تاريخ اسلام (2)پيغمبر اكرم (ص) كى زندگي جلد ۲

تاريخ اسلام (2)پيغمبر اكرم (ص) كى زندگي0%

تاريخ اسلام (2)پيغمبر اكرم (ص) كى زندگي مؤلف:
زمرہ جات: متن تاریخ
صفحے: 298

تاريخ اسلام (2)پيغمبر اكرم (ص) كى زندگي

مؤلف: مركز تحقيقات علوم اسلامي
زمرہ جات:

صفحے: 298
مشاہدے: 153218
ڈاؤنلوڈ: 3564


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 298 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 153218 / ڈاؤنلوڈ: 3564
سائز سائز سائز
تاريخ اسلام (2)پيغمبر اكرم (ص) كى زندگي

تاريخ اسلام (2)پيغمبر اكرم (ص) كى زندگي جلد 2

مؤلف:
اردو

درجے پر فائز ہوچكے تھے لشكر اسلام كى احد كى طرف روانگى سے قبل انہوں نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے عرض كيا كہ '' كل رات خواب ميں، ميں نے اپنے بيٹے كو ديكھاہے كہ بہشت كے باغوں ميں چلا جارہا ہے، بہشت كے درختوں كے نيچے اس كى نہروں كے كنارے ٹہل رہا ہے، ميرے بيٹے نے مجھ سے كہا كہ بابا جان ہمارے پاس آجايئےہ ہم نے خدا كے وعدے كو سچّاپاياہے اے اللہ كے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميں اس بات كا مشتاق ہوں كہ اپنے بيٹے كے پاس پہنچ جاؤں اے پيغمبر خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميرى داڑھى سفيد اور ميرى ہڈياں كمزور ہوچكى ہيں ميں چاہتا ہوں كہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميرے لئے دعا فرمائيں كہ خدا مجھے شہادت نصيب كرے'' _ پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا'' خدايا اس شخص كى آرزو پورى فرما '' اور وہ احد كى جنگ ميں شہيد ہوگيا_

حجلہ خون

۲۵ سالہ جوان ''حنظلہ ''، جنگ احد كى آگ بھڑكانيوالوں ميں سے ايك شخص ابوعامر فاسق كے بيٹے تھے، جس وقت رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى طرف سے جہاد كے لئے عام تيارى كا اعلان ہوا، اس وقت جناب حنظلہ، عبداللہ بن اُبيّ كى لڑكى سے شادى كرنے كى تيارياں كررہے تھے_ يہ دو لہا اوردلہن اپنے باپوں جو كافر اور منافق تھے، كے برخلاف اسلام اور پيغمبراسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر مكمل ايمان ركھتے تھے_ جس وقت محاذ جنگ پر جانے كى دعوت كى صدا جناب حنظلہ كے كانوں سے ٹكرائي تو پريشان ہوگئے كہ اب كيا كريں؟ ابھى تو شادى كے مراسم ادا ہوئے ہيں اب حجلہ عروسى ميں جائيں يا محاذ جنگ پر؟ انہوں نے بہتر سمجھا كہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے اجازت لے ليں تا كہ شب زفاف مدينہ ميں رہيں اور دوسرے دن ميدان جنگ ميں حاضر ہوجائيں_

۶۱

پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اجازت ديدي، صبح سويرے غسل كرنے سے پہلے، اپنى دلہن سے محاذ جنگ پر جانے كے لئے الوداع كيا تودلہن كى آنكھيں آنسووں سے ڈبڈباگئيں اپنے شوہر سے چند منٹ ٹھہرنے كو كہا اور ہمسايوں ميں سے چار آدميوں كو بلايا تا كہ وہ لوگ اس كے اور اس كے شوہر كے درميان گواہ رہيں _

حنظلہ نے دوسرى بار خداحافظ كہا اور محاذ جنگ كى طرف روانہ ہوگئے _

دلہن نے ان گواہوں كى طرف رخ كيا اور كہا كہ رات ميں نے خواب ميں ديكھا كہ آسمان شگافتہ ہوا اور ميرے شوہر اس ميں داخل ہوئے اور اس كے بعد آسمان جُڑگيا _ ميرا خيال ہے كہ وہ شہادت كے درجہ پر فائزہونگے_

جب جناب حنظلہ لشكر اسلام سے جاملے تو انہوں نے ابوسفيان پر حملہ كيا ، ايك تلوار اس كے گھوڑے پر پڑى تو وہ گرپڑا ، ابوسفيان كى چيخ پكار پر چند مشركين مدد كو بڑھے اور اس طرح ابوسفيان نے جان بچائي _ دشمن كے ايك سپاہى نے جناب حنظلہ كو نيزہ مارا، نيزے كا شديد زخم لگنے كے باوجود حنظلہ نے نيزہ بردار پر حملہ كيا اور تلوار سے اس كو قتل كرڈالا_ نيزے كے زخم نے آخر كاراپنا كام كرڈالا اور جناب حنظلہ، حجلہ خون ميں عروس شہادت سے جاملے_

پيغمبراسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا كہ '' ميں نے ديكھا حنظلہ كو فرشتے غسل دے رہے تھے'' اس وجہ سے ان كو ''حنظلہ غَسيل الملائكہ ''كہتے ہيں_(۱۹)

