گنہگار عورتیں

گنہگار عورتیں0%

گنہگار عورتیں مؤلف:
زمرہ جات: گوشہ خواتین
صفحے: 78

گنہگار عورتیں

مؤلف: شیخ نجم الدین طبسی
زمرہ جات:

صفحے: 78
مشاہدے: 55154
ڈاؤنلوڈ: 3676

تبصرے:

گنہگار عورتیں
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 78 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 55154 / ڈاؤنلوڈ: 3676
سائز سائز سائز
گنہگار عورتیں

گنہگار عورتیں

مؤلف:
اردو

٥٦ ۔ اولاد کا قتل

ایسی عورت جو ولادت کے وقت بچے کو قتل کر ڈالے

(قال الامام الصادق علیه السلام) :کانت فی زمن أمیر المومنین علیه السلام امرئة صدق یقال لها : ام قیان فأتا ها رجل من أصحاب أمیر المومنین علیه السلام فسلم علیها .قال : فرآها مهتمّة ؟فقال لها : مالی أراک مهتمة ؟فقالت : مولاة لی دفنتها ، فنبذتها الأرض مرتین .فدخلت علی أمیر المؤمنین علیه السلام فأخبرته .فقال علیه السلام : ان الأرض لتقبل الیهودی و النصرانی ، فما لها ؟الا أن تکون تعذب بعذاب الله عزّ و جلّ .ثم قال علیه السلام : أما انه لو اخذت تربة من قبر رجل مسلم فألقی علی قبرها فقرت .قال : فأتیت ام قیان فأخبرتها ، فأخذوا تربة من قبر رجل مسلم فألقی علی قبرها فقرت .فسألت عنها : ما کانت حالها ؟فقالوا : کانت شدیدة الحبّ للرجال لا تزال قد ولدت فألقت و لدها فی التنّور( ١ )

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا :

امیر المومنین علیہ السلام کے زمانہ میں ایک نیک خاتون تھی جسے ام قیان کہا جاتا تھا

امیر المؤمنین علیہ السلام کے ایک صحابی اُس کے پاس آئے اور سلام کیا تو دیکھا کہ وہ مشغول ہے سوال کیا تو بتایا کہ میری مالک کا انتقال ہوا تو اسے دفن کرنا چاہا تو زمین نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیاہے

یہ صحابی کہتے ہیں میں علی علیہ السلام کی خدمت میں مشرف ہوا اور اس واقعہ کی خبر دی

آپ (ع) نے فرمایا : زمین تو یہودی اور نصرانی کو بھی قبول کر لیتی ہے پس اسے کیا ہوا ؟

یقینا اس پر عذاب خدا نازل ہوا ہے

اور پھر فرمایا : اگر کسی مسلمان کی قبر کی مٹی اٹھا کر اس عورت کی قبر میں ڈالی جائے تو وہ اسے قبول کرلے گی

یہ صحابی کہتے ہیں : میں ام قیان کے پاس پہنچا اور اسے یہ خبر دی

لوگوں نے ایسا ہی کیا تو قبر نے اسے قبول کر لیا

میں نے اس عورت کے بارے میں پوچھا تو جواب دیا کہ اس نے بہت سے مردوں سے دوستی بنا رکھی تھی اور جب بھی اس کے ہاں کوئی بچہ پیدا ہوتا تو اسے تنور میں پھینک دیتی تھی

____________________

(١) اصول کافی ٧ : ٣٧٠ ، من لا یحضرہ الفقیہ ٤ : ٧١

۶۱

٥٧ ۔ طلاق

ایسی عورت جو لذت کی خاطر شوہر سے طلاق لے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ان الله عز وجل یبغض أو یلعن کل ذوّاق من الرجال و کل ذوّاقة من النساء( ١ )

و قال الامام الصادق علیه السلام :

تزوجوا ولا تطلقوا ، فانّ الطلاق یهتز منه العرش( ٢ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آ لہ و سلم نے فرمایا :

خداوند متعال تنوع طلب مردوں اور عورتوں پر غضبناک ہوتا ہے یا ان پر لعنت فرماتا ہے

نیز امام صادق علیہ السلام نے فرمایا :

