تفسير راہنما جلد ۷

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 746

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 746
مشاہدے: 175976
ڈاؤنلوڈ: 3974


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 746 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 175976 / ڈاؤنلوڈ: 3974
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 7

مؤلف:
اردو

اسلام پھيلانے كى اہميت ۹;اسلام كى مخالفت كا جرم ۴; اسلامى تعليم كى اہميت ۲،۷; صدر اسلام كى تاريخ

پناہ حاصل كرنے والے:ان كے امن كى حفاظت ۷

پناہ لينا:اسكے احكام ۲،۷

جنگ:كفار كے ساتھ جنگ كا فلسفہ ۹; مشركين كے ساتھ جنگ كا فلسفہ ۹

جہاد:اس كا فلسفہ۹

خدا تعالي:خدا كا كلام ۳; خدا كے اوا مر ۱،۵

دين :دين سيكھنے كى اہميت ۰

فقہى قواعد:قاعدہ قبح عقاب بلابيان ۴

قرآن كريم :قرآن كريم كا وحى ہونا ۳; قرآن كريم كى خصوصيات ۳

كفار:ان سے امن چھين لينے كى حرمت ۶; ان كے احكام ۶; ان كے امن كے مراكز ۶; پناہ حاصل كرنے والے كفار كيلئے امن ۷; پناہ لينے والے حربى كفار ۷; حربى كفار كى پناہ كى درخواست كو قبول كرنا ۲; كفار كا مواخذہ ۴

محرمات ۶

محمد:(ص)آپ(ص) اور مشركين ا،۵ ; آپ(ص) كى ذمہ دارى ۰

مشركين :ان كو مہلت دينا ا; انكى جہالت كے اثرات ۰ا ;ان كى ملاقات كى درخواست كو قبول كرناا; ان كے امن كى حفاظت ۵;ان كے مقامات امن ۸; صدر اسلام كے مشركين كى جہالت اا; عہد شكنى كرنے والے مشركين ۸

مواخذہ:حجت تمام كرنے سے پہلے مواخذہ ۴; ممنوع مواخذہ ۴

وحى :وحى كى تعليمات پر كان دھرنا ا،۵

۲۱

آیت ۷

( كَيْفَ يَكُونُ لِلْمُشْرِكِينَ عَهْدٌ عِندَ اللّهِ وَعِندَ رَسُولِهِ إِلاَّ الَّذِينَ عَاهَدتُّمْ عِندَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَمَا اسْتَقَامُواْ لَكُمْ فَاسْتَقِيمُواْ لَهُمْ إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ )

الله و رسول كے نزديك عہد شكن مشركين كا كوئي عہد و پيمان كس طرح قائم رہ سكتا ہے ہاں اگر تم لوگوں نے كسى سے مسجدالحرام كے نزديك عہد كر ليا ے تو جب تك وہ لوگ اپنے عہد پر قائم رہو كہ الله متقى اور پرہيزگار افراد كو دوست ركھتا ہے _

ا_ صدر اسلام كے مشركين كى اكثريت كى طرف سے معاہدہ امن كى خلاف ورزي_كيف يكون للمشركين عهد

''ان الذين عهدتم عند المسجد الحرام'' قرينہ ہے كہ'' كيف يكون للمشركين عهد'' ميں مشركين سے مرا د وہ مشركين ہيں جو مسلمانوں كے ساتھ كئے گئے اپنے معاہدے پر قائم نہ رہے اور پھر بعد والى آيت كا ذيل '' و اكثرہم فاسقون '' ان كى اكثريت كى طرف سے معاہدہ توڑ دينے كو بيان كررہا ہے_

۲_معاہدہ كرنے والوں كى طرف سے عہد شكنى كے بعد معاہدہ امن كو كالعدم قرار دے دينا جائز ہے _

كيف يكون للمشركين عهد

۳_ خدا و پيغمبر (ص) كى طرف سے معاہدہ امن كو كالعدم قرارديئے جانے كے بعد مسلمانوں كي، اسكى نسبت عدم رضامندى ، اور مشركين كے ساتھ جنگ كرنے ميں ان كا شك و ترديد _كيف يكون للمشركين عهد عند الله و عند رسوله

''كيف يكون للمشركين عہد''ميں كلمہ''كيف'' كہ جو استفہام انكارى كيلئے ہے مندرجہ بالا نكتے پر دلالت كررہا ہے_

۴_ مسلمانوں كے معاہدہ امن كو كالعدم قرار دے دينا اسلامى معاشرہ كے رہبر كے اختيار ميں ہے _

كيف يكون للمشركين عهد عند الله و عند رسوله

۵_ صدر اسلام كے مسلمانوں اور مشركين كے در ميان مسجد الحرام كے نزديك معاہدہ امن كا طے پانا_

۲۲

الا الذين عاهدتم عند المسجد الحرام

۶_ صدر اسلام كے مسلمانوں اور مشركين كے درميان صلح كے معاہدوں كا پاياجانا_الا الذين عاهد تم عند المسجد الحرام

۷_ مسجد الحرام كے نزديك مسلمانوں كے ساتھ معاہدہ امن كرنے والے مشركين بالعموم اپنے عہد كے پابند رہے_

الا الذين عاهدتم عند المسجد الحرام

۸_ معاہدہ كى وفادارى جب تك دوسرى طرف اسكى پابند ہے واجب ہے_

الا الذين عاهد تم عند المسجد الحرام فما استقاموا لكم فاستقيموا لهم

۹_خدا تعالى نے صدر اسلام كے مسلمانوں كو مشركين كے ساتھ اپنے معاہدہ امن پر اس وقت تك پابند رہنے كى نصيحت فرمائي جب تك وہ پابند ہيں _فمااستقاموا لكم فاستقيموا لهم

۰ا_ غير مسلم معاشروں كے ساتھ امن معاہدہ كرنا جائز ہے_كيف يكون للمشركين عهد الا الذين عاهدتم عند المسجد الحرام

اا_ پيمان كى وفادارى تقوى كى علامت ہے_فما استقاموا لكم فاستقيموا لهم ان الله يحب المتقين

