انسان شناسی

انسان شناسی0%

انسان شناسی مؤلف:
زمرہ جات: متفرق کتب
صفحے: 307

انسان شناسی

مؤلف: حجة الاسلام و المسلمین محمود رجبی
زمرہ جات:

صفحے: 307
مشاہدے: 136380
ڈاؤنلوڈ: 3953

تبصرے:

انسان شناسی
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 307 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 136380 / ڈاؤنلوڈ: 3953
سائز سائز سائز
انسان شناسی

انسان شناسی

مؤلف:
اردو

کبیر کا صغیر پر انطباق

ہم میں سے ہر ایک یہ تجربہ رکھتا ہے کہ بارہا وہ جنگل و صحرا کے طبیعی مناظر اوروسیع آسمان سے لطف اندوز ہواہے ،ہم ان وسیع مناظر کو ان کی وسعت و پھیلاؤ کے ساتھ درک کرتے ہیں ،کیا کبھی یہ سوچا ہے کہ یہ وسیع و عریض مناظر اور دوسرے سینکڑوں نمونے جن کو پہلے دیکھا ہے اور اس وقت بھی حافظہ میں ہیں ، کہاں موجود رہتے ہیں ؟ کیا یہ ممکن ہے کہ وہ وسیع مناظر جو کئی کیلو میڑ وسیع مکان کے محتاج ہیں وہ مغز کے بہت ہی چھوٹے اجرام میں سما جائیں ؟ !اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ مناظر ہمارے اندر محفوظ ہیں اور ہم ان کو اسی وسعت و کشادگی کے ساتھ محسوس کرتے ہیں لیکن ہمارے مادی اعضاء میں سے کوئی بھی مخصوصاً ہمارا دماغ جس کو مادہ پرست حضرات مرکز فہم کہتے ہیں ؛ ایسے مناظر کی گنجائش نہیں رکھتا ہے اور ایسے مناظر کا اس قلیل جگہ میں قرار پانا ممکن بھی نہیں ہے ،اور علماء کی اصطلاح میں '' صغیرپر کبیر کا انطباق'' لازم آئے گا جس کا بطلان واضح ہے ۔(۱)

ب) تجربی شواہد

بشر کے تجربیات میں ایسے مواقع بھی پیش آتے ہیں جو روح کے مجرد و مستقل وجود کی تائید کرتے ہیں ''روحوں سے رابطہ ''جس میں انسان ان لوگوں سے جو سیکڑوں سال پہلے مر چکے ہیں اور

____________________

(۱) ٹیلی ویژن یا مانیٹر کے صفحہ پر جس طرح ایک بہت ہی چھوٹی تصویر کودیکھتے ہیں اور یہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ چھوٹی تصویر اس وسیع و عریض منظر کی تصویر ہے ،ایسا نہیں ہے بلکہ ہم ان مناظر اور وسیع و عریض مقامات کو ان کی بزرگی کے ساتھ درک کرتے ہیں۔

۱۲۱

شاید ان کے اسماء کو بھی نہ سنا ہو ، ارتباط قائم کرتا ہے اور معلومات دریافت کرتا ہے ۔(۱) '' آتوسکپی''(تخلیہ روح ) میں جسم سے روح کی موقت جدائی کے وقت ان لوگوں سے معلومات کا مشاہدہ کیا گیاہے جو دماغی سکتہ یا شدید حادثہ کی وجہ سے بے ہوش ہو جاتے ہیں اور اچھے ہونے کے بعد بے ہوشی کے وقت کے تمام حالات کو یاد رکھتے ہیں،(۲) سچے خواب میں افراد نیند ہی کی حالت میں گذشتہ یا آئندہ زمانے میں

____________________

(۱)ایسے مفکرین کے سامنے جن کی باریک بینی،صداقت اور تقویٰ میں کوئی شبہہ نہیں کیا جاسکتاہے ایسے موارد بھی پیش آئے ہیں کہ انہوں نے کئی سال پہلے مرچکے افراد سے ارتباط برقرار کرکے گذشتہ آئندہ کے بارے میں معلومات دریافت کی ہیں ۔ اگر روح مجرد کا وجود نہ ہوتا تو ایسے جسم سے رابطہ بھی ممکن نہ ہوتا جو سالوں پہلے پراکندہ ہوچکا تھااور ان مفکرین سے کوئی معرفت و رابطہ بھی نہ تھا،مثال کے طور پر مرحوم علامہ طباطبائی سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا: طالب علمی کے زمانہ میں جب میں نجف اشرف میں دینی علوم کی تعلیم میں مشغول تھا ، ایک بار میری اقتصادی حالت بہت نازک ہوگئی تھی، گھر میں بیٹھا ہوا تھا اور زندگی کے اقتصاد یات نے میرے ذہن کو پریشان کررکھا تھا ؛ میں نے اپنے آپ سے کہا تم کب تک اس اقتصادی حالت میں زندگی گذار سکتے ہو؟ ناگاہ میں نے احساس کیا کہ کوئی دق الباب کر رہا ہے ،میں اٹھا اور جاکر دروازہ کھولا ، ایسے شخص کو دیکھا جس کو اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا ، ایک مخصوص لباس زیب تن کئے ہوئے تھا ، مجھے سلام کیا اور میں نے جواب سلام دیا ، اس نے کہا : میں سلطان حسین ہوں ۔ خداوند عالم فرماتا ہے : میں نے ان اٹھارہ سالوں میں کب تم کو بھوکا رکھا ہے جو تم درس و مطالعہ چھوڑ کر روزی کی تامین کے بارے میں سوچ رہے ہو ؟علامہ فرماتے ہیں کہ : اس شخص نے خدا حافظی کیا اور چلا گیا ، میں نے دروازہ بند کیا اور واپس آگیا اچانک میں نے دیکھا ، میں تو پہلے والے ہی انداز میں کمرے میں بیٹھا ہوا ہوں اور میں نے کوئی حرکت بھی نہیں کی ہے میں نے اپنے دل ہی دل میں سوچنے لگا کہ یہ اٹھارہ سال کس وقت سے شروع ہوتا ہے؟میری طالب علمی کے آغاز کا دور تو اٹھارہ سالوں سے زیادہ ہے اور وقت ازدواج بھی، اٹھارہ سال سے مطابق نہیں رکھتا ہے میں نے غور کیا تو یاد آیا کہ جب سے میں نے روحانی لباس زیب تن کیا ہے ، ٹھیک اٹھارہ سال گذر چکے ہیں۔ چندسال بعد میں ایران آیا اور تبریز میں رہنے لگا ۔ ایک دن میں قبرستان گیا اچانک میری نظر ایک قبر پر پڑی دیکھا اسی شخص کا نام قبر کی تختی پر کندہ ہے، میں نے اس کی تاریخ وفات پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ اس واقعہ سے تین سو سال پہلے وہ اس دنیا سے جا چکا تھا اور میرا رابطہ اس کی روح سے تھا ۔ملاحظہ ہو: قاسم لو ، یعقوب؛ طبیب عاشقان ؛ ص ۴۵ و ۴۶۔ اسی مطلب کی طرح ، بیداری کی حالت میں اپنے اور دوسروں کے آئندہ کا مشاہدہ کرنا ہے جیسے وہ چیزیں جو حضرت آیة اللہ خوئی طاب ثراہ کے بارے میں نقل ہوئی ہیں کہ : آپ نے اپنی جوانی اور طالب علمی کے ابتدائی دور میں اپنی زندگی کے تمام مراحل کوحتی ہنگام موت اور اپنے تشییع جنازہ کے مراسم کو بھی عالم بیداری میں مکاشفہ کی شکل میں دیکھا تھا اور اپنی پوری زندگی کواسی انداز میں تجربہ بھی کیا تھا ۔ ملاحظہ ہو: حسن زادہ ، صادق ؛ اسوہ عارفان ؛ ص ۶۱۔

