تفسیر نمونہ جلد ۱۵

تفسیر نمونہ 0%

تفسیر نمونہ مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن

تفسیر نمونہ

مؤلف: آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی
زمرہ جات:

مشاہدے: 65335
ڈاؤنلوڈ: 5328


تبصرے:

جلد 1 جلد 4 جلد 5 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11 جلد 12 جلد 15
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 169 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 65335 / ڈاؤنلوڈ: 5328
سائز سائز سائز
تفسیر نمونہ

تفسیر نمونہ جلد 15

مؤلف:
اردو

۱ ۔ ہم خدا کی پناہ کیوں ما نگتے ہیں ؟

انسان کے لیے ہر لمحہ انحراف کا امکان موجود ہے اور اصولی طور پر جب خدا اپنے پیغمبر کو یہ حکم دے رہا ہے کہ ”وسواس خناس “کے شر سے خدا کی پناہ ما نگیں ،تو یہ خناسوں اور وسوسہ ڈالنے والوں کے دام فر یب میں گرفتا رہونے کے امکان کی دلیل ہے ۔

با وجود اس کے کہ پیغمبر اکرم لطف الٰہی،غیبی امدادوں اور اپنے آپ کو خدا کے سپرد کرنے کی بناء پر ہر قسم کے انحراف سے محفو ظ تھے ،لیکن پھر بھی وہ آیات کو پڑ ھتے تھے اور ان کے ذریعے وسواس خناس کے شر سے پناہ ما نگتے تھے ۔ ان حالات میں دوسروں کا معاملہ واضح وروشن ہے ۔

لیکن مایوس ہو نے کی ضرورت نہیں ہے ،کیو نکہ ان مخرب وسوسہ ڈالنے والوں کے مقا بلہ میں مومن بندوں اور راہ حق کے رہروؤں کی مدد کے لیے آسمانی آتے ہیں ۔ ہاں !مو من تنہا نہیں ہے ،فر شتے ان پر نازل ہوتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں “:( ان الذین قالو ا ربنا الله ثم استقاموا تتنذل علیهم الملا ئکة ) “(حمٰ سجدہ ۔ ۳۰)

لیکن بہر حال مغرور ہر گز نہیں ہونا چاہئے ،اور خود کو موعظ و پند و نصائح اورخدائی امدادوں سے بے نیاز نہیں سمجھنا چا ہیئے۔بلکہ ہمیشہ اس سے پناہ ما نگنی چا ہیئے اور ہمیشہ بیدار اور ہو شیار رہنا چا ہیئے ۔

۲ ۔ اس ارے میں کہ تین آیات میں ”ناس “کا تکرار کیوں ہوا ہے ؟بعض نے تو یہ کہا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا ہر مقام پر الگ الگ معنی ہے ۔

لیکن ظاہر یہ ہے کہ یہ خدا کی ان تین صفات کی عمو میت کی تا کید کے لیے ہے اور تینوں مقام پر ایک ہی معنی رکھتا ہے ۔

۳ ۔ ایک روایت میں پیغمبر اکرم سے آیا ہے :

ما من مئومن الا و لقلبه فی صدره اذنان :اذن ینفث فیها الملک و اذن ینفث فیها الو سواس الخناس فیئو ید الله المومن با لملک فهوقو له سبحانه:و ایدهم بروح منه :

”ہر مومن کے دل میں دو کان ہوتے ہیں ،ایک کان میں فرشتہ پھو نک مارتا ہے اور دوسرے کان میں وسواس خناس پھونک مارتا ہے ۔پس خدا مومن کی فر شتہ کے ذر یعے تا ئید فر ماتا ہے ۔اور آیہ ”و ایدہ بروح منہ “کا مطلب یہی ہے ۔“(۱)

ایک لرزہ خیز اور پر معنی حدیث میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے آیا ہے کہ :

جب آیہ”( والذین اذا فعلو ا فا حشةاو ظلمو ا انفسهم ذکرواالله فا ستغفرو الذنو بهم ) :”(وہ لوگ جو کبھی کوئی برا کام انجام دیتے ہیں ،یا خود اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں تو خدا کو یاد کرتے ہیں ،اور اپنے گناہوں کے لیے استغفار کرتے ہیں )نازل ہوئی ،تو ابلیس مکہ میں ایک پہاڑکے اوپر گیا اور اونچی آواز کے ساتھ فر یاد کی اور اپنے لشکر کے سرداروں کو جمع کیا ۔

