تفسير راہنما جلد ۷

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 746

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 746
مشاہدے: 175826
ڈاؤنلوڈ: 3973


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 746 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 175826 / ڈاؤنلوڈ: 3973
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 7

مؤلف:
اردو

۷_ دنيا كے ساتھ خوش رہنا اور اس پر مطمئن ہو كر آيات الہى سے غافل ہو جانا كفار كى صفت اور ناپسنديدہ اور مذموم امر ہے_ان الذين و رضوا بالحياة الدنيا و اطما نوا بها ...غافلون

آيات خدا :آيات آفاقى ۶; ان سے غافل لوگ ۷

امور :ناپسنديدہ امور ۷

اميدوار ہونا :لقاء اللہ كى اميد كے اثرات۴

ايمان :قيامت پر ايمان كے اثرات۴

توحيد :توحيد ربوبى كے دلائل ۶

جہالت :اسكے اثرات ۵

خداتعالى :خدا تعالى كى ربوبيت كو جھٹلانے كے عوامل ۵

دنيا پرستى :اس كا پيش خيمہ ۳;اس كا ناپسنديدہ ہونا ۷; اسكى سرزنش ۷

دنيا طلب لوگ :۷

زہد :اس كا سرچشمہ ۴

شرك:اسكے عوامل ۵

غفلت :آيات خدا سے غفلت كا ناپسنديدہ ہونا ۷; اسكے اثرات ۵

قيامت :اسكى خصوصيات ۱;اس ميں لقاء اللہ ;اسے جھٹلانے كے اثرات ۳; اسے جھٹلانے والے ۲

كفار :انكى دنيا پرستى ۷; انكى صفات ۷; انكى غفلت ۷

لقاء اللہ :اس كا وقت ۱

مشركين :صدر اسلام كے مشركين كا كفر ۲

۴۰۱

آیت ۸

( أُوْلَـئِكَ مَأْوَاهُمُ النُّارُ بِمَا كَانُواْ يَكْسِبُونَ )

يہ سب وہ ہيں جن كے اعمال كى بنا پر ان كا ٹھكانا جہنم ہے_

۱_دوزخ ، مشركين اور منكرين قيامت كا دائمى ٹھكانا _

ان الذين لا يرجون لقا ئنا ...و الذين هم عن آى تنا غفلون_ اولئك ما واهم النار

۲_ لقاء اللہ كا انكار ، دنيا كے ساتھ دل لگا لينا اور آيات الہيہ سے غافل ہوجانا ناروا كاموں كاپيش خيمہ ہے_

ان الذين لا يرجون لقاء نا اولئك ما واهم النار بما كانوا يكسبون

۳_ بد اعمالى اور برا كردار آتش جہنم ميں گرفتار ہونے كا عامل ہے_اولئك ما واهم النار بما كانوا يكسبون

۴_ انسان كى عاقبت ( اخروى نيك بختى اور بدبختى ) اسكے اعمال و كردار كے ساتھ گروى ہے_

اولئك ما واهم النار بما كانوا يكسبون

انسان :اسكى عاقبت ۴

جہنم :اسكے اسباب ۳;اس ميں ہميشہ رہنے والے ۱

جہنمى لوگ :۱

دنيا پرستى :اسكے اثرات ۲

عاقبت :اس ميں مؤثر عوامل ۴

عمل :اخروى عمل كے اثرات ۴;ناپسنديدہ عمل كا پيش خيمہ ۲; ناپسنديدہ عمل كے اثرات ۳

غفلت :آيات خدا سے غفلت كے اثرات ۲

قيامت :اسے جھٹلانے والوں كى سزا ۱; اسے جھٹلانے والے جہنم ميں ۱

۴۰۲

لقاء اللہ :اسے جھٹلانے كے اثرات ۲

مشركين :انكى سزا ۱; يہ جہنم ميں ۱

آیت ۹

( إِنَّ الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِإِيمَانِهِمْ تَجْرِي مِن تَحْتِهِمُ الأَنْهَارُ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ )

بيشك جو لوگ ايمان لائے اور انہوں نے نيك اعمال كئے خدا ان كى ايمان كى بناپر اس منزل كى طرف رہنمائي كرے گا جہان نعمتوں كى باغات كے نيچے نہريں جارى ہونگي_

۱_ بہشت ، نيك كردار مومنين كا ابدى ٹھكانا _ان الذين آمنوا و عملوا الصالحات فى جنات النعيم

۲_ عمل صالح ، اہل ايمان كے اخروى پاداش سے بہرہ مند ہونے كى شرط ہے_

ان الذين آمنوا و عملوا الصالحات فى جنات النعيم

۳_ سعادت اخروى تك رسائي ، خدا تعالى كى مسلسل ہدايت اور دائمى كمك پر موقوف ہے_

يهديهم ربهم بايمانهم تجرى من تحتهم الانهار فى جنات النعيم

۴_ نيك كردار مومنين كو ہميشہ خدا تعالى كى حمايت و ہدايت حاصل ہے_ان الذين آمنوا و عملوا الصالحات يهديهم ربهم

۵_ خدا تعالى كى دائمى حمايت و ہدايت اور اخروى پاداش سے بہرہ مند ہونے كى شرط وہ ايمان ہے جو عمل كے ہمراہ ہو_

ان الذين آمنوا و عملوا الصالحات يهديهم فى جنات النعيم

۶_ انسان كى ہدايت و سعادت كے لحاظ سے اسكے عمل كے مقابلے ميں ايمان كا بنيادى اور مركزى كردار_

يهديهم ربهم بايمانهم

خدا تعالى نے فرمايا'' جو لوگ ايمان و عمل صالح ركھتے ہيں انہيں بہشت كى طرف ہدايت كر يگا'' اسكے بعد ہدايت كے سبب كے طور پر انكے ايمان كو ذكر فرمايا جبكہ يہ اكٹھى دو خصوصيات كے حامل تھے ايمان اور عمل صالح،اس سے پتا چلتا ہے كہ ايمان محور اور اصل ہے اورعمل دوسرا درجہ ركھتا ہے_