(۲)آٹوسکپی ( Autoscopy ) مغرب میں عالم تجربہ کا یہ نسبتاً جدید انکشاف ہے اور ایسے افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے جو تصادف یاشدید سکتہ مغزی کی وجہ سے ان کی روح ان سے دور ہوجاتی ہے ان کے حالات کے صحیح اورمعمول پر واپس آنے کے بعد اپنے بے ہوشی کے دوران کے سبھی حالات کو جانتے ہیں اور بیان کرتے ہیں کہ : ہم اپنے جسم کونیز ان افراد کو جو ہمارے اردگرد تھے اورجو کام وہ ہمارے جسم پر انجام دیتے تھے اور اسی طرح مکان اورآواز کو ان مدت میں ہم نے مشاہدہ کیا ہے، ریمنڈمودی نام کے ایک مفکرنے اپنی کتاب Life after life ( زندگی، زندگی کے بعد )میں ان مشاہدات کے نمونوں کو ذکر کیا ہے مائکل سابون نام کے ایک دوسرے مفکر نے پانچ سال کے اندر ۱۱۶ افراد سے اس طرح کا بیان لیاہے جس میں سے تین چوتھائی افراد، سکتہ قلبی کے شکار ہوئے ہیں، ان میں سے ایک سوم افراد آٹوسکپی میں گرفتارتھے ۔ملاحظہ ہو: ہوپر ، جودیث و دیک ٹرسی ،جہان شگفت انگیز مغز ؛ ص ۵۵۷، ۵۶۹۔ انسان در اسلام ؛ کے ص ۸۸پر واعظی نے نقل کیا ہے۔توجہ ہونا چاہیئے کہ ایسے افراد کا جسم درک نہیں کرتا ہے اور حواس بھی تقریباًکام نہیں کرتا ہے لہٰذا ان حالات کی بہترین توجیہ ، مستقل اور مجرد روح کا وجود ہے ۔

۱۲۲

نہ دیکھی نہ سنی جگہوں میں سفر کرتے ہیں، اور بیداری کے بعد خواب کے مطابق معلومات کو صحیح پاتے ہیں۔(۱) اور ٹیلی پیتھی میں دو یا چند آدمی بہت ہی زیادہ فاصلہ سے مثال کے طور پر دو شہروں میں ایک دوسرے سے مرتبط ہوتے ہیں

____________________

(۱)سچے خواب بھی بہت زیادہ ہیں جو روح کے وجود پر دلیل ہیں ۔ ان خوابوں میں انسان آئندہ یا گذشتہ زمانہ میں یا ایسی جگہوں میں سفر کرتا ہے جسے کبھی دیکھا نہ تھا حتی ان کے اوصاف کے بارے میں نہ پڑھا اور نہ ہی سنا تھا اور جووہ معلومات حاصل کرتا ہے واقعیت سے مطابقت رکھتا ہے اور مرور زمان کے بعد ان چیزوں کااسی طرح مشاہدہ کرتا ہے جیسا کہ اس نے خواب میں دیکھا تھا،چونکہ خواب کے وقت انسان کا بدن ساکت اور مخصوص مکان میں ہوتا ہے،لہٰذا یہ حرکت اور کسب اطلاعات ،روح مجرد کو قبول کئے بغیر قابل توجیہ ، اور منطقی نہیں ہے ۔

۱۲۳

اور بغیر کسی مادی ارتباط کے ایک دوسرے سے معلومات منتقل کرتے ہیں ۔(۱)

یہ منجملہ تجربی شواہد کے موارد ہیں جو روح مجرد کے وجود کی تائید کرتی ہیں ۔ گذشتہ چیزوں پر توجہ کرتے ہوئے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ روحی حوادث کو شیمیائی ، مادی ، مقناطیسی لہروں یا شیمیائی الکٹرک کے فعل و انفعال سے توجیہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور انسانی خواہشات جیسے حوادث ، درد و احساسات خصوصاً ادراک ، تجربہ و تحلیل ، نتیجہ گیری اور استنباط ان میں سے کوئی بھی شی ٔقابل توجیہ نہیں ہے ۔

____________________

(۱)روح مجرد کے وجود کی دوسری دلیل ٹیلی پیتھی ( Telepathy ) اور راہ دور سے رابطہ ہے، بعض اوقات انسان ایسے افراد سے رابطہ کا احساس کرتا ہے جو دوسرے شہر میں رہتا ہے اور اس رابطہ میں ایک دوسرے سے معلومات منتقل کرتے ہیں ، حالانکہ اس سے پہلے ایک دوسرے کو نہیں پہچانتے تھے ، یہ رابطہ ارواح سے رابطہ کی طرح ہے لیکن یہ زندہ لوگوں کی روحیں ہیں ۔

