تفسير راہنما جلد ۱

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 785

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 785
مشاہدے: 188750
ڈاؤنلوڈ: 5543


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 785 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 188750 / ڈاؤنلوڈ: 5543
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 1

مؤلف:
اردو

لوگوں كى تقليد ۱۸; اسلاف كى تقليد ۱۹; پسنديدہ تقليد ۱۸;ناپسنديدہ تقليد ۱۰،۱۹

حق : حق قبول نہ كرنے كى زمين كا فراہم ہونا ۶

دين : دين كو پہنچنے والے نقصانات كى شناخت ۵،۷; دين كى پيروى كرنے كى اہميت ۱; دين كى پيروى كرنا ۲،۱۱; دين سے منہ موڑنے كے عوامل ۵; دين كى پيروى كرنے ميں موانع ۸; دين كا ہدايت كرنا ۱۲

راہ و روش (وتيرہ): جاہلانہ راہ و روش ۱۹

رسومات: معاشرتى رسومات كے نتائج ۷،۹

شرك: شرك كے اثرات و نتائج ۱۷; شرك كى زمين ہموار ہونا ۹

عقل: عقل كى قدر و قيمت ۱۴; عقل كى پيروى كرنے كى اہميت ۱۴; عقل كى اہميت و كردار ۱۶; عقل اور دين كى ہم آہنگى ۱۵

عمل: پسنديدہ عمل ۱۱; ناپسنديدہ عمل ۶،۱۰

قرآن كريم : قرآن كريم كى اتباع كرنے كى اہميت ۱; قرآن كريم كى اتباع۲،۱۱; قرآن كريم كى اتباع كے دلائل۳; قرآن كريم سے منہ موڑنے كے عوامل ۵; قرآن كريم اور مخالفين ۱۳; قرآن كريم كى اتباع ميں موانع ۸; قرآن كريم كا وحى ہونا ۳

گمراہى : گمراہى كى زمين تيار ہونا ۷

مباحات: مباحات كو حرام قرار دينے پر اصرار ۹

مخالفين : مخالفين كے ساتھ منطقى برتاؤ۱۳; مخالفين كے ساتھ برتاؤ كى روش ۱۳

مشركين : صدر اسلام كے مشركين ۹; مشركين اور پيامبر اسلام(ص) كى دعوت ۴

ہدايت: ہدايت كى زمين آمادہ ہونا ۷; ہدايت كے عوامل ۱۲،۱۶;ہدايت كے موانع ۸

۵۸۱

وَمَثَلُ الَّذِينَ كَفَرُواْ كَمَثَلِ الَّذِي يَنْعِقُ بِمَا لاَ يَسْمَعُ إِلاَّ دُعَاء وَنِدَاء صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لاَ يَعْقِلُونَ ( ۱۷۱ )

جو لوگ كافر ہوگئے ہيں ان كےپكار نے والے كى مثال اس شخص كى ہے جوجانوروں كو آواز دے اور جانور پكار اورآواز كے علاوہ كچھ نہ بنيں اور نہ سمجھيں _ يہ كفار بہرے ، گونگے اور اندھے ہيں _انھيں عقل سے سروكار نہيں ہے (۱۷۱)

۱ _ كفار كى مثال اس حيوان كى سى ہے جو سماعتوں كے ادراك سے عاجز و ناتوان ہے _و مثل الذين كفروا كمثل الذين ينعق بما لا يسمع ''ينعق'' كا مصدر ''نعق'' ہے اسكا معنى وہ آواز ہے جو چرواہا بكريوں ، بھيڑوں كو ہانكنے كے لئے نكالتاہے ''ما لا يسمع'' سے مراد بھيڑيں و غيرہ ہيں _مفسرين كے مطابق آيہ مجيدہ ميں ضدى اور ڈھيٹ كفار كو بھيڑوں سے اور معارف دينى كى دعوت دينے والوں كو چرواہے سے تعبير كيا گياہے _ بنابريں مشبہ كا ايك جزء ذكر نہيں ہوا_ پس تقدير كلام يوں ہے ''مثل الذين كفروا والذى يدعوهم الى الايمان كمثل الذى ''

۲ _ انبياء (عليہم السلام) كى دعوت سے كفا ر فقط چيخ و پكار اور شور و غوغا ہى سمجھتے ہيں _و مثل الذين كفروا كمثل الذين ينعق بما لا يسمع الا عاء و نداء مذكورہ مطلب كى روشنى ميں اس جملہ '' مثل الذين كفروا الا دعاء و ندائ'' كا معنى يوں بنتاہے ايمان كى دعوت دينے والوں كے حوالے سے كفار كى مثال بھيڑوں سى ہے اور دعوت دينے والے چرو ا ہے جسطرح بھيڑيں چرواہے كے امر و نہى يا ڈانٹ ڈپٹ سے فقط شور و غوغا سمجھتى ہيں اس طرح كفار بھى انبياءعليه‌السلام كى دعوت سے كسى حقيقت كو درك نہيں كرپاتے_

۳ _ قرآن كريم كے كافر حق سننے ، حق گوئي اور حق ديكھنے سے ناتوان و عاجز ہيں _و مثل الذين كفروا صم بكم عمي

'' صم ، بكم ، عمي'' كا بالترتيب معنى بہرہ ، گونگا اور اندھا ہے _ ايسا معلوم ہوتاہے كہ ماقبل آيت كى روشنى ميں '' كفروا'' كا متعلق'' ما انزل الله '' ہے يعنىمثل الذين كفروا بما انزل الله

۴ _ دينى حقائق كے ديكھنے ، سننے اور بيان كرنے كى كفار

۵۸۲

كى ناتوانى نے انہيں دينى معارف اور قرآنى حقائق كے ادراك سے محروم كرديا ہے _صم بكم عمى فهم لا يعقلون '' لا يعقلون'' كا مفعول '' ما انزل اللہ '' يعنى الہى معارف اور قرآنى حقائق ہيں _

۵ _ انسانى حواس ( سننا، ديكھنا اور ...) شناخت و معرفت كے وسائل ہيں _صم بكم عمى فهم لا يعقلون

۶ _ كفار نے چونكہ دينى معارف و حقائق كے بارے ميں سوال كرنا اور جستجو چھوڑادى ہے اس لئے ان كے ادراك سے بھى عاجزو ناتواں ہيں _بكم فهم لا يعقلون كفار كے بہرہ ہونے پر جملہ''فھم لا يعقلون'' كى تفريع ممكن ہے اس مطلب كى طرف اشارہ ہو كہ حقيقت كى شناخت و معرفت كے وسائل ميں ايك اس كے بارے ميں سوال، جستجو اور تحقيق ہے جبكہ كفار اس وسيلہ سے بھى محروم ہيں گويا حقيقت كى تلاش كے درپے نہيں ہيں _

