تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 201828
ڈاؤنلوڈ: 3224


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 201828 / ڈاؤنلوڈ: 3224
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

صبح كے وقت ايك وحشتناك اور خوفناك اواز ميں گرفتار ہو گئے_

ولقد كذّب ا صحب الحجر المرسلين_ وء اتينھم ء اى تنا ...معرضين ...فا خذتھم الصيحة مصبحين

۲_ عذاب الہى كے علل واسباب ميں سے ايك وحشتناك اواز اور خوفناك چيخ بھى ہے_فا خذتهم الصيحة

۳_ انسان كا عذاب الہى ميں گرفتار ہونا اُس كى اپنى سوچ ،عقيدے اور اعمال كا نتيجہ ہے_

ولقد كذّب ا صحب الحجر ...فا خذتهم الصيحة

مندرجہ بالا مطلب اس نكتے كى بنا ء پر ہے كہ جب '' فا خذتھم ''ميں '' فا ''تعقيب اور سببيت كے لئے ہو اور اس سے يہ معلوم ہوتا ہے اصحاب حجر پر ''چيخ ''كا عذاب ،اُن كى طرف سے جھٹلائے جانے كے بعد تھا اور اُن كا يہ جھٹلانا ہى اُن كے عذاب كا سبب بنا تھا_

۴_انبياءے الہى كو جھٹلانا اور ايات الہى سے منہ موڑنا ، عذاب الہى كے نزول كا پيش خيمہ بنتا ہے_

كذّب ا صحب الحجر المرسلين معرضين فا خذتهم الصيحة

۵_عذاب الہى كا نزول ، معجزات اور الہى نشانياں دكھانے اور اتمام حجت كرنے كے بعدہوتا ہے_

وء اتينهم ء اى تنا فكانوا عنها معرضين فا خذتهم الصيحة

ايات الہى :ايات الہى سے منہ موڑنے كى سزا ۱;ايات الہى كو جھٹلانے كے اثرات ۴

اتمام حجت :اتمام حجت كا كردار ۵

الله تعالى :الله تعالى كى طرف سے اتمام حجت۵;الله تعالى كے عذاب ۲;الله تعالى كے عذاب كا تحت ضابطہ ہونا ۵

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كو جھٹلانے كى سزا ۱;انبياءعليه‌السلام كو جھٹلانے كے اثرات۴

عذاب :اسمانى چيخ كے ذريعے عذاب۲;اتمام حجت كے بعد عذاب۵;صبح كے وقت عذاب۱;عذاب كا پيش خيمہ ۴;عذاب كے وسائل ۲;عذاب كے موجبات ۳;معجزے كے بعد عذاب۵

عقيدہ :عقيدہ كے اثرات ۳

عمل :عمل كے اثرات ۳

۳۰۱

قوم ثمود :قوم ثمود كى تاريخ ۱;قوم ثمود كے عذاب كا وقت ۱

معجزہ :معجزہ كو جھٹلانے كى سزا ۱

آیت ۸۶

( فَمَا أَغْنَى عَنْهُم مَّا كَانُواْ يَكْسِبُونَ )

تو انھوں نے جس قدر بھى حاصل كيا تھا كچھ كام نہ آيا _

۱_اصحاب حجر كى اپنے اپ كو عذاب الہى سے نجات دلانے كى كوئي كوشش اُن كے لئے مفيد ثابت نہ ہوئي _

فا خذتهم الصيحة ...فما ا غنى عنهم ماكانوا يكسبون

۲_قوم ثمود كے مستحكم پتھر يلے گھر كہ جو اُنہوں نے عذاب الہى كے مقابلے ميں امنيت كى اُميد سے بنائے تھے اُنہيں حتى خوفناك اواز كے مقابلے ميں بھى محفوظ نہ ركھ سكے_فا خذتهم الصيحة ...فما ا غنى عنهم ماكانوا يكسبون

۳_عذاب الہى (چيخ ) نے اصحاب حجر كو اُن كے پتھريلے گھروں اور مستحكم قلعوں كے اندرتباہ كر ڈالا_

ينحتون من الجبال بيوتاً ء امنين_فا خذتهم الصيحة ...فما ا غنى عنهم ماكانوا يكسبون

اصحاب حجر نے عذاب الہى سے محفوظ رہنے كے لئے پتھر كے گھر بنائے ہوئے تھے ;ليكن يہ گھر اُنہيں عذاب سے محفوظ نہ ركھ سكے اور اسے روكنے ميں كارامد ثابت نہيں ہوئے (فما ا غنى عنهم )مندرجہ بالا حقيقت سے يہ نكتہ اخذ ہوتا ہے كہ عذاب كے وقت وہ لوگ انہى گھروں ميں ساكن تھے_

۴_انسان ،خداوند متعال كے ارادے كے مقابلے ميں ايك ناتوان مخلوق ہے_فما ا غنى عنهم ماكانوا يكسبون

۵_كوئي بھى طاقت ،عذاب الہى كو روكنے كى توانائي نہيں ركھتى _فما ا غنى عنهم ماكانوا يكسبون

۶_ہر قسم كے حالات ميں اور ہر قسم كے مستحكم و پُر امن مقام پر كسى كو بھى عذاب الہى كے مقابلے ميں ، محفوظ ہونے كا احساس (تك ) نہيں كرنا چاہيے_

۳۰۲

ء امنين_فا خذتهم الصيحة ...فما ا غنى عنهم ماكانوا يكسبون

مكمل امنيت حاصل كرنے كے لئے قوم ثمود كے گھروں كى ساخت كا تذكرہ اور اس نكتے كى ياد دہانى كہ فقط ايك چيخ نے اُنہيں نابود كر ديا اور مستحكم گھر اُن كے كسى بھى كام نہ اسكے ،ہو سكتا ہے مندرجہ بالا مطلب نكتے كى طرف اشارہ ہو_

