تفسير راہنما جلد ۲

 تفسير راہنما0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 749

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 749
مشاہدے: 164419
ڈاؤنلوڈ: 5521


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 749 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 164419 / ڈاؤنلوڈ: 5521
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 2

مؤلف:
اردو

٨_ آخرت، عقائد و اعمال كے نتائج كے حقيقى ظہور كا ميدان_و من يبتغ ...وهوفى الآخرة من الخاسرين

'' فى الآخرة''كى قيد دنياوى نقصان كى نفى نہيں ہے لہذا اخروى نقصان ميں ظہور ركھنے پر حمل كى جائے گى _

٩_ اسلام كے علاوہ كسى اور شريعت كا قبول كرنا آخرت ميں نقصان كا موجب ہے_و من يبتغ غير الاسلام دينا و هو فى الآخرة من الخاسرين

١٠_ خدا كے سامنے سر تسليم خم نہ كرنا آخرت ميں ضرر و نقصان كا موجب ہے_و من يبتغ غير الاسلام دينا و هو فى الآخرة من الخاسرين

١١_ خدا كے سامنے سر تسليم خم كرنا اور دين اسلام كو اختيار كرنا انسان كى دور انديشى كا نتيجہ ہے_و من يبتغ غير الاسلام و هو فى الآخرة من الخاسرين

١٢_ اسلام ايمان كے بغير قابل قبول نہيں ہے_و من يبتغ غير الاسلام ديناً فلن يقبل منه

مذكورہ بالا آيت كے بارے ايك سوال كے جواب ميں ميں امام صادق(ع) نے فرمايا : ہو الاسلام الذى فيہ الايمان (١) اس سے مراد وہ اسلام ہے جس ميں ايمان ہو_

اديان: اديان كا منسوخ ہونا ٥

اسلام : اسلام كا عالمى ہونا ٤ ; اسلام كا قبول كرنا ٢ ، ٧ ، ٩ ، ١١ ، ١٢ ;اسلام منسوخ كرنے والادين ٥

انبياء (ع) :١

ايمان : ايمان اور علم كا رابطہ ١

تحريك: تحريك كے عوامل ٧

خدا تعالى : خدا تعالى كا عہد ١

دور انديشى : دور انديشى كے اثرات ٩ ،١١

____________________

١) الجوامع الفقيہ ص ٤٧ باب الاسلام والايمان ، بحار الانوار ج٦٨ ، ص ٢٩١ حديث٥٠_

۶۲۱

دين : دين كا قبول كرنا ١ ، ٢ ، ٩

روايت : ١٢

سر تسليم خم كرنا : خدا كے سامنے سر تسليم خم كرنا ٣،٦،١١

سعادت : سعادت كے عوامل ٦ ، ٧

علم : ٧

عہد : انبياء (ع) كے ساتھ عہد ١

قيامت : قيامت ميں حقائق كا ظاہر ہونا ٨

مسلمان ٦ مسلمانوں كى سعادت ٧

منسوخ ہونا : ٥

خسارہ اخروى خسارہ٦،١٠

نقصان اٹھانا : نقصان اٹھانے كے عوامل ٩ ، ١٠

نقصان اٹھانے والے : ٧

كَيْفَ يَهْدِي اللّهُ قَوْمًا كَفَرُواْ بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُواْ أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَاللّهُ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ (٨٦)

خدا اس قوم كو كس طرح ہدايت دے گا جو ايمان كے بعد كافر ہو گئي اور وہ خود گواہ ہے كہ رسول بر حق ہے او ران كے پاس كھلى نشانياں بھى آچكى ہيں _ بيشك خدا ظالم قوم كو ہدايت نہيں ديتا _

١_ سوچ سمجھ كر ايمان لانے اورپيغمبر اكرم(ص) كى حقانيت كى گواہى دينے كے بعد كفر كرنا (ارتداد)، خداوند عالم كى ہدايت سے محروميت كا موجب ہے_

۶۲۲

كيف يهدى الله قوماً كفروا و جاء هم البيّنات والله لا يهدى القوم الظالمين

سوچنے سمجھنے كى قيد '' جاء ھم البينات''سے حاصل كى گئي ہے_

٢_ بعض لوگوں كا پيغمبر اسلام (ص) كى زندگى ميں اسلام سے كفر كى طرف لوٹ جانا _

كيف يهدى الله قوماً كفروا آيت كا شان نزول اور لہجہ دلالت كرتاہے كہ پيغمبر اسلام(ص) كى زندگى ميں بعض مسلمانوں سے ارتداد واقع ہوگيا تھا (روح المعاني)_

٣_ يہودى اور عيسائي خدا تعالى كى ہدايت سے محروم ہيں كيونكہ انہوں نے پيغمبر اسلام (ص) كى حقانيت پر روشن دليلوں كے باوجود جان بوجھ كر اس كا انكار كيا _كيف يهدى الله قوماً كفروا و الله لا يهدى القوم الظالمين

آيت اہل كتاب كے بارے ميں نازل ہوئي اور وہ آنحضرت (ص) كى حقانيت پر پہلے سے موجود گواہى كے باوجود آپ(ص) كى حقانيت كے منكر ہوگئے ( روح المعاني)_

٤_ اہل كتاب كا پيغمبر اسلام (ص) اور اسلام كى حقانيت سے آگاہ ہونا اور اس كى گواہى دينا _و شهدوا انّ الرسول حقٌ

