تفسير راہنما جلد ۸

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 971

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 971
مشاہدے: 196330
ڈاؤنلوڈ: 3900


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 971 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 196330 / ڈاؤنلوڈ: 3900
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 8

مؤلف:
اردو

۳ _ ربوبيت الہى پر يقين اور اس كى طرف توجہ كرنا، اللہ تعالى كى دعوت كو قبول كرنے كا پيش خيمہ ہے _

للذين استجابوا لربهم

۴ _ خداوند متعال كى دعوت كو قبول كرنے والے، قيامت كے دن كے حساب و كتاب سے رنج و تكليف ميں مبتلاء نہيں ہوں گے اور ان پرحساب ميں سختى بھى نہيں كى جائے گى _للذين استجابوا لربهم الحسنى

(الحسنى ) كے لفظ كے مقابلے ميں ان لوگوں كے انجام كا ذكر كرنا جنہوں نے دعوت الہى سے منہ موڑ ليا اور لفظ (سوء الحساب) اور (جہنم) كااس كے مقابلے ميں ذكر كرنا يہ قرينہ ہے كہ ''الحسني'' سے مراد حساب ميں آسانى اور بہشت ہے _

۵_ بہشت و جنت، خداوند متعال كى دعوت كو قبول كرنے والوں كى جگہ ہے _للذين استجابوا لربهم الحسني

۶_مشركين ، روز قيامت سے انكار كرنے والے، رسالت مآب اور قرآن مجيد كے منكر اور دعوت الہى سے منہ موڑنے والے لوگ ہيں _والذين لم يستجيبوا له

مذكورہ آيات اس بات پر شاہد و قرينہ ہيں كہ'' الذين لم يستجيبواله '' سے مراد، مشركين اور رسالت پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے منكر اور قيامت پر يقين نہ ركھنے والے لوگ ہيں _

۷_ مشركين اور كفار، روز قيامتكے عذاب سے چھٹكارا پانے كے ليے اگر دوبرابر زمين ركھتے ہوں تو وہ بھى دينے پر آمادہ ہوں گے_والذين لم يستجيبوا له لو أن لهم ما فى الارض جميعاً و مثله معه لافتدوا به

(افتداء ) (افتدوا ) كا مصدر ہے جسكا معنى اسيرى اور قيد سے رہائي حاصل كرنے كے ليے فديہ دينا ہے _

۸_ دعوت الہى سے منہ موڑنے والے، قيامت ميں سخت اورناگوار عذاب ميں مبتلا ہوں گے _

والذين لم يستجيبوا له اولئك لهم سوء الحساب

(سوء) اس شيء كو كہتے ہيں جو دكھ و رنج كا سبب بنے (سوء) كا(الحساب) كى طرف اضافہ صفت كا موصوف كى طرف اضافہ كرنا ہے تو اس

۷۸۱

صورت ميں ( سوء الحساب) سے مراد(الحساب سوء) ہے_

۹_ قيامت ،انسانوں كے حساب و كتاب كا ميدان ہے_اولئك لهم سوء الحساب

۱۰_ دوزخ ،دعوت الہى سے منہ موڑنے والوں كى جگہ ہے _اولئك ماوى هم جهنم

۱۱_ دوزخ، برى اور نامناسب جگہ ہے _ماوى هم جهنم و بئس المهاد (مہاد) وسيع جگہ كو كہاجاتاہے _

۱۲_قيامت كے دن عذاب كے مستحققين سےكسى قسم كا فديہ نہيں ليا جائے گا_

لو أن لهم ما فى الارض لافتدوا به اولئك لهم سوء الحساب و ماوى هم جهنم و بئس المهاد

دعوت الہى سے منہ موڑنے والوں (اولئك لهم ...) كے انجام كے بيان كے بعد (لو ان لهم ...لافتدوا به ) كا جملہ ذكر كرنا اس بات كو بتاتاہے كہ (بالفرض اگر اس دن فديہ بھى ہو تو ان سے فديہ قبول نہيں كيا جائے گا_

۱۳ _'' فى مجمع البيان فى قوله : '' اولئك لهم سوء الحساب'' هو ان لا يقبل لهم حسنة و لا يغفر لهم سيئة روى ذلك عن أبى عبدالله عليه‌السلام (۱)

''اولئك لهم سوء الحساب '' كى آيت كريمہ كے بارے ميں مجمع البيان ہيں حضرت امام جعفر صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ (سوء الحساب ...) سے مراد يہ ہے كہ اس سے كوئي نيكى قبول نہيں كى جائے گى اور كوئي گناہ معاف نہيں كيا جائے گا _

اللہ تعالى كى دعوت كو قبول كرنے الے :اللہ تعالى كى دعوت كو قبول كرنے والوں كى سعادت۱;اللہ تعالى كى دعوت كو قبول كرنے والوں كے حساب و كتاب كى آسانى ميں ۴;اللہ تعالى كى دعوت كو قبول كرنے والے بہشت ميں ۵;اللہ تعالى كى دعوت كو قبول كرنے والے قيامت ميں ۴

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى دعوت كو قبول كرنے كى اہميت ۴ ،۵; اللہ تعالى كى دعوت كو قبول كرنے كا پيش خيمہ ۳

اللہ تعالى منہ موڑنے والے:اللہ تعالى سے منہ موڑنے والوں كى حساب و كتاب ميں سختى ۸ ; اللہ تعالى سے منہ موڑنے والے جہنم ميں ۱۰

____________________

۱)مجمع البيان ج۵ ص ۴۴۲; نورالثقلين ج۲ ص ۴۹۳ ح ۷۶_

۷۸۲

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانے والے ۲; آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو جھٹلانے والوں كا منہ موڑنا ۶;

ايمان :اللہ تعالى كى ربوبيت پر ايمان ۳;ايمان كے آثار ۳ ; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر ايمان لانے كى اہميت ۲ ; قيامت پر ايمان لانے كى اہميت ۲

