تفسير راہنما جلد ۱

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 785

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 785
مشاہدے: 189064
ڈاؤنلوڈ: 5550


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 785 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 189064 / ڈاؤنلوڈ: 5550
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 1

مؤلف:
اردو

اللہ تعالى ارشاد فرماتاہے''ان الصفا والمروة من شعائر اللہ فمن حج البيت او اعتمر فلا جناح عليہ ان يطوف بہما'' كيا تم نہيں ديكھتے كہ صفا و مروة كا طواف ( سعى ) واجب ہے كيونكہ اللہ تعالى نے ا سے اپنى كتاب ميں تشريع فرمايا اور اسے اللہ كے بنى عليہ الصلوة والسلام نے بھى انجام ديا ہے(۱)

۱۱ _ عبيد بن زرارة كہتے ہيں ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے پوچھا حضرتعليه‌السلام نے فرمايا ''السعى سنة من رسول الله قلت اليس الله يقول '' ان الصفا و المروة من شعائر الله قال بلى لكن قد قال فيهما'' و من تطوع خيراً فان الله شاكر عليم'' فلوكان السعى فريضة لم يقل و من تطوع خيراً ''(۲)

(صفا و مروة كى ) سعى رسول اللہ (ص) كى سنت ہے تو ميں نے كہا _ كيا اللہ تعالى نہيں فرمايا '' ان الصفا والمروة من شعائر اللہ ''؟ تو آپعليه‌السلام نے فرمايا ہاں ايسا ہى ہے ليكن يہ بھى تو فرماياہے _'' و من تطوع خيراً فان الله شاكر عليم'' پس اگر صفا ومروة كى سعى فرض ہوتى تو نہ فرماتا''و من تطوع خيراً (جو كوئي اسے رضا كارانہ انجام دے _)

۱۲ _ امام صادقعليه‌السلام كے بعض اصحاب كہتے ہيں كہ حضرتعليه‌السلام سے صفا و مروة كے مابين سعى كے بارے ميں سوال كيا گيا تو آپعليه‌السلام نے فرمايا ''...كان ذلك فى عمرة القضاء ان رسول الله (ص) شرط عليهم ان يرفعواالاصنام من الصفاء والمروة فقالوا يا رسول الله (ص) ان فلانا ً لم يسع بين الصفا والمروة و قد اعيدت الاصنام فانزل الله عزوجل '' فلا جناح عليه ان يطوف بهما'' اى و عليهما الاصنام ''(۳) (لا جناح كا شان نزول) عمرة القضا كے بارے ميں تھا جو رسول اللہ (ص) نے مشركين كو شرط لگائي كہ بتوں كو صفا و مروة سے اٹھاليں انہوں نے عرض كيا يا رسول اللہ (ص) فلاں شخص نے صفا و مروة كے مابين سعى انجام نہيں دى جبكہ بتوں كو وہيں پلٹا ديا گياہے پس اللہ تعالى نے فرمايا ( فلاجناح ان يطوف بہما) كوئي حرج نہيں طواف (سعي) انجام ديں جبكہ بت وہاں موجودہوں _

۱۳ _ امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ آپ (ص) نے فرمايا''ان الصفا و المروة من شعائر الله '' فابدء بما بدء الله تعالى به و ان المسلمين كانوا يظنون ان السعى بين الصفا والمروة شى صنعه المشركون فانزل الله عزوجل ''ان الصفا والمروة من شعائر الله (۴) صفا و مروہ شعائر اللہ ميں سے ہيں پس (سعى )كو وہاں سے شروع كرو جہاں سے اللہ تعالى نے ( آيت كريمہ ميں ) آغاز فرماياہے مسلمانوں كا گمان تھا كہ صفا و مروہ كے مابين سعى كى بنياد ركھنے والے مشركين

____________________

۱) من لايحضرہ الفقيہ ج/۱ ص ۲۷۸ باب ۵۹ ح ۱۲۶۶، نورالثقلين ج/۱ ص ۱۴۸ ح ۴۷۲_ ۲) كافى ج/ ۴ ص ۳۷۹ ح ۷ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۴۷ ح ۴۶۷_

۳) كافى ج/۴ ص ۴۳۵ ح/۸ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۴۸ ح ۴۷۱_ ۴) كافى ج/ ۴ ص ۲۴۵ ح ۴_

۵۴۱

ہيں پس اللہ تعالى نے اس آيہ مجيد ہ كو نازل فرمايا''ان الصفا والمروة من شعائر الله ''

۱۴ _ رسول اسلام (ص) فرماتے ہيں'' انما جعل السعى بين الصفا والمروة اقامة لذكر الله لا لغيره'' (۱)

صفا و مروة كے مابين سعى كو يقينا ذكر الہى كے لئے برپا كيا گيا ہے نہ كسى اور مقصد كى خاطر _

۱۵ _ امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا :جعل السعى بين الصفا والمروة مذلة للجبارين (۲)

اللہ تعالى نے صفا و مروة كى سعى كو سركشوں كى ذلت و خوارى كے لئے قرار ديا ہے _

۱۶_(صفا و مروة كے مابين '' ہرولہ'' كے فلسفہ كے بارے ميں ) امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا''صار السعى بين الصفا و المروة لان ابراہيمعليه‌السلام عرض لہ ابليس فامرہ جبرئيل فشد عليہ فہرب منہ فجرت بہ السنة ( يعنى بالہرولہ)(۳) ابليس حضرت ابراہيمعليه‌السلام كے سامنے ظاہر ہوا تو جبرييلعليه‌السلام نے حضرت ابراہيمعليه‌السلام كو امر كيا كہ اس پر حملہ كريں حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے حملہ كيا تو ابليس فرار كرگيا (حضرت ابراہيمعليه‌السلام اس كے پيچھے بھاگے) پس (صفا و مروة كے مابين ہرولہ) كى سنت قرار دى گئي _

۱۷_عن الحلبى قال سالت ابا عبدالله عليه‌السلام عن المراة تطوف بين الصفا والمروة و هى حائض قال: لا لان الله تعالى يقول ''ان الصفا والمروة من شعائر الله '' (۴) حلبى كہتے ہيں ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے پوچھا كيا حائض عورت صفا و مروة كے مابين سعى انجام دے سكتى ہے ؟ امامعليه‌السلام نے فرمايا نہيں كيونكہ اللہ تعالى كا ارشاد ہے '' صفا اور مروة شعائر الہى ميں سے ہيں ''

