تفسير راہنما جلد ۱

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 785

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 785
مشاہدے: 188805
ڈاؤنلوڈ: 5543


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 785 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 188805 / ڈاؤنلوڈ: 5543
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 1

مؤلف:
اردو

۳۱ _ روزے كى تشريع كے اہداف ميں سے ايك ہدف عظمت الہى كى طرف توجہ اور اس كى بزرگى كو بيان كرنا ہے _

ولتكبروا الله على ما هدا كم ''لتكبروا'' كا مصدر تكبير ہے جس كامعنى بزرگ شمار كرنا اور باعظمت جانناہے'' لتكبروااللہ'' روزے كى تشريع كيلئے علت غائي ہے يعنى روزہ چونكہ انسانوں كو عظمت الہى كى طرف متوجہ كرتاہے اس لئے اس كا حكم اہل ايمان كيلئے وضع كيا گيا ہے_

۳۲ _ بارگاہ رب العزت ميں شكر ادا كرنا ضرورى ہے _و لعلكم تشكرون

۳۳_ روزہ بارگاہ ايزدى ميں شكر ادا كرنے كيلئے زمين كو ہموار كرتاہے_و لعلكم تشكرون

'' لعلكم تشكرون'' بھى '' لتكبروا ...'' كى طرح روزے كى تشريع كيلئے علت و غرض ہے_

۳۴_ اللہ تعالى كى بارگاہ ميں شكر ادا كرنا اس لئے ضرورى ہے كہ پروردگار نے انسانوں كيلئے مشكل اور بامشقت احكام وضع نہيں فرمائے _يريد الله بكم اليسر و لا يريد بكم العسر و لعلكم تشكرون يہ مطلب اس احتمال كى بناپر ہے كہ ''لعلكم ...'' جملہ ''يريد اللہ ...'' كيلئے غرض و غايت ہو_

۳۵ _ راوى كہتاہے: ''سالت اباعبدالله عليه‌السلام عن القرآن و الفرقان فقال: القرآن جملة الكتاب و الفرقان المحكم الواجب العمل به (۱) ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے قرآن و فرقان كا معنى پوچھا تو آپعليه‌السلام نے فرمايا: '' قرآن'' سارى كتاب ہے اور '' فرقان'' محكم ''آيات'' ہيں جن پر عمل كرنا واجب ہے _

۳۶_ امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا:اذا دخل شهر رمضان فللّه فيه شرط ، قال الله تعالى : '' فمن شهد منكم الشهر فليصمه '' فليس للرجل اذا دخل شهر رمضان ان يخرج الا فى حج او عمرة او مال يخاف تلفه اواخ يخاف هلاكه (۲) جب ماہ رمضان آئے تو اللہ تعالى كيلئے اس ميں ايك شرط ہے اللہ تعالى كا ارشاد ہے: '' فمن شہد منكم الشہر فليصمہ'' پس كسى كو بھي نہيں چاہيئے كہ ماہ رمضان ميں سفر كرے مگر يہ كہ حج، عمرہ كيلئے يا كسى مال كے تلف ہوجا كے ڈر سے يا پھر دينى بھائي كى ہلاكت كے خوف سے _

۳۷_ فضل بن شاذان امام رضاعليه‌السلام سے روايت كرتے

____________________

۱) معانى الاخبار ص ۱۹۰ ح ۱ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۶۸ ح ۵۷۶_

۲) تہذيب الاحكام ج/ ۴ ص ۲۱۶ ح ۱ ، تفسير برہا ن ج/ ۱ ص ۱۸۳ ح ۲_

۶۴۱

ہيں :فان قال : فلم جعل الصوم فى شهر رمضان خاصة دون ساير الشهور؟ قيل لان شهر رمضان هو شهر الذى انزل الله فيه القرآن و فيه فرق بين الحق و الباطل كما قال الله عزوجل '' شهر رمضان الذى انزل فيه القرآن هدى للناس و بينات من الهدى و الفرقان'' و فيه نبى محمد (ص) و فيه ليلة القدر التى هى خير من الف شهر ...(۱) اگر سوال كيا جائے كہ روزے صرف ماہ رمضان ميں كيوں واجب ہوئے ہيں نہ كہ باقى مہينوں ميں ؟ تو جواب ميں كہاجائے گا چونكہ ماہ رمضان وہ مہينہ ہے جس ميں اللہ تعالى نے قرآن كريم كو نازل فرمايا اور اس مہينہ ميں حق كو باطل سے جدا كرديا جيسا كہ اللہ تعالى ارشاد فرماتاہے: ''رمضان وہ مہينہ ہے جس ميں قرآن نازل كيا گيا جو انسانوں كيلئے ہدايت ہے اور اس ميں ہدايت كى نشانياں ميں ہيں اور فرقان ( حق و باطل كے مابين فرق) ہے '' اور اس ماہ ميں آنحضرت(ص) مقام نبوت پر فائز ہوئے اور اس ماہ ميں شب قدر ہے جو ہزار مہينوں سے بہتر ہے _

۳۸_''بعض اصحابنا رفعه فى قول الله عزوجل:''و لتكبروا الله على ما هداكم'' قال: '' التكبير'' التعظيم لله و '' الهداية'' الولاية (۲) امام معصومعليه‌السلام سے اللہ تعالى كے اس فرمان ، ''و لتكبروا الله على ما ہداكم'' كے بارے ميں روايت ہے كہ آپعليه‌السلام نے فرمايا : تكبير سے مرا د اللہ تعالى كى عظمت و بزرگى بيان كرنااور ''ہدايت'' سے مراد ولايت ہے_(يعنى ولايت كى نعمت كے سبب اللہ تعالى كى عظمت و بزرگى بيان كرو)

۳۹_امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا:التكبير فى العيدين واجب، اما فى الفطر ففى خمس صلوات يبتدأ به من صلاة المغرب ليلة الفطر الى صلاة العصر من يوم الفطر و هو ان يقال '' الله اكبر، الله اكبر، لا اله الا الله و الله اكبر ، الله اكبر و لله الحمد، الله اكبر على ما هدانا ، والحمدلله على ما ابلانا '' لقوله عزوجل ''و لتكملوا العدة و لتكبروا الله على ما هداكم ''(۳) عيد فطر اور عيد قربان ميں تكبير واجب ہے ليكن عيد فطر كى پنجگانہ نمازوں جن كا آغاز عيد فطر كى رات نماز مغرب سے عيد فطر كے دن كى نماز عصر تك ہے ان نمازوں ميں تكبير يوں كہے ' ' اللہ اكبر ، اللہ اكبر ...'' يہ تكبيرات اسيلئے واجب ہيں كيونكہ اللہ تعالى كا ارشاد ہے '' اس لئے كہ ايام كے عدد كو تكميل كريں اور جس اللہ نے تمہيں ہدايت فرمائي ہے اسكى عظمت و بزرگى كا ذكر كرو ''_

____________________

۱) عيون اخبار الرضا ج/ ۲ ص ۱۱۶ ح/۱ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۶۳ ح ۵۵۰_

۲) محاسن برقى ج/۱ ص ۱۴۲ ح ۳۶ ، نورالثقلين ج/۱ ص _۱۷ ح ۵۸۶_

۳) خصال ج/۲ ص ۶۰۹ ح ۹ ، بحار الانوار ج/ ۸۸ص ۱۲۸ ح ۲۷_

۶۴۲

۴۰_عن بعض اصحابنا رفعه فى قول الله تبارك و تعالى '' و لتكبروا الله على ما هداكم و لعلكم تشكرون'' قال الشكر المعرفة '' (۱) اللہ تعالى كے اس كلام ''و لتكبروا الله على ما هداكم و لعلكم تشكرون'' كے بارے ميں امام معصومعليه‌السلام سے منقول ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا شكر سے مراد معرفت ہے ..._

