تفسير راہنما جلد ۲

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 749

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 749
مشاہدے: 164347
ڈاؤنلوڈ: 5521


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 749 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 164347 / ڈاؤنلوڈ: 5521
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 2

مؤلف:
اردو

عنقريب شكست كى غيبى خبر دينا_قل للذين كفروا ستغلبون يہ اس صورت ميں ہے كہ''للذين كفروا''سے مراد يہودى ہوں جيساكہ آيت كے شان نزول ميں آيا ہے_

٨_ جہنم برا ٹھكانا ہے_و تحشرون إلى جهنم و بئس المهاد

آخرت: ٤

آنحضرت(ص) : آپ(ص) كى رسالت ٣

ايمان: ايمان كے اثرات ٢

تاريخ: صدر اسلام كى تاريخ ٦، ٧; فلسفہ تاريخ ، ١

تبليغ: تبليغ كے طريقے ٥

جہنم: ٨

حوصلہ شكني: ٥

خدا تعالى: خدا تعالى كى سنتيں ١;خدا تعالى كے وعدے ٢

عذاب: اہل عذاب ٣

غزوہ بدر: ٦

فتح: فتح كے عوامل ٢

قرآن كريم: اسكى پيشگوئي ٧

كفار: ٤ كفار آخرت ميں ٤;كفار كى ذلت ٤;كفار كى شكست ١، ٣، ٤، ٥; مومنين اور كفار ٤

كفر: كفر كے اثرات ٢،٤

مقابلہ: مقابلے كى روش ٥

مؤمنين: ٤ مومنين اور كفار ٤

نفسياتى جنگ: ٥، ٦

يہود: يہود كو دھمكى ٦;يہود كى شكست ٧

۴۰۱

قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَأُخْرَى كَافِرَةٌ يَرَوْنَهُم مِّثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ وَاللّهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَن يَشَاءُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لَّأُوْلِي الأَبْصَارِ (١٣)

تمھارے واسطے ان دونوں گروہوں كے حالات ميں ايك نشانى موجود ہے جو ميدان جنگ ميں آمنے سامنے آئے كہ ايك گروہ راہ خدا ميں جہاد كر رہا تھا اوردوسرا كافر تھا جوان مومنين كو اپنے سے دوگنا ديكھ رہا تھا اورالله اپنى نصرت كے ذريعہ جس كى چاہتا ہے تائيد كرتا ہے اور اس ميں صاحبان نظر كے واسطے سامان عبرت و نصيحت بھى ہے_

ا_ جنگ بدر، كافروں كى شكست و ہزيمت كے بارے ميں خدا تعالى كے وعدوں كے سچا ہونے كى واضح علامت_

قد كان لكم آية فى فئتين التقتا مفسرين كے بقول مذكورہ بالا آيت جنگ بدر كے بارے ميں ہے اور قابل ذكر بات يہ ہے كہ اس آيت كے شان نزول كے بارے ميں كوئي اختلاف نہيں ہے_

٢_ يہوديوں كا مسلمانوں كے مقابلے ميں آنا با وجود اس كے كہ وہ ان كى جنگ بدر ميں معجزانہ فتح ديكھ چكے تھے_

قل للذين كفروا قد كان لكم آية فى فئتين التقتا يہ اس صورت ميں ہے كہ''الذين كفروا''سے مراد يہودى ہوں جيساكہ اس آيت كے شان نزول كے بارے ميں آيا ہے_

٣_ بدر كے مجاہدين كى راہ خدا ميں جنگ اور خدا تعالى

۴۰۲

كى طرف سے اسكى تعريف_فئة تقاتل فى سبيل الله كيونكہ خداوند متعال نے ان كى جنگ كے''فى سبيل الله '' ہونے كى تائيد كى ہے اس سے خداوندعالم كى طرف سے اس كى تعريف كا استفادہ ہوتا ہے_

٤_ بدر كے مقام پر خداوند متعال كى راہ ميں جہاد كرنے والے مؤمنين اور كفار كا آمنا سامنا_

فئة تقاتل فى سبيل الله و أخرى كافرة

٥_ جنگ بدر ميں مشركين كو مسلمانوں كى فوج دوگنا نظر آئي _يرونهم مثليهم رأى العين يہ اس صورت ميں ہے كہ ''يرون'' كى ضمير فاعل كافروں كى طرف لوٹے اور ضمير''ھم''دونوں مقامات پر مسلمانوں كى طرف لوٹے_

٦_ جنگ ميں مسلمان باوجود اس كے كہ دشمن ان سے تين گنا زيادہ تھے انہيں اپنے سے دوگنا ديكھ رہے تھے_

يرونهم مثليهم رأى العين يہ اس صورت ميں ہے كہ''يرونہم''كى ضمير فاعل مسلمانوں كى طرف اور''مثليہم''كى ضمير''ہم'' كافروں كى طرف لوٹے كافروں كا ان سے تين گنا زيادہ ہونا آيت كے شان نزول سے سمجھا گيا ہے_ (مجمع البيان)

٧_ كافر جنگ بدر ميں مسلمانوں كى فوج كو اپنے سے دوگنا ديكھ رہے تھے_يرونهم مثليهم رأى العين

يہ اس صورت ميں ہے كہ''يرون'' كى ضمير فاعل مشركوں اور ضمير مفعولي''ھم''مسلمانوں كى طرف اور''مثليہم''كى ضمير مجرور''ہم'' مشركين كى طرف لوٹائي جائے_