۷_ ربوبيت خدا تعالى كا تقاضا ہے كہ وہ نيك كردار مومنين كى ہميشہ ہدايت اور دستگيرى كرے_

۴۰۳

ان الذين آمنوا يهديهم ربهم

۸_ بہشت ميں اہل بہشت كے قدموں تلے نہريں جارى ہوں گى _تجرى من تحتهم الانهار فى جنات النعيم

۹_بہشت ميں كئي باغات ہيں _فى جنات

۱۰_ بہشت كے باغات ، نعمات الہى سے سرشار ہيں _فى جنات النعيم

۱۱_ امام صادق (ع) سے روايت كى گئي ہے ''... ان الله تبارك و تعالى يوم القيامة يهدى اهل الايمان و العمل الصالح الى جنته قال عز و جل ان الذين آمنوا و عملوا الصالحات يهديهم ربهم بايمانهم تجرى من تحتهم الانهار فى جنات النعيم'' (۱)

... قيامت والے دن خدا تعالى صالح مومنين كى اپنى بہشت كى طرف راہنمائي فرمائے گا خدا تعالى نے فرمايا ہے بيشك جو لوگ ايمان لائے اور انہوں نے نيك اعمال كئے ان كا پروردگار انہيں انكے ايمان كے سائے ميں ہدايت كريگا ان كے ( محلوں كے) نيچے نعمتوں سے سرشار باغات ميں نہريں جارى ہوں گي_

ايمان :اسكى اہميت ۶; اسكے اثرات ۶; ايمان اور عمل ۵،۶

بہشت :اسكى نعمتيں ۸،۹،۱۰; اسكے باغات ۱۰; اسكے باغات كا متعدد ہونا ۹; اسكے چشمے۸; اس ميں ہميشہ رہنے والے ۱

بہشتى افراد :۱

پاداش :اخروى پاداش كاپيش خيمہ ۲،۵

خدا تعالى :اسكى حمايت كا پيش خيمہ ۵; اسكى ربوبيت كے اثرات ۷; اسكى ہدايت كا پيش خيمہ ۵;ا سكى ہدايت كے اثرات ۳

روايت :۱۱

سعادت :اخروى سعادت كے عوامل ۳; سعادت كے عوامل ۶

صالحين :انكا حامى ۴; انكى ہدايت ۴،۷; ان كے فضائل۴

عمل صالح :اسكے اثرات۲

مومنين :انكا بہشت ميں ہميشہ رہنا ۱; انكا حامى ۴; ان كى

____________________

۱) توحيد صدوق ص ۲۴۱ح ۱ باب ۳۵_ نور الثقلين ج۲ ص ۲۹۴ح ۱۹_

۴۰۴

اخروى ہدايت ۱۱; انكى ہدايت ۴; انكى ہدايت كے عوامل ۷; انكے فضائل ۴; يہ بہشت ميں ۱۱

ہدايت :اسكے عوامل ۶; يہ جنكے شامل حال ہے۴

آیت ۱۰

( دَعْوَاهُمْ فِيهَا سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلاَمٌ وَآخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ )

وہاں ان كا قول يہ ہوگا كہ خدا يا تو پاك اور بے نياز ہے او ر ان كا تحفہ سلام ہوگا اور ان كا آخرى بيان يہ ہو گا كہ سارى تعريف خدا ئے رب العالمين كے لئے ہے _

۱_ بہشت ميں خدا تعالى كے ساتھ مومنين كى مناجات _فى جنات النعيم_ دعواهم فيها سبحانك اللهم

۲_ اہل بہشت اپنى مناجات كا آغاز خدا تعالى كى تسبيح و تقديس سے كريں گے_فى جنات النعيم_ دعواهم فيها سبحانك اللهم

جملہ '' آخر دعواہم ...'' قرينہ ہے كہ''دعواهم فيها سبحانك '' سے مراد ''اول دعواہم ...'' ہے يعنى اہل بہشت كى مناجات كى ابتدا خدا تعالى كى تسبيح اور اختتام اسكى حمد و ثنا ہے_

۳_ بہشت ميں مومنين كى خدا كے ساتھ مناجات كى فصل كا عنوان يہ ذكر ہے_''سبحانك اللهم''

جنات النعيم_ دعواهم فيها سبحانك اللهم

۴_ خدا تعالى ، كمال مطلق اور ہر قسم كے نقص وعيب سے پاك ہے_دعواهم فيها سبحانك اللهم

۵_ بہشت ميں مومنين كا خدا تعالى كى مكمل معرفت و شناخت سے بہرہ مند ہونا _

جنات النعيم_ دعواهم فيها سبحانك اللهم

۶_ اہل بہشت جب ايك دوسرے كا ديدار كريں گے تو انكے سلام و درود كا ذريعہ لفظ ''سلام '' ہوگا _

و تحيتهم فيها سلام

۷_ مكمل سلامتى سے بہرہ مند ہونا خدا كى طرف سے اہل بہشت كيلئے تحيت اور عطيہ _و تحيتهم فيها سلام

۴۰۵

مندرجہ بالا نكتہ اس بناء پر ہے كہ ''تحيتہم'' ميں ''ہم'' ضمير مفعولى ہو اور اس كا فاعل ايسى ضمير ہو كہ جسكا مرجع اللہ ہو _يعنى خدا تعالى كى طرف سے اہل بہشت كو عطيہ اور تحيت ، انہيں مكمل سلامتى كا عطا كرنا ہے_

۸_ بہشت ميں مومنين كى مناجات كا آخرى حصہ خدا تعالى كى حمد و ستائش ہے_و آخر دعواهم ان الحمد لله رب العالمين

