تفسير راہنما جلد ۲

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 749

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 749
مشاہدے: 164462
ڈاؤنلوڈ: 5521


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 749 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 164462 / ڈاؤنلوڈ: 5521
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 2

مؤلف:
اردو

۱

یہ کتاب برقی شکل میں نشرہوئی ہے اور شبکہ الامامین الحسنین (علیہما السلام) کے گروہ علمی کی نگرانی میں تنظیم ہوئی ہے

۲

تفسير راہنما

قرآنى موضوعات اور مفاہيم كے بارے ميں ايك جديد روش

دوسرى جلد

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني

اور

مركز فرہنگ و معارف قرآن كے محققين كى ايك جماعت

مترجم: معارف اسلام پبلشرز

ناشر:نور مطاف

جلد: دوسرى

اشاعت:اول

تاريخ اشاعت:شوال المكرم ١٤٢٤ھ _ق

Web : www.maaref-foundation.com

Email: info@maaref-foundation.com

جملہ حقوق طبع بحق معارف اسلام پبلشرز محفوظ ہيں _

۳

چند اہم نكات:

بسم الله الرحمن الرحيم

و صلى الله على سيدنا و مولينا ابى القاسم محمد و على اهل بيته الطاهرين و لعنة الله على اعدائهم اجمعين

يا ايها الناس قد جائتكم موعظة من ربكم و شفاء لما فى الصدور و هدى و رحمة للمؤمنين

(يونس/٥٨)

١) آيات كا ترجمہ مرحوم حجة الاسلام والمسلمين جناب سيد ذيشان حيدر جوادى صاحب كے قرآنى ترجمہ سے ليا گيا ہے _ اس اعتبار سے اگر ترجمہ اور تفسير ميں كہيں كہيں اختلاف رائے نظر آئے تو يہ طبيعى ہوگا_

٢) كتاب كے حواشي( Foot Notes ) اس بات كے شاہد ہيں كہ اس تفسير كے مايہ ناز مفسر اور ان كے معاون علماء كى ٹيم كى يہ كوشش رہى ہے كہ جامع و متنوع موضوعات اور اشاريوں كے ذريعے اس تفسير كى انفراديت كو باقى ركھنے كے ساتھ ساتھ ديگر معروف و اہم تفاسير سے بھى استفادہ كيا جائے_

٣) توجہ رہے كہ متن ميں جن مطالب كے سامنے ستارے كى علامت * كا استعمال ہوا ہے ،ان مطالب كو ايك احتمال كے طور پر بيان كيا گيا ہے لہذا محققين ان نكات ميں خود غور فرمائيں _

٤) تفسير كے ترجمہ ميں اشاريوں كو اردو حروف تہجى كے مطابق مرتب كرديا گيا ہے _

٥) اس نفيس تفسير كى اساس و بنياد، جليل القدر عالم اور عظيم الشان محقق حضرت آيت الله ہاشمى رفسنجانى كى

۴

جديد اور كم نظير عالمانہ تحقيقات كا نتيجہ ہے اور آپ كے زير نظر'' مركز فرہنگ و معارف قرآن'' كے محققين نے اپنى كاوشوں كے ذريعہ اس كام كو پايہ تكميل تك پہنچايا_

٦) يہ تفسير ترتيبى و موضوعاتى ہونے كے ساتھ ساتھ ايسے بعيد موضوعات كے لئے ايك راہنما كليد ہے جنہيں سخت كاروكاوش كے بعد تلاش كيا جاسكتاہے _ ان موضوعات كو جامع مفيد اور متنوع اشاريوں كى صورت ميں دست رسى اور استفادے كے قابل بناديا گيا ہے _

٧)فارسى تفسير كے متن ميں موجود روايات بغير ترجمہ كے ذكر كى گئي ہيں جبكہ تفسير كے اردو ترجمہ ميں بہتر استفادہ كيلئے روايات كا اردو ترجمہ بھى كرديا گيا ہے _

٨)ترجمہ كرنے والے گروہ نے سعى و كوشش كى ہے كہ يہ ترجمہ نقائص اور خاميوں سے محفوظ ہو ليكن پھر بھى مؤسسہ معارف اسلام پبلشرز تفسير كے شائقين اور اپنے قارئين كو پيش كش كرتاہے كہ اگر كسى قسم كى خامى اور نقص كى جانب متوجہ ہوں يا كوئي مفيد مشورہ ہو تو مؤسسہ كو آگاہ فرمائيں ، آپ كى آراء كو مؤسسہ خوشى سے قبول كرے گا _

آخر ميں تمام محققين محترم كے شكر گزار ہيں جنہوں نے تفسير راہنما كى اس جلد كے ترجمہ، تصحيح اور نظر ثانى كے امور كو انتہائي دقت اور محنت سے انجام ديا _

بارگاہ رب العزت ميں دعا ہے كہ امام عصر حضرت بقية الله الاعظم (ارواحنا فداہ) كے زير سايہ اسلامى علوم و

معارف كى ترويج اور نشر و اشاعت كى راہ ميں ہميں دن دگنى اور رات چگنى ترقى عنايت فرمائے_بحق محمد: و آل محمد(عليھم السلام)

معارف اسلام پبلشرز

۵

وَأَتِمُّواْ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلّهِ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ وَلاَ تَحْلِقُواْ رُؤُوسَكُمْ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضاً أَوْ بِهِ أَذًى مِّن رَّأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِّن صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ فَإِذَا أَمِنتُمْ فَمَن تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ذَلِكَ لِمَن لَّمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَاتَّقُواْ اللّهَ وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (١٩٦)

