تفسير راہنما جلد ۸

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 971

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 971
مشاہدے: 196338
ڈاؤنلوڈ: 3900


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 971 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 196338 / ڈاؤنلوڈ: 3900
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 8

مؤلف:
اردو

آیت ۹

( اقْتُلُواْ يُوسُفَ أَوِ اطْرَحُوهُ أَرْضاً يَخْلُ لَكُمْ وَجْهُ أَبِيكُمْ وَتَكُونُواْ مِن بَعْدِهِ قَوْماً صَالِحِينَ )

تم لوگ يوسف كو قتل كردو يا كسى زميں ميں پھينك دوتو باپ كا رخ تمھارے ہى طرف ہوجائے گا اور تم سب ان كے بعد صالح قوم بن جائو گے (۹)

۱_ حضرت يوسفعليه‌السلام كے خلاف سازش والى ٹينگ ميں اكثر بھائيوں كى رائے يہ تھى كہ يا تو يوسف كو قتل كيا جائے يا درو دراز علاقے ميں جلا وطن كرديا جائے_اقتلوا يوسف او اطرحوه ارضا

(اقتلوا يوسف) كے جملے كى دو طرح كى تفسير كر سكتے ہيں ۱_ يوسفعليه‌السلام كے كچھ بھائيوں نے ان كو قتل كرنے كا مشورہ ديا اور دوسروں نے انہيں جلاوطنكرنے كا مشورہ ديا۲_ اكثريت اس كے خلاف سازش كانظريہ ركھتے تھے _ خواہ اس كو قتل كرديں يا اسكو جلا وطن كرديں يہ بات قابل ذكر ہے كہ بعد والى آيت شريفہ ميں جملہ ( ان كنتم فاعلين) بتاتا ہے كہ ان بھائيوں ميں ايك تھا جو ان دونوں نظريے كے خلاف تھا اسى وجہ سے اكثريت كا لفظ بولا گيا كہ اكثريت كى يہ رائے تھي_

۲_يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں كا حسد، ان كے قتل ياجلا وطن كرنے كے ارادے كا سبببنا_

اذ قالوا ليوسف و اخوه احب اقتلوا يوسف

۳_ حسد انسان كو قتل يا اپنے بھائي كوجلا وطن كرنے جيسے گناہوں پراكساتا ہے_

و اذ قالوا ليوسف و اخوه احب اقتلوا يوسف او اطرحوه ارضا

۴_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي، حضرت يوسف(ع) كى گھرانے ميں عدم موجودگى كو يعقوب كى اپنے ليے مكمل توجہ كا سبب سمجھتے تھے_اقتلوا يوسف يخل لكم وجه ابيكم

(يخل لكم وجہ ابيكم ) (تمہارے ليے تمہارے والد كا چہرہ خالى ہو) يہ اس بات سے كنايہ ہے كہ ان كى توجہ و الطاف ، يوسف سے دور ہو جائے گا اور فقط تمہارے ليے ہوگا_(يخل) كا فعل (اقتلوا) اور (اطرحوا) امر كا جواب ہے _

۳۸۱

اور يہ'' يخل'' كا فعل (ان)شرطيہ جو مقدر ہے اس كے ذريعے مجزوم ہو ا ہے_يعني( ان تقتلوہ او تظروحوہ يخل لكم) _

۵_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي، حضرت يوسف(ع) كى عدم موجود گى ميں بنيامين كو يعقوبعليه‌السلام كى محبت جلب كرنے ميں اپنا رقيب خيال نہيں كرتے تھے_ليوسف و اخوه احب اقتلوا يوسف يخل لكم وجه ابيكم

يوسفعليه‌السلام كے بھائي يعقوبعليه‌السلام كى يوسفعليه‌السلام اور بنيامين سے بہت زيادہ محبت سے رنجيدہ تھے ليكن وہ يوسفعليه‌السلام كو درميان سے ہٹانے سے اپنى مشكل كو حل شدہ سمجھتے تھے اسى وجہ سے وہ يہ خيال كرتے تھے كہ يعقوبعليه‌السلام كى ان كى طرف كامل توجہسے تنہا بنيامين مانع نہيں بن سكتا_

۶_ انسان كے محبوب ہونے كا عشق ،اسے مقصود تك پہنچنے كے ليے قتل و جنايت پر اكساتا ہے_

اقتلوا ليوسف يخل لكم وجه ابيكم

۷_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي حضرت يعقوبعليه‌السلام كے پاس ان كى موجودگى كو اپنے ليے مشكلات اور بدبختى سمجھتے تھے_

اقتلوا يوسف تكونوا من بعده قوما صالحين

۸_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي اپنے امور كى صلاح وبہبود، ضرت يوسف(ع) كے قتل ميں خيال كرتے تھے _

اقتلوا يوسف او اطرحوه ارضا و تكونوا من بعده قوماً صالحين

(قوما صالحين ) ميں صلاح سے مراد،د نياوى امور كى اصلاح ہے _ كيونكہ ظاہر يہ ہو تا ہے كہ (تكونوا) كا فعل مضارع (يخل) پر عطف ہے اور (اقتلوا) (اطرحوہ) فعل امر كا جواب ہے پس اس صورت ميں (تكونوا ) كے جملے كا معنى يہ ہوگا_ اگر يوسفعليه‌السلام كو قتل كرديں يا اسكو جلاو طنكرديں تو تمہارے كاموں كى اصلاح ہوجائے گى اور تم سے بدبختى دور ہوجائے گي_

۹_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي اس خيال ميں تھے كہ ان كو قتل يا جلاوطن كرنے كے بعد وہ توبہ كرليں گئے اور راہ راست پر آجائيں گے_اقتلوا يوسف وتكونوا من بعده قوماً صالحين

(قوما صالحين) سےمذكورہ بالا معنى ميں دينى و اخلاقى اصلاح مراد لى گئي ہے اور اس بنياد پر كہ (و تكونوا) ميں و ''أو مع'' كے معنى ميں ہے _ اور ( تكونوا) كا جملہ (ان ) مقدرہ كے ذريعے منصوب ہے_ تو اس صورت ميں (اقتلوا يوسف و تكونوا من بعدہ قوماً صالحين) كا معنى يوں ہو جائے گا_ كہ يوسفعليه‌السلام كو قتل كردو ليكن اس شرط كے ساتھ كہ اس كے بعد تم درگاہ الہى ميں توبہ كر لو اور نيك اور صالح لوگوں ميں سے ہوجاؤ_

۱۰_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي ان كے قتل يا جلا وطن كرنے كو گناہ

۳۸۲

اور نامناسب سمجھتے تھے اوروہ اس بات كے معترف بھى تھے_

اقتلوا يوسف او اطرحوه ارضاً و تكونوا من بعد ه قوماً صالحين

۱۱_عن على بن الحسين عليه‌السلام فى قوله تعالى :(و تكونوا من بعده قوماً صالحين ) اى تتوبون (۱)

امام سجادعليه‌السلام سے خداوند عالم كے اس جملہ(و تكونوا من بعدہ قوما ً صالحين) كے بارے ميں روايت نقل ہوئي ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا:اس سے مراد يہ ہے كہ وہ اس كام كے بعد توبہ كرنے كا ارادہ ركھتے تھے_

اقرار :گناہ كا اقرار ۱۰

برادران يوسف :برادران يوسف اور بنيامين ۵; برادران يوسف اور يوسفعليه‌السلام ۱، ۴، ۷; برادران يوسف اور يوسفعليه‌السلام كا قتل ۱۰;برادران يوسف اور يوسفعليه‌السلام كى جلا وطن ۱۰;برادران يوسف كا اقرار ۱۰;برادران يوسف كا حسد كرنا ۲; برادران يوسف كى توبہ ۹، ۱۱; برادران يوسف كى سازش ۱;برادران يوسف كى فكر ۴،۵، ۷، ۸، ۹، ۱۰;برادران يوسف كى مصلحتى فكر ۸