برا و سخت حساب :برے اور سخت حساب سے مراد ۱۳

بہشتى لوگ :۵

جہنم :جہنم كا برا ہونا ۱۱

جہنمى لوگ ۱۰

حساب و كتاب :قيامت ميں حساب و كتاب ۴،۸،۹،۱۳

ذكر :ربوبيت الہى كا ذكر ۳

روايت : ۱۳

سعادت مند لوگ : ۱

عذاب :آخرت كے عذاب سے نجات ۷ ; اہل عذاب كا فديہ ۷;اہل عذاب كے فديے كا ردّ ہونا ۱۲

قرآن مجيد :قرآن مجيد كے جھٹلانے والوں كا منہ پھيرنا ۶

قيامت :قيامت پر ايمان لانے والے ۲;قيامت كو جھٹلانے والوں كا منہ موڑنا ۶; قيامت ميں سوال و جواب كے مقامات۹; قيامت ميں فديہ ۷ ،۱۲

كفار:قيامت ميں كفار ۷

مؤمنين :مؤمنين كے فضائل ۲

مشركين :مشركين قيامت ميں ۷ ;مشركين كا منہ موڑنا ۶

موحدّين :موحدّين كے فضائل ۲

۷۸۳

آیت ۱۹

( أَفَمَن يَعْلَمُ أَنَّمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ أَعْمَى إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُوْلُواْ الأَلْبَابِ )

كيا وہ شخص جو يہ جانتا ہے كہ جو كچھ آپ كے پروردگار كى طرف سے نازل ہوا سب برحق ہے وہ اس كے جيسا ہوسكتاہے جو بالكل اندھاہے ۱_(ہر گز نہيں )اس بات كو صرف صاحبان عقل ہى سمجھ سكتے ہيں (۱۹)

۱_قرآن مجيد ، ايسى كتاب ہے جو اول سے آخر تك بر حق ہے اور ہر قسم كے باطل اور نامناسب چيزوں سے منزّہ ہے _

انما انزل إليك من ربك الحق

انما ميں ''ما '' اسم موصول ہے اور (الذي) كے معنى ميں ہے اور اس سے مراد، قرآن مجيد ہے_

۲ _ قرآن مجيد، خداوند متعال كى طرف سے پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل شدہ كتاب ہے _انّما انزل اليك من ربك الحق

۳_ قرآن مجيد، ربوبيت الہى كا جلوہ ہے _انّما انزل اليك من ربك

۴_ قرآن مجيد كے نزول ميں خداوند متعال اور پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے درميان ايك واسطہ موجود تھا_

انّما انزل اليك من ربك الحق

اس مذكورہ بات كى دليل اسى سورت كى پہلى آيت ميں ذكر ہوچكى ہے _

۵ _ وہ لوگ جوقرآن مجيد كو الہى اور اسكى حقيقت اور سچائي كو قبول نہيں كرتے وہ دل كے اندھے اور جاہل ہيں _

أفمن يعلم أنّما انزل اليك من ربك الحق كمن هو اعمى

۶_ وہ لوگ جنہوں نے قرآن مجيد كو الہى جانا اور اسكى حقيقت و سچائي پر ايمان لائے وہ عالم اور صاحب بصيرت ہيں _

۷۸۴

أفمن يعلم انّما انزل اليك من ربك الحق كمن هو اعمى

۷_ قرآن مجيد كى حقانيت، و اضح و روشن مسئلہ ہے_أفمن يعلم انّما انزل إليك من ربك الحق كمن هو اعمى

جو لوگ قرآن مجيد كى حقانيت اور سچائي پر ايمان نہيں لائے ان كو اندھے پن سے ياد كرنا، اس نكتہ كى طرف اشارہ ہے كہ قرآن مجيد كى حقانيت اور سچائي روشن و واضح بات ہے اگر كوئي اسكو قبول نہيں كرتا وہ خود مقصر ہے _ اسے چاہيے كہ آنكھوں كو كھولے اور اسكو ديكھے_

۸_ فقط عقل ركھنے والے و خردمند لوگ ہى قرآن مجيد كى حقانيت اور اس كے خداوند متعال كى طرف سے ہونے كو درك كرتے ہيں اور اس پر يقين ركھتے ہيں _انما يتذكر اولو الالباب

۹_ قرآن مجيد كى حقانيت و سچائي اور اس كے خداوند متعال كى طرف سے ہونے پر يقين نہ ركھنے والے لوگ، عقل و خرد سے عارى ہيں _أفمن يعلم كمن هو أعمى إنما يتذّكر اولو الالباب

اللہ تعالي:اللہ تعالى اور حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ۴; اللہ تعالى كى ربوبيت كى نشانياں ۳

آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر وحى ۲

بصيرت :اہل بصيرت ۶

جاہل لوگ:۵

دل كے اندھے ۵

صاحبان عقل و بصيرت :صاحبان عقل اور ايمان ۸;صاحبان عقل او ر قرآن مجيد ۸

علماء : ۶

قرآن مجيد :قرآن مجيد پر ايمان لانے والوں كا بابصيرت ہونا ۶; قرآن مجيد پر ايمان لانے والے ۸; قرآن مجيد كا پاك و پاكيزہ ہونا ۱;قرآن مجيد كا وحى ہونا ۲ ،۵ ، ۶ ;قرآن مجيد كو جھٹلانے والوں كا بے عقل ہونا ۹ ;قرآن مجيد كو جھٹلانے والوں كى جہالت ۵ ;قرآن مجيد كى حقانيت ۱ ;قرآن مجيد كى حقانيت و سچائي كا واضح و روشن ہونا ۷ ; قرآن مجيد كى خصوصيات ۱ ، ۷; قرآن مجيد كى فضيلت ۳;قرآن مجيد كے جھٹلانے والوں كے دل كا اندھا ہونا۵;قرآن مجيد كے نزول ميں واسطہ ۴

۷۸۵

آیت ۲۰

( الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ اللّهِ وَلاَ يِنقُضُونَ الْمِيثَاقَ )

جو عہد خدا كو پورا كرتے ہيں اور عہد شكنى نہيں كرتے ہيں (۲۰)

۱ _ خداوند متعال نے لوگوں كو اپنے وعدوں اور قرار دادوں كو پورا كرنے كو ضرورى قرار ديا ہے _الذين يوفون بعهد الله

