تفسير راہنما جلد ۱

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 785

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 785
مشاہدے: 189062
ڈاؤنلوڈ: 5550


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 785 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 189062 / ڈاؤنلوڈ: 5550
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 1

مؤلف:
اردو

۱۰_ اللہ تعالى '' جس چيز كا ارادہ فرمائے'' اس كو وجود ميں لانے پر قادر ہے يہ اس امر كى دليل ہے كہ وہ صاحب اولاد ہونے يا فرزند كى ضرورت سے منزہ و پاك ہے_قالوا اتخذ الله ولداً سبحانه بل و اذا قضى امراً فانما يقول له كن

يہ مطلب اس بنياد پر ہے كہ '' و اذا قضى امراً '' بھى آيہ مباركہ كے ماقبل حصے كى طرح اللہ تعالى كے صاحب اولاد ہونے يا فرزند اختيار كرنے سے پاك و منزہ ہونے كى دليل ہو_

۱۱ _ سدير صيرفى كہتے ہيں كہ ميں نے سنا حمران بن اعين نے امام باقرعليه‌السلام سے اللہ تعالى كے اس كلام ''بديع السماوات والأرض '' كے بارے ميں سوال كيا تو امامعليه‌السلام نے فرمايا ''ان الله ابتدع الاشياء بعلمه كلها على غير مثال كان قبله فابتدع السماوات والأرضين و لم يكن قبلهن سماوا ت ولا أرضون ..(۱)

اللہ تعالى نے تمام اشياء كو اپنے علم سے خلق فرمايا جبكہ اس سے قبل ان كى مثال يا نمونہ موجود نہ تھا پس پروردگار نے آسمانوں اور زمينوں كو خلق فرمايا جبكہ اس سے قبل نہ آسمان تھے اور نہ زمينيں _

۱۲ _ صفوان بن يحيى كہتے ہيں ميں نے امام رضاعليه‌السلام سے اللہ تعالى كے ارادہ كے بارے ميں سوال كيا تو امامعليه‌السلام نے فرمايا''... فارادة الله الفعل لا غير ذلك يقول له ''كن فيكون'' بلا لفظ و لا نطق بلسان و لا همة و لا تفكر و لا كيف لذلك كما انه لا كيف له (۲) اللہ تعالى كا ارادہ اس كا عين فعل ہے نہ كچھ اور جب وہ كسى چيز كے وجود ميں آنے كا فرمان صادر فرماتاہے تو كہتاہے '' ہوجا'' اس فرمان كے ساتھ ہى وہ چيز وجود ميں آجاتى ہے بغير اس كے كہ كوئي لفظ صادر ہو نہ تو اس ميں زبان سے كوئي كلام اور نہ ہى قصد و تفكر شامل ہوتاہے _ ارادہ الہى كيفيت سے خالى ہوتاہے جيسا كہ اس كى ذات اقدس ميں كيفيت نہيں ہے _

آسمان : آسمانوں كى خلقت كا آغاز ۳ ;آسمانوں كى بغير نمونے كے تخليق ۱،۵; آسمانوں كامتعدد ہونا ۲; آسمانوں كا خالق ۱

آفرينش : عالم آفرينش كا آغاز ۳

اسماء اور صفات: جلالى صفات۵; جمالى صفات۵،۹

____________________

۱) كافى ج/ ۱ ص ۲۵۶ ح ۲ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۱۹ ح ۳۲۸_

۲) كافى ج/۱ ص ۱۰۹ ح ۳ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۱۹، ح ۳۳۳_

۴۰۱

اللہ تعالى : اللہ تعالى كا بغير نمونے كے تخليق كرنا ۱،۵،۱۱; ارادہ الہى ۱۰،۱۲ ; افعال خدا ۱۲; اوامر الہى ۷،۸; اللہ تعالى كى بے نيازى ۵،۹; تقديرات الہى ۶ ، ۷ ; اللہ تعالى كى خالقيت۶،۷،۸ ،۹، ۱۰، ۱۱، ۱۲ ; اللہ تعالى اور فرزند ۵،۱۰; اللہ تعالى كے منزہ ہونے كے دلائل ۵،۱۰; قدرت الہى ۶،۱۰

روايت: ۱۱،۱۲

وَقَالَ الَّذِينَ لاَ يَعْلَمُونَ لَوْلاَ يُكَلِّمُنَا اللّهُ أَوْ تَأْتِينَا آيَةٌ كَذَلِكَ قَالَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّثْلَ قَوْلِهِمْ تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ قَدْ بَيَّنَّا الآيَاتِ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ ( ۱۱۸ )

يہ جاہل مشركين كہتے ہيں كہ خدا ہم سےكلام كيوں نہيں كرتا اور ہم پر آيت كيوں نازل نہيں كرتا _ان كے پہلے والے بھيايسى ہى جہالت كى باتيں كرچكے ہيں _ انسب كے دل ملتے جلتے ہيں اور ہم نے تو اہليقين كے لئے آيات كو واضح كرديا ہے (۱۱۸)

۱_ مشركين چاہتے تھے كہ اللہ تعالى پيامبراسلام (ص) كى رسالت كى حقانيت كے بارے ميں ان سے براہ راست گفتگو كرے _و قال الذين لا يعلمون لو لا يكلمنا الله بعد والى آيت ( انا ارسلناك بالحق ) دلالت كرتى ہے كہ مشركين كى اعتراض آميز تجوير '' لو لا يكلمنا اللہ _ اللہ ہم سے كيوں كلام نہيں كرتا'' پيامبر اسلام (ص) كى رسالت كى حقانيت كے بارے ميں تھي_

۲ _ پيامبر اسلام (ص) كى رسالت كو قبول كرنے كے لئے مشركين كوئي دليل يا معجزہ چاہتے تھے _

زمين: زمين كى خلقت كا آغاز ۳; زمين كا بغير نمونے كے خلق ہونا ۱،۵; زمين كا خالق ۱

قضاو قدر : ۶،۷

موجودات: موجودات كى اطاعت۴; موجودات كى خلقت

۹; موجودات كى خلقت كى كيفيت ۷،۸و قال الذين لا يعلمون لو لا او تاتينا آية

۳ _ مشركين چاہتے تھے كہ وہ معجزہ ہو جسكى انہوں نے تجويز دى ہے *و قال الذين لا يعلمون لو لا تاتينا آية

۴ _ شرك كى بنياد جہالت ہے اور مشركين نادان و جاہل ہيں _و قال الذين لا يعلمون

'' الذين لا يعلمون'' سے مراد مشركين ہيں _ مشركين كو نادان كہنا دو حقيقتوں كى طرف اشارہ ہے اول يہ كہ شرك كى جڑ اور اساس جہالت ہے

۴۰۲

دوسرا ان كا يہ تجويز دينا كہ اللہ تعالى ان سے كلام كرے يا كوئي معجزہ ہو يہ انكى نادانى و جہالت كى دليل ہے _