۱۸_امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا''ان ابراهيم عليه‌السلام لما خلف اسماعيل بمكة عطش الصبي ...فخرجت امه حتى قامت على الصفا فمضت حتى انتهت الى المروة ...ثم رجعت الى الصفا ...حتى صنعت ذلك سبعاً فاجرى الله ذلك سنة ... (۵) حضرت ابراہيمعليه‌السلام نے جب حضرت اسماعيلعليه‌السلام كو مكة ميں چھوڑا تو بچے نے شديد پياس محسو س كى پس حضرت اسماعيلعليه‌السلام كى والدہ (حضرت ہاجرہ پانى كى تلاش ميں ) نكليں اور كوہ صفا پر آكر كھڑى ہوگئيں پھر مروہ پہاڑ كى طرف گئيں اور پھر دوبارہ كو ہ صفا كى طرف لوٹ آئيں يہاں تك كہ يہ عمل انہوں نے سات مرتبہ انجام ديا پس اللہ تعالى نے اس عمل كو ايك سنت قرار دے ديا

____________________

۱) الدرالمنثور ج/ ۱ ص ۳۸۸_ ۲) كافى ج/۴ ص ۴۳۴ ح ۵ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۴۸ ح ۴۷۰_ ۳) علل الشرائع ج/ ۲ ص ۴۳۲ ح ۱ باب ۱۶۷ ، بحارالانوار ج/ ۹۶ ص ۲۳۴ ح ۴_ ۴) تہذيب الاحكام ج/ ۵ ص ۳۹۴ ح ۱۹ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۶۹ ح ۵_ ۵) علل الشرائع ص ۴۳۲ ح / ۱ ب ۱۶۶ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۴۵ ح ۴۶۱_

۵۴۲

اجر: اجر كى ضمانت ۹; اجر كے موجبات ۸

احكام : ۲،۵

اسماء اور صفات: شاكر ۴; عليم ۴

اللہ تعالى : علم الہى كے آثار۹; اللہ تعالى كى طرف سے اجر ۸; اللہ تعالى كى شكر گزارى ۳; علم الہى ۷

حاجى : حاجيوں كے اعمال سے آگاہ ہونا ۷

حج: احكام حج ۲،۵،۱۰،۱۳،۱۷; مناسك حج ۲،۵، ۶، ۷

ذكر: ذكر الہى ۱۴

روايت:۱۰،۱۱،۱۲،۱۳،۱۴،۱۵،۱۶،۱۷،۱۸

شعائر اللہ : ۱،۱۳،۱۷

صفا و مروہ كى سعي: ۲،۵،۶،۷،۸ ،۱۰،۱۱، ۱۲، ۱۳،۱۴، ۱۷; صدر اسلام ميں صفا و مروہ كى سعى ۶; صفا و مروہ كى سعى كا عبادت ہونا ۲; صفا و مروہ كى سعى كا فلسفہ ۱۵،۱۶،۱۸

عبادت: عبادت كى جگہ ۱

عمرہ: عمرہ كے احكام ۲،۵; عمرہ كے مناسك ۲،۵

عمل: پسنديدہ عمل كا اجر ۸،۹; پسنديدہ عمل ۵،۸; وہ پسنديدہ عمل جو رضاكارانہ انجام ديا جائے ۳

كوہ صفا: ۱

كوہ مروة : ۱

مسلمان : صدر اسلام كے مسلمان اور شرعى ذمہ دارى ۶

مقدس مقامات: ۱

۵۴۳

إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى مِن بَعْدِ مَا بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَابِ أُولَئِكَ يَلعَنُهُمُ اللّهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ ( ۱۵۹ )

جولوگ ہمارے نازل كئے ہوئے واضح بيانات اورہدايات كو ہمارے بيان كردينے كے بعد بھيچھپاتے ہيں ان پر الله بھى لعنت كرتا ہےاور تمام لعنت كرنے والے بھى لعنت كرتےہيں (۱۵۹)

۱ _ آسمانى كتابوں ميں دينى احكام و معارف ہيں اور انكى حقانيت كے واضح دلائل بھى ان ميں ہيں _ما أنزلنا من البينات والهدى من بعد ما بيناه للناس فى الكتاب

۲ _ اللہ تعالى نے دينى احكام و معارف اور ان كى حقانيت كے دلائل كو نازل فرمايا اور انہيں آسمانى كتابوں ميں بيان فرمايا _ما أنزلنا من البينات والهدى من بعد ما بيناه للناس فى الكتاب يہاں '' ہدي'' كا معنى ہدايت كرنے والا ہے اور آيہ مجيدہ ميں اس سے مراد دين كے احكام و معارف ہيں _ '' بينات'' كا معنى واضح اور روشن دلائل ہيں اور آيہ شريفہ ميں مراد وہ دلائل و براہين ہيں جو دينى احكام و معارف كے لئے بيان ہوئے ہيں _

۳ _ تمام انسان آسمانى كتابوں كے مخاطب ہيں اور ان كى ذمہ دارى ہے كہ ان كے احكام و معارف كو سيكھيں _

من بعد ما بيناه للناس

۴ _ آسمانى كتابوں كے حقائق (دينى احكام و معارف اور انكے دلائل ) كى لوگوں كے لئے تعليم و تبليغ كى ذمہ دارى علمائے دين كى ہے _ان الذين يكتمون ما أنزلنا من البينات والهدى من بعد ما بيناه للناس

۵ _پيامبر اسلام (ص) اور اسلامى احكام و معارف كى حقانيت كے شواہد و قرائن تو رات و انجيل ميں ہيں _من بعد ما بيناه للناس فى الكتاب بعض كا خيال ہے كہ ''الكتاب'' سے مراد تورات و انجيل ہيں اور ''البينات والہدى '' سے مراد وہ دلائل و براہين ہيں جو لوگوں كو نبوت اور احكام اسلام كى حقانيت كى طرف راہنمائي كرتے ہيں _ گزشتہ آيات جن ميں تبديلى قبلہ كى

۵۴۴

حقانيت پر پردہ ڈالنے كے بارے ميں بيان ہوا ہے اس احتمال كى تائيد كرتى ہيں _

۶_ زمانہ بعثت كے علمائے يہود و نصارى پيامبر اسلام(ص) اور احكام اسلامى كى حقانيت كے شواہد و قرائن پر پردہ ڈالتے تھے_الذين يكتمون ما أنزلنا من البينات والهدى من بعد ما بيناه للناس فى الكتاب

۷_ آسمانى كتابوں كے حقائق پر پردہ ڈالنا اور چھپانا گناہان كبيرہ ميں سے ہے_ان الذين يكتمون ما أنزلنا اولئك يلعنهم الله