۲ا_ تقوى ، انسان كو عہد و پيمان كے توڑنے سے روكتا ہے_فما استقاموا لكم فاستقيموالهم ان الله يحب المتقين

۳ا_ تقوى كى رعايت خدا تعالى كى محبت حاصل كرنے كا ذريعہ ہے_ان الله يحب المتقين

۴ا_ متقين، خدا تعالى كے محبوب ہيں _ان الله يحب المتقين

احكام: ۸،۰

اسلام :صدر اسلام كى تاريخ ا،۳،۵،۶،۷

تقوا:تقوى كى نشانياں ۱۱;تقوى كے اثرات ۱۲،۱۳

خدا تعالي:خدا كى محبت كے عوامل ۳ا;خدا كى نصيحتيں ۹

خدا كے محبوب لوگ ۴

۲۳

دينى راہنما:انكے اختيارات كا دائرہ ۴

متقين :ان كى محبوبيت۴ا;ان كے فضائل ۴

مسجدالحرام :صدر اسلام ميں اسكى اہميت ۵

مسلمان لوگ:ان كے معاہدے ۶;ان كے معاہدے كى جگہ ۵; صدر اسلام كے مسلمانوں كا تزلزل ۳; صد راسلام كے مسلمانوں كى ذمہ دارى ۹ ; صدر اسلام كے مسلمانوں كى عدم رضامندى ۳

مشركين :صدر اسلام كے مشركين ۷; صدر اسلام كے مشركين كى اكثريت ا; عہد شكنى كرنے والے مشركين ا; مشركين كے ساتھ معاہدہ۵،۶،۹; معاہدہ كے وفادار مشركين ۷

معاہدہ:اسكى وفادارى كے شرائط ۸،۹;اس كى وفا كى اہميت ۱۱; اسكى وفا كے اثرات ۸; اسكے احكام ۲،۰ا;اسكے توڑنے كے اثرات ۲،۳; اسكے ختم كرنے كے جواز كے موارد ۲; اسكے ختم كرنے كے شرائط ۲;اسكے ختم كرنے كے عوامل ۲;جائز معاہدہ ۰ا; غير مسلموں كے ساتھ معاہدہ ۰ا;معاہدہ امن ا،۲،۳،۹،۰ا; معاہدہ امن كا توڑنا ا; معاہدہ امن كو ختم كرنا ۴;معاہدہ ختم كرنے كے موانع ۲ا; معاہدہ صلح ۵; معاہدہ صلح صدر اسلام ميں ۶

واجبات:۸

آیت ۸

( كَيْفَ وَإِن يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ لاَ يَرْقُبُواْ فِيكُمْ إِلاًّ وَلاَ ذِمَّةً يُرْضُونَكُم بِأَفْوَاهِهِمْ وَتَأْبَى قُلُوبُهُمْ وَأَكْثَرُهُمْ فَاسِقُونَ )

ان كے ساتھ كس طرح رعايت كى جائے جب كہ يہ تم پر غالب آجائيں تونہ كسى ہمسايگى اور قرابت كى نگرانى كريں گے اور نہ كوئي عہد و پيمان ديكھيں گے _ يہ تو صرف زبانى تم كو خوش كر رہے ہيں ور نہ ان كا دل قطعى منكر ہے اور ان كى اكثريت فاسق او ربد عہد ہے_

۱_ صدر اسلام كے مسلمانوں كا معاہدہ امن كو كالعدم قرار ديئےانے پر ناخوش ہونا اور پيمان شكن مشركين كے ساتھ جنگ كرنے ميں ان كا شك و ترديد ميں مبتلا ہونا_( كيف و ان يظهروا عليكم )

كلمہ'' كيف ''جو استفہام انكارى كيلئے ہے مندرجہ بالا نكتہ پر دلالت كررہاہے_

۲۴

۲_مسلمانوں كو دشمنان اسلام كى ظاہر سازى اور ملمع كارى سے ہوشيار اور بيدار رہنے كى ضرورت _

كيف و ان يظهروا عليكم لا يرقبوا فيكم الا و لا ذمة

۳_ مسلمانوں كے ساتھ دوستى كے عہد و پيمان كے سلسلے ميں كفار و مشركين كا غير قابل اعتماد ہونا_

كيف و ان يظهروا عليكم لايرقبوا فيكم الاو لاذمة

لغت ميں ''الّ'' كا معنى ہے عہد، قسم اور قرابتدارى (قاموس المحيط ) ليكن اس آيت شريفہ ميں چونكہ ذمہ، كہ جس كا معنى ہے عہد، آيا ہے لذا ''الّ'' كا معنى قرابتدارى ہے_

۴_حق دشمن كفار و مشركين كو قتل كرنے ، انہيں اسير كرنے، انكا محاصرہ كرنے اور ان كيلئے كمين لگانے كيلئے فرمان الہى كافلسفہ، انہيں مسلمانوں پر مسلط ہونے سے روكنا ہے_فاذا انسلخ فاقتلوا المشركين كيف و ان يظهروا عليكم لايرقبوا فيكم ال

۵_ مسلمانوں كے ساتھ صدر اسلام كے مشركين كى شديد دشمنى اور كينہ توزى _و ان يظهروا عليكم لا يرقبوا فيكم الا ولا ذمة

۶_ مخالف حق كفار اور دشمنان اسلام اگر مسلمانوں پر مسلط ہوجائيں تو ہرگز اپنے دوستى اور قرابتدارى كے عہد و پيمان كے پابند نہيں رہيں گے_كيف و ان يظهروا عليكم لا يرقبوا فيكم الا و لا ذمة

۷_ صدر اسلام كے مشركين كو مسلمانوں پر غالب آنے كى صورت ميں قرابتدارى كے حقوق كو پاؤں تلے روند نے اور پيمان شكنى سے كوئي باك نہيں تھى _و ان يظهروا عليكم لا يرقبوا فيكم الا ولا ذمة

۸_ صدر اسلام كے مسلمانوں اور مشركين كے در ميان قرا بتدارى كے پيمانوں كا پايا جانا _

