صحیفہ امام رضا علیہ السلام

صحیفہ امام رضا علیہ السلام0%

صحیفہ امام رضا علیہ السلام مؤلف:
زمرہ جات: امام رضا(علیہ السلام)

صحیفہ امام رضا علیہ السلام

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

مؤلف: علی اصغر رضوانی
زمرہ جات: مشاہدے: 9755
ڈاؤنلوڈ: 4124

تبصرے:

صحیفہ امام رضا علیہ السلام
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 28 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 9755 / ڈاؤنلوڈ: 4124
سائز سائز سائز
صحیفہ امام رضا علیہ السلام

صحیفہ امام رضا علیہ السلام

مؤلف:
اردو

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں اس کی فنی طورپرتصحیح اور تنظیم ہوئی ہے

گیارہواں باب

۱۱ ۔ زیارات میں آنحضرت کی دعائیں

پیغمبر پر سلام میں۔

پیغمبر پر اُن کی قبر کے پاس سلام میں۔

امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور باقی آئمہ علیہم السلام کی زیارت میں۔

اپنی بہن حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت میں۔

تربت امام حسین علیہ السلام کی تسبیح کو ہلاتے وقت۔

۸۵ ۔ پیغمبر پر سلام کے متعلق آنحضرت کی دعا

اے پروردگار! محمد اور اُن کی آل پر اوّلین میں سے درود بھیج۔ محمد وآلِ محمد پرآنے والوں میں سے درود بھیج۔محمد وآلِ محمد پر ملائے اعلیٰ میں درود بھیج۔ محمد وآلِ محمد پر نبیوں اور رسولوں میں درود بھیج۔ اے خدا! محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وسیلہ ، شرافت، فضیلت اور بلند درجہ عطا فرما۔

اے خدا! محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لایا ہوں، اس حال میں کہ میں نے اُن کو دیکھا نہیں ہے۔پس قیامت کے دن مجھے اُن کی زیارت سے محروم نہ کرنا۔ اُن کی ملاقات میرے نصیب فرما۔ مجھے اُن کے دین پر مارنا۔ اُن کے حوض سے سیراب کر۔ ایسا بہترین پینا نصیب فرما کہ اُس کے بعد مجھے پیاس نہ لگے۔ تو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

اے اللہ! جس طرح میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بغیر دیکھے ایمان لایاہوں، جنت میں مجھے اُن کی پہچان کروا۔ اے اللہ! میری طرف سے آنحضرت کی روح پر سلام اور بہت زیادہ درود ارسال فرما۔(شیخ،تہذیب:ج ۳ ،ص ۸۶ ۔سید،اقبال: ۱۷۳) ۔

۸۶ ۔ پیغمبر کی قبر کے پاس آنحضرت کی دعا

اللہ کے رسول پر سلام۔ اے اللہ کے دوست! تجھ پر سلام۔ اے خدا کے چنے ہوئے !تجھ پر سلام۔ اے امینِ الٰہی ! تجھ پر سلام۔

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اپنی امت کے خیر خواہ تھے۔ راہِ خدا میں کوشش کی اور خلوص کے ساتھ اُس کی عبادت کی، یہاں تک کہ موت کا وقت قریب آگیا۔ پس خدا آپ کو جزاء عطا فرمائے۔ اُس جزاء سے افضل ترین جزاء جو کسی نبی کو اُس کی امت کی طرف سے دی ہے۔ اے خدا! محمد وآلِ محمد پر درود بھیج۔ ابراہیم اور آلِ ابراہیم کے درود سے افضل درود۔ بے شک تو قابلِ تعریف اور عظیم ہے۔(کامل الزیارات: ۱۸ و ۲۰) ۔

۸۷ ۔ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور دوسرے آئمہ علیہم السلام کی زیارت میں آنحضرت کی دعا

علی بن حسان سے روایت ہے کہ میں نے امام رضا علیہ السلام سے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی قبر کی زیارت کے متعلق سوال کیا۔ آپ نے فرمایا: آنحضرت کی قبر کے اطراف والی مساجد میں نماز پڑھو۔ تمام مقامات میں یہ زیارت پڑھ سکتے ہو:

خدا کے اولیاء اور اُس کے چنے ہوئے حضرات پر سلام۔ خدا کے امین بندوں اور اُس کے دوستوں پر سلام۔ خدا کے مددگاروں اور اُس کے خلفاء پر سلام۔ معرفت خدا کے مقامات پر سلام۔ ذکر الٰہی کے مکانات پر سلام۔ خداکے امر اور نہی کو ظاہر کرنے والوں پر سلام۔

