تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 201841
ڈاؤنلوڈ: 3224


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 201841 / ڈاؤنلوڈ: 3224
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

۱۹_ انبياءعليه‌السلام كے مخالفين ، ان كے منطقى استدلال كا جواب دينے كے بجائے ان كى شخصيت پر حملہ آور ہوتے تھے_

قالت رسلهم ا فى الله شكّ فاطرالسموت والا رض ...قالو ان ا نتم الّا بشر مثلنا

۲۰_ گذشتہ دور كى كافر قوميں انبياء كرامعليه‌السلام كو پيروى كے قابل خصوصيات سے عارى جانتى تھيں _

قالو ان ا نتم الّا بشر مثلنا

كفار انبياء كے جواب ميں انھيں اپنے جيسا قرار ديتے ہوئے اس نكتہ كى طرف اشارہ كرتے كہ انبياءعليه‌السلام ان سے برتر و افضل نہيں ہيں لہذا ان ميں نبوت كے عہدے پر فائز ہونے كى ضرورى خصوصيات موجود نہيں ہيں _

۲۱_ حضرت نوحعليه‌السلام ، عاد اورثمود كى قوميں اوران كے بعد انے والى قوميں اپنے اباو اجداد كے خداو ں كى پرستش كرتى تھيں _تريدون ا ن تصدّونا عمّا كان يعبد ء اباو نا

۲۲_گذشتہ اقوام، خداپرستى كى طرف انبياءعليه‌السلام كى دعوت كو اپنے معبودوں كو منظر عام سے ہٹانے كى كوشش قرار ديتے ہوئے اس (دعوت)كى مخالفت پر اتر اتيں _تريدون ا ن تصدّونا عمّا كان يعبد ء اباو نا

۲۳_گذشتہ دور كى كافر قوميں متعصب تھيں اوراپنے اباو اجداد كى اندھى تقليد كرتى تھيں _

تريدون ا ن تصدّونا عمّا كان يعبد ء اباو نا

۲۴_ ثقافتى اوراجتماعى حالات ائندہ نسلوں كے عقائد اورنظريات پر واضح طور پر اثر انداز ہوتے ہيں _

تريدون ا ن تصدّونا عمّا كان يعبد ء اباو نا

كفار اپنے اباو اجداد كے مذہب كو عقل ومنطق كى بنياد پر قبول كرنے يا اس كے درست ہونے كا دعوى كرنے كے بغير اس كے بارے ميں تعصب اميز گفتگو كرتے تھے اس سے پتہ چلتا ہے كہ گذشتہ دور كى اقوام كے رسم ورواج ائندہ نسلوں پر گہرا اثر چھوڑتے ہيں _

۲۵_غير خدا كى عبادت كرنے ميں اباو اجداد كى تقليد كرنا ،ايك غلط كام ہے جس كے خلاف انبياءے الہى نے آواز بلند كي_

تريدون ا ن تصدّونا عمّا كان يعبد ء اباو نا

۲۶_ چند نسلوں كے درميان كسى عقيدے كا متداول اورجارى رہنا گذشتہ زمانے كے كافروں كے لئے ايك قابل قبول دليل تھي_تريدون ا ن تصدّونا عمّا كان يعبد ء اباونا

۲۷_ كافراقوام كے معبود ہر قسم كے شعور و ادراك سے عارى تھے_عمّا كان يعبد ء اباونا

۴۱

ہوسكتا ہے كفار كے معبودوں كا تعارف كرانے كے لئے '' مائے موصولہ''كا استعمال كہ جو اكثر اوقات شعور سے عارى چيزوں كے لئے لايا جاتا ہے، مذكورہ نكتے كو بيان كرنے كے لئے ہو_

۲۸_ گذشتہ زمانے كى كافر قوميں ، انبياءے كرامعليه‌السلام كى واضح دعوت كے مقابلے ميں شبہات پيدا كركے ان سے روشن اورقاطع دليل (معجزہ) طلب كرتى تھيں _ان ا نتم الّا بشر مثلنا فا تونا بسلطان مبين

اسمان:اسمانوں كا متعدد ہونا ۹; اسمانوں كا خالق ۷; اسمانوں كا پھٹنا ۸

ايات خدا:افاقى ايات ۸

اجر:مادى اجر كا وعدہ ۱۶ ; معنوى اجر كا وعدہ ۱۶

اجل:اجل مسمى كا پيش خيمہ ۱۳; اجل كے مو خر ہونے كا پيش خيمہ ۱۰

الله تعالى :الله تعالى كى خالقيت ۷; الله تعالى كى دعوتيں ۱۰، ۱۲; الله تعالى كى معرفت كے دلائل ۶; الله تعالى كى معرفت كا طريقہ ۴; الله تعالى كے بارے ميں شبہات ۲

انبياء :انبياء كا حجت لانا ۶; انبياء اور برھان ۱; انبياء اور تقليد ۲۵ ; انبياء كا بشر ہونا ۱۷ ; انبياء كى تاريخ ۱۷; انبياء كى خداشناسى ۶ ; انبياء كى دعوتيں ۱۲، ۲۲; انبياء كى دعوتوں كا ردّ ۱۷ ; انبياء كى طرف سے حجت لانے كا طريقہ ۱، ۲; مخالفين انبياء كے ساتھ مقابلے كا طريقہ ۱۹ ; انبياء كا شرك سے بر سر پيكار ہونا۲۵ ; انبياء كا ہدايت كرنا ۱۶; انبياء كے طريقے كا ہم اہنگ ہونا ۲

