تفسير راہنما جلد ۸

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 971

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 971
مشاہدے: 196377
ڈاؤنلوڈ: 3900


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 971 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 196377 / ڈاؤنلوڈ: 3900
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 8

مؤلف:
اردو

۴_ قرآن كے ليے علم الہى كا سرچشمہ ہونا دليل ہے كہ غير خدا اس كے مثل لانے سے عاجز ہے_

فان لم يستجيبوا لكم فاعلموا انما انزل بعلم الله

(فالم يستجيوا لكم فاعلموا ) كا جملہ جہاں علت اثباتى يعنى (قرآن كا خدا كى طرف سے ہونے پر دليل قائم كرنا) كو بيان كررہاہے وہاں علت ثبوتى (يعنى بشر،قرں كى مثل لانے سے عاجزى كے راز و سبب) كى بھى حقانيت كررہاہے_

۵ _ خداوند متعال كے سواء كوئي معبود يكتا نہيں ہے _فاعلموا ا ن لا اله الا هو

۶_ قرآن كى مثل لانے پر عاجز ہونا يہ دليل ہے كہ خدائے لايزا ل يكتاہے _ اور كوئي معبود سوائے اس كے لائق عبادت نہيں ہے _فالم يستجيبوا لكم فاعلموا ا ن لا اله الا هو

(ان لا اله الا هو ) كا جملہ خداوند ذو الجلال كى وحدانيت كو بتانے كے ساتھ ساتھ توحيد عبادى كى ضرورت كو بتاتاہے_ اور ''انما انزل ...'' پر عطف ہے لہذا يہ ''فان لم يستجيبوا'' كے ليے جزائے شرط ہوگا اور يہ اس بات كى طرف اشارہ كرتاہے كہ قرآن كى مثل لانے پر بشر عاجز ہے _ يہ دليل ہے كہ خداوند متعال وحدہ لا شريك ہے _

۷_ قرآن معجزہ اور رسآلت مابصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت پر دليل ہے _ام يقولون افترىه فالم يستجيبوا لكم فاعلموا انّما انزل بعلم الله

۸_خداوند متعال كے سامنے سر تسليم خم ہونا اسلام و توحيد الہى اور قرآن كا خداوند كى طرف سے ہونااس پر اعتقاد ركھنا ضرورى ہے_فالّم يستجيبوا لكم فهل ا نتم مسلمون

جملہ ''فھل ا نتم ...'' ميں استفہام امر اور رغبت دلانے كے ليے بيان كيا گيا ہے يعنى فاسلموا ..._يعنى فاسلموا

۹_تمام مخلوق كا قرآن كى مثل لانے پر عاجز ہونا يہ دليل ہے _ كہ اسلام كو قبول كريں اور خداوند متعال كے سامنے سر تسليم خم ہوجائيں _فالّم يستجيبوا لكم فهل ا نتم مسلمون

مذكورہ معنى اس حرف (فائ) سے ليا گيا ہے _ جس نے جملہ '' ہل انتم ...'' كو جملہ'' فالّم يستجيبوا'' پر تفريع كيا ہے_

۱۰_ خداوند متعال نے مشركين كو قرآن كے خدا كى طرف سے نازل ہونے پر توجہ دلاكر اسلام اور قرآن مجيد پر ايمان لانے كى دعوت دى _فالّم يستجيبوا لكم فاعلموا فهل ا نتم مسلمون

۴۱

اسلام :اسلام كے قبول كرنے كى اہميت ۸; اسلام كى دعوت ۱۰ ; قبول اسلام كے دلائل ۹

اعداد:دس كا عدد ۱

انسان :انسانوں كا عاجز ہونا ۱ ، ۶ ، ۹

ايمان :اسلام پر ايمان ۱۰ ; قرآن پر ايمان ۱۰

تسليم :خداوند متعال كو تسليم كرنے كى اہميت ۸ ; خداوند متعال كو تسليم كرنے كے دلائل ۹

توحيد :توحيد كو قبول كرنے كى اہميت ۸ ; توحيد عبادى ۵ ; توحيد عبادى كى علامتيں ۶

جھوٹے خدا:جھوٹے خداؤں كا عاجز ہونا۱

خدا:خداوند متعال كى خصوصيات ۵ ; خداوند متعال كا متوجہ كرنا۱۰ ; علم الہى كى نشانياں ۲ ، ۳ ، ۴

قرآن مجيد :قرآن مجيد كے بے مثل و مثال ہونے كے آثار ۶ ، ۹ قرآن مجيد كے وحى خدا ہونے كے آثار ۱۰ ، قرآن كا اعجاز ۱ ; قرآن مجيد كا بے مثل ہونا۱، ۳ ، قرآن مجيد كے بے مثال ہونے پر دلائل ۴ ; قرآن مجيد كا وحى ہونے پر دلائل ۳ ; ۴ قرآن مجيد كا معجزہ ہونا ۷ ; قرآن مجيد كا سرچشمہ ۳ ،۴ ; قرآن مجيد كا وحى ہونا ۲ ، ۸; قرآن مجيد كى خصوصيات ۲ ; قرآن مجيد كے ليے ہم مثل بنانا ۱

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :محمد مصطفىصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت پر دلائل ۷ ; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا معجزہ ۷

مشركين:مشركين كو دعوت دينا ۱۰ ; مشركين اور قرآن مجيد ۱۰

نظريہ كائنات:كائنات كے بارے ميں توحيدى نظريہ

۴۲

آیت ۱۵

( مَن كَانَ يُرِيدُ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا نُوَفِّ إِلَيْهِمْ أَعْمَالَهُمْ فِيهَا وَهُمْ فِيهَا لاَ يُبْخَسُونَ )

جو شخص زندگانى دنيا اور اس كى زينت ہى چاہتا ہے ہم اسكے اعمال كا پورا پورا حساب يہيں كرديتے ہيں اور كسى طرح كى كمى نہيں كرتے ہيں (۱۵)

۱ _ دنيا كى نعمتيں اور اس كى زينت كو حاصل كرنے كيلئے كوشش كرنا اسى دنيا ميں نتيجہ بخش ہے اور اس كا فائدہ بغير كسى كمى كے انسان كو پہنچتاہے_من كان يريد الحياة الدنيا و زينتها نؤف اليهم اعمالهم فيها و هم فيها لا يبخسون

توفية ( نوف) كا مصدر ہے _جو مكمل طور سے ادا كرنے كے معنى ميں ہے _ (اعمال ) سے مراد اعمال كا نتيجہ اور اسكا ثمرہ ہے_(بخس ) نقص كے معنى ميں ہے -(لا يبخسون) كا معنى يہ ہے كہ اس كے حق كى ادائيگى ميں كوئي كمى واقع نہ ہوگي_

