مکتب تشیع

مکتب تشیع0%

مکتب تشیع مؤلف:
زمرہ جات: متفرق کتب

مکتب تشیع

مؤلف: محمد رضا مظفر
زمرہ جات:

مشاہدے: 10314
ڈاؤنلوڈ: 3106

تبصرے:

مکتب تشیع
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 19 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 10314 / ڈاؤنلوڈ: 3106
سائز سائز سائز
مکتب تشیع

مکتب تشیع

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں تنظیم ہوئی ہے

اسم کتاب : مکتب تشیع

اسم مؤلّف :محمد رضا مظفر

عقائد امامیہ پر ایک مستند کتاب

گفتار مؤلّف

بِسمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ

حَمدًا وَّشُکرًاوَّسَلَاماً علیٰ مُحَمَّدٍ خَیرِ البَشَرِ وَاٰلِهِ الهُدَاةِ

تمام تعریفیں اور شکر خدا کے لیے ہے اور درود و سلام حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر جو بہترین خلائق ہیں اور ان کے پا اہلبیت ؑ پر جو ہدایت کے راستے میں اجالا کرنے والے چراغ ہیں۔

اعتقادات کے اس مجموعے کو مرتب کرنے سے میرا مقصد یہ ہے کہ اسلام کے ان عقیدوں کا خلاصہ لکھ ڈالوں جو میں نے پیغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے اہلبیت ؑ کے طور طریقوں سے سمجھے ہیں، میں نے اسلامی عقیدوں کا یہ خلاصہ کسی دلیل اور ثبوت اور ان روایات کے بغیر بیان کیا ہے جو بہت سے اعتقادی مسئلوں کے بیچوں بیچ آجاتی ہیں تاکہ عالم طالب علم اور عوام سب کے سب اس سے ایک ساتھ فائدہ اٹھاسکیں، میں نے اس مجموعے کا نام عقائد شیعہ رکھا ہے اور شیعہ سے میری مراد ""پیروان اہلبیت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم "" یا شیعہ اثنا عشری یعنی بارہ اماموں کے ماننے والے شیعہ ہیں۔

میں نے ۱۳۶۳ ہجری میں منتدی النشر نامی دینی کالج میں اپنے لکچروں کے سلسلے میں یہ مجموعہ مرتب کیا اور لکھا تاکہ یہ بحثیں علم کلام اور فلسفے کی اعلیٰ بحثوں کے لیے

ایک تمہید یا سر آغاز کا کام دے سکیں۔

میں جس زمانے میں ان میں سے بہت سے عقیدے پڑھانے میں کامیاب ہوچکا تھا ، میں نے اپنی یادداشتیں کتابی صورت میں مرتب نہیں کی تھیں ج تک سب کی رسائی ہوسکے بلکہ یہ یادداشتیں بھی میرے ان لکچروں کی طرح پڑی رہیں جو میں نے اس زمانے میں تیار کیے تھے، آخر ایک مدت دراز کے بعد میں نے انہیں ایک مختصر کتاب کی شکل میں باقاعدہ مرتب کیا تاکہ یہ لوگوں تک پہنچے اور وہ اس سے فائدہ اٹھائیں اور اس کے ذریعے سے شیعہ امامیہ پر لگائے جانے والے بہت سے الزامات دور ہوسکیں، بالخصوص ایسی حالت میں کہ مصر اور دوسرے ممالک می بعض معاصر اہل قلم اپنی تندوتیز تحریروں سے شیعوں اور شیعوں کے اعتقادات پر حملے کرتے ہیں۔ ان کے حملے یا تو اس وجہ سے ہوتے ہیں کہ وہ اہلبیت ؑ کے طرز فکر اور تعلیم سے ناواقف ہیں یا وہ جان بوجھ کر انجان بنتے ہیں۔