۱۲۴

روح مجرداور انسان کی واقعی حقیقت

انسانی روح کے سلسلہ میں مجرد ہونے کے علاوہ دودوسرے مہم مسائل بھی ہیں جن کے سلسلہ میں قرآن کے نظریہ کوا ختصار اور وضاحت کے ساتھ پیش کیا جائے گا ۔ پہلی بات یہ کہ انسان کی روح ایک مجرد وجود ہے اور دوسرے یہ کہ انسان کی واقعی حقیقت ( وہ چیزیں جو انسان کی انسانیت سے مربوط ہیں)کو اس کی روح تشکیل دیتی ہے، یہ دو مطالب گذشتہ آیات کے مفہوم و توضیحات سے حاصل ہوئی ہیں ۔ اس لئے کہ انسان کی خلقت سے مربوط آیات میں اس کے جسمانی خلقت کے مراحل کے بیان کے بعد ایک دوسری تخلیق یا روح پھونکنے کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے اور یہ نکتہ روح کے غیر مادی ہونے کی علامت ہے ،جسم کے پراکندہ ہونے کے بعد انسان کی بقا اور عالم برزخ میں زندگی کا دوام نیز اس کا کامل اور پوری طرح دریافت ہونا بھی روح کے مادی و جسمانی نہ ہونے کی علامت ہے ۔ دوسری طرف اگر انسان کی واقعی حقیقت اس کے مادی جسم میں ہے تو مرنے اور جسم کے پراکندہ ہونے کے بعد نابود ہوجانا چاہیئے تھا جب کہ آیات قرآنی جسم کے پراکندہ ہونے کے بعد بھی انسان کی بقا کی تائید کرتی ہیں ،خداوند عالم نے انسان کی فرد اول کے عنوان سے حضرت آدم کی خلقت کے بارے میں فرمایا : '' روح پھونکے جانے کے بعد ؛سجدہ کرو '' یہ حکم بتا تا ہے کہ اس مرحلہ میں پہلے وہ خلیفة اللہ انسان جس کی خلقت کا خدا وند عالم نے وعدہ کیا تھا ابھی وجود میں نہیں آیا ہے انسان کی خلقت میں یہ کہنے کے بعد کہ( ثُمَّ أَنشَأنَاهُ خَلقاً آخَرَ ) ''پھرہم نے اس کو ایک دوسریشکلمیں پیدا کیا''اس جملہ کو بیان کیا( فَتَبارَکَ اللّٰهُ أحسَنُ الخَالِقِینَ ) (۱) ''پس مبارک ہے وہ اللہ جوبنانے والوں میں سب سے بہترہے''، یہ نکتہ بھی دلالت کرتا ہے کہ انسان کا وجود روح پھو نکنے کے بعد متحقق ہوتا ہے ،وہ آیات جو بیان کرتی ہیں کہ ہم تم کو تام اور کامل دریافت کرتے ہیں وہ بھی اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ انسان کی روح اس کی واقعی حقیقت کو تشکیل دیتی ہے ورنہ اگر جسم بھی انسان کے حقیقی وجود کا حصہ ہوتا تو موت کے وقت انسان ،تام اور کامل دریافت نہیں ہوتا اور جسم کے پراگندہ ہو تے ہی انسان کی واقعی حقیقت کا وہ حصہ بھی نابود ہو جاتا ۔

____________________

(۱)سورۂ مومنون ۱۴

۱۲۵

خلاصہ فصل

۱.انسان دو پہلو رکھنے والا اور جسم و روح سے مرکب وجود ہے ۔

۲.اگرچہ نسل آدم علیہ السلام کے جسم کی بناوٹ کی کیفیت کے بارے میں کوئی خاص بحث نہیں ہے لیکن مفکرین، ابوا لبشرحضرت آدم علیہ السلام کے بارے میں اختلاف نظررکھتے ہیں ۔

۳.جب ڈارون نے اپنے فر ضیہ کو بیان کیا اور مختلف مخلوقات کی بناوٹ کو (بہترین انتخاب اصل ہے )کی بنیاد پر پیش کیا تو بعض غربی مفکرین نے نسل آدم کے ماضی کو بھی اسی فرضیہ کی روشنی میں تمام حقیر حیوانات کے درمیان جستجو کرتے ہوئے بندروں کے گمشدہ واسطہ کے ساتھ پیش کیا ۔

۴.بعض مسلمان مفکرین نے کوشش کی ہے کہ خلقت آدم کو بیان کرنے والی آیات کوبھی

اسی فرضیہ کے مطابق تفسیر کریں لیکن اس طرح کی آیات (نَّ مَثَل عِیسیٰ عِندَ اللّٰہِ کَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَہُ مِن تُرَابٍ) گذشتہ درس کی عبارتوں میں دی گئی توضیحات کی بنا پر ایسے نظریہ سے سازگار نہیں ہے ۔

۵. آیات قرآن نہ صرف روح کے وجود پر دلالت کرتی ہیں بلکہ انسان کی موت کے بعد بقاء و استقلال کی بھی وضاحت کرتی ہیں ۔

۶. روح کا وجود و استقلال بھی آیات قرآن کے علاوہ عقلی دلیلوں اور تجربی شواہد سے بھی ثابت ہے ۔

۱۲۶

تمرین

اس فصل سے مربوط اپنی معلومات کو مندرجہ ذیل سوالات و جوابات کے ذریعہ آزمائیں، اگر ان کے جوابات میں مشکلات سے دوچار ہوں تو دوبارہ مطالب کو دہرائیں :

۱. ''انسان کی خلقت'' کو قرآن کی تین آیتوں سے واضح کیجئے؟

۲. انسان کے دو پہلو ہونے سے مراد کیا ہے ؟

۳. مندرجہ ذیل موارد میں سے کون سا مورد ، ڈارون کے نظریہ ''اقسام کی علت ''انسان کے ضروری تکامل کے مطابق ہے ؟

الف) حضرت آدم کی مخصوص خلقت کو بیان کرنے والی آیات کی توجیہ کریں ۔

ب)انسان کے اندر، ذاتی کرامت و شرافت نہیں ہے ۔

ج)جس جنت میں حضرت آدم خلق ہوئے وہ زمین ہی کا کوئی باغ ہے ۔

د)جناب آدم کا نازل ہونا اور ان کے سامنے فرشتوں کا سجدہ کرنا ایک عقیدتی مسئلہ ہے ۔

۴.جو حضرات بالکل روح انسان کے منکر ہیںمن جملہ حوادث میں تفکر کی قدرت ، حافظہ اور تصورات وغیرہ کی کس طرح توجیہ کرتے ہیں اور انہیں کیاجواب دیا جاسکتا ہے ؟

۵. روح و جسم کے درمیان پانچ قسم کے رابطہ کو ذکر کریں اور ہر ایک کے لئے مثال پیش کریں ؟

۶. آپ کے اعتبار سے کون سی آیت بہت ہی واضح روح کے وجود و استقلال کو بیان کرتی ہے ؟ اور کس طرح ؟

۷. روح انسانی سے انکار کے غلط اثرات کیا ہیں ؟

۸.انسان و حیوان کے درمیان مقام و مرتبہ کا فرق ہے یا نوع و ماہیت کا فرق ہے ؟

۹.لیزری ڈیسکیںاورمانیٹر پر ان کی اطلاعات کی نمائش ، آیا صغیر پر کبیر کے انطباقی مصادیق و موارد میں سے ہے ؟

۱۰. ہم میں سے ہر ایک مخصوص زمان و مکان میں خلق ہوا ہے اور مطالب کو بھی مخصوص زمان و مکان میں درک کرتا ہے ،تو کیا یہ بات روح اور روحی حوادث کے زمان ومکان سے محدود ہونے کی علامت نہیں ہے ؟

۱۱.جسم و جسمانی حوادث اور روح و روحانی حوادث کی خصوصیات کیا ہیں ؟

۱۲۷

مزید مطالعہ کے لئے

۱۔انسان کی خلقت میں علم و دین کے نظریات کے لئے ،ملاحظہ ہو:

۔البار ، محمد علی ،خلق الانسان بین الطب و القرآن ، بیروت ،

۔بوکای ، موریس ( ۱۳۶۸) مقایسہ ای تطبیقی میان تورات ، انجیل ، قرآن و علم ، ترجمہ ، ذبیح اللہ دبیر ، تہران : دفتر نشر فرہنگ اسلامی ۔

۔سبحانی ، جعفر ( ۱۳۵۲) بررسی علمی ڈاروینزم ، تہران : کتابخانہ بزرگ اسلامی ،

۔سلطانی نسب ، رضا ، و فرہاد گرجی ( ۱۳۶۸) جنین شناشی انسان ( بررسی تکامل طبیعی و غیر طبیعی انسان ) تہران : جہاد دانشگاہی ۔

۔شاکرین ، حمید رضا قرآن و رویان شناسی ، حوزہ و دانشگاہ کے مجلہ سے منقول ، سال دوم ، شمارہ ۸۔

۔شکرکن ، حسین ، و دیگران (۱۳۷۲) مکتبھای روان شناسی و نقد آن ج۲ ، تہران : سمت ، دفتر ہمکاری حوزہ و دانشگاہ ۔

۔محمد حسین طباطبائی (۱۳۶۹) انسان از آغاز تا انجام ، ترجمہ و تعلیقات : صادق لاریجانی آملی ، تہران : الزہرا۔

۔ ( ۱۳۵۹) فرازھایی از اسلام تہران : جہان آرا.