٨_ دشمن كى فوج كى تعداد كا جان لينا جنگ كے انجام اور سپاہيوں كاحوصلہ بڑھانے ميں انتہائي مؤثر كردار ادا كرتا ہے_

يرونهم مثليهم رأى العين

٩_ دكھاوے كى فوجى كاروائياں كاميابى ميں مؤثر كردار ادا كرتى ہيں _يرونهم مثليهم رأى العين

كيونكہ مشركين كا مسلمانوں كى فوج كے بارے ميں غلط اندازہ جنگ بدر ميں مشركوں كى شكست كا باعث بنا_

١٠_ آنكھ (ظاہرى حواس) كى خطا كا امكان_يرونهم مثليهم رأى العين

۴۰۳

١١_ حق كى باطل پر كاميابى ميں غيبى امداد كا مؤثر كردار_يرونهم مثليهم رأى العين و الله يؤيد بنصره من يشآء

١٢_ كافروں كى مادى برترى كے باوجود مسلمانوں كى جنگ بدر ميں فتح و كامراني_

قد كان لكم آية يرونهم مثليهم كيونكہ اس صورت ميں جنگ بدر آيت الہى اور عبرت بن سكتى ہے كہ طبعى شرائط و حالات كے لحاظ سے مسلمانوں كى فتح ممكن نہ ہو جبكہ كافروں كو وسائل كے لحاظ سے برترى حاصل ہو_

١٣_ جنگ بدر ميں مسلمانوں كى فوج كا خلاف واقع جلوہ نما ہونا ان كيلئے خدا تعالى كى طرف سے امداد تھي_

يرونهم مثليهم رأى العين و الله يؤيد بنصره من يشآء

١٤_ خداوند متعال جسے چاہتا ہے اپنى غيبى امداد كے ذريعے اس كى تائيد فرماتا ہے_و الله يؤيد بنصره من يشآء

١٥_ جنگ بدر ميں خدا كى راہ ميں جنگ كرنے والوں كى كفار پر فتح خدا وند متعال كى مشيت كے زيرسايہ تھي_

قد كان و الله يؤيد بنصره من يشآء

١٦_ خدا كى راہ ميں جنگ و جہاد كرنا الہى امداد كے حصول كا پيش خيمہ ہے_

فئة تقاتل فى سبيل الله و الله يؤيد بنصره من يشآء اس لحاظ سے كہ خداوند عالم نے كامياب اور تائيد كئے جانے والے مؤمنين كى يوں توصيف كى كہ ان كا جہاد''فى سبيل الله '' تھا معلوم ہوتا ہے كہ''فى سبيل الله '' ہونا خدا تعالى كى تائيد حاصل كرنے كا پيش خيمہ ہے_

١٧_ طبعى اسباب و عوامل ميں تصرف كرنا الہى امداد كے عملى ہونے كا ذريعہ ہے_يرونهم مثليهم رأى العين و الله يؤيد بنصره من يشآء

١٨_ جنگ بدر ميں خدا وند متعال كى امداد اور مسلمانوں كى كاميابى صاحبان بصيرت كيلئے بہت بڑى عبرت ہے_

قد كان إن فى ذلك لعبرة لأولى الأبصار ''عبرة''كے نكرہ لانے سے اس كى عظمت سمجھى جاسكتى ہے يعني''عبرةً عظيمةً''_

۴۰۴

١٩_ جو لوگ جنگ بدر كے واقعہ سے عبرت حاصل نہ كريں وہ دانش و بصيرت سے عارى ہيں _

قد كان إن فى ذلك لعبرة لأولى الأبصار

٢٠_ جنگ بدر ميں عبرت كى نشانياں بہت واضح و روشن تھيں _قد كان إن فى ذلك لعبرة لأولى الأبصار

عبرت كى نشانيوں كا واضح ہونا كلمہ ''ابصار''سے سمجھا گيا ہے يعنى جنگ بدر ميں مؤمنين كى حقانيت كى نشانياں قابل مشاہدہ تھيں _

٢١_ قرآن حكيم ميں تاريخى واقعات كى تحليل اور نقل كا ايك مقصد ان سے عبرت اور نصيحت حاصل كرنا ہے_

قدكان لكم ...إن فى ذلك لعبرة لأولى الأبصار

٢٢_ تاريخى حوادث و واقعات سے نصيحت و عبرت حاصل كرنے كى شرط سمجھدارى اور بصيرت (صحيح فكر )ہے_

قد كان لكم آية إن فى ذلك لعبرة لأولى الأبصار

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ١، ٢، ٤، ٥، ٦، ٧، ١١، ١٣، ١٥

بصيرت: ٢٢ بصيرت كى اہميت ١٨

تاريخ: تاريخ سے عبرت حاصل كرنا١٨، ١٩، ٢٠، ٢١، ٢٢; تاريخ كو بيان كرنے كا ہدف ٢١، ٢٢

جنگ: جنگ ميں اطلاعات و معلومات ٨;جنگ ميں دھوكہ ٩ ;جنگ ميں كاميابى كے عوامل ٨، ٩

جہاد: ١٦ جہاد كى فضيلت ٣; جہاد ميں كاميابى كے عوامل ١٢، ١٥، ١٧

حوصلہ افزائي: ٦ اس كے عوامل ٨

خدا تعالى: خدا تعالى كى امداد ١٣، ١٤، ١٧، ١٨; خدا تعالى كى امداد كا پيش خيمہ ١٦;خدا تعالى كى مشيت ١٤، ١٥; خدا تعالى كے وعدے ١