و ان يظهروا عليكم لا يرقبوا فيكم الا و لاذمة

۹_ قرابتدارں كے حقوق كا خيال ركھنا_ اگر چہ وہ دشمن ہى ہوں _ ضرورى ہے _و ان يظهروا عليكم لا يرقبوا فيكم ال

خدا تعالى نے اسلئے مشركين كى مذمت كى اور انہيں تجاوز كرنے والے قرارديا ( ہم المعتدون) كہ انہوں نے ان مسلمانوں كے ساتھ اپنى قرابتدارى كا خيال نہ ركھا جنكے ساتھ وہ دشمنى كر رہے تھے اس كا مطلب يہ ہے كہ قرابتدارى كے حق كى ہر حالت ميں (جنگ، دشمنى وغيرہ) رعايت كرنا ضرورى ہے_

۰ا_ عہد و پيمان كى وفادارى اور اس كا پابند رہنا واجب

۲۵

ہے_و ان يظهروا عليكم لا يرقبوا فيكم الا و لاذمة

اا_ صد راسلام كے مشركين كى كوشش ہوتى تھى كہ ظاہر سازى اور خوش زبانى (منافقانہ چال) كے ذريعے عام مسلمانوں كو دھوكہ دے كر اپنى نسبت انكى رضامندى اور اچھى را ے كو حاصل كريں _يرضونكم با فواههم و تا بى قلوبهم

۲ا_ صدر اسلام كے مشركين كى فريب كارانہ چالوں (ظاہر سازى او خوش گفتاري) كى وجہ سے مسلمانوں كے در ميان انكى نسبت اچھى رائے وجود ميں آگئي تھى _كيف يكون للمشركين عهد كيف يرضونكم با فواههم و تا /بى قلوبهم

۳ا_ خدا تعالى كى طرف سے صدر اسلام كے مشركين كے مسلمانوں كى نسبت كينے اور فريب آور چالوں كا افشا_

و ان يظهروا عليكم لا يرقبوا فيكم الا و لا ذمة ...و تأبى قلوبهم

''يظہروا، يرقبوا، تأبي'' كا استعمال كہ جو فعل مضارع ہيں اور حال و استقبال پر دلالت كرتے ہيں ہوسكتا ہے اس حقيقت كا بيان ہو كہ آيہ شريفہ منافقين كے مسلمانوں كے خلاف رازوں كو افشا ء كر رہى ہے_

۴ا_ خدا تعالى انسانوں كے دلوں ،نيتوں اور مقاصد سے باخبر ہے_كيف و ان يظهروا عليكم يرضونكم با فواههم و تأبى قلوبهم

۵ا_ صدر اسلام كے اكثر مشركين ، مسلمانوں كے ساتھ كئے گئے اپنے امن معاہدہ كے پابند نہ رہے اور ان كو توڑنے كے مرتكب ہوئے _و اكثر هم فاسقون

۶ا_ صدر اسلام كے اكثر مشركين فاسق و فاجر اور راہ حق سے دور تھے_و اكثر هم فاسقون

۷ا_ پيمان شكنى ايسا كردار ہے جس كا سرچشمہ فسق و فجور اور حق سے دورى ہے_لايرقبوا فيكم الا و لا ذمة و اكثر هم فاسقون

۱۸_عہد وپيمان توڑنے والے فاسق اور راہ حق سے منحرف ہيں _لا يرقبوا فيكم ...ذمة ...واكثر هم فاسقون

۹ا_ قرابتدارى كے حقوق كا خيال نہ ركھنا فسق و فجور اور حق سے دورى كے حامل نفس كا شاخسا نہ ہے_

لا يرقبوا فيكم الا ...واكثر هم فاسقون

احكام :۰

۲۶

اسلام :دشمنان اسلام ۶; صدر اسلام كى تاريخ :ا،اا، ۲ا، ۵ا، ۶

انسان :انكى نيتيں ۴

جنگ:جنگ ميں سستى كے عوامل

حق:حق كو قبول نہ كرنے كے اثرات ۷ا، ۹ا; حق كو قبول نہ كرنے والے ۸

خدا تعالي:خدا كا افشاكرنا۳ا; خدا كا علم غيب۱۴

دشمن:دشمن كے تسلط كے اثرات ۶; دشمنوں كى دوستى كا قابل اعتماد نہ ہونا ۶

فاسق لوگ: ۶ا، ۸

فسق:اسكے اثرات ۷ا،۹

فلسفہ احكام :۴

قرابتدار:ان كے حقوق كى اہميت۹

قرابتداري:اسكے حقوق سے بے اعتنائي برتنا۹ا;اسكے حقوق كا ضائع كرنا۷

كفار:انكو اسير بنانے كا فلسفہ ۴;انكو قتل كرنے كا فلسفہ ۴;انكى دوستى كا غير قابل اعتماد ہونا ۳،۶; انكى قرابتدارى كا بے اعتبار ہونا ۶; ان كے تسلط سے ممانعت ۴; ان كے تسلط كے اثرات ۶; انكے عہد كا غير قابل اعتماد ہونا ۳; ان كے لئے كمين لگانے كا فلسفہ۴; انكے محاصرہ كا فلسفہ۴; عہد شكن كفار ۶; مخالف حق كفار ۶

مسلمان لوگ:صدر اسلام كے مسلمان اور مشركين۸;صدر اسلام كے مسلمانوں كا تزلزل ا; صدر اسلام كے مسلمانوں كا حسن ظن ركھنا ۲ا; صدر اسلام كے مسلمانوں كى ناخوشى ا;مسلمانوں كى ذمہ دارى ۲; مسلمانوں كے دشمن ۵

