہاں تك كہ وہ گدھا مرگيا_ اور وہ اسم اعظم بھى اسكى زبان سے جاتارہا_ جيسا كہ خداوند فرماتاہے:فانسلخ منها ''يعنى وہ ہمارى آيات سے جدا ہوگيا''

اللہ تعالى :اللہ تعالى كے افعال ۲; اللہ تعالى كے اوامر۱

بلعم باعورا:بلعم باعورا كا ارتداد ۴، ۵; بلعم با عورا كا قصہ ۱، ۲، ۳، ۴، ۵، ۶;بلعم باعورا كو آيات كا عطا ہونا ۲;بلعم باعورا كى گمراہى ۶

تاريخ:تاريخ سے عبرت ۳

دين:تعليمات دين سے روگردانى ۴، ۶;تعليمات دين كا علم ۱۲;علمائے دين كو متنبہ كرنا ۳، ۷دينداري:ديندارى كے اثرات ۱۲

شيطان:اطاعت شيطان كے آثار ۸;شيطان اور بلعم باعورا ۵، ۶; شيطان اور ذمہ دار علماء ۱۲; شيطان كا اضلال ۱۰، ۱۱;شيطان كا علم ۹; شيطان كا كردار ۸، ۱۰، ۱۱; شيطان كى اطاعت ۷;شيطان كى قدرت ۹ ; شيطان كى كمزورى ۱۲; شيطان كے پيروكار ۶; نفوذ شيطان كے موانع ۱۲

علم:علم كے اثرات ۱۲

____________________

۱) تفسير قمي/ج ۱ ص ۲۴۸، نورالثقلين ج/۲ ص ۱۰۲ ح ۳۶۹_

۳۶۸

گمراہ لوگ: ۶، ۸

گمراہي:گمراہى كا خطرہ ۷;گمراہى كے عوامل ۸، ۱۰، ۱۱

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۱

آیت ۱۷۶

( وَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَاهُ بِهَا وَلَـكِنَّهُ أَخْلَدَ إِلَى الأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَوَاهُ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ إِن تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكْهُ يَلْهَث ذَّلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ )

اور اگر ہم چاہتے تو اسے انھيں آيتوں كے سبب بلند كرديتے ليكن وہ خود زمين كى طرف جھك گيا اور اس نے خواہشات كى پيروى اختيار كر لى تو اب اس كى مثال كتے جيس ہے كہ اس پر حملہ كرو تو بھى زبان نكالے رہے اور چھوڑ دو تو بھى زبان نكالے رہے_ يہ اس قوم كى مثال ہے جس نے ہمارى آيات كى تكلذيب كى تو اب آپ ان قصّوں كو بيان كريں كہ شايد يہ غورو فكر كرنے لگيں (۱۷۶)

۱_ بلعم باعورا كو عطا شدہ آيات و معارف،اس كو بارگاہ الہى ميں بلند ترين مقام تك پہنچا سكتے تھے_و لو شئنا لرفعنه بها

''بھا'' ميں ''با'' استعانت كيلئے ہے اور اسكى ضمير ''آياتنا'' كى طرف پلٹتى ہے_ بنابراين جملہء ''لرفعناہ بھا'' سے ظاہر ہوتاہے كہ بلعم باعورا آيات الہى كے ذريعے بلندترين درجات و مقامات تك پہنچ سكتا تھا_

۲_ بلعم باعورا، ايك دنيا پرست اور ہوا و ہوس كا شكار عالم تھا_و لكنه أخلد إلى الأرض و اتبع هوه

''اخلاد'' ''أخلد'' كا مصدر ہے جب يہ''إلي'' كى طرف متعدى ہو تو مائل ہونے اور اعتماد كرنے كا معنى ديتاہے كلمہء ''الأرض'' كو چونكہ معنوى (روحاني) رفعت و منزلت اور تقرب خداكے مقابلے ميں لايا گيا ہے لہذا اس سے

پست و حقير اور مادى و دنيوى امور مراد ہيں _ بنابراين''أخلد إلى الأرض'' يعنى اس نے دنيوى لذتوں اور مادى امور كى طرف رجحان پيدا كرليا اور ان سے اپنا دل خوش كرنے لگا_

