تفسير راہنما جلد ۱

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 785

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 785
مشاہدے: 188651
ڈاؤنلوڈ: 5543


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 785 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 188651 / ڈاؤنلوڈ: 5543
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 1

مؤلف:
اردو

ميں اہل تقوى كى جو صفت بيان ہوئي ہے اس سے پتہ چلتاہے كہ يہ لو گ ہدايت يافتہ ہيں پس''ہدى للمتقين'' ميں ہدايت كا اعلى ترين درجہ مراد ہے اور باتقوى انسان اس مرتبے پر فائز ہيں _

۷_ قرآن كى ہدايت ميں كسى طرح كى بھى كمى و كجى نہيں پائي جاتى اور ذرہ برابر انحراف موجود نہيں ہے_هديً للمتقين

''ہدي'' مصدر ہے اور يہاں اسم فاعل ''ہادي'' كا معنى دے رہاہے_ اسم فاعل كى جگہ مصدر كا استعمال اس حقيقت كى طرف اشارہ ہے كہ قرآن ہدايت محض ہے يعنى قرآن ميں موجود راہنمائي ميں كسى طرح كى بھى بے راہ روى ، حيرانگى ، پريشانى يا گمراہى نہيں پائي جاتى _

قرآن كريم: عظمت قرآن ۱; قرآن اور متقين ۴،۵; قرآن كا استحكا م۳; قرآن كريم كا ترديد و شبہات سے پاك ہونا ۳;قرآن كا كامل ہونا ۱; قرآن كا كردار اور اہميت ۴،۵; قرآن كى تاريخ ۲; قرآن كا منزہ ہونا ۳; قرآن كى تدوين۲; قرآن كى حقانيت۳; قرآن كى حقانيت كے دلائل ۴; قرآن كى خصوصيات ۱،۳; قرآن كى كتابت۲; قرآن كے محكم دلائل ۴; قرآنى ہدايت ۴،۵قرآنى ہدايت كى خصوصيات ۷

متقين : متقين كى تربيت ۴; متقين كى ہدايت ۴،۵

ہدايت: ہدايت كے درجات ۵،۶

الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ (۳)

جو غيب پر ايمان ركھتے ہيں _ پابندى سے پورے اہتمام كے ساتھ نماز ادا كرتے ہيں اور جو كچھ ہم نے رزق ديا ہے اس ميں سے ہمارى راہ ميں خرچ بھى كرتے ہيں _

۱_ غيب (خدا اور ...) پر ايمان، نماز قائم كرنا اور خرچ كرنا (راہ خدا ميں ) اہل تقوى كى صفات ميں سے ہے_

هدى للمتقين _ الذين يؤمنون ينفقون

''غيب'' كا معنى مخفى اور چھپا ہوا ہے_ اس پر ايمان كو دينى اقدار ميں سے شمار كيا گيا ہے _ غيب سے مراد ہر طرح كا مخفى يا پنہاں نہيں ہے بلكہ بعد كى آيات كى روشنى ميں اس سے مراد اللہ تعالى ، فرشتے اور ان جيسى كچھ ديگر مخلوقات ہيں _

۲_ غيب ( خدا اور ...) پر ايمان، نماز قائم كرنا اور خرچ كرنا ( راہ خدا ميں ) بندگان خدا كے ضرورى فرائض ميں سے ہے _

الذين يؤمنون بالغيب ينفقون

۴۱

۳_ عالم ہستى فقط محسوسات تك ہى محدود نہيں ہے_ يہ قانون اديان الہى ميں سب سے بنيادى امر ہے_

الذين يؤمنون بالغيب''اللہ'' كى جگہ '' الغيب'' كا استعمال ممكن ہے اس نكتے كى طرف اشارہ ہو كہ سب سے پہلى بات جو انسانوں كو ياد كرانے والى ہے وہ يہ كہ جہان ہستى محسوسات تك محدود نہيں ہے_

۴_ دين كے عملى اركان ميں سے نماز اور انفاق كو سب فرائض پر ترجيح دينا ان كى خاص اہميت كى طرف اشارہ ہے_

و يقيمون الصلوة و مما رزقناهم ينفقون

۵_ انسان كے پاس موجود وسائل و امكانات اللہ تعالى كى جانب سے عطا شدہ رزق ہے_و مما رزقناهم ينفقون

۶_ اس بات پر ايمان ركھنا كہ تمام ترو سائل و امكانات اللہ كى طرف سے ہيں انسان ميں انفاق ( فى سبيل اللہ خرچ كرنا) كى راہ ہموار كرتاہے_و مما رزقناهم ينفقون

انفاق كے ضرورى ہونے كے بيان ميں اس امر كى ( كہ سب كچھ خدا كى طرف سے عطا كيا گيا ہے) ياد دہانى كا ہدف، انفاق كا آسانى ہونا اور انسان ميں انفاق كا جذبہ پيدا كرنا ہے_

۷_ انفاق خاص قسم كے وسائل يا امكانات ميں محدود نہيں ہے _مما رزقناهم ينفقون

يہ مطلب لفظ '' ما _ جو كچھ بھي'' سے استفادہ ہوتاہے جسكا معنى عموم ہے_

۸_ سب كچھ ہى انفاق كردينے سے اللہ تعالى نے منع فرمايا ہے _و مما رزقناهم ينفقون

''مما_(من ما)'' ميں موجود ''من'' جسكا معنى بعض ہے اس سے يہ مطلب اخذ ہوتاہے_ پس ''مما رزقناهم ...'' يعنى اہل تقوى اپنے مال كا كچھ حصہ انفاق كرتے ہيں _

۹_ نماز اور انفاق انسان كے لئے ايك دائمى ، مستقل اور ہميشہ كا پروگرام ہے نہ كہ وقتى سلسلہ _

يقيمون الصلوة و مما رزقناهم ينفقونفعل مضارع (يقيمون اور ينفقون) كا استعمال اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كيونكہ فعل مضارع تجديد اور دوام پر دلالت كرتاہے_

۱۰_ اگر زندگى كے پروگرام ميں نماز شامل نہ ہو اور اسكو اہميت نہ دى جائے تو انسان باتقوى نہيں بن سكتا_

