تفسير راہنما جلد ۲

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 749

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 749
مشاہدے: 164326
ڈاؤنلوڈ: 5521


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 749 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 164326 / ڈاؤنلوڈ: 5521
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 2

مؤلف:
اردو

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْاْ إِلَى كَلَمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلاَّ نَعْبُدَ إِلاَّ اللّهَ وَلاَ نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلاَ يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضاً أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللّهِ فَإِن تَوَلَّوْاْ فَقُولُواْ اشْهَدُواْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ (٦٤)

اے پيغمبر آپ كہہ ديں كہ اہل كتاب آؤايك منصفانہ كلمہ پراتفاق كرليں كہ خدا كے علاوہ كسى كى عبادت نہ كريں كسى كو اس كا شريك نہ بنائيں آپس ميں ايك دوسرے كو خدائي كا درجہ نہ ديں اور اس كے بعد بھى يہ لوگ منھ موڑيں تو كہہ ديجئے كہ تم لوگ بھى گواہ رہنا كہ ہم لوگ حقيقى مسلمان اور اطاعت گذارہيں _

١_ غير خدا كى پرستش كى نفى ، شرك كى نفى اور غير خدا كى حكمرانى قبول نہ كرنا يہ تمام الہى اديان ميں قدر مشترك ہے_

يا اهل الكتاب تعالوا الى كلمة سواء بيننا و بينكم الا نعبد الاّ الله و لا نشرك به شيئاً و لا يتخذ بعضنا بعضاً ارباباً من دو ن الله

٢_ پيغمبر اسلام (ص) كا اہل كتاب كو عبادت ميں توحيد، شرك كى نفى اور غير خدا كى حكمرانى نہ ماننے كى طرف بلانا _

يا اهل الكتاب تعالوا و لا يتخذ بعضنا بعضاً ارباباً من دون الله

٣ _ توحيد عبادي، شرك كى نفى اور غير خدا كى حاكميت كو ردّ كرنا منطقى اور عادلانہ بات ہے_

تعالوا الى كلمة سواء بيننا و لا يتخذ بعضنا بعضاً ارباباً من دون الله '' سواء ''عدل كے معنى ميں ہے_

٤_ عبادت اور ربوبيت ميں توحيد، وحدت كا معيار و اساس ہے _

۵۶۱

تعالوا الى كلمة سواء بيننا و بينكم الا نعبد الاّ الله ارباباً من دون الله

٥_ توحيدى عقيدہ انسان كى اعلي ظرفى اور عظمت كا موجب ہے_

تعالوا الى كلمة سواء '' تعالوا''كى اصل '' علو'' ہے جس كا معنى بلندى ہے يہ مذكورہ بالا مطلب كى دليل ہے_

٦_ عبادت خدا تعالى كے لئے مختص ہے_الاّص نعبدالاّ الله

٧_ حضرت عيسي (ع) كى الوہيت كى نفي_و لا نشرك به شيئاً جملہ '' ولا نشرك ''عيسائيوں كے لئے تعريضہے_

٨_ ربوبيت، خداوند عالم ميں منحصر ہے_لا يتخذ بعضنا بعضا ارباباً من دون الله

٩_ تمام انسان ايك دوسرے كے برابر ہيں اور كسى كو دوسرے پر ربوبيت حاصل نہيں _

لا يتخذ بعضنا بعضا ارباباً من دون الله

١٠_ پيغمبراسلام (ص) كو حكم ديا گيا كہ اہل كتاب كو فكرى آزادى اور آزاد و مستقل شخصيت بننے كى طرف دعوت ديں _تعالوا ولا يتخذ بعضنا بعضا ارباباً من دون الله

١١_ جب مخالفين، خداوند عالم كے سامنے سرجھكانے سے انكار كريں تومسلمانوں كافريضہ ہے كہ خداوند متعال كے حضور اپنى اطاعت و تسليم كا اظہار كريں _فان تولّوا فقولوا اشهدوا بانّا مسلمون

١٢_ پيغمبر اكرم(ص) اور ان كے پيروكار خدا تعالى كے حضور سر تسليم خم كرتے ہيں _فقولوا اشهدوا بانّا مسلمون

١٣_ خدا كى بندگى ، شرك كى نفى اور غير خدا كى حاكميت كا انكارمسلمانوں كى خصوصيات_فقولوا اشهدوا بانّا مسلمون

١٤_ خدا كے سامنے سر تسليم خم كرنا الہى اديان كى روح ہے_فقولوا اشهدوا بانّا مسلمون چونكہ سابقہ تمام احكام ( خدا كى عبادت، نفى شرك ...) كو سر تسليم خم كرنا كہا گيا ہے_

١٥_ استدلال اور مقابل كى طرف سے اسكى قبوليت سے انكار كے بعد مناظرہ ختم كردينا ضرورى

۵۶۲

ہے_فان تولّوا فقولوا اشهدوا بانّا مسلمون

١٦_ دوسروں كے حلال و حرام ( آئين و قانون ) كو ماننا انہيں بعنوان ربّ قبول كرنا ہے_

و لا يتخذ بعضنا بعضا ارباباً من دون الله كسى كى يہ بات كہ ہم تو انكى عبادت نہيں كرتے تھے،كے جواب ميں پيغمبر اكرم (ص) نے فرمايا : اما كانوا يحلون لكم ويحرمون فتاخذون بقولہم؟فقال نعم فقال النبي(ص) ہو ذاك كيا وہ تمہارے ليئے اشياء كو حلال اور حرام نہيں كرتے تھے اور تم ان كے قول كو قبول نہيں كرليتے تھے؟ تو اس نے كہا ايسا ہى تھا تو حضور (ص) نے فرمايا يہى تو عبادت كرناہے (١)