شادی کرو اور طلاق مت دو اس لئے کہ طلاق سے عرش الٰہی کانپ اٹھتا ہے

____________________

(١) اصول کافی ٦ : ٥٤

(٢) مکارم الأخلاق ١ : ٤٣٢

۶۲

٥٨ ۔ طلاق

ایسی عورت جو بغیر کسی سبب کے شوہر سے طلاق طلب کرے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ایما امرئة سألت زوجها الطلاق فی غیرها به بأس فحرام علیها رائحة الجنة )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو عورت بغیر کسی سبب کے اپنے شوہر سے طلاق کا تقاضا کرے تو اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے

____________________

(١) روضة الواعظین ٢ : ٦٣٢ ، عوالی اللئالی ٣ : ٣٧٢ ، اور مکارم الأخلاق ١ : ٤٦٣ پر رجوع فرمائیں

۶۳

٥٩ ۔ زنا

ایسی عورت جو زنا سے اولاد پیدا کرے اور اسے شوہر کی طرف نسبت دے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

لیلة اسری بی الی السماء ، رأیت نساء من امتی فی عذاب شدید فأنکرت شأنهن فبکیت لما رأیت من شدت عذابهنّ

رأیت امرئة صمّاء عمیاء ، خر ساء فی تابوت من نار ، یخرج دماغ رأسها من منخرها و بدنها متقطع من الجذام و البرص.

(قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم) :

أما الصمیاء ، العمیاء ، الخرساء فانها کانت تلدمن الزنا فتعلقه فی عنق زوجها( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جب مجھے معراج پر لے جایا گیا تو میں نے وہاں پہ اپنی امت کی عورتوں کو

سخت ترین عذاب میں مبتلا دیکھا جس پر میں پریشان ہوا اور ان کے عذاب کی شدت پر گریہ کیا

میں نے ایک عورت کو دیکھا جو اندھی ، گونگی اور بہری تھی اسے آگ کے تابوت میں ڈالا گیا تھا اس کا مغز پگھل کر اس کی ناک سے بہہ رہا تھا اور اس کا بدن پھوڑوں اور پھنسیوں سے بھرا ہوا تھا

وہ ایسی عورت تھی جو زنا کا ارتکاب کرتی اور اس سے پیدا ہونے والی اولاد کو اپنے شوہر کی طرف نسبت دے دیتی تھی

____________________

(١) عیون الأخبار ٢ : ٣٠ ، حدیث ٢٤

۶۴

٦٠ ۔ زنا

ایسی عورت جو زنا جیسے گناہ کبیرہ کا ارتکاب کرے

قال الامام الباقر علیه السلام :

انما لعن رسول الله صلی الله علیه و آ له و سلم الواصلة و الموصولة التی تزنی فی شبابها

فلما کبرت قادت النساء الی الرجال )

امام باقر علیہ السلام فرماتے ہیں : بے شک رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے زنا کار اور زنا میں واسطہ بننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے

جو جوانی میں زنا سے مرتکب ہوتی رہی ہو اور جب بوڑھی ہوجائے تو عورتوں کو مردوں کے سامنے پیش کرنے لگے

____________________

(١) اصول کافی ٥ : ٥٢٠ ، تھذیب الأحکام ٦ : ٤١٢

۶۵

٦١ ۔ زبان درازی

ایسی عورت جو اپنے شوہر کے سامنے زبان درازی کرے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ما من امرئة تردّ علی زوجها الا علّقت یوم القیامة بلسانها ، و سمّرت بمسامیر من نار )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو عورت اپنے شوہر کے سامنے حاضر جوابی سے کام لیتے ہوئے زبان دراز کرے تو خداوند متعال روز قیامت اسے اس کی زبان سے معلق کر دے گا اور اس کے (ہاتھوں میں) آگ کی میخیں گاڑی جائیں گی

____________________

(١) مستدرک الوسائل ١٤ : ٢٤٠

۶۶

٦٢ ۔ ہمسر کی توہین

ایسی عورت جو شوہر سے کہے : اُف ہے تم پر

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ما من امرئة قالت لزوجها : اُفّاً لک الا لعنها الله من فوق العرش و الملائکة و الناس اجمعین )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو عورت اپنے شوہر کے سامنے کہے : اُف ہے تم پر تو خداوند متعال ، ملائکہ اور تمام لوگ اس پر لعنت کرتے ہیں

