حکم اذاں

حکم اذاں17%

حکم اذاں مؤلف:
: علی اصغر رضوانی
: علی اصغر رضوانی
زمرہ جات: مناظرے
صفحے: 328

حکم اذاں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 328 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 63612 / ڈاؤنلوڈ: 7498
سائز سائز سائز
حکم اذاں

حکم اذاں

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے


نوٹ:

اسلامی ثقافتی ادارہ"امامین الحسنین(ع)نیٹ ورک" نےاس کتاب کو برقی شکل میں، قارئین کرام کےلئےشائع کیا ہے۔
نیز ادارہ کی گِروہ علمی کی زیرنگرانی حُرُوفِ چِینی، فنی تنظیم وتصحیح اورممکنہ غلطیوں کو درست کرنے کی حدالامکان کوشش کی گئی ہے۔

مفت PDF ڈاؤنلوڈ لنک
https://alhassanain.org/urdu/?com=book&id=۳۵۰&view=download&format=pdf

word
https://alhassanain.org/urdu/?com=book&id=۳۵۰&view=download&format=doc

نیز اپنے مفید مشورے، پیشنہادات، اعتراضات اورہرقسم کےسوالات کوادارہ کےایمیل(ihcf.preach@gmail.com)پرسینڈ کرسکتے ہیں


1

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

16

17

18

19

20

اللہ رے فیضِ عام شہِ خوش نگاہ کا

اللہ رے فیضِ عام شہِ خوش نگاہ کا

ذروں کو رنگ و نور دیا مہر و ماہ کا

٭

اُس کی بلندیوں کی کوئی انتہا نہیں

دربان جبرئیل ہو جس بارگاہ کا

٭

مشاّطگیِ باغِ جہاں آپ ہی سے ہے

"بے شانۂ صبا نہیں طرّہ گیاہ کا"

