تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 201823
ڈاؤنلوڈ: 3224


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 201823 / ڈاؤنلوڈ: 3224
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

۱

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں تنظیم ہوئی ہے

۲

تفسير راہنما (جلدنہم )

قرآنى موضوعات اور مفاہيم كے بارے ميں ايك جديد روش

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني اور

مركز فرہنگ و معارف قرآن كے محققين كى ايك جماعت

۳

۱۴-سورہ ابراہیم

آیت ۱

( بسم الله الرحمن الرحیم )

( الَر كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ )

بنام خدائے رحمان و رحيم

الريہ كتاب ہے جسے ہم نے آپ كى طرف نازل كياہے تا كہ آپ لوگوں كو حكم خدا سے تاريكيوں سے نكال كر نور كى طرف لے آئيں اور خدائے عزيز و حميد كے راستے پر لگاديں _

۱_''الر'' قرانى رموز ميں سے ہے_الر كتب انزلنه اليك

۲_قران ،خداوند متعال كى جانب سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل ہونے والى كتاب ہے_كتب انزلنه اليك

۳_قران كريم كو خداوند متعال كى جانب سے نازل ہوتے ہى ''كتاب '' كہا جانے لگا _كتب انزلنه اليك

۴_ قران كريم انتہائي باعظمت اور رفيع مقام سے نازل ہونے والى كتاب ہے _كتب انزلنه اليك

لغت ميں نزول ،بلند مقام سے اترنے كو كہتے ہيں _ يہاں موضوع كى مناسبت سے مقام رفيع سے نزول ہوا ہے نہ بلند مكان سے _

۵_نزول قران كا مقصد ،لوگوں كو ظلمتوں (گمراہيوں ) سے نكالنا اور نور (ہدايت ) كى جانب ا ن كى راہنمائي كرنا ہے_

كتب انزلنه اليك لتخرج الناس من الظلمت الى النور

۶_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ہے كہ اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم قران كريم كے ذريعے لوگوں كو نور كى طرف ہدايت كريں اور انہيں ظلمتوں سے نكاليں _انزلنه اليك لتخرج الناس من الظلمت الى النور

۷_قران ايك عالمگير كتاب ہے اور پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم تمام انسانوں كے لئے مبعوث ہوئے ہيں _

لتخرج الناس من الظلمت الى النور

كلمہ '' الناس '' تمام لوگوں پر دلالت كرتا ہے اور كلام ميں كسى قسم كى قيد و محدوديت نہيں ہے تاكہ اس كے ذريعے '' الناس '' كوكسى خاص گروہ سے مختص كيا جائے _

۴

۸_انسان ،دين كى تعليمات اور قرانى ہدايات كے بغير انواع واقسام كى گمراہيوں كى ظلمتوں ميں گرفتار ہو جاتے ہيں _

لتخرج الناس من الظلمت الى النور

خدا وند متعال اپنى كتاب كے نزول كا مقصد ، لوگوں كو تاريكيوں سے نكالنا قرار ديتا ہے اور تاريكيوں كے لئے كسى قسم كى قيد و محدوديت كاذكر نہيں كيا جس سے معلوم ہوسكے كہ اس سے (ظلمت) مراد كيا ہے اس سے معلوم ہوا كہ تعليمات دين كے بغير ،انسانى زندگى ،تاريكى و ظلمت ميں ہے_

۹_كفر تاريكى جبكہ راہ خدا ،نور ہے_لتخرج الناس من الظلمت الى النور

بعد والى ايات كے قرينے سے كہ جو كفار اور راہ خدا سے روكنے والوں كے بارے ميں ہيں ، ''ظلمات''سے مراد كفر اور نور سے مراد ،راہ خدا ہے_

۱۰_خدا كا راستہ ايك اور كفر و گمراہى كے راستے متعدد اور گوناگوں ہيں _لتخرج الناس من الظلمت الى النور

مندرجہ بالا مفہوم ''ظلمات '' كے جمع اور ''نور'' كے مفرد صورت ميں ہونے كى وجہ سے اخذ كيا گيا ہے_

۱۱_لوگوں كے درميان دينى تعليمات كے رواج پانے اوران كے حقيقى شكل اختيار كرنے كے لئے ايك ماہر منتظم اور با صلاحيت رہبر كى ضرورت ہے_كتب انزلنه اليك لتخرج الناس من الظلمت الى النور

چونكہ خدا وند متعال نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو مخاطب كر كے نزول قران كے مقصد كو فعل متعدى كے ساتھ انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے سپرد كيا ہے اور يہ كام لوگوں كے اوپر نہيں چھوڑا ،لہذا اس سے مذكورہ بالا مطلب حاصل ہوتا ہے_

۱۲_بعثت پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے زمانے ميں لوگ انواع و اقسام كى ظلمتوں ( گمراہيوں ) ميں زندگى گذار رہے تھے_

لتخرج الناس من الظلمت الى النور

۱۳_لوگوں كو ظلمتوں سے نجات دلانے اور نور كى طرف لے جانے ميں سنت رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا قران كے ہم قدم اور ہم پلہ ہونا _*

