تفسير راہنما جلد ۷

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 746

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 746
مشاہدے: 176296
ڈاؤنلوڈ: 3988


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 746 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 176296 / ڈاؤنلوڈ: 3988
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 7

مؤلف:
اردو

هو الذى يسيركم فى البر و البحر حتى اذا كنتم فى الفلك و جرين بهم بريح طيبة

فعل ''يسير'' كو خدا تعالى كى طرف نسبت دينا باوجود اسكے كہ ہميں علم ہے بيابانوں كو طے كرنا اور درياؤں ميں سے گزر جانا بلا واسطہ طور پرسواريوں اور ہواؤں كے ذريعے انجام پاتا ہے_ مندرجہ بالا مطلب كو بيان كرتا ہے_

۴_ عصر بعثت ميں دريائي سفروں كيلئے بادبانى كشتيوں سے استفادہ ہونا _حتى اذا كنتم فى الفلك و جرين بهم بريح طيبة

۵_ بادبانى كشتيوں كے ذريعے دريائي سفر، موافق ہواؤں كا مرہون منت ہے_حتى اذا كنتم فى الفلك و جرين بهم بريح طيبة

۶_ فرح بخش اور موافق ہواؤں كا چلنا بادبانى كشتيوں كے ذريعے درياؤں كو طے كرنے والوں كى خوشى كا سامان فراہم كرتا ہے_حتى اذا كنتم فى الفلك و جرين بهم بريح طيبة و فرحوا به

۷_ عصر بعثت ميں دريائي سفروں كيلئے جن بادبانى كشتيوں سے استفادہ كيا جاتا تھا وہ طوفانوں اور دريائي لہروں كے مقابلے ميں آسيب پذير تھيں _حتى اذا كنتم فى الفلك جاء تها ريح عاصف و جاء هم الموج من كل مكان و ظنوا انهم احيط بهم

۸_ بادبانى كشتيوں كے ذريعے درياؤں كو طے كرنا ايسا سفرہے جو اميد و خوف كے ہمراہ ہے_

حتى اذا كنتم فى الفلك و فرحوا بها و ظنوا انهم احيط بهم

۹_ تيز ہواؤں كا چلنا دريا كے طوفانى ہونے اور لہروں كے اٹھنے كا سبب بنتا ہے _

جاء تها ريح عاصف و جائهم الموج من كل مكان

۱۰_ دريا كا طوفانى ہوجانا اور كشتى كے غرق ہونے كے خطرے كا احساس كرنا ان لمحات ميں سے ہے جن ميں انسان خدا تعالى اور اسكى بارگاہ ميں خالصانہ راز و نياز كرنے كى طرف توجہ كرتا ہے_

و جاء هم الموج من كل مكان وظنوا انهم احيط بهم دعوا الله مخلصين له الدين

۱۱_ انسان كے يہاں دنيا كا آجانا اسكے خدا سے غفلت اور دنيا كااس سے پيٹھ پھير جانا اسكے خدا كى طرف توجہ كا عامل ہے_

و جرين بهم بريح طيبة و فرحوا بها جائتها ريح عاصف و ظنوا انهم احيط بهم دعوا الله مخلصين له الدين

۴۴۱

۱۲_توحيد اور صرف خدا كى ربوبيت كا اعتقاد انسان كى فطرت اور سرشت ميں موجود ہے_

و جائهم الموج من كل مكان وظنوا انهم احيط بهم دعوا الله مخلصين له الدين

۱۳_ مجبور ہو جانے اور موت كے خطرے كے احساس كا وقت انسان كى توحيدى فطرت كے جلوہ گر ہونے اور اسكے شرك سے رخ موڑلينے كا وقت ہے_و جائهم الموج من كل مكان دعو ا الله مخلصين له الدين

۱۴_ مجبورى اور موت كے خطرے كے وقت لوگ بارگاہ خداوندى ميں دعا كرتے ہيں اور مسلسل قسميں كھا كھا كر كہتے ہيں كہ وہ اسكے شكر گزار بندے بنيں گے_وظنوا انهم احيط بهم دعوا الله مخلصين له الدين لئن انجيتنا من هذه لنكونن من الشاكرين

۱۵_نا شكرے لوگ موت ( غرق ہونے و غيرہ) كے خطرے كے احساس كے وقت خدا تعالى كے ساتھ محكم پيمان باندھتے ہيں كہ اگر اس گرداب سے نجات پاگئے تو ہرگز گناہ كے قريب نہيں جائيں گے اور شكر گزار بندوں كے حلقے ميں داخل ہوجائيں گے_و ظنوا انهم احيط بهم دعواالله لئن انجيتنا من هذه لنكونن من الشاكرين

۱۶_ مجبورى ، پريشانى اور موت كے خطرے كے وقت انسان كى غير خدا سے اميد منقطع ہوجاتى ہے_

و ظنوا انهم احيط بهم دعوا الله مخلصين له الدين لئن انجيتنا من هذه لنكونن من الشاكرين

۱۷_ مجبورى ، پريشانى اور موت كے خطرے كے احساس كے وقت انسان كو اپنى برائياں ياد آتى ہيں ،بارگاہ خدا ميں ندامت اور شرمسارى كا اظہار كرتاہے اور اپنى خطائوں اور ناشكرى سے توبہ كرتا ہے_

و ظنوا انهم احيط بهم دعوا الله لنكونن من الشاكرين

انسان:انسان اور مفيد چو پائے۱; انسان كا خدا كے ساتھ عہد ۱۵ ;ناشكر ے انسان خطرے كے وقت ۱۵