ايمان:ايمان كے اثرات ۱۰، ۱۳; اہميت ايمان ۱۰; ايمان كى دعوت ۱۰; ايمان كے فوائد ۱۱

برھان:برہان (انّ) ۶

باطل معبود:باطل معبودوں كا بے شعور ہونا ۲۷

تعليم:تعليم كا طريقہ ۳

تقليد:اباو اجداد كى تقليد ۲۱،۲۳، ۲۵; اندھى تقليد ۲۳; ناپسنديدہ تقليد۲۵

۴۲

ثقافت:ثقافت اورعقيدہ ۲۴;ثقافت كے اثرات ۲۴

خداپرستي:خدا پرستى كى طرف دعوت ۴

ذكر:خلقت موجودات كے ذكر كے اثرات ۴

زمين:زمين كاخالق۷; زمين كاپھٹنا ۸; زمينى موجودات ۸

عبادت:غيرخدا كى عبادت ۲۵

عقيدہ:عقيدے ميں مو ثر عوامل ۲۴; صحت عقيدہ كا معيار ۲۶

عمر :عمر كے طولانى ہونے كا پيش خيمہ ۱۳، ۱۴

قوم ثمود:قوم ثمود كا شرك ۲۱

قوم عاد:قوم عاد كا شرك ۲۱

قوم نوح:قوم نوح كاشرك ۲۱

كفار:كفار كا عقيدہ ۱۸

گذشتہ اقوام:گذشتہ اقوام اورانبياء ۲۰; گذشتہ اقوام اورخدا پرستى ۲۲; گذشتہ اقوام اورانبياء كى دعوتيں ۲۴; گذشتہ اقوام كى بہانہ جوئي ۱۷;گذشتہ اقوام كا نظريہ ۲۰،۲۲،۲۶;گذشتہ اقوام كا تعصب ۲۳; گذشتہ اقوام كى تقليد ۲۳; گذشتہ اقوام كے تقاضے ۲۸; گذشتہ اقوام كے شبہات ايجاد كرنا۲۸; گذشتہ اقوام كا شرك ۲۱; گذشتہ اقوام كا شك ۱، ۲;گذشتہ اقوام كى مخالفت كا فلسفہ ۲۲

مخلوق:مخلوق كاخالق ۷

مخلوقات:مخلوقات كے محتاج ہونے كا بديہى ہونا ۵

معاشرہ:معاشرے كا كردار ۲۴

معجزہ:معجزہ ۲۸

معنويات:معنويات كا كردار ۱۴

موت:

۴۳

موت ميں تعجيل كاامكان ۱۵

نبوت:بشر كى نبوت ۱۸

نظام عليت:۵

ہدايت:ہدايت ميں تشويق ۱۶; ہدايت كا طريقہ ۱۶

آیت ۱۱

( قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِن نَّحْنُ إِلاَّ بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَلَـكِنَّ اللّهَ يَمُنُّ عَلَى مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَمَا كَانَ لَنَا أَن نَّأْتِيَكُم بِسُلْطَانٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللّهِ وَعلَى اللّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ )

ان سے رسولوں نے كہا كہ يقينا ہم تمھارے ہى جيسے بشر ہيں ليكن خدا جس بندے پر چاہتا ہے مخصوص احسان بھى كرتاہے اور ہمارے اختيار ميں يہ بھى نہيں ہے كہ ہم بلا اذن خدا كوئي دليل يا معجزہ لے آئيں اور صاحبان ايمان تو صرف اللہ ہى پر بھروسہ كرتے ہيں _

۱_انبياءے كرام ان كے كفار كے مقابلے ميں كہ جوبشريت كو مقام نبوت كے منافى جانتے تھے، اپنے بشر ہونے كى تاكيداوراس كے مقام نبوت كے ساتھ منافى نہ ہونے كا اعلان كرتے_

قالوا ان ا نتم الّا بشر مثلنا ...قالت لهم رسلهم ان نحن الّا بشر مثلكم ولكنّ الله يمنّ على من يشاء من عباده

۲_اپنے مخالفين كے مقابلے ميں انبياءے الہى ايك ہى قسم كا رويہ اورمو قف ركھتے تھے_

قالت لهم رسلهم ان نحن الّا بشر مثلكم

۳_ حق بات كااعتراف ايك پسنديدہ اورمطلوب فعل ہے خواہ وہ كسى دشمن كى زبان سے ہى نكلى ہو_

قالوا ان ا نتم الّا بشر مثلنا ...قالت ان نحن الّا بشر مثلكم

انبياءے الہى مخالفين كو جواب ديتے وقت ، اپنے بشر ہونے كے بارے ميں ان كے قول كى تائيد

۴۴

كرتے تھے، اس سے ظاہر ہوتا ہے كہ واقعيت كااعتراف كرنا ايك پسنديدہ فعل ہے_

۴_ خداوند متعال جسے بھى چاہتا ہے ، عظيم نعمت دے ديتا ہے_ولكنّ الله يمنّ على من يشاء من عباده

لغت ميں '' منت '' عظيم اوربڑى نعمت كو كہتے ہيں _

۵_ انبياءے الہى ،خداوند متعال كى طرف سے اپنے ليے مقام نبوت كے انتخاب كو اس كى عظيم نعمت جانتے تھے_

ولكنّ الله يمنّ على من يشاء من عباده

۶_ مقام نبوت پرفائز ہونا، مشيت الہى پرموقوف ہے_ولكنّ الله يمنّ على من يشاء من عباده

۷_ مقام نبوت ورسالت ،خداوندمتعال كى جانب سے خاص بندوں كے لئے ايك بڑى نعمت اورعطيہ ہے_

ولكنّ الله يمنّ على من يشاء من عباده

۸_ عظيم الہى نعمت اوربخشش سے اپنى بہرہ مندى كا اعلان كرنے ميں انبياءے الہى ايك خاص تواضع اورادب كالحاظ كرتے تھے_ان نحن الّا بشر مثلكم ولكنّ الله يمنّ على من يشاء من عباده

يہ كہ انبياءے الہى نعمت خداوند سے اپنے بہرہ مند ہونے كو ان كلمات كے ساتھ كہ '' ہم اس قسم كے مقام و منزلت اورنعمت سے بہرہ مند ہيں ''بيان كرنے كے بجائے يہ كہتے تھے:''خداوند متعال نے(ہم پر)اس طرح فضل وكرم كيا ہے'' اس سے مذكورہ بالا مطلب اخذ ہوتا ہے_

۹_خداوند متعال كى عظيم نعمات سے بہرہ مند ہونے ميں انسانوں كے مختلف درجات اوررتبے ہيں _

ان نحن الّا بشر مثلكم ولكنّ الله يمنّ على من يشاء من عباده

انبياءے كرام بشر ہونے كے لحاظ سے لوگوں كے ساتھ اپنے مساوى ہونے كا اعتراف كرتے تھے اوراس بات كے ساتھ ساتھ اس چيز كى ياد دہانى بھى كراتے تھے كہ ان ميں اوردوسرے انسانوں ميں خداوند متعال كى خاص نعمت اوربخشش سے بہرہ مند ہونے ميں فرق ہے اس سے انسانوں كے درجات اوررتبے كے فرق كا پتہ چلتا ہے_

۱۰_ نعمات الہى سے بہرہ مند افراد كے لئے بہتر ہے كہ وہ فروتنى اورتواضع اختيار كريں اوراپنى اس بہرہ مندى كو خداوند كافضل وكرم جانيں _ولكنّ الله يمنّ على من يشاء من عباده

۱۱_كفار كى جانب سے معجزہ طلب كئے جانے پر انبياءے كرام اپنے اپ كو اذن خدا كے بغير معجزہ دكھانے كى طاقت سے عارى قرار ديتے تھے_وماكان لنا ا ن نا تيكم بسلطان الّا باذن الله