(عہد) كا معنى وعدہ كرنا ہے (عہداللہ ) (اللہ تعالى كے قول و قرار ) سے مراد، ممكن ہے وہ ذمہ دارياں اور احكام شرعى ہوں جو خداوند متعال نے انسانوں پر واجب قرار ديئے ہيں _ يا ممكن ہے وہ وعدے ہوں جن كو انسان اپنے ليے پورا كرنے كا ذمہ دار سمجھتاہے _ جس طرح خدا كى قسم كہ اسے خداساتھ كے ارتباط ديتے ہيں _ مذكورہ بالا معنى احتمال اول كى صورت ميں ہے_

۲_ خداوند متعال نے انسانوں كے ليے اپنے وعدوں اور قول وقرار كى پابندى كر نے كو ضرورى قرار ديا ہے_

الذين يوفون بعهد الله

وہ لوگ جو عہد الہى كى پاسدارى كر تے ہيں اس كے مقابلے ميں خداوند متعال نے وعدوں اور قول و قرار كى خلاف ورزى كرنے والوں كو (آيت ۲۵) ميں لعنت الہى اور برے انجام سے ڈرايا ہے اس سے معلوم ہوتاہے كہ وعدے كو پورا كرنا ضرورى اور لازمى ہے_

۳ _ انسان، جن و عدوں اور پيمان كو خدا كے ساتھ با ندھتا ہے انہيں پورا كرنا ضرورى ہے _الذين يوفون بعهد الله

مذكورہ معنى اس بات سے حاصل ہوتا ہے كہ (عہد اللہ ) سے مراد ،وہ قول و قرار و وعدے ہيں جنكو انسان، قسم و غيرہ كے ذريعے ان سے وفا كرنے پر اپنے آپ كو پابند كرليتاہے_

۴ _ وعدوں اور قول و قرار كو توڑنا حرام ہے ( وہ قول و قرار جو خداوند متعال انسان كے ساتھ ركھتاہے يا وہ قرار داديں جو انسان نے خداوند متعال كے ساتھ باندھى ہوئي ہيں نيز وہ معاہدات جو انسانوں نے ايك دوسرے سے كيے ہوئے ہيں )_

ولا ينقضون الميثاق

(ميثاق ) كا معنى وعدہ اور معاہدہ ہے_

۵_ خداوند متعال كى وحدانيت اور جو كچھ بھى اسكى طرف سے پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل ہوا ہے اس پر اعتقاد و ايمان ركھنا ،يہ خداوند متعال كى طرف سے انسانوں كے ساتھ كيے گئے معاہدات اور وعدوں ميں سے ہے _

۷۸۶

الذين يوفون بعهد الله و لا ينقضون الميثاق

اس سے پہلے والى آيت كريمہ قرآن مجيد كى حقانيت اور اسكى تعليمات كے بارے ميں تھى اور اس سے بعد والى آيات توحيدكے اثبات اور شرك كى نفى كے بارے ميں تھيں _ يہ وہ روشن و واضح عہد و پيمان و معاہداتہيں جو خداوند متعال نے انسانوں كے ساتھ كيے ميں _

۶_ اپنے وعدوں اور معاہدوں كى پابندى كرنا، عقل مندوں كى نشانياں ہيں _

انّما يتذكر اولو الالباب _ الذين يوفون بعهد الله و لا ينقضون الميثاق

(الذين ...) كى تركيب ميں دو احتمال ديئے گئے ہيں ۱_''اولو الالباب '' كے ليے صفت ہے _

۲ _ مبتداء ہے اور اسكى خبر ( اولئك لہم عقبى الدار) ہے _ ليكن پہلے والے احتمال كى بناء پر مذكورہ بالا معنى واضع و روشن ہے _

احكام : ۴

اللہ تعالى :اللہ تعالى سے عہدو پيمان ۳; اللہ تعالى كا انسانوں سے عہدو پيمان ۲ ، ۵;اللہ تعالى كے اوامر ۱

ايمان :قرآن مجيد پر ايمان ۵

صاحبان عقل :صاحبان عقل كى نشانياں ۶

عقيدہ :توحيد پر عقيدہ

عھد:عہد و پيمان سے وفا ۶ ; عہد و پيمان سے وفاكرنے كا وجوب ۱ ;عہد و پيمان سے وفاكرنے كى اہميت ۲ ، ۳ ; عہد و پيمان كے احكام ۴

عہدشكنى :خداوند متعال سے عہد شكنى كرنا ۴;عہدشكنى كى حرمت ۴

محرمات : ۴

واجبات : ۱

۷۸۷

آیت ۲۱

( وَالَّذِينَ يَصِلُونَ مَا أَمَرَ اللّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَيَخَافُونَ سُوءَ الحِسَابِ )

اور جو ان تعلقات كو قائم ركھتے ہيں جنھيں خدا نے قائم ركھنے كا حكم ديا ہے اور اس سے ڈرتے رہتے ہيں اور بدترين حساب سے خوفزدہ رہتے ہيں (۲۱)

۱_خداوند متعال نے جن فرامين كا حكم دياہے ان كو باقى ركھنے اور اسكى پابندى كرنے كو انسان پر واجب قرار ديا ہے _

والذين يصلون ما امر الله به ان يوصل

(أن ) مصدريہ اور (ان يوصل ) (بہ ) كى ضمير كے ليے بدل ہے اور (ما امر اللہ ...) سے مراد، معاہدے ہيں جيسے صلہ رحم، اہل ايمان كا ولايت سے ارتباط اور حقيقى راہنماؤں كا امت اسلامى وغيرہسے پيوند

۲_جن معاہدوں كا حكم خداوند متعال نے صادر فرمايا ہے ان پر عمل پيرا ہونا ،عقل مندوں كى نشانياں ہيں _

انما يتذكر اولو الالباب الذين يصلون ما امر الله به ان يوصل

۳_ خداوند متعال كى عظمت پر توجہ ركھنا اور اس سے ڈرنا ضرورى ہے _و يخشون ربهم

۴ _ خداوند متعال كى ربوبيت پر يقين ركھنا اور اسكى طرف توجہ كرنا، انسان كے ليے اس ذات سے خاشع و خاضع رہنے كا پيش خيمہ ہے _يخشون ربهم