٭

مجھ پر بھی ہے نگاہِ کرم شہرِ علم کی

مدحت سرا ہوں میں بھی شہِ عرش جاہ کا

٭

اذنِ سفر ملے تو چُنوں ایک ایک خار

ہر خار برگِ گل ہے مدینے کی راہ کا

٭

شہرِ نبی کی آب و ہوا چاہئے مجھے

دار الشفا وہی ہے مِرے اشک و آہ کا

٭

آیا خیالِ گنبدِ خضرا جہاں ایاز

جلووں سے بھر گیا وہیں دامن نگاہ کا

٭٭٭

۲۱

آپ کے نام سے موسوم ہے دیواں میرا

آپ کے نام سے موسوم ہے دیواں میرا

اللہ اللہ یہ شرف خواجۂ گیہاں میرا

٭

رنگ و بُو ، لالہ و گل ، سرو و سمن جشنِ بہار

آپ میرے ہیں تو سارا ہے گلستاں میرا

٭

آپ کا عشق ازل سے ہے مِرے دل میں مقیم

سب پہ ظاہر ہے یہ سرمایۂ پنہاں میرا

٭

آپ کی مدح لکھے جاؤں یونہی تا بہ ابد

ساتھ چھوڑے نہ کبھی عمرِ گریزاں میرا

٭

ہے محیطِ دل و جاں گنبدِ خضرا کا خیال

کیا بگاڑے گا بھلا وقت کا طوفاں میرا

٭

آخرت کے لئے سامان بہم ہو ہی گیا

بن گئے اشکِ ندامت سرو ساماں میرا

٭

ہے مطافِ دل و جاں اسمِ گرامی اُن کا

یہی قبلہ ، یہی کعبہ ، یہی ایماں میرا

٭

۲۲

اِس سے پہلے کہ کوئی پُرسشِ وحشت ہوتی

چھپ گیا دامنِ رحمت میں گریباں میرا

٭

اللہ اللہ ایاز اُن کی عطا کا عالم

بھر دیا دولتِ کونین سے داماں میرا

٭٭٭

۲۳

حریمِ نور کے آئینہ گر در و دیوار

حریمِ نور کے آئینہ گر در و دیوار

نظر فزا ہیں وہ حیرت اثر در و دیوار

٭

رہِ حجاز میں حائل نہیں یہ دیواریں

"مقام و راہ "، قیام و سفر درو دیوار

٭

حضور خوب میں آئے تھے ایک شب مِرے گھر

درود پڑھتے رہے عمر بھر درو دیوار

٭

مِرے خیال کے خلوت کدے میں روشن ہیں

دیارِ نور کے شام و سحر درو دیوار

٭

وہ خاک بوس ہوئے میں چلا مدینے کو

لگا گئے ہیں مجھے راہ پر درو دیوار

٭

نگار خانۂ ملّت کی خرا ہو آقا

بکھر نہ جائیں یہ خلدِ نظر درو دیوار

٭

جہاں نگاہ نے جھانکا حریمِ دل میں ایاز

وہیں مدینے کے آئے نظر درو دیوار

٭٭٭

۲۴

آیا ہوں آج آپ کا دربار دیکھ کر

آیا ہوں آج آپ کا دربار دیکھ کر

حیراں ہوں 'اپنی طاقتِ دیدار دیکھ کر"

٭

میں سنگِ بے عیار تھا آئینہ بن گیا

اُس شہرِ نور کے در و دیوار دیکھ کر

٭

اللہ رے جمالِ محمد فلک فلک

حور و مَلَک ہیں نقش بہ دیوار دیکھ کر

٭

اب ڈھونڈتے ہیں نقشِ کفِ پائے مصطفےٰ

چلتے جو تھے ستاروں کی رفتار دیکھ کر

٭

گرمِ سفر ہیں لوگ رہِ مستقیم پر

حسنِ سلوک قافلہ سالار دیکھ کر

٭

میں اپنے دل کے غارِ حرا میں ہوں محوِ دید

لوگ آرہے ہیں روضۂ سرکار دیکھ کر

٭

اچھا ہوا کہ مقطعِ جاں آگیا ایاز

کیا دیکھتے ، وہ "مطلعِ انوار دیکھ کر "

٭٭٭

۲۵

ہر نبی شاہدِ خدا نہ ہوا

ہر نبی شاہدِ خدا نہ ہوا

آپ سا کوئی دوسرا نہ ہوا

٭

کرمِ شہرِ علم سے پہلے

نعت کہنے کا حوصلہ نہ ہوا

٭

دل رہا ہر قدم پہ سر بسجود

میں مدینے کو جب روانہ ہوا

٭

لاکھ پلکوں سے خاکِ طیبہ چنی

" حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا"

٭

فرشِ خاکی سے عرشِ نوری تک

کس جگہ ذکرِ مصطفےٰ نہ ہوا

٭

آپ کی یاد کے سوا کوئی

کشتیِ جاں کا ناخدا نہ ہوا

٭

۲۶

دل کہ تھا ایک بے نوائے ازل

آپ کے لطف کا خزانہ ہوا

٭

آپ کا در نہ وا ہوا جس پر

کوئی دروازہ اس پہ وا نہ ہوا

٭

جالیوں ہی کو چوم لیں گے ایاز

گر کرم باِلمشافِہہ نہ ہوا

٭٭٭

۲۷

محوِ کرم ہے چشمِ پیمبر، کہے بغیر

محوِ کرم ہے چشمِ پیمبر، کہے بغیر

" ظاہر ہے میرا حال سب اُن پر کہے بغیر"

