تفسير راہنما جلد ۱

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 785

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 785
مشاہدے: 188661
ڈاؤنلوڈ: 5543


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 785 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 188661 / ڈاؤنلوڈ: 5543
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 1

مؤلف:
اردو

۴ _ انسانوں كى ہدايت تك دستيابى اور ان پر نعمت الہى كى تكميل آنحضرت (ص) كى بعثت كے اہداف سے ہے_

فولوا وجوهكم شطره و لعلكم تهتدون كما ارسلنا فيكم رسولاً اگر ''كما ارسلنا'' تبديلى قبلہ كى پيامبر اسلام (ص) كى رسالت سے تشبيہ كو بيان كررہاہو تو ''لاتم نعمتى عليكم و لعلكم تہتدون'' وجہ شبہ كا بيان ہے يعنى يہ كہ جس طرح آنحضرت (ص) ، كى بعثت بندوں پر اتمام نعمت اور انكى ہدايت كے حصول كے لئے ہے اسى طرح تبديلى قبلہ كے بھى ايسے ہى اہداف و نتائج ہيں _

۵ _ اللہ تعالى كى طرف سے انسانوں كو دى گئي نعمتيں آنحضرت (ص) كى بعثت كے بغير نامكمل تھيں _

و لاتم نعمتى عليكم و لعلكم تهتدون كما ارسلنا فيكم رسولاً يہ مطلب ماقبل مطلب كے ارتباط سے حاصل ہوتاہے_

۶ _ انبيائ( عليہم السلام) كا انتخاب خود عوام ميں سے ہونا اللہ تعالى كى نعمات ميں سے ہے _كما ارسلنا فيكم رسولاً منكم

۷_ انسانوں كے لئے آيات الہى كى تلاوت اور ان كو آلودگيوں (شرك اور ...) سے پاك كرنا پيامبر اسلام (ص) كے فرائض اور آپ (ص) كى رسالت كے اہداف ميں سے ہے _يتلوا عليكم آياتنا و يزكيكم

۸_ لوگوں كو قرآنى حقائق و معارف اور حكمت كى تعليم دينا آنحضرت (ص) كے فرائض اور آپ (ص) كى رسالت كے اہداف ميں سے ہے _و يعلمكم الكتاب و الحكمه

۹_ بشريت كو ايسے علوم و حقائق كى تعليم دينا جن تك ان كى رسائي ممكن نہيں ہے آنحضرت (ص) كے اہداف اور پروگراموں ميں سے ہے _و يعلمكم ما لم تكونوا تعلمون

۱۰_ خود كو آلودگيوں ، ناپاكيوں سے پاك كرنا، قرآن كريم كو سيكھنا ، حكمت كى تعليم حاصل كرنا اور دينى احكام و معارف كو سيكھنا نہايت ہى بلند و برتر اور قابل قدر امر ہے _كما ارسلنا فيكم رسولاً و يعلمكم الكتاب والحكمة

۱۱_ دين كے مبلغين كے بنيادى ترين فرائض اور سرفہرست امور انسانوں كو آلودگيوں سے پاك كرنا

۵۲۱

اور دينى احكام و معارف اور قرآن حكيم كى تعليم دينا ہے_يتلوا عليكم آياتنا و يزكيكم و يعلمكم الكتاب والحكمة

۱۲ _ پيامبر اسلام (ص) نے انسانوں كو دينى راہوں اور الہى معارف كى تعليم دينے كے علاوہ ديگر علوم كى بھى تعليم دي_*و يعلمكم ما لم تكونوا تعلمون ''يعلمكم'' كا تكرار اس امر كى طرف اشارہ ہے كہ پيامبر اسلام(ص) نے انسانوں كو دو طرح كے علوم كى تعليم دي_

الف) دينى علوم اور يہ جملہ''يعلمكم الكتاب والحكمة'' اس امر كى طرف اشارہ ہے _

ب) ديگر علوم اور يہ جملہ''يعلمكم ما لم تكونوا تعلمون'' اس امر كى طرف اشارہ ہے_

آيات الہى : آيات الہى كى تلاوت ۷

اقدار: قدروں كا معيار ۱۰

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى نعمتيں ۴،۶

اللہ تعالى كے انبياءعليه‌السلام : ۱

انبياءعليه‌السلام : انبياءعليه‌السلام كا بشر ہونا ۶; انبياءعليه‌السلام كى موقعيت ۶; انبياءعليه‌السلام كا نعمت ہونا ۶

انسان: انسانوں كو تعليم دينے كى اہميت ۷،۸; انسانوں كا تزكيہ ۷،۱۱; انسانوں كى تعليم ۹،۱۲; انسانوں كى ہدايت۴

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) كے اہداف ۷،۸،۹; آنحضرت (ص) كى بعثت كى اہميت ۵; آنحضرت (ص) كا بشر ہونا۲; آنحضرت (ص) كى تاريخ ۱; آنحضرت (ص) كى تعليمات ۹; آنحضرت (ص) كا مقام و موقعيت ۲; آنحضرت (ص) كى رسالت ۱; آنحضرت (ص) كى بعثت كا فلسفہ ۴; آنحضرت (ص) كى تعليمات كا دائرہ ۱۲; آنحضرت (ص) كى ذمہ دارى ۷،۸; آنحضرت (ص) كى رسالت كى نعمت ۳

تزكيہ : تزكيہ كى قدر و منزلت ۱۰

حكمت : حكمت كى تعليم كى قدر و منزلت ۱۰; حكمت كى تعليم ۸

دين: دين سيكھنے كى قدر و منزلت ۱۰; دين كى تعليم ۱۱

قبلہ : تبديلى قبلہ كى نعمت ۳

۵۲۲

قرآن حكيم: قرآن حكيم كى تعليم كى قدر و منزلت ۱۰ قرآن حكيم كى تعليم ۸،۱۱

مبلغين : مبلغين كى ذمہ دارى ۱۱;فعل '' اذكر'' امر كا جواب ہے لہذا ايك مقدر حرف شرط كے ساتھ مجزوم ہے _ پس يہ جملہ در حقيقت يوں بنتا ہے '' فاذكرونى ان

مسجد الحرام : مسجد الحرام كا قبلہ بننا۳

نعمت : نعمت كى تكميل ۴; تكميل نعمت كے اسباب ۵; نعمت كے درجات ۴

ہدايت: ہدايت كى اہميت ۴

فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُواْ لِي وَلاَ تَكْفُرُونِ ( ۱۵۲ )

اب تم ياد كروتا كہ ہم تمھيں ياد ركھيں اور ہماراشكريہ ادا كرو اور كفران نعمت نہ كرو(۱۵۲)