۷_ حقيقت كے بارے ميں سوال اور جستجو اسكے درك كرنے كا ايك راستہ ہے_بكم فهم لا يعقلون

۸_ دينى معارف و حقائق كے ادراك اور قبوليت سے انسان كے ادراك كى قوتوں كى قدر و منزلت كا تعين ہوتاہے_

صم بكم عمى فهم لا يعقلون كفار باوجود اس كے كہ سننے اور كى صلاحيت ركھتے ہيں انہيں بہرہ، گونگا اور اندھا قرار دينا ہوسكتاہے اس حقيقت كى طرف اشارہ ہوكہ انسانى ادراك كى قوتيں اگر دينى معارف كو سمجھنے كا وسيلہ قرار نہ پا ئيں تو گويا در حقيقت ان كا ہونا نہ ہونے كے برابر ہے اور بالكل قيمت نہيں ركھتا_

۹_ مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے _

''مثل الذين كفروا فى دعائك اياهم اى مثل الداعى لهم الى الايمان كمثل الناعق فى دعائه المنعوق به من البهائم التى لا تفهم و انما تسمع الصوت فكما ان الانعام لا يحصل لها من دعاء الراعى الا السماع دون تفهم المعنى فكذلك الكفار لا يحصل لهم من دعائك اياهم الى الايمان الا السماع دون تفهم المعني'' (۱)

اے رسول (ص) ان كفار كو دعوت دينے ميں تيرى مثال چرواہے كى سى ہے جو بھيڑوں كو بلاتاہے اور وہ نہيں سمجھتيں كہ چرواہا كيا كہہ رہاہے وہ فقط شور و غوغا سنتى ہيں _ پس جسطرح بھيڑيں چرواہے كى فقط آواز سنتى ہے اور كوئي معنى درك نہيں كرتيں اس طرح كفار بھى تيرى ايمان كى دعوت كو فقط ايك آواز سنتے ہيں اور معنى درك نہيں كرتے''_

____________________

۱) مجمع البيان ج/ ۱ ص ۴۶۳ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۵ ح ۴۹۵_

۵۸۳

ادراك: نسانى ادراك كى قوتوں كى قدر و قيمت ۸

اقدار: اقدار كے معيارات۸

انسان: انسانى بينائي ۵ ;انسانى حواس ۵; انسانى سماعت ۵

تشبيہات: حيوان سے تشبيہ ۱; بھيڑ سے تشبيہ ۹;

تعقل: تعقل نہ كرنے كے نتائج۶;

حقائق : حقائق سمجھنے كى روش ۷;

دين: دين شناسى كى اہميت ۸; دين كى قبوليت ۸; فہم دين سے محروم افراد ۶

روايت: ۹

سوال: سوال كے نتائج ۷

شناخت: شناخت كا وسيلہ ۵

قرآن حكيم: قرآنى مثاليں ۱

كفار: كفار كى تشبيہ ۱; كفار كا عاجز ہونا ۳،۴،۶; كفار اور حق ديكھنا ۳; كفار اور حق كى سماعت ۳; كفار اور حق گوئي ۳; كفار او رانبياءعليه‌السلام كى دعوت ۲; كفار اور پيامبر اسلام (ص) كى دعوت ۹; كفار اور دين فہمى ۴،۶; كفار كا بہرہ پن ۴; كفار كا اندھا پن ۱،۲،۴; كفار كا گونگا پن ۴; كفار كى نافہمى ۹;كفار كى خصوصيات ۱،۲، ۳ ،۴ ،۶

كفر: قرآن كا كفر ۳

مثاليں : حيوان كى مثال ۱

نفسيات: تربيتى نفسيات۷

۵۸۴

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ كُلُواْ مِن طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُواْ لِلّهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ ( ۱۷۲ )

صاحبان ايمان جو ہم نے پاكيزہ رزق عطاكيا ہے اسے كھاؤ اور دينے والے خدا كاشكريہ ادا كرو اگر تم اس كى عبادت كرتےہو (۱۷۲)

۱ _ حلال غذاؤں سے استفادہ كرنا اور ان كو كھانا جائز ہے_كلوا من طيبات ما رزقناكم

۲ _پاكيزہ نعمتوں اور غذاؤں كو مسلمانوں كو حرام قرار نہيں دينا چاہيئے اور نہ ہى ان كے فوائد سے خود كو محروم كريں _

يا ايها الذين آمنوا كلوا من طيبات ما رزقناكم

۳ _ انسانوں كو الہى نعمتيں اور غذائيں عطا كرنے كا اصلى مقصد يہ ہے كہ مومنين ان نعمتوں سے استفادہ كريں _*

يا ايها الذين آمنوا كلوا من طيبات ما رزقناكم نعمتوں سے استفادہ ''كلوا من طيبات ما رزقناكم'' كے لئے قرآن كريم نے اہل ايمان كو نصيحت كرتے ہوئے صراحت فرمائي ہے كہ اللہ تعالى نے ان نعمتوں كو ان كے لئے رزق و روزى قرار ديا ہے جبكہ آيہ مجيدہ ۱۶۸'' كلوا مما في الأرض'' ميں يہ نہيں فرمايا كہ ہم نے زمين كے تمام وسائل اور رزق و روزى تمام نسانوں كے لئے قرار ديئے ہيں _ ان دو مختلف تعبيرات كے تقابل سے مندرجہ بالا مطلب اخذ كيا گيا ہے_

۴ _ غذاؤں ميں بنياد اور اصل قانون ان كا پاك اور حلال ہونا ہے _كلوا من طيبات ما رزقناكم

۵_ خبيث غذاؤں ( ناپاك اور جو انسانى طبيعت كے ناموافق ہوں ) سے استفادہ كرنا حرام ہے_ كلوا من طيبات ما رزقناكم

۶ _ غذاؤں ميں حفظان صحت كے اصولوں كى طرف اسلام كى توجہ ہے_كلوا من طيبات ما رزقناكم

۷_ اللہ تعالى ہے جو اپنے بندوں كو رزق و روزى دينے والا ہے _رزقناكم

۸_ بارگاہ اقدس رب العالمين ميں سپاس گزارى اور

۵۸۵

اسكى نعمتوں كا شكر ادا كرنا ضرور ى ہے _و اشكروا الله

۹_ غذا تناول كرنے اور اللہ تعالى كى نعمتوں سے استفادہ كرنے كے بعد پروردگار كى بارگاہ ميں شكرگزار ہونا لازمى ہے _