۲_ دنياوى نعمتوں كے حصول كے ليے ضرورى نہيں ہے_ كہ انسان خداوند متعال كى نسبت صحيح عقيدہ ركھتا ہو اور دين حق كو صحيح طريقے پر قبول كرتاہو_من يريد الحىوة الدنيا و زينتها نوف اليهم اعمالهم

گذشتہ آيت اور بعد كى آيت سے يہى معلوم ہوتاہے كہ ( من كان ...) كا مصداق كفار اور مشركين ہيں _

۳_ دنياوى نعمتوں كا حصول انسان كى اپنى كوششوں پرمنحصر ہے_ نہ وہ اميديں جو وہ اميديں تہ زن اميدوں پر جو وہ اپنے دل ميں ليے ہوئے ہيں _من كان يريد نوفّ اليهم ا عمالهم

قرآن نے يہ نہيں كہا ( كہ ہر كوئي جو دنيا كى تمنا ركھتاہے _ اسكو ہم عطا كريں گے ) بلكہ لفظ (اعمالہم) صراحت سے يہ بتاتاہے كہ خداوند دنيا كے طالب كو اسكى اپنى كوشش كا ثمرہ عطا كرتاہے_ اس سے معلوم ہوتاہے كہ دنيا كے حصول كے ليے جو چيز كار ساز ہے وہ اس كى اپنى كوشش ہے_

۴ _ كائنات پر خداوند متعال كى حاكميت اور اسكے عوامل

۴۳

اور اسباب _نوفّ اليهم اعمالهم فيه

يہ واضح بات ہے كہ دنيا كے مادى اسباب انسان كى كوشش كو ثمر آور كرنے ميں مؤثر ہوتے ہيں _ ليكن خداوند متعال اس آيت (نوف اليہم اعمالہم ) كہ ان كى كوشش كا ثمرہ ان كو دوں گا_ اور ثمرہ دينے كى نسبت اپنى طرف دينا يہ دليل ہے كہ كائنات پراسكى حاكميت ہے_

۵ _ حق داروں كو ان كا حق عدل الہى كے مطابق ديا جائيگا_نوف اليهم اعمالهم و هم فيها لايبخسون

۶_ كوششوں كا نتيجہ اور ثمرہ انسان كے اعمال كا پرتو ہے_نوف اليهم ا عمالهم

( اعمال) كے لفظ كا ذكر كرنا اور اس سے نتيجے اور ثمرہ كا ارادہ كرنا_ يہ در حقيقت وہى عمل و كوشش ہے _ جو خود انسان بجالاتاہے_

۷_ انسانوں كى كوشش كو ثمر آور كرنا _ يہ سنت الہى ميں سے ہے _نوفّ اليهم اعمالهم فيها و هم فيها لا يبخسون

۸_ بعثت كے زمانے كے مشركين اپنى دنيا پرستى اور اسكى ظاہرى رونق كے سبب قرآن پر ايمان نہيں لائے اور اسكو پيغمبر اسلام كى طرف سے گھڑا ہوا كلام سمجھا_ام يقولون افترىه _ من كا ن پديد الحياة الدنيا و زينته

مشركين كو توحيد كى دعوت دينے اور واضح دليليں قائم كرنے كے بعد ان كى دنيا پرستى اور ظاہرى چمك دھمك كى طرف انكے ميلان كو بيان كرنا ان اسباب كى طرف اشارہ ہے جن كى وجہ سے مشركين كفر اختيار كرنے پر مصر تھے يعنى قرآن كى حقانيت پر واضح و روشن دليلوں كے موجود ہونے كے باوجود بھى قرآنى حقائق كو مشركين كا قبول نہ كرنا ان كى دنياپرستى پر دليل ہے _

۹_دنياپرستى اور اس كے تجملات توحيد اور رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت اور قرآن پر ايمان لانے سے مانع ہيں _

فاعلموا انما انزل بعلم الله و ا ن لا اله الا هو فهل ا نتم مسلمون ، من كان يريد الحى وة الدنيا و زينته

۱۰_ لوگوں كے كام كى اجرت بغير كسى كمى كے دينا ضرورى ہے_نوف اليهم اعمالهم و هم فيها لا يبخسون

( و ہم فيہا لا يبخسون ...) جملہحاليہ اس علت كو بيان كررہا ہے كہ خداوند عالم نے اپنے ليے ضرورى قرار ديا ہے كہ وہ محنت و كوشش كا مكمل اجر عطا كرےگا يعنى كيونكہ يہ مناسب نہيں ہے كہ كسى كے حق كى ادائيگى ميں كمى كى جائے لہذا خداوند عالم انسان كے اعمال كا پورا پورا بدلہ دے گا _

۴۴

۱۱ _ دنيا ميں نيك اور پسنديدہ اعمال كا ثمر آور ہونا يہ سنت الہى ہے_نوفّ اليهم اعمالهم و هم فيها لا يبخسون

جملہ (نوف اليہم اعمالہم ...) ميں اعمال سے مراد ممكن ہے كہ نيك اعمال ہوں _ مثلاً غربيوں كى سرپرستى كرنا ، مظلوموں كى مدد كرنا ، اور يہ بھى احتمال ہے كہ روزمرہ زندگى كى روزى كى تلاش مراد ہو_ مثلاً تجارت ، صنعت و يہ بھى ممكن ہے _ كہ تمام كام مراد ہوں خورہ وہ نيك اعمال ہوں _ يا متعارف اور رائج اعمال ہوں _ قابل دكر ہے كہ آنے والى آيت (حبط ما ضعوا فيہا و باطل ما كانوا يعملون) تيسرے معنى كى تاييد كرتى ہے _

۱۲ _ نيك اعمال كا اگر مقصد يہ ہو كہ اسكا پھل دنيا ميں ملے _ تو اسكا نتيجہ بھى فقط دنيا ہى ميں پائے گا _

من كان يريد الحياة الدنيا و زينتها نوف اليهم اعمالهم فيه

آرزو:آرزو كا اثر ۳

افتراء:حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر بہتان ۸

امكانات مادي:دنياوى آسائشوں كا حصول ۲; دنيا كى آسائشوں كے حصول كش كوشش ; امكانات ہادى كے حصول كے اسباب

ايمان :قرآن مجيد پر ايمان لانے كے موانع ۹ : رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانے كے موانع ۹پيدائش مخلوقات كا حاكم :۴

