تفسير راہنما جلد ۸

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 971

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 971
مشاہدے: 196356
ڈاؤنلوڈ: 3900


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 971 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 196356 / ڈاؤنلوڈ: 3900
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 8

مؤلف:
اردو

۱۱_ الله تعالى نے آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ان پر ايمان لانے والوں كو اپنى عبادت سے انحراف اور شرككى طرف ميلان ركھنےسے منع فرمايا ہے_ولاتطغو

(طغيان) (لاتطغوا) كا مصدر ہے جو حد سے تجاوز كرنے كے معنى ميں آتا ہے _ يہاں طغيان كا مصداق، گذشتہ آيات جو شرك و توحيد كے بارے ميں تھيں كو مد نظر ركھتے ہوئے، توحيد سے انحراف اور شرك كى طرف جھكاؤ ہے_

۱۲_ شرك اور غيرالله كى پرستش كرنا، طيغانى اور حقيقت سے تجاوزنے كے مترداف ہے_

۱۳_ دين كے مبلغين، توحيد اور احكام الہى كے پرچار ميں اپنے معين كيے ہوئے حدود و قوانين سے تجاوز نہ كريں _

فاستقم كما امرت ولاتطغو

مذكورہ بالا مطلبہ (لاتطغوا ) كو (فاستقم ) سے ارتباط دينے سے حاصل ہوا ہے _ اور (لاتطغوا) كا متعلق( استقامت) كو ليا گيا ہے يعنى اپنے ثابت قدم ہونے ميں بھى طغيان و تجاوز نہ كرنا بلكہ قوانين الہى كو سامنے ركھتے ہوئے عمل كرنا _

۱۴_الله تعالى انسانوں كے اعمال كو ديكھتا ہے اور ان كے تمام اعمال سے آگاہ ہے _انه بما تعملون بصير

۱۵_ دين الہى ميں استقامت،اور توحيد پر ثابت قدم رہنا ،اجر الہيكا موجب ہے _فاستقم انه بما تعملون بصير

اوامر و نواہى كے بعد يہ ذكر كرنا كہخداوند عالم بندوں كے اعمال سے آگاہى و علم ركھتا ہےيہ سزا و جزا دينے كى طرف اشارہ ہے _

۱۶_ الله تعالى كے مقابلے ميں تجاوز و سركشى كرنا اور شرك كى طرف جھكاؤ اور غير الله كى پرستش كرنا،خداوند عالم كى سزا كا موجب ہے _ولاتطغوا انه بما تعملون بصير

۱۷_ انسانوں كے اعمال و رفتار پر الله تعالى كى نظارت اور آگاہى كا يقين اور عقيدہ،دين كے راستے ميں ثابت قدمى اور استقامت كا موحب ہے _فاستقم كما امرت و من تاب معك انه بما تعملون بصير

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور شرك عبادى ۱۱;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى استقامت ۱، ۲، ۳،۴ ; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۳،۴;آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى شرعى ذمہ دارى ۱; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى مشكلات۵

اسلام:صدر اسلام كى تاريخ ۵

استقامت:

۳۲۱

استقامت كے عوامل ۹، ۱۰، ۱۷; استقامت كے موانع ۸

اسمأ و صفات :بصير ۱۴

اقرار :توحيد كا اقرار ۶

الله تعالى :الله تعالى اور انسانوں كا عمل ۱۴; الله تعالى كا علم غيب ۱۴;الله تعالى كى بصيرت ۱۴; الله تعالى كى نواہى ۱۱;الله تعالى كے اوامر ۱

الله تعالى كى طرف لوٹنا :۶

ايمان :آخرت كى سزا پر ايمان ۱۰;آخرت ميں جزا پر ايمان ۱۰;ايمان كے آثار ۱۰

پادرش:پادرش كے اسباب۱۵

تبليغ:تبليغ كا طريقہ ۱۳;تبليغ كى آسيب شناسي۱۳

تجاوز :تجاوز كے موارد ۱۲

توحيد:توحيد پر استقامت ۱، ۲، ۹; توحيد پر استقامت كى جزاء ۱۵; توحيد كى تبليغ ميں استقامت ۳

جذبہ:جذبے سے اسباب۹،۱۰

دين :تبليغ دين ميں استقامت ۳

دينداري:ديندارى ميں استقامت ۵، ۱۰، ۱۷; دين دارى ميں استقامت كى جزائ۱۵; صدر اسلام ميں ديندارى ۵

ذكر :الله كى آخرت ميں قضاوت كا ذكر ۱۰; الله كى نظارت كا ذكر۷ ۱; الله كے علم كا ذكر ۱۷; انبياء كے واقعات كا ذكر ۹; كافروں كى عاقبت كا ذكر ۹; مؤمنين كى عاقبت كا ذكر ۹

سزا :سزا كے اسباب ۱۶

شرك :شرك سے منع كرنا ۱۱شرك كى حقيقت ۱۲; شرك كى سزا ۱۶

شك :شك كے آثار ۸

صحابہ :

۳۲۲

اسلام سے پہلے والے صحابہ ۷; صحابہ اور شرك ۷ ; صحابہ كى توبہ ۷

طغياني:طغيانى كى سزا۱۶; طغيانى كے موارد۱۲

عبادت :غير الله كى عبادت كے آثار ۱۶;عبادت ميں استقامت ۱، ۲، ۹

مبلّغين :مبلّغين كى ذمہ دارى ۱۳

مسلمين :صدر اسلام كے مسلمين كى مشكلات ۵

مومنين :مؤمنين اور شرك عبادى ۱۱; مؤمنين كى استقامت ۲، ۳; مؤمنين كى ذمہ دارى ۲، ۳

نافرمانى :الله تعالى كى نافرمانى ۱۶;كى نافرمانى كى سزاء ۱۶

نظريہ كائنات:نظريہ كائنات اور ايڈيالوجى ۱۰، ۱۷

آیت ۱۱۳

( وَلاَ تَرْكَنُواْ إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُواْ فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللّهِ مِنْ أَوْلِيَاء ثُمَّ لاَ تُنصَرُونَ )

اور خبردار تم لوگ ظالموں كى طرف جھكائو اختيار نہ كرنا كہ جہنم كى آگ تمھيں چھولے گى اور خدا كے علاوہ تمھارا كوئي سرپرست نہيں ہوگا اور تمھارى مدد بھى نہيں كى جائے گي(۱۱۳)