۔ ( ۱۳۶۱) آغاز پیدایش انسان ؛ تہران : بنیاد فرہنگی امام رضا

۔قراملکی ، فرامرز ( ۱۳۷۳) موضع علم و دین در خلقت انسان تہران : موسسہ فرہنگی آرایہ

۔محمد تقی مصباح ( ۱۳۷۶) معارف قرآن ( خدا شناسی ، کیھان شناسی ، انسان شناسی ) قم : موسسہ آموزشی و پژوہشی امام خمینی ۔

۔مطہری ، مرتضی ( ۱۳۶۸) مجموعہ آثار ج۱ ، تہران : صدرا

۔مکارم شیرازی ، ناصر، ڈاروینزم کے بارے میں بحث وتحقیق و تحلیل اور تکامل کے بارے میں جدید نظریات. قم : نسل جوان ۔

۔مہاجری ، مسیح ( ۱۳۶۳) تکامل از دیدگاہ قرآن تہران : دفتر نشر فرہنگی اسلامی واعظی ، احمد (۱۳۷۷) انسان در اسلام تہران : دفتر ہمکاری حوزہ و دانشگاہ ( سمت )

۱۲۸

اس فصل میں مذکورہ تفسیری کتابیں ۔

۲۔ کلمہ نفس و روح کے سلسلہ میں ، اس کے اصطلاحی معانی و استعمالات اور خدا وند عالم سے منسوب روح سے مراد کے لئے .ملاحظہ ہو:

۔حسن زادہ آملی ، حسن، معرفت نفس ، دفتر سوم ، ص ۴۳۷. ۴۳۸.

۔محمد تقی مصباح ( ۱۳۷۶) معارف قرآن ( خدا شناسی ، کیہان شناسی ، انسان شناسی ) قم : موسسہ ۔آموزشی و پژوہشی امام خمینی ص ۳۵۶.۳۵۷ و اخلاق در قرآن ج۲ ص ۲۰۰سے ۲۰۸ تک ۔

۳ ۔روح انسان اور نفس و بدن یا روح و جسم کے رابطہ میں مختلف نظریات کے لئے ملاحظہ ہو:

۔ بہشتی ، محمد (۱۳۷۵) ''کیفیت ارتباط ساحتھای وجود انسان ''مجلہ حوزہ و دانشگاہ ، دفتر ہمکاری حوزہ و دانشگاہ ، شمارہ نہم ، ص ۲۹۔ ۳۷.

۔دیونای ، امیر ( ۱۳۷۶) حیات جاودانہ .پژوہشی در قلمرو و معاد شناسی ، قم ؛ معاونت امور اساتید و دروس معارف اسلامی

۔رئوف ، عبید ( ۱۳۶۳) انسان روح است نہ جسد ، ترجمہ زین العابدین کاظمی خلخالی ، تہران : دنیای کتاب

۔شکر کن ، حسین و دیگران ( ۱۳۷۲) مکتبہای رواان شناسی و نقد آن تہران دفتر ہمکاری حوزہ و دانشگاہ ( سمت ) ص ۲۰۶،۲۰۷و ۳۶۹،۳۸۶).

۔غروی ، سید محمد ( ۱۳۷۵ ) ''رابطہ نفس و بدن ''مجلہ حوزہ و دانشگاہ ، شمارہ نہم ص ۸۴تا ۸۸.

۔واعظی ، احمد( ۱۳۷۷) انسان در اسلام ، تہران : دفتر ہمکاری حوزہ و دانشگاہ ( سمت )

۱۲۹

پانچویں فصل :

انسان کی فطرت

اس فصل کے مطالعہ کے بعد آپ کی معلومات:

۱. انسانی مشترکہ طبیعت سے مراد کیا ہے وضاحت کریں ؟

۲. دینی اعتبار سے انسان کے مشترکہ عناصر کا بنیادی نقطہ بیان کریں ؟

۳. انسانی مشترکہ طبیعت کے وجود پر دلیلیں پیشکریں ؟

۴.انسانی تین مشترکہ طبیعت کی خصوصیات کے نام بتائیں اور ہر ایک کے بارے میں مختصر وضاحت پیش کریں ؟

۵. ان آیات و روایات کے مضامین جو انسان کی مشترکہ طبیعت کے وجود کی بہت ہی واضح طور پرتائید کرتی ہیں بیان کیجیئے ؟

۶. توحید کے فطری ہونے کے باب میں مذکورہ تین احتمال بیان کریں ؟

۷. سورۂ روم کی آیت نمبر ۳۰ کو ذکر کریں اور اس آیت کی روشنی میں فطرت کے زوال نا پذیر ہونے کی وضاحت کریں ؟

۱۳۰

اپنے اور دوسروں کے بارے میں تھوڑی سی توجہ کرنے سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ ہمارے اور ہم جیسے دوسرے افراد کے عادات و اطوار نیزظاہری شکل و شمائل کے درمیان اختلاف کے باوجود ایک دوسرے میں جسم و روح کے لحاظ سے بہت زیادہ اشتراک ہے ،اپنے اور دوسروں کے درمیان موجودہ مشترک چیزوں میں غور و فکر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ مشترک علت کبھی تو ہمارے اور بعض لوگوں کے درمیان یا انسانوں کے مختلف گروہوں کے درمیان ہے مثال کے طور پر زبان ، رنگ ، قومیت ، آداب و رسوم ، افعال،قد کا زیادہ اور کم ہونے وغیرہ میں اشتراک ہے۔اور کبھی یہ امور سبھی افراد میں نظر آتے ہیں جیسے حواس پنجگانہ رکھنا ،قد کا سیدھا ہونا ، خدا کا محتاج ہونا ، جستجو کی حس ، حقیقت کی خواہش اور آزاد خیال ہونا وغیرہ ۔

مشترک کی پہلی قسم، بعض افراد انسان میں نہ ہونے کی وجہ سے انسان کی فطری اور ذاتی چیزوں میں شمار نہیں ہوسکتی ہے لیکن مشترک کی دوسری قسم میں غور و فکر سے مندرجہ ذیل مہم اور بنیادی سوالات ظاہر ہوتے ہیں ۔

