تفسير راہنما جلد ۱

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 785

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 785
مشاہدے: 188662
ڈاؤنلوڈ: 5543


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 785 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 188662 / ڈاؤنلوڈ: 5543
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 1

مؤلف:
اردو

يَسْأَلُونَكَ عَنِ الأهِلَّةِ قُلْ هِيَ مَوَاقِيتُ لِلنَّاسِ وَالْحَجِّ وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوْاْ الْبُيُوتَ مِن ظُهُورِهَا وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى وَأْتُواْ الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا وَاتَّقُواْ اللّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ( ۱۸۹ )

اے پيغمبريہ لوگ آپ سے چاند كے بارے ميں سوال كرتےہيں تو فرما ديجئے كہ يہ لوگوں كے لئےاور حج كے لئے وقت معلوم كرنے كا ذريعہہے _ اور يہ كوئي نيكى نہيں ہے كہ مكاناتميں پچھواڑے كى طرف سے آؤ بلكہ نيكى انكے لئے ہے جو پرہيزگار ہوں اور مكاناتميں دروازوں كى طرف سے آئيں اور الله ڈروشايد تم كامياب ہوجاؤ(۱۸۹)

۱ _ ايك ماہ ميں چاند كى مختلف بننے والے صورتوں كے بارے ميں لوگوں كا پيامبر اسلام (ص) سے بار بار استفسار كرنا _يسئلونك عن الاهلة فعل مضارع ''يسئلون '' سوال كے تكرار پر دلالت كرتاہے اور جمع كا صيغہ دلالت كرتاہے كہ سوال كرنے والے افراد زيادہ ہيں _'' اہلہ'' ہلال كى جمع ہے اور اس سے ايك ماہ كے مختلف چاند مراد ہيں _

۲ _ چاند كى خلقت اور اسكى مختلف صورتوں كو وجود ميں لانا وقت كى پيمائش كا ميزان اور فطرييلنڈر كى ايجاد ہے_

قل هى مواقيت للناس ''ميقات'' كى جمع '' مواقيت'' ہے _ ميقات كا معنى زمان ہے يا ايسى جگہ كو كہاجاتاہے جسے كام كرنے كے لئے معين كيا گيا ہو (لسان العرب)

۳ _پيامبر اسلام (ص) كى ذمہ دارى ہے كہ معارف الہى اور احكام دين كو پيش فرمائيں نہ كہ طبيعى '' Physical '' علوم كى تشريح و تفسير * _يسئلونك عن الاهله قل هى مواقيت للناس والحج

ظاہراً يہ ہے كہ چاند كى مختلف صورتوں كے ظہور كے بارے ميں كوئي '' Physical '' طبيعاتى دلائل پيش كيئے جاتے ليكن ان دلائل كو پيش كرنے كى بجا ئے اسكے فوائد خصوصاً حج كے مسئلہ كو پيش كرنا مندرجہ بالا مطلب كى طرف اشارہ ہوسكتاہے_

۶۶۱

۴ _ چاند كى مختلف صورتوں ميں ظاہر ہونے كے فوائد ميں سے موسم كى شناخت اور حج كے وقت كى معرفت ہے _

قل هى مواقيت للناس والحج

۵ _ حج خاص وقت اور خاص مہينے كى عبادت ہے _قل هى مواقيت للناس والحج ''الحج'' ، ''الناس'' پر عطف ہے يعنى''هى مواقيت للحج''

۶_ حج بہت ہى قدر و منزلت والى عبادت اور دين كے عملى اركان ميں سے ہے_قل هى مواقيت للناس والحج

حج كے وقت كى شناخت كے لئے چاند كى مختلف صورتوں ميں جلوہ نمائي اس فرمان الہى (حج) كى عظمت كى حكايت كررہاہے_

۷_ زمانہ جاہليت كے لوگوں كى رسومات ميں سے تھا كہ گھروں كے اصلى دروازوں سے داخل ہونے كى بجائے گھروں كے پيچھے سے آتے تھے اور يہ عمل آداب حج ميں سے تھے_و ليس البربان تأتوا البيوت من ظهورها حج كا ذكر كرنے كے بعد زمانہ جاہليت كى اس رسم كا ذكر كرنا كہ لوگ گھروں كے اصلى دروازے كى بجائے اسكے عقب سے داخل ہوتے تھے يہ اس نكتہ كى طرف اشارہ ہے كہ زمانہ جاہليت ميں يہ رسم آداب حج ميں سے شمار ہوتى تھي_

۸_ حاجيوں كا گھروں ميں اصلى دروازوں كى بجائے پيچھے سے داخل ہونا زمانہ جاہليت كے لوگوں ميں ايك اچھا عمل تصور كيا جاتا تھا _و ليس البربان تأتوا البيوت من ظهورها اس رسم كے نيك اور اچھا ہونے كى نفى كرنا'' ليس البر'' اس امر پر دلالت كرتاہے كہ زمانہ جاہليت كے لوگوں ميں اسے اچھا عمل سمجھا جاتا تھا_

۹_گھروں كے اصلى دروازوں كى بجائے ان كے پيچھے سے داخل ہونا نہ تو حج كے آداب ميں سے ہے اور نہ ہى حاجيوں كے لئے ايك اچھا عمل _و ليس البربان تأتوا البيوت من ظهورها

۱۰_ زمانہ جاہليت كى خرافات اور برى رسومات و آداب سے اسلام كى معركہ آرائي _و ليس البربان تأتوا البيوت من ظهورها

۱۱ _ صدر اسلام كے مسلمان زمانہ جاہليت كى رسم كے مطابق حج كے موقع پر گھروں كے اصلى دروازوں سے داخل نہ ہوتے تھے_و ليس البربان تأتوا البيوت من ظهورها يہ جو آيہ مجيدہ ميں مسلمانوں كو مورد خطاب قرار ديا گيا ہے ايسا لگتاہے كہ اس آيت كے نزول سے پہلے كچھ مسلمان زمانہ جاہليت كى اس رسم پر عمل پيرا تھے_

۱۲ _ زمانہ جاہليت كى رسم كو ترك كرنا اور گھروں كے اصلى دروازوں سے داخل ہونا اللہ تعالى كا مسلمانوں كو فرمان اور نصيحت ہے _ليس البر وأتوا البيوت من ابوابها

۶۶۲

۱۳ _ نيكي، تقوى اختيار كرنے اور گناہوں سے اجتناب كرنے سے ہے _و لكن البر من اتقى

۱۴ _ حج كے دوران نيك عمل، تقوى اختيار كرنا اور گناہوں سے پرہيز ہے _و لكن البر من اتقى

۱۵_ اچھے مفاہيم كى قدر و قيمت اس وقت ہے جب وہ انسانوں ميں ظاہر ہوں _ولكن البر من اتقى