هدى للمتقين _ الذين يقيمون الصلوة

۱۱_ وقتى انفاق سے انسان متقين ميں سے قرار نہيں ديا جائے گا_

هدى للمتقين و مما رزقناهم ينفقون

۴۲

۱۲_ ضرورت مندوں كى ضرورت كو پورا كرنے كى كوشش كرنا يہ سب كا فريضہ ہے اور تقوى كى نشانيوں ميں سے ايك ہے _هدى للمتقين و مما رزقناهم ينفقون

۱۳_ اسلام ميں انفرادى اور معاشرتى احكام موجود ہيں _يقيمون الصلوة و مما رزقناهم ينفقون

۱۴_ ايمان بغير عمل كے اور عمل بغير ايمان كے اس سے انسان تقوى كو نہيں پاسكتا_هدى للمتقين_ الذين يؤمنون ينفقون

۱۵_ انسانوں كى اس طرح تربيت كرنا كہ وہ غيب پر ايمان لائيں ، نماز كے پابندہوں اور انفاق كريں يہ سب امور قرآن كريم كے اہداف ميں سے ہيں _ذلك الكتاب هدى للمتقين الذين يؤمنون و مما رزقناهم ينفقون

۱۶_عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قول الله عزوجل ''الذين يؤمنون بالغيب'' قال: من ا قر بقيام القائم انه حق (۱) ''الذين يؤمنون بالغيب'' كے بارے امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا اس سے مراد وہ لوگ ہيں جو قائمعليه‌السلام كے قيام كى حقانيت كا اقرار كرتے ہيں _

۱۷_عن ابى عبدالله عليه‌السلام (فى قوله) '' و مما رزقناهم ينفقون'' قال مما علمناهم ينبؤن و مما علمناهم من القرآن يتلون (۲) اللہ تعالى كے اس كلام ''و مما رزقناہم ينفقون'' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے ارشاد فرمايا جو چيز ہم نے انہيں تعليم دى ہے اسكو بتا تے ہيں ( نشر كر تے ہيں ) اور جو كچھ قرآن حكيم سے ہم نے انہيں سكھا ياہے اسكى تلاوت كرتے ہيں _

اسلام: اسلام كى انفرادى تعليمات۱۳;اسلام كى خصوصيات ۱۳; اسلام كى معاشرتى تعليمات ۱۳

انسان: انسانوں كى ذمہ دارى ۹،۱۲; انسانوں كى روزى ۵

انفاق: انفاق كى اہميت ۲،۴;انفاق كا بنياد ۶;انفاق كى حدود ۷،۸،۱۷; دائمى انفاق كے اثرات و نتائج ۱۱; انفاق كے دائمى ہونے كى اہميت ۹،۱۱

انفاق كرنے والے : انفاق كرنے والوں كى تربيت ۱۵

____________________

۱) كمال الدين ج/۲ ص۳۴۰ ح۱۹ ، نورالثقلين ج/۱ ص۳۱ ح۱۱_

۲) معانى الاخبار ص۲۳ح۲، بحارالانوار ج/ ۲ ص ۱۷، ح۳۸_

۴۳

ايمان: اللہ تعالى پر ايمان ; امام مہدىعليه‌السلام كے قيام پر ايمان ۱۶; ايمان سے متعلق امور ۱،۲،۱۶; بغير عمل كے ايمان ۱۴; غيب پر ايمان ۱،۲،۱۶; غيب پر ايمان كى اہميت ۱۵

تقوا : تقوا كى بنياد ۱۰،۱۱ ;تقوى كى علامتيں ۱۲;تقوى كے اسباب ۱۴

جہان بيني(نظريہ كائنات): توحيدى جہان بينى ۳; جہان بينى اور آئيڈيالوجى ۶

حديث: ۱۶،۱۷

خدا تعالى : اللہ تعالى كى عنايات ۵،۶;اللہ تعالى كى نصيحتيں ۸;

دنياوى وسائل اور امكانات: دنياوى وسائل كا سرچشمہ ۵،۶

دين: دين كے اركان ۴; دينى تعليمات كى نشر و اشاعت ۱۷

ضرورت مند: ضرورت مندوں كى ضرورت كو پورا كرنا ۱۲

عالم غيب : غيب كے موارد ۱۶

عمل : بغير ايمان كے عمل ۱۴

قرآن كريم : قرآن كى تاثير و كردار ۱۵;قرآن كى تلاوت ۱۷;قرآن كے اہداف۱۵

كائنات: كائنات كا غيب ۳

متقين : متقين كا انفاق كرنا ۱; متقين كى صفات ۱; متقين كا ايمان ۱;

مومنين : مومنين كى ذمہ دارى ۲

نماز: نماز كا قائم كرنا ۱،۲; نماز كى اہميت ۴;نماز كے دائمى ہونے كے اثرات و نتائج ۱۰; نماز كے دائمى ہونے كى اہميت ۹،۱۰

نمازي: نمازيوں كى تربيت ۱۵

۴۴

والَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ( ۴ )

وہ ان تمام باتوں پر بھى ايمان ركھتے ہيں جنھيں (اے رسول ) ہم نے آپ پر نازل كيا ہے اور جو آپ سے پہلے نازل كى گئي ہيں اور آخرت پر بھى يقين ركھتے ہيں _

۱_ قرآن پر ايمان لانا اور پيامبر اسلام (ص) پر نازل شدہ معارف و احكام پر ايمان لانا متقين كى صفات ميں سے ہے_

هدى للمتقين ...الذين يؤمنون بما انزل اليك

۲_ اہل تقوا گذشتہ آسمانى اديان كى كتابوں اور ان كے احكام و معارف پر ايمان ركھتے ہيں _

والذين يؤمنون بما انزل اليك و ما انزل من قبلك

۳_ ان تمام احكام و معارف پر جو پيامبر اسلام (ص) پر اور انبياءعليه‌السلام ما سبق پر نازل ہوئے ايمان لانا واجب و ضرورى ہے_والذين يؤمنون بما انزل اليك وما انزل من قبلك

