تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 201758
ڈاؤنلوڈ: 3224


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 201758 / ڈاؤنلوڈ: 3224
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

ايمان ميں پيشقدم لوگ ۳;ايمان سے محروم لوگ ۳

روايت :۵،۶

گذشتہ زمانے كے لوگ :گذشتہ زمانے كے لوگوں كے بارے ميں علم ۱،۲

آیت ۲۵

( وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ )

اور تمھارا پروردگار ہى سب كو ايك جگہ جمع كرے گا كہ وہ صاحب علم بھى ہے اور صاحب حكمت بھى _

۱_خداوند متعال سب انسانوں كو قيامت كے دن اكٹھا كرے گا_وان ربّك هويحشرهم

۲_ انسانوں كے لئے خداوند متعال كى ربوبيت كا تقاضا ہے كہ وہ اُنہيں قيامت كے دن محشور كرے_

وان ربّك هويحشرهم

۳_انسانوں كا اُخروى احيائ، فقط خداوند متعال كے دست قدرت ميں ہے_وان ربّك هويحشرهم

ايت ميں ضمير ''ھو'' كا ذكركرنا حشر كے فعل كو فاعل كے ساتھ مخصوص كررہا ہے _

۴_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پرخداوند متعال كى خاص توجہ و عنايت ہے_وان ربّك هويحشرهم

يہ جو انسانوں كے اُخروى حشر كوبيان كرنے كے لئے كاف خطاب كہ جس سے مراد پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہيں ،كے ساتھ صفت ''ربّ'' كو اضافہ كيا گيا ہے ،اس سے مذكورہ بالا نكتہ اخذ ہوتا ہے_

۵_خداوند متعال حكيم(دانا) اور عليم (بہت زيادہ جاننے والا) ہے_انه حكيم عليم

۶_انسانوں كا حشر اور زندہ كيا جانا ،خداوند متعال كى حكمت و دانائي كا نتيجہ ہے_وان ربّك هويحشرهم انه حكيم عليم

۷_انسانوں كى حيات، موت كے ساتھ ختم نہيں ہو جاتى بلكہ اُس كے بعد بھى جارى رہتى ہے_

۲۰۱

وانا لنحن نحى ونميت ...وان ربّك هويحشرهم

يہ جو خداوند متعال نے آيت ۲۳ ميں فرمايا ہے كہ ''ہم ہى انسانوں كو موت ديتے ہيں ''اور اس ايت ميں فرمارہا ہے كہ :''ہم انسانوں كو اكٹھا كريں گے''اس سے موت كے بعد بھى انسان كى حيات كے دوام اور جارى رہنے كى حكايت ہوتى ہے_

۸_انسانوں كى موت وحيات كا خداوند متعال كے ہاتھ ميں ہونا ،انسانوں كے گذشتہ و ائندہ كے حالات سے اُس كے عالم و اگاہ ہونے كى دليل ہے_وانا لنحن نحى ونميت ولقد علمنا المستئخرين_ وان ربّك هويحشرهم

مندرجہ بالا معنى اس احتمال پر مبنى ہے كہ ''ولقد علمنا ''سے پہلے ''وانا لنحن نحى ونميت ''كا ذكر اور اُس كے بعد '' ان ربّك ھويحشرھم '' كا ذكر ہو سكتا ہے اس پر دليل قائم كرنے كے لئے ہو _لہذا اس احتمال كى بنا پر آيت مجيدہ كا معنى يہ ہوجائے گا:ہم گذشتہ لوگوں اور ائندہ انے والے لوگوں كے حالات سے اگاہ ہيں چونكہ ہم خود ہى موت دينے والے اور زندہ كرنے والے ہيں _

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر خدا كا لطف ۴

ائندہ انے والے لوگ:آئندہ آنے والے لوگوں كے بارے ميں علم ۸

اسما وصفات :حكيم ۵;عليم ۵

الله تعالى :الله تعالى كى ربوبيت كے اثرات ۲;الله تعالى كى حكمت كا كردار ۶;الله تعالى كے اختصاصات ۳ ; الله تعالى كے افعال ۱;الله تعالى كے علم كا كردار ۶; الله تعالى كے علم كے دلائل ۸

انسان :انسانوں كا اُخروى حشر ۱،۲،۶;انسانوں كى حيات كا جارى رہنا ۷

توحيد :توحيد افعالى ۳

حيات :حيات كا سر چشمہ ۸

گذشتہ زمانے كے لوگ :ان كے بارے ميں علم ۸

لطف خدا :لطف خدا جن كے شامل حال ہے ۴

مردے :مردوں كااُخروى احياء ۳

موت :موت كا سر چشمہ ۸;موت كى حقيقت ۷

۲۰۲

آیت ۲۶

( وَلَقَدْ خَلَقْنَا الإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ )

اور ہم نے انسان كو سياہى مائل نرم مٹى سے پيدا كياہے جو سوكھ كر كھن كھن بولنے لگى تھى _

۱_خداوند متعال نے انسانوں كوخشك كھنكھناتى مٹى سے خلق كيا ہے_

ولقد خلقنا الانسن من صلصل من حماءمسنون

۲_انسان كى اصلى خلقت كا خمير ،سياہ رنگ كے سڑے ہوئے بدبودار كيچڑ سے تيار ہو اہے _

ولقد خلقنا الانسن من صلصل من حماءمسنون

''صلصال ''لغت ميں خشك شئي سے پيدا ہونے والى اواز كو كہتے ہيں _اور''حمائ''كا معنى سياہ ، بد بودار كيچڑ ہے جبكہ ''مسنون ''كامعنى سڑى ہوئي و متغيرشئي ہے_

۳_خدا وند متعال، عالم طبيعت ميں اپنے ارادے كو طبيعى عوامل ہى كے ذريعے عملى صورت ميں لاتا ہے_