یہ لوگ حقیقت سے گریز کرکے اور بات بڑھا کر جوکہ نادانی نتیجہ ہوتا ہے اپنی کتابوں کے پڑھنے والوں میں مسلمانوں کے تفرقے اور اختلافات کا ذکر کرتے ہی اور اس طریقے سے مسلمانوں کا اتحاد پارہ پارہ کرتے ہیں۔ وہ نہ صرف مسلمانوں کے دلوں میں دشمنیاں پیدا کرتے ہیں بلکہ انہیں آپس میں ایک دوسرے کی جان کا گاہک بھی بناتے ہیں۔

ہر زمانے میں بالخصوص آجکل اگر ہم مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور ان سب کو ایک پرچم تلے جمع کرنے کی قدرت نہیں رکھتے تو بھی کسی باخبر انسان سے یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ مسلمانوں کے گروہوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے ، انہیں باہم ملانے اور ان کی عداوتوں اور کینوں کو رفع کرے کی کتنی ضرورت ہے۔

میں یہ تجویز تو پیش کرتا ہوں لیکن یہ جانتے ہوئے افسوس بھی ہے کہ مسلمانوں کے اتحاد سے متعلق ان تجویزوں میں سے کسی ایک تجویز کو بھی عملی جامہ پہنانے کی ہم میں طاقت نہیں ہے۔ موجودہ حالت میں جب کہ مصر کے اہل قلم مثل ڈاکٹر احمد امین اور ان جیسے دوسرے لوگ تفرقے کو یوں ہوا دیتے ہیں کہ شیعہ امامیہ کے عقائد کی تشریح اور انہیں ان کی نام نہاد غلطیوں سے مطلع کرنے کے بہانے سے صرف اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہیں۔

اگر یہ خوف نہ ہوتا کہ کچھ لوگ ان کہ تحریروں سے دھوکا کھا جائیں گے اور ان کی بے بنیاد باتیں ان لوگوں پر اثر ڈالیں گی۔ یا شیعوں سے ان کی دشمنی کا اظہار کینے ، جھگڑے اور اختلافات میں اشتعال پیدا کرے گا تو ان مصنفوں اور ان کے علاوہ بعض دوسروں کی مسلسل معاندانہ کوششیں میرے نزدیک کچھ اہمیت نہ رکھتیں۔

بہر حال اس مجموعے کو اشاعت کے لیے پیش کرتے وقت امیدوار ہوں کہ یہ مجموعہ

ان لوگوں کے لیے جو حقیقت کی تلاش میں ہیں فائدہ مند ہوتا کہ میں اس مفید اسلامی

خدمت میں بلکہ اس عام انسانی خدمت میں شریک ہوسکوں۔

اس کتاب کو میں نے چند اَبواب میں تقسیم کر دیا ہے اور صرف خداوند عالم سے اِمداد کا طالب ہوں

۔ مُحَمّد رَضَا مُظفّر

۲۷ ۔ جمادی الاول ۱۳۷۰ ھ

پہلا باب

ابتدائی باتیں

عقیدے کے اصولوں پر غور کرنا واجب ہے

ہمارا عقیدہ ہے کہ خدا نے ہمیں سوچنے کی قوت اور عقل کی طاقت دے کر ہم پر لازم کر دیا ہے کہ ہم اس کی مخلوقات کے متعلق سوچیں، بڑے غور سے اس کی خلفت کی نشانیاں دیکھیں اور دنیا کی پیدائش اور اپنے جسم کی بناوٹ میں اس کی حکمت اور تدبیر کی پختگی کا گہرا مطالعہ کریں۔ جیسا کہ خداوند عالم قرآن مجید میں فرماتا ہے۔( سَنُرِیهِم اٰیٰتِنَا فِی الاٰفَاقِ وَفِی اَنفُسِهِم حَتَّی یَتَبَیَّنَ لَهُم اَنَّهُ الحَقُّ

