تفسير راہنما جلد ۱

 تفسير راہنما 5%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 785

جلد ۱ جلد ۲ جلد ۳ جلد ۴ جلد ۵ جلد ۶ جلد ۷ جلد ۸ جلد ۹ جلد ۱۰ جلد ۱۱
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 785 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 208139 / ڈاؤنلوڈ: 6022
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد ۱

مؤلف:
اردو

1

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

16

17

18

19

20

21

22

23

24

25

26

27

28

29

30

31

32

33

34

35

36

37

38

39

40

41

42

43

44

45

46

47

48

49

50

51

52

53

54

55

56

57

58

59

60

61

62

63

64

65

66

67

68

69

70

71

72

73

74

75

76

77

78

79

80

81

82

83

84

85

86

87

88

89

90

91

92

93

94

95

96

97

98

99

100

101

102

103

104

105

106

107

108

109

110

111

112

113

114

115

116

117

118

119

120

121

122

123

124

125

126

127

128

129

130

131

132

133

134

135

136

137

138

139

140

141

142

143

144

145

146

147

148

149

150

151

152

153

154

155

156

157

158

159

160

161

162

163

164

165

166

167

168

169

170

171

172

173

174

175

176

177

178

179

180

181

182

183

184

185

186

187

188

189

190

191

192

193

194

195

196

197

198

199

200

201

202

203

204

205

206

207

208

209

210

211

212

213

214

215

216

217

218

219

220

221

222

223

224

225

226

227

228

229

230

231

232

233

234

235

236

237

238

239

240

241

242

243

244

245

246

247

248

249

250

251

252

253

254

255

256

257

258

259

260

261

262

263

264

265

266

267

268

269

270

271

272

273

274

275

276

277

278

279

280

281

282

283

284

285

286

287

288

289

290

291

292

293

294

295

296

297

298

299

300

301

302

303

304

305

306

307

308

309

310

311

312

313

314

315

316

317

318

319

320

321

322

323

324

325

326

327

328

329

330

331

332

333

334

335

336

337

338

339

340

341

342

343

344

345

346

347

348

349

350

351

352

353

354

355

356

357

358

359

360

361

362

363

364

365

366

367

368

369

370

371

372

373

374

375

376

377

378

379

380

381

382

383

384

385

386

387

388

389

390

391

392

393

394

395

396

397

398

399

400

401

402

403

404

405

406

407

408

409

410

411

412

413

414

415

416

417

418

419

420

۶ _ قيامت كے روز كسى كى كسى كے بارے ميں شفاعت نفع بخش نہ ہوگي_و لا تنفعها شفاعة '' تنفعہا'' كى ضمير ہا '' لا تجزى نفس عن نفس'' كے دوسرے نفس كى طرف لوٹتى ہے _

۷ _ قيامت كے دن كسى كا كسى كے بارے ميں دفاع يا مدد مفيد ثابت نہ ہوں گے _و لا هم ينصرون

۸ _ قيامت كے روز قرآن كريم اور پيامبر اسلام (ص) كا كفر اختيار كرنے والوں كے لئے كوئي راہ نجات نہ ہوگي_

اولئك يؤمنون به و من يكفر به واتقوا يوماً لا تجزى نفس عن نفس شيئا

قيامت كا اسطرح سے بيان كہ اس دن كوئي فديہ قبول نہ كيا جائے يا يہ كہ اسكا مقصد يہ ہے كہ جو لوگ عذاب كے مستحق ہيں ان كو مايوس كيا جائے كہ ان كے لئے نجات كى كوئي راہ نہيں سوائے اس كے كہ قرآن كريم اور پيامبر اسلام (ص) پر ايمان لے آئيں وگرنہ يہ ان كا توہم اور گمان ہے جس پر دل لگائے بيٹھے ہيں _

۹ _ قيامت كے عذاب سے رہائي كے لئے گناہگاروں كو شفاعت فائدہ دے گى يا ان سے عوض يا كوئي متبادل چيز قبول كرلى جائے گى يہ بنى اسرائيل كے باطل خيالات ميں سے ہيں _يا بنى اسرائيل و لا يقبل منها عدل و لا تنفعها شفاعة ما قبل آيات كى روشنى ميں ''اتقوا'' كا مورد خطاب بنى اسرائيل ہيں _ يہ خطاب خود اس امر كا قرينہ ہے كہ ان كے مابين ايسے افكار موجود تھے_

۱۰_ قيامت كے دن يہ وہم كہ ايسے دفاع كرنے والے ہوں گے جو انسان كو عذاب سے نجات دلائيں گے يا ان كے گناہوں كو اپنے ذمے لے ليں گے يہ بنى اسرائيل كے باطل خيالات ميں سے تھا_يا بنى اسرائيل واتقوا يوماً ما لا تجزى نفس عن نفس شيئاً و لا هم ينصرون

۱۱ _ قيامت اور اس كے پر خطر اور ہولناك واقعات پر توجہ پيامبر اسلام (ص) اور قرآن كريم پر ايمان كا باعث بنتى ہے _من يكفر به فاولئك هم الخاسرون واتقوا يوماً لا تجزى نفس عن نفس شيئاً

ايمان: قرآن كريم پر ايمان كے نتائج ۳; پيامبر اسلام (ص) پر ايمان كے نتائج ۳; قرآن پر ايمان كى بنياد كا فراہم ہونا ۱۱; پيامبر اسلام(ص) پر ايمان كى زمين كا فراہم ۱۱

بنى اسرائيل : بنى اسرائيل كا عقيدہ ۹،۱۰

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) كو جھٹلانے والوں كو عذاب ۸

۴۲۱

ذكر: قيامت كے ذكر كے نتائج۱۱; قيامت كى ہولناكيوں كا ذكر ۱۱

عذاب: اہل عذاب ۸; دوسروں كا عذاب برداشت كرنا ۴; اخروى عذاب سے نجات ۳،۹،۱۰

عقيدہ: باطل عقيدہ۹،۱۰

قرآن كريم : قرآن كريم كو جھٹلانے والوں كا عذاب ۸

قيامت : قيامت ميں امداد۷; قيامت كى ہولناكياں ۲،۳; قيامت ميں شفاعت ۶،۷،۹; قيامت كى عظمت ۱;قيامت ميں معاوضہ ۵، ۹; قيامت ميں بچاؤ۲،۳; قيامت ميں لين دين ۵،۹; قيامت كى خصوصيات ۱،۲ ،۴، ۵ ، ۷ ، ۸

كفار: كفار كو اخروى عذا ب ۸; قيامت ميں كفار كا مبتلا ہونا ۸

كفر: كفر سے اجتناب كے نتائج۳

گناہ : دوسروں كے گناہ برداشت كرنا يا ذمے لينا ۱۰

وَإِذِ ابْتَلَى إِبْرَاهِيمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ فَأَتَمَّهُنَّ قَالَ إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا قَالَ وَمِن ذُرِّيَّتِي قَالَ لاَ يَنَالُ عَهْدِي الظَّالِمِينَ ( ۱۲۴ )

اور اس وقت كو ياد كروجب خدا ن چند كلمات كے ذريعہ ابراہيم كاامتحان ليا اور انھوں نے پورا كرديا تو اسنے كہا كہ ہم تم كو لوگوں كا امام اورقائد بنارہے ہيں _ انھوں نے عرض كى كہميرى ذريت ؟ ارشاد ہونا كہ يہ عہدہ امامت ظالمين تك نہيں جائے گا (۱۲۴)

۱_ اللہ تعالى نے اپنے بنى ابراہيمعليه‌السلام كو سخت اور مشكل تكاليف (آزمائشوں ) سے آزمايا_و اذابتلى ابراهيم ربه بكلمات '' ابتلائ'' كا معنى آزماناہے_ آزمائش كے موارد كو كلمات سے تعبير كرنا اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ وہ آزمائش فرامين تھے جن كو حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو انجام دينا تھا _ اسى اعتبار سے اوپر مطلب ميں ہم نے تكاليف ( شرعى ذمہ دارياں ) تحرير كيا ہے _ كلمات كو نكرہ استعمال كرنا ان كى عظمت پر دلالت كرتاہے اور آزمائش كى مناسبت سے ان كو بھاري، سخت اور مشكل تعبير كيا گيا ہے _

۴۲۲

۲ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى آزمائش كا ہدف ان كى نشو و نمااور تربيت و رشد تھا_و اذا بتلى ابراهيم ربه بكلمات

''رب''كا معنى تدبير كرنے والے اور تربيت كرنے والا ہے لہذا لفظ رب كے انتخاب سے مذكورہ مفہوم نكلتاہے_

۳_ اللہ تعالى حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا پروردگار اور امور كى تدبير كرنے والا ہے _و اذ ا بتلى ابراهيم ربه

۴ _ حضرت ابراہيم عليہ الصلاة والسلام نے سارى الہى آزمائشوں كو كاميابى سے مكمل كيا _و إذ ا بتلى ابراهيم ربه بكلمات فاتمهن ''اتمّ'' كا مصدر ''اتمام'' ہے جسكا معنى كامل طور پر كام كو انجام ديناہے_ پس ''اتمھن'' يعنى حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے تكاليف (شرعى ذمہ داريوں ) كو كامل طور پر انجام ديا _

۵ _ اللہ تعالى نے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو امامت كے اعلى اور والا درجہ تك پہنچايا_قال انى جاعلك للناس اماماً

۶ _ الہى آزمائشوں ميں حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى كاميابى ان كى عہدہ امامت كى اہليت كا باعث بني_

فاتمهن قال انى جاعلك للناس اماماً

۷_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے مقام نبوت كے ثابت ہونے كے بعد آپعليه‌السلام كو منصب امامت ميسر آيا_

قال انى جاعلك للناس اماماً ''من ذريتي'' اس بات پر دلالت كرتاہے كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام جب رتبہ امامت تك پہنچے تو صاحب اولاد تھے اور يقينا آپ درجہ نبوت پر اس وقت پہنچے جب صاحب اولاد نہ تھے پس آپعليه‌السلام كى نبوت امامت سے قبل تھي_

۸_ امامت نبوت سے بالاتر رتبہ ہے*و إذ ا بتلى ابراهيم ربه بكلمات فاتمهن قال انى جاعلك للناس اماماً

۹_ حضرت ابراہيم عليہ الصلاة والسلام سب انسانوں كے پيشوا اور امام ہيں _قال انى جاعلك للناس اماماً

۱۰_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اقتدا اور ان كى راہ و روش كى پيروى كرنا سب انسانوں كى ذمہ دارى ہے _

قال انى جاعلك للناس اماماًحضرت ابراہيم عليه‌السلام كو امام اور لوگوں كے پيشوا كے طور پر پيش كرنا اس كا لازمہ يہ حكم تكليفى ہے كہ لوگوں كو چاہيئے آپ عليه‌السلام كو نمونہ عمل قرار ديں ، آپ عليه‌السلام كى اقتدا كريں ، آپ عليه‌السلام كى راہ و روش پہ چليں اور ہر ميدان ميں آپ عليه‌السلام كے فرامين كى اطاعت كريں _

۴۲۳

۱۱ _ امامت ايك بہت اعلى عہدہ اور منصب ہے اور اس كا عطا كرنےوالا اللہ تعالى ہے _

انى جاعلك للناس اماماً لا ينال عهد ى الظالمين

۱۲ _ امامت كا عہدہ حاصل كرنے كے لئے ضرورى ہے كہ انسان اس كى لياقت و صلاحيت ركھتاہو_

و اذابتلى ابراهيم ربه بكلمات فاتمهن قال انى جاعلك للناس اماماًلفظ ''رب'' كے انتخاب سے معلوم ہوتاہے كہ الہى آزمائش كا مقصد رشد و تكامل اور تربيت كرناہے دوسرے الفاظ ميں صلاحيتوں اور استعداد كو عملى شكل ديناہے حضرت ابراہيم عليه‌السلام كو آزمائشوں ميں كاميابى كے بعد منصب امامت ملا_ گويا آپ عليه‌السلام كى استعداد اور صلاحيتوں كے نكھرنے كے بعد يہ منصب آ پ عليه‌السلام كو ملا _ مذكورہ بالا مطلب اسى اعتبار سے ہے _

۱۳ _ معاشرے كى قيادت، رہبرى اور باگ ڈور سنبھالنے سے پہلے افراد كى لياقت،استعداد اور صلاحيت كو آزمانا اور اسكا ثابت ہونا ضرورى ہے _و إذ ابتلى ابراهيم ربه بكلمات فاتمهن قال انى جاعلك للناس اماماً

۱۴ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اللہ تعالى سے چاہا كہ ان كى نسل ميں سے بھى بعض كو منصب امامت پہ فائز فرمائے_

و من ذريتي

۱۵ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اپنى ذريت سے محبت اور ان كے لئے معنوى مقامات كى تمنا كرنا _و من ذريتي

۱۶_ انسان كا يہ خواہش كرنا كہ اسكى اولاد معنوى مقامات پر فائز ہو يہ ايك اچھى اور نيك خواہش ہے _و من ذريتي

۱۷_ ظلم اور ستم گرى سے پاك و خالص ہونا لوگوں كى پيشوائي اور امامت كے منصب كے حصول كى شرائط ميں سے ہے _قال لا ينال عهد ى الظالمين

۱۸ _ ظالم اور ستم گر امامت، قيادت اور رہبرى كے لائق نہيں ہيں _لا ينال عهدى الظالمين

۱۹_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام ہر طرح كى ستم گرى سے مبرا و منزہ تھے_انى جاعلك للناس اماما لا ينال عهد ى الظالمين

۲۰_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى ذريت اگر ظلم و ستم سے مبرا و پاك ہو تو مقام امامت كو پائے گى _و من ذريتى قال لا ينال عهدى الظالمين

۲۱_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى سارى اولاد ظلم و ستم سے مبرا نہيں ہے _و من ذريتى قال لا ينال عهدى الظالمين

۲۲_ ايمان اور عدالت، امامت و رہبرى كے منصب كے ثابت ہونے كى شرائط ميں سے ہيں _لا ينال عهدى الظالمين

۴۲۴

۲۳ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا مشكل و دشوار تكاليف ( شرعى ذمہ داريوں ) سے آزمايا جانا اور اس آزمائش ميں آپعليه‌السلام كى كاميابى ايك ايسا واقعہ ہے جو ياد ركھے جانے كے لائق ہے _يا بنى اسرائيل اذكروا إذ ابتلى ابراهيم ربه قال لا ينال عهدى الظالمين