۵ _ لوگوں كى يہ توقع كہ اللہ تعالى ان سے گفتگو كرے يہ جہالت كى پيداوار ہے _و قال الذين لا يعلمون لو لا يكلمنا الله

۶ _ مشركين نے پيامبر اسلام (ص) كى رسالت كے مظاہر و دلائل كو نظر انداز كرتے ہوئے دعوى كيا كہ آپ (ص) كى رسالت كى حقانيت كى كوئي دليل يا علامت نہيں ہے_و قال الذين لا يعلمون لو لا تأتينا آية

۷ _ جہالت بے جا اور غير معقول توقعات كا سرچشمہ ہے_و قال الذين لا يعلمون لو لا يكلمنا الله

۸ _ مشركين كا دعوى كہ آنحضرت (ص) كى رسالت كى كوئي دليل و علامت موجود نہيں ہے يہ ان كى جہالت كى بڑى واضح علامت ہے _و قال الذين لا يعلمون لو لا تاتينا آية

۹ _ مشركين كى طرح يہود و نصارى بھى چاہتے تھے كہ انبياءعليه‌السلام كى رسالت كى صداقت و سچائي كے بارے ميں اللہ تعالى ان سے گفتگو كرے _كذلك قال الذين من قبلهم مثل قولهم يہودو نصارى كے مقابلے ميں آيت ۱۱۳ ميں مشركين كا ذكر اس تعبير ''الذين لا يعلمون'' سے ہوا ہے جبكہ مورد بحث آيہ مجيدہ ميں مشركين اسى تعبيركے ساتھ ان لوگوں (الذين من قبلہم) كے مقابل قرار پائے ہيں اس تقابل سے معلوم ہوتاہے كہ ''الذين من قبلہم'' سے مراد يہود و نصارى ہيں _

۱۰_ اللہ تعالى كے بارے ميں زمانہ بعثت كے يہود و نصارى اور مشركين كى بصيرت و بينش كمزور و ضعيف تھي_

و قال الذين لا يعلمون لو لا يكلمنا الله كذلك قال الذين من قبلهم

۱۱ _ انبيائ( عليہم السلام) كے مخالفين كى سوچ اور تفكر پورى تاريخ ميں ايك جيسا ہى رہا ہے _

كذلك قال الذين من قبلهم تشابهت قلوبهم

۱۲ _ مشركين كے غير معقول اور ناروا بہانوں كے مقابل اللہ تعالى كا آنحضرت (ص) كو تسلى و حوصلہ عطا كرنا _

لو لا يكلمنا الله او تاتينا آية كذلك قال الذين من قبلهم گذشتہ امتوں كے كفر اختيار كرنے كا ذكر اور ان كى بہانہ تراشيوں كے بيان كرنے كے اہداف ميں سے ايك اپنے نبى (ص) كو تسلى بخشنا ہے يعنى اے حبيب (ص) اگر مشركين ايمان نہيں لاتے اور عذر و بہانے تراشتے ہيں تو يہ نہ سوچو كہ تم نے كوتاہى كى ہے بلكہ گزشتہ امتوں كے افراد بھى انبياءعليه‌السلام كے مقابل يوں ہى كرتے رہے ہيں _

۱۳ _ انسانوں كے افكار كا ايك جيسا ہونا تاريخى واقعات كے تكرار كے عوامل ميں سے ہے _

۴۰۳

كذلك قال الذين مثل قولهم تشابهت قلوبهم

۱۴ _ اللہ تعالى نے حضور سرور دو عالم (ص) كى رسالت كى حقانيت كے بہت سارے دلائل اور علامتيں لوگوں كے سامنے پيش كيں _قد بيّنا الآيات '' الآيات'' ميں '' ال'' استغراق اور شمول كے لئے ہے جو آيہ مجيدہ ميں كثرت و فراوانى پر دلالت كرتاہے_

۱۵ _ فقط اہل يقين ( جو لوگ بغض ، عناد اور ضد و ہٹ دھرمى سے پاك ہيں ) آيات الہى سے بہرہ مند ہوتے ہيں اور ان آيات كے پرتو ميں دينى حقائق اور معارف كو پاليتے ہيں _قد بينا الآيات لقوم يوقنون ''لقوم''ميں ''لام'' انتفاع كے لئے ہے كيونكہ پيامبر اسلام (ص) كى صداقت كى آيات و علامتيں سب كے سامنے پيش كى گئي ہيں پس مافوق جملے كا معنى يہ بنتاہے ہم نے دلائل ، علامتيں اور آيات سب كے لئے بيان كردى ہيں ليكن صرف اہل يقين ان سے بہرہ مند ہوتے ہيں _

۱۶ _ آنحضرت (ص) اور ديگر انبياءعليه‌السلام كى رسالت كى حقانيت پر دلائل و علائم كے نہ ہونے كا دعوى بے ہودہ اور جھوٹا دعوى ہے _لو لا تاتينا آية قد بينا الآيات لقوم يوقنون جملہ'' قد بينا الآيات'' اس دعوے كا جواب ہے جو جملہ '' لو لا تاتينا آية'' ميں بيان ہوا ہے_

۱۷_ يہ اميد يا توقع كہ اللہ تعالى عام لوگوں سے گفتگو فرمائے ايك پست اور نامعقول امر ہے_

قال الذين لا يعلمون لو لا يكلمنا الله او تاتينا آية قد بينا الآيات

اللہ تعالى كا مشركين كے پہلے اعتراض ( لو لا يكلمنا اللہ) كا جواب نہ دينا اس امر كى طرف اشارہ ہوسكتاہے كہ يہ اعتراض ہى پست ہے_ يعنى يہ اعتراض و خواہش اس قدر بے جا اور نامعقول ہے كہ جواب دينے كے لائق نہيں _

۱۸_ آنحضرت (ص) كى حقانيت كى بہت روشن اور واضح علامتيں قرآن حكيم كى آيات ہيں _قد بينا الآيات

'' الآيات'' سے مراد ممكن ہے وہ تمام دلائل اور علامتيں ہوں جو پيامبر گرامى اسلام (ص) كى نبوت كى صداقت و سچائي پر گواہ ہيں ان ميں سب سے واضح اور روشن قرآن كريم كى آيات ہيں يا يہ ہوسكتاہے كہ ان سے مراد خصوصاً قرآنى آيات ہى ہوں _

۱۹_ مشركين اپنى جہالت اور ہٹ دھرمى كى وجہ سے آيات قرآن كو آنحضرت (ص) كى حقانيت كى دليل نہ جانتے تھے_

