گنہگار عورتیں

گنہگار عورتیں0%

گنہگار عورتیں مؤلف:
زمرہ جات: گوشہ خواتین
صفحے: 78

گنہگار عورتیں

مؤلف: شیخ نجم الدین طبسی
زمرہ جات:

صفحے: 78
مشاہدے: 54955
ڈاؤنلوڈ: 3629

تبصرے:

گنہگار عورتیں
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 78 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 54955 / ڈاؤنلوڈ: 3629
سائز سائز سائز
گنہگار عورتیں

گنہگار عورتیں

مؤلف:
اردو

٣٦ ۔ شوہر سے خیانت کرنا

ایسی عورت جو اپنے شوہر سے خیانت کرے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم فی اصناف المسوخ و سبب مسخهم :

و أما العنکبوت فمسخت لأنها کانت خائنة للبعل و کانت تمکن فرجها سوا( ١ )

و قال الامام الرضا علیه السلام فی اصناف المسوخ و سبب مسخهم :

الأرنب مسخ ، کانت امرئة تخون زوجها ولا تغتسل من حیضها( ٢ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے مسخ شدہ حیوانات کی اقسام بیان کرتے ہوئے ان کے مسخ ہونے کا سبب یوں بیان فرمایا:

البتہ مکڑی ایسی عورت تھی جو اپنے شوہر سے خیانت کرتی اور اپنے کو غیروں

کے سامنے پیش کرتی

نیز امام رضا علیہ السلام نے فرمایا :

خرگوش مسخ شدہ حیوان ہے وہ ایک ایسی عورت تھی جو اپنے شوہر سے خیانت کرتی اور غسل حیض و جنابت کا خیال نہیں رکھتی تھی

____________________

(١) اختصاص : ١٣٧

(٢) اصول کافی ٦ : ٢٤٦

۴۱

٣٧ ۔ حق مہر کا زیادہ ہونا

ایسی عورت جس کا حق مہر حد سے زیادہ ہو

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ما من امرئة تثقل علی زوجها المهر الا ثقل الله علیه سلاسل من نار جهنم( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو عورت اپنے شوہر پر زیادہ حق مہر کا بوجھ ڈالے خداوند متعال روز قیامت اس پر آگ کی زنجیروں کا بوجھ ڈالے گا.

____________________

(١) مستدرک الوسائل ١٤ : ٢٤١

۴۲

٣٨ ۔ شوہر کو احسان جتلانا

ایسی عورت جو جہیز کے زیادہ ہونے کا احسان جتلائے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

لو أن جمیع ما فی الارض من ذهب و فضة حملته المرئة الی بیت زوجها ، ثم ضربت علی رأس زوجها یوماً من الأیام تقول :

من أنت ؟ انما المال مالی حبط عملها و لو کانت من أعبد الناس الا أن تتوب و ترجع و تعتذر الی زوجها( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

اگر عورت زمین کے اندر موجود سارا سونا چاندی جہیز کے طور پر شوہر کے گھر لے جائے لیکن ایک دن اسے شوہر کے سر پہ مار دے اور کہے :

تم کون ہو ؟ سارا مال تو میرا ہے تو اس عورت کے نیک اعمال ضائع ہوجائیں گے یہاں تک کہ وہ پرہیزگار ترین خاتون ہی کیوں نہ ہو

ہاں ! مگر ایسی عورت میں کہ وہ اپنے کئے پر پشیمان ہو اور شوہر سے معذرت خواہی کرے

____________________

(١) مکارم الأخلاق ١ : ٤٤١

۴۳

٣٩ ۔ شوہر کو احسان جتلانا

ایسی عورت جو زیادہ مال رکھنے کی بنا پر احسان جتلائے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

أیما امرئة منت علی زوجها بما لها فتقول :

انما انت تاکل من مالی ولو انّها تصدقت بذلک المال فی سبیل الله لا یقبل الله منها الا أن یرضی عنها زوجها( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو عورت زیادہ مالدار ہونے کی وجہ سے شوہر پر احسان جتلائے اور اسے کہے: تم تو میرے مال سے کھا رہے ہو !

