تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 201702
ڈاؤنلوڈ: 3224


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 201702 / ڈاؤنلوڈ: 3224
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

اقدار :اقدار معنوى كا بر ترہونا ۲;اقدار معنوى كا جاودانہ ہونا ۱،۲;اقدار معنوى كاملاك۸;

الله تعالى :الله تعالى كى برترين جزائيں ۲;الله تعالى كى جزاو ں كاسبب۷;الله تعالى كى جزاو ں كى جاودانيت ۱،۲;الله تعالى كے فضل كا سبب۱۰;

جزا:جزا كے اسباب ۶;جزاكے مراتب;۴

سختى :سختى كے آثار ۸

سعادت :اخروى سعادت كا سرچشمہ ۱۰;سعادت كے عوامل ۹

صبر:صبر كى اہميّت۸;صبركے آثار ۷،۸،۹

صبر كرنے والے افراد:صبر كرنے والوں پر لطف وكرم ۵;صبركرنے والوں كا پسنديدہ عمل ۳;صبر كرنے والوں كى پاداش۳;صبركرنے والوں كے مقامات۵

عہد :عہد سے وفا كے آثار ۶

عمل :پسنديدہ عمل كى پاداش ۴;پسنديدہ عمل كے مراتب۴;عمل كى قدروقيمت۸;عمل كے آثار۱۰

لطف خدا:لطف خدا كے شامل حال افراد۵

مادى امكانات :مادى امكانات سے اعراض كا سبب ۷;مادى امكانات كى ناپائيداري۱

معنوى مقامات:معنوى مقامات كے اسباب۹،۱۰

۵۸۱

آیت ۹۷

( مَنْ عَمِلَ صَالِحاً مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ )

جو شخص بھى نيك عمل كرے گا وہ مرد ہو يا عورت بشرطيكہ صاحب ايمان ہو ہم اسے پاكيزہ حيات عطا كريں گے اور انھيں ان اعمال سے بہتر جزا ديں گے جو وہ زندگى ميں انجام دے رہے تھے _

۱_خدا كى بارگاہ ميں عمل صالح كى اہميّت، ايمان كے ساتھ مشروط ہے _من عمل صالحاًوهومؤمن

۲_الہى پاداش سے بہرہ مند ہونے اورپاكيزہ وپسنديدہ حيات سے مستفيد ہونے ميں مرد وعورت برابر ہيں _

من عمل صالحاًمن ذكر وانثى وهومؤمن فلنحيينّه حياةًطيّبهً

۳_انسان كا پاكيزہ اور خوشحال زندگى كا حصول، ايسے عمل صالح كا مرہون منت ہے جس كا سرچشمہ ايمان ہو_

من عمل صالحا ًوهومؤمنٌفلنحيينّه حياةًطيبةً

۴_انسان كے ليے كمال اور برترين حيات تك رسائي كے ليے ايمان اور عمل صالح دو اہم سبب ہيں _

من عمل صالحاًوهومؤمن ٌفلنحيينّه حياةطيبةً

''فلنحيينّه حياةطيبةً'' جملہ سے مراد، معنوى زندگى ہے چونكہ يہ واضح سى بات ہے جو لوگ عمل صالح انجام ديتے ہيں ان كے پاس مادى زندگى ہے اور معنوى حيات سے مراد، وجود كا كمال و رشد وبلندى ہے _

۵_انسان كى دنيوى زندگى كى سلامتى اور پسنديدہ ہونے

۵۸۲

ميں ايمان اور عمل مو ثر ہيں _من عمل صالحا ًوهومؤمن فلنحيينّه حياةطيبةً

مذكورہ بالاتفسير اس نكتہ پر موقوف ہے كہ '' حياة طيبةً'' سے مراد، يہى دنيوى زندگى ہو_

۶_حقيقى اور قابل قدر زندگى ايسى زندگى ہے جو ايمان اور عمل صالح كے ساتھ ہو_من عمل وهومؤمنٌفلنحيينّه حياةً طيبةً

مذكورہ تفسير دو نكات پر موقوف ہے (الف)اس بناء پر كہ '' حياةً طيبةً'' سے مراد، دنيوى زندگى ہو (ب)دنيوى زندگى ميں مؤمن اورنيك كردار لوگوں كا زندہ ہونا اس مطلب كى طرف اشارہ ہوكہ زندگى ايمان كے بغير در حقيقت انسان كے ليے شائستہ اور اس كى شان كے خلاف ہے اور حقيقى زندگى ايمان اور عمل صالح ہے_

۷_خداوند عالم نيك كردار مؤمنين كو ان كے بہترين عمل كى بنا ء پر پاداش عطا كرنے والا ہے _

من عمل صالحاً ...وهو مؤمن لنجز ينهّم ا جر هم باحسن ما كانوا يعملون

۸_سعادت اور اخروى پاداش تك رسائي ميں عمل صالح كا اساسى اوربنيادى كردار ہے_

من عمل صالحاً وهو مؤمن ...لنجز ينّهم اجر هم باحسن ما كانوا يعملون

مذكورہ تفسير اس بناء پر ہے كہ آيت كى ابتداء ميں عمل كا موثرہونا، ايمان كے ساتھ مشروط ہے_

(ومن عمل صالحاً ...وهو مؤمن ) در حالانكہ آيت كے آخر ميں اخروى پاداش كو فقط عمل كے ساتھ مربوط قرار ديا گيا ہے اور ايمان كے بارے ميں گفتگو نہيں كى گئي_

۹_''عن النبى صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم فى قوله تعالى ''فلنحيينه حياة طيبةّ'' قال : انّها القنا عة والرضا بما قسم الله (۱)

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے خداوند عالم كے اس قول ''فلنجينّہ حياة طيبة'' كے بارے ميں روايت نقل ہوئي ہے كہ آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمايا : بے شك حيات طيبہ يہ ہے كہ خداوند عالم نے جو چيز تقسيم كى ہے اس پر قانع اور راضى ہوجائيں _