قال الذين لا يعلمون لو لا تاتينا آية قد بينّا الآيات لقوم يوقنون

۴۰۴

آيات الہي: آيات الہى سے استفادہ ۱۵

اللہ تعالى : افعال الہى ۱۴

امور: غير معقول امور ۱۷

انبياءعليه‌السلام : انبيائعليه‌السلام كى حقانيت ۱۶; انبياءعليه‌السلام كے دشمنوں كى مشابہت ۱۱

انسان: انسانوں سے اللہ تعالى كى گفتگو ۱۷; انسانوں كى فكرى مشابہت ۱۳

بے جا توقعات : ۵،۱۷

اللہ تعالى سے گفتگو كى توقع ۱،۵،۹; بے جا توقعات كا منبع ۷

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) كى حقانيت ۹،۱۶; پيامبر اسلام (ص) كى حقانيت كے دلائل ۱۴،۱۸،۱۹; پيامبر اسلام (ص) كى نبوت كے دلائل ۶،۸; پيامبر اسلام (ص) كو تسلى ۱۲

تاريخ : تاريخ كى تكرار كے اسباب ۱۳

جہالت: جہالت كے آثار۴،۵،۷،۱۹

جہلا:

۴۰۵

دعوى : جھوٹا دعوى ۱۶

دين: دينى فہم ۱۵

مشرك: شرك كى بنياد۴

ضد وہٹ دھرمى : ہٹ دھرمى سے اجتناب كے نتائج ۱۵; ہٹ دھرمى كے نتائج۱۹

عيسائي: صدر اسلام كے عيسائيوں كى خداشناسى ۱۰; عيسائيوں كى خواہشات ۹; صدر اسلام كے عيسائيوں كا عقيدہ ۱۰; عيسائي اور پيامبر اسلام (ص) كى حقانيت ۹

قرآن كريم : قرآن كريم كى اہميت و كردار ۱۸

مشركين : مشركين كے دعوے ۶،۸; مشركين كى بہانہ تراشياں ۱۲; مشركين كى جہالت ۴،۱۹; صدر اسلام كے مشركين كى خداشناسى ۱۰; مشركين كى خواہشات ۱،۲،۳،۹; صدر اسلام كے مشركين كا عقيدہ ۱۰; مشركين كى ہٹ دھرمى ۱۹; مشركين اور

۴۰۶

پيامبر اسلام (ص) كى حقانيت ۱،۲، ۶،۹; مشركين اور پيامبر اسلام (ص) ۶،۱۹; مشركين كى جہالت كى علامتيں ۸

معجزہ : معجزہ كى خواہش ۲،۳; اپنى پسند كا معجزہ ۳

يقين: اہل يقين كى صفات۱۵; اہل يقين كى خصوصيات ۱۵

يہود: صدر اسلام كے يہوديوں كى خداشناسي۱۰; يہوديوں كى خواہشات ۹; صدر اسلام كے يہوديوں كا عقيدہ ۱۰; يہود اور پيامبراسلام (ص) كى حقانيت ۹

إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلاَ تُسْأَلُ عَنْ أَصْحَابِ الْجَحِيمِ ( ۱۱۹ )

اے پيغمبر ہم نے آپ كو حق كے ساتھبشارت دينے والا اور ڈرانے والا بنا كربھيجا ہے اور آپ سے اہل جہنّم كے بارےميں كوئي سوال نہ كيا جائے گا (۱۱۹)

۱_ پيامبر اسلام (ص) اللہ تعالى كى جانب سے بھيجے گئے ہيں _انا ارسلناك

۲ _ پيامبر اسلام (ص) كو عطا كيئے گئے معارف اور احكام سراسر حق ہيں _انا ارسلناك بالحق

يہ مطلب اس بناپر ہے كہ ''بالحق'' كى ''بائ'' ، '' مع'' كا معنى ديتى ہو اور ''ك'' ضمير كے لئے حال ہو _ بنابريں ''الحق'' وہ احكام اور معارف ہيں جو آنحضرت (ص) كى طرف بھيجے گئے اور حضرت (ص) ان كى تبليغ پر مامور تھے _ پس ''انا ارسلناك بالحق'' يعنى اے حبيب (ص) تجھے ان معارف اور احكام كے ساتھ ہم نے انسانوں كي طرف بھيجا جو سراسر حق ہيں _

۳_ بشر كے نظام ہدايت كے لئے آنحضرت (ص) كو نبوت كے ساتھ بھيجنا انتہائي بجا ، شائستہ اور ضرورى امر ہے _

۴۰۷

انا ارسلناك بالحق

يہ مطلب اس بناپر ہے كہ ''بالحق'' ارسال (بھيجنا) كے لئے قيد ہو يعنى '' انا ارسلناك ارسالاً بالحق_ اے پيامبر ہم نے تجھے انسانوں كى طرف بھيجا او ر يہ بھيجنا برحق اور ضرورى تھا_

۴ _ اسلام اور نبى اسلام (ص) كى رسالت كى حقانيت كے لئے اللہ تعالى نے اتمام حجت فرماديا_قد بيّنا الآيات لقوم يوقنون_ انا ارسلناك بالحق

۵ _ نبى اسلام (ص) كى ذمہ دارى ہے كہ انسانوں كى راہنمائي، مومنين كے نيك انجام اور كفار كے برے انجام كو بيان فرمائيں _انا ارسلناك بالحق بشيراً و نذيراً

۶ _ آنحضرت (ص) انسانوں كے ايمان و كردار كا ذمہ دار خود كو تصور فرماتے اور اپنے فريضہ كى انجام دہى كے بارے ميں پريشان رہتے _انا ارسلناك بالحق بشيراًو نذيراً و لا تسئل عن اصحاب الجحيم

آنحضرت (ص) كا فريضہ لوگوں كو بشارت دينے اور ڈرانے ميں متعين ہونا اور لوگوں كے كفر اختيار كرنے كى وجہ سے آپ (ص) كا مؤاخذہ نہ ہونا گويا بتلارہا ہے كہ آپ (ص) لوگوں كے ايمان نہ لانے پر پريشان رہے تھے _

۷_ لوگوں كى راہنمائي كرنے كے بعد پيامبر اسلام (ص) ان كے كردار كے ذمہ دار نہ تھے اور ان كے كفر اختيار كرنے پر آپ (ص) كا مؤاخذہ نہ ہوگا_و لا تسئل عن اصحاب الجحيم

۸_ لوگوں كى ہدايت كے لئے حضور (ص) كى روش، خوشخبرى دينا اور ڈرانا تھا_انا ارسلناك بالحق بشيراً و نذيراً

۹_ آنحضرت (ص) كى رسالت كا انكار كرنے والوں اور احكام اسلام سے انحراف كرنے والوں كا انجام جہنم ہے_

