تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 201771
ڈاؤنلوڈ: 3224


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 201771 / ڈاؤنلوڈ: 3224
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

احكام كا فلسفہ ۹; احكام كى تشريع ۷

اديان:اديان كا توافق۶; اديان ميں محرمات ۶

اسماء صفات:صفات جلاليہ ۷

الله تعالى :الله تعالى اور ظلم۴،۷;الله تعالى كا منزہ ہونا ۷

اہل يہود:اہل يہود پر حلال چيزوں كى حرمت ۱۴; اہل يہود كى تاريخ ۲;اہل يہود كى خصوصيات ۲; اہل يہود كى دنياوى سزا ۴; اہل يہود كى سزا كے اسباب ۳; اہل يہودكے شرعى وظائف كى سختى ۲; اہل يہودكے شرعى وظائف كى سختى كا فلسفہ ۳

خوردونوش اشيائ:خوردونوش اشياء كى حرمت ۶

سختي:سختى كے اسباب ۸

سزا:سزا كے ذرائع ۹

ظلم :ظلم كے آثار ۸

آیت ۱۱۹

( ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ عَمِلُواْ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابُواْ مِن بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُواْ إِنَّ رَبَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ )

اس كے بعد تمھارا پروردگار ان لوگوں كے لئے جنھوں نے نادانى ميں برائياں كى ہيں اور اس كے بعد تو بہ بھى كرلى ہے اور اپنے كو سدھار بھى ليا ہے تمھارا پروردگار ان باتوں كے بعد بہت بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے _

۱_ خداوند عالم نے بدكار افراد كو توبہ اور اصلاح كرنے كى صورت ميں حتمى طور پر انكے گناہوں كى بخشش كا وعدہ

۶۴۱

فرمايا ہے_ثم انّ ربّك للذين عملوا السوء بجهالة ثم تابوا من بعد ذلك وا صلحوا ء انَّ ربّك من بعدها لغفور رحيم

۲_ توبہ كے ذريعے ہر قسم كے گناہ اور بدكارى قابل بخشش ہے_

ثم ان ربّك للذين عملوا السوء ...ثم تابوا من بعد ذلك ...لغفور ر حيم

قابل ذكر ہے كہ مذكورہ بالا تفسير كلمہ'' السوئ'' كے مطلق ہونے كو مد نظر ركھتے ہوئے ہے_

۳_ ہر قسم كا قبيح اور ناشائستہ عمل ، اپنے نفس پر ظلم كرنا ہے_ولكن كانوا نفسهم يظلمون ...للذين عملوا السوئ

۴_ خداوند عالم اس صورت ميں بدكار افراد كى بخشش كرے گاجب انہوں نے عمداً اور سركشى كرنے كى بجائے انجام كے حقائق سے جہالت و نادانى كى بناء پرگناہ كا ارتكاب كيا ہو_ثمّ انّ ربّك للذين عملوا السوء بجهالة

ممكن ہے كہ ''بجہالة'' سے مراد علم كے مقابلہ ميں الہى احكام سے جہالت نہ ہو كيونكہ اس صورت ميں گناہ سرزد نہيں ہوا ہے تا كہ توبہ يا مغفرت الہى كى ضرورت ہو بلكہ اس سے مراد سركشى اور جانتے ہوئے عمل كرنے كے مقابلہ ميں جہالت ہے اور بلند آسمانى معارف سے جہالت بھى مراد ہے_

۵_ حقائق سے جہالت و ناداني، ہرگناہ اور بدكارى كا سبب ہے_للذين عملوا السوء بجهالة

كلمہ ''بجہالة'' بدكار افراد كو دو گروہوں ميں تقسيم نہيں كررہا ہے بلكہ احتمال يہ ہے كہ يہ بدكردار افراد كى ماہيت كى وضاحت كے بيان كے مقام پر ہے يعنى ہر بدكار حتمى طو ر پرجاہل اور بے عقل ہے _ كيونكہ اگر وہ عقل مند ہوتا تو وہ اپنے آپ كو گناہ كے برے انجام ميں كبھى بھى مبتلا نہ كرتا_

۶_ گذشتہ لغزشوں كى اصلاح اور عملى طور پر اصلاح كى طرف ميلان، حقيقى توبہ كى علامت اور اسكى قبوليت كى شرط ہے_

ثم تابوامن بعد ذلك وا صلحوا انّ ربّك من بعدها لغفور رحيم

مذكورہ تفسيراس بناء پر ہے كہ ''اصلحوا'' كا متعلق اور مفعول ذكر نہيں ہوا ہے _ليكن ما قبل جملہ(للذين عملوا السوئ ...) جو كہ خطاء اور بدكارى كے بارے ميں بيان كررہا ہے ، كے قرينہ كى بناء پر اس سے مقصور گذشتہ حالت كى اصلاح اور اصلاح كرنے كے درپے ہونا ہے _

۷_ اگر امور كو حلال و حرام قرار دينا ( بدعت پيدا كرنا) جہالت اور كم علمى كى وجہ سے ہو تو توبہ اورگذشتہ غلطيوں كى اصلاح كى صورت ميں الہى مغفرت اور بخشش كے قابل ہے _

۶۴۲

لا تقولوا ...هذا حلال وهذا حرام ...وعلى الذين هادوا حرّمنا ...ولكن كانوا نفسهم يظلمون ثم انّ ربّك للذين عملوا السوء بجهالة ...انّ ربّك من بعدها لغفور رحيم

۸_انسان كا عمل ، اسكے عقائدو نيت اور باطنى كيفيات پر علامت ہے :ثم تابوا من بعد ذلك و ا صلحو

آيت كريمہ ميں عملى طور پر اصلاح كرنا، توبہ كى شرط اوراسكے حقيقى ہونے كے عنوان سے ذكر ہوا ہے اور يہ اس بات پر علامت ہے كہ انسان كے خداكى طرف اندرونى تحولات عمل صالح كے بغير ناممكن ہيں _

۹_ گناہگار توبہ كرنے والوں كى نسبت مغفرت اور وسيع رحمت ، خدا وند عالم كى ربوبيت كا تقاضا ہے_

إنّ ربّك للذين ...انّ ربّك من بعدها لغفور رحيم

۱۰_ خداوند عالم، وسيع رحمت اور بخشنے والا ہے _انّ ربّك ...لغفور رحيم

۱۱_ ظلم اور گناہ ،انسان كيلئے مغفرت اور خدا كى وسيع رحمت سے بہر ہ مند ہونے كيلئے ركاوٹ ہے_