انہوں نے کہا :اے آقا!کیا ماجرا ہے ،آپ نے ہمیں کیوں بلایا ہے ۔؟

اس نے کہا :یہ آیت نازل ہوئی ہے (اس آیت نے میری کمر میں لر زہ پیدا کر دیا ہے اور یہ آیت نجات بشر کا باعث )تم میں سے کون ہے جو اس کا مقابلہ کرے ؟

بزرگ شیطا نوں میں سے ایک نے کہا :میں ایسا کر سکتا ہوں ،میرا منصوبہ یہ ہے ۔

ابلیس نے اس کے اس منصوبہ کو نا پسند کر دیا !تو دوسرا کھڑا ہوں اور اس نے اپنا منصوبہ پیش کیا ،لیکن یہ بھی قبو ل نہ کیاگیا ۔

اس موقع پر ”وسواس خناس کھڑا ہوا اور ا س نے کہا :میں اس کام کو انجام دوں گا ۔

ابلیس نے کہا : وہ کیسے ؟

اس نے کہا :میں انہیں وعدوں اور آرزوؤں میں سر گرم کر دوں گا ،یہا ں تک کہ وہ گناہ میں آلودہ ہو جا ئیں گے ،جب وہ گناہ کر لیں گے تو میں انہیں توبہ کرنا بھلا دوں گا ۔

ابلیس نے کہا :تو اس کام سے عہدہ بر آ ہو سکتا ہے ۔(تیرا منصوبہ بہت ما ہرانہ اور عالی ہے )اور یہ کام قیا مت تک اس کو سپرد کر دیا ۔(۲)

خدا وندا !ہمیں ان سب وسوسہ ڈالنے والوں کے شر سے اور خناس کے تمام وسوسوں سے محفوظ فر ما ۔

پروردگار !دام فر یب سخت ہے ،اور دشمن بیدار اور ا س کے منصوبے مخفی اور پنہاں ہیں اور تیرے لطف کے بغیر نجات ممکن نہیں ہے ۔

با ر الٰہا!ہم نہیں جانتے کہ اس عظیم نعمت کا شکر تیری بار گاہ میں کس طرح پیش کریں کہ تو نے ہم پر احسان کیا ہے اور ہمیں یہ عظیم افتخار اور تو فیق عطا فر مائی ہے کہ ہم نے اس وقت تقر یباََپندرہ سال کے بعد اس تفسیر کو مکمل کر دیا ہے ۔

خدایا !تو جانتا ہے کہ اس لمحہ ایک ایسی نا قابل تو صیف خوشی اور شکر کے ساتھ ملی ہوئی شادمانی ہمارے سارے وجود میں مو جزن ہے ،ایسا احساس جس کی کسی بیان کے ساتھ تشریح اور اس کے شکر کی ہم میں تو انائی نہیں ہے ،ہم تیری بار گاہ میں ہاتھ اُٹھا کر دعا کرتے ہیں ۔

آفر ید گار ا!ممکن ہے ہم سے ان آیات کی تفسیر میں کچھ لغزشیں ہو گئی ہوں ،تو وہ سب ہمیں بخش دے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ تیرے بندے بھی ہمیں بخش دیں گے ،اور آخری جملہ میں ہم یہ عرض کرتے ہیں : اے خدا ئے رحیم و مہر بان !اپنے کرم سے یہ نا چیز خدمت ہم سب سے قبول فر مالے اور اسے ہماری معاد اور روز جزا کا ذخیرہ قرار دے ۔

واٰخر دعواناان الحمدلله رب العالمین ۔

____________________

۱۔”مجمع البیان “جلد ۱۰ ،ص۵۷۱

۲۔”(المیزان “جلد ۲۰،ص ۵۵۷ )

