تفسير راہنما جلد ۸

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 971

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 971
مشاہدے: 196532
ڈاؤنلوڈ: 3909


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 971 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 196532 / ڈاؤنلوڈ: 3909
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 8

مؤلف:
اردو

۹_ زمين و آسمانوں كى خلقت كا مقصد ،نيك ترين افراد (كامل انسانوں ) كو وجود ميں لاناہے_

خلق السموات والارض ليبلوكم ايكم ا حسن عملا

'' ليبلوكم'' ، '' خلق السموات '' كے متعلق ہے _ اور خلقت كائنات كے مقصد كو بيان كرتاہے_

۱۰_ تمام انسان مرنے كے بعد قيامت كے ميدان ميں حاضر ہونے كے ليے زندہ اور اٹھائے جائيں گے_

و لئن قلت انكم مبعوثون من بعد الموت

۱۱_ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كا ايك مقصد يہ تھا كہ لوگوں كو مرنے كے بعد كى زندگى اور قيامت كے برپا ہونے كى طرف توجہ دلائي جائے_و لئن قلت انكم مبعوثون من بعد الموت

۱۲_ گذشتہ دور كے كافر ،قيامت كو بے معنى اور پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى طرف سے اس كے بيان كو واضح دھوكہ اور جادو سمجھتے تھے_ان هذا الا سحرٌ مبين

''ہذا'' كا ارشاد پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے اس قول كى طرف ہے جسميں آپ فرماتے تھے كہ مردوں كو زندہ كيا جائيگا اور قيامت برپا ہوگى اور لفظ سحر كا اطلاق اس گفتار اور دعوى پر تشبيہ كے عنوان سے ہے اور اسميں وجہ شباہت باطل ہونا اور دھوكہ دينا ہے_ يعنى يہ ظاہرى باتيں فريب دينے والى ہيں _ اور حقيقت سے خالى اور بے بنياد يہ باتيں باطل اور دھوكہ بازى ميں جادو كى مانند ہيں _

۱۳ _ خداوند متعال كى طرف سے انسانوں كى آزمائش ، معاد اور روز قيامت كى روشنى ميں قابل توجيہ ہے_

خلق السموات والارض ليبلوكم ايّكم احسن عملاً و لئن قلت انكم مبعوثون

انسانوں كى آزمائش كے بعد مسئلہ قيامت كا تذكرہ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ قيامت كے برپا كرنے كے بغيرانسانوں كى آزمائش كے بعد مسئلہ قيامت كا تذكرہ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ قيامت كے برپا كرنے كے بغير انسانوں كى آزمائش اور نيك لوگوں كے برے لوگوں سے جدا كرنا نتيجہ خيز ثابت نہيں ہوسكتا _

۱۴ _'' عن الرضا عليه‌السلام قال: ان الله تبارك و تعالى خلق السموات والارض فى ستة ايام ليظهر للملائكة ما يخلفه منها شيئا بعد شيء فيستدل بحدوث ما يحدث على الله تعالى مرّة بعد مرّة ...و اما قوله عزوجل : ''ليبلوكم ايّكم ا حسن عملاً'' فانه خلقهم ليبلوهم بتكليف طاعته و عبادته ، لا على سبيل الامتحان و التجربة لانه لم يزل عليما ً بكل شيئ ...'' (۱) امام رضا عليہ السلام سے روايت

____________________

۱) عيون اخبار الرضا ج/۱ ، ص ۱۳۴ ، ح ۳۳ ، نورالثقلين ج/ ۲ ص ۳۳۶ ، ح/ ۱۰_

۲۱

ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا :بے شك خداوند متعال نے آسمانوں اور زمين كو چھ دنوں ميں خلق كيا ...جس شے كو بھى خلق فرماتا ملائكہ كے سامنے ايك كے بعد دوسرے كو ظاہر فرماتا تا كہ خداند متعال كى نئي خلقت سے اس كے وجود ہونے پر استدلال كيا جاسكے ...قول خداوند متعال'' ليبلوكم ايّكم احسن عملاً'' يعنى خداوند متعال نے انسانوں كوخلق فرمايا تا كہ اپنى عبادت اور طاعت كے ذريعے ان كا امتحان لے ، نہ اسوجہ سے كہ وہ ان كے حالات سے آگاہى حاصل كرے كيونكہ وہ ازل سے تمام موجودات كے حالات سے واقف تھا اور ہے

۱۵_قال رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ان الله قدّر مقادير الخلايق قبل ا ن يخلق السموات والارض بخمسين ا لف سنة و كان عرشه على الماء (۱) رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے حديث ہے كہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا خداوند متعال نے آسمانوں اور زمين كى خلقت سے پچاس ہزار سال پہلے مخلوقات كے مقدرات كو معين كيا جبكہ اسوقت خداتعالى كا عرش پانى پر تھا_

۱۶_عن محمد بن مسلم قال : قال لى ا بوجعفر عليه‌السلام : كان كل شيء ماء اً و كان عرشه على الماء ، فأمر الله عزّ ذكره الماء فاضطرم ناراً ثم ا مر النار فخمدت فارتفعت من خمودها دخان فخلق الله عزوجل السموات من ذلك الدخان و خلق الله عزوجل الارض من الرّماد ...(۲) محمد بن مسلم نقل كرتے ہيں كہ امام باقرعليه‌السلام نے فرمايا: تمام چيزيں پانى تھيں ، اور خداوند عزوجل كا عرش پانى پر مستقر تھا پھر خدا عزوّجل كے حكم سے وہ پانى آگ ميں تبديل ہوگيا پھر آگ كو حكم ديا ك بجھ جا وہ و بجھ گئي پھر اس آگ كے بجھنے سے دھواں اٹھا تو خداوند عالم نے آسمانوں كو اس دھواں سے خلق كيا اور اس كى خاكستر سے زمين كو خلق كيا_

۱۷_ ''عن على ابن الحسين عليه‌السلام قال : ان الله عزوجل خلق العرش من ا نوار مختلفة فمن ذلك النور نور ا خضر و نور ا صفر و نور ا حمر ...و نور ا بيض ''(۳) امام سجادعليه‌السلام سے روايت ہے : حضرتعليه‌السلام نے فرمايا : بے شك خداوند عزوجل نے عرش كو مختلف انوار سے خلق فرمايا ان انوار ميں سبز، زرد، سرخ اور سفيد نور تھا_

۱۸_عن على عليه‌السلام ... خلق الله عرشه من نوره و

____________________

۱) الدرالمنثور ج/۴ ص ۴۰۳_

۲) كافى ج/۸ ص ۱۵۳ ، ج/ ۱۴۲ ، تفسير برہان ج/ ۲ ص ۲۰۷ ، ح ۴_

۳) توحيد صدوق ص ۳۲۶ ح ۱ ، ب ۵۱ ; تفسير برہان ج/ ۲ ص ۲۰۸ ح ۷_

۲۲

جعله على الماء و ذلك قوله : '' و كان عرشه على الماء ...'' (۱) امام علىعليه‌السلام سے روايت ہے كہ حضرتعليه‌السلام نے فرمايا: (خداوند متعال ) نے عرش كو اپنے نور سے خلق فرمايا، اور اسكو پانى پر قرار ديا ...اسى بارے ميں خداوند عزوجل فرماتاہے:'' و كان عرشه على الماء ...''