كانوا ا نفسهم يظلمون ...ثم تابوا ...وانّ ربّك من بعد هالغفور رحيم

''من بعدہا '' كى تعبير اور قيد يہ بتارہى ہے كہ حقيقى توبہ سے پہلے انسان خداوند عالم كى اس قدر وسيع رحمت اور بخشش سے بہرہ مندنہيں ہو سكتا ہے_

۱۲_خداوند عالم كى بخشش ،مہربانى سے مخلوط ہے_انّ ربّك من بعدها لغفور رحيم

مذكورہ تفسير اس نكتہ پر موقوف ہے كہ''رحيم '' كلمہ ''غفور'' كيلئے صفت ہو _

اصلاح:اصلاح كے آثار ۱،۷

الله تعالي:الله تعالى كى ربوبيت كے آثار ۹; الله تعالى كى رحمت ۱۰; الله تعالى كى مغفرتيں ۱۰; الله تعالى كى مغفرت كى خصوصيات ۱۲; الله تعالى كى مہربانى ۱۲; الله تعالى كے وعد ے ۱

ايمان:ايمان كے علامتيں ۱۸

بدعت:بدعت كى بخشش كے شرائط۷; بدعت كے بارے ميں جہالت ۷

بد كار افراد:بدكار افراد كى مغفرت ۱

توبہ :

۶۴۳

توبہ كى قبوليت كے شرائط ۶; توبہ كے آثار ۱،۲

توبہ كرنے والے:توبہ كرنے والوں كى مغفرت كا سبب۹

جہالت:جہالت كے آثار ۴،۵،۷

رحمت:رحمت كاسبب ۹;رحمت كے موانع ۱۱

ظلم:ظلم كے آثار ۱۱

عمل:عمل كى اصلاح۶; عمل كے آثار ۸; نا پسنديدہ عمل كا ظلم ۳; ناپسنديدہ عمل كا سرچشمہ ۵

گناہ:جاہلانہ گنا ہ كى مغفرت ۴; گناہ سے پشيمانى ۶; گناہ كا سرچشمہ ۵; گنا ہ كى مغفرت كے اسباب ۲; گناہ كے آثار ۱۱

نفس:نفس پر ظلم ۳

آیت ۱۲۰

( إِنَّ إِبْرَاهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَانِتاً لِلّهِ حَنِيفاً وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ )

بيشك ابراہيم ايك مستقل امت اور اللہ كے اطاعت گذار اور باطل سے كترا كر چلنے والے تھے اور مشركين ميں سے نہيں تھے _

۱_حضرت ابراہيمعليه‌السلام اكيلے ايك امت كے مقام وبلند منزلت پر فائز اور تما م انسانى فضائل اور اقدار كے مالك تھے_

انّ ابراهيم كان امّة

حضرت ابراہيمعليه‌السلام كي''امت '' كيساتھ توصيف ممكن ہے اس وجہ سے ہو كہ تمام فضائل و اقدار جنكا ايك قوم نہ كہ فرد ميں جمع ہونا ممكن ہو ان حضرتعليه‌السلام ميں جمع تھا اور وہ ايك ايسے مكمل معاشرہ كہ جسميں تمام گوناگوں فضائل اور اقدار موجود ہوں سے بہرہ مند تھے_

۲_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اپنى نبوت كے آغاز ميں ہى اپنے زمانے كے تن تنہا موّحد اور عبارت كرنے والے تھے_

ان ابراهيم كان اْمّة قانتاًلله

۳_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام ''توحيدى امت كے عظيم بانى ہيں''انّ ابراهيم كان امّة

مذكورہ تفسير اس احتمال كى بناء پر ہے كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام پر امت كا اطلاق اس وجہ سے ہو كہ آنحضرتعليه‌السلام كا توحيد

۶۴۴

ى امت كى تشكيل ميں اہم كردار ہو_ مسلسل اور پر اخلاص عبادات نيز افراط وتفريط و كج روى سے اجتناب ، حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اہم خصوصيات ميں سے ہے _انّ ابراهيم ...قانتا لله حنيف

مذكورہ تفسير دو نكتہ پر موقوف ہے_

۱_ ''قنوت'' كا معنى خاضعانہ اطاعت كا تسلسل ہے_

۲_ ''الحنف'' كا معنى گمراہ سے ہدايت اور حق كى طرف ميلان ہے (مفردات راغب) اور اس ميں افراط و تفريط سے دورى اور حد وسط و ميانہ روى كى طرف ميلان كامعنى مضمر ہے_

۴_ خدا كے سامنے زيادہ سے زيادہ سر تسليم خم اور سيدھے معتدل راستہ پر گامزن ہونا ،اسكے نزديك انسانى كمالات كى بلندى كا سبب ہے_ان ّ ابراهيم كان اْمّة قانتا ً لله حنيف

۵_ شريعتوں كے احكام كے صحيح اور نا صحيح ہونے كا معيار و ملاك ،دين ابراہيمعليه‌السلام كيساتھ تو افق اور عدم توافق ہے _

ولا تقولوا ...هذا حلال وهذا حرام لتفتروا على الله الكذب انّ ابراهيمعليه‌السلام كان امّة قانتا لله حنيفاً ولم يك من المشركين

اس آيت كريمہ كا ما قبل آيت سے ربط اور درج ذيل ۳ نكات كو مد نظر ركھتے ہوئے مذكورہ تفسير كا استفادہ ہوتا ہے_

۱_گذشتہ آيات بدعت اور حلال كو حرام اور حرام الہى كو حلال كرنے كے بارے ميں تھيں _

۲_ تمام آسمانى اديان كے پيروكار حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كے دعوى دار ہيں _

۳_ اس چيز كا ذكر كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام خداكے سامنے خاضع اور حنيف تھے ان افراد پر انگشت نمائي ہے جو حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى پيرو ى كا دعوى كرتے ہيں ليكن اسكے باو جود كسى دليل كے بغير امو ر كو حلال اور حرام قرار ديتے ہيں _

۶_حضرت ابراہيمعليه‌السلام ،شرك سے منزہ اور مشركيں كيصنف سے جدا تھے_انّ ابراهيم ...ولم يك من المشركين

۷_عن ا بى جعفر عليه‌السلام فى قوله ''انّ ابراهيم عليه‌السلام كان امّة قانتا للّه حنيفا'' وذلك انه على دين لم يكن عليه احد غيره فكان اُمة واحدة وا مّا ''قانتاً'' فالمطيع وامّا الحنيف فالمسلم ...''