مشركين:انكو اسير بنانے كا فلسفہ ۴; انكو قتل كرنے كا فلسفہ ۴;انكى دوستى كا قابل اعتبار نہ ہونا ۳; انكى كاميابى كے اثرات ۷;انكے عہد كا قابل اعتماد نہ ہونا ۳،۷; ان كيلئے كمين لگانے كا فلسفہ ۴; انكے محاصرہ كا فلسفہ ۴; صدر اسلام كے اكثر مشركين كا فاسق ہونا ۶ا; صدر اسلام كے مشركين كا سلوك اا،۲ا; صدر اسلام كے مشركين كا كينہ ۳ا; صدر اسلام كے مشركين كا مكر اا; صدر اسلام كے مشركين كو

۲۷

افشاكرنا۳ا; صدر اسلام كے مشركين كى اكثريت ۵ا; صدر اسلام كے مشركين كى دشمنى ۵; صدر اسلام كے مشركين كى ظاہر سازى اا،۲ا; صدر اسلام كے مشركين كى قرابتدارى ۸;عہد شكنى كرنے والے مشركين ۵ا; مشركين اور صدر اسلام كے مسلمان ۵،۲ا; مشركين اورمسلمان اا; مشركين كے تسلط سے ممانعت ۴

معاہدہ:اسكو توڑنے والوں كا انحراف ۸ا; اسكو توڑنے والوں كا فسق ۸ا; اسكو ختم كرنے كے اثرات ا; اسكى وفادارى كا لازمى ہونا ۰ا; اسكے احكام ۰ا;معاہدہ امن ا; معاہدہ توڑنے كا سرچشمہ ۷

منحرفين : ۶

اسكى اہميت ۳

۲۸

آیت ۹

( اشْتَرَوْاْ بِآيَاتِ اللّهِ ثَمَناً قَلِيلاً فَصَدُّواْ عَن سَبِيلِهِ إِنَّهُمْ سَاء مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ )

انھوں نے آيات الہيہ كے بدلے بہت تھوڑى منفعت كو لے ليا ہے اور اب راہ خدات سے روك رہے ہيں يہ صرف زيادتى كر نے والے لوگ ہيں _

ا_ قرآن خدا تعالى كى آيات او ر نشانيوں كا مجموعہ ہے_اشتروا بآيت الله

۲_ دنيا پرستى ، دين الہى كى مخالفت اور لوگوں كو راہ خدا سے دور ركھنے كا سرچشمہ ہے_

اشتروا بآيات الله ثمنا قليلا فصدوا عن سبيله

۳_ مال دنيا، دين خدا اور اسكى كتاب ( قرآن) كےمقابلے ميں معمولى مال ہے_اشتروا بآيات الله ثمنا قليل

خدا تعالى نے دين پر سودا بازى كو معمولى اور بہت كم قيمت شمار كيا ہے ( ثمنا قليلا) يہ حقيقت اس چيز كو بيان كررہى ہے كہ مال دنيا، دين كے مقابلے ميں بہت معمولى ہے _

۴_صدر اسلام كے مشركين دنيا پرست لوگ تھے _

۲۹

اشتروا بآيات الله ثمنا قليل

۵_ صدر اسلام كے مشركين كى دنيا طلبى ، ان كے اسلام و قرآن كے ساتھ مبارزت كرنے كا عامل تھا_

اشتروا بآيات الله ثمنا قليل

۶_ صدر اسلام كے مشركين اپنے مادى مفادات كے تحفظ كيلئے لوگوں كو اسلام كى طرف مائل ہونے اور راہ خدا پر چلنے سے باز ركھتے تھے_اشتروا بآيات الله ثمنا قليلا فصدوا عن سبيله

سابقہ آيات كو ديكھتے ہوئے مندرجہ بالا آيت مشركين كے بارے ميں ہے_

۷_ صدر اسلام كے مشركين ، دھو كہ باز اور بد كردار لوگ_انهم سآئَ ما كانوا يعملون

۸_ آيات الہى اور دين حق پر سودا بازى انسان كى بدكرداريوں ميں سے ہے_

اشتروا بآيات الله ثمنا قليلا انهم سآئَ ما كانوا يعملون

اسلام :اسكى مخالفت كے عوامل۵

خداتعالى كى نشانياں :دنيا طلب لوگ ۴

دنيا طلبى :اسكے اثرات ۲،۵

دين :اسكى قدر و قيمت ۳; اسكى مخالفت كا سرچشمہ ۲; دين فروشى كا ناپسنديدہ ہونا ۸

راہ خدا:اس سے باز رہنے كا سرچشمہ ۲; اس سے باز رہنا ۶

عمل:ناپسنديدہ عمل ۸

قرآن كريم :اسكى خصوصيات ا;اس كى قدر و قيمت ۳; اسكى مخالفت كے عوامل ۵

مادى وسائل :انكا بے اہميت ہونا ۳

مشركين :صدر اسلام كے مشركين كا مفاد پرست ہونا ۶; صدر اسلام كے مشركين كا ناپسنديدہ عمل ۷;صدر اسلام كے مشركين كى دنيا طلبى ۴،۵،۶

۳۰

آیت ۱۰

( لاَ يَرْقُبُونَ فِي مُؤْمِنٍ إِلاًّ وَلاَ ذِمَّةً وَأُوْلَـئِكَ هُمُ الْمُعْتَدُونَ )

يہ كسى مومن كے بارے ميں كسى قرابت يا قول و قرار كى پرواہ نہيں كرتے ہيں يہ صرف زيادتى كرنے والے لوگ ہيں (۱۰)

ا_ صدر اسلام كے مشركين كسى بھى مومن كے ساتھ قرابتدارى كے حق كے پابند نہ تھے_لا يرقبون فى مومن ال

(يرقبون كے مصدر ) رقبة اور رُقبان كا معنى ہے حفاظت اور نگہدارى كرنا اور ''الّا'' كا معنى ہے قرابتدارى _يہ نكتہ بھى قابل ذكر ہے كہ'' الّا'' اور لفظ '' مومن '' دونوں نكرہ ہيں اور نفى كے بعد ہيں لذا يہ دونوں عموم كا فائدہ دے رہے ہيں يعنى مشركين كسى مومن كے ساتھ قرابتدارى كى حرمت كاخيال نہيں كرتے_