۲۴_گناہ سے پاك و معصوم ہونا امامت كى شرط ہے _قال لا ينال عهدى الظالمين

۲۵ _ زيد شحام كہتے ہيں ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے سناكہ آپعليه‌السلام نے فرمايا''ان الله تبارك و تعالى اتخذ ابراهيم عبداً قبل ان يتخذه نبياً و ان الله اتخذه نبياً قبل ان يتخذه رسولاً وان الله اتخذه رسولاً قبل ان يتخذه خليلاً و ان الله اتخذه خليلاً قبل ان يجعله اماماً فلما جمع له الاشياء قال''انى جاعلك للناس اماماً'' قال فمن عظمها فى عين ابراهيم ''قال ومن ذريتى قال لاينال عهدى الظالمين'' قال لا يكون السفيه امام التقى (۱) اللہ تبارك و تعالى نے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو اپنا نبى بنانے سے پہلے اپنا بندہ و عبد قرار ديا اور آپعليه‌السلام كو رسول بنانے سے پہلے نبى بنايا اور (پھر) آپعليه‌السلام كو خليل بنانے سے پہلے رسول بنايا اور (پھر) امام بنانے سے پہلے خليل بنايا پس جب يہ مقامات (عبوديت، نبوت، رسالت اور خُلّت) آپعليه‌السلام ميں جمع ہوگئے تو فرمايا '' ميں نے تجھے لوگوں كا امام قرار ديا'' امام صادقعليه‌السلام فرماتے ہيں پس يہ مقام حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نظر ميں بہت باعظمت ٹھہرا تو عرض كيا '' كيا ميرى نسل ميں سے بھى كوئي امام ہوگا؟ '' تو اللہ تعالى نے ارشاد فرمايا '' ميرا عہد (امامت) ظالموں كو نہيں پہنچے گا '' امامعليه‌السلام نے فرمايا احمق اور نادان شخص متقين كا امام نہيں ہوسكتا_

۲۶_قال ابوعبدالله عليه‌السلام فى قوله تعالى '' لا ينال عهدى الظالمين '' من عبد صنماً او وثناً لا يكون اماماً (۲) امام صادقعليه‌السلام نے اللہ تعالى كے اس كلام '' لا ينال عہدى الظالمين'' كے بارے ميں فرمايا جو كوئي بت كى پوجا كرے تو وہ امام نہيں ہوسكتا_

۲۷_ امام رضاعليه‌السلام فرماتے ہيں ''قال الله تبارك و تعالى ''لا ينال عهدى الظالمين'' فابطلت هذه الاية امامة كل ظالم الى يوم القيامة و صارت فى الصفوة ''(۳) اللہ تعالى كا ارشاد ہے'' لا ينال عهدى الظالمين'' اس آيہ مباركہ نے قيامت تك كے لئے ہر ظالم و ستم گر كى امامت كو باطل كرديا ہے اور امامت كو پاكيزہ اور برگز يدہ انسانوں ميں قرار ديا ہے_

__________________

۱) كافى ج/ ۱ ص ۱۷۵ ح ۲ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۲۱ ح ۳۴۲_ ۲) كافى ج/ ۱ ص ۱۷۵ ح ۱ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۲۱ ح ۳۴۱_

۳) كمال الدين صدوق ج/ ۲ ص ۶۷۶ ح ۳۱ باب ۵۸ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۲۱ ح ۳۴۰_

۴۲۵

۲۸_هشام بن الحكم عن ابى عبدالله فى قول الله عزوجل ''انى جاعلك للناس اماماً'' قال: فقال: لو علم الله ان اسماً افضل منه لسمانا به (۱) ہشام بن الحكم نے اللہ تعالى كے اس كلام '' انى جاعلك للناس اماماً'' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے روايت كى ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا اگر اللہ تعالى كے پاس اس (امام) سے بہتر كوئي اور لفظ ہوتا تو ہمارے لئے وہى نام انتخاب فرماتا_

۲۹_ امير المومنين على (عليہ السلام) سے روايت ہے كہ ميں نے آنحضرت (ص) سے سنا كہ آپ (ص) نے ارشاد فرمايا:''ان جبرئيل أتى الى بسبع كلمات وهى التى قال الله تعالى '' و إذ ابتلى ابراهيم ربه بكلمات فاتمهن'' و هى يا الله يا رحمان يا رب يا ذاالجلال والاكرام يا نورالسماوات والأرض يا قريب يا مجيب (۲) جبرائيلعليه‌السلام ميرے پاس سات كلمات لے كر آئے اور يہ وہى كلمات ہيں جو اللہ تعالى نے ( حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے بارے ميں ) ارشاد فرمائے ہيں ''و إذ ابتلى ابراهيم ربه بكلمات فاتمهن '' اور وہ كلمات يہ ہيںيا الله يا رحمان يا رب ، يا ذاالجلال والاكرام، يا نورالسماوات والأرض ، يا قريب ، يا مجيب ''

آئمہعليه‌السلام : آئمہعليه‌السلام كى امامت ۲۸; آئمہعليه‌السلام كے درجات و مراتب ۲۸

آرزو: پسنديدہ آرزو ۱۶

اللہ تعالى : الہى امتحانات ۱; ربوبيت الہى ۳; اللہ تعالى كى عنايات ۱۱; عہد الہى ۱۱

امامت: امامت اور ظلم ۱۷،۱۸; امامت كے درجہ كى اہميت ۱۲،۱۷،۱۸،۲۴; امامت كى درخواست ۱۴; امامت كى شرائط ۱۲،۱۷،۱۸،۲۰، ۲۲، ۲۴; امامت ميں عصمت ۲۴; امامت كا درجہ ۵،۶ ،۸،۱۱; امامت كا سرچشمہ ۱۱

امتحان : امتحان كا وسيلہ ۱; امتحان تكليف كے ذريعے۱; امتحان كا فلسفہ ۲

انتظامى صلاحيت : انتظامى صلاحيت كى شرائط ۱۳

انسان : انسانوں كے رہبر ۹; انسانوں كى ذمہ دارى ۱۰

ايمان : ايمان كى اہميت ۲۲۰

____________________

۱) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۵۸ ح ۹۰ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۵۰ ح ۸_

۲) بحارالانوار ج/۹۴ ص ۵۲ ح ۴۲_

۴۲۶

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) كو القا كيئے گئے كلمات۲۹;پيامبر اسلام (ص) پر جبرائيلعليه‌السلام كا نزول ۲۹

حضرت ابراہيمعليه‌السلام : حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى كاميابى كے نتائج ۶; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى ابتلا يا آزمائش ۱،۲۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور ظلم ۱۹; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اقتدا يا پيروى ۱۰; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو نمونہ عمل قرار دينا ۱۰; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى امامت ۵،۶،۷،۹، ۲۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نسل كى امامت ۱۴،۲۰; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا امتحان ۱،۴،۶; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى سخت و دشوار تكاليف ۱; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا پاك و منزہ ہونا ۹; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى خواہشات۱۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ۱۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا رشد و تكامل ۲; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى محبت ۱۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے فضائل ۴، ۶،۱۹; حضرت ابراہيم كے امتحان كا فلسفہ ۲; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۴،۶;حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے امتحان كے كلمات ۲۹; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى تربيت كرنے والا ۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے درجات و مراتب ۵،۶،۷،۹; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى كاميابى ۴،۲۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نبوت ۷; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نسل ۱۵،۲۱

ذكر: حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے امتحان كا ذكر ۲۳; تاريخ كا ذكر ۲۳

رشد وتكامل: رشد و تكامل كے اسباب ۲

روايت: ۲۵ ، ۲۶ ، ۲۷،۲۸،۲۹

رہبران و قائدين : قائدين كى بت پرستى ۲۶

رہبريت: رہبرى كى اہميت ۱۷،۱۸ قيادت كا ايمان ۲۲; رہبريت اور ظلم ۱۷، ۱۸; رہبريت كى شرائط ۱۷،۱۸، ۲۲،۲۵،۲۶،۲۷، رہبريت كى عدالت ۲۲

ظالمين : ظالمين كى قيادت و رہبرى ۲۷

عدالت: عدالت كى اہميت ۲۲ عصمت يا معصوميت : گناہ سے معصوميت ۲۴

متقين : متقين كى رہبرى ۲۵

معاشرہ : معاشرے كے قائدين كا امتحان ۱۳; معاشرے كى رہبرى و قيادت كى اہميت ۱۳; معاشرے كى قيادت كى شرائط ۱۳

معنوى درجات: معنوى درجات كى خواہش ۱۶

نبوت: نبوت كا درجہ ۸

۴۲۷

وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِّلنَّاسِ وَأَمْناً وَاتَّخِذُواْ مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى وَعَهِدْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَاكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ ( ۱۲۵ )

اوراس وقت كو ياد كرو جب ہم نے خانہ كعبہكو ثواب اور امن جگہ بناديا اور حكم دےديا كہ مقام ابراہيم كو مصلّى بناؤ اورابراہيم و اسماعيل سے عہد ليا كہ ہمارےگھر طواف اور اعتكاف كرنے والوں اور ركوعو سجدہ كرنے والوں كے لئے پاك و پاكيزہبنائے ركھو (۱۲۵)

۱ _ اللہ تعالى نے كعبہ كو انسانوں كے لئے ملجأ و مأوى ، حاضر ہونے كا مقام اور بہت ہى پرُ امن جگہ قرار دياہے_

و إذ جعلنا البيت مثابة للناس وامناً '' مثابة'' يعنى ايسى جگہ جہاں لوگ مسلسل پے درپے رجوع كريں ( لسان العرب) '' امن'' مصدر ہے اور آيہ مجيدہ ميں اسم فاعل كے معنى ميں ہے يعنى '' آمنا _جو امنيت ركھتاہو'' اسم فاعل كى بجائے مصدر لانا تاكيد پر دلالت كرتاہے _ پس ''امناً'' وہ مقام جو امن و امان سے بالكل پر ہو_

۲ _ خانہ خدا ميں سب كو حتى جانداروں كو بھى مكمل امن و امان ميں ہونا چاہيئے اور ان كو ہر طرح كى آزار و اذيت سے محفوظ ہونا چاہيئے_و إذ جعلنا البيت امناً لفظ '' مثابة'' كے ساتھ '' الناس'' كى قيد لگانا اور ''امنا'' كو بغير قيد كے بيان كرنا اس نكتہ كي

طرف اشارہ ہے كہ مكہ ميں ہر ذى روح، انسان ہو يا غير انسان سب كے امن و امان كى ضمانت فراہم كى جائے _

۳_ لوگوں كو چاہيئے كہ خانہ خدا كى زيارت (حج اور عمرہ ) كے لئے پے درپے جائيں _و إذ جعلنا البيت مثابة للناس و امناً و اتخذوا جمله ''اتخذوا ...'' انشائيہ اور حكمى ہے اور ہوسكتاہے كہ قرينہ ہو اس امر پر كہ ''جعلنا البيت ...'' بھى انشائي اور حكمى معنى ركھتاہو يعنى ''جعل'' سے مراد قانون كى تشريع ہو بنابريں جملے كا مفہوم يوں بنتاہے لوگوں كو چاہيئے كہ خانہ خدا كى طرف آئيں اور جسطرح حق ہے اس طرح اسكے امن و امان كا خيال ركھيں _

۴ _ خانہ خداكے احاطہ ميں موجود افراد كے لئے امن و امان قائم كرنا اور ان كو ہر طرح كے نقصان و پريشانى

۴۲۸

سے محفوظ ركھنا ضرورى ہے _و إذ جعلنا البيت مثابة للناس و امناً

۵ _ خانہ خدا ( كعبہ) ميں عامة الناس كا حاضر ہونا ان كا حق ہے _إذ جعلنا البيت مثابة للناس

۶ _ خانہ خدا ميں لوگوں كى حاضرى كا تعين اور اسكے احاطہ ( اطراف و اكناف) ميں موجود افراد كے امن و امان پر تاكيد اللہ تعالى كى نعمتوں ميں سے ہيں جو ياد ركھنے كے قابل ہيں _و إذ جعلنا البيت مثابة للناس وامنا '' اذ'' ، ''اذكروا _ ياد ركھو'' كے لئے مفعول ہے _ '' للناس'' كى لام حكايت كرتى ہے كہ كعبہ ميں لوگوں كى مسلسل حاضرى ان كے اپنے فائدہ و نفع كے لئے ہے اس بات كو مذكورہ بالا مطلب ميں نعمت سے تعبير كيا گيا ہے _

۷_ خانہ خدا كى زيارت كرنے والوں كو مقام ابراہيمعليه‌السلام پر ضرور نماز پڑھنى چاہيئے_و اتخذوا من مقام ابراهيم مصلي

گويا اس سے مراد وہ نماز ہے جو مقام ابراہيمعليه‌السلام پر بجا لائي جائے اوريہ نماز طواف ہے نہ كہ ديگر سارى نمازيں _

۸_ مقام ابراہيمعليه‌السلام كو نماز كے لئے مختص ہونا چاہيئے_واتخذوا من مقام ابراهيم مصلّي ''مصلّي'' اسم مكان ہے ''صلاة'' سے اور اسكا معنى نماز كى جگہ ہے_

۹ _ مقام ابراہيمعليه‌السلام بہت ہى بلند مرتبہ جگہ ہے _و اتخذوا من مقام ابراهيم مصلّي '' مقام ابراہيمعليه‌السلام '' كو نماز كے لئے مختص كرنا اس جگہ كى عظمت و شرافت كى دليل ہے _

۱۰_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا اللہ تعالى كے ہاں بہت بلند مرتبہ و مقام ہے _و اتخذوا من مقام ابراهيم مصلّي

۱۱ _ خانہ خدا كى تطہير اور اسكو ہر طرح كى آلودگى و آلائش سے پاك ركھنے كے ليئے اللہ تعالى كا حضر ت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كو فرمان و نصيحت_و عهدنا الى ابراهيم و اسماعيل ان طهرا بيتي ''عہد'' اور اسكے مشتقات جب '' الي'' كے ساتھ متعدى ہوں تو نصيحت اور فرمان كا معنى ديتے ہيں _ تطہير كا معنى نجاستوں اور آلودگيوں سے پاك كرنا ہے _

۱۲ _ خانہ خدا كو ہميشہ كے لئے پاك اور نجاستوں سے دور ہونا چاہيئے_ان طهرا بيتي

۱۳ _ عبادت كے مقام كو پاك ركھنا ضرورى ہے*ان طهرا بيتى للطائفين و العاكفين والركع السجود

ان قيود '' للطائفين'' ، ''والعاكفين'' و كا معنى يہ ہو سكتاہے كہ كعبہ كى تطہير كا مقصد و فلسفہ اس كے عبادت كا مقام ہونے كى وجہ سے ہے پس يہ احتمال ٹھيك ہے كہ عبادت كے تمام مقامات اور جگہوں كو پاك ركھنا ضرورى ہے _