۶۴۵

امام باقرعليه‌السلام سے خدا وند عالم كے اس قو ل''ان ابراهيم كان امة قانتاً لله حنيفاً'' كے بارے ميں روايت نقل ہوئي ہے : حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا امت ہونااس وجہ سے ہے كہ وہ ايسے دين پر تھے كہ جس دين پر انكے علاوہ كوئي دوسر انہيں تھا اور'' قانتا''كا معنى مطيع اور''حنيف'' مسلم كے معنى ميں ہے _

ابراہيمعليه‌السلام :حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور شرك۷; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا اخلاص ۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا اعتدال ۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا امت ہونا ۱; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا حنيف ہونا ۸; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا دين ۸; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا كردار۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا قصہ۲; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا منزہّ ہونا ۷; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اطاعت ۸; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى توحيد عبادي۲; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى خصوصيات ۲،۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى عبادت كا دوام ۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے امت ہونے كا فلسفہ ۸;حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كى اہميت ۶; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے فضائل ۱،۴

اديان:اديان كے صحيح ہونے كا معيار ۶

اطاعت:اطاعت كے آثار ۵

اعتدال:اعتدال كے آثار ۵

اقوام:توحيد ى امت كا بانى ۳

تسليم:خدا كے سامنے تسليم كے آثار ۵

روايت:۸

صراط مستقيم:صراط مستقيم كى اہميت ۵

موّحد افراد :۲،۷

۶۴۶

آیت ۱۲۱

( شَاكِراً لِّأَنْعُمِهِ اجْتَبَاهُ وَهَدَاهُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ )

وہ اللہ كى نعمتوں كے شكرگذار تھے خدا نے انھيں منتخب كيا تھا اور سيدھے راستہ كى ہدايت دى تھى _

۱_ خداوند عالم كى نعمتوں كے مقابلہ ميں شكر گزارى ، حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے اوصاف اور خصوصيات ميں سے تھا_

ان ابراهيمعليه‌السلام كان شاكراً لا نعمه

۲_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام خدا كے برگزيدہ ( بندے) تھے_ان ابراهيم عليه‌السلام اجتباه

۳_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام ميں فرمان خداكو دل و جان سے قبول كرنے كى فكر ، انكى حق پرستى اور شرك سے اجتناب نيز ان كى شكر گزارى نے خداوند عالم كى جانب سے ان كے انتخاب ميں اہم كردار ادا كيا_

ان ابراهيمعليه‌السلام ...اجتباه كان امّة قانتاً لله حنيفاً ولم يك من المشركين شاكراً الا نعمه اجتباه

خداوند عالم نے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے ليے چار كسبى صفات بيان كرنے كے بعد ان كے انتخاب و برگزيدگى كے مسئلہ كو پيش كيا ہے ان دوكلاموں كے درميان باہمى ارتباط سے استفادہ ہوتا ہے كہ معنوى اوصاف اور اخلاقى فضائل كے حصول نے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے انتخاب ميں اہم كردار ادا كيا ہے _

۴_ خداوند عالم نے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى ''صراط مستقيم'' كى طرف ہدايت فرمائي ہے _هذ ه إلى صراط مستقيم

۵_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا صراط مستقيم كى طرف ہدايت پانے كے سلسلہ ميں ان ميں خدا كے سامنے سر تسليم خم ہونے كى فكر ، حق پرستى ، شرك سے اجتناب اور ان كى شكر گزارى كا اہم كردار ہے_

ان ابراهيم كان امّة قانتاً لله حنيفاً ولم يك من المشركين شاكراً الا نعمه اجتباه وهذه الى صراط مستقيم

۶_صراط مستقيم كو پانے كے ليئے انسان الہى ہدايت ك

۶۴۷

محتاج ہے_هذه إلى صراط مستقيم

۷_ خداوند عالم كى جانب سے انسانوں كے انتخاب كے سلسلہ ميں ان كى معنوى شخصيت اور شخصى فضائل ، معيار ہيں _

ان ابراہيم كان امة قانتالله حنيفاً و لم يك من المشركين شاكراً لا نعمہ اجتبہ

۸_ صراط مستقيم كے راستے پر گامزن ہونے كى توفيق كے حصول كے ليئے انسان كى شخصى كوشش اور معنوى فضائل كا كسب مؤثر ہے_ان ابراهيم كان امة قانتا لله حنيفاً _ هذه الى صراط مستقيم

ابراہيم :حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا انتخاب ۲۰; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اطاعت كے آثار ۳،۵;حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى حق پرستى ۳،۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى شكر گزارى ۳،۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى شكر گزارى كے آثار ۳،۵; حضرت ابراہيم كى صفات ۱; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى ہدايت ۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى ہدايت كے اسباب ۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے شرك سے مقابلہ كے آثار ۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے فضائل ۱; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے مقامات ۲

الله تعالى :الله تعالى كى ہدايتيں ۴; الله تعالى كے منتخب شدہ بندے ۲

انتخاب:انتخاب كا معيار ۷

آیت ۱۲۲

( وَآتَيْنَاهُ فِي الْدُّنْيَا حَسَنَةً وَإِنَّهُ فِي الآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ )

اور ہم نے انھيں دنيا ميں بھى نيكى عطا كى اور آخرت ميں بھى ان كا شمار نيك كردار لوگوں ميں ہوگا _

۱_حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا دنياوى زندگى ميں خداوند عالم كى عنايات اور احسانات سے بہرہ مند ہونا _

ان ابراهيم كان ...وء اتينه فى الدنيا حسنة

۲_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام آخرت ميں صالحين كے زمرہ ميں ہيں _وانه فى الاخرة لمن الصالحين

۳_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين ميں الہى احسانات و نعمتوں اور آخرت ميں بلند و برتر منزلت سے بہرہ مند ہونے ميں خدا كے سامنے سر تسليم خم ہونے كى فكر، حق پرستى ، شرك سے اجتناب اور انكى شكر گذارى كا اہم كردار ہے_

انّ ابراهيمعليه‌السلام كان امّة قانتاً لله ...وء اتينه فى الدنيا حسنة و انّه فى الاخرة لمن الصالحين

