تفسير راہنما جلد ۷

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 746

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 746
مشاہدے: 175978
ڈاؤنلوڈ: 3974


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 746 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 175978 / ڈاؤنلوڈ: 3974
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 7

مؤلف:
اردو

احكام الہى سے روگردانى كرنے سے روكتا ہے_انى اخاف ان عصيت ربي

۲۵_ قيامت، عظيم اور خوف ناك دن ہے_عذاب يوم عظيم

۲۶_ عذاب قيامت سے پيغمبر اكرم (ص) كا خوف ان كے ہر قسم كے گناہ اور نافرمانى سے باز رہنے كا عامل تھا_

انى اخاف ان عصيت ربى عذاب يوم عظيم

آنحضرت: (ص)آپ (ص) -پربہتان ۸; آپ (ص) پر تہمت ۸; آپ (ص) پر وحى ۱۵; آپ(ص) كا لوگوں كے ساتھ رابطہ ۱; آپ (ص) كا مقام ۱۴، ۱۹; آپ(ص) كا وحى كا اتباع كرنا ۱۴; آپ (ص) كو جھٹلانے والے۶;آپ (ص) كو عذاب اخروى كا خوف ۲۶; آپ(ص) كى تبليغ ۱،۱۲; آپ (ص) كى ذمہ دارى كا دائرہ كار ۱۳; آپ (ص) كى رسالت ۱۲; آپ(ص) كى عصمت ۱۴، ۱۹; آپ (ص) كى نافرمانى كے موانع ۲۶; آپ(ص) كے خوف كے اثرات ۲۶

انسان :اس كا مربى ۲۳

خدا تعالى :خدا كا كلام ۱۲; خدا كى ربوبيت ۲۳

خواہش پرستى :اس سے اجتناب كى اہميت ۱۷

خوف :عذاب اخروى كے خوف كے اثرات۲۲

دين :تبليغ دين كى اہميت ۱۶; تحريف دين كا گناہ ۲۱;تحريف دين كا ممنوع ہونا ۱۶; تحريف دين كے اثرات ۲۱

دينى راہنما :انكى ذمہ دارى ۱۶،۱۷

سزا :اس كا نظام ۱۸; اس ميں مساوات ۱۸

عذاب :عذاب اخروى كے اسباب ۲۰،۲۱

عقيدہ :ربوبيت خدا كے عقيدے كے اثرات۲۴

قرآن كريم :اس پر بہتان ۸;اس كا واضح ہونا ۳; اس كا وحى ہونا ۱۵;اسكى آيات ۲; اسكى تحريف ۱۳;اسكى خصوصيات ۳، ۱۲; اسكى ساخت ۲;اس كے مخالفين ۹; اسے تبديل كرنے كى درخواست ۷،۹;اسے

۴۲۱

جھٹلانے والے ۶; قرآن اور ابہام ۳;قرآن فہمى كا آسان ہونا ۳

قيامت :اسكى خصوصيات ۵،۲۵; اسكى خوفناكى ۲۵; اسكے جھٹلانے والے ۴;اس ميں لقاء اللہ ۵

گناہ :ناقابل بخشش گناہ ۲۱

لقاء اللہ :اس كاوقت ۵

لوگ :لوگوں كى خوشنودى حاصل كرنا ۱۷

مبلغين :انكى ذمہ دارى ۱۶،۱۷

مشركين :انكى سركشى ۱۱;انكى صفات ۱۱;انكى طرف سے حضرت محمد(ص) كى مخالفت ۱۰،۱۱; انكى طرف سے قرآن كريم كى مخالفت ۷،۱۰،۱۱;صدر اسلام كے مشركين اور حضرت محمد (ص) ۶; صدر اسلام كے مشركين اور قرآن كريم ۶;صدر اسلام كے مشركين اور قيامت ۴;صدر اسلام كے مشركين كا ليچڑپن ۱۱;صدر اسلام كے مشركين كى تہمتيں ۸; صدر اسلام كے مشركين كى خواہشات ۷،۹; مشركين اور حضرت محمد (ص) ۷،۸،۹

نافرمان لوگ :انكے اخروى عذاب كا يقينى ہونا ۱۸

نافرمانى :خدا كى نافرمانى كے اثرات ۲۰; خدا كى نافرمانى كے موانع ۲۲;۲۴

وحى :امين وحى ۱۴

ياددہانى :ربوبيت خدا كى ياد ہانى كے اثرات ۲۴

۴۲۲

آیت ۱۶

( قُل لَّوْ شَاء اللّهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلاَ أَدْرَاكُم بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُراً مِّن قَبْلِهِ أَفَلاَ تَعْقِلُونَ )

آپ كہہ ديجئے كہ اگر خدا چاہتا تو ميں تمھارے سامنے تلاوت نہ كرتا اور تمھيں اس كى اطلاع بھى نہ كرتا _ آخر ميں اس سے پہلے بھى تمھارے در ميان ايك مدت تك رہ چكاہوں تو كيا تمھارے پاس اتنى عقل بھى نہيں ہے_

۱_ قرآن كريم ، كتاب خدا ہے نہ انسانى ذہن كى تخليق_قال الذين لا يرجون لقاء نا ائت بقرآن ...قل لو شاء الله ما تلوته عليكم

۲_ حضرت محمد(ص) خدا كے بھيجے ہوئے تھے اور خدا كے حكم كے مطابق آيات قرآن كى لوگوں كے سامنے تلاوت كرتے تھے_قل لو شاء الله ما تلوته عليكم

۳_ پيغمبراكرم(ص) كا لوگوں تك پيغام الہى ( قرآن) پہنچانے كيلئے ان كے ساتھ بلاواسطہ اور براہ راست رابطہ_