۳_ بلعم باعورا دنيا طلبى اور ہواپرستى كى وجہ سے قرب الہى كے بلند ترين مقام و منزلت پر فائز ہونے سے محروم ہوگيا_

و لو شئنا لرفعنه بها و لكنه أخلد إلى الأرض و اتبع هوه

۳۶۹

۴_ الہى معارف و آيات كا عمل،بلندترين درجات تك پہنچنے كا باعث اور بارگاہ الہى ميں تقرب حاصل كرنے كا وسيلہ بنتاہے_و لو شئنا لرفعنه بها

۵_ دنيا طلبى اور نفسانى خواہشات كى پيروى الہى معارف و علوم كے مؤثر و كارساز ہونے سے مانع بنتى ہے_

و لو شئنا لرفعنه بها و لكنه أخلد إلى الأرض و اتبع هوه

۶_ قرب الہى كے مقام پر فائز ہونا، دنيا طلبى سے پرہيز كرنے اور ہوائے نفس كى پيروى نہ كرنے سے مشروط ہے_

و لو شئنا لرفعنه بها و لكنه أخلد إلى الأرض و اتبع هوه

۷_ بلند روحانى و معنوى منزلت تك پہنچنا، مشيّت الہى سے وابستہ ہے_و لو شئنا لرفعنه بها

۸_ انسانوں كو معنوى اور روحانى منزلت عطا كرنے ميں ، خداوند كى مشيت ان كے دنياطلبى اور خواہشات نفسانى سے پرہيز كرنے سے وابستہ ہے_و لو شئنا لرفعنه بها و لكنه إخلد إلى الأرض

جملہء ''و لكنہ أخلد ...'' جملہ ''و لو شئنا '' كے مفہوم كى تعليل ہے_ يعني:و لو شئنا لرفعنه بها و لكنا لم نشأ ذلك لانه أخلد إلى الأرض''

۹_ مشيت الہى ناقابل ترديد ہے_و لو شئنا لرفعنه بها

۱۰_ انسان، اپنے اوپر مشيت خدا كى حاكميت كے باوجود، اپنى سرنوشت كى تعيين ميں دخالت ركھتاہے_

و لو شئنا لرفعنه بها و لكنه أخلد إلى الأرض

جملہء ''و لو شئنا '' سے ظاہر ہوتاہے كہ انسان كى سرنوشت، مشيت الہى سے مربوط ہے_ جملہء ''و لكنہ ...'' پہلے جملے كے مفہوم كى تعليل ہے اور دلالت كررہاہے كہ انسان كى سرنوشت كى تعيين ميں مشيت الہى خود انسان كے اپنے اعمال سے وابستہ ہے_

۱۱_ جو لوگ دنيا طلب نہيں ہيں اور خواہشات نفسانى سے پرہيز كرتے ہيں ، شيطان ان كے اندر نفوذ نہيں كرسكتا_

فانسلخ منها فأتبعه الشيطن ...و لو شئنالرفعنه بها و لكنه أخلد إلى الأرض

۳۷۰

پہلى آيت، بلعم باعورا كو گمراہى كى طرف لے جانے كا عامل، شيطان كو قرار دے رہى ہے اور مذكورہ آيت ميں ہے كہ اگر وہ (بلعم) دنياطلب اور اپنى خواہشات كا پيروكار نہ ہوتا تو بلند درجات پر فائز ہوجاتا يعنى شيطان اس كا پيچھا نہ كرتا_ بنابرايں انسان كے دنيا كى طرف مائل ہوجانے اور خواہشات كى پيروى كرنے كے بعد شيطان اسے گمراہ كرنے كى كوشش شروع كرتاہے_

۱۲_ بلعم باعورا كى دنيا طلبى اور خواہشات نفس كى پيروي، آيات الہى سے اسكى دورى اور انھيں جھٹلانے كا باعث بنى ہے_فانسلخ منها ...و لكنه أخلد إلى الأرض