دشمن: ٦ سبيل الله : ٣، ٤، ١٦

طبيعى اسباب: ١٧

۴۰۵

غزوہ بدر: ١، ٢، ٣، ٤، ٥، ٦، ١٢،٣ا، ١٥، ١٨، ١٩، ٢٠ غزوہ بدر اور كفار ٧

غيبى امداد : ٥، ٦، ٧، ١١

قرآن كريم: قرآن كريم سے عبرت حاصل كرنا ٢١

كفار: ٤، ٧، ١٢ كفار كى شكست ١

مجاہدين: مجاہدين اور كفار ٤; مجاہدين كا اجر ٣

مسلمان : مسلمان اور ان كے دشمن ٦;مسلمان اور كفار ١٢

مشركين: ٥

مقابلہ: مقابلے كى روش ٩

نظر كى خطا: ١٠، ١٣

يہود: ٢

زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَآءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ ذَلِكَ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَاللّهُ عِندَهُ حُسْنُ الْمَآبِ (١٤)

لوگوں كے لئے خواہشات دنيا _ عورتيں ، اولاد ، سونے چاندى كے ڈھير ، تندرست گھوڑے يا چوپائے ، كھيتياں سب مزيّن اور آراستہ كردى گئي ہيں كہ يہى متاع دنيا ہے اورالله كے پاس بہترين انجام ہے_

١_ ماديات پر توجہ اور ان سے محبت ،وعظ و نصيحت حاصل كرنے اور صحيح بصيرت سے محروميت كا باعث ہے_

۴۰۶

ان فى ذلك لعبرة لاولى الابصار_ زين للناس حب الشهوات مذكورہ بالا نكتہ اس آيت كے سابقہ آيت كے ساتھ ارتباط سے حاصل ہوتاہے_ گويا ''زيّن'' بيان كررہا ہے كہ كيوں سب انسان بابصيرت نہيں ہيں _

٢_ شہوت پرستى اور مال و ثروت جمع كرنا،آيات الہى كے جھٹلانے اور كفر كا موجب بنتاہے_

زين للناس حب الشهوات من الذهب و الفضة يہ اس صورت ميں ہے كہ ''للناس''سے مراد كافر ہوں جيسا كہ سابقہ آيات سے يہى لگتاہے كيونكہ ان ميں كفار كے بارے ميں گفتگو تھي_

٣_مادى چيزوں كى قدر و قيمت اور حيثيت كے بارے ميں لوگوں كے غير حقيقى تصورات _

زين للناس حب الشهوات

٤_ شيطان، انسان كيلئے دنيا كى محبت كو مزيّن و ز يبا بنا كر پيش كرتا ہے_*زين للناس حب الشهوات من النساء

يہ اس صورت ميں ہے كہ''زين'' كا فاعل محذوف شيطان ہو جيساكہ بعض مفسرين نے كہا ہے_ كہ ''زين لهم الشيطان'' (١)

٥_ لوگ عورتوں ، اولاد نرينہ،سونے چاندى (مال و دولت )اور ممتاز گھوڑوں كے شيدائي ہيں _

زين للناس حب الشهوات من النساء و البنين والقناطير المقنطرة من الذهب و الفضة و الخيل المسومة

٦_ لوگوں كا حيوانوں ، كھيتى باڑى اور مادى وسائل كا شيدائي ہونا_زين للناس حب الشهوات والأنعام و الحرث

٧_ مادى اور دنياوى امور كى خيالى كشش و جاذبيت كے بارے ميں خداوند متعال كا انتباہ_

زين للناس حب الشهوات متاع الحيوة الدنيا

٨_ لوگوں كے فريفتہ ہونے ميں جنسى ميلانات كا مركزى كردار_زين للناس حب الشهوات من النساء

كيونكہ''النسائ'' كو دوسرى تمام چيزوں سے پہلے ذكر كيا گيا ہے_

٩_ گمراہ كرنے والے ، انسان كے طبعى ميلانات سے سوء استفادہ كرتے ہيں _زين للناس حب الشهوات

____________________

١) الدر المنثور ج ٢ ص١٦١_

۴۰۷

يہ اس صورت ميں ہے كہ''زيّن''كا فاعل محذوف شيطان ہو جو كہ گمراہ كرنے والوں ميں سے ايك ہے_

١٠_ مادى وسائل اور ان كى طرف ميلان صرف دنياوى زندگى گزارنے كا ذريعہ ہيں نہ كہ ہدف خلقت_

زين للناس ذلك متاع الحيوة الدنيا

١١_ دنياوى متاع كى قدروقيمت و قتى اور محدود ہے_ذلك متاع الحيوة الدنيا

١٢_ دنياوى وسائل و فوائد كے زوال پذير ہونے كے بارے ميں خدا تعالى كا انتباہ_ذلك متاع الحيوة الدنيا

١٣_ اچھا ٹھكانا اور انجام صرف خدائے بزرگ و برتر كے ہاں ہے_و الله عنده حسن المئاب

١٤_ مادى جذبوں كو كمزور كرنا اور معنوى جذبوں كى تقويت كرنا انسان كى تربيت كيلئے قرآن كريم كى ايك روش ہے_

زين للناس و الله عنده حسن المئاب

١٥_ مادى رجحانات كو كمزور كرنا، معنوى جذبوں كى تقويت كا پيش خيمہ ہے_ذلك متاع الحيوة الدنيا و الله عنده حسن المئاب كيونكہ مادى رجحانات كو كمزور كرنا (ذلك متاع الحياة الدنيا ) پہلے ذكر ہوا ہے اور معنوى امور كى طرف تشويق و ترغيب(والله عنده حسن المآب ) بعد ميں _