آزادى : آزادى فكر ١٠

اتحاد : اتحاد كے عوامل ٤

اديان : اديان ميں ہم آہنگى ١

انبياء (ع) : انبياء (ع) اور آزادى ١٠ ; انبياء (ع) كى دعوت ٢ ، ١٠

انسان : انسان كى شخصيت ١٠ ;انسانوں ميں برابرى ٩

اہل كتاب : ٢ ، ١٠

پيامبر اسلام (ص) : پيامبر اسلام (ص) اور اہل كتاب ٢، ١٠;پيامبر اسلام (ص) كا سرتسليم خم كرنا ١٢ ;پيامبر اسلام (ص) كے پيروكار١٢

توحيد : توحيد صفاتي٤ ; توحيد عبادى ١ ، ٢ ، ٣ ، ٤ ، ٦ ; توحيد كے اثرات ٥

حضرت عيسي (ع) :٧

خدا تعالى : خدا تعالى كى حكمرانى ١ ، ٢ ، ٣ ، ١٣ ; خدا تعالى كى ربوبيت ٨

دين : دين كى حقيقيت ١٤

رشد و ترقى : رشد و ترقى كے عوامل٥

روايت : ١٦

____________________

١) مجمع البيان ج٢ ص ٧٦٧_

۵۶۳

سر تسليم خم كرنا: خدا كے سامنے سرتسليم خم كرنا ١١ ، ١٢ ، ١٤

شرك : شرك كى نفى ١ ، ٢ ، ٣ ، ٧ ، ١٣;قانون سازى ميں شرك ١٦

عبوديت : ١ خدا كى عبوديت ١٣

قانون سازى :١٦

كلام : كلام ميں عدل ٣

مجادلہ : مجادلہ كے آداب ١٥

مساوات : ٩

مسلمان : مسلمانوں كى خصوصيات ١٣;مسلمانوں كى ذمہ دارى ١١

يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تُحَآجُّونَ فِي إِبْرَاهِيمَ وَمَا أُنزِلَتِ التَّورَاةُ وَالإنجِيلُ إِلاَّ مِن بَعْدِهِ أَفَلاَ تَعْقِلُونَ (٦٥)

اے اہل كتاب آخر ابراہيم كے بارے ميں كيوں بحث كرتے ہو جب كہ توريت او رانجيل ان كے بعد نازل ہوئي ہے كيا تمھيں اتنى بھى عقل نہيں ہے_

١_ حضرت ابراہيم (ع) كى ممتاز شخصيت حتى كہ اہل كتاب ميں بھي_يا اهل الكتاب لم تحاجون فى ابراهيم

يہود و نصارى ميں سے ہر ايك كا اپنے آپ كو حضرت ابراہيم (ع) كى طرف منسوب كرنا ان كے نزديك حضرت ابراہيم (ع) كے بلند مقام و منزلت پردلالت كرتاہے_

٢_ يہو د و نصاري كا دين ابراہيمى (ع) كے بارے ميں جھگڑا_يا اهل الكتاب لم تحاجون فى ابراهييم

جملہ ''وما انزلت ...'' سے معلوم ہوتاہے

۵۶۴

كہ جھگڑا دين ابراہيم (ع) كے بارے ميں تھا_

٣_ نصرانى حضرت ابراہيم (ع) كو نصرانى اور يہودى انہيں يہودى سمجھتے تھے _لم تحاجون فى ابراهيم و ما انزلت التوراة و الانجيل

٤_ يہوديوں اور نصرانيوں كا ايك دوسرے كے خلاف اپنے آپ كوحضرت ابراہيم (ع) سے دينى طور پر منسوب كرنے پر استدلال كرنا اور فريق مخالف كى ان كے ساتھ نسبت كى نفى كرنا _يا اهل الكتاب لم تحاجون فى ابراهيم

آيت ٦٨ ميں '' انّ اولى الناس بابراہيم ...''سے پتہ چلتاہے كہ يہود و نصاري كے ايك دوسرے كے خلاف بعض استدلال حضرت ابراہيم (ع) كى پيروى اور ان كے ساتھ اپنے دينى تعلق كا دعوى اور دوسرے فريق سے اسكى نفى كرنا تھا_

٥_ تورات اور انجيل كا حضرت ابراہيم (ع) كے بعد نازل ہونا _و ما انزلت التوراة و الانجيل الاّ من بعده

٦_ عيسائيوں كا يہ تصور كہ دين الہى صرف نصرانيت ميں منحصر ہے اور يہوديوں كا يہ تصور كہ دين الہى صرف يہوديت ميں منحصر ہے*يا اهل الكتاب و ما انزلت التوراة و الانجيل الاّ من بعده

حضرت ابراہيم (ع) كے يہوديت اور عيسائيت سے پہلے ہوگذرنے كے پيش نظر يہوديت يا عيسايت كاحضرت ابراہيم (ع) سے منسوب ہونا اسى باطل تصور كى پيدا وار ہے جو مذكورہ بالا مطلب ميں بيان ہوچكاہے_

٧_ تورات اور انجيل كا حضرت ابراہيم (ع) كے بعد نازل ہونا حضرت ابراہيم (ع) كے يہودى يا نصرانى ہونے كے دعوى كے باطل ہونے كى دليل ہے_يا اهل الكتاب لم تحاجون فى ابراهيم و ما انزلت التوراة و الانجيل الا من بعده

٨_ اہل كتاب ( يہود و نصاري ) كے حضرت ابراہيم(ع) كو يہوديت اور نصرانيت كى طرف منسوب كرنے كى حماقت پر توبيخ_يا اهل الكتاب افلا تعقلون

