غدیر آیۂ تبلیغ کی روشنی میں
0%
مؤلف: مولانا سید بہادر علی زیدی قمی
زمرہ جات: مفاھیم قرآن
مؤلف: مولانا سید بہادر علی زیدی قمی
زمرہ جات: مشاہدے: 3812
ڈاؤنلوڈ: 2207
تبصرے:
مؤلف: مولانا سید بہادر علی زیدی قمی
زمرہ جات: مفاھیم قرآن
مؤلف: مولانا سید بہادر علی زیدی قمی
یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے
غدیر
آیۂ تبلیغ کی روشنی میں
مؤلف
مولانا سید بہادر علی زیدی قمی
ناشر: انوار القرآن اکیڈمی پاکستان
جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں
نام کتابٍ: غدیر آیۂ تبلیغ کی روشنی میں
تألیف: مولانا سید بہادرعلی زیدی قمی
نظر ثانی: حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی
کمپوزنگ: سن شائن کمپوزنگ سینٹر
طبع اول: ۲۰۱۵
تعداد:۵۰۰
ناشر: انوار القرآن اکیڈمی پاکستان
تقدیم
میں اپنی اس مختصر سی کوشش اور سعی ناچیز کو قطب عالم امکان، محور دائرۂ عالم وجود، مصلح جہان، منجی عالم بشریت، حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لتراب مقدمہ الفداء اور اس آفتاب ولایت کے ظہور کے حقیقی منتطرین، اور اس امام عصر (عج) کی غیبت کے زمانے میں ایمان و عمل صالح پر قائم و دائم مومنین کی مقدس بارگاہ میں تقدیم کرتا ہوں۔
انوارُ القرآن اکیڈمی (پاکستان)
کا مختصر تعارف
تعریف: تفسیر، علوم اور معارف قرآن مجید سے متعلق قرآنی اِدارہ۔
نصبُ العین: عصری تقاضوں سے ہم آہنگ علوم و معارفِ قرآن مجید کی تبلیغ و ترویج۔
اغراض و مقاصد:
۱) تعلیماتِ قرآن و سنت کی روشنی میں علمی و تحقیقی مراکز کا قیام۔
(جامعہ قرآن، دانشکدہ قرآن، دارُ القرآن، دارُ التحفیظ، مکتبِ قرآن اور دیگر قرآنی ریسرچ سینٹرز)
۲) مفسرین اور علوم قرآن کے ماہرین کی تیاری کے لیے تمام تر ضروریات اور ماحول فراہم کرنا۔
۳) علوم و معارف قرآن مجید کی ترویج کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں باکردار اور تربیت یافتہ افراد مہیا کرنا۔
۴) تعلیماتِ قرآن و سنت کی روشنی میں ادیان و مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا نیز اُمت مسلمہ کے اتحاد کی عملی جدوجہد کرنا۔
۵) حوزہ ہائے علمیہ، جامعات اور دیگر تحقیقی اور تربیتی مراکز کو قرآن شناس اساتذہ کی فراہمی۔
۶) قرآن مجید کو ایک مکمل نظامِ حیات کے طور پر متعارف کرانا۔
۷) ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قرآنی مراکز سے رابطہ، تعاون اور ہم آہنگی کرنا۔
۸) مملکتِ خدا داد پاکستان کی حفاظت اور اس کے حقوق کے دفاع کے لیے کوشش کرنا۔
عرض ناشر
ہر دور میں علماء حقہ، دین و شریعتِ اسلام کا قرآن کریم و سنت کی روشنی میں دفاع کرتے رہے ہیں اور انشاء اللہ کرتے رہیں گے.
انوار القرآن اکیڈمی پاکستان بھی عصری تقاضوں کو مدّنظر رکھتے ہوئے اس عزم و ارادہ کا اظہار کرتا ہے کہ قرآن کریم و سنت نبویﷺ کی روشنی میں دشمنان دین خدا کی جانب سے ہونے والے اعتراضات یا مذہب حقّہ شیعہ اثنا عشری کے مخالفین کے بہترین ، مسکت اورمناسب جواب دے سکے، نیز اپنی قوم و ملت کو قرآنی معلومات، تفسیراور معارف قرآنی سے متعلق خاطر خواہ معلومات فراہم کرسکے.
ادارہ اس ہدف کے پیشِ نظر مولانا سید بہادر علی زیدی قمی کی تالیف کردہ کتاب “غدیر آیۂ تبلیغ کی روشنی میں)” پیش کررہا ہے
ادارہ محترم مؤلف اور ان تمام حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس کتاب کو آپ کے ہاتھوں میں پہنچانے کیلئے کسی بھی قسم کا تعاون فرمایا ہے.
آخر میں خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ وہ ہمیں قرآن کریم کی صحیح معرفت سے بہرہ مند فرمائے تاکہ ہم بہتر سے بہتر انداز میں اس کی تعلیمات پر عمل کرسکیں اور اس کی خدمت میں دن و رات کوشاں رہیں. آمین
مسٔول انوارالقرآن اکیڈمی