تفسير راہنما جلد ۱

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 785

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 785
مشاہدے: 188676
ڈاؤنلوڈ: 5543


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 785 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 188676 / ڈاؤنلوڈ: 5543
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 1

مؤلف:
اردو

وصيت كرنے پر تاكيد اور مابعد والى آيہ مباركہ ميں اسكے تبديل كرنے كو حرام قرار دينا اس مطلب كو بيان كررہاہے كہ ميت كى مالى و صيتيں قانونى طور پر معتبر ہيں اور ان پر عمل كرنا واجب ہے _

۸_ وصيت ملكيت كے اسباب ميں سے ہے _ان ترك خيراً الوصية للوالدين والاقربين

۹_ غير عادلانہ اور غير متعارف و صيتيں نہ تو معتبر ہيں اور نہ ہى ان كى كوئي قانونى حيثيت ہے_*الوصية للوالدين والاقربين بالمعروف

۱۰_ ورثاء كو مال ادا كرنے كے لئے وصيت كرنا جائز اور اس كى قانونى حيثيت ہے_الوصية للوالدين والاقربين

۱۱_ وصيت ميں ديگر رشتہ داروں كى نسبت والدين فوقيت ركھتے ہيں اور اولى ہيں _الوصية للوالدين والاقربين

۱۲ _ تقوى اور پرہيزگارى كا تقاضا يہ ہے كہ والدين كے لئے اموال ميں سے وصيت كى جائے_

كتب عليكم الوصية للوالدين والاقربين بالمعروف حقاً على المتقين

۱۳ _ ما لى وصيتوں كو ترك كرنا عدم تقوى كى علامت ہے_كتب عليكم الوصية حقا على المتقين

۱۴ _ انسان بالخصوص ايسے افراد جن كے پاس مال و دولت ہے والدين اور سارے رشتہ داران ان كى ذمہ دارى كے دائرے ميں آتے ہيں *الوصية للوالدين والاقربين بالمعروف حقا على المتقين

۱۵ _ الہى ذمہ داريوں كو ادا كرنے كى بنياد تقوى ہے_كتب عليكم حقاً على المتقين

۱۶ _عن محمد بن مسلم عن ابى جعفر عليه‌السلام قال سألته عن الوصية للوارث فقال تجوز قال ثم تلا هذه الآيه ان ترك خيراً الوصية للوالدين والاقربين (۱) محمد بن مسلم نے امام باقرعليه‌السلام سے وارث كے لئے وصيت كا حكم پوچھا تو حضرتعليه‌السلام نے فرمايا وصيت جائز ہے اور اسكے بعد مافوق آيہ مجيدہ كى تلاوت فرمائي_

۱۷_عروة كہتے ہيں''ان على ابن ابى طالب عليه‌السلام دخل على مولى لهم فى الموت و له سبعمائة درهم او ستمائة درهم فقال الا اوصى قال لا انما قال الله ''ان ترك خيراً'' وليس لك كثير مال فدع مالك لورثتك'' (۲)

امير المومنين على عليہ السلام بنى ہاشم ايك مولى (كسى دوسرے قبيلے كا شخص جس نے اپنے آپ كو بنى ہاشم كے ساتھ ملحق كرركھا تھا)كى موت كے

____________________

۱) كافى ج/۷ ص۱۰ ح ۵ تفسير برہان ج/ ۱ ص۱۷۷ ح /۱_

۲) الدرالمنثور ج/۱ ص ۴۲۲ نورالثقلين ج/۱ ص۱۵۹ ح ۵۳۱_

۶۲۱

نزديك اسكے سرہانے تشريف لے گئے اس شخص كے پاس سات سو يا چھ سو درہم تھے تو اس نے

آپعليه‌السلام سے سوال كيا كيا ميں وصيت نہ كروں ؟ آپعليه‌السلام نے فرمايا نہيں كيونكہ ارشاد بارى تعالى ہے ''اگر زيادہ مال چھوڑ جاو'' جبكہ تيرا مال زيادہ نہيں ہے پس اسكو اپنے ورثاء كے لئے چھوڑ جاؤ_

احكام : ۱،۲،۴،۵،۷،۸،۹،۱۰،۱۶،۱۷

اولاد: اولاد كى ذمہ دارى ۱۴

تقوى : تقوى كےنتائج۱۲،۱۵; عدم تقوى كى علامتيں ۱۳

ثروت مند افراد: ثروت مند افراد كى ذمہ دارى ۱۴

جان كنى كا عالم: جان كنى كى حالت كے نتائج۱

خير: خير كے موارد۳

دولت و ثروت: دولت و ثروت كے نتائج و اثرات ۲ ;دولت و ثروت كا خير ہونا ۳

روايت: ۱۶،۱۷

شرعى ذمہ داري: شرعى ذمہ دارى پر عمل كى بنياد ۱۵

عرف عام: دين اور عرف عام ۶; عرف عام اور قوانين۶) عرف عام اور موضوع كى شناخت ۵; عرف كے معيارات۶

عزيز و رشتہ دار: رشتہ داروں كے حقوق ۱۴

ملكيت : ملكيت كے احكام ۸; ملكيت كے اسباب ۸

واجبات:۱

وارث: وارث كى ملكيت ۱۰

والدين : والدين كے حقوق ۱۴

وصيت: وصيت كے نتائج و اثرات ۸ ; وصيت كے طور پر ملكيت دينے كے نتائج ۷،۱۰; وصيت كے احكام

۶۲۲

۱،۲،۴،۵،۷،۹،۱۰،۱۶،۱۷; مالى وصيت كى اہميت ۷; وصيت ميں ترجيحات ۱۱; مالى وصيت ترك كرنا

۱۳; وصيت كے واجب ہونے كى شرائط ۲; موصى لہ '' جس كيلئے وصيت كى جائے '' كى ملكيت ۷;

مالى وصيت كا دائرہ كار ۵; رشتہ داروں كيلئے وصيت ۴،۱۱،۱۲; والدين كيلئے وصيت۴،۱۱،۱۲; وصيت كا معتبر نہ ہونا ۹; وصيت كا غير متعارف ہونا ۹; مالى وصيت ۱۰،۱۲،۱۷; وصيت كا اعتبار۱۰; وصيت كے واجب ہونے كا وقت ۱

فَمَن بَدَّلَهُ بَعْدَمَا سَمِعَهُ فَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى الَّذِينَ يُبَدِّلُونَهُ إِنَّ اللّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ( ۱۸۱ )

اس كے بعد وصيت كو سن كر جو شخص تبديلكردے گا اس كا گناہ تبديل كرنے والے پرہوگا تم پر نہيں _ خدا سب كا سننے والااور سب كے حالات سے با خبر ہے (۱۸۱)

۱ _ ميت كى وصيت ميں تغير يا تبديلى كرنا حرام اور گناہ ہے_فمن بدله فانما اثمه على الذين يبدلونه

۲ _ ميت كى غير عرفى يا غير متعارف وصيتوں ميں تغيير و تبديلى گناہ نہيں ہے*فمن بدله فانما اثمه على الذين يبدلونه

'' بدلہ'' ميں ضمير مفعول وہ اور عرف كے مطابق وصيت كا ہونا ہے اور اس پر ماقبل آيہ مجيدہ دلالت كررہى ہے _