٩_ غور و فكر كرنا بے جا استدلال سے مانع ہے_لم تحاجون افلا تعقلون

١٠_ غور و فكر كى قدر و قيمت اور اہميت_افلا تعقلون

۵۶۵

١١_ عقل شناخت كے وسائل ميں سے اور تعقل و تدبر واقعيات تك پہنچنے كا بہترين راستہ _لم تحاجون افلا تعقلون

استدلال: بے جا استدلال٩

اللہ تعالى : الله تعالى كى طرف سے توبيخ ٨

انجيل : انجيل كا نزول ٥ ، ٧

اہل كتاب: ١ ،٢ ، ٣ ، ٤ ، ٨

حضرت ابراہيم (ع) ٥ حضرت ابراہيم (ع) اہل كتاب كے نزديك١ ، ٢ ،٣ ، ٤ ، ٨ ، ٢ ، ٣ ، ٧; حضرت ابراہيم (ع) كا دين ٢ ، ٣ ،

٧ ; حضر ت ابراہيم (ع) كا مقام و منزلت ١

تورات : تورات كا نازل ہونا ٥ ، ٧

شناخت : شناخت كے وسائل ١١ ; عقلى شناخت ١١

عيسائي: عيسائيوں كا استدلال ٢ ،٤; عيسائيوں كى توبيخ ٨ ; عيسائيوں كے عقائد ٣ ، ٦ ، ٧

غور و فكر : غور و فكر كى قدر و قيمت ١٠ ;غور و فكر كے اثرات ٩ ، ١١ ; غور و فكر نہ كرنے كے اثرات ٨

يہود ٢،٤ : يہوديوں كا استدلال ٢ ، ٤;يہوديوں كو توبيخ ٨; يہوديوں كے عقائد ٣ ، ٦ ، ٧

۵۶۶

هَاأَنتُمْ هَؤُلاءِ حَاجَجْتُمْ فِيمَا لَكُم بِهِ عِلمٌ فَلِمَ تُحَآجُّونَ فِيمَا لَيْسَ لَكُم بِهِ عِلْمٌ وَاللّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ (٦٦)

اب تك تم نے ان باتوں ميں بحث كى ہے جن كاكچھ علم تھا تو اب اس بات ميں كيوں بحث كرتے ہو جس كا كچھ بھى علم نہيں ہے بيشك خداجانتا ہے او رتم نہيں جانتے ہو_

١_ حضرت عيسي (ع) كى نبوت كے ثابت كرنے كے ليئے نصرانيوں كا يہود كے خلاف صحيح استدلال_حاججتم فيما لكم به علم نصرانيوں كا استدلال اس مورد ميں جس كا انھيں علم تھا وہ حضرت عيسي(ع) كى نبوت تھى اور ان كا يہ احتجاج حق تھا_

٢_ يہوديوں كا نصرانيوں كے خلاف صحيح استدلال كہ حضرت عيسي(ع) نہ الوہيت ركھتے ہيں اور نہ خدا تعالى كے بيٹے ہيں _حاججتم فيما لكم به علم يہوديوں كا اس مورد ميں استدلال جس كا انھيں علم تھا وہ حضرت عيسي(ع) كى الوہيت كى نفى تھا اور اور يہ استدلال بر حق تھا_

٣_ اہل كتاب ( يہود و نصاري كے علماء) كى ان كے جھگڑنے اورحضرت ابراہيم (ع) كو يہوديت اور نصرانيت كى طرف جاہلانہ طور پر منسوب كرنے پر سرزنش_فلم تحاجون فيما ليس لكم به علم

وہ چيز جس كا يہود و نصارى كو علم نہيں تھا اوراس كے بارے ميں استدلال كرتے تھے وہ حضرت ابراہيم (ع) كو يہوديت اور نصرانيت كى طرف منسوب كرنا تھا اور اسى پر انكى سرزنش كى گئي _

٤_ ايسے مسائل كے بارے ميں بحث و مباحثہ كرنا جن كا علم نہ ہو، قابل مذمت ہے_فلم تحاجون فيما ليس لكم به علم

٥_ خدا تعالى كا مكمل علم اس دين كے بارے ميں

۵۶۷

جس پرحضرت ابراہيم (ع) كا ر بند تھے_والله يعلم و انتم لا تعلمون

٦_ اہل كتاب كا اس دين سے جاہل ہونا جس پر حضرت ابراہيم (ع) كا ربند تھے_والله يعلم و انتم لا تعلمون

استدلال: بے جا استدلال٤

اہل كتاب ٦: اہل كتاب كے علماء ٣

حضرت ابراہيم (ع) : حضرت ابراہيم (ع) اہل كتاب ميں ٣ ، ٦ ;حضرت ابراہيم (ع) كا استدلال ٣ ; حضرت ابراہيم (ع) كا دين٥ ، ٦

حضرت عيسي (ع) : حضرت عيسى (ع) كا بشر ہونا ٢ ; حضرت عيسى (ع) كى نبوت ١

خدا تعالى: خدا تعالى كا علم ٥

عقيدہ : باطل عقيدہ ٢ ، ٣

عيسائي: عيسائيوں كا استدلال١،٢ ;عيسائيوں كى توبيخ ٣ ; عيسائيوں كے عقائد ٢; عيسائيوں كے علماء ٣ مذموم مناظرہ ٤

يہود١ ، ٢

يہود كا استدلال ١ ، ٢; يہود كى توبيخ ٣ ; يہودى علماء ٣

مَا كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَهُودِيًّا وَلاَ نَصْرَانِيًّا وَلَكِن كَانَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (٦٧)