اقدار:اقدار كا ملاك۱،۶

الله تعالي:الله تعالى كى جزائيں ۷; الله تعالى كے افعال۷; الله تعالى كے مقررات پر راضى ہونا ۹

ايمان:ايمان كے آثار ۱،۳،۴،۵

____________________

۱)مجمع البيان ،ج۶،ص۵۹۳،نورالثقلين ،ج۳، ص۸۴ ، ح۲۰۶_

۵۸۳

پاداش:اخروى پاداش كے اسباب ۸; پاداش سے استفادہ ۲; پاداش كے اسباب۷

تكامل:تكامل كے اسباب۴

حيات:حيات طيبہّ سے مراد ۹

زندگي:پاكيزہ زندگى كا سبب۳; زندگى ميں ايمان ۶; زندگى ميں عمل صالح ۶; سلامت زندگى كے اسباب۵; قابل قدر زندگي۶

روايت:۹

سعادت:سعادت كے عوامل۸

عورت:عورت كى پاكيزہ زندگى ۲;مرد و عورت كا مساوى ہونا ۲

عمل صالح:عمل صالح كى قدر وقيمت كے شرائط ۱; عمل صالح كے آثار ۳،۴،۵،۸

قناعت:قناعت كى اہميت ۹

مرد:مرد كى پاكيزہ زندگي۲

معنوى مقامات:معنوى مقامات كے اسباب ۴

آیت ۹۸

( فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ )

لہذا جب آپ قرآن پڑھيں تو شيطان رجيم كے مقابلہ كے لئے اللہ سے پناہ طلب كريں _

۱_ قرآن كى تلاوت كے وقت شيطان كے شر سے خداوند عالم كى پناہ لينا ضرورى ہے_

۵۸۴

فإذا قرا ت القرآن فاستعذ باللّه من الشيطان الرجيم

۲_ شيطان كے شر سے محفوظ رہنے ميں استعاذہ اور خدا كى پناہ موثر ہے_فاستعذ با للّه من الشيطان الرجيم

۳_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نزول وحى كے ابتدائي مراحل ميں قرآن ،اسلام كى آسمانى كتاب كے ناموں سے متعارف تھا_

فإذا قرآت القرآن

۴_ تلاوت قرآن كے وقت انسان، شيطان كے حملہ و غضب كے خطرہ سے دوچار ہوتا ہے _فإذا قرا ت القرآن فاستعذ

۵_ شيطان، قرآن كى تلاوت اور انسان كا اس كى تعليمات سے آگاہ ہونے كے مخالف ہے_

فإذا قرا ت القرآن فاستعذ باالله من الشيطان الرجيم

شيطان كے شر سے انسان كى خداوند عالم كى پناہ لينا اس چيز كو بيان كررہا ہے كہ شيطان تلاوت قرآن اور اس سے آشنائي سے خوش نہيں ہے قابل ذكر ہے كہ بعد والى آيت جو كہ شيطان كے تسلط اور مؤمنين كے اس تسلط سے محفوظ رہنے كے بارے ميں ہے اس مطلب پر موّيد ہے_

۶_ شيطان ، بارگاہ الہى سے دھتكار ا ہوا ہے_من الشيطان الرجيم

۷_ بارگاہ الہيّہ سے شيطان كا دھتكار ا جانا اس بات كا سبب ہے كہ وہ انسان كے ليے شر پيدا كرتا ہے اور اس كے شر سے خدا كى پناہ لينے كے ضرورى ہونے كا فلسفہ بھى يہى ہے _فاستعذ باللّه من الشيطان الرجيم

۸_ شيطان كى ''رجيم'' كے ساتھ توصيف ، ممكن ہے علّت كو بيان كرنے كى طرف اشارہ اور پناہ لينے كے لزوم كا فلسفہ ہو_

۹_ تلاوت قرآن، عمل صالح اور خاص اہميت كى حامل ہے_من عمل صالحاً ...فاذا قرا ت القرآن فاستعذ

مذكورہ تفسير ما قبل آيت جو عمومى صورت ميں عمل صالح كے بارے ميں تھى اور مذكورہ آيت كہ جو ايك باعظمت عمل (تلاوت قرآن) كے بارے ميں ہے كے با ہمى ربط كى بناء پر ہے_

۱۰_انسان ہر نيك عمل ميں شيطان كے حملہ و وسوسہ سے دوچار اورخداوند عالم كى پناہ لينے كا محتاج ہے _

من عمل صالحاً ...فاذا قرا ت القرآن فاستعذبالله من الشيطن الرجيم

مذكورہ مطلب اس احتمال كى بناء پر ہے كہ تلاوت قرآن عمل صالح كے ايك نمونہ كے عنوان سے

۵۸۵

ذكر ہو كہ ما قبل آيت ميں اس كے بارے ميں گفتگو ہوئي تھى _

۱۱_ تمام انسان حتى كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بھى شيطان كے شرسے خدا كى پناہ لينے كے محتاج ہيں _

فاذا قرا ت القرآن فاستعذ بالله من الشيطان الرجيم

۱۲_''عن ابى جعفر عليه‌السلام قال: فاذا قرا ت بسم الله الرحمن الرحيم فلا تبالى الا تستعيذ ...امام باقرعليه‌السلام سے روايت نقل ہوئي ہے كہ آپ نے فرمايا : جس وقت بھى تم''بسم الله الرحمن الرحيم'' كى تلاوت كرو تو ضرور استعاذہ''اعوذ بسم الله من الشيطان الرجيم '' بھى كہو_