۲_ صدر اسلام كے مشركين كسى بھى مومن كے ساتھ عہد و پيمان كے پابند نہ تھے_لا يرقبون فى مومن الا و لا ذمة

ذمہ كا معنى ہے عہد و پيمان _ اور قابل ذكر ہے كہ مومن اور ذمہ دونوں كلمے نكرہ ہيں اور نفى كے بعدہيں لذا عموم كا فائدہ دے رہے ہيں _

۳_ صدر اسلام كے مشركين كى مسلمانوں كے ساتھ شديد دشمنى اور كينہ پرورى _لايرقبون فى مومن الا و لا ذمة

''الّا''كا معنى ہے قرابتدار ى اور ''ذمة ''كا معنى ہے عہد و پيمان يعنى مشركين كسى بھى مومن كے ساتھ نہ تو قرابتدارى كے حق كى رعايت كرتے ہيں اور نہ ہى انكے ساتھ كئے گئے عہد كى پابندى كرتے ہيں ، اس سے مشركين كى مومنين كے ساتھ شديد دشمنى اور كينے كا پتا چلتا ہے _

۴_ رشتہ داروں كے حقوق كا خيال ركھنا واجب ہے _لا يرقبون فى مومن ال

مذكورہ آيت جو مشركين كے بارے ميں ہے ،نے قرابتدارى كے حق كى پروانہ كرنے كو مشركين كى خصوصيات ميں سے شمار كيا ہے او اسى وجہ سے ان كو حد سے تجاوز كرنے والے (ہم المعتدون) قرار دياہے يہ صفت بتارہى ہے كہ قرابتداروں كے حقوق كى رعايت كرنا ضرورى ہے_

۵_عہدوپيمان كى وفادارى اور پابندى ضرورى ہے _لا يرقبون فى مومن الا ولا ذمة

۶_ صدر اسلام كے مشركين تجاوز كرنے والے لوگ تھے_

۳۱

و اولئك هم المعتدون

۷_ قرابتدارى كے حقوق كو پاؤں تلے روند نے كا سرچشمہ تجاوز كرنے والى فطرت ہے_

لا يرقبون فى مومن الا و لا ذمة و اولئك هم المعتدون

'' اولئك '' كا اشارہ مشركين كى طرف ہے ان كے ذكر كردہ اوصاف سميت ،اور انكا ايك وصف تھا (لايرقبون ...) يعنى يہ مشركين جو نہ قرابتدارى كے حقوق كا خيال ركھتے ہيں اور نہ ہى عہد و پيمان كے پابند ہيں ،يہ تجاوز كرنے والے لوگ ہيں _

۸_ پيمان شكنى اور عہد كى پابندى نہ كرنا حد سے تجاوز كرنے والى فطرت كا شاخسانہ ہے _

لا يرقبون فى مومن الا و لا ذمة و اولئك هم الم/عتدون

۹_ پيمان شكنى كرنے والے حد سے تجاوز كرنے والے لوگ ہيں _

لا يرقبون فى مومن الا ولا ذمة و اولئك هم المعتدون

۱۰_ قرابتدارى كے حقوق كو پائمال كرنے والے تجاوزكرنے والے لوگ ہيں _

لا يرقبون فى مومن ا لا و لا ذمة و اولئك هم المعتدون

۱ا_ صدر اسلام كے مشركين مسلمانوں كے خلاف جنگ كا آغاز كرنے والے تھے _اولئك هم المعتدون

( اولئك ہم المعتدون) ميں ہم ضمير كى وجہ سے جو قصر ہے وہ قصر قلب ہے يعنى مشركين ہيں كہ جنہوں نے مسلمانوں كے حقوق سے تجاوز كيا ہے اور ان كے ساتھ جنگ كا آغاز كيا ہے نہ مسلمان _قابل ذكر ہے كہ آيت نمبر ۳ا ميں يہ چيز صراحت كے ساتھ بيان كى گئي ہے _

۲ا_ صدر اسلام كے مشركين كے ساتھ مسلمانوں كى جنگ صرف دفاعى جنگ تھي_و اولئك هم المعتدون

اس آيہ شريفہ اور گذشتہ آيات سے پتا چلتا ہے كہ خدا تعالى نے مسلمانوں كے حقوق كا دفاع كرنے اور دشمن كو ان سے دور ركھنے كيلئے مشركين كے ساتھ صلح كے معاہدہ كو كالعدم قرارديا اور مسلمانوں كو ان كے ساتھ جنگ كرنے كى دعوت دى _

احكام ۴ ، ۵

اسلام:صدر اسلام كى تاريخ ۳، اا، ۲

تجاوز :اسكے اثرات ۷،۸تجاوز كرنے والے لوگ ۶، ۹، ۰

جنگ:

۳۲

دفاعى جنگ ۱۲ ; مشركين كے ساتھ جنگ ۲۱

قرابتدار:ان كے حقوق كى اہميت ۴; ان كے حقوق كے سلسلے ميں تجاوز كرنے والے ۰ا;ان كے حقوق كے سلسلے ميں تجاوز كے عوامل ۷

قرابتدارى :اسكے حقوق سے بے اعتنائي ۱

مسلمان :صدر اسلام كے مسلمانوں كى دفاعى جنگ ۲

مشركين :صدر اسلام كے مشركين ا;صدر اسلام كے مشركين اور مسلمان اا; صدر اسلام كے مشركين اور مومنين ۲; صدر اسلام كے مشركين كا تجاوز ۶; صدر اسلام كے مشركين كا جنگ بھڑ كانا ۱ا; صدر اسلام كے مشركين كى دشمنى ا،۳;عہد شكنى كرنے والے مشركين ۲، ۲ا; مشركين اور مومن قرابتدار ا; مشركين اور مومنين ۳

معاہدہ :اسكى وفادارى كا لازم ہونا ۵; اسكے احكام ۵; اسكے توڑنے كے عوامل ۸;اس كے توڑنے والوں كا تجاوز گر ہونا ۹

مومنين :ان كے دشمن ۳

واجبات ۴،۵

آیت ۱۱

( فَإِن تَابُواْ وَأَقَامُواْ الصَّلاَةَ وَآتَوُاْ الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَنُفَصِّلُ الآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ )

پھر بھى اگر يہ توبہ كر ليں اور نماز قائم كريں اور زكوة ادا كر يں تو ديں ميں تمھار ے بھائي ہيں اور ہم صاحبان علم كے لئے اپنے آيات كو تفصيل كے ساتھ بيان كرتے رہتے ہيں _

۱_مسلمانوں كى صدر اسلام كے عہد شكنى كرنے والے مشركين كے ساتھ جنگ كا مقصد انہيں شرك سے نجات دينا اور اسلام اور توحيد كى طرف واپس لانا تھا _فان تابوا و اقاموا الصلاة و آتوا الزكاة

مندرجہ بالا مطلب ( ان تابوا ...) كے جملے كو صلح نامے كے كالعدم قرار دينے اور عہد شكن مشركين كے خلاف اعلان جنگ (كيف يكون للمشركين عهد ..) پر متفرع كرنے سے حاصل ہوتا ہے_

قابل ذكر ہے كہ ( تابوا كے مصدر) توبہ كا معنى ہے واپس پلٹنا يعنى اگر مشركين اسلام اور توحيد كى طرف واپس آجائيں اور

۳۳

۲_ نماز قائم كرنا اور زكات ادا كرنا مسلمان ہونے كى لازمى نشانياں ہيں _فان تابوا و اقاموا الصلاة و اتوا الزكاة

۳_ مسلمان ايك دوسرے كے دينى بھائي ہيں اور اجتماعى حقوق اور مفادات ميں برابر كے شريك ہيں _

فان تابوا فاخوانكم فى الدين

۴_ جنگ كرنے والے كفار كے ساتھ ان كے اسلام كى طرف پلٹ آنے كے بعد جنگ كرناممنوع ہے _

فان تابوا فاخوانكم فى الدين

(فاخوانكم فى الدين ) كا جملہ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ جنگ كرنے والے كفار اسلام قبول كرنے كے بعد مسلمانوں كے دينى بھائي شمار ہوں گے اور اس كے بعد ان كے ساتھ جنگ كرنا حرام ہے_

۵_ جنگ كرنے والے كفار اسلام قبول كرنے كے بعد مسلمانوں كے دينى بھائي شمار ہوں گے اور اجتماعى حقوق اور مفادات ميں برابر كے شريك ہوں گے_فان تابوا فاخوانكم فى الدين

۶_ كفار كے اسلام كا قبول ہونا نماز قائم كرنے اور زكات ادا كرنے كے ساتھ مشروط ہے_

فان تابوا و اقاموا الصلاة و آتوا الزكاة فاخوانكم فى الدين

۷_ علم و دانش ، معارف قرآن كو سمجھنے كا ذريعہ ہيں _و نفصل الآيات لقوم يعلمون

۸_ معارف قرآن ، واضح، ممتاز اور بغير ابہام كے ہيں _و نفصل الآيات لقوم يعلمون

(نفصل كے مصدر ) تفصيل كا مادہ فصل ہے كہ جس كا معنى ہے دو چيزوں ميں سے ايك كو دوسرى سے اسطرح دور كرنا كہ ہر ايك مكمل طور پر ممتازہوجائے_مقصود يہ ہے كہ قسم قسم كے معارف قرآنى ميں سے ہر ايك جدا طور پر اور مشخص و ممتاز صورت ميں بيان كيا گيا ہے_

۹_ خدا تعالى ، علما اور دانشوروں كو قرآن ميں تحقيق و تدبر اور اس كے معارف سے استفادہ كرنے كى دعوت ديتا ہے اور انہيں اسكى تشويق دلاتا ہے _و نفصل الآيات لقوم يعلمون

معارف قرآن كى تبيين و تفصيل كو بيان كرنے كے بعد ''لقوم يعلمون'' كا ذكر كرنا خدا تعالى كى طرف سے اہل علم و دانش كو كتاب الہى سے استفادہ كرنے كى تشويق ہے _

۰ا_ معارف قرآن ، خدا كى آيات اور نشانياں ہيں _

۳۴

و نفصل الآيات

ہوسكتا ہے آيات سے مراد قرآن ميں مذكور سب معارف ہوں ، لذا ان معارف كو آيات سے تعبير كرنا مندرجہ بالا نكتے پر دلالت كرتا ہے_

احكام: ۴فلسفہ احكام،

اسلام :اسكى اہميت

اقرار:اسلام كے اقرار كے اثرات ۴،۵

توحيد :اسكى اہميت

جنگ:اسكے احكام ۴;حرام جنگ ۴; كفاركے ساتھ جنگ ۴; محاربين كے ساتھ جنگ ۴; مشركين كے ساتھ جنگ

جہاد:اس كا فلسفہ

حقوق :حقوق ميں مساوات ۳،۵

دين :ضروريات دين ۲

زكات :اسكى اہميت ۲،۶

شرك :اس سے نجات كى اہميت

علم :اسكے اثرات ۷

علما:انكو تشويق دلانا۹

قرآن كريم :اس سے استفادہ ۹;اس كا واضح ہونا ۸; اسكو سمجھنے كے عوامل ۷ ;اسكى تبيين ۸; اس كى خصوصيات ۸، ۰ا; اس ميں تدبر كرنے كى اہميت ۹;قرآن كريم خدا كى نشانيوں ميں سے ۰

كفار:ان كے اسلام كے قبول ہونے كے شرائط ۶

محرمات:۴

مسلمان:انكى اخوت ۳،۵ ; صدر اسلام كے مسلمانوں كى جنگ ا;مسلمانوں كى نشانياں ۲ ; مسلمانوں كے اجتماعى حقوق ۵;نئے مسلمانوں كے اجتماعى حقوق ۳

نماز :نماز قائم كرنے كى اہميت ۲،۶

۳۵

آیت ۱۲

( وَإِن نَّكَثُواْ أَيْمَانَهُم مِّن بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَطَعَنُواْ فِي دِينِكُمْ فَقَاتِلُواْ أَئِمَّةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لاَ أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنتَهُونَ )

اور اگر يہ عہدكے بعدى بھى اپنى قسموں كو توڑديں او ردين ميں طعنہ زنى كرين تو كفر كے سر براہوں سے كھل كر جہاد كرو ان كى قسموں كا كوئي اعتبار نہيں ہے شايد يہ اسى طرح اپنى حركتوں سے باز آجائيں _

ا_ صدر اسلام كے مسلمانوں اور زمانہ بعثت كے مشركين كے در ميان پيمان صلح كا انعقاد_و ان نكثوا ايمانهم من بعد عهدهم

۲_ زمانہ بعثت كے مشركين نے مسلمانوں كے ساتھ كئے گئے اپنے عہدو پيمان كى پابندى اوروفادارى كى قسم كھائي تھى _

و ان نكثوا ايمانهم من بعد عهدهم

۳_ صدر اسلام كے مشركين عہد شكنى كرنے والے تھے_و ان نكثوا ايمانهم من بعد عهدهم ا نهم لا ايمان لهم

۴_غير مسلم معاشروں كے ساتھ پيمان صلح كا انعقاد جائز ہے_و ان نكثوا ايمانهم من بعد عهدهم

۵_ جب تك معاہدہ كرنے والى دوسرى طرف وفادار ہے معاہدہ كى پابندى كرنا ضرورى ہے_

و ان نكثوا ايمانهم من بعد عهدهم

۶_ كفا ركى طرف سے پيمان شكنى كے بعد ان كے خلاف اعلان جنگ اور ان كے ساتھ كئے گئے معاہدہ امن كو كالعدم قرار دے دينا جائز ہے_و ان نكثوا ايمانهم من بعد عهدهم ...فقاتلو

۷_ اسلام كى توہين اور اس پر طعن كى سزا ، موت ہے_و طعنوا فى دينكم فقاتلو

۸_ خدا تعالى نے مشركين و كفاركے رؤسا كى طرف

۳۶

سے عہد شكنى كے بعد صدر اسلام كے مسلمانوں كو ان كے خلاف جنگ كرنے كى دعوت دى _

و ان نكثوا ايمانهم فقاتلوا ائمة الكفر

۹_ صدر اسلام كے مسلمانوں كى ذمہ دارى تھى كہ اگر وہ معاہدہ كرنے والے مشركين كى طرف سے دين الہى كى توہين اور اس پر طعن كا مشاہدہ كريں تو ان كے خلاف برسرپيكارہوجائيں _و ان نكثوا ايمانهم و طعنوا فى دينكم فقاتلوا ائمة الكفر

۰ا_ معاہدہ كرنے والے مشركين كا اسلام پر طعن كرنا اور اسكى توہين كرنا ، ان كے ساتھ كئے گئے پيمان صلح كوكالعدم قرار دينے اور ان كے خلاف اعلان جنگ كو جائز كرديتا ہے_و ان نكثوا ايمانهم من بعد عهدهم و طعنوا فى دينكم فقاتلو

اا_ كفار و مشركين كے خلاف برسرپيكارہونے كا بنيادى ہدف ، كفر و شرك كے بنيادى عوامل كو نابود كرنا ہے_

فقاتلوا ائمة الكفر

۲ا_كفار و مشركين كے سر كردہ افراد كے خلاف برسر پيكار ہونے كا مقصد انہيں عہد و پيمان كا خيال ركھنے پر مجبور كرنا اور اسلام و مسلمين كو زك پہنچانے سے روكنا ہے_و ان نكثوا ايمانهم فقاتلوا ائمة الكفر لعلهم ينتهون

احكام : ۴،۵،۶،۷،۰

فلسفہ احكام : اا،۲

اسلام :اسكى اہانت كا بدلہ۷; اسكى اہانت كى سزا ۷،۹; اسكى پاسدارى كى اہميت ۲ا; اسكى توہين كرنے والوں كو موت كے گھاٹ اتارنا ۷;اسكى توہين كے اثرات ۰ا;صدر اسلام كى تاريخ ا،۲

جرائم : ۷

جنگ:دين كى اہانت كرنے والوں كے خلاف جنگ ۹; كفار كے خلاف جنگ اا;مشركين كے راہنماؤں كے خلاف جنگ ۸،۲ا; معاہدہ كرنے والے كفار كے خلاف جنگ ۶،۰

جہاد:كفار كے راہنماؤں كے ساتھ جہاد ۸،اا،۲

حدود:اسكے احكام ۷

خدا :خدا كے اوامر ۸

صلح:

۳۷

غير مسلموں كے ساتھ صلح ۴

كفر:اس كے راہنماؤں كى نابودى كا پيش خيمہ

مسلمان :صدر اسلام كے مسلمانوں كى ذمہ دارى ۸، ۹;مسلمان اور معاہدہ كرنے والے مشركين ۹; مسلمانوں كے معاہدے ا،۲

مشركين :صدر اسلام كے مشركين ۳;صدر اسلام كے مشركين كى قسم ۲; مشركين كے ساتھ معاہدہ ا،۲; معاہدہ توڑنے والے مشركين ۳

معاہدہ:اسكى وفادارى كى اہميت ۲ا; اس كى وفادارى كے اثرات ۵;اس كى وفادارى كے شرائط ۵;اس كے احكام ۴،۵،۶،۰ا; اسكے توڑنے كے اثرات۶، ۸; اسے ختم كرنے كے شرائط ۶;اسے ختم كرنے كے عوامل ۰ا; صلح كا معاہدہ ا،۲،۴،۸،۰ا; غير مسلموں كے ساتھ معاہدہ ۴; غير مسلموں كے ساتھ معاہدہ كا جائز ہونا ۴; معاہدہ امن ۶

آیت ۱۳

( أَلاَ تُقَاتِلُونَ قَوْماً نَّكَثُواْ أَيْمَانَهُمْ وَهَمُّواْ بِإِخْرَاجِ الرَّسُولِ وَهُم بَدَؤُوكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ أَتَخْشَوْنَهُمْ فَاللّهُ أَحَقُّ أَن تَخْشَوْهُ إِن كُنتُم مُّؤُمِنِينَ )