۴_ اديان الہى ايك دوسرے سے تضاد و اختلاف اور ناہم آہنگى سے منزہ و پاك ہيں _

والذين يؤمنون بما انزل اليك و ما انزل من قبلك

۵_ عالم آخر ت پر يقين اہل تقوى كى صفات ميں سے ہے_

و بالاخرة هم يوقنون

۶_ عالم آخرت پر يقين ركھنا اور يقين حاصل كرنا ضرورى ہے_

و بالاخرة هم يوقنون

۷_ غيب پر ايمان، انبياء ( عليہم السلام ) كى رسالت پر ايمان اور آخرت پر ايمان قرآنى ہدايت كے حصول كى راہ ہموار كرتے ہيں _

هدى للمتقين الذين يؤمنون بما انزل اليك و ما انزل من قبلك و بالاخرة هم يوقنون

۸_ اللہ اور انبياءعليه‌السلام كى رسالت پر ايمان اور آخرت پر يقين دينى عقائد كے اركان ہيں _

الذين يؤمنون بالغيب و ما انزل من قبلك و بالاخرة هم يوقنون

۴۵

۹_ہر انسان ( اہل كتاب ہو يا غير اہل كتاب) اگر دين اسلام كے عقيدتى اور عملى اركان كا پابند ہو تو متقين ميں سے ہيں _

الذين يؤمنون بالغيب و ما انزل من قبلك

يہ واضح ہے كہ آيت نمبر ۳ ، ۴ ميں جن صفات كا ذكر كيا گيا ہے وہ متقين كى خصوصيات ہيں _ لہذا ''الذين'' كے تكرار سے مراد يہ نہيں كہ اہل تقوى كے دو گروہ ہيں بلكہ ( جيسا كہ بعض مفسرين نے كہا ہے) الذين كے تكرار سے مراد يہ ہے ان صفات كے حامل اہل تقوى ہيں اب چاہے يہ لوگ اس سے پہلے آسمانى كتابوں پر ايمان ركھنے والے تھے جيسے يہود و نصارى يا ايسے نہيں تھے جيسے عرب كے جاہل_

آخرت: آخرت پر يقين كى اہميت ۶; آخرت پر يقين ۵

اديان: اديان كا منزہ ہونا ۴;اديان كى ہم آہنگى ۴

ايمان: آخرت پر ايمان ۷،۸;آخرت پر ايمان كى اہميت ۶; آسمانى كتابوں پرايمان ۲; اديان پر ايمان ۲،۳; اسلام پر ايمان ۱،۹; انبياءعليه‌السلام پر ايمان ۷،۸; انبياءعليه‌السلام كى تعليمات پر ايمان ۳; اللہ پر ايمان ۸; ايما ن بالغيب۷; ايمان سے متعلق امور ; ۱ ، ۲ ، ۳،۷، ۸ ، ۹ايمان كے اثرات و نتائج ۷; پيامبر اسلام (ص) كى تعليمات پر ايمان ۳; قرآن پر ايمان ۱;

تقوى : تقوى كى شرائط ۹

دين: دين كے اركان ۸

قرآن كريم : قرآن كريم كى ہدايت ۷

متقين : ۹

متقين كا ايمان ۱،۲; متقين كى صفات ۱،۲،۵

ہدايت: ہدايت كے حصول كى راہ ۷

۴۶

أُوْلَئِكَ عَلَى هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ( ۵ )

يہى وہ لوگ ہيں جو اپنے پروردگار كى طرف سے ہدايت كے حامل ہيں اور فلا ح يافتہ اور كامياب ہيں _

۱_ فقط اہل تقوى ہدايت يافتہ انسان ہيں _هدى للمتقين اولئك على هدى من ربهم

۲_ فقط اہل تقوى نجات يافتہ اور سعادتمند ہيں _هدى للمتقين و اولئك هم المفلحون

۳_ غيب ( اللہ اور ...) پر ايما ن لانے والے، رسالت كا عقيدہ ركھنے والے اور آخرت كا يقين كرنے والے ہدايت يافتہ ہيں _الذين يؤمنون اولئك على هدى من ربهم

''اولئك '' كا مشاراليہ ممكن ہے اجمالى طور پر ''المتقين '' ہو يا پھر ممكن ہے اسكا تفصيلى پہلو مراد ہو يعنى ''اولئك'' سے متقين كى صفات كى طرف اشارہ ہو جن كا بيان ہوچكاہے_

۴_ نماز قائم كرنے والے اور انفاق كرنے والے ہدايت يافتہ ہيں _يقيمون الصلوة اولئك على هدى من ربهم

۵_ انسان كى نجات دين كے اعتقادى اصولوں پر ايمان اور اسكے عملى اركان كى پابندى ميں ہے_

الذين يؤمنون و اولئك هم المفلحون

۶_ اہل تقوى كو ہدايت مل جانا اللہ كى جانب سے ان پر عنايت ہے_

اولئك على هدى من ربهم

۷_ اہل تقوى كو ہدايت مل جانا اللہ تعالى كى ربوبيت كا ايك پہلو ہے_اولئك على هدى من ربهم

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى ربوبيت كے مظاہر ۷;اللہ تعالى كى عنايات ۶

آخرت: آخرت پر ايمان لانے والے۳

۴۷

انبياءعليه‌السلام : انبياءعليه‌السلام پر ايمان لانے والے۳

انفاق كرنے والے: انفاق كرنيوالوں كى ہدايت۴

ايمان: ايمان سے متعلق امور۵; دين پر ايمان ۵; ايمان كے اثرات و نتائج ۵

توفيقات: تقوى كى توفيق ۶

دين: دين پر عمل۵

عالم غيب: عالم غيب پر ايمان ركھنے والے ۳

متقين : متقين كا فلاح يافتہ ہونا ۲; متقين كى خصوصيات ۱،۲; متقين كى ہدايت ۱،۶،۷

مومنين: اللہ پر ايمان لانے والے ۳; مومنين كى ہدايت ۳

نجات يافتہ لوگ :۲

نجات يافتہ ہونا: نجات يافتہ ہونے كے عوامل ۵

نماز: نماز قائم كرنے والوں كى ہدايت ۴

ہدايت يافتہ انسان ۱،۳: ہدايت يافتہ انسانوں كى صفات۴

۴۸

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ ( ۶ )