ابراہيم نہ يہودى تھے او رنہ عيسائي وہ مسلمان حق پرست اور باطل سے كنارہ كش تھے او روہ مشركين ميں سے ہرگز نہيں تھے _

١_ حضرت ابراہيم (ع) نہ يہودى تھے اور نہ نصراني_ما كان ابراهيم يهوديّاً و لا نصرانياً

۵۶۸

٢_ يہود، حضرت ابراہيم (ع) كے يہودى ہونے كے دعوے دار اور نصرانى ، حضرت ابراہيم(ع) كے نصرانى ہونے كے دعوے دار تھے_يا اهل الكتاب ما كان ابراهيم يهوديا و لا نصرانياً

٣_ حضرت ابراہيم (ع) كے يہودى ہونے كا دعوي يہوديوں كے ليئے نصاري كے مقابلے ميں اپنى حقانيت كى دليل *

يا اهل الكتاب لم تحاجون فى ابراهيم ما كان ابراهيم يهوديا و لا نصرانيا

٤_ حضرت ابراہيم (ع) كے عيسائي ہونے كا دعوي عيسائيوں كے ليئے يہوديوں كے مقابلے ميں اپنى حقانيت كى دليل *يا اهل الكتاب لم تحاجون فى ابراهيم ما كان ابراهيم يهوديا و لا نصرانيا

٥_ حتى اہل كتاب كے درميان حضرت ابراہيم(ع) كى ممتاز شخصيت و مقام و منزلت _ما كان ابراهيم يهوديا و لا نصرانيا يہود و نصاري ميں سے ہر ايك كى كوشش كى تھى كہ حضرت ابراہيم (ع) كو اپنے ساتھ منسوب كريں اور يہ چيز حضرت ابراہيم (ع) كے ممتاز مرتبے كى حكايت كرتى ہے_

٦_ حضرت ابراہيم (ع) ، حنيف ( حق كے گرويدہ) اور خدا كے حضور سر تسليم خم كرنے والے تھے_

و لكن كان حنيفاً مسلماً

٧_ حضرت ابراہيم (ع) ہرگز مشرك نہيں تھے_و ما كان من المشركين

٨_ يہودى اور نصرانى حق سے منحرف ، گناہ گار اور مشرك تھے_ولكن كان حنيفا مسلماً وما كان من المشركين

يہ اس صورت ميں ہے كہ ''و لكن كان ...'' يہوديوں اور نصرانيوں كو تعريض ہو_

٩_ حضرت ابراہيم (ع) كا بتوں كى عبادت سے پاك و صاف ہونا_و لكن كان حنيفا مسلما

امام صادق (ع) نے ''حنيفا مسلما''كے بارے ميں فرمايا '' خالصاً مخلصاً ليس فيہ شيء من عبادة الاوثان'' (١) ايسا پاك و پاكيزہ جس نے ذرہ برابر بتوں كى عبادت نہيں كي_

١٠_ حضرت ابراہيم (ع) دين محمد(ص) مصطفى پر تھے_و لكن كان حنيفا مسلما

حضرت امير المؤمنين (ع) نے ''و لكن كان حنيفاً مسلما''كے بارے ميں فرمايا كان على دين محمد: (٢)

____________________

١) كافى ج٢ ص ١٥ حديث١ ، نورالثقلين ج١ ص٣٥٢ حديث ١٨٠_

٢) تفسير عياشى ج١ ص ١٧٧ ح٦٠ بحارالانوار ج١٢ ص١١ ح ٢٩_

۵۶۹

اخلاص :٩

اسلام : ١٠

اہل كتاب : ٢ ، ٣، ٤ ، ٥ اہل كتاب كے اختلافات ٤

حضرت ابراہيم (ع) : حضرت ابراہيم (ع) اور اسلام ١٠ ; حضرت ابراہيم (ع) اوراہل كتاب ٤ ، ٥ ; حضرت ابراہيم (ع) اور شرك ٧;حضرت ابراہيم (ع) اہل كتاب كے نزديك٢ ، ٣ ; حضرت ابراہيم (ع) كا اخلاص ٩ ; حضرت ابراہيم (ع) كا حنيف ہونا ٦ ، ٩ ;حضرت ابراہيم (ع) كا دين ١ ، ٢ ، ٣ ، ٤ ، ٦ ، ٧ ، ١٠;حضرت ابراہيم (ع) كاسر تسليم خم كرنا ٦;حضرت ابراہيم (ع) كا مقام ومرتبہ ٥

روايت : ٩ ، ١٠

شرك : ٨ شرك سے برائت ٧

عيسائي : عيسائيوں كا شرك ٨ ;عيسائيوں كى گمراہى ٨; عيسائيوں كى نافرمانى ٨ ; عيسائيوں كے عقائد ٢ ٤

مشركين : ٨

يہود٣ ، ٤ يہود كا شرك ٨ ;يہود كى گمراہى ٨يہود كى نافرمانى ٨;يہود كے عقائد ٢ ، ٣

إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُواْ وَاللّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ (٦٨)

يقينا ابراہيم سے قريب تر ان كے پيرو ہيں او رپھر يہ نبى اور صاحبان ايمان ہيں او رالله صاحبان ايمان كا سرپرست ہے _

١_ حضرت ابراہيم (ع) كے ساتھ منسوب ہونے كا معيار ان كى پيروى ہے_انّ اولى الناس بابراهيم للّذين اتبعوه

٢_ انبياء (ع) كے ساتھ ارتباط اور نسبت كا معيار انكى پيروى ہے_انّ اولى الناس بابراهيم للذين اتبعوه