١٦_ دنياوى زندگى كے وسائل پر فريفتہ ہونا انسان كو اچھے انجام كے حصول سے روك ديتاہے_

ذلك متاع الحيوة الدنيا و الله عنده حسن المئاب

١٧_ دنيا اور آخرت ميں مردوں كى سب سے بڑى لذت عورتوں سے ہے_

زين للناس حب الشهوات من النساء ذلك متاع الحيوة الدنيا و الله عنده حسن المئاب

امام صادق (ع) فرماتے ہيں :ماتلذذ الناس فى الدنيا والاخرة بلذة اكثرلهم من لذة النساء و هو قول الله عزوجل: زين للناس (١) لوگوں كے لئے دنيا و آخرت ميں سب سے بڑى لذت عورتوں سے

____________________

١) كافى ج ٥ ص ٣٢١ ح ١٠_ تفسير عياشى ج ١ ص ١٦٤ ح ١٠

۴۰۸

لذت ہے جيسے كہ خدا تعالى نے بھى فرمايا ہے زين للناس_

آيات الہى : آيات الہى كو جھٹلانا٢

اچھا انجام :١٣

اولاد: اولاد كے ساتھ محبت ٥

انسان: انسان كى مادى ضروريات ١٠;انسان كے رجحانات٦، ٩

بصيرت: بصيرت كے موانع ١

تربيت: تربيت كا طريقہ ١٤; تربيتى نظام ١٤، ١٥

ترغيب: ترغيب كے عوامل ١٥

تمايلات و رجحانات: مادى رجحانات ٥، ١٠; ناپسنديدہ رجحانات ١، ٥، ٧، ١٤

جذبہ: مادى جذبہ ١٤; معنوى جذبہ ١٤ جنسى غريزہ:٨

خدا تعالى: خدا تعالى كا انتباہ ٧، ١٢;خدا تعالى كے حضور ١٣

خلقت: اس كا ہدف١٠

دنيا: دنيا كى لذتيں ١٧;دنيا كے وسائل ١٠، ١١، ١٢

دنيا پرستي: ٤، ٥، ٦، ٧ دنيا پرستى كے اثرات ١، ٢، ١٦

رشد و ترقي: رشد و ترقى كے موانع ١٦

روايت : ١٧

شہوت پرستي: شہوت پرستى كے واثرات ٢

شيطان: شيطان كا ورغلانا ٤

ضروريات زندگى كو پورا كرنا:١٠

۴۰۹

عورت و مرد: ١٧

قدر و قيمت: قدر و قيمت كے معيارات٣ قدر و قيمت كے غلط اندازے:٣

كفر: كفركا پيش خيمہ٢

گمراہي: گمراہى كا پيش خيمہ ١، ٨; گمراہى كے عوامل ٩

مال: مال كى محبت ٦ مال و ثروت اكٹھا كرنا: ٢، ٥، ٦

نصيحت قبول كرنا : نصيحت قبول كرنے كے موانع ١

نعمت: نعمت كى قدروقيمت١١

ہدايت: ہدايت كا پيش خيمہ ١٤، ١٥

قُلْ أَؤُنَبِّئُكُم بِخَيْرٍ مِّن ذَلِكُمْ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَأَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللّهِ وَاللّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ (١٥)

پيغمبر آپ كہہ ديں كيا ميں ان سب سے بہتر چيز كى خبر دوں _ جو لوگ تقوى اختيار كرنے والے ہيں ان كے لئے پروردگا ر كے يہاں وہ باغات ہيں جن كے نيچے نہريں جارى ہيں اوروہ ان ميں ہميشہ رہنے والے ہيں _ ان كے لئے پاكيزہ بيوياں ہيں اورالله كى خوشنودى ہے اور الله اپنے بندوں كے حالات سے خوب باخبر ہے_

١_ خداوند عالم انسان كو دنياوى املاك سے برتر و افضل وسائل كى طرف رہنمائي فرماتاہے_

۴۱۰

ذلك متاع الحيوة الدنيا قل أونبئكم بخير من ذلكم

٢_ تقوي اختيار كرنے والے مادى اور شہوانى ميلانات پر فريفتہ نہيں ہوتے_زين ذلك متاع الحيوة الدنيا للذين اتقوا عند ربهم

٣_ اخروى لذتيں (جنتى باغات، خدا تعالى كى رضا و خو شنودى اور پاكيزہ عورتيں ) دنياوى وسائل اور خوشيوں سے بڑھ كے ہيں _بخير من ذلكم جنات و أزواج مطهرة و رضوان من الله

٤_ ہميشہ ہميشہ كيلئے جنت، پاكيزہ بيوياں اوراللہ تعالى كى رضا ايسا اجر ہے جسكى خداوند متعال كى طرف سے متقين كو ضمانت دى گئي ہے _للذين اتقوا جنات خالدين فيها و أزواج مطهرة و رضوان من الله

٥_ متقين كا اجر خداوند عالم كى ربوبيت كے زيرسايہ ہے_للذين اتقوا عند ربهم

٦_ آخرت كى مخصوص نعمتيں متقيوں كےلئے خاص ہيں _للذين اتقوا عند ربهم و رضوان من الله

متقيوں كے ساتھ خاص ہونا، خبر كى مبتداء پر تقديم سے سمجھا گيا ہے اور نعمتوں كا خاص ہونا''عند ربہم''سے سمجھا گيا ہے_