بھائي:بھائي كا قتل ۳;بھائي كے دربدر ہونے كے اسباب۳

جرم :جرم كا سبب ۶

حسد :حسد كے آثار ۲،۳

روايت : ۱۱

روابط :روابط كے آثار ۶; محبوب ہونے كے ليے روابط ۶

قتل :قتل كا سبب ۶; قتل كے عوامل ۳

گناہ :گناہ كے عوامل ۳

يعقوبعليه‌السلام :يعقوبعليه‌السلام كى اپنے بيٹوں سے محبت ۴،۵

يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام كا جلا وطن ہونا ۸، ۹; يوسفعليه‌السلام كا قتل ۸،۹; يوسفعليه‌السلام كا قصّہ ۱، ۵، ۷، ۸، ۹، ۱۱;يوسفعليه‌السلام كے جلا وطن ہونے كى سازش ۱،۲;يوسفعليه‌السلام كے خلاف سازش كرنا ۱; يوسفعليه‌السلام كے قتل كى سازش ۱،۲

____________________

۱)علل الشرائع ، ص ۴۷، ح ۱ ، ب ۴۱; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۴۱۲، ح ۱۷_

۳۸۳

آیت ۱۰

( قَالَ قَآئِلٌ مَّنْهُمْ لاَ تَقْتُلُواْ يُوسُفَ وَأَلْقُوهُ فِي غَيَابَةِ الْجُبِّ يَلْتَقِطْهُ بَعْضُ السَّيَّارَةِ إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ )

ان ميں سے ايك شخص نے كہا كہ يوسف كو قتل نہ كرو بلكہ كسى اندھے كنويں ميں ڈال دوتا كہ كوئي قافلہ اٹھالے جائے اگر تم كچھ كرناہى چاہتے ہو(۱۰)

۱_ يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں ميں سے ايك (لاوي) نے سازش كے اجتماع ميں دوسرے بھائيوں كو اس كو قتل كرنے سے منع كيا _قال قائل منهم لا تقتلوا يوسف

(قائل) كا كلمہ مفرد ہونا يہ بتاتا ہے كہ يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں ميں سے صرف ايك نے اس كے قتل كى مخالفت كى _ روايت كےمطابق جو بعد ميں ذكر ہوگئي اسكا نام (لاوى ) تھا_

۲_ لاوى اس بات ميں اپنے دوسرے بھائيوں كے مخالف تھا كہ يوسفعليه‌السلام كے خلاف سازش كى جائے اور اس كو والد گرامى حضرت يعقوبعليه‌السلام سے دور كيا جائے_لا تقتلوا يوسف و القوه فى غى بت الجب ان كنتم فاعلين

(ان كنتم فاعلين ) (كہ اگر تم يوسفعليه‌السلام كے خلاف سازش كرنے ميں مصمم ارادہ ركھتے ہو) كا جملہ بتاتا ہے كہ لاوى اس سازش كو عملى كرنے ميں راضى نہيں تھا_ اور يہ بات بھى لازم الذكر ہے كہ (ان كنتم ) كا جملہ جو كہ شرط ہے اسكا جواب وہ معنى ہے جس كا جملہڑڑالقوہ ...'' سے استفادہ ہوتا ہے ہے تو جملہ كامل يوں ہوگا _ (ان كنتم فاعلين فالقوه فى غيبت الجب ) اگر تم اس سازش پر عمل كرتے بھى ہو تو اسكو تاريك كنويں ميں ڈال دو_

۳_ لاوى نے اپنے بھائيوں كو مشورہ ديا كہ اگر تم يوسفعليه‌السلام كو اپنے سے دور كرنے پر تلے ہوئے ہو تو اسكو اس كنويں ميں ڈال دو جہاں قافلوں كے آنے جانے كا راستہ ہے_قال قائل منهم لا تقتلوا يوسف و القوه فى غيبت الجب يلتقطه بعض السيّارة

(جبّ) كنويں كے معنى ميں ہے_ بعض اہل لغت (جبّ) كا معنى گہرا اور عميق كنواں كرتے ہيں _ جو پانى سے بھرا ہوا ہو _ مجمع البيان ميں (غيبت الجب) كا معنى يوں كيا گيا ہے گڑا يا طاقچہ مانند جو كنويں كے پانى كے اوپر عموما بنايا جاتا ہے_ (سيارہ ) اس جماعت كو كہتے ہيں جو سفر كرتے ہيں جنہيں قافلے بھى كہا جاتا ہے_

۳۸۴

۴_ لاوى اپنے اس مشورے (يعنى يوسفعليه‌السلام كو كنويں ميں ڈالا جائے) سے يوسفعليه‌السلام كى جان كى حفاظت اور انہيں كو قتل كرنے سے بچانا چاہتا تھا_لا تقتلوا يوسف و القوه فى غيبت الجب يلتقطه بعض السيارة

لاوى كا يہ مشورہ كہ يوسف كو اس كنويں ميں ڈالا جائے جو آنے جانے والے قافلوں كے راستے ميں ہو_ اس مشورہ كے مقابلہ ميں تھا كہ اسكو جنگل و بيابان ميں اكيلا چھوڑا جائے (او اطرحوہ ارضاً) نيز ساتھيہ بھى تصريح كرنا كہ كوئي نہ كوئي قافلہ اسكو پالے گا_ ( يلتقطہ بعض السيارة) يہ بات دلالت كرتى ہے كہ وہ نہيں چاہتا تھا كہ يوسفعليه‌السلام كى زندگى تلف ہوجائے_

۵_ لاوى كى طرف سے جس كنويں كے بارے ميں مشورہ ديا گيا تھا كہ اس ميں يوسفعليه‌السلام كو ڈالا جائے وہ معين و مخصوص كنواں تھا_القوه فى غيبت الجب

(الجب ) ميں جو الف لام ہے ظاہر يہ ہے كہ يہ عہد ذہنى ہے يعنى وہ كنواں پہلے سے معين و مشخص تھا_

۶_ لاوي، يوسفعليه‌السلام كو كنويں ميں ڈال دينے كو يوسفعليه‌السلام تك قافلوں كى رسائي كا پيش خيمہ سمجھتا تھا اور اس بات كو اسكى موت سے نجات كا ذريعہ ديكھ رہا تھا_يلتقطه بعض السيارة

التقاط ( يلتقطة) كا مصدر ہے جو پانا يا حاصل كرنے كے معنى ميں آتا ہے_

۷_(عن على بن الحسين عليه‌السلام ... قال كبيرهم '' و لا تقتلوا يوسف '' و لكن '' القوه فى غيابت الجب ''(۱)

امام سجادعليه‌السلام سے روايت ہے كہ ان كے بڑے بھائي نے كہا كہ يوسفعليه‌السلام كو قتل نہ كرنا بلكہ اسكو كنويں كى مخفى جگہ ميں ڈال دينا_

۸_عن ابى جعفر عليه‌السلام ... فقال لاوى لا يجوز قتله و نغيبه عن ابينا (۲)

پھر لاوى نے كہا كہ انكا قتل كرنا جائز نہيں ہے ليكن اسكو ہم اپنے والد گرامى سے دورديتے ہيں _

برادران يوسف :برادران يوسف كى سازش ۱، ۲، ۳، ۴

روايت : ۷، ۸لاوى :

____________________

۱) علل الشرائع ، ص ۴۷، ح۱، ب۴۱; نور الثقلين ، ج ۲، ص ۴۱۳ ، ح ۱۷_

۲) تفسير قمى ، ج ۱ ص ۳۴۰; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۴۱۵، ح ۱۹_