كلوا من طيبات ما رزقناكم و اشكروالله

۱۰_اللہ تعالى كى بندگى اور عبادت و اطاعت ميں توحيد كا لازمہ يہ ہے كہ اسكے حلال كو حلال اور خدا تعالى كے حرام كو حرام سمجھا جائے_كلوا من طيبات ما رزقناكم ان كنتم اياه تعبدون

يہ دو جملے''كلوا'' اور '' واشكروا'' ہوسكتاہے جواب شرط ''ان كنتم'' كى حكايت كرتے ہوں _ مندرجہ بالا مطلب اس بناپر ہے كہ پہلا جملہ جواب شرط كے طور پر ہو_ ان دو فرامين ''كلوا''،''واشكروا'' كى شرط چونكہ عبادت ہے پس اس ميں اطاعت كا مفہوم بھى موجود ہے _ '' اياہ'' كا ''تعبدون'' پر مقدم ہونا حصر پر دلالت كرتاہے پس اس سے عبادت و اطاعت ميں توحيد كا مفہوم نكلتاہے يعنى فقط تيرى ہى عبادت و اطاعت كرتے ہيں _

۱۱ _ بارگاہ رب العزت ميں سپاس گزار ہونا اسكى بندگى اور عبادت و اطاعت ميں توحيد كى علامت و دليل ہے _

واشكروا لله ان كنتم اياه تعبدون

۱۲ _ صدر اسلام كے بعض مسلمان بعض طيبات كو حرام خيال كرتے تھے اور ان كو كھانے سے اجتناب كرتے _*

يا ايها الذين آمنوا كلوا من طيبات ان كنتم اياه تعبدونطيبات كے مباح ہونے پر اللہ تعالى كا تاكيد فرمانا اس مطلب كو بيان كررہاہے كہ بعض مسلمان بعض طيبات كے استعمال سے اجتناب كرتے تھے_ بعد والى آيہ مجيدہ '' انما حرّم ...'' بيان كرتى ہے كہ ان كے اجتناب كى وجہ ان كا يہ عقيدہ تھاكہ بعض طيبات حرام ہيں _

۱۳ _ اپنے اوپر طيبات اور اللہ تعالى كى نعمتوں كو حرام قرار دے كر زہد اختيار كرنا نادرست اور بے جا عمل ہے_

يا ايها الذين آمنوا كلوا من طيبات ان كنتم اياه تعبدون

احكام: ۱،۲،۴،۵

اصالة الحلية۴

اطاعت: اطاعت الہى ۱۰; اطاعت الہى كى علامتيں ۱۱

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى رزاقيت ۷; اللہ تعالى كى عنايات۳

انسان: انسانوں كا رزق ۷

۵۸۶

توحيد: عبادتى توحيد كے نتائج۱۰; توحيد عبادتى كى علامتيں ۱۱

خبائث: خبائث سے استفادہ ۵

دين : دين پر قائم رہنے كے عوامل ۱۰

رزق : رزق سے استفادہ ۱،۳; پاكيزہ رزق ۱; رزق كا سرچشمہ ۷

زہد: ناپسنديدہ زہد ۱۳

شكر: اللہ تعالى كے شكر كے نتائج ۱۱; شكر الہى كى اہميت ۸،۹;نعمت كاشكر ۸

طيبات: طيبات سے استفادہ ۲; طيبات كو حرام قرار دينا ۱۲،۱۳

عبوديت: عبوديت كے نتائج۱۰; عبوديت كى علامتيں ۱۱

عمل: ناپسنديدہ عمل ۱۳

غذائيں : غذاؤں كے احكام ۴،۵; خبيث غذائيں ۵

غذا تناول كرنا : غذا تناول كرنے كے آداب ۹; غذا ميں حفظان صحت كے اصولوں كى اہميت ۶

مباحات:۱ مباحات كو حرام قرار دينا ۲

محرمات:

۵۸۷

مسلمان : مسلمانوں كى ذمہ دارى ۲; صدر اسلام كے مسلمان ۱۲

مومنين: مومنين كے درجات ۳

نعمت: نعمت سے استفادہ ۲،۹; نعمت كى خلقت كا فلسفہ ۳

إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللّهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلاَ عَادٍ فَلا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ( ۱۷۳ )

اس نے تمھارے اوپر بس مردار ،خون ، سور كا گوشت اور جو غير خدا كے نامپر ذبح كيا جائے اس كو حرام قرارديا ہےپھر بھى اگر كوئي مضطر ہوجائے اور حرامكا طلب گار اور ضرورت سے زيادہ استعمالكرنے والا نہ ہو تو اس كے لئے كوئي گناہنہيں ہے _ بيشك خدا بخشنے والا اورمہربان ہے (۱۷۲)

۱ _ مردار، خون، سور كا گوشت اور ايسے جانور كا گوشت كھانا حرام ہے جس پر غير خدا كا نام لے كر ذبح كيا گيا ہو_

انما حرم عليكم المية والدم ولحم الخنزير و ما اهل به لغير الله

''اہل'' كا مصدر''اہلال'' ہے اسكا معنى ہے آواز اونچى كرنا اور آيہ مجيدہ ميں اس سے مراد (جيسا كہ مفسرين نے بيان كيا ہے ) نام لينا ہے_ لغير اللہ ميں لام متعدى كرنے كے لئے آيا ہے _ بنابريں ''ما اہل بہ لغير اللہ '' يعنى وہ جانور جس پر ( ذبح كرتے ہوئے ) غير خدا كا نام ليا گيا ہو_

۲ _ اضطراب و اضطرار كے وقت مردار ، خون ، خنزير كا گوشت اور اس ذبح شدہ جانور كو كھانا جائز ہے جس پر غير خدا كا نام ليا گيا ہو_فمن اضطر فلا اثم عليه

۳ _ مردار، خون ، خنزير كا گوشت، وہ جانور جوبت كے لئے ذبح كيا گيا ہو اور وہ جانور جو غير خدا كا نام لے كر ذبح كيا گيا ہو اسكا گوشت، يہ سب خبيث اور نجس غذاؤں ميں سے ہے_كلوا من طيبات انما حرم عليكم الميتة و ما اهل به لغير الله

۴ _مشركين بعض جانوروں كو بتوں كے لئے اور ان كے نام پر قربانى كرتے تھے_و ما اهل به لغير الله

فعل ماضى ''اہل'' اس امر كى حكايت كررہاہے كہ جانور غير خدا كانام لے كر ذبح كيئے جاتے اور بتوں كے لئے اور بتوں كے نام پر ذبح ہوتے تھے_ يہ چيز زمانہ جاہليت ميں رائج تھي_

۵ _ شرك و بت پرستى كے مظاہر سے اسلام نے نبرد آزمائي كى _انما حرم ما اهل به لغير الله