۱_ اللہ تعالى كا ذكر كرنا اور اس سے غفلت نہ كرنا ضرورى ہے_فاذكروني

۲_ اللہ تعالى كى ياد ميں رہنا اسكى عنايات اور خصوصى توجہ كو جذب كرنے كا باعث ہے_فاذكرونى اذكركم

تذكرونى اذكركم_ ميرى ياد ميں رہو اور ميرى ياد ميں رہوگے تو ميں تمہارى ياد ميں ر ہوں گا'' اللہ تعالى كا بندوں كو ياد كرنا ان پر عنايت و توجہ كے معنى ميں ہے _

۳ _ بارگاہ پروردگار ميں شكرگزارى ضرورى ہے _واشكروالي

۴ _ پيامبر اسلام (ص) كى رسالت اور بيت المقدس سے مسجد الحرام كى طرف قبلہ كى تبديلى اللہ تعالى كى مسلمانوں پر ايسى نعمتيں ہين جن كے احترام ميں مسلمانوں كو كيلئے ضرورى ہے كہ ہميشہ اللہ تعالى كى ياد ميں رہيں _

فولوا وجوهكم شطره كما ارسلنا فيكم رسولاً فاذكروني يہ مطلب حرف ''فا''سے متضاد ہے

۵۲۳

'اذكروني'' كو مذكورہ نعمتوں (قبلہ كى تبديلى اور پيامبر اسلام (ص) كى رسالت )پر تفريع كررہا ہے_

۵ _ آنحضرت (ص) كى بعثت اور تبديلى قبلہ اللہ تعالى كى اپنے بندوں سے ياد اور توجہ كا ايك نمونہ ہے *

و حيث ما كنتم فولوا وجوهكم شطره كما ارسلنا فيكم رسولاً فاذكرونى اذكركم مذكورہ مطلب جملہ'' فاذكروني ...'' كى بعثت پيامبر(ص) اور تبديلى قبلہ پر تفريع سے حاصل ہونے والا ايك دوسرا احتمال ہے يہكه''فاذكرونى اذكركم كما ذكرتكم بارسال الرسول و تحويل القبلة ''

۶ _ پيامبر اسلام (ص) كى رسالت اور تبديلى قبلہ ايسى دو نعمتيں ہيں جو بارگاہ ايزدى ميں شكر گزاى كے لائق ہيں _

فولوا وجوهكم شطره كما ارسلنا فيكم رسولاً و اشكروا لي شكر نعمت كے مقابلے ميں ہوتاہے اور ماقبل آيات كى روشنى ميں يہاں نعمت كا مورد نظر مصداق رسالت اور تبديلى قبلہ ہے _

۷_ اللہ تعالى كى نعمتوں كے كفران سے اجتناب ضرورى ہے _و لا تكفرون يہ مطلب اس بناپر ہے كہ '' لا تكفرون'' در اصل يوں ہو ''و لا تكفروا نعمتي''

۸_ ياد خدا سے غفلت اور اسكى نعمات كى ناسپاسى تعمت كے مقد ہونے كى وجہ سے و ناشكرى اللہ تعالى كے انكار كے برابر ہے _فاذكرونى و اشكرولى و لا تكفرون اللہ تعالى كے شكر و سپاس ادا كرنے كا حكم دينے كے بعد( لا تكفرون) اللہ تعالى كے كفر و انكار سے نہى كرنے كا ذكر كرنا اس مطلب كو بيان كرتاہے كہ ياد خدا سے غفلت اوراسكى ناشكرى انسان كو خدا كے انكار اور كفر كى طرف كھينچ لے جاتى ہے يا يہ كہ يہ خود اللہ كے كفر اور انكار كے مساوى ہے _

۹_ ابوعمرو زبيرى امام صادقعليه‌السلام سے روايت كرتے ہيں كہ حضرتعليه‌السلام نے فرمايا'' الوجه الثالث من الكفر كفر النعم و ذلك قوله تعالى فاذكرونى اذكركم و اشكروالى و لا تكفرون ...''(۱) '' كفر كى اقسام ميں سے تيسرى قسم كفر ان نعمت ہے اسى بارے ميں كلام خداوندى ہے... فاذكرونى اذكركم و اشكروالى و لا تكفرون ''

۱۰_ محمد بن مسلم امام باقرعليه‌السلام سے روايت كرتے ہيں كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا''تسبيح فاطمة عليه‌السلام من ذكر الله الكثير الذى قال اذكرونى اذكركم (۲) تسبيح حضرت فاطمةعليه‌السلام ذكر كثير ہے جو اللہ تعالى ارشاد فرماتاہے ''ميرا ذكر كرو تو ميں تمہارا ذكركروں گا''_

____________________

۱) كافى ج/ ۲ ص ۳۹۰ ح۱ ، نور الثقلين ج/۱ص ۱۴۰ ح ۴۳۰_ ۲) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۶۷ ح ۱۲۲ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۴۰ ح ۴۲۹_

۵۲۴

۱۱_''وروى ان رسول الله(ص) خرج على اصحابه فقال: قال سبحانه: فاذكرونى اذكركم يعنى اذكرونى بالطاعة والعبادة اذكركم بالنعم والاحسان والرحمة والرضوان (۱) اللہ تعالى كے اس كلام ''اذكرونى اذكركم'' كے بارے ميں رسول خدا (ص) سے روايت ہے كہ اس مراد يہ ہے كہ تم اطاعت اورعبادت كے ساتھ مجھے ياد كرو تو ميں تمہيں نعمات، احسان ، رحمت اور رضوان كے ساتھ ياد كروں گا''_

۱۲ _ امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے كہ رسول اسلام (ص) نے ارشاد فرمايا''ان الملك ينزل الصحيفة اول النهار و اول الليل يكتب فيها عمل ابن آدم فاملوا فى اولها خيراً و فى آخرها خيراً فان الله يغفر لكم ما بين ذلك انشاء الله فان الله يقول اذكرونى اذكركم'' (۲) ''فرشتہ دن كے شروع اور رات كے آغاز ميں انسان كا نامہ اعمال لاتا اور اس ميں بنى آدم كے اعمال كو تحرير كرتاہے پس كوشش كرو كہ دن اور رات آغازميں اچھى املاء (تحرير) لكھاؤ بےشك اللہ تعالى اس كے مابين جو كچھ (گزرا) ہے معاف فرمائے گا انشاء اللہ كيونكہ اللہ تعالى ارشاد فرماتاہے تم مجھے ياد كرو ميں تمہيں ياد كرونگا_''

اطاعت: اللہ تعالى كى اطاعت ۱۱

اللہ تعالى : رحمت الہى ۱۱; اللہ تعالى كو جھٹلانے كى بنياد۸; عنايات الہى كو جذب كرنے كى بنياد۲; نعمات الہى ۴