۴۵

۱۲_ انبياءے الہى نے اپنى اقوام پرواضح كرديا تھا كہ مو منين كو فقط خداوند متعال كو ہى سہارا بنانا اوراسى پر توكل كرنا چاہيئے_وعلى الله فليتوكّل المو منون

۱۳_ كفار كى جنگ و ستيز كے مقابلے ميں مو منين كے محاذ كى تقويت كے لئے انبياءے كرام انھيں خداوند متعال پر توكل اوربھروسہ كرنے كى تلقين كرتے تھے_وعلى الله فليتوكّل المو منون

يہ كہ انبياءے الہى مخالفين كو جواب دينے كے بعد اس بات كى تصريح كرتے ہيں كہ مو منين كو خداوند متعال پر بھروسہ كرنا چاہئے ، يہ درحقيقت ان كى جانب سے اس بات كى طرف راہنمائي ہے كہ مخالفين اوردشمنوں كے مقابلے ميں (ہميں ) خداوند پر تكيہ كرنا چاہيے_

۱۴_خداوندمتعال پر ايمان كا تقاضا ہى يہ ہے كہ اس پر توكل كيا جائے_وعلى الله فليتوكّل المو منون

''وعلى الله فلتتوكل'' كى بجائے جملہ'' و على الله فليتوكل المؤمنون'' ميں اسم فاعل وصفى ( مؤمنون) كا ذكر كرنا اور صيغہ متكلم كى جگہ غائب كا استعمال اسى مذكورہ مطلب كى طرف اشارہ ہوسكتاہے_

۱۵_انبياءے الہى اپنے اپ كو مو منين ميں سے جانتے تھے_قالت لهم رسلهم ...وعلى الله فليتوكّل المو منون

بعد والى ايت ميں عبارت'' ومالنا ا لّا نتوكّل على الله '' كے قرينے سے'' فليتوكّل المو منون'' ميں يقينا خود انبياءے كرام بھى شامل ہيں خداوند پر توكل كى ضرورت كو بيان كرنے كے لئے فعل غائب اورفاعل جمع سے استفادہ كا مطلب، حكم كو مو منين كے لئے عموميت دينا ہے_

۱۶_ اپنے مخالفين اوركفار كے اعتراضات وشبہات كا بغير كسى ابہام كے منطقى جواب دينے پر انبياء كاخصوصى توجہ دينا_

قالوا انا كفرنا ...انا لفى شك مما تدعوننا ...قالت رسلهم ا فى الله شك ...قالوا ان ا نتم الّا بشر ...قالت لهم رسلهم ان نحن الّا بشر ...وما اكان لناا ن نا تيكم بسلطان

۱۷_دينى شبہات كامنطقى جواب دينا ضرورى ہے_قالت لهم رسلهم ...وعلى الله فليتوكّل المو منون

يہ كہ خدواند متعال ، ان ايات ميں مخالفين كے ساتھ انبياءے كرام كے منطقى روش كو بيان كررہا ہے لہذا ہوسكتا ہے دينى شبہات كے مقابلے ميں عقلى اورمنطقى رويہ اختيار كرنے كے بارے ميں ايك عملى نمونہ پيش كرنا مقصود ہو_

۴۶

اقرار:حق بات كا اقرار ۳

الله تعالى :الله تعالى كے اذن كى اہميت ۱۱ ; الله تعالى كى بخششيں ۴، ۷ ; الله تعالى كا فضل ۱۰; الله تعالى كى مشيت ۴، ۶ ; الله تعالى كى نعمتيں ۵، ۷، ۸

انبياء:انبياء كا ادب ۸; انبياء اورسابقہ قوميں ۱; انبياء اورمنطقى جواب ۱۶; انبياء اوركفار كے شبہات ۱۶; انبياء اوراقتراحى معجزہ ۱۱; انبياء كاايمان ۱۵ ; انبياء كا منتخب ہونا ۵;انبياء كا بشر ہونا ۱; انبياء كى بصيرت ۵، ۱۱; انبياء كى تعليمات ۱۲، ۱۳; انبياء كى تواضع ۸; انبياء كى طرف سے حجت لانے كا طريقہ ۱۶; انبياء كا رويہ ۲; انبياء كے فضائل ۸; انبياء كے اختيارات كى حدود ۱۱; انبياء كا باہمى توافق۲

انسان :انسانوں ميں فرق ۹

ايمان:ايمان كے اثار ۱۴

توكل:توكل كا پيش خيمہ ۱۴;توكل كى اہميت ۱۲، ۱۳; توكل كى دعوت ۱۲

شبہات:دينى شبہات كا جواب دينے كى اہميت ۱۷

عمل:پسنديدہ عمل ۳

كفار :كفار كے ساتھ مقابلے كا طريقہ ۱۳

گذشتہ ا قوام:گذشتہ اقوام كى بصيرت ۱; گذشتہ اقوام كے مطالبات ۱۱

مو منين: ۱۵مو منين كو دعوت ۱۲; مو منين كى تقويت كے اسباب ۱۳

معجزہ:اقتراحى ۱۱ ; معجزے كا سرچشمہ ۱۱

نبوت:مقام نبوت ۵; نبوت كا سرچشمہ ۶; بشر كى نبوت ۱

نعمت سے بہرہ مند ہونے والے افرادنعمت:

نعمت سے بہرہ مند ہونے والے افرادميں فرق ۹; نعمت سے بہرہ مند ہونے والے افرادكى تواضع ۱۰; نعمت كے مراتب ۴،۵،۷،۸،۹ ; نعمت سے بہرہ مند ہونے والے افراد ۵،۷،۸ ; عظيم نعمت ۴،۵،۷،۹; نعمت نبوت ۵،۷

۴۷

آیت ۱۲

( وَمَا لَنَا أَلاَّ نَتَوَكَّلَ عَلَى اللّهِ وَقَدْ هَدَانَا سُبُلَنَا وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَى مَا آذَيْتُمُونَا وَعَلَى اللّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُونَ )

اور ہم كيوں نہ اللہ پر بھروسہ كريں جب كہ اسى نے ہميں ہمارے راستوں كى ہدايت دى ہے اور ہم يقينا تمھارى اذيتوں پر صبر كريں گے اور بھر بھروسہ كرنے والے تو اللہ ہى بھروسہ كرتے ہيں _

۱_خداوند متعال كى جانب سے ہدايت پانے كے بعد انبياءے كرامعليه‌السلام خدا پر بھروسہ نہ كرنے كى كسى بھى توجيہ كو جائز نہيں سمجھتے تھے_ومالنا ا لّا نتوكّل على الله وقد هدنا سبلنا

