تفسير راہنما جلد ۷

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 746

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 746
مشاہدے: 175907
ڈاؤنلوڈ: 3974


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 746 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 175907 / ڈاؤنلوڈ: 3974
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 7

مؤلف:
اردو

انكى مذمت۱۰;ان كے بہتان ۱۰; انكے شرك كى سزا ۱۲ ; ان كے عقيدہ كا سرچشمہ ۵;عيسائي اور حضرت عيسى (ع) ۲،۳،۴

كفار : ۷،۸

كفر:اسكے اسباب۷،۸

لعنت:لعنت كے مستحقين ۱۱

منحرف ہونے والے:۱۱

يہود:ان پر نفرين ۹;ان كا افترا ۱۰;ان كا عقيدہ ۱، ۳ ، ۴; ان كا كفر ۸; ان كى سرزنش ۱۰; ان كے شرك كى سزا ۱۲; ان كے عقيدہ كا سرچشمہ ۵; يہود اور حضرت عزير ۱ ،۳،۴

آیت ۳۱

( اتَّخَذُواْ أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَاباً مِّن دُونِ اللّهِ وَالْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَمَا أُمِرُواْ إِلاَّ لِيَعْبُدُواْ إِلَـهاً وَاحِداً لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ سُبْحَانَهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ )

ان لوگوں نے اپنے عالموں اور راہبوں او رمسيح بن مريم كو خدا كو چھوڑ كر اپنا رب بنالياہے حالا نكہ انھيں صرف خدا ئے يكتا كى عبادت كا حكم ديا گيا تھا جس كے علاوہ كوئي خدا نہيں ہے وہ واحد و بے نياز ہے اور ان كے مشركانہ خيالات سے پاك و پاكيزہ ہے _

۱_ يہود و نصارى كى اپنے احبار و رھبان (دينى راہنما) كى بے چون و چرا اطاعت _اتخذوا احبارهم و رهبانهم ارباب

''رب بنانا''بے چون و چرا اطاعت سے كنايہ ہے_

۲_ خدا تعالى كى طرف سے يہود و نصارى كو اپنے دينى پيشواؤں ( احبار و رہبان) كو رب كى حدتك ماننے كى وجہ سے توبيخ _

اتخذوا احبارهم و رهبانهم ارباباً من دون الله

۳_ دينى راہنماؤں كى ايسى اطاعت ممنوع ہے جو فرمان الہى اور اسكى رضا كے مطابق نہ ہو _

اتخذوا احبارهم و رهبانهم ارباباً من دون الله

۴_ عيسائيوں كى غلط فكر كہ حضرت مسيح (ع) ربوبيت و پروردگارى كے حامل ہيں _اتخذوا ارباباً من دون الله و المسيح ابن مريم

۸۱

۵_ سب انسانوں كو يہ حكم ہے كہ وہ خدائے يكتا كى بے چون و چرا عبادت كريں اور كسى كو اس كا شريك نہ بنائيں _

و ما امروا الا ليعبدوا الهاً واحداً لا اله الا هو

۶_ توحيد ، سب آسمانى اديان كا مشتركہ عقيدہ ہے_اتخذوا احبارهم و رهبانهم ارباباً و ما امروا الا ليعبدوا الهاً واحد

۷_ كسى انسان كى بے چون و چرا اطاعت اسكى پرستش كے مترادف ہے_اتخذوا احبارهم و رهبانهم ارباباً ...و ما امروا الا ليعبدوا الهاًواحد

مندرجہ بالا مطلب اس بات سے سمجھ ميں آتا ہے كہ اللہ تعالى نے فرمايا ہے كہ يہود و نصارى نے اپنے دينى پيشواؤں كو اپنا رب مان ركھاہے انكى پرستش كرتے ہيں حالانكہ وہ با قاعدہ طور پر انكى پرستش نہيں كرتے تھے بلكہ صرف بے چون وچرا انكى اطاعت كرتے تھے_

۸_ الہ صرف خدا تعالى ہے_لا اله الا هو

۹_ اللہ سبحانہ ہر قسم كے شرك سے منزہ ہے_سبحنه عما يشركون

۱۰_ يہود و نصارى مشرك ہيں _اتخذوا احبارهم و رهبانهم ارباباً من دون الله سبحنه عما يشركون

۱۱_ دينى راہنماؤں كى ايسى اطاعت جو فرمان الہى اور اسكى خوشنودى كے دائرے سے باہر ہو شرك ہے_

اتخذوا احبارهم و رهبانهم ارباباً من دون الله سبحنه عما يشركون

خدا تعالى نے اہل كتاب كى اسلئے مذمت كى ہے اور انہيں مشرك قرار ديا ہے كہ وہ اپنے دينى راہنماؤں كو خدا (رب) كى جگہ پر قرار ديتے تھے لہذا دينى راہنماؤں كو رب قرار دينا اور فرامين الہى كى اطاعت كى بجائے انكى اطاعت كرنا شرك ہوگا_

۱۲_ امام صادق(ع) سے اللہ تعالى كے اس فرمان(اتخذوا احبارهم و رهبانهم ارباباً من دون الله ) كے بارے ميں روايت كى گئي ہے كہ آپ نے فرمايا:''والله ما صلّوا لهم ولا صاموا ولكنهم احلوّا لهم حراماً و حرّموا عليهم حلالاً فاتبعو هم '' قسم بخدا انہوں نے اپنے احبار اور رہبان كيلئے نہ نماز پڑھى اور نہ روزہ ركھا ليكن ان كے علماء نے لوگوں گيلئے حلال كو حرام اور حرام كو حلال كيا اور لوگوں نے انكى پيروى كى _(۱)

____________________

۱)محاسن برقى ج ۱ ص ۲۴۶ح ۲۴۵ _ بحار الانوار ح ۲ ص ۹۸ ح ۴۸ _

۸۲

۱۳_ امام محمد باقر(ع) سے اللہ تعالى كے اس فرمان _اتخذوا احبارهم و رهبانهم ارباباً من دون الله و المسيح ابن مريم

كے بارے ميں روايت كى گئي ہے : اما المسيح فعصوہ وعظموہ فى انفسہم حتى زعموا انہ الہ انہ ابن اللہ وطائفة منہم قالوا ثالث ثلاثة وطائفہ منہ قالوا ہو اللہ ...'' انہوں عيسى كى نافرمانى كى اور اپنى دانست ميں انہيں عظمت كى اس حدتك لے گئے كہ ان كے اپنا معبود اور خدا كا بيٹا ہونے كا گمان كرنے لگے اور ايك گروہ كہنے لگايہ تين معبود وں ميں سے ايك ہيں اور ايك گروہ كہنے لگا يہ خدا ہيں _(۱)