۱_ ستم گروں اور ظالموں پر بھروسہ اوران كى طرف ميلان ركھنا ، حرام اور گناہ كبيرہ ہے _(ولاتركنوا الى الذين ظلموا )(الركون الى شيء ) كسى شے كى طرف تمايل اور اس پر اعتماد كرنے كے معنى ميں ہے_

۲_ ستم گروں اور ظالموں پر اعتماد و تمايل ركھنا، جہنم كى آگ ميں گرفتار ہونے كا سبب ہے _

ولاتركنوا الى الذين ظلموا فتمسكم النّار

۳_ ظلم و ستم كرنے والے، جہنم كى آگ ميں ڈالے جائيں گے _فتمسكم النار

(فتمسكم النار ) كا جملہ بتاتا ہے كہ ظالموں پر اعتماد كرنا، آگ ميں جانے كا موجب ہے اور يہ معنى بتاتا ہے كہ خود ظلم و ستم كرنے والے بھى جہنم

۳۲۳

كى آگ ميں ڈالے جائيں گے _(فتمسكم) سے يہ بھى معنى ليا جاسكتا ہے كہ خود ظالم لوگ آگ كى مانند ہيں ان كا سہا را يا ان پر اعتمار كرنے سے آگ تمھيں بھى اپنى لپيٹ ميں لے گي_

۴_ شرك ،غيرالله كى عبادت اور ظلم كرنا، آتش دوزخ ميں ڈالے جانے كا سبب ہيں _

ولاتركنوا الى الذين ظلموا فتمسكم النار

ظلم كے مصداق جو مورد نظر ہيں گذشتہ آيات كو مدنظر ركھتے ہوئے وہ شرك اور غير الله كى عبادت كرنا ہيں _

۵_ مسلمانوں كو چاہيئے كہ اپنے دين مبين كو محكم كرنے كے ليے اور اس كے مقاصد كى تكميل كے ليے ظالم و ستمگروں پر بھروسہ نہ كريں اورنہ ہى ان سےمدد طلب كريں _فاستقم كما امرت و من تاب معك ولاتركنوا الى الذين ظلمو

دين كى راہ ميں استقامت دكھانے كا حكم آنے كے بعد ظالم لوگوں كى طرف تمايل اور ان پر بھروسہ كرنے سے منع كرنا ، مؤمنين كو خبردار كرنا ہے كہ ايسا نہ ہو كہ اپنے مقاصد ( دين كى راہ ميں استقامت اور اس كے مقاصد كى تكميل ) كے ليے ظالموں پر اعتماد كريں اور ان سے مد د حاصل كريں _

۶_ توحيد و دين كو پھيلانے كے ليے ظالموں پر اعتماد كرنا ، طغيان گرى اور شرعى حدود سے نكل جانا ہے_

فاستقم كما امرت لاتطغوا ولاتركنوا الى الذين ظلمو

(لاتركنوا ) كا جملہ ممكن ہے كہ (لا تطغوا ) كا مصداق ہو اور (كما امرت ) كى تفسير ہو_

۷_ ستمگر لوگ كبھى بھى اہل ايمان كو ان كے توحيدى مقاصدميں ترقى و تكميل كے ليے مدد نہيں كريں گے_

ولاتركنوالى الذين ظلموا مالكم من دون الله من اولياء

۸_ ہدف ،وسيلہ كى توجيہہ و تاويل نہيں كرسكتا _فاستقم كما امرت ولاتطغوا ولاتركنوا الى الذين ظلمو

۹_ فقط الله تعالى ہى انسانوں كا سرپرست اور مددگار ہے_وما لكم من دون الله من اولياء

۱۰_ الله تعالى كى سرپرستى اور ولايت كو قبول نہ كرنا، انسان كو مختلف اولياء و سرپرستوں كے جال ميں گرفتار كرديتا ہے _

و مالكم من دون الله من اولياء

معنى و مقصود (كہ خدا كے علاونہ كوئي سرپرست نہيں ) كو سمجھا نے كے ليے جمع '' اوليا''كى جگہ مفرد ''ولى '' كو لانا كافى تھا ليكن جمع كو ذكر كرنا مختلف نكات كى طرف اشارہ ہے اور مذكورہ بالا نكتہ ان ميں سے ايك ہے_

۱۱_ ظالم لوگ ،ولايت اور سرپرستى كے لائق نہيں ہيں _ولاتركنوا الى الذين ظلموا و مالكم من دون الله من اولياء

۳۲۴

۱۲_ فقط الله تعالى عزّوجل پر بھروسہ اور اس سے مدد كرنے سے ہى دين كو محكم اور اس كے مقاصد كى تكميل كى جاسكتى ہے _فاستقم كما امرت و مالكم من دون الله من اولياء

مذكورہ بالا تفسير، (فاستقم ..) كو جملہ (ما لكم من دون الله من اولياء ) سے ارتباط دينے سے حاصل ہوئي ہے _

۱۳_ جہنم كى آگ ميں گرفتار ہونے والوں كو كوئي بھى نجات نہ دے گا اور نہ كوئي ان كى مدد نہ كرسكے گا _ثم لاتنصرون

۱۴_عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قول الله عزوجل : (ولاتركنوا الى الذين ظلموا ...) قال: هو الرجل يأتى السلطان فيحب بقائه الى ان يدخل يده الى كيسه فيعطيه (۱)

امام صادقعليه‌السلام سے الله تعالى كے اس قول (لاتركنوا الى الذين ظلموا )كے بارے ميں روايت ہے كہ ظالم پرركون كا معنى يہ ہے كہ انسان،ظالم سلطان كے پاس چلاجائے اور دوست ركھتا ہو كہ يہ زندہ رہے اور اپنى جيب ميں ہاتھ ڈال كر اسے ديتا ہے_

۱۵_عن رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم من مدح سلطاناً جائراً و تخفّف و تَضَعضَع له طمعاً فيه كان قرينه الى النار قال الله عزوجل : (ولاتركنوا الى الذين ظلموا فتمسكم النار) (۲)

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے روايت ہے كہ اگر كوئي شخص اپنے طمع كى خاطر سلطان جائر كى خوشامد كرے اور اس كے مقابلے ميں اپنے آپ كو ذليل كرے تو جہنم ميں اس كا ساتھى ہوگا اس لئے كہ الله تعالى نے فرمايا :ولاتركنوا

