تفسير راہنما جلد ۸

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 971

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 971
مشاہدے: 196347
ڈاؤنلوڈ: 3900


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 971 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 196347 / ڈاؤنلوڈ: 3900
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 8

مؤلف:
اردو

۵_ آخرت كا ميدان، تمام انسانوں كو جمع كرنے كى جگہ ہے_ذلك يوم مجموع له الناس

(ذلك ) (الأخرة) كى طرف اشارہ ہے _ اسم اشارہ كو مذكر لانے كى وجہ ممكن ہے يہ ہو كہ (يوم) خبر ہے اور وہ مذكر ہے_

۶_ قيامت كے مقامات ( حساب و كتاب ، سزا وجزاء دينے كا مقام ،و غيرہ سے گذرنے كا مقصد، تمام لوگوں كو قيامت كے ميدان ميں جمع كرنا ہے _ذلك يوم مجموع له الناس

مذكور بالا معنى اس صورت ميں حاصل ہوگا جب (لہ) ميں لام غايت اور غرض كامعنى دے_ پس اس صورت ميں (ذلك يوم ...) كا معنى يوں ہوگا_ قيامت ايسا دن ہے كہ الله تعالى قيامت كے مقامات سے گزارنے كے ليے تمام لوگوں كو اس دن جمع كرے گا_

۷_ قيامت كا ميدان ، اور اس كے مقامات، واضح ، ظاہر اور تمام لوگوں كے ليے قابل ديد و رؤيت ہيں _

ذلك يوم مشهود

ظاہرى طور پر(مشہود) (مشاہدہ كا مقام) يہ متعلق موصوف كے ليے صفت ہے _ اس سے مقصود اس دن كامشاہدہ مراد نہيں ہے بلكہ ان چيزوں كا مشاہدہ ہے جو اس دن موجود ہوں گئي ، يا وجود ميں آئيں گئي ، قيامت كے حالات و مقامات يا وہ انسان جو روز قيامت موجود ہوں و غيرہ

۸_قال الصدوق روى و تقوم القيامة فى يوم الجمعه قال الله و عزوجل: ذلك يوم مجموع له الناس و ذلك يوم مشهود (۱)

شيخ صدوقفرماتے ہيں : روايت نقل ہوئي ہے كہ قيامت، جمعہ كے دن واقع ہوگي ...اورالله تعالى عزوجل اسى دن كو يوم المجموع سے ياد فرما رہا ہے_ذلك يوم مجموع

آخرت :آخرت كا احتمال دينے كے آثار ۳; آخرت كے اثبات كے دلائل ۳

____________________

۱) من لا يحضرة الفقيہ ، ج ۱ ، ص ۴۲۲، ح ۱۲۴۱;بحار الانوار ، ج ۷، ص ۶۱، ح ۱۲_

۳۰۱

انسان :انسانوں كا آخرت ميں حشر ۵

اَجر :اَجر اخروى كا فلسفہ ۶

حساب و كتاب :آخرت ميں حساب و كتاب كا فلسفہ ۶

خوف :آخرت كے عذاب كا خوف ۲

روايت : ۸

عبرت :عبرت كے عوامل ۳

عذاب :دنياوى عذاب كے آثار ۴; عذاب اخروى كى خصوصيات ۲;عذاب اخروى كى شدت ۲; عذاب استيصال سے عبرت حاصل كرنا ۳;عذاب اخروى كے دلائل ۱;عذاب كے مراتب ۲

قيامت :قيامت جمعہ كے دن ۸;قيامت كا دن ۸; قيامت كو جھٹلانے والوں كا عاجز ہونا ۴;قيامت كى حقانيت كے دلائل ۱;قيامت كى خصوصيات ۵،۷;قيامت كے دلائل كو سمجھنا ۴;قيامت كے دن سب كا جمع ہونا ۵، ۸;قيامت كے مقامات كى رؤيت ۷;قيامت ميں حساب و كتاب كے مقامات ۶; قيامت ميں حشر كا فلسفہ ۶

كفار :كفار كا عذاب ۱

سزا :آخرت ميں سزا كا فلسفہ ۶

مشركين :مشركين كا عذاب ۱

آیت ۱۰۴

( وَمَا نُؤَخِّرُهُ إِلاَّ لِأَجَلٍ مَّعْدُودٍ )

اور ہم اپنے عذاب كو صرف ايك معينہ مدت كے لئے ٹال رہے ہيں (۱۰۴)

۱_ الله تعالى نے قيامت برپا كرنے كے ليے ايك مخصوص وقت معين كيا ہوا ہے _و ما نو خرة إلّأ لاجل معدود

۲_ قيامت كى بر پائي اپنے مخصوص وقت سے مو خر نہيں ہوگئي_و ما نؤخرة الأ لاجل معدود

۳۰۲

مذكورہ تفسير ميں (لأجل) ميں لام كو (الى ) كے معنى ميں ليا گيا ہے _

۳_ قيامت ميں تأخير كا سبباور علت صرف اس مخصوص وقت كے انتظار كے علاوہ كچھ نہيں ہے_

و ما نؤخرة الأ لاجل معدود

مذكورہ معنى اسوقت ليا جاسكتا ہے جب (لأجل) كے لام سے لام تعليل مراد ليا جائے_

۴_ قيامت آنے كاوقت لوگوں پر مخفى ہے اور اس طرح مخفى ہى رہے گا _و ما نؤخره إلّأ لاجل معدود

۵_ قيامت آنے ميں بہت تھوڑا وقت باقى ہے_و ما نؤخره إلّأ لاجل معدود

(معدود)كا معنى گناچنا وقت معنى گناہ يعنى كم وقت ہونے كى طرف اشارہ ہے_

قيامت :قيامت ميں تأخير ۲، ۳; قيامت كے وقت كى تعيين۱; قيامت كے وقت سے ناواقفيت ۴; قيامت كا حتمى ہونا ۲; قيامت كا نزديك ہونا ۵; قيامت كا وقت ۱، ۳،۵

آیت ۱۰۵

( يَوْمَ يَأْتِ لاَ تَكَلَّمُ نَفْسٌ إِلاَّ بِإِذْنِهِ فَمِنْهُمْ شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ )

اس كے بعد جس دن وہ آجائے گا تو كوئي شخص بھى اذن خدا كے بغير كسى سے بات بھى نہ كرسكے گا_ اس دن كچھ بدبخت ہوں گے اور كچھ نيك بخت(۱۰۵)