دولہادلہن كا اخلاص اور ايمان واقعى بہت تعجب انگيز ہے اور محاذ جنگ پر لڑنے والے ہمارے پيكر ايثار مجاہدين،ان كے خاندان والوں اور ان كى بيويوں كے لئے الہام بخش اور مقاوت كا نمونہ ہے_(۲۰)

۶۲

مدينہ ميں منافقين كى ريشہ دوانياں

جنگ احد كے بعد عبداللہ بن ابى اور اس كے تمام منافق ساتھيوں نے طعن و تشنيع كا سلسلہ شروع كرديا اور مسلمانوں پر پڑنے والى عظيم مصيبت پر خوشحال تھے، يہودى بھى بد زبانى كرنے لگے اور كہنے لگے كہ '' محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سلطنت حاصل كرنا چاہتے ہيں ، آج تك كوئي پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اس طرح زخمى نہيں ہواوہ خود بھى زخمى ہوئے اور اصحاب بھى مقتول اور زخمى ہيں'' _(۲۱)

وہ رات بڑى حساس رات تھى ہر آن يہ خطرہ سروں پر منڈلا رہا تھا كہ كہيں منافقين اور يہود، مسلمانوں اور اسلام كے خلاف شورش برپا نہ كرديں اور اختلاف پيدا كر كے شہر كے سياسى اتحاد اور يك جہتى كو ختم نہ كرديں_

مدينہ سے ۲۰ كيلوميٹر دور'' حمراء الاسد'' ميں جنگى مشق

۸ شوال ۳ ہجرى قمرى بمطابق ۲۷ مارچ ۶۲۵ئ (عيسوي) بروز اتوار ہر طرح كى داخلى و خارجى ممكنہ سازش كى روك تھام اور مكمل طور پر ہوشيار اور آمادہ رہنے كے لئے اوس و خزرج كے سر بر آوردہ افراد نے مسلح افراد كى ايك جماعت كے ساتھ مسجد اور خانہ پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دروازے پر رات بھر پہرہ ديا_ اتوار كى صبح رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے نماز صبح ادا كركے جناب بلال كو حكم ديا كہ لوگوں كو دشمن كے تعاقب كے لئے بلائيں اور اعلان كريں كہ ان لوگوں كے سوا كوئي ہمارے ساتھ نہ آئے جو كل جنگ ميں شركت كرچكے ہيں _

بہت سے مسلمان شديد زخمى تھے ليكن فوراً اٹھ كھڑے ہوئے اور جنگى لباس زيب تن كر كے ، اسلحہ سے آراستہ ہوكر تيار ہوگئے _ پيغمبراسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے پرچم حضرت على (ع) كے ہاتھ ميں ديا اور عبداللہ بن ام مكتوم كو مدينہ ميں اپنا جانشين معيّن فرمايا_ اس حيرت انگيز روانگى كى وجہ يہ تھى كہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو يہ پتہ چل گيا تھا كہ قريش كے سپاہيوں نے مدينہ لوٹ كر ( اسلام و

۶۳

مسلمانوں كا ) كام تمام كردينے كا ارادہ كرليا ہے_

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم حمراء الاسد پہنچے اور وہاں حكم ديا كہ سپاہى ميدان ميں بكھرجائيں اور رات كے وقت اس وسيع و عريض زمين پر آگ روشن كرديں، تا كہ دشمن كو يہ گمان ہو كہ ايك بہت بڑا لشكر ان كا پيچھا كر رہا ہے_ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم تين رات وہاں ٹھہرے رہے اورہر رات اس عمل كو دہرايا جاتا رہا _

اسى جگہ ''معبد خزاعى ''نے پيغمبراسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى خدمت ميں پہنچ كو خبر دى كہ قريش دوبارہ مدينہ پر حملہ كرنے كا قصد ركھتے ہيں _ پھر معبد نے ابوسفيان سے جا كر كہا كہ ميں نے لشكر بے كراں اور غيظ و غضب سے تمتماتے چہرے ديكھے ہيں _ ابوسفيان اس خبر سے وحشت زدہ ہوگيا اور مدينہ پر حملہ كرنے كے ارادے سے باز رہا _

اس جنگى مشق نے مجاہدين اسلام اور اہل مدينہ كے حوصلوں كو بڑھايا، ان كے دل سے خوف كو دور كيا اور دشمن كے دل ميں اور زيادہ خوف بٹھاديا_ اور جب تين دن كے بعد مسلمان مدينہ پلٹ كر آئے تو ان كى حالت ايسى تھى كہ گويا ايك بہت بڑى فتح حاصل كركے لوٹے ہوں_(۲۲)

ابوعَزَّہ شاعر كى گرفتاري

قريش كا بلبل زباں شاعر ابوعزّہ بدر كى لڑائي ميں مسلمانوں كے ہاتھوں اسير ہو كر آيا تھا رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے بغير تاوان كے اس شرط پر آزاد كرديا كہ كسى كو مسلمانوں كے خلاف نہيں بھڑكائے گا_ ليكن اس نے عہد شكنى كى اور اشعار كے ذريعہ جنگ احد كے لئے مشركين كو اسلام كے خلاف لڑنے كى دعوت ديتا رہا _ حمراء الاسد ميں لشكر اسلام كے ہاتھوں دوبارہ گرفتار اور ايك مرتبہ پھر معافى كاخواستگار ہوا_ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے قبول نہيں فرمايا اور ارشاد فرمايا كہ '' مومن ايك سوراخ سے دوبارہ نہيں ڈساجاتا''(۲۳) اس كے بعد آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اس كے قتل كا حكم ديديا_(۲۴)