) ہم بہت جلد دنیا کی اور ان (انسانوں )کی پیدائش میں اپنی عظمت کی نشانیاں دکھائیں گے تاکہ ان پر یہ ظاہر ہوجائے کہ خدا ہی حق ہے۔ (سورہ حَم سجدہ ۔ آیت ۵۳ کا جزو)

ایک اور مقام پر خدا ان لوگوں کو جو اپنے بزرگوں اور پرکھوں کی پیروی کرتے ہیں

ملامت کرتے ہوئے فرماتا ہے:

( قَالُوا بَل نَتَّبِعُ مَااَلفَینَا عَلَیهِ اٰبَاءَنَااَوَلَوکَانَ اٰبَاؤُهُم لاَ یَعقِلُونَ شَیئًا ) ۔۔۔

انہوں نے کہا ، ہم اس طریقے پر چلتے ہیں جس پر ہم نے اپنے بزرگوں کو دیکھا ہے ۔ تو کیا ان کے بزرگ کچھ بھی یہ سمجھتے ہوں پھر بھی (وہ پیروی کے لائق ہیں)؟ (سورہ بقرہ ۔ آیت ۱۷۰ کا جزو)

اسی طرح خدا ایک دوسرے مقام پر ان لوگوں کی مذمت کرتا ہے جو اپنے گمان اور مبہم اندازوں پر چلتے ہیں :( اِن یَّتَبِعُونَ اِلَّاالظَّنَّ ) ۔

(گمراہ اور مشرک لوگ) صرف گمان پر چلتے ہیں۔ (سورہ انعام ۔ آیت ۱۱۷ کا جزو)

حقیقت میں ہمارا یہ عقیدہ ہماری عقل کا حکم ہے جو ہم سے یہ چاہتی ہے کہ ہم اس پیدا ہونے والی دنیا کے متعلق سوچیں اور اس راستے سے خالق کو پہچانیں۔ اسی طرح وہ ہمیں حکم دیتی ہے کہ ہم اس شخص کی دعوت پر غور کریں جو پیغمبر کا دعویٰ کرتا ہے اور اس کے معجزوں کا مطالعہ کریں۔ ان باتوں میں ہمارے لیے دوسرو کی پیروی مناسب نہیں چاہے وہ کتنے ہی اونچے مرتبے کے مالک ہوں۔

قرآن میں علم و معرفت کی پیروی اور غور و فکر کے متعلق جو ترغیب دلائی گئی ہے وہ حقیقت میں سوچ بچار کی اس پختگی اور آزادی کا بیان ہے جس پر تمام عقلمند لوگ متفق ہیں۔ در حقیقت قرآن مجید حقیقتوں کو پہچاننے اور ان کو سمجھنے کی اسی قدرتی صلاحیت سے ہماری روحو کو آگاہ کرتا ہے اور ذہنوں کو تحریک دے کر عقل کے فکری تقاضوں کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے اس لیے یہ بات ٹھیک نہیں ہے کہ انسانی اعتقادی معاملات میں بے پروا رہے اور اپنے لیے کسی ایک راستے کا انتخاب نہ کرے یا اپنے تربیت دینے والوں کی یا ہر شخص کی پیروی کرنے لگے بلکہ عقل کی فطری آواز کے مطابق جس کی تائید قرآن مجید کی واضح آیتوں سے بھی ہوتی ہے، اس پر واجب ہے کہ وہ سوچے سمجھے اور عقیدوں(۱) کے اصول کا جنہیں اصول دین کہتےہیں بہت دھیا سے مطالعہ کرے۔ ان میں سب ہم توحید(۲) ، نبوت، امامت اور قیامت ہیں۔

جس شخص نے ان اصولوں میں اپنے بزرگوں یا دوسرے لوگوں کی پیروی کی ہے وہ یقیناً غلطی کر بیٹھا ہے اور سیدھے راستے سے بھٹک گیا ہے اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