انسان: انسانى عمل كا تحرير ہونا ۱۲

بندگان خدا: اللہ تعالى كا بندوں كا ذكر كرنا ۵; بندوں الله كى طرف سے كے ذكر كے اسباب۲،۱۱

پيامبر اسلام (ص) : بعثت پيامبر (ص) كى اہميت ۶; بعثت پيامبر (ص) ۵; بعثت پيامبر (ص) كى نعمت ۶; رسالت پيامبر (ص) كى نعمت ۴

حضرت فاطمہعليه‌السلام : حضرت فاطمہعليه‌السلام كى تسبيح ۱۰

ذكر: ذكر الہى كے نتائج ۲; ذكر الہى كى اہميت۴; ذكر الہى ۱۰،۱۱

روايت: ۹،۱۰،۱۱،۱۲

شكر: شكر الہى كى اہميت ۳; شكر نعمت ۴،۶

____________________

۱) عدةالداعى ص ۲۳۸ ، بحار الانوار ج/۹۰ ص ۱۶۳ ح ۴۲_

۲) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۶۷ ح ۱۱۹، مجمع البيان ج/ ۱ ص ۴۳۱_

۵۲۵

عبادت: عبادت الہى ۱۱

غفلت : اللہ تعالى سے غفلت كے نتائج ۸ غفلت سے اجتناب ۱

قبلہ : تبديلى قبلہ كى اہميت ۶; تبديلى قبلہ ۵; تبديلى قبلہ كى نعمت ۴،۶

كفر: كفر كى اقسام ۹

كفران: كفران نعمت كے آثار۸; كفران نعمت سے اجتناب ۷; كفران نعمت ۹

مسلمان: مسلمانوں كى ذمہ دارى ۴

ملائكہ : ملائكہ كا اعمال تحرير كرنا ۱۲;ملائكہ كى اہميت و كردار۱۲

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اسْتَعِينُواْ بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ ( ۱۵۳ )

ايمان والو صبر اور نماز كے ذريعہمدد مانگو كہ خدا صبر كرنے والوں كے ساتھہے (۱۵۳)

۱ _ مومنين كو اللہ تعالى كا فرمان اور نصيحت ہے كہ صبر كريں اور نماز قائم كريں _يا ايها الذين آمنوا استعينوا بالصبر والصلوة

۲ _ پيامبر اسلام (ص) كى رسالت پہ ايمان لانا مومنين كے لئے مشكلات اور پريشانيوں كا باعث ہے _

يا ايها الذين آمنوا استعينوا بالصبر والصلوة آنحضرت (ص) كى رسالت كے بيان كرنے كے بعد مومنين كو مخاطب كركے صبر اور نماز كى نصيحت كرنا اورانہيں مدد طلب كرنے كا فرمان دينا در اصل مخاطبين كو يہ نكتہ القا كرنا مقصود ہے كہ آنحضرت (ص) كى رسالت پر ايمان كے باعث مشكلات اور پريشانيوں سے دوچار ہونا پڑے گا_

۳ _ ايمان كى راہ ميں آنے والى مشكلات اور پريشانيوں سے نمٹنے كے لئے كاميابى و كامرانى كے دو راستے ہيں ايك صبر و استقامت اختيار كرنا اور دوسرے

۵۲۶

نماز قائم كرنا _يا ايها الذين آمنوا استعينوا بالصبر والصلوة

۴ _ عنايات و نصرت الہى كو جذب كرنے كا عامل صبر اور نماز ہے _يا ايها الذين آمنوا استعينوا بالصبر والصلوة

۵ _ راہ ايمان ميں صبر و استقامت كرنے والوں كا اللہ تعالى ياور و مددگار ہے_ان الله مع الصابرين

۶ _ مومنين كے لئے ياد خدا ميں رہنے اور ياد خدا سے غفلت كے خاتمے ميں صبر اور نماز مددگار ہيں _*فاذكرونى اذكركم يا ايها الذين آمنوا استعينوا بالصبر والصلوة يہ مطلب اور اسكے بعد والا مطلب اس آيت اور اس سے قبل والى آيت ميں ارتباط كو بيان كررہے ہيں يعنى مورد بحث آيہ مجيدہ ايك راہنمائي ہے كہ ياد خدا سے غفلت كو كس طرح دلوں سے اكھاڑا جاسكتاہے اور اسكے مقابل شكر الہى كے جذبہ كو كيسے دلوں ميں جگہ دى جائے_

۷_ اللہ تعالى كے حضور شكر گزارى اور اس كے كفر سے دورى كے جذبے كو پيدا كرنے كے لئے صبر اور نماز دو كامياب عوامل ہيں _*واشكروالى و لا تكفرون يا ايها الذين آمنوا استعينوا بالصبر والصلوة

۸_عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قول الله عزوجل '' و استعينوا بالصبر'' قال الصبرالصيام (۱) اللہ تعالى كے اس كلام ''واستعينوا بالصبر'' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا صبر سے مراد روزہ ہے _

اللہ تعالى : الہى امداد ۵; الہى نصيحتيں ۱; اللہ تعالى كى حمايت و عنايت جذب كرنے كے عوامل ۴

ايمان : پيامبر اسلام (ص) پر ايمان كے نتائج ۲

ذكر: ذكر خدا كى بنياد۶

روايت: ۸

روزہ : روزہ كى اہميت ۸

سختى : سختى كو آسان بنانے كى روش ۳

شكر : شكر كا جذبہ پيدا كرنا ۷

____________________

۱) كافى ج/ ۴ ص ۶۳ ح ۷ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۷۶ ح ۱۸۲_

۵۲۷

صابر لوگ: صابرين كى امداد ۵

صبر: صبر كے نتائج ۳،۴،۶،۷; صبر كى اہميت ۱

غفلت : غفلت كو دور كرنے كى بنياد ۶

كاميابى : كاميابى كے عوامل ۳

كفر: كفر سے اجتناب كے اسباب ۷

مدد طلب كرنا : روزہ سے مدد طلب كرنا ۸

مومنين : مومنين كى شرعى ذمہ دارى ۱; مومنين كو نصيحت ۱; مومنين كى مشكلات ۲

نماز : نماز كے نتائج ۳، ۴،۶ ،۷; نماز كى اہميت ۱

وَلاَ تَقُولُواْ لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبيلِ اللّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِن لاَّ تَشْعُرُونَ ( ۱۵۴ )

اور جو لوك راہ خدا ميں قتلہوجاتے ہيں انھيں مردہ نہ كہو بلكہ وہزندہ ہيں ليكن تمھيں ان كى زندگى كا شعورنہيں ہے (۱۵۴)