آرام و آسائش : آسائش كے عوامل ۲۳

احكام :( ۱،۱۲،۱۳،۱۴،۱۵،۱۶،۷ ۱،۱۸،۲۰ ،۲۷)

احكام ميں نرمى اور لچك ۱۹; فلسفہ احكام ۲۲،۵ ۲ ، ۳۱

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى مہرباني۲۴; ہدايت الہى ۲۸، ۲۹

انسان: انسانوں كى ہدايت ۶،۱۰

باطل : باطل كى تشخيص كے معيارات ۱۱

بزرگى بيان كرنا : اللہ تعالى كى عظمت و بزرگى بيان كرنے كي

اہميت ۳۰; اللہ تعالى كى بزرگى بيان كرنا ۳۱، ۳۸، ۳۹; اللہ تعالى كى عظمت بيان كرنے والے كلمات ۳۹

بيمار: بيمار كے احكام ۱۵،۱۶،۱۷

تكليف شرعي: تكليف شرعى ميں سہولت ۲۱،۳۴; تكليف شرعى اٹھنے كے اسباب ۲۲

حق : حق كى تشخيص كے معيارات ۱۱

حمد: اللہ تعالى كى حمد۳۱

روايت:۳۵،۳۶،۳۷،۳۸،۳۹،۴۰

روزہ: روزے كے اثرات و نتائج ۲۳،۲۹،۳۳; روزہ كے احكام ۱،۱۲،۱۳،۱۴،۱۵،۱۶،۱۷ ،۱۸، ۲۰، ۲۷; احكام ميں نرمى اور چھكاؤ۱۹; قضا روزوں كى تعداد۱۷; بيمار كا روزہ ۱۵، ۱۶، ۱۷،۲۲; مسافر كا روزہ ۱۵،۱۶،۱۷، ۲۰، ۲۲; روزہ اور قرآن كريم ۴; روزے كے وجوب كى شرائط ۱۳،۱۴; روزے ميں تكليف و پريشانى عسر و حرج; ۲۲; روزے كا فلسفہ ۳۱،۳۷; روزوں كى قضا كا فلسفہ ۲۵; روزے كى قضا ۲۷; واجب روزوں كى مدت ۲۵،۲۶; روزے سے معذور افراد ۱۵; روزے ميں نظم ۱۹; روزے كا وجوب ۱۲; روزے كى قضا كا وجوب ۱۶;

____________________

۱) محاسن برقى ج/ ۱ ص ۱۴۹ ح ۶۵، نورالثقلين ج/۱ ص ۱۷۰ ح ۵۸۷_

۶۴۳

روزے كا وقت ۱; روزے كى قضا كا وقت ۱۸; روزے كى خصوصيات۱۹

سختي: سختى سے نجات كے اسباب ۲۳

شب قدر: شب قدر كا وقت ۳۷

شكر: شكر الہى كى اہميت ۳۲،۳۴; اللہ تعالى كا شكر ادا كرنے كى آمادگى پيدا ہونا ۳۳; شكر سے كيا مراد ہے ؟ ۴۰

عيد فطر: عيد فطر كى تكبير ۳۹

عيد قربان : عيد قربان كى تكبير ۳۹

فرقان: فرقان سے مراد ۳۵

فقہى قواعد: عسر و حرج ( تكليف و پريشانى ) كى نفى كا قاعدہ ۲۲

قرآن حكيم : قرآن حكيم كى محكم آيات ۳۵; قرآن حكيم كى بينات۱۰،۱۱; قرآنى تعليمات۱۰; قرآن كريم كا سب انسانوں كے لئے ہونا ۷; قرآن كريم كے مخاطبين ۷; قرآن كريم سے مراد ۳۵;قرآن كريم كى اہميت ۶،۱۱; قرآن كريم كى خصوصيات۶،۱۰،۱۱; قرآنى ہدايتوں كى خصوصيت ۸ ، ۹; قرآن حكيم كا ہدايت كرنا ۶،۱۰

ماہ رمضان : ماہ رمضان كا ثابت ہونا ۱۳،۱۴; ماہ رمضان كے روزے ۱۲،۳۷; ماہ رمضان كى عظمت ۵; ماہ رمضان كے روزوں كا فلسفہ ۳; ماہ رمضان ميں قرآن كريم كانزول ۲،۳،۳۷; ماہ رمضان ميں سفر ۳۶; ماہ رمضان كى خصوصيات ۱،۲،۵

مسافر: مسافر كے احكام ۱۵،۱۶،۱۷، ۲۰

مسلمان : مسلمانوں كى شرعى تكليف ۲۶; مسلمانوں كى ہدايت ۲۸

معرفت: معرفت كى اہميت ۴۰

واجبات:۱۲

ولايت: ولايت كى نعمت ۳۸

ہدايت: ہدايت كے عوامل ۶; ہدايت كے درجات ۹،۱۰; ہدايت كا منبع ۲۸

۶۴۴

وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُواْ لِي وَلْيُؤْمِنُواْ بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ( ۱۸۶ )

اور اے پيغمبر اگر ميرے بندے تمسے ميرے بارے ميں سوال كريں تو ميں ان سےقريب ہوں _ پكارنے والے كى آوازسنتا ہوں جب بھى پكارتا ہے لہذا مجھ سے طلب قبوليتكريں اور مجھ ہى پر ايمان وا عتمادركھيں كہ شايداس طرح راہ راست پر آجائيں (۱۸۶)

۱ _ مسلمانوں كا پيامبر اسلام (ص) سے سوال كرنا كہ اللہ تعالى بندوں كے نزديك ہے يا دور _و اذا سالك عبادى عنى فانى قريب ' ' فانى قريب'' كا جملہ بيان كررہاہے كہ سوال اللہ تعالى كے دور يا نزديك ہونے كى بارے ميں ہے_

۲ _ اللہ تعالى كى صفات كيا اور كيسى ہيں ان كے بارے ميں ٹحقيق كرنا اور سوال پوچھنا جائز ہے _و اذا سالك عبادى عنى فانى قريب

۳_ اللہ تعالى اپنے سب بندوں كے نزديك ہے_ فانى قريب

۴_ اللہ تعالى دعا كرنے والوں كى دعا كو قبول فرماتاہے_اجيب دعوة الداع

۵_ اللہ تعالى كا بندوں كے نزديك ہونا اسكى دليل پروردگار كى طرف سے دعاؤں كا قبول ہونا ہے_فانى قريب اجيب دعوة الداع جملہ ''اجيب دعوة الداع_ دعا كرنے والے كى دعا قبول كرتاہوں '' ممكن ہے اس جملہ ''فانى قريب'' كى علت و دليل ہو_

۶_دعا ميں خلوص ( فقط اللہ تعالى كو پكارنا اور اسى سے دعا كرنا ) دعا كى قبوليت كى شرط ہے_اجيب دعوة الداع اذا دعان

۷_ اللہ تعالى كى اپنے بندوں كو نصيحت ہے كہ اسكى بارگاہ ميں دعا كريں تو وہ قبول فرمائے گا_فليستجيبوا لي

استجابت كا معنى '' طلب قبوليت'' ہوسكتاہے پس ''فليستجيبوا لى '' يعنى ميرے بندے مجھ سے دعائيں طلب كرں تو ميں پورى كروں گا _

۸_ اللہ تعالى كے احكامات پر عمل اور اس كى ذات اقدس پر ايمان ركھنا واجب و ضرورى ہے _فلستجيبوا الى و ليؤمنوا بي يہ مطلب اس مناسبت سے ہے كہ ''استجابت'' كا معنى '' اجاب_ قبول كرنا '' ہو_ لہذا '' فليستجيبوا لى '' كا يہ معنى ہے '' پس ميرے بندوں پر واجب ہے كہ ميرے فرامين كو قبول كريں اور اطاعت كريں ''