خدا کی طرف بلانے والوں پر سلام۔ خدا کی مرضی میں باقی رہنے والوں پر سلام۔ اطاعت خدا میں آزمائے ہوئے افراد پر سلام۔خدا کی طرف رہنمائی کرنے والوں پر سلام۔

سلام اُن پر جن کو اگر دوست رکھا جائے تو خدا کو دوست رکھا جاتا ہے۔ جو بھی ان کے ساتھ دشمنی رکھے تو خدا کے ساتھ دشمنی رکھے گا۔ جس نے ان کو پہچان لیا، خدا کو پہچان لیا۔ جو ان سے جاہل رہا، وہ خدا کی پہچان نہ کرسکا۔ جس نے ان کے دامن کو پکڑ لیا، خدا کے دامن کو پکڑ لیا۔ جو ان سے جدا ہوگیا، وہ خدا سے دورہوگیا۔

خدا کو گواہ بناتا ہوں کہ میں تمہارے دوستوں کا دوست اور تمہارے دشمنوں کا دشمن ہوں۔ تمہارے باطن اور ظاہر کے ساتھ ایمان لانے والا ہوں۔ ان تمام امور کو تمہاری طرف لوٹانے والا ہوں۔ اے خدا! آلِ محمد کے دشمنوں سے ، جنوں میں سے اور انسانوں میں سے اپنی رحمت کو دور فرما۔ ان سے خدا کے نزدیک بیزاری چاہتا ہوں ۔ محمد اور اُن کی پاک آل پر درود ہو۔

یہ تمام زیارات میں کافی ہے۔ محمد وآلِ محمد پر بہت زیادہ درود بھیجو اور ایک ایک کا نام لو۔ اُن کے دشمنوں سے بیزاری طلب کرو۔ اپنے لئے اور مومن مرد و عورت کیلئے جو دعا بھی چاہو، انتخاب کرو۔(کامل الزیارات: ۳۱۵) ۔

۸۸ ۔ اُن کی بہن حضرت معصومہ کی زیارت میں آنحضرت کی دعا

سعد بن عبداللہ آنحضرت سے نقل کرتا ہے کہ آپ نے فرمایا: اے سعد! کیا تمہارے پاس ہمارے خاندان میں سے کسی کی قبر ہے؟ میں نے کہا: ہاں حضور۔ آپ پر قربان جاؤں۔امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی بیٹی فاطمہ کی قبر ہے۔آپ نے فرمایا: ہاں۔ جو کوئی بھی اُس کے حق کو پہچانتے ہوئے اُس کی زیارت کرے، جنت اُس کے لئے واجب ہے۔ جب اُن کی قبر کے پاس جاؤ تو قبلہ کی طرف منہ کرکے کھڑے ہوکر چونتیس مرتبہ اللہ اکبر، تینتیس مرتبہ سبحان اللہ اور تینتیس مرتبہ الحمد للہ کہو، پھر کہو:خدا کے چنے ہوئے آدم پر سلام۔ خدا کے نبی نوح پر سلام۔ خدا کے دوست ابراہیم پر سلام۔ خدا کے ساتھ کلام کرنے والے موسیٰ پر سلام۔ روحِ خدا عیسیٰ پر سلام۔

اے رسولِ خدا ! تجھ پر سلام۔ اے خدا کی مخلوق کے بہترین! تجھ پر سلام۔ اے خدا کے چنے ہوئے! تجھ پر سلام۔ اے خاتم المرسلین محمد ابن عبداللہ! تجھ پر سلام۔

اے امیر المومن ین علی ابن ابی طالب علیہما السلام، اے رسولِ خدا کے وصی! تجھ پر سلام۔ اے کائنات کی عورتوں کی سردار فاطمہ ! تجھ پر سلام۔ اے رسولِ رحمت کے دو بیٹوں اور جوانانِ جنت کے سردارو! تم پر سلام۔

اے علی ابن الحسین علیہما اسلام! تجھ پر سلام۔ اے عبادت کرنے والوں کے سردار اور دیکھنے والوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک، اے نبی کے بعد علم کو پھاڑنے والے محمد ابن علی ! تجھ پر سلام۔