انا ارسلناك بالحق و لا تسئل عن اصحاب الجحيم

اسلام: اسلام كى حقانيت ۲،۴

اللہ تعالى : اللہ تعالى كا اتمام حجت ۴

انبيائے الہى : ۱

انجام : برا انجام ۵

انسان: انسانوں كے عمل كا ذمہ دار ۷

اہل جہنم : ۹

۴۰۸

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام(ص) كا ڈرانا ۸; پيامبر اسلام (ص) كى بشارتيں ۸; پيامبر اسلام (ص) كى حقانيت ۳،۴; پيامبر اسلام (ص) كى رسالت ۱; پيامبر اسلام (ص) كو جھٹلانے والوں كا انجام ۹; آنحضرت(ص) كى ذمہ دارى كا دائرہ ۶،۷; پيامبر اسلام (ص) كى ذمہ دارى ۵; پيامبر اسلام (ص) كى پريشانى ۶; پيامبر اسلام (ص) كا ہدايت كرنا ۵،۷،۸

دين: دين كى نافرمانى كا انجام ۹

كفار: كفار كا انجام ۵; كفار جہنم ميں ۹

ہدايت: ہدايت ميں ڈرانا ۸; ہدايت ميں بشارت۸; ہدايت كى روش ۸

وَلَن تَرْضَى عَنكَ الْيَهُودُ وَلاَ النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَى اللّهِ هُوَ الْهُدَى وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءهُم بَعْدَ الَّذِي جَاءكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللّهِ مِن وَلِيٍّ وَلاَ نَصِيرٍ ( ۱۲۰ )

يہودو نصارى آپ سے اس وقت تك راضى نہ ہوں گےجب تك آپ ان كى ملّت كى پيروى نہ كرليں تو آپ كہہ ديجئے كہ ہدايت صرف ہدايتپروردگا رہے _ اور اگر آپ علم كے آنے كےبعد ان كے خواہشات كى پيروى كريں گے توپھر خدا كے عذاب سے بچانے والا نہ كوئيسرپرست ہوگا نہ مددگار ( ۱۲۰)

۱_ نبى اسلام (ص) اس اميد سے كہ يہود و نصارى اسلام قبول كريں گے ان كى رضايت كے طلبگار تھے _و لن ترضى عنك اليهود و لا النصارى بہت واضح ہے كہ يہو د و نصارى كى خوشنودى كو طلب كرنے ميں آنحضرت (ص) كا كوئي ذاتى مفاد نہ تھا_ بلكہ ايسا كرنا آپ (ص) كے فريضے كى خاطر تھا يعنى ان كو اسلام كے دائرہ ميں لانا يہى وجہ ہے كہ ہم نے يہ تعبير ( اس اميد سے كہ ) استعمال كى ہے _

۲ _ آنحضرت (ص) نے يہود و نصارى كو اسلام كے دائرے ميں آنے كى مسلسل دعوت دى _و لن ترضى عنك اليهود و لا النصارى

۳ _ زمانہ بعثت كے يہود و نصارى ہدايت قبول كرنے والے لوگ نہ تھے _و لن ترضى عنك اليهود و لا النصارى

۴ _ يہود آنحضرت (ص) سے فقط اس صورت ميں راضى تھے كہ آپ (ص) دين يہوديت كو قبول كريں _ولن ترضى عنك اليهود ...حتى تتبع ملتهم ''ملة'' كا معنى دين اور آئين ہے _

۴۰۹

۵ _ نصارى كى رضايت فقط اس صورت ميں ممكن تھى كہ آنحضرت (ص) دين نصرانيت كو قبول كريں _

و لن ترضى عنك اليهود و لا النصارى حتى تتبع ملتهم

۶ _ يہو د و نصارى كے ساتھ سطحى اور سادہ موافقت ان كے اسلام كى طرف رجحان كے لئے كافى اور مؤثر نہيں ہے_

و لن ترضى عنك اليهود و لا النصارى حتى تتبع ملتهم

۷_ يہو د و نصارى كا اپنے دين سے دفاع اور اسلام كے مقابل ڈٹ جانا بے دليل اور بے منطق تعصب ہے_

و لن ترضى عنك اليهود و لا النصارى حتى تتبع ملتهم و لئن اتبعت اهواء هم

۸ _ اللہ تعالى كى جانب سے آنے والى ہدايت انتہائي كامل اور خالص ہے جو ہر طرح كى ضلالت و گمراہى كے تصور اور خطرناك نتائج سے پاك و منزہ ہے _ان هدى الله هو الهدى

'' الہدى '' ميں '' ال'' استغراق صفات كے لئے ہے اور ''ہو'' اس جملہ ميں ضمير فصل ہے جو حصر كى حكايت كررہى ہے بنابريں ( ان ہدى اللہ ہو الہدى ) يعنى فقط خداوند عالم كى ہدايت ہى كامل ہے _

۹ _ اسلام اور قرآن كريم انسانوں كے لئے اللہ تعالى كى ہدايت كا پروگرام ہے _ان هدى الله هو الهدى مفسرين كى رائے ميں '' ہدى اللہ'' كا مورد نظر مصداق قرآن كريم اور اسلام ہيں _

۱۰_ يہود و نصارى كا موجودہ دين ان كى ذاتى آراء اور افكار پر مشتمل ہے جن كى بنياد ان كى ہوائے نفس ہے_

و لئن اتبعت اهواء هم ''حتى تتبع ملتهم'' كے قرينہ سے '' اہواء ہم'' سے مراد يہود و نصارى كا دين و مكتب ہے _ دين كو '' اہواء _ نفسانى خواہشات'' سے تعبير كرنا اس مطلب كو بيان كررہاہے كہ يہود و نصارى نے جو كچھ پيش كيا ہوا تھا وہ ان كى آراء و نظريات تھے جن كى بنياد ان كى نفسانى خواہشات تھيں _

۱۱ _ يہو د و نصارى نے اپنى نفسانى خواہشات سے اٹھنے والى آراء اور افكار سے دين الہى ميں انحراف پيدا كرديا تھا_

و لئن اتبعت اهواء هم يہ واضح ہے كہ يہوديت و نصرانيت كے دين خدائي اور آسمانى تھے_ پس اس دين كو ان كى نفسانى خواہشات سے تعبير كرنا اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ يہوديوں اور نصرانيوں نے اپنے افكار و نظريات اور نفسانى خواہشات كو دين كے احكام اور معارف كے ساتھ ملاديا اور اسكى الہى صورت كو بگاڑ كے ركھ ديا _

۱۲ _ اللہ تعالى نے نبى اسلام (ص) كو يہود و نصارى كے دين كى پيروى كرنے سے منع فرمايا_

و لئن اتبعت اهواء هم مالك من الله من ولى و لا نصير

۴۱۰

۱۳ _ يہوديت و نصرانيت كا تحريف شدہ دين ايك جاہلانہ مكتب ہے جو انسانيت كى ہدايت كرنے كى صلاحيت نہيں ركھتا _ان هدى الله هو الهدى و لئن اتبعت اهواء _ هم بعد الذى جاء ك من العلم '' ان ہدى اللہ ...'' ميں جو حصر ہے وہ يہود و نصارى كے دين پرناظر ہے يعنى يہ كہ ان كا تحريف شدہ دين ہدايت نہيں كرسكتا_ دين اسلام كو ''علم'' سے تعبير كرنا اس معنى كى طرف اشارہ ہے كہ يہود و نصارى كے دين كى بنياد علم پر نہيں ہے _

