استاد محترم سے چند سوال

استاد محترم سے چند سوال0%

استاد محترم سے چند سوال مؤلف:
زمرہ جات: مناظرے
صفحے: 119

استاد محترم سے چند سوال

مؤلف: خدا نظر طوقی پور
زمرہ جات:

صفحے: 119
مشاہدے: 94032
ڈاؤنلوڈ: 4973

تبصرے:

استاد محترم سے چند سوال
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 119 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 94032 / ڈاؤنلوڈ: 4973
سائز سائز سائز
استاد محترم سے چند سوال

استاد محترم سے چند سوال

مؤلف:
اردو

زیادہ مہم ہے یہی وجہ ہے کہ بعض فقہائ کا کہنا ہے کہ اگر بعض مستحبات شیعوں کا شعار ہوں تو انہیں ترک کردینا چاہیے(۱)

قبر کو ہموار کرنے کے بارے میں ہم کہتے ہیں کہ سنّت یہ کہ قبر ہموار ہو لیکن افضل یہ ہے کہ ہموار نہ ہو اس لئے کہ یہ شیعوں کا شعار ہے اور بہتر یہ ہے کہ اس سنّت کو چھوڑ دیا جائے تاکہ ان کی مخالفت ہوسکے(۲)

اسی طرح پیغمبر کے علاوہ باقی انبیائ پر صلوات بھیجنا ،(۳) باقی انبیا ئ پر سلام بھیجنا،(۴) عمامہ باندھنے کا طریقہ(۵) .کیا یہ اسلام و پیغمبر سے انحراف اور ان کی مخالفت کرنا نہیں ہے ؟

اور کہیں اسی وجہ سے تو ہم اذان میں حضرت علی (رض) کے خدا کے ولی ہونے کی گواہی سے نہیں بھاگتے ہیں کہ وہ شیعوں کا شعار بن چکا ہے ؟

۔صحابہ کرام (رض) اور تابعین(رح) کا پاؤں کا مسح کرنا

سوال ۱۴۲: کیا یہ صحیح ہے کہ بہت سارے صحابہ کرام(رض) وتابعین وضو میں پاؤں کا مسح کیا کرتے تھے اور بعض تو اسے واجب سمجھتے تھے ؟ جیسے حضرت علی (رض) ، عبداللہ بن عباس ،عکرمہ ، انس بن مالک ، شعبی ، حسن بصری ، ابو جعفر محمد باقر رضی اللہ عنہ(۶)

____________________

۱۔منہاج السّنۃ ۲: ۳۴۱.ومن هنا ذهب من ذهب من الفقهائ الی ترک بعض المستحبات اذا صارت شعارا لهم

۲۔ المجموع نووی ۵: ۹۲۲؛ ارشاد السّاری ۲: ۸۶۴

۳۔تفسیر کشاف ۳: ۱۴۵

۴۔ فتح الباری ۱۱: ۲۴۱

۵۔شرح المواہب اللدنیۃ ۵: ۳۱

۶۔المحلّیٰ ۲: ۶۵؛تفسیر کبیر ۱۱: ۱۶۱؛ مغنی ۱: ۲۳۱

۱۰۱

جیسا کہ ابن حزم ، فخر رازی اور ابن قدامہ وغیرہ نے اس کی طرف اشارہ کیا ہے.پس کیا وجہ ہے کہ ہم پاؤں کے دھونے کو واجب سمجھتے ہیں اور جو نہ دھوئے اس کے وضو کو باطل سمجھتے ہیں؟

انس بن مالک جو دس سال تک حضور علیہ الصلّاۃ والسّلام کے خادم رہے اور حضرت علی(رض) تیس سال تک آپ(ص) کے ساتھ ساتھ رہے .کیا یہ دونوں جلیل القدر صحابی جھوٹ اور غلط کام پر اصرار کر رہے ہیں؟!

۔الصّلاة خیر من النّوم حضرت عمر (رض) کی بدعت

سوال۱۴۳:کیا یہ حقیقت ہے کہ اذان میںالصّلاة خیر من النوم حضڑت عمر (رض) کی ایجاد کردہ بدعت ہے جبکہ پیغمبر کے زمانہ میں یہ جملہ اذان میں موجود نہیں تھا ؟

جیسا کہ امام ابن حزم ، امام مالک او رامام قرطبی نے واضح طور پر کہا ہے:

۱ ۔ امام مالک:انّ المؤذن جائ الی عمر بن الخطاب یؤذنه، لصلاة الصبح فوجده، نائما فقال :الصّلاة خیر من النوم فأمره، أن یجعلها فی ندائ الصبح (۱)