۱۹_'' عن ابى عبدالله عليه‌السلام '' قال: العرش فى وجه هو جمله الخلق و فى وجه آخر العرش هو العلم الذى اطلع الله عليه انبياء ه و رسوله و حججه ..(۲)

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے روايت ہے حضرتعليه‌السلام نے فرمايا: عرش ايك لحاظ سے پورى مخلوق ہے _ دوسرے اعتبار سے عرش ايك ايسا علم ہے كہ جس سے خداوند متعال نے اپنے پيغمبروں ، رسولوں اور اپنى حجتوں كو آگاہ فرماياہے_

۲۰_ رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے روايت ہے كہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا:الله تبارك و تعالى كا قول ''ليبلوكم ا يكم ا حسن عملاً'' يعنى انكم ا زهد فى الدنيا (۳) الله تبارك و تعالى كا يہ قول كہ تمھيں آزمانا چاہتاہے كہ تم ميں سے كس كا عمل اچھا ہے يعنى دنيا ميں زہد كے اعتبار سے تم ميں سب سے بہتر كون ہے_

۲۱_عن النبى صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم انّه تلاهذه الآية '' ليبلوكم ايّكم ا حسن عملاً'' قال: ايّكم ا حسن عقلاً و ا ورع عن محارم الله و ا سرع فى طاعة الله ;(۴)

رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے روايت ہے كہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اس آيت مباركہ كى تلاوت فرمائي''ليبلوكم ايّكم احسن عملاً'' پھر فرمايا خداوند عزوجل تمہيں آزمانا چاہتاہے كہ تم ميں عقل اور محرمات الہى سے اجتناب كرنے ميں سب سے بہتر كون ہے نيز اطاعت خدا ميں سب سے زيادہ سبقت كرنے والا كون ہے_

۲۲_'' عن ا بى عبدالله عليه‌السلام فى قول الله عزوجل ''ليبلوكم ايّكم ا حسن عملاً'' قال : ليس يعنى ا كثر عملاً و لكن ا صوبكم عملاً (۵) امام جعفر صادق عليہ السلام سے قول عزوجل''ليبلوكم ايّكم ا حسن عملاً'' كے بارے ميں روايت ہے كہ حضرتعليه‌السلام نے فرمايا كہ اس سے مراد زيادہ عمل كرنا نہيں بلكہ تمہارا صحيح عمل كرنا مراد ہے_

۲۳_ امير المؤمنينعليه‌السلام سے روايت نقل ہوئي ہے_ حضرت (ع)

____________________

۱) بحار الانوار ج/ ۴۰ ص ۱۹۵ ح ۸۰_۲) معانى الاخبار ص ۲۹ ح ۱ ، بحار الانوا ر ج/۵۵، ص ۲۸ ح ۴۷_۳) مكارم الاخلاق ص ۴۴۷ ; بحار الانوار ج/ ۷۴ ص ۹۳ ، ح/۱_۴) تفسير طبرى جزء ۱۲ ، ص ۵ ; مجمع البيان ج/ ۱۰ ، ص ۴۸۴_۵) كافى ج/ ۲ص ۱۶ ، ح۴ ; نورالثقلين ج/ ۲ ص _۳۴ ، ح۲۲_

۲۳

نے فرمايا: ''ان الله تعالى قد كشف الخلق كشفة لا انه جهل ما اخفوه من مصون اسرارهم و مكنون ضمائرهم و لكن ليبلوهم ايّهم احسن عملاً فيكون الثواب والعقاب بوائ (۱)

بے شك خداوند متعال اپنى مخلوقات كى تمام تر تبديلوں كے حالات سے آگاہ ہوا يہ اس معنى ميں نہيں ہے كہ اس كى مخلوقات جو اسرار و رموز كو مخفى كرتى تھى خداوند عالم اس سے جاہل تھا بلكہ يہ اس معنى ميں ہے كہ انہيں آزمائے تا كہ ان كى جزا و سزا اعمال كے مطابق ہو _

آسمان :آسمانوں كا خالق ۱۰; آسمانوں كا متعدد ہونا ; آسمانوں كى خلقت ۱۶ ; آسمانوں كى خلقت كا تدريجى ہونا ۲ ، ۱۴ ; آسمانوں كى خلقت كا عنصر ۵; آسمانوں كى خلقت كا فلسفہ ۹ ; آسمانوں كى خلقت كى مدت ۲

اعداد :چھ كا عدد ۲

امتحان :امتحان كا وسيلہ ۱۴ ; امتحان كا فلسفہ ۲۰ ، ۲۳

انسان:انسان مرنے كے بعد ۱۰ ; انسانوں كا آخرت ميں محشور ہونا ۱۰; انسانوں كا امتحان ۷، ۱۳ ; انسانوں كى خلقت كا فلسفہ ۱۴; انسانوں كے امتحان كا فلسفہ ۸ ، ۱۴ ; كامل انسان كى پيدائش كا سبب ۸ ، ۹

پانى :پانى كى خلقت كا وقت ۲۰ ; پانى كے فوائد ۵

خدا:خداوند متعال كى حاكميت۶ ; خداوند متعال كى خالقيت ۱; خداوند متعال كے امتحانات ۷،۸،۱۳; خداوند متعال كے مقدرات ۱۵

خلقت :عالم خلقت كا حاكم ۶

ياد دہاني:آخرت كى زندگى كى ياد آورى ۱۱ ; قيامت كى ياد دہانى ۱۱

خلق فرمايا:آسمانوں سے پہلے كى خلقت ۴; زمين سے پہلے كى خلقت ۴

روايت: ۱۴ ، ۱۵ ، ۱۶ ، ۱۷ ، ۱۸ ، ۱۹ ، ۲۰ ، ۲۱ ، ۲۲ ، ۲۳

زمين :زمين كا خالق ۱ ; زمين كى خلقت ۱۶ ; زمين كى خلقت تدريجاً ہے ۲ ، ۱۴ ; زمين كى خلقت كا عنصر ۵ ; زمين كى خلقت كا فلسفہ ۹ ; زمين كى خلقت كى مدت ۲

____________________

۱) نہج البلاغہ خطبہ ۱۴۴ ; نورالثقلين ج/ ۲ ص ۳۴۰ ، ح ۲۳_

۲۴

عرش:عرش خدا اور پاني۱۵ ، ۱۸ ; عرش سے مراد ۱۹;عرش كى خلقت ۱۷ ، ۱۸

قيامت :قيامت كا كردار۱۳;قيامت كو جھٹلانے والے ۱۲

كفار:كفار اور قيامت ۱۲;كفار كى تہمتيں ۱۲ ;كفار كى فكر۱۲

محسنين:نيكى كرنے والوں سے مراد ۲۰ ، ۱ ۲ ، ۲۲ ;نيكى كرنے والوں كے وجود كا سبب ۸ ، ۹