ولقد خلقنا الانسن من صلصل من حماءمسنون

۴_ سياہ رنگ كى بدبودار كيچڑ اور گارے كو انسان ميں تبديل كرنا ،ايات خدا ميں سے ہے_

ولقد خلقنا الانسن من صلصل من حماءمسنون

ايات خدا :ايات انفسى ۴

الله تعالى :الله تعالى كى خالقيت ۱;الله تعالى كے ارادے كے ظہور پذير ہونے كے مقامات۳

انسان :انسان كى خلقت ۴;خشك شدہ كيچڑ سے انسان ۱، ۲ ; خلقت انسان كا عنصر ۱،۲

خلقت :خشك شدہ كيچڑ سے خلقت۴

طبيعى عوامل :طبيعى عوامل كا كردار ۳

۲۰۳

آیت ۲۷

( وَالْجَآنَّ خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُومِ )

اور جنّات كو اس سے پہلے زہر يلى آگ سے پيدا كياہے_

۱_خدا وند متعال نے جنات كو تيز اور جلانے والى ہوا كى حامل اگ سے خلق كيا ہے_

والجانّ خلقنه من قبل من نارالسموم ''سموم'' كا لغوى معنى جلانے والى ہوا ہے_

۲_جن، ايك نامرئي اور انسانوں كى انكھ سے پنہان مخلوق ہے_والجانّ خلقنه من قبل من نارالسموم

مندرجہ بالا مطلب اس بات مبنى ہے كہ شايد ''جن'' كى وجہ تسميہ اُس كے لغوى معنى كے مطابق ہو جس كا معنى حواس سے پنہان اور مستور ہونا ہے_

۳_جن، كوانسان كى خلقت سے پہلے پيدا كيا گيا ہے_والجانّ خلقنه من قبل من نارالسموم

۴_خدا وند متعال، عالم طبيعت ميں اپنے ارادے كو طبيعى عوامل ہى كے ذريعے عملى صورت ميں لاتا ہے_

والجانّ خلقنه من قبل من نارالسموم

۵_جن ،ايك مادى مخلوق ہے_والجانّ خلقنه من قبل من نارالسموم

۶_جنات كى اگ سے خلقت ،ايات خدا ميں سے ہے_والجانّ خلقنه من قبل من نارالسموم

۷_''عن النبي صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم قال: ...هذه النار جزء من سبعين جزء اً من نارالسموم التى خلق منها الجانّ وتلا هذه الا ية:''والجانّ خلقناه من قبل من نارالسموم'' ;(۱) حضرت رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے منقول ہے كہ اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا:(دنيا كي) يہ اگ (حرارت اور تاثير ميں ) سموم كى اُس اگ كا ستہرواں حصہ ہے كہ جس

____________________

۱)الدرا لمنثور،ج۵،ص۷۸_

۲۰۴

سے جن كو خلق كيا گيا ہے (اس كے بعد )رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے يہ ايت تلاوت فرمائي :''والجانّ خلقناہ من قبل من نارالسموم''_

اگ :دنيوى اگ كى خصوصيات ۷;سموم كى اگ ۷

ايات الہي:ايات الہى كے موارد ۶

الله تعالى :الله تعالى كى خالقيت ۱;الله تعالى كے ارادے كے مجارى ۴

انسان :خلقت انسان كى تاريخ ۳

جن :جن ، اگ سے ۱،۶،۷;جن ،كا مادى ہونا ۵; جن ، كا مخفى پن ۲;خلقت جن، كى تاريخ ۳ ; خلقت جن ۶ ;جن، كى جنس ۵; خلقت جن، كا عنصر ۱،۷

روايت :۷

طبيعى عوامل :طبيعى عوامل كا كردار ۴

موجودات :پنہاں موجودات ۲

آیت ۲۸

( وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلاَئِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَراً مِّن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ )

اور اس وقت كو ياد كرو كہ جب تمھارے پروردگار نے ملائكہ سے كہا تھا كہ ميں سياسى مائل نرم كھنكھنانى ہوئي مٹى سے ايك بشر پيدا كرنے والا ہوں _

۱_خدا وند متعال نے تخليق، انسان كے بارے ميں اپنے ارادے سے ملائكہ كو اگاہ كيا _

واذ قال ربّك للملئكة انى خلق بشراً

۲_پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ،خلقت انسان كے قصے كى ياد دہانى كرانے

۲۰۵

كے پابند تھے_واذ قال ربّك للملئكة انى خلق بشرًا

''اذ'' مقدر ''اذكر '' كے لئے مفعول بہ ہے اور ''ربك'' كے كاف كے قرينے سے فعل كے مخاطب ،پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہيں _

۳_سڑے ہوئے ،خشك اور متغير كيچڑ سے انسان كى خلقت كا قصہ ياد كرنے اور ياد دہانى كرانے كے قابل ہے_

واذ قال ربّك للملئكة انى خلق بشرًا من صلصل من حماءمسنون

۴_خدا وند متعال كى ربوبيت كا تقاضا ہے كہ خلقت انسان كاقصہ، پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے لئے بيان كرے _

واذ قال ربّك للملئكة انى خلق بشرًا من صلصل من حماءمسنون

۵_فرشتے، انسان كى خلقت سے پہلے موجود تھے_واذ قال ربّك للملئكة انى خلق بشراً

۶_خدا وند متعال نے انسان كوسڑے ہوئے،خشك ، سياہ اور بدبو دار كيچڑ سے پيدا كيا ہے_

واذ قال ربّك للملئكة انى خلق بشرًا من صلصل من حماءمسنون

''صلصال ''لغت ميں خشك شئي سے پيدا ہونے والى اواز كو كہتے ہيں _اور''حمائ''كا معنى سياہ ،بدبودار كيچڑ ہے جبكہ''مسنون '' كامعنى سڑى ہوئي و متغيرشئي ہے_

