تفسير راہنما جلد ۷

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 746

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 746
مشاہدے: 176307
ڈاؤنلوڈ: 3988


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 746 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 176307 / ڈاؤنلوڈ: 3988
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 7

مؤلف:
اردو

قيامت :اسكى خصوصيات ۳

كفران :كفران نعمت كے موارد ۱۰

لوگ :انكى اكثريت كا كفران ۷

محرمات :انہيں حلال كرنا ۲

مشركين :صدر اسلام كے مشركين كو دھمكى ۴; صدر اسلام كے مشركين كى اخروى سزا ۴

آیت ۶۱

( وَمَا تَكُونُ فِي شَأْنٍ وَمَا تَتْلُو مِنْهُ مِن قُرْآنٍ وَلاَ تَعْمَلُونَ مِنْ عَمَلٍ إِلاَّ كُنَّا عَلَيْكُمْ شُهُوداً إِذْ تُفِيضُونَ فِيهِ وَمَا يَعْزُبُ عَن رَّبِّكَ مِن مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِي الأَرْضِ وَلاَ فِي السَّمَاء وَلاَ أَصْغَرَ مِن ذَلِكَ وَلا أَكْبَرَ إِلاَّ فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ )

اور پيغمبر آپ كسى حال ميں رہيں اور قرآن كے كسى حصّہ كى تلاوت كريں اور اے لوگو تم كوئي عمل كروہم تم سب كے گواہ ہوتے ہيں جب بھى كوئي عمل كرتے ہو اور تمھارے پروردگار سے زميں و آسمان كاكوئي ذرہ دور نہيں ہے اور كوئي شے ذرّہ سے بڑ ى يا چھوٹى ايسى نہيں ہے جسے ہم نے اپنى كھلى كتاب ميں جمع نہ كرديا ہو _

۱_ خدا تعالى پيغمبر(ص) كے سب حالات و شؤون اور قرآن كے ہر حصے كى تلاوت كا شاہد و ناظر ہے_

و ما تكون فى شا ن و ما تتلوامنه من قرآن الا كنا عليكم شهود

۵۲۱

۲_ قرآن ايسى كتاب ہے جو خدا تعالى كى طرف سے نازل ہوئي ہے اور پيغمبر (ص) پر پڑھى گئي ہے_

و ما تتلوا منه من قرآن

مندرجہ بالا مطلب '' منہ '' كى ضمير كے خدا تعالى كى طرف پلٹنے اور قرآن كے نكرہ ہونے; كہ جو مصدر ہے مفعول كے معنى ميں ; سے حاصل ہوتا ہے_

۳_آيات قرآن كى تلاوت پيغمبر(ص) كا اہم اور ہميشگى كام تھا_و ما تتلوا منه من قرآن

''تلاوت قرآن'' كہ جو ''ما تكون فى شان'' ميں آجاتى ہے كے ذكر سے مندرجہ بالا مطلب حاصل ہوتا ہے_

۴_قرآن با عظمت كتاب ہے اور اسكى تلاوت كى بڑى قدر ہے_و ما تكون فى شا ن و ما تتلوا منه من قرآن

۵_ شروع سے ليكر انسان كے سب اعمال ان گواہوں كے تحت نظر ہيں كہ جنہيں خدا تعالى كى طرف سے انكى نگرانى پر مامور كيا گيا ہے_و ما تكون فى شا ن و ما تتلوا منه من قرآن ولاتعملون من عمل الا كنا عليكم شهود

۶_ انسان كا فريضہ ہے كہ اپنے سب اعمال كى نگرانى اور پابندى كرے_

و ما تتلوا منه من قرآن و لا تعملون من عمل الا كنا عليكم شهود

۷_ خدا تعالى انسان كے سب اعمال پر شروع ہى سے حاضر و ناظر ہے_و لا تعملون من عمل الا كنا عليكم شهودا اذ تفيضون فيه

۸_ زمين و آسمان كے سب موجودات چھوٹے سے ليكر بڑے تك خدا تعالى كے تحت نظر اور اسكے احاطہ علمى ميں ہيں اور واضح كتاب ميں درج ہيں _و ما يعزب عن ربك من مثقال ذرة فى الارض و لا فى السماء و لا اصغر من ذلك و لا اكبر الا فى كتاب مبين

۹_ خدا تعالى كا رب ہونا، جہان ہستى پر ہر لحاظ سے اسكى نظارت كا تقاضا كرتا ہے_

و ما يعزب عن ربك من مثقال ذرة فى الارض و لا فى السماء الا فى كتاب مبين

آنحضرت(ص) :آپ(ص) پر خدا تعالى كى نظارت ۱;آپ(ص) كا قرآن كو اہميت دينا ۳; آپ(ص) كا قرآن كى تلاوت كرنا ۳;آپ(ص) كو وحى ۲

انسان :

۵۲۲

اسكى ذمہ دارى ۶

خدا تعالى :اس كا احاطہ علمى ۸; اسكى ربوبيت كے اثرات ۹; اسكى نظارت ۷،۸;اسكى نظارت كے عوامل ۹

عمل :اس پر نظارت كرنے والے ۵،۷;اس كى نگراني ۶;اسكے گواہ ۵

قرآن كريم :اس كا وحى ہونا ۲; اسكى تلاوت كى فضيلت ۴; اسكى خصوصيات ۲;اسكى عظمت ۴

كتاب :اس ميں موجودات كا درج ہونا ۸

آیت ۶۲

( أَلا إِنَّ أَوْلِيَاء اللّهِ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ )

آگاہ ہو جاؤ كہ اولياء خدا پر نہ خوف طارى ہوتا ہے اور نہ وہ محزون اور رنجيدہ ہوتے ہيں _