اے رسول جن لوگوں نے كفر اختيار كرلياہے ان كے لئے سب برابر ہے_ آپ انھيں ڈرائيں يا نہ ڈرائيں يہ ايمان لانے والے نہيں ہيں _

۱_ قرآن كريم كے منكروں اور كافروں كو پيامبر (ص) كا ڈرانا بے اثر تھا_

ان الذين كفروا سواء عليهم ء انذرتهم ام لم تنذرهم

گذشتہ آيات كے قرينے كى روشنى ميں ايسا معلوم ہوتاہے كہ ''كفروا'' سے متعلق امر قرآن كريم ہے (كيونكہ گذشتہ آيات كا موضوع قرآن كريم ہے) يعنى مراد يہ ہے ''ان الذين كفروا بالقرآن'' ...''انذار'' جواَنْذَرْتَ كا مصدر ہے اسكا معنى ايسى چيز كى خبر دينا اور مطلع كرنا ( يا خبردار كرنا ) ہے جس سے ڈر نا چاہيئے اور دورى اختيار كرنى چاہيئے_

۲_ قرآن كے منكر اللہ اور قيامت پر ايمان نہيں لائيں گے _

ان الذين كفروا لا يؤمنون

''لايؤمنون '' كا متعلق آيت نمبر ۸ اور ماقبل آيات كى روشنى ميں اللہ اور قيامت ہے يعنى مراد يہ ہے _لا يؤمنون بالله و لا باليوم الآخر

۳_ اللہ تعالى اور قيامت پر ايمان كے لئے قرآن كريم بہترين راہنما ہے_

ان الذين كفروا سواء عليهم ء انذرتهم ام لم تنذرهم لا يؤمنون

يہاں ''كفر'' سے مراد قرآن كے بارے ميں ''كفر و انكار'' ہے لہذا'' سواء عليهم'' اس حقيقت كى طرف اشارہ ہے كہ اگر قرآن كسى انسان ميں اثر نہيں ركھتا تو يہ كيسے توقع كى جاسكتى ہے كہ اس پر پيامبر (ص) كاكلام اثركرے گا؟يہ مطلب اس بات كى حكايت كرتاہے كہ قرآن كريم ہدايت كا بہترين ذريعہ اور '' انذار _ ڈرانے'' كا مؤثرترين وسيلہ ہے_

۴_ پيامبر (ص) اسلام كى تبليغى اور ہدايتى روشوں ميں سے ايك انذار ہے_

ء ا نذرتهم ام لم تنذرهم

۵_ پيامبر اكرم (ص) كے زمانے ميں بعض لوگ كفر كے ايسے مرحلے پر تھے كہ ان پر آنحضرت (ص) كا انذار اثر نہ كرتا

۴۹

تھا _ان الذين كفروا سواء عليهم ء انذرتهم ام لم تنذرهم لا يؤمنون

بعض كا خيال ہے كہ'' الذين كفروا'' سے مراد كفار مكہ كا ايك گروہ ہے_ يعنى آيہ مباركہ كا ايك خارجى حقيقت كى طرف اشارہ ہے اور اس سے مراديہ نہيں كہ كافروں ميں ايمان كى راہ ہموار نہيں _

۶_ بعض كفار كفر كے ايسے مرحلے پر پہنچ جاتے ہيں كہ ايمان كى صلاحيت ہى ان ميں ختم ہوجائي ہے_

ان الذين كفروا سواء عليهم ء انذرتهم ام لم تنذرهم لا يؤمنون

۷_ امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا''الكفر فى كتاب الله على خمسة اوجه فمنها كفرالجحود والجحود على وجهين ...فاما كفر الجحود فهو الجحود بالربوبية و هو قول من يقول لا رب و لا جنة و لا نار قال الله عزوجل: ان الذين كفروا سواء عليهم ء انذرهم ام لم تنذر هم لا يؤمنون ...(۱)

اللہ كى كتاب ميں كفر پانچ معانى ميں بيان ہوا ہے ان ميں سے كفر جحود ہے جس كى دو قسميں ہيں _ ان ميں ايك قسم ''ربوبيت'' كا انكار ہے اور وہ اس شخص كا قول ہے جو يہ كہتاہے : نہ اللہ ہے نہ بہشت ہے اور نہ جہنم ہے اللہ تعالى فرماتا ہے: ان الذين كفروا سواء عليهم ء انذرتهم ام لم تنذرهم لا يؤمنون ''

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى ربوبيت كو جھٹلانا ۷

انذار(ڈرانا): انذار كا بے اثر ہونا ۱،۵

ايمان: اللہ پر ايمان ۳;ايمان كى ركاوٹيں ۶; ايمان كے متعلقات ۳; قيامت پر ايمان ۳

پيامبر اسلام (ص) : آنحضرت (ص) كا ہدايت كرنا ۴ ;پيامبر اسلام كا انذار ۱،۴،۵; پيامبر اسلام (ص) كى تبليغى روش ۴

تبليغ : تبليغ ميں انذار كى روش ۴

جنت: جنت كو جھٹلانا ۷

جہنم: جہنم كو جھٹلانا ۷

حديث : ۷

قرآن كريم : قرآن كريم كو جھٹلانے والوں كا كفر ۲;قرآن كريم كو جھٹلانے والوں كى خصوصيات ۲; قرآن كريم كى تكذيب كرنے والوں كا انذار ۱; قرآن كريم كى خصوصيات ۳; قرآن كريم كى ہدايت ۳

____________________

۱) كافى ج/۲ص ۳۸۹ح۱،نورالثقلين ج/۱ص۳۲ح ۱۴

۵۰

كفار:۲ صدر اسلام كے كفار ۵; كفار كا ہدايت قبول نہ كرنا ۵،۶; كفار كو انذار۱

كفر: اللہ كا انكار '' كفر'' ۲; قيامت كے بارے ميں كفرو ''انكار''۲;كفر كا مفہوم ۷ ; كفر كے درجات ۵،۶; كفر كے نتائج ۶;

ہدايت: ايمان كى ہدايت ۳ ; ہدايت كى روش۴;ہدايت كے عوامل ۳

خَتَمَ اللّهُ عَلَى قُلُوبِهمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ عظِيمٌ ( ۷ )