۳۸۵

لاوى اور يوسفعليه‌السلام ۳;لاوى اور يوسفعليه‌السلام كا جلا وطن ہونا ۲; لاوى اور يوسفعليه‌السلام كا قتل ۱، ۴;لاوى اوريوسفعليه‌السلام كى نجات ۴،۶;لاوى كا مشورہ ۱، ۳، ۵، ۸;لاوى كى فكر ۲; لاوى كے مشورے كا فلسفہ ۴، ۶

يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام كا قصّہ ۱، ۲، ۳، ۴، ۶، ۷، ۸; يوسفعليه‌السلام كنويں ميں ۳،۷;يوسفعليه‌السلام كے خلاف سازش ۱، ۲، ۳; يوسف كے كنويں كا قصّہ ۵

آیت ۱۱

( قَالُواْ يَا أَبَانَا مَا لَكَ لاَ تَأْمَنَّا عَلَى يُوسُفَ وَإِنَّا لَهُ لَنَاصِحُونَ )

ان لوگوں نے يعقوب سے كہا كہ بابا كيا بات ہے كہ آپ يوسف كے بارے ميں ہم پر بھروسہ نہيں كرتے ہيں حالانكہ ہم ان پر شفقت كرنے والے ہيں (۱۱)

۱_ لاوى كا يہ مشورہ كہ (يوسفعليه‌السلام كو قتل نہ كيا جائے اور اسكو كنويں ميں ڈالا جائے) دوسرے بھائيوں نے قبول كرليا اور ان لوگوں كے مور تائيد واقع ہوا _لا تقتلوا يوسف و القوه فى غيبت الجب قالوا ىا بانا مالك

يعقوبعليه‌السلام كے سامنے ( تمام بھائيوں كا حاضر ہونا اور ) يوسفعليه‌السلام كو چراگاہوں كى طرف لے جانے كے ليے ان كو راضى كرنا _ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ لاوى كا يہ مشورہ (القوہ فى غيبت الجب ) آخر ى بات تھى جسكو لاوى نےبيان كيا تھااور سب نے اسكو قبول كيا_

۲_ يعقوبعليه‌السلام ، ہميشہ يوسفعليه‌السلام كے خلاف ان كے بھائيوں كے مكر و فريب سے پريشان تھے_

ىا بانا مالك لا تأمنّا على يوسف

۳_ يعقوبعليه‌السلام ، يوسفعليه‌السلام كو ان كے بھائيوں كے سپرد كرنے سے ہميشہ اجتناب كرتے تھے_

مالك لا تأمنّا على يوسف

۴_ يعقوبعليه‌السلام سے يوسفعليه‌السلام كو لے جانا تا كہ(اپنى سازش كو عملى جامہ پہنائيں ) برادران يوسف كے ليے ايك بنيادى اور اساسى مشكل تھى _قالوا ىأبانامالك لا تأمنّا على يوسف

۵_ برادران يوسف كا باپ سے يوسفعليه‌السلام كو لے جانے كے ليے اسكى رضايت حاصل كرنے كيلئے زمينہ ہموار كرنا _

ىأبانا مالك لا تأمنّا على يوسف

۶_ يعقوبعليه‌السلام كى اولاد جھوٹ و مكر پر اتر آئي تا كہ حضرت

۳۸۶

يعقوب(ع) كا اعتماد حاصل كريں اور وہ يوسفعليه‌السلام كو ان كے سپرد كرنے پر راضى ہوجائيں _و انا له لناصحون

۷_ يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں نے يعقوبعليه‌السلام كے سامنے شكايت كى اور اس بات پر تنقيد كى كہ وہ يوسفعليه‌السلام كى نسبت ہم پر اعتماد نہيں كرتے ہيںقالوا ى أبانا مالك لا تأمنّا

۸_ يعقوبعليه‌السلام كے بيٹوں نے ان كے حضور يوسفعليه‌السلام سے اپنى خير خواہى كے بارے ميں تاكيد كى _

مالك لا تأمنّا على يوسف و انا له لناصحون

۹_ يعقوبعليه‌السلام كے بيٹے ان سے اظہار محبت كر كے اور ان كے احساسات كو ابھار كر ان كو فريب دينا چاہتے تھے_

قالوا ى أبانا مالك لا تأمنّا على يوسف

مذكورہ بالا تفسير ( ىأبانا) اے ہمارے والد گرامى اور (مالك لا تأمنّا ...) '' آپ كو كياہو گيا ہے كہ يوسفعليه‌السلام كے بارے ميں ہم پر بے اعتمادى كر رہے ہيں '' سے حاصل ہوئي ہے_

۱۰_ حسد ، انسان كو جھوٹ بولنا اور اپنے نزديك اور محبوب ترين شخص كے ساتھ مكرو فريب جيسے گناہ كرنے پر مجبور كرتا ہے_قالوا ىأبانا مالك لا تأمنّا على يوسف و انا له لناصحون

برادارن يوسف :برادارن يوسفعليه‌السلام اور لاوى كا مشورہ ۱; برادران يوسف(ع) اور يعقوبعليه‌السلام كا راضى ہونا ۵، ۶; برادران يوسف(ع) اور يعقوبعليه‌السلام ۷، ۸، ۹; برادران يوسف(ع) اور يوسفعليه‌السلام ۷; برادران يوسف(ع) سے بے اعتمادى ۷; برادران يوسف(ع) كا برتاؤ ۹; برادران يوسفعليه‌السلام كا جھوٹ بولنا ۶; برادران يوسفعليه‌السلام كا خير خواہى كرنے كا اظہار كرنا ۸;برادران يوسف(ع) كا شكوہ ۷; برادران يوسف(ع) كا محبت كا اظہار كرنا ۹;برادران يوسفعليه‌السلام كا مكر ۹;برادران يوسف(ع) كى سازش ۴ ،۵، ۶،۹

جھوٹ:جھوٹ كے اسباب ۱۰

حسد :حسد كے آثار ۱۰

عزير و اقارب :عزير و اقارب سے مكركرنا ۱۰

گناہ :گناہ كے عوامل ۱۰

لاوى :لاوى كے مشورے كا قبول ہونا ۱

۳۸۷

مكر :مكر كا سبب ۱۰

يعقوبعليه‌السلام :حضرت يعقوبعليه‌السلام اور برادران يوسف ۳; يعقوبعليه‌السلام اور برادران يوسف(ع) كى سازش ۲; يعقوبعليه‌السلام كى پريشانى ۲; يعقوبعليه‌السلام و يوسفعليه‌السلام ۳

يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام كا قصّہ ۱، ۳، ۴، ۵، ۶، ۷، ۸، ۹; يوسفعليه‌السلام كا كنويں ميں ہونا ۱;يوسفعليه‌السلام كے خلاف سازش ۲، ۴

آیت ۱۲

( أَرْسِلْهُ مَعَنَا غَداً يَرْتَعْ وَيَلْعَبْ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ )

كل ہمارے ساتھ بھيج ديجئے كچھ كھائے پئے اور كھيلے اور ہم تو اس كى حفاظت كرنے والے موجود ہى ہيں (۱۲)

۱_ يعقوبعليه‌السلام كے بيٹوں نے يوسفعليه‌السلام كے خلاف اپنى سازش كو عملى كرنے كے ليے ان سے چاہا كہ يوسفعليه‌السلام كو ہمارے ساتھ چراگاہ كى طرف بھيجيں _ارسله معنا غدا