۹_'' الحمد لله رب العالمين'' اہل بہشت كى مناجات كا بہترين اختتام ہے_و آخر دعواهم ان الحمد لله رب العالمين

۱۰_ صرف خدا تعالى ہرقسم كى حمد و ستائش كا سزاوار ہے_ان الحمد لله

۱۱_ جہان آخرت ميں كئي عالم ہيں _رب العالمين

چونكہ مقام سخن جہان آخرت ہے اور رب العالمين كا ظہور اس ميں ہے كہ متعدد عالم بالفعل موجود ہيں اس سے مندرجہ بالانكتہ حاصل ہوتا ہے_

۱۲_ خدا تعالى تنہا پورے عالم ہستى كا پروردگار ہے_ان الحمد لله رب العالمين

۱۳_ خدا تعالى سب نيكيوں كا سرچشمہ ہے_ان الحمد لله رب العالمين

حمد ہوتى ہے اختيارى نيكيوں پر تعريف اور الحمد كا ا ل جنس كيلئے ہے جو مفيد استغراق ہے يعنى سب تعريفيں خدا تعالى كيلئے ہيں _ اس كا مفہوم يہ ہے كہ سب نيكياں بھى خدا تعالى كيلئے تھيں اور وہ ان سب كا منبع اور سرچشمہ ہے_

۱۴_امام باقر (ع) سے روايت ہے''و اذا اراد المؤمن شيئاً او اشتهى انما دعواه فيها اذا اراد ،ان يقول : ''سبحانك اللهم '' فاذا قالها تبادرت اليه الخدم بما اشتهى من غير ان يكون طلبه منهم او امر به و ذلك قول الله عز وجل:'' دعواهم فيها سبحانك اللهم و تحيتهم فيها سلام '' يعنى الخدام قال :'' و آخر دعواهم ان الحمد لله رب العالمين '' يعنى بذالك عند ما يقضون من لذاتهم من الجماع و الطعام و الشراب يحمدون الله عزوجل عند فراغتهم ''

... جب بھى مومن ( بہشت ميں ) كسى چيز كا ارادہ كريگا يا اسكى طرف مائل ہوگا تو وہاں پر اسكى دعا ( گفتار اور پكار) يہ ہوگى '' سبحانك اللہم '' پھر جب وہ يہ ذكر كہے گا تو خدا م بہشت اس چيز كو پيش كرديں گے جو اس نے چاہى تھى بغير اسكے كہ اسے طلب كرے يا اس كا حكم دے_اور يہى مراد ہے خدا تعالى كے اس فرمان سے ''دعواہم فيہا سبحانك اللہم ''اور يہ جو خدا تعالى نے فرمايا ہے'' تحيتہم فيہا سلام''يعنى بہشت ميں مومنين كى تحيت خدام

۴۰۶

بہشت كا سلام ہے_امام فرماتے ہيں'' و آخر دعواهم ان الحمد لله رب العالمين'' يعنى مومنين جب كھانے پينے اورجنسى آميزش كى لذتوں سے بہرہ مند ہوں گے تو ''الحمد لله رب العالمين ''كہہ كر خدا تعالى كى حمد كريں گے_(۱)

۱۵_ امير المومنين (ع) سے روايت ہے :''ان اطيب شى ء فى الجنة و الذّه حب الله و الحب فى الله و الحمد لله قال الله عزوجل:'' و آخر دعواهم ان الحمد لله رب العالمين ''

بہشت ميں سب سے زيادہ لذيذ اور دلپذير چيز خدا تعالى كى دوستى ، راہ خدا ميں دوستى اور خدا كيلئے حمد ہے خدا تعالى كا فرمان ہے بہشت ميں مومنين كى آخرى (ندا) دعا''الحمد لله رب العالمين '' ہے_(۲)

آخرت :عوالم آخرت ۱۱

آفرينش :پروردگار آفرينش۱۲

اذكار :ذكر الحمد للہ رب العالمين ۹; ذكر سبحانك اللہم ۳

اسما و صفات :صفات جلال ۴; صفات جمال ۴

بہشت :اسكى بہترين لذتيں ۱۵

بہشتى لوگ :انكا سلام ۶; انكى حمد ۱۵; انكى خواہشات ۱۴; انكى دعا ۱،۳،۸،۱۴; انكى دعا كا آخر ۸،۹; انكى دعا كا آغاز ۲، ۳;انكى سلامتى ۷; انكے اذكار ۲،۳،۹،۱۴،۱۵; ان كيلئے خدا كے عطايا ۷; يہ اور تسبيح خدا ۲

توحيد :توحيد ربوبى ۱۲

حمد :حمد خدا ۱۰

خدا تعالى :اس كا بے نظير ہونا ۱۲; اس كا كردار ۱۳; اس كا كمال ۴;اسكى تنزيہ ۴; اسكى خصوصيات ۱۰،۱۲; خدا تعالى اور نقص ۴روايت :۱۴،۱۵

مومنين :انكى دعا ۱،۳،۸; انكے اذكار ۳; بہشت ميں انك

____________________

۱)كافى ج ۸ص ۱۰۰ح ۶۹_ نور الثقلين ج ۲ ص ۲۹۵ح ۲۳_

۲) مصباح الشريعہ ص ۱۹۵ باب ۹۳_ نور الثقلين ج ۲ ص ۲۹۵ح ۲۵_

۴۰۷

تكامل ۵; بہشت ميں انكى خدا شناسى ۵; مومنين اور حمد خدا ۸; مومنين بہشت ميں ۱۴

نظريہ كائنات:توحيدى نظريہ كائنات۱۰، ۱۲، ۱۳

نيكى :اس كا سرچشمہ ۱۳

آیت ۱۱

( وَلَوْ يُعَجِّلُ اللّهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُم بِالْخَيْرِ لَقُضِيَ إِلَيْهِمْ أَجَلُهُمْ فَنَذَرُ الَّذِينَ لاَ يَرْجُونَ لِقَاءنَا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ )

