تفسير راہنما جلد ۷

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 746

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 746
مشاہدے: 175990
ڈاؤنلوڈ: 3974


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 746 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 175990 / ڈاؤنلوڈ: 3974
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 7

مؤلف:
اردو

مشركين :صدر اسلام كے مشركين كا جنگ بھڑكانا ۸;صدر اسلام كے مشركين كى دشمنى ۶;صدر اسلام كے مشركين كى سازشيں ۶; صدر اسلام كے مشركين كى فوجى طاقت۰ا; صدر اسلام كے مشركين كى قسم ۵; مشركين كا معاہدہ ۵; مشركين كے ساتھ

معاہدہ ۳; معاہدہ توڑنے والے مشركين ۴; معاہدہ كرنے والے مشركين ۵

معاہدہ:صدر اسلام ميں صلح كا معاہدہ ۳; معاہدہ امن ۴

آیت ۱۴

( قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ )

ان سے جنگ كرو اللہ انھيں تمھارے ہاتھوں سے سزا دے گا اور رسول كرے گا اور تمھيں ان پر فتح عطا كر ے گا اور صاحب ايمان قو م كے دلوں كو ٹھنڈا كر دے گا_

ا_ پيمان شكنى كرنے والے اور جنگ چاہنے والے دشمن كے ساتھ جنگ كى ضرورت_

الا تقاتلون قوماً نكثوا ايمانهم قتلوهم

''قاتلوہم '' ميں ضمير ''ہم'' سابقہ آيت (قوماً نكثوا ايمانہم و ہم بدء و كم اول مرة) ميں پيمان شكنى كرنے والے اور جنگ كا آغاز كرنے والے مشركين كى طرف لوٹ رہى ہے_

۲_ خدا تعالى دشمنان دين كى شكست و ذلت اور مومنين كى كاميابى اور عزت چاہتا ہے_

قاتلوهم يعذبهم الله با يديكم و يخز هم و ينصر كم عليهم

۳_ دشمنان دين كى نابودى و ذلت اور اپنى كاميابى ،ان كے ساتھ جنگ ميں پوشيدہ ہے _

قاتلوهم يعذبهم الله با يديكم و يخز هم و ينصركم عليهم

۴_ جنگ كرنے والے مومنين ميدان جنگ ميں ارادہ خدا ( اسلامى افواج كى كاميابى اور دشمن كى ذلت اور نابودى ) كے وقوع پذير ہونے كا مظہر ہيں _يعذبهم الله با يديكم و يخز هم و ينصر كم عليهم

خدا تعالى نے دشمن كے خلاف جنگ كرنے كا حكم دينے كے بعد انكى نابودى و شكست اور مومنين كى كاميابى كو اپنى طرف نسبت دى ہے حالانكہ يہ سب انہيں كى جنگ كا نتيجہ تھا اس كا مطلب يہ ہے

۴۱

كہ انسانوں كے بارے ميں خدا تعالى كا ارادہ خود انہيں كے افعال كے ذريعے وقوع پذير ہوتا ہے_

۵_ جنگ كا زمانہ ، خدا تعالى كى طرف سے مومنين كى غيبى امداد كے ظہور كا زمانہ ہے _

قاتلوهم يعذبهم الله با يديكم و ينصر كم عليهم

۶_ مومنين كى اپنے مكتب كى اقدار تك رسائي خود انہيں كے جہاد اور كوشش ميں مضمر ہے_قاتلوهم يعذبهم الله بايديكم

۷_ خدا تعالى نے صدر اسلام كے مومنين كو مشركين كے ساتھ نبرد آزما ہونے كى صورت ميں انہيں يقينى كاميابى كى نويد سنائي _قاتلوهم يعذبهم الله با يديكم و ينصركم عليهم

۸_ صدر اسلام كے پيمان شكنى كرنے والے مشركين كى ذلت و نابودى اور سپاہ اسلام كى كاميابى ، ستم ديدہ مومنين كے سينوں كى دوا تھى _يعذبهم الله با يديكم و يخزهم و ينصركم عليهم و يشف صدور قوم مؤمنين

۹_ صدر اسلام كے مومنين كے دل مشركين كے رنج و آزار پہنچانے كى وجہ سے زخمى ہوچكے تھے _

و يشف صدور قوم مؤمنين

اسلام :صد ر اسلام كى تاريخ۷،۹

جنگ:جنگ چاہنے والوں كے ساتھ جنگ كى اہميت ا;جنگ ميں خدا تعالى كى امداد ۵; دشمنان دين كے ساتھ جنگ ۳; دشمن كے ساتھ جنگ كى اہميت

جہاد:اسكے اثرات۶

خدا تعالى :ارادہ خدا كے مظاہر ۴; خدا تعالى كى بشارتيں ۷

خدا تعالى كا كام كرنے والے:۴

دشمن :دشمن كى ذلت كا سرچشمہ۴; دشمن كى ذلت كى شرائط ۳;دشمن كى ذلت كے عوامل ۴; دشمن كى موت كا سرچشمہ۴; دشمن كى نابودى كے شرائط ۳; دشمن كى ہلاكت كے عوامل ۴; معاہدہ توڑنے والے دشمن

دين :دشمنان دين كى ذلت ۲; دشمنان دين كى شكست ۲; دين كے اہداف كا وقوع پذير ہونا ۶

كاميابى :اسكا پيش خيمہ ۴; اسكى بشارت ۷; اسكے شرائط ۳; اسكے عوامل ۴

۴۲

مجاہدين :انكى كاركردگى ۴;انكى كاميابى ۸

مشركين :انكى ذلت كے اثرات ۸; صدر اسلام كے مشركين كى اذيتيں ۹; مشركين، معاہدہ كو توڑنے والے ۸