۸_ دينى حقائق كو چھپانے والے اللہ تعالى كى لعنت اور اس كى رحمت سے دورى ميں مبتلا ہوں گے_ان الذين يكتمون اولئك يلعنهم الله

۹_ جو لوگ آسمانى كتابوں كے حقائق كو لوگوں سے چھپاتے ہيں ان پر لعنت و نفرين كرنا ضرورى ہے _اولئك يلعنهم اللاعنون فعل '' يلعن'' كا تكرار اللہ تعالى كى طرف سے اور دوسروں كى طرف سے لعنت پر دلالت كرتاہے اللہ تعالى كى طرف سے لعنت كا معنى رحمت سے دور كرنا ہے اور دوسروں كى طرف سے لعنت كا معنى مذمت و نفرين اور اللہ تعالى كى رحمت سے دورى كى درخواست كرنا ہے ان لوگوں كےلئے جن پر لعنت ہے_

۱۰_ علمائے يہو د و نصارى آسمانى كتابوں كے حقائق و معارف كو چھپانے كى وجہ سے اللہ تعالى كى رحمت سے دور ہوگئے ہيں اور لعنت كرنے والوں كى مذمت و نفرين اور لعنت ميں مبتلا ہوئے ہيں _ان الذين يكتمون ما أنزلنا اولئك يلعنهم الله و يلعنهم اللاعنون

۱۱_ رحمت الہى سے دور ہونے ميں لعنت كرنے والوں كى مذمت و لعنت اور ملامت و نفرين كا بنيادى كردار اور اہميت ہے _و يلعنهم اللاعنون

آسمانى كتابيں : آسمانى كتابوں كو چھپانے كے نتائج و اثرات ۹; آسمانى كتابوں كى اہميت ۹; آسمانى كتابوں كى تبليغ ۴; آسمانى كتابوں كى تعليمات۱،۲; آسمانى كتابوں كا سيكھنا ۳; آسمانى كتابوں كا سكھانا ۴; آسمانى كتابوں كو چھپانا ۷; آسمانى كتابوں كے مخاطبين ۳; آسمانى كتابوں كى اہميت ۱

اسلام: انجيل ميں اسلام ۵; تورات ميں اسلام ۵; صدر اسلام كى تاريخ ۶; اسلام كى حقانيت كے دلائل ۵،۶

اللہ تعالى : رحمت الہى ۸،۱۰،۱۱

۵۴۵

انجيل : انجيل كى تعليمات ۵

انسان: انسانوں كى شرعى ذمہ دارياں ۳

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) كى حقانيت كے دلائل ۵،۶; پيامبر اسلام (ص) انجيل ميں ۵; پيامبر اسلام تورات ميں ۵

تورات: تورات كى تعليمات ۵

حق: حق چھپانے كے آثار۸،۱۰; حق چھپانے والے ۱۰; حق چھپانے والوں پر لعنت ۹

دين: تبليغ دين ۴; دين كى حقانيت كے دلائل ۱،۲; دين كا وحى ہونا ۲

رحمت : رحمت سے محروم لوگ ۸،۱۰; رحمت سے محروم ہونا ۱۱

علماء : علمائے دين كى ذمہ دارى ۴

علمائے يہود: علمائے يہود اور حق كا چھپانا ۶،۱۰; علمائے يہود پر لعنت ۱۰

عيسائي: صدر اسلام كے عيسائي ۶

عيسائي علماء : عيسائي علماء اور حق كا چھپانا ۶،۱۰; عيسائي علماء پر لعنت ۱۰

گناہان كبيرہ : ۷

لعنت: لعنت كے اثرات و نتائج ۱۱; جن لوگوں پر لعنت ہوتى ہے ۸،۹،۱۰; لعنت كے موجبات ۹

يہود: صدر اسلام كے يہود ۶

۵۴۶

إِلاَّ الَّذِينَ تَابُواْ وَأَصْلَحُواْ وَبَيَّنُواْ فَأُوْلَئِكَ أَتُوبُ عَلَيْهِمْ وَأَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ( ۱۶۰ )

علاوہ ان لوگوں كے جو توبہكرليں اور اپنے كئے كى اصلاح كرليں اورجس كو چھپايا ہے اس كو واضح كرديں تو ہمان كى توبہ قبول كرليتے ہيں كہ ہم بہترينتوبہ قبول كرنے والے اور مہربان ہيں (۱۶۰)

۱ _ دينى حقائق پر پردہ ڈالنے والے اگر تو بہ كريں تو اللہ تعالى كى لعنت سے نجات حاصل كرسكتے ہيں اوراسكى رحمت كے مستحق ہوسكتے ہيں _اولئك يلعنهم الا الذين تابوا

۲ _ گناہوں سے توبہ، ان كے مفاسد اور برے نتائج كى اصلاح كرنا منقطع رحمت كے دوبارہ برقرار ہونے كا سبب ہے _اولئك يلعنهم الله ...الا الذين تابوا و اصلحوا فاولئك اتوب عليهم

۳ _ توبہ كى قبوليت كى شرائط ميں سے ايك يہ ہے كہ ان مفاسد كى اصلاح كى جائے جو دينى حقائق كو چھپانے سے پيدا ہوئے ہيں نيز ان حقائق كو بيان كيا جائے_الاالذين تابوا و اصلحوا و بينوا فاولئك اتوب عليهم

۴ _ دينى حقائق پر پردہ ڈالنا اور آسمانى كتابوں كے معارف كو چھپانا فساد كا باعث ہے_الا الذين تابوا و اصلحوا

۵ _ آسمانى كتابوں كے معارف و حقائق درك كرنے اور ان پر ايمان لانے سے لوگوں كو روكنا فساد برپا كرنا ہے _

الا الذين تابوا و اصلحوا

۶ _ گناہگاروں پر اللہ تعالى كى لعنت انكى توبہ كى توفيق سلب ہونے كى باعث نہيں ہے_اولئك يلعنهم الله الا الذين تابوا و اصلحوا و بينوا

۷_ اللہ تعالى گناہگاروں كى توبہ اس صورت ميں قبول فرمائے گا كہ مفاسد و برائيوں كى تلافى كريں _الا الذين تابوا و اصلحوا و بينوا فاولئك اتوب عليهم

۸_دينى حقائق كو چھپانے والے اگر توبہ كريں اور گزشتہ اعمال كى تلافى كريں تو ان پر نفرين نہيں كرنى چاہيئے اور نہ ہى رحمت الہى سے ان كى دورى كى دعا كرنى چاہيئے_و يلعنهم اللاعنون_ الا الذين تابوا و اصلحوا و بينوا