توحيد:توحيد كو قبول كرنے ميں موانع ۹

تجمل پسندى :تجمل پسندى كے آثار ۸ ، ۹

حقوق :حقوق دينے ميں عدالت ۵

خدا:خداوند متعال كى حاكميت ۴ : خدامتعال كى سنتيں ۷، ۱۱; خداوند متعال كى عدالت ۵

دنيا كا حصول :دنيا كے حصول كے آثار ۸ ، ۹

دين :دين ميں نقصان كى پہچان ۹

زينت:دنياوى زينتيں ۱

۴۵

عقيدہ :عقيدہ كے آثار ۲

عمل :عملكے آثار ۱ ، ۳ ، ۶ ، ۷ ; پسنديدہ عمل كے آثار۱۱ ; پسنديدہ عمل كا دنياميں پھل ۱۲ ;عمل كامجسم ہونا ۶

قرآن :قرآن مجيد كو جھٹلانے كے اسباب ۸

كام :كام كى اجرت كى اہميت ۱۰

مادى اسباب :مادى اسباب كا حاكم۴

مزدور:مزدور كى مزدورى كا ادا كرنا ۱۰

مزدورى :مزدورى دينے ميں عدالت ۱۰

مشركين :صدر اسلام كے مشركين كى بہتان تراشى ۸ ; صدر اسلام كے مشركين كى تجمل پسنديدى ۸ ; صدر اسلام كے مشركين كا دنياوى حصول۸ ; صدر اسلام كے مشركين اور قرآن ۸ ; صدر اسلام كے مشركين اور رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۸

آیت ۱۶

( أُوْلَـئِكَ الَّذِينَ لَيْسَ لَهُمْ فِي الآخِرَةِ إِلاَّ النَّارُ وَحَبِطَ مَا صَنَعُواْ فِيهَا وَبَاطِلٌ مَّا كَانُواْ يَعْمَلُونَ )

اور يہى وہ ہيں جن كے لئے آخرت ميں جہنم كے علاوہ كچھ نہيں ہے اور ان كے سارے كاروبار برباد ہوگئي ہيں اور سارے اعمال باطل و بے اثر ہوگئے ہيں (۱۶)

۱ _ دنيا كے طالب كافر جو دنيا كى رونق سے دل لگائے ہوئے ہيں _ آخرت ميں ان كو جہنم كى آگ كے سوا كچھ نہيں ملے گا_

من كان يريد الحياة الدنيا و زينتها اولئك الذين ليس لهم فى الآخرة الا النار

۲ _ آخرت ميں سعادت ، دنيا پرستى اور اسكى رونق سے منہ موڑنے ميں ہے_

من كان يريد الحياة الدنيا اولئك الذين ليس لهم فى الآخرة الا النار

۳ _ دنيا پسند اور اسكى ظاہرى رونق سے دل لگائے ہوئے

۴۶

لوگوں كے اعمال آخرت ميں ضبط ہوجائيں گے اور خداوند متعال كے نزديك انكى كوئي قيمت نہيں ہے_

اولئك ...و حبط ما صنعوا فيه

(فيہا ) كى ضمير (الحياة الدنيا ) كى طرف لوٹتى ہے _ لفظ ( حبط) كا ظرف ( فى الآخرة) ہے _ جو اس سے پہلے ذكر ہوا ہے _ اصل ميں عبارت يوں ہے _(و حبط فى الآخرة ما ضعوا فى الدنيا ) كيونكہ لفظ (ضيعة) كا معنى نيك عمل ہے _اس وجہ سے (ما ضعوا) كا معنى بھى نيك اعمال ہوں گے_ يعنى محتاجوں كا ہاتھ پكرنا و غيرہ اور (ماكانوا) سے مراد وہ كام ہيں جو روزمرہ كى زندگى كے ليے انسان انجام ديتاہے _ مثلاً تجارت و غيرہ كرنا _

۴ _ اگر دنيا ميں انسان كے اعمال ميں الہى پہلو نہ پايا جاتا ہيں تو آخرت ميں اسكى كوئي قيمت ہوگى اور نہ ثمر آور ہوگا_

اولئك باطل ما كانوا يعملون

۵ _عن امير المؤمنين عليه‌السلام انه قرا '' اولئك الذين ليس لهم فى الآخرة الا النار ثم قال: كيف ا ستطيع الصبر على نار لو قذفت بشررة الى الارض لاحرقت نبتها؟ (۱)

مولا ئے كائنات امير المؤمنين على ابن ابى طالب سے روايت ہے كہ جب حضرتعليه‌السلام نے اس آيت (اولئك الذين ليس لهم فى الآخرة الاالنار ...) كى تلاوت فرمائي تو حضرت نے يہ جملہ فرمايا كہ ميں كس طرح اس آگ كو برداشت كرسكتاہوں جسكى ايك چنگارى اگر زمين پر گر جائے _ تو جو بھى روئے زمين پر اگنے والى چيزيں ہيں ان سب كو جلا دے گي

اہميتيں :اہميت كا معيار ۴

جہنم:آتش جہنم كا ہولناك ہونا۵

دنيا كے طالب :دنيا كے طالب كے پسنديدہ عمل كا بے قيمتى ہونا ۳

دنيا كى طلب:دنيا كى طلب كے آثار ۱ ، ۳

روايت: ۵زہد:زہد كے آثار۲

سعادت:اخروى سعادت كا پيش خيمہ ۲

عمل :آخرت كے ليے عمل كى قيمت ۴ ; عمل كے ضبط ہونے كے اسباب ۳

____________________

۱) امالى صدوق ص ۴۹۶ ح ۷ ، مجلس ۹۰ ، بحار الانوار ج/۴۰ ص ۳۴۶ ح ۲۹_

۴۷

قيامت :قيامت ميں اعمال كا ضبط ہونا ۳

كفار :كافروں كے ليے جہنم ۱ ; كافر دنيا كے طالب ۱

نيت:نيت كے آثار ۴

آیت ۱۷

( أَفَمَن كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ وَمِن قَبْلِهِ كِتَابُ مُوسَى إَمَاماً وَرَحْمَةً أُوْلَـئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمَن يَكْفُرْ بِهِ مِنَ الأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ فَلاَ تَكُ فِي مِرْيَةٍ مِّنْهُ إِنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ وَلَـكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لاَ يُؤْمِنُونَ )

