تفسير راہنما جلد ۹

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 779

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 779
مشاہدے: 201731
ڈاؤنلوڈ: 3224


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 779 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 201731 / ڈاؤنلوڈ: 3224
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 9

مؤلف:
اردو

اقرار:حق كا اقرار ۲۵;خدا كے وعدوں كى حقانيت كا اقرار ۴;بے فائدہ اقرار ۲۵

الله تعالى :الله تعالى كے وعدوں كا حتمى ہو نا ۵;الله تعالى كے وعدوں كى حقانيت ۵

انسان :انسان كا اختيار ۹;انسان كى ذمہ دارى ۹

پشيمانى :پشيمانى كے اسباب ۱۴

جبر و اختيار :۹،۱۰

جہنمى لوگ:جہنمى لوگوں كى سر زنش ۳;جہنمى لوگوں كى گمراہى كے اسباب ۳

روايت:۲۶،۲۷

رہبر :مستكبر رہبروں كى پيروى ۱۱;مستكبر رہبر قيامت ميں ۱،۲;مستكبر رہبروں كى گمراہى كے اسباب ۲،متكبر رہبروں اور شيطان ميں نزاع ۱

سرزنش:سر زنش كے اسباب ۱۴

شرك:شرك سے اظہار بيزارى ۱۷; شرك كے موارد ۱۹

شيطان:كى پيروى كے اثرات ۱۴;شيطان كى دعوت كے اثرات ۹;شيطان كى دعوت قبول كرنا ۷،۸،۱۱ شيطان كا ادعا ۷;شيطان كا گمراہ كرنا ۲;شيطان كا اخروى اقرار ۴;شيطان كا اقرار ۱۵;شيطان كے وعدوں كا لغو ہونا ۴،۵ شيطان كے پيرو كار ۱۱; شيطان كى پيروى ۱۹،۲۰;شيطان كا اظہار برائت ۱۷;شيطان كى اخروى سر زنشيں ۳; شيطان كے پيروكاروں كى سرزنشيں ۱۳;شيطان كى اخروى سر زنش ۱۲،۱۳;شيطان كے پيرو كاروں سر زنش ۱۲;شيطان كے پيرو كاروں كا شرك ۱۷، ۱۸، ۲۰; شيطان قيامت ميں ۱۲،۱۳، ۱۵،۱۷، ۱۸، ۲۲; شيطان كے پيروكاروں كى صفات ۸; شيطان كى پيروى كا ظلم ۲۴;شيطان كے پيرو كاروں كى ناتوانى ۱۵;شيطان كى نا توانى ۱۵; شيطان كے پيرو كاروں كاعذاب اخروى ۱۶; شيطان كا اخروى عذاب ۱۶ ;شيطان كے پيرو كاروں كا عذاب ۲۲;شيطان كا كفر ۱۸;شيطان كے پيرو كاروں كى گمراہى ۷;شيطان كے اضلال كا دائرہ ۱۰ ; شيطان كے تسلط كى نفى ۷،۹ ،۱۰ ;شيطان كا كردار ۲،۹

ظالمين :ظالمين كا عذاب ۲۱

ظلم:ظلم كے اثرات ۲۳;ظلم كى سزا ۲۳;ظلم كے موارد ۲۴

۸۱

عذاب:اہل عذاب ۱۶،۲۱; دردناك عذاب ۲۱،۲۲،۲۳ ; اخروى عذاب سے نجات كے اسباب ۲۵;عذاب كے مراتب ۲۱،۲۲،۲۳

عمل:عمل كے اثرات ۳

قيامت:قيامت ميں اقرار ۲۵; قيامت ميں امداد ۱۵ ; قيامت ميں پشيمانى ۱۴;قيامت ميں حساب و

كتاب ۳;قيامت ميں سرزنش ۱۴ ;قيامت كى صفات ۶;قيامت ميں حقائق كا ظہور ۵،۶

كفار:پير و كار كفار كى پيروى ۱۱;پير و كار كفار كى گمراہى كے اسباب ۲;پير و كار كفار قيامت ميں ۱،۲ ; كفار اور ابليس ۲۷پير و كار كفار اور شيطان كا نزاع ۱

كفر:كفر كى اقسام ۲۶،خداوند سے كفر ۱۸

مشركين :۲۰

آیت ۲۳

( وَأُدْخِلَ الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلاَمٌ )

اور صاحبان ايمان و عمل صالح كو ان جنتوں ميں داخل كيا جائے گا جن كے نيچے نہريں جارى ہوں گى وہ ہميشہ حكم خدا سے وہيں رہيں گے اور ان كى ملاقات كا تحفہ سلام ہوگا_

۱_عمل صالح انجام دينے والے مؤمنين يقينا بہشت ميں داخل ہو نگے اور اس ميں دائمى زندگى گذاريں گے_

وا دخل الذين ء امنوا وعملوالصلحت جنت ...خلدين فيه

۲_ عمل صالح كے ساتھ ايمان ،فائدہ مند ہے _وا دخل الذين ء امنوا وعملوالصلحت جنت تجري

۳_بہشت مؤمنين كا ٹھكانہ اور درختوں سے گھرى ہو ئي

۸۲

ہے _جنت تجرى من تحتهاالا نهار

''جنات'' اس جگہ كو كہتے ہيں كہ جو درختوں سے گھرى ہو ئي ہو گويا زمين كو درخت ڈھانپ ليں ''جنات '' كو جمع لانا بھى اس مطلب كى تائيد كرتا ہے

۴_بہشت متعدد باغات كاايك مجموعہ ہے _*جنت تجرى من تحتهاالا نهار

''جنات '' كو جمع لانا ہو سكتا ہے مذكورہ نكتے كى طرف اشارہ ہو _

۵_بہشت ميں ہميشہ بہت سى نہريں بہتى رہتى ہيں _تجرى من تحتهاالا نهار

۶_بہشت ميں نيك مؤمنين كا داخل ہونا اور اس ميں ہميشہ رہنا ،خداوند متعال كے اذن سے ہے _

وا دخل الذين ء امنوا وعملوالصلحت جنت ...باذن ربّهم

۷_نيك عمل كے حامل مؤمنين اپنے پرورد گار كى عنايت سے بہرہ مند رہتے ہيں اور ان كا بہشت ميں داخل ہونا اور وہاں ہميشہ رہنا ، خدا وند كى ربوبيت كا نتيجہ ہے_ا دخل الذين ء امنوا ...جنت ...خلدين فيها باذن ربّهم

ضمير ''ھم '' كى طرف ''رب '' كا اضافہ ہونا كہ جس كا مرجع ''الذين امنوا '' ہے _مذكورہ مطلب كى طر ف اشارہ ہے _