اگر خدا لوگوں كے لئے برائي ميں بھى اتنى ہى جلدى كرديتا جتنى يہ لوگ بھلائي ميں چاہتے ہيں تو اب تك ان كى مدت كا فيصلہ ہو چكاہو تا _ ہم تو اپنى ملاقات كى اميد نہ ركھنے والوں كو ان كى سركشى ميں چھوڑديتے ہيں كہ يہ يو نہى تھو كريں كھا تے پھريں _

۱_ كفار و منكرين قيامت كو مہلت دينا ( انكى سزا كو جہان آخرت تك مؤخر كرنا) خدا تعالى كى ايك سنت اور روش ہے_

و لو يعجل الله للناس الشر فنذر الذين لا يرجون لقاء نا

۲_ كفار و منكرين قيامت كو سزا دينا ( انہيں ختم كردينا) نسل انسانى كے ختم ہوجانے پر منتج ہوگا _

و لو يعجل الله للناس الشر لقضى اليهم اجلهم

''الناس''كا ا ل جنس كيلئے ہے اور مفيد استغراق ہے يعنى اگر خدا تعالى كى سنت اور روش يہ ہوتى كہ

وہ ہر كافر كو دنيا ميں ہى سزا ديتا تو اب تك زمين انسان كے وجود سے خالى ہو چكى ہوتى اور نسل انسان ختم ہوچكى ہوتى _جبكہ يہ خلقت انسان والے فلسفے (و لكم فى الارض مستقر و متاع الى حين )بقرہ ۳۶ _كے ساتھ سازگار نہيں ہے_

۳_ كفار و منكرين قيامت كو سزا دينا ( انہيں ختم كردينا) فلسفہ خلقت انسانى كے ساتھ ناسازگار ہے_

و لو يعجل الله للناس الشر لقضى اليهم اجلهم

۴_ لوگوں كے ساتھ بھلائي كرنے ميں خدا تعالى كى

۴۰۸

سنت ''جلدى اور سرعت'' ہے اور انہيں سزا دينے ميں ''مہلت دينا' 'ہے_و لويعجل الله للناس الشر استعجالهم بالخير

مندرجہ بالا نكتہ اس بنا پر ہے كہ ''ہم '' استعجال كا مفعول اور اس كا فاعل اللہ كى طرف پلٹنے والى ضمير ہو اور اصل ميں عبارت يوں ہو'' مثل استعجاله لهم بالخير''

۵_ انسان اپنى خواہشات و تمايلات تك پہنچے كيلئے جلد باز اور بے صبرا ہے_و لو يعجل الله للناس الشر استعجالهم بالخير

'' الخير'' سے مراد ہے ہر اچھى اور دلپسند شئے ''استعجال '' منصوب بنزع الخافض ہے اور اصل ميں عبارت يوں ہے '' كاستعجالہم بالخير'' يعنى اگر خدا تعالى بھى انسانوں كى طرح كہ جو اپنى خواہشات كو حاصل كرنے ميں جلد باز ہيں اور صبر سے كام نہيں ليتے خطا كاروں كو بے دريغ سزا دينے لگتااور

۶_ كفار و مشركين دنيا ميں سزا و عذاب الہى كے مستحق ہيں _و لو يعجل الله للناس الشر

۷_ منكرين قيامت دنيا ميں خدا تعالى كى سزا اور عذاب كے مستحق ہيں _و لو يعجل الله لقضى اليهم اجلهم فنذر الذين لايرجون لقا ئنا

آيت شريفہ بتاتى ہے كہ اگر منكرين قيامت كى سزا انكى موت كا باعث نہ بن جاتى تو خدا تعالى بغير مہلت كے انہيں سركوب كرديتا يعنى وہ سزا كے مستحق ہيں ليكن مانع موجود ہے_

۸_قيامت ، لقاء اللہ كا دن _الذين لا يرجون لقا ئنا

۹_ سب انسانوں كى موت كا وقت معين اور خاص قوانين كے تحت ہے_و لو يعجل الله للناس الشر لقضى اليهم اجلهم

چونكہ خدا تعالى كى سزا سے كفار موت كا شكار ہوجاتے اسلئے يہ سزا موخر ہوئي ہے_ اس سے پتا چلتا ہے كہ خدا تعالى نے انسانوں كى زندگى كے اختتام كيلئے ايك وقت مقرر كيا ہوا ہے يعنى يہ ايك خاص قانون اور ضابطے كے تحت ہے كہ جس ميں پس و پيش ممكن نہيں ہے_

۱۰_ روز آخرت كا انكار سركشى كا پيش خيمہ ہے_فنذر الذين لا يرجون لقاء نا فى طغيانهم يعمهون

۱۱_ طغيان و سركشى ، روز آخرت پر ايمان نہ ہونے كى نشانى ہے_فنذر الذين لايرجون لقا ئنا فى طغيانهم يعمهون

۴۰۹

۱۲_ جہان آخرت پر ايمان نہ ركھنے واے سركش لوگ ، پريشان حال اور ہدايت الہى سے محروم ہيں _