۴۲۹

۱۴ _ خانہ خدا كو طواف، عبادت اور ركوع و سجود كے لئے آمادہ و تيار كرنا اللہ تعالى كا حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كو فرمان تھا_ان طهراً بيتى للطائفين و العاكفين والركع السجود

اس مطلب ميں تطہير آمادہ كرنے اور مختص كرنے سے كناية ہے جيسا كہ بعض مفسرين نے كہا ہے _

۱۵ _ اللہ تعالى كے انسانوں كو فرامين ،اللہ كے انسانوں سے عہد ہيں _عهدنا الى ابراهيم و اسماعيل ان طهرا بيتي

يہ مطلب اس بناپر ہے كہ فرمان اور حكم كو ''عہدنا'' سے تعبير كيا گيا ہے _

۱۶ _ عبادت كى جگہوں ميں خدمت كرنا اور ان كو اللہ تعالى كى عبادت كے لئے آمادہ و تيار كرنا ايك اچھا اور نيك عمل ہے _و عهدنا الى ابراهيم و اسماعيل ان طهرا بيتى للطائفين و العاكفين والركع السجود

۱۷ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام خانہ خدا (كعبہ) كے خدمت گزار تھے_عهدنا الى ابراهيم و اسماعيل ان طهرا بيتي

۱۸_ اللہ كا گھر طواف، اعتكاف، عبادت اور ركوع و سجود (نماز) كى جگہ ہے _ان طهرا بيتى للطائفين و العاكفين والركع السجود '' عاكفين'' كا مصدر عكوف ہے جسكا معنى كسى جگہ رہنا يا اقامت اختيار كرنا ہے آيہ مجيدہ ميں طواف اور ركوع و سجود كے قرينہ سے ،يااس سے مراد مطلق عبادت و بندگى خدا ہے يا پھر اس سے مراد اعتكاف ہے جو ايك خاص عبادت ہے جس ميں خاص شرائط جيسے روزہ ركھنا و غيرہ ہيں _

۱۹_اللہ تعالى كے ہاں كعبہ كى ايك خاص عظمت اور تقدس ہے _ان طهرا بيتي يہ جو '' بيت '' كو '' يائ'' متكلم كى طرف اضافہ كيا گيا اور كعبة كو اللہ تعالى سے نسبت دى گئي ہے يہ اس معنى كو بيان كررہى ہے كہ كعبہ كا اللہ تعالى كے ہاں ايك خاص تقدس اور عظمت ہے _

۲۰ _ خانہ خدا ميں طواف كرنے والے، عبادت كرنے والے اور نماز بجا لانے والے اللہ تعالى كے ہاں ايك بلند مقام و منزلت ركھتے ہيں _ان طهرا بيتى للطائفين و العاكفين والركع السجود يہ جو حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام جيسے عظيم انبياءعليه‌السلام كو خانہ خدا كى تطہير پر طواف كرنے والوں اور كے لئے مامور كياگيا اس سے طواف كرنے والوں اور كى اللہ تعالى كے ہاں بلند منزلت معلوم ہوتى ہے _

۲۱ _ خانہ خدا كا طواف اور اس ميں اعتكاف حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى شريعت كے احكام ميں سے تھے_ان طهرا بيتى للطائفين والعاكفين

۴۳۰

۲۲ _ اللہ تعالى كى بارگاہ ميں ركوع و سجود (نماز) بجالاناحضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كے عبادتى پروگراموں ميں سے تھا_

والركع السجود

۲۳ _ خانہ خدا (كعبہ) تاريخى طور پر قديم ہے _و إذ جعلنا البيت و اتخذوا من مقام ابراهيم مصلّى و عهدنا الى ابراهيم و اسماعيل

۲۴ _ عبادت كا طہارت و پاكيزگى اور صفائي سے بڑاگہرا رابطہ ہے _ان طهراً بيتى للطائفين والعاكفين والركع السجود

۲۵ _ عبادت ميں جگہ كى اہميت اور قدر و منزلتاتخذوا من مقام ابراهيم مصلّى طهرا بيتى للطائفين و العاكفين والركع السجود

۲۶ _ امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا''ان الله فضل مكة و جعل بعضها افضل من بعض فقال تعالى '' واتخذوا من مقام ابراهيم مصلى (۱) اللہ تعالى نے مكہ كو فضيلت بخشى اور اس كے بعض مقامات پر بعض ديگر مقامات كو فضيلت عطا كى پس اللہ تعالى ارشاد فرماتاہے '' مقام ابراہيم كو اپنى نماز كى جگہ قرار دو ...''

۲۷ _ امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے''نزلت ثلاثة احجار من الجنة و مقام ابراهيم (۲) جنت سے تين پتھر نازل ہوئے اور ان ميں سے ايك مقام ابراہيم ہے _

۲۸ _ امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے ''لقد وضع عبد من عباد الله قدمه على حجر فامرنا الله تبارك وتعالى ان نتخذها مصلي (۳) اللہ كے بندوں ميں سے ايك بندے ( ابراہيمعليه‌السلام ) نے اپنا پاؤں پتھر پر ركھا پس اللہ تعالى نے ( اس واقعہ كو زندہ ركھنے كيلئے) ہميں حكم ديا كہ ہم اس پتھر كو اپنى نماز كا مقام قرار ديں _

۲۹ _ امام صادقعليه‌السلام سے اللہ تعالى كے اس كلام '' طہرا بيتى للطائفين ...'' كے بارے ميں روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا يعنىنحيّا عنه المشركين ...(۴) مشركين كو ہم خانہ خدا سے دور كريں _

۳۰_عن ابى الصباح الكنانى قال سالت اباعبدالله عليه‌السلام عن رجل نسى ان يصلّى ركعتين عند مقام ابراهيم عليه‌السلام فى طواف الحج والعمرة فقال ان كان فى البلد صلى ركعتين عند مقام ابراهيم عليه‌السلام فان الله عزوجل يقول'' واتخذوا من مقام ابراهيم مصلّي'' و ان كان قد ارتحل فلا آمره ان يرجع (۵)

____________________

۱) كامل الزيارات ص ۲۱، بحار الانوار ج/ ۹۶ ص ۲۴۱ ح ۸_ ۲) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۵۹ ح ۹۳_ ۳) تفسير عياشى ج/۱ ص ۵۹ ح ۹۴ ، نورالثقلين ج/۱ ص ۱۲۲ ح ۳۴۷_

۴) تفسير قمى ج/۱ص۵۹، تفسير برہان ج/۱ص ۳۲۷ ح ۶۲۵_ ۵) تہذيب الاحكام ج/ ۵ ص ۱۳۹ ح ۱۳۰ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۲۲ ح ۳۴۸_

۴۳۱

ابى الصلاح الكنانى كہتے ہيں ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے سوال كيا كہ جو شخص حج اور عمرہ كى دو ركعت نماز طواف مقام ابراہيمعليه‌السلام پر بجا لانا بھول جائے تو كيا كرے ؟ حضرتعليه‌السلام نے فرمايا اگرابھى تك شہر مكة ميں ہے تو نماز كو مقام ابراہيمعليه‌السلام پر بجالائے كيونكہ اللہ تعالى فرماتاہے'' اور مقام ابراہيم كو اپنى نماز كى جگہ قرار دو '' اور اگر مكة شہر سے كوچ كر چكاہے تو ميں اسے واپس لوٹنے كا حكم نہيں دوں گا_

۳۱ _ ابن مسكان كہتے ہيں ''حدثنى من سأله عن رجل نسى ركعتى طواف الفريضة حتى يخرج فقال ان كان جاوز ميقات اهل أرضه فليرجع و ليصلهما فان الله يقول'' و اتخذوا من مقام ابراهيم مصلّي'' (۱) مجھے ايك شخص نے بتايا كہ جس نے ان سے (امامعليه‌السلام سے )يك آدمى كے بارے ميں سوال كيا كہ وہ فرد طواف كى دو ركعت نماز فريضہ ادا كرنا بھول گيا ہے اور مكہ سے نكل چكاہے تو امامعليه‌السلام نے فرمايا اگر اپنے علاقے والے حاجيوں كے ميقات سے نكل چكاہے تو لوٹ آئے اور دو ركعت نماز پڑھے كيونكہ اللہ تعالى فرماتاہے ''واتخذوا من مقام ابراهيم مصلّي ...''

احكام: ۳،۷،۳۰،۳۱

اعتكاف: دين ابراہيمىعليه‌السلام ميں اعتكاف ۲۱; كعبہ ميں اعتكاف ۱۸، ۲۱

اللہ تعالى : اوامر الہى ۱۱،۱۴،۱۵; اللہ تعالى كى نصيحتيں ۱۱; عہد الہى ۱۵; اللہ تعالى كى نعمتيں ۶

امن و امان: امن و امان كى نعمت ۶

انسان: انسانوں كى تكليف ''شرعى ذمہ داري'' ۳; انسانى حقوق ۵; اللہ تعالى كا انسانوں سے عہد۱۵

پتھر: بہشت سے ناز ل ہونے والے پتھر ۲۷

حاجى : حاجيوں كى امنيت ۴،۶

حج : احكام حج ۷،۳۰،۳۱; حج كى اہميت ۳; حج كى عبادات و فرائض ۷

حضرت ابراہيمعليه‌السلام : حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كى تعليمات ۲۱،۲۲ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى خدمت گزارى ۱۷; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا واقعہ ۱۷; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى ذمہ دارى ۱۱،۱۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے درجات ۱۰،۲۸

حضرت اسماعيلعليه‌السلام : حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى خدمت گزارى ۱۷; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كا واقعہ ۱۷; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى ذمہ دارى ۱۱،۱۴

____________________

۱) تہذيب الاحكام ج/ ۵ ص ۱۴۰ ح ۱۳۵ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۵۲ ح ۵_

۴۳۲

ذكر: نعمت كا ذكر ۶

ركوع : ركوع كى اہميت ۱۴; دين ابراہيمىعليه‌السلام ميں ركوع ۲۲ ركوع كى جگہ ۱۸

روايت: ۲۶ ، ۲۷، ۲۸، ۲۹، ۳۰ ،۳۱

سجدہ: سجدہ كى اہميت ۱۴; دين ابراہيمىعليه‌السلام ميں سجدہ ۲۲; سجدہ كى جگہ ۱۸

طواف : دين ابراہيمىعليه‌السلام ميں طواف ۲۱; طواف كرنے والوں كے درجات ۲۰

عابد لوگ : عابدوں كے درجات ۲۰

عبادت: عبادت كى منزلت ۲۵; كعبہ ميں عبادت۱۴، ۱۸، ۲۰; عبادت اور پاكيزگى و صفائي ۲۴; عبادت اور طہارت ۲۴; عبادت كى جگہ كى اہميت ۲۵

عبادت گاہ : ۱۸ عبادت گاہ كى تطہير كى اہميت ۱۳; عبادت گاہ ميں خدمت ۱۶

عمرہ : عمرہ كى اہميت ۳

عمل : پسنديدہ عمل ۱۶

قدريں : ۲۵

كعبہ : كعبہ ميں امنيت ۱،۲; كعبہ كى تاريخ ۲۳; كعبہ كى تطہير ۱۱،۱۲،۲۹; كعبہ كے خدمت گزار ۱۷; كعبہ كى زيارت ۳،۵; كعبہ كا طواف ۱۴،۱۸ ،۲۰،۲۱; كعبہ كى عظمت ۳،۴ ، ۱۱،۱۲،۱۷،۱۹; كعبہ كا تقدس ۱۹; كعبہ كا قديمى ہونا ۲۳; كعبہ ميں مشركين كے داخلے پر ممانعت يا پابندى ۲۹; كعبہ كى نعمت ۶; كعبہ كى اہميت ۱۸; كعبہ كى خصوصيات ۱

لوگ: لوگوں كى پناہ گا ہ۱

مقام ابراہيمعليه‌السلام : مقام ابراہيمعليه‌السلام كى اہميت ۸،۹; مقام ابراہيمعليه‌السلام كى فضيلت ۲۷،۲۸

مقدس مقامات:۱،۹،۱۱،۱۲،۱۳،۱۸،۱۹،۲۶،۲۷، ۲۸

مقربين : ۱۰ مكہ: مكہ كى فضيلت ۲۶

نماز : نماز كى جگہ ۱۸; دين ابراہيمىعليه‌السلام ميں نماز ۲۲; كعبہ ميں نماز ۲۰; مقام ابراہيمعليه‌السلام ميں نماز ۷،۸،۲۶، ۲۸، ۳۰; طواف كى نماز ۷،۳۰ ، ۳۱

نماز گزار لوگ: نماز گزاروں كے درجات ۲۰

۴۳۳

وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هََذَا بَلَدًا آمِنًا وَارْزُقْ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُم بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ قَالَ وَمَن كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُ قَلِيلاً ثُمَّ أَضْطَرُّهُ إِلَى عَذَابِ النَّارِ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ ( ۱۲۶ )

اور اس وقت كو ياد كروجب ابراہيم نے دعا كى كہ پروردگار اس شہركو امن كا شہر قرارديدے اور اس كے ان اہلشہر كو جو الله اور آخرت پر ايمان ركھتےہوں پھلوں كا رزق عطا فرما _ ارشاد ہواكہ پھر جو كافر ہو جائيں گے انھيں دنياميں تھوڑى نعمتيں دے آخرت ميں عذاب جہنّممين زبردستى ڈھكيل ديا جائے گا جو بدترينانجام ہے (۱۲۶)

۱ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے بارگاہ ايزدى ميں كعبہ كے اطراف و اكناف كى زمينوں كو ايك پُرا من شہر ميں تبديل كرنے كى درخواست كى _و إذ قال ابراهيم رب اجعل هذا بلداً آمنا ظاہراً ''ہذا'' كا مشار اليہ كعبہ كے اطراف كى زمينيں ہيں بنابريں جملہ '' اجعل ...'' ميں دو درخواستيں موجود ہيں ۱ _ كعبہ كے اطراف كى زمينيں ايك شہر ہوجائيں ۲_ اس شہر ميں مكمل امن و امان ہو _ قابل توجہ ہے كہ '' بلد'' كا معنى ايسى سرزمين ہے جسكى حدود و غيرہ مشخص ہوں يا اسكا معنى شہر بھى ہے _ مذكورہ بالا مطلب دوسرے احتمال كى بناپر ہے _

۲ _ بارگاہ رب العزت ميں التجا كرنا، دعا اور حاجات طلب كرنے كے آداب ميں سے ہے _رب اجعل هذا بلداً آمنا

۳ _ شہر مكہ كى اقتصادى بحالى اور رونق اور وہاں كے مومن شہريوں كا مختلف پھلوں اور ميوہ جات سے بہرہ مند ہونا حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى بارگاہ ايزدى ميں دعاؤں ميں سے تھا_وارزق اهله من الثمرات من آمن منهم