۳ _ ميت كى وصيتوں ميں تبديلى كرنے كا گناہ صرف تبديل كرنے والوں پر ہے نہ كہ وصيت كرنے والايا ان افراد پرجو ميت كے اموال سے اس وصيت كے نتيجے ميں فائدہ اٹھاتے ہيں _فمن بدله فانما اثمه على الذين يبدلونه

''انما'' حصر پر دلالت كرتاہے اوريہ حصر وصيت كرنے والے نيز ان لوگوں كى نسبتہے جو وصيت سے اطلاع نہ ركھتے تھے اور اس ميں تبديلى كى وجہ سے ميت كے كچھ اموال ان كو نصيب ہوگئے_

۴ _ ميت كى وصيتيں فقط احتمال يا گمان سے ثابت نہيں ہوتيں اور بغير علم كے انكى كوئي قانونى حيثيت نہيں ہے _

فمن بدله بعد ما سمعه

ميت كى وصيت كو سننا (بعد ما سمعہ) يہ ميت كى وصيت كے متعلق علم ہونے كے بارے ميں كنايہ ہے يہ قيد در حقيقت توضيحى ہے اور اس نكتہ كى طرف اشارہ ہے كہ وصيت كے مضمون كو جانے بغير وصيت ثابت نہيں ہوتى نہ ہى اس پہ تغيير و تبديلى كا عنوان صادق آتاہے_

۶۲۳

۵ _ وصيت اس وقت معتبر ہے جب وصيت كرنے والا اس وصيت كے مطالب كو بيان كرے_ *فمن بدله بعد ما سمعه يہ مطلب اس بنا پر ماخوذ ہے'' بعد ما سمعہ'' '' سننا'' استعمال كيا گيا ہے _

۶_ اللہ تعالى سميع (سننے والا ) اور عليم (جاننے والا) ہے_ان الله سميع عليم

۷ _ اللہ تعالى ميت كى وصيتوں اور اس كے جانشين اور پسماندگان كے كردار سے آگاہ ہے _فمن بدله فانما اثمه على الذين يبدلونه ان الله سميع عليم

۸_ اللہ تعالى كے عليم ہونے پر ايمان اور توجہ انسان كو ميت كى وصيتوں ميں تبديلى سے روكتے ہيں _فمن بدله ان الله سميع عليم وصيت ميں تبديلى كى حرمت اور اسكے گناہ ہونے كے بيان كرنے كے بعد اللہ تعالى كے علم و آگاہى كے ذكر كرنے كا مقصد يہ ہے كہ انسان اس كى طرف توجہ سے وصيت ميں تبديلى كى فكر بھى نہ كرے _

۹_ انسان وصيت كے معاملے ميں اگر اپنے فريضہ پر عمل كرے تو اللہ كى بارگاہ ميں نہ تو جوابدہ ہوگا نہ ہى اسكا مؤاخذہ كيا جائے گا _ اگر چہ اسكى وصيتوں پر عمل نہ كيا جائے _فانما اثمه على الذين يبدلونه

۱۰_ محمد بن مسلم كہتے ہيں :''سألت اباعبدالله عليه‌السلام عن رجل اوصى بماله فى سبيل الله فقال: اعطه لمن اوصى به له و ان كان يهودياً ان اللّه تبارك و تعالى يقول: فمن بدله بعد ما سمعه فانما اثمه على الذين يبدلونه ''(۱) ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے سوال كيا : كہ ايك شخص نے وصيت كى ہے كہ اس كا مال اللہ كى راہ ميں خرچ كرديا جائے تو حضرتعليه‌السلام نے فرمايا: مال كى جس كسى كو بھى اس نے وصيت كى ہے دے دو وہ شخص يہودى ہى ہو كيونكہ اللہ تعالى فرماتاہے : جس كسى نے وصيت ميں تبديلى كى بعد اس كے كہ اس نے اسكو سنا پس يقينا اسكا گناہ ان لوگوں پر اے جنہوں نے اس ميں تبديلى كى ہے _

احكام :۱،۲،۴،۵،۱۰

اسماء اور صفات: سميع ۶) عليم ۶

اللہ تعالى : علم الہى ۸

____________________

۱) كافى ج/ ۷ ص ۱۴ ح۱،۲ ،نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۵۹ ح ۵۳۲_

۶۲۴

ايمان: ايمان كے نتائج ۸; علم الہى پر ايمان ۸; ايمان كے متعلقات ۸

تكليف ( شرعى ذمہ داري): تكليف پر عمل كے نتائج ۹

روايت:۱۰

محرمات :۱

نظريہ كائنات (جہان بيني): نظريہ كائنا ت اور آئيڈيالوجي۸

وصيت : وصيت پر عمل كے نتائج و اثرات ۹; وصيت كے احكام ۱،۲،۴،۵،۱۰; وصيت كى جائز تبديلى ۲; وصيت كى تبديلى ۱۰; وصيت كو اپنے لفظوں ميں بيان كرنا ۵; وصيت تبديل كرنا حرام ہے ۱; وصيت ثابت ہونے كى شرائط ۴; وصيت تبديل كرنے كا گناہ ۱،۳; وصيت تبديل كرنے كا ذمہ دار ۳; مالى وصيت كے مصارف ۱۰; وصيت كے معتبر اور قانونى ہونے كے معيارات ۴،۵; وصيت تبديل كرنے كے موانع ۸; ميت كى وصيت ۷

فَمَنْ خَافَ مِن مُّوصٍ جَنَفًا أَوْ إِثْمًا فَأَصْلَحَ بَيْنَهُمْ فَلاَ إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ( ۱۸۲ )

پھراگر كوئي شخص وصيت كرنے والے كى طرف سےطرفدارى يا ناانصافى كا خوف ركھتا ہو اوروہ ورثہ ميں صلح كرادے تو اس پر كوئيگناہ نہيں ہے _ الله بڑا بخشنے والا اورمہربان ہے (۱۸۲)

۱ _ اگر مالى وصيتيں غير عادلانہ ہوں اور جن افراد كو فائدہ ملا ہے ان كے مابين اختلافات كا باعث بنيں تو وصيت كرنے والے كو وصيت تبديل كرنے پر آمادہ كيا جاسكتاہے_فمن خاف من موص جنفا او اثما فاصلح بينهم فلا اثم عليه

''جنف'' كا معنى ستم اور باطل كى طرف تمايل ہے پس اس اعتبار سے يہاں غير معروف و صيت مراد ہے جو پس ماندگان كے لئے ظلم و ستم شمار ہوتاہے_ ''اثما'' كا معنى بھى يہى ہے '' فاصلح بينھم'' سے مراد وصيت كرنے والے كو آمادہ كرنا ہے ، اس بات پر كہ اپنى غير عادلانہ وصيت كو تبديل كرے تا كہ اس سے پيدا ہونے والا ممكنہ اختلاف اور نزاع ختم ہوجائے_

۲ _ غير عادلانہ و صيتوں كو تبديل كرنا اور وصيت كرنے والے كو اس كى تبديلى پر آمادہ كرنا جائز ہے_فمن خاف من موص جنفاً او اثما فاصلح بينهم فلا اثم عليه يہ بات گزر گئي كہ ''جنفا'' اور ''اثماً''سے مراد غير عادلانہ وصيت ہے يہ تقسيم اس نكتہ كى طرف اشارہ ہے كہ غير عادلانہ وصيت جان بوجھ كر تحرير كى گئي ہو ( كہ اس صورت ميں وصيت كرنے والا گنہگار ہے ) يا يہ كہ بھول كر ايسا كيا گيا ہو دونوں صورتوں ميں وصيت كو تبديل كيا جاسكتاہے_