الله تعالى :الله تعالى كا ارادہ ۴; الله تعالى كى قدرت ۵;الله تعالى كے عذاب ۳، ۶

انسان :انسان كا عجز ۴

عذاب :اسمانى چيخ كے ذريعے عذاب ۳;عذاب سے محفوظ رہنا ۲،۶;عذاب كو روكنا ۵

قوم ثمود :قوم ثمود كا عذاب ۲،۳;قوم ثمود كى تاريخ ۱،۳;قوم ثمود كى كوشش كا بے نتيجہ ہونا ۱;قوم ثمود كے عذاب كا حتمى ہونا ۱;قوم ثمود كے گھر ۳;قوم ثمود كے گھر كى خصوصيات ۲

موجودات :موجودات كا عجز ۵

آیت ۸۵

( وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلاَّ بِالْحَقِّ وَإِنَّ السَّاعَةَ لآتِيَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ )

اور ہم نے آسمان و زمين اور ان كے درميان جو كچھ بھى ہے سب كو برحق پيدا كيا ہے اور قيامت بہرحال آنے والى ہے لہذا آپ ان سے خوبصورتى كے ساتھ درگذر كرديں _

۱_خداوند متعال نے اسمانوں ،زمين اور فضا ميں جو كچھ موجود ہے اُسے حق كى (حكيمانہ اور درست مقصد ) كى بنياد پر خلق فرمايا ہے_وما خلقنا السموت والا رض وما بينهما الّا بالحقّ

كلمہ ''حق'' كے استعمال كاايك مقام وہ ہے كہ

۳۰۳

جہاں كوئي كام حكمت اور مصلحت كى بنياد پر انجام پايا ہو (مفردات راغب)_مندرجہ بالا مطلب اسى استعمال كى بنا ء پر اخذ كيا گيا ہے_

۲_نظام خلقت (اسمان ،زمين اور فضا ميں موجود مخلوقات )ايك بامقصد اور حكيمانہ نظام ہے_

وما خلقنا السموت والا رض وما بينهما الّا بالحقّ

كلمہ ''حق '' در مقابل ''باطل '' ہے ;يعنى بے مقصد اور بے فائدہ _بنا بريں يہ كلمہ ''حق'' كہ جس ميں حكمت ومصلحت كے معانى پائے جاتے ہيں ، ہوسكتا ہے كسى مقصد كو بيان كر رہا ہو _اس كى تائيد اُن ايات سے بھى ہو رہى ہے كہ جن ميں كائنات كى خلقت كے بے مقصد اور بيہودہ ہونے كى نفى كى گئي ہے_

۳_اسمانوں اور زمين كے درميان (فضا ميں ) كچھ مخلوقات وجود ركھتى ہيں _وما خلقنا السموت والا رض وما بينهما الّا بالحقّ

۴_كائنات ميں متعدد اسمانوں كا موجود ہونا _وما خلقنا السموت الّا بالحقّ

۵_قيامت كا برپا ہونا، ايك يقينى اور قابل عمل چيز ہے_وان الساعة لا تية

''ساعة''لغت ميں زمانے كے اجزا ميں سے ايك جز كو كہتے ہيں اور اس ايت ميں اس سے قيامت مراد ہے_

۶_''الساعة'' قيامت كے ناموں ميں سے ايك نام ہے_وان الساعة لا تية

۷_نظام افرينش كا برحق (حكيمانہ اور بامقصد )ہونا قيامت كے برپا ہونے كا مقتضى ہے_

وما خلقنا السموت الّا بالحقّ وان الساعة لا تية

جملہ ''ان الساعة لا تية '' آيت مجيدہ '' وما خلقنا السموتالّا بالحقّ '' سے استدلال كے نتيجے كى حيثيت ركھتا ہے _يعنى : چونكہ كائنات ،حق كى بنياد پر خلق كى گئي ہے لہذا قيامت كا برپا ہونا بھى يقينى ہو گا_

۸_كائنات كى خلقت ،قيامت كے برپا ہوئے بغير بے مقصد ، بيہودہ اور ايك درست مقصد اور حكمت سے بعيد امرہے_

وما خلقنا السموت الّا بالحقّ وان الساعة لا تية

۹_خلقت كائنات كا مقصد و مقصود، اُخروى دنيا ہے_وما خلقنا السموت الّا بالحقّ وان الساعة لا تية

جملہ '' ان الساعة لا تية '' بعض مفسرين كے احتمال كے مطابق ہو سكتا ہے ''بالحق '' كى تفسير ہو _ بنابريں ''كائنات كے بر حق خلق ہونے ''كا معنى يہ ہو گا:كائنات ايك مقصد و ہدف كى حامل ہے اور وہ قيامت و اخرت ہے_

۳۰۴

۱۰_قيامت كے منكرين اور كفار كے پاس كائنات كى خلقت كے بارے ميں كوئي درست اور حق پر مبنى توجيہ و تفسير نہيں ہے لہذا وہ بے مقصد رجحان ركھنے والے لوگ ہيں _وما خلقنا السموت ...الّا بالحقّ وان الساعة لا تية

۱۱ _پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فريضہ ہے كہ اپعليه‌السلام كفار اور مشركين كو كريمانہ انداز ميں بخش ديں اور اُن سے در گذر كرتے ہوئے اُن كے اذيت و ازار كو نظر انداز كر ديں _فاصفح الصفح الجميل

''صفح '' كا معنى بغير ملامت كيے اور احسان جتائے معاف كر دينا ہے كہ اسے ہم كريمانہ اور بزرگوارانہ در گذر بھى كہہ سكتے ہيں _

۱۲_قيامت اور خلقت كائنات كے حكيمانہ اور با مقصد ہونے پر عقيدہ ،مشكلات كے برداشت كرنے كو اسان بنا ديتا ہے اور دشمنوں كى جانب سے اذيت و ازار كو نظر انداز كرنے كا مقتضى ہے_

وما خلقنا السموت الّا بالحقّ فاصفح الصفح الجميل

''فاصفح '' ميں ''فا'' تفريع كے لئے ہے اور جملہ ''فاصفح ___'' كو جملہ'' وما خلقنا السموت الّا بالحقّ وان الساعة لا تية '' پر عطف كر رہى ہے _بنابريں اس سے معلوم ہوتا ہے كہ كائنات كے بر حق خلق ہونے كا تقاضا ہے كہ رسول اللهصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم جيسا ايك حق طلب انسان حق كے راستے ميں برد بارى دكھائے اوركفار كى حق ناپذيرى كے سامنے اپنى سعى و كوشش كو بيہودہ خيال نہ كرے _