۱۶_عن على بن الحسين عليه‌السلام (فى حديث طويل ) ولا تركنوا الى الدنيا فان اللّه عز و جل قال لمحمد صلى اللّه عليه و آله و سلم :( و لا تركنوا لى الذين ظلمو ا فتمسكم النار ) و لا تركنوا الى زهرة الدنيا و ما فيها ركون من اتخذها دار قرار و منزل استيطان ...)(۳)

امام سجادعليه‌السلام سے (طويل حديث كے ضمن ميں ) يہ روايت ہے كہ دنيا پر اطمينان و اعتماد نہ كريں كيونكہ الله تعالى نے آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو فرمايا(ولا تركنوا ...) اوردنيا كى زيبائي اور جو كچھ اس ميں ہے اس پر اس طرح اطمينان و اعتماد نہ كرنا ، جس طرح كوئي اپنے گھر ميں ہميشہ رہنے كے ليے اس سے دل باندھ لے _

____________________

۱) كافى ، ج ۵، ص ۱۰۸، ح ۱۲; نورالثقلين ، ج۲، ۴۰۰، ح۲۳۱_۲) امالى صدوق ، ص ۳۴۷، ح ۱، مجلس ۶۶_ بحارالانوار ، ج ۷۲، ص ۳۶۹، ح۳_

۳) كافى ، ج ۸، ص ۷۵، ح ۲۹; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۴۰۰، ح۲۳۱_

۳۲۵

۱۷_عن ابى عبدالله عليه‌السلام (فى قوله تعالى ) ''ولا تركنوا الى الذين ظلمو افتمسكم النار '' قال : اما انه لم يجعلها خلوداً و لكن تمسكم النار فلا تركنوا اليهم (۱)

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے ( الله تعالى كے اس قول ولا تركنوا ...) كے بارے ميں روايت نقل ہوئي ہے كہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا خبردار رہيں كہ الله تعالى نے (ظالم لوگوں پر اعتماد و بھروسہ كرنے والوں كے ليے)ہميشگى جہنم قرار نہيں دى ہے _ليكن تم اس كى لپيٹ ميں آسكتے ہو اس سے ظالموں پر اطمينان اور بھروسہ كرنے سے پرہيز كرو_

۱۸_عن النبى صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم قال و قال لقمان لابنه : يا بنيّ ان كنت صالحاً فابعد من الاشرار و السفهاء فربّما اصابهم الله بعذاب فيصيبك معهم فقد افصح الله سبحانه و تعالى بقوله و و قال سبحانه: و لا تركنوا الى الذين ظلموا فتمسكم النار (۲)

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے روايت ہے كہ حضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا كہ لقمان حكيم نے اپنے فرزند سے كہا كہ اگر تم مؤدب انسان ہو تو، كم ذہين اور شرير لوگوں سے دورى اختيار كرو _ كيونكہ ممكن ہے الله تعالى ان پر عذاب كو نازل كردے اور وہ عذاب تمھيں بھى گھير لے اور الله تعالى نے واضح طور پر فرمايا ہے و( و لا تركنوا الى الذين ...)

الله تعالى :الله تعالى كى ولايت ۹;الله تعالى كى ولايت سے منہ پھيرنے كے آثار ۱۰; الله تعالى كے مختصّات ۹

احكام : ۱//انسان :انسانوں كا مددگار ۹

اہل جہنم :اہل جہنم كا بے يارو مددگارہونا۱۳

تبليغ:تبليغ كا طريقہ ۱۲//تجاوز :تجاوز كے موارد ۶

توكل :الله تعالى پر توكل كے آثار ۱۲

جہنم :جہنم كے اسباب ۲، ۴، ۱۵;جہنم ميں ہميشہ كے ليے رہنا ۱۷

جھكاؤ:ظالموں كى طرف جھكاؤ ۱۴; ظالموں كى طرف جھكاؤ كا گناہ ۱; ظالموں كى طرف جھكاؤ كى حرمت ۱; ظالموں كى طرف جھكاؤ كى سرزنش ۱۸;

____________________

۱) تفسير عياشى ، ج ۲ ، ص ۱۶۱، ح ۷۲; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۴۰۰، ح ۲۳۳_

۲) بحار الانوار ، ج ۷۱، ص ۱۸۹، ح ۱۸_

۳۲۶

اظالموں كى طرف جھكاؤ كى نہى ۵;ظالموں كى طرف جھكاؤ كے آثار ۲، ۱۵

دينا كو طلب كرنا :دنيا كو طلب كرنے كى سرزنش ۱۶;دنيا كو طلب كرنے كے آثار ۱۶

ديندارى :ديندارى ميں استقامت ۵، ۱۲

راويت :۱۴، ۱۵، ۱۶، ۱۷، ۱۸

شرك :شرك كے آثار ۴; شرك كأظلم ۴

طغيان:طغيانى كے موارد۶

ظالمين :ظالم اور توحيد ۷; ظالم اور مومنين ۷; ظالم اور ولايت ۱۱;ظالموں پر اعتماد ۶;ظالموں پر اعتماد كرنے كے آثار ۲; ظالموں پر اعتماد كرنے سے نہي۵;ظالموں پر اعتماد كرنے كى حرمت ۱ ; ظالموں كا انجام ۳; ظالموں كا جہنم ميں ہونا ۳; ظالموں كا نالائق ہونا ۱۱;

ظلم :ظلم كے موارد ۴

عبادت :غير الله كى عبادت كأظلم ہونا ۴;غير الله كى عبادت كے آثار ۴

عذاب :عذاب كے اسباب ۱۸

گناہان كبيرہ : ۱

محرمات :۱

مدد طلب كرنا :الله تعالى سے مدد طلب كرنے كے آثار ۱۲; ظالموں سے مدد طلب كرنا ۵

مسلمين :مسلمين اور ظالمين ۵; مسلمين كى ذمہ دارى ۵

مومنين :مومنين كى امداد كرنا ۷

نظريہ كائنات :توحيدى نظريہ كائنات ۹

ولايت :غير الله كى ولايت كو قبول كرنے كا سبب ۱۰

ولى :ولى كے شرائط ۱۱

ہدف و وسيلہ : ۸

۳۲۷

آیت ۱۱۴

( وَأَقِمِ الصَّلاَةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفاً مِّنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّـيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ )

اور پيغمبر آپ دن كے دونوں حصوں ميں اور رات گئے نماز قائم كريں كہ نيكياں برائيوں كو ختم كردينے والى ہيں اور يہ ذكر خدا كرنے والوں كے لئے ايك نصيحت ہے (۱۱۴)