كيا جو شخص اپنے رب كى طرف سے كھلے دليل ركھتا ہے اور اس كے پيچھے اس كا گواہ بھى ہے اور اس كے پہلے موسى كى كتاب گواہى دے رہى ہے جو قوم كے لئے پيشوا اور رحمت تھى _ وہ افترا كرے گا بيشك صاحبان ايمان اسى پر ايمان ركھتے ہيں اور جو لوگ اس كا انكار كرتے ہيں ان كا ٹھكانا جہنم ہے تو خبردار تم اس قرآن كى طرف سے شك ميں مبتلا نہ ہونا_ يہ خدا كى طرف سے برحق ہے اگر چہ اكثر لوگ اس پر ايمان نہيں لاتے ہيں (-۱۷)

۱_ انسانوں كے بعض گروہ كا بصيرت الہى سے سرفراز ہونا قرآن مجيد كى حقانيت اور خدا كى طرف سے نازل ہونے كى واضع اور روشن دليل ہے_افمن كان على بينة من ربه

(بينہّ) كا معنى روشن دليل ہے _ اس پر دليل وہ مربوط آيات ہيں جو پہلے ذكر ہوئي ہيں اور جو جملات بعد ميں ذكر ہوئے ہيں _ مثلاً(انه الحق من ربك ) يہ قرآن مجيد كے برحق اور خدا كى طرف سے ہونے كو ثابت كرتے ہيں _ لفظ (من) جملہ (أفمن كان ) ميں مبتداء ہے اور اسكى خبر (كمن ليس كذلك ...) كى مانند شبہ جملہ ہے _ تو معنى يوں ہوگا ( فمن كان ...) تو كيا جو شخص بصيرت الہى سے مالامال ہے وہ قرآن كى حقانيت پر واضح دليل ركھتاہے كيا يہ

۴۸

اس كى مانند ہے جو اس طرح نہيں ہے_

۲ _ خود قرآن مجيد، اپنے صحيح اور سچے ہونے پر دليل ہے_و يتلوه شاهد منه

(شاہد) سے مراد كيا ہے_ اسميں چند نظريے ہيں ممكن ہے_ جملہ ( و من قبلہ كتاب موسى ) اسكى تائيدكرے كہ شاہد سے مراد خو د قرآن مجيد ہو كيونكہ قرآن مجيد حق اور الہى ہے _ اس آيت كى روشنى ميں كہ (انہ الحق من ربك) (تُلُوّا) مصدر يتلو ہے _ جو پيچھے آنے كے معنى ميں ہے يعنى شاہد كا پيچھے پيچھے آنا _ يہ كناية ہے كہ شاہد تائيد اور مدد كرنے والا ہے _ اور (يتلوہ) كى ضمير '' من '' كى طرف لوٹتى ہے اور '' منہ'' كى ضمير ''ربّ'' كى طرف لوٹتى ہے _ اسى بناپر جملہ (أفمن يتلوہ شاہد منہ) يعنى وہ جو (بيّنہ) كے علاوہ قرآن كى گواہى سے بہرہ مند ہے كيا وہ اس كے مانند ہے جو ايسا نہيں رہے _

۳ _ خداوند متعال كى طرف بصيرت حاصل كرنے والے ، قرآن كى حقانيت اور اسكى راہنمائي اور اس كے گواہ ہونے كو درك كرتے ہيں اور وہ اس بات آگاہ بھى ہيں _أفمن كان على بيّنة من ربه و يتلوه شاهد منه

يہ بات واضح ہے كہ ايمان والے اور بے ايمان مساوى نہيں ہيں _ قرآن مجيد كى روشنى ميں كہ ارشاد ہوتاہے _ (أفمن يتلوہ شاہد منہ) كَمَنْ ليس كذلك تنہا وجود قرآن گواہ نہيں بلكہ قرآن كو سمجھنا اور نہ سمجھنا بھى ان دو گروہ ميں تفريق كا سبب ہے _

۴_ انسان كا بابصيرت اور روشن دل ہونا_ خدا كى ربوبيت كا پرتو ہے _أفمن كان على بينة من ربه

۵_ توريت، قرآن مجيد كى حقانيت پر دليل ہے_و يتلوه من قبله كتاب موسى

(كتاب ) كا لفظ ( شاہد) كے لفظ پر عطف ہے_ اور (قبلہ ) كى ضمير شاہد كى طرف لوٹتى ہے _

۶_ توريت نزول قرآن كى بشارت ديتى ہے_و من قبله كتاب موسى

۷_خداوند متعال كى طرف سے جن كو بصيرت عطا كى گئي ہے وہ توريت كا حقانيت قرآن پر دليل ہونے كو بآسانى سمجھ ليتے ہيں _أفمن كان على بينه من ربه و من قبله كتاب موسى

۸_ توريت وہ كتاب ہے_ جو حضرت موسى عليہ السلام پر نازل ہوئي _و من قبله كتاب موسى

۹_ توريت پيشوا ، لوگوں كى راہنمائي كرنے والى اور لوگوں پر رحمت ك

۴۹

سبب ہے _و من قبله كتاب موسى اماماً و رحمةً

۱۰_ انسانوں كو چاہيئے كہ آسمانى كتابوں كو اپنا رہبر و راہنما قرار ديں _و من قبله كتاب موسى اماماً و رحمةً

۱۱ _ پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم حقانيت قرآن پر خدا كى طرف سے بصيرت ركھتے تھے_ اور خدا كى طرف سے كتاب الہى ہونے پر گواہ اور توريت كے حقائق سے بھى باخبرتھے_أفمن كان على بينة من ربه و من قبله كتاب موسي

بعض مفسرين نے( من كان على بينة) كا واضح مصداق رسالت مآب كو قرا ر ديا ہے اور اسكى تائيد كے ليے جملہ ( فلا تك ...) كولاتے ہيں _

۱۲ _ وہ لوگ جو خدا كى طرف سے بصيرت ركھتے ہيں _ وہ قرآن پر ايمان لاتے ہيں _

أفمن كان على بينة اولئك يؤمنون به

(بہ ) ضمير كا مرجع گذشتہ آيت كى روشنى سے(ا م يقولون افترائ) اور بعد والى آيات سے قرآن مجيد ہے_

۱۳ _ قرآن كے منكر خواہ كسى بھى فرقے - (يہود ، نصارى ، مشركين ) سے ہوں جہنم كى آگ ميں ڈالے جائيں گے_

و من يكفر به من الاحزاب فالنار موعده

اگر (الا حزاب) ميں الف لام كو عہدى مانيں تو يہ مشركين ، يہود ، اور نصارى كى طرف اشارہ ہوگا_ اور اگر (الف لام) كو استغراقى بھى مانيں تو مذكورہ فرقے اسكا واضع مصداق ہوں گے _