۲_ يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں نے اس كے خلاف سازش كو عملى جامہ پہنانے كے ليے آپس ميں صلاح و مشورہ اور اپنے باپ سے گفتگو كرنے كے دوسرے دن كو معين كيا _اذ قالوا قالوا ى أبانا ارسله معنا غدا

۳_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي اپنے ناپاك اور ناروا منصوبے كو حضرت يوسف(ع) كے خلاف عملى جامہ پہنانے كے لئے جلدى ميں تھے اور اسميں انتظار كو مناسب نہيں سمجھتے تھے_ارسله معنا غدا

مذكورہ بالا معنى ان بھائيوں كى اس وضاحت سے (كہ كل يوسفعليه‌السلام كو ہمارے ساتھ بھيج ديجيئے) استفادہ ہوتاہے_

۴_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي اپنى اس اظہار محبت كے ساتھ كہ يوسفعليه‌السلام كى جسمانى ضروريات كو پورا كرنے كے بہانے (سير و تفريح و گھومنا پھرنا اور كھيل كودكے ليے جانا ) اپنى خيرخواہى كو ثابت كرنا چاہتے تھے_

و انا له لناصحون ، ارسله معنا غدا ً يرتع و يلعب

رتع ( يرتع) كا مصدر ہے_ بہت زيادہ كھانے پينے كى چيزوں سے استفادہ كرنا اور باغوں كے پھلوں كا نوش كرنا ، كھيتى اور چراگاہوں ميں جانا _

۵_ برادارن يوسف(ع) ، يوسفعليه‌السلام كو گھومنے پھرنے كى ضرورت اور سير و تفريح گاہ ميں كھانا كھلانے كا بہانے بنا كو اسكو

۳۸۸

جنگل بياباں ميں لے جانا چاہتے تھے اور يعقوبعليه‌السلام سے دور كرنا چاہتے تھے_ارسله معنا غداً يرتع و يلعب

۶_ حضرت يوسف،عليه‌السلام بھائيوں كى اس كے خلاف سازش كے وقت بچبن يا نوجوانى كے سن ميں تھے_

ارسله معنا غداً يرتع و يلعب

مذكورہ بالا معنى ( يلعب)'' كھيل كو ے دگا ''سے حاصل ہوا ہے كيونكہ كھيل كو دكے لفظ كو معمولاً بچوں يا نوجوانوں كے ليے استعمال كيا جاتا ہے_

۷_ كھلى اور سر سبز جگہوں پر جانا، كھيل و كود اور گھومنا پھر نا يہ بچوں كيطبعى ضرورت ہے_

و انا له لناصحون ، ارسله معنا غداً يرتع و يلعب

۸_ يعقوبعليه‌السلام كے سامنے ان كے بيٹوں نے حضرت يوسفعليه‌السلام كى حفاظت اور نگہدارى كو بہت زيادہ تاكيد كے ساتھ اپنى گردن پر ليا _و انا له لحافظون

جملہ اسميہ ميں (انّ) اور لام تاكيد سے بہت زيادہ تاكيد حاصل ہوتى ہے_

۹_ يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں كا نامناسب عمل ( سازش كرنا ، جھوٹ بولنا ، فريب و دغہ كرنا ) ان ميں شيطان كے نفود سے پيدا ہوا تھا_ان الشيطان للانسان عدو مبين اقتلوا يوسف ارسله معنا غداً يرتع و يلعب

۱۰_ انسانوں ميں شيطان كا نفود اور بغض و نفاق ، جھوٹ بولنے اور دغہ و فريب دينے اور غلط قسم كى ناروا سازشيں كرنے كى ترغيب دينا، يہ انسانوں كے ساتھ اس كى واضح دشمنى كا ثبوت ہے_

ان الشيطان للانسان عدو مبين اقتلوا يوسف ارسله معنا غداً يرتع و يلعب و انا له لحافظون

۱۱_عن ابى جعفر فقالوا كما حكى الله عزوجل '' ارسله معنا غداً يرتع و يلعب '' اى يرعى الغنم و يلعب '' (۱)

امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے _ جسطرح خداوند متعال نے ذكر فرمايا اسى طرح برادران يوسف(ع) نے كہا :

'' ارسله معنا غداً يرتع و يلعب ''

اسكو ہمارے ساتھ بھيجنا تا كہ بھيڑ ، بكريوں كو چرائے اور كھيلے كودے_

انسان :انسان كے دشمن ۱۰

____________________

۱) تفسير قمى ، ۱ ، ص ۳۴۰; بحار الانوار ، ج ۱۲، ص ۲۱۸، ح ۱

۳۸۹

برادران يوسف :برادران يوسف اور يعقوبعليه‌السلام ۸; برادران يوسف اور يوسفعليه‌السلام ۵،۸; برادران يوسف اور يوسفعليه‌السلام كى ضروريات ۴;برادران يوسف كا جلدى كرنا ۳; برادران يوسف كا وعدہ دينا ۸; برادران يوسف كى خيرخواہى كااظہار ۴;برادران يوسف كى خواہشات ۱۱;برادران يوسف كى سازش ۱، ۳، ۴، ۶; برادران يوسف كى سازش كا پيش خيمہ ۵; برادران يوسف كى سازش كا سرچشمہ۹; برادران يوسف كى سازش كا وقت ۲; برادران يوسف كى محبت كااظہار ۴;برادران يوسف كى نامناسب حركات ۹; براردان يوسف(ع) كے جھوٹ بولنے كا سبب۹; برادران يوسف(ع) كے مكرو فريب كا سبب۹

بچہ :بچہ كى ضروريات ۷

تفريح :سبزہ زار ميں تفريح كرنا ۷

جھوٹ:جھوٹ كى تشويق ۱۰

روايت: ۱۱

شيطان :شيطان كا كردار ۱۰; شيطان كا نفود ۱۰; شيطان كى دشمنى كے آثار ۱۰;شيطان كے نفود كے آثار ۹

ضرورتيں :سير و تفريح كى ضرورت ۵، ۷; كھيل كود كى ضرورت ۵،۷

كھيل كود:سبزہ زار ميں كھيل كود كرنا ۷

مكر :مكر و فريب كى تشويق ۱۰

نفاق :نفاق كى تشويق ۱۰

نفسيات:بچے كى نفسيات۷

يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام كا بچپن ۶;يوسفعليه‌السلام كا چوپانى كرنا ۱۱; يوسفعليه‌السلام كا قصّہ ۱، ۲، ۳، ۴، ۵، ۶، ۷، ۸ ، ۱۱;يوسفعليه‌السلام كا كھيلنا ۱۱;يوسفعليه‌السلام كو ہمراہ لے جانا ۱; يوسفعليه‌السلام كى حفاظت ۸;يوسفعليه‌السلام كى مادى ضروريات ۵;يوسف(ع) كى نوجوانى ۶; يوسفعليه‌السلام كے خلاف سازش ۱، ۲، ۳، ۶

۳۹۰

آیت ۱۳

( قَالَ إِنِّي لَيَحْزُنُنِي أَن تَذْهَبُواْ بِهِ وَأَخَافُ أَن يَأْكُلَهُ الذِّئْبُ وَأَنتُمْ عَنْهُ غَافِلُونَ )

يعقوب نے كہا كہ مجھے اس كا لے جانا تكليف پہنچاتا ہے اور ميں ڈرتاہوں كہ كہيں اسے بھيڑيا نہ كھا جائے اور تم غافل ہى رہ جائو (۱۳)

۱_ يعقوبعليه‌السلام ، يوسفعليه‌السلام كو ان كے بھائيوں كے ساتھ بھيجنے پر راضى نہيں تھے اور اس سے وہ پرہيز كرنا چاہتے تھے_

