تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 201779
ڈاؤنلوڈ: 3224


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 201779 / ڈاؤنلوڈ: 3224
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

ترين صفات كا مالك ہے اور يہ نسبت اس دعوى كے ساتھ سازگار نہيں ہے_

۱۱_خداوند عالم عزير (ناقابل شكست) اور حكيم (صاحب حكمت) ہے_وهو العزيز الحكيم

۱۲_ عزت اور حكمت ، خداوند عالم كى عالى ترين صفات كا مظہر ہيں _ولله المثل الا على وهو العزيز الحكيم

۱۳_خداوند عالم كى عزت و حكمت اس چيز سے سازگار نہيں كہ اس كى طرف بيٹى كى نسبت دى جائے _

ويجعلون لله البنات ...وهو العزيز الحكيم

۱۴_عن الصادق عليه‌السلام فى معنى قوله تعالي''وللّه المثل الا علي'' انّه قال: الذى لا يشتبه شى ولا يوصف ولا يتوهم ملاك المثل الا علي'' (۱)

امام صادق سے خداوند عالم كے اس قول''وللّه المثل الّا علي'' كے معنى كے بارے ميں روايت نقل ہوئي ہے : آپعليه‌السلام نے فرمايا : خداوند عالم وہ ذات ہے جس كے مشابہ كوئي چيز نہيں اور وہ قابل توصيف نہيں ہے اور نہ ہى وہ وہم و خيال ميں سما سكتا ہے اور يہى''ولله المثل الا علي'' كا مطلب ہے_

آخرت:آخرت كو جھٹلانے والوں كى پليدى ۲; آخرت كو جھٹلانے والے ۳

اسماء وصفات:حكيم۱۱; عزيز۱۱

الله تعالي:الله تعالى كا بے نظير ہونا ۱۴; الله تعالى كى توصيف۱۴; الله تعالى كى حكمت ۱۲،۱۳; الله تعالى كى صفات۸،۹،۱۰،۱۱; الله تعالى كى طرف بيٹى كى نسبت دينا۱۰،۱۳; الله تعالى كى عزّت ۱۲،۱۳; الله تعالى كے مختصّات۸; الله تعالى كے منزّہ ہونے كے دلائل ۹

جاہليت:جاہليت كى رسوم۱; جاہليت كے مشركين كا عقيدہ ۳; جاہليت كے مشركين كى فكر ۴; جاہليت ميں بيٹى ۴; جاہليت ميں د ختر كشى كا سرچشمہ۱

روايت:۱۴

صفات:عالى ترين صفات ۸،۹،۱۰; ناپسنديدہ صفات ۵

عقيدہ:عقيدہ كے نفيساتى آثار ۷

____________________

۱) توحيد صدوق ، ص۳۲۴، ح۱ ،۵۰ تفسير برہان ، ج۲ ، ص۳۷۳ ،ح۴_

۴۸۱

آیت ۶۱

( وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللّهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِم مَّا تَرَكَ عَلَيْهَا مِن دَآبَّةٍ وَلَكِن يُؤَخِّرُهُمْ إلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى فَإِذَا جَاء أَجَلُهُمْ لاَ يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلاَ يَسْتَقْدِمُونَ )

اگر خدا لوگوں سے ان كے ظلم كا مواخذہ كرنے لگتا تو روئے زمين پر كسى رينگنے والے كو بھى نہ چھوڑتا ليكن وہ سب كو ايك معين مدّت تك كے لئے ڈھيل ديتا ہے اس كے بعد جب وقت آ جائے گا تو پھر نہ ايك ساعت كى تاخير ہوگى اور نہ تقديم _

۱_خداوند عالم ، ظالم افراد كو مہلت ديتا ہے اور انہيں ان كى خلاف كاريوں كے مقابلہ ميں فوراً ہلاك كرتا ہے _

ولو يؤاخذ اللّه الناس بظلمهم ما ترك عليها من دابّة ولكن يوخّر هم الى اجل: مسمّي

ظلم كے معنى _ جو كہ اشياء كو ان كے مناسب مقام پر قراد نہ دينا ہے_ كو مد نظر ركھتے ہوئے اس سے مراد ،ہر غلط اور نامناسب كا م ہے_

۲_ظالم انسانوں كا مورد مؤاخذہ قرار پانا ، خود ان كے عمل كا نتيجہ ہے _ولو يؤاخذاللّه الناس بظلمهم

۳_ خداوند عالم كى طرف سے ظالم افراد كے دنياوى مؤاخذہ كى صورت ميں زمين پر چلنے والى كوئي چيز باقى نہيں رہے گي_

ولو يؤاخذ اللّه الناس بظلمهم ما ترك عليها من دابّة

۴_ خدا پر افتراء اور شرك كى سزا، اس قدر شديد اور سخت ہے كہ اس كے تحقق كى صورت ميں تمام چلنے والى اشياء اس سے محفوظ نہيں رہيں گي_

بربّهم يشركون ...كنتم تفترون _يجعلون لله البنات ولويوا خذ اللّه الناس بظلمهم ما ترك عليها من دابّة

۵_ خداوند عالم كى طرف نامناسب امور كى نسبت دينا اوربيٹيوں كا قتل ، ايك ظالمانہ فعل ہے_

كنتم تفترون _ ويجعلون لله البنات سبحانه ...ا م يدسّه فى التراب ...ولو يؤاخذ اللّه الناس بظلمهم ما ترك عليها من دابّة

آيات كا سياق جو كہ مشركين اور خدا كے بارے ميں ان كے باطل عقائد كے سلسلہ ميں تھا كے قرينہ كى بناء پر ممكن ہے ''الناس'' سے مراد ، مشركين ہوں اور ''الناس'' پر الف لام عہد ذكرى ہو_

۶_ خداوند عالم كى طرف ناروا باتوں كى نسبت دينے كے با وجود مشركين مكہ دنياوى عقوبت ميں گرفتار نہ ہوئے اور انہيں زندگى كى مہلت مل گئي_كنتم تفترون _ويجعلون لله لبنات ولو يؤاخذ اللّه الناس من بظلمهم ما ترك عليها من دابّة