مومنين :انكى امداد۵;انكى كاميابى ۲،۷; صدر اسلام كے مومنين كو بشارت ۷; صدر اسلام كے مومنين كے رنج والم۹; مومنين كى ذمہ دارى ۶; مومنين كى عزت ۲; مومنين كے دلوں كى شفا ۸;مومنين كے دلوں كى شفا كے عوامل ۸

آیت ۱۵

( وَيُذْهِبْ غَيْظَ قُلُوبِهِمْ وَيَتُوبُ اللّهُ عَلَى مَن يَشَاءُ وَاللّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ )

اور ان كے دلوں كا غصہ دور كردے گا اور الله جس كى توبہ كو جاہتا ے قبول كر ليتا ہے كہ وہ صاحب علم بھى ہے اور صاحب حكمت بھى ہے _

ا_ صدر اسلام كے مومنين كے دل ،پيمان شكنى كرنے والے مشركين كى نسبت غيظ و عضب سے بھرے ہوئے تھے_

الا تقتلون قوما نكثوا ايمانهم و يشف صدور قوم مؤمنين و يذهب غيظ قلوبهم

۲_ صدر اسلام كے مومنين كے دلوں ميں موجود آتش غضب كى ٹھنڈك كا ذريعہ ، تجاوز كرنے والے مشركين كى ذلت و نابودى _قاتلوهم يعذبهم الله و يذهب غيظ قلوبهم

۳_ خدا تعالى كى طرف سے پيمان شكنى كرنے والے مشركين كو توبہ كاراستہ كھلا ہونے كى ياد دہانى _

الاتقتلون قوما نكثوا ايمانهم و يتوب الله على من يشائ

۴_ خدا تعالى كفار و مشركين كو توبہ ( شرك كو ترك كركے اسلام كو قبول كرلينا) كى دعوت ديتا ہے_

الاتقتلون قوما نكثوا ايمانهم و يتوب الله على من يشائ

۵_ خدا تعالى كا توبہ قبول كرنا اسكى مشيت اور مرضى پر منحصر ہے نہ توبہ كرنے والوں كے استحقاق كى بنا پر_

و يتوب الله على من يشائ

۶_ خدا تعالى كے مشركين و كفار كى توبہ اور ان كے اسلام

۴۳

كو قبول كرنے كا سرچشمہ اسكا علم و حكمت ہے_و يتوب الله على من يشاء و الله عليم حكيم

۷_ پيمان شكنى كرنے والے دشمن كے ساتھ جنگ كا حكم اور انہيں توبہ كرنے اور دامن اسلام ميں پلٹ آنے كى دعوت دينے كا سرچشمہ خدا تعالى كا علم و حكمت ہے_قاتلوهم و يتوب الله على من يشاء و الله عليم حكيم

۸_ خدا تعالى عليم ( بہت جاننے والا) اور حكيم ( حكمت والا)ہے_و الله عليم حكيم

اسلام:اسلام كى طرف دعوت۳،۴،۷; دشمنان اسلام كو دعوت ۷; صدر اسلام كى تاريخ

اسماء اور صفات:حكيم۸; عليم ۸

توبہ :اسكى دعوت ۴،۷; اسكے قبول ہونے كے شرائط ۵

جنگ:دشمن كے ساتھ جنگ۷; معاہدہ توڑنے والوں كے ساتھ جنگ ۷

خدا تعالى :اس كا علم ۶،۷;اسكى حكمت ۶،۷; اسكى دعوت ۴; اسكى دعوت كى خصوصيات۷; اسكى مشيت ۵; اسكے احكام كى خصوصيات ۷

شرك:اسكو ترك كرنے كى دعوت ۴

كفار:ان كا اسلام قبول كرنا۶; انكو دعوت۴; انكى توبہ قبول ہونا۶

مشركين :انكا اسلام قبول كرنا ۶; انكو دعوت ۴; انكى توبہ ۳; انكى توبہ كا قبول ہونا ۶;انكى ذلت كے اثرات ۲; انكى مرگ كے اثرات ۲; مشركين، عہد شكنى كرنے والے

مومنين:انكا غصہ ٹھنڈا كرنے كے عوامل ۲;انكى خوشى كے عوامل ۲; صد راسلام كے مومنين كا غيظ و غضب

ياددہاني:معاہدہ توڑنے والے مشركين كو ياددہانى ۳

۴۴

آیت ۱۶

( أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تُتْرَكُواْ وَلَمَّا يَعْلَمِ اللّهُ الَّذِينَ جَاهَدُواْ مِنكُمْ وَلَمْ يَتَّخِذُواْ مِن دُونِ اللّهِ وَلاَ رَسُولِهِ وَلاَ الْمُؤْمِنِينَ وَلِيجَةً وَاللّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ )

اور ان كے دلوں كا غصہ دور كردے گا اور اللہ جس كى يہ ہے كہ تم كو اسى طرح چھوڑ ديا جائے گا جب كہ اللہ نے ابھى يہ بھى نہيں ديكھا ہے كہ تم ميں جہاد كرنے والے كون لوگ ہيں جنھوں نے خدا _ رسول اور صاحبان ايمان كو چھوڑكر كسى كو دوست نہيں بنايا ہے اور اللہ تمھار ے اعمال سے خوب باخبر ہے_