۱_ قيامت كے دن، الله تعالى كى اجازت كے بغير كوئي بات نہيں كر سكے گا _يوم يأت لا تكلم نفس الّا باذنه

(يأت ) ميں جو ضمير ہے وہ ( يوم) كى طرف پلٹتى ہے اور (يوم يأت) ميں يوم ، وقت و زمان كے معنى ميں ہے_يعنى وہ وقت جس دن قيامت برپا ہوگى اورقابل ذكر ہے كہ ( لا تكلم) اصل ميں ( لاتتكلم) تھا _ قواعد صرف كى وجہ سے ايك تاحذف ہوگئي ہے_

۲_ قيامت كے دن، الله تعالى كى حاكميت مطلق اس كے بندوں پر ظاہر و عياں ہوتى چلى جائے گي_

يوم يأت لاتكلم نفس الّا باذنه

چونكہ دنياميں كوئي كام بھى اذن الہى كے بغير وجود ميں نہيں آتا تو جملہ ( لاتكلم نفس الاّ باذنہ) سے مراد يہ ہے كہ يہ حقيقت،

۳۰۳

قيامت كے دن تمام پر واضح ہوجائے گى اور لوگ اسكو محسوس كريں گے_

۳_ قيامت كے دن لوگوں سے اختيار و انتخاب، سلب ہوجائے گا _يوم يأت لا تكلم نفس الاّ باذنه

قيامت ميں كلام كرنے كے ليے اذن الہى كا ضرورى ہونا ، يہ بتاتا ہے كہ ميدان قيامت، دنياكى مانند نہيں ہے كہ انسان اپنى مرضى سے بات كر ے يا كوئي كام انجام دے لے، يا كوئي ايسا كام كرے جو مرضى الہى كے مطابق نہ ہوبلكہ ان سے اختيار كو سلب كرليا جائے گا اور يہ نہيں ہو سكے گا كہ جو چاہيں كہہ ڈاليں _

۰۴قيامت كے دن، انسان دو گروہ ميں بٹ جائيں گے_ ايك گروہ بدبخت جبكہ دوسرا گروہ، خوشبخت ہوگا

فمنهم شقى وسعيد

۵_ انبياءعليه‌السلام كى رسالت كے منكرين اور مشرك، آخرت كے ميدان ميں بدبخت سياہ گروہ تشكيل دينے والے ہيں _

و ما ظلمناهم و لكن ظلموا ا نفسهم فمنهم شقي

گذشتہ آيات شرك پرستى اور انبياءعليه‌السلام كى رسالت سے انكار كے بارے ميں تھيں يہ اس بات پرقرينہ ہے كہ مشركين اور منكرين رسالت، شقاوت و بدبختى كا واضح و مسلم مصداق ہيں _

۶_ موحدين اور انبياء(ع) كى رسالت پرايمان لے آنے والے، قيامت كے دن سعادتمندوں اور خوشبختوں كے گروہ كو تشكيل دينے والے ہيں _فمنهم شقى و سعيد

۷_(عن عبداللّه بن سلام مولى رسول اللّه صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم انه قال : سألت رسول اللّه صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم فقلت : فأولاد المشركين فى الجنة ا م فى النار؟ فقال : انه اذا كان يوم القيامة فيأمر اللّه عزوجل ناراً ثم يأمر اللّه تبارك و تعالى اطفال المشركين ان يلقوا ا نفسهم فى تلك النار فمن سبق له فى علم اللّه عزوجل ان يكون سعيداً ا لقى نفسه فيها و من سبق له فى علم اللّه عزوجل ان يكون شقياً امتنع فلم يلق نفسه فى النار و ذلك قول اللّه عزوجل ; فمنهم شقيّ و سعيد _(۱)

عبدالله بن سلام سے نقل ہوا ہے كہ ميں نے آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے سوال كيا كہ مشركين كى اولاد جو بچپن ہى ميں اس دنياميں سے چلى گئي وہ جنتى ہيں

____________________

۱) توحيد صدوق ، ص ۳۹۱; ح ۱ ،ب ۶۱; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۳۹۵، ح ۲۱۲_

۳۰۴

يا جہنمى ؟ تو آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا: جب قيامت برپاہوگى تو الله تعالى اس وقت جہنم كى آگ كو حكم دے گا كہ حاضر ہوجائے_ جب وہ حاضر ہوگى تب وہ مشركين كے بچوں كو حكم دے گا كہ اپنے آپكو جہنم ميں گرا ديں _ تو جو بچے علم خدا ميں سعادت مند لكھے ہونگے وہ اپنے آپ كو آگ ميں گرا ديں گے وہ اور جوعلم الہى ميں شقاوتمند اور بدبخت ہوں گے وہ حكم الہى كو قبول كرنے سے انكار كريں گے ، اور خود كو آگ ميں نہيں گرائيں گے _ تو يہى حكم الہى ہے كہ(فمنہم شقى و سعيداً)

۸_عن على عليه‌السلام انه قال: حقيقة السعادة ا ن يختم الرجل عمله بالسعادة و حقيقة الشقاء ا ن يختم المرء عمله بالشقاء (۱)

امير المؤمنينعليه‌السلام سے روايت ہے كہ سعادت كى حقيقت يہ ہے كہ انسان اپنے عمل كوسعادت پر ختم كرے(عاقبت بخيرہو) اور شقاوت و بدبختى كى حقيقت يہ ہے كہ اپنے عمل كو بدبختى پر ختم كرے_

الله تعالي:الله تعالى كا اذن۱; الله تعالى كى آخرت ميں حاكميت۲

انبياءعليه‌السلام :انبياء پر ايمان لانے والے ۶;انبياء كى تكذيب كرنے والوں كى شقاوت۵

انسان:قيامت كے دن انسان۳; قيامت ميں انسانوں كى تقسيم۴

روايت:۷،۸

سعادت:سعادت كا معيار۷;سعادت كى حقيقت۸سعادت مند افراد:۶

قيامت ميں سعادت مند افراد۴

____________________

۱) خصال صدوق ، ص ۵، ح ۱۴ ، باب الواحد ; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۲۹۸، ح ۲۲۰_

۳۰۵

آیت ۱۰۶

( فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُواْ فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ )

پس جو لوگ بدبخت ہوں گے وہ جہنم ميں رہيں گے جہاں ان كے لئے صرف ہائے وائے اور چيخ پكار ہوگى (۱۰۶)