۱_ اوليائے خدا وہ لوگ ہيں كہ جنكى نظر ميں زمانے كے ناگوار واقعات ناپسنديدہ اور برے نہيں ہيں _

الا ان اولياء الله لا خوف عليهم

''خوف'' يعنى ناخوشگوار حادثے كے واقع ہونے كى توقع كرنا ( مفردات راغب) مندرجہ بالا مطلب اس بنا پر ہے كہ چونكہ دنيا ميں ناگوار حوادث كا پيش نہ آنا، بالخصوص خدا كے مقرب بندوں كيلئے، ممكن نہيں ہے پس ان سے خوف كے نفى كرنے كا معنا يہ ہے كہ دنيوى حوادث ان كيلئے ناپسنديدہ اور ناگوار نہيں ہيں _

۲_ اوليائے خدا وہ لوگ ہيں كہ انہيں زمانے كے جو بھي حوادث پيش آجائيں وہ اپنے دل كو غمگين نہيں كرتے اور غم و اندوہ كا غبار ان كے چہرے پر نہيں بيٹھتا _الا ان اولياء الله و لا هم يحزنون

۳_خدا تعالى كى دوستى انسان سے غم و اندوہ اور خوف كے دور ہونے كا سامان فراہم كرتى ہے _

الا ان اولياء الله لا خوف عليهم و لا هم يحزنون

۴_اوليائے خدا دلى اطمينان و سكون سے مالا مال ہيں _

۵۲۳

الا ان اولياء الله لا خوف عليهم و لا هم يحزنون

۵_ امام باقر(ع) سے روايت كى گئي ہے كہ آپ(ص) نے فرمايا:وجدنا فى كتاب على بن الحسين (ع) ''الا ان اولياء الله لا خوف عليهم و لا هم يحزنون '' قال: اذا ادوا فرائض الله و اخذوا بسنن رسول الله (ص) ، و تورعوا عن محارم الله و زهدوا فى عاجل زهرة الدنيا و رغبوا فيما عند الله و اكتسبوا الطيب من رزق الله لا يريدون به التفاخر و التكاثر ثم انفقوا فيما يلزمهم من حقوق واجبة فاولئك الذين بارك الله لهم فيما اكتسبوا و يثابون على ما قدموا لآخرتهم ;ہم نے امام زين العابدين (ع) كى كتاب ميں ديكھا كہ آپ(ع) نے اس آيت شريفہ'' الا ان اولياء الله ...'' كے ذيل ميں فرمايا تھا_ (جو لوگ) واجبات الہى كو انجام ديتے ہيں رسول خدا كى سنتوں پر عمل كرتے ہيں خدا كے حرام كاموں سے پرہيز كرتے ہيں ، دنيا كے زرق برق كى پروا نہيں كرتے اور جو كچھ خدا كے پاس ہے اسكى طرف توجہ مركوز كرتے ہيں حلال اور خدا كى پسنديدہ روزى كماتے ہيں اور اسے ايك دوسرے پر فخر و مباہات كا ذريعہ قرار نہيں ديتے بلكہ انہيں اپنے ضرورى مخارج اور واجب حقوق كى ادائيگى ميں خرچ كرتے ہيں يہ ہيں كہ جنكى كمائي ميں اللہ تعالى بركت ڈال ديتا ہے اور انہوں نے اپنى آخرت كيلئے جو كچھ آگے بھيجا ہوا ہوتا ہے اسكى پاداش حاصل كرتے ہيں(۱)

۶_ ابن عباس كہتے ہيں پيغمبر اكرم (ص) سے سوال كيا گيا'' يا رسول الله من اولياء الله ؟ قال الذين اذا رُؤُواُ ذكَر الله اولياء اللہ كون لوگ ہيں ؟ فرمايا وہ لوگ جنكا ديدار خدا كى ياد كا سبب ہو _(۲)

۷_ رسول خدا (ص) سے روايت كى گئي ہے: قال الله تعالى : حقت محبتى للمتحابين فى وحقت محبتى للمتزاورين فى و حقت محبتى للمتجالسين فى ، الذين يعمرون مساجدى بذكرى و يعلمون الناس الخير و يدعونهم الى طاعتى اولئك اوليا ى الذين اظلمهم فى ظل عرشى و اسكنهم فى جوارى و آمنهم من عذابى و ادخلهم الجنة قبل الناس بخمس ماة عام ثم قرء نبى الله :'' الا ان اولياء الله لا خوف عليهم و لاهم يحزنون '' خدا تعالى نے فرمايا ہے ميرى محبت ان لوگوں كيلئے حتمى اور ثابت ہے جو ميرى خاطر ايك دوسرے سے دوستى كرتے ہيں ، ايك دوسرے سے ملنے كيلئے جاتے ہيں اور ايك دوسرے كے ساتھ مل كر بيٹھتے ہيں ، جو لوگ ميرى مساجد كو ميرے ذكر كے ساتھ آباد كرتے ہيں

____________________

۱) تفسير عياشى ج ۳ص ۱۲۴ح ۳۱_ نور الثقلين ج۲ص ۳۰۹ح۹۲_

۲)الدر المنثور ج ۴ص ۳۷۰_

۵۲۴

لوگوں كو اچھا ئيوں كى تعليم ديتے ہيں اور انہيں ميرى اطاعت كى دعوت ديتے ہيں يہ ميرے وہ اولياء ہيں كہ جنہيں ميں اپنے عرش كے سائے ميں جگہ دوں گا انہيں اپنے جوار ميں ٹھہراؤں گا اور اپنے عذاب سے امن ميں ركھوں گا _اور لوگوں سے پانج سو سال پہلے انہيں جنت ميں داخل كروں گا پھر پيغمبر(ص) نے اس آيت كى تلاوت فرمائي'' الا ان اولياء الله ...'' (۱)

