دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)0%

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ) مؤلف:
زمرہ جات: متفرق کتب

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)

مؤلف: اقبال احمد قاسمی
زمرہ جات:

مشاہدے: 69680
ڈاؤنلوڈ: 4998

تبصرے:

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 120 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 69680 / ڈاؤنلوڈ: 4998
سائز سائز سائز
دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)

دستور المرکبات (اصول و قوانین ترکیب ادویہ)

مؤلف:
اردو

نمک بھنگ

افعال و خواص اور محل استعمال

ہاضم، مشتہی طعام اور مقوی معدہ ہے۔

طریقۂ تیاری

بھنگ کو خشک کر کے جلا کر اُس کی راکھ پانی میں خوب حل کریں۔ چند گھنٹوں کے بعد پانی نتھار لیں اور چھان کر جوش دیں۔ پانی جلنے پر نمک باقی رہ جائے گا، اِسے استعمال کریں۔

مقدار خوراک

نصف گرام تا ایک گرام۔

نمک پودینہ

افعال و خواص اور محل استعمال

ہاضم طعام، محلل ریاح اور مقوی معدہ ہے۔ متلی اور قے کو بند کرتا ہے۔

طریقۂ تیاری:پودینہ خشک کر کے جلائیں اور اُس کی راکھ پانی میں خوب حل کریں۔ تہ نشیں ہونے پر پانی کو نتھار لیں اور آگ پر رکھ کر اُڑائیں۔ پانی اُڑنے کے بعد نمک باقی رہ جائے گا۔اِسے استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک

نصف گرام تا ایک گرام۔

نمک ترب

مولی سے کھار زیادہ نکلتا ہے۔ چنانچہ اگر مولی کی جڑ کی راکھ ۲۵ گرام ہے تو اُس سے ۱۰ تا ۱۵ گرام کھار برآمد ہوتا ہے لیکن اگر راکھ مولی کے پتوں کی ہے تو اُس سے مولی کی بہ نسبت کم کھار نکلتا ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

مخرج، حصاۃ، ہاضم طعام، نافع ورمِ طحال اور پیشاب آور ہے۔

طریقۂ تیاری: مولی کو مع برگ و بار و جڑ کے خشک کر کے مٹی کے برتن میں ڈال کر جلائیں۔ پھر اُس کی راکھ کو پانی میں حل کر کے ہاتھ سے خوب ہلائیں۔ چند گھنٹہ بعد پانی نتھار کر کپڑے سے چھانیں اور جوش دیں۔ پانی جلنے پر برتن میں نمک باقی رہ جائے گا۔ اُس کو خشک کر کے رکھ لیں اور ضرورت کے وقت استعمال کرائیں۔

مقدار خوراک

نصف گرام تا ایک گرام۔

نمک جوَ (جواکھار)

افعال و خواص اور محل استعمال

مدر بول، مفتت سنگ کردہ و مثانہ اور مقوی معدہ ہے۔ کھانسی اور ضیق النفس کو فائدہ دیتا ہے۔

طریقۂ تیاری

جَو کے مُسلَّم پودوں کو خشک کر کے جلائیں اور اُس کی راکھ پانی میں خوب حل کر کے دو، ڈھائی گھنٹہ بعد پانی نتھار لیں اور چھان کر جوش دیں۔ پانی اُڑ جانے پر برتن میں صرف کھار باقی رہ جائے گا۔ اِس کو خشک کر کے استعمال کریں۔

مقدار خوراک

نصف گرام تا ایک گرام۔

نمک چرچٹہ

افعال و خواص اور محل استعمال

بلغمی کھانسی، ضیق النفس، دردِ شکم، نفخ شکم، سنگ گردہ و مثانہ اور استسقاء میں مفید ہے۔ اونٹنی کے دودھ کے ہمراہ استسقاء میں کھلانے سے خاص طور پر فائدہ ہوتا ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

طریقۂ تیاری: چرچٹہ کا پودا مع جڑ، پتوں اور شاخوں کے سایہ میں خشک کر کے جلائیں اور راکھ کو پانی میں خوب حل کر کے چھوڑ دیں۔ چند گھنٹوں کے بعد پانی نتھار کر پکائیں۔ جب پانی جل جائے اور نمک باقی رہ جائے تو استعمال کریں۔