ہوسكتاہے جملہء ''و لكنه اخلد '' فانسلخ منھا'' كى علت بيان كررہاہو_ يعنى بلعم بن باعورا كى دنياطلبى اور ہوا پرستي، باعث بنى ہے كہ اس نے آيات الہى سے دورى اختيار كرلي_

۱۳_ دنياطلب اور ہوا و ہوس كے پيروكار علمائے دين، آيات الہى كو جھٹلانے اور كفر كى جانب مائل ہوجانے كے خطرے سے دوچار ہوتے ہيں _فانسلخ منها ...و لكنه أخلد إلى الأرض

۱۴_ دنيا طلبى كے سبب بلعم باعورا كى حالت اس كتے كى مانند ہوگئي تھى كہ جس پر اگر حملہ كرو تو بھى زبان نكالتاہے اور آزاد چھوڑ دو تو بھى زبان نكال كر بھونكتاہے_فمثله كمثل الكلب إن تحمل عليه يلهث او تتركه يلهث

تحمل'' حملة'' سے ليا گيا ہے اور ''حملة'' كا معنى حملہ كرناہے ''مثل'' سے مراد حالت اور صفت ہے_

۱۵_ آيات الہى كو جھٹلانے والوں كى اندرونى حالت اس پياسے كتے كى مانند ہے كہ جو ہميشہ بھوں بھوں كرتا رہتاہے_

ذلك مثل القوم الذين كذبوا بأياتنا

''ذلك'' اس حالت كى طرف اشارہ ہے كہ جو جملہ ''فمثلہ ...'' ميں كتے كے بارے ميں بيان كى گئي ہے_

۱۶_ خداوند كى جانب سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو مامور كيا گيا كہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم آيات الہى كو جھٹلانے والوں كے سامنے بلعم باعورا كا قصہ بيان كريں _فاقصص القصص

''قصّ'' (اقصص كا مصدر ہے) جس كا معنى بيان كرنا اور سنانا ہے ''قصص''قصہ اور داستان كے معنى ميں ہے اور ''ال'' عہد ذكرى ہے اور بلعم باعورا كى داستان كى طرف اشارہ ہے_

۳۷۱

۱۷_ بلعم باعورا نے آيات الہى پر ايمان لانے كے بعد ان كى تكذيب كر ڈالي_

فمثله كمثل الكلب ...ذلك مثل القوم الذين كذبوا بأياتنا

۱۸_ بلعم باعورا كے قصے پر توجہ اور غور و فكر انسان كو آيات الہى كى تكذيب كرنے والوں كے برے انجام كے بارے ميں سو چنے كے علاوہ، اس قصے سے ہدايت حاصل كرنے پر آمادہ كرتاہے_فاقصص القصص لعلهم يتفكرون

۱۹_ قرآنى قصوں كے اہداف و مقاصد ميں سے ايك ، انسان كو اپنى سرنوشت اور انجام كے بارے ميں غور و فكر كرنے پر آمادہ كرناہے_فاقصص القصص لعلهم يتفكرون

آيات خدا:آيات خدا كو جھٹلانے كے اسباب ۱۳;آيات خدا كو جھٹلانے كے علل و اسباب ۱۲;آيات خدا كو جھٹلانے والوں كا انجام ۱۸ ;آيات خدا كو جھٹلانے والوں كے حالات ۱۵;آيات خدا كو جھٹلانے والے ۱۷;آيات خدا كے مكذبين اور كتا، ۱۵;آيات خدا كے مكذبين كو موعظہ ۱۶

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى مشيت ۷، ۸ ، ۱۰;اللہ تعالى كى معيشت كا حتمى ہونا ۹

انسان:انسان كا اختيار ۱۰; انسان كى سرنوشت ۱۰

بلعم باعورا:بلعم باعورا اور كتا ۱۴; بلعم باعورا كا ارتداد ۱۷;بلعم باعورا كا ايمان ۱۷; بلعم باعورا كا خواہشات نفس كى پيروى كرنا ۲، ۳، ۱۲; بلعم باعورا كا علم ۲; بلعم باعورا كا قصہ ۱۴، ۱۶، ۱۷، ۱۸ ; بلعم باعورا كو آيات كاد يا جانا ۱;بلعم باعورا كى دنياطلبى ۲، ۳، ۱۲، ۱۴ ; بلعم باعورا كى گمراہى كے اسباب ۱۲;بلعم باعورا كى محروميت ۳;بلعم باعورا كے حالات ۱۴

