تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 201832
ڈاؤنلوڈ: 3224


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 201832 / ڈاؤنلوڈ: 3224
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

۱۷_'' قال رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : ...ا وحى الله عزّوجلّ الى ابراهيم: '' انى جاعلك للناس اماماً'' ...فقال: ياربّ ومن ذرّيتى ا ئمة مثلي؟ فا وحى الله عزّوجلّ اليه من سجدلصنم ...لا ا جعله اماماً ا بداً قال ابراهيم:''و اجنبنى وبنّى ا ن نعبد الا صنام ...''قال النبي صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم فانتهت الدعوة الى ا خى عليّ عليه‌السلام لم يسجد ا حد منّا لصنم قطّ فاتخذنى الله نبّياً و عليّاً وصياً ;(۲) رسول اللهصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم فرماتے ہيں :خدا وند عزوجل نے ابراہيمعليه‌السلام كو وحى كى :''انى جاعلك للناس اماماً .''پس ابراہيمعليه‌السلام نے كہا:پروردگارا كيا ميرى نسل سے بھى كوئي ميرى طرح امامت كے عہدے پر فائز ہو گا؟پس خداوند عزوجل نے ان كى طرف وحى كى : ...جو بھى كسى بت كے اگے سجدہ كر ے گا ...ہم ہر گز اسے امام نہيں بنائيں گے ابراہيمعليه‌السلام نے كہا:''و اجنبنى وبنّى ا ن نعبد الا صنام ''نبى اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا:ابراہيمعليه‌السلام كى دعا (قبول ہونے )كے بعد يہ دعا مجھ تك اور ميرے بھائي علىعليه‌السلام تك پہنچى كہ ہم دونوں ميں سے كسى ايك نے بھى كسى بت كو سجدہ نہيں كيا _پس الله تعالى نے مجھے نّبى بنايا اور علىعليه‌السلام كو وصى بنايا_

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فضائل۱۷

ابراہيمعليه‌السلام :ابراہيمعليه‌السلام كا مكہ كے امن و امان كا اہتمام كرنا ۸; ابراہيمعليه‌السلام كے زمانے ميں بت پرستي۱۴;قصہ ابراہيمعليه‌السلام كى تعليمات۱;ابراہيم كى اولاد كا متعدد ہونا ۱۳; ابراہيمعليه‌السلام كى اولاد كاموحد ہونا ۱۶;ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ۲ ،۳ ،۵،۱۰،۱۶،۱۷; ابراہيمعليه‌السلام كى شرك ستيزى ۵; قصہ ابراہيمعليه‌السلام سے عبرت ۱; ابراہيمعليه‌السلام كى اولاد ۱۰، ابراہيمعليه‌السلام كى اولاداور بت پرستي۱۶

الله تعالى :الله تعالى كى ربوبيت ۶

امامت:امامت كى شرائط۱۷

امن:امن كے اجتماعى اثرات۱۱;اجتماعى امن كى اہميت ۹

امير المؤمنينعليه‌السلام :امير المؤمنينعليه‌السلام كے فضائل۱۷

اولاد:اولاد كے لئے دعا كى قدر ومنزلت۱۲;اولاد كے لئے دعا كى اہميت۱۲;اولادكى عاقبت كى اہميت ۱۲; اولاد كے لئے دعا۱۰

____________________

۱)امالى شيخ طوسى ،ج۱،ص۳۸۸،نور الثقلين ،ج۲، س۵۴۶ ،ح۹۸_

۱۲۱

بت پرست لوگ:۱۴

بت پرستي:بت پرستى كى تاريخ ۱۴;بت پرستى سے محفوظ رہنے كى دعا۱۰

دعا:دعا كے اداب ۶

دينداري:ديندارى كى درخواست ۱۲

روايت:۱۶،۱۷

سعادت:اخروى سعادت كى درخواست ۱۲

شرك:شرك سے محفوظ رہنے كے عوامل۱۵

ضروريات:امداد خدا كى ضرورت۱۵

عبرت:عبرت كے عوامل۱

مكہ:مكہ كا احترام ۳;مكہ كا امن ۴;مكہ كى تاريخ ۷;مكہ كے امن كى دعا ۲،۳،۵;مكہ شہر۷;مكہ كى فضيلت ۴;مكہ ابراہيمعليه‌السلام كے زمانے ميں ۷

موحدين :موحدين كى معنوى ضروريات۱۵

ہدايت:ہدايت كا پيش خيمہ ۱۱

ياد دہاني:دعائے ابراہيمعليه‌السلام كى ياد دہاني۱;قصہ ابراہيمعليه‌السلام كى ياد دہاني۱

۱۲۲

آیت ۳۶

( رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيراً مِّنَ النَّاسِ فَمَن تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ )

پروردگار ان بتوں نے بہت سے لوگوں كو گمراہ كردياہے تو اب جو ميرا اتباع كرے گا وہ مجھ سے ہوگا اور جو معصيت كرے گا اس كے لئے تو بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے _

۱_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نظر ميں ان كے زمانے ميں بت اور بت پرست لوگ بہت سے لوگوں كى گمراہى كا سبب تھے_

اجنبنى وبنيّ ا ن نعبد الا صنام ربّ انّهنّ ا ضللن كثيرًا من الناس

۲_حضرت ابراہيمعليه‌السلام اپنى دعا كى قبوليت كے لئے خدا وند متعال كا لطف اور اس كى محبت حاصل كرنا چاہتے تھے_

ربّ انّهنّ ا ضللن

''يائے''متكلم كى طرف كلمہ ''رب''كا اضافہ ہونے اور حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى طرف سے دو ايات ميں اس كے تكرار كرنے سے مندرجہ بالا مطلب اخذ كر سكتے ہيں _

۳_بتوں اور بت پرستوں كے ذريعے بہت سے لوگوں كا گمراہ ہونا ،حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے لئے خدا وند متعال سے اپنى اور اپنے خاندان كے لئے بت پرستى سے محفوظ رہنے كى دعا كا محرك بنا ہے_

واجنبنى وبنيّ ا ن نعبد الا صنام ربّ انّهنّ ا ضللن كثيرًا من الناس

جملہ ''ربّ انّھنّ ''پہلے جملے ''واجنبنى وبنيّ ''كى علت بيان كر رہا ہے _يعنى چونكہ بت پرست اكثر لوگوں كى گمراہى كا سبب بن گئے ہيں لہذا ميں تجھ سے محفوظ رہنے كى دعا كرتا ہوں _