۱_نماز يوميہ كو اس كے مقررہ وقت ميں بجالانا، ضرورى ہے_و اقم الصلوة طرفى النهار و زلفاً من الّيل

۲_ دن كے دو طرف ( صبح و عصر يا صبح و مغرب ) اور رات كے شروع ہونے كا وقت، نماز كے مقررہ، اوقات ہيں _

و اقم الصلوة طرفى النهار و زلفاً من الّيل

(طرف) جانب اور كنارہ كو كہتے ہيں _ دن كے دونوں طرف ( صبح و عصر يا صبح و مغرب) پر صدق كرتے ہيں _(زُلَف ) ( زلفة) كى جمع ہے_ جو رات كى پہلى گھڑيوں كو كہا جاتا ہے _ جو مغرب و عشا كا وقت ہے_

۳_ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو لوگوں كے ليے اقامہ نماز كا نمونہ ہونا چاہيئے_و اقم الصلاة

مفسرين كا خيال ہے كہمذكورہ آيت شريفہ ميں نماز سے مراد، نماز يوميہ ہے اور يہ نماز تمام لوگوں پر واجب ہے _ لہذا آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اقامہ نماز كے ليے مخاطب قرار دينا، مذكورہ بالا تفسير كى طرف اشارہ ہوسكتا ہے_

۴_ نماز كا قائم كرنا، دين كے راستے ميں استقامت اور تبليغ كر نے كا ذريعہ ہے_فاستقم كما امرت و اقم الصلاة

۵_ نيك كاموں كو انجام دينا، برے كاموں كو ترك كرنے كا سبب ہيں _ان الحسنات يذهبن السيئات

(يذہبن السيئات ) برائيوں كا مٹ جانا، اس معنى كا احتمال ديتاہے كہ برے كام اصلا وجود ميں

۳۲۸

نہيں آئے اس بنياد پر اس بنياد پر (انّ الحسنات ) كا جملہ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ نيك كام كرنے سے انسان كے اندر يہ صالحيت پيدا ہو جاتى ہے كہ وہ برے كاموں كى طرف نہيں جاتا_

۶_ نيك كاموں كو انجام دينے سے گناہوں كى بخشش ہوجاتى ہے_ان الحسنات يذهبن السيئات

مذكورہ تفسير اسى صورت ميں ہے كہ جب ہم (يذهبن السيئات ) كا معنى ،گناہوں كا ختم ہو جانا كريں تو اس بناء پر جملہ (انّ الحسنات .) يہ بتاتا ہے كہ انسان كا نيك كام كرنا، برے كاموں كو ختم كرديتا ہے اور انسان بخشا جاتا ہے_

۷_ دن را ت كى نمازيں ، نيك كاموں كا واضح ترين مصداق ہيں _و اقم الصلاة ان الحسنات يذهبن السيئات

۸_ يوميہ نمازيں ، ناروا كاموں كے ترك كرنے اور گناہوں كى بخشش كا ذريعہ ہيں _

و اقم الصلاة ان الحسنات يذهبن السيئات

۹_ نماز يوميہ كے اقامة كا حكم، الله تعالى كے مواعظ اور مہم نصيحتوں ميں سے ہے_و اقم الصلاة ذلك ذكرى

(ذلك ) كا مشاراليہ اس آيت كے تمام دستورات اور ما قبل دو آيات كے دستورات كو شامل ہے_ اور مذكور معنى (ذلك ذكرى ) كو (اقم الصلاة) كے ساتھ ملا كرحاصل ہوا ہے _ (ذلك) كا اشارہ دور كے ليے ہوتا ہے ليكن يہاں اسكا نزديك كے ليے استعمال ہونا، مشار اليہ كى عظمت اور اہميت كى طرف اشارہ كرتا ہے_

۱۰_ نماز، الله تعالى كو ياد كرنے اور اسكو فراموش نہ كرنے كا ذريعہ ہے_و ا قم الصلاة ذلك ذكرى

۱۱_ دين پر ثابت قدمى كا ضرورى ہونا ، نافرمانى اور سركشى سے پرہيز كرنا ، ظالم اور ستم گر لوگوں كى طرف جھكاؤ اور ان پر اعتماد نہ كرنا ، الله تعالى كے مواعظ اور مہم نصيحتوں ميں سے ہے_

فاستقم كما امرت و لا تطغوا و لا تركنوا الى الذين ظلموا ذلك ذكرى للذكرين

۱۲_ نيك كاموں كے سبب گناہوں كا محو ہوجانا، اس ذات اقدس كى ياد كو باقى ركھنے كے ليے مناسب ترين حقيقت ہے _

ان الحسنات يذهبن السيئات ذلك ذكرى للذاكرين

۱۳_ صرف نصيحت حاصل كرنے والے ہى الله تعالى كے مواعظ اور نصيحتوں سے نصيحت حاصلہيں گے_ذلك ذكرى للذاكرين

زمخشرى نے كتاب كشاف ميں (ذكرى ) كا معنى موعظہ اور ( ذاكرين ) كا معنى نصيحت قبول كرنے والے كيا ہے_

۳۲۹

۱۴_عن ابى جعفر عليه‌السلام ( فى حديث) و قال تبارك و تعالى ''اقم الصلاة طرفى النهار '' و طرفاه صلاة المغرب و الغداة '' و زلفاً من الليل '' فهى صلاة العشاء الأخرة (۱)

امام باقرعليه‌السلام سے ايك حديث كے ضمن ميں روايت ہوئي ہے _ ...كہ خداوند عالم فرماتا ہے (اقم الصلاة طرفى النهار ) اس كے دونوں طرف سے مراد ، نماز مغرب اور صبح ہے اور فرمايا كہ(زلفاً من الليل ) سے مراد، نماز عشاء ہے_

۱۵_عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قول الله عزوجل : ''انّ الحسنات يذهبن السيئات ''قال : صلاة المؤمن بالليل تذهب بما عمل من ذنب بالنهار (۲)// امام جعفر صادقعليه‌السلام سے آيت شريفہ (ان الحسنات يذهبن السيئات ) كے بارے ميں روايات نقل ہوئي ہے كہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا كہ اس سے مراد يہ ہے كہ مومن كى رات والى نماز، اس كے دن كے تمام انجام شدہ گناہوں كو پاك كرديتى ہے_