۴۸۲

۷_ظالموں كے دنياوى مؤاخذہ اور عقوبت پر خداوند عالم كى تصميم كى صورت ميں تمام انسان ہلاك ہو جاتے اور ان كى نسل ختم ہو جاتى _ولو يؤاخذ اللّه الناس بظلمهم ما ترك عليها من دابّة

احتمال ہے كہ ''الناس'' اور ''بظلمہم '' كے قرينہ نيز گناہ گار كے گناہ سے متناسب سزا كى بناء پر ''دابّة'' سے مراد ، انسان ہوں _

۸_تمام انسانوں كى موت كا وقت، مقرر ہے_ولكن يوخّر هم الى ا جل مسمّي

۹_ظالم افراد كو وقتى طور پر معاف كرنا اور ان كى عقوبت اور مؤاخذہ ميں تاخير كرنے كا مطلب يہ نہيں ہے كہ انہيں ہميشہ كے ليے چھوڑديا گيا ہے_ولو يؤاخذ اللّه الناس بظلمهم ما ترك عليها من دابّة ولكن يوخّر هم الى اجل مسّّمي

۱۰_ تمام انسان ايك قسم كے گناہ اور نامناسب فعل كے مرتكب ہوتے ہيں _

ولو يؤاخذ اللّه الناس بظلمهم ما ترك عليها من دابّة

كلمہ''الناس'' پر الف لام استغراق كى وجہ سے عموميت پر دلالت كررہا ہے اور نيز يہ كہ عقوبت اور مؤاخذہ كى صورت ميں كوئي انسان ( اگر دابّة سے مراد انسان ہوں ) باقى نہيں بچے گا ممكن ہے يہ مذكورہ تفسير كے ليے مويّد ہو_

۱۱_ظالم انسانوں كى سزا اور مؤاخذہ، مقررہ وقت پر انجام پائے گا_ولو يؤاخذ اللّه الناس بظلمهم ...ولكن يوخّر هم الى اجل مسمّي

۱۲_ظالم انسانوں كى موت كا وقت مقرر ہونا، ان كے مؤاخذہ اور عقوبت كو تاخير ميں ڈالنے پر دليل ہے_

ولو يؤاخذه اللّه الناس بظلمهم ...ولكن يوخّر هم الى اجل : مسمّي

۱۳_ انسانوں كے ليے موت كا وقت مقرر كرنا اور ظالموں كو سزا اور مؤاخذہ دينے كا ارادہ كرنا يا اسے موخّر كرنا خداوند عالم كے اختيار ميں ہے_

ولو يؤاخذه اللّه الناس بظلمهم ما ترك عليها من دابّة ولكن يوخّرهم الى اجل: مسمّي

۱۴_زمين پر زندگى كى بقاء كى مصلحت ، ظالموں كودنياوى سزا دينے كى مصلحت سے زيادہ اہم ہے _

ولو يؤاخذ اللّه الناس بظلمهم ما ترك عليها من دابّة ولكن يوخرّ هم الى اجل: مسمّي

۱۵_ ظالم انسانوں كى موت كا مقرر وقت پہنچتے ہى وہ بغير كسى فاصلہ كے فوراً مرجائيں گے_

فاذا جاء ا جلهم لا يستا خرون ساعة ولا يستقدمون

۴۸۳

۱۶_ كوئي سبب بھى انسانوں كى موت كے مقررہ وقت ميں كمى و بيشى نہيں كر سكتا _

فاذا اجلهم لا يستاخرون ساعة ولا يستقدمون

۱۷_''عن ابى عبداللّه'' ...وامّا الاجل المسمّى فهو الذى ينزّل ممّا يريد ان يكون من ليلة القدر الى مثلها من قابل ...'' (۱)

امام صادقعليه‌السلام سے روايت نقل ہوئي ہے ...''اجل مسمّي''يہ ہے كہ خداوند عالم ايك شب قدر سے دوسرى شب قدر كے ما بين جس چيز كا ارادہ كرتا ہے اس كا وقت پہنچ جاتا ہے_

۱۸_''عن ابى عبداللّه عليه‌السلام '' ...قال: تعدّ السنين ثم تعّد الشهور ثم تعدّ الايام ثم تعدّا الساعات ثم تعّد النفس ''فإذا جاء اجلهم لا يستاخرون ساعة ولا يستقدمون'' (۲)

امام صادقعليه‌السلام سے روايت نقل ہوئي ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا: عمر كے سال شمار ہوتے ہيں پھر اس كے مہينہ اور پھر اس كے دن اور اس كے بعد اس كى گھڑياں اور پھر انسان كے سانس: فإذا جاء اجلہم

۱۹_''عن ابى عبداللّه عليه‌السلام فى قوله تعالي''اجل مسمّى ''قال : ...هو الذى قال اللّه : (اذا جاء أجلهم لايستأخرون ساعة ولا يستقدمون'' وهوالذى سمّى لملك الموت فى ليلة القدر (۳)

امام صادقعليه‌السلام سے اجل مسمّى كے بارے ميں روايت نقل ہوئي ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا كہ وہ اجل يہ ہے كہ جس كے بارے ميں خداوند عالم نے يہ فرمايا ہے:''اذا جاء اجلهم ديستا خرون ساعة ولا يستقدمون'' اور وہى ہے كہ جس كا ذكر شب قدر ميں آسمان كے ملائكہ كے ليے كيا گيا ہے اور وہ معين شدہ ہے_

____________________

۱) تفسير عياشى ،ج۱ ،ص۳۵۴،ح۵ ، نوراثقلين،ج۱ ،ص۷۰۳ ، ح۱۴

۲) كافى ج۳، ص۲۶۲،ح۴۴ نورا لثقلين ،ج۲، ص۲۷ ح۹۸_

۳) تفسير عياشى ،ج۱،ص۳۵۴، ح۶نورالثقلين ،ج۲ ،ص۲۷ ، ح۱۰۰_

۴۸۴

اجل:اجل مسمّي۸،۱۵; اجل مسمّى سے مراد۱۷; اجل مسمّى كا حتمى ہونا ۱۶،۱۸،۱۹; اجل مسمّى كو معين كرنے كا سرچشمہ ۱۳