۴_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا اپنى اولاد كے گمراہ ہو جانے اور اپنے زمانے كے لوگوں ميں مذہب شرك و بت

پرستى كے مكمل طور پر اور بلا روك ٹوك پھيل جانے سے پريشان ہونا _

واجنبنى وبنيّ ا ن نعبد الا صنام_ربّ انّهنّ ا ضللن كثيرًا من الناس

۵_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے زمانے ميں بہت سے لوگ گمراہ اور بت پرست تھے_

واجنبنى وبنيّ ا ن نعبد الا صنام_ربّ انّهنّ ا ضللن كثيرًا من الناس

۶_شرك اور بت پرستى راہ حق و حقيقت سے انحراف اور گمراہى كا مظہر ہے_

واجنبنى وبنيّ ا ن نعبد الا صنام_ربّ انّهنّ ا ضللن كثيرًا من الناس

۱۲۳

۷_انسان كى ہدايت ميں خداوند متعال كے لطف و كرم كا مؤثر ہونا _

واجنبنى وبنيّ ا ن نعبد الا صنام_ربّ انّهنّ ا ضللن كثيرًا من الناس

يہ كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے خداوند تعالى سے اپنى اولاد كى نجات طلب كى اس سے معلوم ہوتا ہے كہ ہدايت ميں خدا كا لطف اور عنايت مئوثر ہے اور انسان اس كا محتاج ہے_

۸_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے پيروكار، ان كے خاندان كے ايك عضوكى مانند اور ان كے محبوب ہيں _

فمن تبعنى فانه مني

۹_دين كى پابندى اور اس كے احكام پر عمل ہى ديندارى اور قدر ومنزلت كا معيار ہے نہ فقط باتيں اور ادعاكرنا_

فمن تبعنى فانه مني

''تبع'' اور ''اتبع''كامطلب كسى كے قدم پر قدم ركھنا اور اس سے حكم لے كر اسكى پيروى كرنا ہے(مفردات راغب)_

۱۰_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے فرامين كى نافرمانى كرنے والے اگر چہ ان كى اولاد ميں سے ہى كيوں نہ ہوں ،تقرب خدا سے دور اور قدر ومنزلت سے عارى ہيں _فمن تبعنى فانه منيّ ومن عصانى فانّك غفور رحيم

۱۱_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نظر ميں دينى تعلق ،قرابت اور رشتہ دارى سے زيادہ مضبوط اور قدر ومنزلت كا حامل ہوتا ہے_فمن تبعنى فانه منيّ ومن عصاني

مندرجہ بالا مطلب كا سبب يہ ہے كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنى اولاد كے لئے دعا كے بعد اپنے احكام اور دستورات كى پيروى كو قدرومنزلت كا معيار قرار ديا ہے_

۱۲_انسانوں كے درميان وحدت ،دوستى اور تعلقات استوار ہونے كا اصلى معيار ،ديندارى ہے_

فمن تبعنى فانه منيّ ومن عصاني

۱۳_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام انسانوں كے لئے اسوہ اور مقتدا ہيں اور انكا سيرو سلوك حق كا معيار اورانسانوں كے درست طرزعمل كى كسوٹى ہے_فمن تبعنى فانه منيّ ومن عصاني

يہ كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنے فرامين كى اطاعت اور نافرمانى كو اچھائي اور قدرومنزلت كا معيار قرار ديا ہے اور خداوند متعال نے بھى ان كى مدح كرتے وقت اس نكتے كو بيان فرمايا ہے _اس سے مذكورہ مطلب اخذ ہوتا ہے_

۱۲۴

۱۴_حضرت ابراہيم كاخداوند متعال كے ساتھ انتہائي ادب سے اور عالمانہ انداز ميں كلام كر نا_ومن عصانى فانّك غفور رحيم

يہ كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنے مخالفين كا معاملہ خدا كے سپرد كر ديا ہے _اس سے معلوم ہوتا ہے كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے حكم كى نافرمانى درحقيقت امر خدا كى نافرمانى ہے پس بندوں كى ذمہ دارى معين كرنا بھى اسى كا حق ہے_

۱۵_اپنے مخالفين كے سامنے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا انتہائي بردبارى سے كام لينا_ومن عصانى فانّك غفور رحيم

يہ كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنے مخالفين كا معاملہ خدا كے سپرد كر ديا ہے اور اسے غفران ورحمت كى صفت سے ياد كيا ہے ،اس سے انكى انتہائي بر دبارى ظاہر ہوتى ہے_

۱۶_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كااپنے علاوہ اپنے مخالفين اور ہدايت قبول نہ كرنے والوں كے لئے بھى خدا وند متعال كى مغفرت اور رحمت كى شدت كے ساتھ اميدركھنا _ومن عصانى فانّك غفور رحيم

يہ كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنے مخالفين كا معاملہ خدا كے سپرد كر ديا ہے اور اس كے غفران و رحمت كى صفت بيان كى ہے ،اس سے مندرجہ بالا مطلب اخذ ہو تا ہے_

۱۷_خداوند تعالى ،غفور (بہت بخشنے والا) اور رحيم (مہربان) ہے_فانّك غفور رحيم

۱۸_خدا كى مغفرت اور بخشش ،مہربانى كے ہمراہ ہے_فانّك غفور رحيم

يہ مطلب اس بات پر مبنى ہے كہ جب اس آيت ميں ''رحيم '' ،''غفور'' كى صفت ہو_

۱۹_''عن ا بى عبدالله عليه‌السلام قال: من تولّى ال محمّد ...فهو ال محمّد ...لا انه من القوم با عيانهم و انما هو منهم بتولّيه اليهم واتباعه ايّاهم و كذالك ...قول ابراهيم : ''فمن تبعنى فانه منّي ...''; (۱) امام صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ

____________________

۱)تفسير عياشى ، ج۲ ، ص۲۳۱ ،ح۳۴ ; نورالثقلين ،ج۲، ص۵۴۸ ، ح۱۰۴_

۱۲۵

اپعليه‌السلام نے فرمايا:جو شخص ال محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اپنا ولى قرار دے ...پس وہ ال محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميں سے ہے نہ كہ وہ حقيقت ميں قوم ال محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميں سے ہو جاتا ہے بلكہ وہ انہيں اپنا ولى بنانے اور انكى اطاعت وپيروى كرنے كى وجہ سے ال محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميں سے ہے _اور يہى مطلب ہے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے فرمان كا::''فمن تبعنى فانه منّي ''_