۱۶_عن على عليه‌السلام انه قال : الصلوات الخمس كفّارة لما بينهنّ ما اجتنبت الكبائر و هى التى قال اللّه عزّوجل : '' ان الحسنا ت يذهبن السيئات '' (۳)

امير المؤمنينعليه‌السلام سے روايت ہے كہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم فرماتے ہيں كہ پانچ وقت كى نماز ميں ان گناہوں كا كفارہ ہے جو انسان ان نمازوں كے در ميان فاصلہ ميں انجام ديتا ہے بشرطيكہ گناہ كبيرہ سے اجتناب كرتا ہواوريہى الله تعالى كے فرمان(ان الحسنات يذہبن السيئات )كا معنى ہے_

۱۷_عن امير المؤمنين عليه‌السلام : ان اللّه تعالى يكفّر بكل حسنة سيئة قال الله عزوجل: (ان الحسنات يذهبن السيئات ) (۴)

اميرالمؤمنينعليه‌السلام سے روايت ہے كہ الله تعالى ہر نيك عمل كے بدلے ميں ايك برائي كو مٹاديتا ہے _ الله تعالى عزّوجل ّفرماتا ہے:'' ان الحسنات يذهبن السيئات''

۱۸_عن رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : يهّم العبد ...

____________________

۱) معانى الأخبار ، ص ۳۳۲، ح ۵; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۴۰۰، ح ۲۳۴_۲) كافى ، ج ۳ ، ص ۲۶۶، ح ۱۰; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۴۰۱، ح ۲۳۴_

۳) دعائم الاسلام ، ج ۱ ، ص ۱۳۵; بحار الانوار ، ج ۷۹، ص ۲۳۳، ح ۵۷_

۴) امالى شيخ طوسى ، ج ۱ ، ص ۲۵; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۴۰۲، ح ۲۳۸_

۳۳۰

بالسيئة ا ن يعملها و ان هو عملها ا جّل سبع ساعات و قال صاحب الحسنات لصاحب السيئات لا تعجل عسى ان يتبها بحسنة تمحوها فان اللّه عزّوجل يقول: ''انّ الحسنات يذهبن السيئات'' (۱)

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے روايت نقل ہوئي ہے كہ جب كوئي الله كا بندہ نامناسب كام كو انجام دينے كا ارادہ كرتا ہے اوراگر اس كام كو انجام دے ديتا ہے_ تو سات گھنٹوں تك اسے مہلت دى جاتى ہے اور نيك كاموں كو لكھنے والا فرشتہ ، برے كاموں كو لكھنے والے فرشتہ سے كہتا ہے :كہ تم جلدى نہ كرو ممكن ہے كہيہ كسى نيك كام كو انجام دے اور يہ برائي مٹ جائے الله تعالى فرماتا ہے : (ان الحسنات يذهبن السيئات )

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۳; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى نماز۳

احكام : ۱، ۲

استقامت :استقامت كا پيش خيمہ ۴

الله تعالى :الله تعالى كے مواعظ ۹، ۱۱;الله تعالى كے مواعظ سے عبرت لينا ۱۳

بخشش:بخشش كے اسباب ۶، ۸

بيزارى :ظالموں سے بيزارى كى اہميت ۱۱

دين :دين كى تبليغ ۴

ديندارى :ديندارى ميں استقامت ۴; ديندارى ميں استقامت كى اہميت ۱۱

ذكر :الله كےذكر كا طريقہ ۱۰; گناہ سے كفارہ كا ذكر ۱۲

روايت :۱۴، ۱۵، ۱۶، ۱۷، ۱۸

عمل :پسنديدہ عمل كے آثار ۵، ۶، ۱۲، ۱۵،۱۶، ۱۷، ۱۸; پسنديدہ عمل كے موارد ۷; ناپسند عمل سے اجتناب ۵،۸

گناہ :گناہ كے كفارہ كے اسباب ۱۵، ۱۶، ۱۷، ۱۸

لوگ :

____________________

۱)كافى ، ج ۲ ، ص ۴۲۹، ح ۴ ; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۴۰۱ ، ح ۲۳۵_

۳۳۱

لوگوں كا نمونہ ۳

نافرمانى :نافرمانى سے اجتناب كى اہميت ۱۱

نصيحت قبول كرنے والے :نصيحت قبول كرنے والوں كے فضائل ۱۳

نماز :نماز شب كے آثار ۱۵; نماز صبح كا وقت ۲، ۱۴; نماز عشاء كا وقت ۲، ۱۴; نماز عصر كا وقت ۲; نماز قائم كرنے كى اہميت ۱; نماز قائم كرنے كے آثار ۴;نماز كى اہميت ۱۰; نماز كے آثار ۸، ۱۶; نماز كے احكام ۱، ۲; نماز كے اوقات۱، ۲، ۱۴;نماز مغرب كا وقت ۲، ۱۴;نماز يوميہ كى فضيلت ۷;نماز يوميہ كے قائم كرنے كى اہميت ۹

نمونہ قرار دينا:حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو نمونہ قرار دينا۳

آیت ۱۱۵

( وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللّهَ لاَ يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ )

اور آپ صبر سے كام ليں كہ خدا نيك عمل كرنے والوں كے اجر كو ضايع نہيں كرتا ہے (۱۱۵)

۱_الله تعالى اپنے نبى كو صبر و شكيبائي اختيار كرنے كى دعوت ديتا ہے_واصبر

۲_ دين كى مشكلات ميں صبر كو توشہ راہ بنانا، ضرورى ہے_فاستقم كما امرت و اصبر

۳_ دين پرپابند رہنا ، نافرمانى سے پرہيز كرنا ، ظالم و ستمگر لوگوں پر اعتماد اور ان كا سہارا نہ لينا يہ صبر كو توشہ راہ بنانے كے امور ہيں _فاستقم كما امرت و لا تركنوا الى الذين ظلموا و اصبر

۴_ نماز كو اس كے مقررہ اوقات ميں قائم كرنا،صبر اختيا ر كرنے كا محتاج ہے_و اقم الصّلاة طرفى النهار و اصبر

۵_ الله تعالى نيك اعمال كرنے والوں كے اجر و ثواب كو كم نہيں كرتا اور ان كو اپنے اعمال و كردار كى جزاء سے محروم نہيں كرتا _فان اللّه لا يضيع اجر المحسنين