اديان :انكى مشترك چيزيں ۶

اطاعت:دينى راہنماؤں كى اطاعت كا دائرہ ۳،۱۱;غير خدا كى اطاعت ۷;مسيحى علماء كى اطاعت ۱; ممنوع اطاعت ۳،۱۱; يہودى علماء كى اطاعت ۱

انسان :اس كى ذمہ دارى ۵/توحيد :اسكى اہميت ۶; توحيد ذاتى ۸،۹;توحيد عبادى ۵

حقانيت:اسكے معيار ۳،۱۱

حلال:اسكو حرام كرنا ۱۲

خدا تعالى :اسكا بے مثال ہونا ۹; اس كا منزہ ہونا ۹;اسكى طرف سے مذمت ۲;اس كے مختصات ۸

روايت :۱۲،۱۳

شرك:اس كا ترك كرنا ۵; اس كے موارد ۱۱

عبادت:اسكے موارد ۷;خدا كى عبادت ۵

عقيدہ :باطل عقيدہ ۴

علمائے يہود :انكى بدعت ۱۲;ان كے احترام كى مذمت ۲

عيسى (ع) :انكى الوہيت۱۳

عيسائي :عيسائي اور حضرت عيسى (ع) كا رب ہونا ۴;عيسائيوں كا اپنے علما كى اتباع كرنا ۱; عيسائيوں كا شرك ۱۰; عيسائيوں كا عقيدہ ۴،۱۳; عيسائيوں كى مذمت ۲

____________________

۱)تفسير قمى ح ۱ ص ۲۸۹ ، نور الثقلين ج ۲ ص ۲۱۰ ح ۱۱۶_

۸۳

عيسائيت :اس ميں تثليث ۱۳

محرمات:انكو حلال كرنا ۱۲

مسيحى علماء:انكى بدعت ۱۲; انكے احترام كى مذمت ۲

مشركين:۱۰

نافرماني:عيسى (ع) كى نافرمانى ۱۳

يہودي:انكا اپنے علما كى اتباع كرنا ۱;انكى مذمت ۲; ان كا شرك ۱۰

آیت ۳۲

( يُرِيدُونَ أَن يُطْفِؤُواْ نُورَ اللّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَى اللّهُ إِلاَّ أَن يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ )

يہ لوگ چاہتے ہيں كہ نور خدا كو اپنے منھ سے پھونك مار كربجھاديں حالا نكہ خدا اس كے علاوہ كچھ ماننے كے لئے تيا ر نہيں ہے كہ وہ اپنے نور كو تمام كردے چاہے كافروں كو يہ كتنا ہى براكيوں نہ لگے_

۱_يہود و نصارى كى پورى كوشش كہ نور الہى (قرآن ) كو اپنى باتوں اور پروپيگنڈے سے خاموش كرديں _

يريدون ان يطفئوا نور الله با فواههم

''يريدون'' ''يطفئوا'' اور'' افواہہم ''ميں جمع كى ضميريں يہود و نصارى _ (الذين اوتوا الكتاب )كى طرف پلٹتى ہيں '' افواہہم '' (اپنى باتوں كے ساتھ) كى قيد بتاتى ہے كہ اہل كتاب عام لوگوں كو قرآن و اسلام سے منحرف كرنے كيلئے غلط پروپيگنڈا كرتے تھے_

۲_ اسلام كے خلاف يہود و نصارى كا موقف اور غلط پروپيگنڈا خدا تعالى كے دائمى نور كے مقابلے ميں كھوكھلا اور ناچيز ہے_يريدون ان يطفئو ا نور الله بافواههم

۳_ احبار (يہودى علما) اور رہبان (عيسائي علما) قرآن و اسلام كى مخالفت ميں پيش پيش _

اتخدوا احبارهم و رهبانهم ارباباً يريدون ان يطفئو ا نور الله بافواههم

مندرجہ بالا نكتہ اس بنا پر ہے كہ ''يريدون''''يطفئوا' ' اور'' افواههم '' كى ضمير كا مرجع

۸۴

احبار اور رہبان ہوں يوں آيہ شريفہ (اتخذوا احبارہم و رہبانہم ارباباً)كا ايك مصداق بيان كررہى ہے يعنى احبار اور رہبان قرآن و اسلام كے خلاف غلط باتيں كرتے تھے اور يہود و نصارى انكى اندھى تقليد كرتے تھے_

۴_ قرآن و اسلام كا مقابلہ كرنے ميں يہود و نصارى كى اپنے علما كى اندھى تقليد اور بے چون و چرا اطاعت_

اتخذوا احبارهم و رهبانهم اربابا يريدون ان يطفئوا نور الله بافواههم

۵_ قرآن كريم ، خدا تعالى كا نور ہے_يريدون ان يطفئو ا نور الله

۶_ يہود و نصارى كى اپنے بے انتہا پروپيگنڈے كے باوجود اسلام كو نابود كرنے اور اس پر غلبہ حاصل كرنے سے ناتوانى _

يريدون ان يطفئوا نور الله بافواههم و يأبى الله الا ان يتم نوره

۷_ اسلام ہميشہ سے يہود و نصارى كے كينے اور دشمنى كا شكار رہا_يريدون ان يطفئوا نور الله بافواههم

مندرجہ بالا نكتہ اس چيز سے حاصل ہوتا ہے كہ جملہ ''يريدون '' استمرار كا فائدہ ديتا ہے _

۸_ خدا تعالى كا ارادہ ہے اسلام اور تعليمات قرآن كو پورے عالم ميں پھيلانا _و يأبى الله الا ان يتم نوره

۹_قرآن اور اسلام دائمى كتاب اور آئين جاويد ہيں _و يا بى الله الا ان يتم نوره

۱۰_ اسلام كى مخالفت ميں ہر كوشش اور تدبير خدا تعالى كے ارادہ كے مقابلے ميں مغلوب اور شكست سے دوچار ہے_

يريدون ان يطفئوا نور الله و يأبى الله و لو كره الكافرون

۱۱_ قرآن و اسلام كى مخالفت كفر ہے_يريدون ان يطفئوا نور الله و يأبى الله الا ان يتم نوره و لو كره الكافرون

۱۲_ يہودو نصارى كافر ہيں _يريدون ان يطفئوا نور الله و يأبى الله و لو كره الكافرون

۱۳_ يہود و نصارى اسلام كے پھيلنے سے ناخوش ہيں _و يأبى الله الا ان يتم نوره و لو كره الكافرون