۵۷۰

٣_ حق كى طرف ميلان ( حنيف ہونا) اور خداوند عالم كے سامنے سر تسليم خم كرنا ہى حضرت ابراہيم(ع) اور دوسرے انبياء (ع) كى پيروى كى حقيقت ہے_و لكن كان حنيفا مسلما و ما كان من المشركين _ ان اولى الناس بابراهيم للذين اتبعوه

٤_ يہوديوں اور عيسائيوں كا حضرت ابراہيم (ع) كے دين( خداوند عالم كے حضور سر تسليم خم كرنا) سے كوئي واسطہ نہيں _ جملہ ''انّ اولى ...''يہوديوں اور عيسائيوں كو تعريض ہے جو كہ ايسے نہيں ہيں _

٥_ يہود و نصاري ہر ايك حضرت ابراہيم (ع) كے ساتھ دينى تعلق اور انتساب كا دعوے دار_

يا اهل الكتاب لم تحاجون فى ابراهيم انّ اولى الناس بابراهيم للذين اتبعوه

٦_ حضرت ابراہيم(ع) كے ساتھ دينى تعلق اور منسوب ہونے ميں پيغمبر اسلام (ص) اور مؤمنين زيادہ حق دار ہيں نہ يہود ونصاري _ما كان ابراهيم يهودياً و لا نصرانياً انّ اولى الناس بابراهيم و هذا النبى و الذين آمنوا

٧_ پيغمبر اكرم (ص) اور ان پر ايمان لانے والے حضرت ابراہيم (ع) كى طرح موحّد ، حنيف اور خدا كے حضور تسليم محض تھے_و لكن كان حنيفا مسلماً ان اولى الناس و هذا النبى والذين آمنوا

٨_ پيغمبر اكرم(ص) اور ان پر ايمان لانے والوں كا خدا كے نزديك بلند مقام و مرتبہ_

و هذالنبى و الذين آمنوا باوجود اس كے كہ '' الذين اتبعوہ'' پيغمبر (ص) اور مؤمنين كو شامل تھا انھيں جداگانہ ذكر كرنے سے مذكورہ بالا مطلب حاصل كيا گيا ہے_

٩_ خداوند عالم ، مؤمنين كا ولى و سرپرست ہے_والله وليّ المؤمنين

١٠_ اہل كتاب كے مقابلے ميں خدا كا مؤمنين اور پيغمبر اسلام (ص) كى حمايت كرنا _والله وليّ المؤمنين

١١_ انبياء (ع) كے سب سے زيادہ نزديك وہ لوگ ہيں جو انكى رسالت كے زيادہ پابند ہوں _

انّ اولى الناس بابراهيم للذين اتبعوه اميرالمؤمنين (ع) فرماتے ہيں :انّ اولى الناس بالانبيائ(ع) اعملھم بما جاؤا بہ'' اس كے

۵۷۱

بعد حضرت نے مذكورہ بالا آيت تلاوت فرمائي (١)بعض نسخوں ميں ''اعلمہم'' آياہے_

انبياء (ع) : انبياء (ع) كى پيروى ٣ ;انبياء (ع) كے پيروكار ٢ ، ١١

اہل كتاب : ٥،١٠ مومن اہل كتاب ١٠

ايمان : خدا پرايمان ٣

پيامبر اسلام (ص) ٦ ، ٧ پبامبر اسلام (ص) اور اہل كتاب ١٠ ;پيامبر اسلام (ص) كا مقام و مرتبہ ٨ ;پيامبر اسلام (ص) كى حمايت ١٠ ;پيامبر اسلام (ص) كے پيروكار ٨

حضرت ابراہيم (ع) : پيامبر اسلام (ص) اورحضرت ابراہيم (ع) ٦ ، ٧ ;حضرت ابراہيم (ع) اور اہل كتاب ٥ ; حضرت ابراہيم (ع) اور عيسائي ٤ ، ٥ ، ٦ ;حضرت ابراہيم (ع) اور يہودى ٤ ، ٥ ، ٦; حضرت ابراہيم (ع) كاحنيف ہونا ٧; حضرت ابراہيم (ع) كا دين ٤ ;حضرت ابراہيم (ع) كے پيروكار ١ ، ٣ ، ٦

خدا تعالى : خدا تعالى كى ولايت ٩

رجحانات : پسنديدہ رجحانات ٣

روايت : ١١

سر تسليم خم كرنا: خدا كے سامنے سر تسليم خم كرنا٣ ، ٤ ، ٧

عيسائي٤ ، ٦ عيسائيوں كے عقائد ٥

موحدين : ٧

مؤمنين : ٩ مومنين كا مقام و مرتبہ ٦ ، ٧ ، ٨ ; مومنين كى حمايت ١٠

يہود: ٤ ، ٦

يہود كے عقائد ٥

____________________

١) مجمع البيان ج٢ ص ٧٧٠،نورالثقلين ج١ ص ٣٥٣ حديث ١٨٣_

۵۷۲

وَدَّت طَّآئِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يُضِلُّونَكُمْ وَمَا يُضِلُّونَ إِلاَّ أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ (٦٩)

اہل كتاب كا ايك گروہ يہ چاہتا ہے تم لوگوں كو گمراہ كردے حالانكہ يہ اپنے ہى كو گمراہ كررہے ہيں او رسمجھتے بھى نہيں ہيں _

١_ بعض اہل كتاب كى مسلمانوں كو گمراہ كرنے كى كوشش اور آرزو_ودّت طائفة من اهل الكتاب لو يضلّونكم

٢_ پيغمبر اكرم (ص) پر ايمان لانے والوں كو گمراہ كرنے سے اہل كتاب كى مايوسى * لويضلونكم

٣ _ خداوند متعال كى طرف سے مؤمنين كے بارے ميں اہل كتاب كى بدنيتى كا اظہار_ودّت لو يضلونكم

