تفسير راہنما جلد ۲

 تفسير راہنما5%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 749

جلد ۱ جلد ۲ جلد ۳ جلد ۴ جلد ۵ جلد ۶ جلد ۷ جلد ۸ جلد ۹ جلد ۱۰ جلد ۱۱
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 749 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 180210 / ڈاؤنلوڈ: 6788
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد ۲

مؤلف:
اردو

1

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

16

17

18

19

20

21

22

23

24

25

26

27

28

29

30

31

32

33

34

35

36

37

38

39

40

41

42

43

44

45

46

47

48

49

50

51

52

53

54

55

56

57

58

59

60

سے كنايہ ہو_

٢٠_ خدا تعالى جسے چاہے گا بے حساب اور فراواں رزق عطا فرمائے گا_و الله يرزق من يشاء بغير حساب

٢١_ روزى دينے كے بارے ميں خدا تعالى كى مشيت كے سامنے كسى قسم كا كوئي اور ارادہ ركاوٹ نہيں ہوسكتا_

و الله يرزق من يشاء

٢٢_ خداوند عالم باتقوي مومنين كو ايسے ذرائع سے روزى عطا كرے گا جن كا انہيں وہم و گمان تك نہ ہوگا_

و الذين اتقوا و الله يرزق من يشاء بغير حساب

ممكن ہے كہ ''بغير حساب'' كے معنى ايسے ذرائع كے ہوں جو ناقابل تصور ہيں يعنى ايسے ذرائع جو عام اندازوں كے مطابق وہم و گمان ميں نہ آتے ہوں _

آيات خدا: آيات خدا كى تحريف ٤، ٦

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ١٠

اطمينان: اطمينان وعوامل ١٧

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا وعدہ ١٧; اللہ تعالى كى روزى ٢٠،٢١، ٢٢;اللہ تعالى كى مشيت ٢٠، ٢١; اللہ تعالى كى نعمتيں ٤، ٦

ايمان: ايمان اور عمل ٤، ١٨; ايمان كے اثرات ١٨; ايمان كے انفرادى اثرات ١١

تربيت: تربيت كا طريقہ ١٧

تقوي: تقوي كا اجر ١٩; تقوي كى اہميت ١٤ ;تقوي كے اثرات ١٦،٨ ١

دنيا: دنياوى وسائل ٨

دنيا پرستي: دنيا پرستى كا پيش خيمہ ٣; دنياپرستى كى سرزنش ٥; دنياپرستى كے اثرات٤، ٧; دنياپرستى كے موانع١١

۶۱

رشد وترقي: رشد و ترقى كے اسباب و عوامل ١٦، ١٨

زندگي: دنياوى زندگى ١، ٢، ٣

زينت: دنياوى زينت ١،٢

قدر و قيمت: قدر و قيمت كا معيار ٨، ١٤

قدر و قيمت كا اندازہ لگانا: قدر و قيمت كا اندازہ لگانے كا معيار ٨

قيامت: قيامت ميں اقدار٣ ١;قيامت ميں حقائق كا ظہور ١٣ ; قيامت ميں دنياپرست افراد ١٥; قيامت ميں كفار ١٢، ١٣، ١٥، ١٧;قيامت ميں مومنين ١٢، ١٧، ١٨، ١٩ ; متقين قيامت ميں ١٢، ١٣، ١٦، ١٨

كفار: كفار كا برتاؤ ٧ ;كفار كى ثروتمندى ١٠;كفار كى دنيا پرستى ١، ٢; كفار كے ہاں قدر و قيمت ٨

كفر: كفر كے اثرات٣; كفر كے موارد ٦

گمراہي: گمراہى كا پيش خيمہ٢;گمراہى كے عوامل ٤

ماديات: ماديات كى اہميت٣

متقين: متقين كے فضائل ١٢

مذاق اڑانا: مذاق اڑانے كى سرزنش ٩

مومنين: صدر اسلام كے مومنين ١٠; متقى مومنين٢٢ ; مومنين كاتمسخر ٧، ٩، ١٧; مومنين كا فقر ١٠; مومنين كوتسلى ١٧; مومنين كى روزى ٢٢;مومنين كے فضائل ١٢

ہدايت: ہدايت كے موانع ٢

۶۲

كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً فَبَعَثَ اللّهُ النَّبِيِّينَ مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ وَأَنزَلَ مَعَهُمُ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِيَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِيمَا اخْتَلَفُواْ فِيهِ وَمَا اخْتَلَفَ فِيهِ إِلاَّ الَّذِينَ أُوتُوهُ مِن بَعْدِ مَا جَاءتْهُمُ الْبَيِّنَاتُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ فَهَدَى اللّهُ الَّذِينَ آمَنُواْ لِمَا اخْتَلَفُواْ فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِهِ وَاللّهُ يَهْدِي مَن يَشَاء إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (٢١٣)

(فطرى اعتبار سے ) سارے انسان ايك قوم تھے _ پھر الله نے بشارت دينے والے اورڈرانے والے انبياء بھيجے اور ان كے ساتھ برحق كتاب نازل كى تا كہ لوگوں كے اختلافات كا فيصلہ كريں اور اصل اختلاف انھيں لوگوں نے كيا ہے جنھيں كتاب مل گئي ہے اور ان پر آيات واضح ہو گئيں صرف بغاوت اور تعدى كى بنا پر _ تو خدا نے ايمان والوں كو ہدايت دے دى اور انھوں نے اختلافات ميں حكم الہى سے حق دريافت كر ليا اور و ہ تو جس كو چاہتا ہے صراط مستقيم كى ہدايت دے ديتا ہے _

١_ ابتدائي معاشرہ ميں انسانوں كى وحدت و يگانگت_كان الناس امة واحدة

٢_ آغاز خلقت سے ہى انسان اجتماعى زندگى كا مظہر ہے_كان الناس امة واحدة

''امة'' ايسى جماعت كو كہا جاتا ہے جو مشترك ہدف ركھتى ہو اور اس كا لازمہ اجتماعى زندگى گذارنا ہے_

۶۳

٣_ ابتدائي دور كے انسان افكار و خيالات اور تمايلات و اعتقادات ميں يكساں تھے_*كان الناس امة واحدة

''امة واحدة''ہونے كا لازمہ يہ ہے كہ اس كے افراد اپنے افكار ميں يكساں ہوں اور ايك جيسے رجحانات ركھتے ہوں _

٤_ ابتدائي معاشروں كے مفادات ميں تضاد نہيں تھا_*كان الناس امة واحدة

يہ اس بات كے پيش نظر ہے كہ عموما ً لوگوں ميں اختلاف ان كے مفادات كے ايك دوسرے سے ٹكراؤ كى وجہ سے پيدا ہوتا ہے اور ابتدائي معاشروں كى وحدت سے معلوم ہوتا ہے كہ باہمى مفادات كے لحاظ سے ان ميں كوئي اختلاف و تضاد نہيں پايا جاتا تھا_

٥_ ابتدائي انسان بلوغ فكرى سے عارى اور علم و آگاہى كے لحاظ سے ابتدائي سطح كے تھے*_كان الناس امة واحدة فبعث الله النبيين خداوند عالم نے انسانى معاشرے كى ابتدائي تشكيل كے وقت ان كى طرف نبى نہيں بھيجے اور اس سے معلوم ہوتا ہے كہ شايد ابتدائي معاشرے رشد اور سطح فكرى كے لحاظ سے اس قابل نہ تھے كہ ان كى طرف نبى يا رسول بھيجا جائے_

٦_ابتدائے خلقت كے معاشروں كے درميان اختلافات كے پيدا ہونے تك ان ميں نبى نہيں بھيجے گئے_كان الناس امة واحدة فبعث الله النبيين ليحكم فيما اختلفوا يہاں پر''ليحكم بين الناس فيما اختلفوا'' كا جملہ اس حقيقت كو بيان كر رہا ہے كہ ابتدائي معاشروں كے درميان اختلافات پيدا ہونے سے پہلے كوئي نبى نہيں بھيجا گيا_

٧_ جب ابتدائي معاشروں كے درميان اختلاف ظاہر ہوا تو خداوند متعال كى طرف سے نبى بھيجے گئے_كان الناس امة واحدة فبعث الله النبيين ليحكم فيما اختلفوا فيه ''ليحكم ''كا جملہ دلالت كرتا ہے كہ جب ابتدائي معاشروں كے درميان اختلافات ظاہر ہوئے تو ان كى طرف انبياء بھيجے گئے نہ كہ اس سے پہلے_ لہذا ''كان الناس ...''كے بعد ''فاختلفوا'' كا جملہ مقدر ہوگا_

٨_ ابتدائے خلقت كے انسانوں كى تاريخ زندگى ميں بعثت انبياء (ع) ايك نقطہ عطوفت و رحمت_

كان الناس امة واحدة فبعث الله النبيين مبشرين

۶۴

٩_ بشارت و انذار انبياء (ع) كے اہم فرائض ميں سے ہے_فبعث الله النبيين مبشرين و منذرين

١٠_ تاريخ كا رخ بدلنے ميں اہم ترين كردار انبياء (ع) كا ہے_فبعث الله النبيين و ما اختلف فيه الا من بعد ما جائتهم البينات جملہ''ومااختلف فيہ''معاشروں كے تغير و تحول پر دلالت كرتا ہے كہ جس كا باعث بعض لوگوں كا انبياء (ع) كے مقابلے ميں سر اٹھا نا تھا_

١١_ انسانى معاشرے اپنے اختلافات كے حل (معاشرے كى ہدايت) كيلئے انبياء (ع) كى بعثت كے محتاج ہيں _

فبعث الله النبيين ليحكم بين الناس فيما اختلفوا فيه

١٢_ انسانوں كى ہدايت اور تبليغ كيلئے انبياء (ع) كے مؤثر عملى طريقے بشارت اور انذار ہيں _فبعث الله النبيين مبشرين و منذرين

٣ ١_ حكومت،لوگوں كے درميان فيصلہ اور ان كے اختلافات كا حل كرنا ، بعثت انبياء (ع) اورآسمانى كتب كے نزول كے اہداف ميں سے ہيں _و انزل معهم الكتاب بالحق ليحكم بين الناس

١٤_انبياء (ع) كا الہى قوانين كى حدود ميں عدل و انصاف قائم كرنا_و انزل معهم الكتاب بالحق ليحكم بين الناس

يہ اس صورت ميں ہے كہ ''ليحكم'' كى ضمير''الكتاب'' كى طرف لوٹے_

٥ ١_ آسمانى كتابوں كے مطالب اور مضامين برحق ہيں _و انزل معهم الكتاب بالحق

يہ اس صورت ميں ہے كہ ''بالحق'' جارو مجرور عامل مقدر كے متعلق اور ''الكتاب'' كے لئے حال ہو يعنى ايسى كتاب جو حق كے ساتھ ہے_

١٦_ حق كو باطل سے پہچاننے اور صحيح قضاوت و فيصلے كا معيار آسمانى كتابيں ہيں _و انزل معهم الكتاب بالحق ليحكم بين الناس

١٧_آسمانى كتابيں اپنے نزول كے مراحل ميں باطل كى دست درازى اور تحريف سے محفوظ رہى

۶۵

ہيں _و انزل معهم الكتاب بالحق يہ اس صورت ميں ہے كہ''بالحق'' ''انزل'' كے متعلق ہو_

١٨_ بشرى معاشروں كو تشكيل دينا اور ان ميں اتحاد و يگانگت پيدا كرنا ، انبيا ء (ع) اور اديان الہى كے اہداف ميں سے ہے_فبعث الله و انزل ليحكم بين الناس فيما اختلفوا فيه