تاريخ:تاريخ سے عبرت ۱۶، ۱۸

تفكر:تفكر كى اہميت ۱۹;تفكر كى راہ ہموار ہونا ۱۸، ۱۹; سرنوشت ميں غور و فكر ۱۹

تقرب:تقرب كى شرائط ۶، ۷;تقرب كے علل و اسباب ۴تقرب كے موانع ۳

خواہشات نفس:خواہشات نفس سے اجتناب ۶، ۸، ۱۱خواہشات نفس كى پيروى كے اثرات ۳، ۵، ۱۲

دنيا طلبي:دنياطلبى سے اجتناب ۶، ۸، ۱۱;دنيا طلبى كے

۳۷۲

اثرات ۳، ۵، ۱۲، ۱۴

دين:دين كا كردار، ۱;علم دين كى تاثير كے موانع ۵

دينداري:ديندارى كے اثرات ۴

رشد:رشد كے علل و اسباب ۱

شيطان:زاہد افراد اور شيطان ۱۱;شيطان كے نفوذ كے موانع ۱۱

علماء:دنيا طلب علماء ۲، ۱۳ ;ہوا پرست علماء ۱۳

قرآن:قرآن كى تشبيہات ۱۴، ۱۵;قرآنى قصص كا فلسفہ ۱۹

كتا:پياسا كتا ۱۵;كتے سے تشبيہ ۱۴

كفر:كفر كے اسباب ۱۳

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى مسؤليت ۱۶

ہدايت:ہدايت كے عوامل ۱۸

آیت ۱۷۷

( سَاء مَثَلاً الْقَوْمُ الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا وَأَنفُسَهُمْ كَانُواْ يَظْلِمُونَ )

كس قدر بُرى مثال ہے اس قوم كى جس نے ہمارى آيات كى تكذيب كى اور وہ لوگ اپنے ہى نفس پر ظلم كر رہے تھے(۱۷۷)

۱_ آيات الہى كو جھٹلانے والے معاشروں كى حالت، انتہائی برى ہے_ساء مثلاً القوم الذين كذبوا بأياتنا

۲_ كفر اختيار كرنے والے افراد، آيات الہى كو جھٹلاكر ہميشہ اپنے اوپر ظلم كرتے رہتے ہيں _و ا نفسهم كانوا يظلمون

۳۷۳

۳_ آيات الہى كو جھٹلانے والے، اپنے اس جھٹلانے سے خداوند كو كوئي نقصان و ضرر نہيں پہنچاسكيں گے_

و أنفسهم كانوا يظلمون ''يظلمون '' پر ''أنفسهم' ' كو مقدم كرنا، حصر كا فائدہ دے رہا ہے اور يہ حصر ہوسكتا خداوند كے بارے ميں بيان كيا گيا ہو، يعنى جھٹلانے والے، آيات كو جھٹلاكر خداوند كو كسى قسم كا نقصان و ضرر نہيں پہنچاتے بلكہ اپنے آپ پر ظلم كرتے ہيں _

۴_ آيات الہى كو جھٹلانے والے اپنے اس جھٹلانے سے كسى دوسرے كا نقصان نہيں كرسكيں گے_

و أنفسهم كانوا يظلمون

مندرجہ بالا مفہوم اس بنا پر ہے كہ جب حصر دوسروں كے بارے ميں بيان كيا گيا ہو، يعنى اس سے پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور دوسرے مسلمان مراد ہوں ، پس تكذيب كرنے والے، اپنى تكذيب سے پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور دوسرے مسلمانوں كا كوئي نقصان نہيں كرسكيں گے بلكہ وہ اپنے آپ كو ہى نقصان پہنچائیں گے_

۵_ جو لوگ آيات الہى كو جھٹلاكر اپنے اوپر ظلم كرتے ہيں وہ انتہائی برى حالت ميں ہيں _