۱۳_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ، مكہ ميں اپنے مخالفين كى جانب سے اذيت و ازاراور اُن كے دبائو ميں تھے_فاصفح الصفح الجميل

اذيت و ازار كى وجہ سے ہى خداوند متعال كى طرف سے در گذر كرنے كى نصيحت كى گئي ہے _ جس كى تائيد اسى سورہ كى ايت ۹۵ (انا كفينك المستهزء ين ) سے بھى ہوتى ہے_

۱۴_اسلامى تحريك اور دينى تبليغات كے اغاز ميں كفار اور دشمنوں كے ساتھ كريمانہ سلوك اور در گذر كرنا ايك ضرورى اور لازمى امر تھا _فاصفح الصفح الجميل (بعثت كے ابتدائي حصّہ ميں )اس ايت كا نزول كہ جس ميں در گذر اور معاف كرنے كا حكم دياگيا ہے اور پھر (بعثت كے اخرى حصّہ ميں ) مدينہ ميں كفار اور دشمنوں كے ساتھ سخت رويہ اپنانے كا دستور ديا جاتا ہے _اس سے ہم مذكورہ مطلب اخذ كر سكتے ہيں _

۱۵_دوسروں حتى كفار اور دشمنوں كے ساتھ كريمانہ

۳۰۵

سلوك كرنا ، اُنہيں معاف كرنا،اور اُن كے اذيت و ازار كو نظر انداز كرناايك شائستہ اور پسند يدہ چيز ہے_

فاصفح الصفح الجميل

۱۶_ ''قال الرضا عليه‌السلام فى قول الله عزّوجلّ : ''فاصفح الصفح الجميل'' قال: العفو من غير عتاب ;(۱) حضرت امام رضاعليه‌السلام ے خداوند متعال كے فرمان ''فاصفح الصفح الجميل ''كے بارے ميں منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا :اس سے مراد بغير سرزنش كے معاف و در گذر كرنا ہے_

اخرت :اخرت كى اہميت ۹

اسمان :اسمانوں كا متعدد ہونا ۴;اسمانوں كى خلقت كى حقانيت ۱

افرينش :افرينش كا انجام ۹;افرينش كا بامقصد ہونا ۱،۲ ; افرينش كا تحت ضابطہ ہونا ۲;افرينش كا فلسفہ ۹; افرينش كى حقانيت ۱;افرينش كى خلقت ۷ ; افرينش كى قدر ومنزلت ۸;حقانيت افرينش كے اثرات ۷;افرينش كے بامقصد ہونے كے اثرات ۷

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كواذيت و ازار ۱۳;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۱۱;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى كرامت ۱۱ ; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين كى اذيتيں ۱۳;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے عفو ۱۱

اسلام :تاريخ صدر اسلام ۱۳

اسلامى تحريك :۱۴

الله تعالى :الله تعالى كى حكمت ۱،۲ ;الله تعالى كى خالقيت ۱

تبليغ :تبليغ كى شرائط ۱۴

دشمن :دشمنوں كو معاف كرنے كا پيش خيمہ ۱۲;دشمنوں كو معاف كرنے كى اہميت ۱۴

روايت :۱۶

زمين :خلقت زمين كى حقانيت ۱

الساعة :۶

سختى :سختى ميں سہولت كے عوامل ۱۲

____________________

۱)عيون اخبار الرضا ،ج۱، ص ۲۹۴، ح۵۰; نورالثقلين ،ج ۳ ، ص۲۷، ح۹۵،۹۶_

۳۰۶

عفو :احسان جتائے بغير عفو ۱۶;عفوكى اہميت ۱۵

عقيدہ :افرينش كے با مقصد ہونے كے اثرات ۱۲; حكمت الہى پر عقيدے كے اثرات ۱۲;قيامت پر عقيدے كے اثرات ۱۲

عمل :پسنديدہ عمل ۱۵

قيامت :قيامت كا يقينى ہونا ۵;قيامت كو جھٹلانے والوں كا بے منطق ہونا ۱۰; قيامت كے دلائل ۷، ۸; قيامت كے نام ۶

كفار :كفار كو معاف كرنا۱۱،۱۵;كفار كو معاف كرنے كى اہميت ۱۴;كفار كى بے منطقى ۱۰

مشركين :مشركين كو عفو ۱۱

موجودات :فضائي موجودات ۳

آیت ۸۶

( إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلاَّقُ الْعَلِيمُ )

بيشك آپ كا پروردگار سب كا پيدا كرنے والا اور سب كا جاننے والا ہے _

۱_فقط خداوند متعال ہى بہت علم والا، خالق ہے_ان ربّك هوالخلّق العليم

مبتدا اور خبر كا معرفہ لايا جانااور ضمير فصل ''ھو'' لانا ، حصر پر دلالت كرتا ہے_

۲_كائنات كى خلقت ،ايك عالمانہ اور اگاہانہ خلقت ہے_ان ربّك هوالخلّق العليم

مندرجہ بالا مطلب اس بنياد پر اخذكيا گيا ہے كہ جب '' العليم '' ،'' الخلّق '' كے لئے صفت ہو_

۳_خداوندمتعال، خلاّق (خلق كرنے والا) اور عليم (بہت جاننے والا) ہے_ان ربّك هوالخلّق العليم

۴_خداوند متعال كا مشكلات رسالت اور دشمنوں كى اذيت وازار كے مقابلے ميں پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى دلجوئي

۳۰۷

كرنا _فاصفح ...ان ربّك هوالخلّق العليم

''اللّہ ''كے بجائے ''ربك''كا انا نيز دشمنوں سے درگذر كرنے كى نصيحت كرنے كے بعد خداوند متعال كے علم واگاہى كى ياد دہانى كرانا ہو سكتا مذكورہ حقيقت بيان كرنے كے لئے ہو_