۱. گذشتہ فصل کے مباحث کی روشنی میں ان مشترکہ امور کا انسان کی واقعی حقیقت اور ذات سے کیا رابطہ ہے ؟ کیا یہ سبھی مشترکہ چیزیں انسان کی ذات سے وجود میں آتی ہیں ؟

۲. ذاتی مشترک چیزوں کی خصوصیات کیا ہیں اور غیر ذاتی چیزوں سے ذاتی مشترک چیزوں ( انسان کی مشترکہ فطرت )کی شناخت کا ذریعہ کیا ہے ؟

۳.انسان کے یہ مشترکہ اسباب اس کی زندگی میں کیا کردار ادا کرتے ہیں ؟

۴.ان ذاتی مشترک چیزوں کی قسمیں یا مصادیق و موارد کیا ہیں ؟

۱۳۱

۵.انسان کی شخصیت اور بناوٹ اور الٰہی فطرت سے ذاتی مشترکہ چیزیں کیا رابطہ رکھتی ہیں ؟

۶.کیا انسان ان ذاتی مشترکہ چیزوں کی بنا پر خیر خواہ اور نیک مخلوق ہے یا پست و ذلیل مخلوق ہے یا ان دونوں کا مجموعہ ہے ؟

ان سوالات کے جوابات کا معلوم کرنا وہ ہدف ہے جس کے مطابق یہ فصل (انسان کی فطرت کے عنوان سے )مرتب ہوئی ہے ۔(۱)

انسانی مشترکہ طبیعت

انسان کی فطرت کے بارے میں گفتگوکو انسان شناسی کے مہم ترین مباحث میں سے ایک سمجھا جاسکتا ہے ، جو جاری چند صدیوں میں بہت سے مفکرین کے ذہنوں کو اپنی طرف معطوف کئے ہوئے ہے ۔

یہ مسئلہ متعدد و مختلف تعریفوں کو پیش کرنے کے باوجود ایک معتبر ومتیقن طریقۂ معرفت کے نہ ہونے اور ذات انسان کے پر اسرار و مخفی ہونے کی وجہ سے بہت سے دانشمندوں کی حیرت و پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ان میں سے بعض جیسے ''پاسکال '' کو مجبور ہونا پڑا کہ انسان کی فطرت اور ذات کی معرفت کو غیر ممکن سمجھے(۲) اور بعض لوگوں کی اس گمان کی طرف رہنمائی کی ہے کہ انسانوں

____________________

(۱)اس بحث کو حجة الاسلام احمد واعظی زید عزہ نے آمادہ کیا ہے جو تھوڑی اصلاح اور اضافہ کے ساتھ معزز قارئین کی خدمت میں پیش ہو رہی ہے ۔

(۲)پاسکال منجملہ ان لوگوں میں سے ہے جو معتقد تھا کہ انسان کی معرفت کی عام راہیں کسی وقت بھی انسان کے سلسلہ میں صحیح معلومات فراہم نہیں کرسکتی ہیں ۔ اور دین جو انسان کی معرفت کا واحد ذریعہ ہے وہ بھی انسان کو مزید پر اسرار بنا دیتا ہے اور اس کو خدا وند عالم کی طرح پوشیدہ اور مرموز کردیتا ہے ۔ ملاحظہ ہو: کیسیرر ، ارنسٹ ؛ فلسفہ و فرہنگ ؛ ص ۳۴و ۳۶۔

۱۳۲

کے درمیان مشترکہ فطرت و ذات کے وجود کے منکر ہوں(۱) مثال کے طور پر ''جوزارٹگا''(۲) اس سلسلہ میں کہتا ہے کہ'' فطری علوم، حیات انسانی کی حیرت انگیز حقیقت کے مقابلہ میں متحیر ہیں ۔انسان سے پردۂ اسرار کے نہ ہٹنے کی وجہ شاید یہ ہے کہ انسان کوئی شیٔ نہیں ہے اور انسان کی فطرت کے بارے میں گفتگو کرنا کذب محض ہے ۔ فطرت و طینت نامی کوئی بھی شیٔ انسان میں نہیں ہے ''۔(۳)

بہتر یہ ہوگا کہ انسان کی مشترکہ فطرت کی نفی یا اثبات کی دلیلوں کو پیش کرنے سے پہلے مشترکہ فطرت و طینت کے مقصود کو واضح کیا جائے ۔

مشترکہ فطرت سے مراد(۴)

حیوان کے مختلف اقسام میں مشترکہ جہتیں اور خصوصیات ہوتی ہیں ۔ فطری چیزوں کا وجود

____________________

(۱)ڈور کیم کی طرح جامعہ کو اصل سمجھنے میں افراط کرنے والے اور ژان پل سارٹر کی طرح عقیدۂ وجود رکھنے والے اور فرڈریچ ہگل ( Georg Wilhelm Friedrich Hegel )کی طرح عقیدہ ٔ تاریخ رکھنے والے نیزریچارڈ پالمر( Richard Palmer ) منجملہ ان لوگوں میں سے ہیں جومورد نظر معانی میں انسان کی مشترکہ فطرت کے منکر ہیں .ملاحظہ ہو: اسٹیونسن ، لسلی ؛ ہفت نظریہ در باب انسان ؛ ص ۱۳۶۔ ۱۳۸۔ محمد تقی مصباح ؛ جامعہ و تاریخ از دیدگاہ قرآن ؛ سازمان تبلیغیات اسلامی ، تہران ؛ ۱۳۶۸، ص ۴۷و ۴۸۔ (۳)کیسیرر ، ارنسٹ ،گذشتہ حوالہ؛ ص۲۴۲۔

Cjose Ortega Y Gasset .(۲)

(۴)کلمہ'' فطرت انسان''کے مختلف و متنوع استعمالات ہیں : مالینوفسکی کی طرح مفکرین اس کو مادی ضرورتوںمیں منحصر کردیتے ہیں کولی کی طرح بعض دوسرے مفکرین'' اجتماعی فطرت''خصوصاً اجتماعی زندگی میں جو احساسات اور انگیزے ابتدائی معاشرے میں ہوتے ہیں بیان کرتے ہوئے متعدد فطرت و سماج پر یقین رکھتے ہیں، بعض نے اجتماعی فطرت کوابتدائی گروہ( جیسے خاندان) اور سماجی طبیعت و اجتماعی کمیٹیوں سے وجود میں آنے کے بارے میں گفتگو کی ہے ،وہ چیز جو ان نظریات میں معمولاً مورد غفلت واقع ہوتی ہے وہ انسان کی مخصوص اور بلند و بالا فطرت ہے جو انسان و حیوان کی مشترکہ اور اس کی مادی و دنیاوی ضرورتوں سے بلند و بالا ہے اور یہ وہ حقیقت ہے جو اس بحث میں شدید مورد توجہ واقع ہوئی ہے ۔