۵

لتخرج الناس من الظلمت الى النور

پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے لئے لوگوں كو تاريكيوں سے نكالنے پر مبنى حكم الہى ،ايك دائمى حكم ہے جبكہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بھى دوسرے انسانوں كى طرح اس دنيا سے رحلت كرنے والے ہيں _لہذا مذكورہ دائمى حكم اور ذمہ دارى كو پورا كرنے كے لئے سنت پيغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہى ہميشہ يہ اہم كردار ادا كر سكتى ہے_

۱۴_لوگوں كو كفر و گمراہى كى تاريكى سے نكال كر نور ايمان كى طرف لے جانا خواہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہى كى طرف سے انجام پائے ،خدا وند كى مشيت اور اجازت پر موقوف ہے_لتخرج الناس من الظلمت الى النور باذن ربّهم

۱۵_ربوبيت الہى كا تقاضا ہے كہ وہ اپنے بندوں كو كفر كى گمراہى سے نكال كر نور ايمان كى طرف لے جائے_

لتخرج الناس من الظلمت الى النور باذن ربّهم

۱۶_لوگوں كى ہدايت كے لئے خدا وند عالم كى مشيت اپنے طبيعى طريقے (شريعت ) كے ذريعے ہى انجام پاتى ہے_

كتب انزلنه اليك لتخرج الناس من الظلمت الى النور باذن ربّهم

باوجود اس كے كہ خدا وند لوگوں كو ظلمت سے نكالنے كے لئے اپنى طاقت و قدرت سے استفادہ كر سكتا ہے اور ان كى تكويناً بھى ہدايت كر سكتا ہے ليكن وہ كتاب و سنت سے استفادہ كرتا ہے جو كہ طبيعى اور تشريعى ہدايت كا ايك راستہ ہے_

۱۷_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا فريضہ ہے كہ اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم لوگوں كو ،تعليمات قران كريم كے مطابق ،خداوند عزيز و حميد كے راستے كى طرف ہدايت كريں _كتب انزلنه اليك لتخرج الناس من الظلمت الى النور ___ الى صراط العزيزالحميد

۱۸_خدا كا راستہ ،روشن اور واضح ہے اور اس كا انجام بھى بغير كسى پريشانى كے معين و روشن ہے _

لتخرج الناس من الظلمت الى النور ___ الى صراط العزيزالحميد

'' الى صراط العزيز'' ،'' الى النور'' كا بدل ہے ،خدا كے راستے كو ''نور'' اور غير خدا كے راستے كو ''ظلمات'' كانام دينے سے پتہ چلتا ہے كہ راہ خدا روشن اور معيّن ہے جبكہ غير خدا كے راستوں كا انجام پريشان كرتے والا اور برا ہوتا ہے _

۱۹_خدا وند ،عزيز (ناقابل شكست ) اور حميد ( قابل ستائش ) ہے_العزيزالحميد

۲۰_ عزت ،غلبہ اور كمال ،راہ خدا پر چلنے اور تعليمات

۶

قران كى پيروى كرنے كا نتيجہ ہے_كتب ___ الى صراط العزيزالحميد

''صراط'' كا ''العزيز الحميد'' كى طرف مضاف ہونا، اس نكتہ كى طرف اشارہ ہے كہ اس راستے كا راہى عزت و كمال كى راہ كو طے كرتاہے كيونكہ حمد ستائش كمال كے مقابلہ ميں ہے_

اسمانى كتابيں :۲

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كا عالمى ہونا ۷;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى كتاب ۲; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۶،۱۷ ; انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى طرف وحى ۲

اسما و صفات :حميد ۱۹;عزيز ۱۹

اطاعت :خدا كى اطاعت ۲۰;قران كى اطاعت ۲۰; اطاعت كے اثرات ۲۰

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى ربوبيت كے اثرات ۱۵;اللہ تعالى كى مشيت كے مقامات ۱۶;اللہ تعالى كى اجازت كا كردار ۱۴;اللہ تعالى كى مشيت كا كردار ۱۴

انسان :انسانوں كى ہدايت ۱۷

تكامل :تكامل كے عوامل ۲۰

حروف مقطعہ :۱

دين :دين كا كردار ۸;دين كے اجرا كى بنياد ۱۱;دين اور اس كے قانون كا عملى ہونا۱۱

دينى قائدين :دينى قائدين كا كردار ۱۱

سبيل اللہ:سبيل اللہ كا نيك انجام ہونا ۱۸;سبيل اللہ كا واحد ہونا ۱۰;سبيل اللہ كا واضح ہونا ۱۸;سبيل اللہ كى نورانيت ۹

سنت :سنت كا ہدايت كرنا ۱۳

ظلمت :ظلمت سے نجات ۵،۶;ظلمت كى مختلف انواع ۸، ۱۲;ظلمت كے موارد ۹;ظلمت كى بنياد ۸

عزت:عزت كے عوامل ۲۰

فتح :فتح كے عوامل ۲۰

قران كريم :

۷

قران كريم كے نزول كا فلسفہ ۵;قران كريم كے رموز ۱;قران كريم كا عالمى ہونا ۷;قران كريم كا سر چشمہ ۴;قران كريم كا كردار ۶،۸،۱۷;قران كريم كى عظمت ۴;قران كريم كے نام ۳;قران كريم كا وحى ہونا ۲;قران كريم كى خصوصيات ۷;قران كريم كا ہدايت ہونا ۵،۶،۱۳