۵ _ تمام انسانوں سے قيامت ميں حساب و كتاب ليا جائے گا_و يخافون سوء الحساب

۶ _ گنہگاروں سے قيامت كے دن بہت سخت حساب ہوگا اور ان سے سختى سے نمٹا جائے گا _و يخافون سوء الحساب

۷۸۸

(سوء) كا (الحساب) كى طرف اضافہ ، صفت كا موصوف كى طرف اضافہ ہے _

۷_انسانوں كو چاہيئے كہ قيامت ميں سخت اورناگوار حساب و كتاب سے خوفزدہ اور پريشان ہوں _و يخافون سوء الى

۸_ خداوند متعال كے سامنے خاشع رہنا اور سخت حساب و كتاب اور، قيامت كى سختيوں سے ڈرنا، عقل مندوں كى نشانياں ہيں _انما يتذّكر اولو الالباب الذين يخشون ربهم و يخافون سوء الحساب

۹_خداوند متعال نے جن معاہدات اور عہد و پيمان كو برقرار ركھنے كا حكم ديا ہے ان كو ختم كرنا حساب و كتاب كى سختى اور قيامت كى مشكلات كا موجب بنے گا_والذين يصلون ويخشون ربهم و يخافون سوء الحساب

۱۰_ وعدوں اور عہد و پيمان كو توڑنا، سخت حساب و كتاب اور قيامت ميں مشكلات كا سبب ہے _

الذين يوفون بعهد الله و لا ينقضون الميثاق و يخافون سوء الحساب

۱۱_اسئل أبوعبدالله عليه‌السلام عن قوله تعالي: '' الذين يصلون ما أمر الله به أن يوصل ''قال هو صلة الامام فى كل سنة بما قل او كثر ثم قال ابوعبدالله عليه‌السلام و ما اريد بذلك الا تزكيتكم (۱)

امام جعفر صادق(ع) سے اللہ تعالى كے اس قول''والذين يصلون ما أمر الله به أن يوصل'' كے بارے ميں سوال كيا گيا تو حضرتعليه‌السلام نے فرمايا وہ امامعليه‌السلام كو ہر سال ہديہ دينا ہے خواہ كم ہو يا زيادہ پھر امام جعفر صادقعليه‌السلام نے فرمايا ميں فقط يہ ہديہ اور عطيہ لے كر چاہتاہوں كہ تمہيں پاك و پاكيزہ كروں _

۱۲_'' عن ابى عبداللّه'' قال: إن اللّه عزوجل فرض للفقراء فى أموال الانياء فريضه و مما فرض اللّه عزوجل ايضاً فى المال من غير الزكاة قوله عزوجل : '' الذين يصلون ما أمر اللّه به أن يوصل'' (۲)

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ حضرتعليه‌السلام نے فرمايا بے شك خداوند متعال نے اغنياء كے اموال ميں فقراء كے ليے حق كو واجب قرار ديا ہے _ منجملہ چيزيں جنہيں خداوند عالم نے زكوة كے علاوہ واجب قرار ديا ہے وہ اللہ تعالى كا يہ فرمان ہے كہ خداوند عالم نے فرمايا''الذين يصلون ما أمر الله به أن يوصل''

____________________

۱)تفسير عياشى ج۲ ص ۲۹ ح ۳۴ ; نورالثقلين ج ۲ ص ۴۹۵ ح ۹۰_

۲) كافى ج۳ ص ۴۹۸،ح۸ ; نورالثقلين ج۲ ص ۴۹۴، ۸۵_

۷۸۹

۱۳_'' عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قوله : '' و يخافون سوء الحساب'' قال: الإستقصاء و المداقة و قال : يحسب عليهم السيئات و لا يحسب لهم الحسنات (۱)

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے : قول خداوند متعال (و يخافون سوء الحساب ) كے بارے ميں روايت ہے كہ آپعليه‌السلام فرماتے ہيں (سوء الحساب) سے مراد بہت دقيق اور اعمال ميں دقت كے ساتھ چھان بين كرنا ہے اور (اسى طرح) فرمايا جو ان كے برے كام ہوں گے ان كے خلاف حساب ہوں گے وہ اور جو ان كے نيك كام ہوں گے ان كو ان كے فائدے كے ليے حساب شمار نہيں كيا جائے گا _

احكام : ۱،۱۲

آخرت كا حساب و كتاب :آخرت ميں حساب و كتاب ميں سختى كے اسباب ۹،۱۰

اللہ تعالى :اللہ تعالى سے ڈرنا ۳ ، ۸ ; اللہ تعالى سے خوف كرنے كا سرچشمہ ۴ ; اللہ تعالى كى عظمت ۳;اللہ تعالى كے اوامر ۱

انسان :انسانوں كا آخرت ميں حساب و كتاب ۵ ، ۸

ايمان :اللہ تعالى كى ربوبيت پر ايمان ۴;ايمان كے آثار ۴

ائمہعليه‌السلام :ائمہ عليہم السلام كو ہديہ دينا ۱۱

ذكر :اللہ تعالى كى ربوبيت كا ذكر ۴ ;اللہ تعالى كے ذكر كى اہميت ۳

روابط :واجب روابط كا ايجاد كرنا ۱ ، ۲ ;واجب روابط كو قطع كرنے كے آثار ۹

روايت : ۱۱ ، ۱۲ ، ۱۳

سوء الحساب :سوء الحساب سے مراد ۱۳

عمل:عمل كا حساب ۱۳

عہد و پيمان كو توڑنے والے :عہد و پيمان كو توڑنے والوں كا آخرت ميں حساب ۹;عہد و پيمان كو توڑنے والوں كے حساب ميں سختى ۱۰ ; عہد و پيمان كو توڑے والے قيامت ميں ۱۰