فنذر الذين لا يرجون لقا ئنا فى طغيانهم يعمهون

'' عَمَہَ ''( تحيرو سرگردانى ) كنايہ ہے ہدايت الہى سے محروم ہونے سے _

انسان :اسكى بے صبرى ۵; اسكى جلد بازى ۵; اسكى صفات ۵; اسكے ختم ہونے كے عوامل ۲

پاداش :اس ميں جلدبازى ۴

خدا تعالى :اسكى سنتيں ۱،۴

خدا تعالى كى سنتيں :اسكى مہلت دينے والى سنت۱،۴

خلقت :فلسفہ خلقت ۳

طغيان :اس كا پيش خيمہ ۱۰; اسكے اثرات ۱۱

طغيان كرنے والے:انكى سرگردانى ۱۲; انكى محروميت ۱۲

عذاب :اہل عذاب ۶،۷

قضاو قدر ۹

قيامت :اسكى خصوصيات ۸; اس ميں لقاء اللہ ۸;اسے جھٹلانے كے اثرات ۱۰; اسے جھٹلانے والوں كا بدلہ ۷; اسے جھٹلانے والوں كو مہلت ۱;اسے جھٹلانے والوں كى سز ا ۲،۳،۷

كافر:انكا بدلہ ۶; انكو مہلت ۱; انكى سزا۳،۶; انكى سزا كے اثرات ۲

كفر:اسكى نشانياں ۱۱; قيامت كے بارے ميں كفر ۱۱

كيفر:اس ميں مہلت ۴

مشركين :انكا بدلہ ۶; انكى سزا ۶

موت :اس كا ايك قانون كے تحت ہونا ۹; اسكى تعيين ۹

ہدايت :اس سے محروم لوگ ۱۲

۴۱۰

آیت ۱۲

( وَإِذَا مَسَّ الإِنسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنبِهِ أَوْ قَاعِداً أَوْ قَآئِماً فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهُ مَرَّ كَأَن لَّمْ يَدْعُنَا إِلَى ضُرٍّ مَّسَّهُ كَذَلِكَ زُيِّنَ لِلْمُسْرِفِينَ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ )

انسان كو جب كوئي نقصان پہنتچا ہے تو اٹھتے بيٹھتے كردٹيں بدلئے ہم كو پكار تا ہے اور جب ہم اس نقصان كو دور كرديتے ہيں تو يوں گذر جاتا ہے جيسے كبھى كسى مصيبت ميں ہم كو پكارا ہى نہيں تھا_ بيشك زيادتى كرنے والوں كے اعمال يوں ہى ان كے سامنے آراستہ كردئے جاتے ہيں _

۱_ سخت اور جان ليوا مصيبتوں كے وقت انسان كى بارگاہ خداوند ى ميں خالصانہ تضرع و زارى _

و اذا مس الانسان الضر دعانا

''ضر'' كا معنى ہے ہرقسم كى مصيبت ليكن يہاں پر ''ال''كى وجہ سے كہ جو اہل ادب كى اصطلاح ميں ال كماليہ ہے اس سے مراد سخت اور جان ليوا مصيبت ہے_

۲_ توحيد ربوبى ، انسان كا فطرى نظريہ_و اذا مس الانسان الضر دعانا

چونكہ سخت اور دشوار حالات ميں انسان خدا كى پناہ مانگتا ہے اور اپنى نجات كو صرف مشيت الہى كا مرہون منت سمجھتا ہے تو اس كا مطلب يہ ہے كہ يہ عقيدہ ، فطرى ہے اور انسان كے غريزہ ميں موجود ہے_

۳_ مصائب و آلام انسان كى توحيدى فطرت كے بيدار اور ظاہر ہونے كا سبب ہے_و اذا مس الانسان الضر دعانا

۴_ انسان رنج و تكليف كے وقت اہل دعا ہو جاتے ہيں اور بہر حال مدد كيلئے خدا كو پكارتے ہيں _

و اذا مس الانسان الضر دعانا لجنبه او قاعداً او قائم

۴۱۱

۵_انسان مشكلات كے وقت اپنى ناتوانى اور خدا تعالى كى قدرت و نصرت كا اقرار و اعتراف كر ليتا ہے_

و اذا مس الانسان الضر دعانا

۶_ مصيبتوں اور مشكلات كے وقت مشركين كا بارگاہ الہى ميں خالصانہ دعا كرنا نظريہ شرك كے كھو كھلا ہونے اور توحيد ربوبى كى حقانيت كى دليل ہے_و اذا مس الانسان الضر دعانا

اس آيت ميں مخاطب مشركين مكہ ہيں اور يہ آيت شريفہ توحيد ربوبى كى اورنظريہ شرك كے كھو كھلا ہونے كى ايك واضح دليل كو بيان كر رہى ہے_

۷_ بارگاہ الہى ميں خالصانہ تضرع و زارى اسكى رحمت كے شامل حال ہونے اور مشكلات كے دو ر ہونے كا سبب ہے_

و اذا مس الانسان الضر دعانا فلما كشفنا عنه ضره

جملہ '' لما كشفنا '' كى '' دعانا '' پر تفريع مندرجہ بالا نكتے كو بيان كر رہى ہے_

۸_ مصائب و آلام سے انسان كا چھٹكارا صرف مشيت الہى اور صرف خدا كے لطف و كرم سے ہو سكتا ہے_

و اذا مس الانسان الضر دعانا فلما كشفنا عنه ضره

۹_ آرام و آسائش كى نعمتوں اور مشكلات كے دور ہونے كے مقابلے ميں بارگاہ الہى ميں شكر ادا كرنا اور قدر دانى كرنا ضرورى ہے_فلما كشفنا عنه ضره مر كا ن لم يدعنا الى ضر مسه

۱۰_ انسان ، خدا تعالى كى نعمتوں ، مہربانيوں اور لطف و كرم كا قدر دان نہيں ہے_

و اذا مس الانسان الضر فلما كشفنا عنه ضره مركا ن لم يدعنا الى ضر مسه

۱۱_ ضرورى ہے كہ انسان سختى و آسانى دونوں حالتوں ميں خدا تعالى كى طرف متوجہ رہے اور اس كى بارگاہ ميں دعا كرتا رہے_و اذا مس الانسان الضر دعانا فلما كشفنا عنه ضره مركا ن لم يدعن