مؤذن حضرت عمر (رض) کو صبح کی نماز کے لئے بیدار کرنے آیا تو دیکھا کہ وہ سو رہے ہیں کہا : نماز نیند سے بہتر ہے .پس عمر (رض) نے اسے حکم دیا کہ جملہ آج کے بعد صبح کی اذان میں کہا جائے

۲ ۔امام ابن حزم :الصّلاة خیر من النوم ،ولانقول بهذا أیضا لأنّه، لم یأت عن رسول الله (۲)

ہمالصلاة خیر من النوم نہیں کہتے اس لئے کہ یہ جملہ آنحضرت سے نقل نہیں ہوا۔

۔اذان میں حاکم وقت پر سلام کرنا

سوال ۱۴۴: کیا یہ صحیح ہے کہ ہمارے مذہب میں اذان میں حی علی الصلاۃ سے پہلے’’السّلام علیک ایّھاالأمیر ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،،، کہنا جائز ہے ؟ جیسا کہ حلبی ، سرخسی اور دوسرے علمائ نے لکھاہے:

۱ ۔ سرخسی :قد روی عن أبی یوسف رحمة الله أنّه، قال: لا بأس بأن یخصّ الأمیر

____________________

۱۔موطأ ۱: ۲۷

۲۔المحلّی ۳: ۱۶۱

۱۰۲

بالتثویب فیأتی بابه، فیقول : السّلام أیّها الامیر ورحمة الله وبرکاته، ،حی ّعلی الصلاة مرّتین حیّ علی الفلاح مرّتین ، الصلاة یرحمک ا للہ(۱)

۲ ۔حلبی :عن أبی یوسف : لاأری بأسا أن یقول المؤذن السّلام علیک أیّهاالأمیر ورحمة الله وبرکاته، ،حیّ علی الصّلاة ،حیّ علی الفلاح ،الصّلاة یرحمک الله لاشتغال الأمرائ بمصالح المسلمین أی ولهذا کان مؤذن عمر بن عبدالعزیز رضی الله عنه یفعله، (۲)

اگر ہمارے مذہب میں کسی جملے کااذان میں اضافہ کرنا جائز ہے جو پیغمبر کے زمانہ مبارک میں نہ تھا تو پھر ہم شیعوں پر کیوں اعتراض کرتے ہیں کہ وہ اذان میں ’’أشھد أنّ علیّا ولیّ اللہ ،، کیوں کہتے ہیں جبکہ یہ جملہ اذان میں نہیں تھا ؟

۔حمار یعفور کا کلام کرنا

سوال ۱۴۵: کیا یہ بھی صحیح ہے کہ حمار یعفور کا پیغمبر سے باتیں کرنے والا قصّہ ہماری کتب میں بھی موجود ہے.(۳) ؟ تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم اس قصّہ کے شیعوں کی کتاب کافی کے اندر موجود ہونے کی وجہ سے ان کی اس پوری کتاب کو ضعیف قرار دیتے ہیں جبکہ وہ خود بھی اس قصّہ والی روایت کو ضعیف سمجھتے ہیں؟

۔قرآن کو جلانا جائز ہے ؟

سوال۱۴۶: کیا یہ صحیح ہے کہ ہماری حدیث کی کتب میں بیان ہوا ہے کہ قرآن کو زمین پر رکھنا جائز نہیں جبکہ اسے جلادینا جائز ہے ؟ جیسا کہ ابن ابی داؤد نے اسی باب سے ایک مکمل باب کھولا ہے:’’ حرق

____________________

۱۔المبسوط ۱: ۱۳۱

۲۔سیرۃ الحلبیہ ۳: ۴۰۳؛الھدایۃ فی شرح البدایۃ ۱: ۲۴؛ جامع صغیر ۱: ۸۳؛ تاریخ دمشق ۰۶: ۰۴؛شرح زرقانی ۱: ۵۱۲؛ تنویر الھوالک ۱: ۱۷؛ الذخیرۃ ۲:۷۴؛مواہب الجلیل ۱: ۱۳۴؛ الطبقات الکبرٰی ۵:۴۳۳اور ۹۵۳

۳۔حیاۃ الحیوان ۱: ۵۵۳؛ تاریخ دمشق ۴: ۲۳۲؛ البدایۃ والنھایۃ ۲:۹۳

۱۰۳

المصحف اذا استغنی عنه،،، اور پھر لکھا ہے: انّه، لم یر بأسا أن یحرق الکتب وقال : انّما المائ والنّار خلقان من خلق الله تعالٰی (۱)