١٩_ تمام انبياء (ع) حق كى ترويج كرنے والے اور ايك ہى نظام اور ہدف ركھتے ہيں _

فبعث الله النبيين مبشرين و منذرين و انزل معهم الكتاب بالحق

٢٠_ انسانيت كيلئے سب سے پہلى قانون ساز ہستى خدائے ذوالجلال كى ہے_فبعث الله و انزل معهم الكتاب بالحق ليحكم بين الناس ''فبعث الله '' كى ''فائ''سے پتہ چلتا ہے كہ بشرى معاشروں ميں جب اختلاف پيدا ہوگيا تو اس كى وجہ سے قانون كى ضرورت محسوس ہوئي لہذا خداوند عالم نے كتاب كو (قانون كے طور پر) اور انبياء (ع) كو (قانون كے مجرى اور نافذ كرنے والے كے طور پر) بھيجا_

٢١_ الہى قوانين كے ذريعے انسان لوگوں كے درميان برحق فيصلہ كرسكتا ہے_و انزل معهم الكتاب بالحق ليحكم بين الناس

٢٢_ انبياء (ع) ، الہى قوانين كے ابلاغ كرنے والے اور اس كا نفاذ كرنے والے ہيں _فبعث الله النبيين مبشرين ليحكم بين الناس اس چيز كے پيش نظركہ''ليحكم'' كا فاعل خداوند متعال ہو كہ درحقيقت حكومت اسى كى ہے اور انبياء (ع) تو صرف اس كے قوانين كا نفاذ كرنے والے ہيں _

٢٣_ انسانى معاشرے كيلئے قانون اور حكومت كى ضرورت ہے_و انزل معهم الكتاب بالحق ليحكم بين الناس

٢٤_ لوگوں كى معاشرتى زندگى ميں اختلاف پيدا ہونا طبيعى بات ہے_ليحكم بين الناس فيما اختلفوا فيه

٢٥_ لوگوں كى مشكلات اور تعليمات انبيائ(ع) كے درميان گہرا رابطہ ہے_

و انزل معهم الكتاب بالحق ليحكم بين الناس فيما اختلفوا فيه

۶۶

٢٦_ انبياء (ع) كے بھيجے جانے كے بعد، معاشروں ميں دينى اختلافات علمائے دين كى طرف سے ظاہر ہوتے ہيں _

و ما اختلف فيه الا الذين اوتوه من بعد ما جائتهم ''الذين اوتوہ''( جنہيں كتاب دى گئي) سے مراد علمائے دين ہيں

٢٧_ انبياء (ع) كى بعثت اور ابتدائي سطح كے اختلافات حل ہونے كے بعد معاشرے ميں نئے اختلافات (دينى اختلافات) پيدا ہوتے ہيں _ليحكم و ما اختلف فيه الا الذين اوتوه

٢٨_ علمائے دين كا انحراف و سركشى اور ظلم (بغاوت) انبياء (ع) كے اہداف ( لوگوں كو دين حق كى بنياد پر متحد كرنا )كے تحقق پذير ہونے ميں بنيادى ركاوٹ ہے _و ما اختلف فيه الا الذين اوتوه من بعد ما جائتهم البينات بغيا بينهم

٢٩_ خداوند عالم نے ان لوگوں كى شديد مذمت كى ہے جو حق كے واضح ہونے كے بعد حسادت اور حدودسے تجاوز كى وجہ سے اس ميں اختلاف كرتے ہيں _و ما اختلف فيه الا الذين اوتوه من بعد ما جائتهم البينات بغيا بينهم

''بغي'' لغت ميں حدود سے تجاوز اور حسد كے معنى ميں بھى استعمال ہوا ہے_

٣٠_ خداوند عالم كى واضح اور روشن دليلوں نے علمائے دين پر حجت تمام كردى اور ہر قسم كے عذر كے دروازے بھى بند كر ديئے ہيں _و ما اختلف فيه الا الذين اوتوه من بعد ما جائتهم البينات

٣١_ آسمانى كتابوں سے آگاہى ركھنے والے علماء ہى نے فقط اس ميں اختلاف كيا ہے_و ما اختلف فيه الا الذين اوتوه من بعد ما جائتهم البينات

٣٢_ نا اہل علماء كا حسد اور خودخواہى دينى اختلافات كى جڑ ہے_و ما اختلف بغيا بينهم

٣٣_ آسمانى كتابيں خدا تعالى كى واضح اور روشن دليليں ہيں _و انزل معهم الكتاب من بعد ما جائتهم البينات

ظاہراً ''بينات''(روشن دليلوں ) سے مراد آسمانى كتابيں ہيں _

۶۷

٣٤_ علماء كى ذمہ دارى بہت زيادہ اہميت كى حامل ہے نيز كسى معاشرے كى ہدايت كرنے يا اس ميں گمراہى پھيلانے ميں ان كا كردار كليدى نوعيت كا ہوتاہے_و ما اختلف فيه الا الذين اوتوه بغيا بينهم

٣٥_ دينى اختلافات كے وقت خداوند عالم مومنين كو ہدايت كرتاہے _فهدى الله الذين امنوا

٣٦_دين كى حقانيت كے صحيح ادراك اوراس كى پہچان كيلئے خداوندكريم مومنين كى ہدايت كرتاہے_

فهدى الله الذين امنوا لما اختلفوا فيه من الحق ''من الحق''ميں ''من'' بيانيہ ہے جو ''لما اختلفوا'' ميں موجود''ما''كى تشريح كر رہا ہے يعنى خداوند متعال نے مومنين كي'' حق'' كى طرف رہنمائي كى جس ميں انہوں نے اختلاف كيا تھا_

٣٧_ خداوند عالم كى ذات ہدايت كا سرچشمہ ہے_فهدى الله الذين امنوا ...والله يهدى من يشاء

٣٨_ حسد اور سركشى (بغاوت) كا موجود ہونا، بينات اور ہدايت الہى كے قبول كرنے ميں ركاوٹ ہے_

و ما اختلف فيه الا الذين اوتوه ...بغيا ''بغيا'' (بغاوت وسركشي) ''ما اختلف'' كيلئے ''مفعول لاجلہ ''ہے يعنى حق و ہدايت كو قبول نہ كرنے كى وجہ ان كا حسد و سركشى ہے_

٣٩_ انسان ہميشہ خدا تعالى كى ہدايت كا محتاج ہے_و الله يهدى من يشاء

خدا كى طرف سے مومنين كى راہنمائي باوجود اسكے كہ ہدايت پاچكے ہيں اس بات كى حكايت كرتى ہے كہ انسان ہميشہ خدا وند متعال كى ہدايت كا محتاج ہے_

٤٠_ انسانى معاشروں ميں موجود اختلافات كا صحيح حل آسمانى كتابيں ہى پيش كرسكتى ہيں _و انزل معهم الكتاب بالحق ليحكم بين الناس فيما اختلفوا فيه

٤١_ ايمان خدا كى خاص ہدايت كا باعث بنتاہے_فهدى الله الذين امنوا

كيونكہ ايمان خود ہدايت ہے لہذا دوبارہ مومنين كو ہدايت كرنے سے مراد خاص ہدايت ہوگي_

٤٢_ انبياء (ع) كى بعثت اور آسمانى كتابوں كے بھيجنے كا

۶۸

مقصد لوگوں كو صراط مستقيم كى طرف رہنمائي كرنا ہے_فبعث الله و الله يهدى من يشاء الى صراط مستقيم

٤٣_ خداوند عالم جسے چاہتا ہے صراط مستقيم كى طرف رہنمائي فرماتا ہے_و الله يهدى من يشاء الى صراط مستقيم

٤٤_ جب دينى اختلافات پيدا ہوں تو خدا تعالى مؤمنين كيخاص ہدايت فرماتا ہے_

و ما اختلف فيه الا الذين و الله يهدى من يشاء الى صراط مستقيم

٤٥_ حضرت نوح(ص) سے پہلے لوگ امت واحدہ تھے جو (انبياء (ع) كى رہنمائي كے بغير) اپنى فطرت پر زندگى بسركر رہے تھے_كان الناس امة واحدة امام محمد باقر (ع) فرماتے ہيں :''كانوا قبل نوح امة واحدة على فطرة الله لامهتدين و لاضلالا ''فبعث الله النبيين'' ''يعنى حضرت نوح (ع) سے پہلے لوگ فطرت خدا پر عمل پيرا تھے اور امت واحدہ تھے نہ وہ ہدايت يافتہ تھے اور نہ ہى گمراہ پس خدا تعالى نے انبياء (ع) كو مبعوث فرمايا''_

آسمانى كتابيں : آسمانى كتابوں كا نزول ١٧; آسمانى كتابوں كى تحريف ١٧ ;آسمانى كتابوں كى حقانيت ١٥;آسمانى كتابوں كے اہداف ١٣، ١٦، ٣٣، ٤٠، ٤٢

آيات خدا: ٣٣

اتحاد: اتحاد كے عوامل ١١،١٣، ١٨، ٢٨، ٤٠، ٤٤

اتمام حجت: ٣٠

احكام: احكام كى تشريع ٢٠

اختلاف: اختلاف كى اصلاح ١١، ١٣، ٤٠;اختلاف كے اثرات ٧; اختلاف كے عوامل ٢٤، ٢٦، ٢٩، ٣١، ٣٢ ;دينى اختلاف٢٦، ٢٧، ٣١، ٣٥، ٤٤

اديان: اديان كى تاريخ ٣، ٦، ٧، ٤٥;اديان كے اہداف ١٨; اديان ميں ہم آہنگى ١٩

امت واحدہ: ٤٥

____________________

١) مجمع البيان، ج ٢، ص ٥٤٣،نور الثقلين، ج ١ ص ٢٠٩ح ٧٨٣و ٧٨٤_

۶۹

انبياء (ع) : انبياء (ع) اور اصلاح معاشرہ ١١، ١٣، ١٨، ٢٥، ٢٨; انبياء (ع) كا انذار ٩، ١٢; انبياء (ع) كا بنيادى كردار ١٠; انبياء (ع) كى بشارت ٩، ١٢; انبياء (ع) كى بعثت ٧، ٨، ١١، ٢٧; انبياء (ع) كى تبليغ ١٢، ٢٢ ; انبياء (ع) كى تعليمات ١٩، ٢٥; انبياء (ع) كى حكومت ١٣; انبياء (ع) كى ذمہ دارى ٩; انبياء (ع) كى ذمہ دارى كا دائرہ ١٤; انبياء (ع) كى رسالت ٨، ١١، ١٣، ٢٢;انبياء (ع) كى ہم آہنگى ١٩; انبياء (ع) كے اہداف ٧، ١٣، ١٨، ١٩، ٢٢، ٢٨، ٤٢;انبياء (ع) كے فيصلے ١٣، ١٤

انسان: انسانى ضروريات ١١، ٢٣، ٣٩ ;انسانى فطرت ٤٥

ايمان: ايمان كے اثرات ٤١

باطل: باطل كى تشخيص كا معيار ١٦

تاريخ: ادوار تاريخ ١، ٢، ٥، ٦، ٤٥ ;تاريخ كا آغاز ١، ٢، ٣، ٤، ٥، ٦، ٧، ٨; تاريخ ميں تغيرات اور تبديلياں ١٠ تاريخى دور: ٨، ١٠