مقدار خوراک

نصف گرام تا ایک گرام۔

نمک سلیمانی

وجہ تسمیہ

نمک سلیمانی حضرت سلیمانؑ کی طرف سے منسوب ہے، جیسا کہ علاج الامراض اور دوسری قرابادینوں میں متعدد نسخے اُن کے حوالے سے ملتے ہیں ، چنانچہ جوارِش سلیمانی کے علاوہ جوارِش بلادر کے بارے میں بھی کہا گیا ہے کہ اِس کے موجد حضرت سلیمانؑ ہیں (دیکھئے معجون بلادر)۔

افعال و خواص اور محل استعمال

معدہ اور ہاضمہ کو قوت دیتا ہے۔ محلل ریاح ہے۔

جزءِ خاص

نمکیات

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

نمک سانبھر ، نوشادر ہر ایک ۲۰ گرام اجمود، نانخواہ ، فلفل سیاہ، زنجبیل، قرنفل، زیرہ سیاہ، جائفل ، جاوِتری ہر ایک ۳ گرام کو کوٹ پیس کر سرکہ خالص میں جوش دے کر خشک کریں اور باریک سفوف بنائیں۔

مقدار خوراک

۲ تا ۳ گرام بعد طعام۔

نمک شیخ الرَّئیس

وجہ تسمیہ

یہ نسخہ شیخ الرَّئیس بو علی حسین بنِ سینا کا تالیف کردہ ہے، اِس لئے اُس کے نام سے موسوم ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

محلل ریاح، مقوی معدہ و جگر، ہاضم طعام، مؤلّددم۔

جزءِ خاص

نمک سانبھر۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

نمک سانبھر ۴۰ گرام فلفل سفید ۸ گرام، نوشادر زنجبیل، فلفل سیاہ، پودینہ خشک، تخم کرفس نانخواہ،تخم جرجیر، سنبل الطیب ہر ایک ۵ گرام کو ٹ پیس کر سفوف بنائیں۔

مقدار خوراک

۲ تا ۳ گرام ہمراہ آبِ سادہ۔

نمک کٹائی

افعال و خواص اور محل استعمال

سرفہ، ضیق النفس بلغمی اور تپ بلغمی کو فائدہ دیتا ہے۔ قاتلِ کرمِ شکم ہے۔

طریقۂ تیاری

کٹائی خرد کا پودا خشک کر کے جلائیں اور اُس کی راکھ پانی میں خوب حل کریں۔ چند گھنٹوں کے بعد پانی نتھار کر جوش دیں۔ جب پانی اُڑ جائے اور صرف نمک باقی رہے تو استعمال کریں۔

مقدار خوراک

نصف گرام تا ایک گرام۔

نمک نکچھکنی

افعال و خواص اور محل استعمال

مقوی معدہ اور مشتہی طعام ہے۔ بلغمی اور عصبی امراض کو فائدہ دیتا ہے۔

طریقۂ تیاری

نکچھکنی کا پودا خشک کر کے جلائیں اور اُس کی راکھ پانی میں خوب حل کر کے پانی نتھار لیں اور جوش دیں۔ پانی جلنے کے بعد نمک باقی رہ جائے گا۔

مقدار خوراک

نصف گرام تا ایک گرام۔

یاقوتی بارِد

وجہ تسمیہ

یاقوتی اُن دواؤں کو کہتے ہیں جن کی اصل و عمود یاقوت ہوتا ہے۔

افعال و خواص اور محل استعمال

قلب و دماغ اور اعضائے رئہسا کو قوت دیتی ہے۔ خفقان اور وحشت کو دور کرتی ہے۔ حار مزاجوں کے موافق اور مفید ہے۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