۷_خدا وند متعال، عالم طبيعت ميں اپنے ارادے كو طبيعى عوامل ہى كے ذريعے عملى صورت ميں لاتا ہے_

انى خلق بشرًا من صلصل من حماءمسنون

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۲

الله تعالى :الله تعالى كا ملائكہ سے تكلم ۱;الله تعالى كى خالقيت ۶ ; الله تعالى كى ربوبيت كے اثرات ۴;الله تعالى كى مشيت كے مجارى ۷

انسان :خشك كيچڑ سے انسان ۶;خلقت انسان ۱،۴; خلقت انسان كى تاريخ ۵;خلقت انسان كا عنصر ۶

ذكر :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے سامنے خلقت انسان كا ذكر ۴ ; خلقت انسان كا ذكر ۳

طبيعى عوامل :طبيعى عوامل كا كردار ۷

ملائكہ :خلقت ملائكہ كى تاريخ ۵

ياد دہانى :خلقت انسان كى ياددہانى ۲،۳

۲۰۶

آیت ۲۹

( فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُواْ لَهُ سَاجِدِينَ )

پھر جب مكمل كرلوں اور اس ميں اپنى روح حيات پھونك دوں تو سب كے سب سجدہ ميں گر پڑنا_

۱_خداوند متعال نے انسان كے لئے متناسب اور جيسے اعضاء كے وہ قابل تھا ويسے ہى اعضاء خلق كيئے ہيں _

انى خلق بشرًا ...فاذا سوّيته

''تسويہ ''كا معنى يہ ہے كہ كسى چيز كو اس طرح بنانا كہ اُس كا ہر جُز اپنى مناسب جگہ پر قائم ہو جائے_

۲_خدا وند متعال نے انسان كے بدن كوكھنكھناتى مٹى سے خلق كرنے كے بعد اُس ميں روح پھونك كر اُسے زندگى عطا كي_

فاذا سوّيته ونفخت فيه من روحي

۳_انسان كى ابتدائي خلقت تدريجا ً انجام پائي ہے_انى خلق بشرًا من صلصل من حماءمسنون_فاذا سوّيته ونفخت فيه من روحي

۴_انسانوں ميں روح اور حيات خداوند متعال كے خصوصى حكم سے خلق ہوئي ہے_ونفخت فيه من روحي

يہ كہ خدا نے انسان كوحيات عطا كى ہے اور اس كى نسبت اپنى طرف دى ہے ،اس سے مذكورہ نكتہ حاصل ہوتاہے_

۵_انسان كے بدن كى خلقت، اُس كے روح پر مقدم ہے_

انى خلق بشرًا من صلصل من حماءمسنون_فاذا سوّيته ونفخت فيه من روحي

مندرجہ بالا مطلب اس بات پر مبنى ہے كہ ''نفخت''كا تسويہ بدن كے بعد ذكر كرنا ممكن ہے روح پر بدن كى خلقت كے تقدم كى طرف اشارہ ہو_

۶_سڑى ہوئي ،سياہ اور كھنكھناتى مٹى كے ساتھ روح الہى كے ملنے سے اولين انسان كى پيدائش كا اغاز ہوا_

انى خلق بشرًا من صلصل من حماء مسنون_فاذا سوّيته ونفخت فيه من روحي

۷_انسان جسم اور روح سے مركب مخلوق ہے_انى خلق بشرًا من صلصل فاذا سوّيته ونفخت فيه من روحي

۸_انسان ايك خاص مقام و منزلت اور شرافت كا حامل ہے_فاذا سوّيته ونفخت فيه من روحي

''روح '' كا ''يائے متكلم ''كى طرف مضاف ہونا شرافت و كرامت كے لئے ہے_

۲۰۷

۹_ انسان كى شرافت اور كرامت اُس كى الہى روح كى وجہ سے ہے_انى خلق بشرًا من صلصل فاذا ...نفخت فيه من روحي

خداوند متعال نے انسان كے جسمانى مواد كى توصيف بدبو كيچڑ سے كى ہے اورالقاء روح ميں روح كى نسبت اپنى طرف دى ہے اور ايسى نسبت مذكورہ بالا نكتے كى حكايت كرتى ہے_

۱۰_روح ايك لطيف چيز ہے_نفخت فيه من روحي

كلمہ ''نفخ'' سے انسان كے جسم ميں القائے روح كى تعبير كہ جو اجسام كے اندر ہوا داخل كرنے كے معنى ميں ہے ،ہو سكتا ہے مذكورہ نكتے كى طرف اشارہ ہو_

۱۱_خدا وند متعال كا ادمعليه‌السلام كى پيدائش كے بعد فرشتوں كو اُن كے سامنے سجدہ كرنے كا حكم دينا _

واذ قال ربّك للملئكة ...فاذا سوّيته ونفخت فيه من روحى فقعوا له ساجدين

۱۲_انسان كے اندر روح الہى كے پھونكے جانے سے وہ مسجود ملائكہ بننے كى قابليت پيد ا كر ليتا ہے_

ونفخت فيه من روحى فقعوا له ساجدين

انسان كى خلقت كے كامل ہونے يا اُس ميں روح پھونكى جانے كے بعد خدا وند كا ادمعليه‌السلام كے سامنے ملائكہ كو سجدہ كرنے كا حكم دينا ہوسكتا ہے مذكورہ نكتے كى طرف اشارہ ہو_

۱۳_انسان ،فرشتوں سے بر تر مقام و منزلت ركھتا ہے_اذ قال ربّك للملئكة فقعوا له ساجدين