۶۴

جنگ احد كے بارے ميں جو آيات نازل ہوئيں وہ سورہ آل عمران كى ۶۰ آيتيں ( ۱۲۰ سے ۱۷۹ تك ) ہيں_ اس سال كے اہم واقعات ميں سے پيغمبراسلام نےصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم حفصہ بنت عمر كے ساتھ ماہ شعبان ميں عقد اور زينب بنت خزيمہ كے ساتھ آپ كا نكاح ہوا_(۲۵)

۶۵

سوالات

۱_ قُزمان كو شہيد كيوں نہيں ماناجاتا ؟

۲_ دشمن نے نفسيانى جنگ كيسے شروع كي؟

۳_ مسلمانوں كى شكست كے بارے ميں منافقين نے كس رد عمل كا اظہار كيا؟

۴_ جنگ احد ميں مسلمانوں كى شكست كے اسباب اختصار كے ساتھ بيان كيجئے_

۵_ حمراء الاسد كى جنگى مشق كس لئے ہوئي؟

۶_ شہداء احد كہاں دفن ہوئے؟ شہداء احد ميں سے كچھ لوگوں كے نام بيان كيجئے _

۶۶

حوالہ جات

۱_سيرة حلبى ج ۲، ص ۲۴۴، مغازى واقدى ج ۱،ص ۲۷۴_

۲_ الصحيح ج ۴ ، ص ۳۱۹_ ارشاد شيخ مفيد ص ۴۳_ بحارالانوار ج ۲۰، ص ۹۰_

۳_سيرة ابن ہشام ص ۹۳_ مغازى واقدى ج ۱، ص ۲۲۴_ ۲۲۳_

۴_: بحار الانوار ج ۲۰ ، ص ۴۴_

۵_بحار الانوار ج ۲۰ ، ص ۹۷، واقدى ج ۱ ص ۲۹۸ پر كہتا ہے كہ پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے سعد بن ابى وقاص كو بھيجا_

۶_( وَلَقَد صَدَقَكُم الله وَعدَهُ اذ تَحُسُّونَهُم با ذنه حَتيّ اذَا فَشلتُم وَ تَنَزَعتُم فى الامر وَ عَصَيتُم مّن بَعذ مَا ا َرَى كُم مَّا تُحبُّونَ ) (آل عمران _ ۱۵۲)

۷_( منكُم مَّن يُريدُ الدُّنيَا وَ منكُم مَّن يُريدُ الاخرَةَ ثُمَّ صَرَفَكُم عَنهُم ليَبتَليَكُم ) (آل عمران _ ۱۵۲)_

۸_( وَمَا مُحَمَّدٌ الا رَسُولٌ قَد خَلَت من قَبله الرُّسُلُ اَفَا نْ مَّاتَ ا َو قُتلَ انقَلَبتُم عَلى ا َعقبَكم ) (آل عمران _۱۴۴)_

۹ _( و انْ عاقَبْتُم فعاقبُوا بمثل ما عُوقبْتُم به و َ لَئن صَبَرتُم فهو خيرٌ للصابرين ) ( نحل ، آيت ۱۲۶)نيز رجوع كريں _ شرف النبىصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ص ۳۴۷_

۱۰_ مغازى واقدى ج ۲ ، ص ۲۶۷_ ابن ہشام ج ۲، ص ۹۵،۹۷_

۱۱_ مغازى واقدى ج ۱، ص ۲۶۷_ سيرت ابن ہشام ج ۲،ص ۹۷_

۱۲_ مغازى واقدى ص ۲۶۴،۲۶۶_

۱۳_ سيرة ابن ہشام ج ۲،ص ۹۹_ مغازى واقدى ج ۱ ص ۲۹۲_

۱۴_ مغازى واقدى ج ۱ ص ۲۹۱_ سيرة ابن ہشام ج ۲،ص ۹۸_

۶۷

۱۵_ مغازى واقدى ص ۳۱۵_ ۳۱۶_

۱۶_ سيرة ابن ہشام ج ۲ ص ۹۰_

۱۷_ يہوديوں كے مذہب ميں ہفتہ تعطيل كا دن ہے _

۱۸_ سيرة ابن ہشام ج ۲، ص ۸۸_ تاريخ طبرى ج ۲، ص ۵۳۱_ مغازى واقدى ج ۱ ،ص ۲۶۲، ۲۶۳_

۱۹_ سيرة ابن ہشام ج ۲، ص ۷۴_ بحارالانوار ج ۲۰ ص۵۷_ مغازى واقدى ج ۱ ، ۲۷۳_

۲۰_ اس شادى كے نيتجہ ميں جناب عبداللہ بن حنظلہ غسيل الملائكہ پيدا ہوئے جنھوںنے ۶۲ھ ميں امام حسين(ع) كى شہادت كے بعد اہل مدينہ كى ايك جماعت كے ساتھ يزيد بن معاويہ كے خلاف علم بغاوت بلند كيا تاريخ اسلام ميں عوام كے اس انقلابى اقدام اور يزيد بن معاويہ كے جرائم پر مبنى واقعہ كو واقعہ حرّہ كے نام ياد كيا جاتا ہے _