فہرست

مقدمه ۴

یہ کوشش کب شروع ہوئی اور کہاں تک پہنچی ۵

ایک خطر ناک غلطی ۶

تقاضے اور احتیاج ۶

کس تفسیر کا مطالعہ کرنا بہتر ہے ۸

گفتار مترجم ۱۱

اس تفسیر کی خصوصیات ۱۳

سورہ تکویر ۱۵

سورہ تکویر کے مضامین ۱۵

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت ۱۵

ـآیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷،۸،۹ ۱۷

جس دن کائنات کے دفتر کو لپیٹ دیاجائے گا ۱۸

۱ ۔ لڑکیوں کو زندہ در گور کرنا ۲۳

اس جرم کے مختلف اسباب و عوامل تھے ۲۳

آیات ۱۰،۱۱،۱۲،۱۳،۱۴ ۲۵

اس دن معلوم ہو گاکہ ہم کتنے پانی میں ہیں ۔ ۲۵

۱ ۔نظم آیات ۲۷

۲ ۔کیا نظام شمسی ختم ہو جائے گا اور ستاروں کے چراغ گل ہوجائیں گے ؟ ۲۸

آیات ۱۵،۱۶،۱۷،۱۸،۱۹،۲۰،۲۱،۲۲،۲۳،۲۴،۲۵ ۳۰

وحی الہٰی اس پر نازل ہوئی ۳۱

رسول کی شائستگی کی شرطیں رسول کی شائستگی کی شرطیں ۳۹

آیات ۲۶،۲۷،۲۸،۲۹ ۴۰

اے غافلو!کہا جارہے ہو ؟ ۴۰

سورہ انفطار ۴۳

سورہ انفطار کے مضامین ۴۳

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت ۴۳

آیات ۱،۲،۳،۴،۵ ۴۴

جس وقت جہان کا نظام زیر و زبر ہو جائے گا ۔ ۴۴

وہ آثار جو انسان کے بعد باقی رہ جاتے ہیں ۴۸

آیات ۶،۷،۸،۹،۱۰،۱۱،۱۲ ۵۰

اے انسان تجھے کس چیز نے مغرور کردیا ہے ؟ ۵۰

ثبت اعمال کے مامورین ۵۹

آیات ۱۳،۱۴،۱۵،۱۶،۱۷،۱۸،۱۹ ۶۲

سب امور اللہ سے مخصوص ہیں ۔ ۶۲

سورہ مطففین ۶۷

سورہ مطففین کے مضامین کا دائرہ ۶۷

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت ۶۷

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶، ۶۹

شان نزول ۶۹

کم تولنے والوں پر وائے ہے ۷۰

کم تولنا فساد فی الارض کا ایک سبب ہے ۷۵

آیات ۷،۸،۹،۱۰ ۷۸

تو کیا جانے سجین کیاہے ؟ ۷۸

آیات ۱۱،۱۲،۱۳،۱۴،۱۵،۱۶،۱۷ ۸۳

گناہ دلوں کا زنگ ہے ۸۳

۱ ۔ دل کے لئے گناہ کیوں زنگ ہے ۸۸

۲ ۔ روح و جان کے چہرہ پر عذاب ۸۹

آیات ۱۸،۱۹،۲۰،۲۱،۲۲،۲۳،۲۴،۲۵،۲۶،۲۷،۲۸ ۹۱

عِلیین ابرار کے انتظار میں ہے ۹۲

چند نکات ۹۸

ابرار اور مقربین کون لوگ ہیں ؟ ۹۸

۲ ۔ جنت کی شرابیں ۹۹

آیات ۲۹،۳۰،۳۱،۳۲،۳۳،۳۴،۳۵،۳۶ ۱۰۱

شال نزول ۱۰۱

اس دن وہ مومنین کا مذاق اڑاتے تھے لیکن آج ۱۰۲

ایک نکتہ ۱۰۷

دشمنانِ حق کا مذاق اڑانے کا بزدلانہ حربہ ۱۰۷

سورہ انشقاق ۱۰۸

سورہ انشقاق کے مضامین ۱۰۸

تلاوت کی فضیلت ۱۰۸

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷،۸،۹ ۱۰۹

کمالِ مطلق کی طرف رنج آمیز سعی و کوشش ۱۱۰

چند نکات ۱۱۵

۱ ۔ ایسی حدیث جس میں اعجاز ہے ۱۱۵

۲ ۔ دنیا رنج و تکلیف اور دکھ درد کا گھر ہے ۱۱۶

آیات ۱۰،۱۱،۱۲،۱۳،۱۴،۱۵ ۱۱۷

وہ جو شرم و حیاکے باعث اپنانامہ اعمال پشت کی طرف سے لیں گے ۱۱۷