۱_ قيامت كے ميدان ميں بدبخت ( مشركين اورانبياءعليه‌السلام كى رسالت كے منكر) لوگوں كو جہنم كى آگ كى طرف روانہ كيا جائے گا _فأما الذين شقوا ففى النار

۲_ آگ كى شدت سے جہنموں كيمسلسل چيخ و بكار بلند ہے _لهم فيها زفير و شهيق

(زفير) و (شہيق) ايسى آواز ہے جو غمگين اور محزون شخص نكالتا ہے _ اس فرق كے ساتھ كہ (شہيق) بلند تر اور طولانى آواز كو كہتے ہيں _ اسى وجہ سے مذكورہ تفسير ميں (زفير) سے آہ و پكاراور (شہيق) سے چيخمراد لى گئيہے_

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كو جھٹلانے والے جہنم ميں ۱

جہنم :آتش جہنم كى خصوصيات ۲

جہنمى لوگ :جہنميوں كى آہ وپكار ۲; جہنميوں كى چيخ و پكار ۲

شقاوتمند لوگ :شقاوتمند لوگ جہنم ميں ۱

عذاب :عذاب آخرت كى شدت ۲; عذاب كے مراتب ۲

مشركين :مشركين جہنم ميں ۱

۳۰۶

آیت ۱۰۷

( خَالِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ إِلاَّ مَا شَاء رَبُّكَ إِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ )

وہ وہيں ہميشہ رہنے والے ہيں جب تك آسمان و زمين قائم ہيں مگر يہ كہ آپ كا پروردگار نكالنا چاہے كہ وہ جو بھى چاہے كرسكتا ہے (۱۰۷)

۱_ قيامت ميں بدبخت لوگوں كے ليے جہنم كى آگ ہميشہ كى جگہ ہے_خالدين فيها ما دامت السموات و الارض

(مادامت السماوات و الارض )(يعنى جب تك زمين و آسمان قائم ہيں ) كا جملہ ہميشگى اور دوام سے كنايہہے اور اس خلود و ہميشگى كے ليئے تاكيد ہے جس كا ''خالدين'' سے استفادہ ہو رہا ہے_

۲_ جہنم اور اسكى آگ، ہميشہ كے ليے اور پائيدار ہے_خالدين فيها ما دامت السموات و الارض

۳_ آخرت كا ميدان، دنيا كى طرح زمين و آسمان ركھتا ہے_ما دامت السموات و الارض

قيامت كے آتے ہى زمين و آسمان ريزہ ريزہ ہوجائيں گے تو اس سے معلوم ہوا كہ (السماوات و الارض) اس آيت اور اس كے بعد والى آيت ميں آخرت كے آسمان و زمين ہيں _ اس صورت ميں (ال) جو ان دونوں لفظوں پر داخل ہے _ مضاف اليہ كے بدلے ميں ہے _ اصل ميں اس طرح ہے _(سماوات الأخرة و ا رضها )

۴_ آخرت كى سرا،ايك زمين اور متعدد آسمانوں كى حامل ہے_ما دامت السموات و الأرض

مذكورہ معنى اسوجہ سے ليا گيا ہے كہ (أرض) كا لفظ مفرد اور (السموات ) كا لفظ جمع ذكر ہوا ہے_

۵_ جہنم ميں جہنميوں كا ہميشہ رہنا يا ہميشہ نہ رہنا، مشيت الہى سے مربوط ہے_خالدين فيها إلّا ما شاء ربك

۶_ الله تعالى كى مشيت،قابل تخلف نہيں ہے_إلّا ما شاء ربك

۷_ جہنموں كا جہنم كى آگ سے نجات حاصل كرنا ممكن ہے ليكن اسكا تعلق مشيت الہى سے ہے_

خالدين فيها إلّا ما شاء ربك

۳۰۷

(الاّ ما شاء ربك ) ميں ''ما '' موصولہ ہے ممكن ہے اس سے مدت و زمان مراد ليا گيا ہو _ اس صورت ميں (مستثنى منہ ) مدت وزمان ہوگا جسكو ہميشگى اور دوام كے ساتھ توصيف كيا گيا ہے اس بناء پر (خالدين فيہا ...) كا معنى يوں ہوگا _ دوزخى لوگ ہميشہ كے ليے آگ ميں رہيں گے مگر يہ كہ ان كے ہميشہ رہنے كو الله تعالى ختم كردے_

۸_ الله تعالى ، كچھ دوزخيوں كو دوخ كى آگ سے چھٹكارہ دے گا اور عذاب سے نجات دے گا _خالدين فيها إلّا ما شاء ربك

يہ تفسير تب ہے كہ (الا ما شاء ربك) ميں ''ما''سے مراد اشخاص ليے جائيں اس وقت (مستثنى منہ ) ضمير ہوگى جو ( خالدين) ميں مستتر ہوگى _ تب (خالدين فيہا ) كا معنى يہ ہوگا كہ دوزخى لوگ آگ ميں ہميشہ رہيں گے مگر وہ لوگ جنكو الله تعالى چاہے گا كہ وہ وہاں ہميشہ نہ رہيں اور (فعال لما يريد) كا جملہ اس بات كى طرف اشارہ كرتا ہے كہ الله تعالى اپنى مشيت سے كچھ دوزخيوں كو نجات عطا كرے گا_

۹_ الله تعالى جو چاہے انجام دے سكتا ہے_إن ربك فعال لما يريد

۱۰_ الله تعالى كى كائنات پر حكومت، مطلق حكومتہے اور اسكى قدرت ميں كسى قسم كا تناز عہ نہيں ہے_

ان ربك فعال لما يريد

۱۱_ الله تعالى كا جہنميوں كودوزخ ميں ہميشہ رہنے كى خبر دينا يہ اس كے ليے مانع نہيں ہوسكتا كہ وہ ان كو كچھ مدت كے ليے وہاں ركھے_خالدين فيها إلّا ما شاء ربك إن ربك فعال لما يريد