قل لو شاء الله ما تلوته عليكم

۴_ تبليغ اور لوگوں كى راہنمائي كيلئے ضرورى ہے كہ دينى راہنما اور مبلغين انكے ساتھ اپنے براہ راست اور بلاواسطہ رابطے كو محفوظ ركھيں _قل لو شاء الله ما تلوته عليكم

۵_ قرآن كريم ايسى نئي چيز ہے كہ عصر پيغمبر(ص) كے لوگ مكمل طور پر اس سے بيگانے تھے_و لا ادراكم به

مندرجہ بالانكتہ اس جملے'' لو شاء الله و لا ادراكم به '' ( اگر خدا چاہتا تو تمہيں اسكے

۴۲۳

ساتھ آشنا نہ كرتا ) كے معنى كا لازمہ ہے_

۶_ معارف قرآن كے پيغمبر (ص) پر نازل ہونے سے پہلے پيغمبر اكرم(ص) كا ان سے آشنا نہ ہونا_

قل لوشاء الله ما تلوته عليكم و لا ادراكم به

ہو سكتا ہے لفظ''ادرى '' افعل تفضيل اور اعلم (داناتر ) كے معنى ميں ہو اور د ر اصل يوں ہو''ولاادرى منكم به''

۷_ پيغمبر اكرم (ص) كى بعثت سے پہلے والى زندگى اور شخصيت آپكى رسالت اور نبوت كى واضح دليل تھى _

قل لو شاء الله ما تلوته عليكم فقد لبثت فيكم عمرا من قبله

۸_ حضرت محمد (ص) كى بعثت سے پہلے والى زندگى قرآن كريم كے آسمانى اور الہى ہونے كى واضح دليل تھي_

قل لوشاء الله ما تلوته عليكم فقد لبثت فيكم عمرا من قبله

۹_پيغمبراكرم (ص) كى بعثت سے پہلے والى زندگى اور شخصيت سے آگاہى كے باوجود آپ (ص) كى رسالت اور قرآن كے آسمانى ہونے كا انكار بے عقلى كى علامت ہے_قل لوشاء الله ما تلوته عليكم فقد لبثت فيكم عمرا من قبله افلا تعقلون

۱۱_عقل ، حقائق كى شناخت كا ايك ذريعہ ہے_قل لوشاء الله ما تلوته عليكم افلا تعقلون

۱۲_ افراد كى ماضى كى انفرادى اور اجتماعى زندگى انكى شخصيت كى شناخت كا ايك ذريعہ ہے_

فقد لبثت فيكم عمرا من قبله افلا تعقلون

آنحضرت (ص) :آپ(ص) اور قرآن كريم۶; آپ (ص) اور لوگ ۳; آپ (ص) بعثت سے پہلے ۷،۸; آپ(ص) كاعلمى دائرہ كار ۶; آپ (ص) كا مقام ۲; آپ كو جھٹلانا ۹; آپ (ص) كو جھٹلانے والوں كى مذمت۱۰;آپ(ص) كى تبليغ ۲،۳; آپ(ص) كى رسالت ۲; آپ (ص) كى نبوت كے دلائل ۷

تبليغ :اسكى روش ۴

خداتعالى :اسكى طرف سے سرزنش ۱۰;اسكى كتاب ۱;اسكے رسول۲

دينى راہنما:انكى ذمہ دارى ۴;يہ اور لوگ ۴

زندگى :اجتماعى زندگى كا كردار ۱۲; انفرادى زندگى كا كردار ۱۲

شخصيت :

۴۲۴

شخصيت كى شناخت كا ذريعہ ۱۲

شناخت :اس كا آلہ ۱۱

عقل :بے عقلى كى علامتيں ۹; عقل كا كردار ۱۱

قرآن كريم:اس كا نئي چيز ہونا ۵;اسكى تكذيب ۹;اسكى خصوصيات ۱; اسكے وحى ہونے كے دلائل ۸; اسے

جھٹلانے والوں كى مذمت ۱۰

لوگ :صدر اسلام كے لوگ اور قرآن كريم ۵

مبلغين :انكى ذمہ دارى ۴;مبلغين اور لوگ ۴;

مشركين:انكى مذمت ۱۰; صدر اسلام كے مشركين اور قرآن ۱۰; صدر اسلام كے مشركين اور حضرت محمد (ص) ۱۰

آیت ۱۷

( فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللّهِ كَذِباً أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ إِنَّهُ لاَ يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ )

اس سے بڑا ظالم كون ہے جو اللہ پر جھوٹا الزام لگائے يا اس كى آيتوں كى تكذيب كرے جب كى وہ مجرمين كو نجات اپنے والا نہيں ہے_

۱_ خدا تعالى پر بہتان باند ھنا ( كسى جھوٹى چيز كو خدا كى طرف نسبت دينا )سب سے بڑا ظلم ہے_

فمن اظلم ممن افترى على الله كذب

۲_ قرآن كريم كے الہى ہونے كا عقيدہ ركھنے كے باوجود اسے جھٹلانا اور اسے جعلى قرار دينا ظلم كى انتہا ہے_

فمن اظلم ممن او كذب بآياته

۳_ ظلم اور نا انصافى كے درجے ہيں _فمن اظلم ممن افترى

۴_ قرآن كريم، خدا تعالى كى كتاب ہے_او كذب بآياته

۴۲۵

۵_ قرآن كريم ، آيات اور خدا تعالى كى نشانيوں كا مجموعہ ہے_او كذب بآياته

۶_ قرآن كريم كى ساخت آيت آيت كى صورت ميں _او كذب بآياته

۷_ عصر بعثت كے مشركين قرآن كريم كو پيغمبر اكرم (ص) كے ذہن كى تخليق سمجھتے تھے اور خود آنحضرت (ص) كو افترا باندھنے والا ( جو خدا پر جھوٹ باندھتا ہے) قرار ديتے تھے_