۶۲۵

۳ _ غير عادلانہ وصيتيں اگر جان بوجھ كر تحرير كى جائيں تو گناہ ہے_فمن خاف من موص جنفاً او اثماً

۴ _ وصيت كے غير عادلانہ ہونے كا احتمال اور يہ كہ جن لوگوں كو اس سے فائدہ پہنچاہے ان كے مابين اختلاف پيدا ہونے كا احتمال ہى كافى ہے كہ وصيت كرنے والے كو ا س كى تبديلى پر آمادہ كيا جائے_فمن خاف فلا اثم عليه

يہ مطلب لفظ '' خاف'' كے استعمال سے اخذ كيا گياہے_

۵ _ غير عادلانہ وصيتوں كى تبديلى كيلئے وصيت كرنے والے كو آمادہ كرنا وصيت كے حرام ہونے كا مصداق نہيں ہے اور نہ ہى آمادہ كرنے والا گنہگار ہے _فمن بدله فانما اثمه على الذين يبدلونه فمن خاف فلا اثم عليه

۶ _ ميت كى غير عادلانہ وصيتوں كو بدلنا جائز ہے اور بدلنے والا گنہگار نہيں ہے _فمن خاف من موص جنفاً او اثماً فاصلح بينهم فلا اثم عليه اس آيہ مجيدہ كو وصيت كرنيوالے كى قيد حيات ميں فرض كيا جاسكتاہے اور يہ بھى ممكن ہے كہ اس كو فرد كى موت كے بعد تصور كيا جائے، مذكورہ مطلب دوسرے فرض كى بنياد پر ہے اور اس سے ماقبل مطالب پہلے فرض كى بنياد پر ہيں _

۷_ اللہ تعالى غفور (گناہوں كو بخشنے والا) اور رحيم (مہربان ) ہے _ان الله غفور رحيم

۸_ عادلانہ وصيتوں كى حفاظت اور ان كو تبديل كرنے سے محفوظ ركھنے كى بہت زيادہ اہميت ہے _فمن خاف فلا اثم عليه ان الله غفور رحيم اس جملہ '' ان اللہ غفور رحيم '' كو اس شخص كے بارے ميں سمجھا جاسكتاہے جو غير عادلانہ وصيت كو تبديل كرنے كا ذمہ دار ہے ، جائز كام ميں گناہ سے بخشش كے بارے ميں گفتگو اس معنى كى طرف اشارہ ہے كہ وصيت كو تبديل كرنا اتنا برا اور نامناسب عمل ہے يہاں تك كہ غير عادلانہ وصيت كى تبديلى بھي_ اگر چہ ميت كا وصى اس كو تبديل كرنے كا مجاز ہو پھر بھى گويا كہ وہ ايك امر خلاف كا مرتكب ہوا ہے اور اللہ تعالى كى مغفرت كا محتاج ہے _

۹_ ميت كى غير عادلانہ وصيتوں پر عمل كرنا واجب نہيں ہے _ فمن خاف من موص جنفاً اواثماً فاصلح بينهم فلا اثم عليه

۱۰_ ميت كى غير عادلانہ وصيتوں كى تبديلى يا اصلاح كيلئے ميت كا وصى حق ولايت ركھتاہے_

فمن خاف من موص جنفاً او اثماً فاصلح بينهم فلا اثم عليه

۱۱ _ اگر غير عادلانہ وصيت كو تبديل يا اسكى اصلاح كردى جائے تو اللہ تعالى وصيت كرنے والے كا گناہ معاف فرمادے گا_فمن خاف من موص جنفا او اثماً فاصلح بينهم فلا اثم عليه ان الله غفور رحيم

۶۲۶

اس مطلب ميں ، ''ان اللہ غفور'' كو وصيت كرنيوالے كے گناہ كے حوالے سے ديكھا گيا ہے (فمن خاف من موص اثماً )

۱۲ _ مومنين ايك دوسرے كے برے يا منفى اعمال كى اصلاح كے بارے ميں ايك دوسرے پر سرپرستى ركھتے ہيں *

فمن خاف من موص جنفاً او اثماً فاصلح بينهم فلا اثم عليه

۱۳ _ اللہ تعالى كے اس كلام '' جنفاً اور اثماً'' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے:''فالجنف الميل الى بعض ورثته دون بعض: و الاثم ان يامر بعمارة النيران واتخاذ المسكر فيحل للوصى ان لا يعمل بشيء من ذلك (۱)

''جنف'' سے مراد بعض وارثوں كى طرف تمايل ہے اور ''اثم'' سے مراد يہ ہے كہ آتشكدہ اور شراب بنانے كا حكم دے پس وصى كيلئے جائز ہے كہ ان پر عمل نہ كرے _

۱۴ _ ''عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قوله : ''فمن خاف من موص جنفاً او اثماً '' قال: يعنى اذا اعتدى فى الوصية اذازاد على الثلث (۲) آيہ مجيدہ ''فمن خاف من موص جنفاً او اثماً'' كے بارے ميں امام جعفر صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ انہوں نے فرمايا يعنى جب وصيت كرنے والا اعتدال كى حد سے خارج ہو اور تيسرے حصے سے زيادہ وصيت كرے_

احكام : ۱،۲،۴،۵،۶،۹،۱۰

اسماء و صفات : رحيم ۷ ; غفور ۷

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى بخشش ۱۱

روايت: ۱۳،۱۴

عدل و انصاف: عدل كى اہميت ۱،۲،۵،۶،۹،۱۰

____________________

۱) تفسير قمى ج/۱ ص ۶۵، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۶۱ ح ۵۴۰_

۲) علل الشرايع ج/۲ص۵۶۷،نورالثقلين ج/۱ص۱۶۱ ح ۵۳۹_

۶۲۷

گناہ: گناہ كے موارد ۳

مومنين : مومنين كى اصلاح كرنا ۱۲; مومنين كى سرپرستى ۱۲

وصيت: غير عادلانہ وصيت كے نتائج و اثرات۴;

وصيت كے احكام ۱،۲،۴،۵،۶،۹،۱۰; وصيت ميں وصى كے اختيارات ۱۰; وصيت كى اہميت

۸; وصيت ميں ناانصافى ۱۴; وصيت كو تبديل كرنا جائز ہے ۱،۲،۴،۵،۶،۱۰،۱۳; وصيت

ميں تبديلى ۸،۱۱; وصيت كى تبديل كى شرائط ۱،۴،۱۰; وصيت پر عمل ۹; غير عادلانہ وصيت كا گناہ ۳،۱۱; مالى وصيت۱;غيرعادلانہ وصيت ۱، ۲، ۴ ،۵،۶،۹،۱۰

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ( ۱۸۳ )

صاحبان ايمان تمھارےاوپر روزے اسى طرح لكے ديئے گئے ہيں جسطرح تمھارے پہلے والوں پر لكھے گئے تھےشايد تم اسى طرح متقى بن جاؤ(۱۸۳)