محمد مصطفىصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر جادوگرى كى تہمت ۱۲ ، آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت ۱۱

مردہ :مردوں كو آخرت ميں زندہ كرنا ۱۰

آیت ۸

( وَلَئِنْ أَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِلَى أُمَّةٍ مَّعْدُودَةٍ لَّيَقُولُنَّ مَا يَحْبِسُهُ أَلاَ يَوْمَ يَأْتِيهِمْ لَيْسَ مَصْرُوفاً عَنْهُمْ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُواْ بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ )

اور اگر ہم ان كے عذاب كو ايك معينہ مدت كيلئے ٹال ديں تو طنز كريں گے كہ عذاب كو كس چيز نے روك ليا ہے _آگاہ ہوجائو كہ جس دن عذاب آجائے گا تو پھر پلٹنے والا نہيں ہے اور پھر وہ عذاب ان كو ہر طرف سے گھير لے گا جس كا يہ مذاق اڑارہے تھے(۸)

۱_ وہ لوگ جو قرآن ، رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قيامت كے منكر ہيں وہ دنيوى عذاب كے مستحق ہيں اور انہيں اس عذاب سے ڈرايا بھى گيا ہے_و لئن ا خرنا عنهم العذاب

جملہ (مايحسبہ ) (كونسى چيز نزول عذاب سے مانع ہے؟) يہ بتاتاہے كہ يہاں عذاب سے مراد دنيا كا عذاب ہے اوريہ جملہ يہ بھى بتاتاہے كہ گذشتہ كفار كو اس عذاب سے ڈرايا گياتھا_

۲_ خدا كے عذاب اور وعيد كا معين وقت تاخير اور ٹلنے كے قابل ہے_

كلمہ تاخير ''اخرنا'' كا مصدر ہے جو كبھى كسى چيزكو بعد والے زمانہ ميں قرار دينے كے معنى ميں آتاہے اور كبھى ٹالنے اور معينہ مدت سے تاخير

۲۵

ميں ڈالنے كے معنى ميں آتاہے مذكورہ عبارت دوسرے معنى كى بنياد پر ہے _ اور جملہ '' ما يحسبہ'' اس معنى كى تاييد كرتاہے_

۳_ كفار كے عذاب ميں تاخير اور اسكا روكنا تھوڑى مدت كے ليے ہوتاہے _لئن ا خرنا عنهم العذاب الى امة معدودة

آيت ميں لفظ ''امة'' كے معنى زمانہ اور وقت كے ہيں _

۴_گذشتہ كفار، عذاب كى تاخير سے پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ڈرانے كو بے بنياد سمجھتے اور ان كا مذاق اڑاتے تھے_

لئن ا خرنا ليقولن مايحسبه

''جملہما كانوا به يستهزؤن'' قرينہ ہے كہ جملہ ''ما يحسبہ'' ميں استفہام تمسخر اور مذاق اڑانے كے ليے ہے لہذا''ليقولن'' سے مراد يہ ہے كہ وہ تمسخر وا ستہزا سے پوچھتے ہيں كہ كس چيز نے آنے والے عذاب كو روك ديا ہے؟

۵_ كفار ،عنقريب عذاب الہى ميں گرفتار ہوں گے_الى امة معدودة الا يوم يأتيهم ليس مصروفاً عنهم

( يأتيہم ) ميں فاعل كى ضمير عذاب كى طرف لوٹتى ہے_ اور لفظ '' يوم '' مصروفاً كے ليے ظرف ہے_

۶_كفار پر عذاب نازل ہونے كے بعد اٹھايا نہيں جائے گا_الا يوم ياتيهم ليس مصروفاًعنهم

۷_ الله كا عذاب كفار كو گھيرلے گا_الا يوم ياتيهم و حاق بهم ما كانوا به يستهزون

( حاق بہم) كا جملہ ( ليس مصروفا) كے جملے پر عطف ہے اور جملہ ''ياتيہم'' كے قرينہ كى بنا (حاق) كا لفظ جو فعل ماضى ہے _ مضارع (يحيق) كے معنى ميں ہے ( يعنى گھير لے گا ) اور (ماكانوا ) سے مراد عذاب الہى ہے _

۸_ كفا ر،جب عذاب الہى كے روبرو ہوں گے تو اس سے اپنے آپ كو نجات نہيں دے سكيں گے _

و حاق بهم ما كانوا به يستهزؤن

'' ليس مصروفاً عنہم'' كا جملہ يہ بتاتاہے كہ كفار سے عذاب كو اٹھايا نہيں جائے گا اور (حاق بہم ...) كا جملہ اس معنى كو بتاتاہے كہ وہ خود بھى اس عذاب سے فرار نہيں كرسكتے ہيں _

۹_ پيغمبروں كى طرف سے كيے گئے عذاب كے وعدوں كا كفار ہميشہ مذاق اڑايا كرتے تھے_

و حاق بهم ما كانوا به يستهزء ون

انبياء :انبياء عليہم السلام كا مذاق اڑانے والے ۹; پيغمبروں كے عذاب سے ڈرانے كا مذاق۹

۲۶

خدا:خداوند متعال كا عذاب گھيرلينے والا ہے ۷; خداوند متعال كے عذاب ۵ ،۶; خداوند عالم كے عذاب كے وعدوں كا مذاق ۹; خداوند متعال كے وعدہ عذاب ميں تاخير۲ ; عذاب الہى ميں تأخير ۲

عذاب:اہل عذاب ۱; دنيا كے عذاب سے ڈرانا ۱

قرآن:قرآن مجيد كے منكرين ۱

قيامت :قيامت كے منكرين ۱

كفار:كافروں كا عذاب حتمى ہونا ۵ ، ۸; كافروں كا عذاب ۷ ;كافروں كا مذاق اڑانا۴ ، ۹;كافروں كو دھمكى ۱ ; كفار اور حضرت محمد مصطفىصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۴ ; كفار عذاب الہى كے وقت ۸۰ ;كفار كا عاجز ہونا ۸ ; كفار كى خصوصيات ۹; كفار كى فكر۴ ; كفار كے عذاب كا ہميشہ ہونا ۶ ; كفار كے عذاب ميں تأخير ۳

محمد مصطفىصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا مذاق اڑانے والے ۴; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى دھمكيوں كا مسخرہ كرنے والے۴ ; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كے ;منكر

آیت ۹

( وَلَئِنْ أَذَقْنَا الإِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنَاهَا مِنْهُ إِنَّهُ لَيَؤُوسٌ كَفُورٌ )

اور اگر ہم انسان كو رحمت دے كرچھين ليتے ہيں تو مايوس ہوجاتا ہے اور كفر كرنے لگتا ہے (۹)

۱_ انسانوں كو نعمتيں عطا كرنا اور ان كا واپس لے لينا يہ خداوند متعال كے ہاتھ اور اختيار ميں ہے _