۱۴_ امام على (ع) سے روايت ہے كہ آپ نے فرمايا :''صعد رسول الله(ص) المنبر فقال; ان الله نظر الى اهل الارض ...فاختارنى منهم ثم نظر ثانية فاختار عليا ...وهو نورالارض بعدى ...ثم تلا رسول الله(ص) ; يريدون

۸۵

ليطفئوا نورالله بافواههم ...'' پيغمبر (ص) منبر پر گئے اور فرمايا خدا تعالى نے اہل زمين كى طرف توجہ كى اور ان ميں سے مجھے انتخاب فرمايا پھر دوسرى مرتبہ توجہ فرمائي اور على (ع) كو انتخاب فرمايا اور وہ ميرے بعد زمين كا نور ہيں _اس وقت پيغمبر (ص) نے اس آيت كى تلاوت فرمائي ''چاہتے ہيں نور خدا كو اپنى پھونكوں كے ساتھ بجھا ديں ''(۱)

اسلام :اس كا پھيلنا ۸;اس كا دائمى ہونا ۹;اسكى كاميابى ۶; اسكى مخالفت ۱۱;اسكى مخالفت كى شكست ۱۰; اسكے خلاف پروپيگنڈا۲; اسكے دشمن ۲،۳،۴،۷; اسكے ساتھ مقابلہ ۴

اطاعت:عيسائي علما كى اطاعت ۴;يہودى علما كى اطاعت۴

امام على (ع) :آپ كا انتخاب ۱۴

خداتعالى :خدا كا ارادہ ۸،۱۰; نور خدا ۵،۱۴;نور خدا كا دائمى ہونا ۲;نور خدا كو بجھانا ۱

دين :دين جاويد ۹

روايت :۱۴

عيسائي :انكا اپنے علما كى اطاعت كرنا ۴; انكا پروپيگنڈا ۱،۲;انكا عاجز ہونا ۶; انكا كفر ۱۲; انكى دشمنى ۱ ، ۲ ، ۴ ، ۷ ; انكى ناخوشنودى ۱۳;عيسائي اور اسلام ۲،۴،۱۳; عيسائي اور اسلام كا پھيلنا ۱۳

عيسائي علما:انكى دشمنى ۳

كفار: ۱۲

كفر :اسكے موارد ۱۱

قرآن كريم :اسكا دائمى ہونا ۹;اس كا مقابلہ ۴; اسكا نور ہونا ۵; اسكى تعليمات كا پھيلنا ،۸; اسكى خصوصيا ت۵;اسكى فضيلت ۵; اسكى مخالفت ۱۱; اسكے خلاف پروپيگنڈا ۱; اسكے دشمن ۱،۳ ، ۴

يہودى :انكا اپنے علما كا اتباع كرنا ۴; انكا پروپيگنڈا ،۱،۲; انكا عاجز ہونا ۶; انكا كفر ۱۲; انكى دشمنى ۱،۲،۴،۷; انكى ناخوشنودى ۱۳; يہودى اور اسلام ۲،۴،۱۳; يہودى اور اسلام كا پھيلنا ۱۳;يہودى اورقرآن ۱

يہودى علما:انكى دشمنى ۳

____________________

۱)بحار الانوار ج۲۳ ص ۳۲۰ ح۳۷_

۸۶

آیت ۳۳

( هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ )

وہ خدا وہ ہے جس نے اپنے رسول كو ہدايت او ردين حق كے ساتھ بھيجاتا كہ اپنے دين كو تمام اديان پر غالب بنائے چاہے مشركين كو كتنا ہى ناگوار كيوں نہ ہو _

۱_ حضرت محمد (ص) خدا تعالى كے بھيجے ہوئے ہيں _هو الذى ارسل رسوله

۲_ انسان كى راہنمائي اور ہدايت خدا تعالى كى طرف سے پيغمبراكرم (ص) كى ذمہ داري_هو الذى ارسل رسوله بالهدي

۳_ قرآن كريم كتاب ہدايت ہے_هو الذى ارسل رسوله بالهدي

عام طور پر مفسرين كا خيال يہ ہے كہ اس سے مراد قرآن كريم ہے كيونكہ قرآن كتاب ہدايت ہے اور ہدايت ہى اسكے نزول كا فلسفہ ہے_

۴_ صرف اسلام ہى دين حق اور خدا تعالى كو قابل قبول ہے_هو الذى ارسل رسوله بالهدى و دين الحق

۵_ پيغمبراكرم (ص) كا ہدايت (قرآن ) اور دين حق (اسلام) كے ہمراہ آنا نور الہى كى تكميل اور ارادہ الہى كا وقوع پذير ہوناہے_و يأبى الله الا انى يتم نوره ...هو الذى ارسل رسوله بالهدى و دين الحق

۶_ حق، دين اسلام كے احكام و قوانين كى اساس اور محور ہے_هو الذى ارسل رسوله بالهدى و دين الحق

۷_ تاريخ انسانى مستقبل ميں اديان كى شكست اور دين اسلام كى كاميابى اور حاكميت كا مشاہدہ كرے گى _

هو الذى ارسل رسوله ليظهره على الدين كله

خدا تعالى نے مندرجہ بالا آيت شريفہ ميں اسلام كى دنيا كے تمام اديان پر قطعى كاميابى كى خبر دى ہے اور پيشين گوئي فرمائي ہے اور چونكہ پيغمبر (ص) اكرم كے زمانے ميں ايسا نہيں ہو الہذا معلوم ہو تا ہے كہ يہ كاميابى تاريخ بشريت كے مستقبل ميں حاصل ہوگى _

۸_مشركين كى ناپسنديدگى كے باوجود خدا تعالى كا ارادہ ہے كہ دين حق ( اسلام ) كو دنيا كے ديگراديان پر غلبہ عطا كريگا _

و دين الحق ليظهره على الدين كله و لو كره المشركون

۸۷

۹_ يہود و نصارى اسلام كے مخالف اور اسكے پھيلنے سے ناخوش ہيں _

اتخذوا احبارهم و رهبانهم ارباباً ...ليظهره على الدين كله و لو كره المشركون

۱۰_ يہود و نصارى مشرك ہيں _اتخذوا احبارهم و رهبانهم ارباباً و لو كره المشركون

۱۱_ محمدبن فضيل كہتے ہيں ميں نے امام كاظم (ع) سے '' ہو الذى ارسل رسولہ '' كے بارے ميں سوال كيا تو آپ نے فرمايا:الولاية هى دين الحق قلت: ''ليظهره على الدين كله''قال: يظهره على جميع الاديان عند قيام القائم ..; ولايت ہى دين حق ہے اور''ليظهره على الدين كله '' كے بارے ميں فرمايا خدا تعالى امام زمانہ(ع) كے قيام كے وقت دين حق كو دنيا كے تمام اديان پر غلبہ عطا فرمائے گا_(۱)