ایسی عورت اگر اپنا سارا مال راہ خدا میں انفاق کردے تو بھی خداوند متعال اس سے قبول نہیں کرے گا یہاں کہ اپنے شوہر کو راضی کرے

____________________

(١) مکارم الأخلاق ١ : ٤٤١

۴۴

٤٠ ۔ نافرمان بیوی

ایسی عورت جو شوہر کی نافرمانی کرتی ہو

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ثمانیة لا یقبل الله لهم صلاة النا شزة عن زوجها وهو علیها ساخط( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

آٹھ اشخاص ایسے ہیں کہ خداوند متعال جن کی نماز قبول نہیں فرماتا ان میں سے ایک اپنے شوہر کی نافرمان عورت ہے جس کا شوہر اس پر غضبناک ہو

____________________

(١) من لا یحضرہ الفقیہ ١ : ٣٦ ، خصال : ٤٠٧ ، المواعظ : ١٧ ، معانی الأخبار : ٤٠٤ ،

محاسن برقی ١ : ٧٦

۴۵

٤١ ۔ دوسروں کو نفرین کرنا

ایسی عورت جو بغیر وجہ کے دوسروں کو نفرین کرے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم فی حدیث المرئة التی لعنت ناقتها فی السفر :

ضعوا عنها فانها ملعونة( ١ )

حدیث میں آیا ہے کہ ایک عورت نے سفر میں اپنے اونٹ پر لعنت کی تو رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

اس سے دور ہو جاؤ اس لئے کہ یہ لعنت کی مستحق قرار پا چکی ہے( ٢ )

____________________

(١) بحار الانوار ٦١ : ٢١٣

(٢) اگر کسی حیوان پر لعنت کرنے کا اتنا بڑا گناہ ہے کہ انسان لعنت خدا کا مستحق قرار پا جاتا ہے تو پھر کسی انسان یا اپنی اولاد پر بیجا لعنت کرنے کا گناہ کتنا زیادہ ہوگا (مؤلف)

۴۶

٤٢ ۔ ناپسند عورت

ایسی عورت جو زیادہ لعنت کرنے والی ہو

(قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم لجماعة من النساء یذکر لهن المذموم من صفاتهنّ) :

ان أکثر کن حطب جهنم ، انکن تکثرن اللعن و تکفرن العشیرة( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے عورتوں کے ایک گروہ سے ان کی بری صفات کو ذکر کرتے ہوئے فرمایا :

بے شک تم میں اکثر جہنم کا ایندھن بنوں گی (اس لئے کہ) تم زیادہ لعنت کرتی ہو اور اپنے شوہر کی نسبت کفر ان نعمت سے کام لیتی ہو

____________________

(١) اصول کافی ٥ : ٥١٤؛ اصول ستة عشر : ٢٢٥ ، طبع مؤسسہ دار الحدیث

۴۷

٤٣ ۔ عورت کا فضول خرچی کرنا

ایسی عورت جو شوہر کی تو ان سے بڑھکر اس سے خرچ طلب کرے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ایما امرئة أدخلت علی زوجها فی أمر النفقة و کلفته ما لا یطیق لا یقبل الله منها صرفاً و لا عدلاً الا أن تتوب و ترجع و تطلب منه طاقته( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : خداوند متعال ایسی عورت کی کوئی نیکی قبول نہیں فرماتا جو اپنے شوہر کی طاقت سے بڑھکر اس سے خرچ طلب کرے. ہاں البتہ ایسی صورت میں کہ وہ توبہ کرے اور اس سے اس کی طاقت کے مطابق طلب کرے

____________________

(١) مکارم الأخلاق ١ : ٤١ ٤

۴۸

٤٤ ۔ ہمسایوں کو اذیت پہنچانا

ایسی عورت جو ہمسائیوں کو اذیت پہنچاتی ہو

قالوا لرسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

فلانة تصوم النهار و تقوم اللیل و تتصدق و تؤذی جارها بلسانها

قال صلی الله علیه و آله و سلم : لا خیر فیها هی من اهٔل النار.