۱۲_ زيادہ آرام و آسائش اور روز مرّہ كى مشكلات اور مصائب سے دور رہنا ياد خدا سے غفلت كا سبب بنتا ہے_

فلما كشفنا عنه ضره مر كا ن لم يدعنا الى ضر مسه كذلك زين للمسرفين

۱۳_ بد اعماليوں كا اچھا نظر آنا : زيادہ عيش و عشرت ، فضول خرچى ، خدا سے بيگانگى اور اسكى ياد سے غفلت كا نتيجہ ہے_

فلما كشفنا عنه ضره كذلك زين للمسرفين ما كانوا يعملون

۱۴_ عيش و عشرت كى زندگى گزارنے والے فضول خرچ لوگ، خود پسند ، اپنے آپ سے خوش اور حق كو قبول

۴۱۲

نہ كرنے والے ہيں _كذلك زين للمسرفين ما كانوا يعملون

۱۵_ جولوگ مشكلات كے وقت خدا كو ياد كرتے ہيں اور آرام و آسائش كے وقت اس سے غافل ہوتے ہيں وہ مسرف ہيں _و اذا مس الانسان الضر دعانا فلما كشفنا عنه ضره لم يدعنا كذلك زين للمسرفين

آسائش :اسكے اثرات۱۲،۱۳

اخلاص:اسكے اثرات ۷

اسراف :اسكے اثرات ۱۳

اقرار:خدا كى امداد كا اقرار ۵;عاجزى كا اقرار ۵; قدرت خدا كا اقرار ۵

انسان :اس كا اقرار ۵;اس كا كفران ۱۰; اسكى دعا ۱; انسان سختى ميں ۱،۴،۵

توحيد :توحيد ربوبى كا فطرى ہونا ۲;توحيد ربوبى كى حقانيت كے دلائل ۶

خدا تعالى :اسكى رحمت كے اثرات۸; اسكى مشيت كے اثرات ۸; اسكے لطف كے اثرات ۸

دعا :اسكى اہميت ۱۱;اسكے عوامل ۴; خالص دعا كے اثرات ۷; دعا سختى ميں ۱،۶

ذاكرين:سختى ميں ذاكرين خدا ۱۵

ذكر :آسائش كے وقت ذكر خدا ۱۱;ذكر خدا كى اہميت ۱۱; سختى كے وقت ذكر خدا ۱۱

رحمت :اسكے عوامل ۷

سختى :اس سے نجات كے عوامل ۷،۸; اسكے اثرات ۳،۴،۵

شرك :شرك كے غير منطقى دلائل ۶

شكر :آسائش ميں شكر ۹; شكر خدا كى اہميت ۹; شكر نعمت

۴۱۳

كى اہميت ۹

عمل :ناپسنديدہ عمل كے مزين ہونے كے عوامل ۱۳

عيش و عشرت والے لوگ:انكا حق كو قبول نہ كرنا ۱۴; عيش و عشرت والے غافل لوگ ۱۵

غفلت :خدا سے غفلت كا پيش خيمہ ۱۲; خدا سے غفلت كے اثرات ۱۳فضول خرچ لوگ : ۱۵

انكا حق كو قبول نہ كرنا ۱۴;ان كى خود پسندى ۱۴; انكى صفات ۱۴

فطرت :توحيدى فطرت كے ظاہر ہونے كے عوامل ۳

مشركين :انكى دعا ۶; مشركين سختى ميں ۶

آیت ۱۳

( وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ مِن قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُواْ وَجَاءتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ وَمَا كَانُواْ لِيُؤْمِنُواْ كَذَلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ )

يقينا ہم نے تم سے پہلے والى امتوں كو ہلاك كرديا جب انھوں نے ظلم كيا اور ہمارے پيغمبر ہمارى نشانياں لے كر آئے تو وہ ايمان نہ لاسكے ہم اسى طرح مجرم قوم كو سزا ديتے ہيں _

۱_ انسان كى گذشتہ تاريخ خدا تعالى كے بيخ كنى كردينے والے عذاب كے ذريعے بہت سارى امتوں كى ہلاكت كى گواہ ہے_

و لقد اهلكنا القرون من قبلكم

''قرون ''جمع ہے قرن كى اور قرن ان لوگوں كو كہ جاتا ہے جو ايك عصر اور ايك زمانے ميں زندگى گزار رہے ہوں _

۲_ گذشتہ اقوام كا ظلم و ستم اور انكا انبياء كے مقابلے ميں آنا انكے خدا تعالى كے مہلك عذاب ميں گرفتار

۴۱۴

ہونے كا عامل بنا_و لقد اهلكنا القرون من قبلكم لما ظلموا و جائتهم رسلهم بالبينات و ما كانوا ليؤمنو

۳_ طول تاريخ ميں خدا تعالى كے انبياء كو بھيجنے كا ہدف ستم ديدہ افراد كو ظالموں كى ناانصافيوں سے نجات دينا ہے_

لما ظلموا و جائتهم رسلهم بالبينات

''لما ظلموا'' كے بعد '' جاء تہم رسلہم '' كے جملے كا ذكر كرنا اس حقيقت كى حكايت كرتا ہے كہ انبياء كى بعثت ظلم و ناانصافى كے بعد اور مظلوموں كو ظالموں كے شر سے نجات دلانے كيلئے ہوئي _

۴_ تاريخ بشريت ، ظلم و ناانصافى كے پھيلنے كے بعد بعثت انبياء كى شاہد ہے_لماظلموا و جائتهم رسلهم بالبينات

۵_ انبياء الہى روشن دلائل اور غير قابل انكار براہين كے حامل تھے_جائتهم رسلهم بالبينات

۶_خدا تعالى كا مہلك عذاب كفار و ظالم مجرمين كى كمين لگائے ہوئے ہے_

و لقد اهلكنا لما ظلمواو جائتهم رسلهم كذلك نجزى القوم المجرمين

۷_ تاريخى تحولات خدا تعالى كے قبضہ قدرت ميں ہيں اور يہ انسان كے اعمال كا نتيجہ ہيں _