۱۲_ اما م محمد باقر(ع) سے اللہ تعالى كے فرمان'' ليظهره على الدين كله '' كے بارے ميں روايت كى گئي ہے كہ: '' يكوں ان لا يبقى احد الا اقرّ بمحمد(ص) ( ايك وقت ) آئيگا جب كوئي باقى نہيں رہيگا مگر يہ كہ حضرت محمد (ص) كا اقرار كرتا ہو گا_(۲)

احكام :انكا معيار ۶

اديان :انكا مستقبل ۷; انكى شكست ۷،۸

اسلام :اسكى حاكميت ۷; اسكى حقانيت ۴،۵،۶; اسكى خصوصيات ۴;اسكى كاميابى ۷،۸;اسكے مخالفين۹

اقرار :حضرت محمد (ص) كى حقانيت كا اقرار ۱۲

امام مہدى (ع) :انكا قيام ۱۱

حق:اسكى اہميت۶

حقانيت:اسكے معيار ۶

خدا تعالى :

____________________

۱)كافى ج۱ ص ۴۳۲ ح۱۹ نورالثقلين ج۲ ص ۲۱۲ ح ۱۲۵_

۲)تفسير عياشى ج۲ ص ۸۷ ح۵۰ نورالثقلين ج۲ ص ۲۱۲ ح ۱۲۷_

۸۸

اسكا ارادہ ۸; اسكے ارادہ كے وقوع پذير ہونے كا پيش خيمہ۵;اسكے نور كے مكمل كرنے كا پيش خيمہ ۵

خدا كے رسول: ۱

دين :دين حق ۴،۵،۸; دين حق سے مراد ۱۱;دين حق كى كاميابى ۱۱

روايت،۱۱،۱۲

عيسائي :انكا شرك ۱۰; انكى مخالفت ۹; انكى ناخوشنودى ۹; يہ اور اسلام كا پھيلنا ۹

قرآن كريم :اس كا كردار ۳،۵; اس كا ہدايت كرنا ۳

محمد(ص) :آپكا مقام ۱;آپكا ہدايت كرنا ۲،۵;آپكى ذمہ دارى ۲;آپكى رسالت ۱; آپكى رسالت كے آثار ۵

مشركين۱۰

انكى ناخوشنودى ۸

ولايت :اسكى اہميت ۱۱

يہودي:انكا شرك ۱۰; انكى مخالفت ۹; انكى ناخوشنودى ۹; يہودى اور اسلام كا پھيلنا ۹

آیت ۳۴

( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ إِنَّ كَثِيراً مِّنَ الأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللّهِ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلاَ يُنفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللّهِ فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ )

ايمان والو نصارى كے بہت سے علماء اور راہب ، لوگوں كے اموال كوناجائزطريقہ سے كھا جاتے ہيں او رلوگوں كو راہ خدا سے رو كتے ہيں _ او رجو لوگ سونے چاندى كا ذخيرہ كرتے ہيں اور اسے راہ خدا ميں خرچ نہيں كرتے پيغمبر ، آپ انھيں دردناك عذاب كى بشارت دے ديں _

۱_ خدا تعالى نے بہت سارے احبار اور راہبوں (يہود و نصارى كے دينى پيشوا ) كے مالى انحراف سے پردہ اٹھا دي

۸۹

اور مومنين كو ان كے خطرے سے آگاہ كرديا_يا ايها الذين آمنوا ان كثيرا من الاحبار و الرهبان ليأكلون اموال الناس بالباطل

۲_ يہود و نصارى كے بہت سارے علما لوگوں كے اموال كے ناجائز اور ناحق طريقے سے مالك بن جاتے تھے_

ان كثيرا من الاحبار و الرهبان ليأكلون اموال الناس بالباطل

۳_ صدر اسلام كے مسلمانوں كى يہود و نصارى كے دينى راہنماؤں كے بارے ميں اچھى رائے _

يا ايها الذين آمنوا ان كثيرا من الاحبار و الرهبان ليأكلون اموال الناس بالباطل

مسلمانوں كيلئے يہود و نصارى كے دينى علما كا چہرہ افشاء كرنا (يا ايہا الذين آمنوا) كہ جسكے ذريعے ضمنا مسلمانوں كو خبر دار بھى كيا گيا ہے، اس حقيقت كو بيان كرتا ہے كہ مسلمان اہل كتاب كے دينى پيشواؤں كے خطرات سے آگاہ نہيں تھے بلكہ اس كے برعكس ان كے بارے ميں اچھى رائے ركھتے تھے_

۴_ دنيا پرست دينى علما، ناقابل اعتماد اور غير قابل اطمينان لوگ ہيں _ان كثيرا من الاحبار ليأكلون اموال الناس بالباطل

۵_ لوگوں كا، اموال كا مالك ہونا اسلام نے قبول كيا ہے_ليا كلون اموال الناس

۶_ ناجائز طريقوں سے لوگوں كے اموال ہتھيا لينا حرام ہے_

ان كثيرا من الاحبار و الرهبان ليأكلون اموال الناس بالباطل

۷_ بہت سارے احبار اور رہبان (يہود و نصارى كے دينى پيشوا) لوگوں كے انحراف اور انہيں راہ خدا سے دور ركھنے كے موجب ہيں _ان كثيرا من الاحبار و الرهبان و يصدون عن سبيل الله

۸_ اپنے دنياوى مفادات تك پہنچنے كيلئے احبار اور راہبوں كى لوگوں كو راہ خدا سے دور ركھنے كى كوشش_

ليأكلون اموال الناس بالباطل و يصدون عن سبيل الله

''يصدون '' كے ''يأكلون '' كے ساتھ ارتباط سے مندرجہ بالا نكتہ حاصل ہوتا ہے _

۹_ دولت و ثروت جمع كرنے اور اسے راہ خدا ميں خرچ نہ كرنے كى حرمت_

و الذين يكنزون الذهب و الفضة فبشرهم بعذاب اليم

۱۰_ جو لوگ سونے چاندى كے انبار لگاتے ہيں اور انہيں

۹۰

راہ خدا ميں خرچ نہيں كرتے وہ در د ناك عذاب كے مستحق ہيں _

و الذين يكنزون الذهب و الفضة و لاينفقونها فى سبيل الله فبشرهم بعذاب اليم

۱۱_ جنگ و جہاد كيلئے اموال كا خرچ كرنا واجب ہے اور اس سے روگردانى دوزخ كے دردناك عذاب كا موجب ہے_