كتاب :۳

كفر :كفر سے نجات كے اسباب ۱۵;سے نجات كى شرائط ۱۴;كفر كا مختلف انواع ميں ہونا ۱۰

گمراہى :گمراہى سے نجات ۵،۶ ;گمراہى سے نجات كيشرائط ۱۴;گمراہى سے نجات كى بنياد ۱۵;گمراہى كى بنياد ۸;گمراہى كے موارد ۹;گمراہى كے راستوں كا متعدد ہونا ۱۰،۱۲

لوگ:لوگوں كى ہدايت كى اہميت ۶;بعثت كے دوران لوگوں كى گمراہى ۱۲

نور:نور كے موارد ۹

ہدايت :ہدايت كا طريقہ ۱۶;ہدايت كاپيش خيمہ ۱۵; ہدايت كے ابزار و وسائل ۶،۱۷;ہدايت كى شرائط۱۴;ہدايت تشريعى ۱۶

آیت ۲

( اللّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ وَوَيْلٌ لِّلْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدٍ )

وہ اللہ وہ ہے جس كے لئے زمين وآسمان كى ہرشے ہے اور كافروں كے لئے تو سخت ترين اور افسوس ناك عذاب ہے _

۱_نزول قران كا مقصد ،لوگوں كى كائنات كے مالك خدا وند كى طرف ہدايت كرنا ہے_

كتب ا نزلنه اليك لتخرج ...الى صراط العزيز الحميد_ الله الذى له ما فى السموت وما فى الا رض

۲_اسمانوں اور زمين كے تمام موجودات كا مالك ، فقط

۸

خداوند ہے_الله الذى له ما فى السموت وما فى الا رض

۳_جہان خلقت ميں متعدد اسمانوں كا موجود ہونا _له ما فى السموت

۴_پورى كائنات پر خداوند عالم كى مطلق مالكيت اس كے ناقابل شكست اور قابل ستائش ہونے كى دليل ہے_

العزيز الحميد_ الله الذى له ما فى السموت وما فى الا رض

۵_بلا شك و ترديد ،كفار كا انجام برا ہو گا اور وہ شديد و طاقت فرسا عذاب ميں گرفتار ہوں گے_و ويل للكفرين من عذاب شديد

۶_جہنم كا عذاب ،شدت و ضعف كے لحاظ سے كئي مراتب كا حامل ہے_عذاب شديد

۷_قران سے كفر اختيار كرنے والے اور وہ كفار كہ جنہوں نے ظلمتوں ميں ہى رہنے كا ارادہ كر ليا ہے ،ان كا انجام انتہائي برا ہو گا اور وہ سخت عذاب ميں گرفتار ہوں گے _و ويل للكفرين من عذاب شديد

مندرجہ بالا مفہوم ،اس احتمال كى بنا ء پر اخذ كيا گيا ہے كہ گذشتہ ايت كے قرينے سے ،اس ايت ميں كفار سے مراد وہ لوگ ہيں كہ جنہوں نے خدا كى كتاب كو قبول نہيں كيا اور وہ تاريكيوں سے باہر نہيں نكلے_

اسمان :اسمانوں كا متعدد ہونا ۳;اسمان كے موجودات كا مالك ۲

خلقت:خلقت كامالك ۴

جہنم :جہنم كے عذاب ۶

حمد :خدا كى حمد كے دلائل۴

اللہ تعالى :اللہ تعالى كے مختصات۲;اللہ تعالى كى عزت كے دلائل ۴;اللہ تعالى كى مالكيت ۲،۴

زمين :زمين كى موجودات كا مالك ۲

عذاب :اہل عذاب ۵،۷;شديد عذاب ۵،۶،۷;عذاب كے مراتب ۵،۶،۷

قران كريم :

۹

قران كريم سے كفر كرنے والوں كا عذاب ۷، قران كريم سے كفر كرنے والوں كا انجام ۷; قران كريم كے نزول كا فلسفہ ۱

كفار :كفار كے عذاب كا حتمى ہونا ۵;كفار كے برے انجام كا حتمى ہونا۵;كفار كا برا انجام۷،كفار كيگمراہى ۷

كفر :كفر پر اصرار كے اثرات ۷

ہدايت :ہدايت كى اہميت ۱

آیت ۳

( الَّذِينَ يَسْتَحِبُّونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا عَلَى الآخِرَةِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجاً أُوْلَـئِكَ فِي ضَلاَلٍ بَعِيدٍ )

وہ لوگ جوزندگانى دنيا كو آخرت كے مقابلے ميں پسند كرتے ہيں اور لوگوں كو راہ خدا سے روكتے ہيں اور اس ميں كجى پيدا كرنا چاہتے ہيں يہ گمراہى ميں بہت دور تك چلے گئے ہيں _

۱_كفار دنيوى زندگى كو پسند كرتے ہيں اور اخروى زندگى پر اسے ترجيح ديتے ہيں _

ويل للكفرين من عذاب شديد_ الذين يستحبّون الحياة الدنيا على الا خرة

مندرجہ بالا مفہوم اس بنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب'' الذين يستحبّون الحياة الدنيا ''، ''للكفرين'' كے لئے جملہ وصفى ہو_