۲۱_ مغازى واقدى ج ۱ ، ص ۳۱۷_

۲۲_ طبقات ابن سعد ج ۲ ص ۴۸، مغازى واقدى ج ۱ ص ۳۳۸، تاريخ طبرى ج ۲ ص ۵۳۴_ تفسير نورالثقلين ج ۱ ص ۴۱۰_ سيرة حلبى ج ۲ ص ۲۵۷، سيرة ابن ہشام ج ۲ ص ۱۰۱_ تفسير نمونہ ج ۲ ص ۱۷۷،۱۷۴_

۲۳_لايلدغ المؤمن من حُجر: مَّرتين _

۲۴_ سيرہ حلبى ج ۲ ، ص ۲۵۹_

۲۵_ سيرة حلبى ج۲، ص ۲۵۸_

۶۸

چوتھا سبق

سريہ ابوسلمہ بن عبدالاسد

سريہ عبداللہ بن انيس انصاري

رجيع كا واقعہ

بئر معونہ كا واقعہ

سريہ عمر ابن اميہ

غزوہ بنى نضير

دہشت گرد سے انتقام

غزوہ بدر الموعد

۴ ہجرى كے ديگر اہم واقعات

سوالات

حوالہ جات

۶۹

سريہ ابوسَلَمَہ بن عبدُالاسد

يكم محرم ۴ ء ہجرى قمرى(۱) بمطابق ۱۶ جون ۶۲۵ئ بروز جمعرات _

رسول خدا بخوبى جانتے تھے كہ احد كى شكست كے اثرات كو فداكارى اورزبردست و وسيع پيمانے پر جنگى اور سياسى اقدامات كے ذريعہ زائل كرنا چاہيے_ دوسرى طرف منافقين اور يہود، اسلام كے داخلى نظام كو نقصان پہنچانے كى كوشش ميں لگے ہوئے تھے_ ہم عہد قبيلے بھى سست پڑگئے تھے ، اگر رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ايك جنگى اور سياسى قابل قدر مشق يا حملہ نہ كرتے تو مدينہ كى مثال اس مجروح كى سى ہوتى جو حجاز كے بيابان ميں پڑا ہو اور اپنا دفاع نہ كرسكتا ہو اورباديہ نشين مردہ خواروں ، قريش و بنى كنانہ اور ان كے ہم عہد عرب ويہود كے كينہ توز بھيڑيوں كے لئے لذيذ لقمہ بن جاتا _

اسى دوران قبيلہ طَيّى كے ايك شخص نے پيغمبراسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو خبر دى كہ '' بنى اسد'' مدينہ پر حملہ كرنے اور مسلمانوں كے مال كو لوٹنے كے لئے بالكل تيار بيٹھے ہيں _ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے ابوسلمہ كو سردار لشكر بنايا اور پرچم ان كے ہاتھ ميں ديكر ايك سوپچاس مجاہدين كو ان كے ہمراہ كيا اور حكم ديا كہ راتوں كو خفيہ راستوں سے سفر كريں اور دن ميں پناہ گاہوں ميں سوجائيں_ اور دشمن كے سروں پر اچانك بجلى كى طرح گرپڑيں تا كہ دوسرے قبيلوں سے مدد لينے كى فرصت نہ ملے _ ابوسلمہ ،آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے حكم كے مطابق روانہ ہوئے اور مدينہ سے ۳۳۰ كيلومٹر كى دورى پر مقام ''قَطَن'' كے اطراف ميں جاپہنچے وہاں پتہ چلا كہ دشمن

۷۰

ڈركے مارے بھاگ گئے ہيں ، ابوسلمہ نے اونٹوں اور بھيڑوں كے باقى ماندہ گلے كو جمع كيا اور بہت زيادہ مال غنيمت ليكر مدينہ پلٹ آئے _ احد كے بعد اس كاميابى نے يہوديوں اور منافقين پر مسلمانوں اور اسلام كے طاقتور ہونے كا مثبت اثر ڈالا اور اسلامى لشكر ،دشمن پرمُنہ توڑ حملہ كرنے والے اور ہم پيمان قبيلے كے لئے دفاعى تكيہ گاہ كے عنوان سے دوبارہ نماياں ہوا _(۲)

سريہ عبداللہ بن انيس انصاري

تاريخ ۵محرم ۴ ہجرى قمرى بمطابق ۲۰جون ۶۲۵-ئ بروز سوموار _

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو خبر ملى كہ '' سفيان بن خالد'' نے مقام '' عُرنہ'' ميں جانبازان اسلام سے لڑنے كے ليئے لشكر آمادہ كر ركھا ہے _ رسول اللہصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اس جنگى سازش كو ناكام بنانے كے لئے عبداللہ بن انيس كو حكم ديا كہ'' عُرنہ ''جائيں اور اس كو قتل كرديں_

عبداللہ كہتے ہيں كہ اس ذمّہ دارى كے بعد ميں نے تلوار سنبھالى اور چل پڑا يہاں تك كہ عصر كے وقت ميں اس كے قريب پہنچ گيا _ جب اس كے قريب گيا تو اس نے پوچھا كہ تم كون ہو؟ ميں نے كہا كہ '' قبيلہ خزاعہ كا ايك آدمى ہوں، ميں نے سنا ہے تم مسلمانوں سے جنگ كے لئے لشكر جمع كر رہے ہو، ميں آيا ہوں كہ تمہارے ساتھ مل جاؤں'' _ '' عبداللہ كہتے ہيں كہ اسى طرح ہم ساتھ چلتے رہے يہاں تك كہ جب وہ بالكل تنہا ہوگيا اور ميں نے مكمل طور پر دسترس حاصل كرلى تو تلوار سے حملہ كر كے اس كو قتل كرديا جب رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے پاس پہنچا تو آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا '' ہميشہ سرخ رو اور سربلند رہو_(۳)