۴_ آخرت ميں صالحين كا مقام و منزلت ، بلند اور خصوص مقام ہے _وانه فى الاخرة لمن الصالحين

۶۴۸

يہ جو خداوند عالم نے حضرت ابر اہيمعليه‌السلام پر احسان جتلانے كے مقام پر انہيں صالحين كے زمرہ ميں شمار كيا ہے يہ اس

بات كى علامت ہے كہ صالحين كا مقام و مرتبہ بلند و برتر ہے اور حضرت ابراہيمعليه‌السلام جيسى شخصيات اس مقام كے اہل ہيں (وانّه فى الاخرة لمن الصالحين )

۵_دنيا ميں انسان كا عنايات و احسانات اور آخرت ميں بلند مقامات سے بہرہ مند ہونا ، خود اس كى كوشش اور معنوى فضائل كے حصول كا مرہون منت ہے_ان ابراهيم عليه‌السلام كان امّة قانتاً لله و انّه فى الاخرة لمن الصالحين

۶_ نعمت كا شكر ، دنياوى نعمتوں ميں اضافہ كا سبب ہے_شاكراً لاً نعمه ...و ء اتينه فى الدنيا حسنة

۷_ الہى پاداش و اجر ، اخروى جہان ميں منحصر نہيں ہے_واتينه فى الدنيا حسنة وانه فى الاخرة لمن الصالحين

۸_ دين ، سعادت اور دنياوى و اخروى نيكيوں كا حامل ہے _واتينه فى الدنيا حسنة وانه فى الاخرة لمن الصالحين

آخرت :آخرت ميں اخروى مقامات كا سبب ۵

ابراہيمعليه‌السلام :حضرت ابراہيمعليه‌السلام صالحين كے زمرہ ميں ۲; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اطاعت كے آثار ۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى حق پرستى كے آثار ۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى شكرگذارى كے آثار ۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نعمتيں ۱،۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے شرك سے مقابلہ كے آثار ۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے فضائل ۱; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے مقامات اخروي۳

اقدار:اقدار كى تحصيل كے آثار ۵

الله تعالي:الله تعالى كى اخروى جزائيں ۷; الله تعالى كى دنياوى جزائيں ۷

دين:دين كا كردار

سعادت:سعادت كے عوامل ۸

شكر:شكر نعمت كے آثار ۶

صالحين:آخرت ميں صالحين ۲; صالحين كے اخروى مقامات ۴

عمل :عمل كے آثار ۵

نعمت:نعمت كا سبب ۵; نعمت كے اسباب ۳; نعمت كے شامل حال افراد ۱; نعمت ميں اضافہ كے اسباب ۶

۶۴۹

آیت ۱۲۳

( ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفاً وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ )

اس كے بعد ہم نے آپ كى طرف وحى كى كہ ابراہيم حنيف كے طريقہ كا اتباع كريں كہ وہ مشركين ميں سے نہيں تھے_

۱_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ،دين ابراہيمعليه‌السلام كى پيروى پر مامور ہوئے ہيں _ثم ا وحينا اليك ان ابتع ملّة ابراهيم

۲_ ہر قسم كے انحراف و شكر سے اجتناب كے سلسلہ ميں حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى پيروى كرنا ضرورى ہے _

ثم اوحينا اليك ان ابتع ملّة ابراهيمعليه‌السلام

۳_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ، وحى كے ذريعہ دين ابراہيمعليه‌السلام سے آگاہ ہوئے_ثم ا وحينا اليك ا ن اتبع ملّة ابراهيم حنيف

مذكورہ تفسير اس نكتہ پر موقوف ہے كہ جملہ ''ان اتبع ...'' جملہ تفسير يہ نہ ہو يعنى ہم نے تيرى طرف وحى كى ہے اور ہمارى وحى كا مضمون وہى دين ابراہيمعليه‌السلام ہے _

۴_ اسلام ،دين ابراہيمىعليه‌السلام اور حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى تعليمات و معارف كے مطابق اور اسكے سازگار ہے_

اتبع ملّة ابراهيم حنيف

۵_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى پيروى كرنے كا فلسفہ و حكمت ان حضرتعليه‌السلام كا توحيد پرست اور ہر قسم كى كج روى اور افراط و تفريط سے منزّہ و مبّرا ہوناہے _اتبع ملّة ابراهيم حنيف

''حنيفاً'' جو ابراہيمعليه‌السلام كيلئے حال ہے اتباع كے حكم كے ليے بمنزلہ علت ہے يعنى دين ابراہيمعليه‌السلام كى اتباع كروچونكہ وہ ''حنيف'' ہے _

۶_حضرت ابراہيمعليه‌السلام اپنے تمام عرصہ حيات ميں حق پرست شخصيت ، شرك سے منزّااور مشركين كے مقاصد سے الگ انسان تھے _ملّة ابراهيم حنيفاًوما كان من المشركين

۷_ابراہيمى مقاصد پراعتقاد ، خداوند عالم كے ساتھ ہر قسم كا شريك قرار دينے سے ناسازگار ہے_

ملّة ابراهيم حنيفاً وما كان من المشركين

مذكورہ تفسيرا س نكتہ كو مدّ نظر ركھتے ہوئے ہے كہ عبارت''ما كان من المشركين ''ان مشركين مكہ پر انگشت نمائي ہو جو ايك طرف تو ، خانہ كعبہ كے بانى حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو اہميت ديتے تھے ليكن دوسرى طرف شرك اختيار كرتے تھے _

۶۵۰

۸_ صحيح فكر اور دين ( توحيد) كا مالك ہونا ، حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى بنيادى اور برجستہ خصوصيت تھي_

يہ جو خداوند عالم نے ماقبل آيات ميں حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى چار صفات ميں سے صفت ''حنيف'' كو پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ليے ان كى پيروى كا معيار قرار ديا ہے اس سے مذكورہ تفسير كا استفادہ ہوتاہے_

۹_ حق و صحيح فكر اور مقصد ، انسانوں كى قدر و قيمت كا معيار ہے_اتبع ملّة ابراهيم حنيفاً و ماكان ميں المشركين

۱۰_ حنيف( معتدل اور كج روى سے پاك) ابراہيمى مقاصد كى پيروى ميں دنياوى نيكياں اور اخروى اصلاح مضمر ہے_