٧_متقين اپنے پروردگار كے ہاں مقرب ہيں _للذين اتقوا عند ربهم

متقين كااس بہشت سے مستفيد ہونا جو پروردگار كے ہاں ہے اس كا لازمہ يہ ہے كہ متقين خدا تعالى كا تقرب ركھتے ہيں _

٨_ ہوا و ہوس كے رجحانات سے پرہيز دائمى جنت اور رضائے الہى كے حصول كا سبب ہے_

للذين اتقوا عند ربهم سابقہ آيت كے قرينہ كے مطابق''اتقوا''كا مفعول خود آيت ميں مذكور موارد كو سمجھا جاسكتا ہے اور وہ مذكور موارد شہوات و غيرہ كى محبت و فريفتگى ہے اور''اتقوا''كے لغوى معنى پرہيز و دورى كے ہيں _

٩_ جنتى درختوں كے نيچے ہميشہ نہريں جارى ہيں _جنات تجرى من تحتها الأنهار

مذكورہ بالا نكتے ميں ''تحتہا''كى ضمير جنتى درختوں كى طرف لوٹائي گئي ہے كہ جسے عربى اصطلاح ميں استخدام كہا جاتا ہے_

١٠_ اخروى اور دنياوى نعمتيں ظاہرى طور پر ايك

۴۱۱

دوسرے كے مشابہ ہيں _جنات تجرى و أزواج مطهرة

١١_ آخرت ميں متقين كيلئے متعدد باغات ہونگے_للذين اتقوا عند ربهم جنات تجرى من تحتها الأنهار

١٢_ متقين جنت ميں ہميشہ زندہ رہيں گے_للذين اتقوا عند ربهم جنات خالدين فيها

١٣_ انسان ابديت كا فريفتہ اور دائمى زندگى كا خواہاں ہے_خالدين فيها

ہميشہ رہنے كا وعدہ تب نويد و خوشخبرى شمار ہوگا جب انسان ميں اس كى خواہش ہو_

١٤_ جنت ميں ملنے والى بيوياں پاكدامن اور پاكيزہ ہونگي_و ازواج مطهرة

١٥_ زندگى اور گھريلو روابط ميں پاكدامنى اور پاكيزگى كى قدروقيمت اور اہميت_و ازواج مطهرة

١٦_ متقين كا جنت ميں خوش و خرم رہنا ان پر خداوند متعال كى موہبت وعنايت ہے_للذين اتقوا و رضوان من الله

١٧_ جنت ميں متقيوں سے خداوند عالم كى رضا و خوشنودى ان كيلئے بہت بڑى نعمت ہے_للذين اتقوا و رضوان من الله

يہ اس صورت ميں ہے كہ''من''ابتدائيہ ہو يعنى خدا تعالى كى رضا متقيوں كى نسبت_

١٨_ خدا تعالى كا بندوں سے ہر طرح آگاہ و عالم ہونا_و الله بصير بالعباد

١٩_ خدا تعالى كا بندوں كے بارے ميں عالم ہونا متقين كے اجر اوركفار كى سزا كى ضمانت فراہم كرتاہے_

قل للذين كفروا للذين اتقوا عند ربهم و الله بصير بالعباد اگر خدا تعالى بندوں كے بارے ميں ہر طرح سے آگاہ نہ ہو تو جزا و سزا كى ضمانت نہيں رہے گى يہى وجہ ہے كہ خدا تعالى نے جزا و سزا كے بيان كرنے كے بعد اپنے بندوں كے حالات سے مكمل طور پر آگاہ ہونے كا ذكرفرمايا ہے_

٢٠_ جنتى بيوياں حيض اور حدث سے پاك ہوں گي_و ازواج مطهرة

۴۱۲

اس آيت كے بارے ميں امام صادق(ع) فرماتے ہيں _لايحضن ولايحدثن _ (١) نہ ان كو حيض آئے گا اور نہ ان سے حدث سرزد ہوگا_

آخرت: آخرت كى لذتيں ٣; آخرت كى نعمتيں ٦، ١٠

اقدار: ٣

اسماء و صفات: بصير ١٨، ١٩

انسان: انسان كى خصوصيات ١٣;انسان كى كمال طلبى ١٣; انسان كے رجحانات ١٣

پاكدامني: پاكدامنى كى قدرو قيمت ١٥; گھر ميں پاكدامنى ١٥

پاكيزگي: پاكيزگى كى قدرو قيمت ١٥; خاندانى روابط ميں پاكيزگى ١٥

تقوي: تقوي كے اثرات ٢، ٧، ٨، ١٧

جنت: جنت كا ہميشہ رہنا ٤، ٨ ; جنت كى صفات ٤; جنت كى عورتيں ٢٠;جنت كى نعمتيں ٣، ٩، ١١، ١٧;جنت كى نہريں ٩;جنت كے باغات ١١; جنت ميں ملنے والى بيوياں ٣، ٤، ١٤; جنت ميں ہميشہ رہنا١٢

جنسى اخلاق: ١٥

خدا تعالى: خدا تعالى كا اجر ٤; خدا تعالى كا علم ١٨;خدا تعالى كى ربوبيت ٥; خدا تعالى كى رضا ٣، ٤، ٨، ١٧; خدا تعالى كى نعمتيں ١٧; خدا تعالى تعالى كى ہدايت ١;خدا تعالى كے عطيئے ١٦