صاحب تقوى كے لئے '' برّ _ نيكي'' كا استعمال _ جبكہ ظاہراً يوں كہنا چاہے نيكى ، تقوا اپناناہے _اس معنى كى طرف اشار ہ ہے كہ تقوى كو اس وقت نيكى كہا جاسكتاہے جب اس كے نتائج انسانوں ميں ظاہرہوں اور وہ انسانوں ميں نظر آئيں (الميزان)

۱۶_ انسان كى حقيقت اور ماہيت كو بنانے والا انسان كا كردار اور روش ہے _و لكن البر من اتقى

۱۷_ غلط رسومات اور آداب كى نفى كرنے كے بعد صحيح روش كو پيش كرنا قرآن كريم كى تربيتى روشوں ميں سے ايك ہے _ليس البر و لكن البر من اتقى

۱۸_كاموں ميں صحيح اور منطقى روش كو اخذ كرنا اور اہداف و مقاصد كے حصول ميں درست اسباب كا انتخاب كرنا مسلمانوں كو اللہ تعالى كا فرمان اور نصيحت ہے_ليس البر و اتوا البيوت من ابوابها

مسلمانوں كو زمانہ جاہليت كى رسم (مراسم حج ميں گھروں كے پيچھے سے داخل ہونا ) سے روكنے كے لئے يہ جملہ ''و ليس البر ...'' كافى تھا پس ''و اتوا البيوت ...'' ايك كلى حكم كى حكايت كررہاہے اس جملے ميں اہداف و مقاصد كو گھروں سے تشبيہ دى گئي ہے جبكہ ان مقاصد كے حصول كيلے روشوں كو گھروں كے دروازوں سے تشبيہ دى گئي ہے _

۱۹_ اللہ تعالى كے عذاب سے دور رہنے كے لئے گناہوں سے پرہيز ضرورى ہے _و اتقوا الله

۲۰_ مختلف امور كو انجام دينے كے ليئے غير منطقى اور غير صحيح روشوں كو انتخاب كرنا تقوى كے برخلاف ہے_

ليس البر بان تأتواالبيوت من ظهورها و اتوا البيوت من ابوابها و اتقوا اللهمقصد تك پہنچنے كے لئے صحيح روش كے انتخاب كا حكم دينے كے بعد تقوى كا حكم دينا ان دوميں سے ايك نكتہ كى طرف اشارہ ہے ۱_ صحيح اور منطقى روش كا انتخاب تقوى كے مصاديق ميں سے ہے ۲_ مقاصد كے حصول كے لئے راستوں كے انتخاب ميں تقوى كا خيال ركھنا ضرورى ہے_ مندرجہ بالا مطلب پہلے احتمال كى بناپر ہے _

۲۱_ انسانوں كى سعادت تقوى اختيار كرنے اور

۶۶۳

گناہوں سے اجتناب ميں ہے_و اتقوا الله لعلكم تفلحون

۲۲_ مختلف امور ميں انسانوں كى كاميابى ا س صورت ميں ہے كہ صحيح راہ و روش كا انتخاب كريں _و اتوا البيوت من ابوابها لعلكم تفلحون يہ مطلب اس بناپرہے كہ''لعلكم تفلحون'' ،'' واتوا البيوت من ابوابها'' سے متعلق ہو_

۲۳_ جابر بن يزيد كہتے ہيں''عن ابى جعفر عليه‌السلام فى قوله ''ليس البر بان تأتوا البيوت من ظهورها '' الآية قال يعنى ان ياتى الامر من وجهها ايّ الامور كان'' (۱) امام باقرعليه‌السلام نے فرمايا ''ليس البر بان تأتوا البيوت من ظہورہا'' سے مراد يہ ہے كہ انسان جو كام بھى انجام دے اسكے صحيح راستے سے وارد ہو_

۲۴ _ اللہ تعالى كے اس كلام''ليس البربان تأتوا البيوت من ظهورها'' كے بارے ميں امام باقر عليه‌السلام سے روايت هے''انه كان المحرمون لا يدخلون بيوتهم من ابوابها و لكنهم كانوا ينقبون فى ظهر بيوتهم اى فى مؤخرها نقباً يدخلون و يخرجون منه فنهوا عن التدين بذلك'' (۲) ( زمانہ جاہليت) ميں مناسك حج كے لئے جو لوگ محرم ہوتے وہ اپنے گھروں كے دروازوں سے داخل نہيں ہوتے تھے بلكہ گھروں كے پچھلى طرف نقب لگاتے اور وہاں سے رفت و آمد كرتے تھے اللہ تعالى نے انہيں اس عمل پر پابند رہنے سے منع فرمايا_

احكام : ۵

اسلام : اركان اسلام ۶

اصلاح معاشرہ : اصلاح معاشرہ كى روش ۱۷

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى نصيحتيں ۱۲،۱۸; اللہ تعالى كے عذاب ۱۹

انسان: انسان كى حقيقت ۱۶; انسان كى تقدير ۱۶

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) سے سوال ۱; پيامبر اسلام (ص) كى ذمہ دارى كا دائرہ كار ۳ ; پيامبر اسلام (ص) اور دين بيان كرنا ۳; يپامبر اسلام (ص) اور طبيعاتى علوم ۳

تربيت: تربيتى روش ۱۷

تقدير: تقدير ميں مؤثر عوامل ۱۶

____________________

۱) تفسير عياشى ج/ ۱ ص ۸۶ ح ۲۱۱ ، ۲۱۳ ، تفسير برہا ن ج/ ۱ ص ۱۹۰ ح ۶،۷،۱_

۲) مجمع البيان ج/ ۲ ص ۵۰۸ ، نورالثقلين ج/ ۱ ص۱۷۸ح ۶۲۳_

۶۶۴

تقوى : تقوى كے نتائج۲۱; تقوى كى اہميت ۱۳،۱۴; عدمتقوى كے موارد ۲۰

جاھليت: جاھليت كى رسومات سے اجتناب ۱۲; جاھليت كى رسومات ۷،۸،۱۱،۲۴; جاھليت كى رسموں سے نبردآزمائي ۱۰

چاند: چاند كى مختلف صورتوں كے بارے ميں سوال ۱; چاند كى خلقت كا فلسفہ ۲; چاند كى مختلف شكلوں كا فلسفہ ۲; چاند كى مختلف صورتوں كے فوائد ۴

حاجي: حاجيوں كا گھروں ميں داخل ہونا ۸

حج: احكام حج ۵; حج كى عظمت ۶; حج ميں تقوى ۱۴; زمانہ جاہليت ميں حج ۷،۲۴; صدر اسلام ميں حج ۱۱; حج كى شرائط ۵; حج ميں نيكى ۱۴; حج كا وقت ۴،۵

خرافات: خرافات سے جنگ ۱۰

رسومات: غلط رسومات سے نبرد آزمائي ۱۷

روايت:۲۳،۲۴

سعادت: سعادت كے اسباب ۲۱سعادت:

سعادت كے اسباب ۲۱

عذاب: عذاب كى ركاوٹيں ۱۹

عمل: عمل كے نتائج۱۶; عمل ميں منطق كى اہميت ۱۸; عمل ميں صحيح روش ۱۸،۲۲،۲۳; عمل ميں غير صحيح روش ۲۰

قدريں :۶ قدروں پر عمل ۱۵ قدروں كا معيار ۱۵

كاميابى : كاميابى كے عوامل ۲۲

گناہ : گناہ سے اجتناب كے نتائج۱۹،۲۱; گناہ سے اجتناب ۱۳،۱۴

گھر: گھر ميں داخل ہونے كے آداب ۷،۸،۱۲; گھر ميں پيچھے سے داخل ہونا ۹،۱۱،۲۴

مسلمان : صدر اسلام كے مسلمان اور جاہليت كى رسميں ۱۱

ميل جول: ميل جول كے آداب ۹،۱۲

۶۶۵

نيكي: نيكى كے معيارات ۱۳

وقت كى شناخت : وقت كى شناخت كا وسيلہ ۲،۴; وقت شناسى كى اہميت ۴

ہدف: ہدف اور وسيلہ ۱۸

وَقَاتِلُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلاَ تَعْتَدُواْ إِنَّ اللّهَ لاَ يُحِبِّ الْمُعْتَدِينَ ( ۱۹۰ )

جو لوگ تم سےجنگ كرتے ہيں تم بھى ان سے راہ خدا ميں جہاد كرو اور زيادتى نہ كرو كہ خدازيادتى كرنے والوں كو دوست نہيں ركھتا(۱۹۰)

۱_ اگركفار مسلمانوں كے ساتھ جنگ كريں تو ان سے معركہ آرائي واجب ہے _و قاتلوا فى سبيل الله الذين يقاتلونكم

۲ _ دشمنوں سے جہاد اور معركہ آرائي اسوقت قابل قدر ہے جب '' فى سبيل اللہ '' ہو_و قاتلوا فى سبيل الله

۳ _ جہاد كے احكام اور حدود سے تجاوز كرنا حرام ہے_قاتلوافى سبيل الله و لا تعتدوا

۴ _ دشمنوں كے حقوق كا خيال ركھنا حتى جنگ ميں بھى ضرورى ہے _و قاتلوا فى سبيل الله الذين يقاتلونكم و لا تعتدوا

۵_ جو لوگ مسلمانوں كے ساتھ برسر پيكار نہيں ہيں ان سے معركہ آرائي ،تجاوز اور حدود الہى سے نكلناہے_و قاتلوا الذين يقاتلونكم و لا تعتدوا ''الذين يقاتلونكم'' كى روشنى ميں اعتدا اور تجاوز كا ايك مصداق ان كفار سے نبرد آزمائي ہے جو مسلمانوں كے ساتھ بر سر پيكار نہيں ہيں _

۶ _ مسلمانوں كو نہيں چاہيئے كہ اپنے دشمنوں كے خلاف جنگ كا آغاز كريں *و قاتلوا فى سبيل الله الذين يقاتلونكم و لا تعتدوا

۷ _ جو تجاوز كرتے ہيں اللہ كى محبت سے محروم ہيں _ان الله لا يحب المعتدين

۸_ مجاہدين اگر جنگ كے دوران حدود الہى سے تجاوز

۶۶۶

كريں يا دشمنوں كے حقوق كا خيال نہ ركھيں تو محبت الہى سے محروم ہوں گے_ان الله لا يحب المعتدين

۹_ دشمنوں سے انتقام ليتے ہوئے بھى عدل و انصاف كا خيال ركھنا ضرورى ہے _و قاتلوا فى سبيل الله الذين يقاتلونكم و لا تعتدوا

احكام :۱،۳،۶

انتقام: انتقام ميں عدل و انصاف ۹

تجاوز كرنے والے : تجاوز كرنيواوں لوں كا محروم ہونا ۷

جنگ: جنگ كے آداب ۴ ;غير محارب افراد سے جنگ ۵; جنگ كا آغاز ۶

جہاد: جہاد كے احكام ۱،۳،۶; جہاد كى اہميت اور قدر و قيمت ۲; احكام جہاد كى خلاف ورزى ۳،۸; كفار سے جہاد ۱; فى سبيل اللہ جہاد ۲; دفاعى جہاد ۱; جہاد كى شرائط ۱; جہاد كا وجوب ۱

حدود الہى : حدود الہى سے تجاوز ۵،۸

دشمن: دشمنوں سے انتقام ۹; جنگ ميں دشمنوں كے حقوق ۴،۸

سبيل اللہ : سبيل اللہ كے موارد ۲

عدل: عدل كى اہميت ۹

قدريں : قدروں كا معيار ۲

مجاہدين: متجاوز مجاہدين ۸

محبت: محبت الہى سے محروم لوگ ۷،۸

محرمات : ۳

مسلمان: مسلمانوں كى ذمہ دارى ۶

واجبات:۱

۶۶۷

وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأَخْرِجُوهُم مِّنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ وَالْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ وَلاَ تُقَاتِلُوهُمْ عِندَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتَّى يُقَاتِلُوكُمْ فِيهِ فَإِن قَاتَلُوكُمْ فَاقْتُلُوهُمْ كَذَلِكَ جَزَاء الْكَافِرِينَ ( ۱۹۱ )

اور ان مشركين كو جہاد پاؤ قتل كردواور جس طرح انھوں نے تم كو آوارہ وطنكرديا ہے تم بھى انھيں نكال باہر كردواور فتنہ پردازى تو قتل سے بھى بدتر ہے _اور ان سے مسجد الحرام كے پاس اس وقت تكجنگ نہ كرنا جب تك وہ تم سے جنگ نہ كريں _ اس كے بعد جنگ چھپڑديں تو تم بھى چپ نہبيٹھو اور جنگ كرو كہ يہى كافرين كى سزاہے (۱۹۱)

۱ _ محارب كفار جہاں كہيں بھى نظر آئيں مسلمانوں كو چاہيئے كہ ان كو قتل كرديں _و اقتلوهم حيث ثقفتموهم

اس جملہ ميں ضمير ''ہم'' ، ''الذين يقاتلوكم'' كى طرف لوٹتى ہے اسى لئے ان كے لئے كفار محارب كى تعبير استعمال كى گئي ہے '' ثقفتم'' كا مصدر '' ثقف '' ہے جسكا معنى ہے پانا يا دسترسي حاصل كرنا _

۲_ محارب كفار كو قتل كرنا لازمى ہے اور يہ امر ميدان جنگ تك محدود نہيں ہے _واقتلوهم حيث ثقفتموهم

يہ مطلب اس جملہ '' حيث ثقفتموہم _ ان كو جہاں كہيں بھى پاؤ سے ماخوذ ہے _

۳ _ صدر اسلام كے مسلمانوں كى ذمہ دارى قرار دى گئي كہ مكہ كے مشركين سے جنگ كريں اورا ن كو اس سرزمين سے نكال باہر كريں _و اخرجوهم من حيث اخرجوكم مفسرين كى نظر ميں ''من حيث اخرجوكم'' سے مراد سرزمين مكہ ہے اور يہ مسلمانوں كے مجبور ہوكر مكہ ترك كرنے اور حبشہ يا مدينہ كى طرف ہجرت كرنے كى طرف اشارہ ہے _