وء اتينه فى الدنيا حسنةً و انّه فى الاخرة لمن الصالحين ...اتبّع ملّة ابراهيم حنيف

ابراہيمعليه‌السلام :ابراہيمعليه‌السلام كے دين كى پيروى كے آثار۱۰; ابراہيم اور شرك ، ابراہيم كى ميانہ روى ۵; ابراہيم كى دين كى اہميت ۱; ابراہيم كے دين كى پيروى ۱،۲; ابراہيم كى پاكى ۶،۵;ابراہيم كى توحيد ۸،۵; ابراہيم كى حق دوستى ۶; ابراہيم كا دين ۸; ابراہيم كا عقيدہ ۸; ابراہيم كى پيروى كى وجہ ۵; ابراہيم كى خصوصيات ۸; ابراہيم كے دين كى خصوصيات

اديان:اديان كى ہم آہنگى ۴

عظمتيں :عظمتوں كا معيار ۹

اسلام:اسلام اور ابراہيمعليه‌السلام كا دين ۴; اسلام كى حقيقت ۴

انحراف :انحراف سے دورى ۲

فكر كرنا:درست فكر كرنے كا كردار۹

اچھائياں :دنياوى اچھائيوں كا سبب۱۰

شرك:شرك سے دورى ۲; شرك كى مشكلات ۷

بھلائي:آخرت كى بھلائي كا سبب۱۰

عقيدہ:ابراہيمعليه‌السلام كے دين پر عقيدہ ۷

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ابراہيم ۴،۵; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ابراہيم كا دين محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ دارى ۱; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر وحي۳

وحي:وحى كا كردار۳

۶۵۱

آیت ۱۲۴

( انَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِينَ اخْتَلَفُواْ فِيهِ وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُواْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ )

ہفتہ كے دن كى تعظيم صرف ان لوگوں كے لئے قر ار دى گئي تھى جو اس كے بارے ميں اختلاف كر رہے تھے اور آپ كا پروردگار روز قيامت ان تمام باتوں كا فيصلہ كردے گا جن ميں يہ لوگ اختلاف كر رہے ہيں _

۱_ ہفتہ كے دن كو چھٹى كے طورپر معين كرنا، يہوديوں كے ساتھ ايك خاص حكم تھا_

انما جعل السبت على الذين اختلفوا فيه

''سبت'' لغت كے اعتبار سے ''قطع''كے معنى ميں ہے اور اس ايت ميں اس سے يہوديوں كے لئے ہفتہ كے دن كى چھٹى مراد ہے اسلئے كہ چھٹى كے دن تمام كام اور كوششيں چھوڑ دى جاتى ہيں _

۲ _ ہفتہ كے دن چھٹى كا قانون جو يہوديوں كے برخلاف ايك حكم تھا وہ ان كے ابراہيمعليه‌السلام كے توحيدى دين كے بارے ميں اختلاف كرنے كے جرم ميں ديا گيا تھا _انما جعل السبت على الذين اختلفوا فيه

يہ آيت اس سوال كا جواب ہے كہ : ابراہيمعليه‌السلام كے دين اور ان كے بعد والے اديان ميں تو جمعہ كے دن كو چھٹى كا دن قرار ديا گيا ليكن يہوديوں كے كيوں ہفتہ كے دن كو چھٹى كا دن قرار ديا گيا ؟

جواب يہ ہے كہ: يہوديوں كے لئے يہ خاص حكم ان كے دين ابراہيمعليه‌السلام ميں اختلاف كرنے كے جرم ميں قرار ديا گيا تھا_ كہا جاسكتاہے كہ ''فيہ'' كى ضمير حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى طرف، مضاف كو مقدر مانتے ہوئے يعنى ''ملتہ'' لوٹتى ہے_

۳ _ چھٹى كے دن كى تعيين ميں يہوديوں كا اختلاف ، ان كے لئے ہفتہ كے دن كو چھٹى كا دن قرار دينے كا باعث بنا_انما جعل السبت على الذين اختلفوا فيه گذشتہ مطلب اس نكتے كى بناپر ہے كہ''جعل السبت'' ،''اختلفوا فيه'' كا نتيجہ اول معلول ہو اور ''فيہ '' كى ضمير ''سبت'' كے لغوى معنى (كہ جو چھٹى كا دن ہے)كى طرف لوٹتى ہے نہ اس كے اصطلاحى معنى كى طرف كہ جو ہفتہ كے دن معنى ميں ہے_

۴_ توحيدى مذاہب ميں ہفتہ ميں ايك دن كى چھٹى ، ايك سابقہ اور تاريخى حيثيت ركھتى ہے_انما جعل السبت على الذين اختلفوا فيه

گذشتہ مطلب اس نكتے كى بناپر ہے اس آيت ميں اديان الہى ميں ہفتے ميں ايك دن كى چھٹى كے بارے ميں بحث نہيں كى گئي ہے بلكہ يہوديوں كے لئے خاص طور سے ہفتہ كے دن كو چھٹى كا دن قرار دينے كى علت كے متعلق بات كى گئي ہے_

۶۵۲

۵_ قيامت ميں خداوند عالم يہوديوں كے اختلافات اور انحرافات كا فيصلہ كرے گا_

و ان ربك ليحكم بينهم يوم القى مة فيما كانوا فيه يختلفون

۶_قيامت، انسان كے اختلافات اور انحرافات ميں خدا كے فيصلہ كرنے كا دن ہوگا_

و ان ربّك ليحكم بينهم يوم القى مة فيما كانوا فيه يختلفون

۷_يہوديوں كا چھٹى كے دن كے بارے ميں اختلاف، ايك طويل اور بے نتيجہ قسم كا اختلاف تھا_

و ان ربّك ليحكم بينهم يوم القى مة فيما كانوا فيه يختلفون

گذشتہ مطلب اس نكتے كى بناپر ہے كہ ''فيہ'' كى ضمير ''سبت'' كى طرف لوٹے_ كہا جاسكتاہے كہ فعل مضارع ''يختلفون '' فعل ''كانوا'' كے ہمراہ مضمون كے استمرار اور دوام پر دلالت كرتاہے_

۸_ يہوديوں كے دين حق اور صراط مستقيم كے بارے ميں اختلافات ايك طويل اور بے نيتجہ قسم كے اختلافات تھے_

و ان ربك ليحكم بينهم يوم القى مة فيما كانوا فيه يختلفون

گذشتہ مطلب اس نكتے كى بناپر ہے كہ ''فيہ'' كى ضمير ابراہيمعليه‌السلام اور ان كے دين كى طرف لوٹے_