دنيا: دنياوى وسائل ١،٣

رجحانات: مادى رجحانات ٢ ، ٨

روايت : ٢٠ شہوت پرستي: ٨

كفار: كفاركى سزا ١٩

متقين: متقين جنت ميں ١٢، ١٦، ١٧; متقين كا رتبہ٧; متقين كى پاداش ٤، ٥، ٦، ١١، ١٩; متقين كي

____________________

١) تفسير عياشى ج١ص ١٦٤ ح ١١_ نور الثقلين ج ١ص ٣٢١ح٥٧،٥٨_

۴۱۳

صفات ٢ مقربين : ٧

اَلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (١٦)

قابل تعريف ہيں وہ لوگ جو يہ كہتے ہيں كہ پروردگار ہم ايمان لے آئے _ ہمارے گناہوں كو بخش دے اور ہميں آتش جہنّم سے بچالے_

١_ متقيوں كا ايمان اورخدا كے حضور دعاميں تسلسل اور دوام _للّذين اتقوا الذين يقولون ربّنا

استمرار و دوام فعل مضارع ''يقولون''سے سمجھا گيا ہے اور''والذين يقولون''''الذين اتقوا ''كى خصوصيات كو بيان كر رہا ہے_

٢_ متقين ہميشہ خداوند عالم سے اپنے گناہوں كى بخشش اور جہنم كے عذاب سے نجات طلب كرتے ہيں _

للّذين اتقوا فاغفرلنا ذنوبنا وقنا عذاب النار ''الذين يقولون'' ، ''للذين اتقوا' 'كى خصوصيات كابيان ہے_

ہدايت: ہدايت كے عوامل ١

٣_ پرہيزگاروں كا ہميشہ اپنے كردار اور خدا تعالى كے عذاب كے بارے ميں فكرمند رہنا_

للّذين اتقوا ...يقولون ربّنا فاغفرلنا ذنوبنا وقنا عذاب النار استمرار و دوام فعل مضارع''يقولون''سے سمجھا گيا ہے_

٤_ ايمان، خدا وند عالم كى مغفرت اور جہنم كے عذاب سے بچنے كا پيش خيمہ ہے_امنّا فاغفرلنا ذنوبنا وقنا عذاب النار مذكورہ بالا نكتہ مغفرت كے ''فائ''كے ذريعے ايمان پرترتّب سے سمجھا گيا ہے_

۴۱۴

٥_ دعاسے پہلے ايمان كا اظہار كرنا مغفرت طلب كرنے اور دعا كے آداب ميں سے ہے_

امنّا فاغفرلنا ذنوبنا وقنا عذاب النار

٦_ بندوں كے گناہ بخشنا خدا وند عالم كى ربوبيت كا جلوہ ہے_ربّنا اغفرلنا چونكہ مغفرت كى نسبت مقام ربوبيت كى طرف دى گئي ہے_

٧_ دعا كرنا اور سب كيلئے دعا كرنا پسنديدہ ہے_ربّنا اغفرلنا

٨_ خداوند متعال كى طرف سے بندوں كے گناہوں كا بخشا جانا ان كے عذاب سے بچنے كا پيش خيمہ ہے_

فاغفرلنا ذنوبنا وقنا عذاب النار پرہيزگار لوگ پہلے اپنے گناہوں كى بخشش طلب كرتے ہيں ، اس كے بعد عذاب سے بچنے كى دعا كرتے ہيں _

٩_ خدا تعالى كے مقام ربوبيت سے درخواست كرنا اور اپنے اعمال صالحہ پر بھروسہ نہ كرنا دعا كے آداب ميں سے ہے_ربّنا انّنا امنّا قرآن حكيم ميں ہميشہ ايمان اور صالح عمل اكھٹے ذكر ہوتے ہيں ليكن يہاں پر چونكہ مقام دعاہے لہذاكہنے والا باوجود عمل صالح (تقوي) ركھنے كے ، اس كا ذكر نہيں كرتا_

استغفار: استغفار كے آداب ٥

ايمان: ايمان كے اثرات٤

جہنم: ٢

خدا تعالى: خدا تعالى كا عذاب ٣; خدا تعالى كى ربوبيت ٦، ٩; خدا تعالى كى مغفرت ٤، ٥، ٦، ٨

خوف: پسنديدہ خوف ٣;عذاب سے خوف ٣

دعا: دعا كے آداب ٥، ٧، ٩

عذاب: ٣ عذاب جہنم ٢; عذاب سے نجات كے عوامل ٤، ٨

عمل صالح: ٩

متقين : متقين كا استغفار ٢; متقين كا ايمان ١، متقين كى دعا ١، ٢;متقين كى صفات ١، ٢، ٣

۴۱۵

اَلصَّابِرِينَ وَالصَّادِقِينَ وَالْقَانِتِينَ وَالْمُنفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالأَسْحَارِ (١٧)

يہ سب صبر كرنے والے سچ بولنے والے ، اطاعت كرنے والے ، راہ خدا ميں خرچ كرنے والے اور ہنگام سحر استغفار كرنے والے ہيں _

١_ گفتارميں صداقت وصبر، خداوند عالم كے سامنے خشوع و خضوع، انفاق اور سحر كے وقت استغفار كرنا پرہيزگاروں كى صفات ميں سے ہيں _للذين اتقوا ...الصابرين بالأسحار مذكورہ بالا آيت (الصابرين و الصادقين ...) ''للذين اتقوا''كا ايك اور بيان و وضاحت ہے_