۱۴ _ ہر فرقے كے لوگوں (يہود، نصارى ، مشركين) پر واجب ہے _كہ قرآن پر ايمان لائيں

و من يكفر به من الا حزاب فالنار موعده

۱۵_ قرآن كے صحيح اور سچے ہونے كے بارے ميں كوئي بھى شك و شبہہ ہو تو اسے دل سے نكالنا ضرورى ہے _

فلا تك فى مرية منه

(منہ) كى ضمير سے مراد (قرآن مجيد) ہے _ اور (فلا تك ...) جو فعل مخاطب كا جملہ ہے اس سے ہو ايك انسان مراد ہے_

۱۶_جو بھى قرآن كى صداقت ميں شك و شبھہ كرے گا جہنم كى آگ ميں گرفتار ہوگا _

فالنار موعده فلا تك فى مرية منه

۱۷_خداوند عالم سے بصيرت كى دعاّ قرآن مجيد اور اسميں بيان كيے گئے حقائق پر توجہ اور توريت كا مطالعہ قرآن كى حقانيت كے بارے ميں شك و شبہ است دور كرتے كے اسباب ہيں _يہ مسلم بات ہے كہ شك و شبہہ ،يقين اور علم كى

۵۰

طرح اسكا تعلق دل سے ہے _ يہ كسى كے امر يا نہى كرنے سے وجود ميں آتے ہيں اور نہ ہى معدوم ہوتے ہيں _پس جملہ ( فلا تك فى مرية منہ ) يعنى قرآن كى حقانيت ميں شك نہ كرو يہ جملہ ارشادى ہے _ يعنى ان چيزوں كو بيان كرتا ہے كہ جس سے شك و شبہہ دور ہوجاتاہے اور وہ وہى حقائق ہيں جو صدر آيات ميں بيان كيے گئے ہيں _

۱۸_ قرآن مكمل طور سے حق ہے اور باطل كےليے اسميں كوئي راستہ نہيں ہے_انه الحق- الف لام جو ( الحق ) ميں ہے تمام صفات كو اپنے اندر ليے ہوئے ہے_ يعنى استغراقى ہے يہ قرآن كے كمال پر دلالت كرتاہے_

۱۹_جب قرآن مجيد خدا كى طرف سے ہے اور باطل كى اس ميں جگہ كوئي نہيں ہے تو اس كے صحيح اور سچا ہونے كے بارے ميں شك و شبھہ كرنا مناسب نہيں ہے_فلا تك فى مرية عندإنه الحق من ربك

جملہ (إنہ الحق من ربك ) يہ -(فلا تك) كے ليے دليل كى مثل ہے _

۲۰_ قرآن مجيد خداوند متعال كى طرف سے كتاب اور اسكى ربوبيت كا ايك جلوہ ہے _إنّه الحق من ربك

۲۱ _ اكثر لوگ قرآن پر ايمان نہيں لائيں گے_و لكن أكثر الناس لا يؤمنون

مذكورہ معنى اسوقت ليا جاسكتاہے كہ لفظ (الناس) كے الف لام كو استغراق فرض كريں _

۲۲_ اكثر لوگ اس بصيرت سے جو حقانيت قرآن كے بارے ميں راہنمائي كرتى ہے بے بہرہ ہيں _

أفمن كان على بيّنة من ربه و لكن اكثرالناس لايؤمنون

۲۳ _ بعثت كے زمانے ميں اكثر لوگوں نے قرآن پر ايمان لانے سے انكار كيا _و لكن اكثر الناس لا يؤمنون

مذكورہ معنى اس صورت ميں ليا جاسكتاہے _ جب (النّاس) كے الف لام كو عہد حضورى مانيں _ تو اس سے ان لوگوں كى طرف اشارہ ہوگا جو سورہ ہود كى آيات كے نزول كے وقت زندگى بسر كررہے تھے_

۲۴_سئل ابوالحسن الرضا عليه‌السلام عن قول الله عزوجل: (أفمن كان على بيّنة من ربّه و يتلوه شاهد منه'' فقال امير المؤمنين صلوات الله عليه الشاهد على رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم على بيّنة من ربّه (۱)

امام رضا عليہ السلام سے اس قول خدا عزوجل كے بارے ميں سوال ہوا(أفمن كان على بيّنة من ربة ...) توحضرت نے فرمايا امير المؤمنين على

____________________

۱) كافى ج۸ ; ص ۲۶ ح ۴ ; نورالثقلين ج/ ۲ ص ۳۴۷ ; ح ۴۷_

۵۱

ابن ابى طالبعليه‌السلام خدا كادرود و سلام ان پر ہو _ يہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر شاہد ہيں اور خود رسول اللهصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خدا كى طرف سے روشن دليل ہيں _

۲۵_عن الحسين بن على عليه‌السلام فى قوله : ( و يتلوه شاهد منه ) قال : الشاهد هو محمد صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم (۲)

امام حسين عليہ السلام سے جب اس آيت ( و يتلوہ شاہد منہ ) كے بارے ميں سوال ہوا _ تو فرمايا شاہد سے مراد محمد رسول اللهصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہيں _

۲۶_''عن ا مير المومنين عليه‌السلام فى قوله تعالى : و من يكفر به من الا حزاب فالنّار موعده'' يعنى الحجود به والعصيان له'' (۱) حضرت امير المؤمنينعليه‌السلام سے روايت ہے _ آيت شريفہ ميں كفر سے مراد انكار اور نافرمانى ہے_

آسمانى كتابيں :آسمانى كتابوں كى اہميت ۱۰ ; آسمانى كتابوں كى راہنمائي ۱۰

اكثريت :جہلا كى اكثريت ۲۲; صدر اسلام ميں لوگوں كى اكثريت كا كفر ۲۳

امام علىعليه‌السلام :امام علىعليه‌السلام كا مقام و منزلت ۲۴

اہل جہنم: ۱۳

ايمان :حقانيت قرآن پر ايمان ۱۵ ; قرن پر ايمان ۱۴ ; قرآن پر ايمان كے اسباب ۱۷

بشارت :نزول قرآن كى بشارت ۶

بصيرت:بصيرت كے آثار ۱۲ ; اہل بصيرت كا ادراك ۷ ; اہل بصيرت ۱۱ ; اہل بصيرت اور توريت ۷ ; اہل بصيرت اور قرآن ۱،۳ ، ۱۲ ; بصيرت كى طرف توجہ كى اہميت ۱۷ ; اہل بصيرت اور ايمان ۱۲ ; بصيرت سے بے بہرہ لوگوں كى اكثريت ۲۲ ; بصيرت كا سبب ۴