۱۴ _ ايسے معارف اور قوانين قابل اطاعت و پيروى ہيں جو نفسانى خواہشات سے خالى ہوں اور ان كى بنياد علم پر ہو _

و لئن اتبعت اہوائہم بعد الذى جاء ك من العلم مالك من اللہ من ولى و لا نصير

۱۵ _ آنحضرت (ص) كو ہميشہ اللہ تعالى كى نصرت و تائيد حاصل تھى _و لئن اتبعت مالك من الله من ولى و لا نصير

۱۶ _ اللہ تعالى نے پيامبر اسلام (ص) كو يہود و نصارى كے دين كے اتباع كى صورت ميں دھمكى دى كہ آپ (ص) اللہ كى نصرت و تائيد سے محروم ہوجائيں گے _لئن اتبعت اهوائهم مالك من الله من ولى و لا نصير

اس مطلب ميں ''من اللہ'' محذوف سے متعلق ہے اور ''ولى و لا نصير'' كے لئے حال ہے _ پس جملہ ''مالك ...'' كا معنى يہ بنتاہے اللہ تعالى كى طرف سے آپ (ص) كى حمايت و نصرت نہيں ہوگى _

۱۷_ اللہ تعالى نے پيامبر اسلام (ص) كو يہود و نصارى كے دين كے اتباع كى صورت ميں اپنى طرف سے بعض سزاؤں كى دھمكى دي_لئن اتبعت اهواء هم مالك من الله من ولى و لا نصير يہ مطلب اس پر مبنى ہے كہ ''من الله'' ، ''ولى ولا نصير'' كے متعلق ہو بنابريں '' ولى و لا نصير'' كے معنى ميں ''منع'' كا معنى موجو د ہے _ پس جملہ '' مالك ...'' كا معنى يہ بنتاہے آپ كے لئے ايسا ياور و مددگار جو اللہ ( كى سزاؤں ) سے بچائے نہ ہوگا _

۱۸_ الہى قوانين كے ہوتے ہوئے ايسى آراء اور قوانين كى پيروى كرنا جن كى بنياد خواہشات نفسانى ہوں ،اس سے انسان اللہ تعالى كى سرپرستى اور نصرت سے محروم ہوجاتاہے_لئن اتبعت اهواء هم بعد الذى جاء ك من العلم مالك من الله من ولى ولا نصير

۱۹_ جو لوگ عذاب الہى كے مستحق ہيں ان كو كوئي ياور و مددگار اللہ تعالى كى سزاؤں سے نہيں بچاسكتا_

مالك من الله من ولى و لا نصير

۲۰_ الہى قوانين كے ہوتے ہوئے ايسے نظريات و قوانين كى پيروى كرنا جن كى بنياد خواہشات نفسانى پر ہو اس سے انسان الہى سزاؤں ميں مبتلا ہوگا _

۴۱۱

لئن اتبعت اهواء هم بعد الذى جاء ك من العلم مالك من الله من ولى ولا نصير

۲۱_ الہى ہدايت سے آگاہانہ مخالفت كرنا انحراف، ناقابل بخشش اور گناہ كبيرہ ہے _و لئن اتبعت اهواء هم بعد الذى جاء ك من العلم مالك من الله من ولى ولا نصير

۲۲ _ اديان الہى ميں ايسے افكار و نظريات كى آميزش كا خطرہ ہے جن كى بنياد نفسانى خواہشات ہوں _لئن اتبعت اهواء هم

۲۳ _ دين كو ايسے افكار و نظريات سے محفوظ كرنا ضرورى ہے جن كى بنياد نفسانى خواہشات ہوں _لئن اتبعت اهوائهم مالك من الله من ولى و لا نصير

۲۴ _ دينى قائدين كے لئے يہ خطرہ موجود ہے كہ وہ مختلف معاشرتى گروہوں كے نفسانى رجحانات كى پيروى كريں _

و لئن اتبعت اهواء هم مالك من الله من ولى و لا نصير

اديان: اديان ميں انحراف كا خطرہ ۲۲

اسلام: اسلام كى اہميت و كردار ۹; اسلام كى ہدايت۹

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى دھمكياں ۱۶،۱۷; اللہ تعالى كى سزائيں ۲۰; اللہ تعالى كى ہدايت كى مخالفت ۲۱; نصرت الہى ۱۵; اللہ تعالى كے نواہى ۱۲; ہدايت الہى كى خصوصيات۸; ہدايت الہى ۹

انحراف: انحراف كے موارد۲۱

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) كى تبليغى كوششيں ۲ ; پيامبر اسلام (ص) كى حمايت ۱۵; پيامبر اسلام (ص) اور عيسائيوں كا اسلام ۱،۲; پيامبر اسلام (ص) اور يہوديوں كا اسلام ۱،۲; پيامبر اسلام (ص) اور عيسائيت ۵،۱۲; پيامبر اسلام (ص) اور يہوديت ۴،۱۲; پيامبر اسلام(ص) كى ذمہ دارى ۱۲; پيامبر اسلام (ص) كو تنبيہ ۱۲،۱۶،۱۷

دين: دين كو پہنچنے والے نقصانات كى پہچان ۲۲; دين كى حفاظت كى اہميت ۲۳; دين كے مقبول معيارات۱۴

دينى قائدين: دينى قائدين اور عوامى رجحانات۲۴; دينى قائدين كو تنبيہ ۱۹

سرپرستى : اللہ تعالى كى سرپرستى سے محروم ہونا ۱۸

سزا : سزا كے موجبات ۲۰

۴۱۲

عذاب: اہل عذاب ۱۹; عذاب سے نجات ۲۴

علم: علم كے نتائج ۲۱

عيسائي: عيسائيوں كا اسلام لانا ۶; عيسائيوں كا بے منطق ہونا ۷; عيسائيوں كا تعصب ۷; عيسائيوں كى رضايت حاصل كرنا ۱; عيسائيوں كى آنحضرت (ص) سے رضايت كى شرائط ۵; صدر اسلام كے عيسائي ۳; عيسائيوں سے معاہدہ ۶; عيسائي اور اسلام ۶; عيسائيوں كا ہدايت قبول نہ كرنا ۳; عيسائيوں كى نفس پرستى ۱۱

عيسائيت: عيسائيت كى پيروى كے نتائج ۱۶; عيسائيت كا انحراف ۱۱;عيسائيت كى پيروى ۵،۱۲; عيسائيت ميں تحريف ۱۰،۱۱،۱۳; عيسائيت كى كمزورى ۱۳; عيسائيت كى پيروى كى سزا ۱۷; عيسائيت كا سرچشمہ ۱۰