ا_ لوگوں كو صرف ايمان لے آنے كى وجہ سے اپنے آپ سے امتحان الہى كو معاف نہيں سمجھنا چاہيے _

ام حسبتم ان تتركوا و لما يعلم الله الذين جاهدوا منكم

۲_ اہل ايمان كا امتحان خدا تعالى كى قطعى سنت ہے_ام حسبتم ان تتركوا و لما يعلم الله الذين جاهدوا منكم

۳_ خدا تعالى كے امتحان كا مقصد حقيقى مومنوں كو دوسروں سے جدا اور ممتاز كرنا ہے _

ام حسبتم ان تتركوا و لما يعلم الله الذين جاهدوا منكم

۴_ زمانہ جنگ و كارزار، خدا تعالى كے امتحان اور صحيح مومنوں كے ممتازہونے كا زمانہ ہے_

ام حسبتم ان تتركوا و لما يعلم الله الذين جاهدوا منكم

۵_ مومنين كے ساتھ دوستى يا دشمنوں اور بيگانوں كے ساتھ خفيہ روابط كا استوار كرنا، امتحان الہى اور حقيقى مومنوں كے ممتازہونے كا ميدان ہے_

ام حسبتم ان تتركوا و لما يعلم الله الذين ...لم يتخذوا من دون الله و لا رسوله و لا المؤمنين و ليجة

۶_ خدا ، پيغمبر اور مومنين كے ساتھ دوستى اور انكے دشمنوں

۴۵

سے بيزارى حقيقى ايمان كى نشانيوں ميں سے ہے_و لم يتخذوا من دون الله و لا رسوله و لا المؤمنين و ليجة

۷_ صدر اسلام كے مسلمانوں كے در ميان بعض كمزور ايمان اور اغيار كے ساتھ مرتبط لوگوں كا موجود ہونا_

و لم يتخذوا من دون الله و لا رسوله و لا المؤمنين و ليجة

۸_ خدا تعالى كى طرف سے كمزور ايمان لوگوں كو اغيار كا ہم راز ہونے اوران تك مسلمانوں كے اسرار پہنچانے كے بارے ميں دھمكى آميز تنبيہ _ام حسبتم ان تتركوا و لما يعلم الله الذين و لم يتخذوا من دون الله و لا رسوله و لا المؤمنين و ليجة

۹_ اغيار كے ساتھ خفيہ روابط استوار كرنے اور ان تك مسلمانوں كے اسرار پہنچانے كى حرمت _

ام حسبتم ان تتركوا و لما يعلم الله الذين لم يتخذوا من دون الله و لا رسوله و لا المؤمنين و ليجة

۰ا_ميدان جنگ ميں شركت سے روگردانى ، دشمنوں كے ساتھ خفيہ روابط كا استوار كرنا اور ان تك مسلمانوں كے راز منتقل كرنا كمزور ايمان كى نشانياں ہيں _

ام حسبتم ان تتركوا و لما يعلم الله الذين جاهدوا منكم و لم يتخذوا من دون الله و لا رسوله و لا المؤمنين و ليجة

اا_ لوگوں كے ظاہر اور پنہان كاموں كے بارے ميں خدا تعالى كى مكمل آگاہى _و الله خبير بما تعملون

احكام : ۹

اسلام :صدر اسلام كى تاريخ ۷

اغيار:ان تك راز كا پہنچانا ۸،۹; ان كے ساتھ ارتباط كا حرام ہونا ۹; ان كے ساتھ رابطہ ۷

امتحان :جنگ كے ذريعے امتحان ۴; فلسفہ امتحان ۳; موارد امتحان۵

انسان:اس كا عمل

ايمان :اسكى نشانياں ۶; اسكے آثار ا;اسكے كمزور ہونے كى نشانياں ۰

بيزارى :بيزاري،پيغمبر (ص) كے دشمنوں سے۶; بيزارى ،

۴۶

دشمنان خدا سے ۶; بيزاري، مومنين كے دشمنوں سے ۶

جنگ :اس كافلسفہ ۴

جہاد:اس ميں شركت سے گريز كرنا۰

خدا تعالى :اس كا امتحان ۳، ۴، ۵; اس كا علم غيب ۱ا;اسكى دھمكياں ۸; اسكى سنت ۲; اسكے امتحان كا سب كيلئے ہونا

خدا تعالى كى سنتيں :

امتحان كى سنت ۲

دشمن:ان كے ساتھ رابطہ ۵،۰

دوستى :دوستى پيغمبر (ص) كے ساتھ۶; دوستى خدا كے ساتھ۶; دوستى دشمن كے ساتھ ۵; دوستى مومنين كے ساتھ ۵،۶

راز افشا كرنا:اسكى حرمت ۹

محرمات :۹

مسلمان :ان كے راز افشاء كرنا ۹،۰ا; صدر اسلام كے مسلمانوں كو تنبيہ۸; صدر اسلام كے مسلمانوں كى كمزورى ۷

مومنين:انكا امتحان ا،۲; انكى تشخيص ۳،۴،۵

آیت ۱۷

( مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِينَ أَن يَعْمُرُواْ مَسَاجِدَ الله شَاهِدِينَ عَلَى أَنفُسِهِمْ بِالْكُفْرِ أُوْلَئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ وَفِي النَّارِ هُمْ خَالِدُونَ )

يہ كام مشركين كا نہيں ہے كہ وہ مساجد خدا كو آباد كريں جبكہ وہ خو د اپنے نفس كے كفر كے گواہ ہيں _ ان كے اعمال بر باد ہيں اور وہ جہنم ميں ہميشہ رہنے والے ہيں _