٢_ اسلام ميں اخلاق اور اقتصاديات كا ارتباط_للذين اتقوا و المنفقين و المستغفرين بالأسحار

''المنفقين''كو ''متقين'' كى صفت كے طور پر ذكر كرنا اس ارتباط كو بيان كرتا ہے_

٣_ تقوي كا لازمہ اچھے معاشرتى مزاج اور اچھے اخلاق كا حامل ہونا ہے_

للذين اتقوا الصابرين و الصادقين و القانتين و المنفقين آيت ميں مذكورہ صفات سے اچھے اخلاق اور اچھے معاشرتى مزاج كو اخذ كيا گيا ہے_

٤_ سحر كا وقت خداوند متعال كى بارگاہ ميں استغفار اور گناہوں كى مغفرت طلب كرنے كا بہترين وقت ہے_

و المستغفرين بالأسحار

٥_ دعا اور اس كى قبوليت كيلئے بعض اوقات كو دوسرے بعض پر فضيلت و برترى حاصل ہے_

و المستغفرين بالأسحار

٦_ صبر، سچائي، خضوع، انفاق اور سحر كے وقت استغفار كرنا يہ وہ اخلاقى اور معنوى اقدار ہيں جن پر اسلام نے خاص توجہ دى ہے_الصابرين و المستغفرين بالأسحار

مذكورہ بالا صفات كو برگزيدہ افراد كيلئے اقدار كے طور پر ذكر كرنا اس نكتے كى طرف اشارہ كرتاہے_

٧_ دائمى سحرخيزى پرہيزگاروں كا شيوہ رہاہے_لللذين اتقوا و المستغفرين بالأسحار كلمہ ''الاسحار'' جمع ہے اور الف و لام استغراق ركھتا ہے لہذا يہ اس حقيقت پر دلالت كرتا ہے كہ پرہيزگار ہميشہ سحر كے وقت استغفار كرتے ہيں _

۴۱۶

٨_ سحر كے وقت ستر (٧٠) مرتبہ استغفار كرنا متقين كا وطيرہ ہے_

للذين اتقوا و المستغفرين بالأسحار امام صادق(ع) فرماتے ہيں : من قال فى وترہ اذا اوتر '' استغفر الله ربى و اتوب اليہ'' سبعين مرّة ...كتبہ الله عندہ من المستغفرين بالاحسار'' جو شخص اپنى نماز وتر ميں ستر مرتبہ ''استغفرالله ربى و اتوب اليہ'' كہے خداوند متعال اسے ''مستغفرين بالاسحار'' ميں سے شمار كرے گا_ (١)

٩_ سحر كے وقت نماز پڑھنا متقين كے اوصاف ميں سے ہے_للذين اتقوا و المستغفرين بالأسحار

امام صادق(ع) آيت ''والمستغفرين بالاسحاب'' كے بارے ميں فرماتے ہيں :المصلين فى وقت السحر يعنى سحر كے وقت نماز پڑھنے والے_(٢)

١٠_ جو شخص نماز وتر ميں ايك سال تك ستر (٧٠) مرتبہ''استغفرالله ربى و اتوب اليه'' كہتا ہے وہ''مستغفرين بالاسحار''ميں سے ہے_و المستغفرين بالأسحار امام صادق(ع) نے فرمايا:من قال فى وتره اذا اوتر '' استعفرالله ربى واتوب اليه'' سبعين مرّة و واظب على ذلك حتى تمضى له سنة كتبه الله عنده من المستغفرين بالاسحار جو شخص اپنى نماز وتر ميں ستر مرتبہ ''استغفرالله ربى و اتوب اليہ''كہے اور ايك سال تك اس پر پابندى كرے خدا اسے''مستغفرين بالاسحار'' ميں سے شمار كرے گا_(٣)

١١_ جو شخص چاليس راتيں نماز وتر كے قنوت كے آخر ميں سومرتبہ ''استغفرالله ربى و اتوب اليہ'' كہے وہ ''مستغفرين بالاسحار''ميں سے ہے_و المستغفرين بالأسحار

امام صادق(ع) فرماتے ہيں :من قال آخرقنوتة

____________________

١) من لا يحضرہ الفقيہ ج١ص ٣٠٩ ح٤خصال صدوق ص ٥٨١ ح ٣ باب السبعين ، نورالثقلين ج١ ص ٣٢١ ح ٦٢ _

٢) مجمع البيان ج٢ ص ٧١٤ نورالثقلين ج١ ص ٣٢١ ح٦٠_

٣) من لا يحضرہ الفقيہ ج١ ص ٣٠٩ ح ٤ ، نورالثقلين ج١ ص ٣٢١ ح ٦٢ خصال صدوق ج٢ ص ٥٨١ ح ٣ باب السبعين_

۴۱۷

فى الوتر'' استغفروالله ربى و اتوب اليه '' ماة مرّة اربعين ليلة كتبه الله من المستغفرين بالاسحار جو شخص وتر كے قنوت كے آخر ميں چاليس راتوں تك سو مرتبہ ''استغفر الله ربى و اتوب اليہ''كہے خدا اسے''مستغفرين بالاسحار'' ميں سے شمار كرے گا_(١)