ساء مثلاً القوم الذين ...أنفسهم كانوا يظلمون

مندرجہ بالا مفہوم اس بناء پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب جملہ''أنفسهم كانوا يظلمون'' ''كذبوا باى تنا'' پر عطف ہو يعني:''ساء مثلاً القومالذين أنفسهم كانوا يظلمون'' ياد رہے كہ گذشتہ مفاہيم ميں جملہ''أنفسهم كانوا يظلمون'' كو جملہ ''ساء مثلاً ...'' پر عطف كيا گيا تھا_

آيات خدا:آيات خدا كو جھٹلانے كے اثرات ۲، ۳، ۴;آيات خدا كو جھٹلانے والوں كا ظلم ۲; آيات خدا كو جھٹلانے والوں كى حالت ۱، ۵; آيات خدا كو جھٹلانے والے ۳، ۴ ;آيات خدا كو جھٹلانے والے معاشرے ۱;آيات خدا كے مكذبين كا ظلم ۲، ۵

اللہ تعالى :اللہ تعالى كو ضرر پہنچانا ۳

خود:خود پر ظلم ۲، ۵

ظالمين: ۲قرآن:

تشبيہات قرآن ۱

كفار:كفار كا ظلم، ۲

۳۷۴

آیت ۱۷۸

( مَن يَهْدِ اللّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِي وَمَن يُضْلِلْ فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ )

جس كو خدا ہدايت دے دے وہى ہدايت يافتہ اور جس كو گمراہى ميں چھوڑ دے وہى خسارہ والوں ميں ہے(۱۷۸)

۱_ لوگوں كى ہدايت اور انكا گمراہ ہونا، خداوند كے ہاتھ اور اختيار ميں ہے_من يهد الله فهو المهتدى و من يضلل

۲_ حقيقى ہدايت يافتہ وہ ہے كہ جسكى ہدايت، خود خداند كرے_من يهد الله فهو المهتدي

۳_ حقيقى گمراہ وہ ہے كہ جسكو خود خداوند گمراہ كرے_و من يضلل فأولئك هم الخسرون

جملہء ''فاولئك ...'' جواب شرط كا جانشين ہے اور صدر آيت كے قرينے سے جواب شرط ''فھو الضال'' ہے_

۴_ آيات الہى كى تصديق كرنے والے، ہدايت يافتہ اور آيات الہى كو جھٹلانے والے گمراہ پيشہ لوگ ہيں _

الذين كذبوا بايا تنا ...من يهد الله فهو المهتدى و من يضلل

گزشتہ آيت پر غور كرنے سے پتہ چلتاہے كہ ضلال كا مطلوبہ مصداق، آيات خداوند كو جھٹلاناہے اور ہدايت كا مصداق، آيات الہى كى تصديق اور ان پر ايمان لاناہے_

۵_ خدا كے ہاتھوں گمراہ ہونے والے، خسارے ميں رہنے والے اور اپنے سرمايہء عمر كو تباہ كرنے والے ہيں _

من يضلل فاولئك هم الخسرون

۶_ ہدايت يافتہ لوگوں نے اپنى زندگى تباہ نہيں كى بلكہ

۳۷۵

اس سے بہرہ مند ہوئے ہيں _من يهد الله فهو المهتدي

جملہفأولئك هم الخسرون'' كہ جو گمراہوں كے بارے ميں بيان ہوا ہے سے سمجھ سكتے ہيں كہ يہاں ''و اولئك ھم الرابحون'' جيسا ايك جملہ ہدايت يافتہ لوگوں كيلئے، تقديراً موجود ہے_

۷_ آيات الہى كو جھٹلانا، سرمايہء زندگى كو ضاءع كرنے اور خسارہ اٹھانے كا موجب بنتاہے_

من يضلل فأولئك هم الخسرون گزشتہ آيت كے قرينے سے گمراہوں كے مطلوبہ مصاديق ميں سے ايك آيات الہى كو جھٹلانے والے افراد ہيں _

۸_ خداوند كا گمراہ كرنا، خود انسان كى كج روى اور بدكردارى كى سزا ہے_و من يضلل فأولئك هم الخسرون