اس معاملے میں ہمارے عقیدے کا خلاصہ صرف دو باتیں ہیں:

۱: ۔ اصصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ل دین کے پہچاننے میں خود تفکر و تدبر کرنا ضروری ہے۔ اس بارے میں کسی شخص کے لیے بھی دوسروں کی پیروی جائز نہیں ہے۔

۲: ۔ غور و فکر کے ذریعے سے اصول دین کی پہچان۔۔۔۔۔ حکم شروع سے بھی پہلے ۔۔۔۔ عقل کے حکم کے مطابق واجب ہے، زیادہ صاف الفاظ میں یوں کہیے کہ اگرچہ تحریریں اور روایتیں عقلی دلیل کی تائید کرتی ہیں مگر اصول دین کی پہچان کو واجب ثابت کرنے کے لیے ہم دینی کتابوں اور روایتوں کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کرتے۔

اصول دین کی پہچان کو عقل کی رو سے واجب کہنے کے معنی یہ ہیں کہ عقل اصول دین کی پہچان کی ضرورت اور اس معاملے میں سوچ و بچار اور غور و خوض کی ضرورت صاف صاف سمجھ لیتی ہے۔

____________________

(۱) جو کچھ اس کتاب می مذکور ہے ۔ یعنی اصول عقائد ۔ متذکرہ بالامنعوں میں نہیں ہے، بعض عقائد جو اس کتاب میں موجود ہیں مثلاً قضا و قدر اور رجعت وغیرہ ، ان امور میں فکر اور عقلی تحقیق ضروری نہیں ہے بلکہ یہ جائز ہے کہ ایسے علماء کی پیروی کی جائے جو اس قسم کے اعتقادات رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور اہلبیت رسول ؑ کی صحیح روایات سے سمجھ کر ہیمیں بتائیں۔

(۲) عدالت چونکہ خدائے حکیم سے جدا نہ ہونے والی ایک صفت ہے اس لیے مصنف نے یہاں اس کا ذکر نہیں کیا کیونکہ اس کا بیان صرف تقابلی مطالعے کے وقت ضروری ہوتا ہے (ناشر)

فروعی اور عملی مسائل میں پیروی کی اجازت

اس کے برعکس ""فروع دین "" (عمل سے تعلق رکھنے والے احکام اور قوانین) میں یہ واجب نہیں ہے کہ ہر مسلمان ان کو سوچ بچار اور دلیلوں سے سمجھے بلکہ (جب کوئی بات دین کی طے کی ہوئی اور لازمی باتوں مثلاً نماز، روزہ اور زکات وغیرہ کے وجوب میں سے نہ ہو تو) مندرجہ ذیل تین طریقوں میں سے کسی ایک طریقے کو اختیار کرلینے کی آزادی ہے

۔۔۔۔۔۔ ۱ ۔۔۔۔۔ اجتہاد کا درجہ اور اس درجے کی لیاقت حاصل کرکے دلیل اور مباحثے کے ذریعے سے ان احکام تک پہنچے۔

۔۔۔۔۔۔۔ ۲ ۔۔۔۔۔۔ اپنے اعمال میں احتیاط کے مطابق چلے اس طرح کی احتیاط کے موارد سے واقف ہو مثلاً تمام مجتہدوں کے فتوے جمع کرکے جس بات پر اسے یقین ہوجائے اس کا فرض ہے کہ اسے انجام دے(۱)

۔۔۔۔۔۔۔ ۳ ۔۔۔۔۔۔ ایسے مجتہد کی تقلید کرے جو جامع الشرائط ہو یعنی عاقل و عادل ہو اور گناہوں سے بچتا ہو۔ اپنے دین کی حفاظت کرتا ہو، نفسانی خواہشات کی مخالفت کرتا ہو اور اپنے مولا (خدا) کا حکم ماننے والا ہو۔