۱۳۳

جیسے نفس کو بچانا اور حفاظت کرنا اور تولید نسل کرنا وغیرہ ان کی مشترکہ فطرت پر دلالت کرتی ہے ۔ اس لئے کہ یہ فطری چیزیں سبھی حیوانوں کے درمیان مشترک ہیں لیکن حیوان کی ہر فرد ان مشترکہ فطرت کے علاوہ اپنے مطابق صفات وکردار کی بھی مالک ہوتی ہے ،چونکہ حیوانوں کے اندر نفوذ کرکے ان کی ذاتیات کو کشف کرنا انسان کے لئے خیال و گمان کی حد سے زیادہ میسر نہیں ہے، لہٰذا بیرونی افعال جیسے گھر بنانے کا طریقہ ، غذا حاصل کرنا ، نومولود کی حفاظت ، اجتماعی یا فردی زندگی گذارنے کی کیفیت اور اجتماعی زندگی میں تقسیم کار کی کیفیت کے عکس العمل کی بنیاد پر حیوان کی ایک فرد کو دوسری فرد سے جدا کیا جاسکتاہے ،مذکورہ خصوصیات کو حیوانوں کی فطرت و طینت کے فرق و تبدیلی کی وجہ سمجھنا چاہیئے ۔

انسان کا اپنی مخصوص فطرت و طینت والا ہونے سے مراد یہ بات ثابت کرنا نہیں ہے کہ انسان سبھی حیوانوں کی طرح ایک حیوان ہے اور حیوانوں کی ہی قسموں میں سے ہر ایک کی طرح یہ نوع بھی اپنی مخصوص امتیاز رکھتی ہے ،بلکہ مقصود اس نکتہ کا ثابت کرنا ہے کہ انسان حیوانی فطرت کے علاوہ بعض مشترکہ خصوصیات کا مالک ہے ۔حیوانی وکسبی چیزوں کے بجائے مشترکہ خصوصیات کامقام جستجو ،فہم خواہشات اور انسان کی توانائی ہے،اگر ہم یہ ثابت کرسکے کہ انسان ،مخصوص فہم و معرفت یا خواہشات و توانائی کا مالک ہے جس سے سبھی حیوانات محروم ہیں تو ایسی صورت میں انسان کی خصوصیت اور حیوانیت سے بالاتر مشترکہ فطرت ثابت ہوجائے گی ۔(۱)

____________________

(۱)فصل اول میں ہم ذکر کرچکے ہیں کہ انسان اور اس کی خصوصیات کی معرفت کے لئے چار طریقوں ؛ عقل ، تجربہ ، شہود اور وحی سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ اور ان کے درمیان طریقہ وحی ،کو مذکورہ خصوصیات کی روشنی میں دوسری راہوں پر ترجیح حاصل ہے اگرچہ ہر راہ و روش اپنے مخصوص مقام میں نتیجہ بخش ہے، فطرت انسان کی شناخت میں بھی یہ مسئلہ منکرین کے لئے مورد توجہ رہا ہے اورانھوں نے اس سلسلہ میں بحث و تحقیق بھی کی ہے۔ جو کچھ پہلی فصل میں بیان ہوچکا ہے وہ ہمیں مزید اس مسئلہ میں گفتگو کرنے سے بے نیاز کردیتا ہے ۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لئے :ملاحظہ ہو؛ ازرائل شفلر ؛ در باب استعدادھای آدمی ، گفتاری در فلسفہ تعلیم و تربیت ، دفتر ہمکاری حوزہ و دانشگاہ ، سمت ، ۱۳۷۷ تہران : ص ۱۶۳

۱۳۴

مشترکہ فطرت کی خصوصیات

جیسا کہ اشارہ ہوچکا ہے کہ انسان کی مشترکہ فطرت کی پہلی خصوصیت اس کا حیوانیت سے بالاتر ہونا ہے اس لئے کہتمایل و رجحانات تفکرو بینش حیوانوں میں پائی ہی نہیں جاتی ہے مثال کے طور پر نتیجہ اور استدلال کی قدرت اور جاہ طلبی یا کم از کم انسان کے اندر و سعت کے مطابق ہی یہ چیزیںپائی جاتی ہیں جو باقی حیوانوں میں نہیں ہوتی ہیں مثال کے طور پر گرچہ حیوانات بھی معلومات رکھتے ہیں لیکن حیوانوں کی معلومات انسانوں کی معلومات کے مقابلہ میں نہ ہی اس میں وسعت ہے اور نہ ہی ظرافت و تعمق جیسے صفات کی حامل ہے ،اسی وجہ سے انسان اور حیوان میں معلومات کے نتائج و آثار بھی قابل قیاس نہیں ہیں ، علم و ٹیکنالوجی انسان سے مخصوص ہے ۔مشترکہ فطرت کی دوسری خصوصیت ، حضوری فطرت ہے ۔ تعلیم و تعلّم اور دوسرے اجتماعی عوامل اور مشترکہ فطرت کے عناصر کی پیدائش میں ماحول کا کوئی کردار نہیں ہے اسی بنا پر یہ عناصر انسان کی تمام افراد میں ہر ماحول و اجتماع اور تعلیم تعلّم میں (چاہے شدت و ضعف اور درجات متفاوت ہوں )وجود رکھتا ہے ۔

انسان کی مشترکہ فطرت کے عناصر کی تیسری خصوصیت ،لازوال ہونا ہے ،انسان کی مشترکہ فطرت چونکہ اس کی انسانیت کی ابتدائی حقیقت و شخصیت کو تشکیل دیتی ہے لہٰذا انسان سے جدا اور الگ نہیں ہوسکتی اور فرض کے طور پر اگر ایسے افراد ہوں جو ان عناصر سے بے بہرہ ہوں یا بالکل کھو چکے ہوں ان کی حیثیت حیوان سے زیادہ نہیں ہے اور ان کا شمارانسان کی صفوں میں نہیں ہوتابلکہ کبھی تو بعض عناصر کے نابود ہو جانے سے اس کی دائمی زندگی مورد سوال واقع ہوجاتی ہے مثال کے طور پر جو قدرت عقل و دانائی سے دور ہو یا عقل ہی نہ رکھتا ہو وہ گرچہ ظاہری شکل و صورت ، رفتار و کردار میں دوسرے انسانوں کی طرح ہے لیکن در حقیقت وہ حیوانیجہت سے اپنی زندگی گذار رہا ہے اور اس سے انسانی سعادت سلب ہوچکی ہے، مذکورہ خصوصیات میں سے ہر ایک انسان کی مشترکہ فطرت کے عناصر کی معرفت کے لئے معیار ہیں ۔ اور ان خصوصیات کا انسان کے ارادے اور تمایل ، فکری توانائی اور بینش کا ہونااس بات کی علامت ہے کہ یہ ارادے ،فکری توانائی اور بینش ،انسانی فطرت کا حصہ ہیں ۔