حج اور عمرہ كوالله كے لئے تمام كرو اب اگر گرفتار ہو جاؤ تو جو قربانى ممكن ہو وہ دے دو اور اس وقت تك سر نہ منڈا ؤ جب تك قربانى اپنى منزل تك نہ پہنچ جائے _اب جو تم ميں سے مريض ہے يا اس كے سر ميں كوئي تكليف ہے تو وہ روزہ يا صدقہ يا قربانى ديدے پھر جب اطمينان ہو جائے تو جس نے عمرہ سے حج تمتع كا ارادہ كيا ہے وہ ممكنہ قربانى ديدے اور قربانى نہ مل سكے تو تين روزے حج كے دوران اور سات واپس آنے كے بعد ركھے كہ اس طرح دس پورے ہو جائيں _ يہ حج تمتع اور قربانى ان لوگوں كے لئے ہے جن كے اہل مسجد الحرام كے حاضر شما رنہيں ہوتے او رالله سے ڈرتے رہو اور يہ ياد ركھو كہ خدا كا عذاب بہت سخت ہے_

١_ اعمال حج و عمرہ كا مكمل طور پر انجام دينا واجب ہے_و اتموا الحج و العمرة لله

٢_ حج و عمرہ كى ادائيگى صرف خدا كى خوشنودى كے

۶

ليئے ہونى چاہيئے_و اتموا الحج و العمرة لله

٣_ جسے حج و عمرہ سے روك ديا گيا ہو احرام سے خارج ہونے كے ليے ضرورى ہے كہ جوچوپايا ( گائے ، اونٹ، گوسفند ) اسے آسانى سے ميسر ہو، اس كى قربانى كرے_فان احصرتم فما استيسر من الهدي

محصور اس مُحرم كو كہتے ہيں جو مرض يا دشمن كے روكنے كى وجہ سے حج و عمرہ كے اعمال كو مكمل نہ كرسكے_

٤_ جو شخص احرام باندھنے كے بعد محصور ہوجائے اس پر حج و عمرہ كے اعمال كى تكميل واجب نہيں ہے_و اتموا الحج فان احصرتم فما استيسر من الهدي

٥_ قربانى كے قربان گاہ تك پہنچنے سے پہلے محصور كيلئے سر منڈانا حرام ہے_ولاتحلقوا رؤسكم حتى يبلغ الهدى محله

٦_ قربانى جب قربان گاہ پر پہنچ جائے تو سرمنڈوا كر احرام كھول سكتا ہے_فان احصرتم فما استيسر من الهدى و لاتحلقوا رؤسكم حتى يبلغ الهدى محله اس آيت سے ظاہر ہوتا ہے كہ قربانى كو قربان گاہ تك پہنچاكر سرمنڈانا احرام كھولنے كيلئے ضرورى ہے نہ كہ محصور كے ليے خاص شرعى حكم_

٧_ قربانى كو صرف قربانگاہ ميں نحر يا ذبح كيا جاسكتاہے_حتى يبلغ الهدى محله

٨_ جو محرم بيمار ہو يا اس كے سر ميں تكليف ہو تو وہ قربانى كرنے سے پہلے سر منڈوا سكتا ہے_ولا تحلقوا رؤسكم فمن كان منكم مريضاً يہاں پر ''مريض''سے مراد اسكى قسيم (اوبہ اذى من راسہ) كو ديكھتے ہوئے ، وہ مرض ہے جس كا علاج صرف سر منڈوانے سے ہوسكتا ہو نيز ''بہ اذي'' سے مراد وہ تكليف ہے جو مرض كے علاوہ كسى دوسرى چيز سے ہو جيسے مُحرم كے سر ميں جوؤں كا ہونا_

٩_ بيمارى ، شرعى فريضے ميں تخفيف كا موجب ہے_فمن كان منكم مريضاً او به اذًى من راسه ففدية

١٠_ محرم كے معذور ہونے كى صورت ميں قربانى سے پہلے سر منڈانے كا فديہ (كفارہ) روزہ ، صدقہ يا قربانى ہے _

فمن كان منكم ففدية من صيام او صدقة او نسك

١١_ عمرہ كى تكميل كے بعدسے مناسك حج شروع ہونے تك احرام كے تمام محرمات حلال ہوجاتے ہيں _

۷

فاذا امنتم فمن تمتع بالعمرة الى الحج

١٢_ حج تمتع ميں عمرہ كے اعمال حج سے پہلے انجام ديئے جاتے ہيں _فمن تمتع بالعمرة الى الحج

١٣_ حج تمتع ميں قربانى واجب ہے_فمن تمتع فما استيسر من الهدي

١٤_ جو شخص كسى وجہ سے قربانى نہ كرسكے تو اس پر تين روزے حج كے دنوں ميں اور سات روزے واپس لوٹنے پرواجب ہيں _( پورے دس دن كے روزے)_فمن لم يجد فصيام ثلثة ايام فى الحج و سبعة تلك عشرة كاملة

١٥_ حج تمتع مكہ سے باہر رہنے والوں كا فريضہ ہے_ذلك لمن لم يكن اهله حاضرى المسجد الحرام

١٦_ مكى وہ شخص ہے جو اہل و عيال كے ساتھ مكہ ميں رہائش پذير ہو_ذلك لمن لم يكن اهله حاضرى المسجد الحرام

١٧_ حج كے اعمال كى انجام دہى ميں كسى قسم كى كوتاہى نہ كى جائے_واتقوا الله

احكام حج بيان كرنے كے بعدتقوائے الہى كا حكم دينا اعمال حج كو اسى طرح انجام دينے كى تاكيد ہے جس طرح خدا وند عالم نے حكم ديا ہے_

١٨_تقوي كى رعايت ضرورى ہے_واتقوا الله

١٩_تقوي شرعى ذمہ داريوں كى انجام دہى ميں ممد و معاون ہے_و اتموا الحج و العمرة و اتقوا الله

٢٠_ خداوندعالم سخت عذاب دينے والا ہے_ان الله شديد العقاب

٢١_ اعمال حج كو مكمل طور پر انجام نہ دينا سخت سے سخت عذاب الہى ميں مبتلا ہونے كا سبب بنتاہے_واتموا الحج ...واعلموا ان الله شديد العقاب