____________________

۱) تفسير عياشى ج۲ ص ۲۱۰ ح ۳۹ ; نورالثقلين ج۲ ص ۴۹۶ ح ۹۷_

۷۹۰

قيامت :قيامت ميں حساب و كتاب كے مقامات ۵

گنہگار:آخرت ميں گنہگاروں كا حساب و كتاب ۶ گنہگاروں كے حساب و كتاب ميں سختى ۶

واجبات ۱ :مالى واجبات ۱۲

آیت ۲۲

( وَالَّذِينَ صَبَرُواْ ابْتِغَاء وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُواْ الصَّلاَةَ وَأَنفَقُواْ مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرّاً وَعَلاَنِيَةً وَيَدْرَؤُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُوْلَئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ )

اور جنھوں نے مرضى خدا حاصل كرنے كے لئے صبر كياہے اور نماز قائم كى ہے اور ہمارے رزق ميں سے خفيہ و علانيہ انفاق كياہے اور جو نيكى كے ذريعہ برائي كو دفع كرتے رہتے ہيں آخرت كا گھرا انھيں كے لئے ہے (۲۲)

۱ _ فرمان و احكام الہى كو جارى كرنے ميں صبر كو اختيار كرنا اور ثابت قدم رہنا ضرورى ہے _والذين صبرو

(ابتغاء وجه ربهم ) يعنى (رضايت الہى كو حاصل كرنا ) كى عبارت يہ بتاتى ہے كہ(صبروا) كے متعلقات احكام اور فرمان الہى ہيں : (صبروا على ما امرهم الله به و عمّا نهاهم عنه )

۲ _ صبرو بردبارى كى قدرو قيمت اس كے خدائي ہونے كى مرہون منت ہے _والذين صبروا ابتغاء وجه ربهم

۳ _ رضايت الہى كو حاصل كرنے كے ليے صبر و استقامت ، عقلمند لوگوں كى خصوصيات ميں سے ہے_

إنما يتذكر اولو الالباب الذين صبرو

۷۹۱

ابتغاء وجه ربهم

۴ _ نماز كو قائم كرنا اور اس پر ثابت قدم رہنا ضرورى ہے_والذين أقاموا الصلاة

۵ _ مستحقين كى سرپرستى ، اور ان پر خرچ كرنا لازمى امر ہے_والذين انفقو

۶ _ انفاق كرنے كے ليے مخصوص اموال اور امكانات كا ہونا ضرورى نہيں _والذين انفقوا مما رزقناهم

مذكورہ بالا معنى لفظ (ما)(جو كچھ ) سے عموم اور شمول كے معنى سے حاصل ہوا ہے _

۷ _انسان كے ليے اموال اور امكانات،خداوند متعال كى طرف سے عطا شدہ رزق ہے _مما رزقناهم

۸_ اموال و امكانات كا خداوند متعال كى طرف سے ہونے كا يقين، انسان ميں انفاق كرنے كى خصلت كو جنم دينے كا پيش خيمہ بنتاہے _الذين انفقوا مما رزقناهم

اموال كو خدا كى دى ہوئي نعمت سمجھنا اس مقصد كى طرف اشارہ كرتا ہے كہ انسان ميں انفاق كرنے كى خصلت و عادت كو ايجاد كرنے ميں آسانى پيدا ہو_

۹ _ اپنے تمام اموال كو خرچ و انفاق نہ كرنا يہ خداوند متعال كى طرف سے انفاق كرنے والوں كے ليے تاكيد ہے _

وأنفقوا مما رزقناهم

مذكورہ معنى اس صورت ميں ہے كہ (ممّا) ميں ''من'' سے مراد، بعض ہو تب اس آيت كا معنى يہ ہوگا (الذين انفقوا مما رزقناهم ) يعنى وہ لوگ جو اپنے اموال ميں سے كچھ كو خدا كے راستے ميں ديتے ہيں ) يہ اس صورت ميں ہے كہ خداوند متعال نہيں چاہتا كہ انسان اپنے تمام اموال كو خدا كے راستے ميں خرچ كردے_

۱۰_انفاق كرنا اچھى عادت ہے خواہ چھپ كر كيا جائے يا ظاہراً انفا ق كيا جائے_انفقوا مما رزقناهم سراً و علانية

۱۱ _ نماز كو قائم كرنااور حاجتمندوں كى حاجت روائي كرنا عقلمندوں كى نشانياں ہيں _

إنما يتذكر اولو الالباب والذين صبروا و أقاموا الصلاة و انفقوا مما رزقناهم

۱۲_گناہوں اور برے كاموں كے جبران اور كفارے كے ليے نيك كاموں كو انجام دينا، اچھى خصلت اور عقلمندوں كى خصوصيات ميں سے ہے_انما يتذكّر اولو الالباب والذين يدرء ون بالحسنة السيئة

(دراء)'' يدرؤن'' كا مصدر ہے جو دور كرنے

۷۹۲

و برطرف كرنے كے معنى ميں آتاہے اور (السيئة) سے مراد ممكن ہے وہ گناہ اور برائياں ہوں جو نيك انسان سے سرزد ہوجاتى ہيں _ اور يہ بھى احتمال ديا جاسكتاہے كہ وہ ظلم و ستم و برائياں ہوں جو كہ دوسروں نے اسكے حق ميں انجام دى ہوں ليكن مذكورہ معنى احتمال اول كى صورت ميں ہے _

۱۳ _ نيك كاموں كو انجام دينا، برائيوں كو ختم كرديتا ہے اور گناہوں كے ليے كفارہ ہے _والذين يدرئون بالحسنة السيئة

۱۴ _دوسروں كے ظلم و ستم اور برائيوں كے جواب ميں نيكى كرنا،قابل قدر خصلت و عادت ہے اور عقلمندوں كى خصوصيات ميں سے ہے_إنما يتذكّر اولو الالباب الذين يدرءون بالحسنة السيئة

مذكورہ معنى دوسرے احتمال كى صورت ميں ہے جسكى وضاحت نمبر۱۲ ميں بيان ہوچكى ہے _

۱۵_ دنيا كى زندگي، نيك عاقبت و انجام (بہشت) ركھنے والى ہے _اولئك لهم عقبى الدار

(الدار) ميں الف لام عہد حضور ى ہے اسى وجہ سے (الدار) سے مراد ،دنيا كى زندگى ہے اور نيك انجام سے مراد (عقبى الدار) كے بعد والى آيت كريمہ كے قرينے كى وجہ سے بہشت ہے _