٥_ ظلم ، خدا وند عالم كى ہدايت سے محروميت كا موجب ہے_والله لا يهدى القوم الظالمين

٦_ سوچ سمجھ كر ايمان لانے كے بعد كفر ( ارتداد)كى طرف بازگشت ظلم ہے_ كيف يهدى الله قوماً كفروا بعد ايمانهم والله لا يهدى القوم الظالمين

٧_ مرتدوں كى ہدايت سے محرومي، خدا تعالى كى سنّت ہے_كيف يهدى الله قوماً والله لا يهدى القوم الظالمين

مرتدوں كى ہدايت كے بارے ميں استفہام انكارى اور پھر ''و اللّہ لا يھدى ...''كے ذريعے اس مسئلہ كى تاكيد سے سنّت كا استفادہ ہوتاہے_

٨_ انسان كى ہدايت ، خدا وند متعال كے ہاتھ ميں ہے_كيف يهدى الله والله لا يهدى القوم الظالمين

٩_ خداوند عالم كى ہدايت سے بہرہ مند ہونا يا اس سے محروم ہونا انسان كے اپنے عمل كا نتيجہ ہے_

كيف يهدى الله قوماً كفروا بعد ايمانهم و

۶۲۳

شهدوا انّ الرسول حق وا لله لا يهدى القوم الظالمين

خدا تعالى كى طرف سے ہدايت كا نہ ہونا (كيف يھدى اللہ ) انسان سے كفر ، ارتداد اور ظلم كے وقوع پذير ہونے كے بعد ہے_

آنحضرت (ص) : آنحضرت (ص) اور اہل كتاب ٤ ; آنحضرت (ص) اور عيسائي ٣ ; آنحضرت (ص) اور يہود ٣; آنحضرت (ص) كى حقانيت ٤

ارتداد: ارتداد كا ظلم ٦;ارتداد كے اثرات ١ ، ٧; مسلمانوں ميں ارتداد ٢

اسلام : اسلام اور اہل كتاب ٤ ; صدر اسلام كى تاريخ٢

اہل كتاب :٤

حق كو چھپانا: حق كو چھپانے كے اثرات ٣

خدا تعالى : خدا تعالى كى سنّتيں ٧; ہدايت الہى ٨ ، ٩

شرعى فريضہ : علم اور شرعى فريضہ ١

ظلم : ٦ ظلم كے اثرات ٥

عمل : عمل كے اثرات ٩

عيسائي : ٣

كفر : كفر كے اثرات ٣

مرتد ملّى : ١ ، ٢ ، ٦

مسلمان: ٢

ہدايت : ہدايت كے عوامل ٨ ، ٩;ہدايت كے موانع ١ ، ٣ ، ٥ ، ٧ ، ٩

يہود: ٣

۶۲۴

أُوْلَئِكَ جَزَآؤُهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللّهِ وَالْمَلَآئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ (٨٧)

ان لوگوں كى جزا يہ ہے كہ ان پر خدا ، ملائكہ اورانسان سب كى لعنت ہے _

١_ واضح دليليں ہونے كے باوجود كفر كى طرف لوٹ جانا ( مرتد ہوجانا ) خدا، فرشتوں اور لوگوں كى لعنت و نفرين ميں گرفتار ہونے كا موجب ہے_قوماً كفروا بعد ايمانهم اولئك جزاؤهم ان عليهم لعنةالله والملائكةوالناس اجمعين

٢_ مرتدّوں كے ساتھ برتاؤ كا طريقہ ان پر لعنت ملامت كرنا ہے_اولئك جزاؤهم انّ عليهم لعنة الله والملائكة والناس اجمعين

٣_ خدا تعالى كا مومنين كو مرتد ہونے سے ڈرانا اور اسكى طرف متوجہ كرنا _قوماًكفروا بعد ايمانهم ...اولئك جزاؤهم انّ عليهم لعنةالله والملائكة والناس اجمعين

٤_ عقيدتى انحراف و گمراہى كے مقابلے ميں اسلامى معاشرے كا ردّ عمل ضرورى ہے_اولئك جزاؤهم انّ عليهم والناس اجمعين يہ اس صورت ميں ہے كہ ' ' الناس''سے مراد مسلمان ہوں

٥_ انسان كى بد اعماليوں پر فرشتوں كا ردّ عمل _اولئك جزاؤهم ان عليهم والملائكة والناس اجمعين

٦_ يہود و نصاري ميں سے جنہوں نے جانتے بوجھتے ہوئے پيغمبر اسلام (ص) كى نبوت كا انكار كيا وہ خداوند متعال ، فرشتوں اور تمام انسانوں كى لعنت ميں گرفتار ہيں _قوماً كفروا بعد ايمانهم اولئك جزاوهم ان عليهم والناس اجمعين

٧_ آگاہ مرتدوں اور اہل كتاب كو دھتكارنا اور انكے ساتھ سخت برتاؤ كرنا ضرورى ہے_*

۶۲۵

اولئك جزاؤهم ان عليهم لعنة الله والملائكة والناس اجمعين

يہ اس صورت ميں ہے كہ ''ان عليھم لعنة والناس اجمعين '' خبر كى صورت ميں ضرورى ہے كہ جملہ انشائيہ ہو يعنى لوگ انھيں دھتكاريں _