افترائ:الله تعالى پر افتراء ۶; الله تعالى پرافتراء كا ظلم ہونا ۵; الله تعالى پر افتراء كى سزا۴

الله تعالي:الله تعالى كا ارادہ ۷; الله تعالى كى سنتيں ۱; الله تعالى كى مہلتوں كا فلسفہ ۳; الله تعالى كى مہلتيں ۱،۶

انسان:انسانوں كا ختم ہو جانا ۷; انسان كا معصيت كرنا ۱۰ ; انسانوں كى اجل ۸،۱۳; انسانوں كى موت ۱۵

دختر كشي:دختركشى كا ظلم ہونا ۵

روايت:۱۷،۱۸،۱۹

سنت الہي:الہى سنت كا مہلت دينا ۱

سزا:سزا كے مراتب

شرك:شرك كى سزا۴

ظالمين:ظالموں كو مہلت دينا ۱،۹، ۱۴; ظالموں كو مہلت دينے كا فلسفہ ۳،۱۲; ظالموں كى دنياوى سزا۱۴; ظالموں كى دنياوى سزا كے آثار ۷; ظالموں كى سزا۲; ظالموں كى سزا كا حتمى ہونا ۱۱; ظالموں كى سزا كا سرچشمہ ۱۳; ظالموں كى سزا كى تاخير كا فلسفہ ۱۲; ظالموں كى سزا ميں تاخير ۹،۱۳; ظالموں كے دنياوى مؤاخذہ كے آثار ۷

ظلم:ظلم كے موارد۵

عذاب:عذاب كے اسباب۲

عمل:عمل كے آثار۲

گناہ گار:۱۰

مكّہ كے مشركين:مكّہ كے مشركين كا افترائ۶; مكّہ كے مشركين كو مہلت دينا ۶

نسل:نسل كى بقاء كى اہميت ۱۴

۴۸۵

آیت ۶۲

( وَيَجْعَلُونَ لِلّهِ مَا يَكْرَهُونَ وَتَصِفُ أَلْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ أَنَّ لَهُمُ الْحُسْنَى لاَ جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ الْنَّارَ وَأَنَّهُم مُّفْرَطُونَ )

يہ خدا كے لئے وہ قرار ديتے ہيں جو خود اپنے لئے ناپسند كرتے ہيں اور ان كى زبانيں يہ غلط بيانى بھى كرتى ہيں كہ آخرت ميں ان كے لئے نيكى ہے حالانكہ يقينى طور پر ان كے لئے جہنم ہے اور يہ سب سے پہلے ہى ڈالے جائيں گے _

۱_زمانہ جاہليت كے مشركين ، خداوند عالم كى طرف ايسى چيزوں كى نسبت ديتے تھے _جنہيں وہ خود اپنے ليے پسند نہيں كرتے تھے_ويجعلون لله ما يكرهون

ما قبل آيات ( ويجعلون لله البنات) كے قرينہ كى بناء پر ''يجعلون'' ( وہ قرار ديتے ہيں ) سے مراد، نسبت دينا اور متصف كرنا ہے_

۲_ زمانہ جاہليت كے مشركين ، اپنے ہاں بيٹى كى ولادت سے نفرت كرتے تھے_

ويجلعون لله البنات ...واذا بشرّ احدهم بالانثى ظلّ وجهه مسوداً و هو كظيم ...ويجعلون لله ما يكرهون

آيت نمبر (۵۷) ''ويجعلون لله البنات'' كے قرينہ كى بناء پر ''ما يكرہون'' ميں ''ما '' سے مرد ممكن ہے ''بنات'' ہو_

۳_ مشركين، خداوند عالم كى پاكيزگى كو ختم اور اس كى عظمت كو كم كرنے كے در پے تھے_ويجعلون لله ما يكرهون

احتمال ہے كہ خداوند عالم كى طرف مشركين كا ايسى مذموم چيز كہ جو خود ان كے ليے ناپسنديدہ تھى كى نسبت دينے كا مقصد، ممكن ہے مذكورہ نكتہ ہو_

۴_زمانہ جاہليت كے مشركين ، خداوند عالم كى طرف ناروا چيزوں كى نسبت دينے كے باوجود اس كى

۴۸۶

ذات پر يقين ركھتے تھے_ويجعلون لله ما يكرهون

۵_زمانہ جاہليت كے مشركين ، جھوٹ بولنے والے اور جھوٹے مطالب كوآراستہ و مزّين كرنے والے تھے_

وتصف السنتهم الكذب

''الكذب ''''تصف'' كا مفعول ہے _ مشركين كے ليے فعل ''يكذب '' كى بجائے اس طرح صفت لانا ، اس چيز سے حكايت ہے كہ وہ جھوٹے مطالب كى توصيف كرتے اور ان كو آراستہ و مزّين صورت ميں پيش كرتے تھے_

۶_ خداوند عالم كى طرف ناپسنديدہ امور كى نسبت دينے كے باو جود ، مشركين اپنے ليے اچھى عاقبت كا دعوى كرتے تھے_

ويجعلون لله ما يكرهون و تصف السنتهم الكذب ان لهم الحسنى

۷_ مشركين كا اپنے ليے اچھے انجام كا دعوى كرنا ، ايك جھوٹا اور حقيقت سے دور دعوى تھا _وتصف السنتهم الكذب ان لهم الحسنى ''ا ن لهم الحسنى '' ''الكذب'' كے ليے بدل ہے_

۸_ مشركين يہ دعوى كرتے تھے كہ جنت ان كے ليے ہے _وتصف السنتهم الكذب ان لهم الحسنى

احتمال ہے كہ بعد والے جملہ''ان لہم النار'' كے قرينہ كى بناء پر ''ان لہم الحسني'' سے مراد، بہشت ہو_

۹_مشركين ، بيٹے كے ذريعہ اپنى نسل كوباقى ركھنا، اپنے ليے نيك انجام خيال كرتے تھے_