۱۳_عن سماعة عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قول الله : ''واذا قرا ت القرآن فاستعذبالله من الشيطن الرجيم ''قلت كيف اقول قال: تقول : استعيذ بالله السميع العليم من الشيطن الرجيم و قال :انّ الرجيم ا خبث الشيّاطين (۱) سماعة كہتے ہيں كہ ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے خداوند عالم كے اس قول''واذا قرا ت القرآن فاستعذ بالله من الشيطان الرجيم'' كے بارے ميں سوال كيا كہ ہم كس طرح پڑھيں توحضرت نے فرمايا كہ اس طرح كہو ''استعيذ باالله السميع العليم من الشيطان الرجيم'' ''رجيم'' خبيث ترين شيطان ہے _

۱۴_''عن على بن محمد العسكرى عليه‌السلام يقول : معنى الرجيم انه مرجوم باللعن مطرود من مواضع الخير لا يذكره مؤمن الا لعنه و ان فى علم الله السابق انه إذا خَرَجَ القائم عليه‌السلام لا يبغى مؤمن فى زمانه الا رجمه بالحجاره كما كان قبل ذلك مرجوماً باللعن (۲) امام ہاديعليه‌السلام سے ''رجيم'' كے بارے ميں روايت نقل ہوئي ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا كہ اس ''شيطان'' كو لعنت كے ساتھ رجم اور خير كے دروازے نكالاا اور دھتكارا گياہے مؤمن جب بھى اس كو ياد كرتا ہے تو اس پر لعنت بھيجتا ہے چونكہ علم الہى ميں يہ واضح تھا كہ جب حضرت قائم آل محمدعليه‌السلام خروج فرمائيں گے تو اس وقت ہر مؤمن شيطان كو پتھر كے ساتھ رجم كرے گا جيسا كہ وہ اس سے پہلے لعنت كے ذريعہ رجم ہوا تھا _

استعاذہ:

____________________

۱) عياشى ، ج ۲، ص۲۷۰ ، ح۶۷، نورالثقلين ، ج۳، ص ۸۵ ، ح۲۲۵ _

۲) معانى الاخبار ، ص۱۳۹، ح۱، نورالثقلين ، ح۳ ، ص۸۵ ، ح۲۲۷_

۵۸۶

استعاذہ كى كيفيت ۱۲;الله تعالى كى پناہ ميں جانا ۱،۹،۱۰،۱۱; الله تعالى كى پناہ ميں جانے كا فلسفہ ۷;الله تعالى كى پناہ ميں جانے كى اہميت ۱۰; الله تعالى كى پنا ہ ميں جانے كے آثار ۲; تلاوت قرآن مجيد ميں استعاذہ ۱،۱۲; شيطان سے استعاذہ ۱، ۱۰ ، ۱۱ ،۱۲; شيطان سے استعاذہ كا فلسفہ ۷

انسان:انسان كى معنوى ضروريات ۹،۱۰

بسم الله :بسم الله كے آثار ۱۱

حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى معنوى ضروريات ۱۰

خدا كے دھتكارے ہوئے :۶،۱۳

روايت:۱۱،۱۲،۱۳

شيطان:شيطان پر لعنت ۱۳; شيطان سے محفوظ رہنے كا زمينہ ۲; شيطان كا دھتكار اجانا ۶،۱۳;شيطان كى دشمنى ۴،۵; شيطان كى شرارت كے اسباب۷; شيطان كے دھتكار ے جانے كے آثار ۷; شيطان كے غضب شدہ ۴; شيطان كے وسوسہ ڈالنے كازمينہ ۹

عمل صالح:عمل صالح كے آثار ۹

قرآن:قرآن كى تلاوت كى اہميت ۸; قرآن كى تلاوت كے آداب ۱; قرآن كى تلاوت ميں استعاذہ ۱،۱۲; قرآن كے اسماء گرامى ; قرآن كے دشمن ۵; قرآن كے قاريوں كے دشمن ۴،۵

آیت ۹۹

( إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ )

شيطان ہرگز ان لوگوں پر غلبہ نہيں پاسكتا جو صاحبان ايمان ہيں اور جن كا اللہ پر توكل اور اعتماد ہے _

۱_ خدا پر توكل كرنےوالے مؤمنين پر شيطان ہر قسم كے تسلط سے عاجز ہے_

۵۸۷

الشيطان الرجيم انه ليس له سلطان على الذين امنوا و على ربهم يتوكلّون

لفظ ''سلطان'' چونكہ ''تنوين'' كے ساتھ اورحرف نفى كے بعد آيا ہے لہذا مطلق نفى پر دلالت كر رہا ہے _

۲_ خدا پرتوكل كے ساتھ ايمان ، انسان پر شيطان كے ہر قسم كے تسلّط كے ليے ركاوٹ ہے _

انه ليس له سلطان على الذين ء امنوا و على ربّهم يتوكّلون

۳_ فقط ، خداوند عالم پرتوكل كرنے والے مؤمنين ،شيطان كے تسلط سے امان ميں ہيں _

انه ليس له سلطان على الذين ء امنوا وعلى ربّهم يتوكلّون

مذكورہ تفسير اس بات كوملحوظ خاطر ركھتے ہوئے ہے كہ آيت تمام انسانوں كى نسبت شيطان كے كردار كو بيان كرنے كے مقام پر ہے اور متوكلّ مؤمنين كو جملہ وصفيہ كى صورت ميں استثنا ،كرنا حصر پر دليل ہے_قابل ذكر ہے كہ بعد والى آيت''انمّا سلطانه على الذين يتولونه ...'' اسى مطلب پر مويد ہے_

۴_ خداوند عالم كى پناہ طلب كرنا، اس پر ايك قسم كا توكل كرنا اور شيطان كے تسلط سے ركاوٹ ہے_

فاستعذ بالله من الشيطن الرجيم _ انه ليس له سلطان على الذين ء امنوا و على ربّهم يتوكّلون