آنحضرت (ص) : آنحضرت (ص) اور عيسائي ٦ ;آنحضرت (ص) اور يہودى ٦

ارتداد: ارتداد كے اثرات ١ ; مؤمنين كا ارتداد٣

اہل كتاب : اہل كتاب كے ساتھ برتاؤ ٧

خدا تعالى : خدا تعالى كى تنبيہات ٣ ; خدا تعالى كى لعنت ١ ، ٦

عمل : بُرا عمل٥ ; عمل كے اثرات ٥ عمومى نظارت ٤

عيسائي : ٦

فرشتے : ١،٦

كتمان حق: كتمان حق كى سزا ٦

كفار: كفار كے ساتھ برتاؤ كا طريقہ ٧

كفر : كفر كى سزا ٦

لعنت :٢ لعنت شدہ لوگ : ١ ، ٦

ملائكہ كے لعنت شدہ لوگ ١،٦

مرتد : مرتد كے ساتھ برتاؤ كا طريقہ ٢ ، ٧ ; مرتد ملّى ٣

معاشرہ: معاشرے كى ذمہ دارى ٤

مؤمنين:٣ نہى عن المنكر: ٤

يہود: ٦

۶۲۶

خَالِدِينَ فِيهَا لاَ يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلاَ هُمْ يُنظَرُونَ (٨٨)

يہ ہميشہ اسى لعنت ميں گرفتاررہيں گے _ ان كے عذاب ميں تخفيف نہ ہو گى او رنہ انھيں مہلت دى جائے گا _

١_ ہميشہ كى لعنت اور ناقابل تخفيف عذاب مرتدّوں كى سزا_قوماً كفروا بعد ايمانهم خالدين فيها لا يخفف عنهم العذاب

٢_ يہوديوں اور عيسائيوں كيلئے ہميشہ كى لعنت اور ناقابل تخفيف عذاب كى سزا ، ان كے پيغمبر اكرم(ص) سے آگاہانہ انكار كى وجہ سے ہے _قوماً كفروا بعد ايمانهم خالدين فيها لا يخفف عنهم العذاب

يہ اس صورت ميں ہے كہ ''قوماً كفروا'' يہود و نصاري كو بھى شامل ہو_

٣_ خداوند عالم بغير مہلت كے مرتدوں اور يہوديوں و عيسائيوں كے كفار كو عذاب كرتاہے_

لا يخفف عنهم العذاب و لا هم ينظرون

٤_ گناہ گاروں كے علم و آگاہى كا انكے عذاب كى تعداد اور اسكى كيفيت ميں مؤثر ہونا _

كفروا بعد ايمانهم و شهدوا انّ الرسول حق و جائهم البينات لا يخفف عنهم العذاب

٥_ يہود و نصاري اور مرتدوں كا الله تعالى كى نظر اور توجہ سے محروم ہونا _قوماً كفروا بعد ايمانهم و لا هم ينظرون جملہ ''و لا ھم ينظرون''كے يہ معنى بھى ہوسكتے ہيں كہ وہ خداوند عالم كے مورد توجہ قرار نہيں پائيں گے_

خدا تعالى : خدا تعالى كا عذاب ٣ ;خدا تعالى كا مہلت دينا ٣

۶۲۷

سزا : ٢ ، ٤

عذاب : عذاب كے اسباب ٢ ;عذاب كے اہل ١ ،٣; عذاب كے مراتب ١

عيسائي : عيسائيوں كا كفر ٢ ; عيسائيوں كى سزا ٣ ; عيسائيوں كى محروميت ٥

كفار : كفار كى سزا ٣

كفر : پيغمبر اسلام بارے ميں كفر ٢ ;كفر كى سزا ٢

گناہ گار : ٤ لعنتى افراد ١ ، ٢

مرتد : مرتد كى سزا ١ ، ٣;مرتد كى محروميت ٥

يہود: يہود كا كفر ٢ ;يہود كى سزا ٣ ;يہود كى محروميت ٥

إِلاَّ الَّذِينَ تَابُواْ مِن بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُواْ فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ (٨٩)

علاوہ ان لوگوں كے جنھوں نے اس كے بعد توبہ كرلى اور اصلاح كرلى كہ خدا غفور اور رحيم ہے _

١_ جو مرتدّ توبہ كرليں وہ خدا تعالى ، فرشتوں اور لوگوں كے مورد توجہ اورقابل قبول ہوجاتے ہيں _

كفروا بعد ايمانهم ان عليهم لعنة الله والملائكة والناس الاّ الذين تابوا من بعد ذلك

٢_ نئے سرے سے خدا تعالى كى ہدايت پانے كا طريقہ توبہ ، اصلاح ، اور سابقہ غلطيوں كا ازالہ ہے_

كيف يهدى الله الاّ الذين تابوا من بعد ذلك واصلحوا

٣_ مرتدوں كے گناہوں كى بخشش كى شرط يہ ہے كہ ان كى توبہ، اصلاح (گذشتہ كے تدارك ) كے

۶۲۸

ہمراہ ہو_

الاالذين تابوا و اصلحوا فانّ الله غفور رحيم

٤_ اصلاح ( گذشتہ كے تدارك ) كے بغير توبہ بے اثر ہے_الاّ الذين تابوا واصلحوا

٥_ مرتدوں اور اہل كتاب كو توبہ ، اسلام كى طرف ميلان اور انحراف و گمراہى سے بازگشت كى دعوت_