۴ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام مكہ كے كفار كو الہى رزق و روزى سے بہرہ مند ہونے كا اہل نہ سمجھتے تھے_و ارزق من آمن منهم بالله واليوم الاخر

۵ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اللہ تعالى سے چاہا كہ مكہ كے كفار اس كے رزق و روزى سے بہرہ مند نہ ہوں _

۴۳۴

وارزق ...من آمن منهم بالله واليوم الآخر'' من آمن'' ، '' اہلہ'' كے لئے بدل ہے جو حضرت ابراہيم عليه‌السلام كا لفظ '' اہلہ'' سے ہدف بيان كررہاہے_ حضرت ابراہيم عليہ السلام '' من آمن'' كے استعمال سے اس مطلب كى طرف اشارہ فرمارہے ہيں كہ آپ عليه‌السلام خواہشمند ہيں مكہ كے كفار كو پھل اور ميوہ جات عطا نہ كيئے جائيں _

۶ _ انبياء (عليہم السلام )كے مكتب كے بنيادى اركان ميں سے اللہ تعالى اور قيامت پر ايمان ہے _من آمن منهم بالله واليوم الآخر

۷_ شہر مكہ ميں نعمتوں كى فراوانى اور امن و امان حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے اہداف كى تكميل كے لئے كارساز اور معاون ہيں _انى جاعلك للناس اماماً إذ قال ابراهيم رب اجعل هذا بلداً آمنا وا رزق اهله حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى امامت ، كعبہ كى تطہير اور اسكو عبادت خدا كے لئے تيار كرنے ميں آپعليه‌السلام كى ذمہ دارى اور اس كے بعد آپعليه‌السلام كى دعا ( مكہ پر امن ہو اور اس ميں اقتصادى رونق ہو) يہ سب مطالب مذكورہ بالا مطلب كو بيان كررہے ہيں _

۸ _ شہر مكہ كو حتى كفار كے لئے بھى امن كى جگہ ہونا چاہيئے_رب اجعل هذا بلداً آمنا وارزق ...من آمن منهم بالله واليوم الآخر حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنى دوسرى دعا يعنى پھلوں اور ميوہ جات كا عطا كياجانا اسكو مؤمنين كے ساتھ مختص كيا جبكہ شہر مكہ كے امن و امان كو مطلق طور پر بيان فرمايا اس سے يہ نتيجہ نكلتاہے كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے مكہ كے امن و امان كو سب كے لئے حتى كفار كے لئے بھى چاہا_

۹_ دينى پيشوا اور اماموں كى ذمہ داريوں ميں سے ہے كہ لوگوں كے لئے امن و امان اور آسائش و رفاہ مہيا كريں _ اسى طرح ان كے لئے عبادت و بندگى كا ماحول فراہم كريں _انى جاعلك للناس اماماً طهرا بيتى للطائفين رب اجعل هذا بلداً آمناً وارزق اهله

۱۰_ اہل ايمان كے لئے رفاہ اور امن وامان كا مہيا كرنا اديان الہى كى نظر ميں بہت ہى قابل قدر چيز ہے_

رب اجعل هذا بلداً آمناً وارزق اهله من الثمرات من آمن

۱۱ _ بندوں كے لئے امنيت اور رزق و روزى كا اہتمام كرنا اللہ تعالى كى ربوبيت كا ايك پرتوہے_رب اجعل هذا بلداً آمناً وارزق اهله من الثمرات

۱۲ _ اللہ تعالى نے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ''مكہ كى سرزمين كا شہر بننا، اس كا امن و امان اور اس ميں رہنے والے مؤمنين كى آسائش و رفاہ'' كو قبول فرمايا_رب اجعل قال و من كفر فامتعه قليلاً حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنى دعا ميں اس مطلب كى طرف اشارہ فرمايا كہ اللہ تعالى مكہ كے رہنے والے كفار كو اپنے رزق سے محروم فرمائے _ يہ

۴۳۵

جملہ (و من كفر فامتعه _ ليكن جس نے كفر اختيار كيا اس كو ہم كم فائدہ دينگے) اللہ تعالى كى طرف سے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى خواہش كا منفى جواب ہے _ ايك درخواست كے بعض حصے كا قبول نہ ہونا ديگر دعاؤں كى قبوليت كى حكايت كرتاہے_

۱۳ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى شہر مكہ كے امن و امان اور اس سرزمين كے مومنين كا الہى نعمتوں سے بہرہ مند ہونے كى دعا ايك ايسا واقعہ ہے جو ياد ركھنے كے قابل ہے _و إذ قال ابراهيم رب اجعل هذا بلداً آمناً وارزق اهله يہ مطلب اس بناپر ہے كہ ''اذ'' فعل مقدر ''اذكر'' كے لئے مفعول ہو_

۱۴ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ( مكہ كے كفار اللہ كى نعمتوں سے محروم ہوجائيں ) قبول نہ ہوئي _قال و من كفر فامتعه قليلاً

۱۵ _ كفار كو دنيا كى متاع سے بہرہ مند كرنا سنن الہى ميں سے ہے _و من كفر فامتعه

۱۶ _ كفار كا اللہ تعالى كى نعمتوں سے بہرہ مند ہونا بڑا ہى وقتى ہے _و من كفر فامتعه قليلاً ثم اضطره الى عذاب النار

۱۷_ دنيا كى متاع بڑى قليل اور اس سے استفادہ كوتاہ مدت ہے _فامتعه قليلاً '' قليلا'' موصوف محذوف كے لئے صفت ہے يہ موصوف ''متاعاً'' يا ''زماناً'' كى طرح كا كوئي لفظ ہوسكتاہے_ مافوق جملہ چونكہ ''ثم اضطرہ'' كے مقابل آياہے اس سے معلوم ہوتاہے كہ عالم آخرت كے مقابل ميں دنيا كى متاع بڑى قليل اور اس سے استفادہ كوتاہ مدت ہے _

۱۸ _ وہ لوگ جو اللہ تعالى اور روز قيامت كے بارے ميں كفر اختيار كرتے ہيں ان كے پاس كوئي راہ نہيں ہے سوائے اس كے كہ وہ آتش جہنم ميں داخل ہوجائيں _و من كفر ثم اضطره الى عذاب النار اضطرار يعنى كسى كو كسى كام كے كرنے پر مجبور كرنا پس '' ثم اضطرہ ...'' كا معنى يہ بنتاہے جب كفار اپنى دنياوى زندگى پورى كرچكے ہونگے تو ہم انہيں آتش جہنم ميں جانے پر مجبور كرينگے_

۱۹_ جہنم كى آگ بہت ہى بُرا مقام اور بڑا شوم نتيجہ ہے _و بئس المصير ''مصير'' اس جگہ كو كہتے ہيں جہاں پر حركت ختم ہوجائے _

۲۰_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى كفار مكہ كے خلاف دعا قبول نہ ہونے پر اللہ تعالى نے آپعليه‌السلام كى دلجوئي فرمائي_

وارزق من آمن منهم قال و من كفر فامتعه قليلاً ثم اضطره الى عذاب الناردنيا كى متاع كے قليل ہونے ، اس سے كوتاہ مدت

۴۳۶

استفادہ كے بيان كرنے اور حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا كفار كے خلاف قبول نہ ہونے كے بعد ان كے بُرے انجام كے ذكر كرنے كے اہداف ميں سے ايك حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دلجوئي كرنا ہے _

۱ ۲_ حضرت امام صادقعليه‌السلام سے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے اس كلام''وارزق اہلہ من الثمرات ...'' كے بارے ميں روايت ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا''من ثمرات القلوب اى حببهم الى الناس لينتابوا اليهم و يعودوا اليهم'' (۱)

اس سے مراد دلوں كے پھل ہيں يعنى مومنين مكہ كى محبت لوگوں كے دل ميں ڈالو تا كہ ان كے مشتاق بن كران كى طرف لوٹ آئيں _

۲۲ _ امام باقرعليه‌السلام سے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اس دعا ''وارزق اہلہ من الثمرات'' كے بارے ميں روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا''ان المراد بذلك ان الثمرات تحمل اليهم من الآفاق'' يہ پھل دور كى سرزمينوں سے وہاں ( مكہ ) لے جائے جاتے ہيں(۲)

احكام : ۸

حضرت ابراہيمعليه‌السلام : حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور كفار مكہ ۴،۲۰; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا كى قبوليت ۱۲; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے اہداف ۷; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى بصيرت ۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى خواہشات ۱،۳،۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ۱،۳،۵،۱۴،۲۰،۲۱،۲۲; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دل جوئي ۲۰; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۵،۲۰

اقتصاد: اقتصادى رونق كى اہميت ۳

امنيت : ا من و امان كى اہميت ۹،۱۳

انبياءعليه‌السلام : ابنياء كى تعليمات كے اركان ۶

انسان: انسانوں كا امن و امان ۱۱; انسانوں كى روزى ۱۱

ايمان : اللہ تعالى پر ايمان ۶; قيامت پر ايمان ۶; ايمان كے متعلقات ۶

اہل جہنم: ۱۸

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى ربوبيت ۲; اللہ تعالى كى سنتيں ۱۵; اللہ تعالى كى ربوبيت كے مظاہر ۱۱; اللہ تعالى كى نعمتيں ۱۴

انجام : برا انجام ۱۹

____________________

۱) تفسير قمى ج/ ۱ ص ۶۲ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۲۴ ح ۳۵۹_ ۲) مجمع البيان ج/ ۱ ص ۳۸۸ ، تفسير برہا ن ج/ ۱ ص ۱۵۴ ح ۳_

۴۳۷

جہنم: آتش جہنم ۱۸،۱۹; جہنم كا برا ہونا ۱۹; جہنم كے موجبات۱۸

عبادت: عبادت كا ماحول پيدا كرنا ۹

عذاب: اہل عذاب ۱۸

دعا: دعا كے آداب ۲

دنياوى وسائل :۱۷

دينى قائدين: دينى قائدين كى ذمہ دارى ۹

ذكر : تاريخ كا ذكر ۱۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا كا ذكر ۱۳

قدريں : ۱۰

رفاہ و آسائش: رفاہ كى اہميت ۳،۹

روايت: ۲۱، ۲۲

كفار: كفار كے دنياوى وسائل ۱۵،۱۶; كفار كى رفاہ و آسائش ۱۵،۱۶; كفار جہنم ميں ۱۸; كفار مكہ ميں ۸; كفار كى سزا ۱۸; كفار كا نعمت سے محروم ہونا ۴; كفار كى نعمتيں ۱۴

كفر: اللہ تعالى كے ساتھ كفر كى سزا ۱۸; قيامت كے ساتھ كفر كى سزا ۱۸

مكہ كے كفار : مكہ كے كفار كى محروميت ۵

مومنين : مومنين كے امن و امان كى اہميت ۱۰; مومنين كى آسائش و رفاہ كى اہميت ۱۰; دلوں ميں مومنين كى محبت القا كرنا ۲۱

مكہ كے مومنين : مكہ كے مومنين كے فضائل ۲۱

مكہ معظمة: مكہ كا آباد ہونا ۳،۲۲; مكہ كے احكام ۸; مكہ كا امن و امان ۱،۷،۸،۱۲،۱۳; مكہ كى تاريخ ۱،۱۲; اہل مكہ كى آسائش و رفاہ ۳،۱۲; مكہ كى اقتصادى رونق ۳،۷; شہر مكہ ۱۲; مكہ ميں پھل ۲۲; اہل مكہ كى نعمتيں ۱۳

نعمت: نعمت سے محروميت ۵

احتياجات : احتياجات كى تكميل كا سرچشمہ ۲

۴۳۸

وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَاعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ( ۱۲۷ )

اور اس وقت كو ياد كرو جبابراہيم و اسماعيل خانہ كعبہ كى ديواروں كو بلند كررہے تھے اور دل ميں يہ دعا تھيكہ پروردگار ہمارى محنت كوقبول فرمائے كہتو بہترين سننے والا اور جاننے والا ہے(۱۲۷)

۱ _ كعبہ كى ديواريں حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام نے كھڑى كيں اور ان كى تعمير كى _

و إذ يرفع ابراهيم القواعد من البيت واسماعيل قاعدہ كى جمع قواعد ہے اس كا معنى پايہ، اساس اور ستون ہے _ آيہ مجيد ہ ميں '' البيت '' كى مناسبت سے يہاں مراد ديوار كى بنياديں ہيں بنيادوں كو اوپر لے جانا ( يرفع ابراہيم القواعد) يعنى بنيادوں پر ديوار بناناہے _

۲ _ قبل اس كے كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كعبہ كى ديواريں بنائيں اس كى بنياديں موجود تھيں _

و إذ يرفع ابراهيم القواعد من البيت و اسماعيلكعبہ كى ديواريں بنانے كى نسبت حضرت ابراہيم عليه‌السلام اور حضرت اسماعيل عليه‌السلام كى طرف دى گئي ہے _ ليكن بنياديں بنانے كى نسبت ان كى طرف نہيں دى گئي اس سے معلوم ہوتاہے كہ كعبہ كى بنياديں پہلے سے موجود تھيں _

۳ _ كعبہ كے اصلى بنانے والے حضرت ابراہيمعليه‌السلام تھے اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام مدد كرنے والے تھے_

و إذ يرفع ابراهيم القواعد من البيت واسماعيل

پہلا فاعل اور فعل كے متعلقات لانے كے بعد فاعل پر فاعل كو عطف كرنا '' جيسا كہ آيہ مجيد ہ ميں ہے '' ہوسكتاہے ان دو فاعل كے انجام كار ميں تفاوت كى طرف اشارہ ہو_ بنابريں يہ جو ديواريں بنانے كى گفتگو ہورہى ہے كہا جاسكتاہے كہ اصلى بنانے والے حضرت ابراہيمعليه‌السلام تھے اور مدد و كمك كرنے والے حضرت اسماعيلعليه‌السلام _

۴ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام نے بارگاہ الہى ميں دعا كے ذريعے اپنے عمل ( كعبہ كى تعمير ) كى قبوليت كو چاہا _ربنا تقبل منا

۵ _ كعبہ كى تعمير اللہ تعالى كى طرف سے حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كو فرمان تھا اور بارگاہ اقدس الہى ميں ان كے ليئے تقرب كا ذريعہ تھا_

۴۳۹

و إذ يرفع ابراهيم القواعد من البيت واسماعيل ربنا تقبل منا يہ جو حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام نے اللہ تعالى سے اپنے عمل كى قبوليت كى دعا كى تو اسكا لازمہ يہ ہے كہ اللہ تعالى نے انہيں كعبہ كى تعمير كا حكم ديا ہو_