ا_ مشركين مساجد كو آباد كرنے اور ان كى رسيدگى كرنے كى صلاحيت نہيں ركھتے _

۴۷

ما كان للمشركين ان يعمروا مساجد الله

۲_مساجد كے امور مشركين كے حوالے كردينا جائز نہيں ہے _ما كان للمشركين ان يعمروا مساجد الله

۳_ مساجد بنانے كا فلسفہ خداكے حضور، خضوع و خشوع كا اظہار ہے_ما كان للمشركين ان يعمروا مساجد الله

عبادت گاہوں كو ''مسجد'' سے تعبير كرنے سے مندرجہ بالا مطلب حاصل ہوتا ہے _

۴_ مساجد : مقدس مقامات، خدا كے متعلقہ اور اسكى ملكيت ہيں _مساجد الله

مساجد كا اللہ كى طرف اضافہ ، اضافہ تشريفيہ ہے جو مساجد كے تقدس كو نماياں كررہا ہے_

۵_ مشركين ، نجس اور كفر سے آلودہ ہيں _شاهدين على انفسهم بالكفر

۶_ صدر اسلام ميں فتح مكہ سے پہلے مسجد الحرام كى توليت (اسكى آباد كارى اور اسكے امور كى رسيدگي) كفر پيشہ مشركين كے ہاتھوں ميں تھى _ما كان للمشركين ان يعمروا مساجد الله شاهدين على انفسهم بالكفر

۷_ مشركين كے نيك اعمال ، خدا تعالى كے ہاں بے قدر و قيمت اور فاسد ہيں _

ما كان للمشركين ان يعمروا مساجد الله اولئك حبطت اعمالهم

۸_ كفار كے نيك اعمال كے حبط و فاسد اور بے قدر و قيمت ہونے كى وجہ انكا خدا كے ساتھ كفر ہے_

ما كان للمشركين ان يعمروا مساجد الله شاهدين على انفسهم بالكفر اولئك حبطت اعمالهم

۹_ شرك ناقابل بخشش گناہ ہے_ما كان للمشركين اولئك حبطت اعمالهم و فى النارهم خلدون

۰ا_ مشركين جہنمى ہيں اور ہميشہ جہنم كى آگ ميں رہيں گے _ما كان للمشركين و فى النار هم خالدون

احكام ،۲:

پليد لوگ ۵

جہنم :جہنم ميں ہميشہ رہنے والے ۰

خدا تعالي:خدا كى ملكيت۴

۴۸

خضوع :اسكى اہميت ۳

شرك :اسكى بخشش ۹;اسكا گناہ ۹

عمل :اسكے بے كارہونے كے عوامل ۸

كفار :ان كے عمل كا حبط ہونا ۸

كفر :خدا تعالى كے ساتھ كفر كرنے كے اثرات۸محرمات،۲

مسجد:اسكا تقدس ۴; اسكا مالك ۴; اسكى آبادكارى ا; اسكى توليت ا،۲; اس كے احكام ۲;اسكے بنانے كا فلسفہ۳

مسجد الحرام :اسكى تاريخ ۶; صدر اسلام ميں اسكى توليت ۶

مشركين :انكا پسنديدہ عمل ۷; انكا كفر ۵; انكى پليدگى ۵; انكى نالائقى ا،۲;ان كے عمل كا بے كار ہونا۷; مشركين اور مسجد الحرم۶;مشركين جہنم ميں ۰

مقدس مقامات:۴

آیت ۱۸

( إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللّهِ مَنْ آمَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلاَةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلاَّ اللّهَ فَعَسَى أُوْلَـئِكَ أَن يَكُونُواْ مِنَ الْمُهْتَدِينَ )

اللہ كى مسجدوں كو صرف وہ لوگ آباد كرتے ہيں جن كا ايمان اللہ اور روز آخرت پر ہے او رجنھوں نے نماز قائم كى ہے زكوةادا كى ہے اور سوائے خدا كے كسى سے نہيں ڈرے يہى وہ لوگ ہيں جو عنقريب ہدايت يافتہ لوگوں ميں شمار كئے جائيں گے_

ا_ مساجد كى آبادكارى اور ان كے امور كے سنبھالنے كى صلاحيت صرف سچے مومنين كے پاس ہے_

انما يعمر مساجد الله من آمن بالله و اليوم الآخر و لم يخش الا الله

۴۹

۲_ صالح مومنين، مساجد كے امور كے ذمہ دار ہيں _انما يعمر مساجد الله من آمن بالله و لم يخش الا الله

۳_ مساجد بنانے كا فلسفہ خدا تعالى كے حضور خضوع و خشوع كا اظہار ہے _انما يعمر مساجد الله

۴_ مساجد; مقدس مقامات ، خدا تعالى سے متعلقہ اور اسكى ملكيت ہيں _مساجد الله

مساجد كا اللہ كى طرف اضافہ '' اضافہ تشريفيہ'' ہے جو مساجد كے تقدس كو بيان كررہا ہے_

۵_ كفار، مشركين اورلاابالى اور نمازو زكات كى پابندى نہ كرنے والے مسلمان مساجد كى آبادكارى اور انكے امور كو سنبھالنے كى صلاحيت نہيں ركھتے_انما يعمر مساجد الله من آمن بالله و اليوم الآخر و اقام الصلوة و آتى الزكاة

۶_دين كے بنيادى اورايك دوسرے سے جدا نہ ہونے والے دو ركن ايمان ( خدا اور قيامت كا اعتقاد) اور عمل ( نماز قائم كرنا اور زكات ادا كرنا) ہيں _انما يعمر مساجد الله من آمن بالله و اليوم الآخر و اقام الصلاة و آتى الزكاة