تبليغ: تبليغ كا طريقہ كار ١٢

تربيت: تربيت كا طريقہ ١٢;تربيت ميں ڈرانا دھمكانا ١٢

حسد: حسد كے اثرات ٢٩، ٣٢، ٣٨

حق: حق كى پہچان كا معيار ١٦

حق كو قبول كرنا: حق كو قبول كرنے كے موانع٣٨

حكومت: حكومت كى اہميت ١٣، ٢٣

خدا تعالى: خدا تعالى كى حدود ١٤، ٢١; خدا تعالى كى مشيت ٤٣; خدا تعالى كى ہدايت ٣٥، ٣٦، ٣٧، ٣٩، ٤١، ٤٣، ٤٤

خودپسندي: خودپسندى كے اثرات ٣٢

روايت: ٤٥

۷۰

سركشي:سركشى كے اثرات ٣٨

سماجى نظام: ١٨، ٢٣ صراط مستقيم :٤٢، ٤٣

ظلم: ظلم كے اثرات ٢٨

عدالتى نظام: ١٤

علماء: علماء اور اختلاف ٢٦، ٢٨، ٢٩، ٣١; علماء كاحسد ٢٩، ٣٢; علماء كا ظلم ٢٨; علماء كى خودپسندى ٣٢; علماء كى ذمہ داري٣٤; علماء كى سرزنش٢٩; علماء كى سركشى ٢٨، ٢٩، ٣٢; علمائے دين ٣٠

قانون: قانون كى اہميت ٢٣

قانون سازي: ٢٠

قضاوت: قضاوت كا معيار١٦، ٢١

گمراہي: گمراہى كے عوامل ٣٤

معاشرہ: ابتدائي معاشرہ١، ٤، ٦، ٧; معاشرتى ترقى كے عوامل ١١، ١٣; معاشرتى زوال كے عوامل ٢٨

معاشرتى تعلقات: ٢

مومنين: مومنين كى ہدايت ٣٥، ٣٦، ٤٤

ہدايت: خاص ہدايت ٣٥، ٤١، ٤٤ ;ہدايت كا سرچشمہ ٣٧; ہدايت كى بنياد٤١ ;ہدايت كے عوامل ١١، ٣٤، ٣٥، ٣٦، ٤٢ ; ہدايت كے موانع٣٨

۷۱

أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُواْ الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُم مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلِكُم مَّسَّتْهُمُ الْبَأْسَاء وَالضَّرَّاء وَزُلْزِلُواْ حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللّهِ أَلا إِنَّ نَصْرَ اللّهِ قَرِيبٌ (٢١٤)

كيا تمھارا خيال ہے كہ تم آسانى سے جنت ميں داخل ہو جاؤ گے جب كہ ابھى تمھارے سامنے سابق امتوں كى مثال پيش نہيں آئي جنھيں فقر وفاقہ اور پريشانيوں نے گھير ليا اور اتنے جھٹكے دئے گئے كہ خود رسول اور ان كے ساتھيوں نے يہ كہنا شروع كرديا كہ آخرخدائي امداد كب آئے گى _ تو آگاہ ہوجاؤ كہ خدائي امداد بہت قريب ہے _

١_ جنت ان لوگوں كيلئے ہے جوآزمائش الہى كے مقابلے ميں صابر ہيں _ام حسبتم ان تدخلوا الجنة

٢_ مشكلات اور سختياں جھيلے بغيرجنت ميں چلا جانا صرف خام خيالى ہے_ام حسبتم ان تدخلوا الجنة

٣_صرف ايمان، مصيبتيں جھيلے بغير جنت ميں جانے كيلئے كافى نہيں ہے_ام حسبتم ان تدخلوا الجنة

اس كے باوجود كہ يہ خطاب مومنين سے ہے جنت ميں ان كے داخلے كو مصائب اور مشكلات سہنے كے ساتھ مشروط كيا گيا ہے_

٤_ يہ نظريہ كہ صرف ايمان لانے سے معاشرے ميں كوئي مشكل پيش نہيں آئے گى خام خيالى ہے_ام حسبتم ان تدخلوا الجنة و لما ياتكم كيونكہ مومنين كو يقينى طور پرجنت كا وعدہ ديا گيا ہے اور جنت ميں داخلے كا لازمہ، خدا كى طرف سے آنے والى مصيبتوں اور آزمائشوں پر صبر

۷۲

كرنا ہے پس ايمانى معاشرہ قطعى طور پر مصائب اور مشكلات سے دوچار ہوگا_

٥_گذشتہ انبياء (ع) كے پيروكار جنگ كى سختيوں اور مشكلات ميں صبر و استقامت كا مظاہرہ كرتے تھے_

ام حسبتم مسّتهم الباساء و الضراء جنگ كى سختيوں ، مصيبتوں اور مشكلات كو جھيلنے كے بعد خدا سے نصرت كى درخواست كرنا انبياء (ع) اور مومنين كے صبر و استقامت كى دليل ہے_

٦_ الہى سنتوں كے جاننے كا ايك منبع و ذريعہ تاريخ ہے_ام حسبتم ان تدخلوا الجنة و لما ياتكم مثل الذين

٧_ تمام امتوں كے لوگوں كو مصائب و مشكلات كے ساتھ آزمانا سنت الہى ہے_

ام حسبتم ان تدخلوا الجنة و لما ياتكم مثل الذين خلوا من قبلكم مسّتهم الباساء و الضراء

٨_ سابقہ امتوں كى سختيوں اور مصائب كو مد نظر ركھنا مومنين كيلئے مشكلات برداشت كرنے ميں تسلى كا باعث ہے_

ام حسبتم ان تدخلوا الجنة و لما ياتكم مثل الذين

٩_ سابقہ انبياء (ع) اور انكى امتوں پر مسلسل مشكلات اور مصائب كى شدت سبب بنى كہ وہ خداوند عالم كى نصرت و مدد كے جلد آنے كى دعا كريں _مسّتهم الباساء و الضراء و زلزلوا حتى يقول الرسول والذين امنوا معه متى نصر الله

اس آيت ميں جملہ''متى نصر الله '' كا يہ مطلب نہيں ہے كہ نصرت الہى كے بارے ميں وہ شك و ترديد كا شكار تھے بلكہ مصائب كى شدت اور مشكلات كا تسلسل سبب بنا كہ وہ نصرت الہى كے جلدى آنے كى خواہش كرنے لگيں يا اس طرح سوچيں كہ خدا كى مدد ميں مزيد تاخير نہيں ہونى چاہيئے_

١٠_ انبياء (ع) اور مومنين جنگ كى مشكلات اور مصائب ميں گھر جانے كے وقت نصرت الہى اور غيبى امداد پر ايمان ركھتے تھے اور اس كى امداد كے آنے كا انتظار كرتے تھے_حتى يقول الرسول والذين امنوا معه متى نصر الله

جملہ''متى نصر الله '' جو كہ نصرت الہى كے وقت كے بارے ميں سوال ہے اس حقيقت كو بيان كررہا ہے كہ وہ دشمنوں كے مقابلے ميں خداوند متعال كى مدد پر يقين ركھتے تھے اور اسكے

۷۳

خواہش مند بھى تھے_

١١_ مشكلات و مصائب ميں تمام اميدوں كا واحد مركز خدا تعالى كى ذات اقدس ہے_متى نصر الله الا ان نصر الله قريب

١٢_يہ وعدہ الہى ہے كہ خدا تعالى انبياء (ع) اور مومنين كى مدد كرے گا_متى نصر الله الا ان نصر الله قريب

١٣_ جو مومنين مشكلات اور پريشانيوں ميں صبر و استقامت كا مظاہرہ كرتے ہيں ان كيلئے خداوند عالم كى امداد و نصرت كا وقت قريب ہے_الا ان نصر الله قريب سابقہ جملوں ''مستہم الباساء ...'' كے قرينےسے معلوم ہوتاہے كہ صابر مومنين كى مدد اور نصرت الہى كا وقت قريب ہے_

١٤_ مومنين كا الہى امداد كى اميد ركھنا انكے صبر و استقامت كا موجب بنتاہے_متى نصر الله الا ان نصر الله قريب

مصائب اور مشكلات كى عين شدت كے وقت، خدا كى مدد كا طلب گار ہونا ''متى نصر اللہ''اور پھر ان كے مقابلے ميں صبر و استقامت كا مظاہرہ كرنا اس حقيقت كو بخوبى عياں كرتا ہے كہ خدا كى مدد پر ايمان ركھنا مشكلات كے تحمل و برداشت كرنے ميں كس قدر مؤثر اور اہم ہے_

١٥_ مؤمنين كيلئے سختياں برداشت كرنا ضرورى ہے_ام حسبتم ان تدخلوا الجنة و لما ياتكم

١٦_ مومنين كى تربيت كيلئے گذشتہ باايمان امتيں بہترين نمونہ ہيں _ام حسبتم ان تدخلوا الجنة و لما ياتكم مثل الذين خلوا من قبلكم

١٧_ انسانوں كى تعمير و ترقى ميں مشكلات اور مصائب كا بنيادى كردار ہے _ام حسبتم ان تدخلوا الجنة و لما ياتكم

بہشت ميں داخل ہونا كمال ہے اور مصائب و سختياں جنت ميں داخل ہونے ميں مؤثر ہيں _

١٨_ مصائب و مشكلات كے ذريعے آزمائش اور امتحان كے مرحلہ سے گذرنے كے لحاظ سے مؤمن امتوں كے درميان كوئي فرق نہيں ہے_ام حسبتم مثل الذين خلوا من قبلكم

١٩_ انبياء (ع) كے راستے پر چلنا مشكلات كے بغير ممكن نہيں _مثل الذين خلوا من قبلكم حتى يقول الرسول والذين امنوا معه

۷۴

٢٠_ مشكلات كا مقابلہ كرتے وقت انبياء (ع) ، عام اور فطرى و طبعى طريقوں سے استفادہ كرتے تھے_

مسّتهم الباساء و الضراء و زلزلوا حتى يقول الرسول والذين امنوا معه متى نصرالله

انبياء (ع) بھى دوسرے لوگوں كى طرح مشكلات كے مقابلے ميں صبر و استقامت كا مظاہرہ كرتے اور كسى معجزے اور خارق العادہ طريقے كو استعمال ميں نہ لاتے تھے_

٢١_ مصائب و مشكلات ميں صبر كا مظاہرہ كرنا نصرت الہى كے حصول كا موجب بنتاہے_

ام حسبتم ان تدخلوا متى نصر الله الا ان نصر الله قريب

انبياء (ع) و مؤمنين مشكلات كے آنے كے بعد اللہ تعالى كى مدد كے منتظر رہتے تھے_

٢٢_ تاريخ اپنے آپ كو دہراتى ہے_و لما ياتكم مثل الذين خلوا من قبلكم

استقامت: استقامت كے عوامل ٤ ١

اطاعت: انبياء (ع) كى اطاعت ١٩

امتحان: امتحان كى عموميت ٧، ١٨; امتحان كى قسميں ٧; امتحان ميں صبر ١; سختى كے ذريعے امتحان ٧، ١٨; مصائب كے ذريعے امتحان٧

اميد ركھنا: اللہ تعالى سے اميد ركھنا١١

انبياء (ع) : انبياء (ع) سختى ميں ٢٠; انبياء (ع) كا اميدوار ہونا ١٠; انبياء (ع) كا مدد مانگنا ٩ ; انبياء (ع) كى امداد ١٢; ابنياء (ع) كى سختياں ٩; انبياء (ع) كے پيروكار ٥، ٩; انبياء (ع) كے مصائب ٩