و الذين يكنزون الذهب و الفضة و لاينفقونها فى سبيل الله فبشرهم بعذاب اليم

مندرجہ بالا نكتہ اس چيز سے حاصل ہوتاہے كہ يہ آيہ شريفہ جنگ و جہاد كى آيات كے بعد ہے_

۱۲_ دولت و ثروت كى ذخيرہ اندوزى كرنا اور معاشرے كو اس كے منافع سے محروم كردينا حرام اور دردناك عذاب كا موجب ہے_و الذين يكنزون الذهب و الفضة و لاينفقونها فى سبيل الله فبشرهم بعذاب اليم

۱۳_ اموال خرچ كرنے كى قدر و قيمت تب ہے جب راہ خدا ميں ہو _ولاينفقونها فى سبيل الله

۱۴_ ذخيرہ اندوزى كرنے والے جہنمى ہيں _فبشرهم بعذاب اليم

۱۵_''لما نزلت هذه الآية'' ''و الذين يكنزون الذهب و الفضة و لاينفقونها فى سبيل الله '' قال رسول الله (ص) كل مال لا تودى زكاته فهو كنزو ان كان فوق الارض _ جب يہ آيت ''والدين ...''نازل ہوئي تو پيغمبر (ص) نے فرمايا ہر وہ مال جسكى زكات ادانہ كى جائے كنز ہے اگر چہ زمين كے اوپرہى ہو_(۱)

۱۶_ معاذبن كثير كہتے ہيں ميں نے امام صادق(ع) سے سنا كہ آپ (ع) فرمارہے تھے:''اذا قام قائمنا حرّم على كلّ ذى كنز كنزه حتّى يا تيه به فيستعين به على عدوه وهو قول الله عزوجل فى كتابه:''والذين يكنزون الذّهب و الفضة ولا ينفقونها فى سبيل الله فبشّر هم بعذاب اليم'' ;جب قائم آل محمد قيام كريگا تو ہر ذخيرہ اندوزى كرنے والے پر اسكے ذخيرے كو ممنوع قرار دے دے گا يہاں تك كہ اسے لے آئے اور يوں حضرت اسكے ذريعہ اپنے دشمن كے خلاف استفادہ كريں گے_ اور يہى خدا تعالى نے اپنى كتاب ميں فرمايا ہے كہ '' جو لوگ سونا چاندى ذخيرہ كرتے ہيں اور اسے راہ خدا ميں خرچ نہيں كرتے انہيں دردناك عذاب كى بشارت ديں _(۲)

۱۷_ پيغمبراكرم(ص) سے روايت كى گئي ہے:''من رفع ديناراً او درهماً اوتبرا او فضة لا يعده لغريمه ولا ينفق-ه فى سبيل الله فهو كنز

____________________

۱) امالى شيخ طوسى ج ۲ ص ۱۳۳ _ نور الثقلين ج ۲ ص ۲۱۳ ح ۱۳۰_

۲)كافى ج ۴ ص ۶۱ ح ۴_ نور الثقلين ج ۲ ص ۲۱۳ ح ۱۲۹_

۹۱

يكوى به بوم القيامة'' ; جو شخص درہم و دينار (موجودہ كرنسي) يا سونے چاندى كو ذخيرہ كرے نہ اسلئے كہ اس سے اپنا قرض ادا كرے اور اسے راہ خدا ميں خرچ نہ كرے يہ مال كنز ہے اور روز قيامت اسكے ذريعے اسے داغا جائيگا_(۱)

احكام :۵،۶،۹،۱۱،۱۲

اسلام :صدر اسلام كى تاريخ ۳/اقدار:انكا معيار ۱۳

امام مہدى (ع) :امام مہدى (ع) اور دولت كى ذخيرہ اندوزى كرنے والے ۱۶

انحراف :اسكے عوامل ۷

انسان :اسكے حقوق ۵

انفاق :اسكى قدر و قيمت ۱۳;اسكے احكام ۹،۱۱; اسكے ترك كرنے كى حرمت۹; اسكے ترك كرنے كى سزا ۱۱; اسكے ترك كرنے والوں كا عذاب ۱۰; انفاق را ہ جہادميں ۱۱; واجب انفاق ۱۱

تصرفات:حرام تصرفات ۶

ثروت:اسكى ذخيرہ اندوزى كى حرمت۹،۲۲;اسكى ذخيرہ اندوزى كى سزا ۱۲;اسكى ذخيرہ اندوزى كے احكام ۱۲

ثروت جمع كرنے والے:انكا انجام ۱۴;انكا عذاب ۱۰،۱۶

جہنمى لوگ۱۴

چاندى كى ذخيرہ اندوزى :اسكى سزا ۱۰

حرام چيزيں ،۶،۹،۱۲

خدا تعالي:خدا تعالى كى تنبيہ ۱

ذخيرہ اندوزى :اس سے مراد ۱۷; اسكى سزا ۱۰;اسكى مقدار ۱۵

راہ خدا:اس سے روكنا ۷،۸;اسكى قدر وقيمت ۱۳

روايت۱۵،۱۶،۱۷//سونے كى ذخيرہ اندوزى :اسكى سزا ۱۰

عذاب :

____________________

۱)الدرالمنثور ج۴ ص ۱۸۱_

۹۲

اسكے اسباب ۱۱;اس كے مراتب ۱۰،۱۱،۱۲;اسكے مستحق ۱۰; دردناك عذاب ۱۰،۱۱،۱۲; گرم چاندى كے ساتھ عذاب ۱۷

علما:دنيا پرست علما كا غير قابل اعتبار ہونا ۴

عيسائي علماء:انكا انحراف ۱;انكا خطرہ ۱;انكا غصب ۲;انكا گمراہ كرنا ۷;انكا مالى فساد۱;انكى اكثريت ۲; انكى حرام خورى ۲;ان كے جرائم ۲; انكى دنيا پرستى ۸

مالكيت :اسكے احكام ۵،۶; ذاتى مالكيت ۵

مسلمان:صدر اسلام كے مسلمان اور عيسائي علماء ۳; صدر اسلام كے مسلمان اور يہودى علماء ۳

مومنين:انكو تنبيہ ۱

يہودى علماء:انكا انحراف ۱;انكا خطرہ ،۱; انكا غصب ۲;انكا گمراہ كرنا ۷; انكا مالى فساد۱;انكى اكثريت ۲; انكى حرام خورى ۲; انكى دنيا پرستى ۸;ان كے جرائم ۲

واجبات:۱۱

آیت ۳۵

( يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوَى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ هَـذَا مَا كَنَزْتُمْ لأَنفُسِكُمْ فَذُوقُواْ مَا كُنتُمْ تَكْنِزُونَ )