۵۸۸

۶ _ اضطرار و اضطراب كى حالت ميں محرمات كے ارتكاب سے گناہ و معصيت نہيں ہوتى _فمن اضطر فلا اثم عليه

۷_ جو لوگ ستم گرى اور تجاوز كرتے ہوئے محرمات كے ارتكاب كے لئے مضطر ہوں تو ان پر مضطر كا حكم نہيں آتا ( يعنى محرمات سے استفادہ جائز ہے)_فمن اضطر غير باغ و لا عادت فلا اثم عليه '' غيرباغ و لا عاد'' اس صورت ميں كہ نہ تو ستم گر ہو اورنہ تجاوز كرنيوالا'' يہ ''اضطر'' كے نائب فاعل كے لئے حال ہے _ پس يہ حكم '' فلا اثم عليہ'' ايسے مضطر شخص كو بيان كرتاہے جو ستم و تجاوز كى وجہ سے مضطر نہ ہوا ہو_

۸_ وہ لوگ جو ستم گرى اور تجاوز كرتے ہوئے محرمات كا ارتكاب كريں اگر چہ اضطرار كى بناپر محرمات انجام ديں پھر بھى گناہگار ہيں _فمن اضطر غير باغ و لا عاد فلا اثم عليه

۹_ اللہ تعالى غفور ( بخشنے والا) اور رحيم ( مہربان) ہے_ان الله غفور رحيم

۱۰_ محرمات كے حرام ہونے كا معيار باقى رہتاہے اگرچہ ان كے ارتكاب كے لئے انسان مضطر ہوجائے_

فمن اضطر فلا اثم عليه ان الله غفور رحيم

اضطرار كى حالت ميں محرمات كے ارتكاب كا بيان كرنا اور اس كے بعد اللہ كى صفت ''غفور'' بيان كرنا گويا اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ محرمات كى حرمت كا معيار حتى حالت اضطرار ميں بھى باقى رہتاہے (الميزان)

۱۱ _ حالت اضطرار ميں محرمات كے ارتكاب كو جائز قرار دينا اللہ تعالى كى رحمت كى بناپر ہے_

فمن اضطر ...فلا اثم عليه ان الله غفور رحيم

۱۲ _ جو لوگ حالت اضطرار ميں محرمات كا ارتكاب كرتے ہيں ان كو گناہگار شمار نہ كرنا اللہ تعالى كى مغفرت كا ايك پرتو ہے _فمن اضطر ...فلا اثم عليه ان الله غفور رحيم

۱۳ _ جو لوگ محرمات كے ارتكاب پر مضطر ہوئے ہيں انہيں ضرورت كى حد سے آگے نہيں بڑھنا چاہيئے*_

فمن اضطر غير باغ و لا عاد فلا اثم عليه يہ مطلب اس بناپر ہے كہ ''غير باغ و لا عاد'' كا متعلق اسطرح كا كلمہ ہو ( فى اكل الميتة) پس اس جملہ '' فمن اضطر ...'' كا معنى يہ ہوگا جو شخص مردار كھانے اور ميں اضطرار كى كيفيت پيدا كرے البتہ اس شرط كے ساتھ كہ اس استفادے ميں ستم اور تجاوز نہ ہو تو ايسے شخص پر كوئي گناہ نہيں ہے _

۱۴ _ دينى احكام و قوانين ميں جھكاؤ يا ملائمت اور ہنگامى ضرورتوں كو ان قوانين كے بنانے (تشريع) ميں لحاظ كيا گيا ہے _فمن اضطر غير باغ و لا عاد فلا اثم عليه

۵۸۹

۱۵ _ دينى احكام اور تكاليف كا انعطاف پذير ہونا اللہ تعالى كى رحمت كا ايك پرتو ہے _فمن اضطر غير باغ و لا عاد فلا اثم عليه ان الله غفور رحيم

۱۶_قانون سازوں كو چاہئے كہ قانون بناتے ہوئے ہنگامى ضروريات كو مدنظر ركھيں اور انكے لئے خصوصى احكام وضع كريں _فمن اضطر غير باغ و لا عاد فلا اثم عليه

۱۷_ جو لوگ جان بوجھ كر خود كو اضطرارى حالات ميں مبتلا كريں تو ان پر مضطر كا حكم نہيں لگايا جاسكتا_فمن اضطر فلا اثم علي ہ فعل ''اضطر'' كو مجہول لانا اس مطلب كى طرف اشارہ ہوسكتاہے _

۱۸_ احكام كى تشريع ( قانون سازي)مختلف امور يا اشياء كو حلال قرار دينا اور بعض وسائل كے استعمال يا استفادہ كو حرام قرار دينا اللہ تعالى كے اختيار ميں ہے _كلوا من طيبات انما حرم عليكم الميتة والدم فمن اضطر غير باغ و لا عاد فلا اثم عليه

۱۹_عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قول الله عزوجل '' فمن اضطر غير باغ و لا عاد'' قال الباغى الذى يخرج على الامام والعادى الذى يقطع الطريق لا يحل لهما الميتة (۱) اللہ تعالى كے اس كلام '' فمن اضطر غير باغ و لا عاد'' كے بارے ميں اما م صادقعليه‌السلام سے روايت ہے باغى سے مراد وہ شخص جو امام (حق ) كے خلاف قيام كرنے اور متجاوز (العادي) وہ ہے جو ڈاكہ ڈالے( پس اضطرار كى حالت ميں بھي) اس پر مردار كھانا جائز نہيں ہے_

۲۰_عبدالعظيم بن عبدالله الحسنى عن ابى جعفر عليه‌السلام محمد بن على الرضا عليه‌السلام قال سالته يابن رسول الله ما معنى قوله عزوجل '' فمن اضطر غير باغ و لا عاد فلا اثم عليه '' قال العادى السارق والباغى يبغى الصيدبطراً او لهواً لا ليعود به على عياله'' (۲) عبدالعظيم حسنى كہتے ہيں امام تقى الجوادعليه‌السلام سے ميں نے ''باغي'' اور ''عادي'' كا معنى پوچھا تو آپعليه‌السلام نے فرمايا عادى يعنى چورا اور باغى وہ شخص ہے جو سيرو تفريح كے لئے شكار پر جاتاہے نہ كہ اپنے اہل و عيال كے فائدہ كے لئے_

۲۱ _ محمد بن اسماعيل رفع الى ابى عبدالله عليه‌السلام فى قوله ''فمن اضطر غير باغ ولا عاد'' قال الباغى الظالم والعادى الغاصب اللہ تعالى كے اس كلام ''فمن اضطر غير باغ و لا عاد'' كے بارے ميں امام صادق عليه‌السلام سے روايت ہے ''باغي'' سے