۱۴_اذن الہى سے غير خدا كے سامنے سجدہ اور خضوع كرنے كا جائز ہونا _فقعوا له ساجدين

۱۵_سجدہ احترام و تعظيم كا مظہر ہے_فقعوا له ساجدين

اس كے باوجود كہ انسان كا احترام كسى اور صورت ميں بھى ممكن تھاليكن خدا وندمتعال نے انسان كے احترام كے لئے اور تمام موجودات كے درميان اُس كے مقام و منزلت كو بيان كرنےكى خاطر فرشتوں كو حكم ديا كہ وہ اس كے سامنے سجدے ميں گر جائيں _يہ اس نكتے كى طرف اشارہ ہے كہ سجدہ تعظيم كا رمز ومظہر ہے_

۲۰۸

۱۶_''عن محمد بن مسلم قال:سا لت ا باجعفر عليه‌السلام عن قول الله عزّوجلّ:''ونفخت فيه من روحي''كيف هذا النفخ؟فقال:ان الروح متحرك كالريح وانما سمّى روحاً لا نه اشتق اسمه من الريح لا ن الروح مجانس للريح وانما اضافه الى نفسه لا نه اصطفاه على سائر الا رواح كما اصطفى بيتاً من البيوت_فقال:بيتي ...وكل ذلك مخلوق مصنوع محدث مربوب مدبر; (۱) محمد بن مسلم كہتے ہيں كہ ميں نے امام محمد باقرعليه‌السلام سے خدا وند عزوجل كے كلام '' ونفخت فيہ من روحى ''كے بارے ميں پوچھا كہ يہ نفخ (پھونكنا ) كيسے ہے؟اپعليه‌السلام نے فرمايا:روح ،ہوا كى طرح متحرك ہے اور اسے روح كہنا صحيح ہے چونكہ اُس كا نام ريح (ہوا) سے مشتق ہے _كيونكہ روح اور ريح (ہوا) ہم جنس ہيں _اور اس روح كو خدائے ساتھ نسبت دينے كى علت يہ ہے كہ اس روح كو تمام ارواح ميں سے بر گزيدہ( منتخب) كيا گيا ہے جيسا كہ اُس نے گھروں ميں سے ايك گھر كو منتخب كيا ہے اور فرمايا ہے :''بيتى ''(ميرا گھر)__اور يہ سب چيزيں اسكى مخلوق ،اس كى بنائي ہوئي اور اس كى ايجاد كى ہوئي ہيں وہى ان كى تربيت كرتا ہے اور وہى ان كى تدبير فرماتاہے_

۱۷_''عن ا بى عبدالله عليه‌السلام فى قوله عزّوجلّ: ''فاذا سوّيته ونفخت فيه من روحي'' قال:ان الله عزّوجلّ خلق خلقاً وخلق روحاً ثم ا مر ملكاً فنفخ فيه ...;(۲) حضرت امام صادق عليہ السلام سے خداوندعزوجل كے كلام :''''فاذا سوّيتہ ونفخت فيہ من روحي'' كے بارے ميں منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:بتحقيق خدا وند عزوجل نے ايك بدن اور ايك روح كو خلق فرمايا اور پھر ايك فرشتے كو حكم ديا كہ وہ اس ميں روح پھونك دے ...''

۱۸_''سماعة عنه(الصادق(ع'' ...وسا لته عن الروح قال:هى من قدرته من الملكوت ;(۳) سماعہ كہتے ہيں كہ ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے روح كے بارے ميں سوال كيا تو اپعليه‌السلام نے فرمايا :روح ،خدا كى قدرت سے ملكوت سے لى گئي ہے_

۱۹_''جعفر بن محمد عن ا بيه:ان روح ادم لمّاا مرت ا ن تدخل فيه فكرهته فا مرها ا ن تدخل كرهاً (۴) حضرت امام باقرعليه‌السلام سے

____________________

۱)توحيد صدوق ،ص ۱۷۱،ح۳;نور الثقلين ،ج۳ ،ص۱۱، ح۳۶_۲)_توحيد صدوق ،ص ۱۷۲،ح۶،ب۲۷;نور الثقلين ،ج۳، ص۱۱، ح۵ ۳،۳۹_

۳)_تفسير عياشى ،ج۲،ص۲۴۱،ح۱۱;نور الثقلين ،ج۳ ،ص۱۲ ،ح۴۰_

۴)_قرب الاسناد ،ص۷۹،ح ۲۵۷;نور الثقلين ،ج۳،ص ۱۲، ح۳۷_

۲۰۹

منقول ہے :ادمعليه‌السلام كى روح كو جب اُس كے بدن ميں داخل ہونے كے ليئے كہاگيا تو اُسے اچھا نہيں لگا _ پس خدا نے اُسے امر كيا كہ نہ چاہتے ہوئے بھى داخل ہو جا _

ادمعليه‌السلام :ملائكہ كا ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ ۱۱; ادمعليه‌السلام كى خلقت ۱۱ ; ادمعليه‌السلام ميں روح پھونكى جانا ۱۹

الله تعالى :الله تعالى كا اذن ۱۴;الله تعالى كى خالقيت ۱،۲، ۱۷ ; الله تعالى كے اوامر ۴،۱۱

انسان :انسان كا بدن ۷; انسان كى ملائكہ پر برترى ۱۳; انسان كى خلقت ۱،۲; انسان كى تدريجى خلقت ۳ ; انسان كى روح كى خلقت ۵;انسان كى روح ۷; انسان كى حيات كا سرچشمہ ۴;نسان كى خصوصيات ۸;انسان كے ابعاد ۷;انسان كے اعضاء كا مناسب ہونا ۱ ;انسان كے بدن كى خلقت ۵ ; ملائكہ كا انسان كے سامنے سجدہ ۱۲;انسان كے مقامات ۸،۱۳ ;انسان ميں روح پھونكنے كے اثرات ۱۲;انسان ميں روح كا پھونكا جانا ۲ ، ۱۷ ; خلقت انسان كا عنصر ۲،۶;فضائل انسان ۱۳; خلقت انسان كى كيفيت ۳،۵; عظمت انسان كا سر چشمہ ۱۲;كرامت انسان كا سر چشمہ ۹;انسان ميں روح پھونكنے كا سر چشمہ ۴