ويجعلون لله ما يكرهون و تصف السنتهم الكذب ان لهم الحسنى

احتمال ہے كہ ''يجعلون لله البنات ...و لہم ما يشتہون'' اور 'يجعلون لله ما يكرہون'' كے قرينہ كى بناء پر ''الحسنى '' سے مراد، مشركين كا ان بيٹوں كے ذريعہ كہ جن كا وہ اپنے ليے دعوى كرتے تھے ، نسل كو جارى ركھنا ہے_

۱۰_ خداوند عالم كى طرف ناروا امور كى نسبت دينے كے مقابلہ ميں مشركين اپنے ليے برتر چيزوں كے قائل تھے_

ويجعلون لله ما يكرهون ...ان لهم الحسنى

۱۱_ بے شك، خداوند عالم پر افتراء باندھنے والے مشركين كى سزا ،جہنم كى آگ ہے_لاجرم ان لهم النار

۱۲_ خداوند عالم پر افتراء باندھنا اور اس كى طرف ناروا نسبت دينا ، جہنم كى آگ كا سبب ہے_

عمّا كنتم تفترون ويجعلون لله البنات ...ويجعلون لله ما يكرهون ...لا جرم ان لهم النار

۴۸۷

۱۳_ مشركين ، سب سے پہلے جہنم كى آگ ميں داخل ہو نگے_لا جرم ان لهم النار و انهم مفرطون

(فرط مصدر) سے مفرط كا معنى آگے ہونا ، سبقت اور جلدى كرنا ہے_

۱۴_ افتراء باندھنے والے مشركين كو جہنم ميں ان كے حال پر چھوڑ ديا جائے گا اور ان كو فراموش كرد يا جائے گا_

لا جرم ان لهم النار انهم مفرطون

لغت ميں ''فرط''كا معنى ترك ذكر ہوا ہے اور مذكورہ تفسير اسى معنى كى بناء پر ہے_

افترائ:الله تعالى پر افتراء ۱،۱۰; الله تعالى پر افتراء باندھنے كى سزا ۱۲

الله تعالي:الله تعالى پر افتراء باندھنے والوں كا جہنم ميں ہونا ۱۴; الله تعالى پر افتراء باندھنے والوں كى سزا ۱۱; الله تعالى پر افتراء باندھنے والے افراد ۱،۴; الله تعالى كى پاكيزگى كو ختم كرنا ۳

بيٹي:بيٹى سے نفرت

جاہليت:زمانہ جاہليت كى رسومات۲;زمانہ جاہليت كے مشركين كا افتراء ۱;زمانہ جاہليت كے مشركين كا بيٹے كو پسند كرنا۹; زمانہ جاہليت كے مشركين كا جھوٹ بولنا ۵; زمانہ جاہليت كے مشركين كا دعوي۸; زمانہ جاہليت كے مشركين كى خدا شناسى ۴; زمانہ جاہليت كے مشركين كا عقيدہ ۴; زمانہ جاہليت كے مشركين كى فكر۹; زمانہ جاہليت كے مشركين ۱،۶،۷; زمانہ جاہليت كے مشركين كے سلوك كا طريقہ ۵; زمانہ جاہليت ميں بيٹى كا وجود۲

جہنم:جہنم كے اسباب ۱۱،۱۲;جہنم ميں پہلے داخل ہونے والے ۱۳

جھوٹ:جھوٹ بولنے والے افراد ۵; جھوٹ كو مزّين و آراستہ كرنا۵

مشركين:مشركين اور جنت ۸; مشركين اور نيك انجام ۶،۷،۹; مشركين جہنم ميں ۱۳،۱۴; مشركين كا باطل دعوى ۷،۸; مشركين كو فراموش كرد ياجانا ۱۴; مشركين كى دشمني۳; مشركين كى سزا ۱۱; مشركين كى نسل كى بقائ۹; مشركين كے افتراء ۱۰; مشركين كے تسلط كى خواہش۱۰; مشركين كے دعوے۶

۴۸۸

آیت ۶۳

( تَاللّهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِّن قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ )

اللہ كى اپنى قسم كہ ہم نے تم سے پہلے مختلف قوموں كى طرف رسول بھيجے تو شيطان نے ان كار و بار كو ان كے لئے آراستہ كرديا اور وہى آج بھى ان كا سرپرست ہے اور ان كے لئے بڑا دردناك عذاب ہے _

۱_ ظہور اسلام سے قبل ، مختلف امتوں كى طرف انبياء كوبھيجنے كے سلسلہ ميں خداوند عالم كا اپنى ذات كى قسم اٹھا نا_

تالله لقد ارسلنا الى امم ميں قبلك

۲_ خداوند عالم نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے پہلے ، امتوں ميں انبياء كو بھيجاہے_تاللّه لقد ارسلنا الى امم من قبلك

۳_ شيطان نے گذشتہ امتوں كے قبيح اعمال كو ان كى نگاہوں ميں مزّين كركے پيش كيا ہے_

لقد ارسلنا الى امم من قبلك فزين لهم الشيطان اعملهم

عمل و كردار كو مزّين كرنا اور آيت كا ذيل ''ولہم عذاب اليم'' اس بات پر قرينہ ہے كہ اعمال سے مراد، نامناسب اور قبيح كردار ہے_

۴_ نامناسب اعمال كو مزّين كركے پيش كرنا، شيطان كے اغوا كرنے كا ايك طريقہ ہے_فزيّن لهم الشيطن اعملهم

۵_ انسان خوبصورتى كى طرف ميلان وجھكاؤ ركھتا ہے جبكہ بد صورتى سے منہ پھير تا ہے _فزين لهم الشيطن اعملهم

چونكہ شيطان ،لوگوں كے قبيح اعمال كو آراستہ كركے پيش كرتا ہے اور اس طرح وہ ان كو گمراہ

۴۸۹

كرتا ہے يہ مذكورہ نكتہ پر علامت ہے_

۶_ گذشتہ اميتں شيطان پر فريفتہ ہوئيں او رانہوں نے انبياء كى اطاعت نہيں كي_

لقد ارسلنا الى امم من قبلك فز ّين لهم الشيطان اعمالهم

اس آيت ميں امتوں كو ديئے گئے وعدہ عذاب كے قرينہ كى بناء پر جملہ ''زيّنا لہم الشيطان'' اس بات سے كنايہ ہے كہ وہ انبياء كے سامنے سر تسليم خم نہيں ہوئيں _