٤_ كافروں كى طرف سے گمراہ كرنے كى كوششوں كے بارے ميں خدا تعالى كا مؤمنين كو متنبّہ كرنا _ودّت لو يضلونكم

٥_ اہل كتاب كا وہ گروہ جو مسلمانوں كو گمراہ كرنے كي كوشش كرتا تھا در حقيقت لاشعورى طور پر اپنے آپ كو مزيد گمراہ كرتا تھا _ودّت لو يضلونكم و ما يضلون الّا انفسهم و ما يشعرون

٦_ دوسروں كو گمراہ كرنے كى كوشش كرنا اپنى گمراہى كو زيادہ كرنا ہے_ودّت لو يضلونكم و ما يضلّون الاّ انفسهم

٧_ صدر اسلام كے مؤمنين كو گمراہ كرنے كيلئے اہل كتاب كى كوششوں كا بے اثر رہنا_و ما يضلّون الاّ انفسهم

٨_ جو لوگ دوسروں كو گمراہ كرنا چاہتے ہيں وہ بے خبرى ميں اپنى گمراہى ميں اضافہ كرليتے ہيں _

و ما يضلون الاّ انفسهم و ما يشعرون

۵۷۳

آنحضرت (ص) : آنحضرت (ص) كے پيروكار ٢

اسلام : صدر اسلام كى تاريخ ٧

افشا ء كرنا:٣ ، ٤

اہل كتاب : اہل كتاب اور گمراہ كرنا ١ ، ٢ ، ٤ ، ٥ ، ٧ ;اہل كتاب اور مسلمان ١ ، ٢ ، ٣ ، ٤ ، ٥ ، ٧

خدا تعالى : خدا تعالى كا متنبّہ كرنا ٤ گمراہ كرنا ١ ، ٢ ، ٤ ، ٥ ، ٧ گمراہ كرنے كى سرزنش ٦ ، ٨

گمراہ لوگ : ٥

گمراہى : گمراہى كے عوامل ٦ ، ٨ مسلمان : ١ ، ٢ ، ٣ ، ٤ ، ٥ ، ٧ مسلمانوں كو متنبہ كرنا ٤

يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللّهِ وَأَنتُمْ تَشْهَدُونَ (٧٠)

اے اہل كتاب تم آيات الہيہ كا انكار كيوں كررہے ہو جب كہ تم خود ہى ان كے گواہ بھى ہو_

١_ اہل كتاب كے علما كا خداوند عالم كى آيات (قرآن كريم اور پيغمبر اسلام (ص) ) كو جانتے ہوئے انكار كرنا اور خدا كا انھيں توبيخ و سرزنش كرنا_يا اهل الكتاب لم تكفرون بآيات الله و انتم تشهدون سابقہ اور بعد والى آيات پر توجہ كرنے سے

جوكہ جھگڑا كرنے ، چھپانے اور حق كو باطل سے ملانے كے بارے ميں ہيں ، معلوم ہوتاہے كہ اہل كتاب سے مراد ان كے علماء ہيں _

٢_ اہل كتاب كى طرف سے الہى آيات كو چھپانا اور ان كا انكار كرنا دوسروں كو گمراہ كرنے كا ذريعہ _

۵۷۴

ودّت طائفة من اهل الكتاب لو يضلونكم لم تكفرون بآيات الله

'' كفر ''(باء كے ساتھ استعمال ہو يا اس كے بغير) لغت ميں انكار اور چھپانے كے معنى ميں آياہے ( القاموس المحيط)

٣_ مؤمنين كو گمراہ كرنا الہى آيات كا كفر ہے*ودّت طائفة يا اهل الكتاب لم تكفرون بايآت الله

ايسا معلوم ہوتا ہے كہ ''لم تكفرون'' يا تو ''لو يضلونكم'' كے معنى ميں ہے يا اس كے مصداق كا بيان ہے_

٤_ اہل كتاب كى اپنے علماء كے ناجائز كا موں (دوسروں كو گمراہ كرنا ) پر راضى ہونے كى وجہ سے مذمت اور توبيخ*

ودّت طائفة من اهل الكتاب لو يضلونكم لم تكفرون بآيات الله كيونكہ سرزنش تمام اہل كتاب كى ہوئي ہے جبكہ دوسروں كو گمراہ كرنا ان كے علماء كے ساتھ مخصوص ہے اس سے مذكورہ بالامطلب حاصل كيا جاسكتاہے_

٥_ الہى آيات كا جانتے بوجھتے ہوئے انكار كرنا قابل مذمت ہے_لم تكفرون بآيات الله و انتم تشهدون

٦_ علم و عمل ميں دو غلہ پن قابل مذمت ہے_لم تكفرون بآيات الله و انتم تشهدون

٧_ اہل كتاب پر خداوند عالم كى آيات ( پيغمبر اكرم (ص) اور قرآن كريم ) كى حقانيت روشن و واضح تھي_

يااهل الكتاب لم تكفرون بآيات الله و انتم تشهدون

آسمانى كتابيں : ١

آنحضرت(ص) : ١ آنحضرت (ص) اور اہل كتاب ٧

آيات خدا : ٧ آيات خدا كو جھٹلانا ٢ ، ٣ ، ٥

اہل كتاب : ٧ اہل كتب اور آسمانى كتابيں ١ ; اہل كتاب اور حق كو چھپانا ٢; اہل كتاب اور لوگوں كو گمراہ كرنا ٢ ، ٤; اہل كتاب كا كفر ١ ;اہل كتاب كى سرزنش ١ ،٤ ;اہل كتاب كے علماء ١ ، ٤ حق كو چھپانا : ٢