اخلاق: ا خلاق اور اقتصاديات ٢;معاشرتى اخلاق ٣

اقدار: اخلاقى اقدار ٦; نظام اقدار ٣

استغفار: سحر كے وقت استغفار ١،٤، ٦، ٨، ١٠، ١١

اسلام: اسلام كى خصوصيات ٢

اقتصاديات: ٢ اقتصادى نظام ٢

انفاق: انفاق كى قدروقيمت ٦

تقوي: تقوي كے اثرات ٣

توابين : توابين كى تہجد ١٠، ١١

تہجد: تہجد كا وقت ٤; تہجدكى قدروقيمت ٦; تہجدكى آداب ٨، ١٠، ١١

چاليس كا عدد: ١١

خضوع: خضوع كى قدروقيمت ٦

دعا: دعا كا وقت ٥;دعا كى شرائط قبوليت ٥;دعا كے آداب ٤، ٥

روايت : ٨، ٩، ١٠، ١١

ستر كا عدد: ٨، ١٠

سچائي: سچائي كى قدروقيمت ٦

صبر: صبر كى قدروقيمت ٦

____________________

١) بحار الانوار ج ٨٧ ص ٢٢٤ح ٣٥ (جنة الامان سے)_

۴۱۸

متقين : متقين كا استغفار ١; متقين كا١ نفاق ١; متقين كا خضوع ١; متقين كا صبر ١; متقين كى تہجد ١، ٧; متقين كى سچائي ١;متقين كى صفات ١، ٧، ٨، ٩

مناجات: مناجات كا وقت ٤

نماز شب: ٩، ١٠، ١١

شَهِدَ اللّهُ أَنَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ وَالْمَلاَئِكَةُ وَأُوْلُواْ الْعِلْمِ قَآئِمَاً بِالْقِسْطِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (١٨)

الله خود گواہ ہے كہ اس كے علاوہ كوئي خدا نہيں ہے ملائكہ او رصاحبان علم گواہ ہيں كہ وہ عدل كے ساتھ قائم ہے _ اس كے علاوہ كوئي خدا نہيں ہے او روہ صاحب عزّت و حكمت ہے _

١_ خدا تعالى جو عدل و قسط كا برپا كرنے والا ہے اس بات كى گواہى ديتا ہے كہ اس كے علاوہ كوئي معبود نہيں _

شهد الله أنه لا إله إلا هو قائما بالقسط ''قائما بالقسط''،''الله ''كيلئے حال ہے_

٢_ نظام خلقت خدا وند عالم كى وحدانيت كا گواہ ہے_شهد الله أنه لا إله إلا هو يہ اس صورت ميں ہے كہ خدا تعالى كى گواہى سے عملى و فعلى گواہى بھى مراد ہو يعنى خدا اپنے فعل (نظام خلقت) كے ذريعے اپنى توحيد كى گواہى ديتا ہے اور''قائما بالقسط''اس احتمال كى تائيد كرتا ہے_

٣_ خدا، فرشتے اور اہل علم توحيد پر گواہ ہيں _شهد الله أنه لا إله إلا هو و الملائكة و أولوا العلم

٤_ خدا ئے يكتا عدل و قسط كا برپا كرنے والا ہے_لا إله إلا هو قائما بالقسط

۴۱۹

٥_ تكوينى اور تشريعى نظام ميں عدل الہى كا فرشتے اورصاحبان دانش مشاہدہ كرسكتے ہيں _*

شهد الله و الملائكة و أولوا العلم قائما بالقسط ''قائما بالقسط''شہادة كے متعلق ہوسكتا ہے يعنى علماء اور فرشتے خدا كى توحيد كے علاوہ اس كے عدل كى گواہى بھى ديتے ہيں اور قابل ذكر ہے كہ عدل كے تشريعى نظام كو بھى شامل ہونے كا بعد والى آيت سے استفادہ كيا گيا ہے_

٦_ قرآن كريم كى نظر ميں اہل علم وہ شخص ہے جو كائنات كے عادلانہ نظام كو ديكھ كر خداوند عالم كى وحدانيت كى گواہى دے_شهد الله و أولوا العلم قائما بالقسط ايسا لگتا ہےكہ ''قائما بالقسط''خدا تعالى كى وحدانيت پر دليل كے طورپر ہے_

٧_ نظام خلقت پر قسط و عدل كى حكمراني_شهد الله قائما بالقسط

٨_ نظام تكوينى پر عدل و انصاف كى حكمرانى فرشتوں اور علماء كيلئے خداوند متعال كى وحدانيت كى گواہى كى دليل ہے*

شهد ...الملائكة و أولوا العلم قائما بالقسط ايسا لگتاہےكہ ''قائما بالقسط'' جو كہ ''الله '' كيلئے حال ہے ملائكہ اور علماء كى گواہى كى علت كى طرف اشارہ ہے، اسى وجہ سے بعد ميں ذكر كيا گيا ہے_

٩_ سچے علماء اپنے عمل اور حركت كے ذريعے توحيد پر گواہ ہيں _شهد الله أنه لا إله إلا هو و أولوا العلم قائما بالقسط

يہ اس صورت ميں ہے كہ علماء كى گواہى سے مراد ان كى عملى گواہى ہو جو كہ ان كا عمل و كردار ہے_

١٠_ خدا تعالى كى وحدانيت كے سمجھنے اور اس كے اقرار ميں علم كى تاثير_شهد الله و أولوا العلم

١١_ خداوند عالم ہر قسم كے شرك سے پاك و منزّہ ہے_ا إله إلا هو

١٢_ خدا وند متعال كے نزديك فرشتے اور علماء فضيلت ركھتے ہيں _شهد الله و الملائكة و أولوا العلم

كيونكہ خدا تعالى نے اپنے نام كے ساتھ اپنى توحيد كے گواہوں كے طور پر فرشتوں اور علماء كا

۴۲۰