۸_بہشت ميں بہشتيوں كا لفظ ''سلام '' كے ذريعے ايك دوسرے كو سلام و تحيت كہنا _تحيّتهم فيها سلم

۹_نيك عمل كے حامل مؤمنين پر بہشت ميں درود وسلام بھيجا جاتا ہے _تحيّتهم فيها سلم

مذكورہ بالا مطلب اس بات پر مبنى ہے كہ جب '' تحيت '' كا ''ھم '' كى طرف اضافہ ،مفعول كى طرف مصدر كا اضافہ ہو _اس احتمال كے مطابق عبارت كا معنى يہ ہو جائے گا:بہشت ميں انہيں '' تحيت كہنا سلام كے ساتھ ہے_

۱۰_اہل بہشت ،بہشت ميں ايك دوسرے كے ساتھ اچھے اور محبت اميز تعلقات ركھيں گے_تحيّتهم فيها سلم

يہ جو خد اوند متعال نے فرمايا ہے كہ'' بہشت ميں مؤمنين كا تحيت سلام كہنا يا ايك دوسرے كے لئے سلامتى كى درخواست كرنا ہے'' اس سے ان كے درميان اچھے تعلقات كى عكاسى ہو تى ہے_

۱۱_بہترين درود اور تحيت ''سلام '' ہے _تحيّتهم فيها سلم

درود اور تحيت كے لئے استعمال ہو نے والے الفاظ ميں سے لفظ ''سلام'' كا انتخاب ،ہو سكتاہے مذكورہ نكتے كى طرف اشارہ ہو_

۸۳

۱۲_نيك عمل كرنے والے مؤمنين كے لئے اچھى عاقبت اور شيطان كے پيرو كاروں كے لئے برے انجام كا بيان كرنا، انسانوں ميں عاقبت انديشى كى تحريك پيدا كرنے كا ايك طريقہ ہے_

وبرزوالله جميعًا فقال الضعفو ا للذين استكبروا ...فهل ا نتم مغنون عنّا من عذاب الله ان الظلمين لهم عذاب ا ليم وا دخل الذين ء امنوا وعملوالصلحت جنت تجرى من تحتهاالا نهارخلدين فيه

الله تعالى :الله تعالى كى ربوبيت كے اثرات ۷;الله تعالى كے اذن كى اہميت ۶

الله تعالى كى عنايت:الله تعالى كى عنايت جن كے شامل حال ہے۷

ايمان :ايمان كى اہميت ۲;ايمان اور عمل صالح۲

بہشت:بہشتى باغات كا متعدد ہونا ۴;بہشت ميں ہميشہ رہنے والے۱،۷;بہشت كے درخت۳;بہشت ميں ہميشہ رہنے كى شرائط۶;بہشت كى صفات ۳ ،۴ ،۵;بہشت ميں ہميشہ رہنے كے اسباب ۷; بہشت كے موجبات ۶;بہشتى نہريں ۵

بہشتى لوگ:۱،۳

بہشتى لوگوں كى تحيت ۸; بہشتى لوگوں كے تعلقات ۱۰; بہشتى لوگوں كا طرز عمل ۱۰;بہشتى لوگوں پر سلام ۹;بہشتى لوگوں كاسلام ۸;بہشتى لوگوں كى محبت ۱۰

تحريك:تحريك پيدا كرنے كے اسباب ۱۲

تحيت :بہترين تحيت ۱۱

سلام :سلام كى اہميت ۱۱

شيطان :شيطان كے پيروكاروں كا برا انجام ۱۲

عاقبت انديشى :عاقبت انديشى كى اہميت ۱۲

نيك عمل :نيك عمل كى اہميت ۲

مؤمنين :مؤمنين بہشت ميں ۳;مؤمنين كا حسن انجام ۱۲; نيك مؤمنين بہشت ميں ۱،۶،۹ ; نيك مؤمنين كے فضائل۷

۸۴

آیت ۲۴

( أَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللّهُ مَثَلاً كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاء )

كيا تم نے نہيں ديكھا كہ اللہ نے كس طرح كلمہ طيبہ۲_ كى مثال شجرہ طيبہ سے بيان كى ہے جس كى اصل ثابت ہے اور اس كى شاخ آسمان تك پہنچى ہوئي ہے _

۱_خدا وند متعال كا لوگوں كوحصول حقائق كے لئے اپنى پيش كردہ مثالوں كے مطالعے اور ان ميں غور وفكر كرنے كى دعوت دينا _ا لم تركيف ضرب الله مثل

۲_پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم دينى معارف كو سمجھنے ميں سب سے اگے اور اس سلسلے ميں نمونہ عمل كى حيثيت ركھتے تھے_

ا لم تركيف ضرب الله مثلاً كلمة طيّبة كشجرة طيّبة

''ا لم تر'' استفہام تقريرى ہے يعنى ''تم ديكھ رہے ہو'' يہاں خداو ند نے عام لوگوں كے بجائے پيغمبر اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو خطاب كيا ہے _يہ اس بات كى طرف اشارہ ہو سكتا ہے كہ جب پيغمبر،صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم خداوند متعال كى پيش كردہ مثالوں ميں غور وفكر كرتے ہيں تولوگوں كو چاہيے وہ انحضر تصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كواپنے لئے نمونہ عمل بنائيں _

۳_''كلمہ طيبہ''ايسا پاك درخت ہے كہ جس كى جڑيں محكم اور شاخيں اور پتے فضا كى بلندى كو چھو رہے ہوں _

كلمة طيّبة كشجرة طيّبة ا صلها ثابت وفرعها فى السّماء

۴_حق پر مبنى اعتقادات ،محكم اور گہرى جڑوں والے درخت كى مانند ہوتے ہيں _

كلمة طيّبة كشجرة طيّبة ا صلها ثابت وفرعها فى السّماء

''شجرہ طيبہ '' كے بارے ميں اب تك مفسرين نے جو معانى صحابہ اورتابعين سے نقل كيے ہيں ان ميں ايك عقيدہ توحيد اور كلمہ ''لا الہ الا الله '' ہے كہ جو عقيدہ حق ہے _

۵_ قران كريم كى تعليمى روشوں ميں سے ايك ،تعليمات كو قابل فہم بنا نے اور عينى شكل دينے كے لئے انہيں محسوسات سے تشبيہ دينا ہے _