آيات ۱۶،۱۷،۱۸،۱۹،۲۰،۲۱،۲۲،۲۳،۲۴،۲۵ ۱۲۱

تم ہمیشہ دگر گوں ہوتے رہتے ہو ۱۲۲

ایک نکتہ ۱۲۷

سورہ بروج ۱۲۹

سورہ بروج کے مضامین اور اس کی فضیلت ۱۲۹

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷،۸،۹ ۱۳۲

مومنین انسانوں کو جلانے والی بھٹیوں کے سامنے ۱۳۳

۱ ۔ اصحابِ اخدود کون لوگ تھے ؟ ۱۴۰

۲ ۔ حفظ ایمان کے سلسلہ میں استقامت ۱۴۳

آیات ۱۰،۱۱،۱۲،۱۳،۱۴،۱۵،۱۶، ۱۴۵

تشدد کرنے والے عذاب ِ الہٰی کے سامنے ۱۴۵

آیات ۱۷،۱۸،۱۹،۲۰،۲۱،۲۲ ۱۵۰

تونے دیکھا کہ خدا نے فرعون و ثمود کے لشکروں کے ساتھ کیا کیا؟ ۱۵۰

سورہ طارق ۱۵۴

سورہ طارق کے مضامین اور ان کی فضیلت ۱۵۴

اس سورہ کی فضیلت ۱۵۴

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷،۸،۹،۱۰ ۱۵۶

اے انسان دیکھ کہ تو کس چیز سے پید اہو اہے ۱۵۷

آيات ۱۱،۱۲،۱۳،۱۴،۱۵،۱۶،۱۷ ۱۶۶

میں دشمنوں کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیتا ہوں ۱۶۶

سورہ اعلیٰ ۱۷۲

سورہ اعلیٰ کے مضامین اور ان کی فضیلت ۱۷۲

تلاوت کی فضیلت ۱۷۲

آیات ۱،۲،۳،۴،۵ ۱۷۵

خدا وند ِ عظیم کی تسبیح کر ۱۷۵

ایک نکتہ ۱۷۹

آیات ۶،۷،۸،۹،۱۰،۱۱،۱۲،۱۳ ۱۸۲

ہم تجھے ہر اچھے کام کے لئے آمادہ کریں گے ۱۸۲

آیات ۱۴،۱۵،۱۶،۱۷،۱۸،۱۹ ۱۸۹

وہ دستور العمل جو تمام آسمانی کتب میں آیاہے ۱۸۹

حب الدنیا رأس کل خطیئة کی تحلیل ۱۹۳

سورہ غاشیہ ۱۹۶

سورہ غاشیہ کی مشتملات اور اس کی فضیلت ۱۹۶

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت ۱۹۶

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷ ۱۹۶

بد نصیب تھکے ماندے ۱۹۷

آیات ۸،۹،۱۰،۱۱،۱۲،۱۳،۱۴،۱۵،۱۶ ۲۰۱

بہشت کی روح پرور نعمتوں کے مناظر ۲۰۱

آیات ۱۷،۱۸،۱۹،۲۰،۲۱،۲۲،۲۳،۲۴،۲۵،۲۶ ۲۰۶

اونٹ کی طرف دیکھوجوخود ایک آیت ہے ۲۰۶

سورہ فجر ۲۱۴

سورہ فجر کے مشمولات ۲۱۴

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت ۲۱۴

آیات ۱،۲،۳،۴،۵ ۲۱۴

تمہاری صبح کی سفیدی کی قسم ۲۱۵

آیات ۶،۷،۸،۹،۱۰،۱۱،۱۲،۱۳،۱۴ ۲۲۲

تیرا پرور دگار ظالموں کی گھات میں ہے ۲۲۲

آیات ۱۵،۱۶،۱۷،۱۸،۱۹،۲۰ ۲۳۰

نہ اس کی نعمت کے ملنے پر غرور کرو او رنہ سلب نعمت پر مایوس ہو ۲۳۰

آیات ۲۱،۲۲،۲۳،۲۴،۲۵،۲۶ ۲۳۶

آیات ۲۷،۲۸،۲۹،۳۰ ۲۴۱

اے صاحب نفس مطمئنہ! ۲۴۱

سورہ بلد ۲۴۴

سورہ بلد کی فضیلت اور اس کا مضمون ۲۴۴

سورہ بلد کی فضیلت ۲۴۴

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷ ۲۴۵

اس شہر ِ مقدس کی قسم ۲۴۵

آنکھ ، زبان او رہدایت کی نعمت ۲۵۲

۱ ۔ آنکھ کی حیرت انگیز یاں ۲۵۵

۲ ۔ زبان کی حیرت انگیزیاں ۲۵۹

۳ ۔ نجدین کی طرف ہدایت ۲۵۹

آیات ۱۱،۱۲،۱۳،۱۴،۱۵،۱۶،۱۷،۱۷،۱۸،۱۹،۲۰ ۲۶۱