____________________

۱) معانى الاخبار ص ۲۱۳ ح ۱ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۵۵ ح ۵۰۳_ ۲ )من لا يحضرہ الفقيہ ج/ ۳ ص ۲۱۷ ح ۹ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۵۴ ح ۵۰۱_

۵۹۰

مراد ظالم اور ''عادي'' سے مراد غاصب ہے _ (۱)

۲۲ _ محمد بن مسلم كہتے ہيں ''سألت اباعبدالله عليه‌السلام عن الرجل والمرأة يذهب بصره فياتيه الاطباء فيقولون نداويك شهراً او اربعين ليلة مستلقياً كذلك يصلي؟ فرخص فى ذلك و قال فمن اضطر غير باغ و لا عاد فلا اثم عليه ''(۲) امام صادقعليه‌السلام سے ايسى عورت يا مرد كے بارے ميں ميں نے سوال كيا جس كى بينائي ضائع ہوچكى ہو _ طبيبوں نے اسے كہا ہے كہ تيرا ايك ماہ يا چاليس روز علاج كرتے ہيں البتہ شرط يہ ہے كہ چاليس دن چت ليٹو_ كيا وہ فرد پيٹھ كے بل ليٹےہوئے نماز پڑھ سكتاہے؟ تو امامعليه‌السلام نے اجازت دى كہ وہ ايسے كرسكتاہے اور فرمايا''فمن اضطر غير باغ و لا عاد فلا اثم عليه ''_

۲۳ _محمد بن عذافر عن بعض رجاله عن ابى جعفر عليه‌السلام قال قلت له لم حرم الله عزوجل الخمر والميتة و الدم و لحم الخنزير؟ فقال ان الله تبارك و تعالى خلق الخلق ...و علم ما يضرهم فنهاهم عنه و حرمه عليهم ثم احله للمضطر فى الوقت الذى لا يقوم بدنه الا به فامره ان ينال منه بقدر البلغة لا غير ذلك ... (۳) محمد بن عزافر نے بعض افراد سے انہوں نے امام باقرعليه‌السلام سے سوال كيا كہ اللہ تعالى نے شراب ، مردار، خون اور سور كے گوشت كو حرام كيوں قرار ديا ہے ؟ تو آپعليه‌السلام نے فرمايا اللہ تعالى نے مخلوقات كو خلق فرمايا ... اور وہ جانتا تھا كہ كون سى چيز (انسانوں كے لئے) نقصان دہ ہے پس اس سے منع فرمايا اور اس چيز كو حرام قرار ديا اور پھر اس چيزكو مضطر كے لئے ايسى صورت ميں حلال قرار ديا كہ اسكا بدن صرف اسى سے قائم رہ سكتاہو پس اتنى مقدار ميں اس چيز كو حلال قرار ديا كہ جس سے اسكى ضرورت پورى ہوتى ہو نہ اس سے زيادہ

۲۴ _ امام صادق عليه‌السلام سے روايت ہے'' عشرة اشياء من الميتة ذكية العظم والشعر والصوف والريش والقرن والحافر والبيض و الانفخة واللبن والسن (۴) مردار كى دس چيز يں پاك اور قابل استفادہ ہيں ہڈي، بال، اون، پر ، سينگھ، ّسم، انڈا، مايہ پنير (مردہ بھيڑ، بكري) كے وجود ميں ايك خاص مواد ہوتاہے جو پنير بنانے كے كام آتاہے) دودھ اور دانت_

۲ _ محمد بن سنان كے فلسفہ احكام كے بيان كے بارے ميں سوالات كے جوابات ميں امام رضاعليه‌السلام تحرير فرماتے ہيں

____________________

۱) تفسير عياشى ج/۱ص ۷۴ ح۱۵۱ تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۷۴ ح ۳_ ۲) كافى ج/ ۳ ص ۴۱۰ ح۴ نورالثقلين ج/ ۱ ص۱۵۴ ح ۵۰۰_

۳) علل الشرائع ص ۴۸۳ ح ۲، نورالثقلين ج/۱ص ۱۵۳ ح ۴۹۷_ ۴) خصال شيخ صدوق ج/۲ص۴۳۴ ح ۱۹ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۵۴ ح ۴۹۸_

۵۹۱

و حرم ما اهل لغير الله به و لئلا يسوى بين ما تقرب به اليه و بين ما جعل عبادة للشياطين و الاوثان لان فى تسمية الله عزوجل الاقرار بربوبيته و توحيده و ما فى الاهلال لغير الله من الشرك به والتقرب به الى غيره (۱) ايسا ذبيحہ جس كے ذبح كے وقت غير خدا كا نام ليا گيا ہو اللہ تعالى نے حرام قرار ديا ہے تا كہ جو چيز خدا تعالى كے تقرب كا باعث بنتى ہے اس ميں اور جو چيز شياطين اور بتوں كى عبادت كا ذريعہ بنتى ہے برابر نہ ہو اس ليئے كہ قربانى كرتے ہوئے اللہ تعالى كا نام لينا در اصل اسكى ربوبيت اور توحيد كا اقرار ہے اور غير خدا كا نام لينا شرك اور اللہ تعالى كے غير كا تقرب حاصل كرنا ہے _

احكام : ۱،۲،۷،۱۰،۱۳،۲۲،۲۴) احكام ثانوى ۲; احكام كا انعطاف پذير ہونا۱۴،۱۵; اضطرارى احكام كى تشريع ۱۶; احكام ثانوى كى تشريع ۱۶; احكام كا توقيفى ہونا ۱۸; فلسفہ احكام ۲۳،۲۵; اضطرارى احكام كا سرچشمہ ۱۱،۲۲،۲۳; احكام كى تشريع كا سرچشمہ ۱۸ اسماء اور صفات: رحيم ۹; غفور ۹

اضطرار: حالت اضطرار كے احكام ۲،۷،۱۰،۱۳،۱۷ ،۲۲، ۲۳; اضطرارى حالت ميں محرمات سے استفادہ ۲،۶،۷،۸،۱۰،۱۱،۱۲،۱۳; باغى كا اضطرار ۷، ۸; متجاوز كا اضطرار ۷،۸; اضطرار كو پيدا كرنے كا حكم ۱۷; حالت اضطرار كى شرائط ۱۷; حالت اضطرار ميں باغى سے مراد كون ہے ۱۹،۲۰،۲۱; حالت اضطرار ميں عادى سے مراد كون ہے ۱۹،۲۰،۲۱; حالت اضطرار ميں حرمت كا معيار ۱۰