اولياء اللہ :ان سے مراد ۶;انكا اطمينان ۴; انكا غم و اندوہ ۵;انكى شخصيت ۱،۲; انكے فضائل ۴،۵،۷; يہ اور خوف۵;يہ اور سختياں ۱،۲

خدا تعالى :اسكى دوستى كے اثرات ۳

خوف :اسكے دور ہونے كے عوامل ۳

روايت :۵،۶،۷خدا كے محبوب بندے ۷

شرعى فريضہ :اس پر عمل كرنے كى اہميت ۵

غم و اندہ :اسكے دور ہونے كے عوامل ۳

آیت ۶۳

( الَّذِينَ آمَنُواْ وَكَانُواْ يَتَّقُونَ )

يہ وہ لوگ ہيں جو ايمان لائے اور خدا سے ڈرتے رہے_

۱_ايمان اور تقوا اوليائے خدا كى صفات ميں سے ہيں _الا ان اولياء الله ...الذين آمنوا و كانوا يتقون

۲_ اوليائے خدا وہ لوگ ہيں كہ جو حلقہ مومنين ميں داخل ہونے كے بعد خدا كے تقوا كى ہميشہ رعايت كرنے كے نتيجے ميں ايمان كے پہلے سے بالاتر مرتبے پر فائز ہوجاتے ہيں _

____________________

۱)الدر المنثور ج ۴ص ۳۷۲_

۵۲۵

الا ان اولياء الله الذين آمنوا و كانوا يتقون

جملہ'' و كانوا يتقون '' جو ماضى استمرارى ہے بتاتا ہے كہ اولياء خدا ايمان سے پہلے دائمى تقوا كے مالك تھے اور چونكہ ايمان كے بغير مسلسل صاحب تقوا ہونے كا كوئي معنى نہيں ہے اس سے معلوم ہوتا ہے كہ يہ لوگ ايمان اور تقوائے الہى كے نتيجے ميں نئے ايمان ، كہ جو پہلے ايمان سے برتر ہے، تك دسترس حاصل كر ليتے ہيں _

۳_ خدا كے تقوا كى ہميشہ رعايت كرنا انسان كے ولى اللہ كے مرتبے پر فائز ہونے كاپيش خيمہ ہے_

الا ان اولياء الله الذين آمنوا و كانوا يتقون

۴_ايمان كے كئي درجے اور مرتبے ہيں _الذين آمنوا و كانوا يتقون

اولياء خدا كا ہميشہ تقوا كى رعايت كر كے سابقہ ايمان سے برتر ايمان كا حاصل كر لينا مندرجہ بالا مطلب پر دلالت كرتا ہے_

۵_تقوا كى ہميشہ رعايت كرنا ايمان كے درجے كى بلندى كا عامل ہے_الذين آمنوا و كانوا يتقون

۶_ ايمان اور تقوا انسان سے غم و اندوہ اور خوف كے دور ہونے كا سبب ہيں _

الا ان اولياء الله لا خوف عليهم و لا هم يحزنون_ الذين آمنوا و كانوا يتقون

اولياء اللہ :انكا ايمان ۱،۲; انكا تقوا ۱،۲; انكا تكامل ۲; انكى صفات ۱; انكے مقام كا پيش خيمہ ۳

ايمان :اسكے اثرات ۶; اسكے درجے۴;اسكے زيادہ ہونے كے عوامل ۵

تقوا :اسكى اہميت ۳،۵; اسكے اثرات ۶; اسكے دائمى ہونے كے اثرات ۳،۵

خوف:اسكے دور ہونے كے عوامل ۶

غم و اندوہ :اسكے دور ہونے كے عوامل ۶

۵۲۶

آیت ۶۴

( لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَياةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ لاَ تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ )

ان كے لئے زندگانى دنيا اور آخرت دونوں مقامات پر بشارت اور خوشخبرى ہے اور كلمات خدا ميں كوئي تبديلى نہيں ہو سكتى ہے اور يہى د رحقيقت عظيم كاميابى ہے _

۱_ اولياء خدا كو دنيا اور آخرت ميں خاص بشارت دى جائے گى جو دوسرے مومنين كے حصے ميں نہيں آئيگى _

الا ان اولياء الله لهم البشرى فى الحياة الدنيا و فى الآخرة

''لهم '' كا''البشرى '' پر مقدم ہونا حصر كا فائدہ ديتا ہے اور'' البشرى '' كا ا ل ہو سكتا ہے عہد ذہنى كا ہو اور ايك خاص بشارت كى طرف اشارہ ہو يعنى وہ خاص بشارت صرف اوليائے خدا كے شايان شان ہے_

۲_ دنيا اور آخرت كى بشارتيں صرف ان مومنين كيلئے ہيں جو تقوا كو اپنا شعار بناكر ولى اللہ كے مقام پر فائز ہوجاتے ہيں _

الا ان اولياء الله الذين آمنوا و كانوا يتقون_ لهم البشرى فى الحياة الدنيا وفى الآخرة

مندرجہ بالا مطلب اس بنا پر ہے كہ'' البشرى '' كا ''ا ل'' استغراق كيلئے ہو _

۳_ ايمان اور تقوا خدا تعالى كى دنياوى اور اخروى بشارتوں كے حاصل ہونے كا سامان فراہم كرتے ہيں _

الذين آمنوا و كانوا يتقون_ لهم البشرى فى الحياة الدنيا و فى الآخرة

۴_باتقوا مومنين كيلئے خدا تعالى كى بشارتيں ان سے غم و اندوہ اور خوف كے دور ہونے كا سب ہيں _