قال انى ليحزننى ان تذهبوا به

۲_ حضرت يعقوبعليه‌السلام كے ليے يوسفعليه‌السلام كے فراق و جدائي كا غم ان كو بھائيوں كے ساتھ بھيجنے سے روكتا تھا_

مالك لا تأمنّا قال انى ليحزننى ان تذهبوا به

۳_ يعقوبعليه‌السلام اپنے بيٹے يوسفعليه‌السلام سے بہت ہى محبت كرتے تھے اور ان كى جدائي سے پريشان اور محزون ہوتے تھے_قال انى ليحزننى ان تذهبوا به

۴_ يعقوبعليه‌السلام نے يوسفعليه‌السلام كے بارے ميں اپنے بيٹوں پر عدم اعتمادى ركھنے كے باوجود اس كا اظہار نہيں كيا_

قال انى ليحزننى ان تذهبوا به و اخاف ان يأكله الذئب

۵_ حضرت يعقوبعليه‌السلام كا يوسفعليه‌السلام كو اپنے بيٹوں كے ہمراہ نہ بھيجنے كے دلائل ميں سے ايك دليل، يوسفعليه‌السلام كى جان پر بھيڑيوں كے حملہ كا خوف تھا_قال انى اخاف ان ياكله الذئب

۶_ عصر يعقوبعليه‌السلام ميں كنعان كے اطراف اور چراگاہوں ميں لوگوں پر بھيڑيوں كا حملہ ممكن اور مشہور تھا_

اخاف ان ياكله الذئب و انتم عنه غافلون

۷_صحرا ميں يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں كا يوسفعليه‌السلام كى حفاظت سے غافل ہوجانا، يعقوبعليه‌السلام كے ليے غير متوقع نہيں تھا_اخاف ان يأكله الذئب و انتم عنه غافلون

۸_ '' عن ابى عبدالله عليه‌السلام ' 'قال : ان بنى يعقوب لما سألوا اباهم يعقوب ان يأذن ليوسف فى الخروج معهم قال لهم '' انى اخاف ان ياكله الذئب و انتم عنه غافلون ''

۳۹۱

قرّب يعقوب لهم العلّة اعتلوا بها فى يوسف(ع) (۱)

امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ فرماتے ہيں جب يعقوبعليه‌السلام كے بيٹوں نے اپنے باپ سے يوسفعليه‌السلام كے بارے ميں اجازت لى تا كہ يوسفعليه‌السلام كو شہر سے باہر اپنے ساتھ لے جائيں تو ان كے باپ نے كہا : كہ ميں ڈرتاہوں كہ بھيڑيا اس كو كھانہ جائے اور تم اس كى حفاظت سے غفلت بر تو پس يعقوبعليه‌السلام نے يوسف(ع) كے نہ لانے كا جو بہانہ انہوں نے بنايا تھا ان كے ذہن ميں ڈال ديا_

۹_عن على بن الحسين عليه‌السلام ... قال يعقوب عليه‌السلام ( انى ليحزننى ان تذهبوا به و اخاف ان يأكله الذئب) فأنتزعه حذراً عليه من ان يكون البلوى من الله عزوجل على يعقوب فى يوسف خاصّه (۲)

امام سجادعليه‌السلام سے روايت ہے آپ فرماتے ہيں يعقوبعليه‌السلام نے ( اپنے بيٹوں ) سے كہا ( كہ تمہارا يوسفعليه‌السلام كو لے جانا مجھے غمزدہ اور محزون كرتا ہے كيونكہ ڈرتا ہوں كہ اسكو بھيريا نہ كھا جائے پھر يوسفعليه‌السلام كو ان كے ہاتھوں سے واپس لے ليا كيونكہ ان كو يہ خوف تھا كہ جو مصيبت خدا كى طرف سے اس پر آنے والى تھي( خصوصا يوسفعليه‌السلام كے بارے ميں ) ان پر نازل نہ ہوجائے_

احساسات :پدرى احساسات ۳//برادران يوسفعليه‌السلام :برادران يوسف اور يوسفعليه‌السلام ۷; برادران يوسف كا عذر ۸; برادران يوسف كى غفلت ۷//روايت :۸،۹//سرزمين :سرزمين كنعان ميں بھيڑيے كا خطرہ ۶

يعقوبعليه‌السلام :يعقوبعليه‌السلام اور برادارن يوسف ۴، ۹; يعقوبعليه‌السلام اور برادران يوسف كى خواہشات ۱، ۵; يعقوبعليه‌السلام اور يوسفعليه‌السلام ۵;يعقوب اور يوسفعليه‌السلام كى جدائي ۳ ; يعقوبعليه‌السلام كا بہانہ گيرى ۱، ۲، ۵;يعقوب(ع) كا حزن و غم ۲، ۳; يعقوبعليه‌السلام كا خوف ۵; يعقوبعليه‌السلام كا قصّہ ۱، ۲، ۳ ،۴، ۵;يعقوبعليه‌السلام كى برادران يوسف(ع) سے بے اعتمادى ۴;يعقوبعليه‌السلام كى مخالفت كے دلائل ۵; يعقوبعليه‌السلام كى يوسفعليه‌السلام سے محبت ۳; يعقوبعليه‌السلام كے زمانہ ميں بھيڑيوں كا خطرہ ۶; يعقوبعليه‌السلام كے غم زدہ ہونے كا فلسفہ ۹;يعقوبعليه‌السلام يوسفعليه‌السلام كى جدائي ميں ۲

يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام كابھڑيے كا لقمہ بننے كاخوف ۹; يوسفعليه‌السلام كا قصّہ ۱، ۲، ۳، ۴، ۷، ۸ ، ۹; يوسفعليه‌السلام كى حفاظت ۵، ۷

____________________

۱)علل الشرائع ، ص ۳۵۸ ح ۵۶، ب ۳۷۰: نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۴۱۵، ح ۲۰ _۲) علل الشرائع ، ص ۴۷، ح ۱ ، ب ۴۱ ; نور الثقلين ج ۲ ، ص ۴۱۲، ح ۱۷_

۳۹۲

آیت ۱۴

( قَالُواْ لَئِنْ أَكَلَهُ الذِّئْبُ وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّا إِذاً لَّخَاسِرُونَ )

اور ان لوگوں نے كہا كہ اگر اسے بھيڑيا كھا گيا اور ہم سب اس كے بھائي ہى ہيں تو ہم بڑے خسارہ والوں ميں ہوجائيں گے (۱۴)

۱_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي متحد اور طاقتور گروہ تھے_و نحن عصبة

۲_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي اپنے طاقتور ہونے اور كثريت پر مغرور تھے_لئن اكله الذئب و نحن عصبه

۳_ يعقوبعليه‌السلام كے بيٹے اپنى زيادہ قدرت و طاقت كو ياد كر كے ان كى پريشانى (يوسفعليه‌السلام پر بھيڑيوں كا حملہ ) كو بے جا خيال كيا _اخاف قالوا لئن اكله الذئب و نحن عصبه

۴_ برادران يوسف(ع) ،يوسفعليه‌السلام كى حفاظت نہ كرنے پر اپنى بے لياقتى كے معترف تھے_

لئن اكله الذئب و نحن عصبة انا اذاً لخاسرون

۵_ يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں نے اپنے باپ كى موجودگى ميں يوسفعليه‌السلام كى ہلاكت كو اپنے ليے تباہى و بربادى ظاہر كيا_

انا اذاً لخاسرون

برادران يوسفعليه‌السلام :برادران يوسف(ع) اور يعقوب(ع) ۳، ۵; برادران يوسف(ع) اور يوسفعليه‌السلام كى محافظت ۴; برادران يوسف(ع) اور يوسفعليه‌السلام كى ہلاكت ۵;برادران يوسف(ع) كا اتحاد ۱; برادران يوسف(ع) كا تكبر ۲; برادران يوسف(ع) كا نقصان اٹھانا ۵; برادران يوسف(ع) كى فكر ۵;برادران يوسف(ع) كى قدرت ۱، ۳; برادران يوسف(ع) كى كثرت ۲