دشوار گزار گھاٹی ۲۶۱

چند قابل ِ توجہ نکات ۲۶۳

سورہ الشمس ۲۶۹

سورہ الشمس اور اس کی فضیلت ۲۶۹

فضیلت تلاوت ۲۶۹

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷،۸،۹،۱۰ ۲۷۱

تہذیب نفس کے بغیر نجات ممکن نہیں ۲۷۱

۱ ۔ قرآنی قسموں کا ان کے نتائج کے ساتھ ربط ۲۸۱

۲ ۔ سورج کا عالم ِ حیات میں نقش و اثر ۲۸۱

آیات ۱۱،۱۲،۱۳،۱۴،۱۵، ۲۸۳

سر کشوں کا ہلاکت خیز انجام ۲۸۳

۱ ۔ قوم ثمود کی سر گزشت کا خلاصہ ۲۸۹

۲ ۔ اشقی الاولین“ و اشقی الاٰخرین“ ۲۹۰

۳ ۔ تہذیب نفس ایک عظیم خدائی وظیفہ ہے ۲۹۱

سورہ اللیل ۲۹۳

سورہ ” اللیل “ کے مضامین ۲۹۳

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت ۲۹۳

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷،۸،۹،۱۰،۱۱ ۲۹۳

سورہ ”و اللیل کا شان نزول ۲۹۴

تقویٰ اور خدائی امدادیں ۲۹۶

آیات ۱۲،۱۳،۱۴،۱۵،۱۶،۱۷،۱۸،۱۹،۲۰،۲۱ ۳۰۲

انفاق اور جہنم کی آگ سے دوری ۳۰۲

سورہ و اللیل کے شانِ نزول کے بارے میں ایک بات ۳۰۷

۲ ۔ انفاق فی سبیل اللہ کی فضیلت ۳۱۰

سورہ ضحٰی ۳۱۲

سورہ” الضحیٰ“کے مضامین اور اس کی فضیلت ۳۱۲

اس سورہ کی فضیلت ۳۱۲

آیات ۱،۲،۳،۴،۵ ۳۱۳

شان نزول ۳۱۳

تجھے اس قدر عطا کرے گا کہ تو خوش ہوجائے گا ۳۱۵

انقطاع وحی کا فلسفہ ۳۱۹

آیات ۶،۷،۸،۹،۱۰،۱۱ ۳۱۹

ان تمام نعمتوں کے شکرانے میں جو خدا نے تجھے دی ہیں ۳۱۹

۱ ۔ مصائب و آرام کے درمیان سے مبعوث ہونے والا پیغمبر ۳۲۷

۲ ۔ یتیموں پر نوازش و شفقت ۳۲۹

۳ ۔ نعمتوں کو بیان کرنا ۳۳۲

سورہ الم نشرح ۳۳۳

سورہ” الم نشرح“ کے مضامین ۳۳۳

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت ۳۳۵

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷،۸ ۳۳۵

ہم نے تجھے انواع وا قسام کی نعمتیں عطا کی ہیں ، ۳۳۶

چند نکات ۳۴۴

سورہ التین ۳۴۷

سورہ ” التین “مطالب اور فضیلت ۳۴۷

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت ۳۴۷

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷،۸ ۳۴۷

ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا ہے ۔ ۳۴۸

انجیر اور زیتون کا فایده ۳۵۱

سورہ العلق ۳۵۶

سورہ علق کے مطالب اور فضیلت ۳۵۶

اس سورہ کی قرات کی فضیلت ۳۵۶

آیات ۱،۲،۳،۴،۵، ۳۵۷

شانَ نزول ۳۵۷

اپنے پروردگار کے نام سے پڑھ ۳۶۰

۱ ۔ وحی کا آغاز ایک حرکت علمی کے آغاز کے ساتھ ہوا ۔ ۳۶۳

۲ ۔ ہرحال میں ذکرِ خدا ۳۶۴

آیات ۶،۷،۸،۹،۱۰،۱۱،۱۲،۱۳،۱۴ ۳۶۷

کیا تجھے معلوم نہیں کہ خدا تیرے تمام اعمال کو دیکھتا ہے ؟ ۳۶۷

عالم ہستی محضر خدا میں ہے ۳۷۰

آیات ۱۵،۱۶،۱۷،۱۸،۱۹ ۳۷۲

سجدہ کر اور تقرب حاصل کر! ۳۷۲

سر کشی اوربے نیازی کا احساس ۳۷۷