جب قرآن کی ضرورت نہ ہو تو اسے جلادینا

۔حضرت عائشہ (رض) کی بکری کا قرآن کھا جانا

سوال ۱۴۷: کیا یہ صحیح ہے کہ قرآن مجید کا کچھ حصّہ حضرت عائشہ (رض) کی بکری کھا گئی تھی اور اب اس کا نام و نشان تک نہیں ہے ؟جیسا کہ امّ المؤمنین حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں :

زنا کار کو سنگسار کرنے اور جوان کی رضاع والی آیت قرآن کا حصّہ تھی اور ایک ورق پر لکھی ہوئی تھی جب پیغمبر کی وفات ہوئی تو ہم ان کے سوگ میں مشغول تھے کہ اتنے بکری آئی اور اس نے ان آیات کو کھا لیا :

لقد نزلت آیة الرّجم والرّضاع الکبیر عشرا ،ولقد کان فی صحیفة تحت سریری فلمّا مات رسول الله وتشاغلنا بموته دخل داجن فأکلها (۲)

۔حضرت عمر (رض) کا تحریف قرآن کا فتوٰی

سوال ۱۴۸: کیا یہ درست ہے کہ حضرت عمر (رض) قرآن کے قائل تھے اور وہ یہ کہتے تھے کہ آیت رجم گم ہوچکی ہے ؟ حضرت عائشہ (رض) سورہ احزاب کے دوتہائی گم ہوجانے کی قائل تھیں ؟ اور حضرت موسٰی اشعری قرآن کی دو سورتوں بنام خلع و حفد کے گم ہو جانے کے قائل تھے ؟ کیا اس قسم کے دعوؤں کا معنٰی یہ نہیں ہے کہ قرآن میں تحریف ہو چکی ہے اور وہ پورا قرآن اس وقت ہمارے پاس موجود نہیں ہے؟

کیا ہم عیسائیوں اور یہودیوں سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ تورات و انجیل میں تو تحریف واقع ہوئی ہے لیکن قرآن محفوظ ہے ؟ !

اور پھر کیسی عجیب بات ہے کہ ہمارے بڑے تحریف قرآن کے قائل ہیں جبکہ ہم یہ تہمت شیعوں پر

____________________

۱۔کتاب المصاحف ۲: ۶۶۶،طبع دارالبشائر

۲۔سنن ابن ماجہ ۱: ۶۲۶

۱۰۴

لگاتے ہیں باوجود اس کے کہ ان کے علمائ تحریف قرآن کی نفی پر کئی ایک کتب تألیف کر چکے ہیں؟

۱ ۔ حضرت عمر (رض) نے منبر پر کہا :

انّ الله قد بعث محمّدا بالحقّ وأنزل علیه الکتاب ، فکان ممّا أنزل الله آیة الرّجم فقرأنا ها وعقلناها ووعیناها ، فلذا رجم رسو ل الله ، ورجمنا بعده، فأخشٰی ان طال بالنّاس زمان أن یقول قائل : والله ما نجد آیة الرّجم فی کتاب الله فیضلّوا بترک فریضة أنزلها الله ، والرّجم فی کتاب الله حقّ علی من زنی اذا أحصن من الرّجال ...ثمّ انّ کنّا نقرأ فیما نقرأ من کتاب الله أن لا ترغبوا عن آبائکم فانّه، کفر بکم أن ترغبوا عن آبائکم (۱)

سیوطی نے حضرت عمر (رض) سے یوں نقل کیا ہے :اذا زنی الشیخ والشیخةفارجموهما البتة نکالا من الله والله عزیز حکیم (۲)

۲ ۔ حضرت عائشہ(رض) فرماتی ہیں:

کانت سورةنقرأ فی زمن النّبی مأتی آیة ، فلمّا کتب عثمان المصاحف لم نقدر منها الاّ هو الآن (۳)

۳ ۔ ابو موسٰی اشعری : انہوں نے ایک دن کوفہ والوں سے کہا: ہم پیغمبر کے زمانہ میں ایک سورہ پڑھا کرتے تھے جو سورہ برائت کے برابر تھی جو ابھی بھول گئی ہے مگر یہ کہ اس میں سے فقط ایک آیت مجھے یاد ہے:

____________________

۱۔صحیح بخاری ۸: ۶۲؛صحیح مسلم ۵: ۶۱۱؛ مسنداحمد ۱: ۷۴

۲۔الاتقان ۱:۱۲۱

۳۔ الاتقان ۲: ۰۴

۱۰۵

لوکان لابن آدم وادیان من مال لابتغی وادیا ثالثا ولایمل الجوف ابن آدم الاّالتّراب

وہی کہتے ہیں : سورہ سبّح کی طرح کی ایک اور سورہ بھی موجود تھی جو مجھے بھول گئی ہے اور اس کی ایک ہی آیت اب ذہن میں ہے او روہ یہ ہے :