۲_كفار ہميشہ راہ خدا سے روكنے كى سعى كرتے ہيں اور تعليمات الہى كى اشاعت كے مانع بنتے ہيں _

للكفرين ...الذين ...ويصدّون عن سبيل الله

۳_كفار ہميشہ راہ خدا اور تعليمات الہى كو كج اور بے راہ دكھانے كى كوشش كرتے ہيں _

للكفرين ...الذين ...ويصدّون عن سبيل الله ويبغونها عوجًا

۴_كفار ہميشہ تعليمات الہى ميں نقص و عيب تلاش

۱۰

كرنے اور انہيں غلط ثابت كرنے كى كوشش كرتے ہيں _للكفرين ...ويبغونها عوجًا

ہو سكتا ہے عبارت'' يبغونها عوجًا '' (راہ خدا ميں كجى ڈھونڈتے ہيں )كا معنى يہ ہو كہ كفار اس بات كے پيچھے لگے رہتے ہيں كہ اسمانى تعليمات ميں كجى و نقص تلاش كر كے اسے بر ملا كريں _

۵_كفار ،انتہائي گمراہى ميں ہيں _للكفرين ا ولئك فى ضلل بعيد

۶_اخرت پر دنيا كو ترجيح دينے اور راہ خدا سے روكنے اور اسے كج و ٹيڑھا دكھانے والے لوگ انتہائي گمراہى ميں ہيں _

الذين يستحبّون الحياة الدنيا على الا خرة ويصدّون عن سبيل الله ويبغونها عوجًا ا ولئك فى ضلل بعيد

۷_ انسان كا اپنے عمل اور كردار ميں مختار اور ازاد ہے _الذين يستحبّون الحياة الدنيا على الا خرة ا ولئك فى ضلل بعيد

''اختيار'' كى تعريف ميں كہا گيا ہے كہ تصميم اور ارادے پر قدرت و توان كو اختيار كہتے ہيں _يہ جو ايت ميں ايا ہے كہ جو اخرت پر دنيا كو تر جيح دينے كا ارادہ كر ليتے ہيں وہى گمراہى و ضلالت ميں ہيں ،انسان كے اختيار پر دلالت كرتا ہے_

۸_دنيا سے محبت اور اسے اخرت پر ترجيح دينا، قابل مذمت اور ناپسنديدہ ہے_

الذين يستحبّون الحياة الدنيا على الا خرة ا ولئك فى ضلل بعيد

۹_دنيا سے محبت اور اسے اخرت پر ترجيح دينا ہى دين كى تباہى اور كفر كا پيش خيمہ ہے_

الذين يستحبّون الحياة الدنيا على الا خرة ويصدّون عن سبيل الله

احتمال ہے كہ جملہ'' ويصدّون عن سبيل الله ويبغونها عوجًا'' پر ''يستحبّون الحياة الدنيا '' كا مقدم ہونا ہى مذكورہ مفہوم كو بيان كر رہا ہے_

۱۰_ ہميشہ دنيا كو اخرت پر ترجيح دينا اور راہ خدا و تعليمات الہى كو ٹيڑھا دكھانا،كفر كى علامتوں ميں سے ہے_

ويل للكفرين ...الذين يستحبّون الحياة الدنيا على الا خرة ويصدّون عن سبيل الله ويبغونها عوجًا

۱۱_گمراہى كے مراتب ا ور درجات ہيں _اولئك فى ضلل بعيد

۱۱

اخرت فروشي:اخرت فروشى كے اثرات ۱۰;اخرت فروشى كا ناپسنديدہ ہونا ۸

انسان :انسان كا اختيار ۷

جبر واختيار :۷

دنيا:دنيا كو اخرت پر ترجيح دينا ،۱،۶،۸،۹،۱۰

دنيا پرست لوگ :دنيا پرستوں كى گمراہي۶

دين :افات دين كى شناخت ۲،۳،۹;دين كے غلط تعارف كرانے كے اثرات ۱۰;دين كا غلط تعارف كرانا ۳;دين كى تنقيص ۴;دين كے دشمن ۲،۳ ،۴;

دين سے مقابلہ كاپيش خيمہ ۶

راہ خدا:راہ خداسے ممانعت كے اثرات ۱۰;راہ خدا كا غلط تعارف كرانا ۳; راہ خداسے روكنے والوں كى گمراہى ; راہ خداسے روكنے والے ۲

كفار :كفار كى اخرت فروشى ۱;كفار كى فكر۱;كفار كى دشمنى ۲،۳،۴;كفار كى دنياپرستى ۱;كفار كى گمراہى ۵; كفار كى خصوصيات ۲،۳

كفر :كفر كى اسباب ۹;كفر كى علامتيں ۱۰

گمراہ لوگ :۵،۶

گمراہى :گمراہى كے درجات ۵،۶،۱۱

۱۲

آیت ۴

( وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلاَّ بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ فَيُضِلُّ اللّهُ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ )

اور ہم نے جس رسول كو بھى بھيجا اسى كى قوم كى زبان كے ساتھ بھيجا تا كہ وہ لوگوں پر باتوں كو واضح كرسكے اس كے بعد خدا جس كو چاہتاہے گمراہى ميں چھوڑديتاہے اور جس كو چاہتا ہے ہدايت دے ديتاہے وہ صاحب عزت بھى ہے اور صاحب حكمت بھى _