تعظيم :تعظيم كى علامتيں ۱۵

خلقت :خشك كيچڑ سے خلقت ۶

روايت:۱۶،۱۷،۱۸،۱۹

روح :روح سے مراد ۱۸;روح كى اہميت ۹;روح كى لطافت ۱۰;نفخ روح كى كيفيت ۱۶

سجدہ :جائز سجدہ ۱۴;سجدہ كى حقيقت ۱۵;سجدہ كے احكام ۱۴;غير خدا كے سامنے سجدہ ۱۴

ملائكہ :ملائكہ كا شرعى فريضہ ۱۱

۲۱۰

آیت ۳۰

( فَسَجَدَ الْمَلآئِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ )

تو تمام ملائكہ نے اجتماعى طور پر سجدہ كر لياتھا_

۱_خدا كى جانب سے فرشتوں كوحضرت ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كرنے كا فرمان جارى ہونے كے بعد سب بلا استثناء اُنكے سامنے سجدے ميں گر پڑے_فقعوا له ساجدين_فسجد الملئكة كلّهم ا جمعون

۲_ تمام ملائكہ حضرت ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كرنے كے فرمان الہى كو بغير كسى چوں وچرا كے بجالائے_

فقعوا له ساجدين_فسجد الملئكة كلّهم ا جمعون

۳_انسان فرشتوں سے برتر مقام و منزلت ركھتا ہے_فقعوا له ساجدين_فسجد الملئكة كلّهم ا جمعون

۴_''عن الصادق عليه‌السلام ...قال: ...فا وّل من بادر بالسجود جبرائيل وميكائيل ثمّ عزرائيل ثمّ اسرافيل ثمّ الملائكة المقربون وكان السجود لا دم يوم الجمعة عندالزوال فبقيت الملائكة فى سجودها الى العصر . ..;(۱) حضرت امام جعفر صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا: سب سے پہلے جنہوں نے سجدہ كرنے ميں سبقت لى ہے وہ جبرائيلعليه‌السلام اورميكائيلعليه‌السلام تھے ;پھر عزرائيلعليه‌السلام اور اُن كے بعد اسرافيلعليه‌السلام تھے اور پھر دوسرے مقرب فرشتوں نے سجدہ كيا _ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ جمعہ كے دن ظہر كے وقت كيا گيا تھا پس ملائكہ عصر تك سجدہ كى حالت ميں رہے تھے_

ادمعليه‌السلام :ادمعليه‌السلام كے سامنے سب سے پہلے سجدہ كرنے والے۴;ادمعليه‌السلام كے سامنے ملائكہ كا سجدہ ۱،۲;ادمعليه‌السلام كے سامنے ملائكہ كے سجدہ كا وقت ۴;ادمعليه‌السلام كے سامنے ملائكہ كے سجدہ كى مدت۴

____________________

۱)تفسير برہان ،ج۲،ص۳۳۱،ح۱_

۲۱۱

الله تعالى :الله تعالى كے اوامر۱، ۲

انسان :انسان كى ملائكہ پر برترى ۴;انسان كے مقامات ۳

روايت :۴

ملائكہ :ملائكہ كاشرعى فريضہ۱;ملائكہ كى فرمانبردارى ۱،۲

آیت ۳۱

( إِلاَّ إِبْلِيسَ أَبَى أَن يَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ )

علاوہ ابليس كے كہ وہ سجدہ گذاروں كے ساتھ نہ ہو سكا_

۱_ابليس نے ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كرنے كے بارے ميں فرمان خدا كى اطاعت نہيں كى اور دوسرے سجدہ گذاروں كى صف ميں (داخل ) ہونے سے انكار كر ديا _الّا ابليس ا بى ا ن يكون مع الساجدين

۲_ابليس انسان كى خلقت كے وقت فرشتوں كے درميان موجود تھا اور اُس كا شمار اُن ميں سے ہوتا تھا_

واذ قال ربّك للملئكة انى خلق بشرًا من ...فاذا سوّيته فقعوا له ساجدين_فسجد الملئكة كلّهم ...الّا ابليس

مندرجہ بالا مطلب اس احتمال پر مبنى ہے كہ جب استثنا ء ،متصل ہو _اور ابليس كا فرشتوں سے استثناء ہونا اس كے فرشتہ ہونے كى وجہ سے نہيں تھا_ بلكہ من باب تغليب وہ اُنہى ميں شمار ہو تا تھا_

۳_ابليس كو بھى (دوسرے) فرشتوں كى مانند ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كرنے پر مامور كيا گيا تھا_

فسجد الملئكة كلّهم ا جمعون_الّا ابليس ا بى ا ن يكون مع الساجدين

۴_ابليس ، اختيارا ورارادے كى مالك مخلوق ہے_فسجد الملئكة كلّهم ...الّا ابليس ا بى

۵_ابليس ،فرشتوں كى جنس سے نہيں تھا_فسجد الملئكة كلّهم ا جمعون_الّا ابليس ا بى

فرشتوں كے سجدے كے لئے ''كلھم'' اور ''اجمعون''جيسے تاكيدى كلمات لانا دلالت كرتا ہے كہ تمام فرشتوں نے بلا استثنا ء ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كيا تھا اور يہ اس بات پر قرينہ ہے كہ ايت ميں استثناء ،منقطع ہے (نہ متصل )اور ابليس فرشتوں كى جنس سے نہيں تھا_

۲۱۲

ابليس :ابليس اور ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ ۱،۳;ابليس انسان كى خلقت كے وقت ۲; ابليس كا اختيار ۴;ابليس كا ارادہ ۴;ابليس كا مكلف ہونا ۳;ابليس كى جنس