ايمان: ايمان كى قدر و قيمت ٣، ٤

تاريخ: تاريخ كا دہرايا جانا٢٢;تاريخ كى قدر و قيمت ٦

تربيت: تربيت كا طريقہ ١٦;تربيت كا نمونہ ١٦

ترقى : ترقى كے عوامل١٧

جنت: جنت كے اسباب ٢، ٣

۷۵

جنگ: جنگ كى سختياں ٥، ١٠

جنتى لوگ: ١

خدا تعالى: خدا تعالى كا وعدہ ١٢، ١٣;خدا تعالى كى امداد ٩، ١٠، ١٢، ١٤; خدا تعالى كى امداد كا پيش خيمہ٢١; خدا تعالى كى سنتيں ٦، ٧، ١٨;

سختياں : سختيوں كو آسان بنانے كى روش٨، ١٠، ١١، ٢٠ ; سختيوں كے اثرات ٩، ١٧; سختيوں ميں استقامت ٥، ٢١; سختيوں ميں صبر ٢، ٥، ١٥

شخصيت: شخصيت كى تعمير كے عوامل ١٧

شناخت: شناخت كے منابع ٦

صابرين: صابرين كى امداد ١٣

صبر: صبر كا اجر ١، ٢;صبر كى اہميت ١٥، صبر كے عوامل ١٤

عقيدہ: باطل عقيدہ ٤

علم: علم اور عمل ٨

غيبى امداد :١٠

مصائب: مصائب كے اثرات ١٧;مصائب ميں استقامت ٢١ ;مصائب ميں صبر ٢، ٣

مومنين: مومنين سختى ميں ١٠; مومنين كا اميدوار ہونا ١٠، ١٤، مومنين كا صبر ١٤، ١٥ ;مومنين كو تسلى دينا ٨; مومنين كى امداد١٢،١٣

۷۶

يَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلْ مَا أَنفَقْتُم مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالأَقْرَبِينَ وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَمَا تَفْعَلُواْ مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللّهَ بِهِ عَلِيمٌ (٢١٥)

پيغمبر يہ لوگ آپ سے سوال كرتے ہيں كہ راہ خدا ميں كيا خرچ كريں _ تو آپ كہہ ديجئے كہ جو بھى خرچ كروگے وہ تمھارے والدين ، قرابتدار ، ايتام ، مساكين اور غربت زدہ مسافروں كے لئے ہو گا اور جو بھى كار خير كرو گے خدا اسے خوب جانتا ہے _

١_ لوگ نبى اكرم(ص) سے انفاق كے بارے ميں پوچھتے تھے_يسئلونك ماذا ينفقون

٢_ لوگوں كا نبى اكرم (ص) سے سوالات كرنا،آيات كے نزول اور احكام كے بيان كا سبب ہے_

يسئلونك ماذا ينفقون قل ما انفقتم من خير

٣_ پيغمبر(ص) اسلام ،احكام خدا كے بيان كرنے اور پہنچانے كا ذريعہ ہيں_ يسئلونك ماذا ينفقون قل ما انفقتم

٤_ انسان كا مال و اسباب خير ہے_قل ما انفقتم من خير ''من خير''، ''ما انفقتم'' ميں موجود '' ما'' كا بيان ہے _

٥_ والدين كيطرف توجہ دينا لازم ہے اور انفاق ميں انہيں دوسروں پر مقدم كرنا چاہيئے_فللوالدين و الاقربين و اليتامي

٦_ اسلام انفاق كے مصارف ميں انسان كے جذبات كو مدنظرركھتاہے_فللوالدين و الاقربين و اليتامي و المساكين و ابن السبيل اس لحاظ سے كہ پہلے''والدين'' كا ذكر ہوا پھر ''اقربين''كا اور اس كے بعد'' يتامي'' كو ذكر

۷۷

كيا گيا ہے_

٧_ والدين، رشتہ دار، يتيم، فقراء اور مسافر بالترتيب انفاق كے موارد ہيں _فللوالدين و الاقربين و اليتامى و المساكين و ابن السبيل

٨_ خاندانى روابط اہميت كے حامل ہيں _قل ما انفقتم من خير فللوالدين

٩_ محتاجوں پر توجہ اور معاشرے كے افراد كى ضرورتوں كو پورا كرنا لازمى ہے_قل ما انفقتم من خير فللوالدين و الاقربين و اليتامى و المساكين و ابن السبيل

١٠_ انفاق پسنديدہ اور بہتر چيزوں سے كيا جائے_قل ما انفقتم من خير

يہ مطلب اس صورت ميں ہو سكتا ہے كہ''خير'' احترازى قيد ہو اور ''من'' ابتدائيہ ہو نہ كہ بيانيہ ،يعنى جو كچھ خرچ كيا جائے اسے خير ہونا چاہيئے_

١١_ انفاق صرف مال كے خرچ كرنے ميں منحصر نہيں ہے_قل ما انفقتم من خير

١٢_ انسان كے تمام اعمال خير سے خداوند عالم آگاہ ہے_و ما تفعلوا من خير فان الله به عليم

٣ ١_ انسان كى اس بات پر توجہ كہ خداوند متعال اسكے نيك اعمال سے آگاہ ہے اعمال خير كى انجام دہى ميں تشويق كا باعث ہے_و ما تفعلوا من خير فان الله به عليم

١٤_ انفاق ايك پسنديدہ اور اچھا عمل ہے_ما انفقتم من خير و ما تفعلوا من خير

١٥_ انسان كے نيك اعمال كے اجر كا ضامن خدا وند متعال ہے_و ما تفعلوا من خير فان الله به عليم

خدائے متعال كا اعمال خير كے بارے ميں عالم ہونا ''فان الله بہ عليم''نيك لوگوں كو اجر دينے سے كنايہ ہے_

آنحضرت (ص) : آنحضرت (ص) سے سوال ١، ٢; آنحضرت (ص) كا نقش ١، ٢، ٣

ابن السبيل: ابن السبيل پر انفاق ٧

۷۸

اجر: اجر كى ضمانت ١٥

احكام: احكام كى تشريع ٢، ٣

اسلام: اسلام كى خصوصيت٦

انسان: انسانى جذبات ٦;انسانى عمل ١٢

انفاق: انفاق كا دائرہ١١ ; انفاق كى قدر و قيمت ١٤; انفاق كے آداب١٠;انفاق كے بارے ميں سوال ١; انفاق كے مصارف ٥، ٦، ٧;انفاق ميں ترجيحات٥، ٧

تربيت: تربيت ميں تشويق ١٣

ترغيب دلانا: ترغيب دلانے كے عوامل ١٣

خدا تعالى: خدا تعالى كا علم ١٢، ١٣

خير: خير كے موارد٤، ١٤

رشتہ دار: رشتہ داروں پر انفاق ٧; رشتہ داروں سے روابط ٨ سماجى نظام: ٩

علم: علم كے اثرات ١٣;علم وعمل كا رابطہ١٣

عمل صالح: ١٢ عمل صالح كا اجر١٥

فقير: فقيرپر انفاق ٧; فقير كى ضرور بات پورى كرنا ٩

مال: مال كا خير ہونا ٤

نيك عمل: نيك عمل كا پيش خيمہ١٣

والدين: والدين پر انفاق ٥، ٧

يتيم: يتيم پر انفاق ٧

۷۹

كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِتَالُ وَهُوَ كُرْهٌ لَّكُمْ وَعَسَى أَن تَكْرَهُواْ شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَعَسَى أَن تُحِبُّواْ شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ وَاللّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ (٢١٦)

تمھارے اوپر جہاد فرض كيا گيا ہے اور وہ تمھيں نا گوار ہے اور يہ ممكن ہے كہ جسے تم برا سمجھتے ہو وہ تمھارے حق ميں بہتر ہو اور جسے تم دوست ركھتے ہو وہ بُرا ہو خدا سب كو جانتا ہے او رتم نہيں جانتے ہو _

١_ مسلمانوں پر جہاد كا واجب ہونا ايك دائمى اور ہميشگى حكم ہے_كتب عليكم القتال ''كُتب''يعنى '' ثبت و استقّصر '' ( يہ حكم ہميشہ كےليئے قائم دائم اور پائيدار ہے مترجم)_

٢_ جنگ اور خونريزى انسان كيلئے ناخوشگوار چيزہے_كتب عليكم القتال و هو كره لكم

٣_ كچھ ايسى ناخوشگوار چيزيں بھى پائي جاتى ہيں كہ جن كا انجام خير و بركت كى صورت ميں ظاہر ہوتا ہے_

عسى ان تكرهوا شيئا و هو خير لكم

٤_ ايسى خوشگوار چيزيں بھى پائي جاتى ہيں كہ جن كا انجام شرو نقصان كى صورت ميں ظاہر ہوتاہے_عسى ان تحبوا شيئا و هو شر لكم

٥_ جنگ اور جہاد مومنين كيلئے امر خير ہے اگر چہ ظاہرى طور پر ناخوشگوار ہے_كتب عليكم القتال و هو كره لكم و عسى ان تكرهوا شيئا و هو خير لكم

٦_انسان كے نزديك كسى چيز كا خوشگوار ياناخوشگوار ہونا، خيرو شر كا معيار نہيں ہے_و عسى ان تكرهوا شيئا و هو خير لكم

٧_ انسان كى پسند يا ناپسند احكام الہى كے انجام يا ترك ميں ركاوٹ نہيں ہونى چاہيئے_

۸۰

كتب عليكم القتال و هو كره لكم و عسى ان تكرهوا شيئا و هو خير لكم و عسى ان

٨_ خداوند عالم انسان كى سعادت و نيك بختى چاہتا ہے_كتب عليكم و الله يعلم و عسى ان تكرهوا شيئا و هو خير لكم

٩_ احكام الہى ميں ہرچيز كى حقيقى و واقعى مصلحتوں اور مفاسد كو معيار قرار ديا جاتاہے اور اسى بنياد پر خدا تعالى كى طرف سے حكم آتاہے_و عسى ان تكرهوا شيئا و هو خير لكم و عسى و هو شر لكم

١٠_ بيان احكام كى كيفيت ميں خدا كى رحمت و رافت ظہور پذير ہے_كتب عليكم القتال و هو كره لكم و عسى ان تكرهوا

حكم جہاد كى واقعى و حقيقى مصلحت كا بيان كرنااگر چہ اس كا ظاہر ناخوشگوار ہے اور مؤمنين كو اس چيز كى طرف متوجہ كرنا جس ميں ان كى واقعى طور پر بہترى ہے اس بات كى حكايت كرتا ہے كہ احكام كے بيان كى كيفيت ميں بھى خداوند متعال كس قدر مكلفين پر رؤف و رحيم ہے_

١١_ كسى حكم كے فلسفہ و حكمت كے بيان كا اس حكم پر عمل كو آسان كرنے ميں كردار_كتب عليكم القتال و عسى ان تكرهوا

جہاد كا حكم دينے كے ساتھ ہى اس كى حكمت و فلسفہ كا بيان كردينا مكلفين پر جہاد كو آسان كرنے كى خاطر ہے_

١٢_ احكام كے مصالح و مفاسد اور امور كے خير و شر سے خدا تعالى كى ذات آگاہ ہے_و الله يعلم و انتم لاتعلمون

١٣_ احكام الہى كے سامنے بے چوں و چراسر تسليم خم كرنا ضرورى ہے_كتب عليكم القتال و الله يعلم و انتم لاتعلمون