۵_خداوند متعال كى ربوبيت ،كائنات كى عالمانہ خلقت كى مقتضى ہے_ان ربّك هوالخلّق العليم

۶_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا كفار اور دشمنوں سے درگذر اور چشم پوشى كرنا ،انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى خير و صلاح اور اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى تربيت و كمال كے لئے تھا_فاصفح الصفح الجميل _ان ربّك هوالخلّق العليم

جملہ ''ان ربّك '' جملہ '' فاصفح ...'' كے لئے تعليل كى حيثيت ركھتا ہے _يعني;اے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم در گذر كيجئے; كيونكہ پروردگا ر اور تيرا ربّ جانتا ہے كہ كون سا كام تيرى مصلحت اور تيرے رشد وكمال كے لئے ہے_

افرينش:افرينش كى عالمانہ خلقت ۲،۵

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اذيت ۴;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو تسلى ۴; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى جانب سے عفو ۶;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے تكامل كا پيش خيمہ ۶;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مصالح ۶

اسما وصفات :خلاق ۳;عليم ۳

الله تعالى :الله تعالى كا علم ۱;الله تعالى كى خالقيت ۱;الله تعالى كى ربوبيت كے اثرات ۵;الله تعالى كے اختصاصات ۱

توحيد :خالقيت ميں توحيد ۱

نظريہء كائنات :توحيدى نظريہ ء كائنات ۱

دشمنان :دشمنوں كو عفو ۶;دشمنوں كى اذيتيں ۴

كفار :كفار كو عفو ۶

۳۰۸

آیت ۸۷

( وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعاً مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ )

اور ہم نے آپ كو سبع مثانى اور قرآن عظيم عطا كيا ہے _

۱_خداوند متعال كى جانب سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو عطا ہونے والى چيزوں ميں سے ايك ''سورہ حمد'' ہے_

ولقد ء اتينك سبعًا من المثاني

اكثر مفسرين كا نظريہ ہے كہ ''سبعاً'' سے سورہ حمد مراد ہے كہ جس كى سات ايتيں ہيں اور ''المثاني'' (جمع مثنى )قران كريم كى صفت ہے ;جيسا كہ سورہ زمر (ايت ۲۳) ميں بھى يہ كلمہ قران كى صفت كے طور پر ذكر ہوا ہے _ياد رہے كہ روايات بھى اسى مطلب كى تائيد كرتى ہيں _

۲_ سورہ حمد ،قران كے تمام سوروں ميں ايك خاص مقام و منزلت اور بلند قدر و قيمت كا حامل سورہ ہے _

ولقد ء اتينك سبعًا من المثانى و القرآن العظيم

مندرجہ بالا مطلب ،قران كو ''كتاب عظيم '' كے عنوان سے بيان كرنے سے پہلے سورئہ حمد كے'' ذكر'' سے مختص ہوجانے سے اخذ ہوتا ہے _

۳_خداوند متعال ،پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو قران عطا كرنے والا ہے _ولقد ء اتينك القرآن العظيم

۴_قران، ايك باعظمت كتاب اور عظيم نعمت ہے _ولقد ء اتينك القراء ان العظيم

۵_قران، خداوندمتعال كى خلاقيت اور علم كا ايك جلوہ ہے_

ان ربّك هوالخلّق العليم _ولقد ء اتينك سبعًا من المثانى و القرآن العظيم

خداوندمتعال كى دو صفات ''خالقيت اور دانائي'' كے بيان كے بعد ''پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو قران اعطا ہونے ''كا ذكرہوسكتا ہے خدا كى خالقيت اور علم كے مصاديق كو بيان كرنے كے لئے ہو _

۶_''عن يونس بن عبدالرحمان ...قال: سا لت ا باعبداللّه عليه‌السلام ''ولقد ء اتينك سبعًا من المثانى و القرآن العظيم '' قال: هى سورة الحمد و هى سبع ايات منها بسم اللّه الرّحمن الرّحيم وانما سميت المثانى لا نها يثنّى فى الركعتين ;(۱) يونس

____________________

۱)تفسير عياشى ،ج۱،ص۱۹;ح ۳،نور الثقلين ، ج۳،ص۲۷،ح ۹۸_

۳۰۹

بن عبد الرحمن كہتے ہيں : ميں نے حضرت امام صادقعليه‌السلام سے خدا كے كلام :''ولقد ء اتينك سبعًا من المثانى و القرآن العظيم '' كے بارے ميں پوچھا تو اپعليه‌السلام نے فرمايا:وہ سورہ حمد ہے كہ جس كى سات ايتيں ہيں اُن ميں سے ايك''بسم الله الرحمن الرحيم '' ہے اور اسے مثانى كہا گيا ہے كيونكہ يہ سورہ دو ركعت نماز ميں دو بار پڑھى جاتى ہے_

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو سورئہ حمد عطا ہونا ۱;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو قران كريم عطا ہونا ۳

الله تعالى :الله تعالى كى خالقيت كى نشانياں ۵;الله تعالى كے عطايا ۱،۳;الله تعالى كے علم كى نشانياں ۵

روايت :۶

سورئہ حمد :سورئہ حمد كى فضيلت ۱،۲،۶;سورئہ حمد كے نام ۶

قران كريم :قران كريم كى اہميت ۵;قران كريم كى عظمت ۴

نعمت :عظيم نعمتيں ۴;نعمت كے مراتب ۴;نعمت قران ۴

آیت ۸۸

( لاَ تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجاً مِّنْهُمْ وَلاَ تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ )

لہذا آپ ان كفار ميں بعض افراد كو ہم نے جو كچھ نعمات دنيا عطا كردى ہيں ان كى طرف نگاہ اٹھا كر بھى نہ ديكھيں اور اس كے بارے ميں ہرگز رنجيدہ بھى نہ ہوں بس آپ اپنے شانوں كو صاحبان ايمان كے لئے جھكائے ركھيں _

۱_خداوندمتعال، نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو كفار كے دنيوى وسائل كى طرف نظريں ركھنے اور اُن ميں جذب ہونے سے روكا_لاتمدّنّ عينيك الى ما متّعنا به ا زوجًا منهم