قال الذين لايرجون لقائنا ائت بقرآن غير هذا او بدله قل فمن اظلم ممن افترى على الله كذب

۸_ خدا پر بہتان باندھنا، بہتان باندھنے والے كى مجرمانہ اور گناہ كى رسيافطرت كى علامت ہے_

فمن اظلم ممن افترى على الله كذبا انه لايفلح المجرمون

۹_ قرآن كريم كو جھٹلانا ، جھٹلانے والے كى جرائم پيشہ اور گناہ كى رسيا فطرت كى نشانى ہے_

او كذب بآياته انه لا يفلح المجرمون

۱۰_ جرائم پيشہ افراد ناكام اور بد انجام لوگ ہيں _انه لا يفلح المجرمون

۱۱_ خدا تعالى پر بہتان باند ھنے والے ناكام اور بد انجام لوگ ہيں _افترى على الله كذبا انه لا يفلح المجرمون

۱۲_آيات الہى ( قرآن ) كو جھٹلانے والے بدانجام لوگ ہيں _اوكذب بآياته انه لا يفلح المجرمون

۱۳_عصر بعثت كے مشركين كى سازشوں اور جھٹلانے كے مقابلے ميں پيغمبراكرم (ص) كو كاميابى كا وعدہ _

او كذّب بآياته انه لا يفلح المجرمون

آيات خدا :انہيں جھٹلانے والوں كا انجام ۱۲

بہتان باندھنا :خدا پر بہتان باندھنا ۸; خدا پر بہتا ن باند ھنے كا ظلم ۱

خدا تعالى :خدا تعالى كى كتاب ۴; خدا شناسى كے دلائل ۵

خدا پر بہتان باندھنے والے:انكا انجام ۱۱; انكى سرشت ۸

ظلم :اسكے درجے ۱،۲،۳

۴۲۶

قرآن كريم:اس پر بہتان باندھنا ۷;اس پر بہتان باندھنے كا ظلم ۲; اسكى خصوصيات ۴،۵،۶; اسكى ساخت ۶; اسے جھٹلانا ۹;اسے جھٹلانے كا ظلم ۲; اسے جھٹلانے والوں كا انجام ۱۲;اسے جھٹلانے والوں كى فطرت۹; قرآن كريم خدا كى آيات ميں سے ۵

گناہ گارلوگ:انكى نشانياں ۸،۹

مجرمين :انكا انجام ۱۰

محمد (ص) :آپ اور صدر اسلام كے مشركين ۱۳; آپ پر بہتان باندھنا ۷; آپ كو وعدہ ۱۳; آپ كى كاميابى ۱۳

مشركين:صدر اسلام كے مشركين اور حضرت محمد (ص) ۷; صدر اسلام كے مشركين اور قرآن كريم۷;صدر اسلام كے مشركين كى افترا پردازياں ۷

آیت ۱۸

( وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللّهِ مَا لاَ يَضُرُّهُمْ وَلاَ يَنفَعُهُمْ وَيَقُولُونَ هَـؤُلاء شُفَعَاؤُنَا عِندَ اللّهِ قُلْ أَتُنَبِّئُونَ اللّهَ بِمَا لاَ يَعْلَمُ فِي السَّمَاوَاتِ وَلاَ فِي الأَرْضِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ )

اس سے بڑا ظالم كون ہے جو اللہ چھو ڑ كر ان كى پرستش كرتے ہيں جو نہ نقصان پہنچا سكتے ہيں اورنہ فائدہ اور يہ لوگ كہتے ہيں كہ يہ خدا كے يہاں ہمارى سفارش كرنے والے ہيں تو آپ كہہ ديجئے كہ تم تو خدا كو اس بات كى اطلاع كررہے ہو جس كا علم اسے آسمان وزمين ميں كہيں نہيں ہے وہ پاك و پاكيزہ ہے اور ان كے شرك سے بلند و برتر ہے _

۱_ جاہليت كے عرب، مشركين اورربوبيت خدا كے منكر تھے_

۴۲۷

و يعبدون من دون الله

۲_عصر بعثت كے مشركين كئي خداؤں كى ربوبيت اور پروردگارى كا عقيدہ ركھتے تھے اور انكى پرستش كرتے تھے_

و يعبدون من دون الله و يقولون هؤ لاء شفعاؤنا

۳_ عصر بعثت كے مشركين جنہيں خدا سمجھتے تھے انكى عبادت نفع حاصل كرنے اور نقصان سے بچنے كيلئے كرتے تھے_

و يعبدون من دون الله مالا يضرهم و لا ينفعهم

۴_ عصر بعثت كے مشركين اپنے خيالى خداؤں كے مجسمے بنا كر انكے سامنے پرستش كرنے لگتے تھے_

و يعبدون من دون الله مالا يضرهم و لا ينفعهم

مندرجہ بالا مطلب كلمہ '' ما' ' سے حاصل ہوتا ہے كہ جو زيادہ تر عقل و فكر سے خالى چيزوں كيلئے استعمال كيا جاتا ہے_

۵_غير خدا كى عبادت حرام ہے_و يعبدون من دون الله

آيت شريفہ ، غير خدا كى عبادت كرنے كى وجہ سے مشركين كى مذمت كر رہى ہے اور خدا تعالى كى طرف سے مذمت اسكى حرمت كى دليل ہے_

۶_ انسان كا نفع اور نقصان صرف خدا كے ہاتھ ميں ہے_و يعبدون من دون الله مالايضرهم و لا ينفعهم

۷_ عصر بعثت كے مشركين اپنے خيالى معبودوں كو انسان اور خدا كے در ميان شفاعت كا وسيلہ سمجھتے تھے_

