گنہگار عورتیں

گنہگار عورتیں0%

گنہگار عورتیں مؤلف:
زمرہ جات: گوشہ خواتین
صفحے: 78

گنہگار عورتیں

مؤلف: شیخ نجم الدین طبسی
زمرہ جات:

صفحے: 78
مشاہدے: 54910
ڈاؤنلوڈ: 3625

تبصرے:

گنہگار عورتیں
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 78 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 54910 / ڈاؤنلوڈ: 3625
سائز سائز سائز
گنہگار عورتیں

گنہگار عورتیں

مؤلف:
اردو

١٦ ۔ شوہر کو زبان سے تکلیف پہنچانا

ایسی عورت جو زبان سے اپنے شوہر کو تکلیف پہنچاتی ہو

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

أیما امرئة آذت زوجها بلسانها ، لم یقبل الله عزّ و جلّ منها صرفاً و عدلاً ولا حسنة من عملها حتی ترضیه

و ان صامت نهارها و قامت لیلها ، و اعتقت الرقاب و حملت علی جیاد الخیل فی سبیل الله و کانت فی اوّل من یرد النار( ١)

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

ایسی عورت جو اپنے شوہر کو زبان سے تکلیف پہنچاتی ہو خداوند متعال اس کی کسی نیکی کو اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک وہ اپنے شوہر کو راضی نہ کرلے اگرچہ دن روزے سے اور پوری رات عبادت الٰھی میں گذارے اور خدا کی راہ میں کتنے غلام آزاد کروائے اور کتنے ہی گھوڑے صدقے میں دے دے سب سے پہلے اسے جہنم میں ڈالا جائے گا

____________________

(١) من لا یحضرہ الفقیہ ٤ : ٨ ؛ امالی شیخ صدوق : ٥١٥ ؛ مکارم الاخلاق ١ : ٤٦٣

۲۱

١٧ ۔ شوہر کی ناپسندیدہ چیز کا گھر میں لانا

ایسی عورت جو شوہر کی ناپسندیدہ چیز گھر میں لے آئے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ما من امرئة أدخلت الی بیتها ما یکره زوجها الا أدخل الله فی قبرها سبعین حیةً و سبعین عقربة ، یلدغونها الی یوم القیامة

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

اگر کوئی عورت ایسی چیز گھر میں لے آئے جس سے اس کے شوہر کو نفرت ہو تو خداوند متعال اس کی قبر میں ستر سانپ اور ستر بچھو چھوڑے گا جو قیامت تک اسے ڈستے رہیں گے.(۱)

____________________

(١) عوالم علوم سیدة النساء علیھا السلام و مستدرکاتھا ١ : ٥٢٥

۲۲

١٨ ۔ عورت کا گانا بجانا

ایسی عورت کی کمائی کھانا جو گاناگاتی ہو

قال الامام الصادق علیه السلام :

المغنیة ملعونة ملعون من أکل کسبها( ١ )

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا :

ملعون ہے ایسی عورت جو گانا گاتی ہو

اور ملعون وہ شخص ہے جو اس کی کمائی کو ذریعہ معاش قرار دے

____________________

(١) اصول کافی ٥ : ١٢٠ ؛ تھذیب الاحکام ٦ : ٤٠٩

۲۳

١٩ ۔ موسیقی

ایسی عورت جو گانا گاتی ہو

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

لیلة اسری بی الی السّماء ، رأیت نسائً من اُمتی فی عذاب شدید فأنکرت شأنهن فبکیت لما رأیت من شدت عذابهن

رأیت امرئة علی صورة الکلب و النار تدخل فی دبرها و تخرج من فیها ، و الملائکة یضربون رأسها و بدنها مقامع من نار.

(قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم) :

امّا التی کانت علی صورة الکلب ، و النار تدخل فی دبرها و تخرج من فیها فانها کانت قینة نوّاحة حاسدة( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

شب معراج میں نے اپنی امت کی عورتوں کو دیکھا جو سخت ترین عذاب میں مبتلا تھیں میں ان کی اس حالت کو دیکھکر پریشان ہوا اور ان پر ہونے والے عذاب کی شدت کو دیکھکر گریہ کیا

میں نے ایک عورت کو دیکھا جو کتے کی صورت میں تھی اور اس کے منہ سے آگ نکل رہی تھی ملائکہ آگ کے گرز لئے اس کے سر و بدن پر ما ر رہے تھے

آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

وہ گانے بجانے والی حاسد عورت تھی

____________________

(١) عیون الأخبار ٢ : ، باب ٣٠ ، حدیث ٢٤

۲۴

٢٠ ۔ صفائی کا خیال نہ رکھنا

ایسی عورت جو گھر کو گندا رکھتی ہو

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

لیلة اسری بی الی السّماء ، رأیت نسائً من اُمتی فی عذاب شدید فأنکرت شأنهن فبکیت لما رأیت من شدت عذابهن

رأیت امرئةقد شدّ رجلا ها الی یدیها و قد سلّط علیها الحیّات و العقارب

(قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم) : اما التی شدّ یداها الی رجلیها و سلط علیها الحیات و العقارب

فانها کانت قذرت الوضوء قزرة الثیاب و کانت لا تغتسل من الجنابة و الحیض ولا تتنظف

و کانت تستهین بالصلاة( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

شب معراج میں نے اپنی امت کی عورتوں کو شدید عذاب میں مبتلا دیکھا جسے

دیکھ کر میں سخت پریشان ہوا اور ان کے عذاب کی شدت کی وجہ سے گریہ کیا

میں نے ایک عورت کو دیکھا جس کے ہاتھوں کو اس کے پاؤں سے باندھا ہوا تھا اور سانپ او ربچھوؤں کو اس پر مسلط کیا گیا تھا

آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

وہ عورت جس کے ہاتھوں کو اس کے پاؤں سے باندھ کر اس پر سانپ و بچّھو چھوڑے گئے تھے وہ ایسی عورت تھی جو اپنے گھر کی صفائی کا خیال نہ رکھتی اور کپڑے بھی گندے رکھتی ، اسی طرح غسل حیض و جنابت نہ بجالاتی اور نہ ہی پاکیزگی کا ٰخیال رکھتی اور نماز ادا کرنے میں سستی سے کام لیتی تھی

____________________

(١) عیون الأخبار ٢ : ، باب ٣٠ ، حدیث ٢٤

۲۵

٢١ ۔ طہارت کا خیال نہ رکھنا

ایسی عورت جو غسل حیض کا خیال نہ رکھتی ہو

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم فی أصناف المسوخ و سبب مسخهم :

أما الأرنب فکانت امرئة لا تتطهرّ من حیض ولا غیره.(١)

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مسخ شدہ حیوانات کی اقسام اور ان کے مسخ ہونے کے اسباب کو بیان کرتے ہوئے فرمایا:

البتہ خرگوش ایسی عورت تھی جو غسل حیض وغیرہ کا خیال نہیں رکھتی تھی

____________________

(١) خصال : ٤٩٤ ؛ علل الشرائع ٢ : ، باب ٢٣٩ ، حدیث ٥

۲۶

٢٢ ۔ نا محرم مرد کو گھر پہ لانا

ایسی عورت جو شوہر کی اجازت کے بغیر کسی نا محرم کو گھر لے آئے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

لا یحل لأمرئة أن تدخل بیتها من قد بلغ الحلم ولا تملأ عینها منه ولا عینه منها ولا تأکل معه ولا تشرب الا أن تکون محرماً علیها ، و ذلک بحضرة زوجها

فان فعلت فقد سخط الله علیها و من مقتها و لعنتها الملائکة.( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

کسی عورت کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کسی نا محرم کو گھر میں لائے

اور اگر وہ ایسا کرے تو خدا کے غضب کی مستحق قرار پائے گی اور ملائکہ اس پر لعنت بھیجیں گے

____________________

(١) مستدرک الوسائل ١٤ : ٢٨٦

۲۷

٢٣ ۔ شوہر کے سامنے منہ چڑھانا

ایسی عورت جو اپنے شوہر کے سامنے چہرہ بگاڑے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ما من امرئة عبست فی وجه زوجها الا غضب الله علیها و زبانیة العذاب( ١ )