قانون: غير دينى قوانين كى پيروى ۱۸،۲۰

قرآن كريم : قرآن كريم كى اہميت ۹; قرآن كريم كا ہدايت كرنا ۹

گناہ كبيرہ : ۲۱

معاشرتى گروہ: معاشرتى گروہ اور دينى قائدين۲۴

نصرت : اللہ تعالى كى نصرت سے محروم ہونا ۱۶،۱۸

نفس پرستى : نفس پرستى كے نتائج ۱۰

يہود: يہوديوں كا اسلام ۶; يہوديوں كا بے منطق ہونا ۷; يہوديوں كا تعصب ۷; يہوديوں كى رضايت حاصل كرنا ۱; يہوديوں كى آنحضرت(ص) سے رضايت كى شرائط ۴; يہوديوں سے معاہدہ ۶; يہوديوں كى نفس پرستى ۱۱; صدر اسلام كے يہودى ۳; يہودى اور اسلام ۶; يہوديوں كا ہدايت قبول نہ كرنا ۳

يہوديت: يہوديت كى پيروى كے نتائج ۱۶; يہوديت كا انحراف ۱۱; يہوديت كى پيروى ۴،۱۲; يہوديت كى تحريف ۱۰،۱۱،۱۳; يہوديت كى كمزورى ۱۳; يہوديت كى پيروى كى سزا ۱۷; يہوديت كا منبع ۱۰

۴۱۳

الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلاَوَتِهِ أُوْلَئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمن يَكْفُرْ بِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ ( ۱۲۱ )

اور جنلوگوں كو ہم نے قرآن ديا ہے وہ اس كيباقاعدہ بلادت كرتے ہيں اور اھيں كا اسپر ايمان بھى ہے اور جو اس كا انكاركرےگا اس كا شكارخسارہ والوں ميں ہوگا (۱۲۱)

۱_ يہود و نصارى ان امتوں ميں سے ہيں جن كے پاس آسمانى كتاب تھى _الذين آتيناهم الكتاب

۲ _ يہود و نصارى ميں سے جو تورات و انجيل كے حقيقى پيروكار ہيں وہى قرآن اور پيامبر اسلام (ص) پر ايمان لاتے ہيں _الذين آتتيناهم الكتاب يتلونه حق تلاوته اولئك يؤمنون به '' تلاوت'' كامعنى ہے پڑھنا اور قرا ت كرنا_ بعض اہل لغت نے اسكا معنى اطاعت كرنا كيا ہے_ '' بہ '' كى ضمير سے مراد ممكن ہے قرآن كريم ہو يا پبامبر اسلام(ص) _نيز يہ ضمير الكتاب(تورات يا انجيل) كى طرف لوٹ سكتى ہے _ مذكورہ بالا مطلب اس بناپر ہے كہ يہ ضمير قرآن كريم يا پيامبر

اسلام (ص) كى طرف لوٹتى ہو اور تلاوت كا معنى پيروى كرنا ہو_

۳ _ تورات اور انجيل كى تلاوت و اطاعت، قرآن كريم اور پيامبر اسلام(ص) پر ايمان لانے كا موجب ہے _

الذين آتيناهم الكتاب يتلونه حق تلاوته اولئك يؤمنون به

۴ _ تورات و انجيل ميں قرآن كريم اور آنحضرت (ص) كے آنے كى بشارت دى گئي تھى اور ان پر ايمان لانے كا ذكر بھى تھا_الذين آتيناهم الكتاب يتلونه حق تلاوته اولئك يؤمنون به چونكہ تورات و انجيل كى تلاوت اور اطاعت قرآن كريم اور پيامبر اسلام (ص) پر ايمان لانے كا باعث ہے اس سے معلوم ہوتاہے كہ ان دو كتابوں ميں قرآن كريم اور پيامبر اسلام (ص) كے آنے كى بشارت دى گئي تھى اور ان پر ايمان لانے كا ذكر بھى تھا_

۴۱۴

۵ _ يہود و نصارى ميں سے وہ لوگ حقيقتاً اپنى آسمانى كتاب پر ايمان ركھتے ہيں جو در حقيقت اسكى اتباع اور پيروى كرتے ہيں _الذين آتيناهم الكتاب يتلونه حق تلاوته اولئك يؤمنون به اس مطلب ميں '' بہ'' كى ضمير '' الكتاب'' كى طرف لوٹائي گئي ہے كہ جس سے مراد تورات اور انجيل ہيں _

۶ _ آسمانى كتابوں كى اطاعت كرنا ضرورى ہے_يتلونه حق تلاوته

۷_ آسمانى كتابوں كے فرامين كى اطاعت كرنا ان پر ايمان لانے كى دليل ہے _الذين آتيناهم الكتاب يتلونه حق تلاوته اولئك يؤمنون به ''الذين'' مبتدا اور ''اولئك يؤمنون به'' اسكى خبر ہے اور جملہ '' يتلونہ ...'' ، ''الذين'' كے لئے حال ہے پس ''بہ'' كى ضمير ''الكتاب'' كى طرف لوٹانے سے جملے كا معنى يہ بنتاہے اہل كتاب ميں سے وہ لوگ '' جو اپنى كتاب كى پيروى كرتے ہيں '' اس پر ايمان ركھتے ہيں _

۸_سب انسانوں كا فريضہ ہے كہ آسمانى كتابوں كو پڑھيں اور تلاوت كريں _يتلونه حق تلاوته

۹_دينى حقائق كى انصاف سے تحقيق كى جائے تو ان پر ايمان لانے كا موجب ہے_يتلونه حق تلاوته اولئك يؤمنون به

۱۰_ قرآن كريم اور پيامبر اسلام (ص) كے بارے ميں كفر اختيار كرنے والے حقيقتاً خود كو نقصان پہنچانے والے اور تباہ كرنے والے ہيں _و من يكفر به فاولئك هم الخاسرون

۱۱_ انسانوں كى حقيقى منفعت ان كے قرآن كريم اور پيامبر اسلام (ص) پر ايمان لانے ميں ہے _و من يكفر به فاؤلئك هم الخاسرون

۱۲ _ قرآن كريم اور پيامبر اسلا م(ص) كے فرامين كو ترك كرنے كا نتيجہ تباہى اور دنيا و آخرت كا گھاٹا ہے _و من يكفر به فاؤلئك هم الخاسرون اگر جملے ميں تلاوت كا معنى پيروى كرنا ہو تو كہا جاسكتاہے كہ ''من يكفر'' ميں كفر سے مراد قرينہ مقابلہ كى روشنى ميں قرآن كريم كے فرامين كا ترك كرنا ہے_ اسكو '' كفر عملي'' سے تعبير كرتے ہيں _