بيچارگى :اسكے اثرات ۱۳،۱۶،۱۷

توحيد :توحيد ربوبى كا فطرى ہونا ۱۲

خدا تعالى :افعال خدا كے مظاہر ۳; خداشناسى بے چارگى كے وقت ۱۴; خداشناسى سختى ميں ۱۰; خدا(كى ياد) غرق ہوتے وقت ۱۰;ربوبيت خدا كى نشانياں ۱،۲

۴۴۲

دريا :اسكى موجوں كے عوامل ۹; اسكے طوفان كے عوامل ۹

درياؤں كو طے كرنے والے:انكى خوشنودى كے عوامل ۶

دعا :دعا، بيچارگى كے وقت ۱۴; دعا، دريائي طوفان كے وقت ۱۰

دنيا :اسكے آنے كے اثرات ۱۱; اسكے پيٹھ پھيرنے كے اثرات ۱۱

سختى :اسكے اثرات ۱۳،۱۴،۱۶،۱۷

سفر :خوفناك سفر ۸

شكر :شكر گزار ہونے كا وعدہ ۱۴

غفلت :خدا تعالى سے غفلت كا پيش خيمہ ۱۱

فطرت :توحيدى فطرت كى علامتيں ۱۳

قدرتى عوامل :انكا كردار ۳

كشتي:اسكى حركت ۲; بادبانى كشتى كا آسيب پذير ہونا ۷; بادبانى كشتى كى حركت كا سرچشمہ ۵بادبانى كشتى كے ذريعے سفر ۸; صدر اسلام ميں بادبانى كشتى ۷

كشتى رانى :اسكى تاريخ ۴; يہ صدر اسلام ميں ۴

گناہ :اس سے پشيمانى كے عوامل ۱۷

معذرت كرنا :خدا تعالى سے معذرت كرنے كے عوامل ۱۷

موت :موت كے خطرے كا احساس ۱۳،۱۴،۱۵،۱۶،۱۷

نا اميدى :غير خدا تعالى سے نااميد ہونے كے عوامل ۱۶

ہوا :تيز ہواؤں كا اثر ۹; ملائم ہواؤں كا اثر ۵،۶

يادكرنا:خدا تعالى كى ياد كے عوامل ۱۱; ناپسنديدہ عمل كے ياد كرنے كے عوامل ۱۷

۴۴۳

آیت ۲۳

( فَلَمَّا أَنجَاهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي الأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَى أَنفُسِكُم مَّتَاعَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَينَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ )

اس كے بعد جب اس نے نجات ديدى تا زمين ميں ناحق ظلم كرنے لگے _انسانو يا د ركھو تمھارا ظلم تمھارے ہى خلاف ہو گا يہ صرف چند روزہ زندگى كا مزہ ہے اس كے بعد تم سب كى بازگشت ہمارى ہى طرف ہوگى اور پھر تمھيں بتائيں گے كہ تم دنيا ميں كيا كر رہے تھے_

۱_ مشركين كى خالص اور كسى ملاوٹ كے بغير دعاؤں كو خدا تعالى قبول كرتا ہے_

دعوا الله مخلصين له الدين فلما انجاهم اذا هم يبغون

جملہ '' انجاہم '' كى '' دعوا اللہ مخلصين لہ الدين '' پر تفريع ، ہو سكتا ہے مندرجہ بالا مطلب كو بيان كر رہى ہو_

۲_ پريشانى اور موت كے خطرے سے نجات حاصل كر لينے كے بعد لوگ خدا تعالى كے ساتھ كئے گئے اپنے پيمان كو توڑ ديتے ہيں اور ناشكرى اور حق سے تجاوز كرنے لگتے ہيں _

لئن انجيتنا من هذه لنكونن من الشاكرين فلما انجاهم اذا هم يبغون فى الارض بغير الحق

۳_ انسان ، خدا تعالى كى دستگيرى كے مقابلے ميں ناشكرا ہے_فلما انجاهم اذا هم يبغون فى الارض بغير الحق

۴_ انسان، عہد شكن او كمزور پيمان والا ہوتا ہے_

لئن انجيتنا من هذه لنكونن من الشاكرين فلما انجاهم اذا هم يبغون فى الارض بغير

۴۴۴

الحق

۵_ انسان ، بے انصاف اور خود سر ہوتا ہے_اذا هم يبغون فى الارض بغير الحق

( غير حق كے ساتھ بغى ) دوسروں پر ظلم كرنے اور ان كے حقوق پر ڈاكہ ڈالنے سے كناية ہے فعل مضارع (يبغون)كا استعمال كہ جو استمرار پر دلالت كرتا ہے، انسان كے خودسر ہونے اپنے حق پر قناعت نہ كرنے اور دوسروں كے حقوق تك دست درازى كرنے كو بيان كر رہا ہے_

۶_ دنيا طلبى اور دنيا پرستى انسان كے خود سر اور بے انصاف بن جانے كاپيش خيمہ ہے_

اذا هم يبغون فى الارض بغير الحق متاع الحياة الدنيا

۷_ خودسر اور غير منصف افراد كى كاميابى ، تيزى سے گزرجانے والى دنياوى زندگى تك محدود ہے_

اذا هم يبغون فى الارض بغير الحق متاع الحياة الدنيا

۸_ دنيا سے ظالمانہ طريقے سے بہرہ مند ہونا، خدا تعالى كى ناشكرى ہے_

لئن انجيتنا من هذه لنكونن من الشاكرين فلما انجاهم اذا هم يبغون فى الارض بغير الحق متاع الحياة الدنيا

۹_ بے انصافى اور خودسرى كا نقصان موت كے بعد والے جہان ميں خود ان خود سراور غير منصف افرادكے دامنگير ہوگا_

انما بغيكم على انفسكم ثم الينا مرجعكم

۱۰_خدا تعالى ، انسان كے سب اعمال سے آگاہ ہے_ثم الينا مرجعكم فننبئكم بما كنتم تعملون