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو عورت اپنے شوہر کے سامنے چہرہ بگاڑے تو خداوند متعال اس پر غضبناک ہوتا ہے اور وہ عذاب الٰھی کی مستحق قرار پاتی ہے

____________________

(١) عوالم علوم سیدة النساء علیھا السلام و مستدرکاتھا ١ : ٥٢٥

۲۸

٢٤ ۔ شوہر سے بد اخلاقی

ایسی عورت جو اپنے شوہر سے بد اخلاقی کرے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

من صبر علی سوء خلق امرأته و احتسبه ، أعطاه الله تعالیٰ بکل یوم و لیلة یصبر علیها من الثواب ما أعطی أیوب علیه السلام علی بلائه و کان علیه من الوزر فی کل یوم و لیلة مثل رمل عالج

فان ماتت قبل أن تعینه و قبل أن یرضی عنها ، حشرت یوم القیامة منکوسة مع المنافقین فی الدرک الأسفل من النار(١)

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو شخص خداوند متعال کی خوشنودی کی خاطر اپنی بیوی کی بد اخلاقی کو تحمل کرے

تو خداوند متعال اسے ہر روز و شب کے بدلے میں حضرت ایوب علیہ السلام کے مصیبتوں پر صبر کرنے کے اجر کے برابر اجر و ثواب عطا کرے گا اور اس عورت پر ہر روز و شب کے بدلے میں ریت کے ذروں کے برابر گناہ لکھا جائے گا

چنانچہ اگر وہ عورت اپنے شوہر سے معافی مانگے بغیر اور اسے راضی کئے بغیر مر جائے تو روز قیامت اسے منافقین کے ہمراہ جہنم کے پست ترین طبقے میں محشور کیا جائے گا

____________________

(١) عقاب الاعمال : ٣٣٩

۲۹

٢٥ ۔ بد اخلاق عورت

ایسی عورت جو ہمسائیوں سے بد اخلاقی کرے

قیل لرسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ان فلانة تصوم النهار و تقوم اللیل وهی سیّئة الخلق ، تؤذی جیرانها بلسانها

فقال صلی الله علیه و آله و سلم :

لا خیر فیها ، هی من أهل النار( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی خدمت میں عرض کیا گیا

فلاں عورت دن میں روزہ رکھتی ہے اور رات عبادت میں گزارتی ہے جب کہ وہ بد اخلاق ہے اور اپنے ہمسائیوں کو زبان سے اذیت پہنچاتی ہے

آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

اس عورت میں بھلائی نہیں ہے اور وہ جہنمی ہے

____________________

(١) تنبیہ الخواطر ١ : ٩٠

۳۰

٢٦ ۔ شوہرکی نافرمانی

ایسی عورت جو اپنے شوہر کی نافرمانی کرتی ہو

قال الامام الصادق علیه السلام فی أصناف المسوخ و سبب مسخهم أما العنکبوت فکانت امرئة سیئة الخلق ، عاصیة لزوجها ، مولیّة عنه فمسخها الله عنکبوتاً ( ١ )

امام صادق علیہ السلام نے مسخ شدہ حیوانات کی اقسام اور ان کے مسخ ہونے کے اسباب کو بیان کرتے ہوئے فرمایا:

البتہ مکڑی ، بد اخلاق عورت تھی جو اپنے شوہر کی نافرمانی اور اس سے روگردانی کرتی خداوند متعال نے اسے مکڑی کی صورت میں تبدیل کردیا

____________________

١ ۔ خصال : ٤٩٣ ؛ علل الشرائع ٢ : ، باب ٢٣٩ ، حدیث ٤

۳۱

٢٧ ۔ شوہرکی اجازت کے بغیر صدقہ دینا

ایسی عورت جو اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر صدقہ دے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

لا ینبغی للمرئة أن تتصدق بشیء من بیت زوجها الا باذنه فان فعلت ذلک کان له الأجر و علیها الوزر( ١ )

و قال : ما من امرئة تصدّقت من مال زوجها بغیر اذنه الا کتب الله علیها ذنوب سبعین سارقا ( ٢ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا :

عورت کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر گھر کی کسی چیز کو صدقہ کے طور پر دے

اور اگر وہ ایسا کرتی ہے تو اس کا ثواب اس کے شوہر کو ملے گا جب کہ اسے عذاب ملے گا

نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

ایسی عورت جو اپنے شوہر کے مال میں سے اس کی اجازت کے بغیر صدقہ دے تو خداوند متعال ستر چور کا گناہ اس کے نامہ اعمال میں لکھ دے گا

____________________

(١) مستدرک الوسائل ١٤ : ٢٤١ (٢) عوالم علوم سیدة النساء علیھا السلام و مستدرکاتھا ١ : ٥٢٥

۳۲

٢٨ ۔ شوہر سے بے جا امید

ایسی عورت جو اپنے شوہر سے بیجا توقعات رکھتی ہو

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

أیما امرئة لم ترفق بزوجها و حمّلته علی مالا یقدر علیه ومالا یطیق ، لم یقبل الله منها حسنةً و تلقی الله عز وجل و هو غضبان. )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

ایسی عورت جو اپنے شوہر سے نرمی سے پیش نہ آئے اور اس سے ایسی چیز کی فرمائش کرے جس کی وہ قدرت نہ رکھتا ہو تو خداوند متعال اس کی نیکیاں قبول نہیں کرتا اور روز قیامت اس پر غضبناک ہوگا

____________________

(١) مکارم الاخلاق ١ : ٤٦٣ ؛ من لا یحضرہ الفقیہ ٤ : ٩

۳۳

٢٩ ۔ ہمسر سے تندی کے ساتھ پیش آنا

ایسی عورت جو اپنے شوہر سے سختی برتتی ہو

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ما من امرئة تردّ علی زوجها الا علقت یوم القیامة بلسانها و سمّرة کفیها بمسامیر من نار( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو عورت اپنے شوہر سے تندی و تیزی سے پیش آئے تو روز قیامت اسے زبان کے ساتھ لٹکایا جائے گا اور اس کی دونوں ہتھیلیوں میں آگ کی میخیں گاڑی جائیں گی

____________________

(١) مستدرک الوسائل ١٤ : ٢٤٠

۳۴

٣٠ ۔ ہمسر پر جادو کرنا

ایسی عورت جو شوہر کو نرم دل بنانے کے لئے جادو سے کام لے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم لامرئة سألته :

أنّ لی زوجاً و به علیّ غلظة و انّی صنعت شیئاً لأعطفه علیّ فقال لها رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

اُفّ لک کدرت البحار و کدّرت الطین و لعنتک الملائکة الأخیار و ملائکه السماوات و الارض( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس ایک عورت حاضر ہوئی اور کہنے لگی :

میرا شوہر میرے ساتھ سختی سے پیش آتا ہے میں نے اسے اپنے لئے نرم دل بنانے کی خاطر جادو کیا ہے

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

افسوس تجھ پر ، تو نے اپنے اس عمل سے چشموں اور دریاؤں کو نجس کر دیا اور ملائکہ زمین و آسمان نے تجھ پر لعنت کی ہے

____________________

(١) من لا یحضرہ الفقیہ ٣ : ٢٨٢ ، باب عقوبة المرئة علی أن تسحر زوجھا ، مکارم الاخلاق ٢ : ٢٨٨ ، باب: فی السحر

۳۵

٣١ ۔ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلنا

ایسی عورت جو شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر جائے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

أیما امرئة خرجت من بیت زوجها بغیر اذنه لعنها کل شیئٍ طلعت علیه الشمس و القمر الی أن یرضی عنها زوجها( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو عورت شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلے تو دنیا کی ہر چیز اس پر لعنت بھیجتی ہے یہاں تک کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو

____________________

(١) عوالی اللئالی ١ : ٢٥٥ امالی شیخ صدوق : ٥١٠

من لا یحضرہ الفقیہ ٤ : ٣ ؛ مکارم الأخلاق ٢ : ٣٠٨ ، تنبیہ الخواطر ٢ : ٢٥٧

۳۶

٣٢ ۔ عورت کا گھر سے باہر نکلنا

ایسی عورت جو باہر جاتے وقت شوہر سے اجازت طلب نہ کرے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