۷_ ظاہرى نمود و نمائش كے ذريعہ ،دوسروں كو دھو كہ دينا شيطانى اور مذموم كام ہے_فزيّن لهم الشيطان اعمالهم

۸_وہ امتيں جنہوں نے شيطانى كى گمراہى كے تحت تاثير، انبياء كى اطاعت نہيں كى وہ شياطين كى ولايت كے زير سايہ ہيں _

امم من قبلك فزيّن لهم الشيطان اعمالهم فهو وليّهم اليوم

۹_ مشركين كا خداوند عالم پر افتراء اور اس كى طرف ناروا نسبت دينے كا سرچشمہ ، شيطان كى گمراہى ہے _

ويجعلون لله النبات ويجعلون لله ما يكرهون لقد ارسلنا الى امم من قبلك فزيّن لهم الشيطان اعمالهم

گذشتہ امتوں كے درميان انبياء كى بعثت اور ان كا شياطين كى گمراہى كے تحت تاثير قرار پانے كاذكر ، ممكن ہے ان مشركين مكّہ پر انگشت نمائي ہو جو خداوند عالم كى طرف ناروا چيزوں كى نسبت ديتے تھے_

۱۰_ مشركين كے منفى پر وپيگنڈہ اور افتراء كے مقابلے ميں خداوند عالم نے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو تسلّى دى ہے _

ويجعلون لله البنات ...ويجعلون لله ما يكرهون تاللّه لقد ارسلنا الى امم من قبلك فزيّن لهم الشيطان اعمالهم

ان آيات كہ جن كا سياق ايك ہے ان ميں غيب كے صيغہ سے مخاطب كى طرف انصراف كرنے سے احتمال يہ ہے كہ يہ مذكورہ مطلب كى خاطر ہو _

۱۱_ شيطان كى ظاہرى نمود نمائش ، انبياء كى تحريك كے ليے مانع ہے_تاللّه لقد ارسلنا الى امم من قبلك فزيّن لهم الشيطان اعمالهم

۱۲_ شيطان كى گمراہى اور اس كا ظاہرسازى كو تسلم كرنا ، اس كى سرپرستى كو قبول كرنے كا سبب ہے_

فز ّين لهم الشيطان اعمالهم فهو و ليّهم اليوم

۱۳_طول تاريخ ميں انبياء كى مخالفت كے واقعات ايك جيسے ہيں _

تاللّه لقد ارسلنا الى امم من قبلك فز ّين لهم الشيطان اعمالهم فهو وليّهم اليوم

۱۴_ انبياء كى دعوت كا مناسب جو اب نہ دينے والى امتوں كے ليے دردناك عذاب ہے_

۴۹۰

ولهم عذاب اليم

۱۵_ خداوند عالم نے مشركين كو شيطان كے گمراہ كرنے اور اس كى ظاہرى سازش سے اجتناب كرنے سے خبر دار كيا ہے_

تااللّه لقد ارسلنا الى امم من قبلك فزيّن لهم الشيطان اعمالهم ولهم عذاب اليم

اغوا كرنا:اغوا كرنے كى سرزنش۷

افترائ:خدا كى طرف افتراء باندھنے كا سرچشمہ ۹

الله تعالي:الله تعالى كى قسم۱; الله تعالى كے انذار۱۵

امتيں :امتوں كے عمال كو مزّين كرنا۳

انبياء:انبياء كى تاريخ۲،۱۳; انبياء كى تحريك كے موانع ۱۱; انبياء كے دشمن ۱۳; بعثت انبياء۱; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے قبل انبياء۱،۲

انسان:انسان كى زيبائي طلبي۵; انسان كے ميلانات ۵

برائي:برائي سے نفرت ۵

تاريخ:تاريخ كا تكرار۱۳

شيطان:شيطان سے اجتناب ۱۵; شيطان كا ور غلانا ۳، ۱۵; شيطان كى سرپرستى كا زمينہ۱۲; شيطان كى سرپرستى كے شامل حالاافراد ۸; شيطان كے پيروكار ۶; شيطان كے پيرو كاروں پر ولايت۸; شيطان كے ور غلانے كى روش ۴; شيطان كے ور غلانے كے آثار ۹،۱۱; شيطان كے بہكاوے ميں آنے كے آثار ۱۲

عذاب:عذاب كے اسباب ۱۴; عذاب كے مراتب ۱۴

عصيان:انبياء كى معصيت ۶،۱۴;انبياء كى معصيت كرنے كے آثار ۸; انبياء كى معصيت كرنے والوں كو سزا ۱۴

عمل:شيطانى عمل۷; ناپسنديدہ عمل ۷; ناپسنديدہ عمل كو مزيّن كرنا ۳،۴

قرآن:قرآن كى قسميں ۱

۴۹۱

گذشتہ امتيں :گذشتہ امتوں كا ورغلانے ميں آجانا ۶

ميلانات :زيبائي كى طرف ميلانات ۵

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى دلداري۱۰

مشركين:مشركين كا افترائ۱۰; مشركين كے افتراء كا سرچشمہ۹

مشركين مكّہ :مشركين مكہ كو انذار۱۵

آیت ۶۴

( وَمَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ إِلاَّ لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُواْ فِيهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ )

اور ہم نے آپ پر كتاب صرف اس لئے نازل كى ہے كہ آپ ان مسائل كى وضاحت كرديں جن ميں يہ اختلاف كئے ہوئے ہيں اور يہ كتاب صاحبان ايمان كے لئے مجسمہ ہدايت اور رحمت ہے_

۱_ قرآن ،خداوند عالم كى طرف سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل شدہ كتاب ہے_وأنزلنا عليك الكتاب

''الكتاب'' ميں ''الف لام'' عہدى ذہنى ہے اور اس سے مراد ، قرآن كريم ہے_

۲_ قرآن، نزول كے ابتدائي زمانہ سے ہى كتاب كے عنوان سے جانا پہچانا جاتا ہے_وما أنزلنا عليك الكتاب