توريت:تورات كے مطالعہ كے آثار ۱۷ ; توريت كى بشارتيں ۶; توريت اور قرآن ۵ ، ۶ ; تو ريت كا رحمت ہونا ۹ ; رہبرى اور توريت ۹ ; توريت كى گواہى كو سمجھنا ۷; توريت كى گواہى ۵ ; نزول تورات ۸ ; توريت كى خصوصيات ۸ ، ۹ توريت كى ہدايت كرنا ۹

____________________

۱) كافى ج۸ ; ص ۲۶ ح ۴ ; نورالثقلين ج/ ۲ ص ۳۴۷ ; ح ۴۷_

۵۲

جھنم :جہنم كے اسباب ۱۶

خدا:ربوبيت خدا كى نشانياں ۴ ، ۲۰

دعا :دعا كے آثار ۱۷

ذكر :ذكر قرآن كے آثار ۱۷; قرآن ميں ذكر كى اہميت۱۷

رحمت:رحمت كے اسباب ۹

قرآن:حقانيت قرآن پر گواہى ۷ ;حقانيت قرآن كى شناخت ; حقانيت قرآن كے گواہ ۲ ، ۵ ، ۱۱ ; حقانيت قرآن ميں شبھہ كو دو ر كرنا ۱۵ ، ۱۷، ۲۲ ; قرآن پر ايمان لانے والے ۱۲ ; قرآن كا (باطل سے ) مبرا و پاك ہونا ۱۸ ; قرآن كا سبب ۲۰ ;قرآن كا كردار ۲ ،۳;قرآن كا وحى ہونا ۲۰ ; قرآن كى اہميت ۱۴ ، ۱۶ ; قرآن كى حقانيت ۱۸ ; قرآن كى حقانيت كے آثار۱۹ ; قرآن كى خصوصيات ۱۸ ; قرآن كى گواہى ۲ ، ۳ ;قرآن كے منكر ۱۳ ، ۲۳ ; قرآن ميں شك كرنے والوں كا انجام ۱۶ ;قرآن ميں شك كے بطلان پر دلائل ۱۹; قرآن ميں وحى كے آثار ۱۹

كفار:كفار كا جہنم ميں جان۱۳

كفر :قرآن كا انكار ۲۱ ;قرآن كے منكر كى سزا ۱۳ ; قرآن كے انكارسے مراد ۲۶

لوگ:لوگ اورقرآن ۲۱ ، ۲۲

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :رسالت مآب كى بصيرت ۱۱ ; رسالت مآب كے فضائل ۱۱ ; حقانيت رسول خدا پر گواہ ۲۴ ; رسول خدا كى گواہى ۱۱ ،۲۵; رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور توريت ۱۱ ; رسول خدا اور قرآن كى حقانيت ۱۱

مسيح :مسيحوں كے وظائف۱۴; عيسائي جہنم ميں ۱۳

مشكرين :مشركين كے وظائف ۱۴ ; مشركين جہنم ميں ۱۳

موسىعليه‌السلام :كتاب موسى ۸

يہود:يہوديوں كى ذمہ دارياں ۱۴ ; يہودى جہنم ميں ۱۳

۵۳

آیت ۱۸

( وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللّهِ كَذِباً أُوْلَـئِكَ يُعْرَضُونَ عَلَى رَبِّهِمْ وَيَقُولُ الأَشْهَادُ هَـؤُلاء الَّذِينَ كَذَبُواْ عَلَى رَبِّهِمْ أَلاَ لَعْنَةُ اللّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ )

اور اس سے بڑا ظالم كون ہے جو اللہ پر جھوٹا الزام لگاتاہے _ يہى وہ لوگ ہيں جو خدا كے سامنے پيش كئے جائيں گے تو سارے گواہ گواہى ديں گے كہ ان لوگوں نے خدا كے بارے ميں غلط بيانى سے كام ليا ہے تو آگاہ ہوجائو كہ ظالمين پر خدا كى لعنت ہے (۱۸)

۱ _ خداوند عالم پر جھوٹ باندھا بہت بڑا ظلم ہے_و من اظلم من افترى على الله كذبا

۲ _ دين ميں بدعت ايجاد كرنا، اپنے خود ساختہ كام كو خدا كے ساتھ نسبت دينا اور اس پر جھوٹ باندھنا، حرام ہے _

و من اظلم ممن اظلم على الله كذبا

۳ _ ظلم و ستم كے مراتب ہيں _و من أظلم ممن افترى على الله كذبا

۴_خداوند عالم كى طرف جھوٹى نسبت دينے والوں كو قيامت كے دن بارگاہ الہى ميں پيش كيا جائے گا_

اولئك يعرضون على ربهم

۵_ خداوند متعال، مخلوقات كا پالنے والا اور ان كے امور كو نظم دينے والا ہے_... على ربّهم

۶_ظالم افراد كو كيفر كردار تك پہنچانا خداوند عالم كى ربوبيت كا ايك جلوہ ہے_اولئك يعرضون على ربهم

۵۴

۷_ قيامت كے دن ظالموں كى ستمگرى اور افتراء باندھنے والوں كے جھوٹ پر متعدد گواہ شہادت ديں گے_

و يقول الاشهاد هؤلاء الذين كذبوا على ربهم

(اُشہاد) شاہد كى جمع ہے جسكا معنى گواہى ميں دينے والے ہيں _

۸_دنيا ميں انسانوں كے اعمال، خداوند متعال كى طرف سے مقرر كيئے گئے گواہوں كى زير نگرانى ہيں _

يقول الا شهاد هؤلاء الذين كذبوا على ربهم

۹_ اعمال كے گواہ، خدا كے حضور پروردگار عالم پر جھوٹ باندھنے والوں ، كے خلاف گواہى ديں گے _

اولئك يعرضون على ربّهم و يقول الا شهاد هؤلاء الذين كذبوا على ربّهم

۱۰_ قيامت كے دن، ظالم لوگ رحمت الہى سے دور اور لعنت الہى ميں گرفتارہوں گے_الا لعنة على الظالمين

۱۱ _ خدا پر بہتان باندھنے والے افراد، رحمت الہى سے محروم اور لعنت خداميں گرفتار ہوں گے_

هؤلاء الذين كذبوا على ربهم الا لعنة الله على الظالمين

۱۲ _ اعمال كے گواہ، قيامت كے دن ظالموں كى رحمت الہى سے دورى كا اعلان كريں گے_ا لا لعنة الله على الظالمين

۱۳ _ اعمال كے گواہ، قيامت كے دن امور پر مامور ہوں گے _و يقول الاشاهد ...ا لا لعنة الله على الظالمين