و يعبدون من دون الله و يقولون هؤلاء شفعا ؤنا عند الله

۸_ عصر بعثت كے مشركين خدا كے معتقد تھے ليكن ربوبيت ميں اسكى وحدانيت كے منكر تھے_

و يعبدون من دون الله و يقولون هؤلاء شفعاؤنا عند الله

۹_ عصر بعثت كے مشركين انسان كو خدا كے قريب ہونے اور اسكى بارگاہ ميں حاضر ہونے كے لائق نہيں سمجھتے تھے_

و يعبدون من دون الله و يقولون هؤلاء شفعاؤن

۱۰_مشركين ، شفاعت كى اميد ركھتے ہوئے بتوں كى عبادت كرتے تھے_

و يعبدون من دون الله و يقولون هؤلاء شفعاؤنا عند الله

۱۱_شرك ايك خيالى سوچ ہے اور اسكى كوئي علمى اور برہانى

۴۲۸

بنياد نہيں ہے_و يعبدون من دون الله قل اتنبئون الله بما لا يعلم فى السموت و لافى الارض

۱۲_جہان خلقت ميں كئي آسمان ہيں _فى السموت و لا فى الارض

۱۳_جہان ہستى ( آسمان و زمين ) خدا تعالى كے علمى احاطے ميں ہيں _قل اتنبئون الله بما لا يعلم فى السموت ولا فى الارض

۱۴_ جس چيز كا خدا كو علم نہ ہو وہ موجود ہى نہيں ہے_قل اتنبئون الله بما لا يعلم فى السموت و لا فى الارض

۱۵_ خدا تعالى ، كمال مطلق اور ہر عيب و نقص سے پاك ہے_سبحانه

۱۶_ خدا تعالى اس سے منزہ و مبرا ہے كہ اس كا كوئي شريك ہو _سبحانه و تعالى عما يشركون

۱۷_ امام على (ع) سے روايت كى گئي ہے:'' اما ما لا يعلمه الله ، فلا يعلم الله ان له شريكا و لا وزيرا و لا صاحبة و لا ولدا و شرحه فى القرآں : ''قل اَتنبئون الله بما لا يعلم '' ...;

... وہ چيز جسے خدا نہيں جانتا( اس سے مراد) يہ ہے كہ جسے خدا ( اپنے لئے) شريك نہيں سمجھتا اور نہ وزير نہ ہمسر اور نہ فرزنداور اسكى وضاحت قرآن ميں يوں ہے'' آيا خدا كو خبر ديتے ہو اسكى جسے وہ نہيں جانتا ؟(۱)

۱۸_ امام صادق (ع) سے روايت كى گئي ہے كہ آپ نے فرمايا (... قالت بنو اسماعيل '' هولاء شفعاؤنا عند الله '' فكفرت و لم تعبد الاصنام )

اولاد اسماعيل نے كہا بت خدا كے يہاں ہمارے سفارشى ہيں پس وہ كافر ہوگئے ليكن انہوں نے بتوں كى پرستش نہيں كى _(۲)

آسمان :انكا متعدد ہونا ۱۲

احكام :۵

اسما و صفات :صفات جلال ۱۵،۱۶،۱۷

بت :

____________________

۱) بحار الانوار ج ۴۰ص ۲۸۶ح ۴۵_

۲) تفسير عياشى ج ۲ص ۲۳۱ح ۳۱_ نور الثقلين ج ۲ ص ۲۹۷ح ۳۲_

۴۲۹

انكى شفاعت ۱۸

توحيد :توحيد افعالى ۶; توحيد ربوبى كو جھٹلانے والے ۸

جاہليت :اس ميں شرك ۱

خدا تعالى :اس كا منزہ ہونا ۱۵،۱۶;اسكى خصوصيات ۶; خدا تعالى اور جہالت ۱۷; خدا تعالى اور نقص ۱۵; خدا تعالى كا خلقت كے بارے ميں علم ۱۳; خدا تعالى كا علمى احاطہ ۱۳، ۱۴;خدا تعالى كا كمال ۱۵

ربوبيت خدا:اسے جھٹلانے والے۱

روايت :۱۷،۱۸

شرك:شرك كاغير منطقى ہونا۱۱

عبادت :غير خدا كى عبادت كا حرام ہونا ۵

عقيدہ :توحيد كا عقيدہ ۸

كفار :۱۸

محرمات ۵

مشركين :۱انكا شرك عبادى ۴; صدر اسلام كے مشركين اور باطل معبود ۳،۴،۷;صدر اسلام كے مشركين كا شرك ۲; صدر اسلام كے مشركين كا شرك ربوبى ۸; صدر اسلام كے مشركين كا عقيدہ ۲،۷ ،۸ ; صدر اسلام كے مشركين كى شفاعت كرنے والے ۷; صدر اسلام كے مشركين كى فكر ۹; صدر اسلام كے مشركين كى مفاد پرستى ۳; صدر اسلام كے مشركين كے اہداف ۳; مشركين اور بتوں كى شفاعت ۱۰; مشركين اور خدا كا تقرب ۹; مشركين كى بت پرستى كا فلسفہ ۱۰

نفع :اس كا سرچشمہ ۶

نقصان :اس كا سرچشمہ ۶

۴۳۰

آیت ۱۹

( وَمَا كَانَ النَّاسُ إِلاَّ أُمَّةً وَاحِدَةً فَاخْتَلَفُواْ وَلَوْلاَ كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ فِيمَا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ )

سارے انسان فطرتاً ايك امت تھے سب آپس ميں الگ الگ ہوگئے اور اگر تمھارے رب كى بات پہلے سے طے نہ ہوچكى ہوتى تو يہ جس بات ميں اختلاف كرتے ہيں اس كا فيصلہ ہو چكا ہوتا _