۱_خدا وند متعال نے تمام انبياء كو بغير كسى استثنا ء كے ان كے اپنے علاقے كے لوگوں كى زبان ميں رسالت پر مبعوث كيا ہے_وما ا رسلنا من رسول الّا بلسان قومه

۲_لوگوں كى زبان ميں انبياء كو مبعوث كرنے كا فلسفہ يہ تھاكہ ان لوگوں كے لئے معارف الہى كو دقيق انداز ميں تبيين اور تفہيم كيا جائے _وما ا رسلنا من رسول الّا بلسان قومه ليبيّن لهم

۳_انبياءے الہى كى تعليمات( سب) لوگوں كے لئے قابل فہم ہيں _وما ا رسلنا من رسول ليبيّن لهم

۴_لوگوں كے لئے معارف الہى كو دقيق انداز ميں بيان كرنا، انبياءے كرام كے فرائض اور ذمہ داريوں ميں سے ہے_

وما ا رسلنا من رسول الّا بلسان قومه ليبيّن لهم

۵_الہى معارف ،انبياءے كرام كى طرف سے وضاحت

۱۳

و تبيين كے محتاج ہوتے ہيں _وما ا رسلنا من رسول الّا بلسان قومه (من) ليبيّن لهم

۶_مبلغين كو دين كى تبليغ كرتے وقت لوگوں كى زبان ميں گفتگو كرنى چاہيے _وما ا رسلنا من رسول الّا بلسان قومه ليبيّن لهم

۷_ الہى معارف كو لوگوں كى فكرى سطح كے مطابق بيان كرنا،تمام انبياءے كرامعليه‌السلام كا فريضہ تھا _

وما ا رسلنا من رسول الّا بلسان قومه ليبيّن لهم

'' لسان قوم '' سے مراد لوگوں كى مروّجہ زبان ہے خصوصاً لوگوں كى فكرى سطح ميں فرق ہونے كى وجہ سے انبياء كو طبيعى طور پر تبليغ كے وقت تمام لوگوں كو مدنظر ركھنا چاہيے تھا_

۸_دينى تعليمات كے نزول كے زمانے كے لوگوں كا فہم ،ان تعليمات كودقيق انداز ميں سمجھنے كے لئے ايك منبع اور مرجع كى حيثيت ركھتا ہے_وما ا رسلنا من رسول الّا بلسان قومه ليبيّن لهم

يہ جو خداوند متعال نے فرمايا ہے كہ تمام انبياء اپنى قوم كى زبان ميں مبعوث كيے گئے ہيں ، اس سے يہ نكتہ معلوم ہوتا ہے كہ تعليمات اسمانى كے نزول كے زمانے ميں موجود لوگوں كى زبان اور ادبيات ،ان تعليمات كے پيغام كو سمجھنے ميں موثر كردار ادا كر سكتى ہے_

۹_لوگوں كى ہدايت اور گمراہى خداوند متعال كى مشيت كى بنياد پر ہوتى ہے_فيضلّ الله من يشاء ويهدى من يشاء

۱۰_انبياءے كرامعليه‌السلام كى ذمہ دارى فقط لوگوں كے لئے الہى تعليمات بيان كرنا اور پہنچانا ہے ليكن لوگوں كى ہدايت و گمراہى خدا كے اختيارميں ہے_وما ا رسلنا من رسول ...ليبيّن لهم فيضلّ الله من يشاء ويهدى من يشاء

۱۱_خداوند متعال ،عزيز (ناقابل شكست )اور حكيم (دانا) ہے_وهوالعزيزالحكيم

۱۲_لوگوں كى ہدايت و گمراہى ميں خدا وند متعال كى مشيت ،اس كى حكمت پر مبنى ہے_

فيضلّ الله من يشاء ويهدى من يشاء وهوالعزيزالحكيم

۱۳_لوگوں كى ہدايت وگمراہى ميں خدا كى مشيت حتمى ہے_فيضلّ الله من يشاء ويهدى من يشاء وهوالعزيز

'' عزيز''كا معنى ناقابل شكست ،غلبہ حاصل كرنے والا ہے اور يہاں ايت كے صدر اورذيل

۱۴

كى مناسبت سے معلوم ہوتا ہے كہ خدا كى مشيت قطعى ہے_

۱۴_ لوگوں كى زبان ميں اور ان كى علمى سطح كے مطابق الہى تعليمات كو بيان كرنے كے لئے انبياء كرام كو مبعوث كرنا،خداوند عالم كى عزت و حكمت كا تقاضا_وما ا رسلنا من رسول الّا بلسان قومه ليبيّن وهوالعزيزالحكيم

اسماء وصفات:حكيم ۱۱;عزيز۱۱

الله تعالى :الله تعالى كى مشيت كے اثرات ۹;الله تعالى كى مشيت حتمى ہونا ۱۳;ہدايت ميں الله تعالى كى حكمت ۱۲;الله تعالى كى مشيت ميں حكمت ۱۲; گمراہى ميں الله تعالى كى مشيت ۱۲،۱۳;ہدايت ميں الله تعالى كى مشيت ۱۳;الله تعالى كى حكمت كا اثرات ۱۲،۱۴;الله تعالى كى عزت كا اثرات ۱۴