خدا نے ان كے دلوں اور كانوں پر گويا مہر لگادى ہے كہ نہ كچھ سنتے ہيں اور نہ سمجھتے ہيں اور آنكھوں پر بھى پردے پڑگئے ہيں _ ان كے واسطے آخرت ميں عذاب عظيم ہے _

۱_ اللہ تعالى نے قرآن كريم كے منكروں كے دلوں كو دينى معارف كے سمجھنے اور ان كے كانوں كو دينى حقائق سننے سے روك ديا ہے_

ختم الله على قلوبهم و على سمعهم

''ختم'' كا معنى گيلى مٹى يا اسى طرح كى كسى چيز سے دروازے كو بند كرديناہے اور اصطلاح ميں كسى چيز كو لاك لگاكر بند كرنا ہے _ قلب كا بند ہونا درك نہ كرنے اور نہ سمجھنے كا كنايہ ہے_ '' على سمعھم'' ممكن ہے ''على قلوبہم'' پر عطف ہو يا پھر ''غشاوة'' كى خبر بھى ہوسكتى ہے_ مذكورہ بالا مطلب ميں پہلے احتمال كى طرف اشارہ ہے_

۲_ قرآن كريم كے منكروں كے كانوں اور آنكھوں پر پردے پڑے ہوئے ہيں جن كے باعث وہ دين كے حقائق سننے اور ديكھنے كى صلاحيت نہيں ركھتے_

و على سمعهم و على ابصارهم غشاوة

''غشاوہ'' كا معنى پردہ اور اس طرح كى چيز ہے_ مذكورہ مطلب ميں''على سمعهم'' ، ''غشاوة '' كى خبر كے طور پر ہے_

۳_ قلب ( دل اور تفكر) ، كان اور آنكھيں معرفت كے وسائل ہيں _

۵۱

ختم الله على قلوبهم و على سمعهم و على ابصارهم غشاوة

۴_ پيامبر اكرم (ص) كا انذار قرآن كريم كے منكروں پر اس لئے غير مؤثر ہے كيونكہ ان كے ادراك اور فہم كے وسائل بند ہو چكے ہيں _سواء عليهم ء انذرتهم ام لم تنذرهم لا يؤمنون ، ختم الله على قلوبهم

۵_ انسان اپنى آنكھوں اور كانوں پر ديكھنے اور سننے كے حوالے سے خود پردے ڈالتاہے_

وعلى سمعهم و على ابصارهم غشاوة

آنكھوں اور كانوں پر ''غشاوة '' كا ظاہر ہونا اللہ تعالى كى طرف اسكى نسبت نہيں دى گئي برخلاف قلوب كے مسدود ہونے كے، اس تقابل سے يہ مفہوم نكلتاہے كہ كفار اپنى آنكھو ں اور كانوں پر خود ''غشاوة' ' كے ظہور كا باعث بنتے ہيں _

۶_ الہى معارف كو درك نہ كرنا اللہ تعالى كى جانب سے دينى حقائق كو نہ سننے اور اہميت نہ دينے كے مقابلے ميں ايك سزا ہے_ختم الله على قلوبهم و على سمهم و على ابصارهم غشاوة

''و على سمعهم ...'' يہ جملہ حاليہ ہے اور قلوب كے مسدود ہونے كى علت بيان كررہاہے_ يعنى يہ كہ اللہ تعالى نے ان كو ادراك كى صلاحيت سے اس ليے محروم كرديا كيونكہ انہوں نے حقائق كو '' ان سنا'' كرديا اور ان پر اپنى آنكھيں بند كرليں _

۷_ كفر اختيار كرنے والوں كے لئے بہت بڑا عذاب ہے _و لهم عذاب عظيم

آنكھيں : آنكھوں پر پردے كے عوامل ۵; آنكھوں كے فوائد ۳

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى سزائيں ۶

انذار : انذار كے غير مؤثر ہونے كے اسباب ۴

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) كا انذار ۴

حق : حق كو قبول نہ كرنے كى سزا ۶

دين: دين سے دورى اختيار كرنا ۶; دين فہمى كے موانع ۱،۲

شناخت: شناخت كے وسائل ۳; معرفت كے موانع ۴

عذاب: اہل عذاب ۷; عذاب كے درجات ۷; عظيم عذاب ۷

۵۲

قرآن كريم : قرآن كريم كى تكذيب كے اثرات و نتائج ۱،۲;كريم كے جھٹلانے والوں كا بہرہ پن ۱،۲; قرآن كريم كے جھٹلانے والوں كا ختم قلوب۱،۲،۴; قرآن كريم كے جھٹلانے والوں كى خصوصيات ۲; قرآن قرآن كريم كے منكروں كا اندھا پن ۲

قلب: ختم قلوب كے اثرات و نتائج ۱; قلب كے فوائد ۳

كان: كانوں پر پردے كے عوامل ۵; كانوں كے فوائد۳

كفار: كفار كو عذاب ۷

كيفر يا سزا : كيفر كے اسباب ۶

وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللّهِ وَبِالْيَوْمِ الآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ ( ۸ )

كچھ لوگ ايسے بھى ہيں جو يہ كہتے ہيں كہ ہم خدا اور آخرت پر ايمان لائے ہيں حالانكہ وہ صاحب ايمان نہيں ہيں _

۱_ قرآن كريم نے لوگوں كو تين طبقات ميں تقسيم كيا ہے : متقين ، كفار اور منافقين _

هدى للمتقين ان الذين كفروا و من الناس من يقول ء امنا

۲_ كچھ انسان ( منافقين) اللہ پر اور روز قيامت پر ايمان كا جھوٹا دعوى كرتے ہيں _

و من الناس من يقول ء امنا بالله و باليوم الاخر و ما هم بمومنين

۳_ اللہ پر اور روز قيامت پر ايمان دين كے اعتقادي اركان ميں سے ہے_

و من الناس من يقول ء امنا بالله و باليوم الاخر

معمولاً وہ لوگ جو كسى گروہ يا قبيلے ميں نفوذ كرنا چاہتے ہيں اس گروہ كے اہم ترين اور بنيادى اصولوں پر پابندى كا اظہار كرتے ہيں لہذا سب لوگوں كى نظر ميں اللہ پر اور قيامت پر ايمان اسلام كے بالكل بنيادى اعتقادى اركان ميں سے ہے اور انسان ان پر ايمان كے اظہار سے مسلمان كہلاتاہے_