۳۳۲

۶_ وہ لوگ جو فرمان الہى كى اطاعت كرنے پر صبرسے كام ليں وہ محسنين ميں سے ہيں _

و اصبر فانّ اللّه لا يضيع اجر المحسنين

۷_ دين كا پابند رہنا ، نافرمانى اورتجاوز سے پرہيز كرنا ، ظالم لوگوں كا سہارا نہ لينا اور نماز قائم كرنا يہ نيك كام ہيں اور الله كے نزديك اجر و ثواب ركھتے ہيں _فاستقم و لا تركنوا اقم الصلاة فان الله لا يضيع اجر المحسنين

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۱

استقامت :استقامت كے آثار ۷

اطاعت :اطاعت ميں صبر كرنا ۶;الله كى اطاعت ۶اطاعت كرنے والے:۶

الله تعالى :الله تعالى كا اجرو ثواب ۵; الله تعالى كى دعوتيں ۱

جزاء و ثواب :جزا و ثواب كے اسباب ۷

جھكاؤ و ميلان :ظالموں كى طرف جھكاؤ و ميلان كو ترك كرنا ۳;ظاموں كى طرف جھكاؤ و ميلان كو ترك كرنے كے آثار ۷

ديندارى :ديندارى ميں استقامت ۳، ۷; ديندارى ميں صبر ۲، ۳

سختى :سختى ميں صبر ۲

صابرين : ۶

صبر:صبر كى اہميت ۱، ۲، ۳، ۴; صبر كى دعوت ۱

عمل :پسنديدہ عمل كے موارد ۷

محسنين ۶:محسنين كے ليے جزاء كا حتمى ہونا ۵

نافرمانى :نافرمانى سے اجتناب ۳;نافرمانى سے اجتناب كے آثار ۷

نماز :نماز كے قائم كرنے پر صبر كرنا ۴

۳۳۳

آیت ۱۱۶

( فَلَوْلاَ كَانَ مِنَ الْقُرُونِ مِن قَبْلِكُمْ أُوْلُواْ بَقِيَّةٍ يَنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِي الأَرْضِ إِلاَّ قَلِيلاً مِّمَّنْ أَنجَيْنَا مِنْهُمْ وَاتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُواْ مَا أُتْرِفُواْ فِيهِ وَكَانُواْ مُجْرِمِينَ )

تو تمھارے پہلے والے زمانوں اور نسلوں ميں ايسے صاحبان عقل كيوں نہيں پيدا ہوئے ہيں جو لوگوں كو زمين ميں فساد پھيلانے سے روكتے علاوہ ان چند افراد كے جنھيں ہم نے نجات ديدى اور ظالم تو اپنے عيش ہى كے پيچھے پڑے رہے اور يہ سب كے سب مجرم تھے (۱۱۶)

۱_ پہلے والى امتيں جو ہلاك ہوئيں ( مثلاً امت نوح ، ہود ، صالح ، ولوط ...) يہ امتيں فاسد اور تباہ كار تھيں _

فلو لا كان من القرون من قبلكم اولو بقية ينهون عن الفساد

(قرن ) (قرون ) كا واحد ہے جو ايسى امت اور معاشرہ كو كہا جاتا ہے جو ايك ہى زمانے ميں زندگى بسركريں _

۲_ پہلى امتوں پر عذاب اور ان كى بربادى كا سبب ،ان كا فساد اور تباہ كارى تھى _

فلو لاكان من القرون من قبلكم ا ُولُوا بقية ينهون عن الفساد

( ممن انجينا منہم ) كى عبارت اس بات كى دليل ہے كہ (القرون من قبلكم ) سے مراد، وہ امتيں ہيں جو عذاب الہى ميں گرفتار ہوئيں اور ہلاك ہوگئيں _

۳_ پہلے والى امتوں كا فساد اور ان كى تباہ كارياں وسيع پيمانے پراور ہر طرف تھيں _ينهون عن الفساد فى الأرض

''فى الأرض'' كى قيد، ان كے فساد كى وسعت كو بيان كررہى ہے_

۴_ ہلاك ہونے والى پہلى امتوں ميں كوئي اصلاح كرنے والا اور دلسوز شخص جو ان كو فساد و تباہى سے روكے، موجود نہيں تھا_فلو لا كان من القرون من قبلكم اُولُوابقية ينهون عن الفساد

''بقية'' كے معانى ميں سے ايك معنى فضل و نيكى ہے تفسير كشاف ميں آيا ہے كہ فلان شخص ''بقية الاقوم'' ہے يعنى قوم كے نيك افراد ميں سے ہے اس بناء پر ''اُولُو بقية'' يعنى نيك اور بافضل لوگ اور اس مقام كى مناسب سے دلسوز و مصلح لوگ معين _ اور لوہ ''كيوں نہ'' كے معنى ميں ہے '' لہذا فلولا ...'' كا معنى يہ ہو گا كہ تم سے پہلى والى امتوں ميں اصلاح كرنے والے لوگ كيوں نہ تھے تا كہ انہيں فساد تباہى سے روكتے ؟_

۳۳۴

۵_ جب فساد اور تباہى كا رواج ہوجائے اور وہ سب لوگوں كو اپنى لپيٹ ميں لے لے تو اس وقت امتوں پر عذاب الہى كے آنے كا خطرہ ہوتا ہے_ينهون عن الفساد فى الارض

۶_ لوگوں كو فساد اور گناہ كرنے سے روكنا اور نہى عن المنكر كرنا، ضرورى ہے _فلو لا كان اولوا بقية ينهون عن الفساد

۷_ گذشتہ اديان ميں ، نہى عن المنكر كرنا واجب تھا _فلو لا كا ن اولو ا بقية ينهون عن الفساد

۸_ گذشتہ ہلاك ہونے والى امتوں ميں بہت كم لوگ ايسے تھے جو فساد اور برائيوں سے دور تھے اور لوگوں كو بھى فساد اور گناہ سے روكتے تھے_فلو لا كان اُولُوا بقية ينهون عن الفساد فى الأرض الّا قليل

۹_ الله تعالى نے گذشتہ امتوں ميں سے صرف نيك لوگوں اور نہى عن المنكر كرنے والوں كو اپنے نازل شدہ عذاب سے رہائي بخشى _الّا قليلاً ممن انجينا منهم