مذكورہ تفسير كا جملہ''انّه ليس له سلطان على الذين ...يتوكلون'' ''فاستعذ بالله '' كے ليے علت ہے سے استفادہ ہوتا ہے_

۵_ خداوند عالم پر توكل اور بھروسہ كرنے سے غافل مؤمنين، شيطانى تسلّط سے دوچار ہونے كے خطرے ميں ہيں _

انّه ليس له سلطان على الذين و امنوا وعلى ربّهم يتوكّلون

شيطان كے تسلط سے محفوظ رہنے كى بنياد دو اصول پر ہے (۱) ايمان(۲) پرودگار عالم پر توكّل اس بناء پر اگر ايمان ہو ليكن توكّل نہ ہو تو مكمل طور پر تحفظ حاصل نہيں ہوگا_

۶_ انسان ، شيطانى وسوسوں اور ساز شوں كے مقابل ميں خود مختار اور اس كى مخالفت پر قادر ہے _

انّه ليس له سلطان على الذين ء امنوا وعلى ربّهم يتوكّلون

۷_ خداوند عالم كى ربوبيت كا تقاضا ہے كہ اس كى ذات پر توكل كيا جائے _وعلى ربّهم يتوكلون

۸_''ابو بصير عن ابى عبدالله عليه‌السلام قال : قلت له: ''فاذا قرا ت القرآن فاستعذ بالله من الشيطان الرجيم انه ليس له سلطان على الذين امنوا وعلى ربّهم يتوكلون؟ فقال :

۵۸۸

يا ا با محمد يسلطّ والله من المؤمن على بدنه ولا يسلط على دينه (۱)

حضرت ابوبصير كہتے ہيں كہ ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے خداوند عالم كے اس قول''فاذا قرا ت القرآن فاستعذ باالله من الشيطان الرجيم انّه ليس له سلطان على الذين آمنوا و على ربّهم يتوكلون '' كے بارے ميں سوال كيا تو آپعليه‌السلام فرمايا كہ اے ابو محمد خدا كى قسم شيطان، مؤمن كے بدن پر مسلّط ہوگا ليكن اس كے دين پر مسلّط نہيں ہوگا

استعاذہ:الله تعالى كى پناہ ميں جانے كے آثار ۴

الله تعالي:الله تعالى كى ربوبيت كے آثار ۷

انسان:انسان كا اختيار ۶; انسان كى قدرت ۶

ايمان:ايمان كے آثار ۲

توكل:توكل كا زمينہ ۷; توكل كے آثار ۲; توكل كے موارد۴

روايت:۸

شيطان:شيطان سے محفوظ رہنا ۱،۳،۸; شيطان كا عجز ۱; شيطان كى سازش كو دفع كرنے كا ممكن ہونا ۶; شيطان كے تسلّط كا زمينہ ۵; شيطان كے تسلط كى حدود ۱،۳،۸; شيطان كے تسّلط كے موانع ۲،۳; شيطانى وسوسوں كو دفع كرنے كا ممكن ہونا ۶

مؤمنين:غير متوكل مؤمنين ۵; مؤمنين كا محفوظ ہونا ۱،۳،۸

متوكلين:متوكلين كا محفوظ ہونا ۱،۳

۵۸۹

آیت ۱۰۰

( إِنَّمَا سُلْطَانُهُ عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَالَّذِينَ هُم بِهِ مُشْرِكُونَ )

اس كا غلبہ صرف ان لوگوں پر ہوتا ہے جو اسے سرپرست بناتے ہيں اور اللہ كے بارے ميں شرك كرنے والے ہيں _

۱_ شيطان كا تسلّط اور حكمرانى فقط دوگروہوں ، اس كى اطاعت كرنے والوں اور مشركين پر ہے_

انّما سلطانه على الذين يتولّونه والذين هم به مشركون

۲_ انسان ، شيطانى وسوسوں اورسازشوں كے مقابلہ ميں خودمختار اوراس كى مخالفت پر قادر ہے _

انّما سلطانه على الذين يتولّونه

۳_ خودانسان كا كردار و عمل شيطان كے تسلط كازمينہ فراہم كرتاہے _انّما سلطانه على الذين يتولّونه

۴_ فقط مؤمنين اورخداوند عالم پرتوكل كرنے والے شيطانى تسلط سے آزاد ہيں _

ليس له سلطان على الذين ...انما سلطانه على الذين يتولّونه والذين هم به مشركون

۵_ شيطان كى سرپرستى كو قبول اوراس كى اطاعت كرنا ، خداوند عالم كے ساتھ شرك ہے _

الذين يتولّونه ...هم به مشركون

مذكورہ مطلب اس نكتہ پر موقوف ہے كہ ''بہ'' ميں ''با'' سببيت كے ليے ہو اور اس كى ضمير ( قبول كرنے ) جو (يتولونہ) (اس كے حكم كى اطاعت كرتے ہيں ) كے معنى ميں مضمر ہے لوٹ رہى ہو_

۶_ شرك، انسان پر شيطانى تسلط اور حكمرانى كازمينہ فراہم كرتا ہے_انمّا سلطانه على ...الذين هم به مشركون

۵۹۰

مذكورہ تفسير اس بناء پر ہے كہ''بہ'' كى ضمير لفظ ''الله '' كى طرف لوٹے اس صورت ميں آيت كا معنى يہ ہو گا ، اور شيطان كا تسلط بھى ان افراد پر ہوگا جو خدا كے ساتھ شريك قرار ديتے ہيں _

۷_ شيطان ، خداوند عالم كے ساتھ شريك قرار دينے كااصلى سبب ہے _والذين هم به مشركون

مذكورہ تفسيراس احتمال كى بناء پر كہ''بہ'' كى ضمير شيطان كى طرف لوٹے اور ''با'' سببيت پر دلالت كررہى ہو_