۹_ اللہ تعالى تواب ( بہت زيادہ توبہ قبول كرنے والا) اور رحيم ( مہربان) ہے _و انا التواب الرحيم

۱۰_ اللہ تعالى كا توبہ قبول كرنا اسكى رحمت كا ايك جلوہ ہے_فاولئك اتوب عليهم و انا التواب الرحيم

۵۴۷

۱۱ _ اللہ تعالى ان كى توبہ قبول فرمائے گا جنہوں نے بارہا اپنى توبہ توڑي_و انا التواب الرحيم

توبہ كى قبوليت كو صيغہ مبالغہ ( توّاب_ بہت زيادہ توبہ قبول كرنے والا) كے ساتھ بيان كرنا اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ گناہ جتنے بھى بڑے ہوں اللہ تعالى ان سب كى بخشش فرمائے گا يا پھر اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ توبہ كو توڑنا اس امر ميں ركاوٹ كا باعث نہيں كہ دوبارہ توبہ قبول نہ ہو مذكورہ بالا مطلب دوسرے احتمال كى بناپر ہے_

آسمانى كتابيں : آسمانى كتابوں كا چھپانا ۴; آسمانى كتابوں كے درك اور سمجھنے سے روكنا ۵

احكام:۸

اسماء اور صفات: تواب۹; رحيم ۹

اصلاح: اصلاح كے اثرات ۷،۸

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى لعنت كے نتائج ۶; توبہ الہى ۱۰،۱۱; اللہ تعالى كى لعنت ۶; اللہ تعالى كى رحمت كے مظاہر ۱۰; اللہ تعالى كى لعنت سے نجات ۱

ايمان: آسمانى كتابوں پر ايمان لانے سے منع كرنا ۵

توبہ: توبہ كے نتائج ۱،۲،۸; توبہ توڑنے والے ۱۱; توبہ كى توفيق سلب ہونا ۶; توبہ كى قبوليت كى شرائط ۳،۷; توبہ كا قبول ہونا ۱۰،۱۱; توبہ كى ركاوٹيں ۶

حق : حق كو چھپانے كے آثار۴; حق كو چھپانے كے مفاسد كى اصلاح ۳; حق چھپانے والوں كى توبہ ۱،۳،۸; حق چھپانے والوں پر لعنت ۸

دين : دينى حقائق كا اظہار ۳

۵۴۸

رحمت : جن لوگوں كے رحمت شامل حال ہوتى ہے ۱; رحمت كے موجبات ۱،۲

فساد بر پاكرنا: فساد برپا كرنے كے موارد ۴،۵

گناہ : گناہ كے مفاسد كى اصلاح ۲

گناہ گار: گناہگاروں پر لعنت ۶

لعنت : لعنت كے احكام ۸; جن لوگوں پر لعنت ہوتى ہے ۶

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَمَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللّهِ وَالْمَلآئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ( ۱۶۱ )

جو لوگ كافر ہوگئے اور اسى حالتكفر ميں مرگئے ان پر الله ملائكہ اور تمامانسانوں كى لعنت ہے (۱۶۱)

۱ _ وہ كفار جو حالت كفر ميں مرتے ہيں اللہ تعالى كى لعنت ميں مبتلا ہوں گے اور ان پر فرشتوں كى لعنت و نفرين ہوگي_

ان الذين كفروا و ماتوا وهم كفار اولئك عليهم لعنة الله والملائكه والناس اجمعين

۲ _ دينى احكام و معارف اور آسمانى كتابوں كے حقائق پر پر دے ڈالنا كفر اختيار كرنا ہے _ان الذين يكتمون ما أنزلنا ان الذين كفروا و ما توا وهم كفار ''ان الذين يكتمون'' كے بعد اس جملہ '' ان الذين كفروا '' كو بغير كسى فاصلہ ( مثلاً حرف واو) كے لانا اس معنى كو بيان كرتاہے كہ ''الذين كفروا'' وہى حق كو چھپانے والے لوگ ہيں يا يہ كہ حق كو چھپانے والے كفا ر كے مصاديق ميں سے ہيں _ بہر حال دونوں صورتوں ميں يہ معنى نكلتاہے كہ دينى حقائق كو چھپانا كفر ہے _

۳ _قيامت كے دن وہ كفار جو حالت كفر ميں مرے ہيں ان پر فرشتے اور تمام انسان لعنت بھيجيں گے اور دعاكريں گے كہ ان كو رحمت الہى سے دور ركھا جائے_اولئك عليهم لعنة الله والملائكة والناس اجمعين

لوگوں كے لعنت بھيجنے كا معنى يہ ہے كہ وہ دعا كريں كہ ملامت شدہ اور نفرين شدہ انسانوں كو رحمت سے دور ركھا جائے_

۴ _ مرنے كے بعد توبہ و پشيمانى قبول نہ ہوگى اور نہ ہى

۵۴۹

اسكا كوئي نتيجہ نكلے گا_الا الذين تابوا ان الذين كفروا و ماتوا وهم كفار اولئك عليهم لعنة الله

''كفروا'' كى جملہ'' و ماتوا و ہم كفار'' كے ساتھ تقييد در اصل توبہ كى قبوليت كے وقت يا مہلت كا خاتمہ ہے_ يعنى مرنے كے بعد پشيمانى مفيد نہ ہوگى _

۵ _ دينى حقائق پر پردہ ڈالنے والے دنيا ميں اور آخرت ميں بھى اللہ تعالى كى لعنت ميں مبتلا ہوں گے _

اولئك يلعنهم الله اولئك عليهم لعنة الله آيت ۱۵۹ ميں جملہ ''اولئك يلعنھم اللہ''، '' الا الذين تابوا ...'' كے قرينہ سے حكايت كرتاہے كہ حقائق كو چھپانے والے دنيا ميں اللہ تعالى كى لعنت كا شكار ہوں گے جبكہ جملہ ''اولئك عليہم لعنة اللہ'' ''ماتواو ہم كفار'' كے قرينے سے حكايت كررہاہے كہ آخرت ميں بھى ان پر اللہ تعالى كى لعنت ہوگى _

۶_ انسانوں اور ان كے اعمال كے ساتھ فرشتوں كا گہرا رابطہ ہے _اولئك عليهم لعنة الله والملائكة

۷_ گناہگاروں كے رحمت الہى سے دور ہونے ميں فرشتوں اور انسانوں كى دعا و نفرين مؤثر ہيں _اولئك عليهم لعنة الله والملائكة والناس اجمعين