۴_ اللہ تعالى انسانوں كے رازوں اور افكار سے آگاہ

۵۳

ہے _

و من الناس من يقول ء امنا و ما هم بمومنين

اسلام: اركان اسلام ۳

اللہ تعالى : اللہ كا علم غيب ۴

انسان: انسانوں كے راز ۴; انسانوں كے طبقات ۱

ايمان: اللہ پر ايمان ۳; ايمان كے جھوٹے دعوى دار ۲; ايمان كے متعلقات ۳; قيامت پر ايمان ۳

كفار:۱

متقين:۱

معاشرتى طبقات : ۱

منافقين:۱ منافقين كا ايمان۲; منافقين كاجھوٹ۲

يُخَادِعُونَ اللّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلاَّ أَنفُسَهُم وَمَا يَشْعُرُونَ ( ۹ )

يہ خدا اور صاحبان ايمان كو دھوكہ دينا چاہتے ہيں حالانكہ اپنے ہى كو دھوكہ دے رہے ہيں اور سمجھتے بھى نہيں ہيں _

۱_ منافقين مكار اور فريبى ہيں _

يخادعون الله والذين امنوا

۲_منافقين كے اظہار ايمان كا ہدف اہل ايمان كو نقصان پہنچانا اور ان كے خلاف سازشيں كرنا ہے_

يخادعون الله والذين آمنوا

''خدع'' كا معنى ہے كوئي ايك چيز چھپانا اور كسى دوسرى شيء كو ظاہر كرنا تا كہ نقصان پہنچايا جائے اور پريشانى پيدا كى جائے_

۳_منافقين ايمان كے اظہار سے اللہ سے مكارى اور اہل ايمان كو فريب دينے كے درپے ہيں _

۵۴

و من الناس من يقول ء امنا يخادعون الله والذين آمنوا

يہ جملہ '' و ما يخدعون الا انفسہم'' اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ منافقين نہ تو اللہ اور اہل ايمان سے مكارى كرسكتے ہيں اور نہ فريب دے سكتے ہيں _ بنابريں ''يخادعون الله ...'' كا مفہوم يہ ہوا كہ وہ فريب و مكارى كے درپے ہيں _

۴_ منافقين اللہ تعالى كے وسيع، مطلق علم اور يہ كہ اللہ تعالى انسانوں كے بھيدوں اور انكے اندرون سے آگاہى ركھتاہے اس پر يقين و ايمان نہيں ركھتے_يخادعون الله منافقين چونكہ اللہ تعالى كو فريب دينے كے در پے ہيں اس سے معلوم ہوتاہے كہ ان كا خيال تھا اگر كسى بات كو مخفى ركھيں گے تو اللہ تعالى اس سے آگاہ نہيں ہوسكتا_

۵_ اللہ تعالى اور مومنين سے فريب و مكارى در حقيقت خودفريبى اور اپنے آپ سے مكارى و عيار ى ہے_

و ما يخادعون الا انفسهم

۶_منافقين اپنى خودفريبى اور اپنے آپ سے مكارى و عيارى سے ناآگاہ ہيں _و ما يخادعون الا انفسهم و ما يشعرون

۷_ رسول اسلام (ص) سے روايت ہے كہ آپ (ص) نے ارشاد فرمايا:

'' من يخادع الله يخدعه قيل له و كيف يخادع الله ؟ قال يعمل بما امره الله عزوجل ثم يريد به غيره (۱)

جو كوئي (اپنے خيال ميں ) خدا كو فريب ديتاہے تو خدا اسكو فريب ديتاہے آپ (ص) سے پوچھا گيا كہ وہ كيسے خدا كو فريب ديتاہے؟ آپ (ص) نے فرمايا اللہ تعالى نے جو حكم دياہے اس پر عمل كرتاہے ليكن اسكى نيت ميں غير خدا ہوتاہے_

اسلامى معاشرہ : اسلامى معاشرے كے خلاف سازشيں ۲

اللہ تعالى : اللہ تعالى كا علم غيب ۴; اللہ تعالى كا مكر ۷

انسان: انسانوں كے راز ۴

حديث : ۷

خود: خود سے مكر كرنا ۵،۶

شرك: عملى شرك۷

مكر: اللہ تعالى سے مكر كرنا ۳،۵،۷

____________________

۱) تفسير عياشى ج/۱ ص۲۸۳ ح ۲۹۵ ، نورالثقلين ج/۱ ص ۳۵ ح ۲۰_

۵۵

منافقين : منافقين اور علم خدا ۴; منافقين اور مومنين ۲; منافقين كا اظہار اسلام ۲،۳; منافقين كا كفر ۴; منافقين كا مكر ۱، ۳ ، ۶; منافقين كى جہالت ۶; منافقين كى جہان بينى ۴; منافقين كى سازشيں ۲;منافقين كى صفات ۱

مومنين: مومنين كے خلاف سازشيں ۲; مومنين سے مكر ۳،۵

فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللّهُ مَرَضاً وَلَهُم عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ ( ۱۰ )

ان كے دلوں ميں بيمارى ہے اور خدا نے نفاق كى بناپر اسے اور بھى بڑھا ديا ہے اب اس جھوٹ كے نتيجہ ميں انھيں دردناك عذاب ملے گا _

۱_ منافقين كے دل او ر ذہن شديد بيمارى ميں مبتلا ہيں _فى قلوبهم مرض بيمارى كى شدت كا مفہوم لفظ '' مرض'' كے نكرہ ہونے سے سمجھا جاتاہے_

۲_ اللہ تعالى منافقين كے دل و جان كى بيمارى ميں اضافہ كرديتاہے _فزادهم الله مرضاً

۳_ نفاق، مكارى اور جھوٹ ايسى رذيلہ صفات ہيں جو دل كى بيمارى سے جنم ليتى ہيں _و من الناس من يقول ء ا منا يخادعون الله فى قلوبهم مرض ''فى قلوبهم مرض'' يہ جملہ گذشتہ اور مابعد والى آيات ميں موجود ان رذيلہ صفات كى جڑ كو بيان كررہاہے جو منافقين كے لئے بيان ہوئي ہيں _