ال ابراہيمعليه‌السلام :۸ّال محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :۱۹ّال محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى پيروى كے اثرات ۱۹;ّال محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ولايت كے اثرات ۱۹

ابراہيمعليه‌السلام :ابراہيمعليه‌السلام كا ادب ۱۴;ابراہيمعليه‌السلام كو نمونہ بنانا ۱۳; ابراہيمعليه‌السلام كى اميدوارى ۱۶;ابراہيمعليه‌السلام كا اولاد كے بارے ميں اہتمام ۳،۴; ابراہيمعليه‌السلام كا محبت خدا كے بارے ميں اہتمام ۲;زمانہ ابراہيمعليه‌السلام كے لوگوں كى بت پرستى ۵;ابراہيمعليه‌السلام كى بصيرت ۱;ابراہيمعليه‌السلام كا حلم ۱۵; ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ۲;ابراہيمعليه‌السلام كى شرك ستيزى ۴;زمانہ ابراہيمعليه‌السلام كے لوگوں كى گمراہى كے اسباب ۱ ; ابراہيمعليه‌السلام كے فضائل ۱۳،۱۴ ،۱۵، ۱۶; دعائے ابراہيمعليه‌السلام كا فلسفہ ۳;ابراہيمعليه‌السلام كى خدا سے گفتگو ۱۴; زمانہ ابراہيمعليه‌السلام كے لوگوں كى گمراہى ۵; ابراہيمعليه‌السلام كے محبوب لوگ۸;ابراہيمعليه‌السلام كے پيروكاروں كى محبوبيت ۸;ابراہيمعليه‌السلام كى پريشانى ۴

اتحاد:اتحاد كا معيار ۱۲

اقدار:اقدار كا معيار۹

اسماء وصفات:رحيم ۱۷;غفور ۱۷

الله تعالى :الله تعالى كے لطف كے اثرات ۷;الله تعالى كى مغفرتيں ۱۸;الله تعالى كى مہربانى ۱۸

اميد واري:رحمت سے اميدوارى ۱۶

بت:بتوں كا گمراہ كرنا ۱

بت پرست لوگ :۵

بت پرستوں كا گمراہ كرنا ۱

بت پرستي:بت پرستى كے اثرات ۶;بت پرستى سے محفوظ رہنے كى دعا ۳;بت پرستى كے پھيلائو سے پريشانى ۴

۱۲۶

تقرب :تقرب خدا سے محرو م لوگ ۱۰

حقانيت :حقانيت كا معيار ۱۳

دوستى :دوستى كا معيار ۱۲

دين :تعليمات دين پر عمل ۹

دينداري:ديندارى ميں استقامت ۹;ديندارى كا معيار ۹; ديندارى كا اثرات ۱۲

دينى تعلقات:دينى تعلقات كى قدر وقيمت۱۱

رشتہ دارى :رشتہ داروں سے رابطہ كى قدر و منزلت كى قدرو منزلت ۱۱

روايت:۱۹

شرك:شرك كے اثرات ۶;شرك كے پھيلائو سے پريشانى ۴

عصيان :ابراہيمعليه‌السلام سے عصيان ۱۰

عصيان كرنے والے لوگ:

عصيان كرنے والے لوگوں كى محروميت ۱۰

گمراہ لوگ:۵

گمراہى :گمراہى كے موارد ۶

مخالفين :مخالفين كى مقابلہ كرنے كى روش ۱۵

مغفرت :مغفرت كے اميد وار لوگ ۱۶

ہدايت:ہدايت كے عوامل۷

۱۲۷

آیت ۳۷

( رَّبَّنَا إِنِّي أَسْكَنتُ مِن ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِندَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُواْ الصَّلاَةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ وَارْزُقْهُم مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ )

پروردگار ميں نے اپنى ذريت ميں سے بعض كو تيرے محترم مكان كے قريب بے آب و گياہ وادى ميں چھوڑديا ہے تا كہ نمازيں قائم كريں اب تو لوگوں كے دلوں كو ان كى طرف موڑدے اور انھيں پھلوں كا رزق عطا فرماتا كہ وہ تيرے شكر گذار بندے بن جائيں _

۱_حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنى بعض اولاد (ذريت) كو خانہ خدا كے نزيك اباد كيا _

ربّنا انى ا سكنت من ذرّيتى بواد غيرذى زرع عند بيتك المحرّم

۲_ مكہ ميں خانہ خدا كے نزديك حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى ذريت(اولاد ) كى جائے سكونت كھيتى باڑى كے قابل نہيں تھي_

ربّنا انى ا سكنت من ذرّيتى بواد غيرذى زرع عند بيتك المحرّم

۳_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا خانہ خدا كے سائے ميں اپنى بعض اولاد كو اباد كرنے كا مقصد ،ان كے لئے عبادت اور نماز قائم كرنے كى توفيق حاصل كرنا تھا_ربّنا انى ا سكنت من ذرّيتي ...عند بيتك المحرّم ربّنا ليقيموا الصلوة

۴_دوسرى عبادات اور الہى فرائض كى نسبت نمازكو ايك خاص مقام و منزلت اور اہميت حاصل ہے_

ربّنا انى ا سكنت من ذرّيتى بواد غيرذى زرع ليقيموا الصلوة

يہ كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اپنى اولاد كے وادى ''غير ذى زرع ''(مكہ )كى طرف ہجرت كا مقصد نماز بتاتے ہيں اور تمام عبادات ميں سے فقط اسى كا انتخاب كرتے ہيں ،اس سے مندرجہ بالا مطلب اخذ ہوتا ہے_

۵_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى بعثت كے زمانے ميں نماز كا عبادى فرائض ميں سے ہونا_ربّنا انى ا سكنت من ذرّيتي ليقيموا الصلوة

۶_ مكہ كى سر زمين اور خانہ خدا كے اطراف كى جگہ عقيدہ توحيد كے اظہار اور خدا وند يكتا كى عبادت كے لئے ايك مناسب مقام ہے_ربّنا انى ا سكنت من ذرّيتى بواد غيرذى زرع عند بيتك المحرّم ربّنا ليقيموا الصلوة