یاأیّها الّذین آمنوا لم تقولون ما لا تفعلون ،فتکتب شهادة فی أعناقهم فتسأ لون عنها یوم القیامة (۱)

۴ ۔نیز حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں:

کان فیما انزل من القرآن : عشر رضعات معلومات یحرّمن ،ثمّ نسجن معلومات ،فتوفٰی رسو ل الله وهنّ فیما یقرئ من القرآن (۲)

۵ ۔مسلمہ بن مخلد انصاری فرماتے ہیں:

أخبرونی بآیتین فی القرآن لم یکتبا فی المصحف فلم یخبروه، ، وعندهم سعد بن مالک ، فقال ابن مسلمه : انّ الّذین آمنوا وهاجروا وجاهدوا فی سبیل الله بأموالهم وأنفسهم آلا أبشروا أنتم المفلحون والّذین آووهم ونصروهم وجادلوا عنهم القوم الّذین غضب الله علیهم أولئک لا تعلم نفس ما أخفی لهم من قرّة أعین جزائ بما کانوا یعلمون (۳)

۶ ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں:

____________________

۱۔صحیح مسلم ۳ : ۰۰۱

۲۔صحیح مسلم ۴: ۷۶۱

۳۔الاتقان ۲: ۲۴۔۱۴۔۰۴

۱۰۶

قرآن کی بہت سی آیات گم ہوچکی ہیں لیقولنّ أحدکم قد أخذت القرآن کلّہ وما یدریہ ماکلّہ، ؟ قد ذھب منہ، قرآن کثیر ولیقل قدأخذت منہ ما ظھر(۱)

کوئی بھی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے پورا قرآن حاصل کر لیا ہے اس لئے کہ وہ نہیں جانتا کہ پورا قرآن کس قدر تھا کیونکہ اس کا بہت زیادہ حصہ ضائع ہو چکا ہے .بلکہ اسے چاہیے کہ وہ یہ کہے کہ میں نے جوقرآن موجود ہے اس میں سے حاصل کر لیا ہے

۷ ۔نیز حضرت عائشہ (رض) کے مصحف میں یوں ذکر ہوا ہے :

انّ الله وملائکته یصلّون علی النبی یاأیّهاالّذین آمنوا صلّوا علییه وسلّمو ا تسلیما وعلی الّذین یصلّون الصفّوف الاوّل (۲)

۔حضرت عائشہ (رض) کا ماتم کرنا

سوال ۱۴۹: کیا یہ بھی صحیح ہے کہ سب سے پہلے ماتم اور عزاداری کرنے والی حضرت عائشہ(رض) تھیں ؟اس لئے کہ وہ فرماتی ہیں:

عن عبّاد : سمعت عائشة تقول: مات رسول الله ثمّ وضعت رأسه، علی وسادة وقمت ألتدم أی أضرب صدری مع النّسائ وأضرب وجهی (۳)

پیغمبر کی وفات ہوئی تو میں نے ان کا سر تکیے پر رکھا اور دوسری عورتوں کے ہمراہ اپنا سراور منہ پیٹنا شروع کیا

اسی طرح شام میں بنو سفیان کی عورتوں نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر اپنا سینہ پیٹا .جیسا کہ ابن عبد ربہ، اندلسی لکھتے ہیں:

____________________

۱۔الاتقان ۲: ۲۴۔۱۴۔۰۴

۲۔ حوالہ سابق

۳۔السیرۃ النبویۃ ۴: ۵۰۳

۱۰۷

قالت فاطمة : فدخلت الیهنّ فماوجدت فیهنّ سفیانیة الاّ ملتدمة تبکی (۱)

۔شامیوں کا ایک سال تک حضرت عثمان(رض) کی عزاراری کروانا

سوال ۱۵۰: کیا یہ درست ہے کہ حضرت عثما ن (رض) کی شہادت پر شامیوں نے ایک سال تک عزاداری اور گریہ کیا؟ اگر یہ درست ہے کہ ُمردے پر گریہ کرنا جائز نہیں ہے تو پھر حضرت معاویہ (رض) کے سامنے کیوں ایک سال تک عزاداری و گریہ ہوتا رہا اور انہوں نے روکاہی نہیںبلکہ ان کی حمایت بھی کی ؟جیسا کہ امام ذہبی نے لکھا ہے:

نصب معاویة القمیص علی منبر دمشق والأصابع معلقة فیه والآلیٰ رجال من أهل الشّام لایأتون النسائ ، ولا یمسّون الغسل الاّ من حلم ،ولا ینامون علی فراش حتٰی یقتلوا قتلة عثمان او نفنی أرواحهم وبکوه، سنة(۲)