١٤_انسان كے مصالح و مفاسد سے آگاہى كى بنياد پر خداوند عالم نے احكام ( جيسے وجوب جہاد و غيرہ) وضع كئے ہيں _

كتب عليكم القتال و هو كره لكم و عسى و الله يعلم و انتم لاتعلمون

١٥_ احكام كے تمام مصالح و مفاسد اور امور كے خير و شر كے بارے ميں انسان كا علم محدود ہے_

و انتم لاتعلمون

١٦_ انسان كا احكام خدا سے ناخوش ہونا اسكى جہالت

۸۱

كى وجہ سے ہے_كتب عليكم القتال و هو كره لكم و عسى ان تكرهوا و انتم لاتعلمون

١٧_ كسى قانون كے كامل ہونے ميں علم مؤثر كردار ادا كرتاہے_كتب عليكم و الله يعلم و انتم لاتعلمون

١٨_ قانون ساز كو انسان كى حقيقى مصلحتوں اور نقصانات سے پورى طرح آگاہ ہونا چاہيئے_كتب عليكم القتال و انتم لاتعلمون

١٩_ ہدايت الہى كے بغيرانسان مصلحتوں اور نقصانات كى تشخيص ميں خطا سے دوچار ہوجاتاہے_

كتب عليكم القتال و هو كره لكم و انتم لاتعلمون

٢٠_ انسان اپنى جہالت اور خدا كے علم پر توجہ كرے تو يہ چيز احكام الہى كے قبول كرنے كا موجب بنتى ہے_

و الله يعلم و انتم لاتعلمون

٢١_ نفسيانى تمايلات كے باوجود قضا و قدر الہى پر راضى ہونا ضرورى ہے _عسى ان تكرهوا شيئا و هو خير لكم

رسول خدا(ص) نے فرمايا '' ...ارض عن الله بما قدر و ان كان خلاف ھواك فانہ مثبت فى كتاب الله '' قال:''و عسى ان تكرھوا شيئا''(١) ترجمہ:'' خدا كى تقدير پر راضى ہوجاؤ اگرچہ تمھارى خواہشات كے برخلاف ہو كيونكہ كتاب خدا ميں يہ ثبت ہوچكا ہے كہ فرمايا:''وعسى ان تكرہوا شيئا''_

احكام: ١، ١٤ احكام كى تشريع ٩، ١٠; فلسفہ احكام ٩، ١١، ١٢، ١٤، ١٥، ١٨

اقدار: منفى اقدار ٢

اللہ تعالى: اللہ تعالى كا علم ١٢، ١٤، ٢٠; اللہ تعالى كى رحمت ١٠; اللہ تعالى كى مہربانى ١٠; اللہ تعالى كى ہدايت ١٩

الہى فريضہ: الہى فريضہ پر عمل ٧ ;الہى فريضہ پر عمل كا پيش خيمہ ١١

انسان: انسان كا تمايل ٢، ٦، ٧،٢١ ;انسان كا علم ١٥; انسان كى جہالت ١٩

____________________

١) تفسير طبرى ج٢ ص٢٠١، الدر المنثور ج١ ص ٥٨٧_

۸۲

تعبد: تعبد كى اہميت ١٣

جنگ: جنگ كو ناپسند كرنا٢، ٥; جنگ كى قدر و قيمت ٥

جہاد: احكام جہاد ١، ١٤; جہاد كى قدر و قيمت٥

جہالت: جہالت كے اثرات ١٦

خير: خير كا سرچشمہ٨ خير و شر: ٢، ٣، ٤، ٥، ٦، ١٢، ١٥

دين: دين سے روگردانى ١٦;دين قبول كرنا ٢٠

روايت: ٢١

سر تسليم خم كرنا: سر تسليم خم كرنے كى اہميت ١٣،٢١

سعادت: سعادت كے عوامل ٨

شرور: شرور كا فلسفہ ٣

علم: علم اور عمل كا ارتباط٢٠ ; علم كے اثرات ١٧

قانون سازي: قانون سازى كى شرائط ١٨; قانون سازى ميں علم ١٧، ١٨

قتل: قتل كا ناپسنديدہ ہونا ٢

قدر و قيمت كا اندازہ لگانا: قدر و قيمت كا اندازہ لگانے كا معيار ٦

قضا و قدر: ٢١

گمراہي: گمراہى كا پيش خيمہ ١٩

مسلمان: مسلمانوں كى ذمہ دارى ١

مصالح و مفاسد: ٩، ١٢، ١٤، ١٥،١٨، ١٩

واجبات: ١، ١٤

ہدايت: ہدايت كا پيش خيمہ ٢٠

۸۳

يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ وَصَدٌّ عَن سَبِيلِ اللّهِ وَكُفْرٌ بِهِ وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِخْرَاجُ أَهْلِهِ مِنْهُ أَكْبَرُ عِندَ اللّهِ وَالْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ وَلاَ يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّىَ يَرُدُّوكُمْ عَن دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُواْ وَمَن يَرْتَدِدْ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَيَمُتْ وَهُوَ كَافِرٌ فَأُوْلَئِكَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ وَأُوْلَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (٢١٧)

پيغمبر يہ آپ سے محترم مہينوں كے جہاد كے بارے ميں سوال كرتے ہيں تو آپ كہہ ديجئے كہ ان ميں جنگ كرنا گناہ كبيرہ ہے او رراہ خدا سے رو كنا اور خدا اور مسجدالحرام كى حرمت كا انكار ہے اور اہل مسجدالحرام كا وہاں سے نكال دينا خدا كى نگاہ ميں جنگ سے بھى بدتر گناہ ہے اور فتنہ تو قتل سے بھى بڑا جرم ہے _اور يہ كفار برابر تم لوگوں سے جنگ كرتے رہيں گے يہاں تك كہ ان كے امكان ميں ہو تو تم كو تمھارے دين سے پلٹا ديں _ اور جو بھى اپنے دين سے پلٹ جائے گا اور كفر كى حالت ميں مرجائے گا اس كے سارے اعمال برباد ہو جائيں گے او روہ جہنمى ہو گا اور و ہيں ہميشہ رہے گا _

١_لوگوں كا پيغمبر اكرم(ص) سے حرام مہينوں (قابل احترام مہينے)ميں جنگ و خونريزى كے بارے

ميں سوال كرنا _يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه

۸۴

٢_ لوگوں كے رسول اكرم(ص) سے سوالات، آيات كے نزول اور احكام الہى كے بيان كا پيش خيمہ بنتے تھے_

يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير

٣_ نبى كريم(ص) كى وساطت سے احكام الہى كا بيان اور ابلاغ _يسئلونك عن الشهر الحرام قل قتال فيه كبير

٤_ قرآن كريم حقائق كو بيان كرتا ہے اگرچہ كچھ موارد ميں وہ حقائق بعض مسلمانوں كے نقصان ميں ہى كيوں نہ ہوں _

يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير بعض مسلمانوں نے ماہ رجب ميں كچھ كافروں پر حملہ كيا اور انھيں قتل يا اسير كر ليا، اس واقعہ كے بعد مذكورہ بالا آيت نازل ہوئي جس ميں محترم مہينوں ميں جنگ كو حرام قرار ديا گيااگرچہ اس حقيقت كا بيان كرنا مسلمانوں كے اس گروہ كيلئے نقصان كا باعث ہوا_

٥_ بعض مہينے ( حرام مہينے) تقدس اور احترام ركھتے ہيں _يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير

''الشھرالحرام''ميں الف ولام جنس كيلئے ہے كہ جس كى وجہ سے''الشھرالحرام'' تمام محترم مہينوں كو شامل ہو جائے گا جو كہ رجب، ذى القعدہ، ذى الحجہ اور محرم ہيں _

٦_ محترم مہينوں ميں جنگ گناہان كبيرہ ميں سے ہے_يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير

٧_ حرمت والے مہينے زمانہ جاہليت ميں بھى محترم تھے( جنگ ممنوع تھي) اور اسلام نے اس كى تائيد كى ہے_

يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير ظاہر يہ ہے كہ سائل كے سوال ميں بھى كلمہ''الحرام''(قابل احترام) آيا ہے لہذا نتيجہ يہ ہوا كہ يہ مہينے قرآن كريم كے اس حكم سے پہلے بھى ( كہ ان مہينوں ميں جنگ كرنا حرام تھا) خصوصى احترام ركھتے تھے_

٨_ اسلام ايك صلح طلب دين ہے_يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير

اسلام نے ان مہينوں ميں جنگ كى حرمت پر مبنى زمانہ جاہليت كى روش كى تائيد كى ہے_

۸۵

يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير

٩_ اللہ تعالى كى نگاہ ميں راہ خدا سے روكنا اور اس كا انكاركرنا، محترم مہينوں ميں جنگ كرنے سے كہيں بڑا گناہ ہے_

عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير وصد عن سبيل الله وكفر به اكبر عند الله

يہ مطلب اس صورت ميں ہے كہ''صد عن سبيل الله ''مبتداء اور''اكبر''اس كى خبر ہو_

١٠_ اللہ تعالى كى نظر ميں مسجدالحرام ميں جانے سے روكنا محترم مہينوں ميں جنگ كرنے سے بڑا گناہ ہے_

الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير و صد عن سبيل الله و المسجد الحرام ... اكبر عند الله

يہ مطلب اس صورت ميں ہے جب''و المسجدالحرام''عطف ہو''سبيل اللہ'' پر اور ''صد'' مبتداء اور''اكبر'' ا س كى خبر ہو يعني''صد عن سبيل الله و صد عن المسجد الحرام اكبر''

١١_ خدا وند متعال كى نظر ميں اہل مكہ كو وہاں سے نكالنا اور بے گھر كرنا، محترم مہينوں ميں جنگ كرنے سے بڑا گناہ ہے_يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير و اخراج اهله منه اكبر

١٢_ محترم مہينوں ميں حرم الہى كى امنيت اور حفاظت كا انتظام ضرورى ہے_يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير

١٣_ خداوند عالم ہى گناہوں كے درجات معين فرماتا ہے_قتال فيه كبير اكبر عند الله والفتنة اكبر

اس آيت ميں ''عندالله '' كا كلمہ اس معنى پر دلالت كررہاہے كہ اعمال كى قدر و منزلت كا معيار فقط خداوند متعال كى درجہ بندى كے ذريعہ متعين ہوتا ہے_

١٤_ مسجد الحرام مخصوص تقدس و احترام كى حامل ہے _و المسجد الحرام و اخراج اهله منه اكبر

١٥_ مسجدالحرام كے اہل ہونے كى صلاحيت صرف اور صرف نبى اكرم(ص) اور مومنين ركھتے ہيں نہ كہ مشركين اور كفار*و اخراج اهله منه اكبر عند الله اس بات كے پيش نظر كہ پيغمبر(ص) اسلام اور

۸۶

مسلمانوں كو اہل مسجدالحرام شمار كيا گيا ہے، شايد يہ كنايہ ہو كہ يہ لوگ مسجدالحرام كى اہليت ركھتے ہيں اور كافر نااہل ہيں _

١٦_ بعض مسلمانوں (عبدالله ابن جحش اور انكے ساتھيوں )نے محترم مہينوں ميں كفار مكہ كے ساتھ جنگ كرنے كا اقدام كيا_يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير اس آيت كے شان نزول ميں آيا ہے كہ عبدالله ابن جحش اور اس كے ساتھيوں نے رجب كے مہينے ميں كفار مكہ كے ايك تجارتى كارواں پر حملہ كر ديا اور ان ميں سے كچھ كو قتل كر ديا اور كچھ كو قيدى بنا ليا_ (مجمع البيان اور دوسرى تفسيريں ) _