٢٢_ شدت عذاب كى طرف توجہ، احكام خدا كے مكمل طور پرانجام دينے كاباعث ہے_و اتموا الحج والعمرة واعلمو ا ان الله شديد العقاب

٢٣_ خدا تعالى كے سخت عذاب كى طرف توجہ تقوي كا سبب بنتى ہے_واتقوا الله واعلموا ان الله شديد العقاب

يہ مطلب اس صورت ميں ہوسكتاہے كہ''و اعلموا ...''،''واتقوا الله '' كيلئے علت ہو_

٢٤_تقوي سے بے اعتنائي اور خداوندعالم كے احكام كى نافرمانى سخت عذاب كا موجب ہے_و اتموا الحج واتقوا الله و اعلموا ان الله شديد العقاب

۸

٢٥_ صدر اسلام كے مسلمانوں ميں اعمال حج كى مخالفت كے اسباب پائے جاتے تھے_و اتموا الحج و اتقوا الله و اعلموا ان الله شديد العقاب احكام حج بيان كرنے كے بعد آيت كا يہ دھمكى آميز انداز بتلاتا ہے كہ بعض مسلمان احكام حج كى مخالفت يا ان پر بالكل عمل نہ كرنے كے خيالات ركھتے تھے_

٢٦_ حقيقت ميں حج كى تكميل اور اس كا كمال، امام (ع) سے ملاقات ميں ہے_و اتموا الحج امام محمد باقر (ع) كى حديث ہے_''تمام الحج لقاء الامام'' (١) ترجمہ: حج كى تكميل ملاقات امام (ع) ہے_

٢٧_ حج ميں محصور كاايك مصداق مريض بھى ہے_فان احصرتم امام جعفر صادق (ع) نے فرمايا:''المحصور المريض '' (٢)

٢٨_ كم از كم قرباني، ايك گوسفندہے_فما استيسر من الهدي امام رضا(ع) نے فرمايا:فما استيسر من الهدي، يعنى شاة (٣)

٢٩_ قربانى سے پہلے سرمنڈوانے كا كفارہ، تين روزے يا چھ مسكينوں كو صدقہ دينا يا ايك گوسفند كى قربانى كرنا ہے_

فمن كان منكم مريضاً او صدقة او نسك امام صادق (ع) نے فرمايا:وجعل الصيام ثلاثة ايام والصدقة على ستة مساكين لكل مسكين مدين و النسك شاة .. (٤) روزے تين ہيں اور صدقہ چھ مسكينوں كو دينا ہوگا، ہر مسكين كو دو مد اور ''نسك'' سے مراد گوسفند ہے

٣٠_ ہر وہ شخص مكى كہلائے گا جو مسجد الحرام كے چاروں طرف اٹھارہ ميل كے اندر رہتا ہو_لمن لم يكن حاضرى المسجد الحرام مندرجہ بالا آيت كے بارے ميں امام صادق (ع) نے فرمايا_من كان منزله على ثمانية عشر ميلاً من بين يديها و ثمانية عشر ميلاً من خلفهاوثمانية عشر ميلاً عن يمينها و ثمانية عشرميلاًعن يسارها فلامتعة له (٥) جس كا گھر مسجد الحرام كے آگے ، پيچھے دائيں اور بائيں چاروں اطراف ميں اٹھارہ ميل كے اندر ہو تو اس كيلئے حج تمتع نہيں ہے _

____________________

١) كافي، ج ٤، ص ٥٤٩، ح ٢، نور الثقلين، ج ١، ص ١٨٣، ح٦٥٠_ ٢) كافي، ج ٤، ص ٣٦٩، ح ٣ ، نور الثقلين، ج ١، ص ١٨٣، ح ٦٥٤_

٣) عيون اخبار الرضا(ع) ، ج٢، ص١٢٠، ح١، نور الثقلين ، ج ١، ص ١٨٥، ح ٦٦٠_ ٤) كافي، ج ٤، ص ٣٥٨، ح ٢، نور الثقلين، ج١، ص ١٨٧، ح ٦٦٤ و ٦٦٦_

٥) كافي، ج ٤، ص ٣٠٠، ح ٣، نور الثقلين، ج ١، ص ١٩٢، ح ٦٩٢_

۹

٣١_ حج ميں قربانى كے وجوب كى حد اس كا آسانى سے ميسّر ہونا ہے_فمن تمتع فما استيسر من الهدي

٣٢_ ميقات كے علاوہ كسى اور جگہ سے مُحرم ہونا اور خصى حيوان كى قربانى كرنا جائز نہيں ہے_واتموا الحج و العمرة

امام رضا (ع) سے روايت ہے كہلايجوز الاحرام دون الميقات قال الله عزوجل ''واتموا الحج والعمرة لله '' ولايجوز ان يضحى بالخصى لانه ناقص ... (٦) ميقات كے علاوہ كسى اور جگہ سے احرام باندھنا جائز نہيں ہے كيونكہ اللہ تعالى كا فرمان ہے '' و اتموا الحج و العمرة للہ '' اور خصى جانور كى قربانى جائز نہيں ہے كيونكہ وہ ناقص ہے_

٣٣_ اہل مكہ اور اس كے قرب و جوار ميں رہنے والوں كے علاوہ كسى اور كے ليے حج قران اور افراد جائز نہيں ہے_

واتموا الحج والعمرة لله امام رضا(ع) سے مروى ہے:لا يجوز القران والافراد الذى يستعمله العامة الا لاهل مكه وحاضريها قال الله تعالى ''و اتموا الحج و العمرة لله .'' (٧) اہل سنت جو حج افراد يا قرآن انجام ديتے ہيں وہ صرف اہل مكہ اور مكہ ميں رہنے والوں كيلئے جائز ہے كيونكہ اللہ تعالى كا فرمان ہے ''و اتموا الحج والعمرة لله ...''_