قوماً كفروا الاّ الذين تابوا يہ اس صورت ميں ہے كہ''قوماً كفروا ...'' سے مراد اہل كتاب بھى ہوں كہ جنہوں نے پيغمبر اسلام (ص) كى حقانيت كے بارے ميں كفر كيا_

٦_ گمراہوں كے ليئے واپسى اور توبہ و اصلاح كا راستہ كھلا ركھنا ان كى ہدايت كا ايك طريقہ ہے_

والله لا يهدى القوم الظالمين الا الذين تابوا من بعد ذلك واصلحوا

٧_ خداوند عالم ، غفور (بہت بخشنے والا) اور رحيم (بہت رحم كرنے والا) ہے_فان الله غفور رحيم

٩_ خدا تعالى كى رحمت ومغفرت توبہ كرنے والوں كے شامل حال ہوتى ہے_الاّ الذين تابوا فان الله غفور رحيم

اسماء و صفات: رحيم ٧ ، غفور ٧

اصلاح : ٣ ، ٥ ، ٦ اصلاح كے اثرات ٢ ، ٤

اہل كتاب : اہل كتاب كى توبہ ٥

بخشش : ٣ ، ٨ ، ٩ بخشش كى شرائط ٣

تربيت : تربيت كے طريقے ٦

توبہ : ١ ، ٣ ، ٥ ، ٦ ، ٨ توبہ اور اصلاح ٣ ، ٥; توبہ قبول نہ ہونے كے موارد ٤ ;توبہ كى دعوت ٥ ;توبہ كى شرائط ٤ ;توبہ كى قبوليت ١ ، ٨ ; توبہ كے اثرات ١ ، ٢

توبہ كرنے والے: توبہ كرنے والوں كى بخشش ٩

خدا تعالى : خدا تعالى كى بخشش ١ ، ٨ ; خدا تعالى كى رحمت ٨،٩; خدا تعالى كى ہدايت ٢

۶۲۹

رحمت : رحمت جن كے شامل حال ہے ٩

فرشتے : ١

گمراہ افراد : گمراہ افراد كى اصلاح ٦ ; گمراہ افراد كى توبہ ٦

گناہ : گناہ كى بخشش ٣ ، ٨

مرتد : مرتد اور فرشتے ١;مرتد كى توبہ ١ ، ٣ ، ٥ ، ٨

ہدايت : ہدايت كا پيش خيمہ ٢ ، ٦

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ بَعْدَ إِيمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُواْ كُفْرًا لَّن تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الضَّآلُّونَ (٩٠)

جن لوگوں نے ايمان كے بعد كفر اختيار كيا اورپھر كفر ميں بڑھتے ہى چلے گئے ان كى توبہ ہرگز قبول نہ ہو گى او روہ حقيقى طور پر گمراہ ہيں _

١_ مرتد كے كفر كا زيادہ ہونا ( كفر پر مصرّ رہنا) اسكى توبہ كے قبول نہ ہونے كا موجب ہے_ان الذين كفروا بعد ايمانهم ثمّ ازدادوا كفراً لن تقبل توبتهم

٢_ ارتداد اور كفر پر مصرّ رہنا خداوند متعال كى ہدايت سے محروميت كا موجب ہے_ان الذين كفروا لن تقبل توبتهم

٣_ جو مرتد توبہ كے بعد دوبارہ كفر كى طرف لوٹ جائيں انكى توبہ قبول نہيں كى جائے گى *

الا ّ الذين تابوا ان الذين كفروا لن تقبل توبتهم ايسا لگتا ہے كہ''الاّ الذين تابوا ''كے بعد ''انّ الذين ''سے مراد وہ مرتد ہيں جو توبہ كرنے كے بعد دوبارہ كافر ہوجائيں _

٤_ جو مرتد كفر پر مصرّ رہيں انہيں ہرگز توبہ كى توفيق نہيں ہوتى _ *ان الذين كفروا لن تقبل توبتهم

يہ اس صورت ميں ہے كہ '' لن تقبل '' ان كے توبہ نہ كرنے سے كنايہ ہو يعنى وہ توبہ ہى نہيں كريں گے كہ اسے قبول كيا جائے _

۶۳۰

٥_ جو مرتد كفر پر مصرّ رہيں وہ حقيقى گمراہ ہيں _ اولئك ہم الضالّون

ارتداد : ارتداد كے اثرات ٢

توبہ : ١ ، ٣ ، ٤ توبہ قبول نہ ہونے كے موارد ١ ، ٣ ;توبہ كے موانع ٤

خدا تعالى : خدا تعالى كى ہدايت ٢

كفر : كفر پر اصرار ٤ ، ٥ ;كفر كے اثرات ١ ، ٢ ، ٣ ، ٤

گمراہ لوگ : ٥

مرتد: مرتد كا كفر ٥;مرتد كى توبہ ١ ،٣ ، ٤;مرتد ملّى ٣

ہدايت : ہدايت كے موانع ، ٢

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ وَمَاتُواْ وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَن يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِم مِّلْءُ الأَرْضِ ذَهَبًا وَلَوِ افْتَدَى بِهِ أُوْلَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ (٩١)