۴ _ مكہ كے مشركين نے صدر اسلام كے مسلمانوں كو مكہ سے نكال باہر كيا اور ہجرت پر مجبور كيا _ واخرجوهم من حيث اخرجوكم

۵ _ دشمنان دين سے اسلامى سرزمينوں كو واپس لينا اور

۶۶۸

ان كو وہاں سے نكال باہر كرنا ضرورى ہے _و اخرجوهم من حيث اخرجوكم

۶ _ جن كفار نے اسلامى سرزمينوں پر قبضہ كرركھاہے ان سے جنگ كرنا ضرورى ہے _واقتلوهم و اخرجوهم من حيث اخرجوكم

۷_ فتنہ و فساد برپا كرنا جنگ و خونريزى سے زيادہ بدتر ہے _والفتنة اشد من القتل

۸ _ صدر اسلام كے مسلمانوں كے خلاف مشركين مكہ كى فتنہ پرورى _اخرجوكم و الفتنة اشد من القتل

۹_ كفار كى فتنہ پرورى ان كے خلاف جنگ كا جواز ہے اگر چہ مسلمانوں سے جنگ ميں مصروف نہ ہوں _

و قاتلوا فى سبيل الله الذين يقاتلونكم والفتنة اشد من القتل علمائے علم اصول كى اصطلاح ميں يہ جملہ ''والفتنة اشد من القتل '' اس جملہ ''الذين يقاتلونكم'' پر حاكم ہے اور اس حكم كے موضوع ميں وسعت كا موجب ہے يعنى يہ كہ ما قبل آيت ميں تھا كہ محارب كفار سے جنگ كرو اور جملہ ''الفتنہ ...'' بيان كررہاہے كہ فتنہ پرورى جنگ كے مساوى ہے_

۱۰_ اسلام ميں جنگ و جہاد كے اہداف ميں سے ايك فتنہ كو جڑ سے ا كھاڑنا ہے _واقتلوهم حيث ثقفتموهم و اخرجوهم من حيث اخرجوكم و الفتنه اشد من القتل

۱۱ _ مسلمانوں كو ان كے ديار و طن سے نكالنا اور دربدركرنا كفار كى فتنہ پرورى كے مصاديق ميں سے ايك ہے _

و اخرجوهم من حيث اخرجوكم و الفتنة اشد من القتل

۱۲ _ مسجد الحرام ميں اور اسكے گرد و نواح ميں جنگ كرنا حرام ہے _و لا تقاتلوهم عند المسجد الحرام

۱۳ _ اگر ايسى صورت ہوجائے كہ دشمنان دين مسجد الحرام كے اندر يا اسكے گرد و نواح ميں مسلمانوں كے خلاف جنگ كريں تو ان سے بر سر پيكار ہونا اورا ن كا قتل كرنا واجب ہے _و لا تقاتلوهم عند المسجد الحرام حتى يقاتلوكم فيه فان قاتلوكم فاقتلوهم

۱۴_ مقدس مقامات كى حفاظت كرتے ہوئے متجاوز اور تہاجم كرنے والے دشمنوں كے مقابل دفاع سے مسلمان ہرگز دست بردار نہ ہوں _حتى يقاتلوكم فيه فان قاتلوكم فاقتلوهم

۱۵ _ كفار كى فتنہ پرورى مسجد الحرام اور اس كے گرد و نواح ميں ان كے قتل يا ان سے جنگ كا جواز فراہم نہيں كرتي_

والفتنه اشد من القتل و لا تقاتلوهم عند المسجد الحرام حتى يقاتلوكم يہ جملہ'' والفتنة ...'' بيان كررہاہے كہ فتنہ پرور كفار محارب كفار كى طرح ہيں لہذا ان كے خلاف بھى جنگ كرنا ضرورى ہے_ البتہ ايسا معلوم ہوتاہے كہ يہ جملہ'' و لا تقاتلوہم عند المسجد الحرام ...'' اس قانون سے ايك استثنا ہے يعنى كفار كى فتنہ پرورى مسجد الحرام ميں جنگ كا جواز فراہم نہيں كرتى

۶۶۹

۱۶_ مسجد الحرام اور اس كے گرد و نواح كا ايك خاص احترام اور تقدس ہے_ولا تقاتلوهم عند المسجد الحرام

۱۷_ محارب اور فتنہ پرور كفار كى سزا ان كو قتل كرنا ہے_فاقتلوهم كذلك جزاء الكافرين

''الكافرين'' ميں ''ا ل'' عہد كا ہے اور يہ اشارہ ان كفار كى طرف ہے جو مسلمانوں كے خلاف جنگ يا فتنہ پرورى ميں مصروف عمل ہيں _

احكام :۱،۲،۶،۹، ۱۲،۱۳،۱۴،۱۵،۱۷

فلسفہ احكام ۱۰

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ۴

اسلامى سرزمينيں : اسلامى سرزمينوں كو آزاد كرانا ۵; دشمنوں كو اسلامى سرزمينوں سے نكالنا ۵

اصلاح معاشرہ : اصلاح معاشرہ كے عوامل ۱۰

جہاد: جہاد كے احكام ۶،۹،۱۳; ابتدائي جہاد ۹; كفار سے جہاد ۹; قابض كفار سے جہاد ۶; مشركين مكہ سے جہاد ۳; جہاد كا فلسفہ ۱۰; جہاد كا دائرہ كار ۵،۶

حرام (مسجد الحرام كى اطراف ): حرم كا احترام ۱۶; حرم كے احكام ۱۲،۱۳،۱۵;حرم ميں جنگ ۱۲،۱۳،۱۵; حرم ميں دفاع ۱۳; حرم ميں قتل ۱۳،۱۵; حرم كا تقدس ۱۶

دفاع: دفاع كے احكام۱۴

فتنہ و فساد برپا كرنا : فتنہ و فساد برپا كرنے كے نتائج ۷; فتنہ و فساد برپا كرنے كا جرم ۷; فتنہ و فساد كو جڑ سے اكھاڑنا ۱۰; فساد برپا كرنے كے موارد ۱۱

قتل: جرم قتل ۷; قتل كا جائز ہونا ۱،۲،۱۳،۱۷

كفار: كفار كى فتنہ پرورى ۹،۱۱،۱۵; محارب كفار كا قاتل ۱،۲،۱۷; محارب كفار كى سزا ۱۷; محارب كفار كى سزائيں ۱،۲،۱۷

محارب: محارب كے احكام۱،۲،۱۷

۶۷۰

محاربہ : محاربہ كا جرم ۱،۲،۱۷

مسجد الحرام : مسجد الحرام كا احترام ۱۶; مسجد الحرام ميں جنگ ۱۲،۱۳،۱۵; مسجد الحرام ميں قتل ۱۳; مسجد الحرام كا تقدس ۱۶