آيت، ۱۷۶ ميں جملہ ''و لكنه أخلد '' كو ديكھتے ہوئے كہہ سكتے ہيں كہ ''من يضلل'' كے مصاديق ميں سے ايك دنيا طلب اور ہوا پرست لوگ ہيں _ يعنى اضلال الہى (خدا كا گمراہ كرنا) در حقيقت، خود ان كے گناہ كى سزا ہے_

۹_ دنيا كى محبت اور خواہشات نفس كى پيروى خسارے اور گمراہى كا راستہ ہموار كرتى ہے_

و لكنه أخلد إلى الأرض ...و من يضلل فأولئك هم الخسرون

آيات خدا:آيات خدا پر ايمان لانے والے ۴;آيات خدا كو جھٹلانے كے اثرات ۷;آيات خدا كو جھٹلانے والے ۴

اللہ تعالى :اللہ تعالى كا اضلال ۱; اللہ تعالى كى ہدايت ۱،۲; اللہ تعالى كے اختيارات۱; اللہ تعالى كے اضلال كے اثرات ۳،۵; اللہ تعالى كے اضلال كے علل و اسباب ۸

انحراف:انحراف كے اثرات ۸

خسارہ:زيان و خسارے كے اسباب ۷;زيان و خسارے كے عوامل ۹

خواہشات نفس كى پيروي:خواہشات نفس كى پيروى كے اثرات ۹

دنيا طلبي:دنيا طلبى كے اثرات ۹

عمر:سرمايہء عمر ۶; سرمايہء عمر كى تباہى ۵، ۷ ;عمر سے فائدہ اٹھانا ۶

۳۷۶

گمراہ افراد: ۳، ۴گمراہوں كا خسارہ ۵

گمراہي:گمراہى كا زمينہ ۹;گمراہى كا منشاء ۱

ہدايت:ہدايت كا سرچشمہ ۱ہدايت يافتہ لوگ: ۲،۴،۶

آیت ۱۷۹

( وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيراً مِّنَ الْجِنِّ وَالإِنسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لاَّ يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لاَّ يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لاَّ يَسْمَعُونَ بِهَا أُوْلَـئِكَ كَالأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُوْلَـئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ )

اور يقينا ہم نے انسان و جنات كى ايك كثير تعداد كو گويا جہنم كے لئے پيدا كيا ہے كہ ان كے پاس دل ہيں مگر سمجھتے نہيں ہيں اور آنكھيں ہيں مگر ديكھتے نہيں ہيں اور كان ہيں مگر سنتے نہيں ہيں _ يہ چوپايوں جيسے ہيں بلكہ ان سے بھى زيادہ گمراہ ہيں اور يہى لوگ اصل ميں غافل ہيں (۱۷۹)

۱_ بہت سے انسانوں اور جنّوں كا انجام، جہنم ہے_و لقد ذرا نا لجهنم كثيرا من الجن والإنس

۲_ خداوند نے بہت سے جن و انس كو جہنم ميں داخل ہونے كيلئے خلق كيا ہے_

و لقد ذرأنا لجهنم كثيراً من الجن والإنس''ذرأ'' (مصدر ذرا نا) كا معنى خلق كرناہے_

۳_ انسانوں اور جنات كى سرنوشت تعيين كرنے والا اور انھيں انجام تك پہنچانے والا ،فقط خداوند ہے_

و لقد ذرأنا لجهنم كثيراً من الجن والإنس

۴_ انسانوں كى طرح جنات كا بھى فريضہ ہے كہ وہ آيات الہى كى تصديق كريں اور اس كے فرامين بجا لائیں _

و لقد ذرأنا لجهنم كثيراً من الجن والإنس

۳۷۷

گزشتہ آيت كے مطابق، وہ جنات دوزخ ميں جائیں گے كہ جنہوں نے آيات الہى كو جھٹلاياہے_ بنابراين وہ بھى ايسى مخلوق ہے كہ جن پر احكام الہى فرض ہيں _ پس ان كے فرائض ميں سے ايك، آيات الہى پر ايمان لانا ہے_