۱_ سب سے پہلے معاشرے كے لوگ ايك امت كى صورت ميں زندگى بسر كر رہے تھے_و ما كان الناس الاامة واحدة

۲_ آغاز تاريخ سے انسا ن كى زندگى اجتماعى تھى _و ما كان الناس الا امة واحدة

''امت '' ہر اس گروہ كو كہا جاتا ہے كہ جس كا محور كوئي ايك شے ہو _

۳_ توحيد اور ايك خدا كى عبادت ، پہلے معاشروں كا مشتركہ دين تھا_و ما كان الناس الا امةواحدة فاختلفوا

''امت '' ہر اس گروہ كو كہا جاتا ہے جو كسى ايك شے كے گرد جمع ہو_اور سابقہ آيت كو مد نظر ركھتے ہوئے، پہلے انسانى معاشروں كو جمع كرنے والا وہ امر واحد كہ جس نے ان سے ايك امت تشكيل دى توحيد اور يكتا پرستى ہے_

۴_ ايك خداكى عبادت كرنے والى وہ پہلى ايك امت زيادہ دير تك نہ رہى اور موحد ومشرك دوگروہوں ميں تقسيم ہوگئي_

و ما كان الناس الّا امة واحدة فاختلفوا

''زيادہ دير تك نہ رہى '' يہ مطلب'' فاختلفوا'' كى '' فا'' سے حاصل ہوتا ہے_

۵_ تاريخ، پيدائش انسان كے پہلے دن سے ہى دين

۴۳۱

دارى اور خداپرستى كى شاہد ہے_و ما كان الناس الا امة واحدة فاختلفوا

۶_ مشرك معاشروں كو مہلت دينا اور انكى سزا كو جہان آخرت تك مؤخر كرنا دنيا ميں خدا تعالى كا رائج قانون ہے_

و لولا كلمة سبقت من ربّك لقضى بينهم

آدم و حوا كے زمين پر اتر تے وقت اللہ تعالى نے فرمايا'' و لكم فى الارض مستقر ومتاع الى حين '' '' تم''(خطاب آدم و حوا سميت سب انسانوں كو ہے) زمين پر ايك محدود مدت تك رہوگے اور اسكى نعمتوں سے استفادہ كروگے(بقرہ ۳۶)

يعنى دنيا ميں قانون الہى يہ ہے كہ ہر معاشرے كا ايك معين زمانہ اور محدود وقت ہے اس سے پہلے وہ ختم نہيں ہوگا '' و لو لا كلمة سبقت من ربك ' ' اسى قانون كى طرف اشارہ ہے_

۷_ شرك ناقابل بخشش گناہ ہے_و لو لا كلمة سبقت من ربك لقضى بينهم

۸_اگر خدا نہ چاہتا كہ زمين پر نوع انسانى باقى رہے تو پہلے معاشرے ميں پيدا ہونے وا لا اختلاف اسے ختم كركے ركھ ديتا _

ولو لاكلمة سبقت من ربك لقضى بينهم فيما فيه يختلفون

مندرجہ بالا نكتہ اس صورت ميں ہے كہ جب يہ جملہ''لو لاكلمة سبقت من ربك '' اس جملے''و لكم فى الارض مستقر و متاع الى حين '' كے مضمون كى طرف اشارہ ركھتا ہو تو پھر اس صورت ميں ''لقضى بينہم'' سے مراد انكى ہلاكت اور نابودى كا حكم ہوگا _

۹_ قيامت ، موحدين اور مشركين كے در ميان فيصلے كا دن _و لو لا كلمة سبقت من ربك لقضى بينهم فيما فيه يختلفون

چونكہ خدا تعالى نے فرمايا ہے دنيا اہل توحيد اور اہل شرك كے در ميان فيصلے كا دن نہيں ہے تو اس كا مطلب يہ ہے كہ انكے در ميان فيصلے كى جگہ كوئي اور جہان ہے_

۱۰_خدا تعالى انسانوں كا پروردگار اور تربيت كرنے والا ہے_و لو لا كلمة سبقت من ربك

۱۱_مشرك معاشروں كودنياميں مہلت دينا اور انكى سزا كو آخرت تك مؤخر كرنا ، خدا تعالى كے انسانوں كا رب اور پروردگار ہونے كا تقاضا ہے_و لو لا كلمة سبقت من ربك لقضى بينهم فيما فيه يختلفون

اختلاف :اسكے اثرات ۸

۴۳۲

اديان :انكى ہم آہنگى ۳

امتيں :امت واحدہ ۱

انسان :اسكے ختم ہونے كے موانع ۸:انسان كاتربيت كرنے والا ۱۰; انسان كى اجتماعى زندگى ۲; انسان كى تاريخ ۱;پہلے انسانوں كا دين ۳; پہلے انسانوں كا دينى اختلاف ۴; پہلے انسانوں كى اجتماعى زندگى ۲; پہلے انسانوں ميں خدا شناسى ۵;پہلے انسانوں ميں سے مشركين ۴;پہلے انسانوں ميں سے موحدين ۴

توحيد:توحيد عبادى تاريخ ميں ۳

توحيد پرست لوگ:يہ قيامت ميں ۹

خدا تعالى :اس كى ربوبيت ۱۰;اسكى ربوبيت كے اثرات ۱۱; اس كى سنتيں ۶;اسكى مشيت كے اثرات۸; اس

كى مہلتوں كا سرچشمہ ۱۱;خدا شناسى تاريخ ميں ۵

خدا تعالى كى سنتيں :اسكى مہلت دينے واليسنت ۶

ديندارى :ديندارى تاريخ ميں ۵

زندگى :اجتماعى زندگى كى تاريخ ۲

شرك:اس كا گناہ ۷

قيامت :اس كى خصوصيات ۹; اس ميں فيصلہ ۹

گناہ :ناقابل بخشش گناہ۷

مشركين :انكو مہلت ۶،۱۱; يہ قيامت ميں ۹

معاشرہ:پہلا معاشرہ ۱

۴۳۳

آیت ۲۰

( وَيَقُولُونَ لَوْلاَ أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّهِ فَقُلْ إِنَّمَا الْغَيْبُ لِلّهِ فَانْتَظِرُواْ إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ )

يہ لوگ كہتے ہيں كہ خدا كى طرف سے پر كوئي نشانى كيوں نہيں نازل ہوتى تو آپ كہہ ديجئے كہ تمام غيب كا اختيار پروردگار كو ہے او ر تم انتظار كرو اور ميں بھى تمھارے ساتھ انتظار كرنے والوں ميں ہوں _

۱_ صدر اسلام كے مشركين كا قرآن كے مقابلے ميں رد عمل تحقير آميز تھا_و يقولون لو لا انزل عليه آية من ربه

قرينہ مقام بتاتا ہے كہ '' آية'' سے مراد معجزہ ہے يعنى مشركين كہتے تھے كہ محمد (ص) پر خدا كى طرف سے معجزہ نازل كيوں نہيں ہو ا كہ جس كا مطلب يہ ہے كہ ہم قرآن كو پيغمبر، كے دعوى كے سچا ہونے كيلئے خدا كى ايك آيت اور نشانى كے طور پر قبول نہيں كرتے اور يہ در حقيقت قرآن كى شان كى تحقير اور كتاب خدا كو معمولى سمجھنا ہے_

۲_ عصر بعثت كے مشركين بہانے بنانے والے لوگ تھے_و يقولون لو لا انزل عليه آية من ربه

آيات قرآن كے مسلسل نازل ہونے كے باوجود مشركين كى طرف سے معجزہ كے نازل ہونے كى درخواست در حقيقت پيغمبر(ص) كى رسالت كو قبول كرنے سے فرار كا ايك بہانہ ہے_

۳_ قرآن كريم كى آيات اور سورتوں كے پے در پے نازل ہونے كے باوجود عصر بعثت كے كفا رايك اور معجزہ كا نزول چاہتے تھے_و يقولون لو لا انزل عليه آية من ربه

۴_ معجزہ كے نازل ہونے اور اسكے نازل نہ ہونے كا فلسفہ ايسے امور غيبى ميں سے ہے كہ جنہيں صرف

۴۳۴

خداجانتاہے_و يقولون لو لا انزل عليه آية من ربه فقل انما الغيب لله

۵_ معجزہ خدا تعالى كا فعل ہے اور پيغمبراكرم (ص) كى قدرت سے باہر ہے_لو لا انزل عليه آية من ربه فقل انما الغيب لله

۶_خدا تعالى كى طرف سے عصر بعثت كے بہانے تلاش كرنے والے مشركين كو نزول معجزہ كاوعدہ_

و يقولون لولاانزل عليه آية من ربه فقل انما الغيب لله فانتظروا

۷_ پيغمبر اكرم (ص) مشركين كے مختلف بہانوں اور عدم نزول معجزہ كى علت كے بارے ميں مكرر سوال كے مقابلے ميں خدا تعالى كى طر ف سے جواب اور راہنمائي كے منتظر تھے_و يقولون لو لا انزل عليه آية من ربه انى معكم من المنتظرين

۸_ خدا تعالى نے عصر بعثت كے بہانےتلاش كرنے والے مشركين كو سخت اور قريب الوقوع سزا كى دھمكى دى _

و يقولون لو لا انزل عليه آية من ربه فانتظروا

ہو سكتا ہے'' انتظروا'' كا امر دھمكى ( عذاب كى دھمكي) دينے كيلئے ہو اور مادہ انتظار عذاب كے قريب الوقوع ہونے كا بيان ہو _

۹ _ امام رضا(ع) سے روايت كى گئي ہے كہ آپ نے فرمايا''ما احسن الصبر و انتظار الفرج اما سمعت قول الله عزوجل( فانتظروا انى معكم من المنتظرين ) فعليكم بالصبر فانه انمايجيء الفرج على اليا س ...'' (۱)

كتنا اچھا ہے صبر اور انتظار فرج كيا تونے خدائے عز وجل كايہ كلام نہيں سنا ( كہ جسكے كہنے كا پيغمبر كو حكم ديتا ہے)پس انتظار كرو ميں بھى تمہارے ساتھ انتظار كر رہا ہوں پس صبر كا دامن تھام كے ركھو كيونكہ فرج اور گشائش نااميدى كے بعد آتى ہے_

آنحضرت(ص) :آپ(ص) اور صدر اسلام كے مشركين ۸; آپ(ص) اور نزول وحى ۸; آپ (ص) كى قدرت كا محدود ہونا ۶

انتظار فرج:اسكى اہميت ۱۰

خدا تعالى :اس كا علم غيب ۴;اسكى خصوصيات ۴،۵، ۶; اسكى دھمكياں ۹;اسكے افعال ۶; اسكے وعدے ۷

____________________

۱) كمال الدين صدوق ص ۶۴۵ح ۵باب ۵۵_ نور الثقلين ج ۲ص ۲۹۷ح ۳۴

۴۳۵

روايت :۱۰

صبر :اسكى اہميت ۱۰

غيب:اسكے موارد ۵

كفار :صدر اسلام كے كفار كى بہانہ جوئي ۳; صدر اسلام كے كفار كے مطالبے۳; كفار اور معجزہ كى درخواست ۳

كيفر:اسكے درجے ۹

مشركين:صدر اسلام كے مشركين اور قرآن ۱; صدر اسلام كے مشركين اور معجزے ۸; صدر اسلام كے مشركين كا سلوك ۱;صدر اسلام كے مشركين كا سوال ۸;صدر اسلام كے مشركين كو دھمكى ۹;صدر اسلام كے مشركين كى بہانہ جوئي ۲،۷،۸; مشركين كو معجزے كا وعدہ ۷