۲_انبياءے كرام، مقام توكل پر فائز تھے_ومالنا ا لّا نتوكّل على الله

۳_تمام انبياءعليه‌السلام اپنے اپ كو خداوند عالم كى خاص ہدايت كا مرہون منت قرار ديتے تھے_وقد هدانا سبلنا

۴_ہدايت الہى سے بہرہ مندى كا تقاضا ہے كہ اس پر توكل كيا جائے_ومالنا ا لّا نتوكّل على الله وقد هدنا سبلنا

جملہ ''وقد ھدنا '' ميں ''واو ''حاليہ ہے_

۵_اسمانى شريعتيں متعدد اورمتنوع تھيں _هدنا سبلنا

ہوسكتاہے كلمہ جمع ''سبل''' كا ''نا '' كى طرف اضافہ انبياءے كرامعليه‌السلام ميں سے ہر ايك كے راستے كى طرف اشارہ ہو اور''راستوں ''سے مراد ''صاحب الميزان'' كے بقول وہ شريعتيں ہيں كہ جو انبياءے كرامعليه‌السلام كو عطا كى گئي تھيں _

۶_انبياءے كرامعليه‌السلام ميں سے ہر نبى خداوند متعال كى جانب مخصوص راستے كا حامل تھا_*وقد هدنا سبلنا

۴۸

احتمال ہے كہ ضمير متكلم كى طرف ''سبل ''كے اضافے سے مراد يہ ہو كہ انبياءے كرامعليه‌السلام ميں سے ہر نبى كواپنے ايك خاص راستے كى ہدايت كى گئي ہو جو خدا نے اس كے لئے معين فرمايا ہے_

۷_كافر قوميں ، انبياءے كرامعليه‌السلام كو اذيت و ازار پہنچاتى تھيں _ولنصبرنّ على ما ء اذيتمون

۸_سابقہ قوموں ميں مبعوث ہونے والے انبياء نے صراحت كے ساتھ كہہ ديا تھا كہ وہ ان كى ہر قسم كى اذيت اورازار كے مقابلے ميں صبر واستقامت اختيار كريں گے_ولنصبرنّ على ما ء اذيتمون

۹_رسالت الہى كى انجام دہى كے لئے صبر اورخدا پرتوكل دوضرورى ہتھيار ہيں _

ومالنا ا لّا نتوكّل على الله ولنصبرنّ على ما ء اذيتمون

۱۰_جو لوگ سہارے اورتكيہ كى تلاش ميں ہيں انھيں فقط خداوند متعال كو ہى اپنا سہارا بنانا اوراسى پر توكل كرنا چاہئے_

وعلى الله فليتوكّل المتوكّلون

۱۱_انبياءے كرامعليه‌السلام اپنى دعوت اورعمل كے ذريعے لوگوں كو خداوند پرتوكل كى تعليم ديتے تھے_

وعلى الله فليتوكّل المتوكّلون_ومالنا ا لّا نتوكّل على الله ...وعلى الله فليتوكّل المتوكّلون

۱۲_انبياءے كرامعليه‌السلام كى نظر ميں فقط خداوند متعال ہى كى ہستى توكل اوربھروسے كے قابل ہے_*

وعلى الله فليتوكّل المتوكّلون

۱۳_خداوند متعال كا ہرلحاظ سے صاحب استقلال اورذاتى طور پركامل ہونااس بات كو مستلزم ہے كہ توكل كيلئے صرف ذات خداوندى ہى سزاوار ہے_ومالنا ا لّا نتوكّل على الله وقد هدنا سبلنا ...وعلى الله فليتوكّل المتوكّلون

۱۴_''سئل ا بو عبدالله عليه‌السلام عن قول الله : ''وعلى الله فليتوكّل المتوكّلون'' قال: الزارعون ;حضرت امام جعفر صادقعليه‌السلام سے خداوند كے قول''وعلى الله فليتوكّل المتوكّلون'' كے بارے ميں پوچھے گئے سوال كے جواب ميں منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا: متوكلين سے مراد كاشت كار ہيں _

اديان :اديان كا متعدد ہونا ۵;اديان كى انواع ۵

____________________

۱)من لايحضرہ الفقيہ ،ج ۳،ص۱۶،ح۱۴،نور الثقلين ،ج۲،ص۵۳۰،ح۳۰،۳۱_

۴۹

الله تعالى :الله تعالى كى بے نيازى ۱۳;الله تعالى كا كمال ۱۳;الله تعالى كى خاص ہدايات۳

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كو اذيت ۷;انبياءعليه‌السلام كا توكل كو اہميت دينا ۱; انبياءعليه‌السلام كى بصيرت ۳;انبياءعليه‌السلام كى تعليمات ۱۱;انبياءعليه‌السلام كى توحيد ۱۲;انبياءعليه‌السلام كا توكل ۲،۱۲،۱۱;انبياءعليه‌السلام كى دعوت ۱۱;انبياءعليه‌السلام كا راستہ ۶;انبياءعليه‌السلام كا صبر ۸;انبياءعليه‌السلام كے فضائل ۲;انبياءعليه‌السلام كى ہدايت ۱،۳

توكل :توكل كى اہميت ۹،۱۰;خدا پر توكل ۱۳;توكل كى دعوت ۱۱;توكل كا پيش خيمہ ۴

دين :تبليغ دين كے ذرائع۹

روايت :۱۴

گذشتہ اقوام :گذشتہ اقوام كى اذيت و ازار ۷،۸

صبر :صبر كى اہميت ۹//كاشتكار:كاشتكاروں كا توكل ۱۴

متوكلين :متوكلين سے مراد ۱۴

ہدايت :ہدايت كے اثرات ۴

آیت ۱۳

( وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُواْ لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّـكُم مِّنْ أَرْضِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا فَأَوْحَى إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظَّالِمِينَ )

اور كافروں نے اپنے رسولوں سے كہا كہ ہم تم كو اپنى سرزمين سے نكال باہر كرديں گے يا تم ہمارے مذہب كى طرف پلٹ آئو گے تو پروردگار نے ان كى طرف وحى كى كہ خبردار گھبرائو نہيں ہم يقينا ظالمين كو تباہ و برباد كرديں گے_

۱_گذشتہ كافر قوميں انبيا ءعليه‌السلام كى جانب سے روشن براہين اور منطقى دلائل ديكھنے كے بعد بھى اپنے موقف پر ڈٹى رہتى تھيں اور انھيں جلاوطنى يا طاقت كے ذريعے كفر (ارتداد) كى جانب لوٹانے كى دھمكى ديتى تھيں _