۸_ابى بصير عن ابى عبدالله عليه‌السلام قال: قلت له ...قوله تعالى :''انّما سلطان على الذين يتوكّلون والذين هم به مشركون'' قال : الذين هم بالله مشركون يسلط على ا بدانهم و على ا ديانهم'' (۱)

ابوبصير كہتے ہيں كہ امام صادقعليه‌السلام سے الله تعالى كے اس قول:''انمّا سلطانه على الذين يتولونه والذين هم به مشركون'' كے بارے ميں سوال كيا تو حضرتعليه‌السلام نے فرمايا: وہ لوگ جنھوں نے خدا كے ساتھ شريك قرار ديا ( شيطان) ان كے بدن اوردين پر مسلطّ ہو جائے گا''

انسان:انسان كا اختيار ۲; انسان كى قدرت ۲

روايت :۸

شرك:شرك كے آثار ۶; شرك كے اسباب ۷; شرك كے موارد۵

شيطان:شيطان سے محفوظ ہونا ۴; شيطان كا كردار ۷; شيطان كى پيروى ۵; شيطان كى سازش كو دفع كرنے كا ممكن ہونا ۲; شيطان كى ولايت كو قبو ل كرنا ۵; شيطان كے پيروكار ۱،۸; شيطان كے تسلّط كا زمينہ ۳،۶; شيطان كے تسلّط كى حدود ۱،۸; شيطانى وسوسوں كو دفع كرنے كا ممكن ہونا ۲

عمل:عمل كے آثار ۳

مؤمنين:مؤمنين كا محفوظ ہونا ۴

متوكلين:متوكلين كا محفوظ ہونا ۴

مشركين:مشركين پر شيطان كا تسلّط ۱،۸

____________________

۱) كافى ، ج۸ ،ص۲۸۸، ح۴۳۳، نورالثقلين ، ج۳ ، ص۸۶، ح ۲۲۴_

۵۹۱

آیت ۱۰۱

( وَإِذَا بَدَّلْنَا آيَةً مَّكَانَ آيَةٍ وَاللّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُواْ إِنَّمَا أَنتَ مُفْتَرٍ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ )

اور ہم جب ايك آيت كى جگہ پر دوسرى آيت تبديل كرتے ہيں تو اگر چہ خدا خوب جانتا ہے كہ وہ كيا نازل كر رہا ہے ليكن يہ لوگ يہى كہتے ہيں كہ محمد تم افترا كرنے والے ہو حالانكہ ان كى اكثريت كچھ نہيں جانتى ہے _

۱_قرآن مجيد كى بعض آيات كا نسخ اور ايك پيغام كو دوسرے پيغام ميں تبديل كرنے كى وجہ سے مشركين كا پيغمبر اكرم پر جھوٹ كى تہمت لگانا _واذا بدّلنا اية مكان اية قالوا انّما انت مفتر

۲_نسخ اور بعض الہى پيغامات كى تبديلى ، مشركين كے ليے پيغمبر اكرم كے ساتھ جدال اور انہيں جھوٹ سے متہم كرنے كے ليے سہارا تھا_واذا بدّلنا اية مكان آية قالوا انّما انت مفتر

۳_قرآن مجيد ميں نسخ اور بعض الہى پيغامات كى تبديلى كا خود قران مجيد كے ذريعہ موجودہونا _واذا بدّلنا ا ية مكان آية

۴_قرآنى آيات ،تدريجى اور مرور زمان كے ساتھ نازل ہوئي ہيں _واذا بدّلنا ا ية مكان آية

قرآنى پيغامات ميں تبديلى يا آيات كا نسخ ان كے تدريجى نزول كا لازمہ ہے_

۵_ قرآنى آيات كا تدريجى نزول اور بعض ميں مرورزمان كے ساتھ مضمون كے اعتبار سے تبديلى كا سر چشمہ علم الہى ہے _

و اذابدّلنا ا ية مكان آية والله اعلم بماينزل

۵۹۲

۶_نسخ وقرآنى پيغامات اور آيات كى تبديلى حكمت اور عالمانہ دليل كى بناء پر ہے _

واذا بدّلنا ء اية مكان آية والله اعلم بما ينزّل

۷_اكثر منكرين اور قرآن وپيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى رسالت كى تكذيب كرنے والے،نسخ كى حقيقت اور اس كى حكمت سے جاہل ہيں _واذابدّلنا ء اية اكثرهم لا يعلمون

۸_مشركين اور پيغمبر اكرم كى تكذيب كرنے والوں ميں بعض آگاہ وخود غرض افراد كا موجود ہونا _بل اكثرهم لا يعلمون

۹_كفر وشرك اور پيغمبر اكرم كى تكذيب كى طرف ميلان كا اصلى سبب جہالت اور نادانى ہے _

قالوا انّما انت مفتر بل اكثرهم لا يعلمون

صدر اسلام كى تاريخ :۲،۸

الله تعالى :الله تعالى كا علم ۵

جہالت :جہالت كے آثار ۹

شرك:شرك كا سرچشمہ۹

قرآن:قرآن مجيد كا تدريجى نزول ۴،۵; قرآن مجيد كو جھٹلانے والوں كى جہالت ۷; قرآن مجيد ميں نسخ ۱،۳،۵; قرآن مجيد ميں نسخ كا فلسفہ ۶،۷; قرآن مجيد ميں نسخ كى حقيقت ۷; قرآن مجيد ميں نسخ كے آثار ۲

كفر:كفر كا سرچشمہ ۹

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر كذب كى تہمت ۱،۲; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو جھٹلانے والوں كى جہالت ۷; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو جھٹلانے والوں كى لجاجت ۸; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى تكذيب كا سرچشمہ ۹; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ساتھ مبارزہ ۲

مشركين:لجوج مشركين ۸; مشركين كى بہانہ جوئي ۲; مشركين كى تہمتيں ۱،۲; مشركين كے علماء كى دشمني۸