۱۱_موت كے بعد والے عالم ميں انسان كا اپنے سب اعمال سے آگاہ ہونا _ثم الينا مرجعكم فننبئكم بما كنتم تعملون

۱۲_دنيا ميدان عمل اور موت كے بعد والا جہان جزا و سزا كى جگہ ہے_

اذا هم يبغون متاع الحياة الدنيا ثم الينا مرجعكم فننبئكم بما كنتم تعملون

۱۳_ زيد ابن اسلم سے روايت كى گئي ہے كہ پيغمبر(ص) نے فرمايا ''لا يؤخر الله عقوبة البغى فان الله قال '' انما بغيكم على انفسكم '' (۱)

خدا تعالى ظلم كى سزا كو مؤخر نہيں كرتا كيونكہ خوا تعالى نے فرمايا ہے كہ يقينا تمہارا ظلم خود تمہارے اوپر ہے_

آخرت :آخرت مقام پاداش ۱۲; آخرت مقام سزا ۱۲

____________________

۱) الدر المنثور ج۴ ص ۳۵۲_

۴۴۵

اخلاص :اسكے اثرات۱

انسان :اس كا خود سر ہونا ۵;اس كا ظلم اور تجاوز كرنا ۲،۵; اس كا كفران ۲،۳; اسكى صفات ۳،۴،۵; اسكى عہد شكنى ۲،۴; يہ خطرہ ٹل جانے كے بعد ۲

تجاوز :اس كا سرچشمہ۶;اسكے اثرات ۹

خدا تعالى :اس كا علم ۱۰

خود :خود پر ظلم ۱۳

خودسر لوگ:انكا سرور ۷; يہ آخرت ميں ۹

خودسر ہونا :اس كاپيش خيمہ ۶; اسكے اثرات ۹

دعا :خالصانہ دعا كا قبول ہونا ۱

دنيا :اس سے ناپسنديدہ استفادہ كرنا ۸; دنيا عمل كى جگہ ۱۲

دنيا پرستى :اسكے اثرات ۶

روايت: ۱۳

ظالم لوگ :انكا سرور ۷; يہ آخرت ميں ۹

عمل :آخرت ميں عمل سے آگاہى ۱۱; اسكى فرصت ۱۲

كفران :كفران نعمت كے موارد ۸

مشركين :انكى دعا ۱

۴۴۶

آیت ۲۴

( إِنَّمَا مَثَلُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا كَمَاء أَنزَلْنَاهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالأَنْعَامُ حَتَّىَ إِذَا أَخَذَتِ الأَرْضُ زُخْرُفَهَا وَازَّيَّنَتْ وَظَنَّ أَهْلُهَا أَنَّهُمْ قَادِرُونَ عَلَيْهَا أَتَاهَا أَمْرُنَا لَيْلاً أَوْ نَهَاراً فَجَعَلْنَاهَا حَصِيداً كَأَن لَّمْ تَغْنَ بِالأَمْسِ كَذَلِكَ نُفَصِّلُ الآيَاتِ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ )

زندگانى دنيا كى مثال صرف اس بارش كى ہے جسے ہم نے آسمان سے نازل كيا پھر اس سے مل كر زمين سے وہ نباتات بر آمد ہوئيں جن كو انسان اور جانور كھا تے ہيں يہاں تك كہ جب زمين نے سبزہ زارسے اپنے كو آراستہ كر ليا اور مالكوں نے خيال كرنا شروع كرديا كہ اب ہم اس زمين كے صاحب اختيار ہيں تو اچانك ہمارا حكم رات ياد ن كے وقت آگيا او رہم نے اسے بالكل كٹا ہو ا كھيت بناد يا گو يا اس ميں كل كچھ تھا ہى نہيں _ ہم اسى طرح اپنى آيتوں كو مفصل طريقہ سے بيان كرتے ہيں اس قوم كے لئے جو صاحب فكر و نظر ہے _

۱_ دنياوى زندگى ايسے سر سبز كھيت كى مانند ہے كہ جسے تباہ كن آفتوں اور حوادث كا خطرہ ہے_

انما مثل الحياة الدنيا كماء حتى اذا اخذت الارض زخرفها وازينت اتاها امرنا

۲_ دنيادار لوگ اس كسان كى مانند ہيں جسے اسكے سرسبز و شاداب اور پھولنے پھلنے والے كھيت نے مست اور آپے سے باہر كرديا ہو چنانچہ وہ كمين ميں بيٹھى ہوئي سب آفتوں اور حوادث سے غافل اور آسودہ خاطر ہو كر گہرى نيند سوجائے_

۴۴۷

انما مثل الحياة الدنيا و ظن اهلها انهم قادرون عليها اتاها امرنا ليلا او نهار

۳_ خدا تعالى ، آسمانوں سے بارش برساتاہے_كماء انزلناه من السماء

۴_ پانى ، نباتات كے اگنے اور انكے پھلنے پھولنے كا سامان فراہم كرتاہے_كماء انزلنا ه من السماء فاختلط به نبات الارض

۵_ نباتات كى مختلف اور متنوع اقسام ہيں جو انسانوں اور جانوروں كى خوراك كے لئے مناسب ہيں _

نبات الارض مما يا كل الناس و الانعام

۶_ نباتات ، پانى كے ساتھ مخلوط ہيں _فاختلط به نبات الارض

۷_ نباتات، انسان اور جانوروں كى غذا كے سرچشمے ہيں _فاختلط به نبات الارض مما يا كل الناس و الانعام

۸_ نباتات، زمين كى زينت ہيں _فاختلط به نبات الارض حتى اذاا خذت الارض زخرفها وازينت