____________________

(١) عوالم علوم سیدة النساء علیھا السلام و مستدرکاتھا ١ : ٥٢٤

۶۷

٦٣ ۔ مستحب روزہ

ایسی عورت جو شوہر کی اجازت کے بغیر مستحب روزہ رکھے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ما من امرئة تصوم بغیر اذن زوجها تطوّعاً لا لفرض شهر رمضان و غیره من النذر الا کانت من الآثمین( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :

جو عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر ماہ رمضان یا نذر کے علاوہ مستحب روزہ رکھے تو وہ گناہ گار شمار ہوگی

____________________

(١) مستدرک الوسائل ١٤ : ٢٤١

۶۸

٦٤ ۔ چغل خور عورت

ایسی عورت جو دوسروں میں اختلاف ایجاد کرے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

لیلة اسری بی الی السماء ، رأیت نسائً من امتی فی عذاب شدید فأنکرت شأنهنّ فبکیت لما رأیت من شدّت عذابهنّ و رأیت امرئة رأسها رأس الخنزیر و بدنها بدن الحمار فانها کانت نمّامة کذّابة( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جب مجھے معراج پہ لے جایا گیا تو وہاں پہ میں نے اپنی امت کی عورتوں کو سخت عذاب میں مبتلا دیکھا جسے دیکھ کر میں پریشان ہوا اور ان پر ہونے ولے عذاب کی سختی کو دیکھکر گریہ کیا

میں نے ایک عورت کو دیکھا جس کا سر خنزیر کا تھا اور بدن گدھے کا یہ وہ عورت تھی جو چغل خوری کیا کرتی اور جھوٹ بولتی تھی

____________________

(١) عیون الأخبار ٢ : ، باب ٣٠ ، ٢٤

۶۹

٦٥ ۔ چغل خوری

ایسی عورت جو لوگوں کو آپس میں لڑائے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

من مشی فی نمیمة بین اثنین سلّط الله علیه فی قبره ناراً تحرقه الی یوم القیامة و اذا خرج من قبره سلّط الله علیه تنّینا أسود ینهش لحمه حتی یدخل النار( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو شخص دو آدمیوں کے درمیان چغل خوری کی خاطر قدم بڑھائے تو خداوند متعال اس کی قبر میں قیامت تک کے لئے آگ کو مسلط کر دے گا

اور جب قبر سے نکلے گا تو ایک سیاہ سانپ اس پر مسلط کردیا جائے گا جو اس کے جہنم میں داخل ہونے تک اس کے بدن کے گوشت کو کاٹتا رہے گا

____________________

(١) عقاب الأعمال : ٣٣٥ ؛ اعلام الدین : ٤١٥

۷۰

٦٦ ۔ گالیاں دینے والی عورت

ایسی عورت جو گالیاں دیتی ہو

قال الامام الصادق علیه السلام :

سمع رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم امرئة تسبّ جاریة لها و هی صائمة فدعا رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم بطعام

فقال لها : کلی فقالت : انی صائمة

فقال صلی الله علیه و آله و سلم : کیف تکونین صائمة و قد سببّت جاریتک ؟ انّ الصوم لیس من الطعام و الشراب( ١ )

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایک عورت کو حالت روزہ میں اپنی کنیز کو گالیاں دیتے سنا تو کھانالانے کا حکم دیا اور اس عورت سے کہا : اسے کھاؤ وہ کہنے لگی : میں تو روزے سے ہوں

اس وقت آنحضرت (ص) نے فرمایا : تم کیسے روزے سے ہو جب کہ اپنی کنیز کو گالیاں دی رہی تھی

بے شک روزہ فقط کھانے پینے سے اجتناب کا نام نہیں ہے (بلکہ انسان کے تمام اعضاء روزے سے ہونے چاہئیں)

____________________

(١) اصول کافی ٤ : ٨٧ ؛ من لا یحضرہ الفقیہ ٢ : ٦٨

۷۱

٦٧ ۔ ہمسر کے لئے دعا نہ کرنا

ایسی عورت جو اپنے شوہر کے لئے دعا نہ کرے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ما من امرئة صلّت فرضها و دعت لنفسها و لم تدع لزوجها الا ردّ الله علیها صلاتها حتی تدعوا لزوجها( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو عورت نماز بجالائے اور اپنے لئے دعا کرے مگر اپنے شوہر کے لئے دعا نہ کرے تو خداوند متعال اس کی نماز کو ردّ کر دیتا ہے جب تک کہ وہ اپنے شوہر کے لئے دعا نہ کرے