''مد'ّ' كا معنى زيادہ اور طولانى كرنا ہے اور جب بھى يہ انكھ اور نظر كے بارے ميں استعمال ہو تو انكھيں لگانے،كسى چيز كو گھورنے اور مجذو ب ہونے كے معنى ميں ہے _

۲_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فريضہ ہے كہ اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كفار كے كثير دنيوى وسائل كى طرف توجہ كيے بغير اپنى پورى توجہ اُن كى ہدايت پر لگا ديں _لاتمدّنّ عينيك الى ما متّعنا به ا زوجًا منهم

مذكورہ بالا ايت كے لئے كچھ احتمالات ذكر كيے گئے ہيں _مندرجہ بالا مطلب اس احتمال كى بنا ء پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب''لاتمدّنّ عينيك الى ما متّعنا به ا زوجًا منهم'' سے يہ مراد ہوكہ:تمہارے ذہن ميں بھى يہ نہيں انا چاہيے كہ خدا كے

۳۱۰

دشمن كفار اس قدر زيادہ دنيوى وسائل سے كيوں بہرہ مند ہيں ؟تم اس قسم كے خيالات كے ذريعے اپنے اپ كو ان وسائل ميں مشغول نہ كرو ;بلكہ تمہارى پورى توجہ خود اُن (كفار كى ہدايت ) كى طرف ہونى چاہيے_

۳_دنيا كے تمام وسائل ،مال و ثروت اور جلوے ،دين دارى اور قران كے نورانى حقائق كى معرفت كے مقابلے ميں ناچيز اور بے معنى ہيں _ولقد ء اتينك سبعًا من المثانى و القرآن العظيم _لاتمدّنّ عينيك الى ما متّعنا به ا زوجًا منهم

پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو قران جيسى عظيم نعمت عطا كرنے كى ياد دہانى كے بعد دنيا كے مادى وسائل اور متاع پر نظريں ركھنے سے نہى ،ہو سكتا ہے مذكورہ بالا مطلب كى طرف اشارہ ہو_

۴_ظہور اسلام كے زمانے ميں بعض كفار اور مشركين ،قابل توجہ مادى وسائل اور مال وثروت سے بہرہ مند تھے_

لاتمدّنّ عينيك الى ما متّعنا به ا زوجًا منهم

۵_دنيو ى زندگى كا مال و منال اور طلسمات ،جذاب اور دلربا ہوتے ہيں _لاتمدّنّ عينيك الى ما متّعنا به ا زوجًا منهم

۶_دنيوى مال و منال پر نظر ركھنا اور رشك كرنا ايك ناپسنديدہ اور قابل مذمت چيز ہے_

لاتمدّنّ عينيك الى ما متّعنا به ا زوجًا منهم

۷_اسلامى و دينى راہنمائوں كے فرائض ميں سے ايك يہ بھى ہے كہ وہ ثروتمند اور مرفہ لوگوں كے اموال اور دنيوى مقام و مرتبے پر نظريں نہ ركھيں _لاتمدّنّ عينيك الى ما متّعنا به ا زوجًا منهم ولا تحزن عليهم واخفض جناحك للمو منين

۸_انسان كى تمام متاع اور ثروت كا سر چشمہ اور مالك خداوند متعال ہے_لاتمدّنّ عينيك الى ما متّعنا به ا زوجًا منهم

خداوند متعال نے انسان كے ہاتھ ميں موجود وسائل و نعمات كو اپنى عطا كردہ قرار ديا ہے (متّعنا) اور اس سے يہ حقيقت ظاہرہوتى ہے كہ ان سب چيزوں كا سر چشمہ، خدا ہے_

۹_خداوند متعال كى جانب سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو كفار و مشركين كے لئے غمگين اور پريشان نہ ہونے كى نصيحت _لاتمدّنّ عينيك ولا تحزن عليهم

۱۰_حق كو قبول نہ كرنے والے كفار اور مشركين ،ہمدردى كے قابل نہيں _لاتمدّنّ عينيك ولا تحزن عليهم

جيسا كہ مفسرين نے كہا ہے ،كفار اور مشركين كے لئے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا غم واندو ہ اُن كى حق ناپذيرى كى وجہ سے تھا _پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو اُن كے لئے غم نہ كھانے كى نصيحت ممكن ہے اس لئے ہو كہ وہ اس قدر لياقت نہيں ركھتے كہ اُن كے لئے غمگين ہوا جائے_

۳۱۱

۱۱_كفار ومشركين كى ہدايت كے لئے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كاشديد غمگين ہونا اور دل جلانا _لاتمدّنّ عينيك ولا تحزن عليهم

۱۲_پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فريضہ ہے كہ اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم مؤمنين كے ساتھ فروتنى (خفض جناح ) كے ساتھ پيش ائيں _واخفض جناحك للمو منين ''خفض جناح ''(پر كھولنا )فروتنى اور تواضع سے كنايہ ہے_

۱۳_ايمان ،انسانوں كى قدر و منزلت كا معيار اور اُن كے سامنے فروتنى و تواضع كا ملاك ہے _واخفض جناحك للمو منين

مندرجہ بالا مطلب صفت ''مؤمنين '' كہ جو عليت كى طرف اشارہ ہے ،سے استفادہ كيا گيا ہے ; يعنى چونكہ وہ ايماندار ہيں تو پس اے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بھى ان كے بارے ميں فروتنى اختيار كريں _

۱۴_معاشرے كے رہبر و راہنما ،معاشرے كے بے ايمان اور خوشحال لوگوں كى حد سے زيادہ توجہ كے خطرے سے دوچار ہوتے ہيں _لاتمدّنّ عينيك الى ما متّعنا به ا زوجًا منهم

اگر چہ يہ ايت پيغمبراسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے بارے ميں ہے ليكن اس سے ہم اخذ كر سكتے ہيں كہ يہ تنبيہ اور ہوشيار باش،معاشرے كے تمام رہبروں اور ذمہ دار لوگوں كو بھى شامل ہے_