جس دن وہ سونا جاندى آتش جہنم ميں بپايا جائے گا اور اس سے ان كى پيشانيوں اور ان كے پہلوؤں اور پشت كو داغاجائے گا كہ يہى وہ ذخيرہ ہے جو تم نے اپنے لئے جمع كيا تھا اب اپنے خزانوں اور ذخيروں كا مزہ چكھو_

۱_ دولت كى ذخيرہ اندوزى كرنے والوں كے خزانے قيامت والے دن ان كيلئے وبال اور عذاب كا سبب بنيں گے_

و الذين يكنزون الذهب و الفضة يوم يحمى عليها فى نار جهنم فتكوى بها جباههم

۲_ذخيرہ اندوزى كرنے والوں كو داغنے كيلئے ان كے

۹۳

خزانوں كو آتش جہنم ميں انتہائي گرم كيا جائيگا_يوم يحمى عليها فى نار جهنم فتكوى بها جباههم

''يحمى '' كا مصدر ''احمائ''يعنى كسى چيز كو بہت گرم كرنا اور ''عليہا'' كى ضمير مونث كا مرجع ہے ''الذہب '' اور ''الفضة ''البتہ دراہم و دنانير كے لحاظ سے _ اور ''تكوى ''كا مادہ ہے'' كيّ ''يعنى گرم چيز كو بدن كے كسى حصے كے ساتھ چمٹانا_

۳_ذخيرہ اندوزى كرنے والوں كى پيشانى ، پہلو اور پشت كو دوزخ ميں پگھلائے گئے سونے اور چاندى كے ساتھ داغا جائيگا_

فى نار جهنم فتكوى بها جباههم و جنوبهم و ظهورهم

۴_ خدا تعالى كى طرف سے دولت كى ذخيرہ اندوزى كرنے والوں كى جہنم ميں سرزنش كے ساتھ ساتھ انہيں كے خزانوں كے ذريعے انہيں عذاب دينا_هذا ما كنز تم لانفسكم فذوقوا ما كنتم تكنزون

۵_ آتش دوزخ ميں پگھلائے گئے سونا چاندى ، دنيا ميں ان كے ذخيرہ اندوزى كرنے والوں كے ذريعے ذخيرہ ہونے كى ٹھوس صورت_الذين يكنزون الذهب و الفضة يوم يحمى عليها هذا ما كنزتم لانفسكم

۶_ اخروى عذاب، دنيا ميں انسان كے اعمال كى جسمانى صورت_هذا ما كنزتم لانفسكم فذوقوا ما كنتم تكنزون

۷_ پگھلائے گئے سونے چاندى كے ذريعے جہنميوں كا عذاب ، جہنم كا ايك دردناك عذاب ہے_

و الذين يكنزون الذهب فبشرهم بعذاب اليم يوم يحمى عليها فى نار جهنم

۸_ امام صادق (ع) سے (گناہان كبيرہ كى وضاحت ميں حديث كے ضمن ميں ) روايت كى گئي ہے :''منع الزكاة المفروضة لا ن الله عزوجل يقول : يوم يحمى عليها فى نارجهنم فتكوى بها جباههم وجنوبهم وظهور هم '' ; گناہان كبيرہ ميں سے ايك واجب زكات كا ادا نہ كرنا ہے كيونكہ خدا تعالى فرماتا ہے كہ جس دن اس (سونے چاندي) كو آتش جہنم ميں ڈالاجائيگا اور ان كے ذريعے انكى پيشانيوں ، پہلوؤں اور پشتوں كو داغا جائيگا اور كہيں گے يہ ہے وہ جسے تم نے ذخيرہ كيا تھا _(۱)

جہنم :اسكا عذاب ۷

جہنمى :انكو اذيت دينا۷

____________________

۱)اصول كافى ج ۲ ص ۲۸۷ ح ۲۴ _ نور الثقلين ج ۲ ص ۲۱۴ ح ۱۳۵_

۹۴

خدا تعالى :اس كى طرف سے سرزنش۴

دولت كے ذخيرہ اندوز:انكى پشت كو جلانا ۳; انكى پيشانى كو جلانا ۳; انكى سرزنش ۴; انكے پہلو كو جلانا ۳; انكے خزانے۱،۲،۴ ; انكے عذاب كا آلہ ۱،۲،۳،۴،۵; يہ لوگ جہنم ميں ۲،۳،۴،۵;يہ لوگ قيامت ميں ۱

ذخيرہ اندوزى كرنا :اسكى اخروى سزا ۱

روايت :۸

زكات :زكات نہ دينے كا گناہ ۸;زكات نہ دينے والوں كا عذاب ۸

عذاب :اسكا آلہ ۷; دردناك عذاب ۷; عذاب اخروى ۶; عذاب كے درجے۷;عذاب ،گرم چاندى كے ذريعے۲،۳،۵،۷

عمل :اسكا جسم كى صورت اختيار كرنا۵،۶

گناہان كبيرہ:۸

آیت ۳۶

( إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْراً فِي كِتَابِ اللّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَات وَالأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ فَلاَ تَظْلِمُواْ فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ وَقَاتِلُواْ الْمُشْرِكِينَ كَآفَّةً كَمَا يُقَاتِلُونَكُمْ كَآفَّةً وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ )

بيشك مہينوں كى تعدا د اللہ كے نزديك كتبا خدا ميں اس دن سے بارہ ہے جس دن اس نے آسمانوں اور زمين كو پيد ا كيا ہے_ ان ميں سے چار مہينے محرّم ہيں اور يہى سيدھا اور مستحكم دين ہے لہذا خبردار ان مہينوں ميں اپنے او پر ظلم نہ كرنا اور تمام مشركين سے اسى طرح جہاد كرنا جس طرح وہ تم سے جنگ كرتے ہيں اور يہ ياد ركھنا كہ خدا صرف متقى اور پرہيز گار لوگوں كے ساتھ ہے_

۱_آسمانوں اور زمين كى خلقت كے آغاز ہى سے مہينوں كى تعداد بارہ تھى _

ان عدة الشهور عند الله اثنا عشر شهرا يوم خلق السماوات و الارض

۹۵

۲_ آسمان و زمين حادث ہيں نہ قديم _يوم خلق السماوات و الارض

۳_ جہان خلقت ميں كئي آسمان ہيں _يوم خلق السماوات

۴_ سال ميں بارہ مہينوں كا وجود آسمان و زمين كى خلقت كے آغاز ہى سے ايك غير متغير چيز ہے نہ يہ كہ اس نظم نے تدريجاً يہ صورت اختيار كى ہو_ان عدة الشهور يوم خلق السماوات و الارض