۷۱

رَجيع كا واقعہ

ماہ صفر ۴ ہجرى قمري(۴) تقريباً جولائي ۵ ۶۲ئ كے آخر ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم دشمنوں كى سازشوں كو ناكام بنانے اور امن و امان قائم ركھنے كى غرض سے جنگى دستوں كو بھيجنے كے ساتھ ساتھ مناسب مواقع پر ثقافتى اور تبليغاتى دستے غير جانبدار قبائل كى طرف بھيجتے رہے تا كہ اسلام كے معارف كى نشر و اشاعت ہوسكے اور كبھى خود قبائل كى درخواست پر بھى مبلغين بھيجے جاتے تھے_

كچھ قبيلے اس سے غلط فائدہ اٹھا تے اور مبلغ و معلم كو بلانے كے بعد بڑى بے دردى سے قتل كرديتے تھے_

رجيع كا واقعہ احد كے بعد اس طرح پيش آيا كہ قبيلہ'' عَضَل'' اور '' قارہ '' كا ايك وفد رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے پاس پہنچا اور كہا كہ ہمارے قبيلے كے كچھ لوگ مسلمان ہوگئے ہيں اپنے اصحاب كى ايك جماعت ہمارے يہاں بھيج ديں تا كہ ہميں قرآن اور احكام اسلام سكھائيں_

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فريضہ الہى كے بموجب چھ افراد كو ان كے ساتھ بھيجا اور ''مَرثَدبن اَبى مَرثَد غَنَوي ''كو اس جماعت كا قائد معيّن فرمايا _ مبلغين اسلام اس حال ميں احكام الہى پہنچانے كے لئے ان قبيلوں كى طرف روانہ ہوئے كہ ايك ہاتھ ميں اسلحہ ، دوسرے ميں قرآن كے نوشتے اور سينہ ميں علوم الہى اور عشق خدا تھا _ مكّہ سے ۷۰ كيلوميٹر شمال كى جانب جب چشمہ رجيع كے مقام پر پہنچے تو دونوں قبيلوں نے عہدشكنى كى اور قبيلہ ہُذَيل كى مدد سے ان پر حملہ كرديا _

معلمين قرآن نے اپنا دفاع كيا ، حملہ آوروں نے كہا كہ '' ہم تمہيں قتل نہيں كريں گے

۷۲

بلكہ تمہيں قريش كے ہاتھ زندہ بيچ ديں گے اور اس كے بدلہ ميں كچھ چيزيں حاصل كريںگے'' تين مبلغين نے كسى بھى طرح خود كو حوالے نہيں ہونے ديا اورنہايت بہادرى سے مقابلہ كرتے ہوئے شہيد ہوگئے _ دوسرے تين افراد ''زَيد ، خُبَيب اور عبداللہ'' نے خود كو ان كے حوالے كرديا _ حملہ آور تينوں كو مكہ كى طرف لے گئے تا كہ ان كو قريش كے ہاتھوں فروخت كريں _ ابھى راستہ ہى ميں تھے كہ عبداللہ نے تلوار پر قبضہ كر كے جنگ كى يہاں تك كہ شہيد ہوگئے _ ان لوگوں نے دوسرے دو اسيروں كو مكّہ كے بڑے لوگوں كے ہاتھوں فروخت كرديا_ زيد كو صفوان بن اُميّہ نے پچاس۵۰ اونٹوں كے بدلے خريدا تا كہ اس كو اپنے باپ اميّہ بن خَلَف كے خون كے انتقام ميں قتل كرے اور خُبَيب كو عُقبَہ بن حارث نے اسّي۸۰ مثقال سونے كے عوض خريدا تا كہ انہيں اپنے باپ كے انتقام ميں دار پر چڑھا دے جو بدر ميں مارا گيا تھا _

زيد كى زندگى كے آخرى لمحہ ميں ، ابوسفيان آگے بڑھا اور كہاكہ ''كيا تم پسند كرتے ہو كہ تمہارى جگہ محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم قتل ہوجائيں؟ زيد نے كہا '' خدا كى قسم مجھے يہ پسند نہيںہے كہ محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے پير ميں كانٹا چبھے يا كوئي آزار پہنچے اور ميں صحيح و سالم رہوں '' _

ابوسفيان نے كہا '' ميں نے ابھى تك محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم جيسا كسى كو نہيں ديكھا جو اپنے اصحاب ميں اس طرح كى محبوبيت ركھتا ہو'' _

خُبَيب نے بھى چند دنوں تك زندان ميں رہ كر شہادت پائي _ شہادت كے وقت ا نہوں نے اجازت مانگى تا كہ دور ركعت نماز ادا كريں اس كے بعد فرمايا كہ '' خدا كى قسم اگر مجھے اس بات كا خوف نہ ہوتا كہ تم گمان كروگے كہ ميں موت سے ڈرگيا ہوں تو ميں اور زيادہ نمازيں پڑھتا'' پھر آسمان كى جانب رخ كر كے دعا كى _ تختہ دار پر لٹكانے كے بعد كافروں نے

۷۳

پيش كش كى كہ اسلام كو چھوڑ ديں ، انہوں نے جواب ميں خدا كى واحدانيت كى گواہى دى اور كہا كہ '' خدا كى قسم روئے زمين كى سارى چيزيں مجھے دے كر اگر يہ كہا جائے كہ اسلام چھوڑ دوں تب بھى ميں اسلام نہيں چھوڑوں گا_''