۱۲۸

يہ كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام ، اپنى اولاد كو اپنے سابقہ وطن سے كہ جو بت پرستوں كا علاقہ تھا ،نكال كر سر زمين مكہ كى طرف لے گئے تھے_اور انہوں نے اس ہجرت كا مقصد عبادت اور نماز بتايا تھا_ اس سے مندرجہ بالا مطلب اخذ ہو تا ہے_

۷_فريضہ الہى كى ادائيگى اور عبادت كے لئے ہجرت اور اسكى سختياں برداشت كرنا ضرورى ہے_

ربّنا انى ا سكنت من ذرّيتى بواد غيرذى زرع ليقيموا الصلوة

خداوند متعال حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے قصے كو قابل ذكر قصے كے طور پر بيان كررہا ہے (واذ قال ابراھيم ...) اور دوسرى جانب حضرت ابراہيمعليه‌السلام بھى ايك غير اباد اور بنجر سرزمين كى مشكلات كواپنے اور اپنى اولاد كے دين كى حفاظت كے لئے برداشت كر رہے ہيں _يہ سب نكات مندرجہ بالا مطلب كى حكايت كرتے ہيں _

۸_خداوند متعال سے دعا اور درخواست كے وقت حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا گريہ وزارى اور التماس كى حالت ميں ہونا _

ربّ اجعل ...ربّ انّهنّ ...ربّنا اني ربّنا ليقيموا ربّنا انّك

كلمہ ''رب''اور ''ربنا '' كے تكرارسے مندرجہ بالا مطلب اخذ ہوتا ہے_

۹_دوسرى سر زمينوں كے مقابلے ميں خانہ خدا كے نزيك نماز اور عبادت ، زيادہ فضيلت اور قدرو منزلت ركھتى ہے_

ربّنا انى ا سكنت من ذرّيتي ...عند بيتك المحرّم ربّنا ليقيموا الصلوة

مندرجہ بالا مطلب اس احتمال پر مبنى ہے كہ جب حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اولاد كے لئے مكہ سے باہر نماز ادا كرنا ممكن تھا ليكن حضرت ابراہيمعليه‌السلام خانہ خدا كے سائے ميں عبادت كى فضيلت كے سبب اپنى اولاد كے لئے اس مقام كا انتخاب كرتے ہيں _

۱۰_حضرت ابراہيمعليه‌السلام ، خدا وند متعال سے مكہ ميں اباد اپنى اولادكے لئے بعض لوگوں كى قلبى توجہ اور محبت حاصل كرنے كى دعا كرتے ہيں _

۱۲۹

ا سكنت من ذرّيتي ...عند بيتك المحرّم فاجعل ا فئدة من الناس تهوى اليهم

۱۱_نماز كے قائم كرنے اور عبادت كى توفيق حاصل ہونے ميں بعض مقامات اور مواقع كا موثر كردار ادا كرنا_

ا سكنت من ذرّيتي ...عند بيتك المحرّم ربّنا ليقيموا الصلوة

نماز كے قائم كرنے كى غرض سے خانہ خدا كے جوار ميں اولاد كو اباد كرنا ہو سكتا ہے اس حقيقت كو بيان كر رہا ہو كہ خانہ خدا جيسے مناسب مقامات انسان كے لئے عبادت كى توفيق حاصل كرنے ميں مئوثر واقع ہوتے ہيں _

۱۲_حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنى اولاد كو مكہ ميں تنہائي اور گوشہ نشينى كے خطرے سے بچانے كے لئے خدا وند متعال سے دعا كى كہ وہ بعض لوگوں كے دل ان كى طرف موڑ دے اور انہيں اجتماعى زندگى عطا كرے_*

ربّنا انى ا سكنت من ذرّيتي ...عند بيتك المحرّم ...فاجعل ا فئدة من الناس تهوى اليهم

۱۳_دعا ،دوسروں كے دل اور روح پر اثر انداز ہو كر ا س ميں تحول پيدا كر سكتى ہے_

فاجعل ا فئدة من الناس تهوى اليهم

۱۴_حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے خداوند متعال سے اپنى اولاد اور مكہ ميں اباد لوگوں كے لئے ان كى معاشى حالت كى بہتر ى اور انكے انواع واقسام كى نعمتوں اور پيداواروں سے بہرہ مند ى كى دعا كى _وارزقهم من الثمرات

چونكہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنى اولاد كو بنجر سر زمين ميں اباد كيا تھا لہذاہو سكتا ہے'ثمرات ''سے انواع واقسام كى نعمتين اور مادى و غذائي پيدا وار مراد ہو_

۱۵_ جناب ابراہيمعليه‌السلام نے شہر مكہ كے معيشتى كاروبار ميں رونق كے ليے پروردگار سے دعا كے لوگوں كو مكہ كى جانب متوجہ كردے_فاجعل ا فئدة من الناس تهوى اليهم وارزقهم من الثمرات

۱۶_حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے خداوند متعال سے لوگوں اور اپنى اولاد كے لئے نعمات الہى كا شكر بجا لانے كى توفيق طلب كى _ربّنا انى ا سكنت من ذرّيتي ...فاجعل ا فئدة من الناس ...وارزقهم من الثمرات لعلّهم يشكرون

۱۷_الہى نعمتوں اور عطائوں كا مقصد وہدف خدا وند متعال كا شكر و سپاس بجا لانا ہے_

وارزقهم من الثمرات لعلّهم يشكرون

۱۸_''عن ا بى عبدالله عليه‌السلام قال: ان ابراهيم عليه‌السلام كان نازلاً فى بادية الشام