۱ _ راہ خدا ميں قتل ہونے والے زندہ ہيں اور خصوصى زندگى كے مالك ہيں _و لا تقولوا لمن يقتل فى سبيل الله اموات بل احياء شہداء كے علاوہ ديگر انسان بھى عالم برزخ كى زندگى ركھتے ہيں ليكن اسكے باوجود اللہ تعالى نے شہداء كے لئے زندگى كا ذكر فرمايا ہے اس سے معلوم ہوتاہے كہ شہداء كى زندگى خاص طرح كى ہے _

۲ _ اللہ كى راہ ميں قتل ہونے والوں كو مردہ نہيں كہنا چاہيئے اور نہ ہى انہيں مردوں ميں شمار كرنا چاہيئے _

و لا تقولوا لمن يقتل فى سبيل الله اموات بل احياء

۵۲۸

۳ _ دشمنان دين سے بر سر پيكار ہونا اللہ تعالى كے نزديك اعلى اقدار ميں سے ہے _و لا تقولوا لمن يقتل فى سبيل الله اموات بل احياء شہداء خصوصى حيات كے مالك ہيں اس حقيقت كو بيان كرنے كا ہدف جہاد كى ترغيب دلانا اور يہ بيان كرناہے كہ يہ اعلى ترين اقدار ميں سے ہے _

۴ _اعمال كى قدر و قيمت كا معيار فى سبيل اللہ ہونا ہے _و لا تقولوا لمن يقتل فى سبيل الله

۵ _ شہداء زندہ ہيں ليكن افكار اس امر كو درك كرنے سے عاجز ہيں _بل احياء و لكن لا تشعرون

۶_ عالم ہستى ميں ايسے حقائق بھى ہيں جو انسانى افكار و شعور سے ماوراء ہيں _بل احياء و لكن لا تشعرون

۷_ عالم برزخ اور برزخى زندگى كا وجود عالم ہستى كے حقائق ميں سے ہے _ولا تقولوا لمن يقتل فى سبيل الله اموات بل احياء

۸ _ راہ ايمان كى مشكلات ميں سے ايك اللہ كى راہ ميں جہاد، نبرد آزمائي اور اسكى سختياں ہيں جنكے لئے صبر و استقامت اور نماز سے مدد لينى چاہيئے اور اپنے ايمان پر ثابت قدم رہنا چاہيئے_ استعينوا بالصبر والصلوة و لا تقولوا لمن يقتل فى سبيل الله اموات

۹_ شہداء كو خصوصى زندگى عطا كرنا راہ ايمان ميں صبر و استقامت كرنے والوں كے لئے اللہ تعالى كى حمايت و نصرت كا ايك جلوہ ہے _ان الله مع الصابرين _ و لا تقولوا لمن يقتل فى سبيل الله اموات

۱۰_ قرآن حكيم كى روشوں ميں سے ايك يہ ہے كہ اہل ايمان كو الہى ذمہ داريوں كى ادائيگى كى طرف ترغيب دلانے كے ساتھ ساتھ ان كى فكرى بنيادوں كو مضبوط كرے _و لاتقولوا لمن يقتل فى سبيل الله اموات بل احياء

انسانوں كو ايمان كى راہ ميں صبر و استقامت اور سختيوں كو برداشت كرنے كى دعوت جسكا واضح نمونہ جہاد اور قتل ہونا ہے _ كے بعد اللہ تعالى اس كا حقيقت كو بيان فرمانا كہ فى سبيل اللہ قتل ہونے والے خصوصى زندگى كے حامل ہيں شہداء كے فنا اور نابود ہونے كے نظريئے كى نفى كرتا ہے تا كہ اہل ايمان فرامين الہى ( راہ ايمان ميں صبر واستقامت كا مظاہرہ كرنا اور ...) كو بہتر طور سے انجام ديں _

۱۱ _ انسان كا اپنے اعمال پر قائم رہنا اور استقامت كا مظاہرہ كرنا اسكے افكار و نظريات سے مطابقت كے ذريعے ممكن ہے _و لا تقولوا لمن يقتل فى سبيل الله اموات بل احياء

مذكورہ مطلب كہ مورد بحث آيہ مجيدہ ميں اعمال كى بنياديں فراہم كرنے كے ليئے نظريات كو پيش كيا گياہے_

۵۲۹

اقدار:۳ قدروں كا معيار ۴

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى عنايات۹; اللہ تعالى كى حمايت كے مظاہر ۹; اللہ تعالى كى معيت ۹

امداد طلب كرنا : صبر سے امداد طلب كرنا۸; نماز سے مدد طلب كرنا ۸

ايمان : ايمان ميں استقامت ۸; ايمان كى راہ ميں سختياں ۸

تكليف شرعي: تكليف شرعى كى تشويق ۱۰

جہاد: جہاد كى قدر و منزلت ۳; جہاد كى سختياں ۸

حقائق : غير قابل ادراك حقائق ۵،۶

خلقت: عالم خلقت كے حقائق كا ادراك ۶; عالم خلقت كے حقائق ۷

حيات: برزخى زندگى كى حقانيت ۷

سبيل اللہ : سبيل اللہ كى اہميت ۴

سختى : سختى كو برداشت كرنا ۸; سختى كو آسان كرنے كى روش ۸

شہداء : شہداء كى زندگى كا ادراك ۵; شہداء كى زندگى ۱،۲،۹;شہداء كے درجات ۱،۲

صابرين : صابرين كى حمايت ۹

صبر: صبر كى اہميت ۸

عالم برزخ : عالم برزخ كى حقانيت ۷

عمل: عمل كى اہميت ۴; عمل كے تسلسل كے عوامل ۱۱

فكر: فكر و عمل كى نسبت ۱۱

قرآن كريم : قرآن كى روش بيان ۱۰

نماز : نماز كى اہميت ۸

۵۳۰

وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوفْ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الأَمَوَالِ وَالأنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ ( ۱۵۵ )

اور ہم يقينا تمھيں تھوڑےخوف تھوڑى بھوك اور اموال ، نفوس اورثمرات كى كمى سے آزمائيں گے اور اےپيغمبر آپ ان صبر كرنے والوں كو بشارتديديں (۱۵۵)

۱ _ مومنين كى آزمائش اللہ تعالى كى حتمى سنتوں (روشوں ) ميں سے ہے _و لنبلونكم ''بلائ'' كا معنى آزمائش ہے فعل ''لنبلون'' ميں لام قسم اور نون تاكيد اسكے استمرار اور حتمى ہونے كو بيان كررہے ہيں _

۲ _ اہل ايمان كو خوف اور بھوك ميں مبتلا كركے اللہ تعالى انہيں آزماتاہے _و لنبلونكم بشيء من الخوف والجوع

۳ _ و ہ امور جن ميں مالى ، جاني، كمائي كا نقصان اور نعمتوں كى كمى ہو ان ميں مبتلا كركے اللہ تعالى مومنين كى آزمائش كرتاہے _و لنبلونكم بشيء من نقص من الاموال والانفس والمثرات