وما لنا ا لّا نتوكّل___ لنصبرنّ على ماء اذيتمونا___ وقال الذين كفروا لرسلهم لنخرجنّكم من ا رضنا ا و لتعودنّ فى ملّتن

۲_ انبياءعليه‌السلام كے منطقى براہين كا جواب دينے سے عاجز ہونے كى صورت ميں كفار دھمكى اور طاقت كے استعمال كو وسيلہ بناتے تھے_جائتهم رسلهم بالبينّت ___قالوا اناكفرنا___ولنصبرنّ___وعلى الله فليتوكّل المتوكّلون_وقال الذين كفروا لرسلهم لنخرجنّكم من ا رضنا ا و لتعودنّ فى ملّتن

۵۰

۳_كافر قوميں نہ فقط انبياءعليه‌السلام كى تعليمات كو قبول نہيں كرتى تھيں بلكہ خود ان كى ديندارى كو بھى برداشت نہيں كر پاتى تھيں _وقال الذين كفروا لرسلهم لنخرجنّكم من ا رضنا ا و لتعودنّ فى ملّتن

۴_گذشتہ كافر قوميں انبياءعليه‌السلام كے مقابلے ميں اپنے اپ كو طاقتور جانتى اور دعوى كرتى تھيں كہ جس زمين پر وہ اور انبياءعليه‌السلام رہتے ہيں وہ انكى ملكيت ہے_لنخرجنّكم من ا رضن

چونكہ وہ اقوام انبياءعليه‌السلام كو نكالنے كى دھمكى ديتى تھيں ،اس سے قدرت مند ہونے كا احساس ظاہر ہوتا ہے اور انھوں نے ''ارض''(سر زمين )كو اپنى طرف نسبت دى ہے اس سے معلوم ہوتا ہے كہ وہ اس پر مالكيت اور حاكميت كى دعويدار(بھي) تھيں _

۵_كافر قوميں اپنے عقائد اور شريعت كو پيروى كے لائق جانتى تھيں _ا و لتعودنّ فى ملّتن

۶_كافر قوميں انبيا ئے كرامعليه‌السلام كے معاشرے ميں باقى رہنے كى صورت ميں (لوگوں پر ) انكى تعليمات كى تاثير اور انكے پھيلنے سے خوفزدہ تھيں _لنخرجنّكم من ا رضنا ا و لتعودنّ فى ملّتن

۷_كفار كى جانب سے انبياءعليه‌السلام كو دھمكى ديئے جانے كے بعد خداوند تعالى نے انبياءے كرامعليه‌السلام كو وحى كى كہ وہ ظالموں كو ہلاك كر دے گا_قالوا___ لنخرجنّكم ___ فا وحى اليهم ربّهم لنهلكنّ الظلمين

۸_انبياءعليه‌السلام كے ظالم مخالفين كو ہلاك كر كے ان كى حمايت كرنا ،ربوبيت خداوند كا تقاضا ہے_

فا وحى اليهم ربّهم لنهلكنّ الظلمين

۹_انبياءے كرامعليه‌السلام خداوند متعال كى خصوصى عنايت اور تربيت سے بہر ہ مند تھے_فا وحى اليهم ربّهم

۱۰_تعليمات انبياءعليه‌السلام كى مخالفت كرنے والى (تمام)كافر قوميں ،ظالم تھيں _وقال الذين كفروا لرسلهم لنخرجنّكم ___ فا وحى اليهم ___ لنهلكنّ الظلمين

۱۱_تعليمات انبياءعليه‌السلام سے كفر اور ان كے ساتھ جنگ و جدال ،ظلم ہے _

وقال الذين كفروا لرسلهم لنخرجنّكم ___فا وحى اليهم ربّهم لنهلكنّ الظلمين

۵۱

۱۲_ كفار كى طر ف سے اذيت وازار كے مقابلے ميں خداوند متعال پر توكل اورصبر كرنا ،حمايت الہى سے بہرہ مند ہونے كا پيش خيمہ بنتا ہے_وعلى الله فليتوكّل المتوكّلون___ ولنصبرنّ على ماء اذيتمونا___ فا وحى اليهم ربّهم لنهلكنّ الظلمين

۱۳_نافرمان لوگوں كووعظ ونصيحت اور اتمام حجت كے بعد سزا دينى چاہيے_

جائتهم رسلهم بالبينّت ___ وقال الذين كفروا لرسلهم لنخرجنّكم من ا رضنا___ فا وحى اليهم ربّهم لنهلكنّ الظلمين

۱۴ظالموں كى ہلاكت اور تباہى ،سنن الہى ميں سے ہے_لنهلكنّ الظلمين

''لنهلكنّ الظلمين'' كو لام ونون جيسى تاكيدى قيود اور فعل مضارع كہ جو استمرار پر دلالت كرتا ہے ،كے ساتھ لانا ہو سكتا ہے مذكورہ سنت كے بيان كے لئے ہو_

ارتداد:ارتداد كى دھمكى ۱

الله تعالى :الله تعالى كى ربوبيت كے اثرات۸;الله تعالى كى حمايتيں ۷،۸;الله تعالى كى ربوبيت۹;الله تعالى كى حمايتوں كا پيش خيمہ۱۲;الله تعالى كى سنن ۱۴; الله تعالى كا خاص لطف۹

انبياءعليه‌السلام :انبياء كى دھمكى كے اثرات ۷;انبيا ء واضع دلائل ۱; انبياء كو دھمكى ۱;انبياء كے حامى ۸;انبياء كے دشمن۳;انبياء كے دشمنوں كا ظلم ۱۰;انبياء كے ساتھ مقابلہ ۱۱; انبياء كى پرورش كرنے والے ۹; انبياء كو وحى ۷;انبياء كے دشمنوں كى ہلاكت ۷،۸

توكل :توكل كے اثرات ۱۲

جلاوطني:جلاوطنى كى دھمكى ۱

خوف:تعليمات انبيا ءعليه‌السلام سے خوف ۶

دين:دين كے دشمن ۳;دين كے دشمنوں كا ظلم ۱۰

سر زمين :

۵۲

گذشتہ اقوام كى سر زمين كى مالكيت ۴;انبياءعليه‌السلام كى سر زمين كى مالكيت۴

صبر:صبر كے اثرات ۱۲

ظالمين :ظالمين كى حتمى ہلاكت۷;ظالمين كى ہلاكت۸،۱۴

كفار:كفاركے ساتھ ٹمٹنے كا طريقہ۱،۲;كفاركى منہ زوري۲;كفاركى اذيتوں پرصبر ۱۲

كفر:انبياءعليه‌السلام سے كفر۱۱

گزشتہ اقوام :گزشتہ اقوام كا دعوى ۴; گزشتہ اقوام كى فكر۵; گزشتہ اقوام كے عقيدے كى پيروي۵;گزشتہ اقوام كا خوف۶;گزشتہ اقوام كى دھمكياں ۱;گزشتہ اقوام كى دشمنى ۱،۳;گزشتہ اقوام كى قدرت طلبي۴;گزشتہ اقوام كى پريشاني۶