اقرار: اللہ تعالى كى ربوبيت كا اقرار ۲۵

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى بخشش كے مظاہر ۱۲; اللہ تعالى كى رحمت كے مظاہر ۱۱،۱۵

بت : بتوں كے لئے قربانى خبائث ميں سے ہے ۳; بتوں كے لئے قرباني۴

بت پرستى : بت پرستى سے نبرد آزمائي۵

بيمار: بيمار كے احكام ۲۲

خنزير: خنزير كے گوشت كى حرمت ۱; خنزير كا گوشت خبائث ميں سے ہے ۳; خنزير كا گوشت كھانا ۲; خنزير كے گوشت كے حرام ہونے كا فلسفہ۲۳

____________________

۱) عيون اخبار الرضا ج/۲ ص ۹۳ ح ۱ باب ۳۳ ، نور الثقلين ج/ ۱ ص ۱۵۳ ح ۴۹۶_

۵۹۲

خون: خون پينے يا استعمال كرنے كى حرمت ۱; خون خبائث ميں سے ہے ۳; خون كا استعمال كرنا ۲; خون حرام ہونے كا فلسفہ ۲۳

دين : دين اور تقاضے ۱۴

ذبح : ذبح كرتے ہوئے بسملہ كہنا ۲۵

ذبيحہ( ذبح شدہ جانور): بغير بسملہكے ذبيحہ كا حرام ہونا ۱; بغير بسملہ كے ذبيحہ كا خبائث ميں سے ہونا ۳; ذبيحہ كا بغير بسملہ كے ہونا ۲،۲۵; حرام ذبيحہ كى حرمت كا فلسفہ ۲۵;

روايت:۱۹،۲۰،۲۱،۲۲،۲۳،۲۴،۲۵

شراب: شراب كى حرمت كا فلسفہ ۲۳

شرك: شرك سے نبرد آزمائي ۵

شكار: تفريحى شكار ۲۰

غذائيں : غذاؤں كے احكام ۱،۲; خبيث خوراكيں ۳

قائدين : قائدين حق كے خلاف قيام ۱۹

قانون: دينى قوانين كى خصوصيات۱۴

قانون سازى : قانونسازى كى شرائط ۱۴،۱۶; قانون سازى كا سرچشمہ ۱۸

گناہگار افراد: ۸

محرمات : ۱ محرمات ارتكاب كا گناہ ۸; بے گناہ شخص كے محرمات ۶

مردار: مردار كے پاك اجزاء ۲۴; مردار كے احكام ۲۴; مردار كے كھانے كى حرمت ۱; مردار كا خبيث ہونا ۳; مردار كھانا ۲; مردار كے حرام ہونے كا فلسفہ ۲۳

مشركين : مشركين كى قربانى ۴

۵۹۳

إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلَ اللّهُ مِنَ الْكِتَابِ وَيَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَنًا قَلِيلاً أُولَئِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلاَّ النَّارَ وَلاَ يُكَلِّمُهُمُ اللّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلاَ يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ( ۱۷۴ )

جو لوگ خدا كى نازل كيہوئي كتاب كے احكام كو چھپاتے ہيں اوراسے تھوڑى قيمت پربيچ ڈالتے ہيں وہ درحقيقت اپنے پيٹ ميں صرف آگ بھررہے ہيں اور خدا قيامت ان سے بات بھى نہ كرے گااور نہ انھيں پاكيزہ قراردے گا اور ان كےلئے دردناك عذاب ہے (۱۷۴)

۱ _ ان احكام و معارف كو چھپانا جن كو اللہ تعالى نے نازل اور آسمانى كتابوں ميں بيان اور ضبط فرماياہے گناہ كبيرہ ميں سےہے _ان الذين يكتمون ما انزل الله من الكتاب لهم عذاب اليم

۲ _ جن لوگوں نے آسمانى كتابوں كے احكام و معارف پر پردہ اس ليئے ڈالا كہ اسطرح وہ دنيا كى متاع حاصل كريں گے تو قيامت كے روز يہ لوگ دردناك عذاب ميں مبتلا ہوں گے _ان الذين يكتمون ما انزل الله ...لهم عذاب اليم

۳ _ دين فروشى اور اسكے مقابل متاع دنيا كسب كرنا گناہان كبيرہ ميں سے ہے _و يشترون به ثمنا قليلا اولئك ما ياكلون فى بطونهم الا النار

۴_ دين فروشى اور آسمانى كتابوں كے احكام و معارف كو چھپانے سے حاصل ہونے والے فوائد سے استفادہ كرنا در حقيقت آگ كھانا اور شكم كو اس سے بھرنا ہے _به ثمناً قليلا اولئك ما ياكلون فى بطونهم الا النار

۵ _ اشياء كے ظاہرى چہرے اور حقيقت كے علاوہ بھى ايك حقيقت بھى ركھتى ہيں _اولئك ما ياكلون فى بطونهم الا النار اس جملہ ''اولئك ما ياكلون فى بطونهم

۵۹۴

لا النار'' ميں بيان شدہ آگ ظاہر يہ ہے كہ يہ اس متاع كا دوسرا چہرہ ہے جو دين فروشى كے ذريعہ حاصل ہوا ہے _

۶ _ دين فروشى اور دينى حقائق پر پردہ ڈالنے كے عوامل ميں سے ايك متاع دنيا كا حصول ہے _و يشترون به ثمنا قليلاً

۷_ علمائے دين اور آسمانى كتابوں سے آگاہ انسانوں كى ذمہ دارى ہے كہ الہى احكام و معارف كو بيان كريں _

ان الذين يكتمون ما انزل الله من الكتاب

۸_ دينى علماء كے لئے يہ خطرہ موجود ہے كہ وہ آسمانى كتابوں كے حقائق اور احكام الہى پر پردہ ڈالنے كے گناہ ميں ملوث اور آلودہ ہوجائيں _ان الذين يكتمون ما انزل الله من الكتاب

۹_ علمائے دين اور آسمانى كتابوں سے آگاہ لوگوں كے لئے دنيا كى طرف لپكنا بہت بڑا خطرہ ہے _

ان الذين يكتمون ما انزل اللہ من الكتاب و يشترون بہ ثمنا قليلاً اولئك لہم عذاب اليم

۱۰_ علمائے اہل كتاب تورات و انجيل كے بعض احكام (بعض غذاؤں كا حلال ہونا اور بعض كا حرام ہونا ) كو چھپاتے تھے _ان الذين يكتمون ما انزل الله من الكتاب'' الذين يكتمون ...'' كا مصداق مفسدين كے نزديك يہود و نصارى كے علماء ہيں _

۱۱ _ دين فروشى كے مقابل متاع دنيا كا حصول انتہائي كم قيمت ہے _و يشترون به ثمناً قليلا