۶ _ اللہ تعالى كى بارگاہ ميں نيك عمل كو قابل ذكر نہ سمجھنا ايك پسنديدہ عمل ہے*ربنا تقبل منا

'' تقبل _( قبول فرما) كا مفعول كعبہ كى تعمير ہے حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام نے جو مفعول كا ذكر نہيں فرمايا يعنى انہوں نے اپنے نيك عمل كو بيان نہيں كيا گويا يہ كہ ان كا عمل اللہ تعالى كى بارگاہ ميں قابل ذكر نہيں ہے _

۷ _ عبادت اور اطاعت الہى كى قدر و منزلت اس صورت ميں ہے كہ اللہ تعالى كى بارگاہ ميں مورد قبول ہو_

و إذ يرفع ابراهيم ربنا تقبل منا

۸ _ كعبہ كى تعمير كے وقت حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى پورى توجہ اور خلوص فقط اللہ تعالى كے لئے تھے _و إذ يرفع ابراهيم القواعد من البيت و اسماعيل ربنا تقبل منا جملے كا سياق و سباق اس امر كا تقاضا كرتاہے كہ ''ربنا تقبل منا'' كے ہمراہ '' قالا'' يا اسطرح كا لفظ استعمال ہوتا _ اس كلمہ كا حذف كرنا اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى تعمير كعبہ كے وقت اللہ تعالى كى طرف توجہ اسطرح تھى كہ گويا يہ چيز ان كى حالت اور صفت ميں تبديل ہوچكى تھى پس لفظوں كى ادائيگى ضرورى نہيں تھي_

۹_ اللہ تعالى كى بارگاہ ربوبيت ميں التجا كرنا دعا كے آداب ميں سے ہے_ربنا تقبل منا

۱۰_ اللہ تعالى سميع ( سننے والا) اور عليم ( جاننے والا) ہے_انك انت السميع العليم

۱۱ _ فقط اللہ تعالى ہے جو بندوں كى دعائيں سننے والا، ان كى دعائيں قبول كرنے والا اور ان كى ضروريات سے آگاہ ہے _

ربنا تقبل منا انك انت السميع العليم ما قبل جملے كى مناسبت سے جس ميں دعا و درخواست پائي جاتى ہے_ اللہ تعالى كے ''سميع'' ہونے كا بيان، دعا كى قبوليت اور حاجت كے پورے ہونے كى طرف كنايہ ہے _

۱۲ _ نيك عمل انجام ديتے ہوئے اللہ تعالى كى طرف توجہ اور اس عمل كى قبوليت كے لئے بارگاہ ايزدى ميں دعا كرنا عمل كے آداب ميں سے ہے _و إذ يرفع ابراهيم القواعد ربنا تقبل منا انك انت السميع العليم

۱۳ _ اللہ تعالى كى تعريف كرنا دعا كے آداب ميں سے

۴۴۰

ہے _ربنا تقبل منا انك انت السميع العليم

۱۴ _ نيك عمل كے بانيوں كو ياد كرنا ايك پسنديدہ اور اچھا عمل ہے _و إذ يرفع ابراهيم القواعد من البيت و اسماعيل

''اذ ...'' ''اذكروا'' كے لئے مفعول ہے يعنى يہ كہ كعبہ كے بنانے والوں كو ہميشہ ياد ركھو_ يہ حكم انسانوں كے لئے ايك درس ہے كہ نيك كاموں كى بنياد ركھنے والوں كے عمل كو كبھى فراموش نہيں ہونا چاہيئے_

۱۵_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى طرف سے كعبہ كى تعمير كا واقعہ اور اس دوران ان كى دعائيں ، ياد ركھنے والا واقعہ ہے _و إذ يرفع ابراهيم القواعد من البيت و اسماعيل ربنا يہ مطلب اس بناپر ہے كہ ''اذ'' فعل مقدر ''اذكروا'' كے لئے مفعول ہو _

۱۶ _ اما م صادقعليه‌السلام سے روايت ہے ''... فلما امر الله عزوجل ابراهيم ان يبنى البيت و لم يدر فى اى مكان يبنيه فبعث الله جبرائيل فخطّ له موضع البيت فانزل الله عليه القواعد من الجنة فبنى ابراهيم البيت و نقل اسماعيل الحجر من ذى طوى فرفعه الى السماء تسعة اذرع (۱) جب اللہ تعالى نے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو كعبہ كى تعمير كا ا مر فرمايا تو آپعليه‌السلام نہيں جانتے تھے كہ كعبہ كى تعمير كہاں كريں تو اللہ تعالى نے جبرائيلعليه‌السلام كو بھيجا تو حضرت جبرائيلعليه‌السلام نے زمين پر كعبہ كى جگہ ايك خط كھينچا پھر اللہ تعالى نے كعبہ كى بنياديوں كو جنت سے نازل فرمايا پس حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے كعبہ كى تعمير كى حضرت اسماعيلعليه‌السلام وادى '' ذى طوي'' سے پتھر لے كر آئے تو حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے كعبہ كى (ديواوں )كو نو(۹) ذراع تك بلند فرمايا ...''

۱۷_قال الحلبى سئل ابو عبدالله عليه‌السلام عن البيت اكان يحج قبل ان يبعث النبي(ص) ؟ قال نعم و تصديقه فى القرآن و اذيرفع ابراهيم القواعد من البيت واسماعيل (۲) حلبى كہتے ہيں امام صادقعليه‌السلام سے پوچھا گيا كيا آنحضرت (ص) كى بعثت سے قبل حج تھا؟ تو حضرتعليه‌السلام نے فرمايا ہاں اس كا شاہد قرآن ہے كيونكہ اللہ تعالى ارشاد فرماتاہے '' يادكرو جب ابراہيم اور اسماعيل كعبہ كى ديواريں بلند كررہے تھے''

۱۸_ امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہكان البيت درة بيضاء فرفعه الله الى السماء و بقى اساسه فامر الله ابراهيم و اسماعيل ان يبنيا البيت على القواعد (۳)

____________________

۱) تفسير قمى ج/۱ ص ۶۲، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۲۸ ح ۳۷۶_ ۲) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۶۰ ح ۹۹ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۵۵ ح ۱۰_

۳) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۶۰ ح ۹۸ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۵۵ ح ۹_

۴۴۱

... خانہ كعبہ سفيد درّ ( موتي) تھا پھر اللہ تعالى نے اس كو آسمان كى طرف بلند فرماليا اور اس كى بنياد باقى رہ گئي پھر اللہ تعالى نے حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كو امر فرمايا كہ كعبہ كو انہى گزشتہ بنيادوں پر تعمير كريں _

اخلاص : اخلاص كى اہميت ۸

اسماء اور صفات: سميع ۱۰; عليم ۱۰

اطاعت: اللہ تعالى كى اطاعت كى اہميت ۷

اللہ تعالى : اللہ تعالى كے مختصات ۱۱; اوامر الہى ۵; حمد الہى ۱۳; ربوبيت الہي۹; اللہ تعالى كا سننا ۱۱; اللہ تعالى كا علم ۱۱

انسان: انسان كى ضروريات۱۱

تقرب: تقرب كے عوامل ۵

حج: حج كى تاريخ ۱۷; حج قبل از اسلام۱۷

حضرت ابراہيمعليه‌السلام : حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور كعبہ كى تعمير ۱،۳،۱۶ ،۱۸; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا خلوص ۸; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا تقرب ۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۳،۴; حضرت ابراہيم كى ذمہ دارى ۵

حضرت اسماعيلعليه‌السلام : حضرت اسماعيلعليه‌السلام كا اخلاص ۸; حضرت اسماعيل اور كعبہ كى تعمير ۱،۳،۱۶،۱۸; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كا تقرب ۵; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى دعا ۴; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۳،۴; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى ذمہ دارى ۵

دعا: دعا كے آداب ۶،۹،۱۳; دعا كا مستجاب ہونا ۱۲; دعا كى قبوليت كا سرچشمہ ۱۱

ذكر: اچھے عمل كے بانيوں كا ذكر ۱۴; كعبہ كى تعمير كا ذكر ۱۵; تاريخ كا ذكر ۱۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا كا ذكر ۱۵; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى دعا كا ذكر ۱۵

روايت: ۱۶ ، ۱۷،۱۸

عبادت: عبادت كى قدرو منزلت ۷; عبادت كى قبوليت كى شرائط ۷

عمل:

۴۴۲

پسنديدہ عمل كے آداب ۱۲; پسنديدہ عمل كى اہميت ۱۴; عمل كى قبوليت كى درخواست ۴،۱۲; پسنديدہ عمل ۶; عمل كى قبوليت كے لئے كيفيت دعا ۶

قدريں : قدروں كے معيار ۷

رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَآ إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ( ۱۲۸ )

پروردگار ہم دونوں كو اپنا مسلماناور فرمانبردار قرار دے دے اور ہمارياولاد ميں بھى ايك فرمانبردار امت پيداكر _ ہميں ہمارے مناسك دكھلادے اور ہماريتوبہ قبول فرما كہ تو بہترين قبول كرنےوالا مہربان ہے (۱۲۸)

۱_ كعبہ كى تعمير كے وقت حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى دعاؤں ميں سے ايك دعا اللہ تعالى كے سامنے سر تسليم خم ہونا تھا_و إذ يرفع ابراهيم القواعد ربنا و اجعلنا مسلمين لك

۲ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام نے اللہ تعالى سے چاہا كہ ان كى نسل ميں سے كچھ انسانوں كو مقام تسليم تك پہنچائے_و من ذريتنا امة مسلمة لك

كعبہ: كعبہ كے بانى ۱،۳; كعبہ كى تعمير ۱،۳،۴،۵ ،۸،۱۶،۱۸; كعبہ كى تاريخ ۲،۳،۱۶; كعبہ كے فضائل ۱۸; كعبہ كى قدامت ۲

مقربين : ۵

اس مطلب ميں '' من ذريتنا'' ميں '' من '' كا معنى بعض ليا گيا ہے _

۳ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى اپنى ذريت (نسل ) سے محبت_من ذريتنا امة مسلمة لك

۴ _ اللہ تعالى كى بندگى كى راہ و روش يہ ہے كہ اس كے سامنے سر تسليم خم ہوا جائے_

ربنا و اجعلنا مسلمين لك و من ذريتنا امة مسلمة لك

۵ _ اللہ تعالى كے سامنے سر تسليم خم ہونے سے مراتب و درجات ملتے ہيں _ربنا و اجعلنا مسلمين لك

حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام باوجود اس كے كہ اللہ تعالى كے حضور سر تسليم خم تھے ليكن پھر بھى اس مقام كے حصول كى توفيق كى دعا كرتے ہيں اس سے معلوم ہوتاہے كہ مقام تسليم كے مختلف درجات اور مراتب ہيں _

۴۴۳

۶ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى تمام تر ذريت تسليم كے اعلى درجات كے حصول كى لياقت نہيں ركھتي_و من ذريتنا امة مسلمة لك '' من ذريتہا'' ميں '' من'' تبعيض كے لئے ہے اور مذكورہ بالا مفہوم كو بيان كرتاہے_

۷_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى پروردگار سے دعاؤں ميں سے ايك دعا اللہ تعالى كى عبادت كا طريقہ اور اسكے آداب كى تشريح و تفسير تھا_و ارنا مناسكنا

'' مناسك' ' كا مفرد '' منَسَك'' ہے جس كا معنى عبادت كا طريقہ ہے ( لسان العرب) پس ''ارنا مناسكنا'' يعنى اے اللہ ہميں اپنى عبادت كرنے كا طريقہ دكھا_

۸_ كعبہ كى تعمير كے وقت حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام نے اللہ تعالى سے دعا كى كہ انہيں اعمال حج كى كيفيت سكھائے_ربنا ارنا مناسكنا

يہ مفہوم اس بناپر ہے كہ مناسك كا معنى اعمال حج ہوں جيسا كہ بعض اہل لغت اور بعض مفسرين نے يہى معنى كيا ہے_

۹_ احكام دين كى قانون سازى اورعباد ت كى كيفيت كا بيان كرنا خداتعالى كى شان ہےربنا ارنا مناسكنا

۱۰_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام نے اللہ تعالى سے چاہا كہ ان كى اور ان كى اولاد كى توبہ كو قبول فرمائے _و تب علينا

۱۱ _ انسان جس بھى مقام و منزلت كا مالك ہو اپنے الہى فرائض كى ادائيگى ميں عاجز ہے_و تب علينا

حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام جو گناہ اور معصيت الہى سے پاك و منزہ ہيں اس كے باجود اللہ تعالى كى بارگاہ ميں توبہ كرتے ہيں اور اس توبہ كى قبوليت كے خو اہشمند ہيں اس ميں بعض نكات ہيں ان ميں سے ايك يہ كہ انسان جس مقام و منزلت پربھى فائز ہو اللہ تعالى كى بندگى كا فريضہ ادا كرنے سے معذور ہے _

۱۲ _ اللہ تعالى توّاب ( بہت زيادہ توبہ قبول كرنے والا) اور رحيم (بہت زيادہ مہربان) ہے _انك انت التواب الرحيم

۱۳ _ اللہ تعالى كے سامنے سر تسليم خم ہونے كى توفيق ، اللہ تعالى كا عبادت كى كيفيت بيان كرنا اور اللہ رب العزت كا توبہ قبول كرنا بندوں پر اسكى رحمت كے پرتو ہيں _ربنا و اجعلنا مسلمين و ارنا منا سكنا و تب علينا انك انت التواب الرحيم

۴۴۴

۱۴ _ اللہ تعالى كى بارگاہ ميں دعا انسان كى معنوى خواہشات كى تكميل ميں موثر ہے _ربنا و اجعلنا مسلمين لك و تب علينا

۱۵ _ امير المومنين علىعليه‌السلام سے روايت ہے''لما فرغ ابراهيم من بناء البيت قال: فعلت اى رب فارنا مناسكنا ابرزها لنا علّمنا ها فبعث الله جبرائيل فحجّ به (۱) حضرت ابراہيمعليه‌السلام جب كعبہ كى تعمير سے فارغ ہوگئے تو عرض كيا يا اللہ ميں نے اپنى ذمہ دارى كو ادا كيا پس اے اللہ تو ہمارے لئے اعمال حج كو آشكار فرما اور ان كو ہميں سكھادے_ تو پس اللہ تعالى نے حضرت جبرائيلعليه‌السلام كو بھيجا تو انہوں نے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے ہمراہ اعمال حج انجام ديئے ( يعنى عملاً حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو اعمال حج دكھائے)_

احتياجات: معنوى احتياجات كى تكميل ۱۴

اسماء اور صفات: توّاب ۱۲; رحيم ۱۲

اللہ تعالى : اللہ تعالى كے مختصات ۹; اللہ تعالى كى توفيقات۱۳; رحمت الہى كے مظاہر ۱۳