۴_ دشمنان دين سے نبرد آزمائي اور بر سر پيكار ہونا اور اس كے نتائج ( خوف، بھوك، مالى و جانى نقصان اورنعمتوں كى كمي) راہ ايمان كى مشكلات ميں سے ہيں _لا تقولوا لمن يقتل و لنبلونكم بشيء من الخوف

جہاد اور فى سبيل اللہ قتل ہونے كے بعد خوف، بھوك اور سے آزمائش كا بيان كرنا اس مطلب كى حكايت كرتاہے كہ ''الخوف و ...'' سے مراد وہ خوف اور بھوك ہيں جو دشمنان دين كے ساتھ معركہ آرائي كى وجہ سے پيدا ہوتے ہيں يعنى يہ كہ رسالت پر ايمان كا نتيجہ دشمنان دين سے صف آرائي اور اسكے نتائج خوف، بھوك اور ہيں _

۵ _ اللہ كى راہ ميں قتل ہونے والے ايك ايمانى معاشرے كے لئے امتحان كا ذريعہ ہيں _و لنبلونكم بشيء و نقص من الاموال والانفس ماقبل آيت كى روشنى ميں '' نقص الانفس'' كا مورد نظر مصداق راہ خدا ميں قتل ہونے والے افراد ہيں _

۶_ سالكان راہ ايمان كے لئے خوف اور بھوك كى مختلف اقسام، مالى و جانى نقصانات اور نعمتوں كو برداشت

كرنے كے لئے بہترين اور كارآمد وسيلہ صبر و استقامت اور نماز كا قيام ہے_يا ايها الذين آمنوا استعينوا بالصبر و لنبلونكم بشيء من الخوف والثمرات

۵۳۱

۷_ راہ ہدايت كو پيش كرنے كے ساتھ ساتھ مشكلات اور پھر ان مشكلات پر قابو پانے كا كامياب راستہ بيان كرنا قرآن حكيم كى روشوں ميں سے ايك ہے_يا ايها الذين آمنوا لنبلونكم بشيء من الخوف و بشر الصابرين

آيات كے اس حصہ ميں راہ ہدايت جس سے مراد ايمان بر رسالت اور ...ہے كو پيش كرنے كے ساتھ ساتھ اللہ تعالى نے اس راہ ميں پيش آنے والى مشكلات كا ذكر فرماياہے اسى طرح ان پر قابو پانے كے لئے نماز اور صبر سے امداد حاصل كرنے كا امر فرماياہے_

۸_ معاشرے كے منتظمين اور تربيت كرنے والوں كو چاہيئے كہ مجوزہ راستوں ميں پيش آنے والى مشكلات كو ان راستوں پر چلنے والوں كے لئے بيان كريں اور ان پر كاميابى كے اسباب كو بھى بيان كريں _و لنبلونكم بشيء من الخوف و بشر الصابرين مورد بحث آيہ مجيدہ اور ماقبل آيات مباركہ سے جوبات سامنے آتى ہے وہ صحيح راہ، اس ميں پيش آنے والى مشكلات اور ان پر كاميابى كے طريقے كو بيان كرنا ہے يہ چيز سب تربيت كرنے والوں اور منتظمين كے لئے ايك درس ہے كہ فقط صحيح راہ كو بيان كرنے پر اكتفا نہ كريں بلكہ مشكلات اور ان پر كاميابى كے راستوں كو بھى بيان كريں _

۹_ الہى امتحانات اور آزمائشيں انسانوں كے لئے طاقت فرسا اور ناقابل برداشت نہيں ہيں _و لنبلونكم بشيء من الخوف مفسرين نے وضاحت كى ہے كہ '' شيئ'' كو نكرہ استعمال كرنا اسكى كمى كو بيان كرنے كے لئے ہے يعنى '' بشيء يسير من الخوف ...'' الہى امتحانات كے موارد كو ناچيز اور كم شمار كرنا اس امر كى طرف اشارہ ہے كہ الہى آزمائشيں طاقت فرسا نہيں ہوتيں _

۱۰_ اللہ تعالى جن امور سے مومنين كو آزماتاہے مختلف، متنوع اور گوناگوں ہيں _و لنبلونكم بشيء من الخوف والجوع و نقص من الاموال والانفس والثمرات

۱۱ _ مومنين كو صبر كرنے والے اور صبر نہ كرنے والوں ميں تقسيم كرنا قرآن كريم ميں اہل ايمان ككى درجہ بنديوں ميں سے ہے _و بشر الصابرين

۱۲ _ وہ مومنين جو راہ ايمان كى سختيوں اور دشواريوں كو برداشت كرتے ہيں ان كو عظيم اجر ملے گا_و بشر الصابرين يہ جو بشارت كے متعلق كا ذكر نہيں ہوا اور صابرين كے اجر كو مشخص نہيں كيا گيا اس امر كى طرف اشارہ ہے كہ يہ اجر بہت گراں قدر اور عظيم ہے (الميزان سے اقتباس)_

۵۳۲

۱۳ _ پيامبر اسلام(ص) كى ذمہ دارى ہے كہ صابرين كے لئے الہى بشارتوں كا اعلان فرمائيں _و بشر الصابرين

۱۴ _ دينى قائدين كو چاہيئے كہ صابرين كو خوشخبرى ديں كہ وہ الہى رحمتوں سے بہرہ مند ہوں گے_و بشرالصابرين

۱۵_ امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے ''من صبر كرهاً ...نصيبه ماقال الله عزوجل ''و بشر الصابرين'' اى بالجنة والمغفرة (۱) جو كوئي مشكلات ميں صبر كرے تو اسكى جزا مغفرت اور جنت ہے يہى ہے جو اللہ تعالى كے كلام '' و بشر الصابرين '' ميں خوشخبرى دى گئي ہے_

۱۶_قال رسول الله (ص) يابن مسعود قول الله '' و لنبلونكم بشيء من الخوف و بشر الصابرين'' قلنا يا رسول الله (ص) فمن الصابرون ؟ قال الذين يصبرون على طاعة الله و اجتنبوا معصيته الذين كسبوا طيباً و انفقوا قصداًو قدموا فضلاً فافلحوا (۲) رسول اسلام (ص) سے روايت ہے كہ آپ (ص) نے ارشاد فرمايا اے ابن مسعود اللہ تعالى ارشاد فرماتاہے ''و لنبلونكم بشيء من الخوف و بشر الصابرين'' ہم نے آنحضرت (ص) سے عرض كيا كہ صابرين كون لوگ ہيں ؟ تو آپ (ص) نے فرمايا وہ لوگ ہيں جو اللہ كى اطاعت پر صبر كريں ، گناہوں سے دورى اختيار كريں ، پاكيزہ روزى كمائيں ، خرچ كرنے ميں ميانہ روى اختيار كريں اور جو ان كى در آمد ميں اضافہ ہو اسكو انفاق كريں پس يہى لوگ ہيں جو سعادت مند ہيں _