٣٤_ حج و عمرہ كى تكميل اس وقت ہوگى جب نازيبا كلام، خدا تعالى كى نافرمانى اور جھگڑے سے پرہيز كيا جائے _

واتموا الحج والعمرة لله_امام محمد باقر (ع) اور امام جعفر صادق(ع) سے روايت ہے_ فان تمام الحج و العمرة ان لايرفث و لايفسق و لايجادل (٨) حج و عمرہ كى تكميل نازيبا كلام، خدا كى نافرمانى اور جھگڑے كو ترك كرنے كے ساتھ ہے_

٣٥_ حج و عمرہ كى تكميل كيلئے اس كے اعمال كى انجام دہى كے ساتھ ساتھ احرام كے محرمات سے پرہيز بھى ضرورى ہے_واتموا الحج و العمرة لله امام صادق (ع) سے مروى ہے_ ''يعنى بتمامهما اداؤهما و اتقاء ما يتقى المحرم فيهما '' (٩)'' حج و عمرہ كو تمام كرنے سے مراد يہ ہے كہ حج و عمرہ كى ادائيگى كے ساتھ ساتھ ان تمام چيزوں سے بچے جو احرام كے محرمات ہيں ''_

٣٦_ حج كى طرح عمرہ بھى واجب ہے_واتموا الحج و العمرة لله

امام صادق (ع) نے فرمايا:''العمرة واجبة على الخلق بمنزلة الحج لان الله

____________________

٦و٧) عيون اخبار الرضا(ع) ، ج ٢، ص ١٢٤، ح ١، ب ٣٥ _ نور الثقلين، ج ١، ص ١٨١، ح ٦٤١_

٨) تفسير عياشي، ج ١، ص ٨٨، ح ٢٢٥، نورالثقلين ، ج ١، ص ١٨١، ح ٦٤٢_

٩) كافي، ج ٤، ص ٢٦٤، ح ١، تفسير برھان، ج ١، ص ١٩٣، ح ٢_

۱۰

عزوجل يقول واتموا الحج والعمرة لله '' (١) عمرہ بھى اسى طرح واجب ہے جس طرح حج كيونكہ اللہ تعالى كا فرمان ہے'' و اتموا الحج والعمرة لله''

٣٧_ اونٹ، گائے بھيڑ اور بكرى حج تمتع ميں قربانى كى اقسام ميں سے ہيں _ فمن تمتع بالعمرة الى الحج فما استيسر من الھدي

امام صادق (ع) نے فرمايا:''فما اسيتسر من الهدى امّا جزور و امّا بقرة و امّا شاة'' (٢)'' قربانى سے مراد اونٹنى گائے يا گوسفند ہے ''_

٣٨_ جو شخص قربانى ساتھ لايا ہو اس كيلئے جائز نہيں كہ قربانى كرنے سے پہلے سرمنڈا كرمُحلّ (احرام سے خارج) ہوجائے_و لاتحلقوا رؤسكم حتى يبلغ الهدى محله

امام صادق (ع) نے فرمايا: قال رسول الله (ص) و لم يكن يستطيع ان يحل من اجل الهدى الذى كان معه ان الله عزوجل يقول و لا تحلقوا رؤسكم ... (٣) رسول الله (ص) كا فرمان ہے كہ حاجى اپنى قربانى ساتھ لانے كى وجہ سے محل ہونے كى صلاحيت نہيں ركھتا_

٣٩_ مجبورى كى بنا پر سرمنڈانے كيلئے اگر روزہ ركھنا مشكل ہو تو اس كا كفارہ صدقہ ہے _ففدية من صيام او صدقة او نسك امام رضا(ع) اس آيت كے بارے ميں فرماتے ہيں : ''فاقام الصدقة مقام الصيام اذا عسر عليہ'' (٤)اگر روزے مشكل ہوں تو اس كى جگہ پر صدقہ دے دے_

٤٠_ حج كے اعمال انجام دينے سے پہلے عمرہ تمتع بجالانا واجب ہے_فمن تمتع بالعمرة الى الحج

امام صادق (ع) سے مروى ہے:''ان الحج متصل بالعمرة لان الله عزوجل يقول ''فاذا امنتم فمن تمتع '' فليس ينبغى لاحد الا ان يتمتع'' (٥)حج عمرہ سے متصل ہے كيونكہ اللہ تعالى كا فرمان ہے''فاذا امنتم فمن تمتع ...'' پس يہ سزاوار نہيں كہ حج سے پہلے عمرہ تمتع انجام نہ دے_

____________________

١) علل الشرائع، ج ٢، ص٤٠٨، ح ١، كافي، ج٤، ص ٢٦٥، ح ٤_ ٢) تفسير عياشي، ج ١، ص ٩٠، ح ٢٣٣، تفسير برھان، ج ١، ص ١٩٧، ح ١٧_

٣) كافي، ج ٤، ص ٢٤٨، ح ٦، علل الشرائع، ص ٤١٢، ح ١، ب ١٥٣_ ٤) عيون اخبار الرضا(ع) ، ج ٢، ص ١١٨، ح ١، علل الشرائع، ص ٢٧١، ح ٩ باب ١٨٢_

٥) علل الشرائع،ص٤١١، ح ١، ب ١٤٩، نور الثقلين، ج ١، ص ١٨٨، ح ٦٦٩_

۱۱

٤١_ حج ميں قربانى كا مكمل بدل دس روزے ہيں :فمن لم يجد تلك عشرة كاملة

امام صادق (ع) سے مروى ہے: ''الكامل كمالها كمال الاضحية سواء اتيت بها او اتيت بالاضحية تمامها كمال الاضحية'' (١)كامل سے مراد قربانى كا كامل ہوناہے چاہے قربانى كى جگہ پر روزے ركھے يا خو د قربانى كرے ، ان دونوں چيزوں كا كامل ہونا قربانى كا كامل ہونا ہى ہے_