۱ _ مسلمانوں پر روزہ واجب ہے _ يا ايہا الذين آمنوا كتب عليكم الصيام

۲ _ روزہ واہونے كى شرائط ميں سے ايك ايمان ہے *يا ايها الذين آمنوا كتب عليكم الصيام

۳_ دين اسلام سے ماقبل اديان ميں بھى روزہ واجب تھا_كما كتب على الذين من قبلكم

۴ _ اسلام اور ماقبل اديان ميں روزہ اہم ترين احكام اور شرعى فرائض ميں سے رہاہے_

كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم روزہ كے وجوب كے لئے '' كتب'' كا استعمال، روزہ كى قضا كے وجوب بارے ميں صراحت، وہ روزے جو ناتوانى كے نتيجے ميں نہيں ركھے جاسكے ان كے بدل كے طور پر فديہ ادا كرنا اور تمام آسمانى اديان ميں روزے كا واجب ہونا يہ سب امور حكايت كرتے ہيں كہ روزہ دين كے اركان اور اہم ترين احكام ميں سے ہے _

۵ _ اديان الہى كے احكام اور قوانين آپس ميں مشابہ ہيں _

۶۲۸

كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم

۶_روزہ انسان كے تقوى كے مقام تك پہنچنے اور گناہوں سے بچنے كے لئے روزہ بنيادى كردار ادا كرتا ہے_

كتب عليكم الصيام لعلكم تتقون

۷_ سب انسانوں كى ذمہ دارى ہے كہ تقوى حاصل كريں اور گناہوں سے اجتناب كريں _لعلكم تتقون

تقوى كے حصول كے لئے روزہ كو واجب قرار دينا اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ تقوى كا حصول لازمى و ضرورى ہے _

۸_ دينى فرائض اور احكام كے فلسفہ كو بيان كرنا قرآنى روشوں ميں سے ہے _كتب عليكم الصيام لعلكم تتقون

۹_ قانون سازوں كى طرف سے قوانين كے فلسفہ كو بيان كرنا بہتر اور اچھا عمل ہے *كتب عليكم الصيام لعلكم تتقون

۱۰_ اللہ تعالى كے ديگر احكام كو جارى كرنے كے لئے روزہ پشت پناہ كا كام ديتاہے _يا ايها الذين آمنوا كتب عليكم الصيام لعلكم تتقون

۱۱_ حفص بن غياث نخعى كہتے ہيں ''سمعت ابا عبدالله عليه‌السلام يقول ان شهر رمضان لم يفرص الله صيامه على احد من الامم قبلنا فقلت له فقول الله عزوجل '' يا ايها الذين آمنوا كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم'' قال انما فرض الله صيام شهر رمضان على الانبياء عليه‌السلام دون الامم ففضل به هذه الامة .. .(۱) ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے سنا كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا كہ ماقبل امتوں پر روزہ واجب نہ تھا تو ميں نے عرض كيا كہ يہ جو قرآن حكيم ميں اللہ تعالى فرماتاہے ''اے ايمان والو تم پر روزے اسى طرح فرض كيئے گئے ہيں جس طرح گزشتہ لوگوں پر فرض كيئے گئے تھے'' تو حضرتعليه‌السلام نے فرمايا كہ ماہ رمضان كے روزے فقط ان امتوں كے انبياءعليه‌السلام پر واجب تھے نہ كہ خود ان امتوں پر پس اس سلسلے ميں اللہ تعالى نے اس امت كو (باقى امتوں پر ) فضيلت عنايت فرمائي _

احكام: ۱،۲ فلسفہ احكام كو بيان كرنا۸

اديان: اديان كے احكام ۳; اديان كى ہم آہنگى ۵

انبياءعليه‌السلام : انبياءعليه‌السلام كا روزہ ۱۱

____________________

۱) من لا يحضرہ الفقيہ ج/۲ ص ۶۱ ح ۱۴ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۶۲ ح ۵۴۶_

۶۲۹

انسان: انسانوں كى ذمہ دارى ۷

ايمان : ايمان كے نتائج ۲

تقوى : تقوى كا حصول ۷; تقوى كى بنياد۶

روايت:۱۱

روزہ : روزہ كے اثرات و نتائج ۶،۱۰; روزہ كے احكام ۱،۲; روزہ كى اہميت ۴; روزہ اديان ميں ۳،۴،۱۱ روزہ واجب ہونے كى شرائط ۲; روزے كا وجوب ۱

شرعى ذمہ داري: شرعى ذمہ دارى پر عمل كى بنياد ۱۰

عمل: پسنديدہ عمل ۹

قانون: فلسفہ قوانين كو بيان كرنا ۹

قانون ساز لوگ: قانون بنانے والوں كى ذمہ دارى ۹

گناہ: گناہ سے اجتناب ۶،۷

ماہ رمضان : ماہ رمضان كے روزوں كى اہميت ۱۱

مسلمان : مسلمانوں كى شرعى ذمہ دارى ۱

واجبات:۱،۲

۶۳۰

أَيَّامًا مَّعْدُودَاتٍ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ فَمَن تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ وَأَن تَصُومُواْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ( ۱۸۴ )

يہروزے صرف چند دن كے ہيں ليكن اس كے بعدبھى كوئي شخص مريض ہے يا سفر ميں ہے تواتنے ہى دن دوسرے زمانے ميں ركھ لے گااور جو لوگ صرف شدت اور مشقت كى بنا پرروزے نہيں ركھ سكتے ہيں وہ ايك مسكين كوكھانا كھلاديں اور اگر اپنى طرف سے زيادہنيكى كرديں تو اور بہتر ہے _ليكن روزہركھنا بہر حال تمھارے حق ميں بہتر ہےاگر تم صاحبان علم و خبر ہو (۱۸۴)

۱_ روزہ ركھنے كے اوقات دن ہيں نہ كہ راتيں _كتب عليكم الصيام اياما '' اياما'' ، ''الصيام'' كے لئے ظرف زمان ہے جسكا ذكر ماقبل آيت ميں ہوا ہے _

۲ _ جن دنوں ميں روزہ ركھنا چاہيئے محدود، مشخص اور تقريباً تھوڑے ہيں _كتب عليكم الصيام اياما معدودات

(اشياء كو بيان كرتے ہوئے) ''معدود'' ممكن

ہے معين اور مشخص كا معنى ديتاہو اور ممكن ہے تھوڑ ايا قليل كا معنى ديتاہو دوسرے معنى كى بنياد پر اس كو جمع ''معدودات'' استعمال كرنا اس نكتہ كى طرف شارہ ہوسكتاہے كہ جن دنوں ميں روزہ ركھنا چاہيئے وہ نسبتاً كم ہيں _

۳_ ماہ مبارك رمضان ميں مريض اور مسافر پرروزہ ركھنا جائز نہيں ہے _فمن كان منكم مريضاً او على سفر فعدة من ايام اخر لفظ'' عدة '' مبتدا ء ہے اور ''كتب عليكم'' اور بعد والے جملے كے قرينہ سے اس كى خبر ''عليہ'' ہے يعنى '' فمن كان فعليہ عدة من ايام آخر'' يہ جملہ بيان كررہاہے كہ مكلف اگر ايام معدودات_ (ماہ رمضان ) ميں مريض يا مسافر ہو تو اسكا فريضہ ہے كہ ماہ رمضان كے بعد روزے ركھے يعنى يہ كہ ماہ رمضان ميں روزے نہ ركھے_