نافرمان لوگ:نافرمان لوگوں پر اتمام حجت ۱۳;نافرمان لوگوں كے سزا كى شرائط۱۳;نافرمان لوگوں كى ہدايت ۱۳

آیت ۱۴

( وَلَنُسْكِنَنَّـكُمُ الأَرْضَ مِن بَعْدِهِمْ ذَلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِي وَخَافَ وَعِيدِ )

اور تمھيں ان كے بعد زمين ميں آباد كرديں گے اور يہ سب ان لوگوں كے لئے جو ہمارے مقام اور مرتبہ سے ڈرتے ہيں اور ہمارے عذاب كا خوف ركھتے ہيں _

۱_كفار كى جانب سے انبياءعليه‌السلام كو نكالے جانے كى دھمكى كے بعد خداوند متعال كا ا نہيں اپنى سر زمين ميں بسانے كا وعدہ دينا_وقال الذين كفروا لرسلهم لنخرجنّكم من ا رضنا فا وحى اليهم ولنسكننّكم الا رض من بعدهم

۲_خداوند متعال ، حق سے برسرپيكارظالمين كى سركشى كے مقابلے ميں حق طلب مظلوموں كے گروہ كا دفاع اور حمايت كرتا ہے_

وقال الذين كفروا لنخرجنّكم من ا رضنا فا وحى اليهم ربّهم لنهلكنّ الظلمين_ولنسكننّكم الا رض من بعدهم

۳_ظالم كفاركى جانب سے انبياء الہى كو ا نكے ابا ئي وطن سے نكالے جانے كى دھمكى كے بعد خدا وند متعال كا ظالم كفار كو موت كى تہديد كرنا _

وقال الذين كفروا لنخرجنّكم من ا رضنا فا وحى اليهم ربّهم لنهلكنّ الظلمين_ولنسكننّكم الا رض من بعدهم

۵۳

۴_كافر اقوام كى جانب سے انبياء الہىعليه‌السلام كى دعوت رد ّ ہو جانے ، ان كى جانب سے انبياءعليه‌السلام كو ازار واذيت دينے اور دھمكى ملنے كے بعد خداو ند متعال كا انبياءعليه‌السلام كو تسلى دينا_ولنصبرنّ على ماء اذيتمونا وقال الذين كفروا لرسلهم لنخرجنّكم من ا رضنا فا وحى اليهم ربّهم لنهلكنّ الظلمين_ولنسكننّكم الا رض من بعدهم

۵_ ظالموں كى ہلاكت كے ذريعے انكے چنگل سے نجات پا كر انكى جگہ حاصل كرنا ،فقط انہى لوگوں كو نصيب ہوتا ہے جوخداوند كے مقام وعيد سے ڈرتے ہوں _لنهلكنّ الظلمين ولنسكننّكم الا رض من بعدهم ذلك لمن خاف مقامى وخاف وعيد

۶_وہى لوگ خداوندعالم كى خصوصى امداد سے بہرہ مند ہو تے ہيں جو اس كے مقام وعيد اور حساب وكتاب سے ڈرتے ہوں _ولنسكننّكم الا رض من بعدهم ذلك لمن خاف مقامى وخاف وعيد

''مقام'' اسم مكان ہے اور اس كے بعد انے والے خوف اور وعيد كے قرينے سے ہوسكتاہے كہ حساب و كتاب كے ليے جو مكان بنايا گيا ہو وہ مراد ہو_

۷_خداوند عالم كى جانب سے حساب و كتاب ليئے جانے اور اس كى وعيد كا خوف ،خداوند متعال كى جانب سے ا يك قابل تشويق اور قدرو منزلت كى حامل چيز ہے_ذلك لمن خاف مقامى وخاف وعيد

۸_امور كى مضبوطى اور استحكام خداوند تعالى كے ہاتھ ميں ہے_ذلك لمن خاف مقامى وخاف وعيد

''مقام '' ہو سكتا ہے مصدر ميمى اور امور كے خداوند عالم كے ساتھ قائم ہو نے كے معنى ميں ہو

۹_ انسانوں كى زندگى اورتاريخى تحولات پر معنوى اور باطنى احوال كااثر انداز ہونا_

لنهلكنّ الظلمين ولنسكننّكم الا رض ...ذلك لمن خاف مقامى وخاف وعيد

''ذلك'' ظالم اقوام كى ہلاكت كے بعد انبياءعليه‌السلام كے ان كى جگہ اباد ہونے كى علت بيان كر رہا ہے چونكہ اس اہم تبديلى اور تحول كے دوران خداوند عالم كے حساب وكتاب اور وعيد سے ڈرنے كا اہم كردار بيان كيا گيا ہے كہ جو ايك معنوى چيز ہے_

۱۰_الہى امداد سے بہرہ مند ہونے كے لئے حتى انبياء

۵۴

كرامعليه‌السلام ميں بھى خاص شرائط اور خصوصيات كا پايا جانا ضرورى ہے_

ولنسكننّكم الا رض من بعدهم ذلك لمن خاف مقامى وخاف وعيد

۱۱_انبياءے كرامعليه‌السلام خداوند متعال كے مقام و منزلت سے ڈرنے كى وجہ سے الہى حمايت سے بہرہ مند ہوئے ہيں _

فا وحى اليهم ربّهم لنهلكنّ الظلمين_ ولنسكننّكم الا رض ...ذلك لمن خاف مقامى وخاف وعيد

۱۲_(وقال النبي صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم من اذى جاره طمعاً فى مسكنه ورثه الله داره وهو قوله: ''وقال الذين كفروا___ فا وحى اليهم ربّهم لنهلكنّ الظلمين_ولنسكننّكم الا رض من بعدهم) (۱) رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا ہے كہ جو بھى اپنے ہمسائے كا گھر ہتھيانے كى لالچ ميں اذيت و ازار پہنچائے تو خداوند عالم اپنا گھر ہمسائے كو دےدے گااور يہى قول خدا ہے :''وقال الذين كفروا فا وحى اليهم ربّهم ...''