يعقوبعليه‌السلام :يعقوبعليه‌السلام كو خطرے كا احساس ۳; يعقوبعليه‌السلام كى پريشانى ۳

يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام كا قصّہ ۳، ۴، ۵

۳۹۳

آیت ۱۵

( فَلَمَّا ذَهَبُواْ بِهِ وَأَجْمَعُواْ أَن يَجْعَلُوهُ فِي غَيَابَةِ الْجُبِّ وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِ لَتُنَبِّئَنَّهُم بِأَمْرِهِمْ هَـذَا وَهُمْ لاَ يَشْعُرُونَ )

اس كے بعد جب وہ سب يوسف كو لے گئے اور يہ طے كرليا كہ انھيں اندھے كنويں ميں ڈال ديں اور ہم نے يوسف كى طرف وحى كردى كہ عنقريب تم ان كو اس سازش سے باخبر كروگے اور انھيں خيال بھى نہ ہوگا(۱۵)

۱_ يعقوبعليه‌السلام كے بيٹوں نے اپنے دھو كے اور مكارى سے يوسفعليه‌السلام كو اپنے ساتھ لے جانے پر ان كو راضى كرليا_

انا له لحافظون فلما ذهبوا به

۲_ انبياءعليه‌السلام كے ليے ممكن ہے كہ وہ دوسروں كى فكر وسوچ سے بے خبر ہوں _

انا له لحافظون فلما ذهبوا به و اجمعوا ان يجعلوه فى غيابت الجب

۳_ الله كے ابنياءعليه‌السلام بھى نا اہل لوگوں كے مكر و فريب اور ان پر اعتماد نہ كرنے سےمحفوظ نہيں تھے_

انا له لحافظون فلما ذهبوا به و اجمعوا ان يجعلوه فى غيابت الجب

۴_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي اسكوصحرا ميں لے جانے سے پہلے اس كے انجام و عاقبت كے متعلق قطعى طور پر متفق نہيں تھے_فلما ذهبوا به و اجمعو

اجماع كا لفظ( اجمعوا ) كا مصدر ہے_ اسكا معنى '' را ى اور عقيدہ ميں متفق ہونا نيز فيصلہ كرنا اور كسى كام كو انجام دينے كے ليے آمادہ ہونا '' ہيں اور مذكورہ بالا تفسير معنى اول كو مد نظر ركھتے ہوئے كى گئي ہے_

۵_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي اس كے خلاف سازش ميں اسكو قتل كرنے سے پرہيز كر رہے تھے اور وہ چاہتے تھے كہ وہ زندہ رہ جائے_و القوه فى غيابت الجب و اجمعوا ان

يجعلوه فى غيابت الجب

برادران يوسف چاہتے تھے كہ اسكو كنويں ميں ركھ ديں نہ يہ كہ اسے كنويں ميں ڈال ديں اس سے ظاہر ہوتا ہے كہ وہ اسكو زندہ ركھنے كى كوشش ميں تھے_

۶_ يوسفعليه‌السلام كے تمام بھائيوں نے اسكو ہمراہ لے جانے كے بعد اسكو كنويں كے تاريك طاقچے ميں ركھنے كے ليے اپنے آپ كو آمادہ كيا_فلما ذهبوا به و اجمعوا ان يجعلوه فى غيابت الجب

۳۹۴

مذكورہ تفسير ميں (اجماع) كا معنى فيصلہ كرنے اور كام كو انجام دينے كے ليے مہيا ہونے كاليا گيا ہے يہ بات قابل ذكر ہے كہگذشتہ آيات ۹، ۱۰، ۱۱; اس معنى كى تائيد كرتى ہيں _

۷_ برادران يوسفعليه‌السلام كا حضرت يوسف(ع) كو كنويں ميں ركھے جانے كى حالت كا منظر بہت ہى برا اور غمزدہ و غمگين تھا_فلما ذهبوا به و اجمعوا ان يجعلوه فى غيابت الجب

(لما) حرف شرط ہے اور اسكا جواب، آيت شريفہ ميں ذكر نہيں ہوا اسكا جواب ذكر نہ كرنے كا مقصد يہ تھا كہ وہ وقت جس وقت يوسفعليه‌السلام كو كنويں ميں ركھا جارہا تھا بہت ہى برا اور دل كودكھانے والا تھا _ يعنيجس وقت يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں نے يہ فيصلہ كر ليا كہ اسكو كنويں ميں ركھ ديں تو يہ ايسى حالت ہے كہ اس كے سننے كى طاقت ركھنا بہت ہى مشكل ہے_

۸_ خداوند متعال نے يوسفعليه‌السلام كو وحى كے ذريعے كنعان كے كنويں سے نجات اور بھائيوں سے دوبارہ ملاقات كى نويد و خوشخبرى دي_و اوحينا اليه لتنبّئنّهم بأمرهم هذ

جملہ (لتنبّئنّهم ) (بے شك تو اس واقعہ كى اپنے بھائيوں سے ياد آورى كرے گا) يوسفعليه‌السلام كى كنويں سے نجات پر دلالت كرتا ہے نيز اس بات كى حكايت كرتا ہے كہ تو آيندہ اپنے بھائيوں سے ملاقات كرے گا_

۹_ خداوند متعال كى يوسفعليه‌السلام كو كنعان كے كنويں ميں وحى كرنا، اسكى خاص عنايت و مہربانى تھى _

ان يجعلوه فى غيابت الجب و اوحينا اليه

۱۰_يوسف،عليه‌السلام بچپن كى عمر ميں وحى كو دريافت كرنے كى صلاحيت ركھتے تھے_

فلّما ذهبوا به ...واوحيناإليه

۱۱_ وحى الہى كو دريافت اور سمجھنے كے ليے كسى خاص سن كى ضرورت نہيں _و اوحينا اليه

۱۲_ يوسفعليه‌السلام ، بچپن ميں ہى نبوت كے مقام پر فائز ہوئے_و اوحينا اليه

۱۳_ يوسفعليه‌السلام كا كنعان كے كنويں كے واقعہ كى بھائيوں كو يادآورى كرانا، يوسفعليه‌السلام كو خداوند متعال كى طرف سے وحى كا اصل مقصد تھا_واوحينا اليه لتنبّئنّهم بأمرهم هذا و هم لا يشعرون

۱۴_ خداوند متعال نے يوسفعليه‌السلام كو يہ خبر دى كہ تيرى اپنے بھائيوں سے آيندہ ملاقات، چاہ كنعان كے واقعہ كے كافى مدت بعد ہوگى _لتنبّئنّهم بأمرهم هذا و هم لا يشعرون

۳۹۵

(و هم لا يشعرون ) جملہ حاليہ (لتنبّئنّ ) كے ساتھ متعلق ہے_ يعنى تو ان كو خبر دے گا درحالانكہ وہ متوجہ نہيں ہوں گے ( يعنى تمہيں نہيں پہچانتے ہوں گے ) يعنى برادران يوسف ميں سے كوئي بھى آيندہ ملاقات كے وقت اسكو نہيں پہچان سكے گا اس سے معلوم ہوتا ہے كہ يہ ملاقات كافى مدت كے بعدہوگى _

۱۵_ وحى الہى كے مضامينميں سے كچھ يہ بھى تھا كہ دوبارہ ملاقات ميں يوسفعليه‌السلام اپنے بھائيوں پر تسلّط اور قدرت ركھتا ہوگا_و اوحينا اليه لتنبّئنّهم بأمرهم هذا و هم لا يشعرون