جن لوگوں نے كفر اختيار كيا او راسى كفر كى حالت ميں مرگئے ان سے سارى زمين بھر كاسونا بھى بطور فديہ قبول نہيں كيا جائے گا او ران كے لئے دردناك عذاب ہے او ران كا كوئي مددگار نہيں ہے _

١_ جو شخص كفر كى حالت ميں مرجائے وہ اگر زمين بھر سونا بھى فديہ ( چھٹكارے )كے ليئے دے دے تو بھى اسے قبول نہيں كيا جائے گا_ان الذين كفروا و لو افتدى به

٢_ قيامت ميں كافروں سے ان كے چھٹكارے كے ليئے كوئي فديہ قبول نہيں كيا جائے گا _

۶۳۱

ان الذين كفروا و لو افتدي به

٣_ موت ، توبہ كى مہلت كا اختتام _ان الذين كفروا و ماتوا و هم كفار فلن يقبل من احدهم مل ُ الارض ذهباً

٤_ جو لوگ كفر كى حالت ميں مرجائيں وہ دردناك عذاب كے مستحق ہيں _اولئك لهم عذاب اليم

٥_ ايمان اس قدر زيادہ قدر و قيمت ركھتاہے كہ تمام ماديات كے ساتھ قابل قياس نہيں ہے_

ان الذين كفروا فلن يقبل من احدهم مل ُ الارض ذهبا

٦_ كفار قيامت ميں ہر قسم كے مددگار سے محروم ہونگے_و ما لهم من ناصرين

٧_ قيامت ميں مددگار اور شفاعت كرنے والے موجود ہونگے _*و ما لهم من ناصرين '' لھم ''كا ناصرين پر مقدم ہونا حصر كے ليئے ہے جس كا مطلب يہ ہے كہ مددگار اور شفاعت كرنے والے قيامت ميں ہونگے ليكن صرف كفار انكى شفاعت سے محروم ہيں _

توبہ : توبہ كى مہلت ٣

عذاب : اہل عذاب ٤ ; عذاب سے نجات كے عوامل ٢ ، عذاب كے مراتب ٤

قيامت : قيامت ميں شفاعت ٧ ; قيامت ميں فديہ ١ ، ٢;قيامت ميں كافر ١ ، ٥ ، ٦قيامت ميں مدد طلب كرنا ٥ ، ٧

كفار ١ ، ٥ ، ٦ كفار كى سزا ٤

كفر : كفر كے اثرات ١

۶۳۲

لَن تَنَالُواْ الْبِرَّ حَتَّى تُنفِقُواْ مِمَّا تُحِبُّونَ وَمَا تُنفِقُواْ مِن شَيْءٍ فَإِنَّ اللّهَ بِهِ عَلِيمٌ (٩٢)

تم نيكى كى منزل تك نہيں پہنچ سكتے جب تك اپنى محبوب چيزوں ميں سے راہ خدا ميں انفاق نہ كرو او رجو كچھ بھى انفاق كرو گے خدا اس سے بالكل باخبر ہے_

١_ انسان كا نيكيوں كو پانے كا طريقہ صرف يہ ہے كہ اپنى پسنديدہ اشياء ميں سے انفاق كرے_

لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبّون

٢_ جو اموال انفاق كرنے والے كے پسنديدہ نہيں ہيں ، ان ميں سے انفاق كرنا كم قدر و قيمت ركھتاہے_

لن تنالوا البرّ حتى تنفقوا ممّا تحبون

'' برّ''كو پانے كے ليئے پسنديدہ اموال سے انفاق كرنا ضرورى ہے_ پس ان اموال سے انفاق كرناجو پسنديدہ نہ ہوں بالكل بے قيمت نہيں ہوگا بلكہ كم قيمت كا حامل ہوگا_

٣_ دنيا كى محبت برّ كے مقام سے محروم كرديتى ہے_لن تنالوا البرّ حتى تنفقوا مما تحبون

٤_ ايثار كرنامقام بّر تك پہنچنے كا راستہ _لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون

٧_ بنى اسرائيل كا مقام برّ سے محروم ہونا ان كے اپنى پسنديدہ اشياء سے انفاق نہ كرنے اور دنيا سے دل لگانے كى وجہ سے تھا_*لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون سابقہ اور ما بعد والى آيات پر توجہ كرتے ہوئے كہا جاسكتاہے كہ بنى اسرائيل بھى اس آيت كے مخاطبين ميں سے ہيں _

٨_ برّ كا مقام انسانى كمال كے بلند مراتب ميں سے ايك ہے_لن تنالوا البرّحتى تنفقوا مما تحبون

٩_ خداوند عالم انسانوں كے انفاق و ايثار سے مطلّع ہے اگر چہ وہ كم ہو_و ما تنفقوا من شيء فانّ الله به عليم

۶۳۳

'' شيء ''كا نكرہ ہونا اس كے كم ہونے پر دلالت كرتاہے_

١٠_ انسان كى اپنے انفاق و ايثار كے بارے ميں خدا تعالى كے علم پر توجہ اس كے انجام دينے كا پيش خيمہ ہے_

لن تنالوا فانّ الله به عليم جملہ ''ان اللہ ...'' ايثار و انفاق كرنے والوں كى ترغيب و تشويق كے ليئے لايا گيا ہے_

١١_ انسان كے نيك كاموں كے لكھے جانے پر انسان كو متوجہ كرنا اسے نيك كاموں كى تشويق دلانے كے ليئے قرآنى روشوں ميں سے ہے_لن تنالوا فانّ الله به عليم