۵_ بارہ مہينوں ( سال قمرى كے) كے در ميان چار ماہ ، حرمت و عزت والے ہيں _

ان عدة الشهور عند الله اثنا عشر شهراً منها اربعة حرم

۶_ سال كے مہينوں كے در ميان حرمت والے چار مہينوں كا وجود سابقہ اديان ميں بھى تھا اور يہ حكم الہى ہے_

منها اربعة حرم ذلك الدين القيم

''قيّم'' _كہ جس كا معنى ہے محكم و پائيدار _ہو سكتا ہے اس حكم كے سابقہ اديان ميں موجود ہونے كى طرف اشارہ ہو _

۷_ چار مہينوں كى حرمت و عزت ، معاشرہ كے فائدہ اور اسكى مضبوطى اور پائدارى كيلئے ہے_

منها اربعة حرم ذلك الدين القيم فلا تظلموا فيهن انفسكم

۸_ ان مہينوں كى حرمت و عزت پائمال كرنے سے خدا تعالى كى ممانعت _منها اربعة حرم فلاتظلموا فيهن انفسكم

۹_ ان مہينوں كى حرمت كو پائمال كرنا ( اس ميں جنگ كرنا) خود پر اور انسانى معاشرہ پر ظلم ہے_

فلاتظلموا فيهن انفسكم

۱۰_ حرمت والے مہينوں ميں جنگ كا آغاز حرام ہے اور مشركين كے حملے كا مقابلہ كرنا اور دفاع كرنا جائز ہے_

منها اربعة حرم فلا تظلموا فيهن انفسكم و قاتلوا المشركين كافة كما يقاتلونكم

ان مہينوں كى حرمت كا تقاضا يہ ہے كہ ان ميں جنگ نہ كى جائے ليكن چونكہ ممكن ہے دشمن اس حرمت كا لحاظ نہ كرے لذا خدا تعالى نے اس صورت ميں مسلمانوں كو بھى اجازت دى ہے اور فرمايا ہے انكى طرح تم بھى جنگ كرو_

۱۱_ خدا تعالى كى طرف سے سب و محارب مشركين كے خلاف نبرد آزما ہونے اور روئے زمين كو ان كے وجود سے پاك كردينے كا حكم _و قاتلوا المشركين كافة كما يقاتلونكم كافة

۱۲_ مشركين اسلام كو مٹانے اور سب مسلمانوں كو نابود كرنے كے درپے تھے_كما يقاتلونكم كافة

۱۳_ ان مہينوں كى حرمت كى حفاظت كرنے اور جنگ

۹۶

طلب دشمنوں كو تركى بہ تركى جواب دينے ميں تقوا كا خيال ركھنے پر خدا تعالى كى تاكيد اور اہتمام _

فلا تظلموا فيهن انفسكم و اعلموا ان الله مع المتقين

۱۴_ متقين كو خدا تعالى كى نصرت و امداد حاصل ہے_و اعلموا ان الله مع المتقين

۱۵_ خدا تعالى كى طرف سے مشركين كے خلاف جنگ كرنے اور انہيں تركى بہ تركى جواب دينے كيلئے متقين كى حوصلہ افزائي_و اعلموا ان الله مع المتقين

۱۶_ تقوا انسان كے ان مہينوں كى حرمت كا خيال ركھنے اور گناہ اور قانون شكنى سے بچنے كا ذريعہ ہے_

منها اربعة حرم فلاتظلموا فيهن انفسكم و اعلموا ان الله مع المتقين

۱۷_امام صادق(ع) سے اللہ تعالى كے اس فرمان( ان عدة الشہور عند اللہ اثنا عشر شہراً) كے بارے ميں روايت كى گئي ہے: ''المحرم و صفر و ربيع الاول وربيع الاخر و جمادى الاولى وجمادى الآخرة ورجب و شعبان وشہر رمضان و شوال و ذوالقعدة وذوالحجة منہا اربعة حرم ، عشرون من ذى الحجة و المحرم وصفر و شہر ربيع الاول وعشر من شہر ربيع الآخر''; يہ مہينے محرم، صفر ، ربيع الاول ،ربيع الثانى جمادى الاول ، جمادى الثاني، رجب ، شعبان ، ماہ رمضان ، شوال، ذيقعد اور ذى الحج ہيں _ ان ميں سے حرمت والے چار مہينے يہ ہيں _ ذى الحج كے آخرى بيس دن ، محرم ، صفر ، ربيع الاول اور ربيع الثانى كے پہلے دس دن_(۱)

۱۸_امام باقر(ع) سے روايت كى گئي ہے :''ما خلق الله بقعة فى الارض احب اليه منها_ ثم اوميء بيده نحو الكعبة_ لها حرّم الله الاشهر الحرم فى كتابه ...ثلاثة متوالية للحج : شوال وذوالقعدہ وذوالحجة وشہر مفرد للعمرة وہو رجب; خدا تعالى نے زمين كا كوئي ٹكٹرا ايسا پيدا نہيں كيا كہ جو اسے اس سے زيادہ محبوب ہو_ اور اپنے ہاتھ كے ساتھ كعبہ كى طرف اشارہ كيا اور مزيد فرمايا اس كعبہ كے احترام كى خاطر خدا تعالى نے قرآن ميں حرمت والے مہينوں كومحترم شمار كيا ہے _ حج كيلئے تين مسلسل ماہ شوال، ذيقعد، ذى الحج اور عمرہ (مفردہ) كيلئے الگ ماہ ،رجب_(۲)

۱۹_ پيغمبر (ص) سے منقول ہے كہ آپ(ص) نے حرمت والے چار مہينوں كے بارے ميں فرمايا : رجب ...وذوالقعدہ و ذو الحجة والمحرم وہ يہ ہيں رجب

____________________

۱)خصال صدوق ص ۴۸۷ ح ۶۴_ نور الثقلين ج ۲ ص ۲۱۶ح ۱۴۲_

۲)كافى جلد ۴ ص ۲۴۰ ح ۱_ نور الثقلين ج ۳ص۲۱۵ ح ۳۱۹_

۹۷

ذيقعد، ذى الحج اور محرم ...(۱)

آسمان :انكا حادث ہونا ۲; انكا متعدد ہونا۳

احكام ۱۰/اسلام :اسكے دشمن ۱۲

تقوا :اسكے آثار ۱۶

جرائم :انكے ارتكاب كے موانع ۱۶

جنگ:حرمت والے مہينوں ميں جنگ۹; حرمت والے مہينوں ميں جنگ كا حرام ہونا ۱۰;دفاعى جنگ ۱۰