۱۶_ دنياوى زندگى كا نيك انجام، عقلمندوں كا صلہ ہے_إنما يتذكر اولو الالباب اولئك لهم عقبى الدار

۱۷_ نيك انجام، صبر اختيار كرنے والوں اور نماز كو قائم كرنے والوں اور خدا كى راہ ميں خرچ كرنے والوں كے ليے اور برے اعمالوں كو نيك اعمالوں سے جبران كرنے والوں كے ليے ہے_

والذين صبروا و يدرءون بالحسنة السيئة اولئك لهم عقبى الدار

۱۸_ وہ لوگ جو خوف خدا ركھتے ہيں اور قيامت كے سخت و دقيق حساب سے خوف زدہ ہيں وہ نيك انجام كو پائيں گے _

و يخشون ربهم و يخافون سوء الحساب اولئك لهم عقبى الدار

۱۹_ خداوند متعال كے عہد و پيمان سے وفا كرنے والے اور ان احكام كو پورا كرنے والے جنكا خداوند متعال نے حكم ديا ہے وہ اپنے نيك انجام سے بہرہ مند ہوں گے _

الذين يوفون بعهد الله والذين يصلون ما امر الله به ان يوصل اولئك لهم عقبى الدار

اخلاص :

۷۹۳

اخلاص كى اہميت ۲

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى بخششيں ۷; اللہ تعالى كى روزى ۷ ; اللہ تعالى كى نصيحتيں ۹

اللہ تعالى كا خوف ركھنے والے :اللہ تعالى كا خوف ركھنے والوں كا اچھا انجام ۱۸

اچھائي :برائي كے مقابلے ميں اچھائي كرنا ۱۴

انجام :اچھا انجام ۱۵

انفاق :انفاق كا دائرہ ۶ ، ۹ ;انفاق كا سرچشمہ ۸ ;انفاق كى اہميت ۵ ;انفاق كى فضيلت ۱۰ ;انفاق كے اقسام ۱۰ ;انفاق كے شرائط ۹ ;چھپا ہوا انفاق ۱۰;ظاہر بظاہر انفاق ۱۰

انفاق كرنے والے :انفاق كرنے والوں كا اچھا انجام ۱۷

ايمان :ايمان كے آثار ۸

بہشت : ۱۵

تحريك :تحريك كے عوامل۸

تكليف:تكليف پر صبر كرنا ۱

خوف:آخرت كے حساب و كتاب سے خوف كے آثار ۱۸;اللہ تعالى كا خوف ركھنے كے آثار ۱۸

دنيا :دنيا كا انجام ۱۵

ديندارى :ديندارى ميں استقامت ۱ ; ديندارى ميں صبر ۱

روابط:واجب روابط كو برقرار ركھنے والے ۱۹

صاحبان عقل:صاحبان عقل كا پسنديدہ عمل ۱۲; صاحبان عقل كا اچھا انجام ۱۶;صاحبان عقل كا اخلاص ۳ ; صاحبان عقل كا صبر۳;صاحبان عقل كى خصوصيات ۳ ، ۱۲ ، ۱۴;صاحبان عقل كى نشانياں ۱۱; صاحبان عقل كے پيش آنے كا طريقہ ۱۴

صابرين :صابرين كا اچھا انجام ۱۷

صبر:صبر ميں اخلاص ۲ ، ۳

۷۹۴

صفات:پسنديدہ صفات ۱۰ ، ۱۲ ، ۱۴

عمل :پسنديدہ عمل كے آثار ۱۳

عہد :عہد سے وفا كرنے والوں كا اچھا انجام ۱۹;عہد سے وفا كے آثار ۱۹

فقراء :فقراء پرا نفاق كرنا ۵ ; فقراء كى ضروريات كو پورا كرنا ۱۱

قدر و قيمتيں :قدر و قيمتوں كا ملاك ۲ ، ۱۰

گناہ :گناہ كا جبران ۱۲ ; گناہ كے كفارے كے اسباب ۱۳

مادى وسائل:مادى وسائل كا سبب ۷

محسنين :محسنين كا اچھا انجام ۱۷

نماز:نماز كو قائم كرنا ۱۱;نماز كو قائم كرنے كى اہميت ۴

نماز قائم كرنے والے :نماز قائم كرنے والوں كا اچھا انجام ۱۷

آیت ۲۳

( جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَالمَلاَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِم مِّن كُلِّ بَابٍ )

ہميشہ رہنے والے باغات ہيں ميں جن ميں يہ خود اور ان كے آباء و اجداد اور ازواج و اولاد ميں سے سارے نيك بندے داخل ہوں گے اور ملائكہ ان كے پاس ہر دروازے سے حاضرى ديں گے(۲۳)

۱_ بہشت ،دنيا كى زندگى كا نتيجہ اور انجام ہے _اولئك لهم عقبى الدار جنات عدن

(جنات عدن ) كا جملہ (عقبى الدار) جو پہلے والى آيت ہے اس كے ليے عطف بيان ي

۷۹۵

بدل ہے _

۲ _ بہشت عدن ،ان لوگوں كا صلہ ہے جو عہد و پيمان الہى كےساتھ وفا كريں اور ان عہدوں كو نہ توڑيں اور ان چيزوں سے ناطہ جوڑيں جن كے بارے ميں خداوند متعال نے حكم ديا ہے ان سے ارتباط كو برقرار ركھيں _

الذين يوفون بعهد الله اولئك لهم عقبى الدار جنات عدن

۳_بہشت عدن، اللہ تعالى كے فرامين پر صبر و استقامت كرنا اور نماز قائم كرنے اور انفاق كا صلہ و جزاء ہے _

والذّين صبروا اولئك لهم عقبى الدار جنّات عدن

۴_بہشت عدن چھوٹے چھوٹے باغات اور متعدد بڑے بڑے باغات كو اپنے اندر ليے ہوئے ہے _جنّات عدن