۱۳_(عن ابن مسعود قال:لمّا نزلت ...(يا ا يهاالذين امنوا قوا ا نفسكم وا هليكم ناراً وقودها الناس والحجارة)تلا رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم على ا صحابه فخرّ فتى مغشياً عليه ...فبشّره النبي صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بالجنة فقال: ...ذلك لمن خاف مقامى وخاف وعيد (۲) ابن مسعود كہتے ہيں :جب آيت مجيدہ''يا ا يهاالذين امنوا قوا ا نفسكم ''نازل ہوئي تورسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اپنے اصحاب كے سامنے اس ايت كى تلاوت كى تو اس وقت ايك جوان زمين پر گر كر بيہوش ہو گيا _پس رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اسے جنت كى بشارت دى اور فرمايا:'' ذلك لمن خاف مقامى وخاف وعيد''

الله تعالى :الله تعالى كے افعال۸;الله تعالى كا ترغيب دلانا۷ ; الله تعالى كى دھمكياں ۳;الله تعالى كى حمايتيں ۲; الله تعالى كى امداد كے شرائط۱۰;الله تعالى كے وعدے۱

الله تعالى سے ڈرنے والے لوگ:ان كا مقام و مرتبہ۱۳

الہى امداد:الہى امداد جن كے شامل حال ہے۶

____________________

۱)تفسير قمى ،ج۱،ص۳۶۸;نور الثقلين ،ج۲، ص۵۳۰ ، ح۳ ۳_

۲)نور الثقلين ،ج۲،ص۵۳۰،ح۳۵_

۵۵

امور:امور كے استحكام كا سر چشمہ۸

انبياءعليه‌السلام :انبياء كو اذيت۴;انبياء اپنى سر زمين ميں ۱;انبياء اورالہى امداد ،۱۰،۱۱;انبياء كى دھمكي۱،۳;انبياء كے حامي۱۱;انبياء كا خوف خدا كو تسلى ۴;انبياء كے فضائل۱۱;انبياء كو ان كے وطن ميں آباد كرنے كا وعدہ۱;انبياء كو وعدہ۱

تاريخ:تاريخى تحولات ميں موثر عوامل۹

خوف:خوف خدا كے اثرات۵،۶،۱۱;خداكے حساب و كتاب سے خوف كى قدروقيمت۷;خدا كى وعيد سے خوف كى قدروقيمت۷;خدا كے حساب و كتاب سے خوف۶;خدا كى وعيدسے خوف ۵،۶ ;خداكے حساب وكتاب سے خوف كى ترغيب۷ ; خدا كى وعيدسے خوف كى ترغيب۷

روايت:۱۲،۱۳

زندگي:زندگى پر اثر انداز ہونے والے عوامل۹

ظالمين:ظالمين كى نافرماني۲;ظالمين سے نجات۵ ; ظالمين كى ہلاكت۵

كفار:ظالم كفار كى دھمكي۳;كفار كى دھمكياں ۳;كفار كى ہلاكت۳

گذشتہ اقوام:گذشتہ اقوام كى اذيتيں ۴;گذشتہ اقوام كى دھمكياں ۱

مظلوم:مظلوم كے حامي۲

معنويات:معنويات كے اثرات۹

ہمسايہ:ہمسائے كى اذيت كى مذمت۱۲

۵۶

آیت ۱۵

( وَاسْتَفْتَحُواْ وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ )

اور پيغمبروں نے ہم سے فتح كا مطالبہ كيا اور ان سے عناد ركھنے والے سركش افراد ذليل اور رسواہوگئے _

۱_كافر اقوام كى جانب سے دھمكى ملنے كے بعد انبياءعليه‌السلام كا خداوند متعال سے فتح كى دعا اور درخواست كرنا_

وقال الذين كفروا لرسلهم لنخرجنّكم ...و استفتحو ''استفتحوا'' ميں ضمير كا مرجع ہو سكتا ہے ''رسل'' ہو اور ہو سكتا ہے ''رسل'' اور''الذين كفروا ''ہو _مذكورہ بالا مطلب پہلے احتمال كى بناء پر اخذ كيا گيا ہے_

۲_انبياءعليه‌السلام كافر قوموں كے ہدايت پانے سے مايوس ہوكر ان پر لعنت كرتے تھے_قالت لهم رسلهم ...و استفتحو

انبياءے كرامعليه‌السلام روشن دليليں (بينات)پيش كرنے اور كفار سے چند بار گفتگو كرنے ، ان كى جانب سے دھمكى سننے اور خداوندعالم كى جانب سے (كفار كے لئے) تھديد انے كے بعد خداوند تعالى سے فتح كى درخواست كرتے تھے _اس سے معلوم ہوتا ہے كہ وہ اپنى قوم كى ہدايت كے بارے ميں كوئي اميد نہيں ركھتے تھے_

۳_انبياءعليه‌السلام اور انكے مخالف كفار ميں سے ہر ايك ، دوسرے پر فتح مند ہونا چاہتے تھے _و استفتحو

يہ اس بناء پر كہ جب '' استفتحوا'' كى ضمير كا مرجع انبياءعليه‌السلام اور كفار ہر دو ہوں _''وخاب كلّ جبّار عنيد''كا قرينہ بتاتا ہے كہ ان ميں سے ہر ايك دوسرے گروہ پر فتح پانا چاہتا تھا ليكن كفار كو فتح سے محروم ہونا پڑا_

۴_ ايك دوسرے پر غلبہ پانے كے سلسلے ميں كفار اور انبياءعليه‌السلام كا دعا كرنا ،كفار كے لئے نہ فقط نتيجہ بخش ثابت نہ ہوا بلكہ اس كى وجہ سے انہيں دنيوى ہلاكت سے بھى دوچار ہونا پڑا_و استفتحوا وخاب كلّ جبّار عنيد

لغت ميں ''خاب'' كا معنى ''ھلك'' ايا ہے لہذا ''استفتحوا ''كے قرينے سے ہو سكتا ہے ''خيبة'' كا مطلب ہلاكت ہو_

۵_ہر گمراہ جبار انسان دنيوى خسارے سے دوچار ہوتا ہے_وخاب كلّ جبّار عنيد

لغت ميں ''خاب''كا معنى ''خسر'' اور ''عنيد''كا معنى ''نيكى سے عدول كرنے والا'' ہے_

۶_جھوٹ اور غلط طريقے سے شخصيت بنانا ہى خسارہ ہے_خاب كلّ جبّار عنيد

راغب لكھتا ہے :انسان ميں صفت ''جبار'' كا استعمال ايسے شخص كے بارے ميں ہوتا ہے كہ جس ميں كوئي خامى ہو اور وہ غلط دعوى كے ذريعے ايسا مقام ومنزلت حاصل كر لے كہ جس كا وہ اہل نہيں _اور انسان كے بارے ميں يہ صفت فقط مذمت كے لئے استعمال ہوتى ہے_