(ان ربك ...) كا جملہ ان حقائق كے ليے علت واقع ہو رہا ہے جو آيت شريفہ ميں مورد بحث ہيں _ كيونكہ اسكى حاكميت مطلق ہے اور كوئي چيز اس كے ارادہ كے عملى ہونے ميں مانع نہيں بن سكتى _ اگر وہ چاہے كہ دوزخى ہميشہ كہ ليے جہنم ميں رہيں تو ايسا ہى ہوگا _ اگر وہ چاہے كہ تمام يا كچھ كو اس سے نجات عطا فرمائے تو ايسا ہى ہوگا اگر اس نے انہيں جہنم ميں ركھنے كا وعدہ كيا ہو تو بھى اسے اس پر عمل نہ كرنے سے كوئي روك نہيں سكتا ہے _

۱۲_ الله تعالى كى قدرت اور مطلق حاكميت كى طرف توجہ اور اس پر يقين ركھنا،اسكى انسانوں اور باقى كائنات پر ربوبيت كو قبول كرنے كى دليل ہے_

۳۰۸

إلّا ما شاء ربك ان ربك فعال لما يريد

مذكورہ بالا تفسير، كا كلمہ ( ربّ) كو ملحوظ خاطزر ركھتے ہوئے استفادہ كيا گيا ہے_

آخرت :آخرت كا آسمان۳; آخرت كى زمين ۳،۴; آخرت كے آسمانوں كا متعدد ہونا ۴

الله تعالى :الله تعالى كا اختيار ۹; الله تعالى كا ارادہ ۹; الله تعالى كا خبر دينا ۱۱;الله تعالى كا نجات دينا ۸; الله تعالى كى ربوبيت كا قبول كرنا ۱۲;الله تعالى كى قدرت كى خصوصيات ۱۰;الله تعالى كى مشيت كا حتمى ہونا ۶; الله تعالى كى مشيت كے آثار ۵، ۷;الله تعالى كى قدرت ۹;الله تعالى كى مطلق العنان حاكميت ۱۰; الله تعالى كے افعال ۹

انسان :انسانوں كا مدبّر ۱۲

ايمان :الله تعالى كى حاكميت پر ايمان ۱۲; الله تعالى كى قدرت پر ايمان ۱۲;ايمان كے آثار ۱۲

توحيد :توحيد افعالى ۱۰

جہنم :جہنم سے نجات ۷;جہنم كا ہميشہ ہونا ۲;جہنم كى آگ كا ہميشہ ہونا ۲; جہنم ميں ہميشہ رہنا ۱، ۵، ۱۱; جہنم كى آگ كى خصوصيات ۲

جہنم كے لوگ :جہنم كے لوگوں كو نجات د ينا ۷،۸

شقاوتمند لوگ:شقاوتمند لوگوں كا جہنم ميں ہونا۱

عذاب :عذاب سے نجات ۸

كائنات :كائنات كى تدبير ۱۲;كائنات كى حاكميت ۱۰

۳۰۹

آیت ۱۰۸

( وَأَمَّا الَّذِينَ سُعِدُواْ فَفِي الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا مَا دَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ إِلاَّ مَا شَاء رَبُّكَ عَطَاء غَيْرَ مَجْذُوذٍ )

اور جو لوگ نيك بخت ہيں وہ جنت ميں ہوں گے اور وہيں ہميشہ رہيں گے جب تك كہ آسمان و زمين قائم ہيں مگر يہ كہ پروردگار اس كے خلاف چاہے _يہ خدا كى ايك عطا ہے جو ختم ہونے والى نہيں ہے (۱۰۸)

۱_ قيامت كے ميدان ميں بہشت، سعادتمند لوگوں كى جگہ ہے_و أما الذين سعدوا ففى الجنة خالدين فيه

۲_ بہشتى لوگ ہميشہ بہشت ميں رہيں گے_و اما الذين سعدوا ففى الجنة خالدين فيها مادامت السموات و الارض

۳_ قيامت ميں سعادت و خوشبختيكا حصول، توفيق الہى سے ہے_و أما الذين سعدوا ففى الجنة

(سُعدوا) كا فعل مجہول لانا اور (شقوا) كا فعل معلوم ذكر كرنے كا مقصد يہ ہے كہ بدبخت لوگ بدبختى كو اپنے كرتو توں كى وجہ سے پاتے ہيں اور سعادت مند لوگوں كى سعادت كے اسباب توفيق الہى سے حاصل ہوتے ہيں _

۴_ آخرت كى سرا، دنيا كى طرح زمين و آسمان ركھتى ہے_مادامت السموات و الارض

۵_ آخرت،ايك زمين اور متعدد آسمان كى حامل ہے_ما دامت السموات و الارض

۶_ اہل بہشت كا بہشت ميں ہميشہ كے ليے رہنا مشيت، الہى كا مرہون منت ہے _

و أما الذين سعدوا ففى الجنة خالدين الاّ ما شاء ربك

۷_ كوئي شے اور كوئي شخص، مشيت الہى كے نافذ ہونے

ميں ركاوٹ نہيں بن سكتا ہے _خالدين فيها الاّ ما شاء ربك

۸_ الله تعالى كا اہل بہشت كو بہشت ميں ہميشہ ركھنے كا وعدہ، اسكى مشيت كو محدود نہيں كرسكتا اوراسكے وقتى ہونے ميں مانع نہيں ہوسكتا ہے_خالدين فيها الا ما شاء ربك عطاءً غير مجذوذ

۳۱۰

(عطا غير مجذوذ) كا جملہ (خالدين فيہا) كے ليے تاكيد ہے جو بہشت ميں ہميشہ رہنے اور اسكى ہميشہ كى نعمتوں كو بتاتا ہے_ اور بہشت كى ہميشہ كى نعمتوں اور اس ميں خلود كے بيان كے ضمن ميں جملہ (ما شاء ربك ) كااستثناء يہ بتاتا ہے كہ الله تعالى كا يہ وعدہ كرنا موجب نہيں بنتا كہ اس كى مشيت محدود ہوجائے اور اس كے خلاف عمل كرنے سے اسكے روك دے_

۹_بہشت اور اسكى نعمتيں ، عطيہ الہى ہيں _عطاءً غير مجذوذ

۱۰_ اہل جنّت سے جنّت اور اسكى نعمتيں واپس نہيں لى جائيں گى اور وہ ختم ہونے والى بھى نہيں ہيں _

عطاءً غير مجذوذ

(عطاءً) لفظ( الجنّة) كے ليے حال واقع ہوا ہے (مجذوذ) يقينى و قطعى ہونے كے معنى ميں ہے اس بناء پر عطا ء غير مجذوذ كا مطلب يہ ہے كہ لوگ بہشت ميں داخل ہوں گے در حاليكہ بہشت اور اسكى نعمتيں ختم ہونے والى نہيں ہيں بلكہ ہميشہ كے ليے ہيں _