۷_ نماز قائم كرنا اور زكات ادا كرنا شريعت الہى كى اہم ترين ذمہ دار ياں ہيں _و اقام الصلاة و آتى الزكاة

مندرجہ بالا نكتے پر يہ چيز دلالت كرتى ہے كہ خدا تعالى نے ايمان كى شرط ذكر كرنے كے بعد شرعى ذمہ داريوں ميں سے صرف نماز اور زكات كا تذكرہ كيا ہے_

۸_ نماز قائم كرنا، زكات ادا كرنا، خدا تعالى سے ڈرنا اور غير خدا سے نہ ڈرنا سچے ايمان كى نشانياں ہيں _

من آمن بالله و اليوم الآخر و اقام الصلاة و آتى الزكاة و لم يخش الا الله

۹_ خدا اور روز قيامت پر ايمان، نماز قائم كرنا اور زكات ادا كرنا اور غير خدا سے نہ ڈرنا صراط مستقيم تك پہنچنے اور ہدايت پالينے والوں ميں شمار ہونے كا پيش خيمہ ہيں _من آمن بالله و اليوم الآخر فعسى اولئك ان يكونوا من المهتدين _

۰ا_ سچے مومنين كو ايمان اور نيك اعمال كا حامل ہونے كے باوجود صرف اپنى ہدايت كى اميد كرنى چاہيے اوراس پرمطمئن اور مغرور نہيں ہونا چاہيے _من آمن بالله فعسى اولئك ان يكونوا من المهتدين

اا_ابو سعيدخدرى سے روايت ہے كہ پيغمبر اكرم (ص) نے فرمايا : ''اذا را يتم الرجل يعتاد المسجد فاشهدوا له بالا يمان قال الله : انما يعمر مساجد الله من آمن بالله واليوم

۵۰

الآخر''جب كسى كو مسجد كا عادى ديكھو تو اسكے ايمان كى گواہى دو كيونكہ خدا تعالى نے فرمايا ہے كہ اللہ تعالى كى مساجد كو وہ لوگ آباد كرتے ہيں جو خدا اور روز آخرت پر ايمان ركھتے ہيں _(۱)

اميد:ہدايت كى اميد ركھنے كى اہميت ۰

ايمان:آخرت پر ايمان كى اہميت ۶; ايمان كى نشانياں ۸; خدا پر ايمان كى اہميت ۶: قيامت پر ايمان ۹

خدا تعالي:اسكى مالكيت ۴

خضوع :اسكى اہميت ۳

خوف:خوف خدا كى اہميت ۸،۹; غير خدا كا خوف ۹

دين:اسكے اركان ۶

روايت :زكات :اسكى اہميت ۶،۷،۸; اسكے اثرات ۹; زكات ترك كرنے والوں كى نالائقى ۵

عُجب:اس سے اجتناب ۰

كفار:انكى نالائقى ۵

مسجد:اس كا مالك ۴; اس كا مقدس ہونا۴; اسكو آباد كرناا; اسكى آباد كارى اا; اسكى آباد كارى كى اہميت۵;اسكى تعمير كا فلسفہ ۳;اسكى توليت ۱، ۲;اسكى توليت كى اہميت ۵

مشركين :انكى بے لياقتى ۵

مقدس مقامات ۴

مومنين:انكى ذمہ دارى ۰ا;ان كے فضائل ا،اا; صالح مومنين كى ذمہ دارى ۲

نماز:اسكو قائم كرنے كى اہميت۶،۷،۸;اسكو قائم كرنے كے اثرات ۹;تاركين نماز كى بے لياقتى ۵

ہدايت:اسكے عوامل ۹

ہدايت يافتہ لوگ:۹

____________________

۱)الدر المنثور ج ۴ ص ۴۰ا_

۵۱

آیت ۱۹

( أَجَعَلْتُمْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ وَعِمَارَةَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَمَنْ آمَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَجَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللّهِ لاَ يَسْتَوُونَ عِندَ اللّهِ وَاللّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ )

كيا تم نے حاجيوں كے پانى پلانے اور مسجد الحرام كى آبادى كو اس كا جيسا سمجھ ليا ہے جو اللہ اور آخرت پر ايمان ركھتا ہے اور خدا ميں جہا د كرتا ہے _ ہر گزيہ دونوں اللہ كے نزديك برابر نہيں ہو سكتے اور اللہ ظالم قوم كى ہدايت نہيں كرتا ہے_

ا_خدا تعالى كى طرف سے ان مسلمانوں كى مذمت جو حاجيوں كو پانى پلانے اور مسجد الحرام كى سرپرستى كو راہ خدا ميں جہاد كے برابر قرار ديتے تھے اور خود كو راہ خدا ميں جہاد كرنے والے مومنيں كے ہم پلہ سمجھتے تھے_

اجعلتم سقاية الحاج و عمارة المسجد الحرام كمن آمن بالله و اليوم الآخر و جاهد فى سبيل الله

۲_ نيك كردار كافر اور مشرك كو مومن مجاہدكے برابر قرار دينا نادرست كام اور قابل ملامت عمل ہے_

اجعلتم سقاية الحاج و عمارة المسجد الحرام كمن آمن بالله و اليوم الآخر و جاهد فى سبيل الله

۳_ مسجد الحرام كى سرپرستى اور زائرين كعبہ كو پانى پلانا جاہليت كے عربوں كے درميان اہم اور قابل فخر كام تھا_