يہ كہ برادران يوسف ميں سے كوئي بھى آيندہ ملاقات ميں ان كو نہيں پہچان سكے گا مذكورہ وجوہات كے علاوہ ايك اور وجہ بھى ہو سكتى ہے وہ يہ كہ خداوند متعال جملہ ( و ہم لا يشعرون ) سے يوسفعليه‌السلام كو يہ بتانا چاہتا ہے كہ تم اسوقت اس درجہ و مقام پر فائز ہوگے كہ تيرے بھائي اس كا تصور بھى نہيں كرسكتے يہاں تك كہ وہ احتمال ديں كہ تم ان كے بھائي ہو_

۱۶_ برادران يوسف، وحى الہى كو سننے اور محسوس كرنے پر قدرت نہيں ركھتے تھے_و اوحينا اليه و هم لا يشعرون

مذكورہ بالا تفسير اس صورت ميں ہے كہ (و ہم لا يشعرون) كا جملہ جو حال ہے وہ فعل (اوحينا) كے ساتھ متعلق ہو تو اس صورت ميں ( و ہم لا يشعرون ) كا معنى يوں ہوگا كہ وہ لوگ ہمارى يوسفعليه‌السلام كو جو وحى ہوئي اسكو نہيں سمجھ رہے تھے_

۱۷_'' قال ابوحمزه : فقلت لعلى بن الحسين(ع) : ابن كم كان يوسف يوم القوه فى الجب''؟فقال : ابن تسع سنين (۱)

ابوحمزہ كہتے ہيں كہ ميں نے امام سجادعليه‌السلام سے عرض كى كہ جب حضرت يوسفعليه‌السلام كو كنويں ميں ڈالا گيا تو وہ كتنے سال كے تھے ، توانہوں نے فرمايا وہ نو سال كے تھے_

۱۸_''قال رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم لما القى يوسف فى الجب اتاه جبرئيل عليه‌السلام فقال له : يا غلام ، من القاك فى هذا الجب ؟ قال : اخوتى _ قال : و لم ؟ قال : لمودّة ابى ايّاى حسدونى (۲)

____________________

۱) علل الشرائع ، ص ۴۸، ح ۱ ، ب ۴۱ ; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۴۱۴ ، ح ۱۷_

۲) الدر المنثور ، ج ۴ ، ص ۵۱۱_

۳۹۶

رسالت مأبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا كہ جب يوسفعليه‌السلام كو كنويں ميں ڈالا گيا تو جبرئيلعليه‌السلام ان كے پاس تشريف لائے اور كہا : اے جوان : كس نے تمہيں اس كنويں ميں ڈالا ہے؟ تو انہوں نے جواب ديا : ميرے بھائيوں نے پھر جبرئيل نے كہا كيوں ؟ تو انہوں نے جواب ديا كيونكہ ميرے والد گرامى مجھ سے زيادہ محبت كرتے تھے اسى وجہ سے وہ مجھے سے حسد كرتے تھے_

۱۹_عن ابى جعفر عليه‌السلام فى قوله '' لتنبّئنّهم بأمرهم هذا و هم لا يشعرون '' يقول لا يشعرون انك انت يوسف (۱)

امام باقرعليه‌السلام خداوند متعال كے اس قول (لتنبّئنّهم و هم لا يشعرون ) كے بارے ميں روايت ہے كہ آپ فرماتے ہيں خداوند متعال يہ فرما رہا ہے يعنيوہ نہيں جانتےكہ تم وہى يوسف ہو_

۲۰_'' عن على بن الحسين عليه‌السلام ... فانطلقوا به مسرعين مخافة ان يأخذه منهم ولا يدفعه اليهم (۲)

امام سجادعليه‌السلام سے روايت ہے كہ يوسفعليه‌السلام كے بھائي يوسفعليه‌السلام كو جلدى سے لے گئے ايسا نہ ہو كہ يعقوبعليه‌السلام ان كے ہاتھوں سے اسكو لے ليں اور ان كو واپس نہ ديں _

الله تعالى :الله تعالى كى پيشگوئي ۱۴;الله تعالى كى خوشخبرياں ۸; الله تعالى كا فضل ۹

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام اور لا علمى ۲;انبياءعليه‌السلام كا نا اہل لوگوں پر اعتماد ۳;انبياءعليه‌السلام كى عصمت كى حدود ۳;انبياء كے دھو كہ كھانے كا امكان ۳;انبياءعليه‌السلام كے علم كا دائرہ ۲

براردان يوسف :برادران يوسف اور وحى كا ادراك ۱۶; برادران يوسف اور يعقوبعليه‌السلام ۱; برادران يوسف اور يوسفعليه‌السلام ۱۹، ۲۰; برادران يوسف اور يوسفعليه‌السلام كا قتل ۵ ; برادران يوسف اور يوسفعليه‌السلام كى عاقبت ۴;برادران يوسف كا جھوٹ بولنا ۱; برادران يوسف كا عاجز ہونا ۱۶; برادران يوسف كا فيصلہ ۴;برادران يوسف كا مكر و فريب۱;برادران يوسف كى جہالت ۱۹; برادران يوسف كى سازش ۵، ۶، ۲۰

روايت : ۱۷، ۱۸، ۱۹، ۲۰نبوّت :بچپن مين نبوت ۱۲وحى :وحى كے شرائط ۱۱; بچپنے ميں وحى ۱۰، ۱۱

يعقوبعليه‌السلام : يعقوبعليه‌السلام كا راضى ہونا ۱

____________________

۱) تفسير قمى ، ج ۱ ، ص ۳۴۰; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۴۱۶، ح ۲۵

۲) علل الشرائع ، ص ۴۷، ح ۱ ، ب ۴۱; نور الثقلين ، ج ۲ ، ص ۴۱۳ ، ح ۱۷_

۳۹۷

يوسفعليه‌السلام :يوسفعليه‌السلام اور برادران ۱۳; يوسفعليه‌السلام اور بھائيوں سے ملاقات ۸، ۴،۱۵ ;يوسفعليه‌السلام پر فضل و كرم ۹;يوسف كا بچپنا ۱۰، ۱۲; يوسفعليه‌السلام كا قصّہ ۱، ۴، ۵، ۶، ۷، ۸، ۹، ۱۳ ، ۱۴ ، ۱۵، ۱۷، ۱۸، ۱۹، ۲۰;يوسفعليه‌السلام كا كنويں ميں جانا ۹، ۱۸;يوسف كا كنويں ميں گرائے جانے كے وقت سن ۱۷;يوسفعليه‌السلام كو سازش سے كنويں ميں ڈالنا ۶، ۷; يوسف(ع) كو نجات كى بشارت ۸;يوسفعليه‌السلام كو وحى ۸، ۹، ۱۰، ۱۳، ۱۴، ۱۵، ۱۶;يوسفعليه‌السلام كى جبرئيل سے گفتگو ۱۸;يوسفعليه‌السلام كى حكومت ۱۵ ; يوسفعليه‌السلام كى صلاحيت ۱۰; يوسفعليه‌السلام كى نبوت ۱۲; يوسفعليه‌السلام كے خلاف سازش ۵، ۶;يوسفعليه‌السلام كے مقامات ۱۰، ۱۲

آیت ۱۶

( وَجَاؤُواْ أَبَاهُمْ عِشَاء يَبْكُونَ )

اور وہ لوگ رات كے وقت باپ كے پاس روتے پيٹتے آئے (۱۶)

۱_ يعقوبعليه‌السلام كے بيٹے، يوسفعليه‌السلام كو كنويں ميں چھوڑنے كے بعد روتے ہوئے اپنے باپ كے پاس آئے_