۳_ قرآن كريم كے نزول كا مقصد ، لوگوں كے عقائدى اختلافات كى وضاحت كرنا ہے_

وما أنزلنا عليك الكتاب الاّلتبيّن لهم الذى اختلفوا فيه

۴_ لوگوں كے عقائدى اختلافات كى وضاحت كرنا ،

۴۹۲

نہايت اہم اور ضرورى امر ہے_وما أنزلنا عليك الكتب الاّ لتبيّن لهم الذى اختلفو ا فيه

۵_لوگوں كے عقائدى اختلاف كو حل كرنے كے ليے قرآن مجيد كى وضاحت كرنا، پيغمبر اكرم كى ايك ذمہ دارى ہے_

وما أنزلناعليك الكتاب لتبيّن لهم الذى اختلفوا فيه

۶_ قرآن، معاشرہ ميں عملى طور پر متحقق ہونے كے ليے ايك مفسر قرآن كامحتاج ہے_

وما أنزلنا عليك الكتاب التبيّن لهم الذى اختلفوا فيه

۷_ انسان، عقائدى اختلافات كو دور كرنے اور صحيح و برتر عقيدہ تك رسائي حاصل كرنے كے ليے وحى اور آسمانى تعليمات كا محتاج ہے_وما أنزلنا عليك الكتاب لتبيّن لهم

۹_قرآن مجيد ، مؤمنين كے ليے ہدايت اور رحمت كى كتاب ہے_وما أنزلنا عليك الكتاب ...هديً ورحمة لقوم يومنؤن

انسان :انسان كى معنوى ضرورتيں ۷

ضرورتيں :دين كى ضرورت ۷; وحى كى ضرورت ۷

عقيدہ:عقيدتى اختلاف كو بيان كرنا۳; عقيدتى اختلاف كوحل كرنا ۵،۷; عقيدتى اختلاف كو حل كرنے كى اہميت ۴; عقيدہ كى تصحيح كے عوامل و اسباب۷

علماء:علماء كى ذمہ دارى ۶

قرآن:تاريخ قرآن۲; قرآن كا كردار۶; قرآن كا نزول ۱; قرآن كا وحى ہونا ۱; قرآن كا ہدايت كرنا۳،۹; قرآن كو بيان كرنا۵; قرآن كو بيان كرنے كى اہميت۶; قرآن كى رحمت۹; قرآن كے اسماء گرامي۲

كتاب:۲

مؤمنين:مؤمنين پر رحمت۹; مؤمنين كى ہدايت ۹

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور قرآن ۸; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا علم۸; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو وحى ۱; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۵

۴۹۳

آیت ۶۵

( وَاللّهُ أَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ )

اور اللہ ہى نے آسمان سے پانى برسايا ہے اور اس كے ذريعہ زمين كو مردہ ہونے كے بعد دوبارہ زندہ كيا ہے اس ميں بھى بات سننے والى قوم كے لئے نشانياں پائي جاتى ہيں _

۱_ خداوند عالم آسمان سے پانى (بارش) كو نازل كرنے والا ہے_واللّه انزل من السّماء ماء

۲_ آسمان ، پانى كا سرچشمہ ہے_واللّه انزل من السّماء ماء

۳_ خداوند عالم ، بارش كے پانى كے ذريعہ مردہ زمينوں كو زندہ كرنے والا ہے_

واللّه انزل من السّماء ماء فا حيا به الارض بعد موته

۴_ خداوند عالم نے پانى كو زندہ موجودات كے ليے مايہ حيات قرارديا ہے_فا حيا به الارض بعد موته

مذكورہ مطلب اس نكتہ پر موقوف ہے كہ جب ''الارض'' ''اہل زمين'' سے مراد ،ايسے زندہ موجودات ہوں جو زندگى اور موت كى لياقت ركھتے ہوں _

۵_ زمين، پانى سے بہرہ مند ہونے سے پہلے حيات سے محروم تھي_فاحياء به الارض بعد موته

۶_ طبيعى اسباب، خداوند عالم كى مشيت و ارادہ كے جارى ہونے كا مقام ہيں _

واللّه انزل من السماء ماء فاحيا ء به الارض بعد موته

۴۹۴

يہ جو خداوند عالم نے زمين كو پانى كے ذريعہ ، زندہ كيا( فاحيا بہ الارض) ممكن ہے مذكورہ تفسير كو بيان كررہا ہو _

۷_ آسمان سے ، بارش كا نزول اور اس كا ذريعہ ،مردہ زمين كا زندہ ہونا ، خداوند عالم كى نشانى ہے_

واللّه انزل من السّماء ماء فا حيا به الارض بعد موتها_ ان فى ذلك لاية

۸_ بارش كے پانى اور موجودات كى حيات كا خداوندعالم كى نشانى ہونا ، اہل حق كے ليے قابل درك ہے_

واللّه انزل من السماء ماء ...ان فى ذلك لاية لقوم يسمعون

۹_ حق كى سماعت، حقائق كو درك كا پيش خيمہ ہے_إن فى ذلك لا ية لقوم يسمعون

آسمان:آسمان كے فوائد ۲

آيات خدا:الله تعالى كى آفاقى آيات ۷; آيات خدا كو درك كرنا۸

برسنا:بارش كا برسنا ۷; بارش كے فوائد ۳; بارش كے برسنے كا سرچشمہ ۱

پاني:پانى كے فوائد۴،۵; پانى كے منابع ۲

حقائق:حقائق كو درك كرنے كا پيش خيمہ ۹

حق:حق كو قبول كرنے كے آثار ۶; حق كو قبول كرنے والوں كا ادراك ۸

خدا :خدا كا زندگى عطا كرنا۳;خدا كى مشيت كے مقامات كا اجراء ۶; خدا كے افعال ۱،۳

زمين:زمين پرزندگى عطا كرنے كا سرچشمہ۳; زمين پرزندگى كے اسباب۵; زمين كو زندگى عطا كرنا ۷; زمين كى تاريخ۵

طبيعى اسباب:طبيعى اسباب كا كردار ۶

موجودات:موجودات كى زندگى كے اسباب۴

۴۹۵

آیت ۶۶

( وَإِنَّ لَكُمْ فِي الأَنْعَامِ لَعِبْرَةً نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهِ مِن بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَّبَناً خَالِصاً سَآئِغاً لِلشَّارِبِينَ )