الا ان اولياء الله لا خوف عليهم و لا هم يحزنون_ الذين آمنوا و كانوا يتقون_لهم البشرى فى الحياة الدنيا و فى الآخرة

ہو سكتا ہے جملہ'' لهم البشرى '' اس جملے''لا خوف عليهم و لا هم يحزنون '' كى علت

۵۲۷

كو بيان كر رہا ہو يعنى چونكہ اوليائے خدا كو دنيا ميں بشارت حاصل ہوتى ہے اسلئے خوف و حزن ان سے دور ہو جاتا ہے_

۵_ اوليائے خدا كا غم و اندوہ اور خوف نہ ركھنا انہيں خدا كى طرف سے بشارت ہے_

الا ان اولياء الله لا خوف عليهم و لا هم يحزنون لهم البشرى فى الحياة الدنيا و فى الاخرة

مندرجہ بالا مطلب اس بنا پر ہے كہ'' البشرى '' كا ''ال'' عہد ذكرى كا ہو اور جملہ'' لا خوف عليهم و لا هم يحزنون '' كى طرف اشارہ ہو_

۶_ خدا تعالى كے كلمات ( خدا تعالى كے وعدے اور سنتيں ) ميں نہ تبديلى آسكتى ہے اور نہ انكى خلاف ورزى كا امكان ہے_

لا تبديل لكلمات الله

۷_دنيا و آخرت ميں اوليائے خدا كو بشارتيں خدا تعالى كا ايسا وعدہ ہے جسكى خلاف ورزى كا كوئي امكان نہيں ہے_

لهم البشرى فى الحياةالدنيا وفى الآخرة لا تبديل لكلمات الله

۸_ ولى اللہ كے مقام پر فائز ہو جانا اور دنيا و آخرت ميں بشارتوں كا دريافت كرنا اوليائے خدا كى بہت بڑى كاميابى ہے_

الا ان اولياء الله لهم البشرى فى الحياة الدنيا و فى الآخرة ذلك هو الفوز العظيم

۹_ ايمان و تقوا دنيا و آخرت ميں انسان كى كاميابى كا باعث ہے_

الذين آمنوا و كانوا يتقون_ لهم البشرى فى الحياة الدنيا و فى الآخرة ذلك هو الفوز العظيم

۱۰_ دونوں جہانوں ميں خداتعالى كى بشارتوں كو دريافت كرنا اور ان سے بہرہ مند ہونا عظيم كاميابى ہے_

لهم البشرى فى الحياة الدنيا و فى الآخرة ذلك هو الفوز العظيم

مندرجہ بالا مطلب اس بنا پر ہے كہ جملہ ''لہم البشرى '' اولياء كے انجام كو بيان كرنے كيلئے ہو_

۱۱_اتى رسول الله (ص)رجل فقال: يا رسول الله اخبرنى عن قول الله عزوجل: '' الذين امنوا و كانوا يتقون لهم البشرى فى الحياة الدنيا و فى الآخرة'' فقال: اما قوله تعالى ''لهم البشرى فى الحياة الدنيا'' فهى الرؤيا الحسنة يراها المؤمن فيبشر بها فى دنياه و اما قول الله عزوجل : '' و فى الآخرة'' فانها بشارة المؤمن عند الموت يبشر بها عند موته ان الله قد غفر لك و لمن يحملك الى

۵۲۸

قبرك;ايك شخص پيغمبر(ص) كى خدمت ميں آيا اور عرض كيا يا رسول اللہ مجھے اللہ تعالى كے اس فرمان '' جو لوگ ايمان لائے اور پرہيزگارى اختيار كى ان كيلئے دنياوى زندگى اور آخرت ميں بشارت ہے'' كا معنى سمجھايئےو آپ(ص) نے فرمايا:دنيا ميں بشارت سے مراد وہ اچھا خواب ہے جو مومن ديكھتا ہے اور اسكے ذريعے اسے دنيا ميں بشارت دى جاتى ہے اور رہى آخرت كى بشارت تو يہ وہ بشارت ہے جو موت كے وقت مومن كو دى جاتى ہے كہ اسے كہا جاتا ہے خدا تعالى نے تجھے اور جنہوں نے تيرے جنازے كو قبر تك اٹھايا ہے بخش ديا ہے_(۱)

۱۲_ ابو حمزہ ثمالى كہتے ہيں ;قلت لابى جعفر(ع) : ما يصنع باحد(نا) عند الموت ؟ قال: الا ابشرك يا ابا حمزة فقلت : بلى جعلت فداك ، فقال : اذا كان ذالك اتاه رسول الله (ص) و على (ع) معه فقال له رسول الله: هلمَّ الينا فما امامك خير لك مما خلفت، اما ما كنت تخاف فقد امنته و اما ما كنت ترجو فقد هجمت عليه، ايتها الروح اخرجى الى روح الله و رضوانه ، فيقول له عليّ(ع) مثل قول رسول الله (ص) ثم قال: يا اباحمزة الا اخبرك بذلك من كتاب الله ، قوله: '' الذين آمنوا و كانوا يتقون لهم البشرى فى الحياة الدنيا و فى الآخرة''