١٢_ مقام برّ تك پہنچنے كے ليئے ضرورى ہے كہ انسان اپنے مال ميں سے ہر سال كچھ مال امام (عليہ السلام ) كى خدمت ميں پہنچائے_لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون امام صادق (ع) فرماتے ہيں : ميں نے اپنے والد سے سنا :من مضت له سنة لم يصلنا من ماله قل او كثر لم ينظرالله اليه يوم القيامة ...اذ يقول ''لن تنالوا البرّ ...''فنحن البرّو التقوي _ جسے ايك سال گذر جائے اور اسكى طرف سے ہميں كچھ مال چاہے كم ہويازيادہ، نہ پہنچے تو خداوند عالم قيامت كے دن اس كى طرف نظر نہيں كرے گا ، كيونكہ خدا تعالى نے فرمايا ''لن تنالوا البر ...'' پس ہم ہيں برّ اور تقوي (١)

١٣_ انسان كا ماں اور باپ پر ان كے مانگنے سے پہلے انفاق كرنا خداوند عالم كے اچھے اجر كو پانے كا ذريعہ ہے_

لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون كسى نے امام صادق (ع) سے آيت شريفہ ''و بالوالدين احسانا ''ميں احسان كے معنى كے بارے ميں سوال كيا تو آپ نے فرمايا:و ان لا تكلفهما ان يسئلاك شيئاًممّا يحتاجان اليه و ان كانا مستغنيين اليس يقول الله عزّوجل ''لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون ...'' اس كا مطلب يہ ہے كہ تو انہيں اپنے سے اس چيز كے بارے ميں سوال كرنے كى تكليف نہ دے جسكى انہيں ضرورت ہو اگر چہ وہ مستغنى ہوں كيا خدا تعالى كا يہ فرمان تم نے نہيں ديكھا ''لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون ... (٢)

١٤_ خداوند عالم كے نيك اجر كو پانا انسان كے انفاق پر موقوف ہے جب كہ اسے مال محبوب ہو اور فقر كا انديشہ بھى ہو_لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون

____________________

١) تفسير عياشى ج١ ص ١٨٤ حديث ٨٥، نورالثقلين ج ١ ص ٣٦٤ حديث ٢٣٨_ ٢) كافى ج ٢ ص ١٥٧ ح ١ بحارالانوار ج ٧٤ ص ٧٩ح٧٨_

۶۳۴

رسول خدا (ص) سے مذكورہ بالا آيت كے بارے ميں سوال ہوا ، تو آپ(ص) نے فرمايا :هو ان ينفق العبد المال و هو شحيح يا مل الدّنيا و يخاف الفقر _كہ انسان اپنے مال سے اس حالت ميں انفاق كرے كہ وہ مال سے سخت محبت ركھتا ہو اور فقر سے ڈرتاہو (١)

اجر : اجر كے اسباب ١٣

انفاق : انفاق كى اہميت ٦ ، ٩ ; انفاق كى تشويق دلانا ٥ ، ١٠ ;انفاق كى قدر و قيمت ٢ ;انفاق كے اثرات ١٢ ; انفاق كے انفرادى اثرات ١ ، ٥;انفاق كے موارد ١٣ ;انفاق نہ كرنے كے اثرات ٧ ; پسنديدہ چيزوں سے انفاق ١ ، ٢ ، ٧ ، ١٤

اہل بيت (ع) : ١٣

ايثار : ايثار كى اہميت ٩ ;ايثار كى تشويق دلانا ١٠ ; ايثار كے اثرات ٤ ، ٥

بنى اسرائيل : بنى اسرائيل كا دنيا كى طرف ميلان ٧

تحريك: تحريك كے عوامل ١٠

تربيت : تربيت كى تشويق دلانا ١١ ; تربيت كے طريقے ١١

ترقى : ترقى كا پيش خيمہ ٥ ; ترقى كے عوامل ٤ ، ٨ ، ١٢; ترقى كے موانع ٣ تشويق دلانا٥ ، ١١ ، ١٢ جزا كا نظام

خدا تعالى: خدا تعالى كا اجر ١٤ ،خدا تعالى كا علم ٩ ، ١٠

خوف : فقر كا خوف ١٤ ، ناپسنديدہ خوف ٤ ١

دنياپرستى : دنيا پرستى كے اثرات ٣ ، ٧

روايت : ١٢ ، ١٣ ، ١٤

شخصيت: شخصيت بننے كے عوامل ٦

____________________

١) مجمع البيان ج٢ ص ٧٩٣ ، تفسير برہان ج ١ ص ٢٩٨ حديث ٧_

۶۳۵

علم : ١٠

عمل : عمل خير ١ ; رابطہ علم و عمل ١٠

فقر : ١٤

نيكى : نيكى كى تشويق دلانا ١١ ; نيكى حاصل كرنے كے ذرائع ١ ، ٤ ، ١٢ ; نيكى سے محروميت ٣،٧ ; نيكى كا مقام و مرتبہ ٨،١٢