____________________

(١) عوالم علوم سیدة النساء علیھا السلام ومستدرکاتھا ١ : ٥٣٥

۷۲

٦٨ ۔ جھوٹ بولنے والی عورت

ایسی عورت جو جھوٹ بولے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

لیلة اسری بی الی السماء ، رأیت نسائً من امتی فی عذاب شدید فأنکرت شأنهنّ فبکیت لما رأیت من شدّت عذابهنّ و رأیت امرئة رأسها رأس الخنزیر و بدنها بدن الحمار فانها کانت نمّامة کذّابة( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جب مجھے معراج پہ لے جایا گیا تو وہاں پہ میں نے اپنی امت کی عورتوں کو سخت عذاب میں مبتلا دیکھا جسے دیکھ کر میں پریشان ہوا اور ان کے اوپر ہونے والے عذاب کی سختی کو دیکھکر گریہ کیا

میں نے ایک عورت کو دیکھا جس کا سر خنزیر کا تھا اور بدن گدھے کا یہ وہ عورت تھی جو چغل خوری کیا کرتی اور جھوٹ بولتی تھی.

____________________

(١) عیون الأخبار ٢ : ، باب ٣٠ ، ٢٤

۷۳

٦٩ ۔ فاسق سے شادی کرنا

ایسی عورت جو کسی فاسق شخص سے شادی پر راضی ہو

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

أیما امرئة رضیت بتزویج فاسق فهی منافقة ، و جلست فی النار و اذا ماتت فتح لها فی قربها سبعون باباً من العذاب و ان قالت : لا اله الا الله لعنها کل ملک بین السماء و الأرض و غضب الله علیها فی الدنیا و الآخرة و کتب علیها فی کل یوم و لیلة سبعین خطیئة( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو عورت کسی فاسق شخص سے شادی کرنے پر رضا مند ہو تو وہ منافق ہے اور

اس کا ٹھکانہ جہنم ہے مرنے کے بعد قبر میں اس پر عذاب نازل کیا جائے گا ملائکہ آسمان و زمین اس پر لعنت کرتے ہیں خداوند متعال دنیا و آخرت میں اس پر غضبناک ہوتا ہے اور ہر دن و رات میں اس کے نامہ اعمال میں ستر گناہ لکھے جاتے ہیں

____________________

(١) ارشاد القلوب ١ : ٣٣١.

۷۴

٧٠۔ دست درازی

ایسی عورت جو شوہر پر ہاتھ اٹھائے

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

ما من امرئة تمتدّیدها ، ترید أخذ شعره من زوجها أو شق ثوبه الا سمّر الله کفیها بمسامیر من نار( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :

جو عورت اپنے شوہر کے بال پکڑنے یا اس کا لباس پھاڑنے کے قصد سے ہاتھ بڑھائے تو خداوند متعال (روز قیامت) اس کے ہاتھوں میں آگ کی میخیں گاڑ دے گا

____________________

(١) مستدرک الوسائل ١٤ : ٢٤٠

۷۵

٧١ ۔ بدن کا نہ چھپانا

ایسی عورت جو نا محرموں سے اپنا بدن نہ چھپاتی ہو

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :

لیلة اسری بی الی السماء رأیت نسائً من اُمتی فی عذاب شدید. فأنکرت شأنهنّ فبکیت لما رأیت من شدّت عذابهنّ

رأیت امرئة تأکل لحم جسدها و النار توقد من تحتها

(قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم) : و أما التی کانت تأکل لحم جسدها ، فانهاکانت تزین بدنها للناس( ١ )

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : شب معراج میں نے اپنی امت

کی عورتوں کو سخت ترین عذاب میں مبتلا دیکھا جسے دیکھکر پریشان ہوا اور ان پر ہونے والے عذاب کی شدت پر گریہ کیا

میں نے ایک عورت کو دیکھا : جو اپنے بدن کا گوشت کاٹ کاٹ کر کھا رہی تھی اور اس کے بدن کے نیچے سے آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے

یہ وہ عورت تھی جو اپنے بدن کو لوگوں کے لئے مزین کیا کرتی (اور اسے لوگوں سے نہ چھپاتی)

____________________

(١) عیون الأخبار ٢ : ، باب ٣٠ ، حدیث

۷۶

٧٢ ۔ نامحرم سے رابطہ

ایسی عورت جو نامحرم سے ناجائز رابطہ برقرار کرے

قال الامام الصادق علیه السلام :

ثلاثة لا یکلهم الله یوم القیامة ولا ینظر الیهم ولا یزکیهم ولهم عذاب الیم

و لامرائة توطیٔ فراش زوجها غیره( ١ )

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں :

روز قیامت خداوند متعال تین طرح کے لوگوں سے نہ تو ہم کلام ہوگا ، نہ تو ان پر نظر رحمت کرے گا ، نہ ان کو (گناہوں) سے پاک کرے گا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے

____________________

(١) من لایحضرہ الفقیہ ٤ : ٨٣ عقاب الاعمال ٢ : ٣١ ، محاسن برقی ١ : ١٩٥

اصول کافی ٥ : ٥٤٣

۷۷

فہرست

انتساب ۴

مقدمہ ۵

١ ۔ بے حجاب عورت ۶

ایسی عورت جو اپنے سر کے بال نامحرم سے نہ چھپاتی ہو ۶

٢ ۔ گھوڑ سواری ۷

ایسی عورت جو زین پر سوار ہوتی ہو ۷

٣ ۔ نا محرم سے آمنا سامنا ۸

ایسی عورت جو اپنے کو نامحرموں کے سامنے پیش کرے ۸

٤ ۔ شوہر کی آمدن پر قناعت نہ کرنا ۹

ایسی عورت جو اپنے شوہر کی آمدن پر قناعت نہ کرتی ہو ۹

٥ ۔ کفران نعمت ۱۰

ایسی عورت جو اپنے شوہر سے کہے کہ میں نے تجھ سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی ۱۰