آسمانى كتابيں : آسمانى كتابوں كا چھپانا ۲

اللہ تعالى : آخرت ميں اللہ تعالى كى لعنت ۵; اللہ تعالى كى لعنت ۱; دنيا ميں اللہ تعالى كى لعنت ۵; رحمت الہى كى ركاوٹيں ۷

انسان: انسانوں كى ذمہ دارى ۳

توبہ : بے اثر توبہ ۴; مرنے كے بعد توبہ ۴; توبہ كى فرصت ۴

حق : حق كو چھپانے والوں پر لعنت ۵

دعا: دعا كے اثرات و نتائج ۷

دين: دين كو چھپانے كے نتائج ۲; دين كو چھپانا ۵

رحمت : رحمت سے محروميت ۷

كفر: كفر كے اثرات و نتائج ۱; كفر كے موارد ۲

كفار: كفار پر لعنت ۳

۵۵۰

گناہ : گناہ سے پشيمانى ۴

گناہ گار لوگ: گناہگاروں كا محروم ہونا ۷

لعنت : لعنت كے نتائج ۷; جن لوگوں پر لعنت ہوتي

ہے۱،۵،۷; لعنت كے موجبات ۳

لوگ: لوگوں كى لعنت ۳،۷

موت: كفر كے ساتھ مرنے كے نتائج ۱،۳

ملائكة: ملائكة كى لعنت ۱،۳،۷; ملائكة اور انسان ۶; ملائكہ اور انسانى عمل ۶

خَالِدِينَ فِيهَا لاَ يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلاَ هُمْ يُنظَرُونَ ( ۱۶۲ )

وہ اسى لعنتميں ہميشہ رہيں گے كہ نہ ان كے عذاب ميں تخفيف ہوگى اور نہ انھيں مہلت دى جائے گي(۱۶۲)

۱_جو لوگ كافر ہو كے مرتے ہيں ، ہميشہ ہميشہ كے لئے اللہ تعالى كى لعنت ميں مبتلا ہوں گے_اولئك عليهم لعنة الله خالدين فيها ظاهراً '' فيہا'' كى ضميرگذشتہ آيت ميں '' لعنة اللہ ...'' كى طرف لوٹتى ہے _

۲ _ دينى حقائق كو چھپانے والے اگر توبہ كيئے بغير مرجائيں تو ہميشہ كے لئے اللہ تعالى كى لعنت كا شكار ہوں گے _

ان الذين يكتمون اولئك عليهم لعنة الله ...خالدين فيها

۳ _ وہ كفار جو توبہ كيئے بغير مرجاتے ہيں آخرت ميں ہميشہ كے لئے عذاب الہى سے دوچار ہوں گے _خالدين فيها لا يخفف عنهم العذاب

۴ _ وہ لوگ جو دينى احكام و معارف اور آسمانى كتابوں كے حقائق پر پردے ڈالتے ہيں ہميشہ كے لئے عذاب اخروى ميں مبتلا ہوں گے _ان الذين كفروا و ما توا خالدين في ها لا يخفف عنهم العذاب

۵ _ كفار اور حقائق پر پردے ڈالنے والوں كے اخروى عذاب ميں تخفيف يا كمى نہيں كى جاسكتى _لا يخفف عنهم العذاب

۵۵۱

۶ _ اخروى عذاب الله تعالى كى لعنت اور اسكى رحمت سے دورى كا ايك جلوه هے _اولئك علي هم لعنة الل هخالدين في ها لا يخفف عن هم العذاب

''خالدين فيہا'' كے بعد جملہ ''لا يخفف عنھم العذاب'' كا لانا اس مطلب كو بيا ن كررہاہے كہ قيامت ميں لعنت الہى كا اثر دوزخ كا عذاب ہے _

۷_ دينى حقائق اور آسمانى كتابوں كے معارف كو چھپانا گناہان كبيرہ ميں سے ہے _خالدين فيها لا يخفف عنهم العذاب

حقائق چھپانے والوں كا ہميشہ كے لئے رحمت الہى سے دور رہنا اور كم نہ ہونے والے عذاب ميں مبتلا ہونا اس امر كى حكايت كرتاہے كہ حقائق پر پردہ ڈالنا گناہان كبيرہ ميں سے ہے _

۸_ كفار اور دينى حقائق پر پردہ ڈالنے والوں كا اخروى عذاب مرنے كے بعد شروع ہوجائے گا اور اس ميں تاخير بالكل نہ ہوگى _و لا هم ينظرون يہ مطلب اس بناپر ہے كہ ''ينظرون'' باب افعال سے فعل مجہول ہو اسكا مصدر '' انظار _ مہلت دينا'' ہے _ ''و ماتوا و ہم كفار'' كے قرينہ سے مہلت نہ دينے سے مراد يہ ہے كہ عذاب مرنے كے فوراً بعد شروع ہوجائے گا_

۹_ كفار اور دينى حقائق چھپانے والوں پر قيامت ميں اللہ تعالى نظر رحمت نہ ڈالے گا_و لا هم ينظرون

اس مطلب ميں فعل مجہول ''ينظرون'' ، ''نظر'' سے ليا گيا ہے جسكا معنى ہے ديكھنا پس ''و لا ہم ينظرون'' يعنى ان پر نظر رحمت نہ ڈالے گا_

آسمانى كتابيں : آسمانى كتابوں پر پردے ڈالنے والوں كا عذاب ۴; آسمانى كتابوں پر پردہ ڈالنا ۴; آسمانى كتابوں پر پردہ ڈالنے كا گناہ ۷

اللہ تعالى : آخرت ميں رحمت الہى ۹; اللہ تعالى كے عذاب ۳; اللہ تعالى كى ابدى لعنت ۱،۲; اللہ تعالى كى لعنت كے مظاہر۶

توبہ : توبہ كے نتائج ۲،۳

حق : حق كو چھپانے والوں كا اخروى عذاب ۵،۸; قيامت ميں حق كو چھپانے والے ۹; حق كو چھپانے والوں كا گناہ ۷; حق چھپانے والوں پر لعنت ۲

۵۵۲

دين: دين كو چھپانے كے نتائج ۲; دين كو چھپانے والوں كا اخروى عذاب ۴،۸; دين كو چھپانے والوں كى محروميت ۹

رحمت : رحمت سے محروم لوگ ۹; رحمت سے محروميت ۶

عذاب: عذاب ميں تاخير ۸; عذاب ميں كمى ۵; عذاب ميں ہميشگى ۳،۴; اخروى عذاب ۶; عذاب كے درجات ۵; عذاب كے موجبات ۳،۴