۱۳۵

ماحول اور اجتماعی اسباب کا کردار

جیسا کہ اشارہ ہوچکا ہے کہ انسان کی مشترکہ فطرت کے عناصر روز خلقت ہی سے تمام انسانوں کے اندرودیعت کر دیئے گئے ہیں جس کو ماحول اور اجتماعی عوامل نہ ہی مہیا کرسکتے ہیں اور نہ ہی نابود کرسکتے ہیں ۔ مذکورہ عوامل انسان کی فطرت میں قدرت و ضعف یا رہنمائی کا کردار ادا کرتے ہیں مثال کے طور پر حقیقت کی طلب اورمقام ومنزلت کی خواہش فطری طور پر تمام انسانوں میں موجود ہے البتہ بعض افراد میں تعلیم و تعلم اور ماحول و اجتماعی اسباب کے زیر اثر پستی پائی جاسکتی ہے یا بعض افراد میں قوت و شدت پائی جاسکتی ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ دونوں فطری خواہش کسی خاص اہداف کے تحت مورد استفادہ واقع ہوں جو تعلیم و تربیت اور فردی و اجتماعی ماحول کی وجہ سے وجود میں آئے ہوں۔

یہ نکتہ بھی قابل توجہ ہے کہ مشترکہ فطرت کے ذاتی اور حقیقی ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کے سبھی عناصر فعلیت اور تکامل سے برخوردار ہیں بلکہ انسانوں کی مشترکہ فطرت کو ایسی قابلیت اور توانائی پر مشتمل سمجھنا چاہیئے جو وقت کے ساتھ ساتھ اور بیرونی شرائط کے فراہم ہوتے ہی استعمال اور انجام پاتے ہیں، یہ نکتہ ایک دوسرے زاویہ سے بعض مشترکہ فطری عناصر پر ماحول اور اجتماعی توانائی کے اسباب کے تاثرات کو بیان و واضح کرتا ہے ۔

انسانی مشترکہ فطرت پر دلائل

یہ ہم بتا چکے ہیں کہ انسان کی مخصوص خلقت اور حیوانیت سے بالا ترگوشوں کو اس کی فہم ، خواہش اور توانائی؛ تین پہلوؤں میں تلاش کرنا چاہیئے اور یہ جستجو دینی متون اور عقل و تجربہ ہی کی مدد سے ممکن ہے پہلے تو ہم غیر دینی طریقوں اوربغیر آیات و روایات سے استفادہ کرتے ہوئے انسانوں کی مشترکہ فطرت کو مورد تحلیل و تحقیق قرار دیں گے اور آخر میں دینی نظریہ سے یعنی دین کی نگاہ میں انسانوں کی مشترکہ فطرت (الٰہی فطرت)کے مرکزی عنصر کو آیات و روایات کی روشنی میں تجزیہ و تحلیل کریں گے ۔

۱۳۶

انسانوں کی مشترکہ فطرت کے وجود پر پہلی دلیل یہ ہے کہ انسان ایک مخصوص فہم و معرفت کا مالک ہے ،انسان اس فہم و ادراک کی مدد سے قیاس اور نتیجہ اخذ کرتاہے اور اپنی گذشتہ معلومات کے ذریعہ نئی معلومات تک پہونچتاہے ۔ انسان کا نتیجہ حاصل کرنا، عقلی ادراک اور قواعد و اصول پر استوار ہے ،مثال کے طورپر ''نقیضین کا جمع ہونا محال ہے ، نقیضین کارفع بھی محال ہے ،سلب الشیٔ عن نفسہ ممکن نہیں ہے، کسی شیٔ کا اپنے آپ پر مقدم ہونا محال ہے '' یہ ایسے قضایا ہیں جن کو اصول و قواعد کا نمونہ سمجھا جاناچاہیئے،یہ قضایا فوراً فہم و حواس کے ادراک میں نہیں آتے ہیں بلکہ بشر کی اس طرح خلقت ہوئی ہے کہ اس کے ذہن کے آمادہ ہونے کے بعد یعنی جب اس کے حواس فعال ہوں اور اس کے لئے تصورات کے اسباب فراہم ہوں تو دھیرے دھیرے اس کی ذہنی قابلیت رونما ہوگی اور اس طرح سے بدیہی قضایا حاصل ہوں گے ۔ ان بدیہی قضایا کی مدد سے انسان کا ذہن اپنی تصدیقات اور مقدمات کو مختلف شکل و صورت میں مرتب کرتا ہے اور اقسام قیاس کو ترتیب دیتے ہوئے اپنی معلومات حاصل کرلیتا ہے ،ایسی بدیہی معلومات کو ''ادراکات فطری ''کہتے ہیں ،اس معنی میں کہ انسان فطری اور ذاتی طور پر اس طرح خلق ہوا ہے کہ حواس کے بے کار ہونے کے بعد بھی خود بخود ان ادراک کو حاصل کرلیتا ہے، اس طرح نہیں جیسا کہ مغرب میں عقل کو اصل ماننے والے ''ڈکارٹ''اور اس کے ماننے والوں کا نظریہ ہے کہ ادراکات بغیر کسی حواس ظاہری اور باطنی فعالیت کے انسان کی طبیعی فطرت میں ہمیشہ موجود ہیں ۔

انسان کے اخلاق و کردار کی معرفت بھی مشترکہ فطرت کی اثبات کے لئے موافق ماحول فراہم کرتی ہے ،فردی تجربہ و شواہد اور بعض مشترکہ اخلاقی عقائد کا گذشتہ افراد کے اعمال میں تاریخی جستجو،مثال کے طور پر عدالت اوروفاداری کا اچھا ہونا، ظلم اور

۱۳۷

امانت میں خیانت کا برا ہوناوغیرہ کوبعض مفکرین مثال کے طور پر'' ایمانول کانٹ '' فقط عقل عملی کے احکام کی حیثیت سے مانتے ہیں اور کبھی اس کو'' حِسِّ اخلاقی '' یا ''وجدان اخلاقی ''سے تعبیر کرتے ہیں اس نظریہ کے مطابق تمام انسان ایک مخصوص اخلاقی استعداد کی صلاحیت رکھتے ہیں جو نکھرنے کے بعد بدیہی اور قطعی احکام بن جاتے ہیں ۔

البتہ ان اخلاقی احکام کا صرف'' عقل عملی ''نامی جدید قوت ، نیز'' وجدان یا حس اخلاقی'' سے منسوب ہونا ضروری نہیں ہے ۔بلکہ یہ اسی عقل کا کام ہوسکتا ہے جو نظری امور کو حاصل کرتی ہے بہر حال جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ انسان ذاتی اور نظری طور سے ان اہم قضایا اور احکام کا مالک ہے ۔

مشترکہ فطرت کے وجود کی دوسری دلیل ، انسانوں کے درمیان حیوانیت سے بالا تمنا اور آرزوؤں کا وجود ہے ۔ علم طلبی اور حقیقت کی تلاش ، فضیلت کی خواہش ، بلندی کی تمنا ، خوبصورتی کی آرزو ، ہمیشہ باقی رہنے کی خواہش اور عبادت کا جذبہ یہ ساری چیزیں حقیقی اور فطری خواہشات کے نمونے ہیں اوران کے حقیقی اور فطری ہونے کے معنی یہ ہیں کہ ہر انسان کی روح ان خواہشات کے ہمراہ ہے اور یہ ہمراہی بیرونی اسباب اور تربیت ، معاشرہ اور ماحول کے تصادم سے وجود میں نہیں آئی ہے بلکہ یہ انسانی روح کی خاصیت ہے اور ہر انسان فطری طور پر (خواہ بہت زیادہ ضعیف اور پوشیدہ طور پر ہو)ان خواہشات سے بہرہ مند ہے ۔