ابتلاء ( آزمائش ) : خوف كے ذريعے ابتلاء ۲،۴; جہاد كے ذريعے ابتلاء ۴; جانى نقصان كے ذريعے آزمائش ۴; مالى نقصان كے ذريعے آزمائش ۴; نعمتوں كى كمى كے ذريعے آزمائش ۴; بھو ك كے ذريعے آزمائش ۲،۴

اجر: اجر كے درجات ۱۲

اللہ تعالى : و بخشش الہى ۱۵; الہى امتحانات ۱، ۲ ، ۳ ، ۱۰; الہى بشارتيں ۱۳،۱۵; الہى سنتيں ''روشيں '' ۱; الہى امتحانات كا آساں ہونا ۹

الہى سنتيں (روشيں ): اللہ تعالى كے امتحان كى سنت ۱

امتحان : امتحان كا وسيلہ ۲،۳،۵; جانى نقصان كے ذريعے امتحان ۳; مالى نقصان امتحان ۳; شہداء كے ذريعے امتحان ۵; نعمتوں كى كمى كے ذريعے امتحان ۳;امتحانى ذرائع ميں تنوع ۱۰

انفاق ( خرچ كرنا ) : انفاق ميں اعتدال۱۶

____________________

۱) مصباح الشريعة ص ۱۸۵ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۴۳ ح ۴۴۹_ ۲) مكارم الاخلاق ص ۴۴۶ ، بحار الانوار ج/ ۷۴ ص ۹۳ ح/۱_

۵۳۳

ايمان : ايمان كى سختياں ۴،۱۲

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) كى ذمہ دارى ۱۳

دينى قائدين : دينى قائدين كى ذمہ دارى ۱۴

رحمت : رحمت كى بشارت ۱۴; وہ افراد جن كے رحمت شامل حال ہو ۱۴

روايت:۱۵،۱۶

سختياں : سختيوں ميں صبر كى اہميت ۱۲; سختيوں ميں صبر كا اجر ۱۵; سختيوں كو آسان بنانے كى روش ۶،۷

روزي: حلال روزى كمانا ۱۶

سعادت مند لوگ : ۱۶

صابرين: صابرين كو بشارت ۱۳،۱۴; صابرين سے مراد كون لوگ ہيں ۱۶

صبر: صبر كے نتائج ۶; اطاعت ميں صبر ۱۶

كاميابي: كاميابى كى روش كا بيان كرنا ۷; كاميابى كے اسباب كا بيان ۸

گناہ : گناہ سے اجتناب ۱۶

مشكلات: مشكلات بيان كرنے كى اہميت ۸

معاشرہ : دينى معاشرے كا امتحان ۵;معاشرے كے قائدين كى ذمہ دارى ۸

معاشرتى طبقات:۱۱

مومنين: مومنين كا امتحان ۱،۲،۳،۵،۱۰; صابر مومنين كا اجر ۱۲; مومنين كا خوف ۶; مومنين كا جانى نقصان ۶; مومنين كا مالى نقصان ۶; مومنين كى بھوك ۶; مومنين كى مشكلات۴; صابر مومنين ۱۱; غير صابر مومنين ۱۱

نماز : نماز قائم كرنے كے آثار۶

ہدايت: راہ ہدايت كى مشكلات كا بيان ۷

۵۳۴

الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ( ۱۵۶ )

جو مصيبت پرنے كے بعد يہ كہتے ہيں كہ ہم الله ہى كے لئے ہيں اور اسيكى بارگاہ ميں واپس جانے والے ہيں (۱۵۶)

۱ _ اللہ تعالى انسانوں كا مالك و مختار ہے جبكہ انسان اسكے مملوك اور اسكے اختيار ميں ہيں _قالوا انا لله

۲ _ انسان اور اسكے تمام امور و معاملات كا منبع اللہ تعالى كى ذات اقدس ہے اور انسان اسى كى طرف لوٹ جائے گا_

قالوا انا اليه راجعون ''رجوع ''كا معنى اس چيز كى طرف لوٹنا ہے جو منبع ياسر چشم ہو ''انا'' ميں ''نا''سے مراد انسان اور اس سے متعلق امور ہيں بنابريں جملہ''انا اليہ راجعون'' حكايت كررہاہے كہ انسان اور جو كچھ اس سے متعلق ہے اسكا سرچشمہ اللہ تعالى كى ذات اقدس ہے اور سب كچھ اسى كى طرف لوٹ جائے گا _

۳ _ صابرين وہ لوگ ہيں جو مشكلات كا سامنا ہو تو قضائے الہى كے سامنے سر تسليم خم ہوجاتے ہيں ، اپنے تمام امور كو خداوند متعال كى جانب سے جانتے ہيں اور اسى كا اظہار كرتے ہيں _و بشر الصابرين _ الذين قالوا انا لله و انا اليه راجعون

۴_ اللہ تعالى كى مالكيت اور اس پر يقين كہ انسان بالآخر خدا كى طرف لوٹ جائے گا يہ امر مصائب و مشكلات كو آسان كرنے والا ہے _الذين اذا اصابتهم مصيبة قالوا انا لله و انا اليه راجعون

۵ _ صابر مومنين كا نظريہ ( اللہ كى طرف سے ہيں اور اسى كى طرف بازگشت ہوگي)ان كے صبر و استقامت كى دليل ہے جسكا مظاہرہ انہوں نے راہ ايمان ميں پيش آنے والى مشكلات كے مقابل كيا_الذين اذا اصابتهم مصيبة قالوا انا لله و انا اليه راجعون آيه مجيدة ' ' الذين قالوا ...'' صابرين كى صفات بيان كرنے كے ساتھ ساتھ ان كے صبر كى دليل كو بھى بيان كررہى ہے _

۶_مصائب و مشكلات كے وقت استرجاع ( انا للہ و انا اليہ راجعون) صابر مومنين كا وطيرہ ( شعار) ہے_

و بشر الصابرين _ الذين اذا اصابتهم مصيبة قالوا انا لله وانا اليه راجعون

۵۳۵

'' استرجاع '' يعنى ''انا لله و انا اليه واجعون'' كہنا_

۷_الہى بشارت ان مومنين كے لئے جو مشكلات و پريشانيوں كے مقابل قضائے الہى كے سامنے سر تسليم خم ہوجاتے ہيں _و بشر الصابرين _الذين اذا اصابتهم مصيبة قالوا انا لله و انا اليه راجعون