۵;ابليس كى نافرمانى ۱;ابليس ملائكہ ميں سے ۲

عصيان :خدا كى نافرمانى ۱

عصيان كرنے والے لوگ:۱

آیت ۳۲

( قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلاَّ تَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ )

اللہ نے كہا كہ اے ابليس تجھے كيا ہوگياہے كہ تو سجدہ گذاروں ميں شامل نہ ہوسكا_

۱_خداوند متعال نے ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كرنے كے سلسلے ميں ابليس كى نافرمانى پر اُس كى سر زنش كى _

قال يا ابليس ما لك ا لّا تكون مع الساجدين

۲_خداوند متعال نے ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كرنے كے سلسلے ميں ابليس كى نافرمانى كے بعد اُس كى نافرمانى كے محركات جانتے ہوئے اُس سے پوچھ گچھ كى _قال يا ابليس ما لك ا لّا تكون مع الساجدين

۳_ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كرنے كے سلسلے ميں نافرمانى كے بعد خداوند متعال كا ابليس سے بغير كسى واسطے كے گفتگو كرنا _قال يا ابليس ما لك ا لّا تكون مع الساجدين

۴_عصيان ،نافرمانى اور قانون شكنى كے علل واسباب جاننا ايك اچھا كام ہے _

قال يا ابليس ما لك ا لّا تكون مع الساجدين

خداوندمتعال كا ابليس سے اُس كى نافر مانى كے محركات واسباب كے بارے ميں پوچھ گچھ كرناجبكہ اس كے بغير بھى اسے سزا دى جاسكتى تھى ،مذكورہ بالا نكتے كى طرف اشارہ ہے_

ادمعليه‌السلام :ادم كے سامنے سجدہ نہ كرنا ۱

ابليس :

۲۱۳

ابليس سے پوچھ گچھ ۲;ابليس كا سجدہ نہ كرنا ۳; ابليس كے عصيان كا محرك ۲;ابليس كى خدا سے گفتگو۳;ابليس كى سرزنش ۱; ابليس كے سجدہ نہ كرنے كا محرك ۲;ابليس كا عصيان ۱،۳

الله تعالى :الله تعالى كى جانب سے سر زنشيں ۱

عصيان :خدا سے عصيان ۱،۳;عصيان كے محرك كے

بارے ميں سوال ۴

عمل :پسنديدہ عمل ۴

قانون :قانون كى رعايت كرنے كى اہميت ۴

قانون شكنى :قانون شكنى كے بارے ميں پوچھ گچھ ۴

آیت ۳۳

( قَالَ لَمْ أَكُن لِّأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ )

اس نے كہا كہ ميں ايسے بشر كو سجدہ نہيں كرسكتا جسے تو نے سياسى مائل خشك مٹى سے پيدا كياہے _

۱_ ابليس نے اپنى نافرمانى كے بارے ميں خدا كى جانب سے پوچھ گچھ كے جواب ميں كہا:ميں ہر گز ايسے انسان كے سامنے سجدہ نہيں كروں گا جو سڑے ہوئے كيچڑ كى بدبو دار مٹى سے خلق ہوا ہے_

قال لم ا كن لا سجد لبشر خلقته من صلصل من حماءمسنون

۲_ ابليس ،انسان كى خلقت كے اابتدائي مواد سے مكمل طور پر اگاہ تھا _

قال لم ا كن لا سجد لبشر خلقته من صلصل من حماءمسنون

۳_ابليس نے ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كے بارے ميں فرمان خدا كى نافرمانى ميں فقط اُس كے جسمانى مادے كو معيار قرار ديااور اُس ميں موجود الہى روح كو نظر انداز كر ديا _

۲۱۴

قال لم ا كن لا سجد لبشر خلقته من صلصل من حماءمسنون

۴_ابليس ،خلقت انسان كے اصلى مواد كى وجہ اُسے اپنى جيسى مخلوق كا مسجود بنانے كے قابل نہيں جانتا تھا_

قال لم ا كن لا سجد لبشر خلقته من صلصل من حماءمسنون

''لا أسجد ''يا''لست أسجد ''كے بجائے ''لم أكن لأسجد '' كى تعبير ہو سكتا ہے اس نكتے كو بيان كر رہى ہو كہ شيطان ،اپنے اپ كو ادمعليه‌السلام سے بر تر جانتا تھا_

۵_ابليس ،ادمعليه‌السلام كى تحقير كرنے كے علاوہ اپنے اپ كومقام ومنزلت ميں اُن سے بر تر جانتا تھا _

قال لم ا كن لا سجد لبشر خلقته من صلصل من حماءمسنون

۶_نسلى برترى كے احساس سے پيدا ہونے والا تكبر ،ادمعليه‌السلام كے سامنے ابليس كے سجدہ نہ كرنے كا بڑا سبب تھا_

قال لم ا كن لا سجد لبشر خلقته من صلصل من حماءمسنون

۷_خدا وند متعال نے انسان كو سڑے ہوئے كيچڑ كى كھنكھناتى مٹى سے پيدا كياہے_

لبشر خلقته من صلصل من حماءمسنون

۸_خداوند متعا ل، عالم طبيعت ميں اپنے ارادے اور مشيت كو طبيعى عوامل ہى كے ذريعے پورا كرتا ہے_

لبشر خلقته من صلصل من حماءمسنون

ادمعليه‌السلام :ادمعليه‌السلام كى تحقير ۵;ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ نہ كرنا ۱،۳

ابليس :ابليس اورادمعليه‌السلام ۵;ابليس كا تكبر ۵،۴،۱;ابليس كا علم ۲;ابليس كا نسلى تعصب ۶;ابليس كے سجدہ نہ كرنے كا محرك ۱،۳،۴;ابليس كے سجدہ نہ كرنے كے عوامل ۶;ابليس كے عصيان كا محرك۱،۳; ابليس كے عصيان كے عوامل ۶;ابليس كى فكر ۴،۵