ميں نے امام باقرسے عرض كيا موت كے وقت (ہمارے) افراد كے ساتھ كياكياجاتاہے ؟ تو حضرت نے فرمايا ابوحمزہ كيا تجھے بشارت نہ دوں ؟تو ميں نے عرض كيا كيوں نہيں ؟ آپ(ع) پر قربان ہوجاؤں تو آپ (ع) نے فرمايا جب موت كا وقت آتا ہے تو رسول خدا على (ع) كے ہمراہ (جان كنى كى حالت والے كے پاس آتے ہيں ) پس رسول خدا (ص) فرماتے ہيں پس ہمارے پاس آجاؤ جو كچھ تيرے لئے آگے ركھا گيا ہے وہ بہتر ہے اس سے جو تو نے اپنے پيچھے چھوڑا ہے_جس چيز سے تو ڈرتا تھا اس سے تجھے امان ہے اور جسكى تجھے اميد تھى اسے تونے پاليا اے روح آرام اور خدا كى خوشنودى كيلئے نكل آ پھر حضرت على (ع) بھى يہى پيغمبر(ص) والى باتيں كرتے ہيں پھر امام باقر(ع) فرماتے ہيں اے ابوحمزہ كيا تجھے اسى مطلب كى كتاب خدا سے خبر نہ دوں ؟ خدا تعالى كا يہ كلام ہے( الذين آمنوا و كانوا يتقون لهم البشرى فى الحياة الدنيا وفى الآخرة (۲)

اوليائے خدا :انكو اخروى بشارت ۱;انكو بشارت ۵،۷،۱۱;انكو دنيوى بشارت ۱; انكى كاميابى كے عوامل ۸; انكي

____________________

۱)من لا يحضرہ الفقہيہ ج۱ص ۷۹ح ۱۱_ نور الثقلين ج ۲ ص ۳۰۹ح ۹۵_

۲)تفسير عياشى ج ۲ ص ۱۲۶ح ۳۴_ نور الثقلين ج ۲ ص ۳۱۳ح ۱۰۵_

۵۲۹

موت ۱۲; انكے فضائل ۱،۲،۵; انكے مقام كو پالينے كى اہميت ۸; انكے مقام كى اہميت ۲

ايمان :اسكے اثرات ۳،۹

بشارت :اخروى بشارت ۸; اخروى بشارت كا پيش خيمہ ۳ ; اخروى بشارت كے مستحقين ۲;دنيوى بشارت ۸; دنيوى بشارت كا پيش خيمہ ۳; دنيوى بشارت كے مستحقين ۲

تقوا :اسكى اہميت ۲; اسكے اثرات ۳،۹

خدا تعالى :اسكى بشارتوں كا پيش خيمہ۳; اسكى بشارتوں كى اہميت ۱۰; اسكى بشارتوں كے اثرات ۴; اسكى بشارتيں ۵،۷; اسكى سنتوں كا حتمى ہونا ۶; اسكےكلمات كا حتمى ہونا ۶; اسكے وعدوں كا حتمى ہونا ۶،۷

خوف:اسكے دور ہونے كے عوامل ۴روايت :۱۱،۱۲

غم و اندہ :اسكے دور ہونے كے عوامل ۴

كاميابى :اخروى كاميابى كا پيش خيمہ ۹; اسكے درجے ۱۰; اسكے موارد ۱۰; دنيوى كاميابى كا پيش خيمہ ۹

متقين :انكو بشارت ۴

مومنين :انكو بشارت ۴

آیت ۶۵

( وَلاَ يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلّهِ جَمِيعاً هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ )

پيغمبر آپ ان لوگوں كى باتوں سے رنجيدہ نہ ہوں _ عزت سب كى سب صرف اللہ كے لئے ہے وہى سب كچھ سننے والا ہے _ اور جاننے والا ہے _

۱_ پيغمبراكرم(ص) كى رسالت كے خلاف مشركين كا غلط پروپيگنڈا اور ناروا باتيں اس حد تك تھيں كہ آنحضرت (ص)

۵۳۰

كے قلب مبارك كے رنج و اندوہ كا باعث بنتيں _و لا يحزنك قولهم

۲_ خدا تعالى نے مشركين كى ناروا باتوں كے مقابلے ميں پيغمبراكرم(ص) كو تسلى دى ہے اورشرك كے مقابلے ميں توحيد كى قطعى كاميابى كے وعدے كے ساتھ آپ (ص) كو انكى سازشوں كى ناكامى سے مطمئن كيا ہے_

و لا يحزنك قولهم ان العزة لله جميعا

۳_مومنين كو دشمن كے پروپيگنڈے كے مقابلے ميں اپنے آپ پر غم و اندوہ طارى نہيں كرنا چاہيے_لا يحزنك قولهم

اگر چہ جملہ '' لا يحزنك '' كے مخاطب پيغمبر(ص) ہيں ليكن '' ان العزة للہ جميعاً '' كہ جو مقام تعليل ميں ہوسكتا ہے، كو مد نظر ركھتے ہوئے مورد سے الغاء خصوصيت كر كے اسے تعميم دى جاسكتى ہے_

۴_ سب عزتيں خدا كے شايان شان ہيں _ان العزة لله جميعا

۵_ خدا تعالى سب عزتوں كا سرچشمہ ہے_ان العزة لله جميعا

۶_ مشركين ، ذليل و حقير اور عزت سے بے بہرہ لوگ ہيں _و لا يحزنك قولهم ان العزة لله جميعا

۷_ خدا تعالى كى انحصارى عزت اور اسكى مطلق دانائي و سماعت كى طرف توجہ دشمن كے پروپيگنڈے سے پيدا ہونے والے غم و اندوہ كو دور كرتى ہے_و لا يحزنك قولهم ان العزة لله جميعا هو السميع العليم

۸_ خدا تعالى سميع( سننے والا) اور عليم ( جاننے والا ) ہے_هو السميع العليم

آنحضرت(ص) :آپ(ص) اور مشركين ۲; آپ(ص) كى تسلى ۲;آپ(ص) كے خلاف پروپيگنڈے كے اثرات ۱; آپ(ص) كے رنج كے عوامل ۱; آپ(ص) كے غم و اندوہ كے عوامل ۱

اسماو صفات :سميع ۸; عليم ۸

توحيد:اسكى كاميابى كا وعدہ ۲

خدا تعالى :اسكى خصوصيات ۴; خدا تعالى اور عزت ۵; خداتعالى كى تسلياں ۲; خدا تعالى كى عزت ۴; خدا تعالى كے وعدے ۲