۸_''وسمع رجلاً يقول''انا لله و انا اليه راجون'' فقال عليه‌السلام ان قولنا ''انا لله'' اقرار على انفسنا بالملك وقولنا ''انا اليه راجعون'' ''اقرار على انفسنا بالهلك'' (۱) امير المومنين علىعليه‌السلام نے ايك شخص سے كلمہ استرجاع سنا تو فرمايا'' انا للہ'' كہنا اللہ تعالى كى اپنے اوپر مالكيت كو تسليم كرنا ہے اور''انا اليه راجعون'' كہنا اپنى موت و ہلاكت كا اعتراف ہے_

۹_ ابوامامہ كہتے ہيں''انقطع قبال النبي(ص) فاسترجع فقالوا مصيبةيارسول الله؟ فقال ما اصاب المومن مما يكره فهو مصيبة'' (۲) نبى صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم كے جوتے كا تسمہ ٹوٹ گيا تو آپ (ص) نے كلمہ استرجاع '' انا للہ و انا اليہ راجعون'' زبان پر جارى فرمايا تو اصحاب نے كہا يا رسو ل اللہ (ص) كيا يہ بھى مصيبت ہے ؟ تو آنحضرت (ص) نے ارشاد فرمايا ہر ناپسنديدگى يا سختى جو مومن كو پہنچے مصيبت ہے_

۱۰_رسول اسلام (ص) سے روايت ہے آپ (ص) نے فرمايا''اعطيت امتى شيئاً لم يعطه احد من الامم ان يقولوا عند المصيبة ''انا لله وانا اليه راجعون'' (۳) ميرى امت كو ايك ايسى چيز عطا ہوئي ہے جو سابقہ امتوں ميں سے كسى كو عطا نہ كى گئي اور وہ مصيبت كے وقت ''انا للہ و انا اليہ راجعون'' كہناہے_

اقرار : اللہ تعالى كى مالكيت كا اقرار ۸; موت كا اقرار ۸

اللہ تعالى : الہى بشارتيں ۷; اللہ تعالى كى مالكيت ۱ اللہ تعالى كى طرف بازگشت : ۲،۴،۵

انسان: انسان كا انجام ۲; انسان كا مالك ۱; انسان كا مبداء و آغاز ۲،۵

ايمان : اللہ تعالى كى مالكيت پر ايمان ۴; ايمان كى سختياں ۵

روايت: ۸،۹،۱۰

____________________

۱) نہج البلاغة حكمت ۹۹ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص۱۴۵ ح ۴۵۷_ ۲) الدرالمنثور ج/ ۱ ص ۳۷۹_ ۳) الدرالمنثور ج/ ۱ ص ۳۷۷_

۵۳۶

سختياں : سختيوں سے نمٹنے كے آداب ۳،۶; سختيوں كے آسان كرنے كى روش ۴; سختيوں ميں صبر ۵

سر تسليم خم ہونا: خداوند متعال كى قضا كے سامنے سر تسليم خم ہونا ۳،۷

صابر لوگ: صابرين كا عقيدہ ۳; صابرين كى خصوصيات ۳

كلمہ استرجاع : ۸

أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ ( ۱۵۷ )

كہ ان كے لئے پروردگار كى طرف سے صلواتاور رحمت ہے اور وہى ہدايت يافتہ ہيں (۱۵۷)

۱_ اللہ تعالى كا لطف و عنايات ، اسكى خاص رحمت ، درود و سلام اور ثنا كا سايہ ہميشہ صابر مومنين پر رہتاہے_

اولئك عليهم صلوت من ربهم و رحمة صلوة كا معنى توجہ كردنا اور مورد محبت قرار دينا ہے (الكشاف)

۲ _ اللہ تعالى كى خاص رحمت اور اسكے الطاف و عنايات كا صابر مومنين پر سايہ فگن رہنا خداوند متعال كى ربوبيت كا ايك پرتو ہے _

مصائب: مصائب سے نمٹنے كے آداب ۶; مصائب ميں كلمہ استرجاع ۶،۱۰; مصائب كو آسان كرنے كى روش ۴; مصيبت سے مراد كيا ہے ۹

مؤمنين: مومنين كو بشارت۷; مومنين كا نظريہ ۵; مومنين كى روش يا وطيرہ ۶; مومنين كے صبر كے عوامل ۵; صابر مومنين ۵،۷; مومنين كى مشكلات ۷; صابر مومنين كى خصوصيات۶من ربهم

۳ _ وہ مومنين جو اس يقين اور عقيدہ ( خدا كى طرف سے ہيں اور اسى كى طرف لوٹ جائيں گے ) كى بناپر راہ ا يمان ميں مصيبتوں كو برداشت كرتے ہيں ان كا اللہ تعالى كے ہاں بڑا بلند مقام ہے _قالوا انا لله و انا اليه راجعون_اولئك عليهم صلوات من ربهم

۵۳۷

۴ _ وہ مومنين جو راہ ايمان ميں مصيبتوں پر صابر ہيں وہ حقيقى ہدايت كو حاصل كر پائيں گے _قالوا انا لله و انا اليه راجعون و اولئك هم المهتدون

۵ _ فقط صابر مومنين ہيں جو اپنے اہداف (دنيا و آخرت كى سعادت) اور كاميابيوں كو حاصل كر پائيں گے_*و اولئك هم المهتدون

۶ _ كاميابى كا حصول اللہ تعالى كے الطاف اور رحمت سے ہى ممكن ہے _اولئك عليهم صلوات من ربهم و رحمة و اولئك هم المهتدون يہ مطلب اس بناپر ہے كہ( ذيل آيت ميں ) ''اولئك'' ان لوگوں كى طرف اشارہ ہو جن كے شامل حال صلوات اور رحمت الہى ہے (اولئك عليهم )_

۷_ راہ ايمان ميں صبر كرنے والوں كو اللہ تعالى كى جانب سے خوشخبرى اور بشارت دى گئي ہے كہ وہ لوگ ہدايت و رحمت اور الطاف الہى كو حاصل كرپائيں گے_و بشر الصابرين اولئك هم المهتدون

يہ جملہ ''اولئك عليہم ...'' ممكن ہے اس نويد اور خوشخبرى ''و بشر الصابرين'' كى طرف اشارہ ہو يعنى ''بشر ہم بان عليہم صلوات و ...''