۴ _ جو شخص ماہ رمضان ميں مسافر يا مريض ہواس پر ماہ رمضان كے روزوں كى قضا واجب ہے _

فمن كان منكم مريضاً او على سفر فعدة من ايام اخر

۵ _ قضا روزوں كى تعداد اتنى ہے كہ جتنے دن مكلف مريض يا مسافر رہاہے_فعدة من ايام اخر

''عدة'' كا معنى تعداد ہے اس لفظ كو لانا اس معنى كى طرف اشار ہ ہے كہ جن ايام كے روزوں كى قضا كى جائے تو ان كو شمار كيا جائے قضا روزوں كى تعداد گننا اس ليئے ضرورى ہے كہ ان كو ان روزوں كے مطابق كيا جائے جو مكلف سے رہ گئے ہيں _

۶۳۱

۶ _ ماہ رمضان كے روزوں كى قضا كسى خاص وقت سے مشروط نہيں ہے _فعدة من ايام اخر

'' اياماً معدودات'' كے لئے ماہ رمضان كو معين كرنا جيسا كہ بعد والى آيت ميں ہے اور '' ايام اخر''كو خاص ايام يا مہينوں سے معين نہ كرنا اس ليئے ہے كہ ماہ رمضان كے روزوں كى قضا كے لئے كوئي خاص وقت متعين نہيں كيا گيا _

۷_ روزہ واجب نہ ہونے كے لئے سفر كا ارادہ ہى كرنا كافى نہيں ہے _فمن كان منكم مريضا او على سفر

'' على سفر '' گويا سفر كا متحقق يا وقوع پذير ہونا ہے پس اس شخص كو شامل نہيں ہے جو مسافر نہيں ہے اگرچہ اس نے سفر كا ارادہ كيا ہوا ہے_

۸_ جن افراد كے لئے ماہ رمضان كا روزہ ركھنا مشقت كاباعث ہے يا ان كے لئے طاقت فرساہے ان پر روزہ ركھنا واجب نہيں ہے _و على الذين يطيقونه فدية '' اطاقة'' كسى كام كے انجام دينے پر توانائي ركھنا يا اسكى انجام دہى كيلئے تمام توانائي خرچ كرنا ہے _ دوسرے معنى كا لازمى نتيجہ يہ ہے كہ كسى كام كو محنت و مشقت كے ساتھ انجام ديا جائے _ ايسا معلوم ہوتا ہے كہ ''يطيقونہ'' سے مراد دوسرا معنى ہو _ بنابريں ''وعلى الذين يطيقونہ فدية'' يعنى وہ لوگ جو روزہ ركھناچاہتے ہيں اگر اپنى تمام تر توانائي كو صرف كريں اور محنت و مشقت ميں مبتلا ہوں تو روزہ نہ ركھيں بلكہ فديہ ادا كرديں _

۹_ شرعى فرائض اگر طاقت فرسا ہوں تو انسان پر عمل كرنا لازمى نہيں ہے _و على الذين يطيقونه فدية

۱۰_ شرعى تكاليف كو انسانوں كيلئے وضع كرنے ميں اللہ تعالى نے ان تكاليف ميں سہولت كو مدنظر ركھاہے_

و على الذين يطيقونه فدية طعام مسكين

۱۱ _ وہ لوگ جو انتہائي مشقت كى وجہ سے روزہ نہيں ركھتے ان پر فديہ ادا كرنا واجب ہے _و على الذين يطيقونه فدية

۱۲ _ جن لوگوں كيلئے روزہ ركھنا طاقت فرسا ہے وہ روزہ نہ ركھيں اور ان كى قضا بھى واجب نہيں ہے _و على الذين يطيقونه فدية اگر ان لوگوں پر روزہ كى قضا واجب ہوتى تو ان كا ذكر مسافر اور مريض كى طرح ہوتا _ علاوہ بريں جملہ ''على الذين . '' اس بات ميں ظہور ركھتاہے كہ ان پر فقط فديہ دينا واجب ہے _

۱۳ _ جو لوگ انتہائي مشقت كى وجہ سے ماہ رمضان كے روزے نہيں ركھ سكتے ان پر ہر روزے كا فديہ يا كفارہ ايك وقت كا كھانا ہے جو انكو چاہئے مسكين كو ادا كريں _و على الذين يطيقونه فدية طعام مسكين

۶۳۲

۱۴ _ دين كے احكام و قوانين بنانے ميں مسكينوں اور حاجت مندوں كى طرف توجہ كى گئي ہے _و على الذين يطيقونه فدية طعام مسكين

۱۵ _ دينى فرائض كو اگر رغبت اور تمايل سے انجام ديا جائے تو اسكے بہت اچھے نتائج نكلتے ہيں _فمن تطوع خيراً فهو خيرله '' تطوع'' اطاعت سے ليا گيا ہے اور چونكہ متعدى استعمال ہوا ہے اس ميں '' اتى _ انجام دينا'' كا معنى بھى پايا جاتاہے بنابريں '' فمن تطوع خيراً ...'' يعنى ہر كوئي جو نيك كام كو جذبہ اطاعت سے انجام دے _

۱۶ _ اگر روزہ ركھنا اور مسكين كو فديہ دينا تمايل اور رغبت كے ساتھ ہو تو اس كا ثواب كہيں زيادہ ہے _

كتب عليكم الصيام ...وعلى الذين يطيقونه فدية فمن تطوع خيراً فهو خير له

آيہ مجيدہ كے ماقبل حصوں كى روشنى ميں '' خير '' كا مورد نظر مصداق روزہ ركھنا اور روزے كے طاقت فرسا ہونے كى صورت ميں فديہ دينا ہے _

۱۷_ روزہ ركھنا اگر مشقت كا باعث ہو تو اس كے بدلے فديہ ادا كرنا اعمال خير ميں سے ہے _و على الذين يطيقونه فدية فمن تطوع خيرا ً

۱۸ _ اہل ايمان كو حاجتمندوں پر انفاق اور انكى حاجت روائي كى طرف ترغيب دلائي گئي ہے _فمن تطوع خيراً فهو خير له

۱۹_ روزہ اعمال خير ميں سے ہے اور روزہ داروں كيلئے اس ميں بہت سارے فائدے ہيں _و ان تصوموا خير لكم

۲۰_ شرعى تكاليف كا انسانوں كيلئے نفع بخش اور مصلحت آميز ہونا ان كے وضع ہونے كے معيارات ميں سے ہے جو اللہ تعالى كى طرف سے ہيں _و ان تصوموا خير لكم

۲۱ _ فقط عالم ودانا افراد ہيں جو روزے كے نفع بخش اور بہتر ہونے سے آگاہ ہيں _و ان تصوموا خير لكم ان كنتم تعلمون

۲۲ _ روزہ كى عظيم قدر و منزلت سے آگاہى اسكے انجام دينے كى بنياد بنتى ہے _وان تصوموا خير لكم ان كنتم تعلمون