۵ _بہشت عدن ميں داخل ہونے والوں كے والدين ; اولاد اور بيوياں اگر نيك و صالح ہوں گے تو ان كے ساتھ ہى ہوں گے_جنات عدن يدخلونها و من صلح من ء ابائهم و ازواجهم و ذريتهم

۶_ بہشت عدن ميں داخل ہونے والے كچھ لوگ ايسے ہوں گے جو اس مقام و منزلت كے مستحق ہوں گے _ اور كچھ لوگ ايسے ہوں گے جو ان كى وجہ اور ان كے صدقے سے اس مقام پر لائے جائيں گے _

جنات عدن يدخلونها و من صلح من ء ابائهم و ازواجهم و ذرياتهم

(من صلح) كے جملے كا (يدخلون) كى ضمير پر عطف ہونا اس بات كى حكايت كرتاہے كہ مذكورہ گروہ(اباء ہم و ...) ان ميں سے نہيں ہيں جو مذكورہ آيات ميں موجود تمام اوصاف كے حامل ہيں اور حقيقت ميں جنات عدن كے مستحق ہوں _ اگر وہ حقيقت ميں مستحق ہوتے تو عطف لانے كى ضرورت نہيں تھى كيونكہ (يدخلونہا) كا جملہ ان كو بھى شامل ہوسكتاہے_

۷_ بہشت ،صالحين كى جگہ ہے _و من صلح من ء ابائهم و ازواجهم و ذرياتهم

۸_ بہشتيوں كو مبارك باد كہنے كے ليے فرشتے ہر راستے سے ان كے پاس حاضر ہوں گے _

والملائكة يدخلون عليهم من كل باب

۹_ بہشت عدن، كے بہت سارے دروازے ہيں _الملائكة يدخلون عليهم من كل باب

۱۰_قال رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم جنات عدن قضيب غرسه الله بيده ثم قال له : كن

۷۹۶

فكان (۱)

رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے روايت ہے كہ (جنات عدن) ايسے درخت ہيں جنكو خداوند متعال نے اپنے دست مبارك سے لگايا پھر اس كے ليے حكم ديا (بہشت ) ہوجا پس وہ ہوگئي

۱۱ _(سول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم قال : جنّه عدن وهى فى وسط الجنان فسورها ياقوت أحمر و حصاها اللؤلؤ) (۲)

رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے روايت ہے كہ حضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا: بہشت عدن بہشتوں كے درميان ہے اسكى ديوار سرخ ياقوت اور اس كے سنگريزے موتى ہيں _۱۲ _'' عن ابى جعفر عليه‌السلام قال: سأل على عليه‌السلام رسول الله : فقال : لما ذا بنيت هذه الغرف (فى الجنة) يا رسول اللّه ؟ فقال: يا على تلك غرف بناها الله ؟ فقال يا على عليه‌السلام تلك غرف بناها الله لا ولياءه فاذا دخل المؤمن الى منازله فى الجنة فاذا استقرت لولّى الله منازله فى الجنة يبعث الله الف ملك يهنونّه بالجنة فينهون الى أول باب من جنانه فيقولون للملك الموكل استأذن لنا على ولّى الله فيأذن لهم فيدخلون على وليّ الله و هو فى الغرفة و لها الف باب فيدخل كل ملك من باب من ابواب الغرفة فيبلّغونه رسالة الجبّار و ذلك قول الله : '' والملائكة يدخلون عليهم من كل باب '' يعنى : من ابواب الغرفة '' سلامٌ عليكم بما صبرتم فنعم عقبى الدار ...'' (۳)

امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے كہ آپ(ع) نے فرمايا : مولا امير المؤمنينعليه‌السلام نے رسالت مآب سے سوال كيا يا رسول اللہ يہ كمرے (بہشت ميں ) كيوں بنائے گئے ہيں ؟ تو اسوقت حضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا اے علىعليه‌السلام يہ كمرے خداوند متعال نے اپنے دوستوں كے ليے بنائے ہيں جب مؤمن بہشت ميں اپنى رہائش گاہ و مقام پر پہنچے گااور ولى خدا كے ليے بہشت ميں مقامات كو مشخص و معين كيا جائے گا _خداوند اس وقت ايك ہزار فرشتوں كو بھيجے گا جو اس كے ليے بہشت كى مبارك باد ديں گے جب وہ اس كى بہشت كے پہلے دروازے ميں پہنچيں گے تو جو فرشتے وہاں نگہبان ہوں گے ان سے كہيں گے كہ ہمارے ليے ولى اللہ سے اذن دخول ( اندر آنے كى اجازت ليں تو اس وقت وہ ان كو اجازت ديں گے_ تا كہ ولى اللہ كى خدمت ميں حاضر ہوں اسوقت وہ اپنے كمرے ميں ہوں گے اور اس كمرے كے ہزار دروازے ہوگا تو اس وقت ہر دروازے سے ايك فرشتہ اندر داخل ہوگا

____________________

۱)خصال شيخ صدوق ج۲ ; ص ۵۵۸ح ۳۱ ; نورالثقلين ج۲ ص ۴۹۷ح ۱۰۳_۲) من لا يحضر الفقيہ ج۱ ص ۱۹۳ ح ۴۳ ; نورالثقلين ج۲ ص ۴۹۹ ح ۱۰۷_

۳) تفسير قمى ج۲ ص ۲۴۶ ; نورالثقلين ج۲ ص ۴۹۹ ح ۱۱۱_

۷۹۷

تب خداوند غالب كے پيغام كو اس تك پہنچائيں گے _ يہ تبارك و تعالى كا قول ہے (و الملائكة يدخلون عليهم من كل باب ) اس سے مقصود يہ ہے كہ وہ كمرے كے دروازوں سے داخل ہوں گے اور يہ كہيں گے (سلام عليكم بما صبرتم فنعم عقبى الدار )