معجزہ :اس كا سرچشمہ ۵،۶

آیت ۲۱

( وَإِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً مِّن بَعْدِ ضَرَّاء مَسَّتْهُمْ إِذَا لَهُم مَّكْرٌ فِي آيَاتِنَا قُلِ اللّهُ أَسْرَعُ مَكْراً إِنَّ رُسُلَنَا يَكْتُبُونَ مَا تَمْكُرُونَ )

اور جب تكليف پہنچتے كے بعد ہم نے لوگوں كو ذرا رحمت كا مزہ چكھا ديا تو فوراً ہمارى آتيوں ميں مكارى كرنے لگے تو آپ كہہ ديجئے كہ خدا تم سے تيز تر تدبيريں كرنے والا ہے اور ہمارے نمائندے تمھار ے مكر كو برابر لكھ رہے ہيں _

۱_رفاہ و آسائش ، انسان كيلئے رحمت خدا كا ايك جلوہ ہے_و اذا اذقنا الناس رحمة من بعد ضراء مستهم

ضرائ( سختى ) كے قرينے كو مد نظر ركھتے ہوئے كلمہ ''رحمت'' رفاہ و آسائش سے كنايہ ہے_

۲_ رحمت خدا ، دنيا ميں سب انسانوں كے شامل حال

۴۳۶

ہے_و اذا اذقنا الناس رحمة

۳_ انسان خدا تعالى كى نعمتوں كے مقابلے ميں ناشكرا ہے_و اذا اذقنا الناس رحمة اذا لهم مكر فى آياتنا

آيت كا مفہوم يہ ہے كہ انسان ان نعمتوں كاجو خدا تعالى نے اسے دے ركھى ہيں شكر ادا كرنے كى بجائے اسكى آيات اور نشانيوں كے مقابلے ميں مكر و فريب كرتا ہے_

۴_ خدا تعالى كى طرف سے ناشكرے انسانوں كى مذمت _و اذا اذقنا الناس رحمة اذا لهم مكر فى آياتنا

۵_ خدا تعالى كى نعمتوں كے مقابلے ميں شكر ادا كرنا اچھا اور ضرورى ہے _و اذا اذقنا الناس رحمة اذا لهم مكر فى آياتنا

۶_ زيادہ رفاہ اور آسائش ناشكرى اور كفران نعمت كا پيش خيمہ ہے_

و اذا اذقنا الناس رحمة من بعد ضراء مستهم اذا لهم مكر فى آياتنا

۷_ اديان آسمانى اور پيامبران الہى لوگوں كيلئے رحمت خدا كے جلوے ہيں _و اذا اذقنا الناس رحمة

سابقہ جملوں كو مد نظر ركھتے ہوئے ہو سكتا ہے'' و اذا اذقنا الناس رحمة'' ميں رحمت ان آسمانى اديان سے كنايہ ہو جنہيں انبياء بشر كى مشكلات و مصائب سے نجات كيلئے لائے ہيں _

قابل ذكر ہے كہ جملہ'' اذا لهم مكر فى آياتنا '' بھى اسى مطلب كى تائيد كرتا ہے _

۸_انسان; خدا تعالى ،كے انبياء كو بھيجنے اور انكى الہى تعليمات جيسى نعمتوں كے مقابلے ميں ناشكر ا ہے_

و اذا اذقنا الناس رحمة اذا لهم مكر فى آياتن

۹_عصر بعثت كے امرا طبقے كا پيغمبراكرم(ص) كے مقابلے ميں آنا اور ان كا آنحضرت (ص) كے معجزہ ( قرآن كريم) كے مقابلے ميں مكر اور سازش سے كام لينا _و اذا اذقنا الناس رحمة من بعد ضراء مستهم اذا لهم مكر فى آياتنا

۱۰_ قرآن كريم كى ساخت آيت آيت كى صورت ميں ہے_اذا لهم مكر فى آياتنا

۱۱_خدا تعالى كى تدبير سب تدبيروں سے زيادہ سرعت والى اور كارآمد ہے_

اذا لهم مكر فى آياتنا قل الله اسرع مكرا

۴۳۷

۱۲_ پيامبران الہى كو ان سازشوں اور نيرنگ بازيوں كے مقابلے ميں خدا تعالى كى حمايت اور نصرت حاصل ہے_

واذا اذقنا الناس رحمة اذا لهم مكر فى آياتنا قل الله اسرع مكرا

۱۳_ خداتعالى كى طرف سے عصر بعثت كے نيرنگ بازوں اور سازشيوں كو عذاب كى دھمكى اور ان كے مقابلے ميں پيغمبر (ص) اور قرآن كى حمايت كا اعلانو اذا اذقنا الناس رحمة ...اذا لهم مكر فى آياتنا قل الله اسرع

مكرہو سكتا ہے مكر خدا ، اسكے عذاب سے كنايہ ہو_

۱۴_ قرآن كے خلاف سازش اور نيرنگ بازى ايك ناكام كوشش ہے اور يہ سازشى لوگ اپنى سازشوں كو پر ثمر بنانے سے پہلے ہى مكر ( عذاب ) خدا كے دام ميں پھنس جائيں گے _اذا لهم مكر فى آياتنا قل الله اسرع مكرا

۱۵_ انسانوں كے اعمال ، نگران فرشتوں كے ذريعے ثبت اور محفوظ كئے جاتے ہيں _ان رسلنا يكتبون ما تمكرون

۱۶_انسان كے اعمال كے نگران فرشتے كسى بھى عمل كے لكھنے سے گريز نہيں كرتے اگر چہ وہ چھوٹا اور معمولى ہى ہو_