''قليلاً'' توضيحى صفت ہے اور يہ اس امر كى حكايت كررہى ہے كہ دين فروشى كے مقابل جو قيمت بھى طے پاجائے بہت ہى كم ہے _

۱۲ _ تمام تر دنياوى فوائد اور منافع سے زيادہ قابل قدر اور باعظمت آسمانى كتابوں كے معارف و حقائق ہيں _

و يشترون به ثمنا قليلا

۱۳ _ قيامت كے دن اللہ تعالى كا لطف و عنايت دينى احكام و معارف پر پردہ ڈالنے والوں كے شامل حال نہيں ہوگا اور اللہ تعالى ان سے كلام نہيں فرمائے گا _ان الذين يكتمون ما انزل الله ...لا يكلمهم الله يوم القيامة جملہ ''و لا يكلمھم اللہ'' غضب الہى اور لطف و عنايت سے اجتناب كے لئےكنايہ ہے _

۱۴ _ آسمانى كتابوں كے حقائق پر پردہ ڈالنے والوں كو اللہ تعالى گناہوں اور آلودگيوں سے پاك نہيں فرمائے گا_

ان الذين يكتمون ما انزل الله لا يزكيهم

۱۵ _ گناہگار قيامت كے دن آتش جہنم كے علاوہ روحى

۵۹۵

اور نفسياتى عذابوں ميں بھى مبتلا ہوں گے _و لا يكلمهم الله يوم القيامة

۱۶ _ اللہ تعالى كے لطف و كرم كے شامل حال ہو نے اور گناہوں ، آلودگيوں سے پاك ہونے كى صورت ميں قيامت كے دردناك عذاب سے نجات مل سكتى ہے _و لا يكلمهم الله يوم القيامة و لا يزكيهم و لهم عذاب اليم

۷ ۱_ آسمانى كتابوں كے حقائق و معارف كو بيان كرنے والوں اور دين دار، ذمہ دار علماء كو قيامت كے دن اللہ تعالى اپنے الطاف سے نوازے گا اور ان كے ساتھ كلام فرمائے گا _ان الذين يكتمون لا يكلمهم الله يہ مفہوم اس جملہ '' ان الذين لا يكلمھم اللہ '' سے ماخود ہے _

۱۸_ دين دار اور ذمہ دار علماء تزكيہ الہى كى نعمت سے بہرہ مند ہوں گے اور قيامت كے دن اللہ تعالى ان سے ہم كلام ہوگا_ان الذين يكتمون ما انزل الله لا يكلمهم الله يوم القيامة و لا يزكيهم

۱۹_ آمدنى كو ناجائز راستوں سے كمانا حرام اور اللہ تعالى كے عذاب كا باعث ہے _و يشترون به ثمناً قليلاً اولئك لا يكلمهم الله و لهم عذاب اليم

آسمانى كتاب: آسمانى كتابوں كى تعليمات كى قدر و منزلت ۱۲; آسمانى كتابوں پر پردہ ڈالنا ۴; آسمانى كتابوں پر پردہ ڈالنے كى سزا ۲; آسمانى كتابوں پر پردہ ڈالنے كا گناہ ۱،۸; آسمانى كتابوں پر پردہ ڈالنے والوں كا گناہ ۱۴

احكام:

اللہ تعالى : لطف الہى كے نتائج ۱۶; قيامت ميں اللہ تعالى كا ہم كلام ہونا ۱۳ ،۱۷،۱۸; اللہ تعالى كے عذاب ۱۹

انجيل : انجيل كے بعض حصوں پر پردہ ڈالنا ۱۰

اہل جہنم : ۱۵

تورات: تورات كے بعض حصوں پر پردہ ڈالنا ۱۰

حق : حق بيان كرنے والے قيامت ميں ۱۷; حق بيان كرنے والوں كے فضائل ۱۷; حق چھپانے كا گناہ ۸; حق چھپانے والوں كا گناہ ۱۴

۵۹۶

دنيا طلبي: دنيا طلبى كے نتائج ۶; دنيا طلبى كا خطرہ ۹

دين: دينى تبليغ ۷; دين پر پردہ ڈالنے والوں كى دنيا طلبى ۲; دين پر پردہ ڈالنے والوں كو عذاب ۲; دين كو چھپانے كے اسباب ۶; دين پر پردہ ڈالنے كى سزا ۲; دين پر پر دہ ڈالنے كا گناہ ۱،۸; دين پر پردہ ڈالنے والوں كا آخرت ميں محروم ہونا ۱۳

دين فروش لوگ: دين فروشوں كا آگ كھانا ۴

دين فروشى : دين فروشى كى قيمت ۱۱; دين فروشى كے فوائد سے استفادہ ۴; دين فروشى كے عوامل ۶; دين فروشى كا گنا ہ ۳

سزا : سزا كے موجبات ۲

عذاب: اہل عذاب ۲،۱۵; دردناك عذاب ۲،۱۶; عذاب سے نجات كے اسباب ۱۶; عذاب كے درجات ۲،۱۶; عذاب كے موجبات ۱۹

علماء : علمائے دين كى تبليغ ۷; دين دار علماء كا تزكيہ ۱۸; علمائے دين كى دنياطلبى ۹ دين دار علماء قيامت ميں ۱۷،۱۸; دين دار علماء كے فضائل ۱۷،۱۸; علمائے دين كى ذمہ دارى ۷; علمائے دين كو تنبيہ ۸،۹

علمائے اہل كتاب: علمائے اہل كتاب اور انجيل ۱۰; علمائے اہل كتاب اور تورات ۱۰; علمائے اہل كتاب اور حقائق پر پردہ ڈالنا۱۰

كمائي ( آمدني): كمائي كے احكام ۱۹; ناجائز كمائي كا حرام ہونا ۱۹; ناجائز كمائي كى سزا ۱۹

گناہ : گناہ سے پاك ہونے كے نتائج ۱۶; گناہوں سے پاك ہونا ۱۴; گناہان كبيرہ ۱،۳

گناہگار: گناہگاروں كا اخروى عذاب ۱۵; گناہگاروں كو نفسياتى اور روحى عذاب ۱۵; گناہگار جہنم ميں ۱۵

لطف الہى : لطف الہى سے محروم لوگ ۱۳; وہ لوگ لطف الہى جن كے شامل حال ہے ۱۷

محرمات : ۱۹

موجودات: موجودات كى حقيقت ۵; موجودات كا ظاہر ۵

۵۹۷

أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُاْ الضَّلاَلَةَ بِالْهُدَى وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ فَمَآ أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ ( ۱۷۵ )