۵۹۳

آیت ۱۰۲

( قُلْ نَزَّلَهُ رُوحُ الْقُدُسِ مِن رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِينَ آمَنُواْ وَهُدًى وَبُشْرَى لِلْمُسْلِمِينَ )

تو آپ كہہ ديجئے كہ اس قرآن كو روح القدس جبريل نے تمھارے پروردگار كى طرف سے حق كے ساتھ نازل كيا ہے تا كہ صاحبان ايمان كو ثبات و استقلال عطا كرے اور يہ اطاعت گذاروں كے لئے ايك ہدايت اور بشارت ہے _

۱_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا وظيفہ ہے كہ وہ وحى كى حقيقت كو واضح كرتے ہوئے مشركين كے ان اعتراضات كا جواب ديں جو قرآن كے خود ساختہ ہونے پر مبتنى ہيں _انّما انت مفتر قل نز ّله روح القدس من ربّك

۲_ ناسخ اور منسوخ تمام آيات ، پرودرگار كى طرف سے نازل ہوئي ہيں _قل نزّله روح الله القدس من ربّك

۳ _ روح القدس ( جبرائيل ) ابلاغ وحى كا واسطہ اور پرودرگار كى طرف سے منزّہ مخلوق ہے_

قل نزّله روح القدس من ربّك

اس بات كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوئے كہ ''قدس'' كا معنى طہارت اور پاكيزگى ہے حضرت جبرائيل كا روح القدس سے ملقب ہوناممكن ہے ان كے آيات الہى ميں دخل و تصرف سے منزّہ ہونے كو بيان كرنے كے ليے ہو_

۴_قرآن ، ايك بلند و بالا حقيقت كا حامل ہے_قالوا انّما انت مفتر ...قل نز ّله روح القدس من ربّك

''نزّل'' كہ جس كا معنى او پر سے نيچے كى جانب نازل ہونا ہے كى تعبير حضرت جبرئيل كے توسط سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پرقرآن كو القاء كرنے كے سلسلہ ميں ممكن ہے مذكورہ نكتہ سے حكايت ہو_

۶_ قرآن مجيد ، مجسمہ حق اور باطل و بيہودہ كلام سے منزّہ كتاب ہے_قل نزّله روح القدس من ربّك بالحق

۷_قرآن مجيد كا تدريجى نزول اور اس كا ناسخ و منسوخ ہونا ،ايك برحق اور درست امر ہے_

واذا بدلّنا ء آيه مكان ايه ...قل نز ّله روح القدس من ربّك بالحقّ

۵۹۴

۸_ قرآن اور اس كى آيات كا تدريجى نزول ، مؤمنين كے ايمان كو محكم اور پختہ كرنے كا سرچشمہ ہے _

نز ّله ...ليثبّت الذين ء امنو

۹_قرآن اور اس كى آيات مسلمانوں كے ليے ہدايت اور بشارت كى حامل ہيں _وهدى ً وبشرى للمسلمين

۱۰_ نسخ اور الہى پيغامات ميں تبديلى نيز قرآنى آيات سے تدريجى نزول كا مقصد ، مؤمنين كے ايمان كو پختہ اور مسلمانوں كو ہدايت اور بشارت دينا ہے _واذا ابدلنّا اية مكان ء اية ...قل نزّله ليثبّت الذين ء امنوا وهدى و بشرى للمسلمين

۱۱_ہدايت اور قرآنى بشارت سے بہرہ مند ہونے كى شرط يہ ہے كہ انسان حق كے مقابلہ ميں تسليم كى فكر ركھتا ہو_

وهديً بشرى للمسلمين

۱۲_ مؤمنين ،حق كے مقابلہ ميں روح فرمانبردارى سے بہرہ مند ہيں _ليثبّت الذين ء امنوا وهديً و بشرى للمسلمين

مذكورہ تفسير اس نكتہ پر موقوف ہے كہ''للمسليمن'' ''الذين ء امنوا'' كے ليے دوسرى صفت ہو نہ كہ لوگوں كے دوسرے گروہ كو بيان كرنے والاہو_

۱۳_ قرآن سے لوگوں كا بہر ہ مند ہونا ، متفاوت اور مختلف مراتب كا حامل ہے _

قل نز ّله روح القدس من ربّك بالحق ليثبّت الذين ء امنوا و هديً وبشرى للمسلمين

يہ جو قرآن مجيد نے اپنے مقصد كو مؤمنين كى ثابت قدمى پيدا كرنے والا اور مسلمانوں كے ليے بشارت اور ہدايت قرار ديا ہے اور يہ دونوں گروہ متفاوت ہيں اس سے يہ استفادہ ہوتا ہے كہ قرآن سے بہرہ مند ہونے كے لحاظ سے لوگ يكساں نہيں ہيں _

۱۴_''عن ابى جعفر عليه‌السلام فى قوله ''روح القدس ''قال هو جبرئيل ، والقدس الطاهر ...'' (۱)

____________________

۱)بحار الانوار ج۹ ص ۲۲۱ ح ۱۰۶ نورالثقلين ج۳ ص ۸۶ ح ۲۲۷_

۵۹۵

امام باقرعليه‌السلام سے خدا كے كلام ميں ''روح القدس'' كے بار ے ميں روايت نقل ہوئي ہے آپ نے فرمايا : وہ جبريلعليه‌السلام ہے اور قدس كا معنى پاك و پاكيزہ ہے_

۱۵_''عن ابى عبدالله عليه‌السلام قال : ان الله تبارك و تعالى خلق روح القدس فلم يخلق خلقاً ا قرب الى الله منها وليست با كرم خلقه عليه فاذا ا راد ا مراً فا لقاه اليها فا لقاه الى النجوم فجرت به (۱)