۱۴_عن رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : ...و ا ما الكافر فيقراء ذنوبه على رؤوس الا شهاد ، ''هؤلاء الذين كذبوا على ربهم الا لعنة الله على الظالمين'' (۱)

رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے روايت سے كہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا : قيامت كے دن كافروں كے گناہوں كو گواہوں كے سامنے مجمع عام ميں بيان كيا جائے گا_يہى وہ لوگ ہيں جو پروردگارپر جھوٹ باندھتے ہيں خبردار ظالموں پر خدا كى لعنت ہے _

انسان:انسانوں كا مدبر۵

احكام : ۲

بہتان:بہتان باندھنا خدا پر ظلم ہے ۱ ; بہتان كے احكام ۲ ; خدا پر بہتان باندھنے كى حرمت ۲

____________________

۱) الدرالمنثور ج۴ ص ۴۱۳_

۵۵

بدعت:بدعت حرام ہے ۲; بدعت كے احكام ۲

خدا:پالنے والے كى نشانياں ۶ ; خداوند متعال كى ربوبيت ۵

خدا پربہتان باندھنے والے: ۱۴

بہتان باندھنے والوں پر لعنت ۱۱;بہتان باندھنے والوں كى محروميت۱۱; بہتان باندھنے والوں كے خلاف گواہى ۷،۹ ; قيامت ميں بہتان باندھنے والے ۴

دين :دينى آفات كى پہچان ۲

رحمت :رحمت سے محروم لوگ ۱۰ ، ۱۱ ، ۱۲

روايت :۱۴

ظالمين :ظالموں پر آخرت ميں لعنت ۱۰ ;ظالموں پر لعنت ۱۴ ;ظالموں كا آخرت ميں محروم ہونا ۱۰ ، ۱۲;

ظالموں كى سزا ۶ ; ظالموں كے خلاف گواہى ۷

ظلم :سب سے بڑأظلم ۱ ; ظلم كے درجات ۱ ، ۳

عمل:عمل كے گواہ ۸،۹،۱۲ ، ۱۳ ; عمل كے گواہ اور ظالم لوگ ۱۲ ; گواہوں كا آخرت ميں كردار ۱۳

قيامت :قيامت ميں كام كرنے والے ۱۳ ; قيامت ميں گواہ ۷ ، ۱۲ ، ۱۳

كفار:كفار كا افشا ہونا ۱۴ ; كفار پر لعنت ۱۴

گواہي:خدا كے حضور گواہى ۹

لعنت :لعنت كے مستحقين ۱۰ ، ۱۱ ،۱۴

محرمات : ۲

۵۶

آیت ۱۹

( الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجاً وَهُم بِالآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ )

جو راہ خدا سے روكتے ہيں اور اس ميں كجى پيدا كرنا چاہتے ہيں اور آخرت كے بارے ميں كفر اور انكار كرنے والے ہيں (۱۹)

۱_ جو لوگوں كو خدا كے راستے( دين اور معارف الہى ) سے روكتے ہيں ، وہ ظالموں ميں سے ہيں _

ألا لعنة الله على الظالمين ، الذين يصدون عن سبيل الله

فعل ( يصدّون) روكنے كے معنى ميں ہے_ اور منہ پھيرنے كے معنى ميں بھى آتاہے_ مذكورہ مطلب پہلے معنى كى بناء پر ہے_

۲ _ خدا كے راستے سے منہ پھيرنے والے ستمگر ہيں _ألا لعنة الله على الظالمين ، الذين يصدون عن سبيل الله

۳ _ جو لوگ دين اور معارف الہى كو قبول نہيں كرتے اور دوسروں كو بھى انہيں قبول كرنے سے روكتے ہيں _ وہ آخرت ميں رحمت الہى سے محروم اور لعنت خدا ميں گرفتار ہوں گے _ألا لعنة الله على الظالمين الذين يصدون عن سبيل الله

۴ _ وہ لوگ جو خدا كے راستے كو ''كجراہ''پيش كرنے كى كوشش كرتے ہيں وہ ظالم ہيں _

ألا لعنة الله على الظالمين، الذين يبغونها عوجا

''يبغونہا عوجا'' يعنى خدا كے راستہ ميں انحراف كى جستجو ميں ہيں _ راہ خدا ميں انحراف كى جستجو كبھى خود اس راستہ ميں انحراف ايجاد كركے اور كبھى اس راستہ كو منحرف ظاہر كرنے كے ذريعہ ہوتى ہے _

مذكورہ مطلب انحراف كى دوسرى قسم پر ناظر ہے_

۵_ خداوند عزوجل كا راستہ (احكام و معارف الہى )ہر قسم كے انحراف اور كجروى سے پاك ہے_و يبغونها عوجا

۵۷

۶_ وہ لوگ جو دين كو منحرف اور معارف الہى كو غلط بيان كرنے كے در پے ہيں '' وہ ظالم ہيں اور آخرت ميں لعنت الہى ميں گرفتار ہوں گے _ألا لعنة الله على الظالمين ، الذين يبغونها عوجا

۷_ آخرت كے منكر ستم گر، روزقيامت رحمت خداوندى سے محروم ہوں گے_

ألا لعنة الله على الظالمين الذين يصدون عن سبيل الله و هم بالاخرة هم كافرون

۸_ آخرت ميں رحمت الہى سے بہرہ مند ہونا، راہ خدا اور اس كے دين پر گامزن ہونے اور اسكے دين كى پيروى نيز آخرت پر ايمان لانے پر موقوف ہے_ألا لعنة الله على الظالمين الّذين يصدون عن سبيل الله و هم بالاخرة هم الكفرون

۹_ خداوند عالم پر جھوٹ باندھنا، لوگوں كو راہ خدا سے روكنے اور دين الہى ميں كجروى پيدا كرنے كا سبب اور آخرت كے انكار كى علامت ہے_و هم بالا خرة هم كافرون

۱۰ _ دين و معارف الہى كا انكار ، لوگوں كو دين الہى سے روكنا اور اسے كجراہ ظاہر كرنا، آخرت كے انكار كى وجہ سے ہے_

الذين يصدون عن سبيل الله و يبغونها عوجاً و هم بالآخرة هم كافرون

'' وہم بالآخرة ...'' كو جملہ حاليہ اور ماقبل جملات ميں امور كى علت بيان كرنے والا قرار ديا جاسكتاہے_

آخرت:آخرت كے جھٹلانے كے آثار ۷ ،۱۰; آخرت كے منكرين كأظلم ۷ ; آخرت كے منكرين كى محروميت ۷