ضرب الله مثلاً كلمة طيّبة كشجرة طيّبة ا صلها ثابت وفرعها فى السّماء

۸۵

۶_''جابرالجعفى قال:سا لت ا باجعفر محمد بن على الباقر عليه‌السلام عن قول الله عزّوجلّ :''كشجرة طيّبة ا صلها ثابت وفرعها فى السّماء ...'' قال: ا مّا الشجرة فرسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم وفرعها علي عليه‌السلام وغصن الشجرة فاطمة بنت رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و ثمرها ا ولادها عليه‌السلام و ورقها شيعتنا ...; (۱) جابر جعفى كہتے ہيں : ميں نے خدا وند متعال كے قول ''كشجرہ طيبة___'' كے بارے امام جعفر صادقعليه‌السلام سے پوچھا تو اپعليه‌السلام نے فرمايا:درخت سے مراد تو رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہيں اور اس كى اصلى شاخ علىعليه‌السلام ہيں اور اس كى فرعى شاخ فاطمہعليه‌السلام بنت رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہيں اور اس كے پھل ان كى اولاد ( حسنعليه‌السلام و حسينعليه‌السلام )ہيں اور اسكے پتے ہمارے شيعہ ہيں _

۷_''عمربن حريث قال: سا لت ا با عبدالله عليه‌السلام عن قول الله :''كشجرة طيبة ا صلها ثابت وفرعها فى السّماء'' قال : فقال:رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ا صلها و ا ميرالمو منين عليه‌السلام فرعها و الا ئمة من ذريتهما ا غصانها وعلم الا ئمة ثمرتها وشيعتهم المو منون ورقها . ..;(۱) عمرو بن حريث كہتے ہيں : ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے خدا كے كلام '' كشجرة طيبة ا صلھا ثابت و فرعھا فى السّمائ'' كے بارے ميں پوچھا تو اپعليه‌السلام نے فرمايا:رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اس درخت كى جڑ ہيں ، امير المؤمنينعليه‌السلام اس كا تنا ہيں ، ان دونوں كى نسل سے انے والے ائمہعليه‌السلام اس كى شاخيں ہيں ، ائمہعليه‌السلام كا علم اس درخت كا پھل اورا نكے مؤمن شيعہ اس درخت كے پتے ہيں _

۸_''عن ا بى جعفر وا بى عبدالله عليهما السلام فى قول الله :''ضرب الله مثلاً كلمة طيّبة كشجرة طيّبة ا صلها ثابت وفرعها فى السّماء'' قال: يعنى النبي صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم والا ئمة من بعده هم الا صل الثابت والفرع الولاية لمن دخل فيها ;(۲) امام باقر اور امام صادق عليہماالسلام سے منقول ہے كہ انہوں نے''ضرب الله مثلاً كلمة طيّبة كشجرة طيّبة ا صلها ثابت وفرعها فى السّماء'' كے بارے ميں فرمايا: اس سے مراد رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ان كے بعد انے والے ائمہعليه‌السلام اس درخت كى محكم جڑيں ہيں اور اس كى شاخيں ولايت ہے اس شخص كے لئے كہ جو( اسے قبول كر كے) اس كى ولايت ميں اجائے_

____________________

۱)معانى ا لاخبار ،ص ۴۰۰،ح۶۱;نور الثقلين ،ج۲، ص۵۳۶ ،ح ۵۸_

۲)'كافى ،ج۱،ص ۴۲۸،ح ۸۰;نور الثقلين ،ج۲، ص ۵۳۵ ،ح ۵۳_

۳)تفسير عياشى ،ج۲،ص ۲۲۴،ح۱۰;بحار الانوار ،ج ۲۴ ، ص ۱۴۱،ح۸_

۸۶

۹_''عن النبي صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم فى قوله تعالى :''كلمة طيّبة كشجرة طيّبة '' : ان هذه الشجرة الطيبة هى النخلة ;(۱) رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے كلام خدا :''كلمة طيّبة كشجرة طيّبة '' كے بارے ميں منقول ہے كہ يقيناً پاكيزہ درخت سے مراد ،كھجور كا درخت ہے_

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا ادراك ۲;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو نمونہ عمل بنانا ۲;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كا پيش قدم ہونا ۲;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے فضائل ۲;انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم : كا مقام ومرتبہ۶،۷

الله تعالى :الله تعالى كى دعوتيں ۱

امير المؤمنينعليه‌السلام :امير المؤمنينعليه‌السلام كا مقام و مرتبہ ۶،۷

ائمہعليه‌السلام :ائمہعليه‌السلام كا مقام و مرتبہ۶،۷

تعليم:تعليم كى روش۵

دين :فہم دين كى اہميت ۲

روايت:۶،۷،۸،۹

شجرہ طيبہ :شجرہ طيبہ سے مراد ۶،۷،۸ ،۹//شيعہ:شيعوں كا مقام و مرتبہ۶،۷

عقيدہ :عقيدہ حق كا محكم ہونا ۴

فاطمہعليه‌السلام :فاطمہعليه‌السلام كا مقام و مرتبہ

قران كريم:قران كريم كى تشبيہات ۵ ;قران كريم كى تعليمات كا طريقہ ۵;قران كريم كى مثالوں كا فہم ۱; قران كريم كى مثاليں ۳،۴قرانى تشبيہات:معقول كى محسوس سے تشبيہ ۵

قرانى مثاليں :قرآن ميں شجرہ طيبہ كى تمثيل ۳; قرآن ميں جڑوں والے درخت كى تمثيل ۴; قرآن ميں عقيدہ حقہ كى مثال ۴;قرآن ميں كلمہ طيبہ كى مثال ۳

نخل:۹ولايت:ولايت كى اہميت ۸

ہوشياري:ہوشيارى كى دعوت ۱

____________________

۱)مجمع البيان ،ج۶،ص۴۸۰;نور الثقلين ،ج۲، ص ۵۳۶ ،ح ۵۹_

۸۷

آیت ۲۵

( تُؤْتِي أُكُلَهَا كُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا وَيَضْرِبُ اللّهُ الأَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ )

يہ شجرہ ہر زمانہ ميں حكم پروردگار سے پھل ديتا رہتاہے اور خدا لوگوں كے لئے مثاليں بيان كرتاہے كہ شايد اسى طرح ہوش ميں آجائيں _

۱_كلمہ طيبہ ايسا پاك درخت ہے كہ جس كى جڑ مضبوط اور تنا بلند اور يہ درخت پھل ديتے وقت پورا پورا پھل ديتا ہے _

مثلاً كلمة طيّبة كشجرة طيّبة ا صلها ثابت وفرعها فى السّماء _ تو تى ا كلها كلّ حين

احتما ل ہے كہ ''تو تى ا كلھا كلّ حين'' مشبہ بہ كا دوام ہو اور موضوع كى مناسبت سے اس سے مراد وہ وقت ہے كہ جب درخت پھل ديتا ہے _