۶۴۵

۹_ اللہ تعالى كا اپنے بندوں سے قرب اور اس كى اپنے بندوں كى درخواستوں كو پورا كرنے كى توان ركھنے پر ايمان ضرورى ہے _و ليومنوا بي بندوں كى نسبت اللہ تعالى كے قرب اور اسكى طرف سے ان كى دعاؤں كے قبول كرنے كے بيان كے بعد '' و ليومنوا بى '' كا ذكر ہوسكتاہے اس سے مراد يہ ہو كہ يہاں ايمان سے مراد تقرب الہى اور بندوں كى دعاؤں كے پورا ہونے پر ايمان ہے_

۱۰_ اللہ تعالى كے تقرب اور بندوں كى دعاؤں كے پورا كرنے كى قدرت پر ايمان انسان كو اللہ تعالى پر ايمان اور اس كى اطاعت كى ترغيب دلاتاہے_فانى قريب اجيب دعوة الداع فليستجيبوا لى و ليومنوا بي يہ مطلب اس بنا پر ہے كہ '' فليستجيبوا'' كى ''فا'' تفريح كے لئے ہو _

۱۱_ اللہ تعالى كى اطاعت اور اس پر ايمان ہدايت كے حصول كا ذريعہ ہے _فليستجيبوا لى و ليؤمنوا بى لعلهم يرشدون '' يرشدون'' كا مصدر ''رشد'' ہے جسكا معنى ہدايت پانا اور حصول ثواب كے راستہ پر پہنچنا_

۱۲_اللہ تعالى پر ايمان اور اسكى اطاعت كامل ہوتو ہدايت كا حصول ممكن ہے _فليستجيبوا لى و ليومنوا بى لعلهم يرشدون

۱۳_ اللہ تعالى كى بارگاہ ميں دعا اور اسكى قبوليت پہ يقين انسان كے لئے ہدايت كے حصول كا سبب ہے _فليستجيبوا لى و ليومنوا بى لعلهم يرشدون

۱۴_ عمل كے نتيجہ بخش ہونے كى اميد انسان ميں عمل كى ترغيب پيدا كرتى ہے _فليستجيبوا لى و ليومنوا بى لعلهم يرشدون جملہ '' لعلہم يرشدون'' اعمال كے ثمر كى اميد كو بيان كررہاہے ہوسكتاہے يہ جملہ اطاعت الہى كى ترغيب كے لئے بيان كيا گيا ہو پس عمل كے نتيجہ كى اميد انسان ميں عمل كى تحريك پيدا كرتى ہے _

۱۵_ اللہ تعالى كى بارگاہ ميں دعا كرنے كا مناسب ترين زمانہ ماہ مبارك رمضان ہے _شهر رمضان و اذا سالك عبادى عنى فانى قريب اجيب دعوة الداع اس مطلب ميں اس آيہ مجيدہ كا ماقبل آيت سے ارتباط ملحوظ ركھا گيا ہے _

۱۶_عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قوله '' فليستجيبوا لى و ليومنوا بي'' يعملون انى اقدر على ان اعطيهم ما يسئلون (۱)

____________________

۱) تفسير عياشى ج/۱ ص ۸۳ ح ۱۹۶ _ تفسير برہان ج/۱ ص ۵۸۱ ح ۴_

۶۴۶

اللہ تعالى كے اس كلام'' فليستجيبوا لى و ليومنوا بي'' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے (ميرے بندوں ) كو جاننا چاہئے كہ جو كچھ وہ طلب كرتے ہيں ميں ان كو دينے كى قدرت و توان ركھتاہوں ''_

اطاعت: اللہ تعالى كى اطاعت كے اثرات و نتائج ۱۱; اطاعت الہى ۸،۱۲; اطاعت الہى كى آمادگى پيدا ہونا ۱۰

اللہ تعالى : افعال الہى ۴; اوامر الہى ۸; صفات الہى كے بارے ميں سوال ۲; اللہ تعالى كے قرب كے بارے ميں سوال۱; اللہ تعالى كى نصيحتيں ۷; قدرت الہى ۱۶; تقرب الہى ۳; قرب الہى كى علامتيں ۵

اميدوار ہونا : اميد ركھنے كے نتائج ۱۴

ايمان : اللہ تعالى پر ايمان كے نتائج۱۱; اللہ تعالى كى قدرت پر ايمان كے نتائج ۱۰; تقرب الہى پر ايمان كے نتائج۱۰;دعا كى قبوليت پر ايمان ۱۳; اللہ تعالى پر ايمان ۸،۱۲; اللہ تعالى كى قدرت پر

ايمان ۹; تقرب الہى پر ايمان ۹; ايمان اور عمل ۱۲; اللہ تعالى پر ايمان كى بنياد۱۰; ايمان كے متعلقات ۸،۹،۱۲،۱۳

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) سے سوال كرنا ۱

ترغيب : ترغيب كے عوامل ۱۰،۱۲

دعا: دعا كے نتائج۱۳; دعا كى قبوليت ۴،۵،۹; دعا ميں اخلاص ۶; قبوليت دعا كى درخواست ۷; دعا كى اہميت ۷; قبوليت دعا كى شرائط ۶; وقت دعا ۱۵

روايت:۱۶

سوال: جائز سوال ۲

عمل: عمل كے نتائج كى اميد۱۴

ماہ رمضان : رمضان المبارك ميں دعا ۱۵; رمضان المبارك

كى خصوصيات ۱۵

مسلمان: مسلمانوں كا سوال پوچھنا ۱

نظريہ كائنات (جہان بينى ) : نظريہ كائنات اور آئيڈيالوجي۱۰

واجبات : ۸

ہدايت : حصول ہدايت كے اسباب ۱۱،۱۲،۱۳

۶۴۷

أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَآئِكُمْ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ عَلِمَ اللّهُ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَخْتانُونَ أَنفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ وَعَفَا عَنكُمْ فَالآنَ بَاشِرُوهُنَّ وَابْتَغُواْ مَا كَتَبَ اللّهُ لَكُمْ وَكُلُواْ وَاشْرَبُواْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَتِمُّواْ الصِّيَامَ إِلَى الَّليْلِ وَلاَ تُبَاشِرُوهُنَّ وَأَنتُمْ عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ تِلْكَ حُدُودُ اللّهِ فَلاَ تَقْرَبُوهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللّهُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ ( ۱۸۷ )

تمھارے لئے ماہ رمضان كى رات ميں عورتوں كے پاس جانا حلال كرديا گيا ہے _وہ تمھارے لئے پردہ پوش ہيں اور تم ان كےلئے _ خدا كو معلوم ہے كہ تم اپنے ہى نفسسے خيانت كرتے تھے تو اس نے تمھارے توبہقبول كركے تمھيں معاف كرديا _ اب تم بہاطمينان مباشرت كرو اور جو خدا نے تمھارےلئے مقدر كيا ہے اس كى آرزو كرو اور اسوقت تك كھاپى سكتے ہو جب تك فجر كا سياہڈورا سفيد ڈورے سے نمايان نہ ہوجائے _ اسكے بعد رات كى سياہى تك روزہ كو پورا كرواور خبردار مسجدوں ميں اعتكاف كے موقع پرعورتوں سے مباشرت نہ كرنا _ يہ سب مقررہحدود الہى ہيں _ ان كے قريب بھى نہ جانا_ الله اس طرح اپنى آيتوں كو لوگوں كے لئےواضح طور پر بيان كرتا ہے كہ شايد وہمتقى اور پرہيزگار بن جائيں (۱۸۷)

۱ _ زمانہ بعثت ميں كچھ مدت كے لئے بيويوں سے نزديكى كرنا حتى ماہ رمضان كى راتوں ميں بھى روزہ داروں پر حرام تھا_احل لكم ليلة الصيام الرفث الى نسائكم