٦ ۔ نیکی کا فراموش کر دینا ۱۱

ایسی عورت جو اپنے شوہر کی نیکیوں کو فراموش کردے ۱۱

٧ ۔ مذموم عورت ۱۲

ایسی عورت جو اپنے شوہر کی نیکیوں کا انکار کردے ۱۲

٨ ۔ شوہر کے سامنے منہ چڑھانا ۱۳

ایسی عورت جو شوہر کو دیکھ کر خوش نہ ہو ۱۳

٩ ۔ شوہر سے گلہ و شکوہ ۱۴

ایسی عورت جو اپنے شوہر سے بے جا شکوہ کرے ۱۴

١٠ ۔ عورت کی ذمہ داری ۱۵

ایسی عورت جو غیروں کے لئے زینت کرے ۱۵

١١ ۔ عورت کا زینت کرنا ۱۶

ایسی عورت اپنے شوہر کے لئے زینت نہ کرتی ہو ۱۶

١٢ ۔ عورت کا اپنے کو سنوارنا ۱۷

ایسی عورت جو غیروں کے لئے اپنے کو سنوارتی ہو ۱۷

١٣ ۔ زینت کر کے باہر نکلنا ۱۸

ایسی عورت جو زینت کرکے شوہر کی اجازت کے بغیر باہر نکلے ۱۸

١٤ ۔ شوہر کو اذیت پہنچانا ۱۹

ایسی عورت جو اپنے شوہر کو اذیت پہنچاتی ہو ۱۹

١٥ ۔ شوہر کو پریشان کرنا ۲۰

ایسی عورت جو اپنے شوہر کو پریشان کرے ۲۰

١٦ ۔ شوہر کو زبان سے تکلیف پہنچانا ۲۱

ایسی عورت جو زبان سے اپنے شوہر کو تکلیف پہنچاتی ہو ۲۱

١٧ ۔ شوہر کی ناپسندیدہ چیز کا گھر میں لانا ۲۲

ایسی عورت جو شوہر کی ناپسندیدہ چیز گھر میں لے آئے ۲۲

١٨ ۔ عورت کا گانا بجانا ۲۳

ایسی عورت کی کمائی کھانا جو گاناگاتی ہو ۲۳

١٩ ۔ موسیقی ۲۴

ایسی عورت جو گانا گاتی ہو ۲۴

٢٠ ۔ صفائی کا خیال نہ رکھنا ۲۵

ایسی عورت جو گھر کو گندا رکھتی ہو ۲۵

٢١ ۔ طہارت کا خیال نہ رکھنا ۲۶

ایسی عورت جو غسل حیض کا خیال نہ رکھتی ہو ۲۶

٢٢ ۔ نا محرم مرد کو گھر پہ لانا ۲۷

ایسی عورت جو شوہر کی اجازت کے بغیر کسی نا محرم کو گھر لے آئے ۲۷

٢٣ ۔ شوہر کے سامنے منہ چڑھانا ۲۸

ایسی عورت جو اپنے شوہر کے سامنے چہرہ بگاڑے ۲۸

٢٤ ۔ شوہر سے بد اخلاقی ۲۹

ایسی عورت جو اپنے شوہر سے بد اخلاقی کرے ۲۹

٢٥ ۔ بد اخلاق عورت ۳۰

ایسی عورت جو ہمسائیوں سے بد اخلاقی کرے ۳۰

٢٦ ۔ شوہرکی نافرمانی ۳۱

ایسی عورت جو اپنے شوہر کی نافرمانی کرتی ہو ۳۱

٢٧ ۔ شوہرکی اجازت کے بغیر صدقہ دینا ۳۲

ایسی عورت جو اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر صدقہ دے ۳۲

٢٨ ۔ شوہر سے بے جا امید ۳۳

ایسی عورت جو اپنے شوہر سے بیجا توقعات رکھتی ہو ۳۳

٢٩ ۔ ہمسر سے تندی کے ساتھ پیش آنا ۳۴

ایسی عورت جو اپنے شوہر سے سختی برتتی ہو ۳۴

٣٠ ۔ ہمسر پر جادو کرنا ۳۵

ایسی عورت جو شوہر کو نرم دل بنانے کے لئے جادو سے کام لے ۳۵

٣١ ۔ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلنا ۳۶

ایسی عورت جو شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر جائے ۳۶

٣٢ ۔ عورت کا گھر سے باہر نکلنا ۳۷

ایسی عورت جو باہر جاتے وقت شوہر سے اجازت طلب نہ کرے ۳۷

٣٣ ۔ ہمسر کو ناراض کرنا ۳۸

ایسی عورت جو اپنے شوہر کو ناراض کرے ۳۸

٣٤ ۔ نا محرم کے ساتھ خلوت کرنا ۳۹

ایسی عورت جو نامحرم شخص کے ساتھ خلوت کرے ۳۹

٣٥ ۔ نا محرم سے تنہائی ۴۰

ایسی عورت جو نا محرم کے ساتھ تنہائی میں رہے ۴۰

٣٦ ۔ شوہر سے خیانت کرنا ۴۱

ایسی عورت جو اپنے شوہر سے خیانت کرے ۴۱

٣٧ ۔ حق مہر کا زیادہ ہونا ۴۲