انبياءعليه‌السلام :انبياء اور دين كى تبيين ۱۰;انبياء اور لوگوں كى علمى سطح ۷،۱۴;انبياءعليه‌السلام اور ہدايت ۱۰;انبياءعليه‌السلام كے ہم

زبان ہونے كا فلسفہ ۲;تعليمات انبياءعليه‌السلام كا فہم ۳; انبياءعليه‌السلام كى رسالت كى حدود ۱۰;انبياءعليه‌السلام كا عوامى ہونا ۱; انبياءعليه‌السلام كى كے فرائض۴،۷;انبياءعليه‌السلام كى بعثت كا سرچشمہ ۱۴;انبياءعليه‌السلام كا كردار ۵;تعليمات انبياءعليه‌السلام كى خصوصيات ۳;انبياءعليه‌السلام كا لوگوں كے ہم زبان ہونا ۱

تبليغ :تبليغ كا طريقہ ۶،۷;تبليغ ميں لوگوں كى علمى سطح ۶،۷

دين :تبيين دين كى اہميت ۲،۵;فہم دين كى اہميت ۲;دين كى تبيين ۴;فہم دين كا معيار ۸

ضروريات :انبياء كى ضرورت ۵

گمراہى :گمراہى كا سر چشمہ ۹،۱۰

مبلغين :مبلغين كى ذمہ دارى ۶;مبلغين كا لوگوں كے ہم زبان ہونا ۶

ہدايت :ہدايت كا سر چشمہ ۹،۱۰

۱۵

آیت ۵

( وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِآيَاتِنَا أَنْ أَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللّهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ )

اور ہم نے موسىعليه‌السلام كو اپنى نشانيوں كے ساتھ بھيجا كہ اپنى قوم كو ظلمتوں سے نور كى طرف نكال كر لائيں اور انہيں خدائي دنوں كى ياد دلائيں كہ بيشك اس ميں تمام صبر كرنے والے اور شكر كرنے والے افراد كے لئے بہت سى نشانياں پائي جاتى ہيں _

۱_ حضرت موسىعليه‌السلام اپنے زمانے كے لوگوں كے لئے خداوندمتعال كى طرف سے بہت معجزات اورنشانياں لے كر مبعوث ہوئے_ولقد ا رسلنا موسى بأيآتناان اخرج قومك

۲_ حضرت موسىعليه‌السلام كے معجزات(درحقيقت )خداوند متعال كا فعل تھا كہ جو حضرت موسىعليه‌السلام كے ذريعے انجام پايا_

ولقد ا رسلنا موسى بأيآتنا

مذكورہ مطلب اس بات پر موقوف ہے كہ جب''اياتنا''سے مراد وہ معجزات ہوں كہ جو حضرت موسىعليه‌السلام كے ذريعے انجام پائے ہيں _

۳_ حضرت موسىعليه‌السلام كى ذمہ دارى تھى كہ وہ اپنے زمانہ كے لوگوں كو الہى نشانيوں اورمعجزات كے ذريعے تاريكيوں سے نكال كر نور كى طرف لے جائيں _ولقد ا رسلنا موسى بأيآتناا ن ا خرج قومك من الظلمت الى النور

۴_حضرت موسىعليه‌السلام كى قوم انواع واقسام كى تاريكيوں ميں گرفتار تھي_ا ن ا خرج قومك من الظلمت الى النور

۵_كفر ،تاريكى وظلمت اورراہ خدا ، نور ہے_ا ن اخرج قومك من الظلمت الى النور

كيونكہ تمام انبياءے كرامعليه‌السلام منجملہ حضرت موسىعليه‌السلام كا مقصد لوگوں كى ہدايت كرنا تھا اس لئے احتمال ہے كہ لوگوں كو ظلمت و تاريكى سے نكالنے كا مطلب ان كو كفر سے نجات دلانا اورانھيں نور كى طرف لے جانے سے مراد ان كى ہدايت كرنا ہو_

۶_ حضرت موسىعليه‌السلام كى خداوند متعال كى طرف سے ذمہ دارى تھى كہ وہ ہدايت كرنے ميں اپنى قوم كو اولويت ديں _

ولقد ا رسلنا موسى بأيآتناان اخرج قومك من الظلمت الى النور

۱۶

خداوند متعال نے پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو يہ حكم ديا تھا:''لتخرج الناّس من الظمت الى النور'' جبكہ حضرت موسىعليه‌السلام كو يہ حكم ديا تھا:''ا خرج قومك من الظلمت'' اس ميں كوئي شك نہيں كہ حضرت موسىعليه‌السلام كى رسالت ، قوم بنى اسرائيل تك ہى محدود نہيں تھى بلكہ اس سے بڑھ كر تھى لہذا ''قومك''كى قيد كا مطلب ہوسكتا ہے بنى اسرائيل كو ترجيح و اولويت دينا ہو_

۷_ حضرت موسىعليه‌السلام كى رسالت، عالمى نہيں تھي_ا ن ا خرج قومك من الظلمت الى النور

پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت''لتخرج الناس " اور حضرت موسىعليه‌السلام كى رسالت''ا خرج قومك'' كے درميان موازنے سے پتہ چلتا ہے كہ شايد''قومك''كى قيد حضرت موسىعليه‌السلام كى رسالت كو اپنى قوم تك محدود كرنے كے لئے ہو_

۸_حضرت موسىعليه‌السلام لوگوں كو تاريكى سے نجات دلانے اورانھيں نور كى طرف لے جانے ميں پيغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ساتھ مشتركہ مقصد ركھتے تھے_

كتب انزلنه اليك لتخرج الناس من الظلمت___ولقد ا رسلنا موسى بأيآتناا ن ا خرج قومك من الظلمت الى النور

۹_توريت لوگوں كوتاريكيوں سے نجات دلانے اور انھيں نور كى طرف لے جانے والى تعليمات پر مشتمل تھي_

ولقد ا رسلنا موسى بأيآتناا ن ا خرج قومك من الظلمت الى النور

ايت ميں مذكور ''اياتنا'' كا واضح ترين مصداق توريت ہے كہ جو حضرت موسىعليه‌السلام كى اسمانى كتاب تھى خداوند متعال نے حضرت موسىعليه‌السلام كو توريت عطا كركے لوگوں كو تاريكيوں سے نكالنے پرما مور كيا تھا اسى سے يہ مطلب اخذ ہوتا ہے كہ توريت اس قسم كى تعليمات پر مشتمل تھي_

۱۰_دينى تعليمات كے نفاذ كے لئے ماہر اورلائق قيادت كاضرورى ہونا_ا ن ا خرج قومك من الظلمت الى النور

خداوندمتعال كا موسىعليه‌السلام كو ايات (توريت)عطا كرنے كے بعد لوگوں كو تاريكيوں سے نكالنے كى ذمہ دارى سونپنا ظاہر كرتا ہے كہ اسمانى تعليمات كو نافذ كرنے كے لئے موسى عليہ السلام جيسى ماہر شخصيت كى ضرورت ہے_

۱۱_اپنے لوگوں كو ''ايام الله ''كى ياد دلانا ،حضرت موسى عليہ السلام كا فريضہ تھا_

ولقد ا رسلنا موسى ___ذكّرهم با يّم الله

۱۲_ ''ايام الله '' اہميت كے حامل اورہميشہ ياد ركھنے كے قابل ايام ميں سے ہونا_وذكّرهم با يّم الله

۱۳_بعض دن، دوسرے دنوں كے مقابلے ميں اہميت اورخاص مقام ومنزلت كے حامل ہوتے ہيں _وذكّرهم با يّم الله

۱۷

۱۴_ايام الله اوران كے حوادث و واقعات كا صابر اورشكرگذار لوگوں كے لئے الہى ايات اورنشانيوں پر مشتمل ہونا_

ان فى ذلك لأيآت لكلّ صبّار شكور

''ذلك''كا مشاراليہ''ذكر'' ہے اور ذكر كا متعلق ''ايام الله ''ہے اس سے معلوم ہوتا ہے كہ ''ايام الله ''الہى ايات اورخدائي نشانيوں پر مشتمل ہوتے ہيں _

۱۵_مصائب اورمشكلات كے مقابلے ميں صبر كرنا اورنعمات الہى پر شكرگذار رہنا، انسان كى معرفت ميں اضافے اورالہى ايات اورنشانيوں كو بہتر طور پر سمجھنے كا باعث بنتا ہے_ان فى ذلك لأيآت لكلّ صبّار شكور

۱۶_صبر اورشكر كا بلند مقام ومنزلت كاحامل ہونا اورصبر كرنے والوں اورشكرگذاربندوں كاخواص اور بلند مر تبہ لوگوں ميں سے ہونا_ان فى ذلك لأيآت لكلّ صبّار شكور

۱۷_الہى ايات اورنشانيوں كوسمجھنے كے لئے استعداد ولياقت اورضرورى شرائط كا لازمى ہونا_

ان فى ذلك لأيآت لكلّ صبّار شكور

الہى ايات سب لوگوں كے لئے ہيں اس كے باوجود انھيں صابر اورشكر گذار لوگوں سے مخصوص كرنا ظاہر كرتا ہے كہ الہى ايات كا ادراك لياقت واستعداد اورخاص شرائط كا متقاضى ہوتا ہے_

۱۸_ايام الله وہ دن ہيں كہ جن ميں جلوہ خداوندى ، بندوں پر مصائب اورسختيوں اورنعمتوں كے عطا ہونے كے ساتھ ظاہر ہوتا ہے_وذكّرهم با يّام الله ان فى ذلك لأيآت لكلّ صبّار شكور

خداوند متعال كا يہ فرمانا كہ ايام الله كى ياد دلانے ميں ہرصبر كرنے والے اورشكرگذار بندے كے لئے نشانياں ہيں چونكہ صبر ہميشہ سختيوں اور مصيبتوں كے مقابلے ميں ہوتا ہے اورشكر ، ہميشہ نعمتوں كے عطا ہونے پر ادا كيا جاتا ہے لہذا ہوسكتا ہے كہ ان دونوں (صابرين و شاكرين)كا ايك ساتھ ذكر اس بات كا قرينہ ہو كہ ''ايام الله '' سے مراد وہ دن ہيں جن ميں خداوند متعال ، فراواں نعمتيں عطا كركے اورمصيبتوں وسختيوں ميں مبتلا كركے اپنے بندوں پر جلوہ گر ہوتا ہے_