آخرت :آخرت كا آسمان ۴; آخرت كى زمين ۴، ۵; آخرت كے آسمانوں كا متعدد ہونا ۵

الله تعالى :الله تعالى كى توفيقات ۳; الله تعالى كى مشيت ۸; الله تعالى كى مشيت كا حتمى ہونا ۷;الله تعالى كى مشيت كے آثار ۶; الله تعالى كى نعمتيں ۹;الله تعالى كے وعدہ و وعيدكا كردار۸

اہل بہشت :۱اہل بہشت كا ہميشہ رہنا ۲، ۶

بہشت :بہشت كا ہميشہ ہونا ۱۰; بہشت كى خصوصيات ۱۰; بہشت كى نعمتوں كا ہميشہ ہونا ۱۰; بہشت ميں ہميشہ كے ليے ہونا ۲، ۶، ۸

توفيقات :آخرت ميں سعادت مندى كى توفيق ۳

سعادتمند لوگ :بہشت ميں سعادت مند لوگ ۱

موجودات :موجودات كا عاجز ہونا ۷

نعمت :بہشت كى نعمت ۹

۳۱۱

آیت ۱۰۹

( فَلاَ تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِّمَّا يَعْبُدُ هَـؤُلاء مَا يَعْبُدُونَ إِلاَّ كَمَا يَعْبُدُ آبَاؤُهُم مِّن قَبْلُ وَإِنَّا لَمُوَفُّوهُمْ نَصِيبَهُمْ غَيْرَ مَنقُوصٍ )

لہذا خدا كے علاوہ جس كى بھى يہ پرستش كرتے ہيں اس كى طرف سے آپ كسى شبہ ميں نہ پڑيں يہ اسى طرح پرستش كررہے ہيں جس طرح ان كے باپ دادا كررہے تھے اور ہم انھيں پورا پورا حصہ بغير كسى كمى كے ديں گے (۱۰۹)

۱_ شرك اور غير الله كى پرستش كرنا ، باطل اور بے بنياد كردار ہے_فلا تك فى مرية مما يعبد هؤلاء

( فلا تك فى مرية مما يعبد ہؤلاء )كا جملہ بتاتاہے كہ اہل شرك كے معبودوں ميں شك و ترديد كرنا مناسب نہيں ليكن اس بارے ميں وضاحت نہيں ہے كہ كس صورت يا صورتوں ميں شك و ترديد نہيں كرنى چاہيئے _ كلام كے قرائن اس شے كو بتاتا ہے كہ اگر ( كما) كا لفظ آيت شريفہ ميں علت كو بيان كر رہا ہو تو يہ بتاتا ہے كہ شك و ترديد نہ كرنا اسوجہ سے روا نہيں كيونكہ وہ مشركين جو بتوں كى پوجا كرتے تھے بغير كسى دليل كے اپنے اجداد كى اسميں تقليد كرتے تھے_ اسى وجہ سے اس كے باطل ہونے ميں كوئي شك و ترديد نہيں ہے_

۲_ مشركين اپنے شرك آميز عقائد ميں كوئي دليل و حجت نہيں ركھتے ہيں _ما يعبدون الا كما يعبد ء اباؤهم من قبل

۳_ اہل شرك كے خودساختہ معبود، اپنے پرستش كرنے والوں كا دفاع كرنے كى كوئي قدرت و طاقت نہيں ركھتے_

فلا تك فى مرية مما يعبد هؤلاء

جملہ (لاتك ...) كاگذشتہ اقوام كى داستان پرمتفر ع ہونا،اس نكتے كى طرف اشارہ كرتا ہے كہ گذشتہ مشركين كے واقعات كو تم نے جب سن ليا تو يہ حقيقت تم پر روشن ہوگى ہے كہ اہل شرك كے معبود ، اپنے ماننے والوں كو ہلاكت سے نجات دينے پر قدرت نہيں ركھتے تھے_لہذااس زمانے

۳۱۲

ميں بھى تمھارے دل ميں يہ شك و ترديدنہيں ہونى چاہيے كہ تمہارے معبود بھى تمہارے ليے كچھ كرسكيں گے_

۴_ مشرك اقوام كى تاريخ كا مطالعہ اور ان كے برے انجام كى طرف توجہ كرنے سے يہ بات واضح ہوجاتى ہے كہ شرك كا عقيدہ باطل ہے اوران كے بنائے ہوئے معبودوں ميں كوئي دم و خم نہيں ہے _فلا تك فى مرية مما يعبد هؤلاء

۵_ اہل شرك كے معبود، اپنے ماننے والوں كوتباہى و خسارت كے علاوہ كچھ نہيں ديتے ہيں _

فلا تك فى مرية مما يعبد هؤلاء ما يعبدون الا كما يعبد ء اباؤهم

آيت شريف ميں ( كما) كو اگر تشبيہ فرض كريں تو جملہ ( فلا تك ...) كو جملہ ( انا لموفوہم ...) سے ملا كر معنى كريں تو مطلب يہہوگا كہ مشركين كے معبود ولانے اپنے ماننے والوں كے ليے تباہى و خسارت كے علاوہ كچھ نہيں ديا اسميں كسى كو شك وترديد نہيں تو ( و ما زادو ہم غير تتبيب) آيت ۱۰۱ يہ بيان كر رہا ہے ( اے رسول) تيرے زمانے ميں بھى اہل شرك كے معبود اسى طرح كے ہيں _

۶_ عصر بعثت كے مشركين كے آباء و اجداد اور گذشتہ لوگ شرك اورجھوٹے معبودوں كى پرستش كرتے تھے_

ما يعبدون الا كما يعبد ء اباؤهم من قبل

۷_ گذشتہ لوگوں كى تقليد اور پہلے زمانے كے لوگوں كى پيروى كرنے كى سنت نے عصر بعثت ميں باطل و جھوٹے معبودوں كى پرستش كے ليے مشركين كو آمادہ كيا _ما يعبدون إلاّ كما يعبد ء اباؤهم من قبل

مذكورہ معنى ميں ( كما) كو علت لياگيا ہے تب (ما يعبدون ...) كا معنى يوں ہوگا: مشركين كا بت پرستى كى طرف جھكاؤ اس وجہ سے ہے كہ ان كے آباء و اجداد بت پرست تھے_