كفار: كفار كا اخروى عذاب ۳،۵،۸;كفار كا برزخى عذاب۸; كفار قيامت ميں ۹; كفار پر لعنت ۱; آخرت ميں كفار كى محروميت ۹

گناہان كبيرہ: ۷

لعنت : جن پر لعنت ہوتى ہے ۱،۲

موت: كفر كے ساتھ مرنے كے نتائج ۱; بغير توبہ كے مرنے كے نتائج ۲،۳;كفر كى موت مرنا ۳

وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لاَّ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ ( ۱۶۳ )

اور تمھارا خدا بس ايك ہے _ اس كےعلاوہ كوئي خدا نہيں ہے دى رحمان بھى ہےاور وہى رحيم بھى ہے (۱۶۳)

۱ _ سب انسانوں كا حقيقى معبود و احد، يگانہ و يكتاہے_و الهكم اله واحد

۲ _ اللہ تعالى كے علاوہ معبود حقيقى وجود ہى نہيں ركھتا _لا اله الا هو

۳ _ اللہ تعالى رحمان (انتہائي وسيع رحمت والا) اور رحيم (مہربان) ہے _هو الرحمن الرحيم

۴ _ اللہ تعالى كى عبادت كے ضرورى ہونے كى دليل اسكى رحمانيت و رحيميت ہے _الهكم اله واحد لا اله الا هو الرحمن الرحيم اللہ تعالى كى عبادت كے لازم و ضرورى ہونے كا ذكر كرنے كے بعد اسكى صفات رحمت و رحيم كا ذكر كرنا بندگى كى دليل بيان كرنے كيلئے ہے _

۵۵۳

۵ _ اللہ تعالى كى وحدانيت و يگانگت پر يقين اور اس پر يقين كہ اسكے سوا كوئي معبود نہيں ہے انسان كو معارف الہى اور آسمانى كتابوں كے حقائق چھپانے سے روكتاہے _*ان الذين يكتمون ما أنزلنا و الهكم اله واحد لا اله الا هو

يہ مطلب اور بعد والے مطالب اس آيہ مجيدہ كے گزشتہ آيات كے ساتھ ارتباط كى وجہ كو بيان كررہے ہيں _

۶ _ انسان كا شرك اور غير خدا كى عبادت كى طرف رجحان ان عوامل ميں سے ہے جو اسكو دينى حقائق اور آسمانى كتابوں كے معارف چھپانے پر ترغيب دلاتے ہيں _*ان الذين يكتمون ما أنزلنا و الهكم اله واحد لا اله الا هو

۷ _ اللہ تعالى كى رحمانيت اور رحيميت گناہگاروں كى توبہ قبول كرنے كى ضامن ہے _*لا اله الا هو الرحمن الرحيم

۸ _''ان اعرابياً قام يوم الجمل الى امير المؤمنين عليه‌السلام فقال يا امير المومنين عليه‌السلام اتقول ان الله واحد؟ قال عليه‌السلام يا اعرابى ان القول فى ان الله واحدعلى اربعةاقسام فوجهان منها لايجوزان على الله عزوجل و وجهان يثبتان فيه _فاما اللذان لا يجوزان عليه قول القائل واحد يقصد به باب الاعداد فهذا مالا يجوز فقول القائل هو واحد من الناس يريد النوع من الجنس ...واما الوجهان اللذان يثبتان فيه قول القائل هو واحد ليس له فى الاشياء شبه كذلك ربنا وقول القائل احدى المعنى يعنى به لا ينقسم فى وجود ولاعقل ولاوهم كذلك ربنا عزوجل (۱) جنگ جمل ميں ايك اعرابى امير المومنينعليه‌السلام كى خدمت ميں آيا اور حضرتعليه‌السلام سے سوال كيا كيا آپعليه‌السلام كہتے ہيں '' اللہ واحد ہے ؟ آپعليه‌السلام نے فرمايا يہ كہنا'' اللہ واحد ہے'' اسكى چار قسميں ہيں جن ميں دو اقسام اللہ رب العزت كى ذات اقدس پر جائز نہيں ہيں اور ديگر دو اقسام اسكے لئے ثابت ہيں وہ صورتيں جو جائز نہيں ہيں ايك يہ كہ واحد سے مراد واحد عددى ہو تو يہ جائز نہيں اور دوسرے واحد سے مراد واحد نوعى ہو تويہ بھى جائز نہيں ليكن دو وجہيں جو جائز ہيں وہ يہ كہ ہم كہيں واحد يعنى اسكے كوئي مشابہ نہيں اسكى مثل و نظير نہيں يا يہ كہيں احدى المعنى مراد ہے يعنى اسكى ذات كے لئے نہ تو كوئي وجود ميں ، نہ عقل ميں اور نہ ہى وہم ميں كسى طرح كوئي تقسيم نہيں ہوسكتى ہمارارب ذوالجلال اسى طرح ہے _

آسمانى كتابيں : آسمانى كتابوں پر پردہ ڈالنے كے اسباب ۶; آسمانى كتابوں كو چھپانے كے موانع ۵

اسماء اور صفات: رحمان ۳; رحيم ۳

____________________

۱) معانى الاخبار ص ۵ ح ۲ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۷۱ ح ۴_

۵۵۴

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى رحمانيت كے اثرات ۷; اللہ تعالى كى رحيميت كے اثرات ۷; اللہ تعالى كے مختصات ۲; اللہ تعالى كا توبہ قبول كرنا ۷; اللہ تعالى كى رحمانيت ۴; اللہ تعالى كى رحيميت ۴; اللہ تعالى كى وحدانيت ۸

انسان: انسانوں كا معبود ۱

ايمان: توحيد عبادى پرايمان كے اثرات ۵;

ترغيبت: ترغيب كے عوامل ۶

توبہ : توبہ كى قبوليت ۷

توحيد : توحيد عبادى ۱،۲; توحيد عبادى كے دلائل ۴

حق : حق كو چھپانے كے موانع ۵

دين: دين پر پردہ ڈالنے كے عوامل ۶

روايت :۸

شرك : شرك كے نتائج ۶

عبادت: خداوند تعالى كى بندگى كے دلائل ۴

گناہگار: گناہگاروں كى توبہ ۷

نظريہ كائنات (جان بيني): توحيدى نظريہ كائنات ۱; نظريہ كائنات اور آئيڈيالوجى ۵

۵۵۵

إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَاخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِي تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنفَعُ النَّاسَ وَمَا أَنزَلَ اللّهُ مِنَ السَّمَاء مِن مَّاء فَأَحْيَا بِهِ الأرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَآبَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيَاحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخِّرِ بَيْنَ السَّمَاء وَالأَرْضِ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ( ۱۶۴ )