و لقد اهلكنا القرون من قبلكم كذلك نجزى القوم المجرمين

۸_ مہلك عذاب كے ذريعے امتوں كى نابودى ہميشہ ان كے ايمان لانے سے مكمل مايوسى كے بعد ہوئي _

و لقد اهلكنا القرون و جاء تهم رسلهم بالبينات و ما كانوا ليؤمنوا

۹_ انبياء الہى كے اتمام حجت كے بعد مہلك عذاب كاآنا_و لقد اهلكنا القرون و جائتهم رسلهم بالبينات و ما كانوا ليؤمنوا

امتيں :انكا عذاب ۸; انكى ہلاكت ۱،۸

انبياء:انكا اتمام حجت كرنا ۹; انكا ظلم كى مخالفت كرنا ۳;انكى بعثت ۴; انكى بعثت كا فلسفہ ۳; انكى پيروى نہ كرنے كے اثرات ۲; انكى تاريخ ۴; انكى حقانيت كے دلائل ۵; انكے دلائل ۵

تاريخ :اس كا كردار ۱،۴; اسكے تحولات كا سرچشمہ ۷

ظالم لوگ:

۴۱۵

انكا مہلك عذاب ۶

ظلم :اسكے اثرات ۲،۴

عذاب :مہلك عذاب ۱،۶،۸،۹; مہلك عذاب كے اسباب ۲

عمل :اسكے اثرات ۷

كفار :انكا عذاب ۶

گذشتہ اقوام :انكا ظلم ۲

مظلوم لوگ :انكى نجات كى اہميت ۳

آیت ۱۴

( ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ خَلاَئِفَ فِي الأَرْضِ مِن بَعْدِهِم لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ )

اس كے بعد ہم نے تم كو روئے زمين پر ان كا جانشين بنا ديا تا كہ ديكھيں كہ اب تم كيسے اعمال كرتے ہو _

۱_جزيرة العرب كے لوگ ان امتوں كے جانشين ہيں جو اس سرزمين ميں خدا تعالى كے مہلك عذاب كے باعث ختم ہوگئيں _و لقد اهلكنا القرون من قبلكم ثم جعلناكم خلائف فى الارض

۲_زمين پر انسانى معاشروں كے مستقر كرنے كا ہدف ، خدا كى طرف سے انكى آزمائش ہے _

ثم جعلناكم خلائف فى الارض من بعد هم لننظر كيف تعملون

۳_ دنيا محل عمل اور انسان كى آزمائشگاہ ہے_ثم جعلنا كم خلائف فى الارض لننظر كيف تعملون

۴_ خدا تعالى ، انسان كے اعمال كا شاہد ہے_

۴۱۶

لننظر كيف تعملون

۵_ امتوں كا زوال اور انكى بقا انكے اپنے اعمال پر موقوف ہے_و لقد اهلكنا القرون ثم جعلناكم خلائف لننظر كيف تعملون

۶_نيك اعمال كى پابندى اور بد اعمال سے پرہيز ، خدا تعالى كى انسانوں كو نصيحت_

ثم جعلنا كم خلائف لننظر كيف تعملون

امتيں :انكى بقا كے عوامل ۵; انكے ختم ہونے كے عوامل ۵;ختم ہوجانے والى امتوں كے جانشين ۱

انسان :اسكے امتحان كى جگہ ۳; اسے زمين ميں مستقر كرنے كا فلسفہ ۲

جزيرة العرب :اسكے لوگ ۱; اس ميں مہلك عذاب ۱

خدا تعالى :اسكى نصيحتيں ۶;اسكى نظارت ۴; اسكے امتحان ۲

دنيا :اس كا كردار ۳

عمل :اسكى پابندى ۶; اسكے اثرات ۵; اسكے ناظرين ۴; ناپسنديدہ عمل كا ترك كرنا ۶

۴۱۷

آیت ۱۵

( وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ لاَ يَرْجُونَ لِقَاءنَا ائْتِ بِقُرْآنٍ غَيْرِ هَـذَا أَوْ بَدِّلْهُ قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِن تِلْقَاء نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلاَّ مَا يُوحَى إِلَيَّ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ )

اور جب ان كے سامنے ہمارى آيات كى تلاوت كى جاتى ہے تو جن لوگوں كو ہمارى ملاقات كى اميد نہيں ہے وہ كہتے ہيں كہ اس كے علاوہ كوئي دو سرا قرآن لايئےا اسى كو بدل ديجئے تو آپ كہہ ديجئے كہ مجھے اپنى طرف سے بدلنے كا كوئي اختيار نہيں ہے ميں تو صرف اس امر كا اتباع كرتا ہوں جس كى ميرى طرف وحى كى جاتى ہے ميں اپنے پروردگار كى نافرمانى كروں تو مجھے ايك بڑے عظيم دن كے عذاب كا خوف ہے _

۱_پيغمبراكرم (ص) كا خدا تعالى كا پيغام ( آيات قرآنى ) پہنچانے كيلئے لوگوں كے ساتھ بلا واسطہ رابطہ _

و اذا تتلى عليهم آياتنا ائت بقرآن غير هذا

'' ائت بقرآن غير ہذا'' كے جملے سے پتا چلتا ہے كہ پيغمبراكرم (ص) لوگوں كے درميان تھے اور ان

كے ساھ بلاواسطہ رابطہ ركھے ہوئے تھے اور بنفس نفيس انكے سامنے آيات الہى كى تلاوت كرتے تھے_

۲_ قرآن كى ساخت آيت آيت كى صورت ميں ہے_و اذا تتلى عليهم آياتنا

۴۱۸

۳_ قرآن ايك واضح ، ہر قسم كے ابہام سے دور اور سب كے لئے قابل فہم كتاب ہے_و اذا تتلى عليهم آياتنا بينات