۱۳ _عن ابى ولاّد قال سألت ابا عبدالله عليه‌السلام عن قول الله عزوجل '' الذين اتيناهم الكتاب يتلونه حق تلاوته اولئك يؤمنون به '' قال هم الائمه عليه‌السلام (۱)

____________________

۱) كافى ج/ ۱ ص ۲۱۵ ح ۴ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۲۰ ح ۳۳۶_

۴۱۵

ابى ولاّد كہتے ہيں ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے اللہ تعالى كے اس كلام'' الذين آتيناهم الكتاب يتلونه حق تلاوته اولئك يؤمنون به'' كے بارے ميں سوال كيا تو آپعليه‌السلام نے فرمايا '' يہ ائمہعليه‌السلام ہيں ''_

۱۴ _ امام صادقعليه‌السلام سے اللہ تعالى كے اس فرمان''الذين آتيناهم الكتاب يتلونه حق تلاوته'' كے بارے ميں روايت وارد ہوئي ہے كہ:''يرتلون آياته و يتفقهون به و يعملون باحكامه و يرجون وعده و يخافون وعيده و يعتبرون بقصصه و يأتمرون باوامره و ينتهون بنواهيه (۱)

وہ لوگ قرآن كو ترتيل كے ساتھ پڑھتے ہيں اور آيات كے گہرے ادراك كى كوشش كرتے ہيں _ اس كے احكام پر عمل كرتے ہيں اس كے وعدوں كى اميد ركھتے ہيں اوراسكے وعيد سے خوف زدہ رہتے ہيں اس كے قصوں سے عبرت و نصيحت ليتے ہيں ، اس كے اوامر كو بجالاتے ہيں اور اس كے نواہى سے دورى اختيار كرتے ہيں _

ائمہعليه‌السلام : آئمة كا علم ۱۳; آئمہعليه‌السلام كے فضائل ۱۳

آسمانى كتابيں : آسمانى كتابوں كے اتباع كى اہميت ۶; آسمانى كتابوں كى تلاوت كى اہميت ۸; آسمانى كتابوں كى پيروى ۵،۷; آسمانى كتابوں پر ايمان لانے والے ۵

اسلام: اسلام پر ايمان لانے والے۲

انجيل: انجيل كى پيروى كے نتائج ۳; انجيل كى تلاوت كے نتائج ۳; انجيل كى بشارتيں ۴; انجيل كے پيروكار ۲

انسان: انسانوں كى ذمہ دارى ۸; انسانوں كے منافع ۱۱

ايمان: قرآن كريم پر ايمان كے نتائج ۱۱; پيامبر اسلام (ص) پر ايمان كے نتائج ۱۱; قرآن پر ايمان ۴; آسمانى كتابوں پر ايمان ۷; پيامبر اسلام (ص) پر ايمان ۴; قرآن كريم پر ايمان كے اسباب ۳; پيامبر اسلام (ص) پر ايمان كے اسباب ۳; ايمان كے متعلقات ۴،۷; ايمان كے موجبات ۹; ايمان كى علامتيں ۷

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) كے فرامين سے منہ موڑنے كے نتائج ۱۲;پيامبر اسلام (ص) انجيل ميں ۴; پيامبر اسلام (ص) ; تورات ميں ۴

____________________

۱) ارشاد القلوب ديلمى ص ۷۸ باب ۱۹ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۴۷ ح ۴_

۴۱۶

تورات: تورات كى پيروى كے نتائج ۳; تورات كى تلاوت كے نتائج ۳; تورات كى بشارتيں ۴; تورات كے پيروكار ۲

خود: خود كى تباہى كے عوامل ۱۰،۱۲

دين: دين كى تعليمات كے نتائج ۹

روايت: ۱۳،۱۴

زياں كار لوگ:۱۰

عبرت: عبرت كے عوامل ۱۴

عيسائي: عيسائيوں كى آسمانى كتاب۱; مؤمن عيسائي ۵; اسلام پر ايمان لانے والے عيسائي ۲; قرآن كريم پر ايمان لانے والے عيسائي ۲

قرآن كريم : قرآن كريم سے منہ موڑے كے نتائج ۱۲; قرآن كريم كى ترتيل كے ساتھ تلاوت ۱۴; قرآن كريم كى تلاوت كرنے والے ۱۴; قرآنى قصوں سے عبرت ۱۴; قرآن پر عمل ۱۴; قرآن كريم كا ادراك۱۴; قرآن كريم انجيل ميں ۴; قرآن كريم تورات ميں ۴; قرآن پہ ايمان لانے والے ۲

كفار: كفار كا نقصان ۱۰

كفر: قرآن كريم كے بارے ميں كفر كے نتائج ۱۰ پيامبر اسلام (ص) كے بارے ميں كفر كے نتائج ۱۰

نقصان: نقصان كے اسباب ۱۲

يہود: يہوديوں كى آسمانى كتاب۱; مؤمن يہود۵; قرآن كريم پر ايمان لانے والے يہود ۲; پيامبر اسلام (ص) پر ايمان لانے والے يہود ۲

۴۱۷

يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُواْ نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ ( ۱۲۲ )

اے بنى اسرائيل ان نعمتوں كو ياد كرو جوہم نے تمھيں عنايت كى ہيں اور جى كے طفيلتمھيں سارے عالم سے بہتر بناديا ہے (۱۲۲)

۱_ ماضى ميں اللہ تعالى نے بنى اسرائيل كو گراں قدر نعمتوں سے نوازا_يا بنى اسرائيل اذكروا نعمتى التى انعمت عليكم

''نعمت'' مفرد استعمال ہواہے اس سے ممكن ہے خاص نعمت مراد ہو جيسے حضرت موسىعليه‌السلام كى بعثت يا اس سے مراد جنس نعمت ہو تو اس اعتبار سے ا س ميں متعدد نعمتيں شامل ہوں گى جن سے اللہ تعالى نے بنى اسرائيل كو نوازا _ نعمت كو ''يائ'' متكلم كى طرف اضافہ كرنا يعنى نعمت كو اللہ تعالى كى طرف نسبت دينااس امر كى حكايت كرتاہے كہ يہ نعمت يا نعمتيں بہت باعظمت ہيں _

۲_ اپنے بندوں پر نعمتيں بھيجنے والا اللہ تعالى ہے _نعمتى التى انعمت عليكم

۳ _ اللہ تعالى نے بنى اسرائيل سے چاہا كہ اس كى نعمتوں كا ذكر كريں اور ان كو ہميشہ ياد ركھيں _يا بنى اسرائيل اذكروا نعمتى التى انعمت عليكم

۴ _ بنى اسرائيل زمانہ نزول قرآن تك قوم و قبيلے كى صورت ركھتے تھے_يا بنى اسرائيل

۵ _ بنى اسرائيل قرآن كريم كے مخاطبين ميں سے ہيں اور ان كى ذمہ دارى ہے كہ قرآن كريم كى پيروى كريں _