۴_ منافقين اپنے لئے دل اور افكار كى بيمارى كے وجود كا خود ہى باعث ہيں _فى قلوبهم مرض

مذكورہ بالا مطلب ان دو جملوں ''فى قلوبہم مرض _ منافقين كے دلوں ميں مرض ہے '' ''فزادہم اللہ مرضاً'' پس اللہ نے ان كى بيمارى ميں اضافہ كرديا ہے كے تقابل سے نكلتاہے اس كى وجہ يہ ہے كہ دوسرے جملے ميں ہے كہ اللہ تعالى بيمارى كو بڑھانے والا ہے جبكہ پہلے جملے ميں منافقين كے دلوں كے بيمار ہونے كى نسبت اللہ تعالى كى طرف نہيں دى گئي يعنى اس بيمارى كے پيدا ہونے كا موجب خود منافقين ہيں _

۵_ دل اور فكر و ذہن كى بيمارى انسان كے سارے وجود ميں سرايت كرجاتى ہے_فى قلوبهم مرض فزادهم الله مرضاً

پہلا جملہ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ منافقين كے دل اور ذہن بيمار ہيں اور بعد كا جملہ دلالت كرتاہے كہ بيمارى نے ان كے سارے وجود كو گھير لياہے كيونكہ يوں نہيں فرمايا'' فزادہا اللہ مرضاً'' يہاں پر تعبير كا اختلاف يا تو اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ انسان كى تمام تر حقيقت اس كا دل اور فكر ہے يا يہ حكايت كرتاہے كہ دل كى بيمارى سارے وجود ميں سرايت كرجاتى ہے اور پھر انسان كى تمام حركات و سكنات متاثر ہوتى ہيں _

۵۶

۶_ منافقين بڑے دردناك عذاب ميں مبتلا ہوں گے_و لهم عذاب اليم

۷_ جھوٹ اور جھوٹ بولنا منافقين كا اوڑھنا بچھوناہے_بما كانوا يكذبون '' كان'' فعل مضارع پر آجائے تو زمانہ ماضى ميں تسلسل اور دوام پر دلالت كرتاہے_

۸_ جھوٹ كے رفقاء كى مسلسل سزا دردناك عذاب ہے_و لهم عذاب اليم بما كانوا يكذبون

'' بما كانوا'' ميں باء سبب كے لئے اور '' ما'' مصدر يہ ہے يعنى''و لهم عذاب اليم بسبب كذبهم المستمر''

۹_ منافقين كى مسلسل دروغ گوئي اور كذب ان كے دل و جان ميں بيمارى كے اضافے كا باعث ہے_فزادهم الله مرضاً بما كانوا يكذبون يہ مطلب اس بناپر ہے كہ ''بماكانوا '' كا متعلق'' لهم عذاب اليم'' كے علاوہ ''فزادهم ... '' بھى ہو_

۱۰_ اللہ تعالى كے عذاب كى مختلف صورتيں اور اقسام ہيں _و لهم عذاب عظيم و لهم عذاب اليم

اخلاق: اخلاقى رذائل ۳

اللہ تعالى : اللہ تعالى كے افعال ۲; اللہ تعالى كے عذاب ۱۰

بيمار دل افراد:۱،۲

جھوٹ : جھوٹ كے عوامل ۳;جھوٹ كے نتائج ۹

جھوٹے : جھوٹوں كى سزا ۸

عذاب: اہل عذاب ۶ ،۸; دردناك عذاب۶،۸; عذاب كى اقسام ۱۰; عذاب كے درجے ۶،۸

قلب: بيمارى قلب كے عوامل ۴; بيمارى قلب كے نتائج ۳،۵; بيمارى قلب كے بڑھنے كے عوامل ۹

مكرو فريب : مكر كے عوامل ۳

منافقين : منافقين پر عذاب ۶;منافقين كى خصوصيات ۱،۷; منافقين كى دروغ گوئي ۷،۹; منافقين كے قلب كى بيمارى ميں اضافہ ۲; منافقين كے دل كى بيمارى ۱،۴،۹

نفاق: منافقت كے عوامل ۳

۵۷

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لاَ تُفْسِدُواْ فِي الأَرْضِ قَالُواْ إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ ( ۱۱ )

جب ان سے كہا جاتاہے كہ زمين ميں فساد نہ برپاكرو تو كہتے ہيں كہ ہم تو صرف اصلاح كرنے والے ہيں _

۱_ منافقين معاشرے ميں تباہى و بربادى لانے والے عناصر ہيں _و اذا قيل لهم لا تفسدوا فى الارض

''فى الارض'' كا كلمہ اس بات كى وضاحت كررہاہے كہ منافقين جو تباہى و بدبختى پھيلاتے تھے وہ فقط ان كى اطراف تك محدود نہ تھى بلكہ پورے سماج ميں سرايت كرجاتى تھي_

۲_ زمانہ بعثت نبوى (ص) كے منافقين كے ناپسنديدہ اور تباہ كن اعمال پر اس زمانے كے مسلمانوں نے اعتراض كيا_و اذا قيل لهم لا تفسدوا فى الارض

۳_ تباہى پھيلانے والے منافقين اپنے بارے ميں ذرہ برابر تباہى پھيلانے كو قبول كرنے كيلئے تيار نہيں ہيں _قالوا انما نحن مصلحون

''انما'' حصر پر دلالت كرتاہے _ اس جملے ميں ''موصوف كا صفت ميں حصر'' پايا جاتاہے _ لہذا اس جملے '' انما نحن مصلحون'' كا مفہوم يہ ہوا كہ ہم فقط صحيح امور انجام ديتے ہيں _ ہمارے تمام تر افعال معاشرے كى بہترى كے لئے ہيں _

۴_منافقين خود كو مصلح اور اصلاح طلب سمجھتے ہيں _قالوا انما نحن مصلحون

۵_ منافقين اپنے بيمار دل اور بيمار ذہن كے باعث اپنے فساد و تباہى پھيلانے والے كاموں كو اصلاح تصور كرتے ہيں _فى قلوبهم مرض قالوا انما نحن مصلحون