''رفث' ' كا معنى نزديكى ہے _ نزديكى كرنے كى ترغيب ميں صراحت كے لئے بھى استعمال ہوتاہے _ البتہ آيہ مجيدہ ميں '' مباشرت ''سے كنايہ ہے (مفردات راغب سے ا قتباس) اسكا '' الي'' كے ساتھ متعدى ہونا نيز جملہ''فالآان باشروہن'' اس كنائي معنى كے لئے قرينہ ہے _ جملہ ''كنتم تختانون'' جو انحراف و سركشى كى حكايت كررہاہے نيز جملہ''فالآن باشروھن'' كامفہوم اس بات پر دلالت كررہے ہيں كہ ماہ رمضان كى راتوں ميں ' ' نزديكى كرنا '' حرام تھا_

۲_ كچھ مدت كے بعد ماہ رمضان كى راتوں ميں نزديكى كرنے كى حرمت كا حكم منسوخ ہوگيا اور يہ عمل حلال قرار ديا گيا _

احل لكم ليلة الصيام الرفث الى نسائكم فالآن باشروهن

۳_مياں بيوى ايك دوسرے كے لئے عفت و پاكيزگى كا لباس ہيں اور ايك دوسرے كے لئے جنسى گناہوں كےاجتناب كا ذريعہ ہيں _هن لباس لكم وانتم لباس لهن

۴_ مياں بيوى ہميشہ ايك دوسرے كى ضرورت ہيں _هن لباس لكم و انتم لباس لهن اس جملہ ''ہن لباس لكم ...'' ميں بيوى كو شوہر كے لئے اور شوہر كو بيوى كے لئے جو لباس سے تشبيہ دى گئي ہيں شباہت ميں وجہ شبہ '' ہميشہ كے لئے ضرورت'' بہت واضح اور روشن ہے_

۶۴۸

۵_ ماہ رمضان كى راتوں ميں مباشرتكے حلال ہونے كى حكمتوں ميں سے ايك بيوى اور شوہر كى ايك دوسرے كے لئے جنسى ضرورت ہے_احل لكم ليلة الصيام الرفث الى نسائكم هن لباس لكم و انتم لباس لهن حليت كے حكم''احل لكم ...'' كى دليل و حكمت كويہ جملہ''ہن لباس لكم ...''بيان كررہاہے_

۶_ دينى احكا م و قوانين كى تشريع ميں اسلام كى جنسى اور فطرى ضروريات كى طرف توجہ _احل لكم ليلة الصيام الرفث الى نسائكم

۷_ صدر اسلام كے بہت سارے مسلمان ماہ رمضان ميں نزديكى كى حرمت كے حكم كى اعتنا نہ كرتے اور نافرمانى كرتے تھے_علم الله انكم كنتم تختانون أنفسكم يہ واضح ہے كہ اس حكم كى مخالفت سب مسلمان نہ كرتے تھے ليكن اس جملہ''كنتم تختاتون ...'' سے سب كو مخاطب قرار دينا اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ خلاف ورزى كرنے والے كم نہ تھے_

۸_جنسى غريزہ بہت طاقتور غريزہ ہے جسے كنٹرول كرنا عام لوگوں كے لئے ايك دشوار امر ہے _علم الله انكم كنتم تختانون أنفسكم فتاب عليكم

۹_ اللہ تعالى كے احكام كى نافرمانى كرنا اور احكام دين كى پروا ہ نہ كرنا اپنے آپ سے خيانت ہے_كنتم تختانون أنفسكم

۱۰_ اللہ تعالى انسان كے پوشيدہ اعمال سے آگاہ ہے _علم الله انكم كنتم تختاتون أنفسكم

۱۱_ ماہ رمضان كى راتوں ميں نزديكى كے حرام ہونے كے حكم كى مسلمانوں كى طرف سے نافرمانى اور پروا ہ نہ كرنا اس حكم كے منسوخ ہونے كا باعث بنا _احل لكم علم الله انكم كنتم تختانون أنفسكم فتاب عليكم و عفا عنكم ماہ رمضان كى راتوں ميں نزديككے حلال ہونے كے حكم'' احل لكم ...'' كى حكمت و دليل كو ''ہن لباس لكم ...'' كى طرح يہ جملہ ''علم اللہ ...'' بھى بيان كررہاہے_

۱۲ _ حكم الہى ( ماہ رمضان كى راتوں ميں مباشرت كا حرام ہونا ) كى مخالفت كرنے والوں پر اللہ تعالى نے اپنى رحمت لوٹا كر ان كے گناہ كو بخش ديا _فتاب عليكم و عفا عنكم

۱۳ _ ماہ رمضان كى راتوں ميں نزديكى كے حلال ہونے كے حكم الہى كى علتوں ميں ايك يہ تھى كہ نزديكى سے پرہيز كرنا بہت دشوار امرہے_علم الله انكم كنتم تختانون أنفسكم فتاب عليكم و عفا عنكم يہ جملہ '' علم اللہ ...''( اللہ جانتاہے

۶۴۹

كہ تم نے اپنے آپ سے خيانت كى ہے) مباشرت كے حكم حرمت كے منسوخ ہونے كى علتوں ميں سے ايك ہے جبكہ اللہ تعالى واقعات كے ہونے سے قبل ہى ان كے بارے ميں علم ركھتاہے پس اس جملے '' علم اللہ ...'' سے مراد '' معلوم '' كا ظاہرى طور پر پر واقع ہونا ہے_ پس حكم حرمت كے منسوخ ہونے كى علت اور دليل سركشى اور خيانت كا وجود ميں آناہے نہ كہ اللہ تعالى كا پہلے سے آگاہ ہونا _

۱۴ _ مباشرت كے حلال ہونے كى حكمتوں ميں سے ايك سلسلہ نسل كو آگے بڑھانااور اسكى طرف اللہ تعالى كا ترغيب دلانا ہے _فالآن باشروهن و ابتغوا ما كتب الله لكم مفسرين كے نزديك ''ما كتب ...'' سے مراد اولاد ہے پس جملہ''فالآن ...'' كا معنى يہ بنتاہے اپنى بيويوں سےنزديكى كرو اور پھر اس كى تلاش و انتظار ميں رہو جو اللہ تعالى نے تمہارے لئے مقرر فرمادياہے_

۱۵_ماہ رمضان كى راتوں ميں بيويوں سے نزديكى كرنے كى صورت ميں طلوع فجر سے پہلے غسل كرنا چاہيئے*

فالآن باشروهن وابتغوا ما كتب الله لكم حتى يتبين لكم الخيط الابيض بعض مفسرين نے '' ما كتب اللہ'' سے مراد طہارت حاصل كرنا ليا ہے جيسا كہ سورہ مائدہ كى آيت ۶) ميں ارشاد ہے ''و ان كنتم جنباً فاطهروا ...او لمستم النساء فلم تجدوا ماء فتيمموا صعيداً طيباً''

۱۶_ اللہ تعالى نے مسلمانوں سے فرماياہے كہ اپنى بيويوں سے نزديكى كرو اور مباح چيزوں سے استفادہ كرو _

فالآن باشروهن كلوا و اشربوا جملہ ''فالآن باشروھن'' سب مفسرين كے نزديك بيويوں سے مباشرت كے مباح ہونے پر دلالت كرتاہے نہ كہ وجوب پر _ البتہ مباح ہونے كے لئے فعل امر (باشروھن ...) كا استعمال ممكن ہے اسكى ترغيب پہ دلالت كرتاہو_

۱۷_ تمام امور كى تقدير اللہ تعالى كے ہاتھ ميں ہے _ما كتب الله لكم

۱۸_ اللہ تعالى كى طرف سے تقدير كيئے ہوئے اموركے واقع ہونے ميں انسان اور اس كا انتخاب بہت اہميت ركھتے ہيں _و ابتغوا ما كتب الله لكم