و لئن ا ذقنا الانسن منا رحمة ثم نزعنها منه

۲ _ انسان جب دنيا كى آسائشوں اور خدا كى نعمتوں كو اپنے ہاتھوں سے گنوا ديتاہے _ تو خداوند متعال كى رحمتوں سے نا اميد اور كائنات ميں خداوندعالم كى تدبير كا منكر ہوجاتاہے_و لئن ا ذقنا الانسان انه ليؤس كفور

ممكن ہے كہ لفظ''كفور'' كفر سے نكلا ہو جو انكار كے معنى ميں ہے_ اس صورت ميں جملہ (انّہ ...كفوراً ...)اس بات كى طرف اشارہ كررہاہے كہ نعمتيں ملنے اور ان كے سلب ہوجانے كے بعدتو انسان يہ خيال كرتاہے كہ عالم كائنات ميں جو تغير و تبديلى رونما ہوتى ہے وہ خداوند متعال كے ہاتھ ميں نہيں ہے بلكہ اس كے اختيار سے

۲۷

خارج ہے _

۳ _ خداوند عالم، انسانوں كو نعمتيں دے كر اور كبھى نعمتوں كو چھين كر ان كا امتحان ليتاہے_

ليبلوكم ايّكم ا حسن عملاً و لئن ا ذقنا الانسن منا رحمة ثم نزّعنها منه

۴_ خداوند متعال كى نعمتيں ،لوگوں كے ليے اسكى رحمت كا جلوہ ہيں _و لئن اذقنا الانسان منا رحمة

اس آيت ميں (رحمت) كے لفظ سے نعمت كا معنى استخراج كيا گيا ہے_

۵_ انسان جن نعمتوں كا حامل ہے ان سے شديد محبت كرتاہے_ثم نزعنها منه

''نزع'' كا معنى اكھاڑنا كے ہيں اس لفظ كا سلب نعمت ميں استعمال،اس بات كو سمجھا تاہے كہ انسان دنياوى نعمتوں سے بہت محبت كرتاہے _

۶_ انسان اپنى جان و روح كے لحاظ ايك ضعيف اور عاجز مخلوق ہے_

و لئن ا ذقنا الانسان منا رحمة ثم نزعناها منه انه ليئوس كفور

(ا ذقنا ) كا لفظ لغوى اعتبار سے (ذوق ) سے ہے جو ذائقہ كو سمجھنے كے ليے غذا كے چكھنے كے معنى ميں ہے _قرآن مجيد نے نعمت كى عطا كو غذا كا مزہ چكھنے سے تشبہہ دى ہے تا كہ اس نكتہ كى طرف اشارہ كرے كہ انسان ،روح و جان كے اعتبار سے ايك ضعيف مخلوق ہے _ اتنا ضعيف ہے كہ دنيا كى معمولى سى نعمت كو جب پالينے كے بعد ہاتھ سے دے بيٹھتاہے تو خود كو سنبھال نہيں سكتا آخر كار كفر اور ناشكرى طرف چلا جاتاہے_

۷_ انسان كو چاہيے كہ ہميشہ خواہ محتاج ہو يا بے نياز خداوند عزوجل كا شكر گزار رہے_

و لئن اذقنا الانسان منا رحمة انه ليئوس كفور

۸_ مشكلات ميں گھرنے اور وسائل وامكانات كو ہاتھ سے دے دينے كے بعد بھى انسان ،رحمت الہى كا اميدوار ہونا چاہيئےثم نزعنها منه انه ليئوس كفور

امتحان :امتحان كا آلة ۳ ; سلب نعمت كے ذريعہ امتحان ۳; نعمت دے كر امتحان لينا۳

اميد ركھنا :خداوند متعال كى رحمت پر اميد ركھنا ۸ ; پريشانيوں ميں اميد ركھنا ۸ ; غربت و تنگدستى ميں اميد ركھنا ۸; خداوند متعال سے اميدوار رہنے كى اہميت ۹_

انسان:انسان كا امتحان ۳ ; انسان نعمت كے سلب ہونے

۲۸

كے وقت ۲ ; انسان كا اثر قبول كرنا ۲۰ ; انسان كے وظائف۷ ; انسان كى صفات ۲ ، ۵ ، ۶ ; انسان كى كمزورى ۶ ; انسان كى دلبستگى ۵

خدا:خداوند غزوجل كے اختيارات ۱ ; خداوند متعال كى آزمائش ۳ ; خدا كى ربوبيت كا جھٹلانا ۲ ; خداوند متعال كى رحمت كى نشانياں ۴ ; خداوند متعال كى نعمتيں ۴

شكر:بے نيازى ميں شكر ۷; ;دائمى شكر ۷; شكر كرنے كي اہميت ۷ ;غربت و تنگدستى ميں شكر ۷

لو لگانا :دنياوى آسائشوں سے دل لگانا۵ ; نعمت الہى سے دل لگانا۵

نعمت:نعمت كا سبب ۱;نعمت كے چھن جانے كا سبب ۱

نااميدي:خداوند متعال كى رحمت سے نااميدى ۲;نااُميدى كے اسباب ۲

آیت ۱۰

( وَلَئِنْ أَذَقْنَاهُ نَعْمَاء بَعْدَ ضَرَّاء مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ ذَهَبَ السَّيِّئَاتُ عَنِّي إِنَّهُ لَفَرِحٌ فَخُورٌ )

اور اگر تكليف پہنچنے كے بعد نعمت اور آرام كا مزہ چكھا ديتے ہيں تو كہتا ہے كہ اب تو ہمارى سارى برائياں چلى گئيں اور وہ خوش ہوكر اكڑنے لگتا ہے (۱۰)

۱_ خداوند متعال ، انسانوں كو دنيا كى نعمتيں عطا كرنے والا ہے _و لئن ا ذقنه نعماء

(نعما) نعمت كے معنى ميں ہے _ اس لفظ كو اسوجہ سے يہاں لايا گيا ہے كيونكہ لفظ (ضرائ) كے ہم وزن ہے _

۲ _ انسان جب عيش و آرام كے عالم ميں ہوتاہے تو اپنے كو سختيوں اور پريشانيوں سے محفوظ سمجھتاہے_

و لئن ا ذقنه نعماء بعد ضرّاء مسته ليقولنّ ذهب السيئات عني

(لئن ا ذقنه ) كا جملہ مشكلات كے برطرف ہونے پر دلالت كرتاہے اس بناء پر جملہ ''ذہب

۲۹

السيئات عني'' (رنج و الم مجھ سے دور ہوگئے) جن كے كہنے اور اس پر اعتقاد ركھنے كى وجہ سے انسان كى مذمت كى گئي ہے كا مفہوم كچھ اور ہے اور وہ يہ ہے كہ مشكلات و پريشانيوں ميں دوبارہ گرفتار نہ ہونے كا خيال ہے_

۳ _ انسان مشكلات كے برطرف ہونے كے بعد اور دنياوى نعمتوں كے ملنے پر بہت ہى خوشى كا اظہار كرتاہے جس سے وہ تكبر اور فخر كرنے لگتاہے _و لئن اذقنه نعماء بعد ضرّاء مسته ليقولن ذهب السيئات عني