انسان: انسان كى معنوى خواہشات۱۴; انسان كا عاجز ہونا ۱۱

بندگي: بندگى كى روش۴

توبہ: توبہ كى قبوليت كى درخواست ۱۰; توبہ كى قبوليت ۱۳

توفيق: توفيق كے اسباب ۱۳

حج: اعمال حج كى تعليم ۸،۱۵

حضرت ابراہيمعليه‌السلام : حضرت ابراہيم اور كعبہ كى تعمير ۱۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى خواہشات ۷،۸،۱۰; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ۱،۲،۷،۸،۱۰،۱۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى محبت و رجحانات۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۳،۸،۱۰; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نسل ۲،۳،۶،۱۰

حضرت اسماعيلعليه‌السلام :

____________________

۱) جامع البيان (طبري) ج/۱ ص۵۵۵ ، الدرالمنثور ج/۱ ص ۳۳۲_

۴۴۵

حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى خواہشات۷،۸،۱۰; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى دعا ۱،۲،۷،۸،۱۰; حضرت اسماعيل كى محبت۳; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۳،۸،۱۰; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى نسل ۲،۳،۶،۱۰

دعا: دعا كے نتائج ۱۴

دين: دين كى قانون سازى كا سرچشمہ ۹

رجحانات: نسل سے محبت كے رجحانات

رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنتَ العَزِيزُ الحَكِيمُ ( ۱۲۹ )

پروردگار ان كےدرميان ايك رسول مبعوث فرما جو ان كےسامنے تيرى آيتوں كى تلاوت كرے _ انھيں كتاب و حكمت كى تعليم دے اور ان كے نفوسكو پاكيزہ بنائے بيشك تو صاحب عزّت اورصاحب حكمت ہے (۱۲۹)

۱ _ حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى نسل سے كسى ايك پيامبرعليه‌السلام كى بعثت كے لئے كعبہ كى تعمير كے وقت حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام نے دعائيں كيں _و من ذريتنا امة مسلمة لك ربنا و ابعث فيهم رسولاً منهم

روايت:۱۵

سر تسليم خم ہونا : اللہ تعالى كے حضور سر تسليم خم ہونے كى اہميت ۱،۲،۴،۱۳; اللہ تعالى كے حضور سر تسليم خم ہونے كے مراتب ۵،۶; سر تسليم خم ہونے كا مقام ۲،۶

عبادت: عبادت كے آداب كى تشريح ۷; عبادت كى كيفيت كا بيان و تشريح ۷،۹،۱۳

كعبہ: كعبہ كى تعمير ۱،۸،۱۵

''فيہم'' اور ''منھم'' كى ضمير ممكن ہے ماقبل آيہ ميں '' امة مسلمة'' كى طرف لوٹتى ہواور ممكن ہے آيت مجيدہ ۱۲۶ ميں '' اہلہ'' كى طرف پلٹتى ہو _ مذكورہ بالا مطلب پہلے احتمال كى بناپر ہے يعنى''ربنا و ابعث فى ذريتنا المسلمة رسولاً منهم'' _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى مشتركہ دعا اس نكتہ كو بيان كررہى ہے كہ مورد نظر پيامبر (ص) حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نظر ميں اسماعيلعليه‌السلام كى نسل سے ہے نہ كہ كسى دوسرے فرزند كى نسل سے_

۲ _ آيات الہى كى تلاوت كرنا ، آسمانى كتاب كى تعليم دينا، حكمت (دينى احكام، معارف و غيرہ ) سكھانا اور حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى نسل كو آلودگيوں ، كثافتوں اور نجاستوں سے پاك كرنا اس پيامبر كى

۴۴۶

خصوصيات تھيں جس كى بعثت كے ليئے حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام نے دعا كى تھي_

ربنا و ابعث فيهم رسولاً منهم يتلوا عليهم آياتك و يعلمهم الكتاب والحكمة ويزكيهم

۳ _ حضور سرور دو عالم محمد مصطفى (ص) ہى وہ بنى ہيں كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام نے اپنى نسل سے جن كى بعثت كيلئے دعا كى تھي_ربنا وابعث فيهم رسولاً منهم يزكيهم سب مفسرين كے مطابق ''رسولاً'' سے مراد پيامبر عظيم الشان اسلام حضرت محمد مصطفى (ص) ہيں _

۴ _ اپنى اولاد اور نسل كے لئے دعا كرنا كہ وہ احكام الہى سيكھيں اور ان كى دينى تربيت ہو ايك اچھا اور نيك شگون عمل ہے _ربنا ابعث فيهم رسولاً و يزكيهم

۵ _ وہ نسل، اولاد اور ذريت جو دينى تعليمات كے ساتھ ليس ہو اور آلودگيوں سے پاك و منزہ ہو ايسى اولاد اپنے اسلاف كے لئے سربلندى و سرفرازى كا سبب ہے _ربنا و ابعث فيهم رسولاً منهم و يزكيهم

۶ _ انبيائ( عليہم السلام) كى بعثت اورخود عوام ميں سے ان كا انتخاب اللہ تعالى كى نعمتوں ميں سے ہے_ربنا وابعث فيهم رسولاً منهم

۷_آيات الہى كى تلاوت كرنا، آسمانى كتاب كى تعليم دينا ، حكمت سكھانا اور لوگوں كو آلودگيوں ، كثافتوں سے پاك كرنا انبياء (عليہم السلام) كے فرائض اور ان كى بعثت كے اہداف ميں سے ہے _يتلوا عليهم آياتك و يعلمهم الكتاب والحكمة و يزكيهم

۸_ امتوں كا مقام تسليم و رضاتك پہنچنا انبياءعليه‌السلام كى بعثت ، آسمانى كتاب اور دينى احكام و معارف كى تعليم اور آلودگيوں سے پاك و منزہ ہونے سے ممكن ہے _من ذريتنا امة مسلمة لك ربنا و ابعث فيهم رسولاً منهم يتلوا ...يزكيهم ''امت مسلمة'' كى تشكيل كے لئے درخواست كے بعد حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام كا اپنى نسل سے ايك نبى كى بعثت كے لئے دعا كرنا لگتا ہے اسلئے تھا كہ : '' امت مسلمة'' كى تشكيل كے لئے بعثت اور اس كے اہداف بنيادى ترين ضروريات ميں سے ہيں _

۹_آسمانى كتاب كى تعليم ، حكمت اور الہى احكام و معارف كا سيكھنا اور خود كو آلودگيوں اور كثافتوں سے پاك ركھنا انبيائے الہىعليه‌السلام كى نظر ميں بہت بلند و ارفع مقام و منزلت كا باعث ہے_ربنا وابعث فيهم رسولاً منهم يتلوا و يزكيهم

۴۴۷

۱۰_ اللہ تعالى ہى تنہا عزيز ( كامياب اور شكست ناپذير) اور فقط وہى حكيم ( ايسى ہستى جو امور كى نہايت محكم و مستحكم بنياد ركھے ) ہے _انك انت العزيز الحكيم

۱۱ _ انبيائ( عليہم السلام )كى بعثت اللہ تعالى كى عزت و حكمت كا ايك پرتو ہے _ربنا وابعث فيهم رسولاً انك انت العزيز الحكيم

۱۲ _ دعا كے اختتام پر اللہ تعالى كى ستائش و تعريف كرنا دعا كے آداب ميں سے ہے _ربنا و ابعث انك انت العزيز الحكيم

۱۳ _ اللہ تعالى كى ستائش و تعريف كرنا اسكى بارگاہ ميں دعا كى قبوليت كے لئے موثر ہے_ ربنا وابعث فيهم انك انت العزيز الحكيم

۱۴ _ رسول اسلام (ص) كا ارشاد ہے''انا دعوة ابراهيم قال و هو يرفع القواعد من البيت ربنا و ابعث فيهم رسولاً منهم ''(۱) ميں حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى قبول شدہ دعا ہوں حضرت ابراہيمعليه‌السلام جب كعبہ كى ديواريں بلند فرماررہے تھے تو انہوں نے عرض كيا اے ہمارے رب ان كے درميان انہيں ميں سے ايك رسول كو مبعوث فرما ...''

آسمانى كتابيں : آسمانى كتابوں كى تعليمات كے نتائج ۸; آسمانى كتابوں كى تعليم كى قدر و قيمت ۹; آسمانى كتابوں كى تعليمات ۲،۷

آيات الہي: آيات الہى كى تلاوت ۲،۷

اسماء اور صفات: حكيم۱۰;عزيز۱۰

اقدار: ۵،۹

قدروں كا معيار ۵

اللہ تعالى : اللہ تعالى كے مختصات۱۰; حكمت الہى كے مظاہر ۱۱; عزت الہى كے مظاہر ۱۱; الہى نعمتيں ۶

امتيں : امتوں كى اطاعت يا سر تسليم خم ہونا ۸

انبياءعليه‌السلام : انبياءعليه‌السلام كى بعثت كے آثار۸; انبياءعليه‌السلام كے اہداف ۷ انبياءعليه‌السلام كابشر ہونا ۶; انبياءعليه‌السلام كى بعثت ۱۱; ابنياءعليه‌السلام كى

____________________

۱) الدر المنثور ج/۱ ص۳۳۴_

۴۴۸

بصيرت ۹; جس نبى (ص) كے لئے حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے دعا كى ۱،۲،۳; جس نبى (ص) كےلئے حضرت اسماعيلعليه‌السلام نے دعا كى ۱،۲،۳; انبياءعليه‌السلام كا نعمت ہونا ۶

اولاد: تربيت اولاد۴; اولاد كى تعليم ۴; اولاد و نسل كے لئے دعا ۴

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نسل سے ۳; پيامبر اسلام (ص) حضزت اسماعيلعليه‌السلام كى نسل سے ۳; آنحضرت (ص) كے درجات ۱۴; آنحضرت (ص) كى نبوت ۱۴; آنحضرت (ص) كے اسلاف و بزرگان ۳

تزكيہ : تزكيہ كے آثار۸; تزكيہ كى قدر و قيمت۹

حضرت ابراہيمعليه‌السلام : حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نسل كا تزكيہ ۲; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى خواہشات۱،۲،۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى دعا ۱، ۱۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى نسل ۳

حضرت اسماعيلعليه‌السلام : حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى نسل كا تزكيہ۲; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى خواہشات۱،۲،۳; حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى دعا ۱;حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى نسل ۱،۳

حكمت: حكمت كى تعليم كى قدر و قيمت ۹; حكمت كى تعليم ۲،۷

حمد: حمد بارى تعالى ۱۲،۱۳

دعا: دعا كے آداب ۱۲; دعا ميں حمد بارى تعالى ۱۲،۱۳ دعا كى قبوليت كى بنياد۱۳

دين : دينى تعليم كے نتائج ۸; دينى تعليم كى قدر و منزلت ۹; دينى تعليم ۲،۴

روايت:۱۴

سر تسليم خم ہونا: مقام تسليم و رضا كا حصول ۸

عمل: پسنديدہ عمل ۴

عوام: عوام كا تزكيہ نفوس ۷

كعبہ: كعبہ كى تعمير ۱

نسل : صالح اولاد يا نسل كى قدر وقيمت۵; مؤمن نسل كى قدر و منزلت ۵; سربلند و باعظمت نسل ۵

۴۴۹

وَمَن يَرْغَبُ عَن مِّلَّةِ إِبْرَاهِيمَ إِلاَّ مَن سَفِهَ نَفْسَهُ وَلَقَدِ اصْطَفَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ ( ۱۳۰ )

اور كون ہے جو ملّتابراہيم سے اعراض كرے مگر يہ كہ اپنے ہيكو بيوقوف بنائے _ اور ہم نے انھيں دنياميں منتخب قرارديا ہے اور وہ آخرت ميں نيك كردار لوگوں ميں ہيں ( ۱۳۰)

۱ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى شريعت اور مكتب عاقلانہ اور خردمند انہ ہے جبكہ اسكى پيروى كرنا عقل و خردمندى كا ثبوت ہے _و من يرغب عن ملة ابراهيم الا من سفه نفسه

۲ _ فقط احمق ، سفيہ اور بے وقوف لوگ ہيں جوحضرت ابراہيمعليه‌السلام كے مكتب سے منحرف ہوئے ہيں اور قبول نہيں كرتے_و من يرغب عن ملة ابراهيم الا من سفه نفسه

''رغبة'' كا لفظ جب اپنے مشتقات كے ہمراہ حرف ''عن'' كے ساتھ متعدى ہوتاہے تو انحراف اور روگردانى كا معنى ديتاہے_ '' من يرغب '' ميں ''من'' اسم استفہام ہے جو يہاں استفہام انكارى كے طور پر آياہے_

۳ _ انسان فقط اپنى عقل كو فريب دے كر اديان الہى سے گريزاں ہوتاہے_و من يرغب عن ملة ابراهيم الا من سفه نفسه

''سفہ'' كا مفعول ''نفسہ'' ہے پس ''من سفہ نفسہ'' يعنى وہ شخص جس نے خود كو حماقت و بےوقوفى ميں مبتلا كيا ہے البتہ مذكورہ مطلب ميں اسكے لئے '' عقل كو فريب دينے'' كى تعبير استعمال كى گئي ہے _

۴ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا مكتب و آئين دين اسلام كى بنياد ہے _و من يرغب عن ملة ابراهيم الا من سفه نفسه

قرآن حكيم انسانوں كو دين اسلام قبول كرنے كى دعوت ديتاہے اور دين ابراہيمىعليه‌السلام سے انحراف اور روگردانى كو جائز نہيں سمجھتا اس سے معلوم ہوتاہے كہ ہر دو اديان كى ماہيت ايك ہى ہے جبكہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا دين ،اسلام كى اساس و بنياد ہے _

۵ _ توحيد ربوبى وافعالى اور اللہ تعالى كے حضور سرتسليم خم ہونا، آنحضرت (ص) كى رسالت اورآپ (ص) كى كتاب (قرآن كريم ) كى تصديق كرنا دين ابراہيمىعليه‌السلام كے

۴۵۰

اصولوں ميں سے ہے _ربنا تقبل منا واجعلنا مسلمين لك ربنا وابعث فيهم رسولاً و من يرغب عن ملة ابراهيم

مورد بحث آيہ مجيد ہ انسانوں كو حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كے انتخاب كى دعوت دے رہى ہے اور گزشتہ آيات اس دين كے اصولوں كى طرف اشارہ ہے _ يہ جملہ ''ربنا تقبل ...'' بيان كررہاہے كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام توحيد ربوبى و افعالى اور پر اعتقاد ركھتے تھے_