۲_حق پر مبنى اعتقادات اذن پرورد گار سے دائمى طور پر ثمر بخش ہوتے ہيں اور كسى خاص زمانے ميں محدود نہيں ہوتے_

مثلاً كلمة طيّبة ...تو تى ا كلها كلّ حين باذن ربّه

احتما ل ہے كہ ''تو تى ا كلھا كلّ حين'' مشبہ بہ كا دوام ہو او ر جو موضوع كى مناسبت سے

ہميشہثمر بخش ہو تا ہوتا ہے اور كسى وقت سے مخصوص نہيں _

۳_حق پر مبنى اعتقادات بہت زيادہ ثمر بخش ہوتے ہيں اور وہ سب كے سب مفيد ہيں _

مثلاً كلمة طيّبة ...تو تى ا كلها كلّ حين

''فواكہ'' اور ''ثمرات'' كے بجائے، مشبہ (كلمہ طيبہ ) كى توصيف كے لئے ،مضاف ''اكل''(كھانے كى چيزوں )كو جمع لانا كہ جو عموم كا فائدہ ديتا ہے ،ہو سكتا ہے مذكورہ نكتے كى جانب اشارہ ہو_

۴_حق پر مبنى اعتقادات كا ثمر بخش ہو نا ،ربوبيت خد اوند كا نتيجہ ہے _

تو تى ا كلها كلّ حين باذن ربّه

۸۸

۵_طبيعى اسباب كا عمل كرنا ، خدا وند متعال كے اذن اور فرمان سے تعلق ركھتا ہے_تو تى ا كلها كلّ حين باذن ربّه

مندرجہ بالا مطلب اس احتمال پر مبنى ہے كہ جب''تو تى ا كلها كلّ حين '' مشبہ بہ كا دوام ہو_

۶_خدا وند متعال لوگوں كے لئے جتنى بھى مثاليں ديتا ہے وہ سب انہيں متنبہ كرنے اور انكى ياد دہانى كے لئے ہيں _

ويضرب الله الا مثال للناس يتذكّرون

۷_مثالوں سے استفادہ ،قران كريم كے ہدايت اور تبليغ كرنے كے طريقوں ميں سے ہے_

ويضرب الله الا مثال للناس يتذكّرون

۸_دينى تعليمات ميں تما م لوگوں كا متنبہ ہونا خاص اہميت ركھتا ہے_ويضرب الله الا مثال للناس يتذكّرون

كلمہ ''الناس'' اسم جنس اور تمام انسانوں پر دلالت كر رہا ہے_

۹_ہدايت حاصل كرنا فقط وسائل ہدايت سے ہى مربوط نہيں بلكہ خود انسان بھى اس ميں بنيادى كردار ادا كرتے ہيں _

ويضرب الله الا مثال للناس يتذكّرون

بلا شك و شبہ مثاليں ذكر كرنے كا مقصد انسانوں كى ہدايت اور انہيں پندونصيحت كرنا ہے ليكن يہاں ''لعل''اس لئے ذكر كيا گيا ہے چونكہ اس عمل ميں طمع اور ترجي(اميد)كے معانى پنہاں ہيں _ ہو سكتا ہے مذكورہ نكتے ميں اسى جانب اشارہ ہو_

۱۰_''محمد بن يزيد قال:سا لت ا باعبدالله عليه‌السلام عن قول الله : ...''تو تى ا كلها كلّ حين باذن ربّها''؟قال:يعنى ما يخرج الى الناس من علم للاما فى كلّ حين يسا ل عنه ;(۱) محمد بن يزيد كہتے ہيں :ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے كلام خدا ''تو تى ا كلھا كلّ حين باذن ربّھا'' كے بارے ميں پوچھا تو اپعليه‌السلام نے فرمايا:جب ائمہعليه‌السلام سے سوال كيا جائے تو اس وقت جتنا علم امامعليه‌السلام سے ظاہر ہو(يہاں و ہى علم مراد ہے)_

۱۱_ان عليّاً صلوات عليه قال: ...والحين ستة ا شهر،لا ن الله عزّوجلّ يقول:''تو تى ا كلها كلّ حين باذن ربّها'' ;(۲)

امام علىعليه‌السلام نے فرمايا: ''حين '' سے مراد چھ ماہ ہيں چونكہ خداوند عزوجل فرماتا ہے: ''تو تى ا كلھا كلّ حين باذن ربّھا''

____________________

۱)تفسير عياشى ،ج۲،ص ۲۲۴،ح۱۱;بحار الانوار ،ج۲۴، ص ۱۴۰،ح۶_

۱)كافى ،ج۴،ص ۱۴۲،ح ۵;نور الثقلين ،ج۲، ص۵۳۶ ،ح ۵۷_

۸۹

الله تعالى :الله تعالى كى ربوبيت كے اثرات ۴;الله تعالى كے اذن كى اہميت ۲،۵الله تعالى كے اوامر كى اہميت ۵

انسان :انسانوں كى ہدايت ۹

ائمہعليه‌السلام :ائمہعليه‌السلام سے سوال۱۰;ائمہعليه‌السلام كا علم۱۰

حين :حين سے مراد۱۱

دين :دين كى اہميت ۸

روايت:۱۰،۱۱

شجرہ طيبہ:شجرہ طيبہ كے ثمر بخش ہونا ۱;شجرہ طيبہ كا ثمر بخش ہونے كى مدت۱۱

عقيدہ:حق پر مبنى عقيدے كے فوائد ۲،۳;حق پر مبنى عقيدے كے فوائدكا سر چشمہ ۴

طبيعى اسباب:طبيعى اسباب كا عمل۵

قران كريم:قران كريم كے ہدايت كرنے كا طريقہ۷; قران كريم كى مثالوں كے فوائد۶;قران كريم كى مثاليں ۱،۷;قران كريم كا ہدايت كرنا۷

قرانى مثاليں :قرآن ميں شجرہ طيبہ سے تمثيل ۱;قرآن ميں كلمہ طيبہ كى مثال۱

لوگ:لوگوں كو متنبہ كرنے كى اہميت۸

ہدايت:ہدايت كا طريقہ۷;ہدايت كى شرائط۹;ہدايت كے اسباب۹

ياد دہاني:ياد دہانى كا وسيلہ ۶

۹۰

آیت ۲۶

( وَمَثلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ اجْتُثَّتْ مِن فَوْقِ الأَرْضِ مَا لَهَا مِن قَرَارٍ )

اور كلمہ خبيثہ كى مثال اس شجرہ خبيثہ كى ہے جو زمين كے اوپر ہى سے اكھاڑ كر پھينك ديا جائے اور اس كى كوئي بنياد نہ ہو_