نيكى كرنا: اہل بيت (ع) كے ساتھ نيكى كرنا ١٢ ; والدين كے ساتھ نيكى كرنا١٣

كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلاًّ لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ إِلاَّ مَا حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَى نَفْسِهِ مِن قَبْلِ أَن تُنَزَّلَ التَّوْرَاةُ قُلْ فَأْتُواْ بِالتَّوْرَاةِ فَاتْلُوهَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (٩٣)

بنى اسرائيل كے لئے تمام كھانے حلال تھے سوائے اس كے جسے توريت كے نازل ہونے سے پہلے اسرائيل نے اپنے او پر ممنوع قراردے ليا تھا _ اب تم توريت كو پڑھو اگر تم اپنے دعوى ميں سچّے ہو_

١_ تورات كے نازل ہونے سے پہلے بنى اسرائيل پر تمام كھانے كى چيزيں حلال تھيں _كل الطعام كان حلاّ لبنى اسرائيل من قبل ان تنزّل التوراة '' من قبل ''،'' كان حلّاً ''كے متعلق ہے اور''الاّ ما حرّم ''استثناء منقطع ہے_

٢_ حضرت يعقوب (ع) نے بعض چيزيں اپنے اوپر حرام كر ركھى تھيں _

۶۳۶

الاّ ما حرّم اسرائيل على نفسه من قبل ان تنزل التوراة

٣_ انبياء (ع) كو اپنے اوپر بعض حلال چيزيں حرام كرنے كا اختيار تھا_الا ّ ما حرّم اسرائيل على نفسه

٤_ تورات كے نازل ہونے كے بعد بنى اسرائيل پر بعض كھانے كى چيزيں حرام كردى گئيں _

كلّ الطعام كان حلاًّ لبنى اسرائيل من قبل ان تنزل التوراة يہ اس صورت ميں ہے كہ ''الاّ ما حرّم ...'' ميں استثناء منقطع ہو_

٥_ مسلمانوں پر بعض چيزوں ( اونٹ اور اونٹنى كا دودھ) كے حلال ہونے پر يہوديوں كو اعتراض تھا_

كل الطعام كان حلّا لبنى اسرائيل ان كنتم صادقين آيت كے شان نزول ميں ہے كہ، پيغمبر اسلام(ص) كى اس بات كو كہ ہم دين ابراہيم (ع) پر ہيں رد كرنے كيلئے يہود كہتے تھے كہ اونٹ كا گوشت تو ابراہيم (ع) (ع) كى شريعت ميں حرام تھا اسلام ميں كيوں حرام نہيں كيا گيا ؟

٦_ بنى اسرائيل كھانے كى بعض چيزوں كے حرام ہونے كے دعوے دار تھے اور اسے تورات كى طرف منسوب كرتے تھے_كل الطعام كان حلاًّ لبنى اسرائيل قل فاتوا بالتوراة فاتلوها

٧_ پيغمبر اسلام (ص) كى طرف سے يہود كو بعض كھانے كى چيزوں كى حرمت كے دعوے پر تورات سے شاہد پيش كرنے كى پيشكش _قل فاتوا بالتوراة فاتلوها ان كنتم صادقين

٨_ كسى شريعت كى طرف منسوب نظريات اگر اس شريعت كى آسمانى كتاب كے مخالف ہوں تو باطل ہيں _

قل فاتوا بالتوراة فاتلوها ان كنتم صادقين مذكورہ بالا آيت يہودكے نظريات كے ردّ كے ليئے انہيں تورات كى طرف رجوع كرنے كى دعوت دے رہى ہے_

٩_ يہوديوں كا تورات كو چھپا لينا *قل فاتوا بالتوراة فاتلوها تورات لانے اور اسے تلاوت كرنے كى دعوت بتلاتى ہے كہ يہوديوں نے تورات كو لوگوں كى پہنچ سے دور كر ركھا تھا_

١٠_ بنى اسرائيل كا تورات كى طرف ناجائز اور جھوٹى باتيں منسوب كرنا _قل فاتوا بالتوراة فاتلوهاان كنتم صادقين

۶۳۷

١١_ جو كھانے كى چيزيں حضرت يعقوب (ع) نے اپنے اوپر حرام كر ركھى تھيں وہ بنى اسرائيل پر بھى حرام تھيں _

كل الطعام كان حلّاً لبنى اسرائيل الا ّ ما حرّم اسرائيل على نفسه يہ اس صورت ميں ہے كہ ''الاّ ما حرم ...'' ميں استثناء متصل ہو_

١٢_ تورات نے بنى اسرائيل پر بعض كھانے كى چيزوں كى حرمت منسوخ كردى _

كل الطعام كان حلاّ لبنى اسرائيل الا ما حرم اسرائيل على نفسه من قبل ان تنزل التوراة

يہ اس صورت ميں ہے كہ ''من قبل'' ''حرّم''كے متعلق ہو ، يعنى بنى اسرائيل پر حضرت يعقوب (ع) كى طرف سے جو چيزيں حرام كى گئي تھيں يہ تورات كے نزول سے پہلے تك تھيں _

١٣_ شريعت كے احكام كا قابل نسخ نہ ہونا،يہويوں كا باطل تصوّر_الاّ ما حرّم اسرائيل على نفسه من قبل ان تنزل التوراة قل فاتوا بالتوراة فاتلو ها يہ اس صورت ميں ہے كہ ''من قبل''، ''حلاً'' كے متعلق ہو يعنى كھانے كى بعض چيزيں تورات كے نازل ہونے سے پہلے حلال تھيں اور تورات نے انہيں حرام كرديا _