١٧_ مشركين مكہ كفر پيشہ تھے اور راہ خدا اور مسجد الحرام سے روكنے والے تھے_و صد عن سبيل الله و كفر به و المسجد الحرام و اخراج اهله

١٨_ محترم مہينوں ميں جنگ كرنا لوگوں كو راہ خدا اور مسجد الحرام سے روكنے كا موجب اور خدا كے ساتھ كفر ہے_

يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير و صد عن سبيل الله و كفر به و المسجد الحرام

يہ اس صورت ميں ہے كہ''و صد عن سبيل الله ''،''كبير''پرعطف ہو يعني''قتال فيہ صد عن سبيل الله و كفر بہ ''

١٩_ فتنہ برپاكرنے كا گناہ حرام، مہينوں ميں انسان كو قتل كرنےسے بھى بڑاہے_قل قتال فيه كبير و الفتنة اكبر من القتل ''القتل''ميں الف لام عھد كيلئے ہے يعنى حرام مہينوں ميں قتل_

٢٠_ كفار، مسلمانوں كے ساتھ ہميشہ اس بات كى خاطر جنگ كرتے ہيں كہ اگر ہوسكے تو انہيں اسلام سے روگرداں كرديں _و لا يزالون يقاتلونكم حتى يردوكم عن دينكم ان استطاعوا

يہ اس صورت ميں ہے كہ''ان استطاعوا''كى شرط كا جواب محذوف ہو اور''حتى يردوكم'' جواب كى دليل ہو_

٢١_ كافروں كے مقابلے ميں مسلمانوں كا ہوشيار رہنا ضرورى ہے_

ولايزالون يقاتلونكم حتى يردوكم عن دينكم ان استطاعوا

۸۷

٢٢_ لوگوں سے امن و امان چھين لينا انسان كے قتل سے بڑا گناہ ہے_و الفتنة اكبرمن القتل

٢٣_كفار اگر توانائي ركھتے ہوں تو ہميشہ مسلمانوں كے ساتھ بر سر پيكار رہيں گے_و لا يزالون يقاتلونكم حتى يردوكم عن دينكم ان استطاعوا يہ اس صورت ميں ہے كہ''ان استطاعوا'' كى شرط كا جواب مخدوف ہو اور''لايزالون يقاتلونكم'' اس پر دليل ہو_

٢٤_خداوند متعال مسلمانوں كے بارے ميں كفار كے اہداف اور ان كى پوشيدہ نيّتوں كو آشكار كركے مسلمانوں كو خبردار كررہاہے_ولا يزالون يقاتلونكم حتى يردوكم عن دينكم ان استطاعوا

٢٥_ خدا كے ساتھ كفر ، اس كے راستے اورمسجد الحرام سے روكنا اور اہل مسجد الحرام كووہاں سے نكالنا يہ سب فتنہ پرورى كے مختلف نمونے ہيں _و صد عن سبيل الله و كفر به و المسجد الحرام و اخراج اهله منه اكبر عند الله و الفتنة اكبر من القتل

٢٦_كفار صلح كو قبول نہيں كرتے اور مسلمانوں كے گہرے دشمن ہيں _ولايزالون يقاتلونكم

٢٧_ جو لوگ مرتد ہو كر مرتے ہيں ان كے اعمال دنيا و آخرت ميں تباہ و نابود(حبط) ہوجاتے ہيں _

و من يرتدد منكم عن دينه فيمت و هو كافر فاولئك حبطت اعمالهم فى الدنيا و الاخرة

٢٨_ خداوند متعال كى بارگاہ ميں مرتد كى توبہ كے قبول ہونے كا امكان ہے_و من يرتدد منكم عن دينه فيمت و هو كافر فاولئك حبطت اعمالهم جمله'' و ھو كافر'' اعمال كے حبط اور نابود ہونے كو صرف اس صورت ميں منحصر كر رہا ہے جب مرتد شخص كفر كى حالت ميں مر جائے لہذا يہ اس صورت كو شامل نہيں ہے كہ جب مرتد توبہ كر كے مرے _ پس مرتد كى توبہ بے اثر نہيں ہوگى بلكہ اس كا قبول ہونا ممكن ہے_

٢٩_ ايمان ميں پائيدارى اور ثابت قدمى خداوند عالم كے نزديك اعمال كى قدر و قيمت كا معيار ہے_

و من يرتدد منكم عن دينه فيمت و هو كافر فاولئك حبطت اعمالهم فى الدنيا و الاخرة

وہ لوگ جو اپنے ايمان ميں مضبوط نہيں ہيں اگر آخر كار مرتد ہوجائيں تو ان كے اعمال حبط (تباہ) ہونے كى وجہ سے بے قيمت ہوجائيں

۸۸

گے_ لہذا اعمال كى قدر و قيمت كا معيار ايمان كى مضبوطى اور ثابت قدمى ہے_

٣٠_ دنيا و آخرت ميں ايمان كے اثرات مرتب ہوتے ہيں _فاولئك حبطت اعمالهم فى الدنيا و الاخرة

٣١_ موت، توبہ كى مہلت كا اختتام ہے_و من يرتدد منكم عن دينه فيمت و هو كافر فاولئك حبطت اعمالهم

٣٢_ جو مرتد ہو كر مرے گا وہ ہميشہ جہنم كے عذاب ميں مبتلا رہے گا_و من يرتدد منكم عن دينه فيمت و اولئك اصحاب النار هم فيها خالدون

٣٣_ كفر اور ارتداد، جہنم ميں ہميشہ رہنے اور دنيا و آخرت ميں اعمال كے حبط (تباہ) ہونے كا موجب ہے_

و من يرتدد منكم عن دينه فيمت و هو كافر فاولئك حبطت اعمالهم و اولئك اصحاب النار

٣٤_ دشمن كے شبہات اور پروپيگنڈوں كا جواب دينا اور صورتحال كے مطابق اس كا مناسب انداز ميں مقابلہ كرنا ضرورى ہے_يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير حرام مہينے ميں مسلمانوں كى طرف سے قتل كا واقعہ ہوا جس سے دين كے دشمنوں كو پروپيگنڈا اور اعتراض كا موقع ملا_ قرآن كريم نے محترم مہينے ميں قتل كى حرمت بيان كرنے كے ساتھ ساتھ مشركين كى خلاف كاريوں كو آشكار كر كے ان كے پروپيگنڈے كو بے اثر كر ديا_

٣٥_ كفار مسلمانوں كى خلاف ورزى كو بڑا بنا كر پيش كرتے ہيں اور اپنے تباہ كن اعمال سے چشم پوشى كرتے ہيں _

يسئلونك عن الشهر الحرام قتال فيه قل قتال فيه كبير و صد عن سبيل الله و كفر به و اخراج اهله منه اكبر عند الله

بعض كے نزديك نبى اكرم(ص) سے يہ سوال كرنے والے مشركين مكہ تھے تاكہ اس طرح سے بعض مسلمانوں كى خلاف ورزى كا جناب رسالتمآب (ص) كو احساس دلائيں اور ان كے خلاف پروپيگنڈا كريں _

٣٦_ خداوند متعال نے ارتداد كے برُے نتائج كے بارے ميں خبردار كيا ہے_و من يرتدد منكم عن دينه فيمت و هو كافر فاولئك حبطت اعمالهم و اولئك

۸۹

اصحاب النار هم فيها خالدون

٣٧_ مشركين مكہ اہل مسجد الحرام ( رسول اكرم(ص) اور مومنين) كو نكال باہر كرديتے اور شہر بدر ديتےتھے_

والمسجد الحرام واخراج اهله

آنحضرت(ص) : آنحضرت (ص) سے سوال ١، ٢;آنحضرت(ص) كى جلاوطنى ٣٧;آنحضرت (ص) كى ذمہ دارى ٣; آنحضرت (ص) كے فضائل ١٥

احكام: احكام كى تشريع ٢ ; امضائي احكام ٧

ارتداد: ارتداد كى سزا ٣٣;ارتداد كے اثرات ٢٧، ٣٦

اسلام: اسلام اورصلح ٨ ;صدر اسلام كى تاريخ ١٦، ٣٧

امن عامہ: امن عامہ كى اہميت ٢٢

اہل مكہ: اہل مكہ كى جلاوطنى ١١، ٣٧

ايمان: ايمان كے اثرات ٣٠ ; ايمان ميں استقامت ٢٩

توبہ: توبہ كى مہلت ٣١

جاہليت: زمانہ جاہليت كى رسميں ٧

جنگ: جنگ كے احكام ١، ٦، ٧

جہنم: جہنم ميں ہميشہ رہنا ٣٢، ٣٣

حرام مہينے: ١، ٥، ٦، ٧، ١٢، ١٩

حرام مہينوں ميں جنگ ٩، ١٠، ١١، ١٦، ١٨، ١٩

حق: حق كااظہار ٤

خدا تعالى: خدا تعالى كا متنبہ كرنا ٢٤، ٣٦

دشمن: دشمنوں كے ساتھ برتاؤ كا طريقہ ٣٤

۹۰

سازش: سازش كو آشكار كرنا ٢٤

سبيل الله : سبيل اللہ سے روكنا ٩، ١٧، ٢٥

شبہہ: شبہہ كا جواب ٣٤

صلح: ٨

عذاب: اہل عذاب٣٢; عذاب كے موجبات ٣٣

عمل: عمل كى قدر و قيمت ٢٩; حبط اعمال كے اسباب ٢٧، ٣٣

فساد و تباہي: فساد و تباہى كے اثرات ١٩; فسا د و تباہى كے موارد٢٥

قتل : قتل كا گناہ ٩ ١، ٢٢

قدر و قيمت: قدر و قيمت كا معيار ٢٩

قرآن كريم : قرآن كريم كا كردار ٤

كفار: كفار اور مسجد الحرام ١٥;كفار كا برتاؤ٣٥; كفار كى دشمنى ٢٣، ٢٦;كى سازش ٢٤; كفار مكہ ١٦

كفر: اللہ تعالى كے بارے ميں كفر ٩، ١٨، ٢٥;كفر كى سزا ٣٣;كفر كے موارد ١٨

گناہ: گناہ كبيرہ ٦، ٩، ١٠، ١١، ١٩، ٢٢;گناہ كے مراتب ١٣

مرتد: مرتد كى توبہ ٢٨،مرتد كى سزا ٣٢

مسجد الحرام: مسجد الحرام كا امن ١٢;مسجد الحرام كا تقدس ١٤، ١٥;مسجد الحرام ميں جانے سے روكنا ١٠، ١٧، ١٨، ٢٥

مسلمان : صدر اسلام كے مسلمان ١٦; مسلمان اور كفار ٢٠، ٢١، ٢٣، ٢٤، ٢٥، ٣٥;مسلمانوں كے دشمن ٢٠، ٢٣، ٢٦

موقف اختيار كرنا : موقف اختيار كرنے كى اہميت ٣٤

مقدس ايام: ٥ مقدس مقامات: ١٤

۹۱

مشركين: مشركين اور مسجد الحرام ١٥;مشركين كا كفر ١٧; مشركين مكہ ١٧، ٣٧

مومنين: مومنين كى جلاوطنى ٣٧; مومنين كے فضائل ١٥

ہوشياري: ہوشيارى كى اہميت ٢١

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُواْ وَالَّذِينَ هَاجَرُواْ وَجَاهَدُواْ فِي سَبِيلِ اللّهِ أُوْلَئِكَ يَرْجُونَ رَحْمَتَ اللّهِ وَاللّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (٢١٨)