۶_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كو قبول كرنے كا لازمى نتيجہ اسلام كو قبول كرناہے_ربنا وابعث فيهم رسولاً و من يرغب عن ملةابراهيم الا من سفه نفسه يہ جملہ''ربنا و ابعث ...'' آنحضرت صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم كى بعثت كى طرف اشارہ ہے اور حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دينى اصولوں ميں سے ايك اصول كى حكايت كررہاہے_ بنابريں حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين پر يقين كا نتيجہ دين اسلام كى حقانيت پر ايمان و ايقان ہے_

۷_ دين اسلام سے روگردانى حماقت و بے عقلى كى دليل ہے _ربنا وابعث فيهم رسولاً منهم و من يرغب عن ملة ابراهيم الا من سفه نفسه

۸_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام دنيا ميں اللہ تعالى كى برگزيدہ شخصيت اور عالم آخرت ميں صالحين اور باعظمت انسانوں ميں سے ہيں _و لقد اصطفيناه فى الدنيا وا نه فى الاخرة لمن الصالحين

۹_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اللہ تعالى كے خالص بندوں ميں سے ہيں _و لقد اصطفيناه فى الدنيا ''اصطفائ'' يعنى ہر چيز ميں سے ''صفوہ'' (خالص اور پاكيزہ) كا انتخاب كرنا _

۱۰_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا اخلاص ، اللہ تعالى كى طرف سے آپعليه‌السلام كا انتخاب اور عالم آخرت ميں آپعليه‌السلام كا صالحين كے ساتھ ملحق ہونا يہ دلائل ہيں جن كى بناپر آپعليه‌السلام كے دين كى اتباع ضرورى ہوجاتى ہے _

و من يرغب لقد اصطفيناه فى الدنيا و انه فى الاخرة لمن الصالحين

يہ جملے '' لقد اصطفيناہ'' اور ''انہ فى الاخرة ...'' اس جملہ ''و من يرغب ...'' كے لئے دليل كے طور پر ہيں _

۱۱ _ عالم آخرت ميں بعض اعلى و ارفع انسان صالحين كے عنوان سے حاضر ہوں گے _و انه فى الاخرة لمن الصالحين

۱۲ _ اللہ تعالى كے خالص و برگزيدہ انسان قيامت كے دن صالحين كے ساتھ ملحق ہوں گے _

و لقد اصطفيناه فى الدنيا وانه فى الاخرة لمن الصالحين

۴۵۱

احمق افراد:۲

اديان : اديان سے منہ موڑنے كى بنياد ۳

اسلام : اسلام اور دين ابراہيمىعليه‌السلام ۴; اسلام سے منہ موڑنا ۷; اسلام كو قبول كرنے كى بنياد ۶

اللہ كے بندے : ۹ اللہ كے بندے قيامت ميں ۱۱،۱۲

برگزيدہ انسان : ۸، ۱۰ برگزيدہ انسان قيامت ميں ۱۱،۱۲

پيامبر گرامى اسلام (ص) : پيامبر گرامى اسلام (ص) كى تصديق ۵

توحيد : توحيد افعالى ۵; توحيد ربوبى ۵

حضرت ابراہيمعليه‌السلام : حضرت ابراہيمعليه‌السلام صالحين ميں سے ۸،۱۰; حضرت ابراہيمعليه‌السلام عالم آخرت ميں ۸،۱۰; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا خلوص ۹،۱۰; دين ابراہيمىعليه‌السلام كے اصول ۵; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا برگزيدہ ہونا ۸،۱۰; دين ابراہيمىعليه‌السلام كي اتباع ۱،۱۰; دين ابراہيمىعليه‌السلام كا معقول ہونا ۱; دين ابراہيمىعليه‌السلام سے منہ پھيرنے والے ۲; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے درجات ۸،۹

حماقت و سفاہت: حماقت كى نشانياں اور دلائل ۷

خودفريبى : خودفريبى كے نتائج ۳

سرتسليم خم ہونا: اللہ تعالى كے حضور سر تسليم خم ہونے كى اہميت ۵

صالحين : ۸ صالحين آخرت ميں ۱۱; صالحين قيامت ميں ۱۲;صالحين كے درجات ۱۲

عالم آخرت : عالم آخرت ميں مختلف گروہ ۱۱

عقيدہ: دين ابراہيمىعليه‌السلام پر اعتقاد۶

قرآن كريم : قرآن كريم كى تصديق ۵

مخلصين: مخلصين قيامت ميں ۱۲

۴۵۲

إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ ( ۱۳۱ )

جب ان سےان كے پروردگار نے كہا كہ اپنے كو ميرےحوالے كردو تو انھوں نے كہا كہ ميں ربالعالمين كے لئے سراپا تسليم ہوں ( ۱۳۱)

۱ _ اللہ تعالى نے حضرت ابراہيمعليه‌السلام سے چاہا كہ ہميشہ اس كے سامنے سر تسليم خم رہيں _إذ قال له ربه اسلم

۲ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے فرمان الہى كو بلاتاخير قبول كيا اور اللہ رب العزت كے حضور سر تسليم خم ہونے كا اعلان كيا _قال اسلمت

۳ _ اللہ تعالى حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا پروردگار اور تمام عالمين كا مدير و مدبر ہے _ربه لرب العالمين

۴ _ اللہ تعالى كا حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو ( اللہ تعالى كے حضور سر تسليم خم ہونے كا ) حكم دينا آپعليه‌السلام كى تربيت اور رشد و تكامل كے لئے تھا_إذ قال له ربه اسلم

يہ مطلب كلمہ''رب'' كہ جو مدير و مدبر اور تربيت كرنے والے كے معنى ميں ہے _ سے حاصل كيا گيا ہے _

۵ _اللہ تعالى كے حضور سرتسليم خم ہونا اور اس كے فرامين كى اطاعت كرنا انسان كى تربيت اور رشدو تكامل كا باعث ہے_إذ قال له ربه اسلم

۶ _عالم آفرينش ميں مختلف جہان موجود ہيں _رب العالمين يہ مطلبكلمہ''عالمين''كے جمع استعمال ہوا ہے_

۷_ اللہ تعالى كے حضور سر تسليم خم ہونے كى حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے پاس دليل عالم ہستى كے تمام جہانوں پر پروردگار عالم كى ربوبيت ہے_اسلمت لرب العالمين اللہ تعالى اور حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے مابين گفتگو كا تقاضا يہ تھا كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اللہ تعالى كو جواب كے طور پر''اسلمت لك'' كہيں _ ''لك'' كى جگہ ''لرب العالمين'' كا لانا بعض نكات كى طرف اشارہ ہے ان ميں سے ايك يہ ہے كہ حقيقت كو دليل كے ساتھ پيش كرنا يعنى يہ كہ جب حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے جان ليا كہ اللہ ہى رب

۴۵۳

العالمين ہے تو اسكے حضور سر تسليم خم ہوگئے_

۸_ جہان آفرينش پر اللہ تعالى كى ربوبيت پر يقين انسان كو اللہ تعالى كى اطاعت اوراسكے سامنے سر تسليم خم ہونے كى ترغيب دلاتاہے_اسلمت لرب العالمين

۹_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا اللہ كے حضور سر تسليم ہونا ان كے انتخاب اور عالم آخرت ميں صالحين كے ساتھ ملحق ہونے كى دليل ہے _لمن الصالحين _ إذ قال له ربه اسلم قال اسلمت

''اذقال ...'' ميں ''اذ'' حرف تعليل ہے جو حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے انتخاب اور عالم آخرت ميں صالحين كے زمرے ميں شامل ہونے كى دليل ہے _

۱۰_ عالم آخرت ميں صالحين كے زمرے ميں شامل ہونا اللہ تعالى كے حضور سرتسليم خم ہونے اور اسكى اطاعت كرنے كے باعث ہے _و انه فى الاخرة لمن الصالحين _ إذ قال له ربه اسلم قال اسلمت

اطاعت: اللہ تعالى كى اطاعت كے نتائج ۵،۱۰; اللہ تعالى كى اطاعت كى بنياد ۸

اللہ تعالى : اوامر الہى ۱; ربوبيت الہى ۳،۷; اوامر الہي

ايمان: اللہ تعالى كى ربوبيت پر ايمان ۸; ايمان كے متعلقات۸

تربيت : تربيت ميں مؤثر عوامل ۵

ترغيب : ترغيب كے عوامل ۸

حضرت ابراہيمعليه‌السلام : حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اطاعت كے آثار۹; حضرت ابراہيمعليه‌السلام صالحين ميں سے ۹; حضرت ابراہيمعليه‌السلام عالم آخرت ميں ۹; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اطاعت ۲،۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى اطاعت كے دلائل۷; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے انتخاب كے اسباب ۹; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى تربيت كے اسباب ۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے رشد و تكامل كے عوامل ۴; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كاواقعہ ۲; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا مربى '' تربيت كرنے والا'' ۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى ذمہ دارى ۱;حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے درجات ۹

خلقت : كائنات كے مختلف عوالم۶; كائنات كے جہانوں كا مدير و مدبر ۳،۷

رشد: رشد كے عوامل ۵

سرتسليم خم ہونا:

۴۵۴

اللہ تعالى كے حضور سرتسليم خم ہونے كے نتائج ۴،۵،۹،۱۰; اللہ تعالى كے حضور سرتسليم ہونے كى اہميت ۱،۲; اللہ تعالى كے حضور سر تسليم خم ہونے كے دلائل ۷; اللہ تعالى كے حضور سرتسليم خم ہونے كى بنياد۸

صالحين : صالحين عالم آخرت ميں ۹،۱۰; صالحين كے درجات ۱۰

نظريہ كائنات (جہان بيني): نظريہ كائنات اور آئيڈيالوجى ۸;كا فلسفہ ۴; اوامر الہى كى قبوليت ۲

وَوَصَّى بِهَا إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَا بَنِيَّ إِنَّ اللّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلاَ تَمُوتُنَّ إَلاَّ وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ ( ۱۳۲ )

اور اسى بات كى ابراہيم اور يعقوب نےاپنى اولاد كو وصيت كى كہ اے ميرے فرزندوالله نے تمھارے لئے دين كو منتخب كرديا ہےاب اس وقت تك دنيا سے نہ جانا جب تكواقعى مسلمان نہ جاؤ(۱۳۲)

۱_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت يعقوبعليه‌السلام ہر دو كے چند فرزند تھے_و وصى بها ابراهيم بنيه و يعقوب يا بني

۲ _ حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے اپنى اولاد كو اپنے دين ( خدا تعالى كے حضور سر تسليم خم ہونا) كى اطاعت كى وصيت فرمائي _و وصى بها ابراهيم بنيه

''بہا'' كى ضمير ممكن ہے '' ملة ابراہيم _ آيہ مجيدہ ۱۳۰'' ميں كى طرف لوٹتى ہو اورممكن ہے جملہ '' اسلمت _ ما قبل آيت '' ميں كى طرف لوٹتى ہو _دونوں صورتوں ميں معنى ايك ہى بنتاہے كيونكہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا دين وہى خداوند متعال كے حضور سر تسليم خم ہوناہے_

۳ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام نے اپنى اولاد كو حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين (اللہ تعالى كے حضور سر تسليم خم ہونا) كى اطاعت كى وصيت فرمائي _و وصى بها ابراهيم بنيه و يعقوب ''يعقوب'' ''ابراہيم'' پر عطف ہے گويا ''وصى بہا يعقوب بنيہ ''

۴ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كے

۴۵۵

پيروكار تھے اور اسى كى تبليغ كرنے والے تھے_و وصى بها ابراهيم بنيه و يعقوب

۵ _دين ابراہيمىعليه‌السلام بہترين دين اور ہر طرح كے باطل و منحرف شبہات سے پاك و منزہ ہے_

ان الله اصطفى لكم الدين ''اصطفائ''يعنى كسى بھى چيز ميں سے صفوہ (خالص و بہترين) كا انتخاب كرنا '' الدين'' ميں '' ال'' عہد ذكرى كا ہے جو حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے دين كى طرف اشارہ ہے _

۶_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا دين ( خدا تعالى كے حضور سر تسليم خم ہونا ) اللہ تعالى كا پسنديدہ اور برگزيدہ دين ہے_

ان الله اصطفى لكم الدين

۷ _ دين ابراہيمىعليه‌السلام كا ہر طرح كے باطل و انحراف سے منزہ ہونا اور اس دين كا اللہ تعالى كى طرف سے انتخاب ہونا علت ہے اس امر كى كہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت يعقوبعليه‌السلام نے اس دين كو قبول كرنے كى وصيت و نصيحت فرمائي _و وصى بها ابراهيم يا بنى ان الله اصطفى لكم الدين فلا تموتن

جملہ '' لا تموتن ...'' كى جملہ '' ان اللہ ...'' پر حرف '' فائ'' كے ذريعے تفريع مذكورہ مطلب كى حكايتكرتى ہے _

۸ _ اللہ تعالى انسان كے لئے جو كچھ انتخاب فرماتاہے اور اسكا حكم ديتاہے اس كو قبول كرنا ضرورى ہے _

ان الله اصطفى لكم الدين فلا تموتن الا و انتم مسلمون

'' فلا تموتن ...'' ميں '' فائ'' سببيہ ہے يعنى اس كے مابعد جو كچھ واقع ہواہے وہ ماقبل جملے كے مضمون كا نتيجہ ہے پس جملے كا يہ معنى ہے _ چونكہ اللہ تعالى نے دين ابراہيمىعليه‌السلام (اللہ جل جلالہ كے حضور سرتسليم خم ہونا ) كو تمہارے لئے انتخاب فرمايا ہے پس ہميشہ اسى كے ساتھ وابستہ رہنا ضرورى ہے _

۹ _اديان الہى كى اتباع اور پيروى كا خود انسان كو فائدہ ہے _اصطفى لكم الدين يہ مفہوم '' لكم'' كے ''لام'' كى بناپرہے_

۱۰_ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت يعقوبعليه‌السلام نے اپنى اولاد سے چاہا كہ ہميشہ اللہ كے حضور سر تسليم خم رہيں اور اس كے فرمان كى اطاعت كريں _فلا تموتن الا و انتم مسلمون

اللہ تعالى كے حضور ہميشہ سر تسليم خم رہنے اور ہميشہ اسى كے مطيع فرمان رہنے كے لئے جملہ ''فلا تموتن ...'' كنايہ ہے _

۱۱ _ اديان الہى كى تعليمات كا محور اور ان كى روح خداوند متعال كے حضور سر تسليم خم ہونا ہے _ان الله اصطفى لكم الدين فلا تموتن الا و انتم مسلمون

۱۲ _ اپنى اولاد ميں صحيح دينى خطوط اور رجحانات پيدا كرنے سے محبت يہ حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور حضرت