بيشك زمين وآسمان كى خلقت روز و شب كى رفت و آمد _ان كشتيوں ميں جو درياؤں ميں لوگوں كےفائدہ كے لئے چلتى ہيں اور اس پانى جسےخدا نے آسمان سے نازل كركے اس كے ذريعہمردہ زمينوں كو زندہ كرديا ہے اور اس ميں طرح كے چوپائے پھلاديئے ہيں اور ہواؤں كےچلانے ميں اور آسمان و زمين كے در ميانمسخر كئے جانے والے بادل ميں صاحبان عقلكے لئے الله كى نشانياں پائي جاتى ہيں (۱۶۴)

۱ _ زمين و آسمان ( عالم ہستى ) كا بنانے والا خدائے واحد و يكتاہے _ان فى خلق السماوات والأرض

۲ _ عالم خلقت ميں متعدد آسمان ہيں _ان فى خلق السماوات

۳_ آسمانوں اور زمين كى خلقت ميں توحيد كى نشانياں اور علائم ہيں اور يہ تخليقات اللہ تعالى كى رحمانيت و رحيميت كى دليل ہے _لا اله الا هو الرحمن الرحيم ان فى خلق السماوات والأرض لايات ما قبل آيت كے قرينہ سے يہ آيہ مجيدہ اللہ تعالى كى توحيد، رحمانيت اور رحيميت پر استدلال كررہى ہے اس اعتبار سے '' آيات'' سے مراد اللہ تعالى كى توحيد اور انتہائي وسيع رحمت كى نشانياں اور علامتيں ہيں _

۴ _ ليل و نہار كا آنا جانا اللہ تعالى كى توحيد، اسكى رحمانيت اور رحيميت كے دلائل ميں سے ہے_لا اله الا هو الرحمن الرحيم _ ان فى

۵۵۶

اختلاف الليل والنهار لايات

'' اختلاف'' كا معنى آنا جاناہے يا كسى چيز كے كسى دوسرى چيز كے مقام پر آنا، قائم مقام ہونے كا معنى بھى ديتاہے _ نيز عدم تساوى كے معنى ميں بھى آياہے_ مذكورہ بالا مطلب پہلے دو معانى كى بناپر ہے _

۵ _ شب و روز كا اختلاف ( ان كے چھوٹے بڑے ہونے ميں تفاوت )توحيد كے دلائل اور اللہ تعالى كى رحمانيت و رحيميت كو بيان كررہاہے_لا اله الا هو الرحمن الرحيم _ ان فى اختلاف الليل والنهار ...لآيات

يہ مطلب اس بناپر ہے كہ '' اختلاف '' كا معنى آيہ مجيدہ ميں عدم تساوى ہو _

۶ _ انسانوں كے فائدے اور منافع كے لئے سمندر ميں كشتى ( يا بحرى جہاز) كى حركت اللہ تعالى كى توحيد اور اس كى انتہائي وسيع رحمت كے دلائل ميں سے ہے_ان فى الفلك التى تجرى فى البحر بما ينفع الناس لآيات

''بما ينفع'' ميں '' ما'' ممكن ہے موصولہ ہو تو اس صورت ميں '' بائ'' مصاحبت كے لئے ہوگى _ بنابريں '' التى تجرى ...'' يعنى وہ كشتياں جو سمندر ميں حركت كرتى ہيں اور ان ميں (مال تجارت و غيرہ ) ہوتاہے لوگوں كے لئے نفع بخش ہيں البة ''ما'' مصدريہ بھى ہوسكتى ہے اس صورت ميں ''بائ'' سببيت كے لئے ہوگى يعنى وہ كشتياں جو انسانوں كو نفع دينے كے لئے سمندر ميں حركت كرتى ہيں _

۷_ عالم ہستى كے تمام تر فعل و انفعالات حتى انسانى ايجادات بھى خدا تعالى كى طرف سے ہيں اور اس كى توحيد اور وسيع رحمت كى علامت ہيں _ان فى الفلك التى تجرى فى البحر بما ينفع الناس كشتياں جو انسان كى بنائي ہوئي ہيں خداوند متعال نے ان كو اپنى توحيد اور رحمت كے لئے دليل و نشانى قرار ديا ہے يہ مطلب اس حقيقت كى طرف اشارہ ہے كہ تمام تر موجودات حتى بشر كى بنائي ہوئي اشياء بھى من جانب اللہ ہيں _ اگر لفظ ''الفلك'' ''السماوات''پر عطف ہو تو لفظ ''خلق'' ''الفلك'' كى طرف بھى مضاف ہوگا ہو تو مذكورہ مطلب زيادہ واضح اور روشن ہوجاتاہے_

۸_ باران رحمت كو نازل كرنے والا اللہ تعالى ہے _و ما انزل الله من السماء من ماء

۹ _ زمين پر موجود پانيوں كا منبع اورسرچشمہ آسمان ہے_و ما انزل الله من السماء من ماء

۱۰_ آسمان سے پانى نازل كرنا اور اس سے زمين كو زندہ كرنا اللہ تعالى كى توحيد اور اسكى انتہائي و سيع رحمت كے دلائل ميں سے ہے _ان فى ما انزل الله من السماء من ماء فاحيا به الأرض لآيات

۱۱ _ بے آب و گياہ زمين مردہ ہے اور اسكى زندگى اس پر پودوں كا اگنا ہے _فاحيا به الأرض بعد موتها ''

۵۵۷

احيائے ا رض ''_( زمين كو زندہ كرنا ) سے مراد اس پر درختوں اور پودوں كو پيدا كرنا ہے _

۱۲ _ بارش زمين پر زندگى اور متحرك مخلوقات كى پيدائش كا سبب ہے _فاحيا به الأرض بعد موتها و بث فيها من كل دابة ''بث''كا معنى ہے پراكندہ كرنا، منتشر كرنا، پھيلانا_ آيہ مجيدہ ميں اس سے مراد متحرك مخلوقات كى مختلف انواع و اقسام كو پيدا كرنا ، ان ميں ولادت اور نسل كے عمل سے انہيں زيادہ كرنا اور زمين پر پھيلا ناہے ''بث فيہا'' ممكن ہے ''احيا '' پر عطف ہو تو اس صورت ميں ''انزل من السمائ'' پرمتفرع ہوگا_ اور اس كا مطلب يوں ہوگا كہ حيوانات كے وجود ميں آنے كا سبب آسمان سے نازل ہونے والا پانى ہے _