مغز تخم کدو شیریں ، مغز تخم تربوز ، مغز تخم خیارین، تخم کاہو۔ ہر ایک ۱۰ گرام ، تخم خرفہ مقشر ۱۵ گرام مروارید ناسفۃ ، صندل سفید، سنبل الطیب ، طباشیرفوفل، صندل سُرخ، ہر ایک ۸ گرام، بسد، کہرباء شمعی، سرطان سوختہ، ہر ایک ۹ گرام یاقوت، زمرُّد سبز ہر ایک ۲ گرام ، آبریشم خام مقرّض، بہمن سُرخ، بہمن سفید، گل گاؤ زباں ، گُل سُرخ، شقاقل مصری، دانۂ ہیل خرد، دارچینی ، ہر ایک ۱۰ گرام ، آملہ منقیٰ ۲۰ گرام ، زعفران ، عنبر، ورق طِلائ، مشک خالص، ہر ایک ڈیڑھ گرام، ورق نقرہ ۸ گرام نبات سفید ۲۰۰ گرام ،آبِ سیبِ شیریں ، آبِ امرود، آبِ بہی شیریں ، شربت فواکہ شیریں ، عرقِ گلاب، شہد خالص، عرقِ صندل، ہر ایک ۷۵ ملی لیٹر حجریات کو عرق گلاب میں بہت باریک مثل سرمہ کے پیسیں اور دیگر ادویہ کا سفوف تیار کر کے عرقیات شربت کو نبات سفید اور شہد کے قوام میں ملائیں اور زعفران ،مشک، عنبر کو کھرل کر کے شاملِ قوام کریں۔

مقدار خوراک

۳ تا ۵ گرام۔

یاقوتی حار

افعال و خواص اور محل استعمال

مقوی اعضائے رئیسہ ، نافع امراضِ بارِدہ موافقِ امزجۂ مبرودین۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

یاقوت ۳ گرام، مروارید ناسفۃ ۵۰ گرام، کہرباء شمعی ۱۵ گرام، مشک خالص ایک گرام لاجورد مغسول ۳ گرام، کندر، نمّام (ایک بوٹی ہے)ہر ایک ۷ گرام، زعفران، عود ، ہر ایک ۹ ۔ ۹ گرام، درونج عقربی، اسطوخودوس ہر ایک ۶ گرام، عنبر ۵ گرام ، دار چینی ۱۲ گرام۔پہلے جواہرات کو عرقِ گلاب میں سرمہ کی طرح باریک پیس لیں اور دیگر ادویہ کو کوٹ

چھان کر سفوف کریں۔ پھر ادویہ کو سہ چند شہد یا قند سفید کے قوام میں ملائیں۔ مشک ،عنبر، زعفران کو کھرل کر کے اخیر میں شامل کریں اور استعمال میں لائیں۔

مقدار خوراک

۳ تا ۵ گرام۔

یاقوتی سادہ

افعال و خواص اور محل استعمال

مفرّح و مقوی قلب ہے۔ خفقان وحشت اور مالیخولیا کو مفید ہے۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

یاقوت فادزہرمعدنی عقیق کہرباء شمعی، بسدِ احمر، یشبِ سبز ۴ گرام، ابریشم خام مقرض، صندل سفید(گلاب میں کھرل شدہ )، عود غرقی، برگِ گاؤ زباں ، گل گاؤ زباں ، ساذج ہندی، درونج عقربی، زعفران فرنجمشک، پوست اترج، ہرایک ۳ ۔ ۳ گرام، کشنیز خشک، مقشر، گلِ نسرین، بہمن سُرخ، بہمن سفید، دانہ ہیل خرد، لاجورد مغسول، افتیمون، ہر ایک ۷ گرام ، مشک ، عنبر، ہر ایک ۲ گرام، مربیٰ آملہ، مربیٰ ہلیلہ، ہر ایک ۳ عدد شربتِ انار ۷۵ ملی لیٹر ، ورق نقرہ ۱۰ گرام۔ پہلے جواہرات کو عرقِ گلاب میں خوب باریک کھرل کریں ،پھر مربو ّں کی گٹھلی دور کر کے باریک پیسیں اور دوسری دواؤں کا سفوف تیار کر کے سہ چند قند سفید کے قوام میں ملائیں۔ اخیر میں مشک و عنبر کھرل کر کے اور ورقِ نقرہ ملا کر یاقوتی تیار کریں۔