الله تعالى :الله تعالى كى خالقيت ۷;الله تعالى كى مشيت كے ظہور پذير ہونے كے مقامات ۸

انسان :خلقت انسان كا عنصر ۲،۴،۷;سڑے ہوئے كيچڑ سے انسان ۷

تكبر :تكبر كے اثرات ۶

طبيعى عوامل :طبيعى عوامل كا كردار ۸

۲۱۵

آیت ۳۴

( الَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ )

ارشاد ہوا كہ تو يہاں سے نكل جا كہ تو مردود ہے _

۱_ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كے حكم كى نافرمانى كے بعد خداوند متعال كا ابليس كو اسمان سے نكل جانے كا فرمان _

قال فاخرج منه

مندرجہ بالا مطلب دو احتمالات پر مبنى ہے : ا_''منھا '' كى ضمير كا مرجع ''سموات ''ہے اگر چہ وہ كلام ميں ذكر نہيں ہوا _ ۲_ابليس كے ملائكہ كے زمرے ميں شمار ہونے كے قرينے سے چونكہ ملائكہ كامقام اور ٹھكانہ اسمان ہے_

۲_خداوند متعال نے ابليس كى جانب سے فرمان خد ا كى نافرمانى كے بعد اُسے فرشتوں كى صف سے نكال ديا_

قال فاخرج منه

يہ مطلب اس احتمال پر مبنى ہے كہ جب'' منھا '' كى ضمير كا مرجع ''زمرة الملائكة'' ہوجيسا كہ بعض مفسرين نے احتمال پيش كيا ہے_

۳_ابليس ،فرمان خد ا كى نافرمانى كرنے كے بعد مقربين كے مقام سے گر گيا اور اُسے وہاں سے نكال ديا گيا _

قال فاخرج منه

''فانك رجيم '' كے قرينے سے ''فاخرج منھا'' سے مرادہوسكتا ہے قرب الہى كى منزلت ہو_

۴_ابليس كا تكبر اور ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدے كے بارے ميں فرمان الہى كى نافرمانى ،بار گاہ الہى سے اُس كے تنزل اور سقوط كا سبب بني_فقعوا له ساجدين_ الّا ابليس ا بى ...قال لم ا كن لا سجد لبشر ...قال فاخرج منه

۵_ابليس ،مردود اور بارگاہ الہى سے دھتكارا ہوا ہے_فانك رجيم

۶_فرمان خدا وند كى نافرمانى كرنا، بارگاہ الہى سے نكالے جانے اور تنزل كا سبب بنتا ہے_

قال فاخرج منها فانك رجيم

۷_''على بن محمدالعسكري عليه‌السلام : معنى الرجيم انه مرجوم باللعن ...لايذكره

۲۱۶

مو من الّا لعنه وان فى علم الله السابق انه اذا خرج القائم عليه‌السلام لايبقى مو من فى زمانه الّا رجمه بالحجارة كا كان قبل ذلك مرجوماً باللعن; (۱) امام على نقىعليه‌السلام فرماتے ہيں :''رجيم ''كا مطلب يہ ہے ابليس لعنت كا نشانہ بنتا ہے ...كوئي مؤمن اُسے ياد نہيں كرتا سوائے اس كے كہ اُس پر لعنت كرتا ہے _ خدا كے علم ازلى ميں تھا كہ جب حضرت قائمعليه‌السلام ظہور فرمائيں گے تو كوئي بھى ايسا مؤمن نہيں ہوگا كہ جو ابليس كو پتھر سے سنگسار نہيں كرے گا جيسا كہ وہ اس سے پہلے لعنت كا مستحق قرار پايا ہے_

ابليس :ابليس پر لعنت ۷;ابليس كااخراج ۱،۲;ابليس كا تنزل ۱،۳;ابليس كودھتكارنا۵;ابليس كے تكبر كے

ا ثرات ۴;ابليس كے تنزل كے عوامل ۴; ابليس كے رجم سے مراد ۷;ابليس كے سجدہ نہ كرنے كے اثرا ت۱،۲،۴;ابليس كے عصيان كے اثرات ۱،۲، ۳،۴

الله تعالى :الله تعالى كے اوامر ۱،۲

انحطاط :انحطاط كے اسباب ۶

روايت :۷

عصيان :خدا سے عصيان كے اثرات ۶

خدا كے مردود لوگ:۵

آیت ۳۵

( وَإِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ إِلَى يَوْمِ الدِّينِ )

اور تجھ پر قيامت كے دن تك لعنت ہے _

۱_ابليس ،ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ كے حكم كى نافرمانى كى وجہ سے خدا وند متعال كى ابدى لعنت كا مستحق قرار پايا ہے_

وان عليك اللعنة الى يوم الدين

____________________

۱)معانى الاخبار ،ص۱۳۹،ح۱،باب معنى الرجيم ;نور الثقلين ،ج۳،ص۱۳،ح۴۳_

۲۱۷

۲_بار گاہ الہى سے دور كياجانا اورابدى لعنت و نفرين ميں گرفتار ہونا،ابليس كى دنياوى سزا ہے _

فانك رجيم_وان عليك اللعنة الى يوم الدين

۳_ ابليس كى اصلى سزا، اُسے قيامت كے دن دى جائےگي_وان عليك اللعنة الى يوم الدين

جملہ ''الى يوم الدين ''كا معنى ابليس كى لعنت كى حقيقى انتہا وغايت كا تعين كرنا نہيں بلكہ اس قرينے كے ساتھ كہ يقينا ابليس كا عذاب لعنت پر ہى ختم نہيں ہو گا ،اس كا مطلب يہ ہے وہ قيامت تك لعنت كا مستحق ہے اور قيامت كے اتے ہى وہ ايك ايسے سخت عذاب ميں گرفتار ہو گا كہ جس كے سامنے لعنت كى كوئي حيثيت نہيں _