١٤_ تمام كھانے كى اشياء كا بنى اسرائيل پر نزول تورات سے پہلے حلال ہونا سوائے اونٹ كے گوشت كے جسے اسرائيل (ع) ( يعقوب(ع) ) نے اپنے اوپر حرام كر ركھا تھا_كل الطعام كان حلاً لبنى اسرائيل الاّ ما حرّم اسرائيل على نفسه امام صادق (ع) فرماتے ہيں :ان اسرائيل كان اذا اكل من لحم الابل هيّج عليه وجع الخاصرة فحرّم على نفسه لحم الابل و ذلك قبل ان تنزل التوراة _حضرت يعقوب(ع) جب اونٹ كا گوشت كھاتے تو انھيں كمر درد كى شكايت ہوجاتى تھى لذا انہوں نے اپنے اوپر اونٹ كا گوشت حرام كرليا اوريہ تورات كے نازل ہونے سے پہلے تھا (١)

آسمانى كتابيں : ٨

احكام : احكام كى تشريع ٣

انبياء (ع) : انبياء (ع) كى ذمہ داريوں كى حدود ٣

اونٹ : اونٹ كا گوشت ٥ ، ١٤ ;اونٹنى كا دودھ ٥

____________________

١) كافى ج٥ ص ٣٠٦ حديث ٩،بحارالانوار ج٩ص ١٩١ حديث ٣١_

۶۳۸

بنى اسرائيل: ٦ ، ١٠ ، ١٢ بنى اسرائيل كى كھانے كى چيزيں ١ ، ١١، ١٤ ; بنى اسرائيل كى نعمتيں ١ ; بنى اسرائيل كے عقائد ٦ ; بنى اسرائيل كے محرمات ٤ ، ٦ ، ١١ ، ١٢ ، ١٤

پيغمبر اسلام (ص) : ٧

تورات : ٧، ٩ ، ١٠ تورات اور بنى اسرائيل ٦ ، ١٠ ، ١٢ ; تورات اور يہود ٧ ، ٩; تورات كا نازل ہونا ١٤; تورات كے احكام ٤

جھوٹى نسبت دينا : تورات كى طرف جھوٹى نسبت دينا ١٠

حضرت يعقوب (ع) حضرت يعقوب (ع) كے محرمات : ٢ ، ١١ ، ١٤

حق كوچھپانا ٩ روايت : ١٤

عقائد : باطل عقائد ١٢،١٣ ;عقائد صحيح ہونے كا معيار ٨

كھانے پينے كى چيزيں :٥ ، ٧

مسلمان: ٥ ، ٧

نسخ : ١٢ ، ١٣

يہود :

پيغمبر اسلام (ص) اوريہود ٧; يہود اور تورات ٧ ، ٩;يہود اور حق كو چھپانا ٩ ; يہود كے عقائد ١٣ ; يہود كے محرمات ٧

فَمَنِ افْتَرَىَ عَلَى اللّهِ الْكَذِبَ مِن بَعْدِ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (٩٤)

اس كے بعد جو بھى خدا پر بہتان ركھے گا اس كا شمار ظالمين ميں ہوگا_

١_ يہوديوں كا كھانے كى بعض اشياء كے بارے ميں حرمت كادعوي، ان كا خدا تعالى پر جھوٹ اور افترا_

كلّ الطعام كا ن ...فمن افترى على الله الكذب

٢_ خدا تعالى پر جھوٹ باندھنا ( بدعت) اور افترا پردازى بہت بڑا ظلم ہے_فمن افتري فاولئك هم الظالمون

ضمير فصل (ہم) ظلم كے بہت بڑے ہونے

۶۳۹

پر دلالت كررہى ہے_

٣_ يہود; بدعتى ، بہت بڑے ظالم اور جھوٹے ہيں _قل فاتوا بالتوراة فمن افتري فاولئك هم الظالمون

بدعت قائم كرنا : بدعت قائم كرنے كا ظلم ٢

بہتان باندھنا : خدا پر بہتان باندھنا ١ ، ٢

تحريف كرنا : ١

سزا : علم اور سزا ٢

ظالم لوگ: ٣ ظلم : ٢

يہود: يہود كا تحريف كرنا١ ; يہود كى بدعت گزارى ٣ ;يہود كى دروغ گوئي ٣

قُلْ صَدَقَ اللّهُ فَاتَّبِعُواْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ (٩٥)

پيغمبر آپ كہہ ديجئے كہ خدا سچّا ہے _ تم سب ملّت ابراہيم كا اتباع كرو وہ باطل سے كنار ہ كش تھے او ر مشركين ميں سے نہيں تھے_

١_ خداوند عالم ، كھانے پينے كى چيزوں كے بارے ميں تورات كے حقائق كو سچ سچ بيان كرنے والا ہے_

كل الطعام كان قل صدق الله

٢_ خدا تعالى كا لوگوں كو حضرت ابراہيم (ع) كى شريعت كى پيروى كى طرف دعوت دينا _فاتبعوا ملّة ابراهيم حنيفاً

٣_ اسلام دين ابراہيمى (ع) ہے_فاتبعوا ملّة ابراهيم حنيفا

كيونكہ اسلام كى پيروى كى بجائے دين ابراہيم (ع) كى پيروى كا حكم ديا گيا ہے_

۶۴۰