يہى وہ لوگ ہيں جہنوں نے گمراہى كو ہدايت كے عوض اورعذاب كو مغفرت كے عوض خريد كيا ہے آخريہآتش جہنم پر كس قدر صبر كريں گے (۱۷۵)

۱ _ دين فروش اور آسمانى كتابوں كے احكام و معارف كو چھپانے والے ضلالت و گمراہى كا شكار اور ہدايت سے دور لوگ ہيں _اولئك الذين اشتروا الضلالة بالهدى

۲ _ دين فروش اور آسمانى كتابوں كے حقائق كو چھپانے والے اللہ تعالى كى مغفرت سے محروم اور آتش جہنم ميں مبتلا ہوں گے _اولئك الذين اشتروا العذاب بالمغفرة

۳ _ آتش جہنم طاقت فرسا اور ناقابل برداشت ہے _فما اصبرهم على النار

۴ _ آتش جہنم كو برداشت كرنے كا گمان اور اسكے مقابل لاپرواہ ہونا بہت ہى عجيب اور نامعقول امر ہے _فما اصبرهم على النار

۵ _ علمائے اہل كتاب آسمانى كتابوں كے حقائق چھپانے كى وجہ سے گمراہ ہوگئے اور انہوں نے اپنے لئے عذاب الہى كمايا _اولئك الذين اشتروا الضلالة بالهدى والعذاب بالمغفرة

۶ _ بے دين اور غير ذمہ دار علماء اللہ تعالى كى مغفرت سے محروم ہوں گے اور آتش جہنم ميں مبتلا ہوں گے_

اولئك الذين اشتروا العذاب بالمغفرة فما اصبرهم على النار

۷_ آسمانى كتابيں اور اللہ تعالى كى جانب سے نازل ہونے والے احكام ہدايت بخش اور مغفرت الہى كو جذب كرنے والے ہيں _ان الذين يكتمون اولئك الذين اشتروا الضلالة بالهدى والعذاب بالمغفرة

۸_ آسمانى كتابوں كے حقائق كو بيان كرنا ہدايت كے

۵۹۸

حصول اور مغفرت الہى كا موجب ہے _ان الذين يكتمون اولئك الذين اشتروا الضلالة بالهدى والعذاب بالمغفرة مذكورہ مطلب آيت كے مفہوم سے ماخوذ ہے _

۹ _گمراہ اور گناہگار افراد قيامت كے طاقت فرسا عذاب ميں مبتلا ہوں گے _اولئك الذين اشتروا الضلالة بالهدى فما اصبرهم على النار

۱۰_ ''عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قول الله عزوجل ''فما اصبرهم على النار'' فقال ما اصبرهم على فعل ما يعلمون انه يصيرٌ هم الى النار ''(۱) اللہ تعالى كے اس كلام '' فما اصبرھم على النار'' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كس چيز نے انكو صبر ديا ايسے عمل كى انجام دہى پر جسكے بارے ميں جانتے تھے كہ اسكا نتيجہ آتش جہنم ہوگا_

۱۱_ اللہ تعالى كے اس كلام ''فما اصبرہم على النار'' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام ے فرمايا''ان معناه ما اجرا هم على النار (۲) يعنى كس چيز نے ان كو جرا ت دى كہ ايسے اعمال انجام ديں جس كے نتيجے ميں وہ لوگ آتش جہنم ميں جائيں گے _

آسمانى كتابيں : آسمانى كتابيں چھپانے كے نتائج۵; آسمانى كتابوں كے حقائق بيان كرنا ۸; آسمانى كتابوں پر پردہ ڈالنے والے ۲; آسمانى كتابوں پر پردہ ڈالنے والوں كى گمراہى ۱; آسمانى كتابوں كى اہميت ۷; آسمانى كتابوں كا ہدايت كرنا ۷

اللہ تعالى : بخشش الہى ۲،۸; اللہ تعالى كى بخشش كے لئے زمين ہموار ہونا ۷; اللہ تعالى كى طرف سے عذاب ۵

امور: تعجب آور امور۴

اہل جہنم:۲،۶،۹

بخشش: بخشش كے عوامل ۸; بخشش سے محروم لوگ ۲،۶

جہنم: آتش جہنم ۳،۴،۶; جہنم كى خصوصيات۳،۴

حق: حق پردہ ڈالنے كے نتائج ۵;حق چھپانے والوں كى سزا ۲; حق چھپانے والوں كا محروم ہونا ۲

دين: دين كى اہميت ۷; دين كا ہدايت كرنا ۷

____________________

۱) كافى ج/ ۲ ص ۲۶۸ح ۲ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۵۶ ح ۵۰۸_

۲) مجمع البيان ج/ ۲ ص ۴۷۰ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۵۶ ح ۵۰۹_

۵۹۹

دين فروش لوگ: دين فروش جہنم ميں ۲; دين فروشوں كى سزا ۲; دين فروشوں كى گمراہى ۱;دين فروشوں كا محروم ہونا ۱،۲

روايت:۱۰،۱۱

صبر: آگ پر صبر سے مراد۱۰،۱۱

عذاب: اہل عذاب ۵،۶،۹; عذاب كے درجات ۹; عذاب كے موجبات ۵،۶،۹،۱۰،۱۱

عقيدہ: باطل عقيدہ ۴

علماء : بے عمل علماء كو عذاب ۶; بے عمل علماء جہنم ميں ۶; بے عمل علماء كا محروم ہونا ۶

علمائے اہل كتاب: علمائے اہل كتاب كو عذاب ۵; علمائے اہل كتاب كى گمراہى ۵

گمراہ لوگ: ۱،۵ گمراہوں كو اخروى عذاب ۹

گمراہي: گمراہى كے اسباب ۵

گناہگار لوگ: گناہگاروں كو اخروى عذاب ۹

ہدايت: ہدايت كے عوامل ۸; ہدايت سے محروم لوگ ۱

ذَلِكَ بِأَنَّ اللّهَ نَزَّلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ وَإِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُواْ فِي الْكِتَابِ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ ( ۱۷۶ )

يہ عذاب صرف اس لئے ہے كہ الله نے كتاب كو حقكے ساتھ نازل كيا ہے اور اس ميں اختلافكرنے والے حق سے بہت دور ہو گر جھگڑےكررہے ہيں (۱۷۶)

۱ _ آسمانى كتابوں ( تورات، انجيل ، قرآن اور ...) كو نازل كرنے والا اللہ تعالى ہے _

ذلك بان اللہ نزل الكتاب

'' الكتاب'' ميں ''ال'' جنس كے لئے ہے پس سارى آسمانى كتابوں كو شامل ہے _

۲ _ آسمانى كتابوں كے حقائق دنيا دار علماء كے مفادات

۶۰۰