۹ _ حق و باطل كى آخرى شناخت اور انسانى اختلافات كا فيصلہ ، خدا كى ربوبيت كا تقاضا ہے_

و ان ربّك ليحكم فيما كانوا فيه يختلفون

ابراہيمعليه‌السلام :دين ابراہيمعليه‌السلام ميں اختلاف ۲

اختلاف :اختلاف كے حل كے اسباب۹

اديان:اديان كا معطّل ہوجانا۴

الله تعالي:الله تعالى كى اخروى قضاوت۵،--۶; الله تعالى كى ربوبيت كے آثار ۹

باطل :باطل كو بيان كرنے كے اسباب۹

حق:حق كو بيان كرنے كے اسباب ۹

دين:دين حق ميں اختلاف۹

سنيچر:

۶۵۳

سنيچر كو تعطيل۱

صراط مستقيم:صراط مستقيم ميں اختلاف۸

قيامت :قيامت كے خصوصيات۶;قيامت ميں قضاوت ۵،۶

معطلّي:ہفتہ ميں تعطيل كى تاريخ۴

يہود:يہود كى تاريخ ۷،۸; يہوديوں كى شرعى ذمہ دارياں ۱ ، ۲ ; يہوديوں كے اختلاف ۲ ، ۵; يہوديوں كے اختلاف كے آثار ۳;يہوديوں كے انحرافا ت ۵يہوديوں كے خصوصيات ۱; يہوديوں ميں تعطيل ۱،۷; يہوديوں ميں سنيچر ۱،۷;يہوديوں ميں سنيچر كو تعطيل كا فلسفہ ۲; يہوديوں ميں سينچر كى تعطيل كے اسباب۳

آیت ۱۲۵

( ادْعُ إِلِى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ )

آپ اپنے رب كے راستے كى طرف حكمت اور اچھى نصيحت كے ذريعہ دعوت ديں اور ان سے اس طريقہ سے بحث كريں جو بہترين طريقہ ہے كہ آپ كا پروردگار بہتر جانتا ہے كہ كون اس كے راستے سے بہك گيا ہے اوركون لوگ ہدايت پانے والے ہيں _

۱_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ، لوگوں كو حكمت ( عقلى و نقلى دلائل ) اور موعظہ حسنہ كى روشنى ميں پرودگار عالم كے راستہ كى طرف دعوت دينے پر مامور تھے_اُدع الى سبيل ربّك بالحكمه والموعظة الحسنة

''حكمت'' كا معنى علم و عقل كے پر تو ميں حق كو حاصل كرناہے (مفردات راغب) لہذا ''بالحكمة'' يعنى عقلى و علمى دلائل كے بل بوتے پر حق تك پہنچنا _

۲_ خداوند عالم كے راستہ كى طرف دوسروں كو دعوت دينے كاتقاضا يہ ہے كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا رشد وكمال ، ربوبيت الہى كى روشنى ميں ہو_ادع الى سبيل ربّك لغت ميں ''ربّ''كا لفظ تربيت كے معنى ميں آتاہے ( مفردات راغب)ممكن ہے كہ اس سے مراد بيان يہ ہو كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا ربوبيت الہى سے بہرہ مند ہونا ،اس بات كا تقاضا كرتا ہے كہ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بھى دوسروں كو ربوبيت الہى سے بہرہ مند كريں _

۶۵۴

۳_ راہ خدا پر دوسروں كو تبليغ اور دعوت دينا ، تمام انسانوں كى شرعى ذّمہ دارى ہے _ادع الى سبيل ربّك

مذكورہ بالا معنى اس صورت ميں حاصل ہوتا ہے جب يہ فرض كريں كہ آيت شريفہ ميں مخاطب پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے علاوہ دوسرے افراد بھى ہوں (يعنى پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى خصوصيات كو ملغى كريں )

۴_ مخاطبين كى مناسبت سے دعوت دين دينے كے ليے مختلف تبليغى طريقہ كار اختيار كرنے ضرورى ہيں _

ادع الى سبيل ربّك بالحكمة والموعظة الحسنة وجندلهم

راہ خدا كى طرف دعوت دينے كے ليے ''حكمت'' ''موعظہ'' اور احسن طريقہ سے جدال جيسے الفاظ كو بطور وسيلہ ذكر كرنا، مندرجہ بالا معنى كو بيان كررہا ہے_

۵_ تبليغى طريقے پر جمود ، عمومى ہدايت كے ليے ضرورى وسائل كے فقدان كا سبب ہے _ادع الى سبيل ربّك بالحكمة والموعظة الحسنة وجاد لهم مختلف طريقہ كا راور روشوں ( برہان ،موعظہ وجدال احسن ) سے استفادہ كرنے كا الہى حكم، يہ بتاتا ہے كہ ايك ہى طريقہ كار كو بروئے كا رلانا كافى نہيں ہے _

۶_ مبلغين دين كے ليے ضرورى ہے كہ وہ حكمت ، موعظہ اور برترين جدلى طريقہ كا ر سے آشنا ہوں _

ادع الى سبيل ربّك بالحكمة ولموعظة الحسنة وجادلهم بالتى هى احسن

دين كى تبليغ كے ليے حكمت ، موعظہ حسنہ اور برترين جدل كو اختيار كرنے كا الہى حكم يہ بتاتا ہے كہ جو لوگ ان طريقہ كا ر كو نہيں اپنا تے وہ تبليغ دين كے سلسلہ ميں ضرورى و شائستہ و سائل سے بے بہرہ ہيں _

۷_ پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا وظيفہ ہے كہ وہ كفار اور مشركين كے ساتھ بہترين انداز وروش سے مجادلہ مناظرہ كريں _

وجادلهم بالّتى هى ا حسن

۸_ تبليغ دين كے ليے حكمت ( دلائل عقلى و علمي) بنيادى اور ارزش مندترين وسيلہ ہے _

ادع الى سبيل ربّك بالحكمة ولموعظه الحسنة وجادلهم

مندرجہ بالا مطلب اس صورت ميں ليا گيا ہے كيونكہ ''حكمت''كو ''موعظہ''اور''جدال'' پر مقدم كيا گيا ہے اور يہ ان كى اہميت و ارزش كے ليے معلول واقع ہو رہا ہو _اس كے علاوہ ''حكمت'' كا مطلق استعمال كرنا اور ''جدال '' اور ''موعظہ'' كو ''احسن'' كے ساتھ مقيّدكرنا، مندرجہ بالا مطلب كى تائيدكرتا ہے _