جملہ '' انہ لفرح فخور '' جملہ مستا نفہ ہے_ يہ اس معنى كو منعكس كرتاہے_ جو ( ليقولنَّ ...) كے جملے سے حاصل ہوتاہے _ يعنى انسان خيال كرتاہے كہ وہ مشكلات ميں دوبارہ مبتلا نہيں ہو گا _ لہذاوہ بہت ہى خوشحال اور فخر كرنے لگتاہے_

۴ _عيش و آرام پانے كے بعد غرور ، تكبر، زيادہ خوش ہونا برے صفات ميں سے اور اس كى مذمت كى گئي ہے_

و لئن اذقنه نعماء بعد ضرّاء مسته ليقولن ذهب السيئات عني

بعد كى آيت (الا الذين ...)اس معنى كو سمجھا رہى ہے كہ قرآن كا مقصد ،انسان كى اس صفت كو بيان كرنے كا فقط خبر دينا نہيں ہے بلكہ در حقيقت اس انسان كى مذمت كرنامقصود ہے جس ميں يہ صفت پائي جاتى ہو_

۵ _ انسان كى زندگى ميں كبھى مشكلات و پريشانياں اور كبھى آرام و آسائش ہے _و لطن اذقنه ، نعماً بعد فتراء سته

'' ضرائ'' مشكل اور دكھ كے معنى ميں ہے اور مشكلات و پريشانيوں ميں گرفتارہونے والے كے ليے لفظ ( مس) كو استعمال كيا گيا ہے _ اس سے يہ اشارہ ملتاہے كہ معمولاً مشكلات و پريشانياں ہميشہ نہيں رہتى اور نعمتوں كے عطا كو چھكنے سے تعبير كيا گيا ہے اس سے يہ بتانا چاہتے ہيں كہ يہ دنياوى نعمتيں جلدى ختم ہونے والى ہيں _

۶_ انسان كے روحى اورنفسياتى جسمانى حالات ( نااميد ہونا ، بہت زيادہ خوشحال ہونا ، تكبر ) و غيرہ تھوڑى سى ہى پريشانى اور آسائش سے تبديل ہوجاتے ہيں _و لئن ا ذقنا الانسن انّه ليئوس كفور و لئن ا ذقنه نعما انه لفرح فخور

آسائش :آسائش ہميشہ كے ليے نہيں ۵

اخلاق :اخلاقى برائياں ۴

انسان:انسان آسائش كے وقت ۲ ; انسان خوش گذرانى كے وقت ۲ ; انسان كا اثر قبول كرنا ۶ انسان كا تكبر ۶ ; انسان كے حالات ۲ ،۳

۳۰

پريشانى :پريشانى كے دور ہونے كے آثار ۳ ; پريشانيوں سے اپنے كو محفوظ خيال كرنا ۲ ; مشكلات اور پريشانيوں كا ناپائيدار ہون

تكبر:تكبر كى مذمت ۴ ; تكبر كے اسباب ۳

خدا :خداوند متعال كى بخشش ۱ ; خداوند متعال كى نعمتيں ۱

خوشي:خوشى ميں افراط; خوشى ميں افراط كى مدمت ۴;

رفاہ:رفاہ كے آثار ۳; رفاہ كى ناپائيداري

فخر و مباہات :فخر كرنے كى مذمت ۴ ; فخر كرنے كے اسباب ۳

مادى سہوليات:مادى سہوليات كا سرچشمہ

نعمت :نعمت كا سبب ۱

آیت ۱۱

( إِلاَّ الَّذِينَ صَبَرُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ أُوْلَـئِكَ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ )

علاوہ ان لوگوں كے جو ايمان لائے ہيں اور انھوں نے نيك اعمال كئے ہيں كہ انكے لئے مغفرت ہے اور بہت بڑا اجر بھى ہے (۱۱)

۱_ صابرين اور اعمال صالح بجالانے والے نعمتوں كے چھن جانے اور تنگدستى ميں مبتلاء ہوجانے كے بعد رحمت خدا سے مايوس ہوتے ہيں اور نہ اس كى تدبير كا انكار كرتے ہيں _انه ليؤس كفور الا الذين صبروا و عملوا لصلحات

۲ _ صابر لوگ ہميشہ نيك اعمال كرنے والے ، اور ہر حال ميں خداوند متعال كو فراموش نہ كرنے والے اور شكر گزار ہيں _

لئن ا ذقنا الانسان منا رحمة انه ليئوس كفور الا الذين صبروا

مذكورہ مطلب اس احتمال كى بناء پر ہے كہ كفور اس كفران سے ہے جو ناشكر ے كے معنى ميں ہے _

۳۱

۳_ صابرين جو نيك اعمال انجام دينے والے ہيں دنياوى نعمتوں اور عيش و آرام پاجانے كے بعد بھى تكبر اور غرور كرتے ہيں اور نہ خوشحال ہوتے ہيں _انه لفرح فخور ، الا الذين صبروا و عملو ا الصلحات

۴ _ مشكلات اورپريشانيوں ميں صبر و شكيبائي كى ضرورت ہے اسى طرح كبھى عيش و آرام ميں بھى ہے_

لئن ا ذقنا الانسان منا رحمة الا الذين صبروا

۵_ جس طرح عيش و آرام ميں نيك كاموں كو انجام دينے كى ضرورت ہے _ اسى طرح مشكلات و پريشانيوں اور رنج و الم ميں گرفتار ہوجانے كے بعدبھى _لئن اذقنا الانسان منا رحمة ثم نزعنها منه انه ليؤس كفور الا الذين صبروا و عملوا الصالحات

۶_ اچھے كاموں كو بجالانا اور صبر كرنا انسان كى روح كو تقويت بخشتاہے اور روحى و نفسياتى لغزشوں سے نجات ديتاہے _

انه ليئوس كفور انه لفرح فخور ، الا الذين صبروا و عملوا لاصالحات

آيت ۹ ، ۱۰ ميں ارشاد ہوتاہے كہ انسان تھوڑى سى آسائش اور سختى ميں لڑكھڑا جاتاہے_ اور خود كو كھو ديتاہے مذكورہ آيت ميں اس خصلت سے ان كو استثناء كيا گيا ہے جولوگ صبر كرتے ہيں اور اچھے كام بجا لاتے ہيں _

۷_ خداوند متعال كى آزمائش ميں كاميابى ، نيك كاموں كو انجام دينے اور صبر كرنے ميں ہے _

ليبلوكم اتكم احسن عملاً لئن ا ذقنا الانسان الا الذين صبروا و عملو الصالحات

۸_ صبر پيشہ ہونا بھى نيك كاموں كے سبب ہے _الا الذين صبروا و عملوا الصالحات

۹_ صابر لوگ جو نيك اعمال كرتے ہيں وہ خداوند متعال كى مغفرت سے بہرہ مند ہوتے ہيں _ اور ان كے گناہ بخشے جاتے ہيں _اولئك لهم مغفرة