٤٢_ جو شخص قربانى پر قادر نہ ہو وہ سات ذى الحجہ، آٹھ ذى الحجہ (يوم الترويہ) اور نو ذى الحجہ كو تين دن تك ايّام حج ميں روزے ركھے گا_فمن لم يجد فصيام ثلاثة ايام فى الحج امام صادق (ع) سے اس حاجى كے بارے ميں سوال كيا گيا جو قربانى پر قدرت نہيں ركھتا تو آپ (ع) نے فرمايا: ''يصوم ثلاثة ايام فى الحج يوماً قبل التروية ويوم التروية ويوم عرفة'' (٢)وہ تين دن روزے ركھے سات ، آٹھ اور نو ذى الحجہ_

٤٣_ جو شخص قربانى نہ دے سكے اس پر تين روزے ايام حج ميں اور سات روزے گھر واپس آكر ركھنا واجب ہيں _

فمن لم يجد فصيام ثلاثة ايام فى الحج و سبعة اذا رجعتم امام صادق(ع) سے حج تمتع كرنے والے اس حاجى كے بارے ميں پوچھا گيا جو قربانى نہيں كرسكتا تو آپ (ع) نے فرمايا: '' يصوم ثلاثة ايام بمكة و سبعة اذا رجع الى اھلہ'' (٣) تو تين روزے مكہ ميں اور سات روزے گھر پلٹنے كے بعد ركھے_

٤٤_ حج تمتع كا حكم اس شخص كے ليے ہے جس كے گھر والے مكہ يا اس كے اردگرد اڑتاليس ميل كى حدودسے باہر رہتے ہوں _ذلك لمن لم يكن اهله حاضرى المسجد الحرام امام با قر (ع) اس آيت كے بارے ميں فرماتے ہيں :يعنى اہل مكة ليس عليھم متعة كل من كان اھلہ دون ثمانية و اربعين ميلا ذات عرق و عسفان كما يدور حول مكة فھو ممن دخل فى ھذہ الآية (٤)

٤٥_ حج تمتع اس شخص كے ليئے خاص ہے جس كے گھر والے مواقيت اور مسجد الحرام كے درميانى علاقے ميں نہ رہتے ہوں _

____________________

١) تھذيب شيخ طوسي، ج ٥، ص ٤٠، ح ٤٩، ب٤، نورالثقلين ج١ ص ١٨٩ ح ٦٧٣_

٢) كافي، ج ٤، ص ٥٠٨، ح ٣، نور الثقلين، ج١، ص ١٩٠، ح ٦٧٧ و ٦٧٩_ ٣) تھذيب شيخ طوسي، ج ٥، ص ٢٣٤، ح١٢٨ب ١٦ ، استبصار ج٢ ص ٢٨٢ ح ٢ ب ١٩٤_

٤) تھذيب شيخ طوسي، ج ٥ ، ص ٣٣ ، ح ٢٧ ، استبصار ، ج ٢، ص ١٥٧، ح ٣_

۱۲

ذلك لمن لم يكن اهله حاضرى المسجد الحرام مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں امام صادق (ع) فرماتے ہيں :ما دون المواقيت الى مكه فهو حاضرى المسجد الحرام (١)مكہ اور مواقيت كے درميان رہنے والے لوگ حاضرين مسجد الحرام ميں شمار ہو تے ہيں _

٤٦_ عمرہ تمتع كى ادائيگى كا وقت صرف حج كے مہينوں ميں ہے _فمن تمتع بالعمرة الى الحج

امام باقر (ع) نے فرمايا:ان العمرة واجبة بمنزلة الحج والعمرة فى اشھر الحج متعة (٢) حج كى طرح عمرہ بھى واجب ہے اور عمرہ تمتع حج كے مہينوں ميں ہے _

احرام: احرام كے احكام ٣٢; احرام كے محرمات ٣٥; احرام كے ميقات ٣٨

احكام: ١، ٢، ٣، ٤، ٥، ٦، ٧، ٨، ٩، ١٠، ١١، ١٢، ١٣، ١٤، ١٥، ٢٧، ٢٨، ٢٩، ٣٠، ٣١، ٣٢، ٣٣، ٣٦، ٣٧، ٣٨، ٣٩، ٤٠، ٤١، ٤٢، ٤٣، ٤٤، ٤٥، ٤٦،

احكام ثانوي: ٣، ٣٩

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ٢٥

اسماء و صفات: شديد ا لعقاب ٢٠

اضطرار: اضطرار اور شرعى فريضہ كا اٹھ جانا ٩

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا عذاب ٢٠، ٢١، ٢٢، ٢٤

امامت و ولايت: ٢٦

انفاق: مساكين پر انفاق ٢٩

بيمار: بيمار كے احكام ٨، ٢٧

تربيت: تربيت كا طريقہ ٢٢

____________________

١) استبصار، ج ٢، ص ١٥٨، ح ٤، تھذيب شيخ طوسي، ج ٥، ص ٣٣، ح ٢٨، تفسير عياشي، ج ١، ص ٩٤، ح ٢٤٨_

٢) تفسير عياشي، ج ١، ص ٨٧، ح ٢١٩، تفسير برھان، ج ١، ص ١٩٤، ح ١٤_

۱۳

تقوي: تقوي سے منہ پھيرنا ٢٤; تقوي كا پيش خيمہ ٢٣; تقوي كى اہميت١٨; تقوي كے اثرات١٩

حج: احكام حج١، ٢، ٣، ٤، ٥، ٦، ٧، ٨، ٩، ١٠، ١١، ١٢، ١٣، ١٤، ١٥، ٢٧، ٢٨، ٢٩، ٣٠، ٣١، ٣٢، ٣٣، ٣٤، ٣٥،٣٦، ٣٧، ٣٨، ٣٩، ٤٠، ٤١، ٤٢، ٤٣، ٤٤، ٤٥، ٤٦، حج افراد ٣٣; حج تمتع ١٢، ٣٧،٤٤،٤٥; حج قران ١٥، ٣٠، ٣٣; حج محصور ٤، ٥;حج ميں احرام ٦، ; حج ميں جدال ٣٤; حج ميں سر منڈانا٦، ٨، ١٠، ٢٩، ٣٨;حج ميں قربانى ٣، ٥، ٧، ٨، ٩، ١٣، ١٤، ٢٨، ٢٩، ٣١ خوف: خوف كے اثرات ٢٢، ٢٣