۱۹_''عن مثنّى الحنّاط قال: سمعت ا با جعفر عليه‌السلام يقول: ا يام الله عزّوجلّ ثلاثة : يوم يقوم لقائم عليه‌السلام ويوم الكرّة ويوم القيامة (۱) مثنّى حناط سے منقول ہے كہ ميں نے امام باقرعليه‌السلام سے سنا

____________________

۱)خصال صدوق، ج۱، ص۱۰۸،ح۷۵_ نور الثقلين، ج۲، ص۵۲۶، ح۷_

۱۸

ہے كہ ايام الله سے تين دن مراد ہيں :قائم ال محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ظہور كا دن، رجعت كا دن اورقيامت كا دن_

۲۰_''قال رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم فى قوله تعالى : ''وذكّرهم با يام الله ...'':ا يام الله نعماو ه وبلاو ه ومثلاته ...(۱) رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے خداوند متعال كے اس قول:''وذكّرهم با يام الله ...'' كے بارے ميں فرماياہے: خدا كے دنوں سے مرادخدا كى نعمتيں ، مصيبتيں اور عذاب ہيں _''

انخضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مقاصد،۸;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا ہدايت كرنا،۸

ايات خدا:ايات خدا كے ادراك كا پيش خيمہ،۱۵; ايا ت خدا كے ادراك كى شرائط،۱۷; آيات خدا كا اثر ۳

استعداد:استعداد كا كردار،۱۷

امام مھدىعليه‌السلام :امام مھدىعليه‌السلام كے ظہور كا دن،۱۹

الله تعالى :الله تعالى كے افعال،۲; الله تعالى كى تجلي،۱۸; الله تعالى كے عذاب،۲۰; الله تعالى كى نعمتيں ،۲۰

انبياء:انبياء كا ہدايت كرنا،۸; انبياء كا باہمى توافق،۸

ايام الله :ايام الله كى اہميت۱۲، ۱۳، ۱۴; ايام الله اورايات خدا ،۱۴; ايام الله سے مراد،۱۹، ۲۰; ايام الله كا كردار،۱۸

بنى اسرائيل:بنى اسرائيل كى ہدايت كى اہميت،۶; بنى اسرائيل كى گمراہي،۴; بنى اسرائيل كى ہدايت،۳

تكامل:تكامل كے اسباب،۱۵

توريت:توريت كى تعليمات،۹; توريت كا ہدايت كرنا،۹

خدا كے برگزيدہ افراد: ۱۶

دين:دين اورعينيت، ۱۰; نفاذ دين كا سبب،۲۰

دينى راہنما:دينى راہنماو ں كا كردار،۱۰

ذكر:

____________________

۱) امالى شيخ طوسي، ج۲، ص۱۰۵، مجلس ۱۷_ بحارالانوار، ج۶۷، ص ۲۰، ح۱۷_

۱۹

ايام الله كا ذكر،۱۲

رجعت:رجعت كا دن،۱۹

روايت :۱۹، ۲۰

زمان:زمانوں ميں فرق،۱۳

سبيل الله :سبيل الله كا نورانى ہونا،۵

شاكرين:شاكرين كا برگزيدہ ہونا،۱۶;شاكرين اورايام الله ،۱۴; شاكرين كے فضائل،۱۶

شكر:شكر نعمت كے اثرات،۱۵; شكر كى قدروقيمت،۱۶

صبر:صبر كے اثرات،۱۵; صبر كى قدرومنزلت،۱۶; سختى كے مقابلے ميں صبر،۱۵

صابرين:صابرين كا برگذيدہ ہونا،۱۶;صابرين اورايام الله ،۱۴; صابرين كے فضائل،۱۶

عوام:عوام كى ہدايت كى اہميت،۳

قيامت:قيامت كا دن،۱۹

كفر:كفر كى تاريكي،۵

گمراہي:گمراہى سے نجات،۳،۸،۹

معجزہ:معجزے كى حقيقت،۲; معجزے كا سرچشمہ،۲; معجزے كا كردار،۳

موسىعليه‌السلام :حضرت موسىعليه‌السلام كے مقاصد،۸; معجزات حضرت موسىعليه‌السلام كا متعدد ہونا،۱; حضرت موسىعليه‌السلام كا قصہ،۱; رسالت موسىعليه‌السلام كا محدود ہونا، ۷; موسىعليه‌السلام كى ذمہ داري،۳، ۱۱;موسىعليه‌السلام كا معجزہ، ۲; موسىعليه‌السلام كے مقامات و درجات، ۷; حضرت موسىعليه‌السلام كى اہم ترين ذمہ داري،۶; نبوت حضرت موسىعليه‌السلام ،۱; حضرت موسىعليه‌السلام كا كردار،۲

حضرت موسىعليه‌السلام كا ہدايت كرنا، ۳، ۸

ہدايت:ہدايت كے وسائل،۳

ياد دھاني:ايام الله كى ياد دہاني،۱۱

۲۰