( منہم ) (قليلاً) كےليے قيد ہے _ اور اسكى ضمير ( القرون) كى طرف لوٹتى ہے_ اور (ممّن) ( من مَن)ميں ( من ) بيانيہ ہے _ تو (الّا قليلاً ...) كا معنى يوں ہوگا كہ گذشتہ معاشروں ميں كچھ گنے چنے لوگ صاحب فہم و درك تھے جو فساد و برائيوں سے روكتے تھے اور صرف انہوں نے ہى نجات پائي_

۱۰_ لوگوں كو فساد اور برائيوں سے روكنا اور نہى عن المنكر كرنا، الله كے عذاب سے نجات و رہائي كا سبب ہے_

الّا قليلاً ممن انجينا منهم

۱۱_ گذشتہ ہلاك ہونے والى امتوں ميں نہى عن المنكر كرنے والوں كا كم ہونا،سبب تھا كہ وہ اپنے معاشرے كو فساد اور تباہى سے نہ بچا سكے _الّا قليلاً ممن انجينا منهم

(الّا قليلاً ) كا جملہ (انجيناہم ) كے قرينے كى وجہ سے اس پر دلالت كرتا ہے، كہ الله تعالى نے نہى عن المنكر كرنے والوں كو جوگنے چنے تھے نجات دى اور ان كے پورے معاشرے كو عذاب

۳۳۵

سے ہلاك كرديا_

تھوڑ ى مقدار ميں ہونے كى صورت ميں صاحب عقل و خرد اپنے معاشرے كو فساد سے نہ بچاسكے اس وجہ سے ان كے معاشرے پر عذاب نازل ہوگيا _

۱۲_ گذشتہ ہلاك ہونے والى امتيں ، دنيا وى لذّات اور مال و متاع سے دل لگائے ہوئے تھيں _

واتبع الذين ظلموا ما ترفوا فيه

۱۳_ گذشتہ امتوں كا مادى لذتوں اور دنياوى مال و متاع كى طرف جھكاؤ، ان كو فساد و تباہى كى طرف لے گيا_

و اتبع الذين ظلموا ما ا ترفوا فيه

(تُرفہ ) بمعنى نعمت ہے اور (مترف) اسكو كہا جاتا ہے كہ جسكو نعمت كى فراوانى نے بے ہوش اور سركش كرديا ہو _ اور آيت شريفہ ميں ( ما) سے مراد، مال و منال او رمادى لذتيں ہيں _ اس بناء پر (ما أترفوا فيہ ) كا معنى يوں ہوگا كہ وہ لوگ مال و منال اور دنيا كى لذتوں كى وجہ سےمست اور سركش ہوگئے تھے_

۱۴_ گذشتہ ہلاك ہونے والے معاشرے گناہگار تھے_و كانوا مجرمين

۱۵_ دنيا كے مال و منال اور مادى لذتوں سے دل لگانا ، گناہ ہے _و اتبع الذين ظلموا ما ا ُترفوا فيه و كانوا مجرمين

۱۶_ دنيا كى لذتوں سے دل لگانا اور رفاہ طلبى و ستمگرى كا پيش خيمہ اور جرم وگناہ كے ميلان كا سبب ہے_

واتبع الذين ظلموا ما ا ُترفوا فيه و كانوا مجرمين

احكام :۷

اديان :اديان كى تعليمات ۷

اقوام :فاسد قوميں ۱

الله تعالى :الله تعالى كا نجات دينا ۹

جرم :جرم ايجاد كرنے والے عوامل ۱۶

دنيا طلبى :دنيا طلبى كا گناہہونا ۱۵;دينا طلبى كے آثار ۱۳، ۱۶; رفاہ و آسائش كے آثار ۱۶

ظلم :ظلم كا سبب ۱۶

۳۳۶

عذاب :عذاب سے نجات كے اسباب ۱۰، عذاب كے اسباب ۲، ۵

فساد :فساد سے روكنے كے آثار ۱۰; فساد سے نہى كرنا ۶; فساد كے آثار ۲، ۵; فساد كے عوامل ، ۱۳

قوم ثمود :قوم ثمود كا فساد ۱

قوم عاد:قوم عاد كا فساد ۱

قوم لوط:قوم لوط كا فساد ۱

قوم نوح :قوم نوح كا فساد ۱

گذشتہ اقوام :گذشتہ اقوام كا عذاب ۲; گذشتہ اقوام كا فساد ۱، ۲، ۳; گذشتہ اقوام كى دنيا طلبى ۱۲، ۱۳; گذشتہ اقوام كى ہلاكت ۲; گذشتہ اقوام ميں اصلاح كرنے والوں كى نجات ۹;گذشتہ اقوام ميں گناہ ۱۴; گذشتہ

اقوام ميں مصلحين ۴;گذشتہ اقوام ميں مصلحين كا كم ہونا۸;گذشتہ اقوام ميں نہى عن المنكر كرنے والوں كى كمي۸، ۱۱;گذشتہ اقوام ميں نہى عن المنكر كرنے والے ۴

گناہ :گناہ سے روكنا ۶ گناہ كا سبب ۱۶; گناہ كے موارد۱۵

گناہ كرنے والے :۱۴

نہى عن المنكر كرنے والے :نہى عن المنكر كرنے والوں كو نجات ۹;نہى عن المنكر كرنے والے اور گذشتہ اقوام كے فساد و برائياں ۱۱

نہى عن المنكر :نہى عن المنكر اديّان ميں ۷; نہى عن المنكر كى اہميت ۶; نہى عن المنكر كے آثار ۱۰; نہى عن المنكر كے احكام ۷

واجبات :اديان ميں واجبات ۷

ہلاكت :ہلاكت كے عوامل ۲

۳۳۷

آیت ۱۱۷

( وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ )

اور آپ كے پروردگار كا كام يہ نہيں ہے كہ كسى قريہ كو ظلم كركے تباہ كردے جب كہ اس كے رہنے والے اصلاح كرنے والے ہوں (۱۱۷)

۱_ الله تعالى نے كبھى بھى انسان معاشرے كو ظلم كے ذريعے اور بغير كى وجہ كے دنياوى عذاب ميں نہ مبتلا كيا ہے اور نہ كرے گا _و ما كان ربك ليهلك القرى بظلم

( بظلم ) ميں ''با'' ملا بست كے ليے ہے _ اس صورت ميں ( ما كان ) كے جملے كا معنى يوں ہوگا كہ ہرگز الله تعالى ، بستى كے لوگوں كو ظلم كے ذريعے ہلاك نہيں كرتا _ يہاں بستيوں كى طرف ہلاكت كى نسبت دينے كا مقصد يہ ہے كہ يہاں ہلاك كرنے سے مراد، دنياوى ہلاكت اور عذاب استيصال ہے _