مسلمان : مسلمانوں كا اخراج ۱۱; مسلمانوں كا مكہ سے اخراج ۴; مسلمانوں كى ذمہ دارى ۱; صدر اسلام كے مسلمانوں كى ذمہ دارى ۳; صدر اسلام كے مسلمانوں كى ہجرت ۴

مشركين : مكہ سے مشركين كا اخراج ۳; صدر اسلام كے مشركين ۸

مشركين مكہ : مشركين مكہ كى فتنہ پرورى اور فساد انگيزى ۸; مشركين مكہ اور مسلمان ۴

مقدس مقامات: ۱۶ مقدس مقامات كا احترام ۱۴

واجبات:۱۳

فَإِنِ انتَهَوْاْ فَإِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ( ۱۹۲ )

پھر اگر جنگ سے باز آجائيں توخدا بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے (۱۹۲)

۱ _ جو كفار جنگ اور فتنہ پرورى نہيں كرتے ان سے نہ تو جنگ كى جائے اور نہ ہى انہيں قتل كيا جائے_

فان انتهوا فان الله غفور رحيم ماقبل آيات كے قرينہ سے ''انتہوا'' كا متعلق جنگ اور فتنہ پرورى ہے _ جملہ '' فان اللہ ...'' جواب مقام ہے يعنى تقدير كلام يوں بنتى ہے''فان انتهوا عن القتال و الفتنة فلا تقاتلوهم و لا تقتلوهم ان الله غفور رحيم''

۲ _ اگر كفار جنگ كے خاتمے كا اعلان كريں تو مسلمان كو چاہيئے كہ اسے قبول كريں *فان انتهوا فان الله غفور رحيم

۳ _ اللہ تعالى غفور (بخشنے والا) اور رحيم ( مہربان) ہے_فان الله غفور رحيم

۴ _ ايمان سب سے حتى محارب كفار سے بھى قابل قبول ہے_

۶۷۱

فان انتهوا فان الله غفور رحيميہ مطلب اس بناپر ہے كہ ''انتہوا'' كا متعلق كفر اور شرك ہو پس ''فان انتہوا ...'' كا معنى يہ بنتاہے اگر كفار و مشركين كفر و شرك سے دست بردار ہوجائيں اور ايمان لے آئيں بنابريں جملہ'' فان اللہ ...'' كے دو معنى بنتے ہيں ۱_ ان سے ايمان كو قبول كرنا ۲_ ان كى گزشتہ غلطيوں اور خطاؤں كو معاف كرنا_

۵_ اگر محارب كفار ايمان لے آئيں تو ان كى گزشتہ خطاؤں (مسلمانوں كا قتل، فتنہ پرورى و غيرہ ...) پر مؤاخذہ نہيں ہونا چاہيئے_فان انتهوا فان الله غفور رحيم

۶_ وہ كفار جو جنگ كے شعلے بھڑكانے اور فتنہ پرورى سے باز آجائيں ان سے جنگ كے خاتمے كا الہى حكم اللہ تعالى كى رحمت و مغفرت كا ايك پرتو ہے _فان انتهوا فان الله غفور رحيم

۷_محارب كفاركے ايمان لانے كے بعد ان كے گناہوں كى بخشش رحمت و مغفرت الہى كا ايك پرتو ہے _

فان انتهوا فان الله غفور رحيم

احكام : ۱،۲

اسلام: اسلا م كے احترام كے آثار۵

اسماء اور صفات: رحيم ۳; غفور ۳

اللہ تعالى : اوامر الہى ۶; بخشش الہى كے مظاہر ۶،۷; رحمت الہى كے مظاہر ۶،۷اللہ تعالى :

ايمان: ايمان كے آثار۷; ايمان قبول كرنا ۴

جرائم: قبل از اسلام كے جرائم ۵

جنگ كے خاتمے كا اعلان : كفار سے جنگ كا خاتمہ ۱،۲; جنگ كے خاتمے كا اعلان قبول كرنا ۲

جہاد: جہاد كے احكام ۱،۲; كفار سے جہاد ترك كرنا ۱،۶

خطا: قبل از اسلام كى خطائيں ۵

قتل: ناجائز قتل ۱

كفار: محارب كفار كى بخشش ۷;محارب كفار كا ايمان ۴،۵،۷; محارب كفار كا مؤاخذہ ۵

۶۷۲

وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لاَ تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلّهِ فَإِنِ انتَهَواْ فَلاَ عُدْوَانَ إِلاَّ عَلَى الظَّالِمِينَ ( ۱۹۳ )

اور ان سے اس وقت تك جنگ جارى ركھو جب تكسارا فتنہ ختم نہ ہوجائے اور دين صرف الله كا نہ رہ جائے پھر اگر وہ لوگ باز آجائيں تو ظالمين كے علاوہ كسى پر زيادتى جائزنہيں ہے (۱۹۳)

۱ _ جب تك كفار كى فتنہ پرورى ختم نہ ہو ان سے نبرد آزمارہنا مسلمانوں كى اہم ذمہ ارى ہے_و قاتلوهم حتى لا تكون فتنة

۲ _ فتنوں اور فتنہ انگيز افراد سے برسر پيكار رہنا ضرورى ہے _و قاتلوهم حتى لا تكون فتنة

۳_ اہل ايمان كو اللہ تعالى كا فرمان ہے كہ جب تك زمين كى تمام وسعتوں پر دين الہى كى حاكميت نہ ہوجائے كفار سے نبرد آزمارہيں _و قاتلوهم حتى لا تكون فتنة و يكون الدين لله

۴_ اسلام ميں جہاد و معركہ آرائي كى تشريع كا ہدف فتنوں كو جڑ سے اكھارنا اور عالمى سطح پر دين كا پھيلاؤ ہے _

و قاتلوهم حتى لا تكون فتنة و يكون الدين لله

۵ _ اگر كفار فتنہ پرورى سے اور اسلام كے پھيلاؤ كى راہ ميں ركاوٹيں ڈالنے سے بازآجائيں تو ان سے جنگ ترك كرنا ضرورى ہے _فان انتهوا فلا عدوان الا على الظالمين آيت كے ماقبل حصے كى روشنى ميں '' انتہوا'' كا متعلق فتنہ پرورى اور دين الہى كى حاكميت كى راہ ميں ركاوٹيں ڈالناہے_ ''فان انتہوا'' كا جواب شرط محذوف ہے اور اسكا قاتئم مقام '' فلا عدوان ...'' ہے يعنى يہ كہ اگر فتنہ پرورى سے اور دين الہى كے پھيلاؤ كى راہ ميں ركاوٹيں ڈالنے سے باز آجائيں تو ان كو قتل نہ كرو كيونكہ تجاوز فقط ظالموں پر جائز ہے _