روايت: ٢٦، ٢٧، ٢٨، ٢٩، ٣٠، ٣٢، ٣٣، ٣٤، ٣٥، ٣٦، ٣٧ ، ٣٨، ٣٩، ٤٠، ٤١، ٤٢، ٤٣، ٤٤، ٤٥، ٤٦

روزہ : روزے كا كفّارہ ١٠،١٤،٢٩،٣٨،٣٩،٤١،٤٢

شرعى فريضہ: شرعى فريضہ پر عمل كرنے كا پيش خيمہ ١٩، ٢٢; شرعى فريضہ كى استطاعت ٣١

صدقہ : صدقہ كا كفارہ ١٠،٢٩،٣٩

عبادت: عبادت ميں اخلاص ٢

عذاب: عذاب كے موجبات ،٢١، ٢٤

عرفات :٤٣

علم: علم و عمل ٢٢، ٢٣

عمرہ: عمرہ تمتع ٤١، ٤٧; عمرہ كے احكام ١، ٢، ٣، ٤، ١١، ١٢، ٣٤، ٣٥، ٣٦، ٤٠

فديہ: ١٠

فقہى قواعد: ٩

قرباني: قربانى كا كفّارہ ١٠

كفّارے: ١٠، ١٤، ٢٩، ٤٠

محرمات: ٥ مضطر: مضطر كے احكام ٣٠

مقدس مقامات: ١٦، ٣٠، ٤٤،٤٥

نافرماني: نافرمانى كى سزا ; ٢١، ٢٤ واجبات: ١٣، ١٤، ٣٦، ٤٠، ٤٢

۱۴

الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَّعْلُومَاتٌ فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلاَ رَفَثَ وَلاَ فُسُوقَ وَلاَ جِدَالَ فِي الْحَجِّ وَمَا تَفْعَلُواْ مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ اللّهُ وَتَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى وَاتَّقُونِ يَا أُوْلِي الأَلْبَابِ (١٩٧)

حج چند مقررہ مہينوں ميں ہو تا ہے اورجو شخص بھى اس زمانے ميں اپنے اوپرحج لازم كرلے اسے عورتوں سے مباشرت ،گناہ اور جھگڑے كى اجازت نہيں ہے اور تم جو بھى خير كروگے خدا اسے جانتا ہے _ اپنے لئے زاد راہ فراہم كرو كہ بہترين زاد راہ تقوى ہے او راے صاحبان عقل ہم سے ڈرو _

١_ ضرورى ہے كہ حج كے اعمال اپنے خاص مہينوں ميں انجام پائيں _الحج اشهر معلومات

٢_ حج ميں ہر قسم كى نازيبا گفتگو (رفث) حرام ہے_فمن فرض فيهن الحج فلارفث ...فى الحج

٣_ حج ميں ہر قسم كى نافرمانى (فسوق) حرام ہے_فمن فرض فيهن الحج فلا رفث و لافسوق فى الحج

٤_ حج ميں ہر قسم كا جھگڑا (جدال) حرام ہے_فمن فرض فيهن الحج و لاجدال فى الحج

٥_ خداوند عالم كے نزديك حج كى قدر و منزلت اور اہميت_الحج اشهر معلومات ...و لاجدال فى الحج

اس آيت اور ديگر آيات ميں لفظ ''الحج ...''كے تكرار ،اور جدال سے روكنے سے معلوم ہوتا ہے كہ خدا وند متعال كى نظر ميں حج بہت ہى قابل قدر اور اہم عمل ہے_

٦_ خداوند عالم كا علم انسان كے تمام نيك اعمال پر محيط ہے_و ما تفعلوا من خير يعلمه الله

٧_ نيك اعمال كرنے والوں كو خدا وند متعال كى طرف سے جزا كى ضمانت _و ما تفعلوا من خير يعلمه الله

۱۵

يہاں پر''يعلمہ الله '' كا جملہ انسان ك-ے نيك اعمال پر خدا كے احاطہ علم كو بيان كرنے كے ساتھ ساتھ ان كى نيكى پر جزا كى ضمانت سے بھى كنايہ ہے_

٨_ حج، نيك اعمال كے انجام دينے اورتوشہ آخرت كے حصول كا مقام ہے_و ما تفعلوا من خير يعلمه الله و تزودوا

٩_ انسان كا اپنے اعمال كے سلسلے ميں خدا كو حاضر و ناظر سمجھنا اسكے نيك اعمال بجالانے كا باعث بنتا ہے_

فمن فرض فيهن الحج و ما تفعلوا من خير يعلمه الله

١٠_ حج ميں نيك اعمال انجام دينے كى رغبت دلانا _فمن فرض فيهن الحج و ما تفعلوا من خير يعلمه الله

١١_ آخرت كيلئے زاد راہ (تقوى اور اعمال خير) فراہم كرنا ضرورى ہے_و تزودوا فان خير الزاد التقوي

١٢_ انسان دنيا ميں ايك مسافر كى مانند ہے_و تزودوا فان خير الزاد التقوي

''تزوّدوا '' كے استعمال سے يہ معلوم ہوتاہے كہ انسان كو ايك مسافر سے تشبيہ دى گئي ہے كہ جسے زاد راہ كى ضرورت ہوتى ہے_

١٣_ حج كيلئے ضروريات سفر كا آمادہ كرنا واجب ہے (جيسے لباس، كھانا اور دوسرى ضروريات )_و تزوّدوا