کہنے کے باوجود جو دنیا نہ دے سکے

ملتا ہے اُن کے در سے برابر ، کہے بغیر

مہر و مہ و نجوم ازل سے ہیں کاسہ لیس

جاری ہے اُن کے نور کا لنگر ، کہے بغیر

اللہ رے اوج ، آپ کی تعظیم کے لئے

جھکتا ہے آسمان زمیں پر، کہے بغیر

ملتی ہے بِن کہے شہِ لوح و قلم سے بھیک

کھلتا ہے اُن کے لطف کا دفتر ، کہے بغیر

سرکار کی عطا میں صدا کا گزر نہیں

کر دیتے ہیں گدا کو تونگر ، کہے بغیر

قادر ایاز صنفِ سخن پر سہی مگر

بنتی نہیں ہے نعتِ پیمبر کہے بغیر

٭٭٭

۲۸

متاعِ سخن ، نقدِ مدحت سلامت

متاعِ سخن ، نقدِ مدحت سلامت

یہ سرمایۂ بیش قیمت سلامت

٭

مدینے کے جلوے مِرے منتظر ہیں

مِرا جذب و شوقِ زیارت سلامت

٭

مدینے کی گلیوں میں کھو جاؤں یارب

رہے یہ سماں تا قیامت سلامت

٭

مجھے بھی نشیبِ زمںم سے اٹھا لے

تِرے سبز گنبد کی رفعت سلامت

٭

تصور میں ہے شہرِ سرکارِ والا

یہ گہوارۂ نور و نکہت سلامت

٭

مِرے آئینے کی جِلا اللہ اللہ

تمنائے مہرِ رسالت سلامت

٭

مدد کو مِری آئیں گے میرے آقا

مِرا جذبۂ استعانت سلامت

٭

۲۹

ولائے محمد ولائے خدا ہے

ارادت مبارک عبادت سلامت

٭

ایاز اپنی مدحت وہ خود سن رہے ہیں

مبارک مبارک سلامت سلامت

٭٭٭

۳۰

جس جگہ بے بال و پر جبریل سا شہپر ہوا

جس جگہ بے بال و پر جبریل سا شہپر ہوا

سوچتا ہوں میں وہاں مدحت سرا کیونکر ہوا

٭

ساقیِ کوثر کا لطفِ خاص جب مجھ پر ہوا

بادۂ انوار سے پُر ذہن کا ساغر ہوا

٭

آپ جب جلوہ فروزِ مسندِ امکاں ہوئے

ذرہ ذرہ آئینہ دارِ شہِ خاور ہوا

٭

ہے مسلسل نکہت و انوار کی بارش وہاں

جس نگر ، جس انجمن میں ذکرِ پیغمبر ہوا

٭

جب کبھی برداشت سے باہر ہوئی فرقت کی دھوپ

سایہ افگن دامنِ رحمت وہیں مجھ پر ہوا

٭

ان کے در سے مل گیا پروانۂ بخشش مجھے

مجھ سے عاصی پر بھی لطفِ شافعِ محشر ہوا

٭

وجہِ تکوینِ جہاں کی نعت لکھی جب ایاز

آئینہ ایک ایک حرفِ کُن فکاں مجھ پر ہوا

٭٭٭

۳۱

آپ آئے نفرتیں سر در گریباں ہو گئیں

آپ آئے نفرتیں سر در گریباں ہو گئیں

بزمِ جاں میں پیار کی شمعیں فروزاں ہو گئیں

٭

آپ کی کملی سے پھوٹی ایک لاہوتی کرن

ہر طرف انوار کی پَریاں پَر افشاں ہو گئیں

٭

اللہ اللہ آپکے نقشِ قدم کی برکتیں

سجدہ گاہِ قدسیاں طیبہ کی گلیاں ہو گئیں

٭

جنتِ تخیل میں گویا دبستاں کھل گیا

میں ہُوا مدحت سرا ، حوریں ثنا خواں ہو گئیں

٭

میرا کیا بگڑا، کہ ہوں آسودۂ عشقِ رسول

گردشیں مجھ سے الجھ کر خود پریشاں ہو گئیں

٭

پھر مدینے کو گئے حُجاج میں پھر رہ گیا

حسرتیں پھر حلقہ ہائے دامِ ہجراں ہو گئیں

٭

کیا دعا مانگیں ایاز اب جالیوں کو چوم کر

" یاد تھیں جتنی دعائیں صرفِ درباں ہو گئیں "