۹_ دنيا ، فريب دينے والى جگہ ہے_انما مثل الحياة الدنيا كمائ حتى اذا اخذت الارض زخرفها و ازينت

دنيا كو سر سبز اور خوبصورت كھيت كے ساتھ تشبيہ دينا مندرجہ بالانكتے كو بيان كر رہا ہے_

۱۰_دنيا نا امن جگہ ہے اور اس ميں آرام كو اپنا لينا اور اسكے مدار پر گردش كرنا ، كوتاہ نظرى كى علامت ہے_

انما مثل الحياة الدنيا كذلك نفصل الآيات لقوم يتفكرون

بعد والى آيت (و الله يدعواالى دار السلام ...) كو مد نظر ركھتے ہوئے اس آيت شريفہ ميں تمثيل اس حقيقت كو بيان كر رہى ہے كہ دنيا ايسا اقامتگاہ ہے جومہلك خطرات اور مختلف حوادث ميں گھرا ہوا ہے اور انسان كو ايسى جگہ پر اكتفا نہيں كرنا چاہيے اور اسے اپنى كوششوں كا ہدف نہيں بنانا چاہيے_ قابل ذكر ہے كہ آيت كا ذيل (لقوم يتفكرون ) بتاتا ہے كہ اہل دنيا عقل و فكر سے عارى لوگ ہيں _

۱۱_ دنيا كى باطنى حقيقت سے غفلت انسان كے اسكى ظاہرى خوبصورتى اورجلووں پر فريفتہ ہونے كا پيش خيمہ ہے_

انما مثل الحياة الدنيا كماء اذا اخذت زخرفها و ازينت كذلك نفصل الآيات لقوم يتفكرون

۴۴۸

۱۲_ قرآن كريم واضح اور ہر قسم كے ابہام سے پاك آيات كا مجموعہ ہے_كذلك نفصل الآيات

''تفصيل'' كا معنى ہے واضح كرنا اور ہر قسم كے ابہام كو دور كرنا _

۱۳_ قرآن كى ساخت آيت آيت كى صورت ميں ہے_كذلك نفصل الآيات

۱۴_ آنكھ سے نظر آنے والے نمونوں كو پيش كرنا ، خدا تعالى كا اپنى آيات كو واضح طور پر بيان كرنے كاايك طريقہ ہے_

انما مثل الحياة الدنيا كماء انزلناه كذلك نفصل الآيات لقوم يتفكرون

۱۵_ عالم طبيعت ( بارش برسنا، نباتات كا اگنا و غيرہ ) منبع تفكر اور خدا تعالى كى ربوبيت كى نشانى ہے_

كماء انزلناه من السماء فاختلط به نبات الارض كذلك نفصل الآايات لقوم يتفكرون

۱۶_ دنياوى زندگى كے ساتھ دل لگا لينا ، دنيا كى صحيح شناخت نہ ہونے كا نتيجہ ہے _

انما مثل الحياة الدنيا و ظن اهلها انهم قادرون عليها كذلك نفصل الآيات لقوم يتفكرون

۱۷_ دنيا كے ساتھ دل لگانے اور اسكے ظاہرى جلووں پر فريفتہ ہونے سے بچ كے رہناتفكر اور دور انديشى كى علامت ہے_

انما مثل الحياة الدنيا كذلك نفصل الآيات لقوم يتفكرون

۱۸_ صرف اہل فكر اور دانشور لوگ ، معارف قرآن سے بہرہ مند ہونے كيلئے لازمى قدرت ركھتے ہيں _

كذلك نفصل الآيات لقوم يتفكرون

آيات خدا :انہيں بيان كرنے كى روش ۱۴

بارش :اس كا برسنا ۳; اس كا سرچشمہ ۳; اسكى اہميت ۱۵

پانى :اس كا كردار ۴

تفكر :اسكى علامتيں ۱۷; اسكے سرچشمے ۱۵;عدم تفكر كى علامتيں ۱۰

چو پائے:انكى غذا كے سرچشمے۷

خدا تعالى :خدا تعالى كى ربوبيت كى علامتيں ۱۵; خدا تعالى

۴۴۹

كے افعال ۳

خلقت :اسكى اہميت ۱۵

دنيا :اس سے جاہل ہونے كے اثرات ۱۶; اس كا فريب دينا ۹; اس كا نا امن ہونا ۱۰

دنيا پرستي:اس سے اجتناب ۱۷; اس كا پيش خيمہ ۱۱; اسكى مذمت ۱۰; اسكے عوامل ۱۶

دور انديشى :اسكى علامتيں ۱۷

زمين :اسكى زينتيں ۸

غذا كى فراہمى :اسكے منابع ۷

غفلت :اسكے اثرات ۱۱

قرآن كريم:اس سے استفادہ ۱۸; اس سے بہرہ مند ہونے والے۱۸; اس كا واضح ہونا ۱۲;اسكى خصوصيات ۱۲،۱۳; اسكى ساخت ۱۲،۱۳; اسكى مثاليں ۱،۲

متفكرين:انكى خصوصيات ۱۸; يہ اور قرآن كريم ۱۸

مثاليں :دنيا طلب لوگوں كى مثال ۲;دنياوى زندگى كى مثال ۱; سرسبز كھيت كے ساتھ تمثيل ۱،۲;غافل كسان كے ساتھ تمثيل ۲

نباتات:انكا تنوع ۵ ; انكى اہميت ۷; انكى تركيبات ۶; انكے اگنے كى اہميت ۱۵;انكے اگنے كے عوامل ۴; انكے فوائد ۸

آیت ۲۵

( وَاللّهُ يَدْعُو إِلَى دَارِ السَّلاَمِ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ )

اللہ ہر ايك كو سلامتى كے گھر كى طرف دعوت دتيا ہے او ر جسے چاہتا سيدھے راستہ كى ہدايت دے ديتا ہے _