۲۳ _ امام سجادعليه‌السلام سے روايت ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا:فاما صوم السفر والمرض يفطر فى الحالين جميعاً فان صام فى السفر اور فى حال المرض فعليه القضاء فان الل ہعزوجل يقول ''فمن كان منكم مريضاً او على سفر فعدة من ايام اخر''

۶۳۳

مسافر اور مريض كو چاہيئے كہ سفر و بيمارى كے حالت ميں اپنے روزے كو افطار كر لين پس اگر انہوں نے حالت سفر يا بيمارى كے دوران روزہ ركھا تو ضرورى ہے كہ اسكى قضا بجا لائيں اس لئے كہ اللہ تعالى فرماتاہے'' تم ميں سے جو كوئي مريض يا مسافر ہو تو كچھ ايام بعد ميں روزے ركھ لے ''_(۱)

۲۴ _''عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قول الله عزوجل: ''و على الذين يطيقونه فدية طعام مسكين'' قال: الذين كانوا يطيقون الصوم فاصابهم كبر أو عطاش او شبه ذلك فعليهم لكل يوم مدّ (۲) امام صادقعليه‌السلام سے اللہ تعالى كے اس كلام '' وہ لوگ جن كيلئے روزہ ركھنا مشقت كا باعث ہے ان پر لازم ہے كہ مسكين كو كفارے كے طور پر كھانا كھلائيں '' كے بارے ميں روايت ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا : اس سے مراد وہ لوگ ہيں جو بڑھاپے، تشنگى يا اس طرح كى كسى چيز ميں مبتلا ہوجاتے ہيں ان كو چاہيئے كہ ہر دن كے مقابل ايك مد طعام مسكين كو ادا كريں _

۲۵_ ابوبصير كہتے ہيں :سالته عن رجل مرض من رمضان الى رمضان قابل و لم يصح بينهما و لم يطق الصوم قال: تصدق مكان كل يوم افطر على مسكين مدّاً من طعام و ان لم يكن حنطة فمن تمر و هو قول الله : '' فدية طعام مسكين '' ايسے شخص كى بيمارى كے بارے ميں جو ايك ماہ رمضان سے اگلے سال كے ماہ رمضان تك طول پكڑ جائے اور وہ شخص روزہ ركھنے كى طاقت نہ ركھتا ہو ميں نے امام باقرعليه‌السلام يا امام صادقعليه‌السلام سے سوال كيا تو امامعليه‌السلام نے فرمايا : ہر وہ ايك روزہ جو نہيں ركھ سكا اسكے مقابل ايك مد طعام فقير كو صدقہ دے اگر گندم موجود نہ ہو تو كھجور سے صدقہ ادا كرے اور اللہ تعالى كا فرمان يہى ہے ''فدية طعام مسكين ''(۳)

۲۶_عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قوله: ''و على الذين يطيقونه فدية طعام مسكين '' قال المرأة تخاف على ولدها ... (۴) اللہ تعالى كے اس كلام '' وہ لوگ جو روزہ ركھنے كى توان نہيں ركھتے ان پر واجب ہے كہ كفارہ كے طور پر مسكين كو كھانا كھلائيں '' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے اس سے مراد وہ عورت ہے جو اپنے (جنين يا شير خوار) بچے كے بارے ميں _

۲۷_ امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا''حد المرض الذى يجب على صاحبه فيه الافطار لقول الله عزوجل ''فمن كان منكم مريضاً او على سفر فعدة من ايام آخر '' ان يكون العليل لا يستطيع ان

____________________

۱) كافى ج/ ۳ ص ۸۶ ح/۱ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۶۴ ح ۵۵۱_ ۲) كافى ج/ ۴ ص ۱۱۶ ح ۵ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۶۵ ح ۵۶۲_

۳) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۷۹ ح ۱۷۸ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۸۱ ح ۱۵_ ۴) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۷۹ ح ۱۸۰ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۸۲ ح ۱۷_

۶۳۴

يصوم او يكون ان استطاع الصوم زاد فى علته و خاف منه على نفسه فان احس ضعفاً فليفطر و ان وجد قوة على الصوم فليصم كان المرض ما كان (۱) وہ بيمار شخص جس كو روزہ كھول لينا جاہئے اور اللہ تعالى اسكے بارے ميں ارشاد فرماتاہے'' فمن كان منكم مريضاً اور على سفر فعدة من ايام آخر'' اس شخص كى بيمارى كا معيار يہ ہے كہ روزہ ركھنے كى توان نہ ركھتا ہو ، روزہ ركھنا اس كى بيمارى ميں اضافے كا موجب ہو اور اسے جان كا خطرہ( ضرر كا احتمال ركھتا ہو) ہو تو پس اگر بيمار انسان كمزورى كا احساس كرے تو اسے روزہ كھول لينا چاہئے اور اگر روزہ ركھنے كى طاقت پيدا كرے تو روزہ ركھنا ضرورى ہے بيمارى جيسى بھى ہو ...''

۲۸_ امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ'' يقضى شهر رمضان من كان فيه عليلاً اور مسافراً عدة ما اعتل او سافر فيه ان شاء متصلاً و ان شاء مفترقاً قال الله عزوجل '' فعدة من ايام اخر ..(۲) مسافر اور مريض جتنے دن حالت سفر يا مريضى ميں ہو اتنے دنوں كى قضا كريں يہ قضا چاہے تو پے در پے بجا لائيں يا جدا جدا كيونكہ اللہ تعالى فرماتاہے '' كچھ ديگر ايام ميں ...''

۲۹_ اما م صادقعليه‌السلام سے روايت ہے '' ادنى السفر الذى تقصر فيہ الصلوة و يفطر فيہ الصائم بريدان و عنہعليه‌السلام انہ قال من خرج مسافراً فى شہر رمضان قبل الزوال قضى ذلك اليوم و ان خرج بعد الزوال تم صومہ و لا قضاء عليہ(۳) سفر كى سب سے كم مقدار وہ ہے جس ميں نماز قصر ہوجاتى ہے اور روزہ دار افطار كرسكتاہے دو بريد (آٹھ فرسخ) ہے حضرتعليه‌السلام سے ہى منقول ہے كہ ( آپعليه‌السلام نے قرمايا ) جو شخص ماہ رمضان ميں زوال سے پہلے سفر كرے تو اس دن كى قضا بجا لائے اور اگر زوال كے بعد سفر كرے تو روزہ پورا كرے اور اس پر قضاء بھى نہيں ہے _

احكام : ۱،۲،۳،۴ ،۵،۶،۷ ،۸،۱۱، ۱۲، ۱۳،۲۳ ،۲۴، ۵ ۲، ۲۶، ۸ ۲ ;فلسفہ احكام ۱۴; احكام كى مصلحتيں ۲۰; احكام كى قانون سازى كے معيارات ۱۰،۲۰

اجر: كئي گنا اجر ۱۶; اجر كے موجبات ۱۶

انسان: انسان كى مصلحتيں ۲۰

____________________

۱) دعائم الاسلام ج/ ۱ ص ۲۷۸ ، بحار الانوار ج/ ۹۳ ص ۳۲۶ ح ۲۳_ ۲) دعائم الاسلام ج/۱ ص ۲۷۹ ، بحار الانوار ج/ ۹۳ ص ۳۲۸ ح ۲۳_