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور كفار كے مادى وسائل ۱;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا ہدايت كرنا۱۱;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو نصيحت ۹; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كونہى ۱;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى تواضع ۱۲; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى دلسوزى ۱۱;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۱۲; انحضر تصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى شرعى ذمہ دارى ۱،۲;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے پسنديدہ كام ۱۱

اقدار :اقدار كا معيار ۱۳

الله تعالى :الله تعالى كى مالكيت ۸;الله تعالى كى نصيحتيں ۹;الله تعالى كے نواہى ۱

ايمان :

۳۱۲

ايمان كا كردار ۱۳

تواضع :تواضع كا معيار ۱۳

ثروت :ثروت كا سر چشمہ۸

دنيا پرستى :دنيا پرستى كى مذمت ۶

ديندارى :ديندارى كى قدر وقيمت ۳

دينى قائدين :دينى قائدين كا زھد ۷;دينى قائدين كى ذمہ دارى ۷

زھد :زھد كى اہميت ۷

طمع :طمع كى مذمت ۶

عمل :ناپسنديدہ عمل ۶

رشك :ناپسنديدہ رشك ۶

قائدين :قائدين اور مرفہ افراد ۱۴;قائدين كى جائے لغزش ۱۴

قران كريم :قران كريم كى قدروقيمت ۳

كفار :صدراسلام كے كفار كے مادى وسائل ۴; صدر اسلام كے كفار كى ثروتمندى ۴;كفار پر اندوہ ۱۰; كفار پر ترحم ۱۰;كفارپر غم واندوہ سے اجتناب ۹ ; كفار كى مادى وسائل سے بے اعتنائي ۱،۲;كفار كى ہدايت ۱۱;كفاركى ہدايت كى اہميت ۲

مادى وسائل :مادى وسائل سے بے اعتنائي ۷;مادى وسائل كا سر چشمہ ۸;مادى وسائل كا مالك ۸;مادى وسائل كا ناچيز ہونا ۳;مادى وسائل كى جذابيت ۵

مشركين :مشركين پر غم و اندوہ ۱۰;صدراسلام كے مشركين كے مادى وسائل ۴;مشركين پر ترحم ۱۰;مشركين پر غم واندوہ سے اجتناب ۹;صدراسلام كے مشركين كى ثروتمندى ۴;مشركين كى ہدايت ۱۱

مؤمنين :مؤمنين كے لئے تواضع ۱۲

۳۱۳

آیت ۸۹

( وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُ )

اور يہ كہہ ديں كہ ميں تو بہت واضح انداز سے ڈرانے والا ہوں _

۱_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم -،لوگوں كے لئے اپنى ذمہ دارى (انذار ) كى حدودكا اعلان كرنے پر مامور تھے_

و قل انى ا نا النذير المبين

۲_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى (ڈرانے اور خطرات سے اگاہ كرنے پر مبني) رسالت سب كے لئے قابل فہم ،صريح اور ابہام سے خالى تھي_و قل انى ا نا النذير المبين

۳_انسان، وحى و دين الہى كى راہنمائي كے بغيرانتہائي اہم خطرات و تہديدات سے دو چار رہتا ہے_

و قل انى ا نا النذير المبين

انبياء كرامعليه‌السلام كا ڈرانا اور خطرات سے اگاہ كرنا ، انسان كے لئے انتہائي اہم خطرات اور تہديدات كے وجود پر دلالت كرتا ہے_ بنابريں اگر انسان انبياءے كرامعليه‌السلام كے انذار اور تہديدات كو قطع نظر كر دے تو وہ بہت سے خطرات سے دوچار ہو جائے گا_

۴_انذار (ڈرانا) اور خطرات سے اگاہ كرنا دينى مبلغين اور قائدين كا بنيادى فريضہ ہے_و قل انى ا نا النذير المبين

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى كى حدود ۱;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت ۲;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى شرعى ذمہ دارى ۱; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى صراحت ۲;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے انذار ۱ ; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے انذار كا واضح ہونا ۲

انسان :انسان كو تہديد ۳;انسانى لغزش كے مقامات۳

تبليغ :تبليغ ميں انذار ۴

خطرہ :خطرے كا پيش خيمہ ۳

۳۱۴

دين :دين كى اہميت ۳

دينى قائدين :دينى قائدين كى ذمہ دارى ۴

مبلغين :مبلغين كى ذمہ دارى ۴

وحى :وحى كا كردار ۳

آیت ۹۰

( كَمَا أَنزَلْنَا عَلَى المُقْتَسِمِينَ )

جس طرح كہ ہم نے ان لوگوں پر عذاب نازل كيا جو كتاب خدا كا حصّہ بانٹ كرنے والے تھے _

۱_صدر اسلام ميں قران كو تجزيہ و تقسيم كرنے والے(التقاطي) لوگ ،عذاب الہى سے دوچار ہوئے تھے_

كما ا نزلنا على المقتسمين

مندرجہ بالا مطلب اس نكتے پر مبنى ہے كہ جب گذشتہ ايت كے جملہ '' ا نا النذ ير '' ميں لفظ عذاب تقدير ميں ہواور فعل ''ا نزلنا'' كا مفعول ايك محذوف ضمير ہو كہ جو عذاب كى طرف لوٹ رہى ہو_بنابريں ايت كا معنى يوں ہو جائےگا : ''جس طرح ہم نے عذاب ''مقتسمين '' پر نازل كيا ہے _ياد رہے كہ ''المقتسم ''كا معنى وہ شخص ہے كہ جو كسى چيز كو چند جزء ميں تقسيم كر ے اور بعد والى ايت ( الذين جعلوا القرء ان عضين) كے قرينے سے اس سے مراد قران كو جز جز كرنے والے لوگ ہيں كہ جو قران كے بعض معارف كو تو قبول كر ليتے ہيں اور بعض كا انكار كر ديتے ہيں _

۲_ظہور اسلام اور قران كے نزول كے بعد قران كو تجزيہ كرنے والے التقاطى گروہ كا پيدا ہو جانا_