اور تمھارے لئے حيوانات ميں بھى عبرت كا سامان ہے كہ ہم ان كے شكم سے گوبر اور خون كے درميان سے خالص دودھ نكالتے ہيں جو پينے والوں كے لئے انتہائي خوشگوار معلوم ہوتا ہے _

۱_ اونٹ ، گائے اور گوسفند ميں انسانوں كے ليے درس عبرت ہے_وان لكم فى الانعام لعبرة نسقيكم

''انعام'' اونٹ ، گائے اور گوسفند كو كہا جاتا ہے_

۲_ خداوند عالم ،اونٹ ، گائے اور گوسفند كے داخل معدہ ميں فضلات اور خون كے درميان سے خالص دودھ نكالنے والا ہے_وان لكم فى الانعام لعبرة نسقيكم ممّا فى بطونه من بين فرث ودم لبناً خالصا ً سائغاً للشاربين

''فرث'' وہ گو برہے جو معدے كے اندر ہو اور ابھى باہر نہ نكلا ہو_

۳_ اونٹ گائے اور گوسفند كے داخل معدہ ميں فضلات اور خون كے درميان سے خالص دودھ كو نكالنے اور اس كو پينے كے قابل بنانا ، خداوند عالم كى نشانى ہے_وانّ لكم فى الا نعم لعبرة نسقيكم ممّا فى بطونه من بين فرث و دم لبناً خالصاً سائغاً للشاربين

۴_ اونٹ، گائے اور گوسفند كے غذائي فضلہ اور خون كے درميان سے خالص دودھ كو خارج كرنے ميں انسا نوں كے ليے عبرت ہے_وانّ لكم فى الا نعم لبعرةٌ نسقيكم ممّا فى بطونه من بين فرث ودم لبناًخالصاً سائغ

۴۹۶

للشاربين

۵_ اونٹ ، گائے اور گوسفند كا دودھ پينے كے قابل ، سالم اور تناول ميں سہل ہے_

وان لكم فى الا نعم لعبرةٌ نسقيكم ممّا فى بطونه من بين فرث و دم لبناً خالصاً سائغاً للشاربين

''خالصاً'' ( ہر چيز كا نچوڑ) اس كى سلامتى سے حكايت اور ، ''سائضاً'' (آسانى سے جارى ہونے والا)تناول ميں سہل ہونے سے حكايت كررہاہے_

۶_ طبيعى اسباب، خداوند عالم كے ارادہ اور مشيت كے تحقق كا مقام ہيں _نسقيكم ممّا فى بطونه ...لبناً خالصاً سائغ

يہ جو خداوند عالم نے اونٹ گائے اور گوسفند كے خون اور فضلات سے انسان كے ليے خالص دودھ قرار ديا ہے_ممكن ہے مذكورہ نكتے كو بيان كررہا ہو_

۷_ اونٹ ، گائے اور گوسفند كے دودھ كى پيدا وار كا نظام اور اس كے غذائي مواد كى كيفيت ايك دوسرے سے مشابہ ہے_

وان لكم فى الا نعم لعبرة نسقيكم ممّا فى بطونه من بين فرث ودم لبناً خالصاً سائغاً للشاربين

مذكورہ حيوانات كو مشترك تعبير ''انعام'' كے ساتھ ذكر كرنا ممكن ہے مذكورہ مطلب كو بيان كو رہا ہو_

آيات الہي:آيات الہى كے موارد۳

الله تعالي:الله تعالى كى مشيت كے اجرا كے مقام۶; الله تعالى كے افعال ۲

چوپائے:چوپاؤں كے دودھ دينے ميں مشابہت ۷; چوپاؤں كے دودھ ميں مشابہت۷

شتر:اونٹ سے عبرت حاصل كرنا۱; اونٹ كے دودھ كا آيات الہى سے ہونا ۳; اونٹ كے دودھ كے فوائد ۵; اونٹ كے دودھ كے نكلنے سے عبرت حاصل كرنا ۴; اونٹ كے دودھ كے نكلنے كى كيفيت ۲

طبيعى عوامل:طبيعى عوامل و اسباب كا كردار ۶

عبرت:عبرت كے اسباب ۱،۴

غذا:غذا كے منابع۵

۴۹۷

گائے:گائے سے عبرت ۱; گائے كے دودھ كا آيات الہى سے ہونا ۳; گائے كے دودھ كے فوائد ۵; گائے كے دودھ كے نكلنے سے عبرت ۴; گائے كے دودھ كے نكلنے كى كيفيت۲

گوسفند:گوسفند سے عبرت ۱; گوسفند كے دودھ كا آيات الہى سے ہونا ۳; گوسفند كے دودھ كے فوائد۵; گوسفند كے دودھ كے نكلنے سے عبرت ۴; گوسفند كے دودھ كے نكلنے كى كيفيت ۲

آیت ۶۷

( وَمِن ثَمَرَاتِ النَّخِيلِ وَالأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَراً وَرِزْقاً حَسَناً إِنَّ فِي ذَلِكَ لآيَةً لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ )

اور پھر خرمہ اور انگور كے پھلوں سے وہ شيرہ نكالتے ہيں جس سے تم نشہ اور بہترين رزق سب كچھ تيار كرليتے ہو اس ميں بھى صاحبان عقل كے لئے نشانياں پائي جاتى ہيں _

۱_ خداوند عالم نے انسانوں كے ليے كجھور اور انگور كے ميوہ دار درختوں سے قابل نوش مائعات كا انتظام كياہے_

نسقيكم ممّا ومن ثمرات النخيل والا عناب

''من ثمرات'' جارو مجرور ما قبل آيت ذكر ''نسقيكم'' كے قرينہ كى بناء پر كا متعلق ''نسقيكم'' مقدر ہے اوراسى طرح اس كا جملہ''ان ّ لكم فى الانعام لعبرة'' پر عطف ہوا ہے_