۳) دعائم الاسلام ج/ ۱ ص ۲۷۷ ، بحار الانوار ج/ ۹۳ ص ۳۲۹ ح ۲۴_

۶۳۵

انفاق: انفاق كى تشويق ۱۸

بيمار: بيمار كے احكام ۳،۴،۲۳،۲۵،۲۷،۲۸

تكليف شرعي: تكليف شرعى پر عمل ميں رغبت ۱۵; تكليف شرعى كا آسان ہونا ۱۰; تكليف شرعى كى شرائط ۹; تكليف شرعى كى توان ہونا ۹

خير: خير كے موارد ۱۵،۱۷،۱۹،۲۱ روايت:۲۳،۲۴، ۲۵،۲۶، ۲۷،۲۸،۲۹

روزہ: روزہ كے اثرات و نتائج ۱۹،۲۱; روزہ كے احكام ۱،۲،۳، ۴،۵،۶،۷،۸، ۱۱، ۱۲،۱۳،۲۳،۲۴، ۲۵، ۲۶، ۲۷، ۲۸، ۲۹; روزہ كى اہميت ۲۲; ايام روزہ ۲; روزے كا اجر ۱۶; واجب روزوں كى تعداد۲; روزے ميں رغبت ۱۶; بيما ر كا روزہ ۳،۴،۵ ، ۲۳ ، ۷ ۲، ۲۸; مسافر كا روزہ ۳،۴، ۵،۷ ،۲۳ ، ۲۸ ،۲۹; روزہ كى آمادگى ۲۲; روزے كى شرائط ۳،۸; روزے كى قضا كى شرائط ۱۲; روزہ ميں مشقت ۸; روزے كا فديہ ۱۱،۱۷،۲۴،۲۵ ، ۲۶; روزہ ركھنے كى طاقت ۸; روزے كى قضا ۵،۲۳ ، ۲۸; روزہ ركھنے سے معذور افراد ۸، ۱۱،۱۲، ۲۴ ، ۲۶، ۲۷; روزے كے فديہ كى مقدار ۱۳; روزہ كے باطل ہونے كے موارد ۲۹; روزے كى قضا كا واجب ہونا ۴; روزہ كا وقت ۱; روزے كى قضا كا وقت ۶

ضرورتمند افراد: حاجتمندوں كى ضرورت كو پورا كرنا ۱۴، و ۱۸

علم: علم كے نتائج ۲۲

علماء : علماء كى خصوصيات۲۱

عورت : حاملہ عورت كا روزہ ۲۶

فديہ: فديہ دينے ميں ترغيب ۱۶; فديہ كے مصارف ۲۵

فقہى قواعد: مشقت ياعسر وحرج كى نفى كا قاعدہ ۹

قدريں : ۲۲

مسافر: مسافر كے احكام ۳،۴،۲۳،۲۸

مساكين : مساكين كو كھانا كھلانا ۱۳; مساكين كو كھانا كھلانے كا اجر ۱۶

مومنين: مومنين كى تشويق ۱۸

واجبات: ۴،۱۱

۶۳۶

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيَ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلاَ يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُواْ الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُواْ اللّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ( ۱۸۵ )

ماہرمضان وہ مہينہ ہے جس ميں قرآن نازل كياگيا ہے جو لوگوں كے لئے ہدايت ہے اور اسميں ہدايت اور حق و باطل كے امتياز كيواضح نشانياں موجود ہيں لہذا جو شخص اسمہينہ ميں حاضر رہے اس كا فرض ہے كہ روزہركھے اور جو مريض يا مسافر ہو وہ اتنے ہيدن دوسرے زمانہ ميں ركھے_ خدا تمھارےبارے ميں آسانى چاہتا ہے زحمت نہيں چاہتا_ اور اتنے ہى دن كا حكم اس لئے ہےكہ تم عدد پورے كردو اور الله كى دى ہوئيہدايت پر اس كى كبريائي كا اقرار كرو اورشايد تم اس طرح اس كے شكر گذار بندے بنجاؤ(۱۸۵)

۱ _ ماہ رمضان وہ مہينہ ہے جس كو روزے ركھنے كيلئے معين كيا گيا ہے _كتب عليكم الصيام ...اياماً معدودات

شهر رمضان ''شہر رمضان '' مبتدائے محذوف كى خبر ہے ور وہ ''ہي'' ہے جو '' اياماً معدودات'' كي طرف لوٹتى ہے _

۲_قرآن كريم ماہ رمضان ميں نازل ہوا _شهر رمضان الذى انزل فيه القرآن

۳_ ماہ رمضان ميں قرآن حكيم كا نزول اس ماہ كو روزہ ركھنے كيلئے انتخاب كرنے كى دليل ہے _شهر رمضان الذى انزل فيه القرآن روزہ كے احكام بيان كرنے اور اس ماہ كو روزے ركھنے كيلئے متعين كرنے كے بعد ماہ مبارك رمضان ميں قرآن كريم كے نزول كے ساتھ اس مہينے كى تعريف كرنا اس بات كى طرف اشارہ ہوسكتاہے كہ ماہ رمضان كو روزے ركھتے كيلئے اس

۶۳۷

لئے متعين كيا گيا كہ اس ميں قرآن نازل ہوا _

۴ _ روزوں اور قرآن كريم كا آپس ميں گہرا اور بہت قريبى ارتباط ہے_شهر رمضان الذى انزل فيه القرآن

۵ _ ماہ رمضان ايك باعظمت مہينہ اور ايك خاص تقدس كا حامل ہے_ كتب عليكم الصيام شهر رمضان الذى انزل فيه القرآن

۶_ قرآن كريم ہدايت كرنے والى اور سب انسانوں كيلئے ايك راہنما كتاب ہے _الذى انزل فيه القرآن هدى للناس

۷_ سب انسان قرآن كريم كے مخاطبين ہيں _هدى للنا س

۸_ قرآن كريم كى ہدايات ہر طرح كى كمى اور كجى يا انحراف سے پاك و پاكيزہ ہيں _هدى للناس

''ہدي'' يہاں پر مصدر ہے جو اسم فاعل ''ہادي'' كا معنى دے رہاہے اسم فاعل كى جگہ مصدر كا استعمال اس حقيقت كى طرف اشارہ ہے كہ قرآن حكيم خالص ہدايت ہے يعنى اسكى رہنمائي ميں كسى طرح كى ضلالت ، گمراہي، پريشانى ، انحراف نہيں پايا جاتا_

۹_ قرآن كريم كى ہدايتوں كے مختلف مراحل اور درجات ہيں _هدى للناس وبينات من الهدي

'' ہدي'' كا تكرار دلالت كررہاہے كہ قرآن كى ہدايتيں مختلف مراحل اور درجات ركھتى ہيں ان كا پہلا مرحلہ سب انسانوں كيلئے ہے جبكہ يہ بڑى فطرى سى بات ہے كہ بالاتر درجات ان لوگوں كيلئے ہيں جو پہلا مرحلہ طے كرچكے ہوں _

۱۰_انسانوں كو خصوصى ہدايت اور ہدايت كے بالاتر مراحل كى طرف ہدايت كرنے كيلئے قرآن حكيم ميں بہت زيادہ اور روشن دلائل موجود ہيں _الذى انزل فيه القرآن هدى للناس و بينات من الهدي ''بينة'' كا معنى واضح ، آشكار اور روشن دليل ہے اسكى جمع لانا كثرت پر دلالت كرتاہے_ '' بينات من الہدي'' ميں ''الہدي'' كا معرفہ ہونا اس سے مراد خاص ہدايتيں ہيں _