امام صادقعليه‌السلام سے روايت نقل ہوئي ہے كہ آپ نے فرمايا كہ خداوند تبارك و تعالى نے ''روح القدس'' كو خلق كيا ہے اور كسى مخلوق كو خلق نہيں كيا كہ جو اس كى نسبت خدا كے زيادہ نزديك ہو ليكن وہ خدا كے نزديك تمام مخلوقات ميں معززّ نہيں ہے پس جب بھى خداوند تعالى الہى امر كا ارادہ كرتا ہے تو روح القدس كو اس كا القاء كرتا ہے اور پھرستاروں كو اور اس طرح وہ امر ستاروں كے ذريعہ انجام پاتا ہے_

انسان:انسانوں كى فہم كا متفاوت ہونا ۱۳

جبرئيل:جبرئيل كا تقدس ۵; جبرئيل كا كردار ۳،۱۵; جبرئيل كا منزّہ ہونا ۴;جبرئيل كى امانت داري۴;جبرئيل كے فضائل ۱۵

حق:حق كو تسليم كرنے كے آثار ۱۱

روايت:۱۴، ۱۵

روح القدس :روح القدس سے مراد ۱۴

قرآن مجيد:قرآن مجيد سے استفادہ كے مراتب ۱۳; قرآن مجيد كا كردار ۸; قرآن مجيد كا منزّہ ہونا ۶; قرآن مجيد كا وحى ہونا ۲; قرآن مجيد كو جھٹلانے والوں كو جواب ۱; قرآن مجيد كى بشارتوں سے استفادہ ۱۱; قرآن مجيد كى بشارتيں ۹; قرآن مجيد كى حقانيت ۶; قرآن مجيد كى حقيقت ۵; قرآن مجيد كى فضيلت ۵; قرآن مجيد كى منسوخ آيات ۲; قرآن مجيد كى مسنوخ آيات كى حقانيت ۷; قرآن مجيد كى ناسخ آيات ۲; قرآن مجيد كى ناسخ آيات كى حقانيت ۷; قرآن مجيد كى ہدايت كرنا ۹; قرآن مجيد كے تدريجى نزول كا فلسفہ ۱۰; قرآن مجيد كے تدريجى نزول كى حقانيت ۷; قرآن مجيد كے تدريجى نزول كے آثار ۸; قرآن مجيد ميں نسخ ۲; قرآن مجيد ميں نسخ كا فلسفہ ۱۰; نزول قرآن ۳

مؤمنين:مؤمنين كا حق قبول كرنا ۱۲; مؤمنين كا سرتسليم خم كرنا ۱۲; مؤمنين كے ايمان كى تثبيت ۱۰

____________________

۱) تفسير عياشى ، ج۲، ص۲۷۰ ، ح۷۰، نورالثقلين،ج۳، ص ۸۷، ح ۲۲۸_

۵۹۶

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۱

مسلمان:مسلمانوں كو بشارت ۹،۱۰; مسلمانوں كو ہدايت ۹، ۱۰

مشركين:مشركين كى تہمتوں كا جواب ۱

ملائكہ:ملائكہ اور وحى ۳

وحي:وحى كو بيان كرنا ۱

ہدايت:ہدايت كى شرائط ۱۱

آیت ۱۰۳

( وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ بَشَرٌ لِّسَانُ الَّذِي يُلْحِدُونَ إِلَيْهِ أَعْجَمِيٌّ وَهَـذَا لِسَانٌ عَرَبِيٌّ مُّبِينٌ )

اور ہم خوب جانتے ہيں كہ يہ مشركين يہ كہتے ہيں كہ انھيں كوئي انسان اس قرآن كى تعليم دے رہا ہے_ حالانكہ جس كى طرف يہ نسبت ديتے ہيں وہ عجمى ہے اور يہ زبان عربى واضح و فصيح ہے _

۱_ خداوند عالم كا پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى حقانيت و قرآن كے خلاف كفار اور مشركين كى مخفيانہ سازشوں سے پردہ چاك كرنا اور ان كے بارے ميں خبر دينا_ولقد نعلم انهّم يقولون انما يعلّمه بشر

۲_ كفار اور مشركين لوگوں ميں قرآن كا اس عنوان سے تعارف كرتے تھے كہ يہ ايك عجمى انسان كى پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو سكھائي گئي تعليمات ہيں _ولقد نعلم انهم يقولون انما يعلّمه بشر ...ا عجمي

خداوند عالم كے اس جواب ميں كہ جس ميں اس نے فرمايا :''لسان الذى يلحدون اليہ اعجمى ...'' سے قرآن كے عجمى سمجھنے كا استفادہ ہوتا ہے_

۵۹۷

۳_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر كفار و مشركين كى ايك تہمت يہ تھى كہ يہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو بشر كا سكھا يا ہوا كلام ہے _

ولقد نعلم انهم يقولون انما يعلّمه بشر

۴_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے قرآن نامى كتاب پيش كرنے ميں كسى انسان كى مدد نہيں لى ہے_

نز ّله روح القدس من ربّك ...ولقد نعلم انهم يقولون انما يعلّمه بشر

پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين نے ضمناً يہ اعتراف كيا كہ كوئي عرب ، قرآن جيسے مطالب لانے كى قدرت نہيں ركھتا ہے _

ولقد نعلم انهم يقولون انما يعلّمه بشر لسان الذى يلحدون اليه اعجمي

اس بات كو مد نظر ركھتے ہوئے كہ مشركين ، قرآن كو عجمى افراد كى تعليمات قرار ديتے تھے اور كہتے تھے كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے ان مطالب كو ان سے حاصل كياہے سے واضح ہوتا ہے كہ وہ قرآنى مطالب كو اپنى طاقت سے بالاتر سمجھتے تھے_

۶_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين كى كوشش رہى ہے كہ وہ قرآن مجيد كو غير الہى جلوہ ديں _يقولون انما يعلّمه بشر