بيشك جو لوگ ايمان لائے اور جنھوں نے ہجرت كى اور راہ خدا ميں جہاد كيا وہ رحمت الہى كى اميد ركھتے ہيں اور خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے _

١_ خدا تعالى كى راہ ميں جہاد كرنے والے مہاجرين اور مومنين اس كى رحمت كى اميد ركھتے ہيں _ان الذين امنوا و الذين هاجروا و جاهدوا فى سبيل الله اولئك يرجون رحمت الله

٢_ رحمت الہى كى اميد ركھنا اور اپنے آپ كو اس كا مستحق نہ سمجھنا مؤمنين اور راہ خدا ميں جہاد كرنے والے مہاجرين كى خصوصيات ميں سے ہے_ان الذين امنوا و الذين هاجروا و جاهدوا فى سبيل الله اولئك يرجون رحمت الله

٣_ ايمان، ہجرت اور راہ خدا ميں جہاد ،خداوند قدوس كى رحمت كى اميد ركھنے كے اسباب ميں سے ہيں _

ان الذين امنوا و الذين هاجروا و جاهدوا فى سبيل الله اولئك يرجون رحمت الله

٤_ جہاد اور ہجرت اس وقت قدر و منزلت ركھتے ہيں جب راہ خدا ميں ہوں _و الذين هاجروا و جاهدوا فى سبيل الله

۹۲

٥_ خدا كى راہ ميں ہجرت و جہاد كى قدر و منزلت اور مجاہد مہاجرين كى باقى مومنين پر فضيلت و برتري_

ان الذين امنوا و الذين هاجروا و جاهدوا فى سبيل الله ايسا معلوم ہوتا ہے كہ موصول (الذين) كا تكرار ايمان كى قدر و منزلت پر دلالت كرتا ہے اگرچہ جہاد و ہجرت كے بغير ہى كيوں نہ ہو_ ليكن اگر جہاد اور ہجرت كے ہمراہ ہو تو ايمان كى اہميت و عظمت اور بھى بڑھ جاتى ہے_

٦_خدا كى رحمت اور مغفرت مومنين اور راہ خدا ميں جہاد كرنے والے مہاجرين كے شامل حال ہوتى ہے_

الذين امنوا و الذين هاجروا و الله غفور رحيم

٧_ خداوند عالم غفور اور رحيم ہے_و الله غفور رحيم يہ اس صورت ميں ہے كہ''رحيم'' خبر كے بعد دوسرى خبر ہو_

٨_ خدا كى رحمت اس كى مغفرت كے ہمراہ ہے_و الله غفور رحيم

يہ اس صورت ميں ہے كہ ''رحيم'' ، ''غفور'' كى صفت ہو يعنى خدا ايسا بخشنے والا ہے جو رحيم ہے_

٩_ مومنين اور راہ خدا ميں جہاد كرنے والے مہاجرين بھى اس كى رحمت اور مغفرت كے محتاج ہيں _

ان الذين امنوا و الذين هاجروا و جاهدوا فى سبيل الله و الله غفور رحيم

١٠_ صدر اسلام كے جن مسلمانوں نے محترم مہينے ميں كافروں كے ساتھ جنگ كي، ان كے گناہ كى مغفرت _ (عبد الله ابن جحش اور اس كے ساتھي)_ان الذين امنوا و الذين هاجروا آيت كے شان نزول كے پيش نظر اس آيت كے پہلے مصداق عبد الله ابن جحش اور اس كے ساتھى ہيں جو مدينہ سے نكل كر نخلہ نامى جگہ پر مشركين مكہ كے تجارتى قافلہ پر حملہ كرتے ہيں اور ان كے كچھ آدميوں كو قتل كرتے ہيں يا قيدى بنا ليتے ہيں _

١١_ خدا كى راہ ميں جہاد كرنے والے مومنين كى خطاؤں سے درگذر كرنا ضرورى ہے_

ان الذين امنوا و الله غفور رحيم عبدالله ابن جحش اور اس كے ساتھى حرام مہينے ميں جنگ كر كے غلطى كے مرتكب ہوئے ليكن خداوند عالم نے ان كى غلطى معاف كر دي_

۹۳

١٢_ عبد الله ابن جحش اور اس كے ساتھى خدا كى راہ ميں جہاد كرنے والے مومنين اور مہاجرين ميں سے تھے_

ان الذين امنوا و الذين هاجروا و جاهدوا فى سبيل الله مفسرين اس آيت كے مورد نزول كو عبد الله ابن جحش اور اس كے ساتھى شمار كرتے ہيں كہ جو پيغمبر اسلام(ص) كے حكم پر نخلہ نامى جگہ تك ہجرت كر كے گئے تاكہ وہاں سے دشمن كے بارے ميں خبريں حاصل كر كے پيغمبر (ص) اسلام كو بھيجيں _

١٣_ مومنين اور مجاہد مہاجرين خدا كى رحمت كے حقيقى اميدوار ہيں _ان الذين امنوا اولئك يرجون رحمت الله

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ١٠، ١٢

اسماء و صفات: رحيم ٧ غفور ٧

اعلام : ١٢

اميدواري: اميدوارى كے عوامل ٣

ايمان: ايمان كے اثرات ٣

جنگ: كافروں كے ساتھ جنگ ١٠

جہاد: جہاد كى قدر ومنزلت ٣، ٤، ٥

حرمت والے مہينے: حرمت والے مہينوں ميں جنگ١٠

خدا تعالى خدا تعالى كى رحمت ٨، ٩; خدا تعالى كى مغفرت ٦، ٨، ٩

رحمت: رحمت جن كے شامل حال ہے٦ ; رحمت كى اميد ١، ٢، ٣، ١٣

قدر و قيمت: قدر و قيمت كا معيار٤، ٥

گناہ: گناہ كى مغفرت١٠

مجاہدين: ١٢ مجاہدين كا اميدوار ہونا ١،١٣;مجاہدين كى صفات ٢;مجاہدين كى مغفرت٦،٩،١٠; مجاہدين كے فضائل ٥ ;مجاہدين كے لئے عفو و بخشش١١

۹۴

مومنين: ١٢ مومنين كا اميدوار ہونا ١ ١٣;مومنين كى صفات ٢; مومنين كى مغفرت ٦، ٩، ;مومنين كے فضائل ٥; مومنين كے لئے عفو و بخشش ١١

مہاجرين: ١٢ مہاجرين كا اميدوار ہونا ١، ١٣;مہاجرين كى صفات ٢;مہاجرين كى مغفرت ٦، ٩;مہاجرين كے فضائل ٥

ہجرت: ہجرت كى قدر و قيمت٣، ٤، ٥

يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَآ أَكْبَرُ مِن نَّفْعِهِمَا وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ كَذَلِكَ يُبيِّنُ اللّهُ لَكُمُ الآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ (٢١٩)

يہ آپ سے شراب اور جوئے كے بارے ميں سوال كرتے ہيں تو كہہ ديجئے كہ ان دونوں ميں بہت بڑا گناہ ہے اور بہت سے فائدے بھى ہيں ليكن ان كا گناہ فائدے سے كہيں زيادہ بڑا ہے اور يہ راہ خدا ميں خرچ كے بارے ميں سوال كرتے ہيں كہ كيا خرچ كريں تو كہہ ديجئے كہ جو بھى ضرورت سے زيادہ ہو_ خدا اسى طرح اپنى آيات كو واضح كركے بيان كرتا ہے كہ شايد تم فكر كرسكو _

١_ لوگوں كا پيغمبر اكرم(ص) سے شراب اور قمار كے بارے ميں سوال كرنا_يسئلونك عن الخمر و الميسر

٢_ پيغمبر اكرم(ص) سے لوگوں كے سوالات ،آيات كے نزول اور احكام كے بيان كا پيش خيمہ بنے_

يسئلونك عن الخمر و الميسر قل فيهما يسئلونك ماذا ينفقون قل العفو

٣_ پيغمبر اكرم(ص) احكام خدا كے بيان اور ابلاغ كا ذريعہ

۹۵

ہيں _يسئلونك عن الخمر و الميسر قل فيهما يسئلونك ماذا ينفقون قل العفو

٤_ شراب خورى اور قمار بازى كى حرمت _يسئلونك عن الخمر و الميسر قل فيهما اثم كبير

٥_ شراب اور قمار كے نقصانات بہت زيادہ اور فائدے بہت كم ہيں _قل فيهما اثم كبير و منافع للناس

يہاں پر كلمہ''اثم'' اپنے مقابل ''منافع'' كے قرينے سے نقصان كے معنى ميں ہوسكتاہے_

٦_ شراب اور قمار انسان كے ايمان ميں سستى ايجاد كرتے ہيں اور انسان كو كار خير اور ثواب سے باز ركھنے كا باعث بنتے ہيں _قل فيهما اثم كبير ''الاثم''اسم للافعال المبطئة عن الثواب (مفردات راغب) ''اثم''ان افعال كو كہتے ہيں جو ثواب سے دورى اور باز ركھنے كا باعث بنتے ہيں ''_

٧_ شراب خورى اور قمار بازى گناہان كبيرہ ميں سے ہيں _يسئلونك عن الخمر و الميسر قل فيهما اثم كبير و اثمهما اكبر ''اثم''كے معنى گناہ اور ايسے كام كے ہيں ، جس كا انجام دينا حرام ہو_ (القاموس المحيط)

٨_ شراب خورى اور قمار بازى كا گناہ ان كے منافع سے زيادہ ہے _يسئلونك عن الخمر و الميسر اثمهما اكبر من نفعهما

٩_ احكام الہى مصالح و مفاسد كى بنياد پر صادر ہوتے ہيں _عن الخمر و الميسر اثمهما اكبر من نفعهما

١٠_ احكام الہى كى تشريع كا معيار لوگوں كے حقيقى فوائد اور نقصانات ہيں _فيهما اثم كبير و منافع للناس

١١_ اگر دو معيار آپس ميں ٹكرا جائيں تو اہم معيار كو ترجيح دى جائے _و اثمهما اكبر من نفعهما يہ اس صورت ميں ہے كہ شراب اور قمار كو حرام قرار دينے كا معيار ان كا نقصان دہ ہونا ہو، اس صورت ميں منافع كى صراحت كے باوجود قويترمعيار (نقصاندہ ہونے) كو ترجيح ديتے

۹۶

ہوئے انہيں حرام قرار ديا گيا ہے_

١٢_ محرمات الہى ميں فائدہ پائے جانے كا امكان ہے_عن الخمر و الميسر و منافع للناس

١٣_رسول اكرم(ص) كى بعثت كے زمانے ميں شراب خورى اور قمار بازى كا رواج تھا_يسئلونك عن الخمر و الميسر قل فيهما اثم كبير و منافع للناس ''يسئلونك'' فعل مضارع ہے جو سوال كے تكرار پر دلالت كرتا ہے اور سوال كے تكرار سے پتہ چلتاہے كہ يہ چيزيں اس معاشرے ميں رائج ہوچكى تھيں _

١٤_ لوگ رسول اكرم(ص) سے انفاق اور اس كى مقدار كے بارے ميں سوال كرتے تھے_يسئلونك ماذا ينفقون قل العفو