جہاد:محاربين كے خلاف جہاد ۱۱; مشركين كے خلاف جہاد۱۱،۱۵

حرمت والے مہينے۵،۱۷،۱۸،۱۹

انكا اديان ميں وجود ۱۶;انكا فلسفہ ۷،۱۸; انكا ہميشہ سے ہونا ۶;انكى حرمت كى حفاظت كرنا ۸، ۱۳ ، ۱۶; انكى ہتك حرمت كے آثار،۹; ان كے احكام ۱۰

خدا تعالى :اسكے افعال۱۵;اسكے اوامر۱۱; اسكے نواہى ۸

خدا تعالى كى امداد:جنكو يہ حاصل ہے۱۴

خود:خود پر ظلم ۹

دفاع:اسكى اہميت۱۰; دفاع، حرمت والے مہينوں ميں ۱۰

روايت :۱۷،۱۸،۱۹

زمين:اسكا حادث ہونا ۲

سال اور مہينہ:سال كے مہينوں كى تعداد۱،۴،۱۷; بارہ مہينوں كا ہميشہ سے ہونا ۱،۴

ظلم :اسكے موارد۹

عدد:چار كا عدد۵،۶; بارہ كا عدد ۱،۴

قانون:قانون شكنى كے موانع۱۶

____________________

۱)خصال صدوق ص ۴۸۷ ح ۶۳ _ نور الثقلين ج ۲ ص ۲۱۶ ح ۱۴۴_

۹۸

كعبہ :اسكى فضيلت ۱۸

گناہ:اسكے موانع۱۶

متقين :انكى امداد ۱۴; انكى حوصلہ افزائي ۱۵; ان كے فضائل ۱۴

مسلمان:ان كے دشمن ۱۲

مشركين :انكى دشمنى ۱۲

معاشرہ:اس پر ظلم،۹;اسكى مصلحتوں كى اہميت۷

مقابلہ:اس ميں تقوا ۱۳; يہ حرمت والے مہينوں ميں ۱۰;يہ مشركين كے ساتھ۱۵

مہينے:جمادى الاول ۱۷; جمادى الثانى ۱۷; ذى الحج ۱۷ ، ۱۸ ، ۱۹; ذيقعد۱۷،۱۸،۱۹; ربيع الاول ،۱۷; ربيع الثاني،۱۷;رجب ۱۷،۱۸،۱۹;شعبان۱۷;شوال ۱۷،۱۸; ماہ رمضان ،۱۷;صفر ۱۷; محرم۱۹

آیت ۳۷

( إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ يُضَلُّ بِهِ الَّذِينَ كَفَرُواْ يُحِلِّونَهُ عَاماً وَيُحَرِّمُونَهُ عَاماً لِّيُوَاطِؤُواْ عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللّهُ فَيُحِلُّواْ مَا حَرَّمَ اللّهُ زُيِّنَ لَهُمْ سُوءُ أَعْمَالِهِمْ وَاللّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ )

محترم مہينوں ميں تقديم و تاخير كفر ميں ايك قسم كى زيادتى ہے جس كے ذريعہ كفار كو گمراہ كيا جاتا ہے كہ وہ ايك سال اسے حلال بناليتے ہيں اور دوسرے سال حرام كرديتے ہيں تا كہ اتنى تعداد برابر ہوجائے جتنى خدا نے حرام كى ہے اور حرام خدا حلال بھى ہوجائے_ ان كے بدترين اعمال كو ان كى نگاہ ميں آراستہ كرديا گيا ہے اور اللہ كا فر قوم كى ہدايت نہيں كرتا ہے_

۱_ ماہ حرام اور ماہ حلال كو ايك دوسرے كى جگہ پر منتقل كرنا ( محرم كى حرمت صفر كو اور صفر كى حليت محرم كو دے

۹۹

دينا) جاہليت كے عربوں كا ايك غلط كام _انما النسيء زيادة فى الكفر

جاہليت كے عربوں كيلئے اپنى جنگى اور غارتگرى والى فطرت كى وجہ سے مسلسل تين ماہ ( ذيقعد، ذى الحج، محرم) تك جنگ سے پرہيز كرنا بہت شاق اور دشوار تھا لہذا اپنے خيال ميں محرم اور صفر كوآگے پيچھے كرديتے يعنى محرم ميں جنگ كرتے اور صفر ميں جنگ سے پرہيز كرتے اور اگلے سال محرم كو اپنى جگہ پر لے آتے اور اس كام كو ''نسي '' (متاخر كرنا) كہا كرتے_

۲_ حرمت والے مہينوں كو ادل بدل كرنا كفار كے كفر كے درجہ ميں اضافہ كا باعث ہے_انما النسي زيادة فى الكفر

۳_ كفر كے مختلف درجے ہيں _زيادة فى الكفر

۴_ خدا تعالى كے پائيدار احكام ميں مداخلت اور تصرف كرنا كفر كى علامت ہے_

منها اربعة حرم انما النسي زيادة فى الكفر

۵_ حرمت والے مہينوں كو تبديل كرنا كفار كى گمراہى كا عامل ہے_انما النسيء يضل به الذين كفرو

۶_ ''النسيئ'' يعنى حرمت والے كسى مہينے كو ايك سال حلال شمار كرنا اور دوسرے سال حرام شمار كرنا_

انما النسي يحلونه عاما و يحرمونه عام

۷_ جاہليت كے عربوں كا حرمت والے مہينوں كو تبديل كرنے كے باوجود انكى تعدادكا پابند ہونا_

ليوا طئوا عدة ما حرّم الله

۸_ جاہليت كے عربوں كى طرف سے حرمت والے مہينوں كو تبديل كرنے كا حتمى نتيجہ حرام الہى كو حلال شمار كرنا تھا_

فيحلوا ما حرم الله

۹_ كفار كے برے كردار كو ان كے سامنے خوبصورت كركے پيش كرنا _زين لهم سوء اعمالهم

۱۰_ كفار ، ہدايت الہى سے محروم ہيں _و الله لا يهدى القوم الكافرين

۱۱_ نسيء (حلال اور حرام مہينوں كو تبديل كرنا) جاہليت كے عربوں كا وہ برا كام ہے كہ جسے وہ خود پسند كرتے تھے اور اچھا سمجھتے تھے_انما النسيء زيادة فى الكفر زين لهم سوء اعمالهم

۱۲_''عن رسول الله فى قوله تعالى ''يحلونه عاماً ويحرمونه عاماً ''كانوا يحرّمون المحرم عاماً ويستحلون صفر ويحرّمون

۱۰۰