۵_ انسانوں كى طرح جنّات بھى وسائل ادراك (قلب، كان و آنكھ) كے حامل ہيں _

لهم قلوب لا يفقهون بها و لهم أعين لا يبصرون بها و لهم ء اذان لا يسمعون بها

۶_ بہت سے انسان اور جنّات، قلب اور دوسرے وسائل ادراك ركھنے كے باوجود، اپنے آپ كو الہى معارف و حقائق كے سمجھنے سے محروم ركھتے ہيں _لهم قلوب لا يفقهون بها

جملہ ''لھم قلوب'' (ان كے دل موجود ہيں ) ظاہر كرتاہے كہ گمراہ انسان اور جنات، وسائل ادراك ركھتے ہيں _ اور جملہ ''لا يفقہون بہا'' وضاحت كررہاہے كہ وہ معرفت و شناخت كے ان وسائل سے فائدہ حاصل نہيں كرتے_

۷_ انسان اور جنات اپنى سرنوشت اور انجام كى تعيين ميں مؤثر كردار ادا كرسكتے ہيں (يعنى دوزخ ميں بھى جاسكتے ہيں اور اس سے نجات بھى حاصل كرسكتے ہيں )لهم قلوب لا يفقهون بها ...و لهم ء اذان لا يسمعون بها

''لا يفقہون بہا'' اور اسى جيسے دوسرے جملات سے ظاہر ہوتاہے كہ گمراہ لوگ، معرفت و شناخت كے وسائل سے فائدہ نہ اٹھانے كى وجہ سے، گمراہى كى وادى ميں گرفتار ہوتے ہيں ، لہذا وہ خود مقصر ہيں _

۸_ بہت سے انسان اور جنّات ديكھنے والى آنكھيں اور سننے والے كان ركھنے كے باوجود، اپنے آپ كو آيات الہى كے ديكھنے اور سننے سے محروم ركھتے ہيں _و لهم أعين لا يبصرون بها لهم ء اذان لا يسمعون بها

۹_ دوزخ كے عذاب ميں گرفتارہونا ہى آيات الہى كو جھٹلانے والوں كے خسارے كى علامت ہے_

فأولئك هم الخسرون و لقد ذرأنا لجهنم كثيراً من الجن والإنس

مذكورہ آيت ہوسكتاہے اس خسارے و زيان كى وضاحت ہوكہ جسے گزشتہ آيت كے ذيل ميں ، گمراہى كے بارے ميں بيان كيا گيا ہے_

۱۰_ دنيا كے دلدادہ ، ہوا پرست اور آيات الہى كى تكذيب كرنے والے علمائے دين، اہل دوزخ ہيں _

لكنه أخلد إلى الأرض واتبع هوه ...و لقد ذرأنا لجهنم كثيراً

مذكورہ آيت كے گذشتہ آيات كے ساتھ ارتباط كے نتيجہ ميں مندرجہ بالا مفہوم اخذ ہوتاہے_

۳۷۸

۱۱_ جہنم ان انسانوں اور جنات كا ٹھكانہ ہے كہ جنہوں نے اپنے آپ كو دينى حقائق و معارف كے ادراك سے محروم كر ركھاہے_و لقد ذرأنا لجهنم ...لهم قلوب لا يفقهون بها

۱۲_ آيات الہى كو جھٹلانے والے، معارف الہى سے محروم ہونے ميں چوپايوں كى مانند ہيں _أولئك كالأنعم

آيات الہى كو جھٹلانے والے گمراہوں كے چوپايوں كے مساوى ہونے (اور اصطلاح كے مطابق ''وجہ شبہ'') كى دليل، يہ جملہ ''لا يفقهون بها و '' ہے (يعنى معارف الہى كے ادراك سے محروميت كى وجہ سے گمراہ لوگ، چوپايوں كے مساوى ہيں )_

۱۳_ آيات الہى كو جھٹلانے والے، معارف الہى كى معرفت و شناخت كے وسائل سے استفادہ نہ كرنے كى وجہ سے چوپايوں سے بھى بدتر ہيں _بل هم أضل