۱۰_ وہ لوگ جو صبر كرتے ہيں اور نيك اعمال انجام ديتے ہيں بڑے اجر الہى (جنت ) كے مستحق ہيں _

اولئك لهم مغفرة و ا جر كبير

۱۱ _ بڑا اجر الہى ( جنّت) گناہوں كى بخشش كے سبب سے حاصل ہوتاہے_اولئك لهم مغفرة و اجر كبير

لفظ''مغفرت'' كو''ا جركبير'' پر مقدم كرنے كا مقصد يہ ہوسكتاہے كہ عظيم اجر خداوندى كا حصول

۳۲

اورجنت ميں داخل ہونا گناہوں كى بخشش كے مرہون منت ہے _

آسائش :آسائش ميں صبر كى اہميت ۴

اجر :آخرت كا اجر ۱۱ ; اجر كے مرتبے ۱۰ ، ۱۱ ; اجر كے اسباب ۱۱

استقامت :استقامت كے اسباب ۶

اطمينان :اطمينان كے عوامل ۶

امتحان :امتحان ميں كاميابى كے عوامل ۷

اہل ذكر :بخشش:بخشش كے آثار ۱۱ ; بخشش كے مستحقين ۹

پريشانى :پريشانى سے نجات كے اسباب ۶

جنّت :اجر جنت : ۱۰؛ اجر جنت كے اسباب ۱۱؛ اہل بہشت : ۱۰

خدا:خداوند متعال كے امتحان ۷ ; خداوند متعال كے اجر ۱۰ ، ۱۱

سہولتيں :سہولتوں ميں صبر كى اہميت ۴

شكر كرنے والے : ۲

صالحين :صالحين كى بخشش ۹ ; صالحين كا ايمان ۱ ; صالحين كا اجر اخروى ۱۰ ; صالحين ہميشہ ذكر الہى ميں ۲ ; صالحين ہميشہ شكر گزارى ميں ۲

صبر:صبر كے آثار ۶،۷ ; صبر كے اثرا نداز ہونے كا سبب ۸

نيك اعمال :نيك عمل كرنے والے دنيا كى نعمتوں ميں ۵ ; نيك عمل كرنےوالے سہولت ميں ۵ ; نيك عمل كرنے والے مشكل ميں ۵; نيك اعمال كے آثار ۶ ، ۷ ; نيك عمل كى اہميت ۵ ;

صبر كرنے والے :

۳۳

صابرين آسائش كے وقت ۳ ;صابرين اور اظہار فكر ;صابرين اور تكبر ; صابرين اور خوشى ۳ ; صابرين اور غربت۱; صابرين سہولت كے وقت ۳ ;صابرين كى خصوصيات ۱ ، ۲ ،۳; صابرين نعمت كے چلے جانے پر ۱ ; صبر كرنے والوں كى بخشش ۹ ; صبر كرنے والے ہميشہ شكر الہى ميں ۲ ; صبر كرنے والے ہميشہ ذكر الہى ميں ۲

فكرى تقويت:فكريتقويت كے اسبا ب۶

مشكل :مشكل ميں صبر كى اہميت ۴

آیت ۱۲

( فَلَعَلَّكَ تَارِكٌ بَعْضَ مَا يُوحَى إِلَيْكَ وَضَآئِقٌ بِهِ صَدْرُكَ أَن يَقُولُواْ لَوْلاَ أُنزِلَ عَلَيْهِ كَنزٌ أَوْ جَاء مَعَهُ مَلَكٌ إِنَّمَا أَنتَ نَذِيرٌ وَاللّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ )

پس كيا تم ہمارى وحى كے بعض حصوں كو اس لئے ترك كرنے والے ہو يا اس سے تمہارا سينہ اس لئے تنگ ہوا ہے كہ يہ لوگ كہيں گے كہ ان كے اوپر خزانہ كيوں نہيں نازل ہوايا ان كے ساتھ ملك كيوں نہيں آيا _ تو آپ صرف عذاب الہى سے ڈرانے والے ہيں اور اللہ ہر شے كا نگراں اور ذمہ دار ہے(۱۲)

۱ _ قيامت كے ذكر كے سبب مشركين جناب رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى تكذيب كرتے تھے اور اپنے غير معقول مشورہ سے پيغمبر كو بعض آيات كے ترك كرنے اور ابلاغنہ كرنے كے خطراتميں ڈال ديتے تھے_

فلعلك تارك بعض ما يوحى اليك و ضائق به صدرك ان يقولوا لو لا انزل عليه كنز

يہ بات واضح ہے كہ وہ خوف و شك جو لفظ (لعلّ) سے ظاہر ہورہاہے _وہ متكلم ( خداوند ) نہيں ہے _ بلكہ وہ مخاطب (جناب رسالت مآب) كے شك و ترديد كو بيان كرتاہے _ يا اس خاص مورد كى طرف اشارہ ہے كہ جہاں ہو انسان بعض آيات كے ترك كرنے كو بعيد نہيں سمجھتا لہذا ''لعلك تارك ...'' اس معنى كو سمجھا رہاہے كہ پيغمبر خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كچھ ايسے ہى حادث سے دوچار تھے كہ جس ميں يہ احتمال اور خوف تھا كہ جہاں پيغمبر بعض آيات كے ابلاغ ميں شك و ترديد ميں پڑجائيں اور عارضى طورسے مصلحت يہ سمجھيں كہ ان آيات كو نہيں ہوتى كہ كچھ آيات كو ابلاغ نہ كرے

۳۴

(لعلك تارك ...) يہ بتاتاہے كہ پيغمبر اس وقت تك ابلاغ نہ كريں جب تك حالات سازگار نہ ہو جائيں جملہ (ا ن يقولوا ...) ميں لام تاكيد اور لا نافيہ مقدر ہيں _ يعنى اصل ميں(لان لا يقولوا ...) ہے_ يہ جملہ ان اسباب كى طرف اشارہ كرتاہے جو خوف و خطر كا سبب بنے ہيں _لعلك تارك كو ساتويں آيت پر تفريع كرنا اس بات كو سمجھاتاہے كہ قيامت كا جھٹلانا بھى ان خوف و خطر كے اسباب كو مہيا كرنے ميں موثر ہو_

۲_ پيغمبر اسلام كى يہ ذمہ دارى تھى _ كہ جن احكام اور معارف الہى كى خداوند متعال كى طرف سے وحى كى گئي ہے_ ان كو لوگوں تك پہنچائے _ اگر چہ بعض احكام كے بيان سے لوگوں كى مخالفت اور محاذ آرائي كا سامنا بھى كيوں نہ كرنا پڑے _

ان هذا الا سحر مبين فعلك تارك بعض ما يوحى اليك

۳_ قرآن مجيد كى كچھ آيات كے ابلاغ كو ترك كرنے كا خيال پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ليے اور پريشانى اور غم كا سبب بنتا تھا_فعلك تارك بعض ما يوحى اليك و ضائق به صدرك