۸_ الله تعالى ، مشركين كى سزا و عقاب كو بغير كسى كمى و نقص كے انہيں دے گا_

و انا لموفّوهم نصيبهم غير منقوص

الله تعالى :الله تعالى كى سزائيں ۸

تحريك :تحريك كے عوامل ۷

تقليد :اندھى تقليد كے آثار ۷; بزرگان كى تقليد ۷

جھوٹے معبود :جھوٹے معبودوں كا ضرر دينا ۵; جھوٹے معبودوں كا عاجز ہونا ۳;جھوٹے معبودوں كے عجز پر دلائل ۴

۳۱۳

ذكر :مشركين كے انجام كا ذكر ۴

شرك :شرك عبادى كا سبب ۷; شرك كى بے منطقى ۲; شرك كے بطلان پر دلائل ۴;شرك عبادى كا بطلان ۱

شناخت :شناخت كا طريقہ ۴

عدالتى نظام :۸

مشركين :صدر اسلام كےمشركين كا شرك عبادى ۷; تصدر اسلام كے مشركين كے بزرگوں كا عقيدہ ۶; مشركين كا نقصان اٹھانا ۵;مشركين كى تباہى ۵ ; مشركين كى تاريخ كا مطالعہ ۴;مشركين كى سزا ۸

آیت ۱۱۰

( وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ فَاخْتُلِفَ فِيهِ وَلَوْلاَ كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ وَإِنَّهُمْ لَفِي شَكٍّ مِّنْهُ مُرِيبٍ )

اور ہم نے موسى كو كتاب دى تو اس ميں بھى اختلاف پيدا كرديا گيا اور اگر تمھارے پروردگار كى طرف سے پہلے بات نہ ہوگئي ہوتى تو ان كے درميان فيصلہ كرديا جاتا اور يہ لوگ اس عذاب كى طرف سے شك ميں پڑے ہوئے ہيں (۱۱۰)

۱_حضرت موسىعليه‌السلام ، آسمانى كتاب ركھنے والے انبياء ميں سے تھے_و لقد ءاتينا موسى الكتاب

۲_ الله تعالى ، اپنے انبياء كو آسمانى كتاب عطا كرنے والا ہے_و لقد ءاتينا موسى الكتاب

۳_ قوم موسى نے توريت كى حقانيت ميں اختلاف كيا _ كچھ نے اس كو قبول كيا اور كچھ نے اس كا انكار كيا_

و لقد ءاتينا موسى الكتاب فاختلف فيه

۴_حضرت موسىعليه‌السلام كے پيروكاروں كااختلاف تورات كے اصلى اور اس كے مضامين ميں تھا_

۵_ انسانوں كا آسمانى كا كتابوں كو قبول كرنے يانہ

۳۱۴

كرنے كا تقاضا يہ ہے كہ ان كے درميان فيصلہ الله تعالى كرنے والا ہے اور اس فيصلہ كا انجام(سزا و جزا) كا وہى مسبب ہے_فاختلف فيه و لو لا كلمة سبقت من ربك لقضى بينهم

۶_ الله تعالى نے دنيا كى زندگى كو آسمانى كتابوں كے ماننے والوں اور منكرين كے درميان اپنے فيصلہ كرنے كى جگہ قرار نہيں دى ہے_لو لا كلمة سبقت من ربك لقضى بينهم

(كلمہ ) سے مراد ايساامر ہے كہ جسكو الله تعالى نے مقدر كيا ہے وہ انسانوں كى بقا اور حيات دنياوى كا پورا ہونا ہے_

( و لكم فى الارض مستقر و متاع الى حين ) تم اس زمين پر( دنياوى زندگى كے پورا ہونے تك) مستقر رہوں گے اور اس كى نعمتوں سے بہرہ مند ہوگے_ بقرہ ۳۶ جس آيات ميں يہي(تقدير و كلمہ ہے)_

۷_ الله تعالى كا دنيا كى زندگى ميں حق و باطل كے درميان فيصلہ نہ كرنا يہ ايسى تقدير و حكم ہے جسكو خود اسى نے مقرر و معين كيا ہے_لو لا كلمة سبقت من ربك لقضى بينهم

۸_ الله تعالى نے حق پرستوں اور باطل فكرركھنے والوں كے درميان دنيا كى زندگى ميں انصاف نہ كرنے كو مقدر و تقدير بنانا، يہ انسانى امور ميں تدبيراور جوامع بشرى كى مصلحتوں كو مد نظر ركھتے ہوئے كيا ہے_لو لا كلمة سبقت من ربك لقضى بينهم

مذكورہ بالا تفسير كلمہ ( ربّ) سے جو كہ مدّبر او ر مربّى كے معنى ميں ہے سے استفادہ كرتے ہوئے كى گئي ہے _(لو لا كلمة سبقت ...) ميں جس تقدير كو بيان كيا گيا ہے وہ ان نوں كے امور كى تدبير ہے_

۹_ الله تعالى اپنى تقدير كى بناء پر توريت كى حقانيت سے انكار كرنے والوں كو مہلت دى ہے اور ان كے بارے ميں دنيا ميں داورى نہيں كرے گا_فاختلف فيه و لو لا كلمة سبقت من ربك لقضى بينهم

۱۰_ الله تعالى ، ثابت رہنے والے قوانين اور اصولوں كو انسانوں كے امور كے ليے مقرر كرتا ہے _

و لو لا كلمة سبقت من ربك لقضى بينهم

۱۱_ حق سے منحرفين كو مہلت دينا ،الله تعالى كے اصولوں ميں سے ہے_و لو لا كلمة سبقت من ربّك لقضى بينهم

۱۲_توريت كى حقانيت كے منكر اس كے باو جود كہ توريت كے غلط ہونے يقين نہ ركھتے تھے پھر بھى اس كى حقانيت كا انكار كرگئے_و انهم لفى شك منه مريب

(انّہم ) كى ضمير سے وہ مراد ہيں جنہوں نے

۳۱۵

توريت كو قبول نہيں كيا_ اہل ادب كى اصطلاح ميں يہ ضمير (ہم) بطور استخدام اختلاف كرنے والوں كى طرف لوٹتى ہے جو جملہ ( فاختلف فيہ) سے حاصل ہو رہا ہے _ (مريب) يا فعل لازم ہے اور اس كى معنى شك و ريب ہے اور شك كے ليے تاكيد كے طور پر ہے يا پھر فعل متعددى ہے جس كا معنى ''شك ميں ڈالنا'' ہے_