۵۷

۷_اپنى قوم كے كفار پرغلبے كے بارے ميں انبياءعليه‌السلام كى دعا كا قبول ہونا اور ان كا ہلاك ونابود ہو جانا_

و استفتحوا وخاب كلّ جبّار عنيد

ہو سكتا ہے '' وخاب كلّ جبّار عنيد''كى عبارت انبياءعليه‌السلام كى دعا كے قبول ہونے كو بيان كر رہى ہو_

۸_انبيا ئے كرامعليه‌السلام كى واضح اور روشن دليلوں كے مقابلے ميں ہٹ دھرمى دكھانے اور ان كامقابلہ كرنے والے كفار ،جبار اور گمراہ لوگ تھے_وقال الذين كفروالرسلهم لنخرجنكم ...وخاب كل جبّارعنيد

۹_اپنے اپ كو بنانے سنوارنے اوراپنے باطل عقائداور ثقافت كو بڑا جاننے (عجب)كے ذريعے اپنى شخصيت كى خاميوں كا ازالہ كرنا ناپسنديدہ فعل ہے_

قالوا ان ا نتم الّا بشر مثلنا تريدون ا ن تصدّونا عمّا كان يعبد ء اباو نا ...قال الذين كفروا لرسلهم وخاب كلّ جبّار عنيد

''عيد''كسى شخص كے اپنے پاس موجود چيز كو خوشگوار جاننے (المعجب بما عندہ)كے معنى ميں ہے اورعبارت ميں موجود قرائن كے مطابق ہو سكتا ہے كفار كے عقائد مراد ہوں كيونكہ يہاں افكار و عقائد كى بحث ہو رہى ہے _

۱۰_ استبداد اور من مانى سرى كا نتيجہ شكست ہے_وخاب كلّ جبّار عنيد

۱۱_''عن النبي صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم قال:كلّ جبّار عنيد من ا بى ا ن يقول:لا اله الّا الله '' (۱)

رسول خدا سے منقول ہے كہ اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا: ''جبار عنيد'' سے مرادہر وہ شخص ہے كہ جو ''لا الہ الّا الله '' كہنے كو پسند نہ كرتا ہو_

۱۲_''عن ا بى جعفر عليه‌السلام قال: (العنيد)

____________________

۱) توحيد صدوق ،ص۲۱،ح۹،ب۱،نور الثقلين ،ج۲، ص۵۳۲ ، ح ۳۷_

۵۸

المعرض عن الحق ;(۱) امام باقرعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:''عنيد''سے مراد حق سے منہ موڑنے والا شخص ہے_

استبداد:استبداد كى شكست ۱۰;ستبداد كا انجام۱۰

انبياءعليه‌السلام :انبياءعليه‌السلام كى دعا كى قبوليت ۷;انبياءعليه‌السلام كى روشن دليلوں سے منہ موڑنا ۸;انبياءعليه‌السلام كى فتح ۱،۷;انبياءعليه‌السلام كے تقاضے۳،۴;انبياء كے دشمنوں كے تقاضے ۳; انبياء كے دشمن۸;انبياء كى دعا ۱;انبياء كى لعنت ۲;انبياء كى مايوسى ۲

توحيد:توحيد سے منہ موڑنے والوں كا ظلم ۱۱;توحيد سے منہ موڑنے والوں كى ہٹ دھرمي۱۱

حق:حق سے منہ موڑنے والوں كى ہٹ دھرمي۱۲

خسارہ اٹھانے والے لوگ:۵

روايت:۱۱،۱۲

شخصيت:جھوٹى شخصيت بنانا۶

ظالمين :۸

ظالمين كا دنيوى خسارہ۵

خودپسندي:خودپسندى برا عمل ہے۹

فتح:فتح كى دعا۱،۳

كفار:كفار كى گمراہي۸;كفار كا ظلم ۸;كفار كى ہٹ دھرمي۸

گذشتہ اقوام:گذشتہ اقوام كى دھمكياں ۱;گذشتہ اقوام كے تقاضے۳،۴;گذشتہ اقوام پر لعنت ۲;گذشتہ اقوام كى ہلاكت ۴،۷;گذشتہ اقوام كى ہدايت سے مايوسي۲

منحرف لوگ:۸

منحرف لوگوں كا دنيوى خسارہ۵

____________________

۱) تفسير قمى ،ج۱،ص۳۶۸،نور الثقلين ،ج۲، ص۵۳۲ ، ح۳۸_

۵۹

آیت ۱۶

( مِّن وَرَآئِهِ جَهَنَّمُ وَيُسْقَى مِن مَّاء صَدِيدٍ )

ان كے پيچھے جہنّم ہے اور انھيں پيپ دار پانى پلاياجائے گا_

۱_گمراہ جبارلوگ، دنيوى ہلاكت كے علاوہ اخرت ميں بھى جہنم ميں جائيں گے _

وخاب كلّ جبّار عنيد_من ورائه جهنّم

۲_گمراہ جبار لوگوں كو جہنم ميں گندہ اور بدبودار پانى پلايا جاتاہے_من ورائه جهنّم و يسقى من ماء صديد

''صديد''كا معنى وہ ميل اور گندگى ہے كہ جو گوشت اور جلد كے درميان پيدا ہوتى ہے _يہ كلمہ اہل جہنم كو پلائي جانے والى چيزوں كے لئے استعمال ہوتا ہے

۳_''عن ا بى عبدالله عليه‌السلام فى قوله تعالى :''و يسقى من ماء صديد''و يسقى ممّا يسيل من الدم والقيح من فروج الزوانى فى النار; (۱) امام صادقعليه‌السلام سے خداوند كے كلام ''و يسقى من ماء صديد''كے بارے ميں منقول ہے كہ انہيں جہنم ميں زناكار عورتوں سے جارى ہونے والى گندگى اور خون پلايا جا ئے گا_

۴_''قال ا ميرالمو منين عليه‌السلام : ان ا هل النار لمّا على الزقوم والضريع فى بطونهم كغلى الحميم سا لوا الشراب فا توا بشراب صديد ... ;(۲) امير المؤمنينعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:جب زقوم اور ضريع اہل جہنم كے پيٹ ميں ابلے ہوئے پانى كى طرح جوش كھاتے ہيں تو وہ پينے كے لئے كچھ مانگتے ہيں تو انہيں گندگى اور خون وغيرہ پينے كے لئے ديا جاتا ہے_

اہل جہنم :۱

جہنم :

____________________

۱) مجمع البيان ،ج۶،ص۴۷۴،نور الثقلين ،ج۲، ص۵۳۲ ، ح ۳۹_

۲)تفسير عياشى ،ج۲،ص۲۲۳،ح۷،نور الثقلين ،ج۲، ص۵۳۲، ح ۴۳_

۶۰