خدا تعالى : خدا تعالى كى طرف سے سرزنش١

علم: ٦

۵۷۵

عمل : ٦

كفر : آيات خدا كے ساتھ كفر ٣ ، ٥ ; پيامبر اسلام (ص) كے ساتھ كفر ١ ; قرآن كريم كے ساتھ كفر ١ ;كفر كى سرزنش ٥

گمراہ كرنا ٢ ، ٤

گمراہى : گمراہى كے عوامل ١

گناہ : گناہ پر راضى ہونا ٤

مؤمنين : ٣

يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَلْبِسُونَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ (٧١)

اے اہل كتاب كيوں حق كوباطل سے مشتبہ كرتے ہو او رجانتے ہوئے حق كى پردہ پوشى كرتے ہو _

١_ يہودى اور نصرانى علماء كا جانتے ہوئے حق كو باطل كے ساتھ ملانا اور خدا تعالى كى طرف سے ان كى مذمت_

يا اهل الكتاب لم تلبسون الحق بالباطل و تكتمون الحق و انتم تعلمون

٢_ اہل كتاب كے علماء حق كو باطل كے ساتھ ملاكر اور حق كو چھپاكر لوگوں كو گمراہ كرتے تھے_

ودّت طائفة من اهل الكتاب لو يضلونكم ...يا اهل الكتاب لم تلبسون الحق بالباطل

٣_ قرآن كريم كى حقانيت اور پيغمبر اكرم(ص) كى رسالت كے بارے ميں يہودى اور نصرانى علماء كى آگاہى اور علم_

يا اهل الكتاب ...و انتم تعلمون اس بات پر توجہ كرتے ہوئے كہ مسلمانوں اور اہل كتاب كے اختلاف كا محور قرآن كريم اور پيغمبر اسلام (ص) كى حقانيت تھى _اس سے معلوم ہوتاہے كہ كلمہ ''الحق''سے مراد قرآن كريم اور رسول اكرم (ص) كى رسالت ہے_

۵۷۶

٤_ حق كو چھپانا اور اسے باطل كے ساتھ ملانا حرام ہے_لم تلبسون الحق بالباطل و تكتمون الحق و انتم تعلمون

٥_ حق كو ظاہر كرنا اور اسے باطل كے ساتھ نہ ملانا علماء اور آگاہ انسانوں كا فريضہ ہے_

يا اهل الكتاب لم تلبسون الحق بالباطل و تكتمون الحق و انتم تعلمون اگر حق كو چھپانا حرام ہو تو ضرورى ہے كہ اس كا ظاہر كرنا واجب ہو كيونكہ كوئي تيسرى صورت يہاں فرض نہيں كى جاسكتي_

آنحضرت (ص) : آنحضرت (ص) اور اہل كتاب ٣

اہل كتاب: ٣ اہل كتاب اور حق كو چھپانا ١ ، ٢; اہل كتاب اور لوگوں كو گمراہ كرنا ٢ ; اہل كتاب كے علماء ١ ، ٢ ، ٣

حق : حق كو چھپانا ١ ، ٢ ;حق كو ظاہر كرنا ٥

خدا تعالى : خدا تعالى كى طرف سے توبيخ١

علمائے دين : علمائے دين كے فرائض ٥

عيسائي: عيسائي علمائ١ ، ٣

قرآن كريم : ٣

گمراہى : گمراہى كے عوامل ٢

محرمات : ٤

مخلوط كرنا : مخلوط كرنے كى حرمت ٤;مخلوط كرنے كى سرزنش ١;مخلوط كرنے كے اثرات ٢

يہود: علمائے يہود ١ ، ٣

۵۷۷

وَقَالَت طَّآئِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ آمِنُواْ بِالَّذِيَ أُنزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُواْ وَجْهَ النَّهَارِ وَاكْفُرُواْ آخِرَهُ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ (٧٢)

او راہل كتاب كى ايك جماعت نے اپنے ساتھيوں سے كہا جو كچھ ايمان والوں پر نازل ہوا ہے اس پر صبح كو ايمان لے آؤ او رشام كو انكار كردو شايد اس طرح وہ لوگ بھى پلٹ جائيں _

١_ اہل كتاب كى طرف سے ظاہرى طور پر اسلام اور قرآن كو قبول كرلينا اور پھر ان دونوں كا انكار كردينا حق كو باطل كے ساتھ ملانے كى روشوں اور راہوں ميں سے ايك ہے_يا اهل الكتاب لم تلبسون الحق بالباطل و قالت طائفة من اهل الكتاب ايسا معلوم ہوتا ہے كہ'' لم تلبسون الحق ...''كے بعد ''و قالت طائفة ...'' حق كو باطل كے ساتھ ملانے كے مصداق كا ذكر ہے_

٢_ مؤمنين كو اسلام سے منحرف كرنے كے ليئے بعض اہل كتاب كا دوسروں كو يہ مشورہ كہ صبح قرآن پر ايمان كا اظہار كرو اور شام كو اس كا انكار كرو_و قالت طائفة من اهل الكتاب لعلّهم يرجعون يہ اس صورت ميں ہے كہ ''وجہ النہار''، ''آمنوا'' كے متعلق ہوا اور''آخرصہ''، ''اكفروا'' كے متعلق ہو_

٣_ صبح كو ايمان كا اظہار اور شام كو كفر كا اظہار كرنا ، مؤمنين كو متزلزل كرنے كے ليئے يہوديوں كا حيلہ و فريب_

و قالت طائفة لعلّهم يرجعون شان نزول كے لحاظ سے مفسرين نے اس آيت كو يہوديوں پر حمل كيا ہے_

٤_ مؤمنين كو متزلزل كرنے كے سلسلے ميں يہوديوں كى سازش كو بے نقاب كركے خداوند عالم نے انہيں رسوا كرديا_