۷_ قرآن مجيد ، فصيح و واضح عربى زبان كے قالب ميں نازل ہوا ہے_

لسان الذى يلحدون اليه اعجمى وهذا لسان عربى مبين

۸_ عربى زبان كے قالب ميں فصيح ور وشن قرآن كا بيان اس بات پر واضح ترين دليل ہے كہ يہ عجمى شخص (غير عرب) كے توسط سے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل نہيں ہوا ہے_لسان الذى يلحدون اليه اعجمى و هذا لسان عربى مبين

۹_قرآن مجيد كى اعلى ترين فصاحت اور اس كا واضح بيان كو تمام افراد حتى كہ كفار اور مشركين بھى قبول كرتے ہيں _

وهذا لسان عربى مبين

كفار كے دعوى كو رد كرنے كے ليے خداوند عالم كا استدلال اس بات پر مبتنى ہے كہ قرآن مجيد كى فصاحت كو تمام لوگ قبول كريں _

۱۰_ قرآن كو بشر كى طرف نسبت دينا، ايك ناروا اور حق سے دور نسبت ہے _لسان الذى يلحدون اليه اعجمي

''الحاد'' كے مفہوم ميں حق سے انحراف ،مضمر ہے_

الله تعالى :الله تعالى كا بھيدوں كو كھولنا ۱

حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو تعليم دينے كى تہمت ۲،۳; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے خلاف سازش كو بے نقاب كرنا ۱;حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين كا اقرار ۵; حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مخالفين

۵۹۸

كى كوشش ۶

قرآن:قرآن مجيدپر افتراء باندھنا ۱۰; قرآن مجيد كا بے نظير ہونا ۵; قرآن مجيد كا عربى ہونا ۷; قرآن مجيد كا وحى ہونا ۴،۱۰; قرآن مجيد كى فصاحت ۷،۸; قرآن مجيد كے خلاف سازش كو بے نقاب كرنا ۱; قرآن مجيد كے عجمى ہونے كارد۸; قرآن مجيد كے وحى ہونے كو پنہاں كرنا۶; قرآن مجيد كے وحي ہونے كے دلائل ۸

كفار:كفار اور قرآن مجيد كى فصاحت ۹; كفار كى تہمتيں ۲،۳; كفار كى سازش كو بے نقاب كرنا ۱

مشركين:مشركين اور قرآن مجيد كى فصاحت ۹; مشركين كى تہمتيں ۲،۳; مشركين كى سازش كو افشاء كرنا ۱

آیت ۱۰۴

( إِنَّ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِ اللّهِ لاَ يَهْدِيهِمُ اللّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ )

بيشك جو لوگ اللہ كى نشانيوں پر ايمان نہيں لاتے ہيں خدا انھيں ہدايت بھى نہيں ديتا ہے اور ان كے لئے دردناك عذاب بھى ہے _

۱_وہ لوگ جنہوں نے كفر پر اصرار اورھٹ دھرمى كى وجہ سے حق قبول نہيں كيا الہى ہدايت سے محروم ہيں _

انّ الذين لا يومنون بايات الله لا يهديهم الله

فعل مضارع''لا يومنون'' استمرار پر دلالت كرتا ہے اور اس بات كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوئے كہ قرآن واضح اور فصيح زبان ميں نازل ہوا ہے ليكن اس كے باوجود كفار اس پر ايمان نہيں لائے ممكن ہے يہ ان كى ھٹ دھرمى اور حق قبول نہ كرنے كى فكر كو بيان كر رہا ہو_

۲_ واضح ترين الہى دلائل ، ھٹ دھرم وحق قبو ل نہ كرنے والوں كے دل پراثر انداز نہيں ہوتے _

لسان الذى يلحدون اليه اعجمى و هذا لسان عربى مبين ان الذين لا يومنون لا يهديهم الله

خداوند عالم نے ما قبل آيت ميں واضح ترين بيان كے ساتھ قرآن كى حقانيت پر استدلال كيا ہے _

اور اس آيت ميں بھى فرمايا : يہ دليل اپنى وضاحت كے ساتھ ان لوگوں كے ليے فائدہ مند نہيں ہے

۵۹۹

جنہوں نے ايمان نہ لانے كا پختہ ا رادہ كيا ہے _

۳_ ہدايت تك رسائي خود انسان كى خواہش اور اس كے ارادہ و اختيار سے وابستہ ہے _

انّ الذين لا يومنون با يات الله لا يهديهم الله

''لا يومنون'' سے يہ استفادہ ہوتا ہے كہ وہ لوگ جوايمان نہيں لا نا چاہتے الہى ہدايت و لطف سے محروم ہيں لہذ ا اس كى ہدايت او رلطف تك پہنچنا خود انسان كے ارادہ سے مشروط ہے _

۴_ وہ كفار جو ھٹ دھرمى اورعناد كى وجہ سے الہى آيات پر ايمان نہيں لاتے ان كا انجام اور سزا، دردناك عذاب ہے_

انّ الذين لا يومنون با يات الله ...لهم عذاب اليم

الہى آيات:الہى آيات كو جھٹلانے والے۴

انسان:انسان كا اختيار ۳

جبر و اختيار: ۳

حق:حق قبول نہ كرنے كے آثار۱; حق قبول نہ كرنے والوں كا ہدايت كو قبول نہ كرنا ۲; حق قبول نہ كرنے والوں كى لجاجت ۲; حق قبول نہ كرنے والوں كى محروميت ۱

عذاب:اہل عذاب۴; دردناك عذاب۴; عذاب كے اسباب ۴; عذاب كے مراتب ۴

كفار:لجوج كفار كا عذاب ۴; لجوج كفار كى سزا ۴; كفار كى محروميت ۱

كفر:كفر پر اصرار كے آثار ۱

ہدايت:ہدايت سے محروم ۱;ہدايت كا زمينہ۳

۶۰۰