۱۳۰

فلمّا ولد له من هاجر اسماعيل فا وحى الله اليه ثم ا مره ا ن يخرج اسماعيل وا مّه عنها فقال: ياربّ الى ا يّ مكان؟ قال: الى حرمى و ا مني ...و هى مكة فا نزل الله عليه جبرائيل بالبراق فحمل هاجر واسماعيل فوضعه فى موضع البيت فلمّا سرههم ابراهيم و وضعهم ثمّ انصرف عنهم فلمّا بلغ كداء وهوجبل بذى طوى التفت اليهم ابراهيم فقال:''ربّنا انى ا سكنت من ذرّيتى بواد غيرذى زرع عند بيتك المحرّم ...'' ;(۱) حضرت امام جعفر صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:جب حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے شام كے صحرا ء ميں سكونت اختيار كى اور ہاجرہ سے انكے فرزنداسماعيلعليه‌السلام متولد ہوئے ...پس خدا وند متعال نے انہيں وحى كى ...پھر انہيں حكم ديا كہ اسماعيلعليه‌السلام اور ان كى والدہ كو اس صحراء سے نكاليں _پس ابراہيمعليه‌السلام نے فرمايا:اے ميرے پروردگار ان كو كس جگہ لے جائوں ؟خداوند نے فرمايا:ميرے حرمت والے گھر كى طرف ...اور وہ مكہ ہے_ پس خداوند متعال نے ان پر حضرت جبرائيلعليه‌السلام كو براق (اسمانى سواري) كے ساتھ نازل كيا _ پھر انہوں نے ہاجرہ و اسماعيلعليه‌السلام كوسوار كيا _پس ان كو مقام بيت (كعبہ) پر اتارا ...پھرجب ابراہيمعليه‌السلام نے انہيں مستقر كر ديا ...اس كے بعد وہ ان سے جدا ہو كر واپس اگئے ...پھر جب وہ (ذى طوى كے علاقے ميں موجودايك پہاڑ) ''كدائ''تك پہنچے تو ان كى طرف متوجہ ہو كر فرمايا:''ربّنا انى ا سكنت من ذرّيتى بواد غيرذى زرع عند بيتك المحرّم ...''_

۱۹_''عن ا بى جعفر عليه‌السلام فى قول الله : ''انى ا سكنت من ذرّيتي ...''قال: ...نحن هم ونحن بقية تلك الذرية ;(۲) حضرت امام محمد باقرعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے خدا كے اس كلام ''انى ا سكنت من ذرّيتي ...'' كے بارے ميں فرمايا:ہم ان ميں سے ہيں اور ہم اس نسل سے باقى بچنے والوں ميں سے ہيں _

۲۰_''عن ا بى الحسن موسى بن جعفر عليه‌السلام قال : ان ابراهيم عليه‌السلام لمّا ا سكن اسماعيل عليه‌السلام و هاجر مكة ...قال : ''اللّهم انى ا سكنت من ذرّيتى بواد غيرذى زرع عند بيتك المحرّم فاجعل ا فئدة من الناس تهوى اليهم ...'' فا وحى الله الى ابراهيم عن ا صعد ا باقبيس فناد فى الناس:يا معشرالخلائق ان الله يا مركم بحج هذا البيت الذى بمكة ...فهناك ...وجب الحج على جميع الخلائق ...; (۱)

____________________

۱)تفسير قمى ، ج۱ ص ۶۰ نورالثقلين ج۲ ص ۵۴۸، ح ۱۰۵_

۲)تفسير عياشى ج۲ ص ۲۳۱ ح ۳۵، نورالثقلين ج۲ ص ۵۴۹ح ۱۰۷_

۱)تفسير عياشى ج۲، ص ۲۳۴، ح ۴۱ ; نورالثقلين ج۲ ، ص ۵۵۱، ح ۱۱۵_

۱۳۱

حضرت امام موسى كاظمعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:جب ابراہيمعليه‌السلام نے اسماعيلعليه‌السلام اور ہاجرہعليه‌السلام كو مكہ ميں اباد كيا تو فرمايا:اے ميرے پرورد گار:(انى ا سكنت من ذرّيتى بواد غيرذى زرع )پس خداوند متعال نے انكى طرف وحى كى كہ ابو قيس پہاڑ كے اوپر جائو اور لوگوں كو ندا دے كر كہو:اے لوگوبے شك خدا وند متعال نے اپ لوگوں كو اس گھر (كعبہ) كے حج كا حكم ديا ہے جو مكہ ميں ہے _پس اس كے بعد سے حج تمام لوگوں پر واجب ہو گيا_

۲۱_''عن ا بى جعفر عليه‌السلام قال: انظر الى الناس يطوفون حول الكعبة، فقال: هكذا كانوا يطوفون فى الجاهلية انما امروا ا ن يطوفوا ثمّ ينفروا الينا ثمّ قرا هذه الا ية: ''فاجعل ا فئدة من الناس تهوى اليهم'' فقال ال محمّد ال محمّد ثمّ قال: الينا الينا ;(۲) حضرت امام محمد باقرعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:كعبہ كے گرد طواف كرنے والوں كى طرف ديكھو ;پھر اپعليه‌السلام نے فرمايا:زمانہ جاہليت ميں بھى اسى طرح طواف كيا كرتے تھے_ان كو حكم ديا گيا تھا وہ طواف كريں اور پھر ہمارى طرف پلٹ ائيں _اس كے بعد امامعليه‌السلام نے اس آيت كى تلاوت كي:''فاجعل ا فئدة من الناس تهوى اليهم'' اس كے بعد فرمايا:ال محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ،ال محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ،پھر فرمايا:'' ہمارى جانب ،ہمارى جانب''

۲۲_''عن ا بى جعفر عليه‌السلام قال: ...ان ا بانا ابراهيم عليه‌السلام ...قال:''فاجعل ا فئدة من الناس تهوى اليهم'' ا ما انه لم يقل الناس كلّهم، ا نتم ا ولئك رحمكم الله ...و ينبغى للناس ...ا ن يلقونا ا ينما كنّا نحن الا دلاء على الله ;(۳) حضرت امام محمد باقرعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:بے شك ہمارے باپ ابراہيمعليه‌السلام نے فرمايا:''فاجعل ا فئدة من الناس تهوى اليهم'' انہوں نے يہ تمام لوگوں كے بار ے ميں نہيں كہا ؟حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے كلام سے مراد اپ لوگ(شيعہ)ہيں _اور لوگوں كو چاہيے كہ ہم جہاں بھى ہوں ہم سے مليں ،ہم ہى خدا كى طرف ہدايت و راہنمائي كرنے والے ہيں ''

۲۳_''قال الصادق عليه‌السلام فى تفسير وقوله تعالى :''و ارزقهم من الثمرات'':هو ثمرات القلوب; (۴) حضرت امام صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے خدا وند تعالى كے قول :''و ارزقهم من الثمرات'' كى تفسير كرتے ہوئے فرمايا:ان ثمرات سے مراد ثمرات قلب ہے_