۹_ انسان، راہ خدا كى طرف ميلان پيدا كرنے كے ليے

۶۵۵

محكم عقلى دلائل كے ساتھ ساتھ موعظہ حسنہ كا محتاج ہے _ادع الى سبيل ربّك بالحكمة والموعظة الحسنة

مندرجہ بالا مطلب اس بناء پر ہے كہ ''الموعظہ''كا عطف''بالحكمة ''پر ہے اور ايك ہى سياق ميں ذكر ہواہے_جبكہ ''جادلہم'' ايك دوسرے مطلب كو بيان كرنے كے ليے اور جدا ذكر ہوا ہے_

۱۰_ تبليغ دين كے سلسلے ميں انسان كے عقلى ، برہانى ، عاطفى اور احساسى پہلو كو مد نظر ركھنا ضرورى ہے_

ادع الى سبيل ربّك الحكمة والمرعظة الحسنة

۱۱_ راہ خدا اور اسلام ، عقل ، علم اور انسانى احساسات كے ساتھ سازگار ہيں _ادع الى سبيل ربّك بالحكمة والموعظة الحسنة

۱۲_ نيك اور اور موثر روش كى مراعات كرنا ، وعظ وخطابت كے شرائط ميں سے ہے_ادع ...و لموعظة الحسنة

۱۳_ مسائل دينى اور حقائق الہى كو اجا گر كرنے كے ليے، جدل ( مباحثہ و مناظرہ) ميں برترين اور موثر ترين طريقہ كار كو اپنانا چاہيے _ادع الى سبيل ربّك ...وجادلهم بالتى هى احسن

۱۴_تبليغ دين اور وسعت اسلام كے سايہ ميں ثقافتى حركت _ادع الى سبيل ربّك بالحكمة ولموعظة الحسنة وجالهم بالتى هى احسن

۱۵_ تبليغ دين ميں ''حكمت،موعظة حسنة'' ا ور بہترين مناظرہ سے استفادہ كرنا، روش ابراہيمى ہے_

اتبع ملّة ابراهيم ...ادع الى سبيل ربّك بالحكمة والموعظة الحسنة وجالهم بالتى هى احسن

۱۶_ مختلف تبليغى طريقہ كار اپنانا ، اتمام حجت كے ليے ہے نہ كہ يہ سبب ہے كہ تمام لوگ حتماً ہدايت يافتہ ہو جائيں _

ادع ...ان ربّك هو اعلم بمن ضلّ عن سبيله و هو اعلم بالمهتدين جملہ ''انّ ربّك ...بالمہتدين'' سے معلوم ہو تا ہے كہ انسانوں كے دوگروہ ہيں :

گمراہ اور ہدايت يافتہ ، اس بناء پر ''ادع '' كا فرمان اتمام حجت كے ليے ہے نہ كہ تمام انسان كى ہدايت كے ليے _

۱۷_ بعض افراد ، ہر قسم كى مناسب تبليغى روش كے باوجود ہدايت يافتہ نہيں ہو سكتے اگر چہ ان كو ہدايت اور تبليغ كرنے والى ذات پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہى كى كيوں نہ ہو_

۶۵۶

ادع الى سبيل ربّك بالحكمة ...ان ربّك هو اعلم بمن ضلّ عن سبيله و هو اعلم بالمهتدين

۱۸_ خداوند عالم ، گمراہوں اور ہدايت يافتہ لوگوں كے بارے ميں مكمل آگاہى ركھتا ہے _

انّ ربّك هو اعلم بمن ضلّ عن سبيله وهو اعلم بالمهتدين

۱۹_''عن ابى عبدالله عليه‌السلام '' قال : والله نحن السبيل الذى ا مركم الله باتباعه ، قوله ''وجادلهم بالتى هى احسن'' يعنى بالقرآن (۱)

امام جعفر صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا : خدا كى قسم وہ راہ جس پيروى كا امر ، خداوند عالم نے آپ كو ديا ہے وہ ہم ہيں اور خداوند عالم كے اس قول''وجادلهم بالتى هى احسن' ' سے مراد، قرآن مجيد ہے_

ابراہيمعليه‌السلام :حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى روش تبليغ

اتما م حجت:اتمام حجت كے اسباب ۱۶

اسلام :اسلام كا احساسات كے ساتھ ہم آہنگ ہونا ۱۱; اسلام كا عقل كے ساتھ ہم آہنگ ہونا ۱۱; اسلام كا علم كے ساتھ ہم آہنگ ہونا ۱۱; اسلام كى وسعت كے اركان ۱۴; اسلام كے خصوصيات ۱۱

اطاعت:ائمہ طاہرينعليه‌السلام كى اطاعت ۱۹

الله تعالي:الله تعالى كا علم ۱۸; الله تعالى كى ربوبيت كے آثار ۲

انسان:انسان كى معنوى ضرورتيں ۹

برہان:برہان عقلى كى اہميت ۹

تبليغ:تبليغكا مخاطبين كى مناسبت سے ہونا ۴; تبليغ كى تاثير كے موانع۵; تبليغ كى روش ۴،۵،۶،۱۰; تبليغ كے اركان ۱۴; تبليغ كے ضرر كوپہچاننے۵; تبليغ كے وسائل ۸; تبليغ ميں احساسات ۱۰; تبليغ ميں احسن مناظرہ ۵،۶; تبليغ ميں انعطاف پذيرى ۵; تبليغ ميں برہان ۱۰; تبليغ ميں حكمت ۶،۸،۱۵; تبليغ ميں مختلف روشوں سے استفادہ كرنا ۱۶; تبليغ ميں موعظہ ۶،۱۵

ثقافت:ثقافت كى اہميت ۱۴

حقائق:حقائق كو بيان كرنے كى روش۱۳

____________________

۱) كافى ،ج۵، ص۱۳،ح۱، نورالثقلين ،ج ۳، ص ۹۵، ح۲۶۵_

۶۵۷

حكمت:حكمت سے استفادہ ۱۵; حكمت كى قيمت ۸

دعوت:دعوت كى روش ۱،۲; دعوت ميں برہان ۱،۹; دعوت ميں حكمت ۱; دعوت ميں موعظہ ۱،۹

دين:دين كى تبليغ ۳; دين كى روش بيان كرنے كا طريقہ ۱۳

روايت:۱۹

سبيل الله :سبيل الله سے مراد ۱۹; سبيل الله كا عقل سے ہم آہنگ ہونا ۱۱; سبيل الله كا علم سے ہم آہنگ ہونا ۱۱; سبيل الله كى خصوصيات ۱۱; سبيل الله كى طرف دعوت ۱،۲،۳،۹