حرف ''بل'' اضراب كيلئے ہے اور يہاں ايك غرض سے دوسرى اہم غرض كى طرف منتقل ہونے كے معنى ميں ہے_ پس ''بل'' كا فائدہ يہ ہے كہ اگر چہ جھٹلانے والے افراد، آيات الہى كے ادراك ميں چوپايوں كى مانند محروم ہيں _ ليكن آيات الہى كى پہچان و شناخت حاصل كرنے والے وسائل (دل، آنكھ اور كان) و غيرہ سے بہرہ مند ہيں جبكہ حيوانات ان وسائل سے خالى ہيں _ لہذا انھيں چوپايوں سے بھى پست تر ہونا چاہيئے_

۱۴_ دينى حقائق و معارف كا فہم اور حق كو ديكھنا، سمجھنا اور سننا ہى انسانيت كا معيار اور انسان كى چوپايوں پر برترى كى اصل و بنياد ہے_أولئك كالأنعم

۱۵_ معارف الہى سے ناآگاہ لوگ ہى حقيقت ميں بے خبر اور غفلت زدہ افراد ہيں _أولئك هم الغفلون

۱۶_عن أبى جعفر عليه‌السلام فى قوله: ''لهم قلوب لا يفقهون بها'' أى طبع اللّه عليها فلا تعقل'' و لهم أعين'' عليها غطاء عن الهدى ''لا يبصرون بها و لهم أذان لا يسمعون بها'' أى جعل فى أذانهم و قرا فلن يسمعوا_ الهدى (۱)

آيت ''لھم قلوب ...'' كى توضيح ميں حضرت امام باقرعليه‌السلام سے منقول ہے كہ: خداوند نے ان كے

____________________

۱_تفسير قمى ج/۱ ص ۲۴۹; نورالثقلين ج/۲ ص ۱۰۳ ح ۳۷۰_

۳۷۹

دلوں پر مہر لگادى ہے جس كى وجہ سے وہ نہيں سمجھتے اور ان كى باطنى آنكھ پر پردہ ڈال ديا ہے لہذا (راہ) ہدايت كو نہيں ديكھتے_ اور ان كے (اندروني) كان بوجھل ہوگئے ہيں لہذا ہدايت (كى ندا) نہيں سنتے_

آيات خدا:آيات خدا كى تكذيب كرنے والوں كى سزا ۱۰;آيات خدا كى تكذيب كے اثرات ۹;آيات خدا كے فہم سے محروم افراد ۸، ۱۱، ۱۲ ;آيات خدا كے فہم سے محروميت ۶، ۸، ۱۱;آيات خدا كے مكذبين اور چوپائے ۱۲، ۱۳;آيات خدا كے مكذبين كا خسارہ ۹

ادراك:ادراك سے محروم لوگ ۸، ۱۱

اقدار كا تعيّن:اقدار معين كرنے كا معيار ۱۴

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى خالقيت ۲; اللہ تعالى كے افعال۳; اللہ تعالى كے اوامر۴

انسان:ادراك سے محروم انسان ۶;انسان كا انجام ۳; انسان كى سرنوشت پر اثر انداز عوامل ۷;انسانوں كا جہنم ميں ہونا ،۱ ;چوپايوں پر انسان كى برترى ۱۴;خلقت انسان كا فلسفہ ۲;سرنوشت انسان كا سرچشمہ ۳

انسانيت:انسانيت كا معيار ۱۴

ايمان:آيات خدا پر ايمان ۴

جبر و اختيار: ۷

جنّات:ادراك سے محروم جنات ۶، ۸، ۱۱ ; جنات كا ادراك ۵، ۶; جنات كا انجام ۳;جنات كا جہنم ميں ہونا،۱ ; جنات كا قلب ۵، ۶ ; جنات كا كان ۵، ۸ ; جنات كى آنكھيں ۵، ۸ ; جنات كى خلقت كا فلسفہ ۲; جنات كى سرنوشت پر اثرانداز ہونے والے عوامل ۷; جنات كى سرنوشت كا منشاء ۳;جنات كى مسؤليت ۴;جنات كے فرائض ۴

جہنم:جہنم كے اسباب ۹، ۱۰، ۱۱

جہنمى افراد: ۱، ۹، ۱۰، ۱۱

حق شناسي:حق شناسى كى اہميت ۱۴

حيوانات:

۳۸۰