اگر کوئی شخص نہ مجتہد ہو نہ احتیاط پر عمل کرتا ہو اور نہ کسی جامع الشرائط مجتہد کی تقلید میں ہو تو اس کی تمام عبادتیں ارکات جائیں گی اور قبول نہیں ہوں گی چاہے اس نے اپنی پوری عمر عبادت اور نماز روزے میں گزاری ہو بجز اس صورت کے کہ اس کے پچھلے اعمال اس مجتہد

____________________

(۱) اگر مجتہدوں کے فتووں میں اختلاف پایا جائے یعنی بعض کسی عمل کو واجب جانتے ہوں اور بعض مستحب تو احتیاط یہ ہے کہ اس عمل کو بجا لایا جائے لیکن اگر بعض کہیں کہ فلاں عمل مکروہ ہے اور بعض کہیں کہ حرام ہے تو احتیاط یہ ہے کہ اس عمل کو انجام نہ دیا جائے۔ مزید برآں اگر بعض مجتہدین کسی عمل کو واجب کہیں اوربعض حرام کہیں تو اس صورت میں چونکہ احتیاط ممکن نہیں ہے ۔ اور کسی عمل کے کرنے یا نہ کرنے سے فرض کی ادائیگی کا یقین حاصل نہیں ہوگا لہذا ایسی صورت میں اجتہاد یا تقلید کرنا واجب ہے۔ (ناشر)

کے فتوے کے مطابق ہوں جس کی وہ بعد میں تقلید کر لیتا ہے اور اس نے ان (اعمال عبادت ) کے انجام دیتے وقت واقعی قصد قربت (خدا کے لیے اعمال کی انجام دہی) کا خیال کیا ہو۔

اَجتِہاد

ہمارا عقیدہ ہے کہ فروعی مسائل میں اجتہاد تمام مسلمانوں پر واجب اور غیبت (امام آخر الزمان علیہ السلام کی عدم موجودگی ) کے زمانے میں ""واجب کفائی"" ہے ۔ یعنی جب کافی تعداد میں لوگ اس فرض پ رکمر بستہ ہوجاتے ہیں اور اجتہاد کا منصب حاصل کرلیتے ہیں تو دوسرے لوگوں پر اجتہاد و اجب نہیں رہتا ۔ باقی لوگ انہیں پر اکتفا کرلیتے ہیں اور فروع دین اور اعمال کے قوانین اور اصولوں میں انہیں مجتہدوں کی تقلید کرتے ہیں جو اجتہاد کی شرائط پوری کرتے ہیں۔

ہر زمانے میں مسلمانوں پر یہ واجب ہے کہ وہ اس مسئلے پر توجہ دیں، جس وقت ان میں سے کچھ لوگوں نے درجہ اجتہاد حاصل کرنے کی کوشش کی اور وہ اجتہاد کے منصب پر پہنچ گئے۔ (اس لیے کہ ہر شخص ، سوائے اس کے جو اس کی صلاحیت رکھتا ہو، اس مقام تک نہیں پہنچ سکتا) اور انہوں نے اس اہلبیت کی شرائط پوری کردیں کہ لوگ ان کی تقلید کریں تو پھر وہ دینی اعمال اور احکام میں ان کی طرف رجوع کریں اور ان کی تقلید کریں اور جب ایسے افراد نہ مل سکیں تو خود مقام اجتہاد حاصل کرنے کی کوشش کریں اور جب اس کا حصول بھی سب کے لیے ممکن نہ ہو یا بہت زیادہ مشکل ہو تو اپنے گروہ میں سے کچھ لوگوں کو مقام اجتہاد حاصل کرنے کے لیے آمادہ کریں۔ لیکن یہ کسی طرح بھی جائز نہیں ہے کہ اس فرض کو یوں ہی چھوڑ دیں اور مرحوم مجتہدوں کی تقلید کرتے رہیں۔