۸_ وہ مومنين جو مصيبتوں اور سختيوں ميں صابر اور قضائے الہى كے سامنے سرتسليم خم ہيں فقط يہى لوگ ہيں جو ہدايت يافتہ ہيں _و بشر الصابرين _الذين واولئك هم المهتدون ضمير فصل ''ہم'' اور خبر ''المہتدون'' كا معرفة ہونا حصر كا معنى دے رہاہے _

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى رحمت كے نتائج ۶; لطف الہى كے اثرات ۶; الہى بشارتيں ۷; اللہ تعالى كى خاص رحمت ۱،۲; اللہ تعالى كى طرف سے صلوات ۱; لطف الہى ۲; ربوبيت الہى كے مظاہر ۲

انسان: انسان كا مبداء ۳

ايمان : ايمان كے نتائج ۳; اللہ تعالى كى طرف بازگشت بر ايمان ۳; ايمان كى سختياں ۳; ايمان كے متعلقات۳

رحمت : رحمت كا حصول ۷; وہ لوگ جن كے رحمت شامل حال ہوتى ہے ۱،۲

سختي: سختيوں ميں صبر ۸

سر تسليم خم ہونا :

۵۳۸

قضائے الہى كے سامنے سر تسليم خم ہونا ۸

سعادت مند لوگ: ۵ صابرين :

صابرين كو بشارت۷; صابرين كى ہدايت ۸

لطف الہي: لطف الہى كا حصول ۷; جن لوگوں كے لطف الہى شامل حال ہوتاہے ۱

مصائب: مصائب پر صبر كرنا ۳،۴،۸

مؤمنين: مومنين كى اخروى سعادت۵; مؤمنين كى دنياوى سعادت۵; صابر مومنين كے درجات ۳; صابر مومنين ۱،۲،۴; صابر مومنين كى كاميابى ۵; صابر مومنين كى خصوصيات ۵،۸; صابر مومنين كى ہدايت ۴

ہدايت: ہدايت كا حصول ۷; ہدايت كى شرائط ۶ ہدايت يافتہ لوگ: ۴،۸

إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَآئِرِ اللّهِ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْهِ أَن يَطَّوَّفَ بِهِمَا وَمَن تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ ( ۱۵۸ )

بيشك صفا اور مروہ دونوں پہاڑياں الله كى نشانيوں ميں ہيں لہذا جو شخص بھيحج يا عمرہ كرے اس كے لئے كوئي حرج نہيں ہے كہ ان دونوں پہاڑيوں كا چكر لگائے اورجو مزيد خير كرے گا تو خدا اس كے عمل كاقدردان اور اس سے خوب واقف ہے (۱۵۸)

۱ _ صفا و مروہ كے پہاڑ دو ايسى علامتيں ہيں جن كو اللہ تعالى نے عبادات كا مقام قرار دياہے_ان الصفا والمروة من شعائر الله '' شعيرة'' كى جمع شعائر ہے_ ايسى نشانيوں يا علامتوں كو كہتے ہيں جن كو خاص اعمال كے لئے قرا ر ديا گيا ہو _ كہا جاتاہے كہ'' شعائر اللہ '' ايسى علامتيں ہيں جن كو اللہ تعالى نے عبادت كے لئے قرار ديا ہے ( مجمع البيان سے اقتباس) پس ''صفا و مروہ'' كو ''شعائر اللہ '' كہنا يعنى اللہ تعالى نے ان دو جگہوں كو ايسى علامتيں قرار ديا ہے كہ بند گان خدا وہاں عبادت كريں _

۲ _ صفا و مروہ كا طواف ( ان دو كے درميان سعى كرنا ) عبادت اور حج و عمرہ كے مناسك ميں سے ہے _

ان الصفا و المروه فمن حج البيت او اعتمر فلا جناح عليه ان يطوف بهما ''اعتمر'' كا مصدر '' اعتمار'' ہے جس كا معنى زيارت كرنا اور عمرہ بجالاناہے _ صفا و مروة كو عبادت كى علامت قرار دينے كے بعد ''من حج البيت ...''كى اس

۵۳۹

پر تفريع اس مطلب كو بيان كررہى ہے كہ اولاً صفا و مروة كا طواف ( ان كے درميان سعي) اللہ كى عبادت ہے اور ثانياً يہ عبادت حج و عمرہ كے اعمال و مناسك ميں سے ہے _

۳ _ اللہ تعالى ان انسانوں كا شكر گزار ہے جو نيك اعمال كو توجہ اور رغبت سے انجام ديتے ہيں _و من تطوع خيراً فان الله شاكر عليم فعل '' تطوع'' چونكہ متعدى استعمال ہوا ہے اس لئے اس ميں ''اتي'' كا معنى پايا جاتاہے بنابريں '' من تطوع خيراً'' يعنى جو كوئي بھى نيك عمل كو اطاعت كى بناپر انجام دے_

۴ _ اللہ تعالى شاكر ( سپاس گزار) اور عليم ( جاننے والا) ہے _فان الله شاكر عليم

۵ _ صفا و مروہ كے مابين سعى حج و عمرہ كے بہترين اعمال ميں سے ہے _فمن حج البيت او اعتمر فلا جناح عليه ان يطوف بهما و من تطوع خيراً ما قبل جملے كى روشنى ميں ''خيراً'' كا مورد نظر مصداق صفا و مروة كے مابين سعى ہے_

۶_ صدر اسلام كے بعض مسلمان صفا و مروة كے مابين سعى سے كر اہت كرتے اور نہ چاہتے تھے كہ يہ مناسك حج ميں سے ہو_فمن حج البيت او اعتمر فلا جناح عليه ان يطوف بهما صفا و مروة كى سعى پر اعتراض كو اس جملہ '' فلا جناح ...'' سے رد كرنا اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ مسلمان اس عمل كو كرنا نہ چاہتے تھے _ اسكى وجہ جيسا كہ شان نزول ميں اسكا ذكر ہوا ہے وہ بت تھے جو مشركين نے صفا و مروة ميں يا ان دو كے مابين نصب كيئے ہوئے تھے_

۷_ خانہ خدا كے زائرين كے اعمال ( حج و عمرہ اور صفا و مروہ كى سعي) سے اللہ تعالى آگاہ ہے_فمن حج البيت او اعتمر ...و من تطوع خيراً فان الله شاكر عليم

۸ _ جو لوگ نيك اعمال ( صفا و مروة كے مابين سعى اور ...) انجام ديتے ہيں اللہ تعالى كى جزاؤں سے بہرہ مند ہوں گے_

من تطوع خيراً فان الله شاكر عليم بندوں سے اللہ تعالى كا سپاس گزار ہونا يہ اللہ تعالى كى جزائيں عطا كرنے سے كنايہ ہے _

۹ _ بندوں كے نيك اعمال سے اللہ تعالى كى علم و آگاہى ان كے اجر كے ضائع نہ ہونے كى ضمانت ہے _و من تطوع خيراً فان الله شاكر عليم

۱۰_ امام باقرعليه‌السلام فرماتے ہيں : ''قال الله عزوجل: '' ان الصفا والمروة من شعائر الله فمن حج البيت اواعتمر فلا جناح عليه ان يطوف بهما'' الا ترون ان الطواف بهما واجب مفروض لان الله عزوجل ذكره فى كتابه و صنعه نبيه عليه‌السلام ..''

۵۴۰