مذكورہ معنى اسوقت ليا جاسكتاہے_ كہ جب جملہ (وضائق بہ صدرك) كو حاليہ قرار ديں _ اور(بہ) ميں ضمير كا مرجع ( ترك ابلاغ ) ہو جو جملہ ( لعلّك تارك ...) سے حاصل ہوتاہے _ اور اس كى طرف اس ضمير كو لوٹا يا گيا ہے _ يعنى اگر اس طر ح كے حالات پيدا ہوجائيں كہ ( اے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ) تم كچھ آيات الہى كو ابلاغ كرنے ميں شك و ترديد ميں پڑجاو اور اس ترك ابلاغ كے خيار كو ذہن ميں دھراتے رہو تو يہ خيال آپ ہى كو پريشان ميں ڈال دے گا_

۴ _ مبلغ دين كى ذمہ دارى ہے كہ تمام قوانين اسلام اور معارف دين لوگوں كے ليے بيان كريں اور ان ميں سے كچھ بھى پنہان نہ كريں _فلعلّك تارك بعض ما يوحى اليك

۵ _ بعض معارف اسلام اور احكام دين سے لوگوں كا وحشت زدہ اور اپنى قبول كرنے كے مواقع كا فراہم نہ ہونا يہ ديل نہيں بنتا كہ ان كا تبليغ نہ كى جائے_ان هذا الا سحر مبين فعلك تارك بعض ما يوحى اليك

۶_ قرآنى آيات وہ حقائق ہيں جو وحى كے ذريعہ پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر

۳۵

نازل ہوتى تھيں _فلعلك تارك بعض ما يوحى اليك

۷_ مشركين كے ليے پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كے برحق ہونے كى دليل يہ تھى _ كہ معجزہ كے طور پر(خداوند متعال كى طرف سے) كوئي خزانہ اور مال كثير ان پرنازل ہو_ان يقولوا لو لا انزل عليه كنزٌ

۸_ مشركين كاآنحضرت كے برحق ہونے پر اطمينان حاصل كرنے كے ليے يہ مطالبہ تھا كہ پيغمبر اسلام كے ساتھ فرشتہ نازل ہو جو ہميشہ ان كے ساتھ رہے_ان يقولوا لو لا جاء معه ملك

۹_ مشركين كے بے جا مطالبات اور معجزات دكھانے كى خواہشات آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پريشانى و غم كا سبب بنتى تھيں _

و ضائق به صدرك ان يقولوا لو لا ا نزل عليه كنز ا و جاء معه ملك

مذكورہ مطلب اس صورت ميں آيت سے حاصل كيا جاسكتاہے جب (بہ ) كى ضمير( ا ن يقولوا ...) كى طرف پلٹے ، دوسرے الفاظ ميں( ان يقولوا ...) كا جملہ ضمير ( بہ ) كا بدل ہو _ يعنى اس طرح جملہ ہوگا ''و ضائق صدرك بان يقولوا ...''

۱۰_ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى يہ ہے كہ احكام الہى اور معارف دين كو لوگوں تك پہنچائے اور ان كو (عذاب الہى ) سے ڈرائے نہ يہ كہ ان كى بے تكى خواہشات كو پورا كرے _انما انت نذير

۱۱_ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم تبليغ اور خوف خدا دلانے كے بعد لوگوں كے اعمال اور انكے كفر كے ذمہ دار نہيں ہيں _

انما ا نت نذير

جملہ ( انّما ا نت نذير) ميں جو لفظ انما سے حصر كيا گيا ہے_يہ حصر اضافى ہے _ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى كو بتاتاہے _

۱۲_ خداوند متعال تمام چيزوں كا نگہبان اور مدبر ہے_والله على كل شيء وكيل

(وكيل ) اسكو كہتے ہيں جو دوسروں كے كام كو اپنے ذمہ ليے ہوئے ہو _ اور چونكہ آيت كريمہ ميں لفظ( على ) كے ذريعے سے متعدى ہواہے_ اس وجہ سے حفاظت اور نگہبانى كا معنى اس ميں مضمر ہے _ اسى وجہ سے جملہ ( والله علي ...) كا اشارہ اس معنى كى طرف ہے _ كہ خداوند متعال لوگوں كے تمام امور ميں ان كا حافظ اور نگہبان ہے_

۱۳ _ معجزہ دكھانا اور لوگوں كے مطالبات اور ان كے تقاضوں كو پورا كرنا خداوند عالم كے اختيار ميں ہے نہ كے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ہاتھ ميں ہے_انّما ا نت نذير والله على كل شيء وكيل

۳۶

اسلام :صدر اسلام كى تاريخ ۹

اسماء و صفات :وكيل ۱۲

امور:مدبر الامور۱۲

ايمان :حضرت محمد مصطفى پر ايمان ۷

تبليغ :تبليغ نقض كى پہچان ۴ ، ۵ ; تبليغ اور لوگوں كا خوف ۵; تبليغ كے شرائط ۴ ، ۵

خدا:افعال خداوند ۱۲ ; خداوند متعال كا پالنے والا ہونا ۱۲ ; خداوند متعال كى شان و شوكت ۱۳ ; خداوند متعال كا محافظ ہونا ۱۲

دين :تبليغ دين كى اہميت ۱۲ ; دين كى تبليغ ۴ ، ۵ ،۱۰

قرآن :قرآن مجيد كا وحى ہونا ۶

مبلغين :مبلغين كا فريضہ ۴

محمد مصطفى (صلى الله عليہ و آلہ و سلم ):رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا ڈرانا ۱۰ ، رسالت مآب كى تبليغ ۱۰ ; رسالت مآب كے غم زدہ ہونے كے اسباب ۳ ، ۹ ، رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا دائرہ اختيار ۱۳ ; رسالت مآب كى ذمہ دارى كا دائرہ ۱۱ ; رسالت مآب اور وحى كا پہنچانا ۱ ، ۲ ۸ ۳ ; رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارياں ۲ ، ۱۰ ، رسالت مآب پر خزانے كا نازل ہونا ۷ ; رسالت مآب پر وحى ں نازل ہونا۶

مشركين :مشركين كى بے تكى خواہشات ۱ ، ۸ ، ۹ ; مشركين اور قيامت كا جھٹلانا ۱ ; مشركين اور رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۱ ، ۷ ، ۸ ،۹ ; مشركين اور معجزہ ۷ ; مشركين كا خواہشات معجزہ ۷ ، ۹

معجزہ :خواہشاتى معجزہ ۸ ، ۱۳ ; معجزے كا سبب ۱۳

ملائكہ :ملائكہ كے نازل ہونے كى درخواست ۸

۳۷

آیت ۱۳

( أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ فَأْتُواْ بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهِ مُفْتَرَيَاتٍ وَادْعُواْ مَنِ اسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ اللّهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ )

كيا يہ لوگ كہتے ہيں كہ يہ قرآن بند ے نے گڑھ ليا ہے تو كہہ ديجئے كہ اس كے جيسے دس سورہ گڑھ كر تم بھى لے آئو اور اللہ كے علاوہ جس كو چاہو اپنى مدد كے لئے بلالواگر تم اپنى بات ميں سچے ہو(۱۳)