قالوا : و فلانة تصلی المکتوبة و تصوم شهر رمضان ولاتؤذی جارها

فقال صلی الله علیه و آله و سلم : هی من أهل الجنة( ١ )

لوگوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے ایک عورت کے بارے میں کہا : وہ دن روزے سے گزارتی ہے اور رات عبادت الٰھی میں، جب کہ اپنے ہمسائے کو اذیت بھی پہنچاتی ہے

آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : اس عوت میں بھلائی نہیں ہے اور وہ جہنمی ہے

عرض کرنے لگے : اور فلاں خاتون واجب نمازیں ادا کرتی ہے اور واجب روزے بجالاتی ہے اور اپنے ہمسائیوں کو تکلیف بھی نہیں پہنچاتی

فرمایا : وہ اہل بہشت میں سے ہے

____________________

(١) مشکاة الأنوار ٢ : ٧١

۴۹

٤٥ ۔ سوکن کو اذیت پہنچانا

ایسی عورت جو اپنی سونکن کے بارے میں بد گمانی رکھتی ہو

سلیمان بن عبد اللہ کہتے ہیں : میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک عورت کو لایا گیا جس کا منہ اس کی پشت کی طرف تھا

امام علیہ السلام سے اس کی شفا کا تقاضا کیا گیا تو آپ (ع) نے اپنا دایاں ہاتھ اس کی پیشانی اور بایاں ہاتھ اس کے سر کے پیچھے رکھا اور تھوڑا دبایا پھر قرآن کی اس آیت کی تلاوت کی :

اِنَّ اللهَ لا یُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوْا مَا بِأنْفُسِهِمْ خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی ۔ نہ ہو جس کو خیال آپ اپنے بدلنے کا)

اچانک دیکھا کہ اس کا چہرہ اپنی اصلی حالت پر آچکا ہے اس وقت امام علیہ السلام نے اس عورت سے فرمایا : دوبارہ اس برے عمل کا تکرار نہ کرنا

مجلس میں موجود لوگوں نے پوچھا : مولا وہ کونسا برا عمل تھا ؟

آنحضرت نے جواب دینے سے انکار کردیا اور فرمایا : اگر یہ عورت خود بتانا چاہے تو بتا سکتی ہے

لوگوں نے اس عورت سے پوچھا تو اس نے کہا :

میری ایک سوکن تھی آدھی رات کو جب میں نے کروٹ بدلی تو دیکھا کہ وہ اپنے بستر پر نہیں ہے میں نے گمان کیا کہ وہ میرے شوہر کے پاس سو رہی ہے لیکن اچانک متوجہ ہوئی کہ وہ کمرے کے ایک گوشے میں بیٹھی ہے اور شوہر اس کے پاس نہیں ہے

اسی بد گمانی کی وجہ سے مجھے یہ سزا ملی کہ میری صورت پشت کی طرف مڑ گئی.(١)

____________________

(١) تفسیر عیاشی ٢ : ٣٨٢ حدیث طولانی ہونے کی وجہ سے عربی عبارت نقل نہیں کی گئی (مؤلف)

۵۰

٤٦ ۔ زنا میں واسطہ بننا

ایسی عورت جو زنا کے لئے واسطہ بنتی ہو

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

لیلة اسری بی الی السماء رأیت نساء من امتی فی عذاب شدید فأنکرت شأنهن فبکیت لما رأیت من شدت عذابهنّ

و رأیت امرئة تحرق و جهها و یداها وهی تأکل أمعائها

و أما التی کانت تحرق وجهها و بدنها وهی تأکل أمعائها فانها کانت قوّادة( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

شب معراج میں نے اپنی امت کی عورتوں کو شدید عذاب میں مبتلا دیکھا جنھیں دیکھکر میں سخت پریشان ہوا اور ان پر ہونے والے عذاب کی سختی پر گریہ کیا

میں نے ایک عورت کو دیکھا جس کے ہاتھ اورچہرہ جلایا جارہا تھااور وہ اپنی آنتیں کھا رہی تھیں۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

یہ ایسی عورت تھی جو زنا میں واسطہ بنا کرتی تھی

____________________

(١) عیون الأخبار ٢ : ، باب ٣٠ ، حدیث ٢٤

۵۱

٤٧ ۔ سونکن پر جادو کرنا

ایسی عورت جو اپنی سونکن پر جادو کرتی ہو

قال الامام الرضا علیه السلام فی أصناف المسوخ و سبب مسخهم :

کان الخفاش امرئة سحرت ضرّة لها فمسخها الله خفاشاً. )

امام رضا علیہ السلام نے مسخ شدہ حیوانات کی اقسام بیان کرتے ہوئے ان کے مسخ ہونے کا سبب یوں بیان فرمایا :

البتہ چمگاڈر ایک عورت تھی جو اپنی سونکن پر جادو کیا کرتی تو خداوند متعال نے اسے اس صورت میں تبدیل کردیا