اجعلتم سقاية الحاج و عمارة المسجد الحرام

۵۲

كمن آمن بالله و جاهد فى سبيل الله

۴_ كافر و مشرك كا نيك ترين عمل، خدا تعالى كے نزديك كمترين قيمت بھى نہيں ركھتا_

اجعلتم سقاية الحاج و عمارة المسجد الحرام كمن آمن بالله و الله لايهدى القوم الظالميں

مندرجہ بالا مطلب اس آيہ شريفہ ميں دو اہم نكات سے حاصل ہوتا ہے_

ا_ حاجيوں كو سيراب كرنا اور مسجد الحرام كو آباد كرنا مشركين كا بہترين عمل تھا_

۲_ خدا تعالى نے بظاہرانہيں نيك عمل مشركين كو ستمگر متعارف كرايا ہے_

۵_ انسانوں كے نيك اعمال كى قيمت صرف خدا تعالى اور روز قيامت پر ايمان كى صورت ميں ہے_

اجعلتم سقاية الحاج و عمارة المسجد الحرام كمن آمن بالله و اليوم الآخر

۶_ راہ خدا ميں جہاد مومنين كا بہترين اور سب سے زيادہ قيمتى عمل ہے _

اجعلتم سقاية الحاج كمن آمن بالله و اليوم الآخر و جاهد فى سبيل الله

۷_ جہاد كى قدر و قيمت تب ہے جب وہ راہ خدا ميں ہو_و جاهد فى سبيل الله

۸_ كفار و مشركين ستمگر لوگ ہيں _و الله لا يهدى القوم الظالمين

۹_ ستمگر لوگ ہدايت الہى سے محروم ہيں _و الله لا يهدى القوم الظالمين

۰ا_ ابو بصير نے امام محمد باقر يا امام جعفر صادق عليہما السلام سے اللہ تعالى كے اس فرمان (اجعلتم سقاية الحاج و عمارة المسجد الحرام كمن آمن بالله و اليوم الآخر ) كے بارے ميں روايت كى ہے ' 'نزلت فى حمزة و على و جعفر والعباس وشيبة ...وكان على (ع) و حمزة و جعفر الذين آمنوا بالله و اليوم الآخر وجاهدوا فى سبيل الله لا يستوون عندالله '' يہ آيت شريفہ حمزہ ، على ، جعفر، عباس اور شيبہ كے بارے ميں نازل ہوئي كہ يہ (عباس اور شيبہ ) حاجيوں كو سيراب كرنے اور كعبہ كى سرپرستى كے منصب پر افتخار كررہے تھے تو خدا تعالى نے يہ آيت نازل فرمائي: كيا حاجيوں كو سيراب كرنے اور كعبہ كو آباد كرنے كو اس شخص كے عمل جيسا قرار ديتے ہو جس كا خدا و روز قيامت پر ايمان ہے اور راہ خدا كا مجاہد ہے ؟ يہ خدا كے يہاں مساوى نہيں ہيں _(۱)

____________________

ا)كافى ج ۸ ص ۲۰۴ ح ۴۴۵ _ نور الثقلين ج ۲ ص ۹۳ا ح ۷۸ _

۵۳

اقدار :ان كامعيار ۴،۵،۷

امام على (ع) :آپ (ع) كے فضائل ۰

ايمان :آخرت پر ايمان كى اہميت۵; خدا پر ايمان كى اہميت ۵

جاہليت :زمانہ جاہليت ميں اقدار كا معيار۳

جعفر ابن ابى طالب:ان كے فضائل ۰/جہاد:اسكى قيمت ا،۶،۷

حاجى لوگ:حاجيوں كو سيراب كرنے كى فضيلت ۰ا; زمانہ جاہليت ميں حاجيوں كو سيراب كرنا ۳

حمزہ :آپ كے فضائل ۰

خدا تعالى :خدا تعالى كى طرف سے سرزنش

راہ خدا :اسكى قدر و قيمت ۷

شيبہ :اسكے فضائل ۰

ظالم لوگ :۸انكى محروميت۹

عباس ابن عبدالمطلب:

ان كے فضائل۰

عمل :ناپسنديدہ عمل ۲

عمل صالح:بہترين عمل صالح۶; عمل صالح كى اہميت ۵

قياس:توليت مسجد كا قياس جہاد كے ساتھ ا; حاجيوں كو سيراب كرنے كا قياس جہاد كے ساتھ۱; مشرك كا قياس مومن كے ساتھ،۲; مومن كا قياس كا فر كے ساتھ ۲; ناپسنديدہ قياس ا،۲

كفار :انكا ظلم ۸; ان كے عمل صالح كا بے قيمت ہونا ۴

مجاہدين :ن كے فضائل ا،۲

مسجد الحرام :اسكى توليت ا; زمانہ جاہليت ميں مسجد الحرام كى توليت ۳;

مسلمان:ا ن كى مذمت /مشركين :

۵۴

انكا ظلم۸; ان كے عمل صالح كابے قيمت ہونا ۴; نيكوكار مشركين ۲

مومنين :ان كے فضائل ا،۲

ہدايت :اس سے محروم لوگ ۹

آیت ۲۰

( الَّذِينَ آمَنُواْ وَهَاجَرُواْ وَجَاهَدُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ أَعْظَمُ دَرَجَةً عِندَ اللّهِ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ )

بيشك جو لوگ ايمان لے آئے اور انہوں نے ہجرت كى اور راہ خدا ميں جان اور مال سے جہاد كيا وہ اللہ كے نزديك عظيم درجہ كے مالك ہيں اور در حقيقت وہى كامياب بھى ہيں _