يا بنى اسرائيل اذكروا

۶ _ نعمتوں كو ياد كرنے كا مقصد اللہ تعالى كى ياد اور نعمتوں كو اس كى جانب سے جانناہے_اذكروا نعمتى التى انعمت عليكم ''نعمت'' كى اسطرح تعريف كرنا كہ اسكو اللہ تعالى نے عنايت كيا ہے (انعمت عليكم) اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ نعمت كو ياد كرنا نعمت عطا كرنے والے كى ياد كا ذريعہ ہونا چاہيئے_

۷_ اللہ تعالى نے تاريخ كے ايك خاص زمانے ميں بنى

۴۱۸

اسرائيل كو سب انسانوں پر فضيلت بخشي_و انى فضلتكم على العالمين

'' عالمين '' كا اطلاق كبھى تو تمام عالم ہستى پر ہوتاہے اور كبھى اسكا استعمال عقل و شعور ركھنے والى مخلوقات كے لئے اور بعض اوقات فقط انسانوں كے لئے استعمال ہوتاہے _ حكم اور موضوع كى مناسبت سے آيہ مجيدہ ميں ظاہراً اس سے مراد انسان ہيں _

۸ _ ايك خاص زمانے ميں سب انسانوں پر نبى اسرائيل كى برترى اللہ تعالى كى بنى اسرائيل پر انتہائي عظيم نعمتوں ميں سے تھي_اذكروا نعمتى التى انعمت عليكم و انى فضلتكم على العالمين يہ مطلب اس بناپر ہے كہ '' انى فضلتكم'' ، '' نعمتي'' پر عطف خاص على العام ہو ياعطف تفسير ى ہو_

۹_ اگر بنى اسرائيل اللہ تعالى كى عظيم نعمتوں كو ياد كريں اور گزشتہ زمانوں ميں اپنى فضيلت كے اسباب كى تحقيق كريں تو پيامبر اسلام (ص) پر ان كے ايمان كى زمين ہموار ہوجائے_و من يكفر به فاولئك هم الخاسرون _ يا بنى اسرائيل اذكروا نعمتي پيامبر اسلام (ص) اور قرآن كريم كے بارے ميں كفر اختيار كرنے كا ذكر كرنے كے بعد خداداد نعمتوں كو ياد كرنے كى نصيحت ممكن ہے ايمان كى زمين فراہم كرنے كے لئے ايك راہنمائي ہو_

۱۰_ نعمتوں كو ياد كرنا اور ان كو اللہ تعالى كى جانب سے جاننا انسان كى ہدايت ميں اسكا بڑا اہم كردار ہے _

يا بنى اسرائيل اذكروا نعمتى التى انعمت عليكم

اللہ تعالى : افعال الہى ۷; اللہ تعالى كى عنايات۲; اللہ تعالى كى نعمتيں ۱،۲،۸

ايمان: پيامبر اسلام (ص) پر ايمان كى زمين ۹

بنى اسرائيل: بنى اسرائيل كى برترى ۷،۸،۹; بنى اسرائيل كى تاريخ ۱،۴،۷; بنى اسرائيل كے اسلام لانے كى بنياد۹; بنى اسرائيل كى معاشرتى شكل ۴; قوم بنى اسرائيل ۴; بنى اسرائيل كى ذمہ دارى ۳،۵; بنى اسرائيل كى نعمتيں ۱،۸،۹

ذكر: الہى نعمتوں كے ذكر كے نتائج ۹،۱۰;ذكر خدا ۶; ذكر نعمت ۳; نعمت كے ذكر كا فلسفہ ۶

قرآن كريم : قرآن كريم كى پيروى ۵; قرآن كے مخاطبين ۵

نعمت: نعمت كا سرچشمہ ۶،۱۰

ہدايت: ہدايت كے اسباب ۱۰

۴۱۹

وَاتَّقُواْ يَوْماً لاَّ تَجْزِي نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْئاً وَلاَ يُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلاَ تَنفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَلاَ هُمْ يُنصَرُونَ ( ۱۲۳ )

اور اس دن سے ڈرو جس دن كوئي كسى كافديہنہ ہوسكے گا اور نہ كوئي معاوضہ كام آئےگا نہ كوئي سفارش ہوگى اور نہ كوئي مددكى جاسكے گى (۱۲۳)

۱_ قيامت ايك باعظمت دن ہے جسكاسامناسب كو كرنا پڑے گا_واتقوا يوماً ''يوماً'' سے مراد قيامت كا دن ہے اور اسكا نكرہ لانا اس كى عظمت پر دلالت كرتاہے_

۲ _ قيامت انتہائي ہولناك دن ہے جس سے بچنے كے لئے بہت ہى كارساز سبب آمادہ كرنے كى ضرورت ہے_

واتقوا يوماً''اتقوا'' كا مصدر '' اتقائ'' ہے يعنى كسى ہولناك اور خطرناك چيز سے بچنے اور اس سے حفاظت كے لئے كسى وسيلے كو اختيار كرنا يا تيار كرنا _ پس '' اتقوا يوماً'' دلالت كرتاہے كہ روز قيامت جو ہولناكيوں اور خطرات سے پر ہے اس سے بچنے كے لئے انسان وقاية ( حفاظت كا وسيلہ ) آمادہ و تيار كرے _

۳ _ قيامت كے عذاب اور خطرات سے حفاظت كا وسيلہ قرآن كريم اور پيامبر اسلام (ص) پرايمان اور ان كے

بارے ميں كفر اختيار كرنے سے اجتناب كرنا ہے _اولئك يؤمنون به و من يكفر به ...واتقوا يوماً

ايمان كى ترغيب ''اولئك يؤمنون به '' اور كفر اختيار كرنے ( و من يكفر ...) سے متنبہ كرنے كے بعدوقايہ ( حفاظت كا وسيلہ) تيار كرنے كا فرمان دينا اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ روز قيامت كا انسان كے لئے وقايہ قرآن كريم اور پيامبر اسلام (ص) پر ايمان اور ان دو كا كفر اختيار كرنے سے اجتناب ہے _

۴ _ قيامت كے روز كوئي بھى كسى دوسرے كا ذرہ برابر عذاب ذمے نہ لے گا اور نہ ہى اسكا متحمل ہوسكے گا_واتقوا يوماً لا تجزى نفس شيئاً

۵ _ قيامت كے دن كسى سے بھى كوئي فديہ يا عوض قبول نہ كيا جائے گا كہ جس سے خود كو بچاسكے _و لا يقبل منها عدل

'' عدل' ' ا س فديہ ياعوض كو كہتے ہيں جو انسان اپنى يا كسى كى قيد و غيرہ سے رہائي كے لئے دے_

۴۲۰