____________________

(١) علل الشرائع ٢ : باب ٢٣٩ ، حدیث ٤

۵۲

٤٨ ۔ چپٹی کرنا

ایسی عورت جو دوسری عورت سے لذت لے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

انّ أخوف ما أخاف علی امتی عمل قوم لوط فلیرتقب امتی العذاب( ١ )

(و قال صلی الله علیه و آله و سلم فی أشراط الساعة) : و عندها یکتفی الرجال بالرجال و یکتفی النساء بالنساء فعلیهنّ من امتی لعنة الله ( ٢ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ خوف اس بات کا ہے کہ کہیں وہ عمل قوم لوط میں مبتلا نہ ہو جائیں

مرد مردوں پر اکتفا کرنے لگیں اور عورتیں عورتوں پر اگر وہ ایسا کریں تو انہیں چاہئے کہ عذاب کے منتظر رہیں

نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آخری زمانہ کی علامات کو ذکر کرتے ہوئے فرمایا :

اس وقت مرد مردوں سے اور عورتیں عورتوں سے لذت لینے میں مشغول ہو جائیں گی پس خدا کی لعنت ہو میری امت کی ایسی عورتوں پر۔

چڑھ ہے چپٹی سے پر تری خاطر

پڑ گیا ہے یہ خواہ نخواہ کا شوق

____________________

(١) مستدرک الوسائل ١٤ : ٣٤٧

(٢) تفسیر قمی ٢ : ٣١١ ۔ ٣١٢

۵۳

٤٩ ۔ چپٹی کرنا

ایسی عورت جو دوسری عورت سے لذت حاصل کرتی ہو

(قالت امرئة للامام الصادق علیه السلام) :

أخبرنی عن اللواتی باللواتی ، ما حدهنّ فیه ؟

قال علیه السلام : حد الزنا

انه اذا کان یوم القیامة اتی بهنّ و الٔبسن مقطعات من نار

و قمعن بمقامع من نار ، و سر بلن من النار ، و أدخل فی أجوافهنّ الی رؤوسهنّ أعمدة من نار ، و قذف بهنّ النّار

أیتها المرئة انّ اول من عمل هذا العمل قوم لوط و استغنی الرجال بالرجال ، فبقین النساء بغیر رجال ففعلن کما فعل رجالهنّ، لیستغنی بعضهنّ ببعض( ١ )

امام صادق علیہ السلام سے ایک عورت نے چپٹی کے بارے میں سوال کیا کہ اس کی کیا حدّ ہے ؟

تو امام علیہ السلام نے فرمایا : اس کی وہی حدّ ہے جو زنا کی ہے

روز قیامت ان عورتوں کو آگ کے لباس پہنا کر ، آگ کے گرزوں سے ان کے سروں پر مارتے ہوئے لایا جائے گا اور ان کے بدن میں آگ کے ستون داخل کئے جائیں گے اور پھر انہیں آگ میں پھینک دیا جائے گا

اے خاتون ! جان لے کہ سب سے پہلے قوم لوط (ع) نے یہ عمل انجام دیا جب ان کے مرد مردوں سے لذت حاصل کرنے لگے اور عورتوں کو تنہا چھوڑ دیا تو انہوں نے بھی وہی عمل اپنایا جو ان کے مرد اپنا چکے تھے تاکہ وہ ایک دوسرے سے لذت حاصل کر سکیں

____________________

(١) اصول کافی ٣ : ٩١ ؛ عقاب الأعمال : ٣١٨

۵۴

٥٠ ۔ شہوت آمیز نگاہ

ایسی عورت جو نامحرم کو شہوت کی نگاہ سے دیکھے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

اشتد غضب الله عزّ و جلّ علی امرئة ذات بعل ملأت عینها من غیر زوجها أو غیر ذی محرم منها ، فانها ان فعلت ذلک أحبط الله کل عمل عملته( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

جب کوئی شادی شدہ عورت کسی نامحرم پر شھوت کی نگاہ ڈالتی ہے تو اس وقت غضب الٰہی میں جوش آجاتا ہے اور خدا اس عورت کے اعمال ضائع کردیتا ہے

____________________

(١) عقاب الأعمال : ٣٣٨ ، اعلام الدین : ١٨

۵۵

٥١ ۔ غصے کی نگاہ

ایسی عورت جو اپنے شوہر کی طرف غصے سے دیکھے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ما من امرئة ترفع عینها الی زوجها بالغضب الا کحلت برمادٍ من نار جهنم( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