ا_ خدا تعالى كى طرف سے صدر اسلام كے ہجرت اور جہاد كرنے والے مومنين كى تقدير و تعريف _

الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا اعظم درجة عند الله

۲_ ايمان ، ہجرت اور جان و مال كے ساتھ جہاد كا خدا تعالى كے نزديك برترين در جہ اور قدر و قيمت ہے_

الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا باموالهم و انفسهم اعظم درجة

۳_ خدا تعالى كے يہاں ايمان با عمل كى اہميت ہے_الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا اعظم درجة عند الله

۴_ ہجرت اور جہاد كى بڑى قيمت اس صورت ميں ہے جب يہ راہ خدا ميں ہوں _

الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا فى سبيل الله

۵_ مال كے ساتھ جہاد اسى طرح ضرورى ہے جس طرح جان كے ساتھ جہاد_و جاهدوا فى سبيل الله باموالهم و انفسهم

۶_ راہ خدا ميں ہجرت اور جہاد كرنے والے مومنين كا خدا تعالى كے يہاں برترين مرتبہ اور سب سے بڑا درجہ ہے_

الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا اعظم درجة عند الله

۵۵

۷_ حقيقى سعادت اور كاميابى ، راہ خدا ميں جہاد اور ہجرت كرنے والے مومنين كيلئے ہے_

الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا اولئك هم الفائزون

۸_ ايمان ، ہجرت اور راہ خدا ميں جان و مال كے ساتھ جہاد، انسان كے سعادت حاصل كرنے كے اصلى عوامل ہيں _

الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا اولئك هم الفائزون

اقدار:۲انكا معيار۳،۴

انسان :ممتاز انسان ۶

ايمان :اسكى قدر و قيمت ۲،۳; اسكے اثرات ۸; ايمان اور عمل ۳

جہاد:جہاد كى اہميت ۵; جہاد كى قدر و قيمت ۲،۴; جہاد كے اثرات ۸;جہاد مالى كى اہميت ۵;جہاد مالى كي

قدر و قيمت ۲; جہاد مالى كے اثرات۸

راہ خدا :اسكى قدر و قيمت ۴

سعادت:اسكے عوامل ۸

عمل :اسكى قدر وقيمت ۳

كامياب لوگ : ۷

مجاہدين:انكا مقام ۶;انكى سعادت ۷; انكى كاميابى ۷; صدر اسلام كے مجاہدين كے فضائل

مومنين :ان كا مقام۶; انكى سعادت ۷; انكى كاميابى ۷;ان كے فضائل

مہاجرين :انكا مقام ۶;انكى سعادت ۷; انكى كاميابى ۷; صدر اسلام كے مہاجرين كے فضائل

ہجرت :اس كى قدر و قيمت ۲،۴;اسكے اثرات۸

۵۶

آیت ۲۱

( يُبَشِّرُهُمْ رَبُّهُم بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ وَرِضْوَانٍ وَجَنَّاتٍ لَّهُمْ فِيهَا نَعِيمٌ مُّقِيمٌ )

الله ان كو اپنى رحمت ،رضامندى اور باغات كى بشارت ديتا ہے جہان ان كے لئے دائمى نعمتيں ہوں گى _

ا_ راہ خدا ميں ہجرت و جہاد كا نتيجہ خدا تعالى كى بشارتوں كا حصول ہوتا ہے_

الذين آمنوا و هاجروا وجاهدوا فى سبيل الله يبشرهم ربهم

۲_ راہ خدا ميں ہجرت اور جہاد كرنے والوں پر خدا كى خاص رحمت كا نزول ہوتا ہے_

هاجروا و جاهدوا فى سبيل الله يبشرهم ربهم برحمة منه

كلمہ '' رحمة'' كو نكرہ لانا اس حقيقت كو بيان كرتا ہے كہ راہ خدا ميں ہجرت اور جہاد كرنے والے مومنين پر خدا تعالى كى خاص رحمت نازل ہوگي_

۳_ مقام رضوان (خدا تعالى كا انسان سے مكمل راضى ہونا ) كا مل جانا خدا تعالى كى طرف سے ہجرت اور جہاد كرنے والے مومنين كيلئے خاص عطيہ ہے_هاجروا و جهدوا فى سبيل الله يبشرهم ربهم و رضوان

۴_ رضوان الہى ( خدا كا راضى ہونا) سے بہرہ مندہونا ; ايمان ، ہجرت اور جہاد كى راہ پر چلنے كا نتيجہ ہے_

الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا يبشرهم ربهم برحمة و رضوان

۵_ ايمان اور راہ خدا ميں ہجرت اور جہاد كرنے كے ثمرات ميں سے بہشت كے متعدد باغات كا حصول ہے_

الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا فى سبيل الله يبشرهم ربهم و جنت

۶_ ہجرت اور جہاد كرنے والے مومنين كيلئے بہشت كے باغات كى نسبت خدا تعالى كى خاص رحمت اور رضوان بہت عظيم نعمت ہے_

۵۷

هاجروا و جاهدوا فى سبيل الله يبشرهم ربهم برحمة منه و رضوان و جنات

رحمت و رضوان كو جنات سے پہلے ذكر كرنا مندرجہ بالا مطلب پر دلالت كرتا ہے _

۷_ بہشت كے باغات ، خدا تعالى كى نعمتوں سے سرشار ہيں _جنات لهم فيها نعيم

نعيم كا معنى ہے كثير اور فراوان نعمت( مفردات راغب)