۶_ منافقين ايسے لوگ ہيں جن پر نصيحت كا كوئي اثر نہيں ہوتا_و اذا قيل لهم لا تفسدوا فى الارض قالوا انما نحن مصلحون

۷_ منافقين كا تباہى پھيلانا اور ان پر نصيحت كا اثر نہ ہونا ان كى قلبى بيمارى كى وجہ سے ہے_فى قلوبهم مرض و اذا قيل لهم لا تفسدوا فى الارض

۸_ دل اور ذہن و فكر كى بيمارى كى واضح نشانى فساد پھيلانا اور نصيحت كا اثر نہ ہونا ہے_فى قلوبهم مرض ...و اذا قيل لهم لا تفسدوا

۵۸

فى الارض قالوا انما نحن مصلحون

۹ _ منافقين كا فساد و تباہى پھيلانا اور نصيحت كا ان پر اثر نہ ہونا ان كے دردناك عذاب ميں مبتلا ہونے كا باعث بنا_

و لهم عذاب اليم بما كانوا و اذا قيل لهم لا تفسدوا فى الارض

يہ مفہوم اس بناپر ہے كہ ''اذا قيل'' يكذبون پر عطف ہو _ اس اعتبار سے ''اذا قيل ...'' كا مفہوم '' يكذبون'' كى طرح منافقين كے لئے دردناك عذاب كا سبب بيان كررہاہے_

۱۰_ منافقين كا فساد و تباہى پھيلانا ان كے لئے دل ، ذہن و فكر كى بيمارى ميں اضافے كا موجب ہے_

فزادهم الله مرضاً بما كانوا يكذبون ...و اذا قيل لهم لا تفسدوا

يہ مطلب دوچيزوں پر مبنى ہے: ۱_''اذاقيل ...'' ''يكذبون'' پر عطف ہو ۲ _ ''بما كانوا يكذبون''،''و لہم عذاب اليم'' سے متعلق ہونے كے علاوہ ''فزادہم اللہ ''سے بھى متعلق ہو اس لحاظ سے جملہ يوں ہوجائے گا ''فزادهم الله مرضاً ...بما كانوا اذا قيل لهم ''

عذاب: اہل عذاب ۹; دردناك عذاب ۹;عذاب كے اسباب ۹;عذاب كے درجے ۹

فساد و تباہى : فساد و تباہى كے عوامل ۸

فساد و تباہى پھيلانا: فساد و تباہى پھيلانے كى سزا ۹

قلب: قلبى بيمارى ميں اضافے كے اسباب و حالات ۱۰;قلب كى بيمارى كے اثرات ۷; قلبى بيمارى كى علامتيں ۸

مجرمين: ۱

مسلمان: صدر اسلام كے مسلمان اور منافقين ۲

معاشرہ : معاشرے كى ابترى كے عوامل ۱

منافقين : صدر اسلام كے منافقين ۲; منافقين پر اعتراض ۲; منافقين پر نصيحت كا اثر نہ ہونا۶،۷; منافقين كا تباہى پھيلانا ۱ ، ۲ ، ۳ ، ۵ ، ۷ ، ۹;منافقين كا ناپسنديدہ عمل ۲;منافقين كى اصلاح نہ ہونا ۹; منافقين كى تباہى پھيلانے كے اثرات ۱۰; منافقين كى قلبى بيمارى ۷،۱۰; منافقين كى قلبى بيمارى كے اثرات ۵;منافقين كى خصوصيات ۳، ۶; منافقين كے جرائم ۱،۹; منافقين كے دعوے ۴،۵;منافقين اور اصلاح طلبى ۴،۵

نصيحت و موعظہ : نصيحت كے اثرا انداز نہ ہونے كے عوامل ۸

۵۹

أَلا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَكِن لاَّ يَشْعُرُونَ ( ۱۲ )

حالانكہ يہ سب مفسد ہيں اور اپنے فساد كو سمجھتے بھى نہيں ہيں _

۱ _ منافقين فساد اور تباہى پھيلانے والے لوگ ہيں _الا انهم هم المفسدون

۲_ منافقين انسانى معاشروں ميں فساد اور تباہى كا سرچشمہ ہيں _الا انهم هم المفسدون

قرآن كريم كى بعض آيات ميں منافقين كے علاوہ بھى كچھ لوگوں كو فسادى كہا گيا ہے پس يہاں جملے '' الا انہم فقط منافقين فسادى ہيں '' كا حصر ادعائي ہے اور اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ غير منافقين كا فسادى ہونا منافقين كے مقابلے ميں كچھ بھى نہيں يا يہ كہ دوسروں كا فساد و تباہى بھى منافقت اور منافقينكى طرف لوٹ جاتاہے_

۳ _ منافقين ايسے فساد ى ہيں جو اصلاح كے دعويدار ہيں _انما نحن مصلحون_ الا انهم هم المفسدون

۴ _ منافقين اپنے فساد و تباہى سے بے خبر ہيں _و لكن لا يشعرون

۵ _ منافقين كى دلى بيمارى انكے فساد كو سمجھنے كے راستے ميں ركاوٹ ہے _فى قلوبهم مرض الا انهم هم المفسدون و لكن لا يشعرون

۶_ اہل ايمان كو چاہيئے كہ منافقين كو ہميشہ فسادى سمجھيں _الا انهم هم المفسدون

منافقين كے تباہى و ويرانى پھيلانے كا ذكر جملہ اسميہ سے كرنا جبكہ اس كے ساتھ حرف تنبيہ ( الا _ آگاہ رہو) اور حرف تاكيد ( انّ _ بيشك) كا استعمال ہوا ہے ،يہ اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ منافقين نے جھوٹ بول بول كر مسلمانوں كو يہ باور كراديا تھا كہ وہ لوگ اصلاح پسند ہيں _ لہذا كہا جاسكتاہے كہ اس جملے كا ايك مقصد يہ ہے كہ مسلمان منافقين كے فساد و تباہى پھيلانے كے عمل ميں ہرگز شك نہ كريں _

۷ _ مومنين كو منافقين كے فساد و تباہى پھيلانے كے عمل و حركات سے ہوشيار رہنے كى ضرورت ہے_الا انهم هم المفسدون

۶۰