ایسی عورت جس کا حق مہر حد سے زیادہ ہو ۴۲

٣٨ ۔ شوہر کو احسان جتلانا ۴۳

ایسی عورت جو جہیز کے زیادہ ہونے کا احسان جتلائے ۴۳

٣٩ ۔ شوہر کو احسان جتلانا ۴۴

ایسی عورت جو زیادہ مال رکھنے کی بنا پر احسان جتلائے ۴۴

٤٠ ۔ نافرمان بیوی ۴۵

ایسی عورت جو شوہر کی نافرمانی کرتی ہو ۴۵

٤١ ۔ دوسروں کو نفرین کرنا ۴۶

ایسی عورت جو بغیر وجہ کے دوسروں کو نفرین کرے ۴۶

٤٢ ۔ ناپسند عورت ۴۷

ایسی عورت جو زیادہ لعنت کرنے والی ہو ۴۷

٤٣ ۔ عورت کا فضول خرچی کرنا ۴۸

ایسی عورت جو شوہر کی تو ان سے بڑھکر اس سے خرچ طلب کرے ۴۸

٤٤ ۔ ہمسایوں کو اذیت پہنچانا ۴۹

ایسی عورت جو ہمسائیوں کو اذیت پہنچاتی ہو ۴۹

٤٥ ۔ سوکن کو اذیت پہنچانا ۵۰

ایسی عورت جو اپنی سونکن کے بارے میں بد گمانی رکھتی ہو ۵۰

٤٦ ۔ زنا میں واسطہ بننا ۵۱

ایسی عورت جو زنا کے لئے واسطہ بنتی ہو ۵۱

٤٧ ۔ سونکن پر جادو کرنا ۵۲

ایسی عورت جو اپنی سونکن پر جادو کرتی ہو ۵۲

٤٨ ۔ چپٹی کرنا ۵۳

ایسی عورت جو دوسری عورت سے لذت لے ۵۳

٤٩ ۔ چپٹی کرنا ۵۴

ایسی عورت جو دوسری عورت سے لذت حاصل کرتی ہو ۵۴

٥٠ ۔ شہوت آمیز نگاہ ۵۵

ایسی عورت جو نامحرم کو شہوت کی نگاہ سے دیکھے ۵۵

٥١ ۔ غصے کی نگاہ ۵۶

ایسی عورت جو اپنے شوہر کی طرف غصے سے دیکھے ۵۶

٥٢ ۔ مباشرت ۵۷

ایسی عورت جو اپنے شوہر کو مباشرت سے انکار کردے ۵۷

٥٣ ۔ مباشرت ۵۸

ایسی عورت جو اپنے شوہر کے پاس سونے سے انکار کرے ۵۸

٥٤ ۔ مردوں سے شباہت ۵۹

ایسی عورت جو مردوں کی صورت اختیار کرے ۵۹

٥٥ ۔ قطع رحمی ۶۰

ایسی عورت جو رشتہ داروں سے رابطہ قطع کرے ۶۰

٥٦ ۔ اولاد کا قتل ۶۱

ایسی عورت جو ولادت کے وقت بچے کو قتل کر ڈالے ۶۱

٥٧ ۔ طلاق ۶۲

ایسی عورت جو لذت کی خاطر شوہر سے طلاق لے ۶۲

٥٨ ۔ طلاق ۶۳

ایسی عورت جو بغیر کسی سبب کے شوہر سے طلاق طلب کرے ۶۳

٥٩ ۔ زنا ۶۴

ایسی عورت جو زنا سے اولاد پیدا کرے اور اسے شوہر کی طرف نسبت دے ۶۴

٦٠ ۔ زنا ۶۵

ایسی عورت جو زنا جیسے گناہ کبیرہ کا ارتکاب کرے ۶۵

٦١ ۔ زبان درازی ۶۶

ایسی عورت جو اپنے شوہر کے سامنے زبان درازی کرے ۶۶

٦٢ ۔ ہمسر کی توہین ۶۷

ایسی عورت جو شوہر سے کہے : اُف ہے تم پر ۶۷

٦٣ ۔ مستحب روزہ ۶۸

ایسی عورت جو شوہر کی اجازت کے بغیر مستحب روزہ رکھے ۶۸

٦٤ ۔ چغل خور عورت ۶۹

ایسی عورت جو دوسروں میں اختلاف ایجاد کرے ۶۹

٦٥ ۔ چغل خوری ۷۰

ایسی عورت جو لوگوں کو آپس میں لڑائے ۷۰

٦٦ ۔ گالیاں دینے والی عورت ۷۱

ایسی عورت جو گالیاں دیتی ہو ۷۱

٦٧ ۔ ہمسر کے لئے دعا نہ کرنا ۷۲

ایسی عورت جو اپنے شوہر کے لئے دعا نہ کرے ۷۲

٦٨ ۔ جھوٹ بولنے والی عورت ۷۳

ایسی عورت جو جھوٹ بولے ۷۳

٦٩ ۔ فاسق سے شادی کرنا ۷۴

ایسی عورت جو کسی فاسق شخص سے شادی پر راضی ہو ۷۴

٧٠۔ دست درازی ۷۵

ایسی عورت جو شوہر پر ہاتھ اٹھائے ۷۵

٧١ ۔ بدن کا نہ چھپانا ۷۶

ایسی عورت جو نا محرموں سے اپنا بدن نہ چھپاتی ہو ۷۶

٧٢ ۔ نامحرم سے رابطہ ۷۷

ایسی عورت جو نامحرم سے ناجائز رابطہ برقرار کرے ۷۷

فہرست ۷۸

۷۸