۸_ بہشت كے باغات كى يہ نعمتيں دائمى اور ناقابل زوال ہيں _جنات لهم فيها نعيم مقيم

۹_ رحمت، رضوان الہى اور دائمى نعمتوں سے سرشار بہشت كے باغات كا حصول انسان كى كاميابى كا ايك نمونہ ہے_

و اولئك هم الفائزون ۰ يبشرهم ربهم برحمة منه و رضوان و جنات لهم فيها نعيم مقيم

ايمان:اسكى جزا ۵;اسكے اثرات۴

بہشت :اسكے باغات ۸; اسكے باغوں كى قدر وقيمت ۶;بہشت جاودان ۹; بہشت حاصل كرنے كے اسباب ۵;بہشت كى نعمتوں كا دائمى ہونا ۸; بہشت كى نعمتوں كى خصوصيات ۸;بہشت كى نعمتيں ۷; بہشت كے باغوں كى خصوصيات ۷

جہاد:اسكى جزا۵;اسكے اثرات ا،۴

خدا تعالي:خدا كى بشارتيں ا; خدا كى خاص رحمت ۲،۳،۶; خدا كى رحمت ۹; خد ا كى رضا ۳،۹; خدا كى نعمتيں ۷; رضائے الہى كے عوامل۴

رحمت :اسكے مستحقين۲،۶

كاميابى :اسكى نشانياں ۹

مجاہدين :ان كا مقام۳،۶ ;ان كے فضائل ۲

مقام رضوان ،۳،۴اسكى قدر و قيمت ۶

مومنين :انكا مقام ۳،۶

مہاجرين :انكا مقام ۳،۴;ان كے فضائل۲

ہجرت :اسكى جزا۵;اسكے اثرات ا،۴

۵۸

آیت ۲۲

( خَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً إِنَّ اللّهَ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ )

وہ انھى باغات ميں ہميشہ رہيں گے كہ الله كے پاس عظيم ترين اجر ہے _

ا_ عالم آخرت ، جاوداں اور فنانہ ہونے والا ہے _و جنات لهم فيها نعيم مقيم خالدين فيها ابد

۲_ ہجرت اور جہاد كرنے والے مومنين كيلئے بہشت كى نعمتوں سے سرشار باغات ميں دائمى زندگى ہے_

الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا و جنات لهم فيها نعيم مقيم _ خا لدين فيها ابد

۳_ آخرت كى دائمى نعمتيں ، ہجرت اور جہاد كرنے والے مومنين كے عمل كا اجر اور بدلہ ہيں _

الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا جنات لهم خالدين فيها ابدا ان الله عنده اجر عظيم

اجر كا معنى ہے '' كا م كى اجرت''

۴_ ہجرت اور جہاد كرنے والے مومنين كيلئے خدا كى جزاعظيم جزا ہے_الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا ان الله عنده اجر عظيم

۵_ عظيم اجر اور پاداش صرف خدا تعالى كے يہاں ہے_ان الله عنده اجر عظيم

ہو سكتا ہے ''عندہ ''كا ''اجر عظيم ''پر مقدم كرنا حصركيلئے ہو_

۶_ ہجرت اور جہاد كرنے والے مومنين كيلئے خدا تعالى كى رحمت و رضوان اوربہشت كے علاوہ اسكے يہاں ايك اور خاص اور عظيم اجرہے_الذين آمنوا و هاجروا و جاهدوا و جنات ان الله عنده اجر عظيم

(ان الله عنده اجر عظيم ) كے جملہ كا ، كہ جس كا معنى عام اور كلى ہے; ہجرت اور جہاد كرنے والے مومنين كى گوناگون پاداش كے بعد ذكر كئے جانے سے مندرجہ بالا نكتہ حاصل كيا جاسكتا ہے_

آخرت :اس كا جاودان ہوناا; اسكى خصوصيات

۵۹

بہشتى لوگ ۲،۶

پاداش :پاداش كے مراتب۴،۵،۶;عظيم پاداش۴،۵،۶

حيات:حيات اخروى كا جاودان ہونا ۲; حيات جاودان كو پانے والے۲

خدا تعالي:خدا كى پاداش۴،۵،۶; خدا كى رضا ۶

رحمت :رحمت پانے والے ۶

عمل :اسكى پاداش ۳

مجاہدين :انكى پاداش ۳،۴،۶; ان كے فضائل۲

مقام رضوان :۶

مومنين :انكى پاداش ۳،۴،۶; ان كے فضائل ۲

مہاجرين :انكى پاداش ۳،۴،۶; ان كے فضائل ۲

نعمت :اخروى نعمتوں كا جاودان ہونا ۳; نعمت حاصل كرنے والے۲

آیت ۲۳

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ آبَاءكُمْ وَإِخْوَانَكُمْ أَوْلِيَاء إَنِ اسْتَحَبُّواْ الْكُفْرَ عَلَى الإِيمَانِ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ )

ايمان والو خبر دار اپنے باپ دادا اور بھائيوں كواپنا دوست نہ بناؤ اگر وہ ايمان كے مقابلہ ميں كفر كو دوست ركھتے ہوں اور جو شخص بھى ايسے لوگوں كو اپنا دوست بنائے گا وہ ظالموں ميں شمار ہوگا_

ا_ كفار اور دشمنان دين كے ساتھ دوستى حرام ہے_يا ايها الذين آمنوا لا تتخذوا اولياء ان

۶۰