____________________

۲)تفسير عياشى ج۲ ص ۲۳۴، ح ۴۳، تفسير برہان ج۲ ص ۳۲۰ ح ۱۴_۳)تفسير عياشى ج ۲ ص ۲۳۴ ح ۴۱ ; نورالثقلين ج ۲ ص ۵۵۱ح ۱۱۵_

۴) عوالى اللئالي، ج ۲ ص ۹۶، ح ۲۵۷; نورالثقلين ج۲ص ۵۵۱ح ۱۱۷

۱۳۲

ائمہعليه‌السلام :ائمہعليه‌السلام كے فضائل ۲۱،۲۲

ابراہيمعليه‌السلام :مكہ ميں ابراہيمعليه‌السلام كى نسل كا اباد ہونا ۱،۲،۳، ۱۸; ابراہيمعليه‌السلام كا تضرع ۸;نسل ابراہيمعليه‌السلام كے لئے توفيق كى دعا ۱۶;نسل ابراہيمعليه‌السلام كى محبوبيت كى دعا۱۰ ،۱۲، ۲۳ ; ابراہيمعليه‌السلام كے لئے نعمت كى دعا۱۴ ; ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ۸،۱۰، ۱۲،۱۴ ،۱۵ ،۱۶ ،۲۳; نسل ابراہيمعليه‌السلام كى شكر گذارى ۱۶;ابراہيمعليه‌السلام كے فضائل ۸;مكہ ميں نسل ابراہيمعليه‌السلام كو اباد كرنے كا فلسفہ ۳; ابراہيمعليه‌السلام كا قصہ ۲۰;ابراہيمعليه‌السلام كے زمانے ميں نماز ۵; نسل ابراہيم سے مراد۱۹

اسماعيلعليه‌السلام :اسماعيلعليه‌السلام كو مكہ ميں اباد كرنا ۲۰

اطاعت:ائمہعليه‌السلام كى اطاعت كى اہميت۲۱

الله تعالى :الله تعالى كى نعمتوں كا فلسفہ ۱۷

اماكن:اماكن كى قدر ومنزلت۹;اماكن كا كردار۱۱

اولاد :اولاد كے لئے دعا ۱۲،۱۴

توفيقات:شكر گذارى كى توفيق كى دعا ۱۶;عبادت كى توفيق كا پيش خيمہ ۱۱

دعا :دعا كے اثرات ۱۳;دعا ميں تضرع ۸

روايت: ۱۸،۱۹،۲۰،۲۱،۲۲،۲۳

روح:روح ميں موثر عوامل ۱۳

شرعى فريضہ:اہم ترين شرعى فريضہ۴

شكر :نعمت كے شكر كى اہميت ۱۶،۱۷

شيعہ شيعوں كے فضائل ۲۲

عبادت :عبادت خدا كى اہميت ۳،۷

كعبہ:كعبہ كے نزديك عبادت كى فضيلت ۹;كعبہ كے نزديك نماز كى فضيلت ۹

مكہ :مكہ كى اہميت ۹;تاريخ مكہ ۶;مكہ ميں توحيد ۶;مكہ

۱۳۳

كى اقتصادى رونق كى دعا ۱۵مكہ سے لوگوں كى محبت كے لئے دعا۱۵اہل مكہ كے لئے نعمت كى دعا ۱۴مكہ كى اجتماعى حيثيت ۶;مكہ كى اب وہوا ۲،۱۸

نماز :نماز قائم كرنے كى اہميت ۳;نماز كى اہميت ۴;

تاريخ نماز ۵

ہاجرہ:ہاجرہ كو مكہ ميں اباد كرنا ۲۰

ہجرت :ہجرت كا فلسفہ ۷

آیت ۳۸

( رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ وَمَا يَخْفَى عَلَى اللّهِ مِن شَيْءٍ فَي الأَرْضِ وَلاَ فِي السَّمَاء )

پروردگار ہم جس بات كا اعلان كرتے ہيں يا جس كو چھپاتے ہيں تو سب سے باخبر ہے اور اللہ پر زمين و آسمان ميں كوئي چيز مخفى نہيں رہ سكتى _

۱_ اپنى دعا ميں حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا ظاہر وباطن كے بارے ميں خداوند متعال كے وسيع علم كا اعتراف كرنا _

ربّنا انك تعلم ما نخفى و ما نعلن

۲_انسان كى نيتوں ،محركات ،افكار ، ظاہرى اور باطنى اعمال كا خداوند متعال كى دسترس ميں ہونا _

ربّنا انك تعلم ما نخفى و ما نعلن

۳_خدا كى بارگاہ ميں دعا كے اداب ميں سے ايك اس كى صفات (كمال وجلال) كا ذكر كرنا ہے_

ربّنا انك تعلم ما نخفى و ما نعلن

۴_دعا كے وقت مشكلات اور حاجات كو زبان پر جارى كرنا ،عرض حاجت كا حسن ہے_

ربّ اجعل هذا البلد ء امناً ...ربّنا اني ...بواد غير ذى زرع ...ربّنا انك تعلم ما نخفى و ما نعلن

۵_تمام كائنات (اسمان و زمين كى مخلوقات ) خداو ند متعال كے علم كى حدود ميں اور اس كے حضور حاضر ہے_

۱۳۴

وما يخفى على الله من شى ء فى الا رض ولا فى السّماء

۶_كائنات كى كسى بھى شے كا خداوند متعال سے مخفى نہ ہونا ، اس كے ظاہر وباطن سے اگاہ ہونے كى دليل ہے_

وما يخفى على الله من شى ء فى الا رض ولا فى السّماء

ہو سكتا ہے جملہ ''وما يخفى على الله ... '' آيت مجيدہ كے پہلے حصے (انك تعلم ...) كى علت بيان كر رہا ہو_

ابراہيمعليه‌السلام :ابراہيم كا اقرار۱;ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ۱

الله تعالى :الله تعالى كے علم غيب كے دلائل۶;الله تعالى كا مخلوقات كے بارے ميں علم ۵،۶;الله تعالى كا علم غيب ۱;الله تعالى كے علم كى وسعت۵;الله تعالى كے علم غيب كى وسعت۲