۶_ اگر محارب كفار يا فتنہ پرور لوگ اپنے كفر سے باز آجائيں تو ان سے جنگ نہ كرو_فان انتهوا فلا عدوان الا على الظالمين يہ مطلب اس بناپر ہے كہ '' انتہوا'' كا متعلق كفر اختيار كرنا ہو_

۶۷۳

۷_ محارب كفار، فتنہ پرور لوگ اور دين الہى كى حاكميت اور پھيلاؤ كى راہ ميں ركاوٹيں ڈالنے والے لوگ ظالم ہيں _

فلا عدوان الا على الظالمين

۸_ فقط ظالموں ( محارب كفار ، فتنہ پرور افراد اور دين الہى كى حاكميت اور پھيلاؤ كى راہ ميں ركاوٹيں ڈالنے والوں ) سے نبرد آزما ہونا چاہيئے_فلا عدوان الا على الظالمين

۹_ جو لوگ جنگى قوانين كا خيال نہ ركھيں انہيں سزا دينى ضرورى ہے *فلا عدوان الا على الظالمين

۱۰_''و قاتلوهم حتى لا تكون فتنة'' اى شرك و هو المروى عن الصادق عليه‌السلام (۱) اللہ تعالى كے اس فرمان '' و قاتلوہم حتى لا تكون فتنة'' كے بارے ميں امام صادقعليه‌السلام سے روايت ہے كہ فتنہ سے مراد شرك ہے

احكام : ۱،۵،۶،۹ فلسفہ احكام ۴

اسلام: اسلام كا عالمى ہونا ۴

اضطرار: اضطرار كے نتائج ۱۵

اللہ تعالى : اوامر الہى ۳

تجاوز كرنے والے : تجاوز كرنے والوں كى سزا ۹

جرائم: جرائم سے نبرد آزمائي ۲

جنگ : قوانين جنگ كى خلاف ورزى كا جرم ۹ قوانين جنگ كى خلاف ورزى كى سزا ۹

جہاد: جہادى احكام ۱،۵،۶; جہاد كى اہميت ۱; جہاد كے احكام كى خلاف ورزى ۹; كفار سے جہاد كا ترك كرنا ۵،۶; كفار سے جہاد ۱،۳; جہاد ترك كرنے كى شرائط ۶; جہاد كا فلسفہ ۳،۴; جہادكا دائرہ كار ۳

دين: دين كى حاكميت ۳; دين كے پھيلاؤ كے عوامل ۴; دين كا پھيلاؤ ۵; دين كى حاكميت ميں ركاوٹيں ڈالنے والے۸; دين كى حاكميت ميں ركاوٹ۷

روايت:۱۰

شرك: شرك سے نبرد آزمائي ۱۰

____________________

۱) مجمع البيان ج/ ۲ص۵۱۳ ، تفسير برہان ج/ ۱ ص ۱۹۱ ح ۱_

۶۷۴

ظالمين:۷ ظالمين سے نبرد آزمائي ۸

فتنہ: فتنہ كے خلاف جنگ ۲

فتنہ و فساد: فتنہ و فساد كو جڑ سے اكھاڑنا ۱،۴

مجرمين : مجرموں سے معركہ آرائي ۲

مسلمان: مسلمانوں كى ذمہ دارى ۱

مومنين: مومنين كى ذمہ دارى ۳

فساد: فساد كے خلاف معركہ آرائي ۲

فساد برپا كرنے والے : فساديوں كا ظلم ۷; اہل فساد سے معركہ آرائي ۲،۸

كفار: كفار كا فساد سے دست بردار ہونا ۵،۶; كفاركا كفر سے ہاٹھ اٹھانا ۶; كفار كا فساد برپاكرنا ۱; محارب كفار كا ظلم ۷; محارب كفار سے نبرد آزمائي ۸

الشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمَاتُ قِصَاصٌ فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُواْ عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ وَاتَّقُواْ اللّهَ وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ ( ۱۹۴ )

شہر حرام كا جواب شہر حرامہے اور حرمات كا بھى قصاص ہے لہذا جو تمزيادتى كرے تم بھى ويساہى برتاؤ كرو جيسيزيادتى اس نے كى ہے اور الله سے ڈرتے رہواور يہ سمجھ لو كہ خدا پرہيزگاروں ہى كےساتھ ہے (۱۹۴)

۱ _ قابل احترام '' حرام '' مہينوں ميں جنگ كا حرام ہونا _الشهر الحرام بالشهر الحرام

حرا م مہينوں كى تعبير اس لئے استعمال كى گئي ہے كہ وہ امور جو ديگر مہينوں ميں جائز ہيں ان مہينوں ميں حرام ہيں جو ديگر مہينوں ميں جائز ہيں ان امور ميں سے ايك جنگ ہے حرام مہينے يہ ہيں : رجب ، ذى قعدہ، ذى الحجة اور محرم _

۲ _ حرا م مہينوں ميں اگر دشمن تجاوز كرے تو جنگ كرنا جائز ہے _الشهر الحرام بالشهر الحرام ''بالشہر'' كى ''بائ'' مقابلہ يا عوض كے لئے ہے _آيت كے مابعد والے حصے اور ماقبل آيات جو جنگ كے بارے ميں تھيں كى روشنى ميں اس ''مقابلہ'' كا معنى يہ بنتاہے اگر ان حرام مہينوں كى حرمت كو دشمن توڑدے تو تم بھى اسوقت اس حرمت كى اعتنا نہ كرو اور دفاع كے لئے قيام كرو_

۶۷۵

۳_ زمانہ بعثت كے كفار بھى حرام مہينوں كى حرمت و تقدس اور ان مہينوں ميں جنگ كى ممانعت كے قائل تھے _

الشهر الحرام بالشهر الحرام

۴_ اسلام اور مسلمانوں كى عظمت و حيثيت كا دفاع ان مہينوں كے احترام كى حفاظت اور ان ميں جنگ كے حرام ہونے سے كہيں زيادہ اہم ہے_الشهر الحرام بالشهر الحرام

۵_ اگر بين الاقوامى سطح پر مسلم قوانين كى دشمن خلاف ورزى كرے تو ان قوانين كو توڑنا جائز ہے _

الشهر الحرام بالشهر الحرام والحرمات قصاص حرمات كا مفرد '' حرمة'' ايسے امور ( قوانين و غيرہ ) كو كہا جاتاہے جن كا خيال ركھنا ضرورى اور ان كو توڑنا يا خلاف ورزى كرنا ممنوع ہے _ قصاص ايسى سزا ہے جو قتل و جنايت كے مقابل جارى ہوتى ہے_ پس '' والحرمات قصاص'' يعنى وہ قوانين جن كا احترام ہونا چاہيئے اور ان كو توڑنا درست نہيں اگر ان كى دشمن كى طرف سے خلاف ورزى ہو اور اس طرح تمہيں نقصان پہنچے تو تم بھى اس امر كى اعتنا نہ كرو اور دشمن كى بربريت كا جواب دو_