۱_كلمہ خبيثہ ،ايسے پليد درخت كى مانند ہے كہ جس كى جڑيں زمين سے اكھڑ چكى ہيں اور اسے قرار وثبات حاصل نہيں _

ومثل كلمة خبيثة كشجرة خبيثة اجتثّت من فوق الا رض مالها من قرار

''جث'' لغت ميں اكھڑنے اور جڑ سے جدا ہونے كے معنى ميں ہے_

۲_ناحق اور باطل اعتقادات ،ناپائيداراور جڑوں سے خالى ہو تے ہيں _ومثل كلمة خبيثة كشجرة خبيثة اجتثّت من فوق الا رض مالها من قرار''كلمه خبيثه '' ،''كلمه طيبه '' كے مقابلے ميں بولا جاتا ہے اور مفسرين كے قول اور مشبہ بہ ميں انے والے قرينے كے مطابق اس سے مراد شرك اور باطل عقائد ہيں _

۳_حق پر مبنى عقيدہ دلنشين اور انسانى طبيعت كے مطابق ہوتا ہے جبكہ باطل عقيدہ قابل نفرت ہوتا ہے_

مثلاً كلمة طيّبة كشجرة طيّبة ...ومثل كلمة خبيثة كشجرة خبيثة

لغت ميں ''طيب''اس چيز كو كہتے ہيں كہ جو انسان كى طبيعت اور ميلان كے مطابق ہو اور ''خبيث '' اس چيز كو كہا جاتا ہے كہ جو كراہت اور نفرت كا باعث ہو مذكورہ معانى كو ديكھتے ہوئے مندرجہ بالا مطلب اس احتمال كى بنا پر اخذ كيا گيا ہے كہ جس كے مطابق ''كلمہ طيبہ '' عقيدہ حق اور ''كلمہ خبيث'' عقيدہ باطل ہے_

۴_قران كريم كى تعليمى روشوں ميں سے ايك ، تعليمات كو قابل فہم بنا نے اور عينى شكل دينے كے لئے انہيں محسوسات سے تشبيہ دينا ہے _

مثل كلمة خبيثة كشجرة خبيثة اجتثّت من فوق الا رض مالها من قرار

۵_حق و باطل كے درميان موازنہ ،حق كى تشخيص اور انسانى زندگى كا راستہ معين كرنے كى ايك قابل عمل راہنمائي ہے _

مثلاً كلمة طيّبة كشجرة طيّبة ا صلها ثابت وفرعها فى السّماء ومثل كلمة خبيثة كشجرة خبيثة اجتثّت من فوق الا رض مالها من قرار

بلا شك و شبہ قران ميں تشبيہات كے مقاصد ميں سے ايك مندرجہ بالا ايت مجيدہ ميں بيان كيئے گئے موارد كے علاوہ ان معارف كى دقيق تبيين كرنا ہے كہ جنكا سمجھنا مشكل ہے اور اس قسم كى وضاحت كا فلسفہ بھى يقيناًانسان كے لئے ايك واضح راستے كا تعين كرناہے _

۹۱

۶_باطل اور نا حق عقائد ثمر بخش نہيں ہو تے_مثل كلمة خبيثة كشجرة خبيثة اجتثّت من فوق الا رض مالها من قرار

گذشتہ ايت مجيدہ كے قرينہ مقابل سے كہ جس ميں شجرہ طيبہ كوہر وقت ثمر بخش كہا گيا ہے ،جبكہ شجرہ خبيثہ كو جڑوں سے خالى اور ناپائيدار كے عنوان سے ياد كيا گيا ہے مذكورہ بالا مطلب اخذ ہوتا ہے_

۷_''عن رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم فى قوله تعالى : ''و مثل كلمة خبيثة كشجرة خبيثة ...'' قال: هى الحنظلة ;(۱) حضرت رسول اكرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے خداوند كے كلام :''ومثل كلمة خبيثة كشجرة خبيثة ''كے بارے ميں منقول ہے كہ(شجرہ خبيثہ) سے مراد حنظلہ (اندرائن كا درخت)ہے_

باطل:تشخيص باطل كا طريقہ۵

حق:تشخيص حق كا طريقہ ۵;حق وباطل كا موازنہ ۵

رجحانات:عقيدہ حق كى طرف رجحان۳

روايت:۷

شجرہ خبيثہ:شجرہ خبيثہ سے مراد ۷

عقيدہ:باطل عقيدے كا بے ثمر ہونا۶;باطل عقيدے سے تنفر ۳;باطل عقيدے كى ناپائيداري۲

قران كريم:قران كريم كى تشبيہات۴;قران كريم كى تعليمات كى روش۴;قران كريم كى مثاليں(۱)

قرانى تشبيہات :

____________________

۱) الدر المنثور ،ج۵،ص ۲۲; تفسير طبرى ، ج۸ ، ص۲۱۲_

۹۲

معقول كى محسوس سے تشبيہ ۴

قرانى مثاليں :قرآن مجيد ميں شجرہ خبيثہ سے تمثيل ۱;قرآن مجيدكلمہ خبيثہ كى مثال۱

ہدايت:ہدايت كا طريقہ۵

آیت ۲۷

( يُثَبِّتُ اللّهُ الَّذِينَ آمَنُواْ بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللّهُ الظَّالِمِينَ وَيَفْعَلُ اللّهُ مَا يَشَاءُ )

اللہ صاحبان ايمان كو قول ثابت كے ذريعہ دنيا اور آخرت ميں ثابت قدم ركھتاہے اور ظالمين كو گمراہى ميں چھوڑديتاہے اور وہ جو بھى چاہتاہے انجام ديتاہے_

۱_خداوند متعال مؤمنين كو قول محكم اور ناقابل ترديد برہان كے ساتھ ثابت قدم اور مطمئن ركھتا ہے_

يثبّت الله الذين ء امنوا بالقول الثابت فى الحياة الدنيا وفى الا خرة

مندرجہ بالا مطلب اس بات پر مبنى ہے كہ جب ''بالقول '' ميں ''با'' ،''يثبت'' كے متعلق ہو اور سببيت كا معنى دے_

۲_ايمان ،انسان كى زندگى ميں قلبى اطمينان، نفس كے استحكام،ثابت قدمى اور ہر قسم كے تزلزل و اضطراب اور پريشانى كے بر طرف ہونے كا موجب بنتا ہے_الذين ء امنوا بالقول الثابت فى الحياة الدنيا وفى الا خرة

۳_خداوند متعال ان لوگوں كودنيا و اخرت ميں ثابت قدم اور ناقابل شكست بنا ديتا ہے جو (قران) كے محكم اور ابدى كلا م پر ايما ن لاتے ہيں _يثبّت الله الذين ء امنوا بالقول الثابت فى الحياة الدنيا وفى الا خرة