مقدار خوراک

۵ تا ۷ گرام۔

یاقوتی لُولُوی

افعال و خواص اور محل استعمال

مقوی اعضائے رئیسہ و مقوی باہ۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

یاقوت، کہرباء، ہر ایک ۵ گرام مروارید ناسفۃ ، یشب سبز ، ہر ایک ۶ گرام، مرجان ۹ گرام، مغز تخم خرپزہ، مغز تخم خیارین،ہر ایک ۱۸ گرام، شقاقل مصری، ثعلب مصری ، تودری سُرخ، تودری زرد، بہمن سُرخ، بہمن سیاہ، ہر ایک ۱۲ گرام ، ہلیون کباب چینی و دار چینی ہر ایک ۶ گرام۔ اِندر جو شیریں ، بادرنجبویہ، گلِ سُرخ، ہر ایک ۷ گرام، ساذج ہندی ۹ گرام، صندل سفید ۵ گرام، طباشیر ، ورق نقرہ، ہر ایک ۵ گرام ، ورق طِلاء زعفران، ہر ایک ۳ گرام ، آبریشم خام مقرَّض ۲۵ گرام، مربیٰ سیب ۷۵ گرام، شربت انار شیریں ۱۷۵ ملی لرٹر ، عرق گلاب ۵۰۰ ملی لیٹر ، نبات سفید، شہد خالص ہر ایک ۲۰۰ گرام ، اوّلاً جواہرات کو عرقِ گلاب میں حل کریں اور دیگر دواؤں کا باریک سفوف کر کے مربیٰ شربت اور نبات و شہد کے قوام میں ملائیں۔

مقدار خوراک

۵ تا ۷ گرام۔

یاقوتی معتدل

افعال و خواص اور محل استعمال

مقوی اعضائے رئیسہ، مفرّح قویٰ، نافع خفقان ، دافع وحشت و مالیخولیا۔

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری

مروارید ناسفۃ ۶ گرام، کہرباء شمعی ۳ گرام، گل گاؤ زباں ، ۱۲ گرام بادر نجبویہ، کشنیز خشک، ہر ایک ۱۲ گرام، یاقوت ۸ گرام ، مغز تخم کدو شیریں ، مغز تخم تربوز، ہر ایک ۲۴ گرام، صندل سفید، طباشیر، دانہ ہیل خرد، ہر ایک ۱۲ گرام، ابریشم خام، مقرَّض ۶ ؍ گرام،

بہمن سُر خ و سفید، ہر ایک ۱۲ گرام، تخم خرفہ ۲۴ گرام، لاجورد مغسول ۸ گرام،عنبر ۲ گرام، زعفران محلول ۶ ؍ گرام، مشک خالص ، ورق طِلائ، ہر ایک ۲ گرام، ورق نقرہ ۶ گرام، شربت فواکہ ۱۰۰ ملی لیٹر، شربت سیب ۲۰۰ ملی لیٹر، نبات سفید ۱۲۵ گرام، عرق گلاب، عرق بید مشک، عرق شاہترہ، ہر ایک ۱۰۰ ملی لیٹر۔پہلے جواہرات کو باریک سرمہ کی طرح کھرل کر لیں اور دوسری دواؤں کا سفوف کر کے عرق شربت اور نبات سفید کے قوام میں ملا لیں۔ بعد میں مشک، عنبر، زعفران اور ورق نقرہ علیحدہ سے کھرل کر کے اِضافہ کریں۔