۵۳۱

شرك :اسكى شكست كا وعدہ ۲

عزت :اس سے محروم لوگ ۶; اس كا سرچشمہ ۵

غم و اندوہ :اسكے دور ہونے كے عوامل ۷

مشركين :انكا ناپسنديدہ پروپيگنڈا ۱; انكى ذلت ۶; انكى سازشوں كى شكست ۲; انكى محروميت ۶; يہ اور

حضرت محمد(ص) ۱

مومنين :انكى ذمہ دارى ۳; مومنين اور دشمن كى نفسياتى جنگ ۳

يادكرنا:خدا كى خصوصيات كے ياد كرنے كے اثرات ۷; خدا كى سماعت كو ياد كرنے كے اثرات ۷; خدا كى عزت كو ياد كرنے كے اثرات ۷; خدا كے علم كو ياد كرنے كے اثرات ۷

آیت ۶۶

( أَلا إِنَّ لِلّهِ مَن فِي السَّمَاوَات وَمَن فِي الأَرْضِ وَمَا يَتَّبِعُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللّهِ شُرَكَاء إِن يَتَّبِعُونَ إِلاَّ الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلاَّ يَخْرُصُونَ )

آگاہ ہو جاؤ كہ اللہ ہى كے لئے زمين وآسمان كى سارى مخلوقات اور كائنات ہے اور جو لوگ خدا كو چھوڑكردوسرے شريكوں كو پكار تے ہيں وہ ان كا بھى اتباع نہيں كرتے _ يہ صرف اپنے خيالات كا اتباع كرتے ہيں اور يہ صرف اندازوں پر زندگى گذار رہے ہيں _

۱_ زمين سے ليكر آسمان تك پورے عالم ہستى ميں موجو د سب عقلا صرف خدا تعالى كى ملك ہيں _

الا ان لله من فى السماوات و من فى الارض

۲_ خدا تعالى كا عالم ہستى كا مطلق مالك ہونا ،عزت كے خدا ميں منحصر ہونے كى نشانى ہے_

ان العزة لله جميعا الا ان لله من فى

۵۳۲

السماوات و من فى الارض

۳_خدا تعالى كا عالم ہستى كا لا محدود مالك ہونا توحيد ربوبى اورتوحيد عبادى كى دليل ہے_

الا ان لله من فى السماوات و من فى الارض و ما يتبع الذين يدعون من دون الله شركائ

۴_ آسمانوں ميں با شعور اور عاقل مخلوق موجود ہے_من فى السماوات

۵_ جہان خلقت ميں كئي آسمان ہيں _من فى السماوات و من فى الارض

۶_ مشركين ، بتوں كے حضور دعا اور انكے سامنے دست نياز دراز كرتے تھے_

و ما يتبع الذين يدعون من دون الله شركاء

۷_ مشركين كئي معبودوں كى عبادت كرتے تھے_الذين يدعون من دون الله شركاء

۸_ خد ا تعالى كى ربوبيتميں شرك والى فكر ، بيہودہ اور ظن و گمان پر مبنى ہے_

و ما يتبع الذين يدعون من دون الله شركاء ان يتبعون الا الظن

۹_ جہان خلقت ميں كوئي بھى مخلوق كسى دوسرى مخلوق كى مالك اور رب يا مملوك اور مربوب نہيں ہے_

الا ان لله من فى السماوات و من فى الارض و ما يتبع الذين يدعون من دون الله شركاء ان يتبعون الا الظن

۱۰_يہ فكر كہ خدا كا شريك ہے ،خلاف واقع اور خالص جھوٹ ہے_

و ما يتبع الذين يدعون من دون الله شركاء و ان هم الا يخرصون

۱۱_عقائد ميں گمان اور اندازوں كى پيروى كرنا ممنوع اور مذموم ہے_ان يتبعون الا الظن و ان هم الا يخرصون

آسمان :ان كا متعدد ہونا ۵; انكى باشعور مخلوق ۴

توحيد :توحيد ربوبى كے دلائل ۳; توحيد عبادى كے دلائل ۳

خدا تعالى :اسكى خصوصيات كى نشانياں ۲; اسكى عزت كى نشانياں ۲; اسكى مالكيت ۱،۲;ا سكى مالكيت اور توحيد ۳;اسكى مالكيت كے اثرات۳

خلقت :اس كا مالك ۱;اس ميں ربوبيت ۹; اس ميں مالكيت ۹

۵۳۳

شرك:اس كا غير منطقى ہونا۱۰; شرك ربوبى كا غير منطقى ہونا۸

ظن و گمان :اسكى پيروى كا ممنوع ہونا ۱۱; اسكى پيروى كرنے كى مذمت ۱۱

عقيدہ :اس ميں ظن ۱۱

مالكيت :غير خدا كى مالكيت كى نفى ۹

مشركين:ان كا شرك عبادى ۷; انكى بت پرستى ۶;يہ اور بت ۶

آیت ۶۷

( هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِتَسْكُنُواْ فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِراً إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ )

وہ خدا وہ ہے جس نے تمھار ے لئے رات بنائي ہے تا كہ اس ميں سكون حاصل كر سكو اور دن كو روشنى كا ذريعہ بنايا ہے اور اس ميں بھى بات سننے والى قوم كے لئے نشانياں پائي جاتى ہيں _

۱_ خدا تعالى نے شب و روز كو انسان كيلئے قرار ديا ہے_هوالذى جعل لكم الليل لتسكنوا فيه و النهار مبصرا