۱_ بہشت ، سراسر سلامتى ، امن اور آرام كى جگہ ہے_و الله يدعوا الى دار السلام

۴۵۰

۲_ خدا تعالى لوگوں كو دنياكى نا پائدار زندگى پر فريفتہ ہونے سے ڈراتا ہے اور انہيں امن و سلامتى سے سرشار جگہ ( بہشت ) كى طرف دعوت ديتا ہے_انما مثل الحياة الدنيا و الله يدعوا الى دار السلام

۳_ انسان كا ہدايت حاصل كرنا اور راہ راست پر آجانا ، مشيت خدا كا مرہون منت ہے _

و يهدى من يشاء الى صراط مستقيم

۴_ خدا تعالى انسان كو سيدھى ، معتدل اور ہر قسم كے افراط و تفريط سے محفوظ راستے كى ہدايت كرتا ہے_

و يهدى من يشاء الى صراط مستقيم

۵_عن ابى جعفر(ع) يقول فى قول الله عزوجل: ''والله يدعوا الى دار السلام'' ان السلام هو الله عزوجل و داره الجنة (۱)

اللہ تعالى كے فرمان '' و اللہ يدعوا الى دار السلام '' كے بارے ميں امام باقر(ع) سے روايت كى گئي ہے كہ آپ(ع) نے فرمايا سلام خدا تعالى كا نام ہے اور اس كا گھر جنت ہے_

۶_عن رسول الله ''الصراط المستقيم الاسلام'' (۲)

پيغمبر اكرم (ص) سے روايت كى گئي ہے كہ صراط مستقيم، اسلام ہے_

انسان :اسكى ہدايت كے عوامل ۳;اسے ہدايت كرنے والا ۴

بہشت :اسكى خصوصيات ۱; اسكى دعوت ۲; اس ميں آرام ۱; اس ميں امن ۱;اس ميں سلامتى ۱

خدا تعالى :اسكى دعوتيں ۲; اسكى مشيت كى اہميت ۳; اسكى نواہى ۲; اسكى ہدايات ۴

دار السلام :اس سے مراد ۵

دنيا پرستى :اس سے نہى ۲

روايت :۵،۶

صراط مستقيم :اس سے مراد ۶; اسكى ہدايت ۴

____________________

۱) معانى الاخبار ص ۱۷۷ح ۲_ نو ر الثقلين ج ۲ ص ۳۰۰ ح ۴۲_

۲) تفسير قرطبى ج ۴،جز ۸ص ۳۲۹_

۴۵۱

آیت ۲۶

( لِّلَّذِينَ أَحْسَنُواْ الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ وَلاَ يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرٌ وَلاَ ذِلَّةٌ أُوْلَـئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ )

جن لوگوں نے نيكى كى ہے ان واسطے نيكى بھى ہے اور اضافہ بھى اور ان كے چہروں پر نہ سياہى ہوگى اورنہ ذلت ، وہ جنت والے ہيں اور وہيں ہميشہ رہنے والے ہيں _

۱_ اخروى پاداش صرف نيكوكاروں كيلئے ہے_للذين احسنوا الحسنى

خبر ''للذين '' كا مبتداء'' الحسنى '' پر مقدم كرنا حصر كا فائدہ ديتا ہے_

۲_ آخرت ميں نيك لوگوں كى پاداش بہترين قسم كى پاداش ہے_للذين احسنوا الحسنى

۳_ آخرت ميں نيك لوگ بہترين پاداش كے علاوہ بے شمار اور ناقابل بيان نعمتوں سے بہرہ مند ہوں گے_

للذين احسنوا الحسنى و زيادة

''زيادة'' كا نكرہ لانا _ كہ جو تفخيم كيلئے ہے_ مندرجہ بالا مطلب كو بيان كر رہا ہے_

۴_ استحقاق سے بڑھ كر پاداش دينا شائستہ اور قابل قدر كام ہے_للذين احسنوا الحسنى و زيادة

۵_ آخرت ميں نيك لوگ ہميشہ خوش و خرم ، بانشاط ، محترم اور عزيز ہوں گے_للذين احسنوا و لا يرهق وجوههم قتر ولاذلة

'' رہق' ' كا معنى ہے چھپانا اور '' قتر '' كا معنى ہے سياہ دھواں اور'' ذلة'' جو كہ عزت كے مقابل ميں ہے،كا معنى خفت اور خوارى ہے يعنى نيكوكار لوگوں كے چہروں پر غم و اندوہ اور خوارى كا غبار نہيں ہو گا، اور يہ كناية ہے اس سے كہ يہ لوگ ہميشہ خوش و خرم اور محترم ہوں گے_

۶_ نيكو كارلوگ بہشتى ہيں _للذين احسنوا اولئك اصحاب الجنة

۷_ نيك لوگ، ہميشہ رہنے والى بہشت ميں ہوں گے_للذين احسنوا اولئك اصحاب الجنة هم فيها خالدون

۸_ جہان آخرت ،ہميشہ رہنے والى جگہ ہے_اولئك اصحاب الجنة هم فيها خالدون

۴۵۲

۹_عن ابى جعفر(ع) فى قوله '' للذين احسنوا الحسنى و زيادة'' فاما الحسنى الجنة و اما الزيادة فالدنيا ما اعطاهم الله فى الدنيا لم يحاسبهم به فى الاخرة (۱)

امام باقر (ع) سے اللہ تعالى كے فرمان '' نيكى كرنے والوں كيلئے بہترين پاداش اور مزيد خير ہے'' روايت كى گئي ہے كہ آپ نے فرمايا بہترين پاداش سے مراد بہشت ہے اور مزيد سے مراد دنيا ميں خدا تعالى كے عطيے ہيں خدا تعالى نے انہيں دنيا ميں جو كچھ ديا ہے آخرت ميں ان سے اس كا حساب نہيں لے گا