لیلة اسری بی الی السّماء ، رأیت نسائً من اُمتی فی عذاب شدید فأنکرت شأنهن فبکیت لما رأیت من شدت عذابهن

و رأیت امرئة معلّقةبرجلیها فی تنور من نار

(قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم) : اما المعلقة برجلیها فانها کانت تخرج من بیتها بغیر اذن زوجها( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : شب معراج میں نے اپنی امت کی عورتوں کو دیکھا جو شدید ترین عذاب میں مبتلا تھیں

میں ان کی یہ حالت دیکھکر سخت پریشان ہوا اور ان پر ہونے والے عذاب کی سختی پر گریہ کیا میں نے ایک عورت کو دیکھا جو آگ کے تنور میں پاؤں سے لٹکی ہوئی تھی

آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

البتہ جو عورت اپنے پاؤں سے لٹکائی گئی تھی وہ ایسی عورت تھی جو شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر جاتی تھی

____________________

(١) عیون الأخبار ٢ : ، باب ٣٠ ، حدیث ٢٤

۳۷

٣٣ ۔ ہمسر کو ناراض کرنا

ایسی عورت جو اپنے شوہر کو ناراض کرے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ویل لامرئة أغضبت زوجها ، و طوبیٰ لامرئة رضی عنها زوجها( ١ ) و قال صلی الل هعلی هو آل هو سلم :

ما من امرئة غضب علیها زوجها ، ولم تسترض منه حتی یرضی الا کانت فی سخط الله و غضبه حتی یرضی عنها زوجها .(٢)

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

ہلاکت ہے ایسی عورت کے لئے جو اپنے شوہر کو ناراض کرے اور خوشخبری ہے ایسی عورت کے لئے جس سے اس کا شوہر راضی ہو

نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جس عورت کا شوہر اس سے ناراض ہو اور وہ اسے راضی کرنے کی کوشش نہ کرے تو خداوند متعال اس وقت تک اس سے ناراض اور اس پر غضبناک رہتا ہے جب تک کہ اس کا شوہر اس سے راضی نہ ہو جائے

____________________

(١) عیون الأخبار ٢ : ، باب ٣٠ ، حدیث ٢٤

(٢) عوالم علوم سیدة النساء علیھا السلام و مستدرکاتھا ١ : ٥٢٥

۳۸

٣٤ ۔ نا محرم کے ساتھ خلوت کرنا

ایسی عورت جو نامحرم شخص کے ساتھ خلوت کرے

قال ابلیس علیه اللعنة لنوح النبی علیه السلام :

اذکری فی ثلاثة مواطن فانی أقرب ما أکون الی العبد اذا کان فی احداهن : اذکرنی اذا غضبت و اذکرنی اذا حکمت بین اثنین.

و اذکرنی مع امرئة خالیاً لیس معکما أحد )

ابلیس ملعون نے حضرت نوح علیہ السلام سے کہا :

تین مقامات پر مجھے فراموش نہ کرنا اس لئے کہ وہاں میں انسان کے بہت قریب ہوتا ہوں

١ ۔ غصہ کے وقت

٢ ۔ دو شخصوں کے درمیان فیصلہ کرتے وقت

٣ ۔ نا محرم عورت کے ساتھ تنھائی و خلوت کے وقت

____________________

(١) خصال : ١٣٢

۳۹

٣٥ ۔ نا محرم سے تنہائی

ایسی عورت جو نا محرم کے ساتھ تنہائی میں رہے

قال ابلیس علیه اللعنة لموسی بن عمران علیه السلام :

لا تخلون بامرئة لا تحل له الا کنت صاحبه افتتنه بها( ١ )

ابلیس ملعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا :

نا محرم عورت کے ساتھ خلوت نہ کرنا اس لئے کہ جس وقت کوئی شخص کسی نا محرم عورت کے ساتھ خلوت کرتا ہے تو میں وہاں پہ موجود ہوتا ہوں اور انہیں گناہ و معصیت پر ابھارتا ہوں

____________________

(١) تنبیہ الخواطر ١ : ١٠٣

۴۰