مندرجہ بالا مطلب اس بنا پر اخذ كياگيا ہے كہ جب ''بالقول '' كى ''با'' ،''امنوا'' سے متعلق ہو_يعنى جو لوگ محكم قول پر كہ جو گذشتہ ايت كے قرينے سے ''كلمہ طيبہ'' ہى ہے ،ايمان لاتے ہيں

۹۳

وہى خداوند متعال كى جانب سے تائيد شدہ ہيں _

۴_ايمان پر ثابت قدم رہنا اور دنيا واخرت ميں اس كا ثمر بخش ہونا ،خداوند متعال كى خاص عنايت اور تائيد پر موقوف ہے_يثبّت الله الذين ء امنوا بالقول الثابت فى الحياة الدنيا وفى الا خرة

۵_مؤمنين كا ايمان اور عقيدہ ،محكم قول اور ناقابل ترديدو ابدى اصول پر استوار ہے _

يثبّت الله الذين ء امنوا بالقول الثابت فى الحياة الدنيا وفى الا خرة

مندرجہ بالا مطلب اس بناء پر اخذ كياگيا ہے كہ جب ''بالقول '' كى ''با'' ،''امنوا'' سے متعلق ہو_

۶_مؤمنين ،خداوند متعال كى عنايت كے بغير لغزش كے خطرے سے دوچار رہتے ہيں _

يثبّت الله الذين ء امنوا بالقول الثابت فى الحياة الدنيا وفى الا خرة

خداوند متعال كا يہ فرماناكہ ہم مؤمنين كو محكم قول كے ذريعے ثابت قدم ركھتے ہيں اور اس ثبات (ثابت قدم ركھنے ) كى نسبت اپنى طرف دى ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہے كہ مؤمنين ثبات قدم كے محتاج ہيں اور خدا كى عنايت وتوجہ كے بغير وہ (ہميشہ) لغزش و تزلزل كے خطرے سے دوچار رہيں گے_

۷_خدا وند متعال ،ظالموں كو گمراہى كى طرف لے جاتا ہے_ويضلّ الله الظلمين

۸_گمراہى ميں اضافہ ،ظلم وستم اختيار كرنے كا نتيجہ اور سزا ہے_ويضلّ الله الظلمين

۹_كفر ظلم ہے اور كفار ظالم ہيں _يثبّت الله الذين ء امنوا ...ويضلّ الله الظلمين

''الظالمين''كو ''الذين امنوا '' كے سامنے ركھنے سے معلوم ہوتا ہے كہ كفار ہى ظالمين ہيں _

۱۰_ظلم وستم كرنے والے دنيوى و اخروى زندگى ميں قلبى اطمينان اور ثبات سے محروم اور محكم قول اور پائيدار اصول سے عارى ہوتے ہيں _يثبّت الله الذين ء امنوا بالقول الثابت فى الحياة الدنيا وفى الا خرة ويضلّ الله الظلمين

ايت مجيدہ كے صدر اور ذيل كے موازنے اور مؤمنين كو ظالمين كے مقابلے ميں ركھنے سے مندرجہ بالا مطلب اخذ ہو تا ہے_

۱۱_خداوند متعال كى مشيت كا انجام پانا يقينى ہے_ويفعل الله مايشاء

۱۲_خداوند متعال كى مشيت ،اس كے فعل سے كبھى بھى جدا نہيں ہوتي_

۹۴

يفعل الله مايشاء

۱۳_خدا وند متعال كا بطور مطلق ہر چيز اور ہر كام كى انجام دہى پر قادر ہونا_يفعل الله مايشاء

۱۴_ خدا وند متعال كى جانب سے مؤمنين كو ثابت قدم بنانا اور ظالمين كى گمراہى ميں اضافہ كرنا ،اس كى مشيت پر موقوف ہے_يثبّت الله الذين ء امنوا ...ويفعل الله مايشاء

۱۵_''قال الصادق عليه‌السلام : ان الشيطان ليا تى الرجل من ا وليائنا عند موته عن يمينه وعن شماله ليضلّه عمّا هو عليه فيا بى الله عزّوجلّ له ذلك وذلك قول الله تعالى :''يثبّت الله الذين ا منوا بالقول الثابت فى الحياة الدنيا وفى الا خرة '' ;(۱) امام صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ ا پعليه‌السلام نے فرمايا:''يقيناً شيطان ہمارے دوستوں كو گمراہ كرنے كے لئے انكى موت كے وقت،دائيں بائيں سے انكے نزديك اتا ہے _پس خداوند عزوجل اسے گمراہ كرنے سے روكتا ہے اور يہى خدا كا قول ہے كہ''يثبّت الله الذين ء امنوا بالقول الثابت ...'' _

۱۶_''قال ا ميرالمو منين عليه‌السلام صلوات الله عليه:ان ابن ادم ...فاذا ا دخل قبره ا تاه ملكاالقبر ...فيقولان:من ربك وما دينك ومن نبيك؟فيقول:الله ربّى ودينى الاسلام ونبيى محمد صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم فيقولان له: ثبّتك الله فيما تحبّ وترضى وهو قول الله عزّوجلّ:''يثبّت الله الذين امنوا بالقول الثابت فى الحياة الدينا وفى الا خرة'' ...;(۲) امير المؤمنينعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا: بہ تحقيق جب بھى انسان كو قبر ميں اتارتے ہيں تو اس كے پاس دو فرشتے اتے ہيں اور اس سے كہتے ہيں : تيرا رب كون ہے؟تمہارا دين كيا ہے۱ورپس وہ جواب ميں كہتا ہے:''خداوند '' ميرا پروردگار ہے اور ''اسلام '' مير ا دين ہے اور حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ميرے پيغمبر ہيں _پس اس سے كہا جاتا ہے:خداوند متعال نے تجھے اس چيز ميں ثابت قدم اور محكم كيا ہے جسے تو پسند كرتا ہے اور جس سے تو راضى ہے اور يہى خداوند عالم كا فرمان ہے كہ جس ميں اس نے فرمايا:''يثبّت الله الذين ا منوا بالقول الثابت ...'' _

۱۷_''عن ا بى عبدالله عليه‌السلام قال: ان المو من اذا ا خرج من بيته شيّعته الملائكةالى قبره ...وان كان كافراً خرجت الملائكة تشيّعه الى قبره تلعنونه ...ثمّ يدخل عليه ملكاالقبر ...فيقولان له:من ربّك؟ فيتلجلج ويقول:قد سمعت الناس

