گلہائے عقیدت

گلہائے عقیدت0%

گلہائے عقیدت مؤلف:
زمرہ جات: شعری مجموعے
صفحے: 26

  • ابتداء
  • پچھلا
  • 26 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 9503 / ڈاؤنلوڈ: 2933
سائز سائز سائز
گلہائے عقیدت

گلہائے عقیدت

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

بیشک فلک مزاج تھی دھرتی حجاز کی

’’اس سر زمیں کے ذروں میں شمس و قمر ملے‘‘

ان کی زباں میں ہم سے کرے گفتگو خدا

ان کے بیاں میں ہم کو خدا کی خبر ملے

فرشِ  زمیں پہ اُنؐ کی حکومت ہے بالیقیں

جنؐ کے نقوشِ  پا کے نشاں عرش پر ملے

مدح گری کے واسطے تھوڑا سا چل کے دیکھ

اہلِ  سخن کو اُن کی عطا ڈھونڈ کر ملے

۲۱

اہل سخن کو بہر سکوں گھر تو چاہئے

اچھا ہے گھر کے واسطے مدحت نگر ملے

روشن زمیں ہو ذوق کی فیضانِ  نعت سے

اشعار میں تابانیِ خونِ  جگر ملے

مدح سرائی کرتا چلوں کارواں کے ساتھ

شہرِ  نبیؐ کا مجھ کو سہانا سفر ملے

اُنؐ کی عطا پہ نازاں سوالی ہے کوثریؔ

پہلے خیال خوب ہے اب خوب تر ملے

٭٭٭

۲۲

سلام

خام ہے خامہ جو لفظِ حق نما لکھتا نہیں

خام ہے خامہ جو لفظِ حق نما لکھتا نہیں

سینہ قرطاس پر کرب و بلا لکھتا نہیں

جسم میں بے فیض لگتا ہے مجھے ایسا لہو

لوح دل پر جو غم شاہ ہدیٰ لکھتا نہیں

کیسا ما تھا ہے؟ یہ کہتے تھے حسین ابن علیؑ

جو کہ سجدہ گاہ پر صبر و رضا لکھتا نہیں

مومن آل محمدؐ کا بھی ہے پختہ اصول

بیعتِ فاسق کسی صورت روا لکھتا نہیں

۲۳

کون سچا کون جھوٹا چاہئے حسن یقیں

وہ منافق ہے جو اب تک فیصلہ لکھتا نہیں

خانہ زہرائؑ سے غیرت کا سبق میں نے لیا

بے حیا کو صاحب شرم و حیا لکھتا نہیں

کوثریؔ کا عدل کے قانون پر ایمان ہے

اس لئے وہ رہزنوں کو رہنما لکھتا نہیں

تدوین اور ای بک کی تشکیل: اعجاز عبید

۲۴

فہرست

نعتیں 3

جب قلم سے کچھ بدست کبریا لکھا گیا 3

خونِ جگر کے ساتھ جو حسنِ نظر ملے 6

جب تذکرہ شاہ زمین و زمن چلے 9

خیالِ نعت تھا یا الفتِ سرکار کی بارش 11

شمیم نعت سے جو حالِ دل وجدان جیسا تھا 14

طاہر و اطہر زبان مصطفی 17

زمانہ منتظر رہتا تھا نورِ اولیں آئے 19

۲۵

خونِ  جگر کے ساتھ جو حسنِ  نظر ملے 21

سلام 24

خام ہے خامہ جو لفظِ حق نما لکھتا نہیں 24

۲۶