كما ا نزلنا على المقتسمين

۳_مسلمانوں كى طرح اہل كتاب بھى قران كے مخاطبين ميں سے ہيں _

ولقد ء اتينك ...و القران العظيم ...كما ا نزلنا على المقتسمين

مندرجہ بالا مطلب اس احتمال كى بنا ء پر ہے كہ جب '' ا نزلنا '' كا مفعول ايك ايسى ضمير ہو كہ جو قران كى جانب لوٹ رہى ہو اور ''المقتسمين'' سے مراد بعض شان نزول كے مطابق يہود و نصارى ہوں (روح المعانى )

۴_دين ميں التقاط ( دين كے كچھ حصے كو قبول كرنا اور كچھ كا انكار كرنا ) ايك ايسا بڑا گناہ ہے جو عذاب الہى كا پيش خيمہ بنتا ہے_كما ا نزلنا على المقتسمين

۳۱۵

۵_''عن ابن عباس سا ل رجل رسول اللّه صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم قال: ا را يت قول اللّه: ''كما ا نزلنا على المقتسمين''قال: اليهود والنصارى ... ;(۱) حضرت ابن عباس سے منقول ہے كہ ايك شخص نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے سوال كيا اور كہا:اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى خداكے قول :''كما ا نزلنا على المقتسمين'' كے بارے ميں كيا رائے ہے_ ؟ انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا:(مقتسمين سے مراد)يہود و نصارى ہيں _

اسلام :تاريخ صدر اسلام ۱،۲

دين :دين كے بعض حصے كو جھٹلانے كے اثرات ۴;دين كے بعض حصے كو قبول كرنے كے اثرات ۴;ديني افات كى شناخت ۴

روايت:۵

عذاب :اہل عذاب ۱;عذاب كا پيش خيمہ ۴

عيسائي :۵

قران :صدر اسلام ميں قران كو تجزيہ كرنے والے ۲ ; قران كو تجزيہ كرنے والوں كا عذاب ۱ ; قران اور اہل كتاب ۳;قران كو تجزيہ كرنے والے ۵; قران كے مخاطبين ۳

گناہان كبيرہ :۴

مقتسمين :مقتسمين سے مراد ۵//يہود :۵

آیت ۹۱

( الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ )

جن لوگوں نے قرآن كو ٹكڑے كرديا ہے _

۱_يہود اور نصارى كا نزول قران اور ظہور اسلام كے بعد ،التقاط ( دين كے كچھ حصے كو قبول كرنے اور كچھ كا انكار كرنے ) كى طرف رجحان ہو گيا تھا اور وہ قران كى بعض ايات پر ايمان لاتے تھے اور بعض كا انكار كرتے تھے_

الذين جعلوا القرآن عضين

''عضين ''،''عضة'' كى جمع ہے_ جس كا معنى جز ہے _اور معارف دين كو قبول كرنے ميں تجزيہ (جز جز كرنا) اہل كتاب كى

____________________

۱)الدرالمنثور ،ج۵،ص۹۸_

۳۱۶

عادت ہے چونكہ كفار اور مشركين اصل ديانت كو ہى قبول نہيں كرتے تھے ;جيسا كہ خداوند متعال نے اہل كتاب كواسى صفت كے ساتھ ياد كيا ہے :''...ويقولون نئومن ببعض و نكفر ببعض ...'' (سورہ نسا ء ،ايت ۱۵۰)

۲_ كفار قريش ، قران كے نزول اور ظہور اسلام كے بعد قران كى ايات كو چند قسموں ميں تقسيم كر كے ہر قسم كاتہمت و افتراء اور دوسرے مختلف حيلوں و بہانوں كے ساتھ مذاق اُڑايا كرتے اور اُس كا انكار كرتے تھے_

المقتسمين _الذين جعلوا القرآن عضين

يہ مطلب اس بات پر مبنى ہے كہ جب اس ايت اور اس سے پہلے والى ايت سے كفار قريش مراد ہوں جيسا كہ ان كے شان نزول ميں ايا ہے_اور وہ سب كے سب (تقريباً ۱۶ افراد )مختلف طريقوں سے ہلاك ہوئے ہيں _

۳_اسلام اور قرانى معارف و تعليمات، باہم مربوط ومرتبط اورايك دوسرے سے جدا نہ ہونے والا ناقابل تقسيم مجموعہ ہے _المقتسمين _الذين جعلوا القرآن عضين

۴_اسلام وقران كے پورے مجموعے پر ايمان لانا ضرورى اور ہر قسم كے تجزيہ و التقاط سے پرہيز لازمى ہے_

المقتسمين _الذين جعلوا القرآن عضين

۵_''عن ابن عباس قال: سا ل رجل رسول اللّه صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم '' ...الذين جعلوا القرآن عضين'' قال: امنوا ببعض وكفروا ببعض; (۱) حضرت ابن عباس سے منقول ہے كہ ايك شخص نے حضرت رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے خداوندمتعال كے فرمان :'' الذين جعلوا القرء ان عضين '' كے بارے ميں سوال كيا تو انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا :قران كے بعض حصوں پر ايمان لے اتے ہيں اور بعض كے منكر ہو جاتے ہيں _

۶_''عن ا بى جعفر عليه‌السلام و ا بى عبدالله عليه‌السلام عن قوله:''الذين جعلوا القرآن عضين'' قال: هم قريش; (۲) حضرت امام باقراور امام صادق عليھما السلام سے خدا وند متعال كے كلام :'' الذين جعلوا القرآن عضين '' كے بارے ميں منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:''وہ قريش تھے_''

اسلام :

____________________

۱)الدرالمنثور ،ج۵،ص۹۸_

۲) تفسيرعياشي،ج۲،ص ۲۵۲، ح۴و ص ۲۵۱ ، ح ۴۳; نورالثقلين ، ج۳،ص۳۱،ح۱۱۹_

۳۱۷

تعليمات اسلام كا باہم مرتبط ہونا ۳;اسلام كا ناقابل تجزيہ ہونا ۳;اسلام كو جز جز كرنے سے اجتناب ۴