مقدرات الہى كو حاصل كرنے كے لئے انسان كو تگ و دو كا فرمان دينا ( و ابتغوا ما كتب اللہ لكم) اس بات كو بيان كررہاہے كہ بعض امور جو انسان كے لئے اللہ تعالى نے مقدر فرمائے ہيں انسان كے انتخاب اور عمل سے مشروط ہيں يعنى ان امور كے مكمل ہونے يا ظاہر ہونے ميں خود انسان بہت زيادہ اہميت ركھتاہے_

۶۵۰

۱۹_ ماہ رمضان كى راتوں ميں اپنى بيويوں سے نزديكى كرنا رات كى ابتدا سے طلوع فجر تك جائز ہے _فالآن باشروهن ...حتى يتبين لكم الخيط الابيض اس مطلب ميں ''رات كى ابتدا سے طلوع فجر تك'' كى قيد اس ليئے بيان ہوئي ہے كيونكہ''حتى يتبين'' ، ''باشروھن'' كے لئے بھى غايت ہے_

۲۰_ ماہ رمضان كى راتوں ميں طلوع فجر تك كھانا پينا جائز ہے _كلوا و اشربوا حتى يتبين لكم الخيط الابيض من الخيط الاسود من الفجر

۲۱ _ روزے كا وقت طلوع فجر سے رات تك ہے _ثم اتموا الصيام الى الليل

۲۲_ افق پر جب سياہ رات كى تاريكى پر سفيد خط يا لكير ظاہر ہوجائے تووہ فجر كا وقت ہےحتى يتبين لكم الخيط الابيض من الخيط الاسود من الفجر ''من الفجر' 'ميں ''من''،''الخيط الابيض'' كے لئے بيان ہے يعنى سفيد لكير وہى فجر ہے _

۲۳ _ شب وروز كے مابين طلوع فجر حد فاصل ہےاحل لكم ليلة الصيام كلوا و اشربوا حتى يتبين لكم الخيط الابيض

آيت ۱۸۴ ميں روزوں كو دنوں كے ساتھ مخصوص كيا گيا ہے ''اياما معدودات'' اور اس آيت ميں روزے كے آغاز كو طلوع فجر قرار ديا گيا ہے ''حتى يتبين ...'' پس شريعت كى نظر ميں دن كا آغاز طلوع فجر سے ہوتاہے_

۲۴_ كھانا ، پينا اور نزديكيكرنا روزے كو باطل كردينے والے امور ميں سے ہيں _فالآن باشروهن كلوا واشربوا حتى يتبين لكم الخيط الابيض

۲۵_ مساجد ميں اعتكاف كرنے والوں كو چاہيئے كہ اعتكاف كى راتوں ميں نزديكى سے اجتناب كريں _فالآن باشروهن ولا تباشروهن و انتم عاكفون فى المساجد جمله' 'ولا تباشروھن'' گويا كہ ''فالآن باشروھن'' پر ايك تبصرہ ہے يعنى كہيں يہ گمان نہ ہو كہ ماہ رمضان كى راتوں ميں مباشرت كرنا جو جائز ہے تو يہ اعتكاف كى حالت كو بھى شامل ہے _

۲۶_ اعتكاف كا مقام مساجد ہيں _و انتم عاكفون فى المساجد '' فى المساجد'' كى قيد توضيحى اور مقام اعتكاف كو بيان كرنے كيلئے ہے_ بنابريں '' ولا تباشروھن و انتم ...'' كا معنى يہ نہيں بنتا كہ اگر مساجد ميں اعتكاف كرو تو مباشرت حرام ہے اور اس كے علاوہ حرام نہيں ورنہ اس صورت ميں عبارت يوں ہوتى'' و انتم فى المساجد عاكفين'' _

۲۷_ اعتكاف ايك ايسى عبادت ہے جس ميں روزہ ركھنا شرط ہے _ولا تباشروهن و انتم عاكفون فى المساجد

احكام روزہ كو بيان كرنے كے بعد اعتكاف كے مسئلہ كو پيش كرنا اس مطلب كى طرف اشارہ ہے كہ اعتكاف كى

۶۵۱

عبادت ميں روزہ شرط ہے _

۲۸ _ مساجد كا احترام كرنا لازمى اور ان كے تقدس كا خيال ركھنا ضرورى ہے *و لا تباشروهن و انتم عاكفون فى المساجد

۲۹_ حدود الہى كا خيال ركھنا اور لحاظ كرنا لازمى ہے _تلك حدود الله فلا تقربوها

۳۰_ روزہ ،اعتكاف اور ان كے احكام اللہ تعالى كى حدود ہيں جن كو ہرگز نہيں توڑنا چاہيئے_تلك حدود الله فلا تقربوها

۳۱ _ قصاص اور وصيت كے احكام اللہ تعالى كى حدود ہيں جن كو ہرگز نہيں توڑنا چاہيئے_

كتب عليكم القصاص كتب عليكم الوصية تلك حدود اللہ فلا تقربوھا

'' تلك'' كا مشار اليہ روزہ اور اس كے احكام كے علاوہ قصاص، وصيت اور ان كے احكام كو بھى شامل ہوسكتاہے_

۳۲ _ اللہ تعالى اپنے احكام كو لوگوں كے لئے بہت واضح اور روشن بيان فرماتاہے_كذلك يبين الله آياته للناس

۳۳_ تمام انسان قرآن كريم كے مخاطب ہيں _يبين الله آياته للناس

۳۴_ روزہ، اعتكاف اور ان كے احكام اسى طرح قصاص اور وصيت كے احكام آيات الہى ہيں _كذلك يبين الله آياته للناس

۳۵_ تقوا اور پرہيزگارى حاصل كرنا ضرورى ہے_لعلهم يتقون

۳۶_ احكام دين پہ عمل كرنا اور حدود الہى كى پابندى كرنا تقوى اختيار كرنے كى زمين ہموار كرتے ہيں _تلك حدود الله فلا تقربوها كذلك يبين الله آياته للناس لعلهم يتقون

۳۷_عن على ابن مهزيار قال: كتب ابوالحسن بن الحصين الى ابى جعفر الثاني عليه‌السلام معى جعلت فداك قد اختلفت موالوك فى صلاة الفجر فمنهم من يصلى اذا طلع الفجر الاوّل المستطيل فى السماء و منهم من يصلى اذا اعترض فى اسفل الافق واستبان فكتب عليه‌السلام بخطه و قراته: الفجر يرحمك الله هو الخيط الابيض المعترض ليس هو الابيض صعداً فقال كلوا واشربوا حتى يتبين لكم الخيط الابيض من الخيط الاسود من الفجر . ..(۱) على بن مہزيار كہتے ہيں ابوالحسن بن حصين نے ميرے توسط سے ايك خط امام جوادعليه‌السلام كى خدمت ميں ارسال كيا اور تحرير كيا ميں آپعليه‌السلام پے قربان جاؤں آپعليه‌السلام كے شيعہ اور موالى نماز صبح كے وقت ميں اختلاف ركھتے ہيں ان ميں سے بعض جب آسمان پر پہلى سفيدى (صبح كاذب)جو آسمان پر لكير سى ہوتى ہے ظاہر ہوتى ہے تو نماز صبح بجالاتے ہيں

____________________

۱) كافى ج/۳ ص۲۸۲ ح۱،وسائل الشيعة ج/۴ص ۲۱۰ ح ۴_

۶۵۲

اور بعض جب يہ سفيدى افق كے نيچے تك ظاہر ہوجاتى ہے تو نماز ادا كرتے ہيں _ حضرتعليه‌السلام نے اپنے دست مبارك سے تحرير فرمايا اور ميں نے اسے پڑھا كہ فجر وہى نور كى سفيد پٹى ہے جو افق پرعرض ميں پھيلى ہوئي ہوتى ہے نہ كہ افق ميں اوپر كى طرف جانے والى سفيدى ہے_ ارشاد بارى تعالى ہے''كلوا واشربوا حتى يتبين لكم الخيط الابيض من الخيط الاسود من الفجر' '