انسان :انسان كا عمل ۲

دعا:دعا كے اداب ۳،۴;دعا ميں اسما و صفات ۳;دعا ميں حاجت بيان كرنا ۴

نيت:نيت كا علم۲

شكر ہے اس خدا كا جس نے مجھے بڑھاپے ميں اسماعيل و اسحاق جيسى اولاد عطا كى ہے كہ بيشك ميرا پروردگار عادل كا سننے والا ہے _

آیت ۳۹

( الْحَمْدُ لِلّهِ الَّذِي وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاء )

۱_حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے بڑھاپے ميں صاحب اولاد ہونے كى وجہ سے خدا وند متعال كى حمد و ستائش كي_

الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق

۱۳۵

۲_حمد وستائش خدا وند كے لئے مخصوص اور وہى اس كے لائق ہے_الحمد لله

۳_ہر چيز كى ستائش وتعريف ،خداوند متعال ہى كى ستائش وتعريف ہے_*الحمد لله

''الحمد ''ميں الف لام جنس كے لئے ہے_ لہذا ہم كہہ سكتے ہيں كہ حمد سے مراد يہ ہے كہ ہر قسم كى ستائش و تعريف كى باز گشت خداوند متعال ہى كى جانب ہوتى ہے_چونكہ كسى چيز ميں موجود كمال كى وجہ سے ہى اس كى تعريف كى جاتى ہے اور ہر كمال اور خوبى خداوند متعال كى جانب سے ہے_

۴_اسماعيلعليه‌السلام اور اسحاقعليه‌السلام ،حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے فرزند اور خدا كى جانب سے ان كے لئے ہديہ تھے_

الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق

۵_اہم اور غير متوقع نعمات اور عطائوں پر خدا وند متعال كى حمد وستائش ،ايك لازمى اور قابل قدر كام ہے_

الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق

۶_خدا وند متعال كى حمد وستائش كرتے وقت نعمتوں كو شماركرنااور زبان سے انہيں ياد كرنا ايك پسنديدہ فعل ہے جو اداب دعا ميں سے ہے_الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق

۷_اولاد كا وجود خدا كى نعمت ہے جو حمد وستائش كے لائق ہے_الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق

۸_حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى ولادت حضرت اسحاقعليه‌السلام سے پہلے ہوئي تھى اور وہ عمر ميں ان سے بڑے تھے_

وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق

اس آيت مجيدہ اور اسى جيسى دوسرى ايات ميں اسحاقعليه‌السلام سے پہلے اسماعيلعليه‌السلام كے ذكر سے ان كى عمر ميں تقدم ظاہر ہوتا ہے اور تاريخ بھى اس بات كى تائيد كرتى ہے_

۹_ حتى بڑھاپے اور طبيعى اسباب كے اثر ات سے مايوسى كى صورت ميں بھى انسان كے صاحب اولاد ہونے ميں دعا كا مؤ ثر ہونا_الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق ان ربّى لسميع الدعاء

۱۰_بڑھاپے اور طبيعى اسباب كے اثر ات سے مايوسى كى صورت ميں بھى خداوند متعال كے ارادے اور مشيت سے انسان كے صاحب اولاد ہونے كا ممكن ہونا _

الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق ان ربّى لسميع الدعاء

۱۳۶

۱۱_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا حضرت اسماعيلعليه‌السلام اور حضرت اسحاقعليه‌السلام كى ولادت سے پہلے خدا وند متعال سے اولاد كى دعا كرنا_الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق ان ربّى لسميع الدعاء

۱۲_حضرت اسحاقعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام ،حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا كے قبول ہونے كا نتيجہ تھے_

الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق ان ربّى لسميع الدعاء

۱۳_حضرت ابراہيمعليه‌السلام بڑھاپے تك اولاد سے محروم اور طبيعى اور عام طريقے سے صاحب اولاد ہونے سے مايوس تھے _الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق ان ربّى لسميع الدعاء

۱۴_انسان كى ضروريات اور تقاضوں كے پورا ہونے ميں طبيعى اسباب كے ساتھ ساتھ دعا كا بھى موثر ہونا_

الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق ان ربّى لسميع الدعاء

۱۵_طبيعى اور عام طريقے سے مايوس ہو جانے والوں كے لئے اپنے مقصودتك رسائي كى واحد اميد ،دعا ہے_

الحمد لله الذى وهب لى على الكبر اسمعيل و اسحق ان ربّى لسميع الدعاء

۱۶_خدا وندمتعال دعا كا سننے اور قبول كرنے والا ہے_ان ربّى لسميع الدعاء

ابراہيمعليه‌السلام :ابراہيمعليه‌السلام كى دعا كا قبول ہونا ۱۲;ابراہيمعليه‌السلام كا حمد وثنا كرنا ۱;ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ۱۱;ابراہيمعليه‌السلام كے بڑے بيٹے۸;ابراہيمعليه‌السلام كى اولاد ۱۲;ابراہيمعليه‌السلام كا صاحب اولاد ہونا ۱۲،۱۳;ابراہيمعليه‌السلام كى مايوسى ۱۳

اسحاقعليه‌السلام :۴اسحاقعليه‌السلام كى تاريخ ولادت۸;اسحا قعليه‌السلام كى ولادت۱۱

اسماعيلعليه‌السلام :۴اسماعيلعليه‌السلام كى تاريخ ولادت۸;اسماعيلعليه‌السلام كى ولادت۱۱

الله تعالى :الله تعالى كے ارادے كے اثرات ۱۰;الله تعالى كى مشيت كے اثرات ۱۰;الله تعالى سے مختص چيزيں ۲; الله تعالى كى نعمتوں كا بيان ۶;الله تعالى كا سننا ۱۶;الله تعالى كى عطائيں ۴;الله تعالى كى نعمتيں ۷

اميد وارى :اميد وار ى كا پيش خيمہ ۱۵

انسان :انسان كى ضروريات كا پورا ہونا ۱۴

بڑھاپا:

۱۳۷

بڑھاپے ميں صاحب اولاد ہونا ۱،۹،۱۰،۱۳

حمد:حمد خدا ۱،۲،۳;حمد خدا كى اہميت ۵،۷;حمد خدا كے اداب ۶

دعا :دعا كے اثرات ۹،۱۴;دعا كے اداب ۶;دعا كا فلسفہ ۱۵;دعا قبول كرنے والا ۱۶

شكر نعمت كى اہميت: ۷

ضروريات :ضروريات كے پورا ہونے ميں موثر عوامل ۱۴

طبيعى عوامل :طبيعى عوامل كا كردار۱۴

عمل :پسنديدہ عمل ۵،۶

مايوسى :طبيعى عوامل سے مايوسى ۹،۱۰،۱۵

موجودات :موجودات كى مدح ۳

نعمت :اولاد كى نعمت ۷

آیت ۴۰

( رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء )

پروردگار مجھے اور ميرى ذريت ميں نماز قائم كرنے والے قرار دے اور پروردگار ميرى دعا كو قبول كرلے_

۱_حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنے لئے خداوند عالم سے نماز قائم كرنے كى توفيق طلب كى _ربّ اجعلنى مقيم الصلوة

۲_حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنى اولاد كے لئے خدا وند عالم سے نماز قائم كرنے كى توفيق طلب كى _

ربّ اجعلنى مقيم الصلوة ومن ذرّيتي

۳_دوسرے الہى فرائض كى نسبت ،فريضہ نماز كى اہميت اور بلند مقام و مرتبہ_ربّ اجعلنى مقيم الصلوة ومن ذرّيتي

۴_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا پرورد گار كى بار گاہ ميں اپنے اور اپنى اولاد كے لئے معاشرے ميں فريضہ نمازكو احياء كرنے كى توفيق پانے كے لئے دعا كرنا_

۱۳۸

ربّ اجعلنى مقيم الصلوة ومن ذرّيتي

يہ كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے نماز پڑھنے كى دعا نہيں كى بلكہ نماز قائم كرنے كى دعا كى ہے اس سے مندرجہ بالا مطلب اخذ ہوتا ہے_

۵_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو فريضہ نمازاور اسے معاشرے ميں احيا ء كرنے كى شديد خواہش ہونا_

ربّ اجعلنى مقيم الصلوة ومن ذرّيتي

''نماز پڑھنے'' كے بجائے ''نماز قائم كرنے'' كى تعبيرسے مندرجہ بالا مطلب ظاہر ہوتا ہے_

۶_معاشرے ميں فريضہ نماز كا احياء ،ايك انتہا ئي اہم اور قابل قدر كام ہے_ربّ اجعلنى مقيم الصلوة ومن ذرّيتي

چونكہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام بزرگ انبياءعليه‌السلام ميں سے ہيں لہذا ان كے معاشرے ميں احيائے نماز كے لئے تو فيق طلب كرنے سے مندرجہ بالا مفہوم حاصل ہوتا ہے_

۷_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا اقامہ نماز كى دعا كے قبول ہونے كے لئے خدا وند عالم سے التماس كرنا_ربّناو تقبّل دعائ

۸_دعائوں كى قبوليت كے لئے دعا كرنا ،اداب دعا ميں سے ہے_ربّنا وتقبّل دعائ

۹_دعاكى استجابت اوربندوں كى درخواستوں كى قبوليت ، ربوبيت الہى كا تقاضا ہے_ربّناو تقبّل دعائ

ابراہيم:عليه‌السلام حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا نماز كو اہميت دينا ۱،۲ ،۴ ،۵ ،۷ ; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ۱،۲،۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا كا قبول ہونا ۷

اقدار:۶

الله تعالى :الله تعالى كى ربوبيت كے اثرات ۹

اولاد:توفيق اولاد كى دعا ۲

دعا:دعا قبول ہونے كے عوامل۹;دعا كى استجابت۸; دعا كے اداب ۸

شرعى فريضہ:اہم ترين شرعى فريضہ ۳

نماز:نماز قائم كرنے كى اہميت ۳،۶;نماز قائم كرنے كى توفيق كى دعا۱،۲،۴;نماز قائم كرنے كى قدر ومنزلت۶;نماز كى اہميت۱،۲،۴

۱۳۹

آیت ۴۱

( رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ )

پروردگار مجھے اور ميرے والدين كو اور تمام مومنين كو اس دن بخش دينا جس دن حساب قائم ہوگا_

۱_حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے خداوند عالم سے قيامت كے دن اپنى اور اپنے ماں باپ اور مؤمنين كى مغفرت كى دعا مانگي_

ربّنا اغفرلى ولولديّ وللمو منين يوم يقوم الحساب

۲_حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے دين توحيدكى پيروى اور الہى فرائض كى انجام دہى ميں پيش قدم ہونے كى دعا مانگي_

واجنبنى و بنّي ...اجعلنى مقيم الصلوة ومن ذرّيتى ...اغفرلى ولولديّ وللمو منين

حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنى دعائوں ميں پہلے اپنے اپ كو مد نظر ركھا ہے اور پھر دوسروں كے لئے دعا كى ہے يہ شايد اس لئے ہو كہ وہ الہى فرائض كى ادائيگى ميں پيش قدم رہنا چاہتے ہوں _

۳_دعا كرتے وقت حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا دوسروں پر خصوصى توجہ وعنايت كرنا_ربّنا اغفرلى ولولديّ وللمو منين

يہ كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنے پروردگار كے ساتھ مناجات كرتے وقت فقط اپنے لئے ہى دعا نہيں كى بلكہ اپنى اولاد ،ماں باپ اورتمام مؤمنوں كوبھى اپنى دعا ميں شريك كيا ہے ،اس سے مندرجہ بالا مطلب اخذ ہوتا ہے_

۴_دوسروں كے لئے دعا كرنا ،پسنديدہ اور قابل قدر عمل ہے_ربّنا اغفرلى ولولديّ وللمو منين

۵_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے ماں باپ مؤمن اور موحد تھے_ربّنا اغفرلى ولولدي

يہ كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنے ماں باپ كے لئے مغفرت طلب كى ہے اس سے معلوم ہوتا ہے كہ وہ مؤمن اور موحد تھے_

۶_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا اپنى اولاد اور خاندان كى دنيوى اوراخروى عاقبت كے بارے ميں خصوصى توجہ دينا اور انہيں تمام دعائوں ميں ياد كرنا_

واجنبنى و بنّي ...من ذرّيتى ...ليقيموا الصلوة فاجعل ا فئدة من الناس تهوى اليهم ومن ذرّيتى ...ربّنا اغفرلى ولولدي

۱۴۰