۱۱ _ حق و باطل كے مابين فرق كا ميزان حاصل كرنے كيلئے قرآن حكيم ميں روشن دلائل اور راہنمائي موجود ہے_

الذى انزل فيه القرآن بينات من الهدى والفرقان

'' فرقان'' ايسى چيز كو كہتے ہيں جو حق كو باطل سے، صحيح كو غير صحيح سے ممتاز كرنے اور پہچاننے كا ذريعہ ہو_

۱۲ _ مسلمانوں كے ايك ايك فرد پر ماہ رمضان كا روزہ واجب ہے _فمن شهد منكم الشهر فليصمه

۶۳۸

۱۳ _ ماہ رمضان كے روزے اس صورت ميں واجب ہيں كہ اس ماہ كا حلول ( پہلى كا چاند) ثابت ہوجائے اس بارے ميں خالى احتمال كافى نہيں ہے_فمن شهد منكم الشهر فليصمه '' شہد'' كا مصدر شہود اور شہادت ہے جسكا معنى ہے حاضر ہونا اور اس كے نتيجے ميں ديكھنا اور سمجھنا ہے(مفردات راغب) بنابريں ( فمن شہد منكم الشہر ...) يعنى جو كوئي اس مہينے كو پائے، اس سے آگاہ ہوجائے اور يقين حاصل كرلے اس ماہ كے حلول كے بارے ميں احتمال كا كافى نہ ہونا يہ مطلب اس جملے كا مفہوم ہے_

۱۴ _ روزے كے واجب ہونے كى خاصر كسى شخصى كے لئے ذاتى طور پر رمضان كا يقين اور ثابت ہو ناكافى ہے _

فمن شهد منكم الشهر فليصمه ''منكم'' مذكورہ مطلب كى طرف اشارہ ہوسكتاہے_

۱۵ _ مريض اور مسافر كے لئے روزہ واجب اور مشروع نہيں ہے _و من كان مريضاً او على سفر فعدة من ايام اخر

۱۶_ جو شخص ماہ رمضان ميں مريض يا مسافر رہاہو اس پر روزوں كى قضا واجب ہے_و من كان مريضاً او على سفر فعدة من ايام اخر

۱۷_ قضا روزوں كى تعداد اتنى ہى ہے كہ جتنے روز مكلف مريض يا مسافر رہاہے_فعدة من ايام اخر

۱۸_ ماہ رمضان كے روزوں كى قضا كسى خاص وقت يا زمان سے مشروط نہيں ہے _فعدة من ايام اخر

اس مطلب كى دليل گزشتہ آيت كے مطلب ۶ كى طرح ہے

۱۹_ روزہ ايك منظم عبادت ہے تا ہم اس عبادت ميں جھكاؤاور نرمى بھى ہے _كتب عليكم الصيام اياماً معدودات شهر رمضان فمن كان مريضاً اور على سفرفعدة من ايام اخر

۲۰_ روزے كے عدم وجوب ميں مسافرت كا ارادہ كافى نہيں ہے _و من كان مريضاً او على سفر فعدة من ايام اخر

۲۱_ اللہ تعالى نے انسانوں كے لئے بامشقت و طاقت فرسا شرعى تكاليف قرار نہيں ديں_ يريد الله بكم اليسر و لا يريد بكم العسر

۲۲_ مريض و مسافر كے لئے روزے كو قرار نہ دينے كى دليل و حكمت ، سختى و مشكل اور مشقت ہے _و من كان مريضاً يريد الله بكم اليسر و لا يريد بكم العسر جملہ '' يريد اللہ ...'' ممكن ہے جملہ'' من

۶۳۹

كان ...'' پر ناظر ہو اور اس كو مريض و مسافر پر روزہ واجب قرار نہ دينے كى دليل و حكمت شمار كيا جائے البتہ يہ بھى ممكن ہے كہ اس كو روزے كے وجوب اور اسكى حكمت كے بيان پر ناظر سمجھا جائے_ مذكورہ بالا مطلب پہلے احتمال كى بنياد پر ہے _

۲۳_روزہ انسانوں كيلئے آسان اور راحت والى زندگى كے حصول اور دنيا و آخرت كى مشكلات سے رہائي كا سبب بنتاہے*يريد الله بكم اليسر و لا يريد بكم العسر يہ مطلب اس بناپر ہے كہ '' يريد اللہ ...'' وجوب روزہ پر ناظر ہو بنابرايں يہ جملہ اس معنى كى طرف اشارہ ہے كہ اللہ تعالى نے تم پر روزہ فرض كيا تا كہ اس كے نتيجے ميں آسان زندگى حاصل كرسكو اور مشكلات ميں مبتلا نہ ہو_

۲۴ _ اللہ تعالى كا اپنے بندوں سے لطف و مہرباني_يريد الله بكم السير و لايريد بكم العسر

۲۵_ قضا روزوں كے فرض ہونے كا ہدف يہ ہے كہ پورے سال ميں ايك ماہ مكمل طور پر روزے ركھے جائيں _

فعدة من ايام اخر لتكملوا العدة ''لتكملوا ...'' ''فعدة من ايا م آخر''كى علت ہے ''العدة'' ميں ''ال'' عہد ذكرى كاہے جو '' اياماً معدودات'' كى طرف اشارہ ہے جس سے مراد ماہ رمضان ہے بنابرايں '' فعدة من ايام اخر لتكملوا العدة'' يعنى ماہ رمضان كے روزوں كى قضا حتماً بجالاؤ تا كہ روزوں كے ايام كى تعداد جو ايك ماہ ہے وہ مكمل ہوجائے_

۲۶_ ہر مسلمان كو چاہيئے كہ سال ميں ايك ماہ روزے ركھے_فعدة من ايام اخر و لتكملوا العدة اس مطلب كى دليل گذشتہ مطلب ميں موجود ہے_

۲۷_ جو لوگ سارا ماہ رمضان يا ماہ رمضان كے كچھ ايام (بيمارى يا سفر كے عذر سے يا كسى اور عذر سے روزہ نہ ركھ سكيں تو واجب ہے كہ اس كى قضا بجا لائيں _و لتكملوا العدة جملہ '' فعدة من ايام اخر'' اگر چہ مريض اور مسافر كے بارے ميں بيان ہوا ہے ليكن اسكى علت ''لتكملوا العدة'' اس معنى كو بيان كررہى ہے كہ ان دو موارد كے علاوہ بھى روزوں كى قضا واجب ہے اگر چہ كسى عذر كى بناپر يا بغير كسى عذر كے اس نے روزے نہ ركھے ہوں _

۲۸_ مسلمانوں كو اللہ تعالى ہدايت كرنے والا ہے _و لتكبّروا الله على ما هداكم ''ما ہدى كم'' ميں ''ما'' مصدر يہ ہے يعنى''على هدايته اياكم''

۲۹_ روزہ اور اسكے احكام، الہى ہدايتوں ميں سے ہيں _و لتكبر وا الله على ماهداكم

۳۰_ اللہ تعالى كى عظمت و بزرگى بيان كرنا ضرورى ہے_و لتكبروا الله

۶۴۰