۱۳۸

اور جیسا کہ بیان ہوا ہے کہ ان کے استعمال اور ان کی نشو و نمامیں بیرونی عوامل ، اسباب و علل بھی ان خواہشات کی کمی اور زیادتی میں دخیل ہیں لیکن ان کی تخلیق اور حقیقی خلقت میں موثر نہیں ہیں مثال کے طور پر انسان کی فطری خواہش کاجاننا ، آگاہ ہونا اور دنیا کے حقائق کو معلوم کرنا صغر سنی ہی کے زمانے سے عیاں ہوتی ہے اور یہ چیزانسان سے آخری لمحات تک سلب نہیں ہوتی ہے، ذہن انسانی کی مختلف قوتیں اور طاقتیں اس فطری خواہش کی تسکین کے لئے ایک مفید وسیلہ ہیں ۔

فطری خواہشات کا ایک اور نمونہ خوبصورتی کی خواہش ہے جو انسان کی فطرت و ذات سے تعلق رکھتی ہے پوری تاریخ بشر میں انسان کی تمام نقاشی کی تخلیقات اسی خوبصورت شناسی کے حس کی وجہ سے ہے البتہ خوبصورت چیزوں کی تشخیص یا خوبصورتی کی تعریف میں نظریاتی اختلاف ہونا اس کی طرف تمایل کی حقیقت سے منافات نہیں رکھتاہے ۔

مشترکہ فطرت کی تیسری جستجو خودانسان کی ذاتی توانائی ہے، معتبر علامتوں کے ذریعہ سمجھنا اور سمجھانا ، زبان سیکھنے کی توانائی، عروج و بلندی کے عالی مدارج تک رسائی اور تہذیب نفس وغیرہ جیسی چیزیں انسان کی منجملہ قوتیں ہیں جو مشترکہ فطری عناصر میں شمار ہوتی ہیں اور روز تولد ہی سے انسان کے ہمراہ ہیں ،اور دوسرے عوامل فقط قوت و ضعف میں ان کی ترقی و رشد کا کردار ادا کرتے ہیں ،یہ قوتیں بھی انسان کی مشترکہ فطرت کے وجود کی دلیل ہیں ۔(۱) معارف اور خواہشات کے پائے جانے کے سلسلہ میں انسان کی آئندہ مشترکہ توانائی کے وجود کی آیات و روایات میں بھی تائید و تاکید ہوئی ہے مثال کے طور پر آیہ فطرت جس کے بارے میں آئندہ بحث کریں گے اور وہ آیات جو انسانوں کی مشترکہ فطری شناخت کے بارے میں گفتگو کرتی ہیں اور آیہ شریفہ (وَ نَفسٍ وَ مَا سَوّیٰھَا فَألھَمَھَا فُجُورَھَا وَ تَقوَیٰھَا)(۲) (قسم ہے نفس انسانی کی اور اس ذات کی کہ جس نے اسے درست کیا پھر اس کی بدکاری اور پرہیزگاری کوالہام کے ذریعہ اس تک پہونچایا )مشترکہ اخلاقی اور اعتباری فطرت کی تائید کرتی ہے اور بہت سی آیات انسان کو انسانیت کے بلند ترین مرتبہ تک پہونچنے میں تلاش اور ختم نہ ہونے والے

____________________

(۱)گذشتہ فصل میں ہم انسان شناسی کی ضرورت و اہمیت کے عنوان سے انسانی علوم میں انسانوں کی مشترکہ عقیدہ کو بیان کرچکے ہیں ،لہٰذا یہاں انسان کی مشترکہ فطرت کے آثارو عقائد پر بحث کرنے سے صرف نظر کرتے ہوئے اس نکتہ کے ذکر پر اکتفا کرتے ہیں کہ انسانی اور بین الاقوامی اقتصادی ،حقوقی ، تربیتی اور اخلاقی ہر قسم کا نظام، انسان کی مشترکہ فطرت کی قبولیت سے وابستہ ہے اور انسانی مشترکہ فطرت کے انکار کی صورت میں یہ نظام بے اہمیت ہو جائیں گے ۔

(۲)سورۂ شمس ۷و ۸۔

۱۳۹

کمال کے حصول کی دعوت دیتی ہیں اور ضمنی طور پر اس راہ میں گامزن ہونے کے لئے انسان کی ذاتی قدرت کو مورد توجہ قرار دیتی ہیں ۔

فطرت(۱)

جیسا کہ اشارہ ہوچکا ہے کہ آیات و روایات میں وہ مطالب بھی مذکور ہیں جو وضاحت کے ساتھ یا ضمنی طور پر انسان کی مخصوص حقیقت ، مشترکہ فطرت اور معرفت کی راہ میں اس کے خصوصی عناصرنیز خواہشات اور قدرت کے وجود پر دلالت کرتے ہیں لیکن وہ چیز جس کی آیات و روایات میں بہت زیادہ تاکید و تائید ہوئی ہے وہ فطرت الٰہی ہے اور اس حقیقت پر بہت ہی واضح دلالت کرنے والی، سورۂ روم کی تیسویں آیہ ہے ۔

( فأَقِم وَجهَکَ لِلدِّینِ حَنِیفاً فِطرَتَ اللّٰهِ الّتِی فَطَرَ النَّاسَ عَلَیهَا لا تَبدِیلَ لِخَلقِ اللّٰهِ )

تو تم باطل سے کترا کے اپنا رخ دین کی طرف کئے رہو، یہی خدا کی فطرت ہےجس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے خدا کی فطرت میں تبدیلی نہیں ہوسکتی ہے ۔

یہ آیہ انسان میں فطرت الٰہی کے وجود پر دلالت کرتی ہے یعنی انسان ایک ایسی فطرت ، سرشت اور طبیعت کے ہمراہ خلق ہوا ہے کہ جس میں دین قبول کرنے کی صلاحیت ہے لہٰذاانبیاء علیھم السلام خداوند عالم کی توحید اور اس کی عبادت کی طرف انسانوں کو دعوت دینے کے سلسلہ میں کسی بے توجہ مخلوق سے مخاطب نہیں تھے بلکہ انسان کی فطرت اور ذات میں توحید کی طرف میلان اور کشش پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے انسان ذاتی طور پر خدا سے آشنا ہے ،اس آیت کے علاوہ بعض روایات میں بھی انسان کے اندر الٰہی فطرت کے وجودکی وضاحت ہوئی ہے ۔

____________________

(۱)کلمہ فطرت ؛لغت میں کسی شیٔ کے خلقت کی کیفیت کے معنی میں آیا ہے اور اصطلاح کے اعتبار سے مفکرین کے درمیان متعدد استعمالات ہیں جن کو ضمیمہ میں اشارہ کیا جائے گا ۔

۱۴۰