۶_ دشمن كے تجاوز كا بالمقابل مقابلہ كرنا اور جواب دينا جائزہے _فمن اعتدى عليكم فاعتدوا عليه بمثل ما اعتدى عليكم

۷_ مجاہدين اسلام كے لئے جنگ كے قانونى و شرعى مسائل كے بارے ميں پيدا ہونے والے شبہات كو دور كرنا اور ان كو نفسياتى اور فكر ى طور پر تيار كرنا ضرورى ہے _الشهر الحرام بالشهر الحرام والحرمات قصاص فمن اعتدى عليكم فاعتدوا عليه جملہ'' فمن اعتدي ...'' كا گزشتہ دو جملوں پر '' فائ'' تفريع كے ذريعے بيان اس طرف اشارہ

ہے كہ ان جملوں ميں ايك قانون كلى بيان ہوا ہے وہ يہ كہ مسجد الحرام كے گرد و نواح ميں جہاد كے ضرورى ہونے ''فان قاتلوكم'' سے ممكن ہے اہل اسلام كے ذہنوں ميں كوئي شبہہ يا توہم جو پيدا ہو تو وہ دور جانا چاہيئے _

۸_ دشمن اگر قوانين كى خلاف ورزى كرے تو اسكے تجاوز كا جواب دينا صحيح ہے ليكن جتنے عمل كا ارتكاب دشمن نے كيا ہے اس سے زيادہ اقدام كرنا جائز نہيں ہے_فمن اعتدى عليكم فاعتدوا عليه بمثل ما اعتدى عليكم

يہ مطلب آيہ مجيدہ ميں موجود لفظ '' مثل ''سے ماخوذ ہے _

۹_ مسلمانوں كو چاہيئے كہ حتى دشمنوں سے جنگ ميں بھى عدل و انصاف سے كام ليں _فمن اعتدى عليكم فاعتدوا عليه بمثل ما اعتدى عليكم

۱۰_ اللہ تعالى كے عذابوں سے دور رہنے كے لئے تقوى اختياركرنا اور گناہوں سے اجتناب ضرورى ہے _واتقوا الله

۶۷۶

۱۱_ اہل ايمان كى ذمہ دارى ہے كہ حتى دشمن كے تجاوز كا جواب ديتے وقت تقوى كا خيال ركھيں _فاعتدوا عليه بمثل ما اعتدى عليكم و اتقوا الله

۱۳ _ اللہ تعالى اہل تقوى كا حامى و ناصر ہے _واعلموا ان الله مع المتقين

۱۴_ جنگ ميں تقوى كا خيال ركھنا اور دشمن كے تجاوز كا جواب ديتے ہوئے عدل و انصاف سے كام لينا اللہ تعالى كى نصرت و امداد اور حمايت كا باعث بنتاہے_واتقوا الله و اعلموا ان الله مع المتقين

۱۵ _ دين كے اوّلى اور بنيادى احكام ميں ضرورت كے وقت نرمى اور تغير و تبديلى كى گنجائش موجود ہے *الشهر الحرام بالشهر الحرام فمن اعتدى عليكم فاعتدوا عليه بمثل ما اعتدى عليكم

۱۶_ دشمنوں كے ساتھ جنگ يا ان كے تجاوز كا جواب ديتے ہوئے عدل و انصاف كى حدود سے نكلنے كا خطرہ موجود ہے _فاعتدوا عليه واتقوا الله اس جملہ ''واتقواللہ'' كے ساتھ تقوى كے خيال ركھنے كى طرف تاكيد اور دشمن كے تجاوز كا جواب دينا جائز ہے كے ذكر كے بعد ''واعلموا ...'' كو بيان كرنا اس معنى كى طرف اشارہ ہے كہ اس قانون كو جارى كرتے ہوئے عدل و انصاف كى حدود سے نكلنے كا خطرہ موجود ہے لہذا اس بے جا عمل سے بچنے كا طريقہ يہ ہے كہ تقوى كا خيال ركھا جائے _

۱۷_ معاويہ بن عمار كہتے ہيں ''سالت اباعبدالله عليه‌السلام ما تقول فى رجل قتل فى الحرم اور سرق؟ قال: يقام عليه الحد فى الحرم صاغراً انه لم ير للحرم حرمة و قد قال الله تعالى فمن اعتدى عليكم فاعتدوا عليه بمثل ما اعتدى عليكم '' فقال هذا هو فى الحرم . ..(۱) امام صادقعليه‌السلام سے ميں نے سوال كيا كہ ايك شخص نے حرم (مكہ) ميں كسى كو قتل كيا يا چورى كى تو اس كا حكم كيا ہے ؟ امامعليه‌السلام نے فرمايا بہت برُى طرح اس پر حرم ميں حد جارى كى جائے كيونكہ اس نے حرم كے احترام كا خيال نہيں ركھا اور اللہ تعالى ارشاد فرماتاہے_''فمن اعتدى عليكم فاعتدوا عليه بمثل ما اعتدى عليكم'' امامعليه‌السلام نے فرمايا حرم ميں '' بالمقابل اقدام'' يہى ہے_

____________________

۱) كافى ج/ ۴ ص ۲۲۸، ح۴، نورالثقلين ج/ ۱ ص۱۷۸ ح ۶۲۹_

۶۷۷

۱۸_اللہ تعالى كے اس فرمان '' والحرمات قصاص'' كے بارے ميں امام باقرعليه‌السلام سے روايت ہے''ان قريشاً فخرت بردها رسول الله (ص) عام الحديبية محرماً فى ذى القعده عن البلد الحرام فادخله الله مكة فى العام المقبل فى ذى القعده فقضى عمرته واقصه بما حيل بينه و بينه يوم الحديبية (۱) قريش اس بات پر فخر كرتے تھے كہ انہوں نے رسول اسلام (ص) كو سال حديبيہ كے دوران ماہ ذى قعدہ ميں حالت احرام ميں سرزمين حرام (مكہ ) سے منع كرديا پس اللہ تعالى نے آنحضرت (ص) كو اگلے سال ماہ ذى قعدہ مكہ ميں وارد كيا اور آنحضرت (ص) عمرہ بجالائے_ اللہ تعالى نے (اس طرح) آنحضرت (ص) كى محروميت كا قصاص يا تلافى فرمائي _

احكام: ۱،۲،۶،۸،۱۷ اضطرارى احكام ۱۵; احكام اوليہ ۱۵; احكام ثانويہ ۱۵;احكام ميں نرمى اور انعطاف پذيري۱۵

اسلام: اسلام كى حفاظت كى اہميت ۴

اضطرار: اضطرار كے نتائج۱۵

اللہ تعالى : اللہ تعالى كى نصرت و حمايت ۱۳; امداد الہى كے اسباب ۱۴; اللہ تعالى كے عذاب ۱۰