اس مجاہد اور شہيد كا پاكيزہ جسم ايك مدّت تك تختہ دار پر لٹكا رہا ، آخر كا خفيہ طور پر كسى نے اُتارا اور دفن كرديا_(۵)

بئْر مَعُونہ كا واقعہ

ماہ صفر ۴ ہجرى قمرى بمطابق جولائي ۶۲۵ئ مدينہ ميں كچھ نوجوان رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے قرآنى و اسلامى علوم كا درس ليتے اور مسجد ميں دينى بحث و مباحثہ ميں شريك ہوتے تھے_ قرآن مجيد سے ان كى واقفيت اتنى تھى كہ وہ مبلّغ اسلام ہوسكتے تھے_

ايك دن قبيلہ بنى عامر كا ''اَبُو بَرا ''نامى شخص رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى خدمت ميں آيا اور كہا كہ '' اگر آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اپنے اصحاب ميں سے كچھ افراد نَجد كى سرزمين پر بھيج ديں تو مُجھے اُميد ہے كہ وہ لوگ آپ كى دعوت قبول كريں گے'' آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا '' ميں نجدوالوں سے اپنے اصحاب كے بارے ميں ڈرتا ہوں''_ اَبو برا نے كہا كہ ميں ان كى حفاظت كى ذمّہ دارى ليتا ہوں وہ لوگ ميرى پناہ ميں رہيں گے'' رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اسلام سے آشنائي ركھنے والے چاليس(۶) معلمين قرآن كو'' مُنذر بن عَمرو'' كى سربراہى ميں ايك رہنما كے ساتھ سرزمين نجد كى طرف روانہ كيا تا كہ وہاں اسلامى حقائق كى تبليغ كريں_

جب يہ لوگ ''بئر مَعُونہ ''كے مقام پہنچے تو اس جماعت كے ايك شخص نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا خط قبيلہ بَنى عامر كے سردار كے سامنے پيش كيا _ سردار قبيلہ نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا خط پڑھے بغير

۷۴

نامہ بر كو قتل كرديا اور بَنى عامر سے نامہ بر كے ساتھ آنے والوں كو قتل كرنے كے سلسلہ ميں مدد مانگى انہوں نے كہا كہ '' ہم اَبُوبَرا كى امان كو نہيں توڑيں گے''_ اس نے فوراً قبائل بَنى سُلَيم سے اس سلسلہ ميں نُصرت چاہى تو وہ سب كے سب مبلغين اسلام پر ٹوٹ پڑے _ چاليس ۴۰ مبلغين نے مردانہ وار مقابلہ كيا يہاں تك كہ شہيد ہوگئے، صرف عَمرو بن اُميّہ جو صرف زخمى ہوئے تھے اس حادثہ كے بعد مدينہ پہنچنے ميں كامياب ہوئے_

انہوں نے راستہ ميں قبيلہ بنى عامر كے دو ۲ افراد كو ديكھا اور اپنے شہيد دوستوں كے انتقام ميں ان دونوں كو قتل كرديا_ جب مدينہ پہنچے اور مبلغين كى شہادت كے واقعہ كو رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى خدمت ميں نقل كيا تو آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بہت غمگين ہوئے اور اُن مجرمين پر نفرين كي_(۷)

سريہ عَمروبن اُميَّہ

حادثہ رَجيع كے بعد رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اس درد انگيز حادثہ ميں شہيد ہونے والے شہيدوں

كے خون كا انتقام لينے اور جرائم كا ارتكاب كرنے والے اصلى مجرموں كو كيفر كردار تك

پہنچانے كے لئے عَمُروبن اُمَيَّہ ضَمري كو ايك آدمى كے ساتھ مامور كيا كہ مكّہ جاكر ابوسفيان كو قتل كرديں، وہ لوگ مكّہ پہنچے اور رات كے وقت شہر ميں داخل ہوئے ليكن مكّہ والوں ميں سے ايك شخص نے انہيں پہچان ليا، مجبوراً ان لوگوں نے شہر سے باہر نكل كر ايك غار ميں پناہ لى اور واپسى پر قريش كے تين نمك خوار اور ايك جاسوس كو گرفتار كيا اور انہيں مدينہ لے آئے_(۸)

۷۵

غَزوَہ بَني نُضَير

تاريخ : ربيع الاول ۴ ہجرى قمري

مدينہ واپسى كے وقت واقعہ بئر معونہ ميں تنہا بچ جانے والے شخص عَمروبن اُمَيَّہ كے ہاتھوں بَنى عامر كے دو آدميوں كے قتل نے ايك نئي مشكل پيدا كردى كيونكہ اس نے غلطى سے بے قصور افراد كو قتل كرديا تھا اور جو عہد و پيمان بَنى عامر نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے كيا تھا اس كے مطابق مسلمانوں كو ان مقتولين كا خون بہا ادا كرنا چاہيئےھا _ دوسرى طرف بَنى نَضير كے يہودى مسلمانوں كے ہم پيمان ہونے كے ساتھ ساتھ بنى عامر سے بھى معاہدہ ركھتے تھے_ لہذا اپنے پيمان كے مطابق ان لوگوں كو بھى خوں بہا ادا كرنے ميں مسلمانوں كى مدد كرنى چاہيئےھي_