۱۳ _اللہ تعالى زمين كو زندہ كرنے والا، اس پر زندہ موجودات كا پيدا كرنے والا اور روئے زمين پر ان كو پھيلانے والا ہے _فاحيا به الأرض و بث فيها من كل دابة

۱۴ _ زمين پر ہر جگہ انواع و اقسام كى متحرك مخلوقات كا وجود اللہ تعالى كى توحيد اور اسكى انتہائي وسيع رحمت كے دلائل و علامتوں ميں سے ہے _و بث فيها من كل دابة لايات

۱۵ _ ہواؤں كا چلنا اور انكا ايك جگہ سے دوسرى جگہ منتقل ہونا اللہ تعالى كى توحيد اور اسكى رحمت آفرينى كے دلائل و علائم ميں سے ہے _ان فى و تصريف الرياح لآيات '' تصريف'' كا معنى ايك جہت سے دوسرى جہت ميں لوٹاناہے_

۱۶_ بارش برسانے والے بادل اللہ تعالى كى توحيد اوراسكى انتہايى وسيع رحمت كى نشانيوں اور دلائل ميں سے ہيں _

ان فى السحاب المسخر بين السماء والأرض لآيات '' سحابة'' كى جمع ''سحاب'' ہے جسكا معنى بارش برسانے والا بادل ہے (لسان العرب)

۱۷_ آسمان و زمين كے مابين بادل اللہ تعالى كے تسخير شدہ اور فرماں بردار ہيں _والسحاب المسخر بين السماء والارض ''سخر'' كا مصدر''تسخير'' ہے جسكا معنى كسى شخص يا چيز كو اطاعت پرمجبور كرناہے_

۱۸_ جہان خلقت كى كيفيت ( اس كے اجزاء كا ايك دوسرے سے ارتباط اور پيوند، ان كى ہم آہنگى اور ان ميں موجود ہدف ) يہ سب ايك ہى خالق كى حكايت كرتے ہيں _ان فى خلق السماوات والأرض لآيات لقوم يعقلون

آيہ مجيدہ چونكہ توحيد پرا ستدلال بيان كررہى ہے اس سے معلوم ہوتاہے كہ '' يعقلون'' كا محور يہ امور ہيں عالم ہستى كى ايك چيز كے اجزا كا ايك

۵۵۸

دوسرے سے پيوند و ارتباط اور پھر چيزوں كا ايك دوسرے كے ساتھ پيوند و ارتباط اور انكا با ہدف ہونا_ يہ پيوند و ارتباط اور باہدف ہونا ايك ہى خالق و منتظم كى حكايت كرتاہے_

۱۹_ عالم ہستى سے اللہ تعالى كى توحيد، رحمانيت اور رحيميت كا نتيجہ نكالنا اس ميں غور و فكر كرنے سے ممكن ہے _

ان فى خلق السماوات لآيات لقوم يعقلون

۲۰_ شرك اختيار كرنا اور توحيد تك نہ پہنچنا فكر و تدبر نہ كرنے اور جہان ہستى كے پيوند و ہم آہنگى كو درك نہ كرنے كى دليل اور علامت ہے _ان فى خلق السماوات والأرض لآيات لقوم يعقلون

۲۱ _ اللہ تعالى كى توحيد تك پہنچنے اور اسكى رحمانيت و رحيميت كو درك كرنے كے لئے عالم خلقت كے موجودات اور مظاہر ميں تفكر كرنا ضرورى ہے _ان فى خلق السماوات والأرض لآيات لقوم يعقلون آسمان: آسمانوں كا متعدد ہونا ۲; آسمانوں كا خالق ۱; آسمان كى خلقت ۳; آسمان كے فوائد ۹

آيات الہى : آفاقى آيات ۱۹

اللہ تعالى : اللہ تعالى كے مختصات۱; افعال الہى ۸،۱۳; حاكميت الہى ۱۷; اللہ تعالى كى خالقيت ۱،۱۳; خداشناسى كے دلائل ۱۹; اللہ تعالى كى رحمانيت كے دلائل ۳،۴،۵; اللہ تعالى كى رحيميت كے دلائل ۳،۴،۵; اللہ تعالى كى رحمانيت كو در ك كرنے كى بنياد۲۱; رحيميت كو درك كرنے كى بنياد۲۱; رحمت الہى كے مظاہر ۶،۷،۱۰، ۱۴، ۱۵ ، ۱۶

انسان: انسان كے فائدے اور منافع ۶

ايجادات: ايجادات كا سرچشمہ ۷

ايمان: توحيد پر ايمان كى بنياد۱۹،۲۱; اللہ تعالى كى رحمانيت پر ايمان كى بنياد ۱۹; اللہ تعالى كى رحيميت پر ايمان كى بنياد۱۹

بادل: بارش برسانے والے بادل ۱۶; بادلوں كى تسخير ۱۷

بارش: بارش كے فوائد ۱۰،۱۲; بارش كا منبع ۸

پاني: پانى كا منبع ۹

پودے: پودوں كا اگنا ۱۱

۵۵۹

تعقل: تعقل كى اہميت ۲۱; خلقت ميں تعقل ۱۹،۲۰; موجودات كى خلقت ميں تعقل ۲۱; خلقت ميں تعقل كا فلسفہ ۲۱; تعقل نہ كرنے كى علامتيں ۲۰

توحيد : توحيد كے دلائل ۳،۴،۵،۶،۷ ،۱۰،۴ ۱،۱۵ ، ۱۶;توحيد افعالى كے دلائل ۱۸

خلقت: عالم خلقت كا خالق ۱،۱۸; عالم خلقت ميں تبديليوں كا سرچشمہ ۷; عالم خلقت كا نظام ۱۸،۲۰; عالم خلقت كا باہدف ہونا ۱۸; عالم خلقت كے اجزاء كى ہم آہنگى ۱۸،۲۰

دليل نظم: ۱۸

رات:

شب و روز ميں تفاوت ۵; شب و روز كى گردش ۴

زمين: زمين كو زندہ كرنا ۱۰; زمين كا خالق ۱; زمين كى تخليق ۳; مردہ زمين ۱۱;زمين كى زندگى كے اسباب ۱۲; زمين كى زندگى كا معيار ۱۱; زمين كى زندگى كا منبع ۱۳

شرك : شرك كے عوامل ۲۰

كشتى : كشتى كى سمندر ميں حركت ۶; كشتياں چلانے كے فوائد ۶

متحرك موجود ات: متحرك موجودات كى انواع و اقسام ۱۴; متحرك موجودات كى پيدائش كا منبع ۱۲،۱۳

موجودات: موجودات كى تخليق ۱۳

ہوا: ہوا كا چلنا ۱۵

۵۶۰