۳۸_عن ابى عبدالله عليه‌السلام فى قوله تعالى : '' اتموا الصيام الى الليل'' قال سقوط الشفق (۱) اس آيہ مجيدہ ''اتموا الصيام الى الليل'' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے آپعليه‌السلام نے فرمايا شفق كے زائل ہونے سے رات كا آغاز ہوتاہے_

۳۹_ ابوبصير كہتے ہيں''سالت ابا عبدالله عليه‌السلام عن اناس صاموا فى شهر رمضان فغشيهم سحاب اسود عند مغرب الشمس فظنوا انّه الليل فافطروا او افطر بعضهم ثم ان السحاب فصل عن السماء فاذا الشمس لم تغب ؟ قال على الذى افطر قضاء ذلك اليوم ان الله يقول'' اتموا الصيام الى الليل'' فمن اكل قبل ان يدخل الليل فعليه قضائه لانه اكل متعمداً'' (۲) ميں نے امام صادقعليه‌السلام كچھ افراد كے بارے ميں پوچھا جن كا ماہ رمضان ميں روزہ تھا_ سياہ بادل چھاگئے تو انہوں نے گمان كيا كہ رات ہوگئي ہے اس طرح سب نے يا ان ميں سے بعض نے روزہ افطار كرليا اور جب بادل چھٹ گئے تو وہ لوگ متوجہ ہوئے كہ ابھى تو سورج آسمان پر (چمك رہا) ہے _ اس پر امامعليه‌السلام نے فرمايا جنہوں نے روزہ افطار كيا تھا اس كى قضا بجا لائيں كيونكہ ارشاد رب العزت ہے '' روزے كو رات تك تمام كرو '' پس جس كسى نے بھى رات ہونے سے قبل افطار كيا ہے چونكہ اس نے جان بوجھ روزہ توڑا ہے اسلئے اس كى قضا بجا لائے_

۴۰ _عن سعد عن بعض اصحابه عنهما عليه‌السلام فى رجل تسحّر و هو شاك فى الفجر قال لا باس ''كلوا واشربوا حتى يتبين لكم الخيط الابيض من الخيط الاسود من الفجر (۳) جناب سعد بعض اصحاب سے اور انہوں نے امام باقرعليه‌السلام اور امام صادقعليه‌السلام سے ايسے شخص كے بارے ميں سوال كيا جس نے اس وقت سحرى كھائي جب اسے طلوع فجر ميں شك تھا تو امامعليه‌السلام نے ارشاد فرمايا كوئي حرج نہيں كيونكہ بارى تعالى كا ارشاد ہے '' كھاؤ پيو يہاں تك كہ فجر كى سفيد پٹى كالى پٹى سے واضح ہوجائے''

____________________

۱) بحار الانوار ج/ ۹۳ ص ۳۱۴ ح ۱۶_ ۲) تفسير عياشى ج/۱ص۸۴ ح ۲۰۰ ، ۲۰۲ تفسير برہان ج/۱ ص۱۸۷ ح ۱۲_ ۳) تفسير عياشى ج/۱ ص۸۳ ح۱۹۸ تفسير برہان ج/۱ ص ۱۸۷ ح۱۰_

۶۵۳

۴۱ _ ابوبصير كہتے ہيں ''سالت ابا عبدالله عليه‌السلام عن رجلين قاما فى شهر رمضان فقال احدهما هذا الفجر و قال الآخر ما ارى شيئاً قال لياكل الذى لم يستيقن الفجرو قد حرم الاكل علي الذى الاكل على الذى زعم قد راى ان الله يقول '' كلوا و اشربوا ...'' (۱) ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے دو افراد كے بارے ميں سوال كيا جنہوں نے ماہ رمضا ن ميں طلوع فجركے بارے ميں اختلاف نظر كيا ايك كہتاہے كہ يہ فجر ہے جبكہ دوسرا كہتاہے سفيدى صبح سے ميں كچھ نہيں ديكھ رہا ، آپعليه‌السلام نے فرمايا جس كو فجر كا يقين نہيں كھا سكتاہے ليكن جس كو يقين ہے اس نے فجر كو ديكھاہے تو اس پر كھانا حرام ہے _ اللہ تعالى كا ارشاد ہے: ''كلوا واشربوا حتى يتبين لكم الخيط الابيض من الخيط الاسود من الفجر ثم اتموا الصيام الى الليل''

آيات الہى :۳۴

احكام : ۱،۲،۱۵،۱۹،۲۰،۲۱،۲۴،۲۵،۲۶،۲۷،۳۹، ۴۰، ۴۱; احكام بيان كرنا ۳۲; احكام كى تشريع ۶; احكام كے منسوخ ہونے كے اسباب ۱۱; فلسفہ احكام ۵،۱۴; احكام كا نسخ ۲

اعتكاف: اعتكاف كے دوران مباشرت كرنا ۲۵; احكام اعتكاف ۲۵،۲۶،۲۷; مسجد ميں اعتكاف ۲۵، ۲۶; اعتكاف كى اہميت ۳۰،۳۴; اعتكاف ميں روزہ ۲۷; اعتكاف كى شرائط ۲۷; اعتكاف كى جگہ ۲۵،۲۶

اللہ تعالى : افعال الہى ۳۲; اللہ تعالى كى نصيحتيں ۱۶; رحمت الہى ۱۲; اللہ تعالى كى بخشش ۱۲; اللہ تعالى كا علم غيب ۱۰; مقدرات الہى كى تكميل يا ظہور كے اسباب ۱۸

امور: امور كى تقدير كا سرچشمہ ۱۷

انسان: انسان كا پوشيدہ عمل ۱۰; انسان كى تقدير ۱۸; انسان كى ضروريات۴

تقوى : تقوى كے حصول كى اہميت ۳۵; تقوى كى آمادگى پيدا ہونا ۳۶

تكليف شرعي: تكليف شرعى پر عمل كے نتائج۳۶

تقدير: تقدير ميں مؤثر عوامل ۱۸ جنابت: غسل جنابت ۱۵

جنسى انحراف: جنسى انحراف كے موانع ۳

جنسى غريزہ : جنسى غريزے كا توازن ۸; جنسى غريزے كى طاقت ۸

____________________

۱) تفسير عياشى ج/ ۱ص ۸۳ ح ۱۹۹ ، نورالثقلين ج/۱ ص۱۷۴ ح ۶۰۳_

۶۵۴

خلقت: نظام خلقت ۱۷

حدود الہى : حدود الہى كو قائم ركھنے كے نتائج ۳۶; حدود الہى كى حفاظت ۲۹،۳۰،۳۱; حدود الہى كے موارد ۳۰،۳۱

خود: خود سے خيانت ۹

دين: دين سے منہ موڑنا ۹

رات: رات كا آغاز ۳۸; شب و روز كى حد ۲۳

روايت:۳۷،۳۹۳۸،۴۰،۴۱

روزہ : روزے كى ابتدا ۲۱; روزے كے احكام ۱،۱۵،۹ ۱،۲۰ ،۲۱،۲۴،۳۹،۴۰،۴۱; قبل از غروب روزہ افطار كرنا ۳۹; روزے كى انتہا ۲۱; روزے كى اہميت ۳۰،۳۴; روزے كى قضا ۳۹; روزے كے مبطلات ۲۴;روزے كا وقت ۲۱