۲_ خدا تعالى نے رات كو تاريك اور دن كو روشن قرار ديا ہے_هو الذى جعل لكم الليل لتسكنوا فيه و النهار مبصرا

۳_خدا تعالى نے رات كو آرام كرنے اور دن كو كام كا ج اور معاش كى تلاش كيلئے قرار ديا ہے_

هو الذى جعل لكم الليل لتسكنوا فيه و النهار مبصرا

''مبصرا '' كے قرينے سے '' الليل'' كے بعد لفظ ''مظلماً'' اور '' لتسكنوا فيہ '' كے قرينے سے لفظ '' مبصرا'' كے بعد جملہ '' لتعملوا فيہ''مقدر ہے يعنى''هو الذى جعل لكم

۵۳۴

الليل مظلما لتسكنوا فيه و النهار مبصرا لتعملوا فيه''

۴_ شب و روز خدا تعالى كى دو عظيم نعمتيں اور انسانى زندگى كے چلتے رہنے ميں مؤثر ہيں _

هو الذى جعل لكم الليل لتسكنوا فيه و النهار مبصرا

۵_شب ، آرام كيلئے اور دن كام كا ج كيلئے مناسب وقت ہے_هو الذى جعل لكم الليل لتسكنوا فيه و النهار مبصرا

۶_ ربوبيت اور انسان كے امور كى تدبير خدا كے ہاتھ ميں ہے_هو الذى جعل لكم الليل لتسكنوا فيه و النهار مبصرا

۷_ ربوبيت اور انسان كے امور كى تدبير ميں خدا كا كوئي شريك نہيں ہے_هو الذى جعل لكم الليل لتسكنوا فيه و النهار مبصرا

۸_ شب و روز ميں ، ان حق كو قبول كرنے والوں كيلئے توحيد ربوبى كى كثير نشانياں موجود ہيں جو قوت سماعت ركھتے ہيں _

هو الذى جعل لكم الليل و النهار ان فى ذلك لآيات لقوم يسمعون

۹_ رات كو انسان كے آرام اور دن كى روشنى كو اسكے كام كاج كيلئے قرار دينا توحيد ربوبى كى نشانى ہے_

هو الذى جعل لكم الليل ان فى ذلك لآيات لقوم يسمعون

۱۰_ بات سننے اور حق كو قبول كرنے والا مزاج، آيات الہى سے بہرہ مند ہونے كى شرط ہے_

ان فى ذلك لآيات لقوم يسمعون

آيات خدا :ان سے استفادہ كرنے كى شرائط۱۰

انسان :اس كا تربيت كرنے والا ۶;اسكے فضائل ۱

توحيد:توحيد ربوبى كى نشانياں ۸،۹

حق:اسكے قبول كرنے والے اور توحيد ۸;اسے قبول كرنے كى اہميت ۱۰;

حيات :اسكے دوام كے عوامل ۴

۵۳۵

خدا تعالى :خدا تعالى كى ربوبيت ۶; خدا تعالى كى نعمتيں ۴

دن :اس كا روشن ہونا ۲; اسكى خلقت كا فلسفہ ۱،۳; اس ميں كوشش كرنا ۳،۵،۹; يہ اور توحيد ربوبى ۸

رات :اس كى تاريكى ۲;اسكى خلقت كا فلسفہ۱،۳;اس ميں آرام كرنا ۹; اس ميں سونا ۳،۵; يہ اور توحيد ربوبى ۸

سونا :اس كا وقت ۳،۵

شرك:شرك ربوبى كى نفى ۷

معاش:اسے حاصل كرنے كا وقت ۳

نعمت :اسكے درجے ۴; دن كى نعمت ۴ رات كى نعمت ۴

آیت ۶۸

( قَالُواْ اتَّخَذَ اللّهُ وَلَداً سُبْحَانَهُ هُوَ الْغَنِيُّ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَات وَمَا فِي الأَرْضِ إِنْ عِندَكُم مِّن سُلْطَانٍ بِهَـذَا أَتقُولُونَ عَلَى اللّهِ مَا لاَ تَعْلَمُونَ )

يہ لوگ كہتے ہيں كہ اللہ نے اپنا كوئي بيٹا بنايا ہے حالا نكہ وہ پاك و بے نياز ہے اور اس كے لئے زمين و آسمان كى سارى كائنات ہے _ تمھارے پاس تو تمھارى بات كى كوئي دليل بھى نہيں ہے _ كيا تو لوگ خدا پروہ الزام لگاتے ہو جس كا تمھيں علم بھى نہيں ہے _

۱_ مشركين كا عقيدہ يہ تھا كہ خدا تعالى كے يہاں اسكى ضروريات كيلئے ايك بيٹا ہے _قالوا اتخذ الله ولداً سبحانه هو الغني

۲_مشركين خدا تعالى كو الہ مانتے تھے_قالوا اتخذ الله

۳_ بيٹا ركھنے كا مطلب ہے نقص كا موجود ہونا اور خد

۵۳۶

تعالى ہر نقص سے پاك ہے_قالوا اتخذ الله ولداً سبحانه هو الغني

۴_ خدا تعالى غنى مطلق ہے اور اس كے سوا تمام اسكے محتاج ہيں _هوالغني

'' الغنى ''جو مسند اور معرف ہے الف و الام جنس كے ساتھ حصر كا فائدہ ديتا ہے_

۵_ بيٹا اختيار كرنے كى علت ہے محتاج اور نياز مند ہونا اور خدا تعالى ہر لحاظ سے بے نيازہے_

قالوا اتخذ الله ولداً سبحانه هو الغني

۶_ آسمان و زمين كے سب موجودات صرف خدا تعالى كى ملكيت ہيں _له ما فى السماوات و ما فى الارض