بالمقابل اقدام: بالمقابل اقدام ميں بے عدالتي۱۲،۱۶; بالمقابل اقدام ميں تقوى ۱۱; بالمقابل اقدام كا جائز ہونا ۶; بالمقابل اقدام ميں عدل و انصاف ۱۴; بالمقابل اقدام كا دائرہ كار ۸

بين الاقوامى قوانين: بين الاقوامى قوانين كو توڑنے كے نتائج۵ ; بين الاقوامى قوانين كو توڑنے كى شرائط و حالات۵

تقوى : تقوى كے نتائج۱۴; تقوى كى اہميت ۱۰،۱۱; عدم تقوى كے موارد ۱۲

جاہليت: زمانہ جاہليت كى رسومات۳

جنگ: جنگ كے احكام ۱،۲; جنگ ميں عدم تقوى ۱۶; جنگ ميں بے عدالتى اور بے انصافى ۱۶; جنگ ميں تقوى ۱۴; دشمنوں سے جنگ ۹; حرام مہينوں ميں جنگ كى حرمت ۱،۳،۴; حرام مہينوں ميں جنگ كى شرائط ۲; جنگ ميں عدل و انصاف ۹

حرام مہينے : حرام مہينوں كا احترام ۳،۴; زمانہ جاہليت ميں حرام مہينے ۳

حرم (مسجد الحرام كے گرد و نواح): حرم كے احكام ۱۷; حرم كا احترام ۱۷; حرم ميں چورى ۱۷; حرم ميں قتل ۱۷

____________________

۱) تبيان شيخ طوسى ج/۲ ص ۱۵۰ ، مجمع البيان ج/۲ ص ۵۱۴_

۶۷۸

دفاع: حرام مہينوں ميں دفاع۲،۴; دفاع كا دائرہ كار ۸

روايت : ۱۷،۱۸

عدل: عدل كے نتائج۱۴; عدل كى اہميت ۹

عذاب: عذب سے بچنے كے عوامل ۱۰

قصاص: احرام شكنى كا قصاص ۸ ۱

كفار : صدر اسلام كے كفار كا عقيدہ ۳

گناہ : گناہ سے اجتناب ۱۰

متقين : متقين كى حمايت ۱۳

مجاہدين: مجاہدين كى فكرى و نفسياتى آمادگى كى اہميت ۷; مجاہدين كے شبہات كو دور كرنا ۷

محرمات:۱

مسلمان: مسلمانوں كى ذمہ دارى ۹

مومنين: مومنين كى ذمہ دارى ۱۱

وَأَنفِقُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَلاَ تُلْقُواْ بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَأَحْسِنُوَاْ إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ( ۱۹۵ )

اور راہ خدا ميں خرچ كرواور اپنے نفس كو ہلاكت ميں نہ ڈالو _ نيكبرتاؤ كرو كہ خدا نيك عمل كرنے والوں كےساتھ ہے (۱۹۵)

۱_ اہل ايمان كى ذمہ دارى ہے كہ اسلامى معاشرے كى ضروريات كو پورا كريں اور انفاق كريں :وانفقوا

۲_ جہادى ضروريات كو پورا كرنا اہل ايمان كے فرائض ميں سے ہے _قاتلوا فى سبيل الله و انفقوا فى سبيل الله

گزشتہ آيات كى روشنى ميں انفاق كے مصارف و موارد ميں سے ايك مورد جہادى و دفاعى ضروريات و اخراجات ہيں _

۶۷۹

۳_ انفاق اور جہادى و دفاعى ضروريات كو پورا كرنا اس وقت قابل قدر ہے اگر''فى سبيل اللہ'' ہوں _وانفقوا فى سبيل الله

۴ _ خودكشى يا ايسا طريقہ، روش اختيار كرنا جس سے انسان كى ہلاكت ہوتى ہو حرام ہے _و لا تلقوا بايديكم الى التهلكة

۵_ جو لوگ انفاق نہيں كرتے يا دفاعى ضروريات كو پورا نہيں كرتے ان كا يہ عمل ان كى اور معاشرے كى نابودى اور زوال كا سبب ہے_و انفقوا فى سبيل الله و لا تلقوا بايديكم الى التهلكة

اس جملہ''ولا تلقوا ...'' كا معنى ممكن ہے اس جملہ''و انفقوا فى سبيل اللہ '' يعنى دفاعى اخراجات و ضروريات كا مسئلہ'' كى روشنى ميں كيا جائے يا پھر خود جہاد و معركہ آرائي (قاتلوا فى سبيل اللہ) كے اعتبار سے اس كا معنى كيا جائے البتہ يہ بھى ہوسكتاہے كہ اس كو انفاق كے آداب ميں سے شمار كيا جائے _مذكورہ بالا مطلب پہلے احتمال كى بناپر ہے يعنى دفاعى ضروريات كو پورا كرو ورنہ ہلاك ہوجاؤگے_

۶_ جہاد و دفاع كو ترك كرنا اسلامى معاشرے كى ہلاكت و زوال كا سبب بنتاہے_قاتلوا فى سبيل الله و لا تلقوا بايديكم الى التهلكة اس مطلب ميں ''لا تلقوا ...'' كا معنى اس جملہ '' قاتلوا فى سبيل اللہ ' 'كى روشنى ميں كيا گيا ہے _

۷_ انفاق اتنى حد ميں ہو كہ كہيں انفاق كرنے والا درماندگى و بے چارگى ميں مبتلا نہ ہوجائے*

انفقوا فى سبيل الله و لا تلقوا بايديكم الى التهلكة اس مطلب ميں جملہ'' و لا تلقوا ...'' انفاق كے آداب و دائرہ كو بيان كررہاہے_ يعنى انفاق كرو ليكن اتنا كہ كہيں خود لاچارگى كے شكار نہ ہوجاؤ_

۸_ انسان ايك ايسا موجود ہے جو اپنى نجات يا ہلاكت كى راہ خود انتخاب كرتاہے_و لا تلقوا بايديكم الى التهلكة

''بايديكم'' (اپنے ہاتھوں سے)كا استعمال بتاتاہے كہ انسان اپنى نجات و ہلاكت كے انتخاب ميں خود مختار ہے _

۹_ راہ خدا ميں انفاق كرنا اور دفاعى ضروريات كو پورا كرنا تقوى اور خدا ترسى كى علامت ہے_واتقوا الله وانفقوا فى سبيل الله تقوى كا حكم دينے كے بعد انفاق كے مسئلہ كو بيان كرنا اس معنى كى طرف اشارہ ہوسكتاہے كہ تقوى كے مصاديق ميں سے ايك راہ خدا ميں انفاق كرنا ہے_

۱۰_ راہ خدا ميں انفاق كرنے اور جہادى و دفاعى ضروريات پورا كرنے سے اللہ تعالى كى حمايت ونصرت شامل حال ہوتى ہے _واتقوا الله و اعلموا ان الله مع المتقين وانفقوا فى سبيل الله

۱۱_ مسلمانوں كو نيك انسان ہونا چاہيئے_واحسنوا

۶۸۰