چند دن پہلے پيش آنے والے بئر مَعُونہ اور رَجيع كے منحوس حادثات كے بعد يہودى ، منافقين كے ساتھ مل كر مسلمانوں كا مذاق اڑاتے اور كہتے '' جو پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ، خدا كا بھيجا ہوا ہوتا ہے وہ شكست نہيں كھاتا'' _ يہ لوگ ہر آن شورش برپا كرنے كے موقع كى تلاش ميں رہتے_

اب وہ وقت آگيا تھا كہ خداوند عالم مسلمانوں كو بنى نضير كے يہوديوں كى بدنيتى سے آگاہ كرے، بَنى نَضير سے عہد و پيمان كے مطابق مقتولين كى ديّت ادا كرنے ميں مدد طلب كرنے كے لئے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم چند اصحاب كے ساتھ بنى نَضير كے قلعہ ميں داخل ہوئے_ انھوں نے ظاہراً تو رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پيش كش كا استقبال كيا ليكن خفيہ طور پر ايك دوسرے سے مشورہ كيا اور طے كيا كہ مناسب موقع ہاتھ آيا ہے اس سے فائدہ اٹھائيں اور پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى شمع حيات گُل كرديں_

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ايك گھر كى ديوار كے پاس بيٹھے ہوئے تھے_ ان لوگوں نے '' عمرو'' نامى

۷۶

ايك شخص كو بھيجا كہ چھت سے ايك پتّھر آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے سراقدس پر گرادے _فرشتہ وحى نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو آگاہ كرديا_ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اسى حالت ميں جس حالت ميں ان كى مشكوك نقل و حركت كا نظارہ فرمارہے تھے ، اطمينان سے اُٹھے اور اكيلے ہى مدينہ كى طرف چل ديئےحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے اصحاب آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى تاخير سے پريشان ہوئے تو مدينہ لوٹ آئے_رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خدا نے محمد بن مَسلَمہ كو بنى نَضير كے پاس بھيجا اور كہلوايا كہ مدينہ كو دس ۱۰ دن كے اندر چھوڑديں جب بَنى نَضير كے سربرآوردہ افراد نے پيغام سُنا تو ان كے درميان ايك ہنگامہ برپا ہوگيا ، ہر آدمى اپنا نظريہ پيش كرنے لگا وہ لوگ مدينہ سے نكلنے كى سوچ ہى رہے تھے كہ عبداللہ ابن اُبى نے پيغام بھيجا كہ تم لوگ يہيں ٹھہرو اور اپنا دفاع كرو ميں دو ہزار افراد كو تمہارى مدد كے لئے بھيجوں گا اور بنى قُريظَہ كے يہودى بھى ہمارے ساتھ تعاون كريں گے_

منافقين كے ليڈر كے پيغام نے يہوديوں كو ہٹ دھرمى پر ڈٹے رہنے اور دفاع كے ارادے كو مضبوط اور حوصلہ افزا بناديا لہذا قبيلہ بنى نضير كے سردار '' حُيَيَّ بن اَخطَب'' نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے پاس پيغام بھيجا كہ '' ہم جانے والے نہيں ہيں آپ كو جو كرنا ہو كر ليجئے'' رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے كسى قسم كى امداد پہنچنے سے پہلے ہى بنى نضير كے قلعہ كا محاصرہ كر ليا چھ۶ دن كے محاصرہ ميں يہوديوں كا قلعے سے باہر ہر طرح كا رابطہ منقطع ہوگيا_ آخر كاران لوگوں نے منافقين اور بنى قُريظَہ كى كمك سے مايوس ہوكر مجبوراً خود كو لشكر اسلام كے حوالہ كرديا_ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے انہيں اجازت دى كہ اسلحہ كے علاوہ اپنے منقولہ اموال ميں سے جتنا چاہيں ساتھ لے جائيں_

حريص يہوديوں نے جتنا ممكن تھا اونٹوں پر بار كيا يہاں تك كہ گھر كے دروازوں كو چوكھٹ سميت اُكھاڑ كر اونٹوں پر لادليا_ ان ميں سے كچھ لوگ خيبر كى طرف اور كچھ شام كى

۷۷

طرف روانہ ہوئے جبكہ دو افراد مُسلمان ہوگئے_ يہوديوں كے غير منقول اموال اور قابل كاشت زمينيں پيغمبراكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ہاتھ آئيں(۱) تو آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے انصار كو بلايا ان كى سچّى خدمتوں ، ايثار اور قربانيوں كو سراہا اور فرمايا كہ '' مہاجرين تمہارے گھروں ميں تمہارے مہمان ہيں ان كى رہائشے كا بار تم اپنے كاندھوں پر اٹھائے ہوے ہو _ اگر تم راضى ہو تو بنى نضير كے مال غنيمت كو ميں مہاجرين كے درميان تقسيم كردوں تا كہ وہ لوگ تمہارے گھر خالى كرديں؟ سَعدبن معاذ اور سعدبن عُبَادَة قبيلہ اَوس و خَزرَج كے دونوں سرداروں نے جواب ديا _ ''اے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم مال غنيمت ہمارے مہاجر بھائيوں كے درميان بانٹ ديجئے اور وہ بدستور ہمارے گھروںميں مہمان رہيں''_رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے بنى نضير كے تمام اموال اور قابل كاشت زمينوں كو مہاجرين كے درميان تقسيم كرديا اور انصار ميں سے صرف دو افراد يعنى سَہل بن حُنَيف اور ابو دُجَانہ كو جو كہ بہت زيادہ تہى دست تھے ، كچھ حصّہ عنايت فرمايا_