۱۰ _امام على (ع) سے روايت كى گئي ہے'' الزيادة غرفة من لو لؤة واحدة لها اربعة ابواب '' (۲)

اس آيت شريفہ ميں زيادہ سے مرادايك لو لو كا بنا ہوا كمرہ ہے كہ جسكے چار دروازے ہيں _

۱۱_ پيغمبر اكرم (ص) سے روايت كى گئي ہے'' الذين احسنوا'' اهل التوحيد و '' الحسني'' الجنة و''الزيادة '' النظر الى وجه الله (۳)

نيكى كرنے والوں سے مراد اہل توحيد ،''حسني'' سے مراد بہشت اور ''زيادہ'' سے مراد وجہ اللہ كى طرف نظر ہے_

آخرت :اس كا دائمى ہونا ۸; اس كى خصوصيات ۸

بہشت :اس ميں ہميشہ رہنے والے۷

بہشتى :۶پاداش:اخروى پاداش كے درجے ۲;دوگنى پاداش ۳; دوگنى پاداش سے مراد ۹،۱۰،۱۱; دوگنى پاداش كى قدر وقيمت ۴

روايت :۹،۱۰،۱۱

عمل :پسنديدہ عمل ۴مرواريد كا كمرہ :۱۰

نيكوكار لوگ:ان سے مراد ۱۱;انكا اخروى سرور ۵;انكى اخروى پاداش ۱،۲،۳; انكى اخروى عزت ۵; انكى پاداش ۹; انكے فضائل ۱،۳،۵; يہ بہشت ميں ۶،۷،۹

____________________

۱)تفسير قمى ج ۱ص ۳۱۱_ نور الثقلين ج۲ ص ۳۰۱ح ۴۷_

۲) تفسير طبرى ج ۶ص ۵۵۲_ مجمع البيان ج۵ص ۱۵۸_

۳) الدر المنثور ج ۴ ص ۳۵۷_

۴۵۳

آیت ۲۷

( وَالَّذِينَ كَسَبُواْ السَّيِّئَاتِ جَزَاء سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ مَّا لَهُم مِّنَ اللّهِ مِنْ عَاصِمٍ كَأَنَّمَا أُغْشِيَتْ وُجُوهُهُمْ قِطَعاً مِّنَ اللَّيْلِ مُظْلِماً أُوْلَـئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ )

اور جن لوگوں نے برائياں كمائي ہيں ان كے لئے ہر برائي كے بدلے ويسى ہى برائي ہے اور ان كے چہروں پر گناہوئں كى سياہى بھى ہوگى او رانھيں عذاب الہى سے بچانے والا كوئي نہ ہوگا _ ان كے چہر ے پر جيسے سياہ رات كى تاريكى كا پردہ ڈال ديا گيا ہو _ وہ اہل جہنم ہيں اور اسى ميں ہميشہ رہنے والے ہيں _

۱_ دنيا ميدان عمل اورآخرت جزا و سزا كى جگہ ہے_للذين احسنوا الحسنى و الذين كسبوا السيئات جزاء سيئة بمثله

۲_ قيامت والے دن خدا تعالى گناہگاروں كو سزا دينے كيلئے عدل او ر نيكوكاروں كو پاداش دينے كيلئے فضل سے كام لے گا _

للذين احسنوا الحسنى و زيادة و الذين كسبوا السيئات جزاء سيئة بمثله

نيكوكاروں كو پاداش دينے كيلئے ''الحسنى '' اور ''زيادہ'' كى تعبير فضل كو اورگناہگاروں كو سزادينے كيلئے '' جزاء سيئة بمثلہا ''كى عبارت عدل اور نفى ظلم كو بيان كر رہى ہے_

۳_ قيامت ميں گناہگار لوگ اپنے برے اعمال كى سزا سے دوچار ہوں گے _و الذين كسبوا السيئات جزاء سيئة بمثله

۴_ قيامت ميں ہر برے كام كى سزا اس برے كام كے ساتھ متناسب ہوگي_جزاء سيئة بمثله

۵_ گناہگار لوگ ، جہان آخرت ميں ايسى ذلت و خوارى ميں مبتلا ہوں گے جو ناقابل بيان ہے_

و الذين كسبوا السيئات و ترهقهم ذلة

۴۵۴

'' ذلة'' كى تنكير اس حقيقت كو بيان كر رہى ہے كہ گناہگار لوگوں كى ذلت و خوارى ناقابل بيان ہے_

۶_ گناہگار لوگ آخرت ميں خداتعالى كے غيظ و غضب اور عذاب ميں مبتلا ہوں گے_

و الذين كسبوا السيئات ما لهم من الله من عاصم

'' مالهم من الله من عاصم '' سے مراد ہے''مالهم من عذاب الله من عاصم ''

۷_ جہان آخرت ، گناہگاروں كى تنہائي اور انكى ہر قسم كى شفاعت سے محروميت كى جگہ ہے _

و الذين كسبوا السيئات مالهم من الله من عاصم

۸_ قيامت ميں گناہگار لوگوں كے چہرے تاريك رات كے ٹكڑے كى مانند سياہ ہوں گے _

و الذين كسبوا السيئات كا نما اغشيت وجوههم قطعا من الليل مظلم

۹_ گناہگار لوگ ، اہل دوزخ ہيں اور اس ميں ہميشہ رہيں گے_و الذين كسبوا السيئات اولئك اصحاب النار هم فيها خالدون