۲_ الله تعالى كااپنے بندوں سے يہ طريقہ كا ر رہا ہے كہ كم ان سے معمولى سے ستم و ظلم كے بغير عادلانہ برتاؤ كيا جائے_

و ما كان ربك ليهلك القرى بظلم

جملہ (ما كان ليفعل كذا) كى تركيب( كہ ممكن نہ تھا كہ ايسا كرتا) بات پردلالت كر رہى ہے كہ يہ فعل ، اس فاعل سے صادر نہيں ہو سكتا_

۳_ الله تعالى ، نيك قوموں كو جو اچھے كام كرنے والى ہيں پر عذاب استيصال نازل نہيں كرتا _

و ما كان ربك ليهلك القرى بظلم و اهلها مصلحون

۴_ نيك اعمال كرنے والى قوموں پر عذاب كا نازل كرنا، ان پر ظلم ہے _

و ما كان ربك ليهلك القرى بظلم و اهلها مصلحون

( مصلح) كا معنى خود كو اور دوسروں كو اصلاح كرنے كے معنى ميں آتا ہے _ ليكن مذكورہ تفسير پہلے معنى كى صورت ميں ہے _

۵_ نيك اعمال كرنے والے معاشرے كو ہلاك كرنا اور انسانوں پر ظلم كرنا، ربوبيت الہى كے مقام اور اس ذات كے مدبّر ہونے كے ساتھ سازگار نہيں ہے _و ما كان ربك ليهلك القرى بظلم ا و هلها مصلحون

مذكورہ معنى (ربّ) سےليا گيا ہے جس كا معنى مربّى اور مدبّر_

۳۳۸

۶_ گذشتہ ہلاك ہونے والى امتيں ( مثلاً امت نوح ، ہود، صالح، شعيب اور قوم فرعون) ناصالح اور فساد كرنے والى قوميں تھيں _فلو لا كان من القروں ما كان ربك ليهلك القرى بظلم

اس حقيقت كے پيش نظركہ الله تعالى نيك قوموں كو ہلاك نہيں كرتا ( فلو لا كان ...) كے ذريعے گذشتہ قوموں كو ہلاك كرنے كى طرف اشارہ كرنا يہ بتاتا ہے كہ گذشتہ قوميں ناصالح اور مستحق عذاب تھيں نہ يہ كہ الله تعالى كى طرف سے ان پر ظلم و ستم ہوا ہے_

۷_(عن رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : يا ابن مسعود انصف الناس من نفسك و انصح الأمة و ارحمهم ، فاذا كنت كذلك و غضب الله على اهل بلدة انت فيها و ا راد ا ن ينزل عليهم العذاب نظر اليك فرحمهم بك ، يقول الله تعالى : '' و ما كان ربك ليهلك القرى بظلم و ا هلها مصلحون'' (۱)

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے روايت ہے كہ ابن مسعود كو مخاطب ہو كر فرماتے ہيں _ اے ابن مسعود : لوگوں كے ساتھ منصفانہ طريقہ كار اپنا ؤاور اپنى قوم كے خير خواہ بنو اور ان پر رحم كرو _ اگر تم ايسے بن جاؤگے تو الله تعالى جب چاہے گا اس قوم پر عذاب نازل كرے جسميں تم موجود ہو توتم پر نظر لطف كرے گا اور تمھارى خاطر اس قوم پر عذاب نہيں كرے گا_ كيونكہ الله تعالى فرماتا ہے_ ''و ما كان ربك ''

اسماء و صفات :اصلاح كرنے والے :اصلاح كرنے والوں پر عذاب ۷

اقوام :اقوام صالح پر ظلم ۴; اقوام صالح پر عذاب ۴; اقوام صالح كا عذاب سے بچ جانا۳;اقوام فاسد ، ۶; اقوام كى ہلاكت كا فلسفہ ۱

الله تعالى :الله تعالى اور ظلم ۱; الله تعالى كا پاك و پاكيزہ ہونا ۱; الله تعالى كا طريقہ كار۲;الله تعالى كى ربوبيت ۵; الله تعالى كى عدالت ۲

اہل مدائن :اہل مدائن كا فساد ۶

روايت: ۷

____________________

۱) مكارم الأخلاق ، ص ۴۵۷، ب ۱۲; بحارالانوار ، ج ۷۴ ص ۱۰۹، ح۱_

۳۳۹

صالحين :صالحين پرظلم ۵

صفات جلال: ۱،۵

ظلم :ظلم كے موارد ۴

عذاب :عذاب استيصال ۳; عذاب سے نجات ۳

قوم ثمود :قوم ثمود كا فساد ۶

قوم عاد :قوم عاد كا فساد ۶

قوم فرعون:قوم فرعون كا فساد ۶

قوم نوح :قوم نوح كا فساد ۶

گذشتہ اقوام :گذشتہ اقوام كا فساد ۶

آیت ۱۱۸

( وَلَوْ شَاء رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلاَ يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ )

اور اگر آپ كا پروردگار چاہ ليتا تو سارے انسانوں كو ايك قوم بناديتا(ليكن وہ جبر نہيں كرتا ہے (لہذا يہ ہميشہ مختلف ہى رہيں گے (۱۱۸)

۱_ الله تعالى كى مشيّت ا س ميں نہيں كہ انسانوں كو دين حق كے قبول كرنے ميں مضطر اور مجبور كرے _

ولو شاء ربك لجعل الناس امة واحدة

مذكورہ آيت ميں (مشيت) سے مراد، مشيّت تكوينى ہے جو جبر و اكراہ كے مساوى ہے اور (الّا من رحم) جو بعد والى آيت ميں ذكر ہے كے قرينہ سے تمام كے اتفاق كرنے اور ايك امت كي

تشكيل سے مراد كلمہ حق و دين الہى پر اتفاق كرنا ہے_اس صورت ميں (لوشا ...) كا معنى يوں ہوگا كہ اگر الله تعالى ارادہ كرليتا كہ تمام انسان ايك دين حق پر اتفاق كرليں تو ايسا ہى ہوتا ليكن الله تعالى نے ايسا نہيں چاہا بلكہ وہ چاہتا ہے كہ لوگ اپنے اراے اور اختيار كے ساتھ حق كى طرف آئيں _

۳۴۰