مقدار خوراک

۳ تا ۷ گرام، ہمراہ مناسب عرقیات۔

فہرست

انتساب ۴

تمہید ۵

ترکیب ادویہ کی ضرورت اور اُس کے اصول و قوانین ۶

قرابادین ( PHARMACOPOEIA ) ۷

تعارف ۷

عربی کتب : ۷

فارسی کتب: ۷

اُردو کتب: ۸

دواؤں کا قوام اور قوامی ادویہ ۹

معیاری قوام ۹

قوام کی تیاری میں ’’تار‘‘ کا مفہوم ۹

قوام کی تیاری میں درجۂ حرارت (آنچ) کی اہمیت ۹

قوام میں لعابیات کی شمولیت ۹

قوامی مرکبات ۱۰

میٹھی اجناس جن سے قوام تیار کیا جاتا ہے ۱۰

مختلف قواموں کی تیاری ۱۰

( ۱) شہد کا قوام ۱۰

( ۲) قند سیاہ (گڑ) کا قوام ۱۰

( ۳) شکر سُرخ کا قوام ۱۰

( ۴) قند سفید کا قوام/شکر یا چینی کا قوام ۱۱

( ۵) مصری (نبات سفید) کا قوام ۱۱

( ۶) کھانڈ کا قوام ۱۱

( ۷) بورہ کا قوام ۱۱

( ۸) ترنجبین (شیر خشت) کا قوام ۱۱

ذخیرۂ مرکَّبات ۱۲

اثاناسیا ۱۲

وجہ تسمیہ ۱۲

اثاناسیائے ۱۲

افعال و خواص اور محل استعمال ۱۲

جزء خاص ۱۲

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۱۲

مقدار خوراک : ۱۲

اثاناسیائے صغیر ۱۲

افعال و خواص اور محل استعمال ۱۲

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۱۳

مقدار خوراک ۱۳

اثیر ( Ether ) ۱۳

تعارف اور وجہ تسمیہ ۱۳

اثیر صغیر ۱۳

اثیر الملوک ۱۳

وجہ تسمیہ ۱۳

افعال و خواص اور محل استعمال ۱۴

جزءِ خاص ۱۴

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۱۴

مقدار خوراک: حسبِ ضرورت حلق میں پھونکںز ۔ ۱۴

الاحمر ۱۴

وجہ تسمیہ ۱۴

افعال و خواص اور محل استعمال ۱۴

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۱۴

اطریفل ۱۵

اطریفل کا موجِد ۱۵

اطریفل اُسطوخودوس ۱۵

وجہ تسمیہ ۱۵

افعال و خواص اور محل استعمال ۱۵

جزءِ خاص ۱۶

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۱۶

مقدار خوراک ۱۶

اطریفل زمانی ۱۶

وجہ تسمیہ ۱۶

افعال و خواص اور محل استعمال ۱۶

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۱۶

مقدار خوراک ۱۷

اطریفل شاہترہ ۱۷

وجہ تسمیہ ۱۷

افعال و خواص اور محل استعمال ۱۷

جزء خاص ۱۷

دیگر اجزاء مع طریقۂ تااری ۱۷

مقدار خوراک ۱۷

اطریفل صغیر ۱۷

افعال و خواص مع محل استعمال ۱۷

جزءِ خاص ۱۷

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۱۸

مقدار خوراک ۱۸

اطریفل غددی ۱۸

وجہ تسمیہ ۱۸

افعال و خواص اور محل استعمال ۱۸

جز ء خاص ۱۸

دیگر اجزاء مع طریقۂ تادری ۱۸

مقدار خوراک ۱۸

اطریفل کشنیزی ۱۸

وجہ تسمیہ ۱۸

افعال و خواص اور محل استعمال ۱۹

جزء خاص ۱۹

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۱۹

مقدار خوراک ۱۹

اطریفل مقل ۱۹

وجہ تسمیہ ۱۹

استعمالات ۱۹

جز ء خاص ۱۹

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۱۹

مقدار خوراک ۲۰

اطریفل ملین ۲۰

وجہ تسمیہ ۲۰

استعمالات ۲۰

جزءِ خاص ۲۰

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۲۰

مقدار خوراک ۲۰

افلونیا/فلونی ۲۰

وجہ تسمیہ ۲۰

افلونیائے رومی ۲۱

استعمالات ۲۱

جزء خاص ۲۱

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۲۱

مقدار خوراک ۲۱

اِمروسی ۲۱

وجہ تسمیہ ۲۱

افعال و خواص و محل استعمال ۲۱

جزءِ خاص ۲۱