حضرت معاویہ (رض) نے حضرت عثمان(رض) کی قمیص اور ان کی انگلیاں منبر پر لٹکا دیں .اور کچھ شامیوں نے یہ قسم کھائی کہ جب تک عثمان(رض) کے قاتلوں سے انتقام نہ لے لیں یا خود نہ مارے جائیں تب تک نہ تو آرام سے سوئیں گے اور نہ ہی اپنی بیویوں کے پاس جائیں گے .اور پھر ایک سال تک ان پر گریہ کیا

کیا وجہ ہے کہ ان میت پر رونے والوں پر کسی عالم دین نے کفر یا شرک کا فتوٰی نہیں لگایا جبکہ حضرت حسین (رض) پر رونے والوں کے کفر وشرک کے فتوے آئے دن جاری کئے جاتے ہیں ؟ کیا یہ اہل بیت پیغمبر سے بغض وعناد کی علامت نہیں تو او ر کیا ہے؟ !

۔ہمارے نزدیک عورت کا مقام

سوال ۱۵۰: کیا ہمارے مذہب میں عورت کا مقام کتّے ، گدھے اور خنزیر کے برابرہے ؟ جیسا کہ ہماری

____________________

۱۔العقد الفرید ۴: ۳۸۳

۲۔تاریخ الاسلام ( الخلفائ) : ۲۵۴

۱۰۸

کتب میں درج ہے کہ نماز پڑھتے وقت سامنے کوئی چیز رکھ دو تاکہ اگر عورت ، گدھا یا اونٹ سامنے سے گذرے تو نماز کی صحت پر کوئی اثر نہ پڑے:

قال : والظُّعن یمرّون بین یدیه : المرأة والحمار والبعیر (۱)

حضرت ابو ہریرہ (رض) کہتے ہیں:

یقطع الصّلاة المرأة والحمار والکلب (۲)

نمازی کے سامنے سے عورت ، گدھے یا کتّے کے گذرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے.

امام احمد بن حنبل کہتے ہیں :

یقطع الصلاة الکلب الأسود والحمار والمرأة (۳)

کالا کتّا ، گدھا اور عورت نماز کو باطل کردیتے ہیں.

عکرمہ کہتے ہیں:

یقطع الصّلاة الکلب والمرأة والخنزیر والحمار والیهودی والنصرانی والمجوسی (۴)

کتّا ، عورت ، خنزیر ، گدھا ، یہودی ، نصرانی اور مجوسی نماز کو باطل کردیتے ہیں.

کیا اسلام میں عورت کا یہی مقام ہے کہ اسے کتّے ،خنزیر اور گدھے کے برابر قرار دیاجائے ؟ کیا یہ انسانی کرامت کی توہین نہیں ہے؟!!

____________________

۱۔السنن الکبرٰی ۳: ۶۶۱اور ۴: ۵۵۳؛ مصنّف ابن ابی شیبہ ۱: ۵۱۳

۲۔صحیح مسلم ۱: ۵۴۱؛ المحلّٰی ۴: ۸

۳۔المحلّیٰ ۴: ۱۱، مسئلہ یقطع صلاۃ المصلّی ، طبع دارالآفاق الجدیدۃ بیروت

۴۔المحلّیٰ ۴: ۱۱؛ مصنّف ابن ابی شیبہ ۱: ۵۱۳

۱۰۹

آخر میں استاد محترم سے یہ امید رکھتا ہوں کہ اگرچہ یہ سوالات آپ کے لئے انتہائی معمولی ہیں لیکن ان کا جواب عنایت فرمائیںگے تاکہ یوں نوجوان نسل کی خدمت ہو سکے اور انہیں ہر طرح کے فکری واعتقادی انحراف سے بچایا جا سکے