جو عورت اپنے شوہر کو غصے کی نگاہ سے دیکھے تو روز قیامت اس کی آنکھوں میں جہنم کی راکھ کا سرمہ ڈالا جائے گا

____________________

(١) مستدرک الوسائل ١٤ : ٢٤٠

۵۶

٥٢ ۔ مباشرت

ایسی عورت جو اپنے شوہر کو مباشرت سے انکار کردے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

اذا دعی الرجل امرأته الی فراشه فأبت عصیاناً لعنتها الملائکة حتی تصبح( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

جب کوئی مرد اپنی بیوی کو ہمبستری کی دعوت دے اور وہ نافرمانی کرتے ہوئے انکار کردے تو صبح ہونے تک ملائکہ اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں

____________________

(١) روضة الواعظین ٢ : ٢٦٣

۵۷

٥٣ ۔ مباشرت

ایسی عورت جو اپنے شوہر کے پاس سونے سے انکار کرے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

لیلة اسری بی الی السماء رأیت نسائً من امتی فی عذاب شدید فأنکرت شأنهن فبکیت لما رأیت من شدت عذابهنّ

و رأیت امرئة معلقة بثدییها

(قال رسول الله صلی الله علیه وآله و سلم) : أما المعلقة بثییها فانها کانت تمتنع من فراش زوجها( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

جب مجھے معراج پہ لے جایا گیا تو وہاں پہ میں اپنی امت کی عورتوں کو شدید

عذاب میں مبتلا دیکھا

مجھے اس پر بہت پریشانی ہوئی اور میں نے ان کے عذاب کی شدت کو دیکھ کر گریہ کیا

وہاں میں نے ایک عورت کو دیکھا جسے اس کے پستانوں سے لٹکایا گیا تھا

آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

البتہ جسے پستانوں سے لٹکایا گیا تھا وہ ایسی عورت تھی جو اپنے شوہر کو ہمبستری کرنے سے منع کرتی تھی

____________________

(١) عیون الأخبار ٢ : ، باب ٣٠ ، حدیث ٢٤

۵۸

٥٤ ۔ مردوں سے شباہت

ایسی عورت جو مردوں کی صورت اختیار کرے

قال الامام الباقر علیه السلام فی حدیث حول وظائف المرئة:

لا یجوز لها أن تتشبه بالرجال ، لأن رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم لعن المتشبهین من الرجال بالنساء و لعن المتشبهات من النساء بالرجال( ١ )

امام باقر علیہ السلام نے خواتین کے وظائف کو بیان کرتے ہوئے ایک حدیث میں فرمایا :

عورت کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ مرد سے شباہت اختیار کرے اس لئے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایسے مردوں پر جو عورتوں کی صورت اختیار کریں اور ایسی عورتوں پر جو مردوں کی صورت اختیار کریں ، لعنت فرمائی ہے

____________________

(١) خصال : ٥٨٧ ؛ روضة الواعظین ٢ : ١١٨

۵۹

٥٥ ۔ قطع رحمی

ایسی عورت جو رشتہ داروں سے رابطہ قطع کرے

عن محمد بن مسلم عن أحدهما : انه سئل عن امرئة جعلت ما لها هدیاً وکل مملوک لها حرّا ، ان کلمت اختها أبداً؟ قال علیه السلام : تکلمها ، و لیس هذا بشیء انّما هذا و شبهه من خطوات الشیطان ( ١ )

محمد بن مسلم نے امام باقر علیہ السلام یا امام صادق علیہ السلام میں سے کسی ایک سے روایت کی ہے :

آنحضرت (ع) سے ایک عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے یہ قسم کھائی تھی کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ تا آخر عمر کلام نہیں کرے گی اور اگر وہ ایسا کرتی

ہے تو اپنا سارا مال ہدیہ کرے گی اور اپنے تمام غلاموں اور کنیزوں کو آزاد کردے گی

امام علیہ السلام نے فرمایا :

اسے چاہیے کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ بات چیت کرے اور یہ قسم درست نہیں ہے بلکہ یہ اور اس طرح کے دوسرے امور شیطان کی پیروی کرنا ہے

____________________

(١) من لا یحضرہ الفقیہ ٣ : ٢٢٨ ، تفسیر عیاشی ١ : ١٧٥ ؛ نوادر احمد بن عیسیٰ اشعری : ٢٦

۶۰