۴_ابليس ،خداوند متعال كا غضب شدہ اور اُس كى توفيق وفيض سے محروم ہے _وان عليك اللعنة الى يوم الدين

لغت ميں ''لعن'' كا معنى كسى شخص كا غضب كے ساتھ دور كيا جانا ہے اور لعن خدا وند سے مراد اُخروى عذاب اور دنياوى توفيق و فيض كا ختم ہو جانا ہے_ (مفردات راغب )

۵_قيامت ،سزا و جزا كا دن ہے اور ''يوم الدين '' اُس كے ناموں ميں سے ايك نام ہے_يوم الدين

۶_ہر قسم كى لعنت كى بازگشت، ابليس كى طرف ہو تى ہے_*وان عليك اللعنة الى يوم الدين

مندرجہ بالا مطلب اس بات پرمبنى ہے كہ جب ''اللعنة ''كا ''ال'' جنس كے لئے ہو_

۷_''يزيد بن سلام ...سا ل رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم قال:فالخميس ،قال:هو يوم خامس من الدنيا وهويوم ...لعن فيه ابليس . .. ;(۱) يزيد بن سلام نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے پوچھا: پنجشنبہ سے كيا مراد ہے ؟اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا:''پنجشنبہ ، دنيا كا پانچواں دن ہے اور يہ وہ دن كہ جس ميں ابليس پر لعنت كى گئي ہے__''

ادمعليه‌السلام :ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدہ نہ كرنے كے اثرات ۱

ابليس:ابليس كى مغضوبيت ۴;ابليس پر لعنت كا دن ۷; ابليس كا دور كيا جانا ۲;ابليس كى اُخروى سزا ۳; ابليس كى دنيوى سزا ۲;ابليس پر لعنت ۱،۲ ، ۶ ; ابليس كى محروميت ۴;ابليس كے سجدہ نہ كرنے كے اثرا ت ۱;ابليس كے عصيان كے اثرات۱

الہى توفيقات :الہى توفيقات سے محروم لوگ ۴

____________________

۱)علل الشرايع ،ج۲،ص۴۷۱ ،ح۳۳ ،ب ۲۱۹ ;نور الثقلين ،ج۳،ص۱۳،ح۴۴_

۲۱۸

الله تعالى :الله تعالى كے لطف سے محروم لوگ ۴

خدا كے مغضوب لوگ :۴

روايت :۷

قيامت :قيامت كى خصوصيات ۵;قيامت كے دن جزا ۵; قيامت كے دن سزا ۵; قيامت كے نام ۵

لعن :لعن كے مستحق لوگ ۱،۶

يوم الدين :۵

آیت ۳۶

( قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ )

اس نے كہا كہ پروردگار مجھے روز حشر تك كى مہلت ديدے _

۱_ابليس نے بار گاہ الہى سے نكالے جانے كے بعد خداوند متعال سے قيامت تك اپنى عمر، طولانى كرنے كى درخواست كى _قال ربّ فا نظرنى الى يوم يبعثون

۲_ابليس نے ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدے كے حكم كى نافرمانى كرنے اور بار گاہ الہى سے نكالے جانے كے بعد خداوند متعال سے درخواست كى كہ اُسے قيامت تك عذاب و سزا سے دوچار نہ كيا جائے_قال ربّ فا نظرنى الى يوم يبعثون

جملہ ''فا نظرني'' ميں ''انظار ''كا متعلق ذكر نہيں ہوا _چونكہ ابليس نے ادمعليه‌السلام كے سامنے سجدے كے فرمان كى نافرمانى كى تھى اور سزا كى انتظار ميں تھا اس لئے ممكن ہے كہ انظار و مہلت سے قيامت تك اسكى سزا ميں تاخير مرادہو_

۳_ابليس ،موت و حيات كے دست خدا ميں ہونے پر يقين ركھتا ہے_قال ربّ فا نظرنى الى يوم يبعثون

۴_ابليس ،ربوبيت خدا وند كا معتقد تھا اور اپنے اپ كو اُسى كى ربوبيت كے تحت جانتا تھا_

۲۱۹

قال ربّ فا نظرنى الى يوم يبعثون

۵_ابليس ، قيامت كے دن كا معترف تھا اور اُس دن انسانوں كے اُٹھائے جانے كا اعتقاد ركھتا تھا_

قال ربّ فا نظرنى الى يوم يبعثون

۶_قيامت ،انسانوں كے اُٹھائے جانے كادن ہے_قال ربّ فا نظرنى الى يوم يبعثون

۷_دعا ميں ربوبيت خدا وند كا ذكر كرنا ايك مطلوب اور پسنديدہ امر ہے_قال ربّ فا نظرنى الى يوم يبعثون

ابليس:ابليس كا ايمان ۳;ابليس كا اقرار ۵;ابليس كا دنيوى عذاب ۲;ابليس كا عقيدہ ۴; ابليس كا مہلت مانگنا ۱ ، ۲ ;ابليس كودور كيا جانا۱;ابليس كى دعا ۱، ۲ ; ابليس كى طولانى عمر ۱

اقرار:حشر كا اقرار ۵;قيامت كا اقرار ۵

انسان:انسانوں كا اُخروى حشر ۶

حيات :حيات كا سر چشمہ ۳

دعا:دعا ميں ربوبيت خدا ۷;دعا كے اداب ۷

عقيدہ :ربوبيت خدا كا عقيدہ ۴;

عمل :پسنديدہ عمل ۷

قيامت :قيامت كے دن حشر۶

موت :موت كا سر چشمہ ۳

۲۲۰