.انشاء الله

والسّلام علیکم ورحمة الله وبرکاته،

۱۱۰

فہرست

سخن ناشر ۴

چند سوال ۵

خلیفہ اوّل رضی اللہ عنہ ۶

۔حضرت ابوبکر (رض) کا پچاس لوگوں کے بعد اسلام لانا ۶

۔خالد بن سعید کا حضرت ابوبکر (رض) سے پہلے اسلام لانا ۶

۔حضرت ابو بکر (رض) کاجنگوں میں کردار ۷

۔یار غار کونا ۷

۔علی(رض) کے بغیر اجماع ملعون ہے ۹

۔حضرت ابوبکر (رض) کی خلافت اجماع یاشورٰی سے ۹

۔مہاجرین وانصار کاخلیفہ اول (رض) کی خلافت کی مخالفت کرنا ۱۰

حضرت علی (رض) کا بیعت نہ کرنا ۱۰

۔حضرت علی(رض) کی نظر میں شیخین کی حکومت ۱۱

امام بخاری کی احادیث میں ردُّوبدل کی مہارت ۱۲

۔حضرت علی(رض) کے قتل کی سازش ۱۲

کیا امامت اصول دین میں سے ہے ۱۲

۔کون افضل ؟ پیغمبر(ص) یا ابوبکر(رض) ۱۳

۔احادیث رسول (ص) کا نذر آتش کرنا ۱۴

حضرت ابوبکر و عمر (رض)کے تعلقات ۱۴

خلیفہ دو م رضی اللہ عنہ۔ ۱۵

۱۱۱

خلیفہ دوم کا اپنے ایمان میں شک کرنا ۱۵

۔کیا حضور (ص) نے خود کشی کرنا چاہی ۱۵

۔کیا حضرت عمر (رض) کند ذہن تھے ۱۶

۔حضرت عمر(رض) کی خلافت پر لوگوں کااعتراض ۱۶

۔کیا حضرت عمر (رض) حکم تیمم نہیں جانتے تھے ۱۶

کیا حضرت عمر (رض) اور ان کے فرزند کھڑے ہو کر پیشاب کیا کرتے ۱۷

حضرت ابو ہریرہ(رض) چور تھے ۱۸

کیاحضرت عمر(رض) کا امّ کلثوم سے عقد نہیں ہوا ۱۸

۔چار ہزار کلو میٹر کے فاصلے لشکر کو کمانڈ کرنا ۲۰

۔کیا حضرت علی(رض) ،حضرت عمر(رض) سے متنفر تھے ۲۰

۔حضرت عمر (رض) وحفصہ (رض) کا تورات سے لگاؤ ۲۱

۔توہین رسالت (ص) کاجرم ۲۲

۔حضرت عمر(رض) کاوصیت رسول (ص) کی مخالفت کرنا ۲۳

۔حضرت عمر(رض) کا کعب الاحبار یہودی سے تعلق ۲۳

۔فتوحات اسلام کا مقصد ۲۴

۔حضرت عمر(رض) کتنے باادب تھے ۲۴

۔تدوین احادیث پر پابندی ۲۵

۔نام پیغمبر (ص) رکھنے پر پابندی ۲۶

حضرت علی(رض) اور اہل بیت رسول(رض) ۲۸

۔کعبہ میں حضرت علی(رض) کی ولادت ۲۸

۱۱۲

۔حدیث منزلت صحیح ترین حدیث ۲۸

۔ولایت علی(رض) کا انکار ۲۹

۔کیا پہلے اوردوسرے خلیفہ (رض) مقام پرست تھے ۲۹

۔کیاصدیق حضرت علی(رض) کا لقب ہے ۲۹

۔علی(رض) نام کے بچوں کا قتل کردینا ۳۰

۔کیا خلفائ نے بھی اپنے کسی بچے کا نام علی(رض) رکھا ۳۰

۔کیا علی(رض) کے فضائل ذکر کرنے کی سزاپھانسی ہے ۳۱

۔کیا علی(رض) پر لعنت کروا نا بنو امیہ کا کام تھا ۳۱

رسول خدا (ص) کے بھائی پر لعنت کرنے سے انکار کردیا ۳۲

۔کیا امام مالک اور امام زہری بنوامیہ کے ہوادار تھے ۳۲

۔کیا امام ذہبی علی(رض) کے فضائل تحمل نہیں کرپاتے تھے ۔ ۳۳

کیا امام بخاری حضرت علی(رض) کو چوتھا خلیفہ نہیں مانتے تھے ۳۴

کیا بنوامیہ نے شائع کیا کہ علی(رض) چوتھا خلیفہ نہیں ہے ۳۵

۔ابن تیمیہ کا چوتھے خلیفہ کے خلاف سازش ۳۵

۔کیا امام احمد بن حنبل کے نزدیک خلافت علی(رض) کی مخالفت کرنے والاگدھاہے ۳۶