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۲۲

مقدار خوراک ۲۲

انفحہ۔ پنیر مایہ۔ چستہ ٔ چاک ۲۲

تعارف اور طریقۂ تیاری ۲۲

پنیر مایہ کا مزاج افعال اور دوائی استعمال ۲۲

مضر ۲۳

پنیر مایہ کے خالص ہونے کی علامت ۲۳

انقردی ۲۳

وجہ تسمیہ ۲۳

انقردیا کبیر ۲۳

افعال و خواص اور محل استعمال ۲۳

جزء خاص ۲۳

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۲۴

مقدار خوراک ۲۴

انقردیا صغیر ۲۴

جز ء خاص ۲۴

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۲۴

مقدار خوراک ۲۴

انوشدارو ۲۴

وجہ تسمیہ ۲۴

انوشدارو کی ترکیبِ تیاری ۲۵

جزءِ خاص ۲۵

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۲۵

مقدار خوراک ۲۵

انوشدارو لُولُوی ۲۶

اِیارہ/اِیارج/اِیارجات ۲۶

وجہ تسمیہ ۲۶

ایارج فیقراء ۲۶

وجہ تسمیہ ۲۶

افعال و خواص اور محل استعمال ۲۶

جزء خاص ۲۶

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۲۷

مقدار خوراک ۲۷

ایارج لوغاذی ۲۷

وجہ تسمیہ ۲۷

افعال و خواص اور محل استعمال ۲۷

جزء خاص ۲۷

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۲۷

مقدار خوراک ۲۷

ایارِج ھو فقر اطیس/ایارج بقراط ۲۸

وجہ تسمیہ ۲۸

افعال و خواص اور محل استعمال ۲۸

جزءِ خاص ۲۸

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۲۸

مقدار خوراک ۲۸

باسلیقون ۲۸

وجہ تسمیہ ۲۸

باسلیقون کبیر ۲۹

افعال و خواص اور محل استعمال ۲۹

اجزائے خاص ۲۹

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۲۹

ترکیب استعمال ۲۹

باسلیقون صغیر ۲۹

افعال و خواص اور محل استعمال ۲۹

جزء خاص ۲۹

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۲۹

برشعشا ء ۳۰

وجہ تسمیہ ۳۰

افعال و خواص اور محل استعمال ۳۰

جزء خاص ۳۰

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۳۰

مقدار خوراک ۳۰

بَرود کافوری ۳۱

وجہ تسمیہ ۳۱

افعال و خواص اور محل استعمال ۳۱

جزء خاص ۳۱

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۳۱

بنادق البذور ۳۱

وجہ تسمیہ ۳۱

افعال و خواص اور محل استعمال ۳۱

دیگر اجزاء ا مع طریقۂ تیاری ۳۱

مقدار خوراک ۳۲

پادزہر/فادزہر/ تریاق ۳۲

وجہ تسمیہ ۳۲

تریاقِ اربعہ /تریاق صغیر ۳۲

وجہ تسمیہ ۳۲

افعال و خواص اور محل استعمال ۳۲

جزء خاص ۳۲

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۳۲

مقدار خوراک ۳۳

تریاق افیون ۳۳

وجہ تسمیہ ۳۳

جزء خاص ۳۳

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۳۳

طریقۂ استعمال ۳۳

مقدار خوراک ۳۳

تریاقِ پیچش ۳۳

وجہ تسمیہ ۳۳

نفع خاص ۳۴

جزء خاص ۳۴

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۳۴

مقدار خوراک ۳۴

تریاق ثمانیہ ۳۴

وجہ تسمیہ ۳۴

جزء خاص ۳۴

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۳۴

مقدار خوراک ۳۴

تریاق نزلہ ۳۴

وجہ تسمیہ ۳۴

افعال و خواص اور محل استعمال ۳۵

جزء خاص ۳۵

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۳۵

مقدار خوراک ۳۵

تریاقِ وبائی ۳۵

وجہ تسمیہ ۳۵

افعال و خواص اور محل استعمال ۳۵

جزء خاص ۳۵

دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری ۳۵

مقدار خوراک ۳۶

جوارِش ۳۶

وجہ تسمیہ ۳۶