۴۵۶

يعقوبعليه‌السلام جيسے انبياءعليه‌السلام كى خصوصيات ميں سے ہے _وصى بها ابراهيم بنيه و يعقوب يا بني

۱۳ _ اپنے بچوں كو دين الہى كے انتخاب كى طرف راغب كرنے كى كوشش كرنا ضرورى ہے _

و وصى بها ابراهيم بنيه و يعقوب يا بنى فلا تموتن الا و انتم مسلمون

۱۴ _ دين الہى كے انتخاب اور اللہ رب العزت كى بارگاہ ميں سر تسليم ہونے كى وصيت كرنا وصيتوں ميں سے بہترين وصيت ہے _و وصى بها ابراهيم بنيه و يعقوب يا بنى فلا تموتن الا و انتم مسلمون

اديان : اديان كى اتباع ۹; اديان كى حقيقت ۱۱

اطاعت: اللہ تعالى كى اطاعت ۱۰

اللہ تعالى : اوامر الہى كى قبوليت ۸

انبياءعليه‌السلام : انبياءعليه‌السلام كے رجحانات۱۲ انسان: انسان كے فوائد اور منافع ۹

حضرت ابراہيمعليه‌السلام : دين ابراہيمى كا انتخاب ۶،۷،; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے فرزند ۱،۲; حضرت ا براہيمعليه‌السلام كے پيروكار ۴; دين ابراہيمىعليه‌السلام كى اطاعت ۲،۳; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى وصيتيں ۲،۷; دين ابراہيمعليه‌السلام كى حقانيت ۵،۷; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كى خواہشات۱۰; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے رجحانات ۱۲; دين ابراہيمىعليه‌السلام كى قبوليت ۷; حضرت ابراہيمعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۲; دين ابراہيمىعليه‌السلام كى خصوصيات۵،۶،۷

حضرت يعقوبعليه‌السلام : حضرت يعقوبعليه‌السلام كے فرزند ۱،۳; حضرت يعقوبعليه‌السلام كى تبليغ ۴; حضرت يعقوبعليه‌السلام كى وصيتيں ۳; حضرت يعقوبعليه‌السلام كى خواہشات ۱۰; حضرت يعقوبعليه‌السلام كى وصيتوں كے دلائل ۷; حضرت يعقوبعليه‌السلام كا دين ۴; حضرت يعقوبعليه‌السلام كے رجحانات ۱۲; حضرت يعقوبعليه‌السلام كا واقعہ ۱،۳; حضرت يعقوبعليه‌السلام اور دين ابراہيمىعليه‌السلام ۴

دين: برگزيدہ دين ۵،۶،۷; دين كى قبوليت ۱۴; برگزيدہ دين كا قبول كرنا ۸

سر تسليم خم ہونا: اللہ تعالى كے حضور سر تسليم خم ہونے كى اہميت ۲ ، ۳ ، ۶ ،۱۰،۱۱،۱۴

فرزند: فرزند كى دينى تربيت ۱۲،۱۳

والدين: والدين كى ذمہ دارى ۱۳

وصيت : بہترين وصيت ۱۴

۴۵۷

أَمْ كُنتُمْ شُهَدَاء إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِن بَعْدِي قَالُواْ نَعْبُدُ إِلَهَكَ وَإِلَهَ آبَائِكَ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَقَ إِلَهًا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ( ۱۳۳ )

كيا تم اس وقتتك موجود تھے جب يعقوب كا وقت موت آيااور انھوں نے اپنى اولاد سے پوچھا كہميرے بعد كس كى عبادت كروگے تو انھوں نےكہا كہ آپ اور آپ كے آباء اور اجدادابراہيم و اسماعيل و اسحاق كے پروردگارخدائے وحدہ لاشريك كى اور ہم اسى كےمسلمان اور فرمانبردار ہيں (۱۳۳)

۱_ يہوديوں كے جھوٹے اور كاذب دعووں ميں سے تھا كہ حضرت يعقوبعليه‌السلام نے اپنے فرزندوں كو دين يہوديت پر باقى رہنے كى وصيت كى _ام كنتم شهداء إذ حضر يعقوب الموت ''ام'' منقطعة ہے جس ميں استفہام انكارى كا معنى پايا جاتاہے _شہداء شہيد كى جمع ہے اور اس كا معنى حاضرين بنتاہے يہ يہوديوں كو خطاب ہے

پس ''ام كنتم شہداء ...'' يعنى تم يہودى حضرت يعقوبعليه‌السلام كى رحلت كے وقت موجود نہ تھے( پس تم كيسے يہ دعوى كرتے ہو كہ يعقوبعليه‌السلام نے اپنے فرزندوں كو دين يہوديت پر باقى رہنے كى وصيت اور تاكيد كى ؟)

۲ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام كے چند فرزند تھے_إذ قال لبنيه يہ مطلب اس وجہ ہے كہ''بنيہ'' كا لفظ جمع استعمال ہواہے_

۳ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام كے فرزندان آپعليه‌السلام كے زمانہ حيات ميں موحد اور خدائے يكتا و لا شريك كى عبادت كرتے تھے_إذ قال لبنيه ما تعبدون من بعدي يہ مطلب ''من بعدي'' كى قيد سے سمجھ ميں آتاہے _

۴ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام كو خوف تھا كہ ان فرزندوں ميں آپعليه‌السلام كے بعد كہيں دينى اعتقادات ختم نہ ہوجائيں _

إذ قال لبنيه ما تعبدون من بعدي

۵ _ انبياءعليه‌السلام كى رحلت كے بعد امتوں كے مرتد ہونے كا خطرہ پايا جاتاہے_

إذ حضر يعقوب الموت إذ قال لبنيه ما تعبدون من بعدي

۶ _ حضرت يعقوبعليه‌السلام كى رحلت كا وقت نزديك آيا تو آپعليه‌السلام نے اپنے بيٹوں كو توحيد پر باقى رہنے كى دعوت اور يكتاپرستى كى وصيت فرمائي _إذ قال لبنيه ما تعبدون من بعدي

۴۵۸

۷_ حضرت يعقوبعليه‌السلام كے فرزندوں نے آپعليه‌السلام كو اطمينان دلايا كہ وہ لوگ خدائے بزرگ و برتر كى پرستش كريں گے اور اسى كے سامنے سر تسليم خم ہوں گے _قالوا نعبد الها واحداً

۸_ اپنے فرزندوں كى دينى تربيت اور اسكے نتائج كى طرف توجہ دينا اور اس بارے ميں احساس ذمہ دارى كرنا ضرورى و لازمى ہے _إذ قال لبنيه ما تعبدون من بعدي

۹_ توحيد پرستوں كو چاہيئے كہ جب انكى رحلت كا وقت نزديك ہو تو اپنے پس ماندگان كو توحيد اور خدائے بزرگ و برتر كى عبادت پہ قائم و دائم رہنے كى وصيت ضرور كريں _إذ حضر يعقوب الموت إذ قال لبنيه ما تعبدون من بعدي

۱۰_ حضرت يعقوبعليه‌السلام ، حضرت ابراہيمعليه‌السلام ، حضرت اسماعيلعليه‌السلام اور حضرت اسحاقعليه‌السلام خدائے يكتا كى پرستش كرنے والے توحيد پرست ہيں _نعبد الهلك واله آبائك ابراهيم و اسماعيل و اسحاق

۱۱ _ اسلاف كے دينى عقائد فرزندوں كے عقيدتى رجحانات ميں بہت زيادہ مؤثر ہوتے ہيں _نعبد الهك و اله آبائك ابراهيم و اسماعيل و اسحاق الهاً واحداً حضرت يعقوبعليه‌السلام كے فرزند '' نعبد اللہ الہاً واحداً'' جيسے جملے سے اپنے توحيدى عقيدہ اور عبادتى توحيد كا اظہار كرسكتے تھے ليكن اس مفہوم كو حضرت ابراہيمعليه‌السلام اور كا نام لے كر بيان كرنا بعض نكات كى طرف اشارہ ہے ان ميں سے ايك يہ كہ اسلاف اور بزرگوں كے عقائد فرزندوں اور ان كى نسل پر اثر انداز ہوتے ہيں _

۱۲ _ انسان كے دادا اور چچا والد كى طرح ہيں _نعبد الهك و اله آبائك ابراهيم و اسماعيل حضرت ابراہيمعليه‌السلام حضرت يعقوبعليه‌السلام كے دادا اور حضرت اسماعيلعليه‌السلام آپعليه‌السلام كے چچا تھے _ قرآن كريم نے ان كے لئے '' اب'' _( والد) كا لفظ استعمال كيا ہے _ يہ امر اس بات كى حكايت كرتاہے كہ عربى ميں '' اب'' كا لفظ دادا اور چچا دونوں كے لئے بھى استعمال ہوتاہے يا يہ كہ دادا اور چچا والدكى مانند ہيں _ مذكورہ بالا مطلب دوسرے احتمال كى بناپر ہے _

۱۳ _ خدائے وحدہ لا شريك كى عبادت سب كا عمومى فريضہ ہے _نعبد الها واحداً

۱۴ _ اللہ تعالى كى كامل اطاعت اور اس كے غير كے سامنے سر تسليم خم ہونے سے اجتناب ضرورى ہے_و نحن له مسلمون '' مسلمون'' پر '' لہ'' كا مقدم ہونا حصر پر دلالت كرتاہے پس '' نحن لہ مسلمون'' كا معنى يہ ہے كہ ہم فقط اللہ كے ہى حضور سر تسليم خم ہيں _

۴۵۹

۱۵ _ خدائے وحدہ پر عقيدہ، اسكى عبادت اور اسكى كامل اطاعت كے ہمراہ ہونا چاہيئے_نعبد الها واحداً و نحن له مسلمون ''تعبدون_( تم عبادت كرتے ہو) اور ''نعبد_ (ہم عبادت كرتے ہيں ) سے يہ ہم مفہوم نكلتاہے كہ خدائے وحدہ (توحيد ذاتي) پر ايمان ركھنا كافى نہيں ہے بلكہ اسكى ذات اقدس كو ہى معبود جان كر اسكى پرستش كرنى چاہيئے _ جملہ ''نحن لہ مسلمون'' يہ بيان كررہاہے كہ اللہ كى عبادت و بندگى كے علاوہ اس كے فرامين و احكام كى بھى اطاعت كرنى چاہيئے_

۱۶_ اللہ تعالى كى وحدانيت اور اسكى عبادت كا عقيدہ اديان الہى كا اہم ترين اصول جبكہديگر اصولوں اور دينى احكام كى بنياد و اساس ہے _ما تعبدون من بعدى قالوا نعبد الهاً واحداً واضح ہے كہ حضرت يعقوبعليه‌السلام دين كے تمام احكام اور اصولوں ميں سے فقط اور صرف اللہ تعالى كى عبادت كو نجات كا ذريعہ نہ جانتے تھے بنابريں فقط '' ماتعبدون'' كا ذكر كرنا ممكن ہے اس امر كى حكايت كرتاہو كہ اولاً_ توحيد عبادى اہم ترين اصولوں ميں سے ہے ثانياً_ انسان اللہ تعالى كى عبادت كے ذريعے دين كے ديگر اصولوں كر احكام كى طرف راغب ہو اور ان پر عمل پيرا ہوجائيگا _

۱۷_تبليغ دين كے لئے مختلف روشوں اور انداز كو اختيار كرنا ايك اچھا اور احسن عمل ہے _ان الله اصطفى لكم الدين فلا تموتن الا و انتم مسلمون إذ قال لبنيه ما تعبدون من بعدي مورد بحث آيہ مجيدہ اور اس سے ماقبل كى آيت ہر دو كى دعوت توحيد كى طرف ہے ليكن دونوں ميں حالات كےمطابق بيان اور انداز ميں ايك فرق و تفاوت پايا جاتاہے _

۱۸_ واقعات كو علم و آگاہى كى بنياد پر بيان اور انكى تشريح كرنى چاہيئے_ام كنتم شهداء إذ حضر يعقوب الموت

اللہ تعالى نے يہوديوں كے دعوى ( حضرت يعقوبعليه‌السلام نے دين يہوديت پر باقى رہنے كى وصيت كى ) كو اس جملہ '' ام كنتم ...( تم تو اس وقت موجود ہى نہ تھے) كے ساتھ بے بنياد اور بے اساس جاناہے _ اسكا معنى يہ ہے كہ واقعات كو علم و آگاہى كى بنياد پر بيان كرنا اور ان كى تشريح كرنى چاہيئے تا كہ ان كو قبول كيا جاسكے_

۱۹ _ انبياء (عليہم السلام) حتى اپنے فرزندوں كو بھى اللہ وحدہ اور اسكى عبادت كى قبوليت پر مجبور نہ كرتے تھے_

إذ قال لبنيه ما تعبدون من بعدى قالوا نعبدخدائے واحد كى عبادت كى طرف دعوت دينا اور وصيت كرنا اور اسكے ساتھ يہ سوال پوچھنا ( ما تعبدون ...؟) يہ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ دين كى قبوليت اور اللہ تعالى كى عبادت بجا لانے ميں جبر نہيں ہے _

۴۶۰

461

462

463

464

465

466

467

468

469

470

471

472

473

474

475

476

477

478

479

480

481

482

483

484

485

486

487

488

489

490

491

492

493

494

495

496

497

498

499

500

501

502

503

504

505

506

507

508

509

510

511

512

513

514

515

516

517

518

519

520

521

522

523

524

525

526

527

528

529

530

531

532

533

534

535

536

537

538

539

540

541

542

543

544

545

546

547

548

549

550

551

552

553

554

555

556

557

558

559

560

561

562

563

564

565

566

567

568

569

570

571

572

573

574

575

576

577

578

579

580

581

582

583

584

585

586

587

588

589

590

591

592

593

594

595

596

597

598

599

600

601

602

603

604

605

606

607

608

609

610

611

612

613

614

615

616

617

618

619

620

621

622

623

624

625

626

627

628

629

630

631

632

633

634

635

636

637

638

639

640

641

642

643

644

645

646

647

648

649

650

651

652

653

654

655

656

657

658

659

660

661

662

663

664

665

666

667

668

669

670

671

672

673

674

675

676

677

678

679

680

681

682

683

684

685

686

687

688

689

690

691

692

693

694

695

696

697

698

699

700

701

702

703

704

705

706

707

708

709

710

711

712

713

714

715

716

717

718

719

720

721

722

723

724

725

726

727

728

729

730

731

732

733

734

735

736

737

738

739

740

741

742

743

744

745

746

747

748

749

750

751

752

753

754

755

756

757

758

759

760

761

762

763

764

765

766

767

768

769

770

771

772

773

774

775

776

777

778

779

780

781

782

783

784

785