۱_بعثت كے زمانے كے مشركين قرآن مجيد كو بنايا ہوا جھوٹ اور پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى اپنى گھڑى ہوئي بات سمجھتے تھے_

ام يقولون ا فترىه

(ا فترائ) جھوٹ گھڑنے كے معنى ميں ہے_ اسكے فاعل كى ضمير پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى طرف لوٹتى ہے_

۲ _ قرآن مجيد نے مشركين كو چيلخ كرتے ہوئے ان سے قرآن جيسے دس سورہ لانے كا مطالبہ كيا اور اپنى مقابلہ كى دعوت دى _ام يقولون افترى ه قل فاتوا بعشر سور مثله

۳_ پروردگار عالم نے انسان كے ليے قرآن مجيد جيسے سورہ لانے كے ليے كوئي قيد و شرط بن لگائي ہے_

فاتوا بعشر سور مثله مفتريات و ادعوا من استعطم

جملہ ( من استطعتم ...) ميں لفظ ''من ''تمام جن و انس عرب و عجم كو شامل ہے _ اور اس سے مراد يہ ہے كہ قرآن كى مثل لانے ہيں كسى محدوديت كو تصور نہيں كيا گيا _

۴ _ خداوند متعال نے ( قرآن كى مثل لانے ميں ) انسانوں كے يہ شرط نہيں لگائي كہ ان مطالب كو ان سورتوں ميں لايا جاتے _ جو حقائق اور واقعيت پر مبنى ہوں _فاتوا بعشر سور مثله مفتريات

آيت ميں '' عشر سورة كى صفت مفتريات (گڑھى ہوئي باتيں ) لانے كا مقصد يہ تھا_ كہ قرآن كے مقابلے ميں جو آيات تم لاؤگے _ اس كے ليے ضرورى نہيں ہے _ كہ ان كے مطالب حقائق اور

۳۸

واقعيت پر مبنى ہوں _ بلكہ فصاحت و بلاغت اور كلام كى ترتيب ميں ہم مثل ہوں _ تو بھى كافى ہے_

۵_مشركين كو قرآن مجيد جيسے سورہ بنانے ميں ہر ايك سے مدد طلب كرنے كى اجازت دى گئي تھى _و ادعوا من استطعتم

۶ _ خداوند متعال نے پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو مشركين كے خلاف استدلال كرنا اور ان كے نامناسب دعوؤں كا جواب تعليم فرمايا _ام يقولون افترى ه قل فاتوا

مذكورہ معنى كو لفظ (قُل) سے استفادہ كيا گيا ہے_ جو پيغمبر سے خطاب ہے_

۷_ قرآن كى مثل لانا بھى صرف خدا كے اختيار ميں ہے_وادعوا من استطعتم من دون الله

'' من دون الله '' كے جملے كا معنى يہ نہيں كہ خداوند متعال سے مدد طلب نہ كرو بلكہ وہ ''من استطعتم'' سے عموم كى تاكيد سے ساتھ اس حقيقت كو بيان كررہاہے كہ قرآن جيسالانا صرف خدا كے اختيار ميں ہے _

۸_ رسالت مآب كے زمانے ميں ہى قرآن مجيد كو ''سورة'' كے نام سے مختلف حصوں ميں تقسيم كرديا گيا تھا_

فاتوا بعشر سو مثل

۹_مدعا كا سچ او ر صحيح ثابت كرنا دليل و برہان كا محتاج ہے_قل فاتوا بعشر سور مثله ان كنتم صادقين

'' فاتوا بعشر سور'' حقيقت ميں ''ان كنتم '' كا جواب شرط ہے معنى يہ ہے _ اگر تم اپنے دعوى ميں سچے ہو تو اسى كى مثل دس سورتوں كو لاكر دكھاو_

ادعا:دعوى ميں دليل كى اہميت ۹ ; دعوى كو ثابت كرنے كے شرائط ۹

اعداد:دس كا عدد۲

خدا:خداوند متعال كى خصوصيات ۷; خداوند متعال كى تعليمات ۶

قرآن :تاريخ قرآن مجيد ۸ ; قرآن مجيد كا چيلنج ۲ ;قرآن مجيد كا عمومى چيلنج ۳، ۴ ، ۵ ; قرآن مجيد كى سورہ بندى ۸ ; قرآن مجيد كا صدر اسلام ميں ہونا۸ ; قرآن مجيد اور مشركين ۲ ; قرآن مجيد كى مثل لانا ۲ ، ۳ ، ۴ ، ۵، ۷

۳۹

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :حضرت محمد مصطفىعليه‌السلام كا دليل لانا ۶ ; رسالت مآب پر بہتان ۱ ; رسالت مآب اور مشركين ۶ ; حضرت

مشركين :مشركين كے بے جادعوے ۶ ; صدر اسلام ميں مشركين كى بہتان بازى ۱ ; صدر اسلام كے مشركين اور قرآن ۱; مشركين اور قرآن ۵

آیت ۱۴

( فَإِن لَّمْ يَسْتَجِيبُواْ لَكُمْ فَاعْلَمُواْ أَنَّمَا أُنزِلِ بِعِلْمِ اللّهِ وَأَن لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ فَهَلْ أَنتُم مُّسْلِمُونَ )

پھر اگر يہ آپ كى بات قبول نہ كريں تو تم سب سمجھ لو كہ جو كچھ نازل كيا گيا ہے سب خدا كے علم سے ہے اور اس كے علاوہ كوئي خدا نہيں ہے تو كيا اب تم اسلام لانے والے ہو(۱۴)

۱_ تمام انسان اور ان كے جھوٹے خدا قرآن مجيد كى مثل دس سورہ لانے سے عاجز ہيں _

قل فاتوا بعشر سور مثله فالم يستجيوا لكم

'' فہل انتم مسلمون'' كے قرينہ كى وجہ سے لكم اور اعلموا كے مخاطب مشركين ہيں _ اس بناپر ( يستجيبوا ...) كے فاعل كى ضمير (من استطعتم) كى طرف لوٹتى ہے _ اس سے يہ معنى حاصل ہوگا _ كہ اے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم مشركين سے كہہ دو كہ اگر كوئي حتى تمہارے معبود بھى اپنى ناتوانى كى وجہ سے قرآن كے مثل لانے كے تمہارے تقاضے كو پورا نہيں كرسكے تو

۲ _ قرآن خداوند متعال كى طرف سے كتاب ہے اور اس كے علم كا ايك جلوہ ہے_فاعلموا انّما انزل بعلم الله

۳ _قرآن كا مثل لانے ہيں ہيں مشركين كا عاجز اور ناتوان ہوجانا واضح اور روشن دليل ہے كہ قرآن خداوند متعال كى طرف سے ہے _ اور اس كا سرچشمہ علم خداوند ى ہے _فالّم يستجيبوا لكم فاعلموا ا نما انزل بعلم الله

۴۰