و جاء و أباهم عشاء ً يبكون

۲_ يوسفعليه‌السلام كے بھائي اپنے جھوٹے واقعہ كو حق جلوہ دينے كے ليے بڑى دير سے شام كے قريب اپنے والد گرامى كے پاس حاضر ہوئے_و جاء و أباهم عشاء ً يبكون

(عشا ) رات كى شروع كى تاريكى كو كہا جاتا ہے_ بعض اہل لغت نے كہا ہے كہ (عشا ) اول مغرب سے لے كر رات تيسرے حصے تك كو كہتے ہيں _ قرآن مجيد ميں جھوٹے قصّہ كے بيان كا وقت (شروع رات كا وقت بتايا گيا ہے) مذكورہ تفسير ميں اسى بات كى طرف اشارہ ہے_

۳_ رونا اور چيخ و پكار، صداقت و حقانيت كى دليل نہيں ہوسكتى _وجاء و آباهم عشاءً يبكون

۴_ بھائي كى جدائي اور اس كے قتل ہونے پر رونا جائز ہے _جاء و آباهم عشاءً يبكون

اگر چہ برادران يوسف كے افعال و گفتار، احكام شرعى كى دليل نہيں بن سكتے _ ليكن اسى وجہ سے كہ يہ عمل (بھائي كى جدائي پر رونا ) يعقوب نبىعليه‌السلام كے سامنے انجام ہوا اور انہوں نے اس عمل پر سرزنش نہيں كى اس سے معلوم ہوتا ہے كہ وہ اس عمل كو حرام اور ناپسند نہيں سمجھتے تھے _

۳۹۸

احكام : ۴

برادر :برادر كے قتل پر رونا ۴

برادران يوسف :برادران يوسف اور يعقوبعليه‌السلام ۱، ۲;برادران يوسف كا رات كو لوٹنا ۲; برادران يوسف كا رونا ۱; برادران يوسف كى سازش ۲

حقانيت :حقانيت كے دلائل ۳

صداقت :صداقت كے دلائل ۳

گريہ :گريہ كا جائز ہونا ۴;گريہ كے آثار ۳;گريہ كے احكام ۴

يوسفعليه‌السلام :يوسف كا قصّہ ۱، ۲

آیت ۱۷

( قَالُواْ يَا أَبَانَا إِنَّا ذَهَبْنَا نَسْتَبِقُ وَتَرَكْنَا يُوسُفَ عِندَ مَتَاعِنَا فَأَكَلَهُ الذِّئْبُ وَمَا أَنتَ بِمُؤْمِنٍ لِّنَا وَلَوْ كُنَّا صَادِقِينَ )

كہنے لگے بابا ہم دوڑ لگانے چلے گئے اور يوسف كو اپنے سامان كے پاس چھوڑ ديا تو تو ايك بھيڑيا آكر انھيں كھا گيا اور آپ ہمارى بات كا يقين نہ كريں گے چاہے ہم كتنے ہى سچے كيوں نہ ہوں (۱۷)

۱_ برادران يوسف(ع) نے مكمل اتفاق رائے كے ساتھ يعقوب عليہ السلام كے سامنے آنے سے پہلے اپنى جھوٹى بنائي ہوئي داستان كو بنايا اور سنوا را تا كہ يعقوب(ع) كے سامنے پيش كريں _قالوا يا بانا ذهبنا فا كله الذئب

يہ بات واضح ہے كہ يعقوبعليه‌السلام كے تمام بيٹوں نے باپ كے سامنے منہ نہيں كھولا بلكہ ان ميں سے ايك نے ان سے بات كى ، ليكن اس جھوٹى بات كى نسبت تمام كى طرف دى گئي ہے لہذا(قالوا ) كا لفظ استعمال كيا گيا _ اس سے معلوم ہوتا ہے كہ پہلے انہوں نے جھوٹى باتوں كو بناكر آپس ميں اتفاق كرليا تھا اور اس پر اتفاق نظر كرليا تھا_

۲_ يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں نے اپنے والد گرامى يعقوب عليہ السلام كو يوسفعليه‌السلام كا بھيڑے كا لقمہ بن جانے كے بارے ميں جھوٹى خبر دى _قالوا أكله الذئب

۳_ برادران يوسف كا يہ ايك جھوٹا بہانہ تھا كہ وہ دوڑ كے مقابلے اور بھاگ دوڑ ميں مشغول ہونے كى وجہ سے يوسفعليه‌السلام سے غافل ہوگئے اور وہ بھيڑے كا لقمہ بن گيا _يا بانا ذهبنا نستبق و تركنا يوسف عند متاعنا

۳۹۹

( استباق ) كا معنى مقابلہ كرنا اور ايك دوسرے سے آگے برھ جانا ہے اور (نستبق ) كا جملہ (ذہبنا) ميں فاعل (نا ) كے ليے حال ہے تو اس صورت ميں (ذہبنا نستبق) كا معنى يوں ہوگا كہ ہم جارہے تھے اور اس دوسرے كے ساتھ دوڑلگا رہے تھے _جانا اور مقابلہ كرنا يہ تير انداز ى يا گھوڑا سوراى كے مقابلوں كے ساتھ سازگار نہيں ہے بلكہ اس سے مراد ، دوڑنے كا مقابلہ ہے _

۴_ يعقوبعليه‌السلام كے دين ميں دوڑ لگانے كا مقابلہ جائز اور حضرتعليه‌السلام كے زمانے ميں رائج تھا_

قالوا يا بانا إنّا ذهبنا نستبق

۵_ يوسفعليه‌السلام كے بھائيوں نے اپنے بنائے ہوئے قصّے (يوسفعليه‌السلام كا بھيڑيے كا لقمہ بننا ) ميں با دل ناخواستہ يوسفعليه‌السلام كى حفاظت ميں كوتاہى كرنے كا اعتراف كيا_انّا له لحافظون ذهبنا نستبق فا كله الذئب

۶_ يعقوب عليہ السّلام نے اپنے بيٹوں كے اس دعوى (اسكا بھيڑے كالقمہ بن جانا ) كو قبول نہ كيا اور نہ ہى اس پر يقين كيا_و ما أنت بمومن لنا

۷_ يعقوبعليه‌السلام كے بيٹوں نے حضرت يعقوبعليه‌السلام كواپنى داستان ميں يقين نہ كرنے كى شكايت كى _

و ما أنت بمؤمن لنا و لو كنّا صادقين

(ولو كنّا صادقين) كو اگر جملہ ( و ما أنت بمؤمن لنا ) كے ساتھ ملاديں تو معنى يہ ہوگا _ كہ اگر ہم يوسفعليه‌السلام كے بارے ميں حقيقت بھى كہيں تو آپ قبول نہيں كريں گے اور اگر جھوٹ بھى بوليں تب بھى قبول نہيں كريں گے _ يہ دونوں صورتيں آپ كے ليے كوئي فرق نہيں كرتيں يہ يعقوبعليه‌السلام كے بيٹوں كى بات تھى كہ وہ اپنے باپ پر تہمت لگار ہےتھے كہ آپ ہمارى بات پركبھى بھى يقين نہيں كريں گے_

۸_ برادران يوسف(ع) ،اپنے جھوٹے قصے كى يعقوب عليہ السلام كے سامنے منظر كشى اور انہيں باور كرانے ميں ناكام ہونے پرمطمئن تھے_و ما أنت بمؤمن لنا و لو كنّا صادقين

( ايمان ) كسى كى تصديق كرنا اور اس كے دعوى پر يقين كرنا كے معنى ميں آتا ہے _ اور جملہ اسميہ ميں بازائدہ كو ذكر كرنا تاكيد پر دلالت كرتا ہے اور

۴۰۰