ان رسلنا يكتبون ما تمكرون

'' ما تمكرون '' ميں كلمہ '' ما'' عموم كا فائدہ دے رہاہے_

۱۷_ قرآن كريم ، خدا تعالى كے فرشتوں كى حفاظت اور نگرانى ميں ہے_

اذا لهم مكر فى آياتنا قل الله اسرع مكرا ان رسلنا يكتبون ما تمكرون

قرينہ مقام كو ديكھتے ہوئے كہا جا سكتا ہے كہ خدا تعالى نے قرآن كو ہميشہ ركھنے اور اسے كفار اور دين دشمن انسانوں كے شيطانى ہتھكنڈوں سے محفوظ ركھنے كيلئے فرشتوں كى ڈيوٹى لگا ركھى ہے اور '' ان رسلنا يكتبون ما تمكرون '' ميں ''رسل '' سے مراد يہى فرشتے ہيں _

آسودہ حال لوگ:صدر اسلام كے آسودہ حال لوگ اور قرآن ۹; صدر اسلام كے آسودہ حال لوگ اور حضرت محمد (ص) ۹; صدر اسلام كے آسودہ حال لوگوں كى سازش ۹

اديان :انكى اہميت ۷

اسلام :صدر اسلام كى تاريخ ۹

انبياء :انبياء اور سازش كرنے والے ۱۲; انكا كردار ۷;

۴۳۸

انكے حامى ۱۲

انسان :اس كا كفران ۳،۸; اسكى صفات ۳

خدا تعالى :اس كى تدبير ۱۴;اس كى تدبير كى خصوصيات ۱۱; اس كى حمايت ۱۲، ۱۳;اس كى دھمكياں ۱۳; اسكى رحمت كى خصوصيات ۲;اسكى رحمت كى نشانياں ۱،۷; اسكى رحمت كى وسعت ۲; اس كى طرف سے مذمت ۴;اس كے عذاب ۱۴; مكر خدا كے اثرات ۱۱

رفاہ:اسكى اہميت ۱; اسكے اثرات ۶

سازش كرنے والے:انكا عذاب ۱۴; انكو دھمكى ۱۳

شكر :شكر نعمت كى اہميت ۵

طبقہ اشراف:صدر اسلام كا طبقہ اشراف اور آنحضرت(ص) ۹;صدر اسلام كا طبقہ اشراف اور قرآن ۹; صدر اسلام كے طبقہ اشراف كى سازشيں ۹

عذاب :اسكى دھمكى ۱۳

عمل :اس كا ثبت ہونا ۱۵،۱۶; پسنديدہ عمل ۵

فرشتے :عمل لكھنے والے فرشتوں كا كردار ۱۵،۱۶; فرشتے اور قرآن كى حفاظت ۱۷

قرآن كريم :اسكى حمايت ۱۳; اسكى خصوصيات ۱۰; اسكى ساخت ۱۰; اسكے خلاف سازش ۹; اسكے خلاف سازش كا بے اثر ہونا ۱۴; اسكے محافظ ۱۷

كفران :كفران دين ۸;كفران كرنے والوں كى مذمت ۴; كفران نعمت كا پيش خيمہ ۶

محمد(ص) :آپ (ص) كى حمايت ۱۳; آپ (ص) كے خلاف سازش كرنا ۹

نعمت :نعمت انبياء ۸

۴۳۹

آیت ۲۲

( هُوَ الَّذِي يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ حَتَّى إِذَا كُنتُمْ فِي الْفُلْكِ وَجَرَيْنَ بِهِم بِرِيحٍ طَيِّبَةٍ وَفَرِحُواْ بِهَا جَاءتْهَا رِيحٌ عَاصِفٌ وَجَاءهُمُ الْمَوْجُ مِن كُلِّ مَكَانٍ وَظَنُّواْ أَنَّهُمْ أُحِيطَ بِهِمْ دَعَوُاْ اللّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ لَئِنْ أَنجَيْتَنَا مِنْ هَـذِهِ لَنَكُونَنِّ مِنَ الشَّاكِرِينَ )

وہ خدا وہ ہے جو تمھيں خشكى اور سمند رميں سير كراتا ہے يہاں تك كہ جب تم كشتى ميں تھے اور پاكيز ہ ہو ا ئيں چليں اور سارے مسافرخوش ہوگئے تو اچانك ايك تيز ہو اچل گئي اور موجوں نے ہر طرف سے گھيرے ميں لے ليا اور يہ خيال پيدا ہو گيا كہ چاروں طرف سے گھر گئے ہيں تو دين خالص كے ساتھ اللہ سے دعا كرنے لگے كہ اگر اس مصيبت سے نجات مل گئي تو ہم يقينا شكر گذاروں ميں ہوجائيں گے _

۱_ بيابانوں كے لمبے سفر طے كرنے كيلئے گھوڑے خچر اور سامان اٹھانے والے چو پاؤں كا انسان كى خدمت ميں حاضر رہنا خدا تعالى كى ربوبيت اور پروردگار ہونے كى علامت ہے_هو الذى يسيركم فى البر

ان آيات ميں خطاب مشركين اور ان لوگوں كوہے جو ربوبيت خدا كہ جو جہان خلقت كے تارو پود ميں جلوہ گر ہے سے غافل ہيں _

۲_معتدل اور موافق ہواؤں كے سائے ميں درياؤں ميں كشتيوں كى حركت خدا تعالى كى ربوبيت اور پروردگارى كا ايك جلوہ ہے_هو الذى يسيركم فى البر و البحر حتى اذا كنتم فى الفلك و جرين بهم بريح طيبة

۳_ قدرتى عوامل ، خدا تعالى كے كاموں كى تجلى گاہ_

۴۴۰