اس جہل و نادانی، اور اس بے خبری اور خیرہ سری سے خدا کی پناہ ۳۷۷

سورہ القدر ۳۷۹

سورہ قدر کے مطالب ۳۷۹

اس سورہ کی فضیلت ۳۸۰

آیات ۱،۲،۳،۴،۵ ۳۸۰

شب قدر نزولِ قرآن کی رات ۳۸۱

۱ ۔ شب قدر میں کون سے امورمقدّر ہوتے ہیں ؟ ۳۸۶

۲ ۔ شب قدر کون سی رات ہے ؟ ۳۸۷

۳ ۔ شب قدر مخفی کیوں رکھی گئی ؟ ۳۸۹

۴ ۔ کیا گزشتہ امتوں میں بھی شب قدر تھی؟ ۳۸۹

۵ ۔ شب قدر ہزار ماہ سے کیسے بر تر ہے ؟ ۳۹۰

۶ ۔ قرآن شب قدر میں کیوں نازل ہوا؟ ۳۹۰

۷ ۔ کیا مختلف علاقوں میں ایک ہی شب قدر ہوتی ہے ؟ ۳۹۱

سورہ بینة ۳۹۲

سورہ بینہ کے مطالب ۳۹۲

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت ۳۹۲

آیات ۱،۲،۳،۴،۵، ۳۹۳

یہ جاودانی دین ہے ۳۹۵

آیات ۶،۷،۸، ۳۹۹

بہترین اوربد ترین مخلوق ۴۰۱

۱ ۔ علی علیہ السلام اور ان کے شیعہ خیر البریہ ہیں ۴۰۴

۲ ۔ عبادت میں خلوص نیت لازم ہے ۴۰۸

۳ ۔ انسان کی عجیب قوسِ صعودی و نزولی ۴۰۸

سورہ الزّلزال ۴۰۹

سورہ زلزلہ کے مطالب اور فضیلت ۴۰۹

اس سورہ کی فضیلت ۴۱۰

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷،۸ ۴۱۰

جس دن انسان اپنے تمام اعمال دیکھے گا ۴۱۲

۱: قیامت کے حساب و کتاب میں دقت اور سخت گیری ۴۱۸

۲ ۔ ایک سوال کا جواب ۴۱۸

۳ ۔ قرآن کی سب سے زیادہ جامع آیات ۴۱۹

سورہ العٰدیٰت ۴۲۱

سورہ و العادیات کے مطالب ۴۲۱

اور اس کی فضیلت ۴۲۲

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷،۸،۹،۱۰،۱۱ ۴۲۲

شان نزول ۴۲۳

بیدار مجاہدین کی قسم ۴۲۵

اس سورہ کی قسموں اور ا س کے ہدف کے درمیان ربط ۴۳۵

۲ ۔ کیا انسان طبعاً ناشکرا اور بخیل ہے ؟ ۴۳۵

۳ ۔ جہاد کی عظمت ۴۳۷

سورہ القارعة ۴۳۹

سورہ قارعہ کے مطالب اور اس کی فضیلت ۴۳۹

اس سورہ کی فضیلت ۴۳۹

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷،۸،۹،۱۰،۱۱ ۴۴۰

چھبنے والا حادثہ ۴۴۰

البتہ دونوں کا نتیجہ ایک ہے ، لیکن دو مختلف راستوں سے۔ ۴۴۶

میزان اعمال کی سنگینی کے اسباب ۴۴۶

سورہ التکاثر ۴۴۹

سورہ تکاثر کے مطالب اور اس کی فضیلت ۴۴۹

اس سورہ کی فضیلت ۴۴۹

آیات ۱،۲،۳،۴،۵،۶،۷،۸ ۴۵۰

شان نزول ۴۵۰

تکاثر و تفاخر کی مصیبت ۴۵۲

تکاثر و تفاخر کی مصیبت ۴۵۳

۱ ۔ تفاخرکا سر چشمہ ۴۵۸

۲ ۔ یقین اور اس کے مراحل ۴۶۱

۳ ۔ سب لوگ دوزخ کا مشاہدہ کریں گے ۴۶۴

۴ ۔ قیامت میں کونسی نعمتوں کے بارے میں سوال ہوگا؟ ۴۶۴

سورہ و العصر ۴۶۶

سورہ و العصر کے مطالب ۴۶۶

اس سورہ کی فضیلت ۴۶۶

آیات ۱،۲،۳،، ۴۶۸

نجات کی صرف ایک راہ ۴۶۸

خوش بختی کا چار نکاتی پروگرام ۴۷۴

سورہ ھمزة ۴۷۸

سورہ ھمزہ کے مطالب اور فضیلت ۴۷۸

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت ۴۷۸