اسلام کے وہ فروعی احکام اور مقررہ اعمال جو حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے لائے ہوئے ہیں، انہیں شرعی دلیلوں پر خوب غوروفکر کرکے سمجھنے اور ان پر عبور حاصل کرنے کو اجتہاد کہتے ہیں، یہ احکام زمانے اور حالات کی تبدیلی کے ساتھ بدل نہیں سکتے بلکہ

حَلاَلُ مُحَمَّدٍ حَلاَلٌ اِلیٰ یَومِ القِیَامَةِ

وَحَرَامُ مُحَمَّدٍ حَرَامٌ اِلیٰ یَومِ القِیَامَةِ

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کا بتایا ہوا حلال قیامت کے دن تک حلال اور محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کا بتایا ہوا حرام قیامت کے دن تک حرام رہے گا۔

اِجتہاد کے مَآخِذ

۱: ۔ قرآن مجید

۲: ۔ سنت (رسول اکرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ائمَّہ اہلبیت ؑ کے اقوال و افعال)

۳ ۔ اجماع

۴ ۔ عقل

ان میں سے ہر ایک کے ماخذ و مدرک بننے کی تشریح اصول فقہ کی کتابوں میں کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی جان لینا چاہیے کہ مقام اجتہاد کا حاصل کرنا بہت سے علوم و معارف کا محتاج ہے جن کا حاصل کرنا صرف انہیں لوگوں کے لیے ممکن ہے جو بہت زیادہ محنت اور کوشش کرتے ہیں اور اس راہ میں اپنا پورا زور لگادیتے ہیں۔

مَجتَہِد :۔ مرجع تقلید

تقلید کے لیے جملہ شرطیں پوری کرنے والے مجتہد کے متعلق ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ وہ امام ؑ کی غیبت کے زمانے میں ایک طرح ان کا نمائندہ اور قائم مقام ہوتا ہے، وہ حاکم اور مطلق سربراہ ہے (تفصیل کے لیے آیت اللہ خمینی کی کتاب ولایت فقیہ ملاحظہ فرمائیں) قضاوت اور حوادث میں آخری حکم لگانے اور فرمان جاری کرنے میں جو کچھ امام ؑ کے لیے جائز ہے وہی اس کے لیے بھی جائز ہے جو کوئی ایک جامع شرائط مجتہد کی تردید کرتا ہے وہ ایسا ہے جیسے اس نے امام ؑ کی تردید کردی ہے اور امام ؑ کی تردید کرنا خدا کی تردید کرنا ہے اور یہ کام خدا کے ساتھ شرک کرنے کی حد میں آتا ہے امام جعفر صادق ؑ نے یہ بات اسی طرح سمجھائی ہے ۔

اس بنا پر مجتہد کا مقام صرف یہی نہیں ہے کہ لوگ فتوے لینے کے اس کی طرف رجوع کریں بلکہ وہ ولایت عامہ کا منصب بھی رکھتا ہے (یعنی حالات کے متعلق آخری حکم اور فیصلے کے لیے لوگ اس کے پاس آئیں) اور یہ اس کے خصوصی مقامات میں سے ایک مقام ہے اور اس کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے شخص کے لیے یہ عہدہ داری بالکل اسی طرح جائز نہیں ہے ۔ جس طرح اس کے حکم کے بغیر ""حدود"" اور ""تعزیرات" کا جاری کرنا روا نہیں ہے۔

وہ اموال جن پر امام علیہ السلام کا حق ہے ان کے خرچ کے بارے میں بھی مجتہد سے پوچھا جاتا ہے ۔ عوام کی یہ سرداری اور یہ منصب خود امام ؑ نے جامع الشرائط مجہتد کے سپرد کیا ہے تاکہ مجہتد کےسپرد کیا ہے تاکہ مجتہد ان کی غیبت کے زمانے میں ، ان کا نمائندہ اور قائم مقام قرار پائے۔ اسی لیے مجہتد کو "نائب امام"" کہا جاتا ہے۔