سورہ حشر بَنى نَضير كے يہوديوں كى پيمان شكنى كے بارے ميں نازل ہوا _(۱۰)

دہشت گرد سے انتقام

بَنى نضير كے واقعہ كے بعد يہودى سے مسلمان ہونے والے يَامين بن عُمَير سے ايك دن رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا كہ تم نے نہيں ديكھا تمہارا چچا زاد بھائي ميرے بارے ميں كيا ارادہ ركھتا تھا وہ چاہتا تھا ميرا خاتمہ كردے؟ يامين نے ايك شخص كو دس ۱۰ دينار ديئے اور اس سے كہا كہ عمروبن جحاش ( وہى يہودى جس نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے سر پر پتّھر گرانے كا ارادہ كيا تھا) كو قتل كردے ،وہ شخص گيا اور اُس ذليل يہودى كو اس كے انجام تك پہنچا ديا_(۱۱)

۷۸

غزوہ بدر الموعد

تاريخ يكم ذى القعدہ ۴ ھ ق(۱۲) بمطابق ۲۱ اپريل ۶۲۶ ء

جنگ احد ختم ہو جانے كے بعد ابوسفيان نے كاميابى سے سرمست ہوكر مسلمانوں كو دھمكايا كہ آئندہ سال بدر ميں ان سے مقابلہ كرے گا_ ايك سال گزر چكا تھا اور مسلمان مختلف جنگوں ميں كچھ نئي كاميابياں حاصل كرچكے تھے ، ابوسفيان ڈر رہا تھا كہ مبادا كہيں جنگ نہ چھڑ جائے اور شكست سے دوچار ہونا پڑے لہذا بدر نہ جانے كے ليے بہانے ڈھونڈ رہا تھا اور چاہتا تھا كہ كسى طرح مسلمانوں كو بھى منحرف كردے_ ابوسفيان نے اس ہدف تك پہنچنے كے لئے ايك سياسى چال چلى اور نعيم نامى ايك شخص كو مامور كيا كہ مدينہ جائے اور افوا ہيں پھيلائے تا كہ لشكر اسلام كے حوصلے پست ہوجائيں _ ابوسفيان كے كارندے نے مدينہ پہنچنے كے بعد نفسياتى جنگ كا آغاز كرديا اور موقع كى تلاش ميں رہنے والے منافقين نے اس كى افواہوں كو پھيلانے ميں مدد كى اور لشكر ابوسفيان كے عظيم حملے كى جھوٹى خبر نہايت آب و تاب كے ساتھ لوگوں كے سامنے بار بار بيان كرنے لگے_ ليكن اس نفسياتى جنگ نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ان كے باوفا اصحاب كے دل پر ذرہ برابر بھى اثر نہيں ڈالا_ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اس جماعت كے مقابل جو ذرا ہچكچاہٹ كا اظہار كر رہى تھى فرمايا : اگر كوئي ميرے ساتھ نہيں جائے گا تو ميں تنہاجاؤں گا''_ پھر رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے پرچم اسلام حضرت على (ع) كے سپرد كيا اور پندرہ سو افراد كے ساتھ مدينہ سے ۱۶۰ كيلومٹر ، بدر كى طرف روانہ ہوگئے_ اس حالت ميں كہ آپ كے ساتھ صرف دس گھوڑے تھے_

اپنى سازش كى ناكامى اور مسلمانوں كى آمادگى كى خبر سُنكر ابوسفيان بھى دو ہزار افراد كے ساتھ بدر كى طرف روانہ ہواليكن مقام '' عُسفَان'' ميں خشك سالى اور قحط كو بہانہ بنا كر خوف و

۷۹

وحشت كے ساتھ مكّہ لوٹ گيا_

بدر ميں ابوسفيان كے انتظار ميں مصروف مسلمانوں نے مقام بدر ميں لگنے والے سالانہ بازار ميں اپنا تجارتى سامان فروخت كيا اور ہر دينار پر ايك دينار منافع كماكر سولہ ۱۶ دن كے بعد مدينہ پلٹ آئے_

اس طرح سے كفار قريش كے دل ميں خوف و وحشت كى لہر دوڑ گئي اور احد كى شكست كے آثار محو ہوگئے_اس لئے كہ قريش كو يہ بات اچّھى طرح معلوم ہوچكى تھى كہ اسلام كا لشكر اب شكست كھانے والا نہيں ہے_(۱۳)

۴ ہجرى ميں رونما ہونے والے ديگر اہم واقعا ت _

۱: امام حسين (ع) كى ولادت با سعادت ۳ شعبان _(۱۴)

۲: حضرت على (ع) كى والدہ گرامى جناب فاطمہ بنت اسد بن ہاشم كى وفات، كہ در حقيقت جن كے مادرى حق كا بار رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر تھا_

۳: پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ايك بيوى زَينَب بنت خُزَيمَة كا انتقال_

۴:رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا جناب اُم سَلَمہ ،'' ہند بنت ابى اميّہ'' سے نكاح كرنا ، جو رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى بيويوں ميں ايك پارسا اور عقل و دانش سے مالا مال بيوى تھيں ، شيعہ اور سنى دونوں نے ان سے بہت سى حديثيں نقل كى ہيں_

۸۰