۲_ كجھور و انگور كے درخت اور ان سے پينے والى چيزوں كا حصول ،نصيحت اور عبرت ہے_

من ثمرات النخيل و الا عناب تتخذون منه سكر

جملہ''من ثمرات ...'' كا جملہ''وان لكم فى الانعام لعبرة'' پر عطف كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوئے مذكورہ تفسير كا استفادہ كيا گيا ہے_

۳_ كجھور اورانگور كے درخت ، انواع و اقسام كے محصولات اور ثمرات كے حامل ہيں _ومن ثمرات النخيل والا عناب تتخذون منه سكراً ورزقاً حسن

۴_ صدراسلام ميں كجھور اور انگور سے شراب تيار كرنا رائج تھا_

ومن ثمرات النخيل و الا عناب تتخذون منه سكراً و رزقاً حسن

۵_ نشہ آور چيزوں كے علاوہ كجھور اورانگور كے تمام محصولات اچھے اور پسنديدہ ہيں _

ومن ثمرات النخيل والا عناب تتخذون منه سكراً ورزقاً حسن

۴۹۸

مذكورہ ''تفسير'' سكركے''رزقاً حسناً'' كے تقابل سے حاصل ہوئي ہے يعنى سكرات كے علاوہ خرما اور انگور كے تمام محصولات كو اچھا اور پسنديدہ رزق قرار ديا گيا ہے_

۶_ اسلام ميں مسكرات كا مقابلہ تدريجى صورت ميں اور مرحلہ وار تھا_

ومن ثمرات النخيل والا عناب تتخذون منه سكراً ورزقاً حسن

اس چيز كو مد نظر ركھتے ہوئے كہ يہ سورة مكى ہے اور اس وقت مسكرات ، حرام نہيں ہوئے تھے _ لہذا مسكرات كو پسنديدہ رزق كے مقابلہ ميں قرارد ينا ، مسكرات كے خلاف جہاد كرنے كے سلسلہ ميں پہلا قدم شمار كيا گيا ہے_

۷_ خرما اور انگور كے محصولات، انسان كے ليے كھانے پينے كے بہترين اور سالم محصولات ہيں _

نسقيكم ممّا ...من ثمرات النخيل والا عناب تتخذون منه سكراً ورزقاً حسن

تمام كھانے پينے كى چيزوں ميں انگور اور كجھور كے درختوں كے محصولات كا خاص وطور پر ذكر كرنا، ممكن ہے مذكورہ تفسير كى طرف اشارہ ہو_

۸_ صاحبان عقل كے ليے كجھور اور انگور كے محصولات ميں خداوند عالم كى قدرت اور ربوبيت كى آيت اور نشانى ہے _

ومن ثمرات النخيل والاعنب تتخذون منه سكراً ورزقاً حسناً ان فى ذلك لا يه لقوم يعقلون

۹_ كائنات كے حقائق كو صحيح درك كرنے اور آيات الہى سے بہرہ مند ى كے ليے سمجھ بوجھ اور عقل مندى شرط ہے_

ان فى ذلك لا يه لقوم يعقلون

۱۰_ طبيعت اور قدرت الہيہ كے آثار كى شناخت كے ليے تعقل و خردمندى كے ذريعہ انسان كى تشويق كرنا چاہيے_

ومن ثمرات النخيل ...ان فى ذلك لا ية لقوم يعقلون

مذكورہ تفسير اس نكتہ كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوتے ہے كہ آيت شريفہ كا لحن اور انداز تشويق اور ترغيب دلانے كے ساتھ سازگار ہے_

۱۱_ تعقل اور خردمندى ، حقائق كى صيحح شناخت كا ذريعہ

۴۹۹

ہے_انّ فى ذلك لاية لقوم يعقلون

يہ تفسير اس نكتہ كو مد نظر ركھتے ہوئے ہے كہ خداوند عالم نے طبيعت اور قدرت ربوبيت كے آثار كى شناخت كے سلسلہ ميں انسان كوتعقل اور فہم كى دعوت اور تشويق دلائي ہے_

۱۲_''عن ابى عبداللّه عليه‌السلام قال ...قد انزل اللّه ...''ومن ثمرات النخيل و الاعناب تتخذون منه سكراً ورزقاً حسناً ''فكان المسلمون بذلك ثم انزل اللّه آية التحريم هذه الآية:''انّما الخمر والميسر والانصاب فاجتنبوا ...'' فهذه آية التحريم وهى نسخت الآية الاخري'' (۱)

امام صادقعليه‌السلام سے رويات نقل ہوئي ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا كہ بے شك خداوند عالم نے ( يہ آيت) نازل فرمائي ہے''ومن ثمرات النخيل والاعناب تتخذون منه سكراً ورزقاً حسناً'' لہذا مسلمان اس طرح ( شراب بنانا اور اس كو پينا) عمل كرتے تھے پھر خداوند عالم نے شراب كى تحريم كے سلسلہ ميں يہ آيت نازل فرمائي''انمّا الخمر والمسير والا نصاب فاجتنبوا ''پس يہ آيت تحريم اور آيت دوسرى آيت كو نسخ كررہى ہے_

اللّہ تعالى :الله تعالى كى ربوبيت كى نشانياں ۸; الله تعالى كى قدرت كى نشانياں ۸; الله تعالى كے افعال۱

آيات خدا:آيات آفاقى كو درك كرنے كى تشويق۱۰; آيات خدا سے استفادہ كرنے كے شرائط ۹; آيات خدا كو درك كرنے كے شرائط ۹; الله تعالى كى آفاقى آيات ۸

احكام:احكام كا تدريجى ہونا ۱۲

انگور:آب انگور ۱; انگور كا آيات الہى سے ہونا۸; انگور كى محصولات ۲،۵،۸; انگور كى محصولات كا متنوع ہونا ۳;: انگور كے درخت سے عبرت ۲;انگور كے درخت كے فوائد۳; انگور كے فوائد۱،۷

تعقل:تعقل كے آثار ۹،۱۰،۱۱

روايت:۱۲

روزي:پسنديدہ روزي۵

شناخت:شناخت كے وسائل ۱۱

____________________

۱) تفسير عياشى ج۴، ص ۲۶۳، ح ۴۰ ; نور الثقلين، ج۳، ص۶۳، ح۶ ۱۲_

۵۰۰