کیا حضرت علی(رض) کے فضائل تمام صحابہ سے زیادہ تھے ۳۷

کیا حدیث غدیر چھپانے والے بیماری میں مبتلا ہو گئے ۳۷

۔کیا حضرت علی (رض) کے فرزند ،پیغمبر(ص) کے فرزند تھے ۳۸

۔کیا حضرت علی (رض) جانشین پیغمبر (ص) تھے ۳۹

۔کیا امام بخاری نے حدیث غدیر کو مخفی رکھا ۳۹

۱۱۳

۔کیا حضرت معاویہ(رض) کی مخالفت جرم ہے ۴۱

۔سفیان ثوری کاحضرت علی(رض) سے کینہ رکھنا ۴۱

۔ہمارا حضرت فاطمہ(رض) کی مخالفت کرنا ۴۲

حضرت عائشہ(رض) اور دیگر امہات المؤمنین(رض) ۴۳

۔کیا ازواج پیغمبر(ص)دوگروہ میں بٹی ہوئی تھیں ۴۳

۔حضرت عائشہ(رض) پہلے سے شادی شدہ تھیں ۴۴

۔امام حسن (رض) کا جنازہ دفن نہ ہونے دینا ۴۴

۔ابن زبیر کاحضرت عائشہ(رض) کو گمراہ کرنا ۴۵

۔حضرت عائشہ (رض) کا حضور(ص) کی توہین کرنا ۴۵

۔جوان کا رضاعی بھائی بن سکنا ۴۶

۔مصحف حضرت عائشہ(رض) ۴۸

۔ صحابہ کرام(رض)کا حضرت عائشہ(رض) پر زناکی تہمت لگانا ۴۸

۔امّ المؤمنین کا بیس ہزار اولادکو قتل کروادینا ۴۸

۔بعض امّہات المؤمنین کا مرتدہوجانا ۴۹

۔حضرت عمر (رض) کا نبی (ص) کی بیوی کو طلاق دینا ۴۹

صحابہ کرام رضی اللہ عنھم ۵۱

۔پیغمبر (ص) نے فقط عبداللہ بن سلام کو جنّت کی بشارت دی ۵۱

۔کیا بعض صحابہ کرام(رض) منافق تھے ۵۱

۔کیا حضرت عثمان (رض) کے قاتل صحابہ کرام (رض) تھے ۵۲

۔کیا ہم صحابہ کرام (رض) کو گالیاں دیتے ہیں ۵۳

۱۱۴

۔کیا صحابہ کرام(رض) ، پیغمبر (ص) کو قتل کردینے میں ناکام ہو گئے ۵۴

۔کیا بعض صحابہ کرام (رض) خارجی تھے ۵۵

۔کیا حضرت ابوبکر وعمر (رض) کے فضائل جھوٹ ہیں ۵۶

۔کیا حضرت ابو ہریرہ (رض) چور تھے ۵۷

۔ کیا ابوہریرہ(رض) کی روایات مردود ہیں ۵۷

۔حضرت ابوہریرہ(رض) کا توہین آمیز روایات نقل کرنا ۵۹

۔کیا عشرہ مبشرہ والی حدیث جھوٹی ہے ۶۰

۔اصحاب عشرہ مبشرہ میں تناقض ۶۱

۔خطبہ جمعہ سے نام پیغمبر(ص) کا حذف کردینا ۶۱

۔آل رسول (رض) کو جلادینے کی سازش ۶۲

۔پیغمبر(ص) کا ناحق لوگوں کو گالیاں دینا ۶۲

۔پیغمبر(ص) نے کن دو کو لعنت کی ۶۴

۔صحابہ کرام (رض) کا یہودیوں سے پناہ دینے کی درخواست کرنا ۶۴

۔حضرت عمر(رض) کا اپنے بارے میں شک ۶۴

۔کیاصحابہ کرام (رض) ایک دوسرے کو گالیاں دیا کرتے ۶۴

۔کیا صحابہ کرام (رض) میں فقط کچھ اہل فتوٰی تھے ۶۵

۔اہل مدینہ اور صحابہ کرام (رض) کا قبر پیغمبر (ص) سے توسّل ۶۶

حضرت امیر معاویہ(رض) اور بنو امیہ ۶۷

۔حضرت معاویہ (رض) کا حقانیت علی(رض) کا اعتراف ۶۷

۔کیاحضرت معاویہ(رض) کے چار باپ تھے ۶۷

۱۱۵

۔کیا حضرت معاویہ(رض) شراب پیا کرتے ۶۸

۔حضرت معاویہ (رض) کو جانشین مقرر کرنے کاحق نہ تھا ۶۸

۔حضرت معاویہ(رض) کاغیر مسلم اس دنیا سے گذر جانا ۶۹

۔منبر پر ریح کا خارج کرنا ۷۰

۔ حضرت معاویہ(رض) کے تمام تر فضائل کا جھوٹا ہونا ۷۰

۔مامون عباسی کا حضرت معایہ (رض) کو گالیاں دلوانا ۷۲