زوجہ اور شوہر: شوہر اور زوجہ كا لباس ہونا ۳

شوہر: شوہر كى اہميت ۳

ضروريات: بيوى اور شوہر ايك دوسرے كى ضرورت ۴،۵;جنسى ضرورت ۶

عورت: عورت كى اہميت ۳

غسل : غسل كے احكام ۱۵

فجر : فجر كے طلوع ميں شك ۴۰،۴۱; طلوع فجر ۲۳; طلوع فجر سے مراد ۳۷; طلوع فجر كا وقت ۲۲ ; طلوع فجر پہ يقين ۴۱

قرآن كريم : قرآن كريم كا عالمى ہونا ۳۳;قرآن كريم كے مخاطبين ۳۳

قصاص : قصاص كے احكام ۳۱; قصاص كى اہميت ۳۱، ۳۴

قضا و قدر : ۳۱،۳۴

گناہ : گناہ كى بخشش ۱۲; گناہ كے موانع ۳

ماہ رمضان : ماہ رمضان كى راتوں ميں پينا ۲۰; ماہ رمضان كى راتوں ميں مباشرت كرنا ۱،۲،۵،۷،۱۱،۱۳،۱۹; ماہ رمضان كى راتوں ميں كھانا ۲۰; ماہ رمضان ميں غسل كرنے كا وقت ۱۵

مباح امور:

۶۵۵

مباح امور سے استفادہ كرنا ۱۶

محرمات:۱

مسجد: مسجد كے احترام كى اہميت ۲۸;مسجد كى تقدس ۲۸

مسلمان: مسلمانوں كا گناہ ۱۱; صدر اسلام كے مسلمانوں كا گناہ ۷

معصيت : اللہ تعالى كى معصيت ۹

مقدس مقامات:۲۸

نزديكى كرنا : نزديكى كرنے كے احكام ۲،۱۹،۲۵ ; نزديكى كرنے

كى ترغيب ۱۴،۱۶; نزديكى حلال ہونے كا فلسفہ ۱۴

نسل بڑھانا: نسل بڑھانے كى اہميت ۱۴

نظريہ كائنات (جہان بيني):

توحيدى نظريہ كائنات ۱۷

نماز: نماز صبح كا وقت ۳۷

وصيت : وصيت كے احكام ۳۱; وصيت كى اہميت ۳۱،۳۴

وقت كى معرفت : وقت كى معرفت كى اہميت ۲۲،۲۳،۳۸

وَلاَ تَأْكُلُواْ أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُواْ بِهَا إِلَى الْحُكَّامِ لِتَأْكُلُواْ فَرِيقًا مِّنْ أَمْوَالِ النَّاسِ بِالإِثْمِ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ ( ۱۸۸ )

اورخبردار ايك دوسرے كا مال نا جائز طريقےسے نہ كھانا اور نہ حكام كے حوالہ كرديناكہ رشوت دے كر حرام طريقہ سے لوگوں كےاموال كو كھا جاؤ جب كہ تم جانتے ہو كہيہ تمھارا مال نہيں ہے (۱۸۸)

۱ _ مال و ثروت جمع كرنے كے كچھ اسباب ناجائز و باطل ہيں اور كچھ حق اور صحيح ہيں _و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل

۲ _ دوسروں كے مال و اسباب كو ناجائز ذرائع سے حاصل كرنا حرام ہے _و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل ''بينكم'' ، ''اموالكم'' كے لئے قيد ہے يعنى جو اموال تمہارے مابين ہيں اور ہر كوئي كچھ حصے كا مالك ہے _ پس جملہ'' لا تاكلوا ...'' كا ترجمہ يوں ہوگا _ تم ميں سے كوئي بھى دوسرے كے مال كو ناجائز طريقے سے ہڑپ نہ كرے _

۶۵۶

۳ _ قاضيوں كو رشوت دينا ناجائز اور حرام ہے_و تدلوا بها الى الحكام '' تدلوا'' ، ''تاكلوا'' پر عطف ہے اسى لئے ''لائے ناہيہ'' كے ذريعے مجزوم ہے يعنى '' و لا تدلوا ...'' ''تدلوا'' كا مصدر '' ادلائ'' ہے جسكا معنى ڈول يا بالٹى كو كنويں ميں بھيجناہے _ تا ہم آيہ مجيدہ ميں '' وسيلہ بنانے'' كےلئے كنايہ ہے يعنى '' تدلوا بھا ...'' گويا قاضيوں كو مال نہ دو كہ اس وسيلے سے لوگوں كے اموال كو ہڑپ كر جاؤ _البتہ يہاں صرف مال حاصل كرنے كو ہى خصوصيت حاصل نہيں ہے لہذا حرمت رشوت كا عنوان ان تمام موارد كو شامل ہوسكتاہے جہاں كسى كا كوئي حق ضائع ہوتاہو اس مطلب كى ''بالاثم'' تائيد كرتاہے_

۴ _دوسروں كے اموال كو اينٹھنے كے لئے قاضيوں كو رشوت دينا حصول مال كے ناجائز اسباب ميں سے ہے _

و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل و تدلوا بها الى الحكام لتاكلوا فريقاً من اموال الناس

جملہ''وتدلوا ...'' عام پر عطف خاص ہے لہذا دوسروں كے اموال كو ناجائز ذرائع سے استعمال كا واضح نمونہ ہے _ ''لائے ناہيہ'' كا ''تدلوا'' پر نہ لانا اس مطلب كى تائيد كررہاہے_

۵ _ وہ حكم يا قضاوت جو رشوت لے كر كى گئي ہو گناہ ہے اور اس كى كوئي حيثيت نہيں ہے _و تدلوا بها الى الحكام لتاكلوا فريقا من اموال الناس بالاثم

۶_ ان اموال كى ملكيت جو ناجائز راستوں اور ذرائع سے حاصل كيئے گئے ہوں ان كى كوئي قانونى حيثيت نہيں ہے_

و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطلباطل طريقے سے حاصل كيئے گئے اموال كا حرام ہونا اس امر كى حكايت كرتاہے كہ ان اموال كو حاصل كرنے والا ان كا مالك نہيں ہے _

۷ _ حكمرانوں كى نظر عنايت حاصل كرنا اور ان كے فيصلوں كو راشى كے حق ميں كرنے كے ليئے رشوت كا حرام و ناجائز ہونا ايك ايسا حكم ہے جو سب كے لئے عياں ہے _تدلوا بها الى الحكام لتاكلوا فريقا من اموال الناس بالاثم و انتم تعلمون ''تعلمون'' كا مفعول ممكن ہے حكمرانوں كو رشوت دينا ہو نيز دوسروں كے اموال كا استعمال بھى ہو سكتاہے مذكورہ بالا مطلب پہلے احتمال كى بناپر ہے_

۸ _ دوسروں كے اموال كو ہڑپ كرنا حرام و ناجائز ہے يہ حكم سب كے لئے معلوم ہے _

و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل ...و انتم تعلمون يہ مطلب اس بناپر ہے اگر ''تعلمون'' كا مفعول دوسروں كے اموال كے استعمال كى حرمت ہو اور يہ معنى '' لا تاكلوا ...'' سے ماخوذ ہے _

۶۵۷

۹_ عمومى اموال اور اسباب كو ہڑپ كرنا حرام ہے _لتاكلوا فريقاً من اموال الناس بالاثم

''اموال الناس'' سے مراد ممكن ہے لوگوں كے ذاتى اموال و اسباب ہوں اسى طرح ممكن ہے اس سے مراد عمومى اموال ہوں مذكورہ مطلب دوسرے احتمال كى بناپر ہے _

۱۰_ حكمرانوں كو رشوت دے كر انكے فيصلے اور حكم سے عمومى اموال پر قبضہ كرنا حرام ہے _و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل و تدلوا بها الى الحكام لتاكلوا فريقا من اموال الناس