شرعى ذمہ داري:شرعى ذمہ دارى كا تمام افراد كے ليے ہونا ۳

قرآن:قرآن كے ساتھ مجادلہ و مناظرہ۱۹

كفار:كفار كے ساتھ مجادلہ ومناظرہ۷

گمراہ:گمراہوں كا علم ۱۸

مبلغين:مبلغين كا كردار ۱۷; مبلغين كى ذمہ دارى ۶

مجادلہ:بہترين انداز ميں مجادلہ ۷،۱۳، ۱۵،۱۹; مجادلہ كى روش ۱۳

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا مجادلہ و مناظرہ ۷; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى دعوتيں ۲; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كى ذمہ داري۱،۷ ; محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے تكامل كے آثار ۲

مشركين:مشركين كے ساتھ مجادلہ

موعظہ:موعظہ سے استفادہ ۱۵; موعظہ كے شرائط ۱۲; موعظہ ميں روش شناسي۱۲

مہتدين :مہتدين كا علم ۱۸

ميلانات :سبيل الله كى طرف ميلان كا زمينہ ۹

نياز مندى و ضرورتيں :موعظہ كى ضرورت ۹

ہدايت:ہدايت سے محروم لوگ۱۷

۶۵۸

آیت ۱۲۶

( وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُواْ بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُم بِهِ وَلَئِن صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِّلصَّابِرينَ )

اور اگر تم ان كے ساتھ سختى بھى كرو تو اسى قدر جس قدر انھوں نے تمھارے ساتھ سختى كى ہے اور اگر صبر كرو تو صبر بہرحال صبر كرنے والوں كے لئے بہترين ہے _

۱_ دشمن كے ساتھ مقابلہ بالمثل كے سلسلہ ميں عدالت و انصاف كى رعايت كرنا ضرورى ہے_

وان عاقبتم فعاقبوا بمثل ما عوقبتم به

۲_ قصاص اور مقابلہ بالمثل ميں ہرلحاظ سے مساوات كى رعايت ضرورى ہے_

وان عاقبتم فعاقبوا بمثل ما عو قبتم به

۳_ كفار كو دين اسلام كى دعوت ديتے وقت يہ امكان بھى موجود ہے كہ وہ مسلمانوں پر ظلم و ستم كريں _

ادع الى سبيل ربّك ...او عاقبتم فعاقبوا بمثل ما عوقبتم به

۴_ قصاص اور مقابلہ بالمثل ، اسلام ميں قابل قبول امور ہيں _وان عاقبتم فعاقبوا بمثل ما عوقبتم به

۵_ قصاص اور بالمثل مقابلہ كرنے كى بجائے صبر و شكيبائي سے كام لينا ،زيادہ باعظمت اور مفيد ہے _

انّ عاقبم فعا قبوا ...ولن صبرتم لهو خير للصابرين

۶_ تبليغ دين اور لوگوں كو ہدايت كرنے كا نتيجہ ، دشمنوں كى طرف سے اذيت و آزار اور استقامت كى ضرورت ، صبر و شكيبائي اور عفو ودر گذر ہے_

ادع الى سبيل ربّك ...ان عاقبتم ...ولئن صبرتم لهو خير للصابرين

۷_ اسلام كى دعوت ديتے ہوئے مؤمنين كا عظيم نفع اور صلاح اس ميں ہے كہ وہ صبر سے كام ليں اور دشمن سے مقابلہ بالمثل يا انتقام لينے ميں عجلت كا مظاہر ہ نہ كريں _ادع الى سبيل ربّك ...وان عاقبتم فعاقبوا ...ولئن صبرتم لهو خير للصابرين

۶۵۹

۸_ دشمن كو معاف كردينا اور اس كى دى گئي اذيتوں اور تكاليف سے صرف نظر كرنا ، ايك انتہائي مشكل امر ہے جو كہ صبر و شكيبائي كا تقاضا كرتا ہے_و عاقبتم فعا قبوا ...ولئن صبرتم لهو خير للصابرين

۹_''عن على بن الحسين عليه‌السلام ...و اما حق من ساء ك القضاء على يديه بقول ا و فعل فان كان تعمد ها كان العفو ا ولى بك لما فيه له من القمع و حسن الا دب قال عزّوجل '' ...ولئن صبرتم لهو خير للصابرين'' ...فان لم يكن عمداً لم تظلمه ...'' (۱)

امام سجادعليه‌السلام سے روايت ہے كہ ...جس شخص كى بات يا كسى عمل سے تجھے نقصا ن پہنچا ہو اس كا تجھ پر يہ حق ہے كہ اگر اس نے جان بوجھ كرتيرے ساتھ برائي كى ہو تو تيرے ليے بہتر ہے كہ اسے معاف كردے اس ليے كہ يہ معاف كرنا سبب بنے گاكہ و ہ شخص برائي كرنے سے اجتناب كرلے اورايك نيك انسان بن جائے خداوند عالم فرماتا ہے :'' ...ولئن صبرتم لہو خير للصابرين ...'' اور اگر اس نے جان بوجھ كر برائي نہيں كى ( تو معاف كرنےكى وجہ سے ) تونے اس پر كوئي ظلم نہيں كياہے_

اسلام :اسلام كى دعوت دينے ميں صبر ۷

انتقام :انتقام ميں صبر ۷

تبليغ:تبليغ كے آثار ۶; تبليغ ميں صبر ۶،۷; تبليغ ميں عفو ۶

دشمن:دشمنوں كو معاف كرنا ۸; دشمنوں كى اذيتوں پر صبر ۸، ۹; دشمنوں كى اذيتوں كا زمينہ ۶;دشمنوں كے ساتھ مقابلہ بالمثل ۱،۷

دين:دين كى دعوت دينے كے آثار ۳

روايت:۹

۱) تحف العقول ص۲۷۱، فراز ۴۸، بحارالا نوار، ج۷۱، ص ۲۰، ح ۲_

۶۶۰