۔قتل عثمان (رض) کی تہمت ایک سیاسی کھیل تھا ۷۲

۔بنو امیہ کا قبر رسول (ص) کی زیارت سے روکنا ۷۲

۔بنو امیہ عجمی مسیحی تھے ۷۴

۔ امیر معاویہ اور اہل مدینہ کے قتل کی سازش ۷۴

یزید کا اہل مدینہ کے قتل کا دستور صادر کرنا ۷۵

۔یزید اور ناموس مدینہ کی بے حرمتی ۷۶

شیعہ ۷۷

۔عامر شعبی کے شیعوں پر تہمت لگانے کی وجہ ۷۷

۔مذہب شیعہ پیغمبر (ص) کے زمانے میں وجود میں آیا ۷۷

۔صحابہ کرام(ص) بھی شیعہ تھے ۷۹

۔عام لوگ بھی علم غیب رکھتے ہیں ۷۹

۔مُردوں کا اسی دنیا میں دوبارہ زندہ ہونا ۸۰

۔علمائے سلف تقیہ کیا کرتے ۸۱

۔قبر زہری و بخاری پر روضوں کا بنایا جانا ۸۲

۱۱۶

فقہائ ومحدثین سلف ۸۳

۔چوتھی اور پانچویں صدی میں مذاہب اربعہ کا وجود میں آنا ۔ ۸۳

امام یحیٰی بن معین کا نامحرم عورتوں کو چھیڑنا ۔ ۸۳

۔ہمارے بعض علمائ حرام زادے تھے ۸۴

۔ہم حنفیوں کا مقام تو حیوان کے برابر ہے ۸۵

امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ۸۶

۔پست ترین بچہ ۸۶

۔امام ابوحنیفہ(رح) نصرانی پیدا ہوئے ۸۶

۔امام اعظم (رح) کی رائے مردود ہے ۸۶

۔امام اعظم(رح) علم حدیث سے ناآشنا تھے ۸۷

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ ۸۸

۔امام بخاری احادیث میں تبدیلی کے ماہر تھے ۔ ۸۸

امام بخاری ناصبی تھے ۸۸

۔ایک گائے کا دودھ پینے سے بہن بھائی بن جانا ۸۹

۔امام بخاری اور زہری سے احادیث کا لینا ۔ ۸۹

بخاری کی احادیث میں اختلاف ۔ ۹۰

شیطان کا وحی میں نفوذ ۹۱

۔امام بخاری کا بعض صحابہ کرام (رض) سے احادیث نقل نہ کرنا ۹۱

۔امام بخاری کا علم رجال سے آگاہ نہ ہونا ۔ ۹۲

امام بخاری کے بعض اساتیذ نصرانی تھے ۹۲

۱۱۷

۔صحیح بخاری اور اسرائیلیات ۹۳

سنّت اور بدعت ۹۴

۔حدیث ثقلین کی صحیح عبارت ۹۴

۔ہماری کتب میں خرافات ۹۴

۔ صحابہ کرام (رح) اور تابعین کا متعہ کرنا ۔ ۹۵

پیغمبر (ص) اور صحابہ کرام(رح) کا پتھر اور مٹی پر سجدہ کرنا ۹۶

۔حنبلی تحریف قرآن کے قائل ۹۷

۔عورت کی دُبر میں جماع کرنا ۹۷

۔لوگوں کا متعہ حرام قرار دینے پر اعتراض ۔ ۹۸

نماز تراویح حضرت عمر(رض) کی بدعت ۔ ۹۸

بسم اللہ کا آہستہ پڑھنا بنو امیہ کی بدعت ۔ ۹۹

بنو امیہ کا سنّت پیغمبر (ص) کی مخالفت کرنا ۔ ۱۰۰

سلف اور مستحبات ۱۰۰

۔صحابہ کرام (رض) اور تابعین(رح) کا پاؤں کا مسح کرنا ۱۰۱

۔ الصّلاة خیر من النّوم حضرت عمر (رض) کی بدعت ۱۰۲

۔اذان میں حاکم وقت پر سلام کرنا ۱۰۲

۔حمار یعفور کا کلام کرنا ۱۰۳

۔قرآن کو جلانا جائز ہے ؟ ۱۰۳

۔حضرت عائشہ (رض) کی بکری کا قرآن کھا جانا ۱۰۴

۔حضرت عمر (رض) کا تحریف قرآن کا فتوٰی ۱۰۴

۱۱۸

۔حضرت عائشہ (رض) کا ماتم کرنا ۱۰۷

۔شامیوں کا ایک سال تک حضرت عثمان(رض) کی عزاراری کروانا ۱۰۸

۔ہمارے نزدیک عورت کا مقام ۱۰۸

۱۱۹