يہ تفسير مجمع البيان ميں منقول شان نزول سے استفادہ ہوتاہے_

١٤_ زہد ميں افراط كى مذمت _و تزودوا يہ مطلب بھى مجمع البيان ميں اس آيت كے ذيل ميں نقل كئے جانے والے شان نزول كى بنياد پر ہے كہ كچھ لوگ زاد راہ كو پھينك ديتے تھے تو اس آيت ميں ان لوگوں كے مقابل ميں كہا گيا ''تزودوا ...''_

١٥_تقوي بہترين توشہ ہے _فان خير الزاد التقوي

١٦_تقوائے الہى كى رعايت ضرورى ہے _و اتقون

١٧_ خداوند عالم نے صاحبان عقل (اولى الالباب) كوتقوي اختيار كرنے كى دعوت دى ہے_واتقون يا اولى الالباب

١٨_ عقلمندى كا تقاضا ہے كہ تقوي اختيار كياجائے_واتقون يا اولى الالباب

١٩_ عقل كى اہميت و منزلت_و اتقون يا اولى الالباب

٢٠_ حج ادا كرنے والے افراد عقلمند ہيں _الحج اشهر معلومات فمن فرض يا اولى الالباب

۱۶

٢١_ حج كے مہينے شوال، ذى قعد اور ذى الحج ہيں ان كے علاوہ كسى اور مہينے ميں حج صحيح نہيں ہے_الحج اشهر معلومات امام صادق(ع) نے فرمايا:''الحج اشهر معلومات'' شوال و ذيقعده و ذوالحجة ليس لاحد ان يحج فى ما سواهن (١)حج كے مہنے شوال، ذيقعد اور ذى الحج ہيں ان كے علاوہ كسى اور مہينے ميں حج كرنا صحيح نہيں ہے_

٢٢_ حج ميں جماع، جھوٹ، گالى دينا اور ''لاوالله و بلى والله '' كے الفاظ سے قسم كھانا حرام ہے_فلا رفث و لا فسوق و لا جدال فى الحج امام صادق (ع) نے فرمايا:و''الرفث''، الجماع و''الفسوق'' الكذب و السباب و ''الجدال'' قول الرجل لا و الله و بلى والله '' (٢)''رفث'' سے مراد جماع، ''فسوق'' سے مراد جھوٹ بولنا اور گالياں دينا اور '' جدال'' سے مراد '' لا واللہ'' اور ''بلى واللہ '' كے الفاظ سے قسم كھانا ہے _

٢٣_ حج كا آغاز تلبيہ، اشعار اور تقليدسے ہوتا ہے_فمن فرض فيهن الحج امام صادق(ع) نے اس آيت''الحج اشهر معلومات ...'' كے بارے ميں فرمايا:والفرض التلبية و الاشعار و التقليد فاى ذلك فعل فقد فرض الحج (٣) حضرت(ع) نے فرمايا: تلبيہ، اشعار اور تقليد فرض ہے ان ميں سے جس نے كسى ايك كو بھى انجام دے ديا اس نے اپنے اوپر حج فرض كرليا_

٢٤_ حج ميں پے درپے تين سچى قسميں اور ايك جھوٹى قسم كھانا جدال كے مصاديق ميں سے ہے_و لا جدال فى الحج

امام صادق(ع) يا امام باقر (ع) فرماتے ہيں :''اذا حلف ثلاث ايمان متتابعات صادقا فقد جادل و اذا حلف بيمين واحدة كاذبا فقد جادل'' (٤)''جب كوئي تين پے درپے سچى قسميں كھائے تو اس نے جدال كيا ہے اور اگر كوئي ايك جھوٹى قسم كھائے تو اس نے بھى جدال كيا ہے''_

٢٥_ عورت كو كنائے سے جماع كے ليئے راغب كرنا اور ہر قسم كى معصيت كى دعوت ديناحج ميں حرام ہے_

فلا رفث و لا فسوق و لا جدال فى الحج

''فلارفث''كے بارے ميں آنحضرت (ص) نے فرمايا:الرفث الاعرابة والتعريض للنساء بالجماع و 'الفسوق'' المعاصى كلھا (٥) ''رفث'' يعنى عورت كو اشارے كنائے

____________________

١) كافى ج ٤ ص ٢٨٩ ح ١، تفسير نورالثقلين ج١ ص ١٩٣ ح ٦٩٧_ ٢) كافى ج٤ ص ٣٣٧ ح ٣، نورالثقلين ج١ ص١٩٤ ح٧٠٤_

٣) كافى ج٤ص ٢٨٩ح٢، تفسير برھان ج١ص١٩٩ح ٢_ ٤) كافى ج٤ ص ٣٣٨ ح٤، تفسير عياشى ج١ ص٩٥ ح ٢٥٨_ ٥) الدرالمنثور ج١ ص ٥٢٨_

۱۷

سے جماع كے ليے آمادہ كرنا اور فسوق ہر قسم كى نافرمانى ہے_

آخرت: توشہ آخرت ٨، ١١

احكام: ١، ٢، ٣، ٤، ١٣، ٢١، ٢٢، ٢٣، ٢٥ افراط و تفريط: ١٤

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا احاطہ ٦، اللہ تعالى كا علم ٦، ٩

تحريك: تحريك كے اسباب ٩

تربيت: تربيت كا طريقہ كار ٩

تقوي: تقوي كى اہميت ١١، ١٦، ١٧، ١٨; تقوي كى قدر و منزلت ١٥

جھوٹ: ٢٢، ٢٤

حج: احكام حج١، ٢، ٣، ٤، ١٣، ٢١، ٢٢، ٢٣ ، ٢٥ ; اوقات حج ١، ٢١;حج كا توشہ ١٣;حج كى اہميت٨; حج كى قدر و منزلت٥; حج ميں تلبيہ٢٣; حج ميں جماع ٢٢، ٢٥; حج ميں جھگڑا و نزاع ٤، ٢٢، ٢٤; حج ميں جھوٹ٢٢، ٢٤; حج ميں فسق٢، ٣ ;حج ميں قسم٢٢، ٢٤