٭٭٭

۳۲

شکوہ گزارِ چرخ ستمگر نہیں ہوں میں

شکوہ گزارِ چرخ ستمگر نہیں ہوں میں

سرکار کا کرم ہے کہ مضطر نہیں ہوں میں

٭

شہرِ جمال میں بھی نہ اڑ پاؤں تیرے ساتھ

موجِ ہوا ! اب ایسا بھی بے پر نہیں ہوں میں

٭

طیبہ کے دشت و راغ بھی جنت بدوش ہیں

منّت پذیرِ گنبدِ بے در نہیں ہوں میں

٭

صد شکر میں گدائے شہِ مشرقین ہوں

دارا و کاقبںد و سکندر نہیں ہوں میں

٭

مجھ کو درِ حضور سے دوری کا رنج ہے

آلامِ روزگار کا خوگر نہیں ہوں میں

٭

مجھ سے گریز پا ہیں زمانے کی ٹھوکریں

آقا! کسی کی راہ کا پتھر نہیں ہوں میں

٭

مال و متاعِ عشقِ محمد ہے میرے پاس

یہ کس نے کہہ دیا کہ تونگر نہیں ہوں میں

٭

۳۳

روشن ہے نورِ عشقِ محمد سے میرا دل

پامالِ جلوۂ مہ و اختر نہیں ہوں میں

٭

آقا کے در پہ ہے سرِ تسلیمِ خم ایاز

اللہ جانتا ہے کہ خود سر نہیں ہوں میں

٭٭٭

۳۴

کبھی تو ہونگے مِرے رہنما براہِ حجاز

کبھی تو ہونگے مِرے رہنما براہِ حجاز

"دعا قبول ہو یارب کہ عمرِ خضر دراز"

٭

ہوئے شوق اڑا لے گئی بہ سوئے حجاز

نکل گئی دلِ بے پر کی حسرتِ پرواز

٭

مسافتِ شبِ اسرا ہے آپ کا اعجاز

نشیبِ فرش پہ کھولے فراز عرش کے راز

٭

پہنچ گیا ہوں سرِ منزلِ غریب نواز

پڑا رہوں پھر اسی در پہ مثلِ پا انداز

٭

حضور دامنِ رحمت میں ڈھانپ لیں مجھ کو

کہ میری تاک میں ہے وقت کا قدر انداز

٭

جہانِ دولت و ثروت نہیں مجھے درکار

میں اُن کے در کا گدا ہوں بڑا ہے یہ اعزاز

٭

حضور آپ کے در پر ہو خاتمہ بالخیر

یہی ہے دل کی تمنا یہی دعائے ایاز

٭٭٭

۳۵

اشکوں کی زباں اور ہے لفظوں کی زباں اور

اشکوں کی زباں اور ہے لفظوں کی زباں اور

مدحت کے لئے چاہئے اندازِ بیاں اور

٭

مدحت کا تقاضا ہے کہ اللہ سے مانگو

دل اور ، نر اور ، دہن اور ، زباں اور

٭

کیا مدح کرے آدمی ممدوحِ خدا کی

بندے کا بیاں اور ہے اللہ کا بیاں اور

٭

بالا ہے بہت نرخِ غمِ عشقِ محمد

لعل و گہر اے دیدۂ خوننابہ فشاں اور

٭

سانسوں میں نہیں آئی ابھی بوئے مدینہ

کچھ دور ابھی قافلۂ عمرِ رواں اور

٭

کعبے میں جھکا سر تو مدینے میں جھکا دل

اللہ کا گھر اور محمد کا مکاں اور

٭

ہوتا ہے ایاز آئینۂ ذہن ، مجلّا

مدحت سے نکھرتا ہے مِرا حسنِ بیاں اور

٭٭٭

۳۶

ابھی تو خواب ہی دیکھا ہے شہرِ طیبہ کا

ابھی تو خواب ہی دیکھا ہے شہرِ طیبہ کا

ابھی سے حال دگرگوں ہے چشمِ بینا کا

٭

مِری نظر میں ہے تنویرِ منزلِ مقصود

چراغِ راہِ یقیں ہے خیال آقا کا

٭

رہِ حجاز کے ذروں میں جذب ہو جاؤں

علاج ہے یہ مِرے دردِ بے مداوا کا

٭

نبی کے ہجر میں رونا بھی عینِ راحت ہے

" مِری نگاہ میں ہے جمع و خرچ دریا کا "

٭

دعا قبول ہوئی آپ کے وسیلے سے

شعور آپ نے بخشا ہمیں تمنا کا

٭

کہاں اسیرِ ہوا اور کہاں ثنائے رسول

حباب خاک احاطہ کرے گا دریا کا

٭

خیالِ شافعِ محشر محیطِ جاں ہے ایاز

نہیں ہے تشنۂ تعبیر خواب فردا کا

٭٭٭

۳۷

گردِ رہِ مدینہ کے قابل نہیں رہا

گردِ رہِ مدینہ کے قابل نہیں رہا

"جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا"