۹۵

يقولان فيقولان له:لادريت ويقولان له: مادينك؟فيتلجلج فيقولان له:لادريت و يقولان له:من نبّيك: فيقول: قد سمعت الناس يقولان فيقولان له لا دريت ويسا ل عن امام زمانه وهو قول الله عزّوجلّ: '' ويضلّ الله الظلمين ويفعل الله ما يشاء'' (۳) امام جعفر صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:جب مؤمن كے جنازے كو اس كے گھر سے باہر لے جاتے ہيں تو ملائكہ اس كى قبرتك اسكى تشييع كرتے ہيں ...اور اگر وہ كافر ہو تو فرشتے قبر اس كى تشييع كرتے ہيں اور اس پر لعنت كرتے ہيں _اس كے بعد قبر كے دوفرشتے اسكے پاس اتے ہيں پھر وہ اس سے كہتے ہيں :تيرا رب كون ہے؟تو وہ جواب دينے ميں متردد ہو جاتا ہے اور كہتا ہے : ميں نے سنا ہے لوگ اس طرح كہتے ہيں _پس اس سے كہا جاتا ہے : كيا تو نے نہيں جانا؟پھر اس سے كہتے ہيں : تيرا دين كيا ہے؟ پھر وہ متردد ہو جاتا ہے لہذا وہ اس سے كہتے ہيں :كيا تو نے نہيں جانا؟پھر اس سے پوچھتے ہيں : تير ا نبى كون ہے ؟وہ كہتا ہے : ميں نے سنا ہے كہ لوگ اس طرح كہتے ہيں _پس اسے كہا جاتاہے : كيا تو نے نہيں جانا؟اور پھر وہ اس سے اس كے اما م زمانہ كے بارے ميں سوال كرتے ہيں ...اور يہ ہے قول خداوند عزوجل كہ :... يضلّ الله الظلمين ويفعل الله مايشاء'' _

۱۸_''عن ا بى عبدالله جعفر بن محمد عليه‌السلام قال: ...ان الله تبارك وتعالى يضلّ الظالمين يوم القيامة عن داركرامته كما قال عزّوجلّ:'' ويضلّ الله الظلمين و يفعل الله مايشاء'' ...;(۴) امام صادقعليه‌السلام سے منقول ہے كہ اپعليه‌السلام نے فرمايا:يقيناً خداوند تبارك وتعالى ظالمين كو قيامت كے دن اپنے دار كرامت سے گمراہ كريگا ہے جيسا كہ وہ فرماتا ہے::'' يضلّ الله الظلمين ...'' _

اضطراب :اضطراب برطرف ہونے كے اسباب ۲

اطمينان:اطمينان كے اسباب ۲

الله تعالى :الله تعالى كے كلام كے اثرات ۱;الله تعالى كے لطف كے اثرات ۶;الله تعالى كا گمراہ كرنا ۷، ۱۴ ، ۱۸;الله تعالى كے افعال ۱،۳،۱۲;الله تعالى كے لطف كى اہميت ۴;الله تعالى كى مشيت كا حتمى ہونا ۱۱ ; الله تعالى كے گمراہ كرنے سے مراد ۱۷;الله تعالى كى مشيت سے مراد ۱۷;الله تعالى كى مشيت ۱۲; الله تعالى كى مشيت كا كردار۱۴;الله تعالى كى قدرت كا وسيع ہونا ۱۳;الله تعالى كى ہدايات ۱۵

ايمان:

۹۶

ايمان كے اثرات ۲;ايمان ميں ثابت قدمي۴ ; ايمان كى تاثير كى شرائط۴

پريشانى :پريشانى بر طرف ہونے كے اسباب۲

ثابت قدم لوگ:۳

ثابت قدمي:ثابت قدمى كے اسباب ۲

روايت:۱۵،۱۶،۱۷،۱۸

شيطان :شيطان كے گمراہ كرنے كا طريقہ ۱۵

ظالمين :ظالمين كا اضطراب ۱۰;ظالمين كا تزلزل ۱۰; ظالمين كى اخروى زندگي۱۰;ظالمين كى دنيوى زندگى ۱۰ ; ظالمين قيامت ميں ۱۸;ظالمين كى اخروى گمراہى ۱۸; ظالمين كى گمراہى ۷;ظالمين كى محروميت ۱۰ ; ظالمين كى گمراہى كا سر چشمہ ۱۴

ظلم :ظلم كے اثرات ۸;ظلم كى سزا ۸;ظلم كے موارد ۹

قران كريم :مؤمنين كا قران كريم پر ثابت قدم رہنا ۳

كفار:كفار كا ظلم ۹;كفار موت كے وقت۱۷

كفر :كفر كا ظلم ۹

گمراہى :گمراہى ميں اضافے كے اسباب ۸

لعنت:لعنت جن كے شامل حال ہے ۱۷

ملائكہ :ملائيكہ قبر كا سوال ۱۶،۱۷

مؤمنين :مؤمنين كى ثابت قدمي۵،۱۵،۱۶ ; مؤمنين كى ثابت قدمى كے اسباب ۱; مؤمنين كے فضائل ۱۷;مؤمنين كى ثابت قدمى كا سر چشمہ ۱۴;مؤمنين اور لغزش ۶;مؤمنين موت كے وقت ۱۷;مؤمنين كے ايمان كى خصوصيات ۵;مؤمنين كے عقيدے كى خصوصيات ۵

۹۷

آیت ۲۷

( أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ بَدَّلُواْ نِعْمَةَ اللّهِ كُفْراً وَأَحَلُّواْ قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ )

كيا تم نے ان لوگوں كو نہيں ديكھا جنہوں نے اللہ كى نعمت كو كفران نعمت سے تبديل كرديا اور اپنى قوم كو ہلاكت كى منزل تك پہنچاديا _

۱_خداوند متعال لوگوں كو اپنى نعمتوں كے مقابلے ميں ناشكرى كرنے والوں كى برى عاقبت كے بارے ميں غورو فكر كى دعوت ديتا ہے _ا لم تر الى الذين بدّلوا نعمت الله كفرً

۲_الہى نعمتوں كى بے قدرى اور ناشكرى كرنے والوں كا برا انجام غور وفكر اور سبق و نصيحت حاصل كرنے كے قابل ہے _ا لم تر الى الذين بدّلوا نعمت الله كفرًا وا حلّوا قومهم دارالبوار

۳_خداو ند متعال ، لوگوں كوكفر كے ناشكرے سرداروں كى عاقبت بد ميں غور و فكر كرنے كى دعوت ديتا ہے_

ا لم تر الى الذين ...ا حلّوا قومهم دارالبوار

مندرجہ بالا مطلب اس نكتے پر مبنى ہے كہ لوگوں كو ہلاكت كى طر ف لے جانا اور برى عاقبت سے دوچار كرنا(ا حلّوا قومهم دارالبوار )كفر كےسرداروں اور معاشرے كے راہنمائوں كا كام ہے نہ عام لوگوں كا _