آسمانى كتابيں :آسمانى كتابوں پر ايمان لانے والے ۶; آسمانى كتابوں كا سرچشمہ ۲;آسمانى كتابوں كو جھٹلانے والے ۶;آسمانى كتابوں ميں اختلاف ۵

اختلاف :اختلاف كے آثار ۵

انبياءعليه‌السلام :اولوالعزم انبياءعليه‌السلام ۱

انسانانسانوں كا مدبر۸; انسانوں كے مصالح ۸

الله تعالى :الله تعالى كى جزا كا سبب ۵; الله تعالى كى ربوبيت ۸;الله تعالى كى سزاؤں كا سبب ۵; الله تعالى كى قضاوت كا زمانہ۶،۷; الله تعالى كى قضاوت ۸;

الله تعالى كى قضاوت كا سبب ۵;الله تعالى كى مہلتيں ۹;الله تعالى كى نعمتيں ۲;الله تعالى كے اصول ۱۰، ۱۱; الله تعالى كے مقدرات ۷،۹

الله كے رسول : ۱

الله كے اصول :مہلت دينے كا اصول ۱۱

بنى اسرائيل:بنى اسرائيل اور توريت ۳،۴;بنى اسرائيل كا اختلاف ۳،۴; بنى اسرائيل كى تاريخ ۳،۴;

توريت :توريت پر ايمان لانے والے ۳;توريت كو جھٹلانے والوں كا شك ۱۲; توريت كو جھٹلانے والوں كى مہلت ۹; توريت كو جھٹلانے والے ۳

قضاوت :حق و باطل كے درميان قضاوت ۷، ۸; مومنين اور كافرين كے درميان قضاوت ۸

منكرين :منكرين كو مہلت ۱۱

حضرت موسىعليه‌السلام :حضرت موسىعليه‌السلام كى نبوت ۱;حضرت موسىعليه‌السلام كے مقامات ۱

۳۱۶

آیت ۱۱۱

( وَإِنَّ كُـلاًّ لَّمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمْ رَبُّكَ أَعْمَالَهُمْ إِنَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ خَبِيرٌ )

اور يقينا تمھارا پروردگار سب كے اعمال كا پورا پورا بدلہ دے گا اور وہ ان سب كے اعمال سے خوب باخبر ہے (۱۱۱)

۱_ الله تعالى قيامتكے دن آسمانى كتابوں پر ايمان والوں او ران كا انكار كرنے والوں كے درميان قضاوت كرے گا_

ولو لا كلمة سبقت و انّ كلّاً لما ليوفينّهم ربك اعمالهم

(كلّا ) سے مراد ( فاختلف فيہ ) كے قرينہ كى وجہ سے جو اس سے پہلے والى آيت ميں ذكر ہوا ہے آسمانى كتابوں پر ايمان لانے والے اور ان كا انكار كرنے والے ہيں _ اور (لولا لقضى بينہم ) كے قرينہ كى وجہ سے معلوم ہوتا ہے كہ خداوند عالم، قيامت كے ميدان ميں سزا و جزا دينے سے پہلے انسانوں كے درميان قضاوت كرے گا_

۲_قيامت ميں آسمانى كتابوں پر ايمان لانے والے اپنے كردار كى جزا كو كامل طور پر حاصل كريں گے _

''اعمالہم'' سے مراد، اعمال كا اجر و پاداش ہے لہذا '' إن كلاً'' يعنى خداوند عالم مكمل طور پر اجر و پاداش دے گا_

و انّ كلّاً لما ليوفينّهم ربك اعمالهم

۳_ آسمانى كتابوں كا انكار كرنے والے آخرت، كے عذاب ميں گرفتار ہوں گے _و انّ كلاّ لما ليوفينّهم ربّك اعمالهم

يہ بات قابل ذكر ہے كہ كلمہ ( لمّأ ) اس معنى اور آيت ميں ان كے مقام كے بارے ميں مفسرين نے كافى گفتگو كى ہے جو اس بارے ميں تحقيق كرنا چاہتے ہيں انہيں چاہيئے كہ تفسير اور ادب كى مفصل كتابوں كى طرف رجوع كريں _ مختصراً جو عرض كرنا چاہتے ہيں وہ يہ كہ (لمّا) شرطيہ ہے اور اسكا فعل محذوف ہے _ اصل ميں كلام يوں ہوگا (انّ كلّا لمّا اتتهم الساعة ليوفينّهم )

۴_خدواند عالم كا اجر و سزا، انسانوں كے اعمال كے مطابق ہے اس ميں كسى قسم كى كوئي كمى ميں ہے_

۳۱۷

ليوفينّهم ربك اعمالهم

(توفيہ ) (يوفى ) كا مصدر ہے جسكا معنى كامل طور پر ادا كرنے كا ہے _

۵_ الله تعالى انسانوں كے كفر و ايمان نيك وبد اعمال كو مجسم اور آئينہ كى صورت ميں لاكر سزا و جزا دے گا _

و انّ كلّما لمّا ليوفينّهم ربك اعمالهم

''اعمال'' كہہ كہ اس سے جزا و سزا كا ارادہ كرنا گويا اس نكتہ كى طرف اشارہ ہے كہ اعمال كى جزا و سزا مجسم اور آئينہ كى صورت ميں ہے گويا جزا سزا وہى اعمال ہى ميں _

۶_خداوند عالم كا جزا اور سزا دينا، اس كى ربوبيت كا پرتو ہے_لينوفينّهم ربك اعمالهم

۷_ الله تعالى انسانوں كے تمام اعمال اور ان كى حقيقت سے آگاہ ہے _انه بما يعملمون خبير

( خبرت الأمر) يعنى اس امر كى حقيقت كو ميں نے جان ليا ( لسان العرب) تو اس صورت ميں ( انہ بما يعملون خبير) كا معنى يوں ہوگا كہ بے شك الله تعالى تمہارے اعمال كى حقيقت اور اصليت سے آگاہ ہے _

۸_ انسانوں كے اعمال و رفتار كے مطابق كامل طور پر سزا و جزا فقط وہ ذات دے سكتى ہے جو انكے اعمال و رفتار كى جزئيات سے مكمل طور پر آگاہ ہو_ليوفينّهم ربك اعمالهم انه بما يعملون خبير