۱۰_ آخرت ميں انسان كا اچھا اور برا انجام اسكے اپنے عمل كا نتيجہ ہے_

و الذين كسبوا السيئات اولئك اصحاب النار هم فيها خالدون

۱۱_عن ابى جعفر(ع) فى قوله '' و الذين كسبوا السيئات ''قال هو لاء اهل البدع و الشبهات و الشهوات ...'' (۱)

اللہ تعالى كے اس فرمان '' جن لوگوں نے برائياں كى ہيں ...'' كے بارے ميں امام باقر (ع) سے روايت كى گئي ہے_كہ يہ اہل بدعت و شبہات اور شہوت پرست لوگ ہيں _

آخرت :آخرت مقام پاداش ۱; آخرت مقام كيفر ۱

انجام :اس ميں موثر عوامل ۱۰

انسان :اس كا انجام ۱۰

بدعت گزار لوگ :انكا گناہ ۱۱

تشبيہات :

____________________

۱) تفسير قمى ج ۱ص ۳۱۱_ نور الثقلين ج ۲ص ۳۰۲ح ۵۳_

۴۵۵

تاريك شب كے ساتھ تشبيہ ۸

جہنم :اس ميں ہميشہ رہنے والے ۹

جہنمى :۹

خدا تعالى :خدا تعالى كا اخروى فضل ۲;خدا تعالى كا عدل ۲; خدا تعالى كى پاداش ميں فضل ۲;

دنيا :دنيا ميدان عمل ۱

ذلت :اخروى ذلت كے درجے ۵

روايت ۱۱

سزا :اخروى سزا ميں عدل ۲;اس كا گناہ كے ساتھ متناسب ہونا ۴; سزا كا نظام ۴

شفاعت :اخروى شفاعت سے محروم لوگ ۷

عذاب :اہل عذاب ۶

عمل :اخروى عمل كے اثرات ۱۰; عمل كى اخروى سزا ۴; عمل كى فرصت ۱;ناپسنديدہ عمل ۴

قرآن كريم:اسكى تشبيہات ۸

قيامت :اس كى خصوصيات ۷; اس ميں رو سياہ لوگ ۸

گناہ گار لوگ:انكى اخروى بے چارگى ۷; انكى اخروى ذلت ۵; انكى اخروى سزا ۳; انكى اخروى محروميت ۷; قيامت ميں انكا منظر ۸; يہ جہنم ميں ۹; يہ قيامت ميں ۳،۶

مغضوب افراد:۶

۴۵۶

آیت ۲۸

( وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعاً ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُواْ مَكَانَكُمْ أَنتُمْ وَشُرَكَآؤُكُمْ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ وَقَالَ شُرَكَآؤُهُم مَّا كُنتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ )

جس دن ہم سب كو اكٹھا جمع كريں گے اور اس كے بعد شرك كرنے والوں سے كہيں گے كہ تم اور تمھارے شركاء سب اپنى اپنى جگہ ٹھہر و اور پھر ہم ان كے در ميان جدائي ڈال ديں گے اور ان كے شركاء كہيں گے تم ہمارى عبادت تو نہيں كرتے تھے _

۱_ مشركين ، گناہگار لوگ ہيں _و الذين كسبوا السيئات و يوم نحشرهم

''نحشرہم '' ميں '' ہم '' ضمير كا مرجع''الذين احسنوا '' اور'' الذين كسبوا السيئات '' ہے'' ثم نقول للذين اشركوا ...'' قرينہ ہے كہ مشركين جملہ''الذين كسبوا السيئات '' كا ايك مورد نظر مصداق ہيں _

۲_ روز محشر اور اسكى دشواريوں كو ياد ركھنا ، اہل ايمان كو ايك نصيحت _و يوم نحشرهم

مندرجہ بالا نكتہ اس بنا پرہے كہ '' يوم '' فعل مقدر ''اذكروا'' كا مفعول بہ ہے_

۳_ قيامت سب انسانوں ( نيك ، بد اور مومن و مشرك) كے محشوراور جمع كرنے كا دن _

للذين احسنوا و الذين كسبوا السيئات و يوم نحشرهم جميع

''نحشرہم '' كى ''ہم '' ضمير كا مرجع نيك اور برے دونوں گروہ ہيں _

۴_ قيامت والے دن مشركين كا حساب كتاب كيلئے روكا جانا اور انہيں دوسروں سے جدا كرنا_

و يوم نحشرهم جميعا ثم نقول للذين اشركوا مكانكم انتم و شركاؤكم فزيلنا بينهم ما كنتم ايانا تعبدون

مندرجہ بالا نكتہ اس بنا پر ہے كہ'' بينهم '' كى

''ھم'' ضمير كا مرجع ميدان محشر ميں جمع ہونے والے سب لوگ ( نيك ، برے اور مومنين و مشركين) ہوں _ يعنى محشر ميں سب خلائق كے جمع كرنے كے بعد مشركين كو ٹھہرنے كا حكم ديا جائيگا پھر انكے اور دوسروں كے در ميان جدائي ڈال دى جائيگى _

۴۵۷

۵_ قيامت ميں مشركين كو انكے ان معبودوں كے ہمراہ محشور كيا جائيگا جنكى وہ پرستش كرتے تھے_

ثم نقول للذين اشركوا مكانكم انتم و شركاؤكم

۶_ قيامت ، خدا تعالى كے انسانوں كے در ميان فيصلہ كرنے كا دن _

و يوم نحشرهم جميعا ثم نقول للذين اشركوا مكانكم انتم و شركاؤكم فزيلنا بينهم

۷_ خدا تعالى ميدان محشر ميں مشركين اور انكے معبودوں كو روكنے كے بعد سب سے پہلے انہيں ايك دوسرے سے جدا كريگا پھر انكى تفتيش اور عدالتى كاروائي شروع كريگا _ثم نقول للذين اشركوا مكانكم انتم و شركاؤكم فزيلنا بينهم ما كنتم ايانا تعبدون