۴_ كفر كے ناشكرے سرداروں او ررہبروں كى عاقبت بد ،غورو فكر اور درس عبرت حاصل كرنے كے قابل ہے_

ا لم تر الى الذين ...ا حلّوا قومهم دارالبوار

۵_انسانى معاشروں اور اقوام كى ہلاكت اور انحطاط ميں بد كردار رہبروں اور راہنمائوں كا مركزى اور كليدى كردار ادا كرنا_

ا لم تر الى الذين ...ا حلّوا قومهم دارالبوار

۶_ ورغلانے والے بد كردار رہبر اور راہنما ،سر زنش اور سزا كے مستحق ہيں _ا لم تر الى الذين ...ا حلّوا قومهم دارالبوار

يہ كہ خداوند متعال نے ناشكرى اور كافر اقوام و ملل

۹۸

كى عاقبت بد كا تذكرہ كرتے ہوئے ان كے راہنمائوں كے بارے ميں بحث كى ہے (ا حلّوا قومھم ...)اس سے ظاہر ہوتا ہے كہ ان كا جرم دوسرے لوگوں سے زيادہ تھالہذا وہ زيادہ مذمت اور سزا كے مستحق ہيں _

۷_نعمتوں كى ناشكرى ،ہلاكت اور برى عاقبت كا موجب بنتى ہے_ا لم تر الى الذين ...ا حلّوا قومهم دارالبوار

۸_مكہ ميں موجود كفر وشرك كے سردار اور رہبر ناشكرے تھے اوروہى لوگوں كے انحطاط اور بد بختى كا اصلى سبب بھى تھے_ا لم تر الى الذين بدّلوا نعمت الله كفرًا وا حلّوا قومهم دارالبوار

چونكہ يہ ايت مكہ ميں نازل ہوئي ہے لہذا اس سے ہم يہ اخذ كر سكتے ہيں كہ ايت مجيدہ كا مطلوبہ مصداق ''الذين بدّلوا ...وا حلّوا قومھم''ابو جہل و ابو لہب جيسے كفر وشرك كے سردار ہيں _

۹_''عبدالرحمان بن كثير قال :سا لت ا باعبدالله عليه‌السلام عن قول الله عزّوجلّ:''ا لم تر الى الذين بدّلوا نعمت الله كفرًا'' قال: عنى بها قريشاً قاطبة الذين عادوا رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ونصبوا له الحرب و جحدوا وصّية وصّيه ;(۱) عبد الرحمن بن كثير كہتے ہيں :ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے خدا وند عزوجل كے اس كلا م ''ا لم تر الى الذين بدّلوا نعمت الله كفرًا''كے بارے ميں پوچھا تو اپعليه‌السلام نے فرمايا:ايت ميں قريش كے تمام افراد شامل ہيں ،جنہوں نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے ساتھ دشمنى كى ہے اور اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے مقابلے ميں جنگ كھڑى كى ہے اور اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے وصى كى وصايت كا انكار كيا ہے_

۱۰_''قال ا مير المو منين عليه‌السلام : ما بال ا قوام غيّروا سنّة رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و عدلوا عن وصّيه؟لا يتخوّفون ا ن ينزل بهم العذاب،ثمّ تلاهذه الاية :''ا لم تر الى الذين بدّلوا نعمت الله كفرًا وا حلّوا قومهم دارالبوار ...'' ثمّ قال:نحن النعمة التى ا نعم الله بها على عباده ...; (۲) حضرت امير المؤمنينعليه‌السلام نے فرمايا: سنت رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كو تبديل كرنے والوں اور اپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے جانشين سے منہ پھيرنے والوں كو كيا ہو گيا ہے كہ وہ اپنے اوپر عذاب كے نازل ہونے سے نہيں ڈرتے؟اس كے بعد امامعليه‌السلام نے اس ايت مجيدہ كى تلاوت كى : ''ا لم تر الى الذين بدّلوا ''پھر فرمايا:''ہم ہيں وہ نعمت كہ جو خدا نے اپنے بندوں كو عطا كى ہے ...''

____________________

۱)كافى ،ج۱،ص ۲۱۷،ح ۴;نور الثقلين ،ج۲،ص ۵۴۳ ،ح ۸۰_

۲)كافى ،ج۱،ص ۲۱۷،ح ۱;نور الثقلين ،ج۲، ص۵۴۲، ح ۷۹_

۹۹

۱۱_''قال هارون لا بى الحسن موسي عليه‌السلام نحن كفار؟قال لا ولكن كما قال الله :''ا لم تر الى الذين بدّلوا نعمت الله كفرًا وا حلّوا قومهم دارالبوار '' (۱) ہارون نے امام موسى كاظمعليه‌السلام سے كہا : (كيا) ہم كافر ہيں ؟امامعليه‌السلام نے فرمايا:نہيں بلكہ تم اس طرح ہو جس طرح خدا وند متعال نے فرماياہے: ''ا لم تر الى الذين بدّلوا نعمت الله كفرًا ''

انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم :انحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم كے دشمن۹

اسلام:صدر اسلام كى تاريخ۸

الله تعالى :الله تعالى كى دعوتيں ۱،۳;الله تعالى كى نعمتيں ۱۰

انجام:برے انجام كے اسباب۷

تفكر:كفر كے رہبروں كے انجام ميں تفكر۳;كفران نعمت كرنے والوں كے انجام ميں تفكر۱،۳

روايت:۹،۱۰،۱۱

رہبر:بد كردار رہبروں كى سرزنش ۶;كفر كے رہبروں كے انجام سے عبرت۴;كفر كے رہبروں كا انجام ۸;شرك كے رہبروں كا كفران ۸;بدكردار رہبروں كى سزا ۶;شرك كے رہبروں كا كردار ۸;برے رہبروں كا كردار ۵;كفر كے رہبروں كا كردار ۸; كفر كے رہبروں كا كفران ۸

شقاوت:شقاوت كے اسباب ۸

عبرت:عبرت كے عوامل ۲،۴

قريش:قريش كى دشمنى ۹

كفار:۱۱

كفران :كفران نعمت كے اثرات ۷;كفران نعمت ۱۱

كفران نعمت كرنے والے لوگ:۸

كفران نعمت كرنے والے لوگوں كے انجام سے عبرت ۲،۴;كفران نعمت كرنے والے لوگوں كا برا انجام۲

معاشرہ:

____________________

۱)تفسير عياشى ،ج۲،ص ۲۳۰،ح۲۶;نور الثقلين ،ج۲ ، ص۵۴۴،ح ۸۷_

۱۰۰