اعمال كى مكمل طور پر جزا و سزا كو بيان كرنے كے بعد خداوند عالم كا تمام اعمال اور اس كى جزئيات كو بيان كرنے سے مندرجہ بالا يد معنى حاصل ہوتا ہے_

آسمانى كتب :آسمانى كتب پر ايمان لانے والے ۱،۲;آسمانى كتابوں كا انكار كرنے والوں كى آخرت ميں سزا ۳; آسمانى كتب كى تكذيب كرنے والے ۱

اسماء و صفات :خبير ۷

انسان :انسانوں كے عمل كا علم ۸

ايمان :ايمان كا اجر ۵

الله تعالى :الله تعالى اور انسانوں كا عمل ۷; الله تعالى كا جزا دنيا ۶; الله تعالى كا علم غيب ۷; الله تعالى كى ربوبيت كى نشانياں ۶;الله تعالى كى سزائيں ۶; الله تعالى كى آخرت ميں قضاوت ۱

جزاء:عمل كى مناسبت سے جزا دينا۴،۸

۳۱۸

سزاء:عمل كے مطابق سزا دينا ۴،۸

عدالتى نظام : ۴،۸

عمل :پسنديدہ عمل كى جزاء ۵; عمل كا مجسم ہونا ۵; عمل كے حساب و كتاب كے شرائط ۸; ناپسند عمل كى سزاء ۵

قضاوت :مؤمنين و كافروں كے درميان قضاوت ۱

كفر:كفر كى سزاء۵

مومنين :مومنين كى آخرت ميں جزاء ۲

آیت ۱۱۲

( فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَمَن تَابَ مَعَكَ وَلاَ تَطْغَوْاْ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ )

لہذا آپ كو جس طرح حكم ديا گيا ہے اسى طرح استقامت سے كام ليں اور وہ بھى جنھوں نے آپ ك ساتھ توبہ كرلى ہے اور كوئي كسى طرح كى زيادتى نہ كرے كہ خدا سب كے اعمال كو خوب ديكھنے والا ہے (۱۱۲)

۱_ الله تعالى نے آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو توحيد اور الله كى عبادت پر ثابت قدم اور استقامت كا حكم ديا ہے _

فاستقم كا امرت

( استقم ) كامتعلق ذكر نہيں ہوا تا كہ عموم كا معنى دے ليكن كيونكہ گذشتہ آيات، توحيد اور عبادت الہى كے بارے ميں تھيں اسى وجہ سے مذكورہ بالا عبارت ميں ان كا ذكر كيا گيا ہے _

۲_ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ہمراہ مؤمنين كى بھى ذمہ دارى تھى كہ توحيد اور الله كى عبادت پر ثابت قدم اور استقامت سے كام ليں _فاستقم و من تاب معك

(من تاب ) كا عطف (فاستقم ) ميں جو ضمير مستتر ہے اس پر ہے لہذا جملہ يوں ہوگا _ (وليستقم من تاب معك )

۳_ دين كى تبليغ اور توحيد كے پر چار ميں استقامت، آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور اس پر ايمان لانے والوں كى ذمہ دارى تھى _

فاستقم كما امرت و من تاب معك

آيت كا يہ جملہ ( تم اور تيرے پيروكار ثابت قدمى اور استقامت كريں ) يہ اس معنى كو بتاتا ہے كہ تم

۳۱۹

توحيد اور احكام دين كى پابندى كرو اور اس پر ثابت قدم رہو خبردار مشكلات اور سختياں تم كو حق كے راستے سے منحرف كريں يا ممكن ہے كہ اس معنى كو بتا كر رہا ہو كہ توحيد اور دين مبين كى تبليغ پر ثابت قدم رہنا اور حق كى دعوت دينے سے رنجيدہ اور تھكن ظاہر نہ كرنا _ مذكورہ بالا تفسير اسى احتمال دوّم كى صورت ميں ہے _

۴_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو چاہيے كہ پائيدارى اور استقامت دكھانے ميں فرمان و امر الہى كى اسا س پر عمل كريں _

فاستقم كما امرت

۵_ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور صدر اسلام كے مسلمانوں كے ليے مكہ كے حالات بہت دشوار تھے_ اور دين الہى پر عمل كرنا ايك مشكل كام تھا جس كے ليے استقامت اور ثابت قدمى بہت ضرورى تھى _فاستقم كما امرت و من تاب معك

۶_ توحيد كو ماننا ،الله تعالى كى طرف لوٹنے كے مترداف ہے _و من تاب معك

۷_ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے صحابہ، حضرت پر ايمان لانے سے پہلے مشرك تھے اور توحيد كى طرف جھكاؤ كے سبب انہوں نے شرك سے توبہ كرلى _و من تاب معك

توبہ سے يہاں مراد گذشتہ آيات ،آيات كى روشنى ميں جو شرك اور توحيد كے بارے ميں تھيں ، شرك سے منہ موڑنا اورتوحيد پر عمل كرنا ہے _ يہ بات قابل ذكر ہے كہ (معك) (تاب) كے فاعل كے ليے حال واقع ہوا ہے _ اس صورت ميں ( من تاب معك) كا معنى يوں ہوگا _ وہ لوگ جنہوں نے شرك سے توبہ كى ہے وہ تيرے اور تيرے اصحاب كے ساتھ ہيں

۸_ شك و ترديد،استقامت اور ثابت قدمى كے ليے ركاوٹ ہيں _

فلاتك فى مرية ممّا يعبد هؤلا فاستقم كما امرت و من تاب معك

۹_ انبياءعليه‌السلام اور ان كى مؤمن اور كافر اقوام كے واقعات پر توجہ كرنا ، انسان كو توحيد اور الله كى پرستش پر ثابت قدم رہنے اور استقامت كرنے پر اكساتے ہيں _فاستقم كما امرت

مذكورہ بالا معنى اس صورت ميں ہے كہ جب ہم (فاستقم ) كے جملے كو گذشتہ اقوام كے بارے ميں جو آيات ہيں ان كا نتيجہ فرض كريں _

۱۰_ الله تعالى ، قيامت كے دن كى قضاوت اور داورى كرنے كو مد نظر ركھتے ہوئے اورميں آخرت سزا و جزاء پر يقين ركھنا،انسان كو دين كے راستے پر استقامت پر آمادہ كرتا ہے _لقضى بينهم انّ كلّاً لما ليوفينّهم اعمالهم فاستقم كما امرت

۳۲۰