١٥_ انفاق ميں حد اعتدال كى رعايت ضرورى ہے_يسئلونك ماذا ينفقون قل العفو

''العفو'' اى الوسط من غير اسراف و لا اقتار_ بعض مفسرين كے نزديك ''عفو'' يعنى حد وسط نہ افراط اور نہ ہى تفريط _

٦ ١_ انسان كى ضرورت سے جو زيادہ ہو وہ انفاق كے زمرے ميں ہے_يسئلونك ماذا ينفقون قل العفو

بعض مفسرين كے نزديك''عفو''كے معنى ضرورت سے زائد چيز كے ہيں _

١٧_ خداوند متعال لوگوں كيلئے آيات و احكام كو بيان فرماتا ہے_كذلك يبين الله لكم الآيات

١٨_ احكام الہى خداوند عالم كى نشانيوں ميں سے ہيں _كذلك يبين الله لكم الايات

يہ مطلب يوں مستفادہے كہ احكام الہى كو آيت (نشاني) كہا گيا ہے كيونكہ يہاں ''الآيات'' سے مراد احكام ہيں جو اس آيت ميں اور اس سے پہلے والى آيات ميں بيان ہوچكے ہيں _

١٩_ خدا تعالى كى طرف سے آيات كا بيان، لوگوں كے دنيا اور آخرت كے امور ميں غور و فكر كرنے كا پيش خيمہ ہے_

كذلك يبين الله لكم الايات لعلكم تتفكرون فى الدنيا و الاخرة

٢٠_ خداوند عالم انسانوں كو دنيا اور آخرت كے بارے ميں غور و فكر كى ترغيب ديتا ہے_

لعلكم تتفكرون _ فى الدنيا و الاخرة

۹۷

٢١_ انسان اپنى مرضى كے مطابق انتخاب كرنے والا موجود ہے_كذلك يبين الله لعلكم تتفكرون_ فى الدنيا و الاخرة اگر انسان اپنى تقدير كے تعين ميں مجبور ہوتا تو پھر آيات كا بيان اور صحيح راستے كو غلط سے جدا كركے دكھا دينا بے فائدہ تھا_

٢٢_ دنيا و آخرت، الہى نظريہ كائنات ميں غور و فكر كا ميدان _لعلكم تتفكرون_ فى الدنيا و الاخرة

٢٣_ احكام كے بيان ميں ان كے فلسفہ و حكمت كى طرف اشارہ كرنا خداوند متعال كا طريقہ ہے_*

كذلك يبين الله لكم الايات لعلكم تتفكرون ''كذلك'' ہوسكتا ہے شراب اور قمار كى حرمت كے فلسفہ كى طرف اشارہ ہو (كہ ان ميں بے پناہ نقصان ہے) يعنى خدا كے تمام احكام اور آيات حكمتوں كے حامل ہيں جنہيں بيان كيا گيا ہے جيساكہ شراب اور قمار ميں بيان كيا گيا ہے_

٢٤_ احكام الہى اور دينى معارف كے فلسفہ كے بارے ميں غور و فكر كرنا بہت ہى اہميت كا حامل ہے _

كذلك يبين لعلكم تتفكرون

٢٥_ قرآنى آيات (آيات احكام) لوگوں كيلئے قابل فہم اور قابل استفادہ ہيں _يسئلونك كذلك يبين الله لكم الآيات لعلكم تتفكرون

٢٦_ خدا تعالى كى طرف سے آيات و احكام كا بيان كرنا، لوگوں كو دنيا اور آخرت كے نتائج كے بارے ميں غور و فكر كرنے كى طرف رغبت دلانے كا موجبہے_لعلكم تتفكرون_ فى الدنيا و الاخرة

٢٧_ انسان كے سال كے خرچ سے جو بچ جائے انفاق كے ز مرہ ميں ہے_يسئلونك ماذا ينفقون قل العفو

امام محمد باقر (ع) نے فرمايا:''ان العفو ما فضل عن قوت السنة''عفو يعنى جو سال كے خرچ سے زيادہ ہو_(١)

آيات الہي: ١٨ آيات الہى كا بيان كرنا ١٧، ١٩، ٢٦; آيات الہى ميں غور و فكر١٩

آنحضرت(ص) : آنحضرت(ص) سے سوال ١، ٢، ١٤; آنحضرت(ص) كى ذمہ دارى ٣

____________________

١) مجمع البيان، ج ٢ ص ٥٥٨، نور الثقلين، ج١، ص ٢١١، ح ٧٩٧_

۹۸

احكام: ٣، ٤ احكام كى تشريع ٢، ١٠، ١٧، ٢٣، ٢٦; فلسفہ احكام ٩، ١٠،٢٣، ٢٤

اسلام: صدر اسلام كى تاريخ ١٣

انسان: انسان كا اختيار ٢١

انفاق: انفاق كا دائرہ١٦، ٢٧; انفاق كے بارے ميں سوال ١٤;انفاق ميں اعتدال ١٥

تبليغ: آخرت كے بارے ميں تبليغ ٢٢; تبليغ كا طريقہ ٢٣; دنيا كے بارے ميں تبليغ ٢٢

ترقي: ترقى كى ركاوٹيں ٦

خير: خير كے موانع ٦

روايت: ٢٧

شراب: شراب صدر اسلام ميں ١٣; شراب كا گناہ ٧، ٨ ; شراب كا نقصان ٥;شراب كے اثرات ٦; شراب كے احكام ٤; شراب كے بارے ميں سوال ١; شراب كے فوائد ٥، ٨

غور و فكر: آخرت ميں غور و فكر ٢٢; دنيا ميں غور و فكر ، ٢٢; غور و فكر كا پيش خيمہ ١٩; غور و فكر كى تشويق ٢٠، ٢٦;غور و فكر كى قدر و قيمت ٢٤

فقہى قواعد: ١١

فوائد و نقصانات: ٥، ١٠، ١٢

قرآن: قرآن فہمى ٢٥

قمار: صدر اسلام ميں قمار١٣; قمار كا گناہ ٧، ٨ قمار كا نقصان ٥; قمار كے اثرات ٦; قمار كے احكام ٤;قمار كے بارے ميں سوال ١; قمار كے فوائد ٥، ٨

گناہ: گناہ كبيرہ ٧ ; گناہ كے اثرات ٦

محرمات: ٤ محرمات كے فوائد١٢ مصالح و مفاسد: ٩

معيار : معياروں كا ٹكراؤ ٨، ١١

نظريہ كائنات: توحيدى نظريہ كائنات ٢٢

۹۹

فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْيَتَامَى قُلْ إِصْلاَحٌ لَّهُمْ خَيْرٌ وَإِنْ تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ وَاللّهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ وَلَوْ شَاء اللّهُ لأعْنَتَكُمْ إِنَّ اللّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ (٢٢٠)

دنيا ميں بھى اور آخرت ميں بھي_ اور يہ لوگ تم سے يتيموں كے بارے ميں سوال كرتے ہيں تو كہہ دو كہ ان كے حال كى اصلاح بہترين بات ہے اور اگر ان سے مل جل كررہو تو يہ بھى تمھارے بھائي ہيں اور الله بہترجانتا ہے كہ مصلح كون ہے اور مفسد كون ہے اگر وہ چاہتا تو تمھيں مصيبت ميں ڈال ديتا ليكن و ہ صاحب عزت بھى ہے اور صاحب حكمت بھى ہے _

١_لوگ رسول اكرم(ص) سے يتيموں كے بارے ميں سوالات كرتے تھے_و يسئلونك عن اليتامي

٢_ لوگوں كے رسول اكرم(ص) سے سوالات ، آيات كے نزول اور احكام كے بيان كا پيش خيمہ بنے_

و يسئلونك عن اليتامى قل اصلاح لهم خير

٣_ پيغمبر اكرم(ص) احكام الہى كے ابلاغ و بيان كا ذريعہ ہيں _و يسئلونك عن اليتامى قل

٤ _ ايتام اور ان كے ساتھ رہن سہن كى نوعيت، صدر اسلام ميں لوگوں كيلئے مبتلا ہونے والے مسائل ميں سے تھے_

و يسئلونك عن اليتامى قل اصلاح لهم خير ''يسئلونك'' فعل مضارع ہے جو سوال كے بار بار ہونے پر دلالت كرتا ہے اور سوال كے تكرار سے واضح ہوتاہے كہ مورد سوال مسئلہ سے معاشرہ دوچار تھا_

٥_ يتيموں كے معاملات كى اصلاح كے بارے ميں

۱۰۰

101

102

103

104

105

106

107

108

109

110

111

112

113

114

115

116

117

118

119

120

121

122

123

124

125

126

127

128

129

130

131

132

133

134

135

136

137

138

139

140

141

142

143

144

145

146

147

148

149

150

151

152

153

154

155

156

157

158

159

160

161

162

163

164

165

166

167

168

169

170

171

172

173

174

175

176

177

178

179

180

181

182

183

184

185

186

187

188

189

190

191

192

193

194

195

196

197

198

199

200

201

202

203

204

205

206

207

208

209

210

211

212

213

214

215

216

217

218

219

220

221

222

223

224

225

226

227

228

229

230

231

232

233

234

235

236

237

238

239

240

241

242

243

244

245

246

247

248

249

250

251

252

253

254

255

256

257

258

259

260

261

262

263

264

265

266

267

268

269

270

271

272

273

274

275

276

277

278

279

280

281

282

283

284

285

286

287

288

289

290

291

292

293

294

295

296

297

298

299

300

301

302

303

304

305

306

307

308

309

310

311

312

313

314

315

316

317

318

319

320

321

322

323

324

325

326

327

328

329

330

331

332

333

334

335

336

337

338

339

340

341

342

343

344

345

346

347

348

349

350

351

352

353

354

355

356

357

358

359

360

361

362

363

364

365

366

367

368

369

370

371

372

373

374

375

376

377

378

379

380

381

382

383

384

385

386

387

388

389

390

391

392

393

394

395

396

397

398

399

400

401

402

403

404

405

406

407

408

409

410

411

412

413

414

415

416

417

418

419

420

421

422

423

424

425

426

427

428

429

430

431

432

433

434

435

436

437

438

439

440

441

442

443

444

445

446

447

448

449

450

451

452

453

454

455

456

457

458

459

460

461

462

463

464

465

466

467

468

469

470

471

472

473

474

475

476

477

478

479

480

481

482

483

484

485

486

487

488

489

490

491

492

493

494

495

496

497

498

499

500

501

502

503

504

505

506

507

508

509

510

511

512

513

514

515

516

517

518

519

520

521

522

523

524

525

526

527

528

529

530

531

532

533

534

535

536

537

538

539

540

541

542

543

544

545

546

547

548

549

550

551

552

553

554

555

556

557

558

559

560

561

562

563

564

565

566

567

568

569

570

571

572

573

574

575

576

577

578

579

580

581

582

583

584

585

586

587

588

589

590

591

592

593

594

595

596

597

598

599

600

601

602

603

604

605

606

607

608

609

610

611

612

613

614

615

616

617

618

619

620

621

622

623

624

625

626

627

628

629

630

631

632

633

634

635

636

637

638

639

640

641

642

643

644

645

646

647

648

649

650

651

652

653

654

655

656

657

658

659

660

661

662

663

664

665

666

667

668

669

670

671

672

673

674

675

676

677

678

679

680

681

682

683

684

685

686

687

688

689

690

691

692

693

694

695

696

697

698

699

700

701

702

703

704

705

706

707

708

709

710

711

712

713

714

715

716

717

718

719

720

721

722

723

724

725

726

727

728

729

730

731

732

733

734

735

736

737

738

739

740

741

742

743

744

745

746

747

748

749