كيا تم اس قو م سے جہاد نہ كرو گے جس نے اپنے عہد و پيماں كو توڑديا ہے اور رسول كو وطن سے نكال دينے كا ارادہ بھى كر ليا ہے اور تمھار ے مقابلہ ميں مظالم پہل بھى كى ہے _ كيا تم ان سے ڈرتے ہو تو خدا زيادہ حقدار ہے كہ اس كاخوف پيدا كرو اگر تم صاحب ايمان ہو_

۱_ صدر اسلام كے مسلمانوں كو پيمان شكنى كرنے والے اور پيغمبراكرم (ص) كے خلاف سازش كرنے والے مشركين كے خلاف جنگ كرنے كى ترغيب دلانا اور انكا حوصلہ بڑھانا_الا تقاتلون قوما نكثوا ايمانهم و هموا باخراج الرسول

۲_ مسلمانوں كو رہبران كفر و شرك كے خلاف برسرپيكار ہونے كى ترغيب دلانا اور ان كا حوصلہ بڑھانا_

۳۸

فقاتلوا ائمة الكفر الاتقاتلون قوماً نكثوا ايمانهم و هموا باخراج الرسول

۳_صدر اسلام كے مسلمانوں اور مشركين كے در ميان پيمان صلح كا پايا جانا_قوماً نكثوا ايمانهم

۴_ صدر اسلام كے معاہدہ كرنے والے مشركين كى طرف سے پيمان صلح كا ٹوٹنا_الا تقاتلون قوماً نكثوا ايمانهم

۵_ صدر اسلام كے مشركين نے مسلمانوں كے ساتھ كئے گئے اپنے معاہدہ كى پابندى اور وفادارى كى قسم كھائي تھى _

قوماً نكثوا ايمانهم

۶_ صدائے توحيد كو خاموش كرنے كيلئے مشركين ، پيغمبراكرم (ص) كو مكہ سے نكال باہر كرنے پر تْلے ہوئے تھے_

و همّوا باخراج الرسول

۷_ جنگ كرنے والى افواج اگر دشمن كے ساتھ جنگ كرنے ميں خوف و ہراس اور شك و ترديد ميں مبتلا ہوں تو انہيں جنگ كى وجوہات بتانا اچھى چيز ہے_الاتقاتلون قوماً نكثوا ايمانهم و همّوا باخراج الرسول

۸_ صدر اسلام كے مشركين نے مسلمانوں كے ساتھ جنگ كا آغاز كيا _و هم بدء و كم اول مرة

۹_ اسلام اور مسلمانوں كے خلاف جنگ كا آغاز كرنے والوں كو نابود كرنا ضرورى ہے_

الاتقاتلون قوماً هم بدء و كم اول مرة

۰ا_ صدر اسلام كے مشركين بڑى جنگى طاقت ركھتے تھے_اتخشونهم

اا_ اسلامى معاشرے كے رہبر كے خلاف سازش كرنے والوں كے ساتھ جنگ كرنا اور انہيں نابود كردينا ضرورى ہے_

الا تقاتلون قوماً و همّوا باخراج الرسول

۲ا_ صدر اسلام كے مسلمان پيمان شكنى كرنے والے مشركين كے ساتھ جنگ كرنے سے ڈرتے تھے_اتخشونهم

۳ا_ خدا تعالى نے صدر اسلام كے مسلمانوں كي، دشمن كى قوت سے خوف زدہ ہونے اور اس كے ساتھ جنگ كرنے سے پرہيز كرنے كى وجہ سے مذمت كى ہے_اتخشونهم

۴ا_ صحيح ايمان كا تقاضا ہے خدا سے ڈرنا اور اس كے غير

۳۹

كى قوت و طاقت سے نہ ڈرنا_اتخشونهم فالله احق ان تخشوه ان كنتم مؤمنين

۵ا_ وہ ہستى كہ جو سب سے زيادہ حقدار ہے كہ اس سے ڈراجائے خدا تعالى ہے_فالله احق ان تخشوه ان كنتم مؤمنين

اسلام :صدر اسلام كى تاريخ ۳،۴،۶

ايمان:اس كے شرائط ۴

جنگ :جنگ سے روگردانى ۳ا; جنگ كا آغاز كرنے والوں كو تباہ كرنے كى اہميت ۹;حضرت محمد(ص) كے دشمن كے ساتھ جنگ ا;دشمن رہبر كے ساتھ جنگ ۱۱; دشمن كے ساتھ جنگ۷; رہبران كفر كے ساتھ جنگ ۲; فلسفہ جنگ بيان كرنا ۷;مسلمانوں كے ساتھ جنگ ۸; مشركين كے ساتھ جنگ ا،۲ا; معاہدہ توڑنے والوں كے ساتھ جنگ

جہاد:اسكى تشويق دلانا ا،۲

حضرت محمد(ص) :انہيں مكہ سے نكالنا ۶

خدا تعالى :اسكى طرف سے مذمت۳ا; اسكے مختصات ۵

خوف:خوف، جنگ سے ۲ا; خوف خدا كى اہميت ۴ا،۵ا; خوف ،دشمن سے ۳ا; خوف، غير خدا سے۴

دشمن:اسے نابود كرنے كى اہميت ۹

دشمني:توحيد كے ساتھ دشمنى ۶; حضرت محمد(ص) كے ساتھ دشمنى ۶

رہبرى :اسكى اہميت

عمل :پسنديدہ عمل ۷

مجاہدين:انكى حوصلہ افزائي كى اہميت ۷

مسلمان :صدر اسلام كے مسلمان اور مشركين ۲ا; صدر اسلام كے مسلمانوں كا خوف زدہ ہونا ۲ا،۳ا; صدر اسلام كے مسلمانوں كو تشويق دلاناا; صدر اسلام كے مسلمانوں كى سرزنش ۳ا;مسلمانوں كو تشويق دلانا۲;مسلمانوں كے معاہدے ۳،۵

۴۰