احكام :احكام كا ( انحرافات ) سے منزہ ہونا ۵

افتراء :خداوند متعال پر بہتان كے آثار ۹

ايمان :آخرت پر ايمان كے آثار ۸

دين :دين سے انحراف كے اسباب ۹ ;دين سے روكنے والوں پر آخرت ميں لعنت ۳ ; دين سے منحرف كرنے والوں كأظلم ۶ ;دين سے منع كرنے والوں كا آخرت ميں محروم ہونا ۳ ;دين سے منع كرنے والوں كأظلم ۱ ;دين سے منع كرنے والے ۱ ;دين سے ممانعت كے آثار ۳ ; دين كا منزہ ہونا ۵ ; دين كو بدنما پيش كرنے كے عوامل ۱۰ ; دين كو جھٹلانے كے اسباب ۱۰ ;دين كو جھٹلانے كے آثار ۳ ; دين كى پيروى كے آثار۸;دين قبول كرنے ميں موانع ۱۰; دينى آفات كى پہچان۹

۵۸

رحمت :آخرت كى رحمت سے محروم لوگ ۳ ، ۷: اخروى رحمت كے اسباب ۸ ; رحمت سے محروميت كے اسباب ۳

سبيل الله :الله سے اعراض كرنے والوں كأظلم۲; الله كے راستے سے روكنے والوں كأظلم ۱ ;الله كے راستے كا انحراف سے پاك ہونا ۵ ; الله كے راستے كا بدنما جلوہ دكھانے كأظلم ۴; سبيل الله كے موانع ۹

ظالمين : ۱ ، ۲ ، ۴ ، ۶ ،۷

كفار:كافروں پر آخرت ميں لعنت ۳ ; كافروں كا آخرت ميں محروم ہونا ۳

كفر :اخروى علامات كا كفر ۹

لعنت:لعنت اخروى كے مستحقين ۳،۶

آیت ۲۰

( أُولَـئِكَ لَمْ يَكُونُواْ مُعْجِزِينَ فِي الأَرْضِ وَمَا كَانَ لَهُم مِّن دُونِ اللّهِ مِنْ أَوْلِيَاء يُضَاعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ مَا كَانُواْ يَسْتَطِيعُونَ السَّمْعَ وَمَا كَانُواْ يُبْصِرُونَ )

يہ لوگ نہ روئے زمين ميں خدا كو عاجز كرسكتے ہيں اور نہ خدا كے علاوہ ان كا كوئي ناصر و مددگار ہے ان كا عذاب دگنا كرديا جائے گا كہ يہ نہ حق بات سن سكتے تھے اور نہ اس كے منظر عام كو ديكھ سكتے تھے (۲۰)

۱_اہل كفر، كرہ ارض كے كى بھى مقام پر اپنے آپ كو خداوند عالم كى حاكميت سے خارج نہيں كرسكتے ہيں

اولئك لم يكونوا معجزين فى الارض

اعجاز ( معجزين كا مصدر ہے ) اسكا معنى قدرت سے خارج ہوناہے اور اسوجہ سے كہ معجزين كا مفعول لفظ (الله ) ہے، اسكو مدنظر ركھتے ہوئے ، جملہ (اولئك لم يكونوا ...) كا معنى يہ ہوگا _ وہ لوگ (منكرين ) كبھى بھى خداوند متعال كى حاكميت اور دسترس سے خارج نہيں ہوئے_

۵۹

۲ _ كفار كا كفر اختيار كرنا اور ان كے كرتوت (خداوند متعال پر بہتان باندھنا اور اس كے راستے سے منحرف كرناو غيرہ )يہ سب خداوند عالم كى حاكميت سے خارج نہيں ہيں _و من أظلم ممن افترى على الله كذباً اولئك لم يكونوا معجزين

(اولئك لم يكونوا )كا جملہ ماضى كے معنى ميں ہونا)كہ وہ كبھى بھى حاكميت خدا سے خارج نہيں تھے) اس مطلب كو بيان كر رہا ہے كہ كافروں كا كفر كى طرف رجحان بھى حاكميت خدا كے تحت تھا_

۳_ تمام كائنات پر خداوند عالم حاكميت مطلق ركھتاہے_اولئك لم يكونوا معجزين فى الارض

۴ _ جولوگ قيامت كے منكر ہيں اور وہ جو راہ خداكو انحرافى پيش كرنے كى كوشش كرتے ہيں ان كا دنياوى عذاب ميں گرفتار ہونے كا خطرہ ہے _الذين يبغونها عوجاً و هم بالاخرة هم كافرون اولئك لم يكونوا معجزين فى الارض

۵ _ راہ خدا پر چلنے سے منع كرنے اور خدا پر جھوٹ باندھنے والوں كے ليے عذاب دنياوى ميں گرفتار ہونے كا خطرہ ہے_

و من أظلم ممّن افترى على الله كذباً اولئك لم يكونوا معجزين فى الارض

(اولئك لم يكونوا ...) كا جملہ، عذاب كى تہديد كے ليے كنايہ ہے اور(فى الارض) كا جملہ عذاب كے دنياوى ہونے پر دليل بن سكتاہے_

۶_ فقط الله تعالى ہى انسانوں كا ولى اور سرپرست ہے_و ما كان لهم من دون الله من ا ولياء

۷_ اہل شرك كے كسى خدا ميں بھى يہ طاقت نہيں كہ وہ عذاب الہى ميں گرفتار ہونے والوں كى مدد كرسكے_

و ما كان لهم من دون الله من ا ولياء

۸_ جو لوگ خدا كو ولى نہيں مانتے وہ اپنے آپ كو بے بنياد اور متعدد اولياء كى ولايت ميں گرفتار كرليں گے_

و ماكان لهم من دون الله من اولياء

مذكورہ آيت ميں لفظ ''ولي'' كا ذكر ممكن ہونے كے باوجود ''اوليائ'' جمع كا صيغہ لانا، اس نكتہ كى طرف اشارہ ہے كہ اگر انسان الله كى ولايت كو قبول نہيں كرے گا تو متعدد اولياء كى ولايت ميں گرفتار ہوكر اسے ان اولياء كے سامنے سر تسليم خم كرنا پڑيگا_

۹_ انسانوں كا كفر و شرك كى طرف ميلان نہ تو اس بات پردلالت كررہاہے كہ وہ خداوند عالم كى حاكميت سے مستغنى ہےں اور نہ ہى ان كے ليے غير خدا كى ولايت كو ثابت كررہاہے_اولئك لم يكونوا معجزين فى الارض

۶۰