اے سچے نیکوکار امین جعفر ابن محمد ! تجھ پر سلام۔ اے پاک و پاکیزہ مو سیٰ ابن جعفر ! تجھ پر سلام۔ اے علی ابن موسیٰ الرضا ! تجھ پر سلام۔ اے محمد ابن علی ! تجھ پر سلام۔ اے پاکیزہ خیر خواہ امین علی ابن محمد ! تجھ پر سلام۔ اے حسن ابن علی ! تجھ پر سلام۔ اُن کے بعد وصی ! تجھ پر سلام۔

اے خدا! اپنے نور، اپنے روشن چراغ، اپنے ولیوں کے ولی، اپنے جانشینوں کے جانشین اور اپنی مخلوق کیلئے حجت پر درود بھیج۔ اے رسولِ خدا کی بیٹی! تجھ پر سلام۔ اے فاطمہ اور خدیجہ کی بیٹی! تجھ پر سلام، اے امیرالمومن ین کی بیٹی! تجھ پر سلام ،اے حسن اورحسین کی بیٹی! تجھ پر سلام۔

اے ولی خدا کی بیٹی! تجھ پرسلام۔ اے ولی خدا کی بہن! تجھ پر سلام۔ اے ولی خدا کی پھوپھی! تجھ پر سلام۔ اے موسیٰ ابن جعفر کی بیٹی! تجھ پر سلام اور خدا کی رحمت و برکات!تجھ پر سلام۔خدا ہمارے اور تمہارے درمیان جنت میں پہچان پیدا فرمائے۔ ہمیں آپ کے ساتھ محشور فرمائے۔تمہارے نبی کے حوض پر وارد کرے۔ تمہارے دادا علی ابن ابی طالب(صلوات اللہ علیکم) کے دست مبارک کے جام سے ہمیں سیراب فرمائے۔ میں خدا سے سوال کرتا ہوں کہ وہ ہمیں تمہارے درمیان سرور اور کشادگی دکھلائے۔ ہمیں اور تمہیں تمہارے نانا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گروہ کے ساتھ لائے۔ ہم سے تمہاری معرفت اور شناخت کو سلب نہ کرے۔ بے شک وہ ولی اور قدرت والا ہے۔تمہاری محبت کے ذریعے خدا کا قرب حاصل کرتے ہیں۔ تمہارے دشمنوں سے بیزاری چاہتے ہیں۔ خدا کے سامنے تسلیم ہیں اور بغیر انکار اور تکبر کے اُس سے راضی ہیں۔اس کے یقین کے ساتھ جو محمد لائے ہیں، راضی اور خوش ہوں۔ اُس کے ذریعے سے صرف تجھے چاہتے ہیں۔

اے خدا! تیری رضااور خوشی اور تیرا آخرت والا گھر تجھ سے طلب کرتا ہوں۔ اے فاطمہ ! جنت میں ہماری شفاعت فرمائیں۔ بے شک خدا کے نزدیک آپ کی بڑی منزلت اور شان ہے۔

اے اللہ! تجھ سے چاہتے ہیں کہ ہمارا انجام نیک ہو۔ جو کچھ میرے پاس ہے، اُسے سلب نہ کرنا۔ طاقت اور قوت سوائے عظیم و بلند خدا کے نہیں ہے۔

اے پروردگار!اپنے کرم و عزت ورحمت اور عافیت کے صدقے میں ہماری دعا قبول فرما اور جواب عطا فرما۔ محمد اور اُن کی تمام آل پر خدا کا درود ہو۔ اے بہترین رحم

کرنے والے۔(بحار:ج ۱۰۲ ،ص ۲۶۵) ۔

۸۹ ۔ تربت امام حسین علیہ السلام سے بنی تسبیح کو پھیر تے و قت آنحضرت کی دعا

آنحضرت سے نقل ہے کہ جو کوئی امام حسین علیہ السلام کی خاک سے بنی ہوئی تسبیح کو پھیرے اور یہ کہے: پاک ہے خدا اور تمام تعریفیں اللہ کے ساتھ خاص ہیں۔ اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ خدا وصف بیان کرنے سے بلند تر ہے، تو خداتعالیٰ تسبیح کے ہر دانے کے بدلے میں چھ ہزار نیکیاں اُس کیلئے لکھے گا اور چھ ہزار گناہ معاف کردے گا۔ چھ ہزار درجے اُس کا مقام بلند ہوگااور یہی مقدار شفاعت اُس کے نصیب ہوگی۔(ابن مشہدی، مزار کبیر: ۵۱۳) ۔