٭

عجزِ سخن ، کمال ہے مدحت کے باب میں

اس فن میں کوئی میرا مقابل نہیں رہا

٭

اُن کے کرم سے کھل گئے سب عقدہ ہائے شوق

اب کوئی مرحلہ مجھے مشکل نہیں رہا

٭

اب میں ہوں اور عشقِ شہنشاہِ بحر و بر

اب کوئی رنج مدِّ مقابل نہیں رہا

٭

ہونٹوں پہ ہر نفس ہے وظیفہ حضور کا

میں اک نفس بھی آپ سے غافل نہیں رہا

٭

ہاں آپ کے خیال کی دولت ہے میرے پاس

ہاں میں نشاطِ دہر کا سائل نہیں رہا

٭

گُم ہو گئے ایاز مدینے کی راہ میں

احساسِ نارسائیِ منزل نہیں رہا

٭٭٭

۳۸

جُز غمِ ہجرِ نبی ہر غم سے ہوں ناآشنا

جُز غمِ ہجرِ نبی ہر غم سے ہوں ناآشنا

یہ بھری دنیا میں ہے میرا اکیلا آشنا

٭

ذہن کعبہ آشنا ہے دل مدینہ آشنا

عشق نے بخشا ہے مجھ کو کیسا کیسا آشنا

٭

میں زباں سے کچھ نہیں کہتا مجھے کیا چاہئے

میری ہر خواہش سے ہیں سرکارِ والا آشنا

٭

سیرتِ سرکار کا ہر رخ ہے دل پر آئینہ

خیر سے مجھ کو میسر ہے اک اچھا آشنا

٭

ایک میں ہی تو نہیں تنہا ثنا خوانِ حضور!

آپ کے لطف و کرم سے ہے زمانہ آشنا

٭

کس کے در پر جاؤں آقا آپ کا در چھوڑ کر

میں ہوا خواہِ وفا، دنیا وفا ناآشنا

٭

ہے تصور میں جمالِ گنبدِ خضرا ایاز !

میری آسودہ نگاہی سے ہے دنیا آشنا

٭٭٭

۳۹

جادۂ مدینہ ہے اور کارواں اپنا

جادۂ مدینہ ہے اور کارواں اپنا

عزم ہمسفر اپنا، شوق ہم عِناں اپنا

٭

رحمتِ دو عالم ہے ، فخرِ مرسلاں اپنا

رہبروں کا رہبر ہے میرِ کارواں اپنا

٭

جب سے ارضِ طیبہ کو ہم نے محترم جانا

احترام کرتا ہے تب سے آسماں اپنا

٭

شاید اِس طرف سے وہ سیرِ عرش کو جائیں

راستہ بدلتی ہے روز کہکشاں اپنا

٭

ڈھل گیا حضوری میں کربِ دوریِ منزل

لے اڑا ہمیں آخر شوقِ پَر فشاں اپنا

٭

روضۂ محمدؐ پھر روضۂ محمد ؐ ہے

خلد کے عوض کیوں دوں گلشنِ جہاں اپنا

٭

میں ایاز ہوں اُن کا میں غلام ہوں اُن کا

کر لیا دو عالم کو میں نے ہم زباں اپنا

٭٭٭

۴۰

41

42

43

44

45

46

47

48

49

50

51

52

53

54

55

56

57

58

59

60

61

62

63

64

65

66

67

68

69

70

71

72

73

74

75

76

77

78

79

80

81

82

83

84

85

86

87

88

89

90

91

92

93

94

95

96

97

98

99

100

101

102

103

104

105

106

107

108

109

110

111

112

113

114

115

116

117

118

119

120

121

122

123

124

125

126

127

128

129

130

131

132

133

134

135

136

137

138

139

140

141

142

143

144

145

146

147

148

149

150

151

152

153

154

155

156

157

158

159

160

161

162

163

164

165

166

167

168

169

170

171

172

173

174

175

176

177

178

179

180

181

182

183

184

185

186

187

188

189

190

191

192

193

194

195

196

197

198

199

200

201

202

203

204

205

206

207

208

209

210

211

212

213

214

215

216

217

218

219

220

221

222

223

224

225

226

227

228

229

230

231

232

233

234

235

236

237

238

239

240

241

242

243

244

245

246

247

248

249

250

251

252

253

254

255

256

257

258

259

260

261

262

263

264

265

266

267

268

269

270

271

272

273

274

275

276

277

278

279

280

281

282

283

284

285

286

287

288

289

290

291

292

293

294

295

296

297

298

299

300

301

302

303

304

305

306

307

308

309

310

311

312

313

314

315

316

317

318

319

320

321

322

323

324

325

326

327

328