ايمان :قران كے بعض حصوں پر ايمان ۱،۵

روايت :۵،۶

عيسائي :عيسائي اور قران ۱

قران كريم :قران كريم سے استہزء كرنے والے ۲،۵;قران كريم پر افتراء باندھنے والے ۲;قران كريم كا باہم مرتبط ہونا ۳;قران كريم كا ناقابل تفكيك ہونا ۳;قران كريم كو تجزيہ كرنے والے ۱، ۶ ; قران كريم كى تكذيب كرنے والے ۲;قران كريم كے تجزيہ سے اجتناب ۴

قريش كفار قريش كا استہزاء ۲;كفار قريش كا افترائ۲كفار قريش كى تہمتيں ۲;قريش اور قران كريم ۶

كفر :قران كے بعض حصے سے كفر ۱،۵

يہود :يہود اور قران ۱

آیت ۹۲

( فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِيْنَ )

لہذا آپ كے پروردگار كى قسم كہ ہم ان سے اس بارے ميں ضرور سوال كريں گے _

۱_ تمام كفار اور دين كو تقسيم كرنے والوں سے پوچھ گچھ كے بارے ميں خداوند متعال كا تاكيد كے ساتھ اپنى ربوبيت كى قسم كھانا_فو ربّك لنسئلنّهم ا جمعين

'' لنسئلنّهم'' كى جمع غائب كى ضمير ہو سكتا ہے اُن كفار كى طرف لوٹ رہى ہو كہ جن كاتذكرہ گذشتہ چندايات ميں گذرچكاہے(ازوجاً منهم ) اور ہوسكتا ہے يہ ''المقتسمين'' كى طرف اشارہ ہو _مذكورہ بالا مطلب ہردو احتمال كى بناء پر ہے_

۲_ اثبات اور حقائق كے لئے قسم كھانا ايك جائز اور مشروع امر ہے_

۳۱۸

فو ربّك لنسئلنّهم

خداوند متعال كے اثبات قيامت كے لئے قسم كھانے سے خود قسم كھانے كى مشروعيت اور جواز كا استفادہ ہو سكتا ہے_

۳_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ،پرورد گار كے نزديك بلند مرتبہ شخصيت ركھنے كے ساتھ ساتھ اُس كے خاص لطف و عنايت سے بھى بہرہ مند ہيں _فو ربّك

يہ كہ خداوند متعال نے اپنى قسم ميں رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو مخاطب كيا ہے اور فرمايا ہے:''تيرے پرورد گار كى قسم ...''اس سے مندرجہ بالا مطلب اخذ ہوتا ہے_

۴_صفت ''ربّ''خداوند متعال كى اہم ترين صفات ميں سے ہے_فو ربّك

چونكہ صفت ''ربّ'' كى قسم كھائي گئي ہے لہذا اس سے مذكورہ بالا مطلب اخذ ہو سكتا ہے_

۵_قيامت ،مجرمين اور ايات قران كاتجزيہ كرنے والوں سے پوچھ گچھ كا دن ہے _لنسئلنّهم ا جمعين

پوچھ گچھ كے لئے فعل مضارع ''نسئل''كالايا جانا ہو سكتا ہے ائندہ اور روز قيامت كى طرف اشارہ ہو_

۶_قيامت كے دن تما م انسانوں كى بغير كسى استثنا ء كے خداوند متعال كى طرف سے پوچھ گچھ ہو گى _

فو ربّك لنسئلنّهم ا جمعين

مندرجہ بالا مطلب اس احتمال پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب ضمير ''ھم '' كا مرجع''انى انا نذير مبين'' كے قرينے سے تمام انسان ہوں _چونكہ رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا ''نذير''ہونا سب انسانوں كے لئے ہے_

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فضائل ۳

اسما و صفات :ربّ ۴

حقائق :اثبات حقائق كے لئے قسم كھانا ۲

دين :دين ميں تجزيہ كرنے والوں كا مواخذہ ۱

قسم كھانا :جائز قسم كھانا ۲;::قسم كھانے كے احكام ۲;ربوبيت خدا كى قسم كھانا ۱

قران كريم :قران كريم كو تجزيہ كرنے والوں كا اُخروى مواخذہ ۵;قران كريم كى قسميں ۱

قيامت :

۳۱۹

قيامت كى خصوصيات ۵;قيامت ميں عام مواخذہ ہونا ۶

كفار :كفار سے مواخذہ ۱

گناہگار لوگ :ان سے اُخروى مواخذہ ۵

لطف خدا :لطف خدا جن كے شامل حال ہے ۳

آیت ۹۳

( عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ )

جو كچھ وہ كيا كرتے تھے _

۱_ قيامت كے د ن خداوند متعال كى طرف سے انسانوں كے تمام اعمال و كردار كے بارے ميں پوچھا جائے گا _

لنسئلنّهم ...عمّا كانوا يعملون

۲_قيامت كے دن خداوند متعال كى جانب سے كفار اور قران كا تجزيہ كرنے والوں كے تمام اعمال و كردار كى پوچھ گچھ ہو گي_المقتسمين _الذين جعلوا القرآن عضين_ فوربّك لنسئلنّهم ا جمعين_عمّا كانوا يعملون

۳_تمام انسان اپنے اعمال اور كردار كے سلسلے ميں جوابدہ ہيں _لنسئلنّهم ...عمّا كانوا يعملون

۴_ربوبيت الہى ،انسان كے اعمال و كردار كے مقابلے ميں پوچھ گچھ اور سزا و جزا دينے كى مقتضى ہے_

فو ربّك لنسئلنّهم ا جمعين_عمّا كانوا يعملون

۵_انسان كے اعمال اور كردار قيامت كے دن پوچھ گچھ اور محاسبے كا معيارہيں اور اُنہى كے ذريعے اس كى عاقبتمعينّ ہوتى ہے_لنسئلنّهم ...عمّا كانوا يعملون

اجر :اجر كا پيش خيمہ ۴

الله تعالى :الله تعالى كى ربوبيت كے اثرات ۴

انسان :انسان كى ذمہ دارى ۳

سزا :

۳۲۰