و قالت طائفة لعلهم يرجعون

٥_ مسلمانوں كو متزلزل كرنے كى خاطر جھوٹ موٹ ايمان كا اظہار كركے ان كى صفوں ميں گھس جانا دين كے دشمنوں كاايك حيلہ ہے_و قالت طائفة لعلهم يرجعون

٦_ كسى مكتب فكر كے لوگوں كو بددل كرنے كا مؤثر ترين طريقہ يہ ہے كہ اس مكتب فكر كے عقيدہ كا اظہار كركے اس سے انكار كرديا جائے *و قالت طائفة لعلهم يرجعون كيونكہ اس بارے ميں خدا تعالى يہوديوں كى سازش كو بے نقاب كررہاہے ،معلوم ہوتاہے كہ يہوديوں كا يہ كام مؤمنين پر مخصوص اثرات كا موجب بنا_

۵۷۸

٧_ يہوديوں نے اس كو قبول كرليا جو پيغمبر اسلام (ص) پر دن كے پہلے وقت نازل ہوا ( بيت المقدس كا قبلہ ہونا )اور جو دن كے آخرى وقت نازل ہوا ( كعبہ كا قبلہ ہونا )اس كا كفر كيا تا كہ مؤمنين كو گمراہ كرسكيں _و قالت طائفة لعلهم يرجعون بعض مفسرين كے نزديك '' وجہ النہار'' اور ''آخرہ'' ، ''انزل''كے متعلق ہيں اور آيت كے سياق سے پتہ چلتاہے كہ '' الّذي''سے مراد خاص حكم ہے اور بعض روايات دلالت كرتى ہيں كہ وہ خاص حكم قبلہ كى تبديلي- ہے كہ جب عصر كے وقت پيغمبر اسلام (ص) كو حكم ہوا كہ نماز كعبہ كى طرف منہ كركے پڑھيں اور مسلمانوں كا قبلہ جو اس دن صبح كے وقت بيت المقدس تھا تبديل كرديا جائے_

٨_ اہل كتاب كويہ احتمال كہ (انكے پروپيگنڈے سے) مومنين متاثر ہوكر مرتد ہوجائيں گے_آمنوا بالّذى لعلّهم يرجعون

٩_ خدا تعالى كا مومنين كو اہل كتاب اور دشمنان اسلام كى منافقانہ كوششوں كى نسبت تنبيہہ _قالت طائفة لعلهم يرجعون

١٠_ يہودى علماء كا اپنے پيروكاروں كو حكم دينا كہ بيت المقدس كو قبلہ كے عنوان سے قبول كريں اور كعبہ كى مخالفت كريں _و قالت طائفة من اهل الكتاب آمنوا بالذى انزل و اكفروا آخره

امام محمد باقر (ع) فرماتے ہيں : فقالوا صلى محمد(ص) الغداة و استقبل قبلتنا فامنوا بالذى انزل على محمد (ص) وجہ النہار و اكفروا آخرہ يعنون القبلة حين استقبل رسول الله (ص) المسجد الحرام _ انہوں نے كہا كہ محمد(ص) نے صبح كى نماز پڑھى تو ہمارے قبلہ كى طرف منہ كيا تم اس حكم پر ايمان لے آؤ جو محمد (ص) پر دن كے پہلے وقت نازل ہوا اور

۵۷۹

اس كا انكار كرو جو اس پر دن كے آخرى وقت نازل ہوا ان كى مراد قبلہ تھى كہ جب رسول خدا صلى الله عليہ و آلہ و سلم نے مسجد الحرام كى طرف منہ كيا (١)

١١_ يہوديوں كى يہ توقع كہ كعبہ كى بجائے ،بيت المقدس دوبارہ مسلمانوں كا قبلہ بن جائے_

لعلهم يرجعون امام محمد باقر (ع) مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں فرماتے ہيں : لعلہم يرجعون الى قبلتنا (٢) '' يہودى سمجھتے تھے كہ شايد وہ (مسلمان) ہمارے قبلہ كى طرف لوٹ آئيں ''

آنحضرت (ص) : آنحضرت (ص) اور يہودى ٧ اسلام ١ ، ٩ صدر اسلام كى تاريخ١ ، ٣ ، ٧

افشا كرنا:٤ اہل كتاب : ١ ، ٩ ، ١٠ اہل كتاب اور لوگوں كو گمراہ كرنا ٢ ، ٧ ;اہل كتاب كاكفر ١ ، ٢;اہل كتاب كى سازش ١ ، ٢ ، ٩;اہل كتاب كے عقائد ٨; اہل كتاب كے علماء ١٠ ; كعبہ اوراہل كتاب ١٠ ; مسلمان اوراہل كتاب ٢ ، ٨

بيت المقدس ٧ ، ١٠

خدا تعالى : خدا تعالى كا انتباہ ٦

خدا كى آيات : ١ ، ٢ ، ٣

دشمن: دشمنوں كى سازش ، ٥ ، ٩

روايت : ١٠ ، ١١

قرآن كريم : ١ ، ٢

كعبہ : ٧ ، ١٠ ، ١١

كفار : كفار اور مسلمان ٥ گمراہ كرنا ٢ ، ٣ ، ٤ ، ٥ ، ٧

محاذ آرائي : محاذ آرائي كے طريقے ٦

مخلوط كرنا : ١

____________________

١) تفسير قمى ج١ ص ١٠٥ ، تفسير برہان ج١ ص ٢٩٢ حديث١١_

٢) تفسير قمى ج١ ص١٠٥ ، بحار الانوارج٨٣ ص ٩٨_

۵۸۰