مندرجہ بالا مطلب اس بنا پر ہے كہ '' بينہم'' كى ضمير كا مرجع مشركين اورانكے معبود ہوں قابل ذكر ہے كہ تزييل ( ذيلنا كا مصدر ) كا معنى ہے دوچيزوں كو ايك دوسرے سے جدا كرنا اور انكے در ميان جدائي ڈالنا_

۸_قيامت والے دن يہ معبود ( بت) اپنى پرستش سے بے خبر ى كا اظہار كريں گے اور اس كا انكار كريں گے_

و يوم نحشرهم جميعا و قال شركاؤهم ما كنتم ايانا تعبدون

۹_ جن بتوں كى مشركين عبادت كرتے تھے آخرت ميں وہ باشعور اور بولنے پر قادر ہوں گے_

و يوم نحشرهم جميعا و قال شركاؤهم ما كنتم ايانا تعبدون

۱۰_قيامت والے دن بت ، مشركين كے ساتھ بات كريں گے_ثم نقول للذين اشركوا قال شركاؤهم ما كنتم ايانا تعبدون

انسان :اس كا محشور ہونا ۳

باطل معبود:انكا محشور ہونا ۵; يہ قيامت ميں ۵

بت :بت قيامت ميں ۸،۱۰; بتوں كا مشركين كے ساتھ بات كرنا ۱۰; قيامت والے دن بتوں كا بات كرنا۹; قيامت والے دن بتوں كا با شعور ہونا ۹

خداتعالى :

۴۵۸

اسكى قضاوت ۶;اسكى نصيحتين۲

ذكر:ذكر قيامت كى اہميت ۲

قيامت :قيامت كى خصوصيات ۳،۶،۹; قيامت ميں قضاوت ۶; قيامت ميں محشوركرنا ۳

گناہ گار لوگ :۱

مشركين :انكا محشور ہونا ۵;انكا ناپسنديدہ عمل ۱;انكى اخروى تفتيش ۴،۷; انكى خصوصيات ۱; انكے خلاف آخرت ميں عدالتى كاروائي ۴،۷; قيامت والے دن ان كے بت ۹; يہ اور باطل معبود ۵;يہ قيامت ميں ۵،۷

مومنين:انہيں وصيت ۲

آیت ۲۹

( فَكَفَى بِاللّهِ شَهِيداً بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِن كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغَافِلِينَ )

اب خدا ہمارے اور تمھارے در ميان گواہى كے لئے كافى ہے كہ ہم تمھارى عبادت سے بالكل غافل تھے _

۱_ قيامت والے دن بت ، خداتعالى كو گواہ بنائيں گے كہ انہيں مشركين كى عبادت كى كوئي خبر نہ تھى _

فكفى بالله شهيدا بيننا و بينكم ان كنا عن عبادتكم لغافلين

۲_ جاہليت كے عرب، مشرك اور بت پرست تھے_فكفى ان كنا عن عبادتكم لغافلين

۳_ آخرت ميں مشركين كے بت ، باخبر ، با شعور اور بولنے پر قادر ہوں گے_

و قال شركاؤهم فكفى بالله شهيدا بيننا و بينكم ان كنا عن عبادتكم لغافلين

۴_ قيا مت والے دن مشركين كے بت ، خداتعالى كى وحدانيت اور اشياء كے ظاہر و باطن سے اسكى آگاہى كا اعتراف كريں گے_فكفى بالله شهيدا بيننا و بينكم ان كنا عن عبادتكم لغافلين

۵_ قيامت والے دن خداتعالى كى گواہى كامل اور

۴۵۹

دوسروں كى گواہى سے بے نياز كردينے والى ہوگى _فكفى بالله شهيدا بيننا و بينكم ان كناعن عبادتكم لغافلين

بت پرست لوگ ۲

بت :انكا اخروى اقرار ۴;انكے گواہ ۱; قيامت ميں انكا بات كرنا ۳; قيامت ميں انكا شعور ۳; يہ اورتوحيد كا اقرار ۴;يہ اور علم خدا كا اقرار ۴; يہ قيامت ميں ۱

جاہليت :اس ميں بت پرستى ۲; اس ميں شرك ۲

خدا تعالى :خدا تعالى كى اخروى گواہى ۵; خداتعالى كى گواہى كى خصوصيات ۵

مشركين :۲

آیت ۳۰

( هُنَالِكَ تَبْلُو كُلُّ نَفْسٍ مَّا أَسْلَفَتْ وَرُدُّواْ إِلَى اللّهِ مَوْلاَهُمُ الْحَقِّ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُواْ يَفْتَرُونَ )

اس وقت ہر شخص اپنے گذشتہ اعمال كا امتحان كرے گا اور سب مولائے بر حق خداوند تھالى كى بارگاہ مين پلٹا ديئے جائيں گے اورجو كچھ اقترا كررہے تھے وہ سب بھٹك كر گم ہوجائے گا _

۱_ ميدان محشر ميں لوگوں كى شديد پريشانى اور اضطراب_و يوم نحشرهم جميعا هنا لك تبلوا كل نفس ما اسلفت

بلاء ( تبلوا كا مصدر ) كا معنى ہے آزمانا _ ميدان محشر ميں ہر شخص كا آزمائش اور اپنے اعمال كو ہلكا اور بھارى كرنے ميں مشغول ہونا اس بات كى حكايت كرتا ہے كہ اس دن سب لوگ اپنے كام كے انجام كے سلسلے ميں بہت پريشان اور مضطرب ہوں گے_

۲_ ميدان محشر ميں ہر شخص كا اچھا اور برا انجام اسكے اپنے

۴۶۰