۱۱ _ حكمرانوں اور قاضيوں كے لئے يہ خطرہ موجود ہے كہ وہ رشوت خور ہوجائيں اور لوگوں كے حقوق ضائع كريں _

و تدلوا بها الى الحكام لتاكلوا فريقا من اموال الناس بالاثم

۱۲ _ معاشرے كى اقتصادى سلامتى اور لوگوں كے حقوق كے تحفظ ميں قاضيوں كا كردار بہت بنيادى ہے _

و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل و تدلوا بها الى الحكام و انتم تعلمون

۱۴ _ ابوعبيدہ حذّاء كہتے ہيں'' سالت ابا عبدالله عليه‌السلام عن قول الله عزوجل ''ولاتاكلوا اموالكم بينكم بالباطل'' فقال: كانت قريش تقامر الرجل باهله و ماله فنهاهم الله عزوجل عن ذلك '' (۱) ميں نے اللہ تعالى كے اس كلام '' و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل '' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے سوال كيا تو آپعليه‌السلام نے فرمايا قريش اپنے خاندان اور مال كو سٹے بازى اور قمار كے لئے داؤ پر لگاتے تھے پس اللہ تعالى نے انہيں اس عمل سے منع فرمايا_

۱۵_ ''روى عن ابى جعفر عليه‌السلام انه يعنى بالباطل اليمين الكاذبة يقتطع بها الاموال (۲)

آيہ مجيدہ ميں ''باطل'' سے كيا مراد ہے امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے كہ يہ جھوٹى قسم ہے جس سے مال حاصل كيا جاتاہے ( يعنى جھوٹى قسم سے مال حاصل كرنا اكل مال بالباطل ہے )_

۱۶_ سماعة كہتے ہيں ''قلت لابى عبدالله عليه‌السلام : الرجل يكون عنده الشى تبلّغ به و عليه الدين ايطعمه عياله فقال يقضى بما عنده دينه و لا يأكل اموال الناس الا و عنده ما يؤدى اليهم حقوقهم ان الله يقول لا تأكلوا اموالكم بينكم بالباطل (۳) ميں نے امام صادقعليه‌السلام كى خدمت ميں عرض كيا ايك شخص

___________________

۱) كافى ج/۵ ص ۱۲۲ ح۱، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۷۵ ح ۶۱۱_ ۲) مجمع البيان ج/ ۱ ص ۵۰۶ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۷۶ ح ۶۱۵_

۳) تفسير عياشى ج/۱ ص ۸۵ ح ۲۰۷ ، نورالثقلين ج/۱ ص ۱۷۶ ح ۶۱۴_

۶۵۸

كے پاس اتنا مال ہے كہ صرف اپنى ضروريات زندگى پورى كرتاہے جبكہ اس پر قرض بھى ہے تو كيا اس مال سے اپنے اہل و عيال كے اخراجات پورے كرے؟ حضرتعليه‌السلام نے فرمايا جو كچھ اس كے پاس ہے اس سے قرض ادا كرے اور لوگوں كے اموال كو نہ كھائے مگر يہ كہ اس كے پاس اموال ہوں اور ان سے لوگوں كے حقوق ادا كرے اللہ تعالى ارشاد فرماتاہے''لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل''

۱۷_عن ابى بصير عن ابى عبدالله عليه‌السلام قال قلت له قول الله '' و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل و تدلوا بها الى الحكام فقال اما انه لم يعن حكام اهل العدل و لكنه عنى حكام اهل الجور (۱) ابوبصير كہتے ہيں ميں نے اللہ تعالى كے اس كلام''ولا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل و تدلوا بها الى الحكام'' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے سوال كيا تو حضرتعليه‌السلام نے فرمايا اس سے عادل حكمران مراد نہيں ہيں بلكہ ظالم حكمران مراد ہيں _

۱۸_ حسن بن على بن فضال كہتے ہيں : ''قرا ت فى كتاب ابى الاسد الى ابى الحسن الثانى عليه‌السلام و قرأته بخطه سأله ما تفسير قوله تعالى ''و لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل و تدلوا بها الى الحكام'' قال: فكتب اليه بخطه الحكام القضاة قال: ثم كتب تحته هو ان يعلم الرجل انه ظالم فيحكم له القاضى فهو غير معذور فى اخذه ذلك الذى حكم له اذا كان قد علم انه ظالم ''(۲) ابوالاسد نے ايك خط امام رضاعليه‌السلام كى خدمت ميں تحرير كيا جسے ميں نے پڑھا اس نے امامعليه‌السلام سے اللہ تعالى كے اس كلام '' و لا تاكلوا اموالكم بينكم بالباطل و تدلوا بہا الى الحكام'' كى تفسير كے بارے ميں سوال كيا تھا حضرتعليه‌السلام نے اپنے دست مبارك سے تحرير فرمايا حكام سے مراد قاضى ہيں اس كے نيچے امامعليه‌السلام نے تحرير فرمايا اگر فرد كو علم ہو كہ '' طرف مقابل'' ظالم ہے اور قاضى نے بھى اسى كے حق ميں فيصلہ ديا ہے اس صورت ميں وہ مال لے لے تو معذور نہيں ہے جبكہ جانتاہو كہ طرف ظالم ہے _

احكام : ۲،۳،۴،۵،۹،۱۰،۱۶

بيت المال : بيت المال غصب كرنا ۹

تصرفات ( استعمالات): حرام تصرفات۲،۹

رشوت: رشوت كے نتائج ۵; رشوت كے احكام ۳،۱۰; رشوت كا جرم ۳،۷; رشوت كا حرام ہونا ۳،۱۰; رشوت كى حرمت كا واضح ہونا ۷

____________________

۱) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۸۵ ح ۲۰۵ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص۱۷۶ ح ۶۱۲_ ۲) تہذيب الاحكام ج/۶ ص ۲۱۹ ح ۱۰ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص ۱۷۶ ح ۶۱۳_

۶۵۹

رشوت خوري: رشوت خورى كا خطرہ ۱۱

روايت: ۱۴،۱۵،۱۶،۱۷،۱۸

عمل: ناپسنديدہ عمل ۳،۷

عمومى اموال: عمومى اموال ميں تصرف ۹،۱۰

غصب: غصب كا جرم ۸; غصب كى حرمت كا واضح ہونا ۸

قائدين: قائدين كو رشوت دينا ۱۰; ظالم كو رشوت دينا ۱۷;رشوت خورى ۱۱

قاضي: قاضى كو رشوت دينا ۳،۴; ظالم كو رشوت دينا ۱۸; قاضى كا رشوت خور ہونا ۱۱; قاضى كى اہميت ۱۲

قرض: قرض كے احكام ۱۶; قرض ادا كرنے كى اہميت ۱۶

قريش: قريش ميں سٹے بازى ۱۴

قسم: جھوٹى قسم۱۵

قضاوت: قضاوت كے احكام ۵; رشوت سے قضاوت كرنا ۵; بے اعتبار قضاوت ۵; قضاوت كا گناہ ۵

قمار يا سٹے بازى : قمار سے ممانعت۱۴

كمائي : جھوٹ كے ساتھ كمائي ۱۵

مال: جھوٹ كے ذريعے مال حاصل كرنا ۱۵

محرمات : ۲،۳،۹،۱۰

معاشرہ : معاشرے كى اقتصادى سلامتى ۱۲

ملكيت : ملكيت كے احكام ۲،۴،۶; ملكيت كے اسباب ۲، ۴; اسباب ملكيت كى اقسام ۱; ملكيت كا باطل ہونا ۴; ذاتى ملكيت ۱۳; ملكيت كے معتبر ہونے كا معيار ۶

لوگ: لوگوں كے حقوق كى حفاظت ۱۲; لوگوں كے حقوق ضائع ہونے كا خطرہ ۱۱; لوگوں كے اموال غصب كرنا۲

۶۶۰