۴_ عصر بعثت كے مشركين روز آخرت كے منكر تھے_قال الذين لا يرجون لقائنا

۵_ قيامت لقاء اللہ كا دن _قال الذين لا يرجون لقائنا

۶_ عصر بعثت كے مشركين كى طرف سے حضرت محمد(ص) كى رسالت اور قرآن كے آسمانى ہونے كا انكار _

قال الذين لا يرجون لقائنا ائت بقرآن غير هذا

۷_ مشركين ، قرآن كى مخالفت ميں پيغمبراكرم (ص) كو اسكى بجائے ايك دوسرى كتاب جو انكى خواہشات اور تمايلات كے موافق ہو، پڑھنے كى تجويز ديتے تھے_و اذا تتلى عليهم آياتنا قال الذين لا يرجون لقائنا ائت بقرآن غير هذا

۸_ عصر بعثت كے مشركين قرآن كو حضرت محمد (ص) كے ذہن كى ايجاد سمجھتے تھے_قال الذين لا يرجون لقائنا ائت بقرآن غير هذا او بدّله

۹_ قرآن كى ظاہرى صورت و ساخت كو بر قرار ركھتے ہوئے اسكے محتوا اور موضوعات كو طبائع كے مطابق تبديل كر دينا ، قرآن كى مخالفت ميں مشركين كى پيغمبراكرم (ص) كو ايك اور تجويز _و اذا تتلى عليهم آياتنا بينات قال الذين لا يرجون لقائنا او بدّله

۱۰_ قرآن ميں مسئلہ قيامت اور اس ميں لقاء اللہ كے موضوع كا تذكرہ مشركين كى طرف سے قرآن اور پيغمبراكرم (ص) كى مخالفت كى سب سے بڑى وجہ تھي_قال الذين لا يرجون لقائنا ائت بقرآن غير هذا او بدّله

۱۱_ مشركين كى پيغمبراكرم (ص) كى رسالت اور قرآن كريم كى مخالفت كا سرچشمہ انكى سركشى اور ليچڑ فطرت تھى _

و اذا تتلى عليهم آياتنا بينات قال الذين لا يرجون لقائنا ائت بقرآن غير هذا او بدله

اس چيز كو مد نظر ركھتے ہوئے كہ آيات قرآنى واضح و روشن تھيں اسكے باوجود مشركين انہيں قبول كرنے سے انكارى تھے، مندرجہ بالانكتہ حاصل ہوتا ہے_

۱۲_ قرآن ، خدا تعالى كا پيغام ہے اور پيغمبر (ص) بغير كسى كمى بيشى كے اسے لوگوں تك پہنچانے كے ذمہ دار ہيں _

قل ما يكون لى ان ابدله من تلقا ى نفسي

۱۳_ كلام خدا ( قرآن ) ميں كمى بيشى كرنا اور اس ميں تبديلى كرنا پيغمبر اكرم (ص) كے اختيارات سے باہر

۴۱۹

ہے_قل ما يكون لى ان ابدله من تلقاء نفسي

۱۴_ پيغمبراكرم (ص) امين وحى اور احكام الہى كے بے چون و چرا اطاعت گذار ہيں _ان اتبع الا ما يوحى اليّ

۱۵_پيغمبراكرم (ص) كلام خدا ( قرآن ) كو وحى كے ذريعے دريافت كرتے تھے_

ائت بقرآن غير هذا ان اتبع الا ما يوحى اليّ

۱۶_دينى راہنماؤں اور مبلغين كى ذمہ دارى ہے كہ وہ معارف الہى كو بغير كسى كمى بيشى اور دخل اندازى كے لوگوں تك پہنچائيں _قل ما يكون لى ان ابدله من تلقاء نفسى ان اتبع الا ما يوحى اليّ

۱۷_ دينى راہنماؤں اور مبلغين كى بنيادى اور اہم ذمہ دارى يہ ہے كہ وہ لوگوں كى خوشنودى حاصل كرنے كو اپنا ہدف بنانے اور ان كى خواہشات نفسانى كے مطابق بات كرنے سے پرہيز كريں _

و اذا تتلى عليهم آياتنا ائت بقرآن غير هذا قل ما يكون لى ان ابدله من تلقاء نفسى ان اتبع الاما يوحى اليّ

۱۸_ فرامين خدا سے روگردانى كى صورت ميں كوئي شخص حتى كہ انبياء بھى عذاب اخروى سے محفوظ نہيں ہيں _

انى اخاف ان عصيت ربى عذاب يوم عظيم

۱۹_ پيغمبر اكرم (ص) معصوم اور ہر قسم كى نافرمانى اور گناہ سے دور تھے_

ان اتبع الا ما يوحى الى انى اخاف ان عصيت ربّى عذاب يوم عظيم

۲۰_ نافرمانى اور احكام الہى سے روگردانى ،عذاب اخروى ميں گرفتار ہونے كا سبب ہے _

انى اخاف ان عصيت ربى عذاب يوم عظيم

۲۱_ دين ميں تحريف( وحى الہى ميں تبديلى اور كمى بيشى كرنا ) ايسا ناقابل بخشش گناہ ہے كہ جس كا انجام عذاب اخروى ہے_قل ما يكون لى ان ابدله انى اخاف ان عصيت ربى عذاب يوم عظيم

۲۲_عذاب قيامت كا خوف انسان كو نافرمانى اور احكام الہى سے روگردانى كرنے سے روكتا ہے_

انى اخاف ان عصيت ربى عذاب يوم عظيم

۲۳_ خدا تعالى انسانوں كا پروردگار ہے_ان عصيت ربي

۲۴_ ربوبيت خدا كا اعتقاد اور اسكى طرف توجہ ، انسان كو

۴۲۰