خير: خير كى طرف رغبت دلانا ١٠

دنيا: دنيا و آخرت ٨، ١٢

ذى القعد كا مہينہ: ٢١

روايت: ٢١، ٢٢، ٢٣، ٢٤، ٢٥

رہبانيت: رہبانيت كى سرزنش ١٤

شرعى فريضہ: شرعى فريضہ پر عمل كرنے كا پيش خيمہ٩ شوال كا مہينہ ٢١

عقل: عقل كى قدر و قيمت ١٩

عقلاء: ١٧، ٢٠

علم: علم و عمل ٩

عمل: عمل صالح ٦; عمل صالح كى اہميت١١ ;عمل كى جزا ٧

۱۸

غوروفكر: غوروفكر كى اہميت ١٨، ١٩

قرآن كريم: قرآن كريم كى تشبيہات ١٢ قسم: ٢٢، ٢٤

نيك لوگ: نيك لوگوں كى جزا ٧

واجبات:١٣

وقت شناسي: ١، ٢١

ہمبستري: ٢٢

لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَبْتَغُواْ فَضْلاً مِّن رَّبِّكُمْ فَإِذَا أَفَضْتُم مِّنْ عَرَفَاتٍ فَاذْكُرُواْ اللّهَ عِندَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ وَاذْكُرُوهُ كَمَا هَدَاكُمْ وَإِن كُنتُم مِّن قَبْلِهِ لَمِنَ الضَّآلِّينَ (١٩٨)

تمھارے لئے كوئي حرج نہيں ہے كہ اپنے پروردگار كے فضل و كرم كو تلاش كرو پھر جب عرفات سے كوچ كرو تو مشعرالحرام كے پاس ذكر خدا كرو او راس طرح ذكر كرو جس طرح اس نے ہدايت دى ہے اگرچہ تم لوگ اس سے پہلے گمراہوں ميں سے تھے _

١_ مناسك حج كى ادائيگى كے دوران تجارت اور كسب و كار كرنا جائز ہے_الحج اشهر معلومات ليس عليكم جناح ان تبتغوا فضلا اس آيت ميں جملہ ''ليس عليكم ...'' حج كے دوران تجارت اور كمائي كرنے كى طرف اشارہ ہے كيونكہ اسے حج كے احكام كے درميان ذكر كيا گيا ہے_ جبكہ حج كے علاوہ ديگر اوقات ميں تجارت اور كمائي كرنے كے بارے ميں شك و شبہ ہى نہيں ہے كہ اس كے صحيح يا غلط ہونے كو ثابت كيا جائے_

٢_ صدراسلام كے بعض مسلمان يہ غلط سوچ ركھتے تھے كہ حج كے دوران ميں اقتصادى سرگرمياں ناجائز ہيں _

ليس عليكم جناح ان تبتغوا فضلا

بعض مسلمان حج كے دوران خريد و فروخت كو گناہ سمجھتے تھے اس آيت ميں ان كے اس خيال كو رد كيا گيا ہے_ مجمع البيان (١)

____________________

١) مجمع البيان ج ٢ ص ٥٢٧ ، تفسير برہان ج ١ ص ٢٠١ حديث ٢_

۱۹

٣_ تجارت اور كسب و كار كى اہميت اور قدر و قيمت_ان تبتغوا فضلا من ربكم اس آيت ميں تجارت اور كام كے نفع كيلئے ''فضلا من ربكم''كے الفاظ كا استعمال اس كى اہميت اور قدر و قيمت پر دلالت كرتا ہے_

٤_ انسان كو رزق اور روزى دينا خداوند متعال كا فضل و كرم ہے_فضلا من ربكم

٥_ خدا وند متعال كا بندوں پر فضل و كرم اس كى ربوبيت كا پرتو ہے_فضلا من ربكم

٦_ عرفات ميں وقوف مناسك حج ميں سے ہے_فاذا افضتم من عرفات عرفات سے كوچ (افاضہ) عرفات ميں وقوف كى صورت ہى ميں ہوگا _ اسى وجہ سے عرفات ميں وقوف كو مسلم ليا گيا ہے_

٧_ عرفات ميں وقوف كے بعد مشعر الحرام كى طرف جانا اور وہاں پر وقوف كرنا واجب ہے_فاذ ا افضتم من عرفات فاذكروا الله عند المشعر الحرام عرفات ميں وقوف كے بعد،مشعر الحرام ميں ذكر خدا كے واجب ہونے كا لازمہ مشعر الحرام كى طرف جانا اور وہاں وقوف كا واجب ہونا ہے_

٨_ مشعر الحرام ميں خدا كا ذكر واجب ہے_فاذكروا الله عند المشعر الحرام

٩_مشعر الحرام مقدس سرزمين ہے_فاذكروا الله عند المشعر الحرام

''مشعر''كے ساتھ ''الحرام '' كى صفت لانا اس سرزمين كے تقدس اور خاص احترام پر دلالت كرتا ہے_

١٠_ مشعر الحرام ميں ذكر خدا كا طريقہ ،خدا كے حكم كے مطابق ہونا چاہيئے_فاذكروا الله و اذكروه كما هداكم

''كماھداكم''كے معنى ''كما علّمكم'' كے ہيں يعنى ويسے ہى ذكر كرو جيسے اس نے تمہيں تعليم ديا ہے_

١١_ ذكر خدا كى كيفيت الہى تعليمات كے مطابق ہونى چاہيئے_و اذكروه كما هداكم سابقہ نكتے كى وضاحت كى بنياد پر_

١٢_ ہدايت جيسى نعمت كے مقابلے ميں خدا كا ذكر ضرورى ہے_و اذكروه كما هداكم اس بناپر كہ ''كما'' ميں ''كاف'' تعليل كيلئے ہو_

١٣_ ذكر خدا كے لئے ضرورى ہے كہ ہدايت الہى والى

۲۰