اللہ :اللہ تعالى كے ساتھ عہد و پيمان ۲

انفاق :انفاق كى جزاء ۳

بہشت:بہشت عدن ۶ ; بہشت عدن كى حقيقت ۱۰ ; بہشت عدن كى خصوصيات ۵ ، ۱۱ ، ۱۲ ; بہشت عدن كى نعمتيں ۴;بہشت عدن كے باغ ۴ ; بہشت عدن كے دروازے ۹ ;بہشت عدن كے مكان ۱۱ ; بہشت كے اسباب ۲ ، ۳ ; بہشتى لوگ ۲ ،۷; بہشتى لوگوں پر سلام ۱۲ ; بہشتى لوگوں كو مبارك باد دينا ۸ بہشتى لوگوں كى اقسام ۶ ; بہشتى لوگوں كى اولاد ۵; بہشتى لوگوں كى بيوياں ۵; بہشتى لوگوں كے ساتھ رہنے والے لوگ ۵; بہشتى لوگوں كے والدين ۵

دنيا :دنيا كا انجام ۱

روابط :روابط واجب كى جزاء ۲

روايت : ۱۰ ، ۱۱ ،۱۲

شرعى ذمہ دراى :شرعى ذمہ دراى ميں استقامت كى جزا ۲

صالحين :بہشت ميں صالحين ۷

صبر:صبر كى جزاء ۳

عہد :عہد سے وفا كى جزا ء ۲

ملائكہ :ملائكہ كا سلام ۱۲; ملائكہ كا مبارك باد دينا ۸

نماز :نماز قائم كرنے كى جزا ۳

۷۹۸

آیت ۲۴

( سَلاَمٌ عَلَيْكُم بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ )

كہيں گے كہ تم پر سلامتى ہو كہ تم نے صبر كياہے اور اب آخرت كا گھر تمھارى بہترين منزل ہے (۲۴)

۱ _ ملائكہ اہل بہشت كاديدار كريں گے اور ان سے ہمكلام ہوں گے _والملائكة يدخلون عليهم سلام عليكم

۲ _ فرشتے ہر طرف سے اہل بہشت كے پاس آئيں گے اور ان پر سلام كريں گے_

والملائكة يدخلون عليهم من كل باب سلام عليكم

۳ _فرشتے اہل بہشت كو سلامتى اور ان سے ہر مصيبت دور رہنے كى خوشخبرى ديں گے_سلام عليكم

۴ _فرامين الہى كى پيروى پر صبر و استقامت كرنا، بہشت ميں داخل ہونے كا موجب ہے_سلام عليكم بماصبرتم

(بما صبرتم) ميں ''باء'' حرف سبب ہے اور (ما) اسميں مصدريہ ہے'' صبرتم'' كے ساتھ متعلق چند امور ہيں جو گذشتہ آياتميں (الذين يوفون ) سے لے كر (يدرء ون بالحسنة السيئة) تك بيان كيے گئے ہيں ان سب كو (طاعة اللہ ) سے تعبير كيا جاسكتاہے اس صورت ميں (بما صبرتم ) يعنى'' سبب صبركم على طاعة الله''

۵_ فرامين الہى پر كاربند رہنا، صبر واستقامت كا محتاج ہے_بما صبرتم

۶ _ دنيا كى زندگى كا انجام اور عاقبت (بہشت) اللہ كى اطاعت پر صبر كرنے والوں كے ليے اچھى اور نيك عاقبت ہے _

فنعم عقبى الدار

۷_'' قال (ابوعبدالله عليه‌السلام : إن طائفة من

۷۹۹

الملائكة عابوا ولد آدم فى اللّذات والشهوات فإذا كان يوم القيامة و صار أهل الجنة فى لجنّة، إستاذن أولئك الملائكة على اهل الجنة ، فيؤذن لهم فيدخلون عليهم فيسلّمون عليهم و يقولون لهم (سلام عليكم بما صبرتم ) فى الدنيا عن اللّذات والشّهوات الحلال (۱)

امام جعفرعليه‌السلام سے روايت ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا بے شك بعض فرشتے انسانوں كو لذا ت اور شہوات كى وجہ سے ان كى عيب جوئي كرتے تھے پس جب قيامت بر پا ہوگى اور اہل بہشت اس ميں داخل ہوں گے اور فرشتے اہل بہشت كے پاس جانے كے ليے اجازت طلب كريں گے پھر ان كو اجازت ملے گى تو پھروہ ان كو كہيں گے تم پر سلام ہو كہ تم نے بردبارى سے كام ليا اور حلال لذتوں اور شہوتوں سے پرہيز كيا _

۸ _'' عن ابى عبدالله عليه‌السلام (فى قوله تعالى :) '' سلام عليكم بما صبرتم'' على الفقر فى الدنيا (۲) امام جعفر صادقعليه‌السلام سے اللہ تعالى كے اس قول''سلام عليكم بما صبرتم '' كے بارے ميں روايت ہے كہ اس سے مراد، دنيا ميں فقر و فاقہ پر (بردبارى اور صبر سے) كام لينا ہے _

اطاعت:اطاعت ميں صبر۶

اہل بہشت :۶اہل بہشت پر سلام ۲ ،۷; اہل بہشت سے ملائكہ كا ہمكلام ہونا ۱;اہل بہشت كا صبر ۷ ; اہل بہشت كى ملائكہ سے ملاقات ۱ ; اہل بہشت كو بشارت ۳

بشارت :سلامتى كى بشارت ۳//بہشت:بہشت كے اسباب۴

ديندارى :ديندارى ميں استقامت ۴ ; ديندارى ميں صبر ۴

روايت:۷ ، ۸روايت: ۷،۸

شرعى ذمہ داري:شرعى ذمہ دراى ميں صبر ۴،۵

صابرين :صابرين كا اچھا انجام ۶

فقر:فقر پر صبر ۷//ملائكہ :ملائكہ كا سلام ۲ ،۷; ملائكہ كى خوشخبرياں ۳

____________________

۱) تفسير عياشى ج۲، ص ۲۱۱، ح۴۲، نورا لثقلين ج۲، ص۵۰۰، ح۱۱۳_

۲)تفسير عياشى ج۲ ص ۲۱۱ ; تفسير برہان ج۲ ص ۲۹۱ ح ۹_

۸۰۰