۷_ خدا تعالى كا سب مخلوقات كا مطلق مالك ہونا اسكے بيٹا اختيار كرنے سے بے نياز ہونے كى دليل ہے_

قالوا اتخذ الله ولداً سبحانه هو الغنى له ما فى السماوات و ما فى الارض

۸_ جہان خلقت ميں كئي آسمان ہيں _السماوات

۹_ خدا كا بيٹا ہونے والا نظريہ ايك باطل سوچ اور ہر قسم كى دليل و برہان سے خالى نظريہ ہے_

قالوا اتخذ الله ولداً ان عندكم من سلطان بهذ

۱۰_ مشركين اپنے دعوى ( خدا كا بيٹا ہے) كے درست يا نادرست ہونے كى طرف توجہ كئے بغير اسے خدا كى طرف نسبت ديتے تھے_قالوا اتخذ الله ولداً ا تقولون على الله ما لاتعلمون

۱۱_ خدا تعالى كى طرف كسى كام يا صفت كو نسبت دينے اور اس كا عقيدہ ركھنے كيلئے ضرورى ہے كہ اس كى بنياد علم و برہان پر ہو _قالوا اتخذ الله ولداً ان عندكم من سلطان بهذا ا تقولون على الله مالاتعلمون

۱۲_ خدا تعالى كى طرف كسى چيز كو قطعى دليل اور اسكى درستى اور نادرستى كى تحقيق كئے بغير نسبت دينا خدا تعالى كے يہاں ناپسنديدہ اور مذموم امر ہے_قالوا اتخذ الله ولداً ان عندكم من سلطان بهذا ا تقولون على الله مالاتعلمون

۱۳__ معارف و عقائد كا استدلال و برہان پر استوار ہونا ضرورى ہے_

ان عندكم من سلطان بهذا اتقولون على الله مالاتعلمون

۵۳۷

آسمان :ان كا متعدد ہونا۸

اسما و صفات :صفا ت جلال ۳; غنى ۴

بہتان باندھنا:خدا پر بہتان باندھنا ۱۰

خدا تعالى :اس كا منزہ ہونا ۳،۵; اسكى بے نيازى ۴،۵; اسكى خصوصيات۴،۶; خدا تعالى اور بيٹا۱،۳، ۵،۷،۹ ، ۱۰; خدا تعالى اور نقص۳; خدا تعالى كى بے نيازى كے دلائل ۷; خدا تعالى كى طرف جاہلانہ نسبت دينے كى مذمت ۱۲; خدا تعالى كى طرف سے مذمت ۱۲; خدا تعالى كى طرف نسبت دينے كى شرائط۱۱; خدا كى مالكيت ۶،۷

شرك:اس كا غير منطقى ہونا ۹

عقيدہ :اس ميں آگاہى كى اہميت ۱۱; اس ميں برہان كى اہميت ۱۱;۱۳; باطل عقيدہ ۹; خدا كى الوہيت كا عقيدہ ۲

علت و معلول:۵

عمل :ناپسنديدہ عمل ۱۲

مشركين :انكا عقيدہ ۱،۲; انكى افترا پردازياں ۱۰; غير منطقى مشركين ۱۰; يہ اور خدا كى الوہيت ۲

موجودات:انكا مالك ۶; انكى نيازمندي۴

آیت ۶۹

( قُلْ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللّهِ الْكَذِبَ لاَ يُفْلِحُونَ )

پيغمبر آپ كہہ ديجئے كہ جولوگ خدا پر جھوٹا الزام لگاتے ہيں وہ كبھى كا مياب نہيں ہو سكتے _

۱_ خدا كى طرف بيٹے كو نسبت دينا ،بہتان اور اس پر جھوٹ بولنا ہے_قالوا اتخذ الله ولداً قل ان الذين يفترونعلى الله الكذب

۲_ دين ميں بدعت قائم كرنا اور خدا تعالى پر بہتان باندھنا كاميابى ميں ركاوٹ ہے_

۵۳۸

الذين يفترون على الله الكذب لايفلحون

۳_ دين ميں بدعت قائم كرنے والے كاميابى سے محروم ہيں _الذين يفترون على الله الكذب لايفلحون

۴_ خدا كى طرف كسى چيز كو كسى قطعى دليل اور اسكى درستى اور نادرستى كى تحقيق كئے بغير نسبت دينا بہتان اور خدا پر جھوٹ بولنا ہے_ان عندكم من سلطان بهذا ا تقولون على الله مالاتعلمون_ قل ان الذين يفترون على الله الكذب لايفلحون

بدعت :اسكے اثرات۲

بدعت قائم كرنے والے:انكا محروم ہونا ۳

بہتان باندھنا:خدا پر بہتان باندھنے كے اثرات ۲; خدا پر بہتان باندھنے كے موارد۴

خدا تعالى :اسكى طرف جاہلانہ نسبت دينا ۴; خدا تعالى اور بيٹا ۱

كاميابى :اس سے محروم لوگ۳; اس كے موانع۲

۵۳۹

آیت ۷۰

( مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِيقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِيدَ بِمَا كَانُواْ يَكْفُرُونَ )

اس دنيا ميں تھوڑا سا آرام ہے اس كے بعد سب كى بازگشت ہمارى ہے طرف ہے _ اس كے بعد ہم ان كفر كى بنا پر انھيں شديد عذاب كا مزہ چكھائيں گے _

۱_دنياوى وسائل اور ان سے بہرہ مند ہونا ناچيز ، محدود اور ناپائدار ہے_متاع فى الدنيا ثم الينا مرجعهم

۲_ مشركين و كفار كے ہاتھ ميں رفاہ و آسائش اور دنياوى وسائل كا ہونا انكى كاميابى كى دليل نہيں ہے_

لا يفلحون_ متاع فى الدني

۵۴۰